حیا تمام نیکیوں کی جان اور تمام بد اخلاقیوں کی دشمن ہے مسجد مبارک دی ہیگ (ہالینڈ) کی توسیع اور مسجد فرانس کا ذکر

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ہالینڈ کی مسجد مبارک دی ہیگ کی آتشزدگی کے بعد وسیع پیمانے پر ازسرنو تعمیر اور فرانس کے جماعتی مرکز کی بطور مسجد باقاعدہ منظوری و افتتاحی امور کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ اس کے بعد آپ نے حیا کے موضوع کو جاری رکھتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں واضح کیا کہ حیا اسلام کا بنیادی خلق اور ایمان کا جزو ہے۔ آپ نے بیان فرمایا کہ حیا انسان کی ظاہری و باطنی خوبصورتی میں نکھار پیدا کرتی ہے جبکہ بے حیائی ہر حسن کو بدصورتی میں بدل دیتی ہے۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے والدین کو نصیحت فرمائی کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں میں خدا کے حاضر و ناظر ہونے کا احساس اور حیا پیدا کریں تاکہ ان کے گھر امن اور جنت کا نمونہ بن سکیں۔

موضوعات: مسجد مبارک دی ہیگ، مسجد فرانس، حیا اور ایمان، حیا کی زینت، نوجوانوں کی تربیت

خطبات طاہر جلد 17
745
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
حیا تمام نیکیوں کی جان اور تمام بداخلاقیوں کی دشمن ہے
مسجد مبارک دی ہیگ (ہالینڈ) کی توسیع اور مسجد فرانس کا ذکر
( خطبه جمعه فرموده 30 اکتوبر 1998ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
اس جمعہ میں انشاء اللہ وہ مضمون جاری رہے گا جس کا تعلق حیا سے ہے اور اگر وقت پھر بھی بچ گیا تو
اس کے بعد اگلا مضمون شروع کیا جا کیا جائے گا لیکن سب ۔ سب سے پہلے میں آج جماعت احمد یہ ہالینڈ کی مسجد کے
افتتاح کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اور اس کے علاوہ فرانس کی جماعت کی مسجد کے افتتاح کا ذکر کروں گا۔
مسجد مبارک دی ہیگ (The Hague): ہالینڈ کی یہ پہلی مسجد ہے جو دراصل لجنہ اماءاللہ کی
مالی قربانیوں سے تعمیر ہوئی تھی اور اس کی مختصر تاریخ یہ ہے کہ 20 مئی 1955 ء کو حضرت چوہدری محمد
ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اسی سال 8 دسمبر کو یہ مسجد مکمل مد تعالی عنہ نے اس کا سنگ بند
ہو گئی ۔ اس کی تعمیر اور اس کا افتتاح بھی حضرت چوہدری صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہی فرمایا۔
یہ مسجد چھوٹی سی تھی لیکن دیکھنے میں بہت خوبصورت اور باہر سے بڑی دکھائی دیتی تھی مگر اندر سے بہت
چھوٹی مسجد تھی ۔ اس زمانہ میں نماز پڑھنے والوں کے لئے تو کافی ہوگی ۔ اب جو خدا تعالیٰ کے فضل سے
جماعت کی ترقی کا دور ہے اس میں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں رہی تھی اگر میں وہاں جاؤں تو پھر اس
کثرت سے نمازی آجاتے تھے کہ مسجد اور ارد گرد کے سارے علاقے میں باہر ان کو نمازیں پڑھنی
پڑتی تھیں۔ اسی وجہ سے ہم نے پھر نن سپیٹ (Nunspeet) میں مرکز بنالیا جہاں اللہ تعالیٰ کے

خطبات طاہر جلد 17
746
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
فضل سے گنجائش بہت تھی وہاں بھی اگر چہ جو مسجد کے لئے جگہ مخصوص ہے وہ اتنی وسیع نہیں ہے کہ سب
نمازی آسکیں مگر ارد گرد کے دوسرے عمارتی علاقے ایسے ہیں جہاں چھتوں کے نیچے نماز پڑھی جاسکتی
ہے۔ باہر خیموں کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ بہر حال یہ تو اس مسجد کا آغاز ہے جو اس کا ذکر کیا۔ کیسے ہوا
اس کا آغاز لجنہ اماءاللہ کی خاص غیر معمولی خدمت کے نتیجہ میں اس کی تعمیر ہوئی تھی لیکن اس مسجد کو آگ
لگانے کا واقعہ اب میں بیان کرتا ہوں ۔
1987ء کو اس مسجد کو آگ لگا دی گئی اور آگ لگانے والے کا کچھ پتا نہ چلا۔ پولیس نے اپنی
طرف سے کوشش کی ہوگی مگر اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا وجوہات تھیں جو ہم سے مخفی رکھی گئیں ، مگر ہوا یہ ہے
کہ اس دور میں یہ سلسلہ مختلف جگہوں میں مجھے دکھائی دیا کہ جب بھی جلسہ سالانہ پر جماعتوں کے
نمائندے آئے ہوتے تھے اور مسجد میں یا مراکز خالی رہ جاتے تھے اسی زمانہ میں ایک شریروں کا
گروہ تھا اور آپ بطور احمدی تو جانتے ہی ہیں کہ ہیں کہ وہ کسی قسم کے لوگ ہیں جن کا پیشہ ہی مسجدوں کو جلانا
اور اسی میں ان کی نجات ہے تو وہ لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ہماری مساجد اور مراکز جو تبلیغی مراکز
تھے ان میں آگ لگایا کرتے تھے اور یہ تمام دنیا میں پھیلے ہوئے واقعات ہیں ۔ چنانچہ اسی وجہ سے
پھر میں نے خصوصی ہدایت دی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب جماعت وہاں با قاعدہ ہر جگہ مستعد رہتی
ہے اور نگرانی کرتی ہے تا کہ پیچھے کسی شریر کو موقع نہ ملے ۔ تو یہ آگ لگانے کا واقعہ ان دنوں کا آغاز
کا واقعہ ہے جب یہ حرکتیں شروع ہوئی تھیں ۔ کسی نے کھڑکی کے شیشے توڑے اور اندر جا کر مسجد کو آگ
لگا کر اپنی جنت کمالی اور وہ آگ اصل میں اپنے لئے جلائی تھی ۔ ایسے لوگ دنیا میں بھی خدا تعالیٰ کی
تقدیر کے تابع آگ ہی میں جلتے رہتے ہیں اور آگ جلاتے ہی تب ہیں جب حسد کی آگ بھڑک
رہی ہوتی ہے۔ تو آگ سے حسد کا گہرا تعلق ہے اور حسد کے نتیجے میں یہ سارے واقعات رونما ہوتے
ہیں۔ اور آئندہ کے لئے بھی جو آگ بھڑکائی جائے گی وہ ان کی اپنی بھڑکائی ہوئی آگ ہے مگر اللہ ان
لوگوں کے لئے اس آگ کو جنت بنا دیتا ہے جن کے اوپر خدا کی رضا کی قبولیت کے نتیجے میں آگ
بھڑکائی جاتی ہے جیسے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی آگ کو جنت بنا دیا۔ تو اسی قسم کے
واقعات ہم روز مرہ جماعت کی زندگی میں دیکھ رہے ہیں۔ چنانچہ جب یہ آگ لگائی گئی تو جیسا کہ میں
نے عرض کیا ہے صرف زیادہ سے زیادہ پچاس نمازی اس مسجد میں نماز پڑھ سکتے تھے تو بعد کے ایک

خطبات طاہر جلد 17
747
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
خطبہ میں میں نے جماعت ہالینڈ کو تسلی دی کہ ہم تو ہمیشہ سے خدا کا ایک سلوک دیکھ رہے ہیں ۔ آپ کو
گھبرانے کی کیا ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو اس سے دس گنا زیادہ مسجد بنانے کی توفیق بخشے گا اور
پچاس نمازی کی بجائے پانچ سو نمازی اس مسجد میں نماز پڑھ سکیں گے۔ اب یہ بات تو آئی گئی ہو گئی ۔
میں بھی بھول گیا اور امیر صاحب اور جماعت کے کارندے اور وہ آرکیٹیکٹ عبدالرشید صاحب جنہوں
نے اس مسجد میں بہت نمایاں کردار ادا کیا ہے وہ بھی بات کو بھول چکے تھے اور جس وقت وہ مسجد کو اور
ساری عمارت کو ڈیزائن کر رہے تھے اس وقت ان کے ذہن کے کسی گوشے میں بھی نہیں تھا کہ دس گنا
مسجد کا اللہ تعالیٰ نے گویا عملاً وعدہ فرما لیا ہے۔ بعض دفعہ اس کے عاجز بندوں کے منہ سے نکلی ہوئی
بات پوری بھی فرما دیتا ہے تو ارادہ اللہ ہی کا ہوتا ہے اسی لئے وہ بات منہ سے نکل جاتی ہے۔ چنانچہ ان
کے کسی خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ اس وجہ سے ڈیزائن کروں کیونکہ کل رقبہ جو اس تعمیر کا تھا وہ
دس گنا نہیں بلکہ اڑھائی گنا تھا۔ اس وجہ سے طبعی طور پر ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا لیکن جب
اللہ تعالی کے فضل سے بالآخر بہت لمبی محنت کے بعد یہ مسجد مکمل ہو گئی تو آرکیٹیکٹ صاحب نے جاکے
پیمائش شروع کی تو حیران رہ گئے دیکھ کے کہ اس بلڈنگ میں جو عمومی رقبہ کے لحاظ سے اڑھائی گنا ہے
مسجد کا حصہ دس گنا ہے اور بعینہ وہی بات پوری ہوئی ہے کہ پچاس کی بجائے پانچ سو نمازی وہاں نماز
پڑھ سکتے ہیں۔ تو یہ اللہ کے کاروبار ہیں۔
یہ میں آپ کو محض اس لئے عرض کر رہا ہوں کہ جس حد تک بھی ممکن ہو خدا کی حمد اور شکر بجالائیں۔
وہ جماعت سے بے انتہا احسان کا سلوک فرماتا ہے۔ تو اس مسجد کے افتتاح کے لئے اب مجھے بھی جانا
تھا اور خاص طور پر جب انہوں نے یہ بتایا کہ یہ واقعہ اس طرح ہوا ہے تو میں بھی طبعی جوش رکھتا تھا کہ
اس مسجد میں جاؤں لیکن یہ بھی اللہ کے کاروبار ہیں کہ ہالینڈ کی مسجد کا آغاز بھی خلیفہ وقت نے نہیں کیا تھا
کسی اور نے کیا تھا۔ اس کی جب توسیع ہوئی ہے تب بھی خلیفہ وقت کو توفیق نہیں ملی بلکہ اس کی نمائندگی
میں کسی اور ہی کو موقع ملا ہے۔ اللہ اپنے راز بہتر سمجھتا ہے بہر حال ہم راضی برضا ہیں اور جو التواء کی
وجہ ہے ، وہاں جانے میں التواء ہوا ہے وہ وجہ موسم کی ایسی اچانک خرابی ہے جس پر ہمارا کوئی بھی
اختیار نہیں تھا۔ ہر طرح سے ہم نے کوشش کر دیکھی وہ جہاز پکڑنے کی جو ایک ہی جہاز چل رہا تھا،
وہ پکڑنے کی کوشش بھی کی اگر چہ موسم بہت خراب تھا لیکن ہمیں جہاز والوں نے بتایا کہ اس جہاز

خطبات طاہر جلد 17
748
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
پر اتنا دباؤ ہے ٹریفک کا ، کیونکہ ایک ہی چل رہا ہے صرف، کہ ناممکن ہے آپ کو اس میں جگہ دینا ۔
پھر ہم نے سوچا کہ ٹنل Tunnel میں کیوں نہ سفر کریں۔ وہ گاڑی جس کا باہر کے طوفانوں سے کوئی بھی
تعلق نہیں وہ اس وقت خیال نہیں آیا کہ سب کو یہی خیال آیا ہوگا اور ان منتظمین نے ہمیں کہا کہ یہ وہم ہی
دل سے نکال دو، اتنی بڑی ٹریفک ہے یہاں ہمارے پاس اس وقت کہ اسے سنبھالنا ناممکن ہو چکا ہے۔
اگر آپ ریز رو بھی کروالیں تو ریز رو کروانے کے باوجود ہو سکتا ہے بارہ گھنٹے Queue میں کھڑا
ہونا پڑے۔ تو جو صورت تھی ویسی تھی کہ نا ممکن تھا۔ پھر بھی Queue میں کھڑے بھی رہتے بارہ گھنٹے
تو ہو سکتا ہے کہ آگے کسی اور کی باری آتی اور ہم پیچھے سے انتظار ہی میں رہ جاتے۔ تو یہ مجبوریاں تھیں
جن کی وجہ سے میں وہاں خود شامل نہیں ہو سکا لیکن امیر صاحب سے میں نے درخواست کی کہ وہ اس
مسجد کا افتتاح کروائیں اور اُمید ہے کہ اس وقت وہاں افتتاح ہو رہا ہوگا یا ہو چکا ہو گا۔
اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اس مسجد کی تعمیر میں وقار عمل کے ذریعہ اور چوہدری عبدالرشید
صاحب آرکیٹیکٹ کے عمدہ نقشہ بنانے کے نتیجہ میں اور پھر سارے کام کی نگرانی کے نتیجہ میں اس مسجد
پر جتنا تعمیر نو پر خرچ آنا تھا اس سے بہت کم خرچ اٹھا ہے۔ اب دعا کی خاطر جو کارندے ہیں جنہوں
نے کام کیا ہے ان کا ذکر کرتا ہوں۔ سب سے پہلے تو امیر صاحب ہالینڈ خود ہیں اور ان کے ساتھ
حمید صاحب نے بھی جس حد تک ان کے وقت نے اجازت دی انہوں نے اس مسجد کے معاملات میں
گہری دلچسپی لی۔ اب امیر صاحب ہالینڈ تو بہر حال چندہ اکٹھا کرنے محنتیں کروانے ، وقار عمل کے
انتظام کروانے میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھاتے رہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
چوہدری عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ بھی خاص طور پر دعا کے مستحق ہیں ۔ ان کا سب سے پہلے تو جو
نقشے بنانے اور ان کی کونسل سے منظور یاں لینے ، اس میں بہت وقت صرف ہوا ہے ہمارا۔ بہت پہلے
یہ مسجد بن سکتی تھی مگر کونسل سے نئے نقشے بنا کر ان کی منظور یاں لینا یہ دو مسائل پیش کر رہا تھا۔ ایک تو یہ
کہ وہاں کے آرکیٹیکٹ سے اگر ہم یہ کرواتے تو اس آرکیٹیکٹ کی فیس ہی بہت زیادہ تھی اور پھر اس
کے ذریعہ جن کمپنیوں کو ٹھیکہ دیتے ان کے اخراجات بے انتہا تھے۔ اس لئے چوہدری عبدالرشید
صاحب کو میں نے مشورہ دیا کہ آپ بطور آرکیٹیکٹ وہاں درج ہو جائیں اور جو نئے قوانین بنے ہیں
یورپ کے اکٹھے ہونے کے نتیجہ میں ان میں ان کو موقع مل گیا۔ چنانچہ بحیثیت آرکیٹیکٹ ان کا وہاں

خطبات طاہر جلد 17
749
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
کونسل میں درج ہونا بہت سا وقت تو اس میں لگ گیا۔ پھر جو نقشے انہوں نے پیش کئے ان کو بار بار کونسل
کبھی ایک عذر کبھی دوسرا عذر رکھ کر رڈ کرتی رہی ، ترمیموں کے مطالبہ کرتی رہی ۔ تو یہ عرصہ ہے جو
1987ء سے لے کر اب تک جو تاخیر ہوئی ہے اس تاخیر کے ذمہ دار عرصہ میں یہ عوامل ہیں لیکن جب
کام شروع ہوا ہے تو اس کام شروع ہونے کے بعد بھی اس کو دو سال پانچ مہینے لگے ہیں مکمل ہونے پر
کیونکہ کئی دفعہ وہ پیسے کی کمی کی وجہ سے رک جاتے تھے اور اس خیال سے کہ بار بار مرکز پہ بوجھ نہ ڈالا
جائے خاموشی بھی اختیار کر جاتے تھے۔ بعض دفعہ مہینوں کے بعد مجھے پتا چلا کہ کام رکا ہوا ہے کیونکہ
پیسے ختم ہیں حالانکہ مسجد کے کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے بے حد پیسے دے رکھے ہیں کوئی ضرورت نہیں تھی
کہ کام کو ختم کیا جاتا مگر جو بھی ہوا ہوتا رہا ، رک رک کر چلتا رہا مگر چلتا رہا اور اس عرصہ میں چوہدری
عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ نے وہاں قریباً سولہ سترہ دفعہ موقع پر جا کر کام کی نگرانی کی ہے۔ اور جو
مختلف لوگوں نے اس میں خاص طور پر حصہ لیا ہے ان کا میں ذکر خیر کرنا چاہتا ہوں تا کہ آپ کو ان سب
کے لئے دعا کی تحریک ہو۔ امیر صاحب اور عبدالحمید صاحب کا تو عمومی ذکر کر چکا ہوں ۔ اب میں
وقار عمل کرنے والوں کا ذکر کرتا ہوں جنہوں نے اس سارے عرصہ میں مسلسل وقار عمل کیا ہے یا اس کے
مختلف حصوں میں ، چھ چھ مہینے کے لئے ، دو دو تین تین مہینے کے لئے وہ وقار عمل کے لئے آتے رہے۔
تو جو خاص طور پر نام میں نے چنے ہیں دعائیہ تحریک کے لئے وہ حسب ذیل ہیں۔
حنیف Handrick صاحب یہ ڈچ احمدی ہیں اور مسلسل اس عرصہ میں یہ وہاں رہے اور بڑی
محنت سے کام کیا۔ ان کی اہلیہ نے بھی چھ ماہ تک Hague میں رہ کر وقار عمل میں حصہ لیا یعنی اس طرح
کہ وقار عمل میں آنے والوں کے لئے جو کھانا پکانا ہوتا تھا وہ احمدی خواتین تیار کرتی تھیں تو حنیف
Handrick صاحب کی بیگم صاحبہ اس غرض سے وہاں پہنچی رہیں ۔ ان کے علاوہ بھی اور خواتین نے
اس میں حصہ لیا۔ محمد یامین صاحب ۔ یہ ہمارے معمار بھی ہیں اور بڑھتی بھی ہیں۔ بہت سے کام
جانتے ہیں۔ انہوں نے مسلسل وقار عمل کر کے اس مسجد کی تعمیر میں شروع سے آخر تک ثواب کمایا۔
ظفر اللہ صاحب جرمنی سے چھ ماہ کے لئے تشریف لائے ۔ منور جمیل صاحب سپین سے چھ ماہ کے لئے
تشریف لائے ۔ عبدالحق محمود ، عثمان بید اللہ ، خواجہ مبشر احمد ان سب کو خدا تعالیٰ کے فضل سے حسب
توفیق اس نیک کام میں حصہ لیا ۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ انشاء اللہ جب بھی آئندہ

خطبات طاہر جلد 17
750
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
توفیق ہوگی میں ضرور خود یہ مسجد دیکھنے جاؤں گا کیونکہ مجھے بھی بہت شوق ہے۔ اس درمیانی عرصہ میں
جا کر دیکھتا رہا ہوں اور موقع پر ہدایات بھی دیتا رہا ہوں کسی چیز کو کس طرح کیا جائے ۔ کلھم جو بھی
خرچ اٹھنا تھا اس کا اندازہ تھا میں لاکھ گلڈرز (Guilders) اور عملاً جو کام ہوا ہے یہ سات لاکھ
گلڈرز (Guilders) میں ہوا ہے ۔ تو ساٹھ فیصد جو بچت ہے یہ بچت حسب سابق جماعت نے
خدمت خلق اور وقار عمل کے ذریعہ کی ہے۔ یہ وہ حساب کے کھاتے ہیں جو خدا کے حضور تو ہمیشہ محفوظ
رہیں گے لیکن دنیا کے حساب میں یہ لکھے نہیں جاتے تو عملاً یہ ہمیں لاکھ گلڈرز (Guilders) کی تعمیر
ہے جس کو خدا تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی کہ ہم نے سات لاکھ تک مکمل کر لیا۔
اب جماعت احمدیہ فرانس: جماعت احمد یہ فرانس کا یہ تبلیغی مرکز ، وہ عمارت جو خریدی گئی ہے یہ
پہلے ایک کارخانہ ہوا کرتا تھا۔ اس کو مختلف تبدیلیوں کے بعد مرکز کے طور پر چنا گیا کیونکہ اس کے ساتھ نکہ اس کے ساتھ
جو عمارت تھی وہ کافی وسیع تھی اور اس میں گنجائش تھی کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہاں جب تک
با قاعدہ الگ مسجد بنانے کی توفیق نہ ملے وہیں مسجد کی ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں ۔ چنانچہ اس
کے ہال کے اندر قبلہ رخ مسجد کا انتظام کیا گیا۔ نیچے خواتین کے لئے بھی مسجد کا انتظام کیا گیا۔ ساتھ
ملحقہ عمارتوں میں نمائش وغیرہ، بہت سی چیزیں ایسی تھیں سٹوڈیو بننا تھا، لائبریری بنی تھی وہ وقتی
کی جاتی رہیں لیکن مشکل یہ تھی کہ کونسل کے ہاں بطور مسجد اس کا اندراج نہیں تھا او
چونکہ نمازی عام دنوں میں بھی اور خصوصاً جمعہ پر بکثرت آتے تھے اس لئے یہ تلوار سر پر لٹکی رہتی تھی کہ
اگر کونسل چاہتی تو اعتراض کرتی کہ جگہ کسی اور مقصد کے لئے تھی ۔ لی آپ نے کسی اور مقصد کی خاطر تھی
یعنی تھی بھی اور مقصد کی جگہ لی بھی آپ نے اور مقصد کے لئے تھی ۔ اس میں آپ نے مستقل نمازوں
کا مرکز بنا لیا ہے۔ چونکہ فرانس میں بہت سی ایسی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں جو بنیاد پرست مسلمانوں
کی طرف سے ، آگ لگانے کے، دہشت گردی کے واقعات اس لئے اس طرف بھی نظر رہی ہے ان
اداروں کی کہ کہیں یہ بھی اسی قسم کے لوگ تو نہیں ۔ پھر ہمیں یہ بھی مشکل پیش آتی رہی کہ بعض دفعہ تبلیغ
کی خاطر مختلف لوگوں کو دعوتیں دی جاتیں ۔ کوئی الجیریا کا کوئی مرا کو کا، غرض یہ کہ مختلف وہ باشندے
جن کا زیادہ تر فرانس سے تعلق ہے اور وہ فرانس میں زیادہ تر رہائش پذیر ہیں۔ ہمیں تو اس سے غرض
نہیں تھی کہ ان کا پس منظر کیا ہے۔ وہ دہشت گرد تھے یا ہیں۔ ہم تو ان کو تبلیغ کی دعوت دیا کرتے تھے

خطبات طاہر جلد 17
751
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
اور ان کے آنے جانے سے بھی شبہات پیدا ہوتے رہے اور معلوم ہوتا ہے کہ مسلسل ان کی انٹیلی جنس
نے ہماری نگرانی کی ہے۔ آٹھ دس سال تک مسلسل نگرانی کرتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ بالآخر
پوری طرح مطمئن ہو گئے کہ جماعت احمدیہ کا دہشت گردی سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔ چونکہ نگرانی
کے دوران کوئی بھی واقعہ ایسا ان کو دکھائی نہیں دیا کہ جس سے ہماری دلچسپیوں کو روک سکتے ، اس لئے
روکا تو نہیں مگر منظوری بھی نہ دی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جونئی انتظامیہ ہے اس میں ملک اشفاق
ربانی صاحب نئے امیر مقرر ہوئے ہیں وہ معاملہ جو دیر سے لڑکا ہوا تھا اس پر انہوں نے فوری توجہ دی
اور کونسل سے مل ملا کر ان کو بتایا کہ دیکھو تم جانتے ہو کہ ہم صاف ستھرے لوگ ہیں اور یہ بھی جانتے ہو
کہ یہ جگہ مسجد کے طور پر استعمال ہو رہی ہے تو ہمارا حق کیوں تسلیم نہیں کرتے کہ جو مسجد کے لئے جگہ
استعمال ہو اس کو مسجد ہی کہیں ۔ چنانچہ الحمد للہ کہ اشفاق ربانی صاحب نے کچھ دن پہلے مجھے یہ اطلاع
دی کہ کونسل نے با قاعدہ اسے مسجد کے طور پر منظور درج کر لیا ہے۔ منظوری تو وہ نہیں دے سکتے وہ تو
اللہ ہی دیتا ہے مگر درج کر سکتے ہیں۔ چنانچہ اب یہ بطور مسجد درج ہو چکی ہے۔ یہ وجہ تھی کہ ان کی
خواہش تھی کہ اس موقع پر میں جا کر اس نئی صورت حال میں از سر نو افتتاح کرتا۔ پہلے جو افتتاح تھا وہ
ایک مسجد کی عارضی جگہ کا ہوا تھا ۔ اب بحیثیت مسجد اس کا افتتاح ہونا تھا۔ وہی وجوہات مانع ہوئیں جو
میں پہلے ذکر کر چکا ہوں اور میں وہاں خود حاضر نہیں ہو سکا لیکن ان کی یہ خواہش ہے کہ میں ان کا بھی
تذکرہ کردوں ، ان کی جماعت کا بھی ، ان کی کوششوں کا بھی تا کہ سب دنیا کی جماعتوں میں دعا کی
تحریک ہو۔ جو جماعت کی نئی انتظامیہ ہے انہوں نے جو غیر معمولی کوشش شروع کی ہے اس کے نتیجہ
میں بہت سے مستقل مفید کاموں کا اجراء ہو چکا ہے اور میں مثال کے طور پر آپ کے سامنے امنے ذ ذکر کر رہا
ہوں کہ فرانس MTA کے سٹوڈیو کا بھی آج ہی افتتاح ہو رہا ہے۔
جماعت فرانس میں ایک بیداری کی جواہر ہے اس سے تبلیغ اور مالی قربانی کے میدان میں بہت
آگے بڑھے ہیں۔ بچوں کی تعلیمی تربیتی اور قرآن کلاسز کے علاوہ نومبائین کی کلاس اور داعیان الی
اللہ کے اجلاسات کا سلسلہ بھی جاری ہو چکا ہے۔ نیز لائبریریوں میں جماعتی کتب اور قرآن کریم کے
نسخے رکھوانے کی کارروائی بھی ہو رہی ہے۔ اس جلسہ میں جو فرانس کے باشندے ہیں ان میں سے وہ
لوگ جن کی مختلف قومیتیں ہیں اور مجھے تعجب ہوا یہ معلوم کر کے کہ فرانس میں مختلف قومیتوں کے جولوگ

خطبات طاہر جلد 17
752
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
آباد ہو چکے ہیں ان کی تعداد پچاس س سے زائد ہے۔ بہت سے پرانی فرانسیسی نو آبادیات سے تعلق
رکھنے والے لوگ ہیں اور بہت سے دوسری وجوہات سے یہاں آکر بس جانے والے البانیہ وغیرہ کے
لوگ ہیں ، بوسنیا کے بھی ہیں ۔ غرض یہ کہ مختلف یورپ کی اور افریقہ کی نمائندہ قومیں یہاں آباد ہیں۔
چنانچہ اس موقع پر چونکہ میری شمولیت کی توقع تھی انہوں نے پچاس سے زائد قوموں سے تعلق رکھنے
والے غیر از جماعت مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی تھی اور ان کی توقع ہے کہ وہ سارے شامل ہو گئے
ہونگے تو جتنے بھی شامل ہو سکے ہیں یہ ان کے نصیب ۔ بہر حال ان سب کے لئے ہم دعا کرتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کے سامان فرمائے آج جو مہمان کے طور پر شامل ہو رہے ہیں کل وہ
میزبان کے طور پر بھی شامل ہوں ۔
اب میں اسی مضمون کا آغاز کرتا ہوں جسے نامکمل چھوڑ دیا گیا تھا۔ حیا کا مضمون چل رہا ہے۔
سب سے پہلی حدیث جو اس ضمن میں میں نے اختیار کی ہے وہ مؤطا امام مالك، كتاب حسن الخلق
سے لی گئی ہے۔ اس میں حضرت زید بن طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آنحضرت صلی السلام کی طرف منسوب
کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
ہر دین کا ایک خاص خُلق ہوتا ہے اور اسلام کا خلق حیا ہے ۔“
66
(مؤطا امام مالك، كتاب حسن الخلق، باب ماجاء في الحياء ، حدیث نمبر :9)
اب یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جب کہا جائے ہر دین کا ایک خاص خلق ہوتا ہے اور اسلام
کا خلق حیا ہے تو ثابت ہو رہا ہے کہ اور کسی دین میں حیا کو بطور خلق کے استعمال نہیں کیا گیا۔ یہ بہت
ہی اہم نکتہ ہے جو سمجھنے کے لائق ہے اور غیر دینوں سے تبادلہ خیالات کے وقت تبلیغ کرنے والوں کو یہ
نکتہ یا د رکھنا چاہئے ، ان کے بہت کام کا نکتہ ہے کیونکہ حیا تمام نیکیوں کی جان ہے اور تمام بداخلاقیوں
کی دشمن ہے۔ اگر حیا عیسائیت کی بھی جان ہوتی اور یہی اس کا مرکزی نکتہ ہوتا تو آج عیسائی ملکوں میں
فسادات پھیلے ہوئے ہیں جو خرابیاں بر پا ہیں وہ کبھی دکھائی نہ دیتیں ۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
مسلمان ملکوں میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے مگر اس لئے ہو رہا ہے کہ حیا چھوڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
حیا دین کا حصہ ہے اگر دین والوں کو حیا نہ رہے تو ان کے اخلاق اور ایمان کی حفاظت تو حیا نہیں کر سکتی۔
پس تمام مسلمان کہلانے والے ملکوں میں جو بے حیائی کا دور دورہ دکھائی دے رہا ہے، بد خلقیوں کا
جو
ا

خطبات طاہر جلد 17
753
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
دور دورہ دکھائی دے رہا ہے یہ قطعی طور پر ثابت کرتا ہے کہ آنحضرت صلی لا الہ ایم کی تعریف کی رو سے
یہ مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں کیونکہ دین اسلام کا خلاصہ حیا ہے۔ جہاں حیا اٹھ جائے اور بے حیائی
کا عام دور دورہ ہو اس ملک کے بسنے والے اسلام کی طرف لاکھ منسوب ہوں حضرت اقدس محمد
رسول اللہ صلی الہ السلام کی تعریف کی رو سے وہ مسلمان نہیں کہلا سکتے ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت سنن الترمذی سے لی گئی ہے وہ بیان
کرتے ہیں کہ آنحضرت صل الله السلام نے فرمایا:
”حیا ایمان میں سے ہے اور ایمان جنت میں ہے۔“
اب وہاں سے کا لفظ بھی نہیں ایمان جنت میں ہے۔ ترجمہ کرنے والے اس کا ترجمہ کرتے وقت اس
کے معانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی طرف سے یہ لگا لیتے ہیں کہ ایمان والا جنت میں جائے گا۔ حالانکہ
آنحضرت صلی السلام کے فصیح و بلیغ کلام میں یہ ذکر نہیں ہے ورنہ کہہ سکتے تھے کہ ہر مومن جنت میں جائے گا
اور یہ بات تو عام پھیلی پڑی ہے ہر جگہ۔ لہ ۔ بہت ہی لطیف کلام ہے اور اس کے ساتھ ہی فرمایا:
وَالبَذَاءُ مِنَ الجَفَاءِ، وَالجَفَاء فِي النَّارِ
(سنن الترمذى، كتاب البر والصلة عن رسول الله ﷺ، باب ما جاء في الحياء ، حدیث نمبر : 2009)
کہ بذاء یعنی فحش گوئی یہ بد خلقی میں سے ہے اور بد خلقی دوزخ میں پلتی ہے۔ یہ نہیں فرمایا بد خلقی کرنے
والا ۔ وَالجَفَاء فِي النَّارِ : اور بد خلقی دوزخ میں پلتی ہے۔ بہت ہی فصیح و بلیغ کلام ہے جس سے بہت
مطالب پھوٹتے ہیں ۔ تو بار بار اسی حدیث کے حوالے سے اس کے مطالب کی بحث اگر شروع کی تو بعض
لوگوں کے لئے شاید سمجھنے میں دقت پیدا ہو۔ میں نے اس کا ترجمہ، جو بعینہ ترجمہ بنتا ہے وہ آپ کے سامنے
رکھ دیا ہے۔ ایمان جنت میں ہے اس کا کیا مطلب ہے؟ دراصل ایمان کا ایک مرکزی معنی یہ ہے۔ کا
كمَا نِينَةُ النَّفْسِ وَزَوَالُ الْخَوْفِ
(المفردات فی غریب القرآن كتاب الألف زير لفظ أمن )
طمانیت نفس اور زوال خوف اور یہی معنی حضرت امام راغب نے اور بعض اور کتب میں بیان کئے ہیں
جو عربی لغت کی کتابوں میں بہت نمایاں حیثیت رکھتی ہیں ۔ حضرت امام راغب اور ان دونوں لغات
کا اتفاق اس بات پر یہ بتا رہا ہے کہ یہ معنی اصل ہے یعنی مرکزی معنی یہی ہے باقی سارے معانی اس

خطبات طاہر جلد 17
754
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
سے پھوٹتے ہیں ۔ تو اس لئے آنحضرت صلی الله السلام کے اس ارشاد کو غور سے سمجھنے کی ضرورت ہے کہ حیا
ایمان ہے اور ایمان جنت میں ہے۔ کن معنوں میں جنت میں ہے؟ اس لئے کہ پوری طمانیت ہی حیا
سے ملتی ہے اور پوری طمانیت ہی ایمان سے ملتی ہے اور اصل طمانیت جس میں زَوَالُ الخَوفِ بھی شامل
ہو کوئی خوف کا شائبہ تک باقی نہ رہے وہ امن کی حالت ، وہ طمانیت کی حالت حیا سے ملتی ہے اور جیسا
کہ میں آگے تفصیل بیان کروں گا حیا ہی کے سارے شعبے ہیں جو ساری زندگی پر چھائے ہوئے ہیں اور
سچی طمانیت حیا سے نصیب ہوتی ہے۔ اور ایمان کا یہ معنی کہ ایمان جنت میں ہے طمانیت نصیب
کرتا ہے اور زوالُ الْخَوْفِ ہے۔ یہ معنی حضرت ابراہیم کے پیش نظر تھے جب انہوں نے اللہ تعالیٰ
کے حضور یہ سوال کیا کہ مجھے بتا کہ مردے کیسے زندہ کئے جاتے ہیں؟ جواباً دیکھیں اللہ نے یہی فرمایا:
أَوَلَمْ تُؤْمِن تو ایمان نہیں لایا۔ اللہ جانتا تھا کہ حضرت ابراہیم ایمان لے آئے ہیں مگر حضرت ابراہیم
کی فراست کا ایک گویا امتحان تھا کہ دیکھیں کن معنوں میں یہ کہہ رہا ہے تو حضرت ابراہیم نے عرض کیا :
بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي (البقرة: 261) ایمان تو لایا ہوں مگر ایمان کا یہ پہلو بھی تو پیش نظر ہے کہ وہ
طمانیت بخشتا ہے۔ تو میں ایمان کے گہرے معانی پر نظر رکھتے ہوئے یہ عرض کر رہا ہوں تا کہ تو یہ خیال
نہ کرے میرے متعلق اے خدا! یہ گمان نہ کرے کہ میں ایمان نہیں لاتا اس لئے پوچھ رہا ہوں اس
لئے کہ ایمان کے تمام شعبوں پر حاوی ہو جاؤں۔ اس کی جان طمانیت ہے، کوئی بھی خلش دل میں باقی
نہ رہے۔ یہ بہت وسیع مضمون ہے حضرت ابراہیم کا یہ جواب ہی بہت عظیم الشان ہے مگر جیسا کہ میں
نے عرض کیا تھا میں حدیثوں کے ذکر کے بعد پھر ان حدیثوں کے خلاصہ کے طور پر اس حیا کے مضمون
کو اس خطبہ میں مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
ایک اور حدیث بخاری کتاب الادب سے لی گئی ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ بیان کرتے ہیں کہ :
وو
آنحضرت صلی السلام ایک شخص کے پاس سے گزرے وہ اپنے بھائی کو حیا کے بارے
66
میں سرزنش کر رہا تھا ۔ تم حیادار ہو بہت زیادہ، ہر کام سے پیچھے رہ جاتے ہو ۔
اس قسم کی کچھ باتیں ہونگی مگر یہ حیا کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ پیچھے رہ جائے کوئی شخص مگر چونکہ وہ حیا کے
خلاف سرزنش کر رہا تھا۔

خطبات طاہر جلد 17
755
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
رسول اللہ صلی لام السلام نے فرمایا اسے چھوڑ دو کیونکہ حیا ایمان میں سے ہے۔“
66
(صحیح البخاری، کتاب الادب، باب الحياء ، حدیث نمبر : 6118)
اگر تم حیا کے خلاف کوئی بات کرو گے تو ہو سکتا ہے اس کا ذہن برک جائے اور پھر رفتہ رفتہ بے حیائی کی
طرف مائل ہو یعنی اس کا ایمان جاتا رہے۔
پھر ایک روایت ہے اور اسی روایت کے مختلف پہلوؤں کو میں اب باقی خطبہ میں کھول کر بیان
کروں گا۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صل الله السلام نے فرمایا:
فحش جس چیز میں بھی ہو اس کو بدصورت کر دیتا ہے۔“
اب فحش کے متعلق پہلے میں بیان کر چکا ہوں کہ بے حیائی کی تعریف ہی رسول اللہ صلی السلام نے مخش
فرمائی ہے۔فحش کلامی بخش سے نہ شرمانا، یہ بے حیائی کی جان ہے اور اسی سے سارے معاشرے تباہ
ہوتے ہیں۔ تو فرمایا کہ:
فحش جس چیز میں بھی ہو اس کو بدصورت کر دیتا ہے اور حیا جس چیز میں ہو اس کو مزین
اور خوبصورت بنا دیتی ہے۔“
66
(جامع الترمذی، کتاب البر والصلة باب ما جاء في الفحش والتفحش ، حدیث نمبر :1974)
یہ وہ مرکزی پہلو ہے حیا کی خوبیوں کا جس کے متعلق میں چند نکات آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔
حیا اور زینت کا جہاں تک گہرا تعلق ہے یہ سب دُنیا کے ادب میں ملتا ہے جہاں تک میں نے مختلف دنیا
کی بڑی بڑی زبانوں کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ان کی شاعری پر نظر ڈالی ہے اگر چہ تھوڑی نظر ڈال سکا
ہوں لازما اتنا وقت تو مل ہی نہیں سکتا ، مگر یہ بات میں نے دیکھی ہے کہ سب دنیا کی قوموں نے حیا کی
تعریف حسن کے ساتھ ملا کے کی ہے۔ اپنے محبوبوں کو سارے ہی حیادار بتاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ
حیا سے ان کا حسن بڑھتا ہے۔ کبھی دُنیا کے کسی ادب میں کسی شاعری میں آپ بے حیائی کی تعریف
نہیں سنیں گے۔ یہ نہیں سنیں گے کہ بے حیائی سے میرا محبوب زیادہ خوبصورت ہو گیا۔ یہ مضمون ہے جو
رسول اللہ صلی ال اسلیم نے بنیادی طور پر بیان فرمایا ہے حیا زینت بخشتی ہے اور بے حیائی زینت لے جاتی
ہے، دور کر دیتی ہے۔ اس سلسلہ میں دیکھیں غالب بھی تو یہی کہتا ہے کہ جب حیا بھی اس کو آئے ہے تو
شرما جائے ہے۔

خطبات طاہر جلد 17
756
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
غیر کو یا رب ! وہ کیونکر منع گستاخی کرے؟
گر حیا بھی اس کو آتی ہے تو شرما جائے ہے (مرزا اسد اللہ خاں غالب )
بعض دفعہ اپنی حیا سے بھی آ یا سے بھی آدمی شرما جاتا ہے اور یہ اپنی حیا سے شرما جانا یہ وہ مضمون ۔ با سے شرما جانا یہ وہ مضمون ہے جو اس حدیث
کے بنیادی مضمون میں داخل ہے ۔ ” الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ " (صحیح مسلم ، کتاب الایمان، باب شعب
الايمان، حدیث نمبر : 157) تمام تر بہتر ہے۔ اور جو حیا سے شرماتا ہے اس کے اندر ایک نیا حسن پیدا
ہو جاتا ہے۔ اب دیکھیں حیا نہ ہو تو چہرے کے نقوش کیسے بھی خوبصورت ہوں ان میں حسن باقی نہیں
رہتا۔ اس کی مثالیں آپ دیکھ سکتے ہیں کئی طریقے سے ۔ سب سے پہلے تو رشوت خور کا چہرہ آپ نے
دیکھا ہو گا بد دیانتی سے مال کمانے والے کا چہرہ دیکھا ہوگا، ظلم کرنے والے کا چہرہ دیکھا ہوگا ، لوگوں
کے حقوق غصب کرنے والے کا چہرہ دیکھا ہوگا ، اس کے نقوش بظاہر کیسے ہی متوازن کیوں نہ ہوں ان
میں کوئی حسن باقی نہیں رہتا وہ بظاہر متوازن نقوش بھیانک ہو جاتے ہیں ۔ اس پر نظر ڈالنے سے
طبیعت میں کراہت محسوس ہوتی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ اس کو میں حیا کیوں کہہ رہا ہوں؟ اس لئے کہ آنحضرت صلی الله السلام نے جو حیا
کی تعریف کا مرکزی نکتہ بیان فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ انسان خدا سے شرمائے اور خدا سے ان کاموں میں
شرمائے جن کاموں میں وہ پسند نہیں کرتا کہ اللہ دیکھ رہا ہو کہ میں یہ کر رہا ہوں ساری دیانت داری اور
نیکوکاری کا کا راز اس بات میں ہے۔ اب دیکھیں بچے بعض حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں ، ماں باپ
آجا ئیں تو کیسے ٹھیک ٹھاک ہو کے بیٹھ جاتے ہیں ۔ یہ حیا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ماں باپ ان حرکتوں
کو پسند نہیں کریں گے اور وہ ماں باپ کی شرم رکھتے ہیں ۔ تو ایک مومن جو جانتا ہے کہ خدا کی ہمیشہ اس
پر نظر ہے وہ کیوں نہ حیا سے کام لے اور جب وہ اللہ کی حیا نہیں رکھتا تو پھر دنیا کی بھی حیا اٹھ جاتی ہے،
کسی چیز کی حیا باقی نہیں رہتی ۔ جن مغربی قوموں کا میں نے ذکر کیا تھا ان کی یہی مصیبت ہے، یہی وبال
ہے ان کا کہ اللہ کی حیا اٹھ گئی ہے تو پھر رفتہ رفتہ دنیا کی حیا اٹھتی چلی جا رہی ہے ان کا جو نقاب اٹھ رہا ہے
اس کی کوئی انتہا نہیں سوائے اس کے کہ اپنا سب کچھ گند باہر کر دیں اور پھر خود اس سے متنفر ہو کے
بھا گئیں۔ اور یہ دوسرا دور بھی کسی حد تک شروع ہو چکا ہے لیکن یہ یاد رکھیں کہ حیا کا بدی فسق و فجور سے
یہ تعلق ہے کہ جب حیا نہ ہو تو بدی اور فسق و فجور نے لازماً ایسے دل پر قبضہ کر لینا ہے جو حیا سے خالی ہے۔

خطبات طاہر جلد 17
757
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
اب جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ رشوت خور کا چہرہ آپ نے دیکھا ہے اور ایسا ہی بدکاروں کا ،
ظالموں کا چہرہ دیکھا ہوا ہے کتنا بھیانک چہرہ ہو جاتا ہے۔ کبھی بھی آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کے
نقوش بڑے اچھے ہیں، اس کی آنکھیں خوبصورت ہیں، اس کا ناک متوازن ہے ، اس کے ہونٹ ،
اس کے گال ، اس کی گردن ، اس کا جسم جتنا وہ بظاہر خوبصورت ہوگا اتنا ہی بھیا نک اور بدصورت دکھائی
دے گا۔ یہی حال فاحشہ عورتوں کا ہوا کرتا ہے۔ فاحشہ عورتوں کا جو ظاہری حسن ہے اس کے ظاہر کو جتنا
چاہیں آپ متوازن قرار دے لیں ان کے چہرے سے جو ہولناک ایک کراہت پیدا ہوتی ہے ان
کے چہرے پر نظر ڈالنے سے کوئی ظاہری حسن اس کراہت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ ان کی آنکھیں حیا
سے خالی ، ان کے چہرے کے آثار حیا سے خالی اور اس کے نتیجہ میں حسن کو بے حیائی ایسا بگاڑ دیتی
ہے کہ وہ بد زیب، بدصورتی بن جاتا ہے بعینہ یہی مرکزی تعریف آنحضرت صل ال السلام نے فرمائی ہے حیا
زینت بخشتی ہے اور بے حیائی حسن کو اجاڑ دیتی ہے۔
اس پہلو کو مد نظر رکھ کے ایک ایسے شریف النفس انسان کا بھی تصور کریں خواہ وہ کوئی بھی ہوا گر وہ
نیکو کار ہے اور ان معاملات میں جس میں اس پر اعتماد کیا گیا ہے دیانتداری سے کام لیتا ہے تو ضروری
نہیں کہ وہ مومن ہی ہو کسی بھی دین سے تعلق رکھتا ہو یا بظاہر بے دین بھی ہو اس کو حیا اس تصور سے نہیں
آتی کہ میں کیوں برا کام کروں ۔ اس کے اندر سے ایک دیکھنے والا پیدا ہو جاتا ہے اور جس طرح مومن
کو خدا دیکھ رہا ہوتا ہے اور اس سے حیا کرتا ہے ایسا شخص خود اپنے ضمیر سے حیا کرتا ہے اور حیا ضرور
کرتا ہے اور دیکھیں اس کا چہرہ کیسا صاف ستھرا دکھائی دیتا ہے۔ ایسے افسروں سے آپ کو کئی دفعہ ملنے
کا اتفاق ہوتا ہوگا ان کے چہرہ پر شرافت لکھی جاتی ہے ان کے چہرے میں ایک حسن دکھائی دیتا ہے
جس کو آپ بیان نہ بھی کر سکیں بظاہر، بدصورت بھی ہوں تو وہ کشش والے چہرے ہیں جو آپ کو اپنی
طرف کھینچتے ہیں ۔ تو حیا بد زیبی ، بدصورتی کو بھی خوبصورت بنا دیتی ہے اور بے حیائی خوبصورتی کو بھی
بد زیب بنادیتی ہے، مکروہ بنا دیتی ہے۔ یہ ہیں آنحضرت صلی لا الہ سلم کے پر معارف کلمات ، ایک چھوٹے
سے کلمہ میں دیکھیں کتنے مضامین کو اکٹھا ایک مالا کی طرح پرو دیا ہے۔
اب یہ جو حیا کا مضمون ہے اس کو جماعت احمد یہ کوخصوصیت سے پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔
ہمارے ہاں جس ماحول میں بچیاں پل رہی ہیں ان کو اگر ماں باپ صرف حیا پر قائم کر دیں تو سب کچھ

خطبات طاہر جلد 17
758
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
کما لیا، کامیاب ہو گئے وہ کیونکہ جہاں بھی مجھے شکایت ملتی ہے دینی اصولوں کو نظر انداز کر کے بعض
جرائم کا ارتکاب کرنے والی بچیاں ساری وہ ہیں جن کی آنکھیں حیا سے خالی ہوتی ہیں، جن کے دلوں
میں حیا نے جھانکا نہیں ہوتا۔ حیا کرتی ہیں ماں باپ کی آنکھ سے کچھ عرصہ تک اور جب سوسائٹی میں
باہر جاتی ہیں تو پھر کوئی آنکھ ان کو نہیں دیکھ رہی ان کے نزدیک گویا خدا ہے ہی نہیں لیکن ماں باپ نے
اگر بچپن ہی سے سچی حیا ان کے دل میں پیدا کی ہوتی اور اللہ کے حوالے سے حیا پیدا کی ہوتی تو ایسی
بچیاں کبھی ضارا ما ضائع نہیں ہوسکتیں، ناممکن ہے۔ جہاں ہے۔ جہاں بھی جاتی ہیں اللہ ان کے ساتھ ساتھ جاتا ہے اور خدا
کے حاضر اور غائب ہونے کا ایک یہ بھی مضمون ہے جسے آپ کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے ۔
آنحضرت صلی اللہ السلام نے فرمایا : ایک مومن بعض دفعہ ایک بدی کا ارتکاب کر رہا ہوتا ہے اور بڑی
سخت بدی ہوتی ہے اس وقت وہ مومن نہیں رہتا ۔ (صحیح البخاری، کتاب المظالم ، باب النهبی بغیر
اذن ۔۔ ، حدیث نمبر : 2475) یہ کیا مطلب ہے کہ اس وقت نہیں رہا پھر ہو گیا ؟ اصل میں مومن کی جو تعریف
قرآن کریم نے فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ وہ غیب پر ایمان لا ایمان لاتے ہیں - يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ (البقرة : 4)
اس لئے مومن نہیں رہتے کہ غیب یعنی اللہ کی ذات جو دکھائی نہیں دے رہی اس پر ایمان نہیں لاتے
پورا ۔ اس لئے فرمایا اس لمحہ جب وہ بدی کا ارتکاب کر رہے ہوں وہ مومن نہیں رہتے ۔ اللہ تعالیٰ غیب
تو ہے لیکن ایک ایسا غیب ہے جو دکھائی نہ دینے کے باوجو د ساتھ ساتھ رہتا ہے۔ جو بھی انسان بدی
کرتا ہے جنب الله (الزمر:57) میں کرتا ہے، اللہ کے پہلو میں کرتا ہے۔ اگر وہ غیب پر ایمان سچا رکھتا
ہو تو سچے غیب پر ایمان کا مطلب یہ ہے کہ دکھائی نہ دینے کے باوجود وہ ہمیشہ ساتھ رہتا ہے اور اگر اس پہلو
سے مومن غیب پر ایمان لائیں تو کسی بدی کا ارتکاب کر ہی نہیں سکتے ۔ اس کے باوجود آنحضور صلی ا یہ کام
سے بہتر اور کون جانتا تھا کہ بہت بڑے بڑے نیک اور متقیوں سے بھی بعض دفعہ غلطیاں ہو جاتی ہیں
اور توبہ کے بعد پھر بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں کیا وہ مومن نہیں ہوتے؟ فرمایا اس وقت مومن نہیں ہوتے
کیونکہ اس وقت وہ خدا سے غائب ہو جاتے ہیں ۔ یہ بھی ایک غیب ہی کا مضمون ہے جیسے کبوتر آنکھیں
بند کر لیتا ہے اسی طرح وہ گویا خطرے سے آنکھیں بند کرتے ہیں اور جب خدا یاد آتا ہے یعنی آتا ہوگا
بعضوں کو تو اس وقت لازم ہے کہ ان کے گناہ کی لذت میں خلل واقع ہو۔ ان کے گناہ کی لذت ہی خدا
کو اپنے سے دور رکھنے سے پیدا ہوتی ہے اور جب خدا قریب آ جائے اور وہ لذت جاتی رہے تو صاف

خطبات طاہر جلد 17
759
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
اس
ظاہر ہوا کہ یہ لذت ایک شیطانی فعل تھا اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ اللہ قریب آتا، وہ دکھائی
دے رہا ہوتا محسوس ہوتا کہ خدا ہمارے قریب آگیا ہے تو اس لذت میں اضافہ ہونا چاہئے تھا۔
اب وہ لوگ جو نیک کام کرتے ہیں اگر ان کا دماغ اس طرف چلا جائے کہ اللہ دیکھ رہا ہے دیکھو
کتنے مزے اڑاتے ہیں۔ ان کو اس سے تو کوئی غرض نہیں کہ دُنیا دیکھ رہی ہے مگر جب یہ احساس پیدا
ہوتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے تو موجیں لینے لگتے ہیں کہ ہمارا دیکھنے والا موجود ہے۔ تو اللہ قریب آئے تو
لطف دور نہیں جانا چاہئے ، اللہ قریب آئے تو جو مزہ خدا کا پیارا مزہ ہے اس میں بہت زیادہ اضافہ
ہو جاتا ہے۔ اس مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بارہا کھولا ہے یہ احساس کہ اللہ مجھے
وقت دیکھ رہا ہے جب میں نیکی کر رہا ۔ کر رہا ہوں اور دُنیا سے چھپ کے کر رہا ہوں ، ر رہا ہوں ، اس احساس سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان کے مطابق اتنی لذت پیدا ہو جاتی ہے کہ اس کو سنبھالا
نہیں جاسکتا۔ یہی لذت ہے جو مزید عشق دل میں پیدا کرتی ہے۔ تو آنحضرت صلی الا السلام کی تعریفیں،
جو چھوٹی چھوٹی تعریفیں آپ صلی السلام نے فرمائی ہوئی ہیں ان کو بنظر غائر دیکھیں ، غور سے ڈوب کر ان کو
دیکھیں تو آپ حیران ہو جائیں گے کہ ایک ایک جملہ میں ایک معانی کا سمندر اکٹھا کیا گیا ہے۔
اب پاکباز مرد ، صرف عورتوں کا سوال نہیں ، پاکباز مرد کا چہرہ اور بدکار مرد کا چہرہ بالکل مختلف
ہوتے ہیں ۔ ایک پاکباز مرد کے چہرہ پر ایک ایسا معصومیت کا حسن ہوتا ہے کہ اس کو ایک بدکار آدمی
کے تعلق میں آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ بدکار چہرہ پہ خواہ وہ عورت کا نہیں مرد کا ہی ہو، اس کے چہرے
پر ایسی نحوست طاری ہوتی ہے ، اس کی آنکھیں حیا سے خالی ، اس کا چہرہ ایسا جیسے اس کے حسن کی چمک
چھین لی گئی ہو پیچھے ایک بھیانک ساوجود باقی رہ جاتا ہے۔ تو احمدی بچیوں کا ہی کام نہیں احمدی مردوں
کا بھی تو کام ہے ۔ ماں باپ کا یہ بھی تو فرض ہے کہ اپنے لڑکوں کے دل میں حیا پیدا کریں اور لڑکوں
کے دل میں اگر حیا پیدا ہوگی تو یہ جو مسئلہ ہے آپ کا کہ وہ ٹیلی ویژن میں چھپ کر ایسی چیزیں دیکھ
رہے ہیں جو ان کی مخرب الاخلاق ہیں یہ خطرہ خود بخود ٹل جائے گا ۔ جتنا حیا بڑھتی رہے اللہ کے تصور
سے، اتنا ہی مخرب الاخلاق تصویریں دیکھنے سے طبیعت متنفر ہوتی چلی جاتی ہے، گھبرا جاتی ہے۔ ایسی
بے حیائیوں کو آپ دیکھتے ہیں تو بجائے اس کے کہ ان میں لذت آئے آپ کو دکھائی دیتا ہے کہ
بھیا نک بے نور چہرے ہیں ان کی لذتیں بھی شیطانی لذتیں ہیں ان میں کچھ بھی مزہ نہیں ہے اور یہ جو

خطبات طاہر جلد 17
760
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
تربیت کا سلسلہ ہے یہ اسی طرح رفتہ رفتہ آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ پس جب ہم خواتین کی بات کرتے
ہیں تو جو میرا مقصد ہے اس کو وہیں تک محدود نہ رکھیں ۔ میرے نزدیک احمدی خواتین ہوں یا احمدی
مرد ہوں دونوں کا زیور حیا ہے اور یہی ہے جو آنحضرت صلی اللہ کی ہم نے بیان فرمایا ہے۔
بعض مرد سمجھتے ہیں کہ صرف عورت کو ہی تیار کھنی چاہئے ۔ جو بے حیا مرد ہوں ان کی عورتوں کی
بھی حیا پھر زیادہ دیر تک مخفی نہیں رہا کرتی ۔ رفتہ رفتہ وہ حیا ئیں بھی اٹھ جاتی ہیں ۔ تو اگر آپ نے اپنے
گھروں کو جنت بنانا ہے تو یا درکھیں اگر مرد حیا دار ہوگا تو بیوی حیادار رہے گی اور اگر وہ حیادار ہے اور
مرد بے حیا ہے تو بعید نہیں کہ وہ علیحدگی کر کے بھاگ جائے وہاں سے، وہ برداشت ہی نہ کر سکے کہ اس
کے حیا پر روز حملے ہوتے ہوں اور رفتہ رفتہ اس کا دین تباہ ہو رہا ہو۔ تو ایسی عورتیں ہیں جنہوں نے محض
حیا داری کی وجہ سے طلاقیں لی ہیں اور یہ طلاق بالکل جائز ہے، بالکل درست ہے کافی وجہ ہے یہ کہ
اس کی بناء پر قاضی طلاق کے حق میں فیصلہ دے۔ تو ، دے۔ تو مومن اگر حیادار ہے تو اس کی بیوی بھی حیادار
رہے گی۔ ہمارے لڑکے حیادار ہوں تو پھر لڑکیاں بھی حیادار ہوتی ہیں۔ جس گھر میں لڑکیاں دیکھتی ہیں
کہ لڑکوں کو تو بے حیائی کی کھلی چھٹی ہے اور لڑکیوں پر ہی پابندی ہے تو بچیاں دل میں اس بات کو
دبا لیتی ہیں ، جب تک ان کو قانون اجازت نہ دے کہ بے شک ماں باپ کے سامنے آنکھیں اٹھاؤ
اور بے حیائی کے ساتھ ان سے باتیں کرو اس وقت تک جب تک قانون ان کی بے حیائی کی حفاظت
نہیں کرتا وہ بظاہر حیا دار دکھائی دے رہی ہوتی ہیں لیکن عجیب ماں باپ ہیں کہ ان کو پتا ہے کہ بچے
بے حیائی کی طرف مائل رہتے ہیں ان کا وہ بالکل خیال نہیں کرتے اور ان سے بے اعتنائی ہے، ان کی
بے حیائیوں سے بے اعتنائی ہے جو آگے بچیوں کو بھی بے حیا بنادیتی ہے۔
پس ہر احمدی گھر سے اس مضمون کے آخر پر میں اس توقع کا ذکر کرتا ہوں کہ اگر آپ غیب میں
اللہ کی حیا رکھ لیں اور اس کے غیب ہوتے ہوئے بھی اس طرح نظر ڈالیں جیسے وہ ہمیشہ آپ کو دیکھ
رہا ہے تو یہ ایک رستہ ہے خدا سے حیا کا جو آپ کو لازماً اس جنت میں داخل کر دے گا جس کے متعلق
رسول اللہ صلی للہ الہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان جنت ہے، ایمان جنت میں بستا ہے۔ تمام طمانیت اسی سے ہے۔
ہرد
ازالہ اس بات میں ہے۔ تمام خطرات سے آپ کو یہ چیز بچائے گی آپ کا گھر وہ جنت بن
جائے گا جس کے متعلق وعدہ کیا گیا ہے کہ ایمان جنت میں ہے۔ اس گھر میں جن کو وہ جنت دکھائی

خطبات طاہر جلد 17
761
خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء
دے گی جس کا رسول اللہ صلی له السلام نے وعدہ فرمایا ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ دنیا میں تو یہ وعدہ پورا
ہو جائے اور آخرت میں پورا نہ ہو ۔ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ۔ (المومنون:2) کامیاب ہو گئے وہ مومن
جن کے گھر محمد رسول اللہ صلی السلام کی اطاعت میں جنت بن گئے ۔ اور لازماً ان کو یقین رکھنا چاہئے
ایک ذرہ بھی شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ اگلی دنیا میں جو جنتیں نصیب ہوں گی اسی ایمان کے نتیجہ میں وہ اس
سے بہت زیادہ ہے جو ان کے تصور میں آسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ تو آئندہ
انشاء اللہ پھر دوسرے مضامین پر خطبوں کا آغاز ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی