ہر کمزور بھائی کو چندے سے باخبر کرو اور انہیں شامل کرو تحریک جدید کے 65ویں سال کے آغاز کا اعلان
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الصف کی آیات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال اور جان کے جہاد کی حقیقت اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے روحانی و اخروی انعامات کو بیان فرمایا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کے حوالے سے آپ نے مالی قربانیوں کی برکات پر روشنی ڈالی اور کمزور بھائیوں کو بھی چندوں سے باخبر کر کے شامل کرنے کی تلقین کی۔ آخر میں آپ نے تحریک جدید کے 65 ویں سال کا اعلان فرمایا اور دنیا بھر کی جماعتوں کے مالیاتی اعداد و شمار اور ان کی پوزیشنیں پیش کیں۔
موضوعات: سورۃ الصف، مالی قربانی، تحریک جدید، چندوں کی تحریک، جماعت احمدیہ
خطبات طاہر جلد 17
763
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
ہر کمزور بھائی کو چندے سے باخبر کرو اور انہیں شامل کرو
تحریک جدید کے 65 ویں سال کے آغاز کا اعلان
( خطبه جمعه فرموده 6 نومبر 3 جمعه فرموده 6 نومبر 1998ء بمقام بیتا بيت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ۔
تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ
ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ )
پھر فرمایا:
(1211)
یہ سورۃ الصفت کی آیات گیارہ اور بارہ ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔ یہ سورۃ الصفت ة
وہی ہے جس میں مسیح کی آمد ثانی کی خوشخبری دی گئی ہے اور بڑی وضاحت سے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی بعثت کی خبر دی گئی ہے اور جماعت احمدیہ پر جو حالات آئندہ گزرنے تھے ان کے
متعلق بھی واضح اشارے موجود ہیں اور کس طرح ایک ایسی جماعت نے تیار ہونا تھا جو مالی اور جانی
قربانی میں بہت آگے بڑھ جانے والی تھی اور اس کے مقدر میں یہ بات تھی کہ وہ خدا کی راہ میں اپنے
مال بھی نچھاور کرے اور اپنی جانیں بھی ۔ اس آیت کریمہ میں مال کا ذکر پہلے آیا ہے اور جانوں کا ذکر
بعد میں ۔ جب ہم سورۃ طقت کہتے ہیں تو اُردو میں یہی کہہ کر اشارے کرتے ہیں سورۃ صفت کی
طرف لیکن جو زیادہ عربی علم کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں وہ ہمیشہ الصفت ہی کہیں گے مگر میں نے
خطبات طاہر جلد 17
764
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
اُردو طریق اختیار کیا ہے ۔ اُردو میں سورۃ صفت ہی کہا جاتا ہے اور مراد یہی ہے کہ الصفت جو
قرآن کریم کی ایک سورۃ ہے بہر حال یہ بہتر ہوا کہ ابھی مجھے اس طرف توجہ دلا دی گئی ورنہ بعد میں کئی
علماء نے لکھنا تھا کہ آپ صفت پڑھتے رہے حالانکہ الفت ہے۔ (چونکہ حضور انور اس سورۃ کا نام
اب تک سہواً الصفت پڑھتے رہے تھے تو حضور کی خدمت میں عرض کی گئی کہ یہ الصفت نہیں بلکہ
سورۃ الصف کی آیات ہیں جس پر حضور نے فرمایا: ) یہ جو توجہ دلائی ہے بالکل درست ہے ۔ میں
الصف سمجھ رہا تھا یعنی میرے ذہن میں تو سورۃ الصف ہی ہے شروع سے لے کر آخر تک لیکن اس
قسم کے زبان کے غوطے کھا جایا کرتا ہوں اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں یہ سب کے سامنے ظاہر ہے
کہ ذہن میں ایک لفظ ہوتا ہے اور بعض دفعہ مضمون میں ڈوبا ہوا ایک دوسرا لفظ بیان کر رہا ہوتا ہوں تو
یہاں بھی غلطی تھی جس کی طرف پرائیویٹ سیکرٹری کا ممنون ہوں کہ انہوں نے فوری توجہ دلا دی۔
سورۃ الصف کی بات ہو رہی ہے الصفت کی نہیں اور لکھا ہوا بھی سامنے سورۃ الصف ہی ہے مگر
خدا جانے کیوں زبان پر الصفت ہی جاری رہا۔ ویسے صف اور الصفت میں ایک گہرا تعلق بھی ہے۔
الصفت میں ان لوگوں کا بیان ہے جو صف باندھ کے خدا کی راہ میں لڑتے ہیں اور سورۃ الصف
میں بھی انہیں لوگوں کا بیان ہے جو صف باندھ کے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن سے لڑتے
ہیں۔ تو مضمون کے ایک ہونے کی وجہ سے غالباً کیونکہ دونوں میں ایک ہی مضمون بیان ہوا ہے اس
لئے شاید میرے ذہن میں یہ لفظ الصفت رہا نہ کہ الصف۔ اب درستی کر لی ہے اب اس بارہ میں
دوبارہ کسی کو لکھنے کی ضرورت نہیں۔ جمعہ میں جو اس قسم کی غلطیاں ہو جاتی ہیں ان کو درست کرنے کی
ضرورت نہیں ہے اسی جمعہ کے دوران ہی میں درست کر دیا کرتا ہوں اس لئے بغیر کسی ترمیم کے یہ
خطبہ اسی طرح جاری ہونا چاہئے ۔
اب میں پھر مضمون کی طرف واپس آتا ہوں ۔ فرمایا گیا ہے : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ
عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابٌ اَلِيْم - اے مومنو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت پر اطلاع دوں
جو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے گی ۔ تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَ رَسُولِہ وہ تجارت یہ ہے کہ تم اللہ اور اس
کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کے رستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کرو۔ یہ تمہارے
لئے بہتر ہے کاش کہ تم جان سکتے ۔ یہ جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے سورۃ الصف وہی سورة سورۃ ۔ ہے جس
خطبات طاہر جلد 17
765
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
میں جماعت احمد اعت احمدیہ کی خوش خبریاں دی گئی ہیں ! ہیں اور اس پہلو سے یہ صفات خصوصیت کے سان ساتھ جماعت
احمدیہ پر اطلاق پارہی ؟ رہی ہیں جو اس سورۃ میں بیان ہو رہی ہیں ۔ اس میں بہت سے مضامین بھی ہیں۔ مضامین مخفی ہیں یعنی
بالکل مخفی تو نہیں مگر ان کے اندر مضمر اس طرح چلے آرہے ہیں کہ اگر ذرا سا بھی غور کرو تو ظاہر ہو جاتے
ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ایک ایسی تجارت ہے جو درد ناک عذاب سے نجات دے گی ۔ مضمر بات
یہ ہے کہ بہت سی دوسری تجارتیں ہیں جو دردناک عذاب سے نجات نہیں دیتیں۔ یہاں تجارت سے
مراد محض کاروبار کی تجارت نہیں بلکہ صنعتوں کی تجارت بھی اس میں شامل ہے ہر قسم کے معاملات جن
سے انسان کو منافع نصیب ہوتا ہے وہ تمام وسیع اقتصادی عوامل اس آیت کے پیش نظر ہیں جن کے
ذریعہ قوم کی معاشیات چلتی ہیں ۔
پس پہلی بات تو قابل غور یہ ہے کہ کیا سب دوسری تجارتیں دردناک عذاب کی طرف لے جانے
والی ہیں؟ کیا تجارتوں سے کلیہ روکا جا رہا ہے؟ اور ایک ایسی تجارت کا ذکر کیا جا رہا ہے جو باقی تجارتوں
سے الگ ہوتے ہوئے دردناک عذاب سے نجات دے گی ۔ ہرگز نہیں! کیونکہ جو تجارت بیان فرمائی
جا رہی ہے اس کی بنا ہی دوسری تجارتوں پر ہے۔ اگلی آیت میں یہ بات خوب کھول دی گئی ہے کہ
تجارت سے جو تمہاری آمد نہیں ہوں گی ان آمدنوں کے خرچ کے معاملہ میں ہم تمہیں متنبہ کرتے ہیں
کہ وہ خرچ درست ہو ورنہ وہ تجارتیں تمہیں درد ناک عذاب کی طرف لے جائیں گی۔ تو تجارتوں سے
نہیں روکا جا رہا، اقتصادی جدو جہد سے نہیں روکا جا رہا بلکہ اس کے نتیجے میں جو کچھ بھی حاصل ہوگا اس
کو کس طرح خرچ کرنا ہے، یہ بیان فرمایا جا رہا ہے اور ضمناً اس میں یہ بات داخل ہے کہ وہ مال جس کو
خدا تعالیٰ اپنی راہ میں خرچ کرنے کی ہدایت دیتا ہے لازماً پاک وصاف ہوگا ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ خدا
مومنوں سے گندے اموال طلب کرے۔ تو کیسا خوبصورت ضمنی اشارہ موجود ہے کہ مومن تو وہی ہیں جن
کی تجارتیں پاک اور صاف ہوا کرتی ہیں ۔ ان میں کوئی گند کی ملونی نہیں ہوتی اور جو پاک وصاف
تجارتوں کے نتیجہ میں ان کو حاصل ہوتا ہے وہ پھر اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر کے اس کو مزید پاک
کرتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں وہ ان کی عقبی سنوار دیتا ہے اور یہ بھی مضمر ہے کہ دنیا بھی سنوار
دیتا ہے۔ ان لوگوں کو درد ناک عذاب سے نجات دی جائے گی ۔ دردناک عذاب سے مراد لازماً وہ
عذاب نہیں جو آخرت کا عذاب ہے بلکہ اس دنیا میں بھی ایک دردناک عذاب ہے جو انسان اپنی
خطبات طاہر جلد 17
766
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
زندگی ہی میں دیکھ لیتا ہے اور بسا اوقات انجام کے وقت اس کو وہ دردناک عذاب دکھائی دیتا ہے۔
چنانچہ بہت سے لوگ جنہوں نے روپے جوڑے اور عمر بھر اپنے خزانے بھرے جب موت کے قریب
پہنچتے ہیں تو اس درد سے تڑپتے ہیں کہ ان کا انجام نیک نہیں ہوا۔ کچھ بھی انہوں نے اپنے لئے آگے
نہیں بھیجا۔ بسا اوقات ان کی اولادیں جن کو وہ پیچھے چھوڑ کے جارہے ہوتے ہیں ان کی زندگی ہی میں
ایک دردناک عذاب کے لئے ان کو تیار کر رہی ہوتی ہیں، زندگی میں اس طرح تیار کرتی ہیں کہ زندگی
بھر وہ ان کا رخ دیکھتے ہیں کہ ان کا رخ دُنیا کی طرف ہو چکا ہے اور اپنے اموال کو خرچ کرنے میں وہ
گندے مصارف اختیار کر چکے ہیں ، ایسے مصارف جن سے نظر آ رہا ہے کہ جو کمائی انہوں نے محنت
سے کی تھی ان کی اولادوں نے آگے ضائع کر دینی ہے۔
بہت سے لوگ ہیں جن کو یہ خطرہ درپیش ہوتا ہے اور نظر آ رہا ہوتا ہے کہ اب یہ اولا دیں ہاتھ
سے نکلی جا رہی ہیں۔ جو کچھ ہم نے کما یا سب کچھ ضائع کر دیں گی۔ یہ دردناک عذاب کی تیاری ہے جو
زندگی بھر ہوتی رہتی ہے ، موت کے وقت اس کا آخری انجام دکھائی دیتا ہے ہم نے تو اپنی اولادوں پر
جو کچھ بھی خرچ کیا ضائع کر دیا، جو کچھ ان کے لئے پیچھے چھوڑیں گے وہ ان کو اور بھی زیادہ برباد کرے گا۔
تو دردناک عذاب سے مراد صرف یہی نہیں کہ آخرت میں ان کو درد ناک عذاب ہوگا ۔ وہ تو ہوگا ہی
لیکن اس دنیا میں بھی وہ دردناک عذاب کا مزہ چکھ لیں گے لیکن وہ مستثنی ہیں ، کون مستثنی ہیں؟ جو پاک
طریقوں پر خدا کے سکھائے ہوئے اسلوب تجارت کو اختیار کرتے ہوئے ایسی تجارتیں کرتے ہیں جن
میں کوئی گند کی ملونی نہیں ہوتی ۔ جو کچھ ان کو ملتا ہے پھر وہ اللہ ہی کی راہ میں خرچ کر دیتے ہیں یعنی جس
حد تک توفیق ہے وہ خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ۔ انفس کا خرچ بھی خدا کی راہ میں کرنا ضروری
ہے یعنی جانوں کے خرچ سے مراد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسانی جانوں کو جو کچھ بھی عطا کیا ہے وہ اسی
کی راہ میں خرچ کرنا چاہئے مگر یہاں اموال کو پہلے مذکور فرمایا گیا اس لئے کہ وہ دور ایسا ہے جس میں
مالی قربانی بھی نفسوں کی پاکیزگی کا موجب بننے والی تھی اور ایک قسم کی ایک پیشگوئی ہے کہ وہ لوگ
جو مالی قربانیاں کریں گے ان کے نفوس ان کی مالی قربانیوں کے نتیجہ میں پاک ہوں گے اور اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ دن بدن وہ پاک سے پاک تر ہوتے چلے جائیں گے اور اس کے نتیجے میں پھر وہ
اپنے نفس بھی یعنی وہ تمام طاقتیں جو خدا نے ان کو بخشی ہیں وہ بھی خدا کی راہ میں خرچ کریں گے یعنی
خطبات طاہر جلد 17
767
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
ان کے پاک ہونے کی علامت ان کے مزید خرچ ہوں گے۔ یہ بظاہر ایک عجیب سی بات دکھائی دیتی
ہے مگر روز مرہ کے تجربہ میں بالکل صاف دکھائی دینے والی چیز ہے۔
اللہ کی راہ میں جو شخص ایک بظاہر کڑوا گھونٹ بھر کے کچھ خرچ کرتا ہے، وہ جانتا ہے کہ اس خرچ
سے مجھے کچھ تکلیف پہنچی ہے لیکن رضائے باری تعالیٰ کی خاطر ، نہ کہ دکھاوے کے لئے وہ کچھ خرچ
کر لیتا ہے، اس کی توفیق ہمیشہ بڑھائی جاتی ہے۔ خرچ کرنے کی توفیق مال ہی تک محدود نہیں رہتی
بلکہ ایسا شخص پھر کچھ اپنا وقت بھی دین کے لئے خرچ کرنے لگتا ہے اور اپنے علم کو بھی دین کے لئے
خرچ کرتا ہے۔ جو کچھ بھی اللہ نے اسے عطا کیا ہے جذبات ، کیفیات، ہر چیز خرچ کرنے کا ایک
ڈھنگ ہے اور رفتہ رفتہ اللہ اسے یہ ڈھنگ سکھاتا ہے کہ کس طرح اللہ کی راہ میں وہ سب کچھ دو جو اللہ
نے تمہیں عطا فرمایا ہے ۔ یہ مضمون ہے جس کا جماعت احمد یہ سے بہت گہرا تعلق ہے اور آج چونکہ
تحریک جدید کا، نئے سال کا اعلان ہونے والا ہے اس لئے میں نے اسی مضمون کو آج کے لئے اختیار
کیا ہے۔ اب اس مضمون کی مزید وضاحت میں بعض احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے اقتباسات کی روشنی میں کرتا ہوں۔
پہلی حدیث تو مسلم كِتَابُ الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ سے لی گئی ہے ۔ یہ حضرت مطرف رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کی حدیث ہے جو اپنے والد سے بیان کرتے ہیں۔
ان کے والد نے مطرف سے بیان کیا کہ میں آنحضرت صلی اللہ السلام کی خدمت میں حاضر حام
ہوا ۔ آپ صلی لا السلام سورة الهكم التكاثر پڑھ رہے تھے ۔ ( آپ صلی لا کہ ہم نے اس کی
تلاوت کے بعد فرمایا :) ابن آدم کہتا ہے میرا مال ، ہائے میرا مال ۔ اے ابن آدم ! کیا
کوئی تیرا مال ہے بھی ۔“
66
ایک بہت ہی لطیف انداز ہے انسان کو اس مال کے متعلق متنبہ کرنے کا جسے وہ اپنا سمجھ رہا ہے۔ ہر شخص جو
دنیا میں اللہ کی طرف سے عارضی طور پر مالک بنایا جاتا ہے وہ اسے اپنا ہی مال سمجھتا ہے مگر ایک یہ بھی کہنے
66
کا انداز ہے کہ اے ابن آدم کیا تیرا کوئی مال ہے بھی سوائے اس مال کے جو تو نے کھایا اور ختم کر دیا۔
وہ تیرا کہاں رہا۔ جو انسان نے کھایا اور خرچ کر کے ختم کر دیا وہ تو اب اپنا مال نہیں ہے۔ جو پہن لیا وہ پہن
لیا۔ جو بوسیدہ ہو گیا وہ ختم ہو گیا اور تیرے کام کا نہیں ہاں جو تو نے صدقہ دیا وہ تیرے لئے اگلے جہان میں
فائدے کا موجب ہو سکتا ہے لیکن وہ تو اگلے جہان کے لئے بھیج چکا ہے اب وہ تیرا مال نہیں رہا۔
(صحیح مسلم، کتاب الزهد والرقائق، حدیث نمبر : 2958)
خطبات طاہر جلد 17
768
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
تو نے اللہ کی راہ میں قربان کر دیا اسے آگے بھیج دیا اب آگے جا کے دیکھے گا کہ اس کا کیا بنا تھا۔ تو جو
بچوں کے لئے پیچھے چھوڑ دیا وہ تو مرتے وقت اپنا رہتا ہی نہیں کسی اور کا ہو جاتا ہے۔ تو کتنا لطیف انداز
ہے یہ سمجھانے کا کہ ابن آدم خواہ مخواہ شور مچاتا ہے میرا مال ، میرا مال ، اس کا مال تو کچھ نہیں ، وہم ہے
صرف ۔ جو خرچ کیا وہ جیسا کہ میں نے عرض کیا وہ تو اس کا رہتا ہی نہیں ، ہاں خرچ کرنے سے پہلے کوئی
مال اس کا ضرور ہوتا ہے اور یہ اس میں مضمر ہے۔ یہ مراد نہیں کہ بالکل ہے ہی کچھ نہیں۔ مراد یہ ہے کہ
کچھ ہے تو سہی مگر اس کا وہ تب بنے گا اگر اس کا خرچ اچھا ہوگا اور یہ وہی مضمون ہے جو قرآن کریم کی
ان آیات میں بیان ہوا ہے جو میں نے پہلے بیان کر دیا تھا۔ اپنا مال اگر بنانا ہے تو اللہ کی راہ میں خرچ
کرو وہ تمہارا رہے گا۔ جو اس دنیا میں خرچ کرو گے وہ بھی تمہارا ہوگا ، جو اُس دُنیا کے لئے آگے بھیجو گے
وہ بھی تمہارا ہی ہو گا باقی سب کچھ خرچ تو کرو گے مگر خرچ کے ساتھ ساتھ ہی تمہارے ہاتھ سے جاتا
رہے گا اور تمہارا نہیں رہے گا۔
یہ مضمون وہ ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ملفوظات میں یا اپنی
کتب میں مختلف رنگ میں ان آیات کے مضمون کو کھولا ہے۔ سب سے جو پیارا اقتباس اس پہلو سے
کہ جماعت احمد یہ کو یہ کو اتنے پیار اور محبت سے مخاطب فرمایا ناطب فرمایا ہے کہ شاید ہی کسی اور تحریر میں اس طرح
بے ساختہ پیار پھوٹ رہا ہو جس طرح اس عبارت میں ہے جو فتح اسلام صفحہ 34 سے لی گئی ہے۔
”اے میرے عزیزو! میرے پیارو! میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو!“
اتنا عظیم محبت کا اظہار ۔ حبت کا اظہار ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔ اے میرے عزیز وا میرے پیارو! میرے
درخت وجود کی سرسبز شاخو! حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک درخت وجود تھا اور اس میں
وہی شاخیں آپ کی تھیں جو سر سبز تھیں اور جو خشک ٹہنیاں ہر سرسبز درخت سے لٹکی ہی رہتی ہیں وہ
سرسبز درخت کی نہیں رہتیں۔ تو یہ عرفان کی شان ہے کہ آپ نے وہی مضمون جوان آیات میں بیان
ہوا ہے جس کی مزید وضاحت حدیث نے کی ہے اسی مضمون کو ایک نئے انداز میں پیش فرما رہے
ہیں۔ فرمایا بظاہر میری جماعت میں تمہیں خشک ٹہنیاں بھی دکھائی دیں گی وہ تو ہر درخت کا حصہ ہوا
کرتی ہیں ۔ ہر درخت ان خشک ٹہنیوں کی پہلے آبیاری خود کیا کرتا ہے، ان کو اٹھاتا ہے، ان پر خرچ
کرتا ہے یعنی درخت بھی اگر زندہ ہو اور باشعور ہو ، زندہ تو ہے مگر اس طرح باشعور نہیں جیسے ہم سمجھتے
خطبات طاہر جلد 17
769
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
ہے جو بعد میں
ہیں ا مگر وہ درخت اس صورت میں جانتا ہوگا کہ جو کچھ بھی میں نے ٹہنیوں پر خرچ کیا ہے جو!
خشک ہوگئیں ہو میں وہ وہ میرے میرے وجود وہ کا حصہ حصہ تھا تھا میری میری محنت محنت کی ) کمائی تھی اور وہ ٹہنیاں جو خشک ہو گئیں وہ ہاتھ
سے جاتی رہیں ، وہ اپنی نہ رہیں۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنے درخت وجود
میں ان شاخوں کا ذکر فرمادیا جو جماعت سے تو وابستہ ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
درخت وجود کی طرف منسوب ہوتی ہیں مگر خشک ہو چکی ہیں ان میں کوئی تر و تازگی نہیں ، ان کے ساتھ
خدا تعالیٰ کا کیا سلوک ہو گا یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔
بعض دفعہ خشک ٹہنیاں بھی ہری ہو جایا کرتی ہیں اور بعض دفعہ ہری نہ ہوں تو جلانے کے کام
آتی ہیں اور اسی لئے قرآن کریم نے جہنم میں جلنے والے لوگوں کا ایندھن کے طور پر ذکر فرمایا ہے
وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ (البقرة: 25) جہنم میں انسان گویا اس طرح جلیں گے جیسے لکڑیاں جلتی
ہیں۔ تو یہ خشک ٹہنیاں وہ ہیں جن کے متعلق دو امکانات ہیں ، ایک احتمال ہے اور ایک امکان ہے۔
احتمال یہ ہے کہ یہ خشک رہیں اور اسی حال میں اگلی دُنیا کے لئے روانہ ہو جا ئیں کہ وہ جہنم کا ایندھن
بننے کے سوا اور کوئی کسی کام میں استعمال نہیں کی جاسکتیں اور دوسرا جو امکان ہے وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان انتباہات پر غور کر کے ، ان کی گہرائی میں اتر کے ہر خشک ٹہنی جس کا
ایک زندہ درخت سے تعلق ہے اس زندہ درخت سے مزید تعلق قائم کر کے اپنی رگوں میں صحت مند،
وہ خون تو نہیں ہوا کرتا مگر خون ہی کی ایک قسم ہے ، صحت مند ماده، صحت مند مائع ۔ رفته رفته خشک
ٹہنیاں بھی پھولنے اور پھلنے لگتی ہیں اور یہ ایک عام مضمون ہے جس کا سب دُنیا کو علم ہے کہ خشک
ٹہنیاں جب تک وابستہ رہیں ان کی زندگی کے امکانات ہوا کرتے ہیں اگر وابستہ نہیں رہیں گی تو
پھر کوئی امید بہار نہیں ہوتی۔ اسی کے متعلق کہا گیا ہے:
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ (علامہ اقبال)
یعنی خزاں میں بھی تو وہ ٹہنیاں جو درخت سے لگی ہوئی ہوتی ہیں ساری کی ساری خشک دکھائی دیتی ہیں
یعنی بعض درختوں میں تو ایک بھی سر سبز ٹہنی دکھائی نہیں دیتی ان کو خدا پھر زندہ کرتا ہے نا، اس لئے کہ بہار
آجاتی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی تو خشک ٹہنیوں کو زندہ کیا۔ فرماتے ہیں:
خطبات طاہر جلد 17
770
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
لگے ہیں پھول میرے بوستاں میں
الحکم جلد 5 نمبر 45 صفحہ :3 مؤرخہ 10 دسمبر 1901ء)
تو اس خزاں میں جو بہار آگئی ہے اس بہار سے جو درخت پھوٹتے ہیں ان میں سے بھی پھر بہت سے
خزاں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں یعنی چاروں طرف بہار ہی بہار کا منظر ہوتا ہے لیکن بد نصیبی کہ کچھ
ٹہنیاں پھر خشک ہونے لگتی ہیں جو خزاں میں سوکھتی ہیں ان کا قصور نہیں مگر جو بہار میں سوکھ جائیں وہ
بہت قصور وار ہوا کرتی ہیں ۔ خزاں کے سوکھے ہوؤں کو آگ میں ڈالنا تو بسا اوقات بے وقوفی ہوگی
کیونکہ زمیندار کو پتا ہے کہ یہی درخت ہرا بھی ہو سکتا ہے اور اکثر خزاں کا خشک دکھائی دینے والا
درخت بہار میں ہرا ہو جایا کرتا ہے تو جو جلد بازی سے کام لے اور اس کو کاٹ کے ایندھن کے طور پر
استعمال کرے وہ انتہائی بے وقوفی کر رہا ہوگا اور اپنے آپ کو خود نقصان پہنچا رہا ہوگا اس لئے خزاں کا
سوکھا ہوا جہنم میں نہیں ڈالا۔ نہیں ڈالا جاتا لیکن بہار کا سوکھا ہوا اس بات کا سزاوار ہے کہ اسے جہنم میں جھونک دیا
جائے سوائے اس کے کہ وابستہ رہے اس اُمید پر کہ شاید مجھ پر بہار آ جائے ۔
تو احمدی بھی دو قسم کے ہیں۔ ایک و ۔ ایک وہ ہیں جو وابستہ رہتے ہیں اور ا اور ایک وہ ہیں جو اتنے مر جاتے
ہیں، ایسے بے روح ہو جاتے ہیں کہ پھر وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا تو اس جماعت میں رہنے کا فائدہ ہی کوئی
نہیں۔ بہتر ہے کہ ہم دنیا کے فوائد حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اس جماعت سے کلیہ تعلق کاٹ
لیں پھر جو سر سبزی ان کو دکھائی دیتی ہے وہ محض دھوکا ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ وہ ایک
دنیا کی سرسبزی ہے جو جتنا ان کو بڑھائے گی اتنا ہی بڑا وہ ایندھن بنیں گے۔ یہ مضمون قرآن کریم نے
بہت سی اور آیات میں بڑے لطیف انداز میں بیان فرمایا ہے کہ دنیا کی روئیدگی، دنیا کی سرسبزی کوئی
بھی فائدہ نہیں دیتی۔ تو دیکھنے میں بعض دفعہ لگتا ہے۔ پس وہ لوگ جو اُمید بہار رکھتے ہوئے درخت
کے ساتھ اپنا تعلق نہیں توڑتے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم پر شاید اللہ کا رحم ہو اور ہم پھر زندہ ہو جائیں ، وہ خوش
نصیب لوگ ہیں ۔ جو تعلق توڑ لیتے ہیں وہ پھر ہمیشہ کے لئے اپنی دُنیا اور اپنی عاقبت کو ، انجام کو اپنے
ہاتھوں سے برباد کر دیتے ہیں ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس کلام کو غور سے سنو اور
جس حد تک ہو سکے اس سے استفادہ کرو۔
خطبات طاہر جلد 17
771
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
اے میرے عزیزو! میرے پیارو! میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو! جو خدا تعالیٰ
کی رحمت سے جو تم پر ہے میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہوا اور اپنی زندگی ، اپنا آرام،
اپنا مال اس راہ میں فدا کر رہے ہو اگرچہ میں جانتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں تم اسے قبول
کرنا اپنی سعادت سمجھو گے۔“
یہاں چونکہ سرسبز شاخیں مخاطب ہیں اس لئے وہ ابھی تک یہی رد عمل دکھاتی ہیں ۔ جب بھی ان کو کوئی
تحریک کی جائے وہ آگے بڑھ کر اس تحریک پر لبیک کہنے کو اپنی سعادت سمجھتے ہیں اور ہمیشہ ہر مالی
قربانی میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ تو یاد رکھیں یہاں اولین طور پر سرسبز
شاخیں مراد ہیں ۔
میں جو کچھ کہوں تم اسے قبول کرنا اپنی سعادت سمجھو گے اور جہاں تک تمہاری طاقت
ہے دریغ نہیں کرو گے لیکن میں اس خدمت کے لئے معین طور پر اپنی زبان سے تم پر کچھ
فرض نہیں کر سکتا ۔“
یہاں لازمی چندے مراد نہیں ہیں طوعی چندے مراد ہیں جیسا کہ تحریک جدید ہے، جیسا کہ وقف جدید
ہے۔ لازمی چندے وہی ہیں جن کو جماعت نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات
کی روشنی میں اپنے اوپر بحیثیت جماعت اور افراد پر ذمہ داریاں ڈالتے ہوئے بحیثیت جماعت اختیار
کر لیا ہے اس جماعت کے فیصلہ میں ساری جماعت داخل ہے۔ پس جو اپنے اوپر خود لازم کر چکے ہیں
یہاں وہ بحث نہیں ہو رہی۔ اس میں تمام قسم کی وہ تنظیمات جو فیصلہ کر کے ایک چندے کو اپنے اوپر
لازم کر لیتے ہیں وہ بھی شامل ہیں یعنی خدام الاحمدیہ، انصار الله، لجنہ اماءاللہ جتنی بھی جماعتی تنظیمات
ہیں ان میں چندوں کے لازم ہونے کی آگے قسمیں بنائی گئی ہیں۔ مرکزی چندہ عام کہلاتا ہے۔ طوعی
لازمی چندہ وصیت کا چندہ ہے۔ پھر اس کے علاوہ خدام الاحمدیہ کا چندہ، انصار اللہ ، لجنہ اماءاللہ وغیرہ۔
ان سب کے چندے، اطفال کے چندے، یہ لازم تو ہیں مگر مل کر جماعت نے خود لازم کئے ہیں۔ جو
تحریک جدید کا یا وقف جدید کا چندہ ہے یہ ان معنوں میں لازم نہیں ہے۔ اگر کوئی بنیادی سب
چندے ادا کر رہا ہو اور یہ چندے نہ دے تو جماعت کی طرف سے اس پر کوئی حرف نہیں رکھا جاتا۔
یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ جماعت کا حصہ ہے لیکن وہ اولین اور سابقین میں شمار نہیں ہو سکتا۔ جو آگے بڑھنے
خطبات طاہر جلد 17
772
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
والے، سبقت لے جانے والے ہیں ان میں تو شمار نہیں ہو گا مگر جماعتی نظام کے لحاظ سے عہدے ہر
قسم کے اس کو ملیں گے ووٹ دینے کا حق ہوگا نظام جماعت کی دوسری دلچسپیوں میں پوری طرح حصہ
لینے کا حق ہوگا ان حقوق سے اسے نہیں روکا جا سکتا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس
بات کو جانتے تھے کہ ان سب لازمی چندوں کے علاوہ بھی اگر زائد طور پر میں کچھ طلب کروں تو یہی
وہ لوگ ہیں جو اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار رہیں گے، اس لئے فرمارہے ہیں کہ میں تم پر
فرض نہیں کرتا۔
اب تم اپنے حالات دیکھو اور ہر ایک کے حالات مختلف ہیں ، اپنی توفیق کا جائزہ لو اور اس کے
مطابق جتنا دل چاہتا ہے خدا کی راہ میں بڑھ بڑھ کر خرچ کرو ۔ یہ اب ایسی نیکی ہے جس کا فیصلہ تم نے
خود کرنا ہے اور بعینہ یہی طریق تحریک جدید میں اور وقف جدید میں جاری ہے۔ پہلے ایک سلسلہ شروع
ہو گیا تھا جس کو کہتے تھے بارہ روپے کم سے کم ضرور دو، چھ روپے ضرور دو۔ میں نے اس سارے سلسلہ
کو ختم کر دیا ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان فیصلوں کی روشنی میں کھلی چھٹی دینا
زیادہ با برکت ہے اور جب میں نے منع کیا تھا تحریک جدید و غیرہ کو کہ اب تم نے لازما یہ نہیں کہنا کہ چھ
سے کم نہیں لینا، چھ ضرور دو یا بارہ ضرور دو یا پچاس ضرور دو بلکہ کھلا چھوڑ دو تو مجھے بعض احتجاجی خطوط
ملے ان تنظیموں کی طرف سے کہ اس طرح تو ہمارے چندے کم ہو جائیں گے۔ میں نے کہا کم نہیں
ہونگے ، بہت بڑھ جائیں گے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو اپنی جماعت پر ایک
حسن ظن کی توقع رکھ رہے ہیں یہ ہو نہیں سکتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درخت وجود کی
سرسبز شاخیں ہوں اور پھل دینے میں کنجوسی دکھا ئیں ۔ وہ ایک دوسرے سے بڑھ کر پھل دیں گی اور
بعینہ یہی ہوا ہے۔ پچھلی تاریخ جو تحریک جدید کے چندوں کی آپ کے سامنے پیش کی جائے اس پر غور
کر کے یہ موازنہ کر کے دیکھیں آپ حیران رہ جائیں گے اس فیصلہ کے بعد ہر اگلا سال پہلے سے زیادہ
اموال لے کر جماعت کی خدمت میں حاضر ہوا ہے۔ لوگوں نے پہلے سے بڑھ بڑھ کر اموال جماعت
پر نچھاور کئے ہیں یہاں تک کہ بعض جگہ مجھے روکنا پڑا کیونکہ میں جانتا تھا کہ وہ اس دوڑ میں اپنی طاقت
سے بھی کچھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ایک دوڑ تو وہ ہے الهكم التكاثر (التکاثر : 2) تمہیں دُنیا کے
اموال کی کثرت حاصل کرنے نے غافل کر دیا اپنے مال سے، اپنے انجام سے غافل کر دیا ہے۔ ایک
خطبات طاہر جلد 17
773
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
وہ دوڑ ہے جس میں اپنے مال خرچ کرنے کی دوڑ ہے اور جس طرح دوڑوں میں بعض دفعہ یہ ہوا کرتا
ہے کہ آگے بڑھنے کے شوق میں لوگ طاقت سے بھی بڑھ جاتے ہیں اس کا پھر بُرا اثر ان کے دلوں پر
پڑتا ہے ، ان ۔ کے عضلات پر پڑتا ہے فوراً ظاہر نہ بھی ہو تو بعد میں ظاہر ہو جاتا ہے۔
تو بعض دفعہ روکنا پڑتا ہے اور میرا یہی تجربہ ہے کہ بہت جگہ میرے روکنے پر لوگ رکے ہیں
ور نہ اس سے پہلے بے دریغ خرچ کر کے ایک دوسرے سے خرچ کرنے کا اچھا مقابلہ کیا کرتے تھے۔
جب یہ تاکید میں نے کی ہے تو امریکہ کے تحریک جدید کے چندوں پر وقتی طور پر برا اثر پڑا لیکن
در حقیقت وہ برا اثر نہیں ہے کیونکہ میں نے ان سے کہا تھا کہ طوعی چندوں میں اتنا نہ زیادہ خرچ کریں
کہ آپ کے روز مرہ کے چندوں پر بھی اس کا اثر پڑنا شروع ہو جائے اور آپ کی تجارتوں پر اس کا ایسا
اثر پڑے کہ پھر آئندہ نسبتاً کم کمائیں اور خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے کم ہاتھ میں پائیں۔
یہ جب سمجھایا گیا تو بہت سے لوگ جو بے حد خرچ کر رہے تھے انہوں نے نسبتاً توازن اختیار کیا اور اپنے
ہاتھ کچھ رو کے لیکن میرے جائزہ کے مطابق ان کے عمومی چندوں میں کمی نہیں آئی لیکن اس تنبیہ کے
بعد تحریک جدید کے چندے میں کمی آئی ہے اور امریکہ جیسی جماعت جو بہت آگے تھی انہوں نے محسوس
کیا، امیر صاحب کا درد دل کا اظہار مجھے پہنچا ہے کہ ہم اس بارے میں مجبور ہیں آپ کی جو ہدایتیں تھیں
ان پر عمل کیا ہے اور اب اس میں کچھ کمی دکھائی دے رہی ہے، شرمندگی ہے۔ ان کو میں نے تسلی دلائی
اور اب بھی میں تسلی دلا رہا ہوں کہ ہر گز شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ میری ہدایات کے نتیجہ میں اگر
وقتی طور پر چندوں میں کمی بھی آئے تو یاد رکھیں اس کے بعد وہ بہت بڑی بڑی برکتوں پر منتج ہوگی۔ ہمیشہ
سے میرا یہی تجربہ ہے وقتی طور پر کچھ کی محسوس ہو بھی تو آئندہ اللہ کے فضل سے وہ کمی بہت زیادہ اضافوں
میں تبدیل ہو جایا کرتی ہے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ معاملہ یوں بیان فرمایا:
د معین طور پر اپنی زبان سے تم پر کچھ فرض نہیں کر سکتا ۔“ کر سکتا کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کر نہیں سکتے
تھے۔ مطلب تھا کروں گا تو تمہیں مشکل پڑ جائے گی اس لئے نہیں کر سکتا، یہ مجبوری ہے۔
تا کہ تمہاری خدمتیں نہ میرے کہنے کی مجبوری سے بلکہ اپنی خوشی سے ہوں ۔ میرا
و
دوست کون ہے؟ اور میرا عزیز کون ہے؟“
خطبات طاہر جلد 17
774
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
”اے میرے عزیزو! اے میرے پیارو۔ اسی طرف اشارہ ہے ۔ میرا دوست کون ہے؟ اور میرا
عزیز کون ہے؟ وہی جو مجھے پہچانتا ہے۔ اب اس میں بہت گہری حکمت کا راز کھول دیا گیا ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام سے محبت اور دین حق کی راہ میں خرچ کرنا اس بات کو لازم کر دیتا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پہچانیں تو سہی ۔ اگر کوئی شخص پہچان جائے کہ یہ ایک اتنی عظیم
نعمت ہے جس کی تیرہ صدیاں انتظار کر رہی تھیں اب ہمیں نصیب ہوئی ہے ہم کیوں اس پیارے وقت
کو ہاتھ سے ضائع ہونے دیں تو وہ تو ہمہ وقت اسی سوچ میں رہتے ہیں کہ کسی طرح اس وجود سے اور
گہرا تعلق رکھیں اور جو تعلق رکھتا ہے وہی ” میرے عزیز و ، میرے پیار کی ذیل میں آیا ہے۔ تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
وہ
جو مجھے پہچانتا ہے مجھے کون پہچانتا ہے؟ صرف وہی جو مجھ پر یقین رکھتا ہے کہ میں بھیجا
گیا ہوں اور مجھے اس طرح قبول کرتا ہے جس طرح وہ لوگ قبول کئے جاتے ہیں جو بھیجے
گئے ہوں ۔“
اللہ کی طرف سے آئے ہوئے ہوں ۔ ان کو جو جانتے ہیں کہ اللہ نے بھیجا ہے ان کی بہت آؤ بھگت
کرتے ہیں۔ دنیا کے بھیجے ہوؤں کی بھی لوگ کرتے ہیں مگر جو یہ جان لے کہ اللہ کی طرف سے ایک
نمائندہ بن کے آیا ہے کس طرح وہ اس پر اپنی جان اور اپنے اموال نچھاور کریں گے یہ تصور بھیے
ہوئے کے ساتھ بندھا ہوا تصور ہے ۔ جتنا زیادہ یقین ہو کہ اس وجود کو اللہ نے بھیجا ہے اور ہماری
خاطر بھیجا ہے اتنا ہی زیادہ اس سے محبت بڑھے گی اور اتناہی اس کے کہنے پر خرچ کی استطاعت
بڑھے گی اور پھر ساتھ یہ بھی فرمایا:
دنیا مجھے قبول نہیں کر سکتی کیونکہ میں دُنیا میں سے نہیں ہوں مگر جن کی فطرت کو اُس عالم کا
حصہ دیا گیا ہے۔ (یعنی اخروی دنیا کا ) وہ مجھے قبول کرتے ہیں اور کریں گے۔ ( یہ سلسلہ
وہ ہے جو جاری رہے گا ) جو مجھے چھوڑتا ہے وہ اس کو چھوڑتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اور
جو مجھ سے پیوند کرتا ہے وہ اس سے کرتا ہے جس کی طرف سے میں آیا ہوں۔“
66
یہاں درخت وجود کی شاخوں کی تمام تفصیلات بیان ہو گئی ہیں ۔ پیوند کر کے جڑ جانا، جو خون اس کی
رگوں میں دوڑ رہا ہے وہ آپ کی رگوں میں دوڑ نے لگے اس کو کہتے ہیں پیوند ۔ پھر فرمایا:
خطبات طاہر جلد 17
775
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
”میرے ہاتھ میں ایک چراغ ہے جو شخص میرے پاس آتا ہے ضرور وہ اس روشنی سے
حصہ لے گا۔“
میں نو رہوں ، نور لے کر آیا ہوں۔ ایک چراغ میرے ہاتھوں میں روشن ہے جس کو میں اٹھائے ہوئے
ہوں جو بھی آئے گالا زما وہ اس روشنی سے حصہ لے گا ۔ اب حصہ دینے کا ارادہ ہو یا نہ ہو جس نے چراغ
تھاما ہوا ہو جو بھی اس کے پاس آئے گا اس سے استفادہ کرے گا۔ یہ ایک ایسی طبعی بات ہے جس کو
ہٹا یا جاہی نہیں سکتا یہ ہو کر رہے گی۔ پس فرمایا میں صاحب چراغ ہوں جو بھی میرے پاس آئے گا
اسے ضرور روشنی ملے گی ، اسے ضرور فائدہ پہنچے گا۔
مگر جو شخص وہم اور بدگمانی سے دور بھاگتا ہے وہ ظلمت میں ڈال دیا جائے گا۔“
۔
فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ: 34)
بستے تھے
اب دور بھاگتا ہے کا مضمون اچھی طرح سمجھ لیں تو پھر میں اقتباس کو ختم کرتا ہوں ۔ یہ م کرتا ۔ ۔ مراد کرتا ہوں ۔ یہ مراد نہیں ہے کہ
چراغ کے گرد نہیں رہ رہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گرد لالہ ملا وامل بھی تو بستے۔ ہے۔ علیہا
اور بڑے بڑے دشمن بھی بستے تھے لیکن وہ چراغ کے پاس رہتے ہوئے بھی روشنی سے حصہ نہیں لے
رہے تھے ۔ دور بھاگنا جسمانی طور پر دور بھاگنا نہیں ، وہ بھی اس دور ہونے کا ایک نتیجہ ضرور ہے۔
بعض لوگ جسمانی طور پر بھی دور بھاگ جاتے ہیں مگر یہاں مراد یہ ہے کہ چراغ کی روشنی دیکھنے سے
جس حد تک کوئی محروم ہوتا چلا جائے اس کو بصیرت ہی نصیب نہ ہو، اس کو بینائی ہی نہ ملے وہ اسی حد
تک حضرت مسیح موعود سے دور ہٹتا چلا جائے گا اور وہ اس چراغ کی روشنی کے بظاہر اس کے قریب
رہنے کے پھر بھی حصہ نہیں پائے گا۔ پس فرمایا: ” جو شخص وہم اور بدگمانی سے دور بھاگتا ہے۔“‘ اب
دور بھاگنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ایک بدگمانی بھی ہوا کرتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بے انتہا نشانات دکھائے گئے لیکن بعض نشانات میں بعض دفعہ ایک ایسا
ابہام کا پہلو ہوا کرتا تھا کہ جن کے دلوں میں مرض ہوتا تھا وہ تو بدگمانی میں مبتلا ہو جاتے تھے۔ جن کے
دل صدق اور یقین پر قائم ہوا کرتے تھے، جنہوں نے اس نور کو خود دیکھا ہوا ہو وہ سایوں سے دور نہیں
بھاگتے ۔ نور کے سائے بھی ہوا کرتے ہیں یعنی کچھ ایسے امور ہوتے ہیں جو بیچ میں اس طرح کھڑے
ہو جاتے ہیں کہ اس نور کی روشنی بظاہر ایک جگہ نہیں پڑ رہی اور ایک سایہ سا دکھائی دیتا ہے۔ پس جو
خطبات طاہر جلد 17
776
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
ہیں جو
ہمیشہ نور کو دیکھتے رہیں وہ سایوں کی وجہ سے نور سے کیسے بھاگ سکتے ہیں ۔ بدظنی کرنے والے وہ لوگ
جو بعض امور میں سایہ دیکھیں تو نو ر ہی کو چھوڑ د دیں اور اس سے پیچھے ہٹ کر دور ؟ کر دور بھاگ جائیں وہ
لوگ ہیں جو پھر ہمیشہ ظلمت میں ڈال دئے جائیں گے۔ یہ آخری تنبیہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلاة والسلام نے فرمائی ہے۔ ”جو شخص وہم اور بدگمانی سے دور بھاگتا ہے وہ ظلمت میں ڈال دیا
جائے گا ۔ پھر ایسی ظلمت سے نکلنا اس کے بس میں نہیں ۔
چونکہ اب وقت تھوڑا ہے اور اگر میں اقتباسات کو پڑھتا ہوں تو تحریک جدید کی جو رپورٹ پیش
کرنی ہے وہ رپورٹ شاید پوری پیش نہ ہو سکے اس لئے بہتر ہے کہ اب میں رپورٹ پڑھنی شروع
کردوں۔ ایک اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا آخر پر میں آپ کے سامنے رکھ
رہا ہوں ۔ ایک اقتباس الحکم جلد 7 نمبر 25 صفحہ 8 پر درج ہے وہ میں آپ کے سامنے ضرور رکھنا
چاہتا ہوں۔ فرمایا:
پس میں تم میں سے ہر ایک کو جو حاضر یا غائب ہے تاکید کرتا ہوں ۔
اس زمانہ میں حاضر کو تاکید تو ممکن تھی غائب کو تاکید کیسے ہوئی۔ وہ غائب تک بات پہنچاتے ہونگے تو
پہنچتی ہو گی مگر یہ زمانہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ آگیا ہے کہ ہر حاضر بھی میرے مخاطب ہے اور ہر غائب
جو میری نظروں سے تو غائب ہے مگر دور بیٹھے مجھے دیکھ رہا ہے، مجھے سن رہا ہے میں اس سے غائب نہیں
ہوں ۔ تو وہ غائب جو میری باتیں سن رہا ہے جو مجھے دیکھ رہا ہے ان باتوں کو بیان کرتے ہوئے وہ سب
مخاطب ہیں۔ فرمایا:
میں تم میں سے ہر ایک کو جو حاضر یا غائب ہے تاکید کرتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کو چندہ
سے باخبر کرو۔“
یہ ایک عظیم تحریک ہے جسے ہمیں ہمیشہ جاری کرنا چاہئے جس کے متعلق ہم بسا اوقات غفلت کر جاتے
ہیں ۔ لوگ خود چندہ دے دیتے ہیں اور چندوں سے آگاہ کرنے کا کام سیکرٹری مال یا سیکرٹری تحریک
جدید وغیرہ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ ایک روز مرہ کی عادت بنانی چاہئے ۔ اپنی بیوی بچوں کو ہی نہیں بلکہ
اپنے دوستوں وغیرہ کو بتاتے رہا کریں کہ دیکھو یہ تحریک چلی ہے کیا تم شامل ہو اور اپنے تجربات سے
استفادہ کرتے ہوئے ان کو سکھایا کریں کہ ہمارا بھی تو ایک یہ حال تھا ہم کسی وقت میں چندوں کے
خطبات طاہر جلد 17
777
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
معاملہ میں کنجوس ہوتے تھے۔ اب اللہ تعالیٰ نے ہمارے دن پھیر دئے ہیں اور اب ہم پر سچائی کا روشن
سورج طلوع ہو چکا ہے ۔ اب ہم نے دیکھا ہے کہ ہم جو خرچ کرتے ہیں اللہ بڑھا چڑھا کر ہمیں دیتا
ہے۔ ہمارے اموال میں برکت ڈالتا ہے ہماری مصیبتیں دور فرماتا ہے۔ ہمارے کئی قسم کے دُکھ جن
میں مبتلا ہو سکتے تھے ابتلا سے پہلے ہی دور فرما دیتا ہے۔ تو چندوں کی برکت سے اس طرح آگاہ کرنا
جیسے عموماً سیکرٹری مال آگاہ نہیں کیا کرتے ۔ وہ تو صرف یہ بتاتے ہیں کہ آپ کا رجسٹر میں نام نہیں لکھا ہوا
مگر صاحب تجربه لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس نصیحت کو پہلے باندھ لیں ۔
اپنے بھائیوں کو چندہ سے باخبر کرو۔ ہر ایک کمزور بھائی کو بھی چندہ میں شامل کرو۔
یہ ساری اجماعت کا کام ہے ) یہ موقع ہاتھ آنے کا نہیں ۔ ( آئندہ ہاتھ سے چلا جائے گا )
کیسا یہ زمانہ برکت کا ہے کہ کسی سے جانیں مانگی نہیں جاتیں اور یہ زمانہ جانوں کے
دینے کا نہیں بلکہ فقط مالوں کے بقدر استطاعت خرچ کرنے کا ہے۔“
66
الحکم جلد 7 نمبر 25 صفحہ :8 مؤرخہ 10 جولائی 1903ء)
یہ جو آخری اقتباس کا حصہ ہے یہ بھی کچھ وضاحت طلب ہے۔ میں نے کہا تھا نا کہ اس آیت کریمہ میں
پہلے مالوں کا ذکر ہے تو مال تو مانگے جا رہے ہیں مگر بعد میں انفس کا بھی ذکر ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کیوں فرمارہے ہیں کہ آنفس نہیں مانگے جا رہے؟ دراصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے دوسرے اقتباسات میں یہ وضاحت فرمادی ہے کہ مال خرچ کرو اور مال صرف وہی نہیں
جو تمہارا صندوقوں میں بند ہو یا بینکوں میں جمع ہو۔ مال کے وسیع تر مضمون میں تمہاری جان تمہار
صلاحیتیں ، دماغی ہوں یا روحانی قلبی ہوں وہ ساری مراد ہیں لیکن جو فرمارہے ہیں جانیں نہیں مانگی
جار ہیں، اس سے مراد یہ ہے کہ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں جب کہ واضح طور پر جانوں کے جہاد کے
لئے بلایا جاتا تھا اس سے فرق ہے۔ اب جانیں قربان تو کرتے ہو مگر اس لئے نہیں کہ تم جانی جہاد کی
طرف بلائے جا رہے ہو۔ دُنیا کے کسی بھی ملک میں جماعت احمدیہ کو یہ ہدایت نہیں دی جا رہی کہ
تلوار میں اٹھاؤ اور لڑنا شروع کر دو ۔ اگر اس راہ میں اس طرح قربان ہوتے تو اس کو انٹس کی وہ
قربانی کہتے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیش نظر ہے مگر دینی جہاد کر رہے ہوں جہاں
تلوار نہیں اٹھا ر ہے لیکن جانیں پھر بھی جا رہی ہیں ان کی نفی مراد نہیں ہے۔ ایسی اطلاعیں تو آئے دن
خطبات طاہر جلد 17
778
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
ملتی رہتی ہیں کہ احمدیوں کی جانیں ان سے چھین لی گئیں بظاہر، اور دراصل تو وہ خدا کے سپرد ہوئیں،
مگر دشمن نے بظاہر ان سے چھین لیں۔ یہ جانیں اس لئے نہیں چھینی گئیں کہ انہوں نے تلوار کا جہاد کیا تھا۔
اس لئے چھینی گئیں کہ خدا کی راہ میں وہ اپنے مال اور اپنی ساری صلاحیتیں خرچ کر رہے تھے اور موت
سے زندگی کی طرف بلا رہے تھے۔ اس کا بدلہ ظالم نے یہ دیا کہ ان کو بظاہر موت کی طرف بلایا لیکن
فی الحقیقت سوائے اس کے کامیاب نہیں ہو سکا کہ ان کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر گیا۔ تو یہ کچھ اشتباہات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات پر پورا غور نہ کرنے کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔
میں اپنی طرف سے تو ایک چھوٹی سی عبارت پڑھتا ہوں مگر جب ان اشتباہات کو دور کرنے کی طرف
توجہ کرتا ہوں تو وقت زیادہ لگ جاتا ہے۔ تو اب صرف اتنا سا وقت رہ گیا ہے کہ جور پورٹ شعبہ مال
نے بڑی محنت سے تیار کی ہے اس کا خلاصہ میں آپ کے سامنے پیش کر دوں ۔ جو بنیادی کہنے والی
باتیں تھیں وہ یہی ہیں جو میں نے کہہ دی ہیں ۔ اب جماعتوں کا شوق بھی ہوتا ہے کہ ہمارا ذکر آئے اور
اس ذکر کے نتیجہ میں دعا ہو اس لئے میں اب مختصر ان کا ذکر کرتا ہوں ۔
پہلے تاریخ تحریک جدید کا آغاز 1934ء میں ہوا۔ 31 اکتوبر 1998 ء کو پورے 64 سال گزر
چکے ہوئے ہیں۔ اس تحریک میں بعد میں دفاتر کے اضافے ہوتے رہے ہیں۔ دفاتر سے مراد یہ ہے
کہ ایک رجسٹر ان لوگوں کا تیار ہو گیا جنہوں نے شروع میں حصہ لیا پھر وہ رجسٹر بند ہو گیا اور ضرورت
ہوئی کہ ایک اور دفتر قائم کیا جائے جو نئے آنے والوں کے رجسٹر کا حساب رکھے تو اس طرح تحریک
جدید کے کام بانٹے گئے۔ مختلف دفاتر قائم ہوئے یعنی ایک دفتر کے اندر ہی جنہوں نے اپنا اپنا نئی پود
کا حساب سنبھال لیا تو اس پہلو سے دفاتر بہت ہیں جن کا اضافہ ہوا اور اب پانچویں دفتر کے اضافہ
کا وقت قریب آرہا ہے۔
آج میں تحریک جدید کے جس نئے سال کا اعلان کر رہا ہوں، یہ مختصر تاریخ میں نے آپ کو
بتادی ہے اس کی ، اس رپورٹ کی وصولی کے وقت 82 ممالک کی رپورٹیں مل چکی تھیں ۔ 150 سے
زائد ممالک ہیں جہاں جماعت قائم ہو چکی ہے ان میں سے 82 ممالک کی رپورٹیں ملنا بھی یہ ظاہر
کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتیں بڑی سنجیدگی سے قائم ہو رہی ہیں۔ جہاں چھوٹی چھوٹی
جماعتیں بانٹی جماعتیں ہیں اور بڑی ہیں وہاں تک پہنچنے میں ہم سے ابھی غفلت ہے ، ابھی ہماری
خطبات طاہر جلد 17
779
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
طرف سے پوری طرح ان کے ہاں نظام کو رائج نہیں کیا گیا۔ اور ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نظام تو رائج
کیا گیا مگر مرکزی بنیادی نظام اور ابھی طوعی چندوں کی طرف ان کو واضح طور پر نہیں بلایا جا رہا کیونکہ
اس سے خطرہ پیدا ہو سکتا تھا کہ ان کو شروع میں جو استطاعت ہے اس سے زیادہ بوجھ ڈال دیا جائے ۔
پس یہ وجہ ہے کہ اگر چہ ممالک زیادہ ہیں مگر تحریک جدید کے نظام میں نسبتاً کم ممالک شامل ہیں اور وہ
بھی بڑی تعداد ہے۔ 82 ممالک کی رپورٹیں مل چکی ہیں ۔ ان رپورٹوں کی رو سے وصولی
16,86000 پاؤنڈ ہوتی ہے، تحریک جدید کی وصولی ۔ جو اس زمانہ میں جو آپ کہا کرتے تھے کہ کم
سے کم اتنا فرض ہے، اس کا عشر عشیر بھی وصولی نہیں ہوئی تھی سوواں حصہ شاید ہزارواں حصہ بھی وصولی
نہ ہو۔16,86000 پاؤنڈ وصول ہوئے ہیں جو گزشتہ سال سے 65000 پاؤنڈ ن پاؤنڈ ۔ زائد ہیں ۔ اب گزشتہ
سال سے زائد ہیں باوجود اس کے کہ امریکہ کے متعلق میں بیان کر چکا ہوں کہ وہاں کافی کمی آئی ہے۔
اسی طرح پاکستان کی جو کرنسی کی حالت ہے آپ کو علم ہی ہے انڈونیشیا کی کرنسی کی جو حالت ہے وہ
آپ جانتے ہیں تو اس ط ہیں تو اس طرح بہت سے ممالک ہیں جن پر کرنسی کی خرابی کی وجہ سے اگر چہ چندے ان
کے کم نہیں ہوئے مگر جب پاؤنڈوں میں ان کو ڈھالا گیا تو کمی دکھائی دی ہے۔ اس لئے ان باتوں کے
با وجود خدا تعالیٰ نے جب اتنی بڑی عظمت عطا فرمائی ہے تو یہ اللہ کا خاص احسان ہے جس کا جتنا بھی
ہم شکر ادا کریں کم ہوگا۔
اس سال جرمنی کی جماعت کو مبارک ہو کہ وہ اوّل نمبر پر آئی ہے باوجود اس کے کہ امیر صاحب
مجھے ڈراتے رہے سارا سال کہ یہاں بھی حالات میں ابتری پیدا ہو رہی ہے بہت سے مہاجر واپس
بھیج دئے گئے ، چندوں میں کمی آگئی ہے مگر اللہ کے فضل سے تحریک جدید کے چندے میں سب دُنیا
سے اس دفعہ جرمنی کی جماعت آگے بڑھ گئی ہے ۔ اس سے پہلے امریکہ اول نمبر پر ہوا کرتا تھا
اب جرمنی کو تو فیق ملی ہے اور ان کی جو وصولی ہے وہ گزشتہ سال سے معمولی زیادہ نہیں، گزشتہ سال سے
انہوں نے اس سال 1,35000 پاؤنڈ زیادہ دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے بہت محنت سے دوڑ میں
حصہ لیا ہے۔ ایک خاص جماعت جو قابل ذکر ہے وہ برما کی جماعت ہے، حیرت انگیز ہے۔ بظاہر
ایک چھوٹی سی جماعت ہے اور اتنے زیادہ۔ بظاہر تو ان کی مالی حالت بھی اتنی اچھی دکھائی نہیں دیتی ،
برما کے حالات آپ لوگ جانتے ہیں مگر تحریک جدید کی طرف انہوں نے اس دفعہ بہت زور مارا ہے۔
خطبات طاہر جلد 17
780
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء
پچھلے سال کے مقابل پر تین گنا زیادہ انہوں نے چندہ وصول کیا ہے۔ اور چھوٹی سی جماعت ہونے
کے باوجود 45000 پاؤنڈ تحریک جدید کا چندہ ادا کیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں جو ٹیبلز ہیں وہ بدل گئے
ہیں اور اچانک برما کا نام وہاں آگیا ہے جہاں کبھی کسی شمار میں وہ تھا ہی نہیں ۔ اول جرمنی ، دوم
پاکستان ، تین امریکہ اور برطانیہ زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد‘ اس نے اپنی چوتھی پوزیشن کو نہیں چھوڑنا
ہاتھ سے ۔ اس دفعہ بھی اسی کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے ۔ چوتھی پوزیشن نہیں ہاتھ سے جانے دیتے ۔
پانچویں پر کینیڈا اور چھٹی پر برما۔ کہاں جس کا نہ تین میں شمار تھا نہ تیرہ میں وہ چھٹی پوزیشن میں آگیا
ہے اور انڈونیشیا ساتویں پر چلا گیا ہے۔ ہندوستان برما کے مقابل پر اندازہ کریں کتنی بڑی جماعت
ہے۔ ہندوستان آٹھویں نمبر پر ہے ۔ اب کرنسی کی قیمت کم ہونا بھی ان کے لئے کوئی جواز نہیں
رکھتا۔ برما کی جماعت سے مار کھا جانا یہ تو حد ہی ہو گئی۔ زندہ باد بر ما اور زندہ باد ہندوستان آئندہ کے
لئے ۔ سوئٹزرلینڈ نویں پوزیشن پہ جا چکا ہے اور دسویں پر بیلجیئم اور جاپان ہیں بیلجیئم نے بھی ماشاء
ما شاء
الله
بہت ترقی کی ہے۔ چھوٹی سی جماعت ہونے کے باوجود اب وہ جاپان کے ساتھ برابر ہوگئی ہے۔
پس اس مختصر ذکر کے ساتھ اور اس آخری ذکر کے ساتھ کہ پاکستان میں جو نمایاں طور پر پہلی
جماعتیں ہیں جو اول آئی ہیں اسی ترتیب سے جس ترتیب سے میں نام پڑھ رہا ہوں۔ لاہور اول،
ربوه دوم، کراچی سوم، اسلام آباد چہارم ، راولپنڈی پنجم اور باقی بہت سی جماعتیں ہیں جنہوں نے
تھوڑے چھوٹے کام کئے ہیں ان سب کے لئے دعا کی تحریک کے طور پر انہوں نے لکھا ہے اس میں
گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، گوجر خان، حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب، حیدرآباد، میر پور، کنری،
یہ ترتیب نہیں بلکہ ایسی بہت سی جماعتیں ہیں جن کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ پہلے کی نسبت زیادہ
توجہ دی ہے۔ اس لئے دعا کے مستحق ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی میں خطبہ کے اختتام کا اور نئے سال کے
آغاز کا اعلان کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ یہ سال ہمارے لئے ہر پہلو سے بہت مبارک کرے اور اس
دلچسپ دوڑ میں ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور
ایک دوسرے کو نیکیوں میں پیچھے چھوڑنے کی کوشش کرتے رہیں۔