سچی روح کے ساتھ خدا کے حضور عرق ندامت کا گرایا ہوا ایک قطرہ رحمتوں کی موسلا دھار بارشوں میں بدل جاتا ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ البقرہ کی چند آیات کی روشنی میں نیکی کی تلقین کے ساتھ اپنے نفس کی اصلاح اور صبر و صلوٰۃ کے ذریعے استعانت کے مضمون کو بیان فرمایا۔ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے خشوع اور حقیقی لقائے الٰہی کے مفہوم کو واضح کیا اور صفات رحمانیت اور رحیمیت کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں آپ نے وقتی یا جذباتی رونے اور توبۃ النصوح کے گہرے فرق کو بیان کرتے ہوئے سچی توبہ اور لغویات سے اعراض کی اہمیت واضح فرمائی۔

موضوعات: تفسیر قرآن کریم، صبر اور نماز، خشوع و خضوع، صفات رحمانیت اور رحیمیت، توبۃ النصوح

خطبات طاہر جلد 17
711
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
سچی روح کے ساتھ خدا کے حضور عرق ندامت کا گرایا ہوا
ایک قطرہ رحمتوں کی موسلا دھار بارشوں میں بدل جاتا ہے
(خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1998ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
آتَامُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ أَفَلَا
تَعْقِلُونَ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلُوةِ وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى
الْخَشِعِينَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُّلْقُوا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَجِعُونَ )
پھر فرمایا:
)4745 :البقرة(
سورة البقرة آیات 45 تا 47 ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔ ان آیات میں سے پہلی
آیت خصوصیت کے ساتھ یہود علماء کو مخاطب ہے۔ آتَامُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمُ
وَ انْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ میں یہود عامۃ الناس پیش نظر نہیں یعنی بطور خاص پیش نظر نہیں مگر یہود علماء
پیش نظر ہیں کیونکہ تَتْلُونَ الْكِتب جملہ بتا رہا ہے کہ وہ یہودی جو کتاب پڑھا کرتے تھے اور عموماً یہود
عوام الناس ان کتاب پڑھنے والوں ہی سے ہدایت مانگا کرتے تھے اس لئے خصوصیت سے
اہل کتاب کے علماء مراد ہیں مگر جو ان کی صفات بیان کی گئی ہیں وہ صفات جب بھی جس قوم کے علماء پر
اطلاق پائیں گی وہ سارے مراد ہوں گے ۔ قرآن کریم تاریخ سے سبق لینے کے لئے یہ طریق اختیار

خطبات طاہر جلد 17
712
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
کرتا ہے کہ پرانے علماء یا پرانی قوموں کے حالات بیان کرتے ہوئے ان کی مشابہتیں پیش نظر
رکھتا ہے۔ جب بھی ، جس قوم کو بھی ان سے مشابہت ہو گی وہی قرآن کے مخاطب ہوں گے ۔ تو اس
تمہید کے ساتھ میں اب ان آیات کا ترجمہ اور کچھ ان کی تفسیر بیان کرتا ہوں۔
آتَامُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمُ : یہود علماء اپنے اس دور میں جس میں حضرت عیسیٰ
علیہ الصلوٰۃ والسلام ان کی اصلاح کے لئے نازل ہوئے ، اس دور میں کثرت کے ساتھ ان بیماریوں کا
شکار ہو گئے تھے۔ تلاوت تو کتاب کی کرتے تھے مگر اپنے نفوس کو بھول جاتے تھے یعنی تلاوت کرتے
تھے اور اس تلاوت سے جو کچھ بھی لوگوں کے سامنے بیان کرتے تھے وہ اچھا تھا یا برا، بعض دفعہ وہ
تبدیل بھی کر دیا کرتے تھے مگر یہاں وہ تبدیلی مراد نہیں ہے۔ مراد یہ ہے کہ وہ تلاوت کتاب سے یہ
معاملہ جان لیتے تھے کہ اللہ تعالیٰ تقویٰ کی تعلیم دے رہا ہے نیکیوں کو پورے خلوص کے ساتھ اختیار
کرنے اور بدیوں کو پورے عزم کے ساتھ رڈ کرنے کا حکم دے رہا۔ م دے رہا ہے۔ یہ بات بیان کرتے و وقت وہ
اپنے نفوس کو بھول جایا کرتے تھے۔ یہ اپنے نفوس کو بھولنے کے دو معانی ہیں۔ ایک تو یہ کہ خود اپنے اوپر
ان نیکیوں کا، ان نصیحتوں کا عمل نہیں ہوا کرتا تھا۔ بدکردار لوگ تھے لوگوں کے سامنے تو نیکیاں بیان کرتے
تھے مگر خود اپنے حال پر کبھی نظر نہیں ڈالتے تھے کہ ہم خود بھی ان نیکیوں کو اختیار کر رہے ہیں یا نہیں۔
انفسکم کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ اپنے عزیز واقارب، اپنے قریبی، اپنی جانوں کو جوان سے تعلق رکھتی
ہیں ان کے معاملہ میں آکر تو آنکھیں موند لیا کرتے تھے، آنکھیں بند کر لیا کرتے تھے وہ جس حال میں
تھے جو کچھ کرتے رہے تھے وہی ان کو اچھا لگتا تھا اور ان کو خاص طور پر نیکیوں کا حکم اور بدیوں سے روکتے
نہیں تھے۔ تو یہ سارے معانی اسی آیت کریمہ کے اس محاورہ میں شامل ہیں ۔ آتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ :
عوام الناس کو تو تم نیکیوں کا حکم دیتے ہو وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمُ : مگر اپنی جانوں کو اور اپنے عزیز واقارب کو
بھول جاتے ہو۔ وَ انْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ اور یہاں تَتْلُونَ الکتب کا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ خبردار تمہیں
پتا ہے کہ جس عادت میں تم مبتلا ہو اس کو کتاب رڈ کر رہی ہے، جانتے بوجھتے ہوئے ایسا کرتے ہو ۔
افَلَا تَعْقِلُونَ : پس کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے یا عقل سے کام نہیں لو گے۔
اب جو اگلی آیت کریمہ ہے یہ تمام بنی نوع انسان کو لیکن خصوصیت سے مسلمانوں کو مخاطب ہے
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة : اور مدد مانگو صبر کے ساتھ اور صلوٰۃ کے ساتھ ۔ اب بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة

خطبات طاہر جلد 17
713
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
کے دو معانی ہیں جو بیک وقت موجود ہیں ۔ ب کا مطلب ایک تو یہ بنتا ہے کہ صبر کی ہی دعا مانگو اور نماز
کی دعا مانگو اور دوسرا معنی یہ ہے کہ صبر کے ساتھ دعا مانگو اور نماز کے ساتھ دعا مانگو۔ عموماً مترجمین یہ دوسرا
معنی اختیار کر لیتے ہیں حالانکہ یہ دونوں بیک وقت مراد ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہوتے
ہیں ۔ صبر کے لئے دعا مانگنا اور صبر کے ساتھ دعا مانگنا یہ دونوں چیزیں لازم و ملزوم ہیں۔ اگر صبر کے
لئے دعا مانگی جائے تو جب تک صبر کے ساتھ دعا نہ مانگی جائے اس دعا کے مقبول ہونے کے امکانات
دور کے ہو جاتے ہیں یعنی بعض دفعہ جلدی بھی دعا قبول ہو جاتی ہے مگر بسا اقات انسان آزمایا جاتا ہے
اور اگر اس کی واقعہ نیت ہے کہ وہ ایک چیز کو اللہ سے چاہتا ہے تو پھر اسے پکڑ بیٹھے اور یہ مضمون ہے
بالصبر ۔ صبر کرو اور جو نیکی کی دعا تم مانگ رہے ہوا اگر تم اس میں واقعہ سچے ہو، اسی کو پسند کرتے ہو
اس نیکی کی دعا ہمیشہ مانگتے رہو کیونکہ وہ تو کسی حال میں بھی بے ضرورت نہیں رہتی ۔ نیکی کی تو ہر وقت
ضرورت رہتی ہے۔ ہے۔ پس نیکی پر صبر کرنا اور نیکی پر صبر کرنے کے لئے دعا پر صبر کرنا کہ اللہ ہمیں نیکی عطا
فرمائے یہ ایک ہی چیز کے دو معنی ہیں ۔ ایک معنی کے دو الفاظ ہیں۔ والصلوۃ اور نماز پر یہی صبر والا حکم
عائد ہوتا ہے۔ پس اس کو پیش نظر رکھنا بہت ضروری ہے کہ ہم جو نمازیں پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں
اور نیکیوں کو مضبوطی سے اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ ممکن نہیں ہے جب تک پورے خلوص نیت
کے ساتھ ہم اس کے لئے دعا نہ کرتے رہیں اور دعا کی وجہ یہ بیان فرمائی وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى
الْخَشِعِينَ : کہ یہ نیکی اور نماز پر صبر کرنا اور صبر کے ساتھ نماز پڑھنا اور نماز کی دعا کرنا یہ بذات خود
وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَة : بہت بڑی بات ہے ، بہت مشکل کام ہے الا عَلَى الْخَشِعِينَ : سوائے ان لوگوں کے
جو خشوع کرتے ہیں ۔ تو قرآن کریم کی آیات کا پہلا حصہ دوسرے کی تشریح کر رہا ہوتا ہے اور
دوسرا حصہ پہلے کی تشریح کر رہا ہوتا ہے اور ان دونوں کے درمیان ایک اٹوٹ جوڑ ہوا کرتا ہے ، نہ
ٹوٹنے والا ایک رشتہ ہے۔
وری
وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ اور خشوع کی وجہ پھر اگلی آیت میں بیان فرمادی گئی ۔ خَاشِعِین
پر نہ صبر بھاری ہے، نہ نماز بھاری ہے۔ مگر خاشعین ہوتے کون ہیں؟ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُّلْقُوا
ربهم : جو یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ اپنے ربّ سے ضرور ملنے والے ہیں وَ أَنَّهُم ہیں وَ أَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ : اور
یقیناً وہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔ یہاں یظنون کا ترجمہ میں نے ” یہ گمان کرتے ہیں کیا ہے
وو

خطبات طاہر جلد 17
714
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
د و
حالانکہ لغات کی کتب قرآن کریم کی اسی آیت کے حوالہ سے یقین رکھتے ہیں“ کا ترجمہ پیش کرتی
ہیں ۔ (المنجد في اللغة زیر لفظ ظن ) یہ اس معروف مسلمہ ترجمہ سے جس کو مسلمان اہل لغت پیش
کرتے ہیں میں نے کن معنوں میں احتراز کیا ہے۔ یہ میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں ۔
قرآن کریم کے نزول سے پہلے عربوں میں بعض محاورے رائج تھے اور ظن کا محاورہ اُمید یا
توقع کے معنوں میں استعمال ہوا کرتا تھا یقین کے معنوں میں نہیں مگر جو اہل اللہ جانتے ہیں کہ انہوں
نے لازماً پیش ہونا ہے اس لئے وہ اللہ کے سامنے پیش ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس پہلو سے اس کا
ترجمہ یقین، قطعی اور لازمی ہے لیکن پیش ہونے پر یقین رکھنا اور ہے اور لقاء پر یقین رکھنا اور ہے۔ لقاء
کا ایک معنی ہے اس کے دربار میں ہمیں رسائی ہوگی، ہم اس سے ملاقات کریں گے یعنی ایک مجرم کے
طور پر نہیں بلکہ یہ توقع رکھتے ہوئے کہ وہ ہم پر پیار کی نگاہ ڈالے گا اور ہمیں لقاء باری تعالیٰ ایسے
نصیب ہوگی جیسے بعض دفعہ بادشاہ کسی کو اجازت دے دیتے ہیں کہ ان کے دربار تک پہنچے تو لقاء
کے دو معنی ہیں جسے یا د رکھنا چاہئے بعض لوگوں کو پیشی کے لئے بلایا جاتا ہے تا کہ ان کی جواب طلبی ہو
اس کو لقاء ان معنوں میں نہیں کہہ سکتے جس میں محبت اور چاہت اور اعزاز کا مضمون ہے۔ اور ایک لقاء
ہے جسے دیدار کرانا مقصود ہوا کرتا ہے یعنی لقاء سے مراد ہے اللہ اپنا دیدار کرواتا ہے اور ان کا دیدار
کرتا ہے۔ تو یہ وجہ ہے کہ یظنون کا لفظ یہاں میرے نزدیک اول معنی وہی رکھتا ہے جو ظن کے معنی جوظن
ہیں اور اس میں ایک حکمت ہے ۔ مومن اپنے اعمال کے اعتبار سے کبھی بھی یقین نہیں کرتے کہ وہ
ضرور بخشے جائیں گے ۔ وہ اپنے نفس کو جانتے ہیں، اپنی کمزوریوں کو بھی جانتے ہیں مگر جتنا زیادہ
بڑا اہل اللہ ہوگا اتنا ہی زیادہ اس میں انکساری پائی جائے گی۔ اس لئے وہ لقاء کی اُمید تو بہت رکھتے
ہیں لیکن یہ گمان ہے کہ اللہ ہمیں اپنے لقاء کا موقع عطا فرمائے گا۔ یقین میں ایک قسم کا استکبار بھی پیدا
ہو جاتا ہے، ایک قسم کا تکبر بھی ہوتا ہے کہ ہم ! ہم تو اتنے اعلیٰ لوگ ہیں یہ ہو کیسے سکتا ہے کہ اللہ ہمیں
لقاء نہ بخشے اور ان معنوں میں کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ خدا سے ضرور ملیں گے یہ ہو ہی نہیں سکتا۔
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی امام ال کلام سے بڑھ کر عارف باللہ کوئی نہیں تھا مگر اپنی بخشش کے متعلق
فرماتے ہیں کہ اللہ کے فضل ہی سے بخشا جاؤں گا تو یہ انکسار کی انتہاء ہے جس کے نتیجے میں لفظ یقین
یہاں اطلاق نہیں پاتا۔ اُمید تو بہت رکھتے ہیں ، خواہش بہت ہے، حرص ہے دل کو ، ان معنوں میں ظن

خطبات طاہر جلد 17
715
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
ہے مگر یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ مرنے کے بعد ضرور خدا ہمیں بلائے گا ۔ وہ ہوتے کون ہیں جو یہ یقین
کر سکیں کہ اللہ ہمیں ضرور بلائے گا۔ پس الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ -
اب اس بات کا تو یقین ہے کہ اس کی طرف لوٹ جائیں گے مگر یہ ضروری نہیں کہ لقاء کے لحاظ سے لوٹیں
گے یعنی پیار و محبت کی ملاقات کے لحاظ سے ، وہ تو اس کی مرضی ہے مگر لوٹنے کا یقین ضرور رکھتے ہیں
اور اس یقین کی وجہ سے خشیت پیدا ہوتی ہے۔ لقاء کے اعلیٰ درجہ کے معنوں کے لحاظ سے نہیں مگر پیشی
کے لحاظ سے کہ مجھے پیش ضرور ہونا ہے۔ ان کے دل میں بہت خشیت پیدا ہوتی ہے اور وہ ڈرتے رہتے
ہیں اور عاجزانہ اس کی راہوں پہ بچھتے چلے جاتے ہیں کہ ہمارا حساب آسان ہو جائے ۔
یہ آیات کریمہ ہیں جن کی براہ راست یا اشارہ تشریح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواة
والسلام نے اپنے مختلف اقتباسات میں فرمائی ہے یعنی مختلف تحریروں میں یا ملفوظات میں فرمائی ہے
جن میں سے اقتباس لئے گئے ہیں ۔ پہلا اقتباس ضمیمہ براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 21 مطبوعہ
لندن صفحہ 189 سے لیا ہے۔
خشوع کی حالت اس وقت تک خطرہ سے خالی نہیں جب تک کہ رحیم خدا سے تعلق نہ
پکڑ لے۔“
و
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں جیسا کہ میں بارہا توجہ دلا چکا ہوں بہت غور
سے پڑھنے کی ضرورت ہے۔ رحمن سے تعلق تو ذہن میں از خود اُبھرتا ہے اور ایک عام انسان یہی
خیال کرے گا کہ لفظ رحمن ہونا چاہئے نہ کہ رحیم خشوع کی حالت اس وقت تک خطرے سے خالی
نہیں جب تک کہ رحیم خدا سے تعلق نہ پکڑ لئے ۔ رحمن کو چھوڑ کر جو اوّل صفت ہے جس میں سب سے
زیادہ مخلوقات سے تعلق کا اظہار ہے اس کو چھوڑ کر جو رحیم کو اخذ فرمایا گیا اس میں گہری حکمت ہے جو
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود کھول رہے ہیں ۔ رحیم عمل کی جزاء دیا کرتا ہے اور بد عمل کی بد جزاء بھی
دیا کرتا ہے تو اگرچہ رحیم میں چونکہ رحم کا مضمون ہے اس لئے یہ تو ہو سکتا ہے کہ نیک عمل کی بہت زیادہ
جزاء دے مگر رحیم میں چونکہ عمل کی جزاء کا عمومی مفہوم داخل ہے اس لئے بد عمل کی اتنی جزاء ضرور دے گا
جتنا بد عمل ہو۔ تو بدیاں اتنی ہی سزا کی مستحق ٹھہریں گی ، اتنی ہی سزا کی سزاوار ٹھہریں گی جتنی سی بدی ہے
اور یہ رحیمیت کے نتیجہ میں ہوا کرتا ہے۔ جزاء سزا کا سارا عمل جو ہم اس دنیا میں دیکھتے ہیں یہ تمام نظام
رحیمیت کے نتیجہ سے تعلق رکھتا ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں :

خطبات طاہر جلد 17
716
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
یادر ہے کہ جب خدا تعالیٰ کا فیضان بغیر توسط کسی عمل کے ہو تو وہ رحمانیت کی صفت سے
ہوتا ہے۔“
66
رحمانیت میں عمل کا توسط کوئی نہیں ہے۔ جب انسان تھا ہی نہیں اس وقت رحمن نے اس کو پیدا فرمایا،
تمام انعامات اس پر کئے جبکہ کوئی مانگنے والا نہیں تھا لیکن ایک دفعہ جو انعام فرما دئے ان کا حساب بھی
ہوگا اور پھر اگر اس رحمانیت کے تعلق کو کوئی برقرار رکھنا چاہے تو رحیمیت کی صفت کو ملحوظ رکھے بغیر ایسا
ممکن ہی نہیں ہے۔
جب خدا تعالیٰ کا فیضان بغیر توسط کسی عمل کے ہو تو وہ رحمانیت کی صفت سے ہوتا ہے
جیسا کہ جو کچھ خدا نے زمین و آسمان وغیرہ انسان کے لئے بنائے یا خود انسان کو بنایا یہ
سب فیض رحمانیت سے ظہور میں آیا لیکن جب کوئی فیض کسی عمل اور عبادت اور مجاہدہ اور
ریاضت کے عوض میں ہو وہ رحیمیت کا فیض کہلاتا ہے۔“
جس خدا سے آئے ہیں اس کی طرف واپسی کا سفر شروع ہو گیا ہے، بہت دور نکل جاتے ہیں اس سے،
رحمانیت کے تعلق کو بھول جاتے ہیں اور اس دنیا میں بہت دور تک بھٹک جاتے ہیں پھر اس کی طرف
جو واپسی شروع ہوتی ہے یہ ایسے ہی ہے جیسے پہاڑ سے اترنے کے بعد پھر چڑھائی شروع ہو جائے۔ کے بعد
پہلے جو پہاڑ کی چوٹیاں نصیب تھیں وہ فضل کے طور پر تھیں ہر کس و ناکس میں یہ طاقت نہیں تھی کہ اس
بلند پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ سکے جو رحمانیت کے ساتھ انسان کو متعارف کراتا ہے۔ مسلسل نزول ہے
انسان کا ، رحمانیت سے چلتے ہوئے وہ آخر اس کھڈ تک پہنچ جاتا ہے جس سے آگے پھر نیچے جانا ممکن
نہیں ہوا کرتا پھر وہ جن کو بلند چوٹیاں دکھائی دیں اور اچھی اور پیاری لگیں ان کے دل میں ایک
بے تاب تمنا بیدار ہوگی کہ واپس ان چوٹیوں کی طرف سفر شروع کریں۔ یہ مشکل سفر ہے، یہ محنت
طلب سفر ہے اس میں صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ مدد مانگنا ضروری ہے ورنہ جن لوگوں کو یہ تجربہ ہے وہ
جانتے ہیں کہ کوئی کہیں کھڑا ہو جاتا ہے، کوئی کہیں کھڑا ہو جاتا ہے، چڑھتے چڑھتے انتظار کرتا رہتا
ہے کہ اب یہ چوٹی سر ہوگئی لیکن اس کے اوپر اور بھی چوٹیاں ہوتی ہیں وہ سر کرتے کرتے پھر انسان
سمجھتا ہے کہ اب میں اس مقام پر پہنچ گیا ہوں جو سب سے بلند و بالا ہے او پر پھر ایک اور چوٹی دکھائی
دیتی ہے۔ یہ چوٹیاں جو دنیاوی پہاڑوں کی چوٹیاں ہیں یہ تو بعض دفعہ پہاڑوں میں ایک مقام تک

خطبات طاہر جلد 17
717
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
پہنچ کر ختم ہو جایا کرتی ہیں مثلاً ہمالہ ہے تو ہمالیہ پہاڑ کی آخری چوٹی ہے وہاں پہنچ کر انسان کہہ
سکتا ہے کہ میں نے سب کچھ پالیا لیکن جو اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کی طرف رخ ہے اس کا تو تصور بھی
نہیں کیا جا سکتا کہ وہ کتنی بڑی بلندی ہے جس کی طرف ہم نے چڑھنا ہے۔ تو اگر ہمالہ کی چوٹی تک
جاتے جاتے انسان جان جوکھوں میں ڈالتا ہے، طرح طرح کی مصیبتوں میں مبتلا ہوتا ہے اور کئی قسم
کے خطرات مول لیتا ہے ۔ قدم پھسل جائے تو وہ ترقی کی بجائے تنزل کا گڑھا اس کا مقدر بن جاتا
ہے جس سے پھر کبھی نکل نہیں سکتا ، یعنی موت واقع ہو جاتی ہے۔ یہ سارے مضامین ہیں جو رحیمیت
اور رحمانیت کے مواز نہ کو آپ پر کھولتے ہیں اور یہی موازنہ ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام اس تحریر میں فرما رہے ہیں۔
وہ
جو کچھ خدا نے زمین و آسمان وغیرہ انسان کے لئے بنائے یا خود انسان کو بنایا یہ سب
فیض رحمانیت سے ظہور میں آیا لیکن جب کوئی فیض کسی عمل اور عبادت اور مجاہدہ
اور ریاضت کے عوض میں ہو وہ رحیمیت کا فیض کہلاتا ہے۔ یہی سنت اللہ بنی آدم کے
لئے جاری ہے۔ ( یعنی کوئی بنی آدم اس سے مستثنی نہیں ہے ) پس جبکہ انسان نماز اور
یا دالہی میں خشوع کی حالت اختیار کرتا ہے تب اپنے تئیں رحیمیت کے فیضان کے لئے
مستعد بنا تا ہے۔“
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ :189)
یہ جو خشوع ہے اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بعض تنبیہات بھی فرمائی ہیں یہ
میں ابھی آپ کے سامنے پیش کروں گا کیونکہ خشوع کے مضمون کو سمجھنے میں بعض دفعہ رقت ایک دقت
پیدا کر دیتی ہے۔ اب واقعات خواہ دینی ہوں یا دنیاوی ہوں اللہ کا ذکر جب آپ کریں اور اس رنگ
میں ذکر ہو اس کے بندوں سے سلوک کا کہ وہ رنگ اپنی ذات میں دردناک رنگ ہو یا حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی لا الہ سلم کا ذکر کریں اور وہ ذکر ایسا ہو کہ اس کو پڑھتے ہوئے بے اختیار انسان کی آنکھوں
سے آنسو جاری ہو جائیں اور بیان کرتے وقت اور بھی مشکل ہو جاتی ہے پڑھتے وقت تو انسان کچھ
ضبط کر سکتا ہے مگر وہی درد ناک واقعہ اگر بیان کرے تو بڑی مشکل پیش آتی ہے۔

خطبات طاہر جلد 17
718
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
اب سوال یہ ہے کہ وہ آنسو جو ایک دردناک واقعہ کے نتیجہ میں پھوٹتے ہیں کیا وہ خشیت کا نشان
ہیں، کیا اس کو خشوع و خضوع کی علامت سمجھا جا سکتا ہے کہ نہیں؟ یہ مضمون بہت باریک اور بڑی محنت
سے نتھار نے والا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ معرکہ فرمایا کہ اس مضمون کے مختلف
پہلو کھول کھول کر بیان کر کے واعظین کے لئے بھی اور ہر کس و ناکس کے لئے اس مضمون کو ایسا کھول دیا
ہے کہ پھر اس میں کسی قسم کے اشتباہ کا کوئی سوال باقی نہیں رہتا ۔ اب دیکھیں کئی لوگ جانتے ہیں کہ
قصہ پڑھ رہے ہیں اور وہ قصہ دردناک ہوتا ہے۔ اس قصے پر بعض دفعہ لوگ بلک بلک کر روتے ہیں،
بعض بچے جب کوئی دردناک کہانی پڑھتے ہیں تو اتنا روتے ہیں کہ ان کی کتاب ہاتھ سے گر جاتی ہے اور
روتے روتے سو بھی جاتے ہیں ۔ اب اس کو خشوع و خضوع تو نہیں کہہ سکتے ۔ اگر چہ خشوع و خضوع کے
مشابہ معنی ضرور ہیں مگر یہ خشوع و خضوع نہیں ہے اس کے نتیجے میں ان کو کوئی جزاء نہیں دی جائے گی ،
کوئی سزا نہیں دی جائے گی ۔ یہ دراصل نفس کی ایک حالت ہے جس سے لطف محسوس ہوتا ہے۔ جو دل کا
درد ہے جب وہ آنکھوں سے ابل پڑے تو ایک سکون ملتا ہے اور آنسو بھی اس لحاظ سے رحمت ہیں اور
آنحضرت صلی السلام نے انہیں رحمت ہی قرار دیا اور وہ بد نصیب بد و جو سمجھتے تھے کہ آنکھ کی سختی یہ مردانگی کی
علامت ہے اور رونا ایک زنانہ نشان ہے۔ آنحضرت صلی الہ السلام جب خود رو پڑتے تھے تو اگر چہ رونا ان
معنوں میں تھا جن معنوں میں میں خشوع و خضوع کی اب بات کر رہا ہوں بہت گہرا اور حقیقی عرفان پر
مبنی ہوا کرتا تھا مگر آنسوؤں کو آپ صلی السلام نے بہر حال رحمت قرار دیا ہے سمجھانے کی خاطر کہ جس کو اللہ
کی رحمت ہی نصیب نہیں ہوئی اس کی آنکھیں خشک ہیں اس کے لئے میں کیا کر سکتا ہوں۔ پس یہ
رونے کی صلاحیت کے اعتبار سے دردناک واقعات کو پڑھ کر آپ یہ تو معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے
اندر صلاحیت ہے کہ نہیں مگر اس سے زیادہ نتیجہ نہیں نکال سکتے ۔ کچھ ایسے بد نصیب ہوتے ہیں جیسے عرب ۔
کے بدو جن کے متعلق میں نے بیان کیا ہے کہ اُن کی آنکھیں پتھر کی طرح ہوا کرتی تھیں جتنا مرضی
دردناک واقعہ ہو جائے، پڑھیں یا سنا ئیں اُن کی آنکھوں میں کوئی آنسو نہیں آئے گا۔ اس لئے کہ وہ ان
چیزوں سے بالکل بے تعلق ہوتے ہیں اور رونے کا ایک تعلق کے ساتھ تعلق ہے۔
قصہ پڑھتے ہیں تو فرضی کردار ہی صیح لیکن وقتی طور پر انسان ایک make-belief
کے طور پر یعنی بغیر شعور کے از خود اس پر یقین کرنے لگ جاتا ہے۔ اور ایک دفعہ ایک بچے کو میں نے

خطبات طاہر جلد 17
719
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
66
دیکھا جب اس کو رونا آ رہا ہوتا تھا کتاب پڑھتے وقت تو ایک دم ہاتھ ہٹا کے کہتا تھا : ”نہیں نہیں یونہی
واقعہ ہے کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ ہمارے گھر کے بچوں میں سے ایک تھا تو مجھے ہنسی بھی بہت آئی لیکن
اس کی ذہانت کا بھی میں قائل ہوا اس کو یہ پتا تھا کہ مجھے رونا اس لئے آ رہا ہے کہ میں ان باتوں پہ
یقین کر رہا ہوں اس لئے وہ بار بار کہتا نہیں نہیں کوئی نہیں ہر گز نہیں، یہ ایسا کوئی نہیں ہوا ، خیالی باتیں
ہیں اور اس طرح اپنے آنسوؤں کو روک رہا تھا مگر یہ تو اس کو پتا چل سکتا تھا اور چل گیا کہ میرا دل نرم
ہے اور دردناک باتوں پر رونا آتا ہے مگر تعلق کی وجہ سے آتا ہے یہ بھی اس کو پتا تھا جب تعلق کاٹ دو تو
پھر کوئی رونا نہیں آتا ۔ تو خشوع و خضوع دو طریق پر ہوا کرتا ہے۔ ایک فرضی تعلق پر اور ایک حقیقی
تعلق پر ۔ اب ماں جب بچے کے لئے روتی ہے تو کون کہہ سکتا ہے کہ یہ دکھاوا ہے۔ وہ ایک گہرا تعلق
ہے اور وہی ماں جب فرضی قصوں پر روتی ہے تو دکھاوا نہ سہی مگر حقیقت نہیں ہے۔ یہ ہے مضمون جو
بہت بار یک تجزیہ کو چاہتا ہے ورنہ ہمیں کیا پتا کہ ہم اللہ کی خشیت سے رورہے ہیں ، رسول اللہ صل الله السلام
کی محبت ت سے رو رہے ہیں یا ویسے ہی واقعات ہی دردناک دردناک ہیں ان ان کی کی وجہ وجہ ۔ سے ہمیں رونا آ رہا ہے۔
یہ تمہید ہے ان اقتباسات کے لئے جو میں نے بیان کی جو میں ابھی آپ کے سامنے پڑھ کے
سناتا ہوں اور ایک اور پہلو بھی اس کا یہ ہے کہ بعض اوقات خشوع و خضوع وقتی طور پر آتا ہے اور بعض
دفعہ مستقل اثر پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ یہ ساری باتیں ایسی ہیں جو ان اقتباسات میں جو میں بیان کروں گا،
پڑھ کے سناؤں گا، ان میں موجود ہیں۔
ملفوظات جلد اوّل ، صفحہ 100 ، 101 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
خدا تعالیٰ نے انسان کی قضاء و قدر کو مشروط کر رکھا ہے۔“
دو
قضاء و قدر بھی مشروط ہے یعنی یہ خیال کر لینا کہ قضاء ہے جولا زما جاری ہوگی اور اس کو ٹالا نہیں جا سکتا،
یہ درست نہیں کیونکہ قضاء کو کیسے ٹالا جا سکتا ہے یہ بھی قضاء ہے اور قضائے الہی کا ایک حصہ ہے۔ اگر آپ
کو علم ہو کہ قضاء کتنے وسیع مضمون پر اطلاق پاتی ہے اور قضاء کے اندر قضاء چلتی ہے تو پھر یہ مشکلات
آسانی سے حل ہو جاتی ہیں۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
خدا تعالیٰ نے انسان کی قضاء و قدر کو مشروط کر رکھا ہے جو تو بہ، خشوع خضوع سے ٹل
سکتی ہے۔ جب کسی قسم کی تکلیف اور مصیبت انسان کو پہنچتی ہے تو فطرتا اور طبعاً اعمال
وو
حسنہ کی طرف رجوع کرتا ہے۔“

خطبات طاہر جلد 17
720
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
ہر تکلیف کے وقت انسان خدا کی طرف لوٹتا ہے اور انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کا ایک یہ بھی معنی ہے
یعنی کہیں کسی مقام پر اسے ایسا دھکا لگتا ہے کہ خدا سے دوری کا سفر اس کے قرب کے سفر میں تبدیل
ہو جاتا ہے ۔ جیسے پتھر دیوار پر ماریں تو وہ لوٹ کر آتا ہے اس طرح بعض دیواروں سے سر ٹکرانے
کے بعد انسان کو خدا یاد آتا ہے اور وہ پتھر کی طرح واپس لوٹتا ہے لیکن ان دونوں میں پھر فرق ہے۔
بعض پتھر واپس لوٹتے ہیں مگر کچھ دیر کے بعد زمین پر گر جاتے ہیں لیکن جو شعاعیں ہیں جو روحانیت
کی مثال ہیں کیونکہ اللہ نے روحانیت کو نور سے تشبیہہ دی ہے وہ جب کسی جگہ سے ٹکرا کر واپس لوٹتی ہیں
تو رستے میں نہیں گر جایا کرتیں۔ ان کا سفر مستقل ہوتا ہے، کسی وقت کسی جگہ وہ ختم نہیں ہوتا۔ تو اس
طرح یہ نہ سمجھیں کہ ہر شخص کے ساتھ ایک ہی سلوک ہوتا ہے ۔ وہ لوگ جو دنیا دار ہوں ان کے پتھر
دنیا کی طرف لوٹ جایا کرتے ہیں ۔ کچھ دیر کے لئے خدا کی طرف حرکت کی اور پھر وہ پتھر بیچ میں
معلق ہوئے اور گر گئے اور وہ جو خدا تعالیٰ کی شعاعیں اپنے دل میں رکھتے ہیں جن کو جیسا کہ میں نے
عرض کیا ہے نو ر کہا جاتا ہے وہ جب بھی کسی ایسی حالت سے ٹکراتے ہیں جو صدمے کا موجب بنتی ہے تو
بعینہ اسی شدت اور اسی رفتار کے ساتھ خدا کی طرف واپس مڑنے لگتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
وہ فطرتاً اور طبعاً اعمال حسنہ کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنے اندر ایک قلق اور
کرب محسوس کرتا ہے۔ جو اسے بیدار کرتا ہے اور نیکیوں کی طرف کھینچے لئے جاتا ہے۔
یہ بیداری ہے جو مستقل بیداری ہے عارضی بیداری نہیں ) اور گناہ سے ہٹاتا ہے جس
طرح پر ہم ادویات کے اثر کو تجربہ کے ذریعہ سے پالیتے ہیں اسی طرح پر ایک مضطرب
الحال انسان جب خدا تعالیٰ کے آستانے پر نہایت تذلیل اور نیستی کے ساتھ گرتا ہے اور
ربی ربی کہہ کر اس کو پکارتا ہے اور دعائیں مانگتا ہے، تو وہ رویائے صالحہ یا الہام صالحہ
کے ذریعہ سے ایک بشارت اور تسلی پالیتا ہے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 100، 101/ الحکم جلد 3 نمبر 13 صفحہ:3 مؤرخہ 12 اپریل 1899ء)
یہ مضطرب الحال جو آستانہ الوہیت پر گرتے ہیں یہ وہی ہیں جن کا میں ذکر پہلے کر چکا ہوں جو دل میں
ایک روحانیت کا مرتبہ رکھتے ہیں اور وہی روحانیت کا مرتبہ ہے جو انہیں پھر ہمیشہ خدا کی طرف مائل
رکھتا ہے ورنہ یہ اس کی ہمیشگی کی توفیق ممکن نہیں ۔

خطبات طاہر جلد 17
721
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
ملفوظات جلد اول صفحہ: 273 میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
جگری گریہ و بکا آستانہ الوہیت پر ہر ایک قسم کی نفسانی گندگیوں اور مفسد مواد کو لے کر
نکل جاتا ہے۔“
گریہ و بکا نہیں فرمایا۔ جگری گریہ و بکا آستانہ الوہیت پر ہر ایک قسم کی نفسانی گندگیوں اور مفسد مواد
کو لے کر نکل جاتا ہے، یعنی محض رونے کے نتیجہ میں دل کے فساد آنکھوں کی راہ سے باہر نہیں نکلا
کرتے اور دل پاک و صاف نہیں ہوا کرتا بلکہ لفظ جگری کی شرط آپ نے رکھ دی ہے۔ جگری کا معنی
ہے جو فی الحقیقت سچا ہو، بہت گہرائی اپنے اندر رکھتا ہو۔ تو ان معنوں میں جگری فرمایا کہ ” جگری آہ و بکاء
آستانہ الوہیت پر ہر ایک قسم کی نفسانی گندگیوں اور مفسد مواد کو لے کر نکل جاتا ہے۔ جب انسان
اس گریہ وزاری سے ایک دفعہ صاف کر دیتا ہے تو دوبارہ وہ مواد پھر واپس نہیں جایا کرتا۔ یہ نشانی ہے جو
ہر ایک کے لئے کھلی ہے۔ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ بہت مشکل مضمون جسے ہم سمجھ ہی نہیں سکتے جسے پہچاننا
ہمارے بس کی بات نہیں۔ اس کو پہچاننا وقتی تو بہ کے بعد پھر جو مستقل عمل باقی رہ جاتا ہے اس کو پہچاننے
کے ساتھ یہ بات بھی پہچانی جا سکتی ہے۔ اگر وقتی گریہ وزاری ہو تو وقتی طور پر انسان اپنے دل کو ہلکا محسوس
کرتا ہے، ہر رونے کے بعد ہلکا محسوس کرتا ہے تب ہی اکثر رونے کے بعد لوگوں کو نیند آ جاتی ہے، دل
خالی ہو جاتا ہے، ہر بوجھ اتر گیا لیکن اگر وہ جگری نہ ہو تو جو مواد دل سے نکلا ہے پھر دل اس سے بھر جائے
گا اور کوئی گند نہیں ہے جو صاف ہوا ہے وہ خود گریہ کا بوجھ ہے جو صاف ہوا ہے اور اس کو پاک وصاف
بنا دیتا ہے ان معنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
اہل اللہ کا ایک آنسو جو توبۃ النصوح کے وقت نکلتا ہے ہوا و ہوس کے بندے اور ریا کار
اور ظلمتوں کے گرفتار کے ایک دریا بہا دینے سے افضل واعلیٰ ہے ۔“
66
( ملفوظات جلد اول صفحہ : 273/ الحکم جلد 5 نمبر 10 صفحہ:2 مؤرخہ 17 مارچ 1901ء)
وہ ایک قطرہ کیا ہے جو انسانی زندگی پر گویا رحمتوں کی بارش برسا دیتا ہے، ہے ایک قطرہ۔ وہ قطرہ جب
خدا قبول فرمالے تو پھر وہ آسمانی زندگی پر گویا رحمتوں کی بارش بن جاتا ہے کیونکہ اللہ سچی روح کو کبھی
ضائع نہیں ہونے دیتا، سچی روح کے ساتھ اس کے حضور اگر آنسو کا ایک قطرہ بھی بہایا جائے تو پھر وہی
رحمتوں کی مسلسل موسلا دھار بارشیں بن جاتا ہے۔ تو توبۃ النصوح جو فرمایا اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسی

خطبات طاہر جلد 17
722
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
تو بہ کہ اس کے بعد ان اعمال کا کوئی دھیان ہی دل میں نہ آئے جن اعمال سے تو بہ کی ہے، خیال بھی نہ
گزرے اور یہ تو بہ تب ہی ممکن ہے اگر ان اعمال کی کراہیت ، ان کی بدی ، ان کی نحوست کا انسان کو سچا
علم ہو۔ اب یہ جو مضمون ہے تو بۃ النصوح کا اسے پانا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ درست ہے کہ اللہ کے
مومن بندے اپنے بعض اعمال کی بدی سے آگاہ ہو جاتے ہیں لیکن جزوی طور پر ، اور جزوی طور پر
جن سے آگاہ ہو جاتے ہیں ان کو واقعہ چھوڑ بھی دیتے ہیں مگر جیسا کہ میں بارہا عرض کر چکا ہوں یہ
ایک جاری سفر ہے۔ ہر اہل اللہ کے اپنے اپنے درجے اور مراتب ہیں ، ان کے مطابق یہ سفر ہمیشہ باقی
رہتا ہے لیکن تو بۃ النصوح ایک اور چیز کا نام ہے۔
توبۃ النصوح کا مطلب ہے کہ کلیہ تمام اعمال سیئہ ، تمام بدیاں اس طرح بھیانک طور پر انسان
کے سامنے ننگی ہو کر آ جاتی ہیں کہ ان میں سے ایک کے ساتھ بھی پھر رغبت باقی نہیں رہتی ۔ یہ بدی کی
طرف رغبت کا نہ ہونا، آگے ایک بہت مشکل مضمون کا تقاضا کر رہا ہے جو مشکل بھی ہے اور آسان بھی۔
آسان ان معنوں میں ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اگر اللہ سے تعلق سچا
ہو جائے تو پھر ایک توبۃ النصوح کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے ۔ ہر وہ چیز جو اللہ کے تعلق کی راہ میں
حائل ہوتی ہے وہ مکروہ اور نہایت گندی دکھائی دیتی ہے۔ جو بھی اس تعلق کو توڑنے والی چیز ہو انسان
اس سے تعلق توڑ لیتا ہے اور دوسرا دعاؤں کے نتیجہ میں اور محنت کے نتیجہ میں ۔ وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ
والصلوۃ یہ مضمون چل رہا ہے اس کا یعنی توبۃ النصوح تک پہنچنے کے لئے ایک لمبے سفر کی منازل ہیں جو
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة ہر قدم پر صبر اور صلوٰۃ کا محتاج کرتی چلی جاتی ہیں۔
وو
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک نسبتاً لمبا اقتباس پڑھتا ہوں۔ میں نہیں جانتا کہ
اس بقیہ وقت میں یہ ختم ہو سکے گا کہ نہیں مگر جتنا بھی ہے اسی پر آج خطبہ کا اختتام ہو گا ۔ فرماتے ؟ تے ہیں :
یادر ہے کہ خشوع اور عجز و نیاز کی حالت کو یہ بات ہر گز لازم نہیں ہے کہ خدا سے سچا
تعلق ہو جائے ۔ ( اب متنبہ فرما رہے ہیں سب کو ) یا د رہے کہ خشوع اور عجز و نیاز کی
حالت کو یہ بات ہرگز لازم نہیں ہے کہ خدا سے سچا تعلق ہو جائے بلکہ بسا اوقات شریر
لوگوں کو بھی کوئی نمونہ قہر الہی دیکھ کر خشوع پیدا ہو جاتا ہے۔“
وہی پتھر والی بات کہ وہ رستے میں گر جاتا ہے پھر ۔ یہاں سے مضمون شروع ہوتا ہے اور پھر آگے اس
مضمون کے بار یک درباریک پہلوؤں پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام روشنی ڈالتے چلے جاتے ہیں۔

خطبات طاہر جلد 17
723
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
بسا اوقات شریر لوگوں کو بھی نمونہ قہر الہی دیکھ کر خشوع پیدا ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ
سے ان کو کچھ بھی تعلق نہیں ہوتا اور نہ لغو کاموں سے ابھی رہائی ہوتی ہے مثلاً وہ زلزلہ جو
4 اپریل 1905 ء کو آیا تھا ۔“
66
یہ کانگڑے کا زلزلہ مشہور ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے عین مطابق وہ نہایت
ہولناک زلزلہ آیا جس نے ایک وسیع علاقے پر تباہی مچادی تو فرمایا :
اس کے آنے کے وقت لا ، لاکھوں دلوں میں ایسا خشوع اور سوز و گداز ) پیدا ہوا ( پیدا) تھا کہ
بجز خدا کے نام لینے اور رونے کے اور کوئی کام نہ تھا۔“
وہ جھٹکے جو تھے وہ بہت دنوں تک بار بار آتے رہے اس لئے اس سارے عرصہ میں ، جس عرصہ میں
زمین دہلتی رہی ان کے دل بھی دہلتے رہے اور خدا کے خوف سے بار بار رونا آتا تھا اور اس کی طرف
بظاہر متوجہ ہوتے تھے۔
وو
یہاں تک کہ دہریوں کو بھی اپنا د ہر یہ پن بھول گیا تھا ۔“
اس قسم کے اور بہت سے واقعات ہماری تو اریخ میں بھی محفوظ ہیں ۔ کوئٹہ کے زلزلے کے وقت بھی کیا
ہوا تھا۔ کس طرح بعض دہر یہ اس وقت خدا کے قائل دکھائی دینے لگے تھے لیکن جب وقت گزر گیا تو
پھر اسی طرح پرانی زندگی کی طرف لوٹ گئے ۔
اور پھر جب وہ وقت جاتا رہا اور زمین ٹھہر گئی تو حالت خشوع نابود ہو گئی ۔“
66
زمین ٹھہر گئی ۔ اس وقت خشوع کی حالت جو اس قسم کا اضطراب دکھاتی ہے وہ دل کے اضطراب کی
کیفیت بھی ٹھہر گئی وہ زمین سے وابستہ تھی نہ کہ تعلق باللہ ۔ پس جب زمین ٹھہر گئی تو دل کا اضطراب بھی
ٹھہر گیا۔ فرماتے ہیں :
سنا ہے کہ بعض دہریوں نے جو اس وقت خدا کے قائل ہو گئے تھے بڑی بے حیائی اور
دلیری سے کہا کہ ہمیں غلطی لگ گئی تھی کہ ہم زلزلے کے رعب میں آگئے ورنہ خدا نہیں ہے۔
غرض جیسا کہ ہم بار بار لکھ چکے ہیں خشوع کی حالت کے ساتھ بہت گند جمع ہو سکتے ہیں ۔“
اس لئے ہر انسان اپنی خشوع کی حالت کا تجزیہ کر سکتا ہے جب تک گند ساتھ جمع ہیں ۔ اس حالت
خشوع کا نام ایک افسانوی خشوع ہے فرضی اور خیالی اور کہانیوں کا خشوع ، اس کا حقیقت سے کوئی
تعلق نہیں۔

خطبات طاہر جلد 17
724
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
البتہ وہ تمام آئندہ کمالات کے لئے تخم کی طرح ہے۔“
فرمایا ایک پیج کی طرح ضرور ہے۔ وہ وقت جب انسان کا دل متزلزل ہو چکا ہو اور وقتی طور پر ہی سہی،
خشیت طاری ہو وہ آئندہ انسان میں نفس کی تبدیلی کے لئے ایک بیچ کا کام دے سکتا ہے اور اس کے
نتیجہ میں جو سفر شروع ہو وہ ایک دائمی سفر بن سکتا ہے۔
مگر اسی حالت کو کمال سمجھنا اپنے نفس کو دھوکا دینا ہے بلکہ بعد اس کے ایک اور مرتبہ
ہے جس کی تلاش مومن کو کرنی چاہئے اور کبھی ( بھی ) آرام نہیں لینا چاہئے اور ست نہیں
ہونا چاہئے ۔“
استعین میں یہ تلاش کا معنی، کبھی آرام نہ کرنا اور کبھی سست نہ ہونا ، وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ،
یہ سارا مضمون اسی آیت سے تعلق رکھتا ہے۔
جب تک وہ رتبہ حاصل نہ ہو جائے اور وہ وہی مرتبہ ہے جس کو کلام الہی نے ان الفاظ
سے بیان فرمایا ہے وَ الَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ۔ (المومنون: 4)
یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اور پہچان ہمیں دکھا دی ہے ایک اور جانچ
کا طریقہ سمجھا دیا۔
ان الفاظ -
الفاظ سے بیان فرمایا ہے (کہ) وا وَ الَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ یعنی مومن
صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو نماز میں خشوع اختیار کرتے ( ہیں ) اور سوز و گداز ظاہر
کرتے ہیں بلکہ ان سے بڑھ کر وہ مومن ہیں کہ باوجود خشوع اور سوز و گداز کے تمام لغو
باتوں اور لغو کاموں اور لغو تعلقوں سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں ۔“
با وجود کا یہاں معنی با وجود کے ان معنوں میں نہیں کہ خشوع نہ بھی ہو تو ایسا ہو فر مایا کہ خشوع کی وجہ سے،
خشوع کے وجود کی وجہ سے، باوجود یہاں یہ معنی رکھتا ہے۔
با وجود خشوع اور سوز و گداز کے تمام لغو باتوں اور لغو کاموں اور لغو تعلقوں سے کنارہ کش
ہو جاتے ہیں اور اپنی خشوع کی حالت کو بیہودہ کاموں اور لغو باتوں کے ساتھ ملا کر ضائع
اور برباد ہونے نہیں دیتے اور طبعاً تمام لغویات سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں ۔ (هُمْ عَنِ
اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ) اور بیہودہ باتوں اور بیہودہ کاموں سے ایک کراہت ان کے دلوں

خطبات طاہر جلد 17
725
خطبہ جمعہ 16 اکتوبر 1998ء
میں پیدا ہو جاتی ہے اور یہ اس بات پر دلیل ہوتی ہے کہ ان کو خدا تعالیٰ سے کچھ تعلق
ہو گیا ہے کیونکہ ایک طرف سے انسان تب ہی منہ پھیرتا ہے جب دوسری طرف اس
کا تعلق ہو جاتا ہے۔“
پس لغویات سے اعراض کا طریقہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تعلق باللہ ہی بتایا ہے۔
لغویات سے اچانک تعلق نہیں ٹوٹا کرتا۔ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة والا جو تعلق ہے وہ اچانک نہیں
ٹوٹا کرتا اس میں لاز ما صبر کے ساتھ اللہ سے مدد مانگتے ہوئے سب سے پہلی چیز جو مانگنی چاہئے اور
سب سے آخری چیز جو مانگنی چاہئے وہ اللہ کا سچا پیار ہے کیونکہ لغویات سے منہ موڑنے کے لئے اس
میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی ۔ پیار کے نتیجہ میں اگر منہ موڑتے ہیں تو یہ منہ موڑ نا بہت آسان ہے۔ ایک کے نتیجہ میں اگرمنہ ہیں یہ موڑنا
طرف کشش زیادہ ہے دوسری طرف کم ہے طبعی بات ہے جس طرف کشش زیادہ ہوگی چیز اسی کی کم سے ہے
طرف اُٹھ جائے گی۔ وقت محسوس نہیں کرتی ۔ کشش ثقل میں بھی یہی مضمون ہے اور مقناطیس جب
وزنی چیزوں کو زمین سے اُٹھا لیتا ہے تو کشش ثقل ختم تو نہیں ہو جاتی مگر ایک زیادہ بڑی طاقتور کشش
نے اس چیز کو اپنی طرف کھینچ لیا۔ پس یہ مضمون ہے جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے
کہ زمینی تعلقات تمہیں ہمہ وقت اپنی طرف کھینچتے چلے جائیں گے اور اگر تم ان سے اس طرح چھٹکارا
حاصل کرنا چاہتے ہو کہ وہ طبعی ہو جائے اس میں تمہیں محنت نہ کرنی پڑے یعنی ایک دفعہ اگر تمہیں اللہ
سے تعلق قائم ہو جائے تو وہ تعلق تمہیں کھینچ لے گا اور زمینی تعلق کمزور پڑ جائے گا اگر یہ نہ ہو تعلق نہ کھینچے
تو پھر زمینی تعلق لا ز ما ہمیشہ بالآخر آپ کو اپنی طرف کھینچتا چلا جائے گا۔
جب دل کا خدائے رحیم سے تعلق ہو جائے اور دل پر اس کی عظمت اور ہیبت غالب
آجائے۔“
(ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 201 202)
یہ آخری فقرہ ہے اس اقتباس کا۔ باقی انشاء اللہ بقیہ اقتباسات آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی