قربت الہٰی آنحضڑٹﷺ کی پیروی سے وابستہ ہے عادت اللّٰہ ہے جو کچھ بننے کی آرزو کرتے ہیں وہ محروم رہتے ہیں اور جو چھپنا چاہتے ہیں انہیں باہر نکال کر سب کچھ بنادیتا ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تبتل یعنی دنیا سے بے تعلق ہو کر خالصۃً خدا کے لیے ہو جانے اور توکل کے باہمی تعلق کی وضاحت فرمائی۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اسوہ سے واضح کیا کہ انبیاء طبعاً گوشہ نشینی اور خلوت پسند کرتے ہیں مگر اصلاح خلق کے لیے اللہ تعالیٰ کے حکم سے باہر لائے جاتے ہیں۔ آپ نے بیان فرمایا کہ جو عہدوں اور شہرت کے حریص ہوتے ہیں وہ محروم رہتے ہیں جبکہ گمنامی پسند کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ مقام عطا کرتا ہے۔ آخر میں آپ نے جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کرنے سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔
موضوعات: تبتل اور توکل، خلوت پسندی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، عہدوں کی خواہش سے ممانعت، جمع بین الصلاتین
خطبات طاہر جلد 17
781
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
قربت الہی آنحضرت صلی الا السلام کی پیروی سے وابستہ ہے
عادت اللہ ہے جو کچھ بننے کی آرزو کرتے ہیں وہ محروم رہتے ہیں
اور جو چھپنا چاہتے ہیں انہیں باہر نکال کر سب کچھ بنا دیتا ہے
(خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1998ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج آیت کریمہ تلاوت کی :
وَاذْكُرُ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا۔
پھر فرمایا:
(المزمل: 9)
یہ آیت جس کی میں نے آج تلاوت کی ہے جیسا کہ اس کے مضمون سے صاف ظاہر ہے یہ اللہ کی
یاد میں دُنیا سے اپنے کو جدا کرنے کی تلقین ہے۔ تبتل کا مطلب یہ ہے کہ ایسے جدا ہو جائے کہ گویا دنیا
سے کٹ گیا ہے اور خالصہ اللہ ہی کے لئے ہو گیا ہے۔ یہاں تقبل کا یہ معنی نہیں کہ دنیا سے ہر قسم کے
تعلقات کاٹ لے مگر ایسے تعلقات رکھے کہ تعلقات کے رہتے ہوئے بھی بظاہر یعنی تعلقات ظاہری
طور پر رہیں لیکن دل ہمیشہ مائل بخدا ر ہے۔ یہ معنی ہے مقتل کا جو دراصل نبوت کے آغاز سے پہلے
شروع ہو جاتا ہے اور اس مضمون کو میں بعض احادیث نبویہ کی روشنی میں آغاز ہی میں کھولوں گا۔
یہ خیال کہ نبی ، نبی بننے کے بعد مقتل کرتا ہے یہ درست نہیں ۔ مقتل کے نتیجہ میں نبی بنتا ہے۔
یہ ایک نمایاں فرق ہے جو پیش نظر رہنا چاہئے اور ہر بڑا درجہ خواہ نبوت کا نہ بھی ہو صالحیت کا ہی ہو وہ
خطبات طاہر جلد 17
782
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
مقتل ہی کی ایک سیڑھی ہے اور تقتل ہی کے ذریعہ سے یہ سارے درجے عطا ہوتے ہیں۔ پس اس
مضمون سے متعلق میں کچھ احادیث، کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات آج
آپ کے سامنے رکھوں گا ۔
الحکم جلد 5 - 10 اکتوبر 1901ء صفحہ 3 پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت کا
ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے:
خلاصہ کلام یہ ہے کہ خدا ہی کی رضا کو مقدم کرنا تو تبتل ہے۔ اور پھر تبتل اور تو کل تو ام
ہیں ۔ مقتل کا راز ہے تو کل اور توکل کی شرط ہے تبتل ۔ یہی ہمارا مذہب اس امر میں ہے۔
الحکم جلد 5 نمبر 37 صفحہ 3 مؤرخہ 10 اکتوبر 1901ء)
تو ام جڑواں کو کہتے ہیں جیسے جڑواں بھائی جو ایک دوسرے کے ہم شکل ہوں یا جڑواں بچے جو کلیہ
ایک دوسرے سے مشابہ ہوں اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک تبتل اور
توکل ہیں ۔ جتنا تبتل دنیا سے کرو گے اتنا ہی لازماً توکل اللہ پر ہونا چاہئے اور جتنا تو کل اللہ پر ہواتنا
ہی تبتل کرو گے تو گویا ایک ہی مضمون کے دو نام ہیں تبتل اور توکل ۔
اس سلسلہ میں پہلی حدیث جو میں نے چنی ہے یہ ترمذی کتابُ الْمَنَاقِبِ سے لی گئی ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں :
أَوَّلُ مَا ابْتُدِى بِهِ رَسُولُ اللهِ ﷺ مِنَ النُّبُوَّةِ حِينَ أَرَادَ اللَّهُ كَرَامَتَهُ وَرَحْمَةً
العِبَادِيهِ أَنْ لَا يَرَى شَيْئًا إِلَّا جَاءَتْ كَفَلَقِ الصُّبْحِ، فَمَكَتَ عَلَى ذُلِكَ مَا شَاءَ اللهُ
أَن يَمْكُكَ، وَحُبَّبَ إِلَيْهِ الخَلْوَةُ فَلَمْ يَكُنْ شَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَخْلُو
66
(جامع الترمذی، کتاب المناقب عن رسول الله ﷺ ، باب في ذكر الرؤيا الصادقة ۔۔، حدیث نمبر : 3632)
اس کا ترجمہ میرے سامنے رکھا گیا ہے وہ چونکہ درست نہیں تھا اس لئے میں نے وہ ترجمہ نہیں پڑھا۔
اس ترجمہ سے یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا نبوت کے حصول کے بعد خلوت نشینی شروع ہوتی ہے، بالکل
برعکس مضمون ہے۔ خلوت نشینی کے نتیجہ میں نبوت ملتی ہے اور پھر یہ خلوت نشینی ٹوٹتی کیوں ہے؟ اس
لئے کہ حکما وہ شخص مجبور کر دیا جاتا ہے کہ اب تمہیں باہر نکلنا پڑے گا۔ پس اس کا ترجمہ یوں بنتا ہے۔
أَوَّلُ مَا ابْتُدِى بِهِ رَسُولُ اللهِ ﷺ مِنَ النُّبُوَّةِ : نبوت کا آغاز جس چیز سے ہوا ہے یہ مراد نہیں ہے کہ
خطبات طاہر جلد 17
783
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
نبوت کے بعد شروع ہوا ہے۔ آغاز ہی میں ، بچپن ہی میں جس بنا پر نبوت عطا ہوئی تھی وہ یہ تھی کہ
آنحضرت صلی لا الہ سلیم خدا کی طرف تبتل فرمارہے تھے اور اس تبتل کے بغیر آپ صلی ال اسلام کو نبوت عطا
نہیں ہوئی تھی کیونکہ تقتل نبوت کی پہلی شرط ہے اس کے بعد نبوت عطا ہوا کرتی ہے۔
حِينَ أَرَادَ اللهُ كَرَامَتَهُ وَرَحْمَةَ العِبَادِبِهِ : کہتے ہیں اس کا آغاز اس طرح ہوتا ہے کہ شروع
میں رسول اللہ صلی السلام جب تبتل فرما رہے تھے تو کوئی رویا بھی ایسی نہیں ہوتی تھی جو صبح روز روشن کی
طرح پوری نہ ہو جاتی ہو۔ تو رؤیا کا آغاز یہ بھی نبوت کی پہلی سیڑھی تھی۔ بعد میں جو الہامات اور
مکاشفات کا واضح سلسلہ شروع ہوا ہے اس سے پہلے ایک مزہ چکھانے کے لئے خدا تعالیٰ نے
رویائے صالحہ کا سلسلہ جاری فرمایا اور حضرت عائشہ خود تو اس وقت نہیں تھیں مگر لاز ما آنحضرت صلی الا یہ کام
یا دیگر صحابہ سے سنا ہوگا کہ حالت الت یہ تھی کہ رات کو جو دیکھتے تھے صبح جس ط جس طرح صبح طلوع ہوتی ہے
اسی طرح وہ رویا طلوع ہو جایا کرتی تھی۔ بعینہ وہی باتیں صبح ظاہر ہوتی تھیں گویا کہ آنحضرت مالا ما السلام
سے
کا دل مزید یقین پر قائم ہو جاتا تھا کہ جس راستہ پر میں چلا ہوں وہی درست رستہ ہے اور اللہ اسی رستہ
پر ملے گا ۔ فَمَكَتَ عَلَى ذلِكَ مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَمْكُفَ : اس حالت پر جتنا اللہ نے چاہا آپ صلی السلام کو
ٹھہرائے رکھا۔ وَحُبَّبَ إِلَيْهِ الخَلْوَةُ : اور یہ وہ دور ہے جب آپ سال یا اسلام کو خلوت بہت پیاری تھی اور
خلوت پیاری کر دی گئی آپ صلی ال اسلام کے لئے ۔ فَلَمْ يَكُنْ شَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَخْلُوَ : کوئی چیز
بھی آپ مالی یہ تم کو اس سے زیادہ پیاری نہیں تھی کہ آپ صلی ایام علیحدہ رہیں اور دنیا سے قطع تعلق
پ
پ
کر لیں ۔ غار حرا میں جا کر رہنے کا جو سلسلہ ہے وہ اسی خلوت کی علامت ہے۔ پس غار حرا میں جانے
سے پہلے نبوت عطا نہیں ہوئی بلکہ نبوت کی ابتدائی سیڑھیاں تھیں جو چڑھنے کے بعد پھر بعد میں غار حرا
آتی ہے اور غار حرا میں جانے کے بعد کچھ عرصہ تک، جب تک اللہ نے چاہا آپ اسلا می ایستم کوعلیحدہ رکھا
پھر حکما آپ سی ایم کو باہرنکالا گیا ہے۔ یہ مضمون تمام سالکوں کے لئے برابر ہے۔ ہر وہ شخص جو اللہ تعالیٰ
کا قرب چاہتا ہے وہ آنحضرت صلی السلام کے اس نمونہ کی پیروی کرے اور اس کو مدنظر رکھ کے پھر اپنا
جائزہ لے کہ کس حد تک وہ اللہ تعالیٰ کے قرب میں بڑھتا ہے یا بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔
ایک دوسری حدیث جو مسلم كِتَابُ الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ سے لی گئی ہے۔ حضرت سعد بن ابی
وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی ال اسلام کو یہ فرماتے ہوئے سنا:
خطبات طاہر جلد 17
784
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
اللہ تعالی اس انسان سے محبت کرتا ہے جو پرہیز گار ہو، بے نیاز ہو، گمنامی اور گوشہ نشینی
کی زندگی بسر کرنے والا ہو ۔“
66
(صحیح مسلم کتاب الزهد والرقائق، حدیث نمبر : 2965)
آنحضرت ملا یا ایہام نے تو نبوت کے بعد گوشہ نشینی ترک کر دی تھی اس لئے یہ مراد نہیں کہ اس وقت اللہ تعالی
کی محبت بھی ختم ہو گئی ۔ گوشہ نشینی ترک کی تھی محبت کی خاطر اور حکما ، پھر مجبور کر دئے گئے ہیں کہ گوشہ
نشینی ترک کرو، اُس وقت آنحضرت صلی الہ السلام نے گوشہ نشینی ترک کی لیکن اس میں جو باتیں بیان ہوئی
ہیں وہ بھی سیڑھیاں سی ہیں جو درجہ بدرجہ معاملہ کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سے محبت فرماتا
ہے جو پرہیز گار ہو یعنی بدیوں سے رکنے والا ، طبعاً عادتاً نیک مزاج ہو اور گناہوں سے اجتناب کرتا ہو،
بے نیاز ہو۔ اس لئے اجتناب نہیں کرتا کہ لوگ دیکھیں اور اس کی تعریف کریں، اس سے اجتناب
ذاتی ہے اور لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ کس کس چیز سے اجتناب کر رہا ہے۔ اس کے اجتناب کی حالت ہی
مخفی رہتی ہے اور وہ اس بات سے بے نیاز ہوتا ہے ، کوڑی کی بھی پرواہ نہیں ہوتی کہ دنیا کو پتا لگ
رہا ہے کہ نہیں کہ میں کس چیز سے بیچ رہا ہوں ، خدا کی خاطر کیا کیا تکلیف اٹھا رہا ہوں ۔ جب بے نیاز
ہوتا ہے تو پھر گمنامی اور گوشہ نشینی اختیار کرنا اس کا طبعی نتیجہ ہے۔ گوشہ نشینی اس کو دوہرا فائدہ دیتی ہے۔
ایک تو اس کی بے نیازی کی یہ شان ہے کہ وہ گوشہ نشین ہو جاتا ہے اور اس کو کوئی پرواہ نہیں کہ دنیا کو اس
کا کچھ پتا بھی ہے کہ نہیں ۔ دوسرے گوشہ نشینی کے نتیجہ میں جس بنا پر وہ دُنیا سے الگ ہوا یعنی اللہ کی
محبت ، اس کو اس کا حق ادا کرنے کا زیادہ موقع مل جاتا ہے۔
اس کے بعد اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات جو اس مضمون سے
تعلق رکھتے ہیں اور اسی مضمون کو آگے بڑھاتے چلے جا رہے ہیں وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
ملفوظات جلد 4 صفحہ 317 طبع جدید میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ اقوال
درج ہیں جو ملفوظات کہلاتے ہیں یعنی آپ نے زبانی مجالس میں یہ باتیں کی تھیں جنہیں بعد میں کتابی
صورت میں شائع کر دیا گیا۔ ضروری نہیں کہ بعد میں شائع کیا گیا ہو بہت سے ملفوظات ایسے ہیں جو
ساتھ ساتھ الحکم وغیرہ میں مختلف جماعتی رسالوں میں شائع ہو رہے تھے اور اس وجہ سے ان پر یہ سند
ہوگئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ کہا تھا وہی بات لکھی گئی ہے۔ جو لکھی گئی ہے
خطبات طاہر جلد 17
785
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
وہی تھی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائی تھی ۔ اس کے بعد بھی بہت سے ملفوظات
شائع ہوئے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں شائع نہیں ہوئے تھے مگر ان کو
مختلف راویوں کی سچائی تقویت دیتی ہے اور مختلف راویوں کا آپس میں ان امور پر اتفاق کرنا بتاتا ہے
کہ وہ اگر چہ الگ الگ ہیں، مختلف جگہوں کے رہنے والے ہیں مگر ملفوظات کے وقت چونکہ وہ بھی
حاضر تھے انہوں نے وہی بات بیان کی ہے جو دوسرے راویوں نے بیان کی ہے۔ اب ملفوظات کا جو
حصہ میں آپ کے سامنے پڑھنے لگا ہوں وہ یہ ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کے ساتھ انس اور ذوق پیدا ہو جاتا ہے تو پھر دنیا
اور اہل دنیا سے ایک نفرت اور کراہت پیدا ہو جاتی ہے۔“
-
اب یہ بات تو آپ کو بڑی عجیب سی لگے گی ۔ اگر ظاہری نظر سے دیکھیں کہ اللہ سے محبت کے نتیجہ میں
دنیا سے نفرت ہو جاتی ہے اور کراہت ہو جاتی ہے۔ اللہ سے محبت ہی کے نتیجہ میں دُنیا سے سچی رحمت
اور شفقت اور محبت کا سلوک انسان کو عطا ہوتا ہے۔ تو یہاں دنیا دار اور مادہ پرستوں کا ذکر ہے ۔ وہ جو
خدا کو چھوڑ کر مٹی چاٹنے والے لوگ ہیں ان سے کراہت پیدا ہوتی ہے اور وہ کراہت بھی ایک نفرت کا
رنگ رکھنے کے باوجود ان لوگوں کو مجبور کر دیا کرتی ہے کہ ان کی اصلاح کے لئے ہر قربانی کریں ۔
تو اصلاح کے لئے کوشش کرنا اس نفرت کے نتیجہ میں مدھم نہیں پڑتا بلکہ جتنی زیادہ کراہت ہوتی ہے
اتنی زیادہ انسان جد و جہد کرتا ہے کہ ان کو اس گندگی سے پاک وصاف کر دے اور اس گند چاٹنے سے
ان کو روک دے۔ یہ وضاحتیں ضروری ہیں ورنہ عام طور پر جو ہمارے اُردو دان بھی ہیں وہ بھی سرسری
نظر سے پڑھیں تو ان کو ان باریک باتوں کی غالباً سمجھ نہیں آئے گی لیکن جو زیادہ عالم نہیں ہیں سادہ
مزاج احمدی ہیں ان کے لئے تو یہ وضاحتیں ضروری ہیں بہر حال ۔
بالطبع تنہائی اور خلوت پسند آتی ہے۔ آنحضرت مالا ل پیام کی بھی یہی حالت تھی ۔ اللہ تعالیٰ
کی محبت میں آپ اس قدر فنا ہو چکے تھے کہ آپ اس تنہائی میں ہی پوری لذت اور ذوق
پاتے تھے اور ایسی جگہ میں جہاں کوئی آرام کا اور راحت کا سامان نہ تھا اور جہاں جاتے
ہوئے بھی ڈر لگتا ہو آپ وہاں کئی کئی راتیں تنہا گزارتے تھے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا بھی ہو
ہے کہ آپ صلی السلام کیسے بہادر اور شجاع تھے۔ جب خدا تعالیٰ سے تعلق شدید ہو تو پھر
خطبات طاہر جلد 17
786
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
شجاعت بھی آجاتی ہے اس لئے مومن کبھی بزدل نہیں ہوتا۔ اہلِ دُنیا بز دل ہوتے ہیں
ان میں حقیقی شجاعت نہیں ہوتی ہے۔
( ملفوظات جلد چہارم صفحہ: 317 / الحکم جلد 9 نمبر 28 صفحہ : 2 مؤرخہ 10 اگست 1905ء)
اب یہ مضمون اسی قبیل سے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نکالا ہے اور عام طور پر اس قبیل کے تعلق
میں آپ کو یہ مضمون کہیں اور سنائی نہیں دے گا ، کہیں اور آپ اس کو نہیں پڑھیں گے۔ صرف یہ حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں جنہوں نے ایسا شاندار طبعی نتیجہ نکالا ہے تبتل کا ۔ غار حرا میں
اب بھی جو جانے والے جاتے ہیں اور جھانک کے دیکھتے ہیں ان کو ڈر لگتا ہے۔ وہ ایسی جگہ ہے اول تو
اس کا چڑھنا مصیبت اور پھرا کیلے سفر کرنا اور غار میں جاکے بیٹھے رہنا آج کل بھی جو کمزور دل والے
ہیں ان کو ڈر لگتا ہے۔ آنحضرت صلی لا السلام کا کئی کئی دن وہاں جا کر ٹھہر جانا یہ آپ کی شجاعت کی علامت
ہے۔ آپ صلی ا کہ ہم بہت بہادر تھے۔ پس وہ لوگ جو اندھیروں سے ڈرتے ہیں اور جنوں بھوتوں کا
خوف کھاتے ہیں ان کے لئے یہ اسوہ رسول ایک بہت بڑی علامت ہے اس بات کی کہ خدا والے
خوفزدہ نہیں ہوا کرتے۔ جب غیر اللہ کا تصور ہی اٹھ گیا ہو تو نقصان کس نے پہنچانا ہے ۔ یہ مضمون ہے
جو شجاعت اور توکل کے ساتھ جڑواں بھائیوں کی طرح ہے۔ دیکھیں جتنا خدا پر اعتماد بڑھے گا جتنا
یقین ہوگا اتنا ہی زیادہ غیر اللہ کا خوف اٹھتا جائے گا اور اگر نہیں اٹھے گا تو مومن کا کام ہے کہ ضرور اس
کو توڑے اور اس کو رد کرے۔
یہ میں نے اپنا تجربہ بھی ایک دفعہ بیان کیا تھا، شاید بھول گئے ہوں کچھ لوگ کسی ضمن میں میں
نے بیان کیا تھا ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت ابا جان اور سارے پہاڑ پر گئے ہوئے تھے اور میں اپنے
گھر کے صحن میں اکیلا سویا کرتا تھا اور بعض دفعہ سوتے ہوئے ڈر لگتا تھا کیونکہ کہانیاں بھی عجیب و غریب
مشہور تھیں کہ ایک جن آیا کرتا ہے کوئی نالے پر اندے بیلنے والی عورت ہے جو چھت پر سے چھلانگ
لگا کے آیا کرتی ہے۔ اس قسم کی کہانیاں پرانے زمانے سے چلی آرہی تھیں اس گھر کے متعلق ۔ تو ایک
دفعہ اچانک مجھے خیال آیا کہ یہ تو شرک ہے۔ اگر کوئی بلا ، کوئی جن نقصان پہنچا سکتا ہے اللہ کے اذن
کے بغیر تو یہ بھی تو ایک شرک کی قسم ہے۔ تو میں کیوں ڈر رہا ہوں ، مجھے کیوں نیند نہیں آ رہی اس لئے
میں نے مقابلہ کرنا ہے اب اس کا اور اپنے آپ پر سختی کر کے بھی مقابلہ کرنا ہے تا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا
خطبات طاہر جلد 17
787
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
کی خاطر مجھے بہادری عطا ہو۔ یہ فیصلہ کرنے کے بعد پھر میں نے خوب نظر دوڑائی کہ کون سی جگہ ہے
جہاں سب سے زیادہ ڈرنے والی جگہ ہے۔ ہمارے ہاں ایک چھوٹا سا کمرہ ہوا کرتا تھا اس کمرے
کے متعلق بڑی روایتیں تھیں کہ بڑی بلائیں وہاں ہوتی ہیں اور خاص طور پر وہ چمنی کی جگہ جہاں ہوتی
تھی جہاں وہ آگ جلائی جاتی ہے اس کے متعلق بتایا جاتا تھا کہ یہ بڑی خطرناک جگہ ہے۔ تو میں
رات کو اٹھا اور دروازہ کھول کے اس کمرے کی چمنی میں جا کر بیٹھ گیا۔ میں نے کہا اب جو بلا آنی ہے
آجائے اور میں اللہ پر توکل کرتا ہوں مجھے پتا ہے کہ کوئی بلا مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتی جب تک اللہ نہ
چاہے۔ کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اتنا سکون ملا ہے آرام سے چلا گیا بستر پر پڑتے ہی نیند آ گئی ، کوڑی کی
بھی پرواہ نہیں رہی۔ تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس عبارت کو پڑھتے ہوئے
مجھے یہ اپنا ذاتی واقعہ یاد آ گیا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام شناسا تھے ان باتوں کے۔ کے ۔ باوجود اس کے کہ خود آپ پر پر
ایسا کوئی وقت نہیں گزرا لیکن صاحب عرفان تھے، انسانی نفسیات کو سمجھتے تھے۔ تو ہم نے جو چیزیں تلخ
تجربوں سے سیکھیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایک عرفان کی صورت میں روشن
تھیں اور یہی وہ مضمون ہے جو آپ غار حرا کے تعلق میں بیان فرما رہے ہیں۔ بے انتہا بہادر تھے اور
اللہ پر کامل ایمان اور اللہ پر توکل کرنا اور اس کے نتیجہ میں تبتل جو شروع کی عبارت میں نے پڑھی تھی
دیکھیں کس طرح مضمون آپس میں جڑواں ہیں ۔ تبتل اس لئے کیا تھا کہ اللہ پر توکل تھا اور اللہ سے
محبت تھی اور اس کی خاطر تنہائی سے بالکل بے خوفی ہو گئی تھی ، کوئی ذرا سا بھی ڈر باقی نہیں رہا۔ جب
خدا تعالیٰ سے تعلق شدید ہو تو پھر شجاعت آہی جاتی ہے۔ یہ تو لازمہ ہے اس کا۔ اس لئے مومن کبھی
بز دل نہیں ہوتا ۔ اب یاد رکھو آپ میں سے کون کون بزدل ہے وہ اپنے نفس پر غور کر کے دیکھ لے۔
مومن صرف جنات سے ہی بے خوف نہیں ہوتا بلکہ ہر دنیا کی بلا سے بے خوف ہو جاتا ہے اور بے خوفی
کا نسخہ یہ ہے۔ آپ کو طرح طرح کے خوف گھیر لیتے ہیں لوگ مجھے لکھتے رہتے ہیں خطوں میں کہ ہم
اس بات سے ڈرتے ہیں یہ نہ ہو جائے ، وہ نہ ہو جائے ۔ ان کو میں لکھتا ہوں کہ وہ دعا کیا کرو کہ:
اللهُمَّ اسْتُرُ عَوْرَاتِنَا ، وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا ۔
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة، مسند أبي سعيد الخدری ، مسند نمبر :10996)
خطبات طاہر جلد 17
788
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
اے اللہ ہماری اندرونی کمزوریوں پر پردہ ڈال دے، جو ہمارے چھپانے کی جگہیں ہیں جن کو ہم
چھپانا چاہتے ہیں ان پر اپنا ستاری کا پردہ رکھ لے۔ وَآمِنْ رَوْعَاتِنا اور ہمارے خوفوں کو امن میں
تبدیل فرمادے۔ یہ ایک بہت اچھی دعا ہے جس کو میں نے بارہا آزما کے دیکھا ہے ۔ جب بھی اس
قسم کے خطرات درپیش ہوں تو دراصل یہ خطرے دو ہی طرح کے ہوا کرتے ہیں۔ کچھ کمزور انسان
اپنی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیشہ خطرہ رہتا ہے کہ یہ پردہ پھٹ نہ جائے اگر
پردہ پھٹ گیا تو دنیا دیکھے گی ۔ تو ایک بڑا خوف اس بات کا رہتا ہے اور اکثر لوگوں کو اس قسم کا خوف
لاحق ہوتا ہی ہے کیونکہ انسان کمزوریوں کا پتلا ہے اور دوسرا خوف وہ ان دیکھے خطرات ہیں جو باہر
سے ان پر حملہ آور ہوتے ہیں کبھی حکومت کی طرف سے کبھی پولیس کی طرف سے کبھی بد معاشوں کی
طرف سے، کبھی ڈاکوؤں کی طرف سے، ہر قسم کے خطرات اس کو گھیرے ہوئے ہوتے ہیں اور بعض
ملکوں میں یہ روز مرہ کی زندگی کا دستور بن گیا ہے۔
اب پاکستان سے اکثر جو خط آتے ہیں وہ انہی خطرات کا ذکر کرتے ہوئے ان سے بچنے کے
لئے دعا کے لئے خط آتے ہیں ۔ ان کو میں جواباً ۔ ان کو میں جواباً یہی لکھتا ہوں کہ اس دعا پر غور بھی کرو اور یہ دعا مانگا کرو
تو پھر خطرات سے تم بے خوف ہو جاؤ گے اور یہ بے خوفی دو طرح سے نصیب ہوتی ہے۔ ایک یہ کہ اللہ
واقعہ ان خطرات کو ٹال دیتا ہے۔ آپ کو پتا بھی نہیں لگتا کہ کس کس موقع پر اللہ کی کسی تقدیر نے کیسے
کام کیا۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے مجھے ایک خط آیا اور وہ عجیب سا خط تھا۔ وہ لکھنے والا کہتا ہے اس کے اپنے
عزیز دوست کا واقعہ ہے کہ اسے ڈا کو پکڑ کر لے گئے اور بہت سختی اس پر کی اور دھکیلتے ہوئے بندوق کی
نوک پر اس کو لے گئے تا کہ اس کو وہاں لوٹ کر وہ قتل بھی کر سکتے تھے، جو بھی کرنا تھا انہوں نے کرنا تھا۔
کہتے ہیں جب وہ لے گئے تو مجھ سے انہوں نے ایک سوال کیا اور وہ سوال یہ تھا کہ تم کون ہو،
کسی مذہب سے تمہارا تعلق ہے؟ اس شخص کو یہ تو کل نصیب تھا اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کی کہ احمدی
کہلانے پر اسے کیا ہوتا ہے۔ اس نے بڑی جرات سے کہا کہ میں احمدی ہوں اللہ کے فضل سے اور جو
تم نے کرنا ہے کرو، احمدیت سے میں پھر نہیں سکتا نہ احمدیت کو چھپا سکتا ہوں ۔ کہتے ہیں یہ بات سنتے
ہی انہوں نے کہا کہ اچھا! تم احمدی ہو، تو لوا اپنا سامان پکڑو اور چلے جاؤ یعنی چلے جاؤ ان معنوں میں کہ
اس کو دوبارہ آنکھوں پر پٹی باندھی تاکہ پتا نہ چلے کہ کہاں آیا تھا اور کہاں سے لے جایا جا رہا ہے
خطبات طاہر جلد 17
789
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
اور اسے اسی جگہ واپس چھوڑ گئے جہاں سے انہوں نے اس کو اٹھا یا تھا ۔ اب اس کے وہم و گمان میں
بھی نہیں تھا کہ تو کل کا یہ بھی نتیجہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف تو کل والے کو اگر نقصان پہنچ بھی جائے تو وہ
سمجھتا ہے کہ اللہ نے مجھے دیا تھا اور اسی نے واپس لے لیا ، اس نے امتحان لیا تو میں اس امتحان میں
کیوں ناکام ہوں اور پھر اللہ اس کو بہت دیتا ہے۔ تو یہ دو طرح سے تو کل ہیں جو اللہ پر یقین کے نتیجے
میں پیدا ہوتے ہیں اور تبتل کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔
اب ایک اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس ہے، ملفوظات جلد 4 صفحہ 664
66
طبع جدید سے لیا گیا ہے۔ عنوان اس کا یہ ہے انبیاء اور رسل کی خلوت پسندی فرماتے ہیں:
یہ مت سمجھو کہ انبیاء ورسل اپنے مبعوث ہونے کے لئے درخواست کرتے ہیں۔
دو
ہر گز نہیں ۔“
66
مبعوث ہونے کے لئے درخواست کیسے کر سکتے ہیں وہ تو بھاگتے ہیں دُنیا سے اور پتا ہوتا ہے کہ جہاں
مبعوث ہوئے وہاں بے شمار کام اور ذمہ داریاں پڑ جائیں گی ۔ ان کو کیسے نبھائیں گے، ان کو نبھانے کی
خاطر لوگوں سے ملنا ہے، ہر وقت کی آمد و رفت یہ ساری چیزیں اس بعثت کا طبعی نتیجہ ہیں۔ فرماتے ہیں :
ہر گز نہیں ۔ وہ تو ایسی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں کہ بالکل گمنام رہیں اور کوئی ان کو نہ
جانے مگر اللہ تعالیٰ زور سے ان کو حجروں سے باہر نکالتا ہے۔“
وو
اب دیکھیں کیسا جبر کرتا ہے اللہ ان کے اوپر کیونکہ اللہ کو ایسے ہی آدمی چاہئیں ۔ جس قسم کا ملازم انسان
نے رکھنا ہوا گر وہ صفات مل جائیں تو انسان اس کے انکار کے باوجود بھی کوشش یہی کرے گا کہ میں
اسے رکھ لوں ۔ ایسی بہت سی مثالیں تاریخ میں ملتی ہیں کہ لوگوں نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا
اور حاکم وقت نے زبردستی وہ ذمہ داری ان کے سپرد کی۔ تو فرماتے ہیں :
اللہ تعالیٰ زور سے ان کو حجروں سے باہر نکالتا ہے ۔ ہر ایک نبی کی زندگی ایسی ہی تھی۔
آنحضرت صلی الله السلم تو دنیا سے پوشیدہ رہنا چاہتے تھے ۔“
اب دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تقویٰ اور صدق کہ آنحضرت صلی ال اسلام کی غیر معمولی
محبت کے باوجود باقی نبیوں کا جو حق تھا وہ بھی ادا کرنے سے پیچھے نہیں رہے۔ یہ ہر نبوت کا خاصہ ہے
مگر ان کے درجے ہیں ، الگ الگ مقامات ہیں ۔ آنحضرت صلی السلام کی خلوت نشینی کا درجہ سارے
خطبات طاہر جلد 17
790
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
نبیوں سے بڑھ کر تھا اور جو عناصر ذمہ دار تھے خلوت نشینی کے وہ آنحضرت صلی الہ السلام کی صورت میں
بہت زیادہ شدید تھے۔ پس گو تمام نبیوں میں یہ قدر مشترک ہے لیکن آنحضرت صلی لا السلام میں سب سے
زیادہ پائی جاتی تھی۔
ہر ایک نبی کی زندگی ایسی ہی تھی۔ آنحضرت صلیا کہ ہم تو دنیا سے پوشیدہ رہنا چاہتے تھے
یہی وجہ تھی جو غار حرا میں چھپ کر رہتے اور عبادت کرتے رہتے ۔ ان کو کبھی وہم بھی نہ
آتا تھا کہ وہ وہاں سے نکل کر کہیں ۔ يايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا
(الاعراف: 159)۔
وہ یہ وہم بھی نہیں کر سکتے
اے انسانو! اے وہ تمام انسانو! اے تمام : انو! اے تمام بنی نوع انسان ! إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا میں تم سب
کی طرف رسول بنا کے بھیجا گیا ہوں ۔ کوئی ایک انسان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
رسکتے تھے کہ وہ غارِ حرا سے نکلیں کلیں اور ! سارے بنی نوع انسان کو مخاطب ہو کر کہیں، نہیں ،
آپ کا منشاء یہی تھا کہ پوشیدہ زندگی بسر کریں مگر اللہ تعالیٰ نے یہ نہ چاہا اور آپ کو
مبعوث فرما کر باہر نکالا اور یہ عادت اللہ ہے کہ جو کچھ بننے کی آرزو کرتے ہیں وہ محروم
رہتے ہیں ۔
66
اب ایک اور بات بھی پیش نظر رکھ لیں اچھی طرح ۔ جو بننے کی آرزو کرتے ہیں وہ محروم رہتے ہیں ۔اب
اس میں گہری حکمت ہے ۔ وہ آرزوان کی نیت کو گندہ کر دیتی ہے اور اپنی بڑائی کی آروز ان کو ان
ذمہ داریوں سے غافل کر دیتی ہے جو لوگوں کی خاطر انہوں نے قبول کرنی ہوتی ہیں۔ پس جماعت میں
یہی حکمت کا نظام رار نظام رائج ہے۔ دنیا میں اور کوئی ایسی جماعت نہیں جہاں یہ سلسلہ رائج ہو کہ جو شخص بھی
اپنے لئے عہدہ کی خواہش کرے اس کو ہمیشہ کے لئے عہدوں سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ جو شخص اپنے عہدہ
کے لئے کسی کو کہے کہ مجھے چن لو اور ثابت ہو جائے اس کو آئندہ سے عہدوں کا نا اہل قرار دے دیا
جاتا ہے۔ اب یہ بات عجیب سی ہے کیونکہ دنیا کی کسی ڈیما کریسی میں یہ نہیں ہے۔ ہر ڈیما کریسی میں
عہدہ کی خواہش اس شخص کے دل سے اٹھتی ہے جو کچھ بنا چاہتا ہے اور جب وہ خواہش کرتا ہے
تو پھر پرو پیگنڈے کی بھی اجازت ہے۔ پھر وہ پارٹیاں بنتی ہیں جو پھر اس کو منتخب کرتی ہیں اس کے ہم
خیال لوگ اکٹھے کئے جاتے ہیں تو اس کو ڈیما کریسی کہا جاتا ہے مگر اس ڈیما کر کیسی ہی میں برق خرمن
خطبات طاہر جلد 17
791
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
موجود ہے، وہ آگ موجود ہے جو خرمن کو جلا دیا کرتی ہے۔ اس لئے دُنیا میں کہیں بھی کوئی ڈیما کریسی
نہیں سوائے جماعت احمدیہ کے ، جس کو سچی ڈیما کریسی کہتے ہیں ۔ وہ جماعت احمد یہ کے سوا دنیا کی
کسی جماعت کو نصیب نہیں خواہ وہ سیاسی جماعت ہو خواہ مذہبی جماعت ہو۔ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا
اس ڈیما کریسی کا جو جماعت احمدیہ کو اللہ نے عطا فرمائی ہے جو بھی عہدہ کی خواہش کرے گا وہ اس
عہدہ کا نا اہل ۔ اب افغانستان پر نظر ڈال لیں یا پاکستان پر ، دیکھیں عہدوں کی خواہشوں نے لوگوں
کو ہلاک کر دیا ہے۔ ساری تباہی پاکستان پر خصوصیت کے ساتھ عہدوں کی خواہش کی وجہ سے ہے
اور یہی دوڑ ہے ۔ ہر ہر شخص چاہتا ہے کہ مجھے کچھ نصیب ہو اور اس دوڑ نے سارے ملک کو گندہ کر
رکھا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے جو انبیاء کا سلسلہ چنا ہے اس میں ہم سب کے لئے ہمیشہ کے لئے سبق ہے۔
انبیاء کو چننے کے طریق نے ہی دُنیا کی عظیم الشان راہنمائی فرمائی ہے جو کوئی دُنیا کا فلسفی راہنمائی
نہیں کر سکتا تھا، نہ کر سکا ہے۔
آپ کو مبعوث فرما کر باہر نکالا۔ یہ عادت اللہ ہے کہ جو کچھ بننے کی آرزو کرتے ہیں وہ
محروم رہتے ہیں اور جو چھپنا چاہتے ہیں ان کو باہر نکالتا (ہے) اور سب کچھ بنا دیتا ہے۔
پس یقیناً سمجھو کہ میں بھی تنہائی کی زندگی کو پسند کرتا ہوں ۔“ کو پسند ہوں۔“
اب جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر سارے بوجھ ڈال دئے گئے تھے اس وقت بھی آپ آب
کے دل کا عالم یہ تھا کہ سب کے اندر رہتے ہوئے بھی تنہائی کو پسند کر رہے تھے۔
وہ زمانہ جو مجھ پر گزرا ہے اس کا خیال کر کے مجھے اب بھی لذت آتی ہے۔“
کتنے مزے تھے کہ جب میں اکیلا رہا کرتا تھا۔ کوئی پوچھنے والا نہیں تھا کسی کی ذمہ داری ادا نہیں کرنی
تھی ۔ اب دیکھو کیسا ہجوم خلائق ہو گیا ہے مگر اب سوچتا ہوں پرانی باتیں تو بہت مزہ آتا ہے۔
کیسی پیاری زندگی بسر کر رہا تھا۔
دو
میں طبعاً خلوت پسند تھا مگر خدا تعالیٰ نے مجھے باہر نکالا اور پھر اس حکم کو میں کیونکر رڈ
کر سکتا تھا ؟ میں اس نمود و نمائش کا ہمیشہ دشمن رہا لیکن کیا کروں جب اللہ تعالیٰ نے یہی
پسند کیا تو میں اس میں راضی ہوں اور اس کے حکم سے منحرف ہونا بھی پسند نہیں کر سکتا۔
اس پر دنیا کے جو جی میں آئے کہے میں اس کی پروا نہیں کرتا ۔“
66
( ملفوظات جلد چہارم صفحہ: 664 / الحکم جلد 10 نمبر 25 صفحہ: 3، مؤرخہ 17 جولائی 1906ء)
خطبات طاہر جلد 17
792
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
پس وہ جو بے نیازی پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے تو کل کے نتیجہ میں
عطا ہوتی ہے۔ یہ پھر اسی کا ذکر فرمایا ہے کہ جو چاہے دُنیا کہتی پھرے مجھے تو کوئی پرواہ نہیں مگر میرے
دل کی وہی حالت ہے جو میں بیان کر رہا ہوں ۔
ایک اور عبارت ملفوظات جلد 4 صفحہ 7 طبع جدید سے لی گئی ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
وو
یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہو کر آتے ہیں وہ
اس بات کے حریص اور آرزومند نہیں ہوتے کہ لوگ ان کے گرد جمع ہوں اور اس کی
تعریفیں کریں۔“
ہرگز ان کو کوئی حرص نہیں ہوتی لوگ جمع ہوں اور تعریفیں ہو رہی ہیں، ایک جمگھٹا بن گیا ہے۔ یہ دیکھو یہ
بہت بزرگ آدمی ہے، بہت نیک انسان ہے۔
وہ دنیا سے الگ رہنے میں راحت سمجھتے ہیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام جب مامور
ہونے لگے تو انہوں نے بھی عذر کیا ۔“
کہ اللہ مجھ پقتل بھی ہے، میرا بھائی مجھ سے بولنے میں بہتر ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمار ہے
ہیں یہ عذر تھا اصل میں۔ چاہتے نہیں تھے کہ ان پر ذمہ داری ڈالی جائے ، ان کو دنیا میں بھیجا جائے
تو انہوں نے عذر کیا۔
اسی طرح آنحضرت صلی اللہ الی یلم غار میں رہا کرتے تھے۔ وہ اس کو پسند کرتے تھے مگر
اللہ تعالیٰ خود ان کو باہر نکالتا ہے اور مخلوق کے سامنے لاتا ہے۔ ان میں ایک حیا ہوتی ہے۔“
یہ حیا کا مضمون پہلے بھی بیان ہو چکا ہے اسی مضمون کے تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہا موعود علیہ الصلوة والسلام
فرماتے ہیں :
اور ایک انقطاع ان میں پایا جاتا ہے چونکہ وہ انقطاع تعلقات صافی کو چاہتا ہے اس
لئے وہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک لذت اور سرور پاتے ہیں ۔“
66
حیا کیسی ہوتی ہے؟ حیا اس بات کی کہ ایسے لوگوں کی جب تعریف کی جائے تو وہ اندر ہی اندر دل
میں بے حد شرم محسوس کرتے ہیں خواہ وہ سچی تعریف ہو خواہ جھوٹی ۔ جھوٹی تعریف کو تو وہ کراہت سے
خطبات طاہر جلد 17
793
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
دیکھتے ہیں۔ ایسی بات جو ان میں موجود نہ ہو وہ صاف کہیں گے غلط کہہ رہا ہے مجھ میں نہیں ہے کیونکہ
بعض لوگ قابل تعریف باتوں میں ایسی باتیں بھی بعض دفعہ بیان کرتے ہیں جو انبیاء کے نزدیک
قابل تعریف نہیں اور وہ نہیں ہوتیں ان میں لیکن لوگ کہتے ہیں تو کہتے ہیں غلط ہے، بالکل یہ بات نہیں
مگر اپنی تعریف سے شرما جاتے ہیں اور یہ وہ مضمون ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بیان فرمارہے ہیں کہ مخلوق کے سامنے خدا لاتا ہے حالانکہ وہ مخلوق سے شرما رہے ہوتے ہیں اور یہاں
شرما نا بدیوں کی وجہ سے نہیں نیکیوں کی وجہ سے ہے۔
اب دیکھیں کتنا فرق ہے ان دو شرمانے کے انداز میں ۔ ایک شخص کو اگر وہ بدیوں سے پر ہو اور
اسے باہر ننگا کیا جائے دیکھیں کتنا شرمائے گا۔ انبیاء کا حال بالکل جدا گانہ ہے وہ جب خدا کے حکم پر
ا
باہر نکلتے ہیں تو بے حد شرماتے ہیں ، کنواری دلہن سے بھی بڑھ کر شرماتے ہیں کہ اب تو میری خوبیاں
ظاہر کی جائیں گی مجھے لوگوں کے سامنے ان معنوں میں ننگا کیا جائے گا کہ میرے سارے چھپے ہوئے
ہنر اور خوبیاں اور حسن یہ ان پر ظاہر کر دئے جائیں گے اور ایسا ہی اللہ کرتا ہے۔ اور ایک انقطاع ان
میں پایا جاتا ہے ۔ چونکہ وہ انقطاع تعلقات صافی کو چاہتا ہے اس لئے وہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک
لذت اور سرور پاتے ہیں۔“ تعلقاتِ صافی کیا ہوئے ؟ ایسے تعلقات جن پر دنیا کی نظر ہی نہیں ۔
انسان جس سے محبت رکھتا ہے اور حقیقی محبت رکھتا ہے اس سے تعلق اور اس سے تنہائی اور خلوت کے
دوران ہرگز پسند نہیں کرتا کہ کوئی اور بھی اسے دیکھ رہا ہو۔ صرف وہ ہو، اس کا محبوب ہو بس یہی اس
کی زندگی ہو جاتی ہے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اس مضمون کو بیان فرما رہے ہیں ۔
تعلقات صافی کو چاہتا ہے جس میں کسی غیر کی آمیزش نہ ہو ۔
وہ انقطاع تعلقاتِ صافی کو چاہتا ہے اس لئے وہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک لذت اور
سرور پاتے ہیں لیکن وہی انقطاع اور صفائی قلب اللہ تعالیٰ کی نظر میں ان کو پسندیدہ
بنا دیتی ہے۔“
66
اب جتنا وہ زیادہ علیحد گی میں محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اللہ کو اتنے ہی پیارے لگتے ہیں۔ تو دُنیا سے
بے نیاز ، قطع نظر اس کے کہ کوئی ان کے حسن کو جانتا ہے یا نہیں مجھ پر ہی اپنا حسن کھول رہے ہیں
اور میری خاطر فدا ہیں میرے ہی لئے وقف ہیں۔ چنانچہ یہ انقطاع ان کو اور بھی زیادہ اللہ کی نظر میں
پسندیدہ بنا دیتا ہے۔
خطبات طاہر جلد 17
794
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
وو
66
اور وہ ان کو اصلاح خلق کے لئے برگزیدہ کر لیتا ہے۔“
اس انقطاع کے باعث یہ جانتے ہوئے کہ اپنے نفس کی ان کو ادنی بھی حاجت نہیں ہے کسی نفسانی
خواہش کی خاطر یہ کچھ بھی نہیں چاہتے ، صرف میرے لئے ہیں جب میرے لئے چاہتے ہیں تو پھر
لازما اللہ جانتا ہے کہ میری مخلوق کا سب سے زیادہ حق یہی ادا کر سکیں گے۔ یہ ہے ان کو نبی بنانے کی
مصلحت ۔ وہ ان کو اصلاح خلق کے لئے : لئے برگزیدہ کر لیتا ہے۔“ برگزیدہ کا ایک عام برگزیدہ کا ایک عام مفہوم یہ ہے کہ
بزرگ انسان ، وہ بڑا برگزیدہ آدمی ہے مگر یہاں اصلاح خلق کے لئے برگزیدہ بنے رہتے ہیں ان
معنوں میں وہ برگزیدہ ہو جاتے ہیں یعنی اصلاح خلق کے دوران یہ بھی تو ممکن ہے کہ رفتہ رفتہ تعلق اللہ
سے ٹوٹ کر یا کچھ مدھم ہو کر بنی نوع انسان کی طرف منتقل ہوتا رہے لیکن اللہ جانتا ہے کہ ان کا تعلق
مجھ سے بنی نوع انسان کی تربیت کے دوران کم نہیں ہوگا بڑھتا ہی چلا جائے گا کیونکہ وہ جو تکلیف
ہو رہی ہے ان کو وہ اور زیادہ میری طرف کھینچے گی۔ اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
یہ جملے بہت ہی گہرے مضمون کے حامل ہیں ۔
وہ ان کو اصلاح خلق کے لئے برگزیدہ کر لیتا ہے جیسے حاکم چاہتا ہے۔ (یعنی کوئی حاکم
دنیا کا ) جیسے حاکم چاہتا ہے کہ اسے کا رکن آدمی مل جاوے اور جب وہ کسی کا رکن کو
پالیتا ہے تو خواہ وہ انکار بھی کر دے مگر وہ اُسے منتخب کر ہی لیتا ہے۔“
دنیا میں بھی اگر کسی حاکم کو ایسا آدمی مل جائے کہ اس کو عہدہ سے کوئی لگن نہ ہو اور عہدہ سے بھاگنے کی
کوشش کر رہا ہو تو اس کو پکڑے گا کہ تو ہی تو مجھے چاہئے اس لئے اب میں تمہیں جانے نہیں دوں گا،
تمہیں مجبور کروں گا کہ تم یہ عہدہ سنبھالو۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ جن لوگوں کو مامور کرتا ہے وہ ان کے تعلقات صافیہ اور صدق وصفا
کی وجہ سے انہیں اس قابل پاتا ہے کہ انہیں اپنی رسالت کا منصب سپرد کرے۔ یہ بالکل
سچی بات ہے کہ انبیاء پر ایک قسم کا جبر کیا جاتا ہے۔ (اب اللہ جبر بھی کرتا ہے تو اپنے
پیارے بندوں پر ، مگر ایک قسم کا جبر جو ہے اس نے اس مضمون کو نرم کر دیا ہے ) انبیاء علیہم
السلام پر ایک قسم کا جبر کیا جاتا ہے ۔ وہ کوٹھڑیوں میں بیٹھ کر عبادت کرتے ہیں اور اسی
میں لذت پاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی کو ان کے حال پر اطلاع نہ ہو، مگر اللہ تعالیٰ
خطبات طاہر جلد 17
795
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
جبراً ان کو کوٹھڑی سے باہر نکالتا ہے پھر ان میں ایک جذب رکھتا ہے اور ہزار ہا مخلوق طبعاً
ان کی طرف چلی آتی ہے۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحه : 17 الحکم جلد 8 نمبر 19 صفحہ:2 مؤرخہ 10 جون 1904ء)
یہی واقعات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام کی زند موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ہمیں ملتے ہیں۔ آپ کے صحابہ
کی روایات میں ملتے ہیں۔ ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ریتی چھلہ میں جا رہے
تھے جو قادیان میں ایک کھلی ریت کی جگہ تھی ۔ ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ آپ کے ساتھ اس وقت
عشاق کا ایک جمگھٹا تھا آگے پیچھے دوڑے پھرتے تھے اور ایک عجیب منظر تھا ان کے عشق کا ، ان کی
فدائیت کا۔ تو ایک سکھ نکل آیا وہاں سے اس نے کہا : ” غلام احمد ا تو اوہی اے نا جنہوں تیرا پیو میرے
ہوندے گھلن واسطے ڈاہ دیا کرداسی یعنی بلے بلے کیا زمانہ آگیا ہے۔ ایک وہ زمانہ تھا
نال چھوٹے ہوندے
66
۔
کہ تمہارا باپ مجھے تجھ سے کشتی کروایا کرتا تھا اور یہ اس نے نہیں بتایا کہ کون گرایا کرتا تھا۔ اس سے
صاف پتا چلتا ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام ہی گراتے ہوں گے۔ ورنہ وہ کہتا میں تینوں ڈھالیا کرداسی ۔
بالکل نہیں کہا۔ ” تے ہن دیکھو جی اے لوگ سارے تیرے نال نٹھے پھر دے نے ۔ ان کی حضرت
66
مسیح موعود علیہ السلام کو کوئی بھی پرواہ نہیں تھی کون نٹھے پھر دا اے، کیوں نٹھے پھر دا اے۔ آپ کو تو تنہائی
چاہئے تھی مگر یہی واقعہ ہر نبی کی زندگی میں اللہ تعالیٰ دوہراتا رہتا ہے۔
( رجسٹر روایات (غیر مطبوعہ ) صحابہ نمبر 1، روای حکیم الله د تا صاحب ولد نظام الدین صاحب شاہ پورا مر گڑھ ، صفحہ:92)
اگر خدا تعالیٰ مجھے یہ اختیار دے۔“
یہ اقتباس ملفوظات جلد نمبر 1 صفحہ 310-311 طبع جدید سے لیا گیا ہے۔
اگر خدا تعالیٰ مجھے اختیار دے کہ خلوت اور جلوت میں سے تو کس کو پسند کرتا ہے، تو اس
پاک ذات کی قسم ہے کہ میں خلوت کو اختیار کروں ۔ (اس سارے کاروبار کے باوجود
جہاں تک میرے دل کی تمنا ہے میں خلوت ہی کو اختیار کروں) مجھے تو کشاں کشاں
میدانِ عالم میں اُسی نے نکالا ہے۔ ( کشاں کشاں جیسے کھینچ کھینچ کے نکالا جاتا ہے )
جو لذت مجھے خلوت میں آتی ہے اس سے بجز خدا تعالیٰ کے کون واقف ہے۔ میں قریب
25 سال تک خلوت میں بیٹھا رہا ہوں اور کبھی ایک لحظہ کے لئے بھی نہیں چاہا کہ دربار
خطبات طاہر جلد 17
796
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
شہرت میں کرسی پر بیٹھوں ۔ مجھے طبعاً اس سے کراہت ہے کہ لوگوں میں مل کر بیٹھوں مگر
امر آمر سے مجبور ہوں ۔“
اب آپ کو جتنی بھی روایتیں ملتی ہیں کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام مل کر بیٹھا کرتے تھے
یہاں تک کہ کھانا بھی باہر کھاتے رہے اس سے اندازہ کریں کہ کتنی مشکل تھی یہ بات لیکن رضائے
باری تعالیٰ ، اللہ کا حکم ہے اس وقت بھی آپ کی ایک تکلیف کی حالت ہوتی تھی اور ہنسی خوشی برداشت
کرتے تھے، یہاں تک کہ روایت کرنے والے کہتے ہیں کہ جب مل کے بیٹھتے تھے تو ہمیشہ ہنستے کھیلتے
خوشیوں کے ساتھ ، مجال ہے جو کسی کو ذرا بھی احساس ہو کہ اندر سے یہ شخص کتنی کوفت قبول کر رہا ہے
اپنے لئے ۔ کتنی مشکل میں سے گزر کر یہ ہمارے دل رکھ رہا ہے مگر رضائے باری تعالیٰ ، اللہ نے حکم دیا
تھا۔ آپ نے کہا ٹھیک ہے میں حاضر ہوں ۔ ” مجھے طبعاً اس سے کراہت ہے کہ لوگوں میں مل کر بیٹھوں
66
مگر امر آمر سے مجبور ہوں ۔“ فرمایا:
وو
میں جو باہر بیٹھتا ہوں یا سیر کرنے جاتا ہوں اور لوگوں سے بات چیت کرتا ہوں یہ
سب کچھ اللہ تعالیٰ کے امر کی تعمیل کی بنا پر ہے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحات : 310-311 / الحکم جلد 4 نمبر 3 صفحہ 4 مؤرخہ 24 جنوری 1900ء)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو اپنے نشانات براہین احمدیہ میں لکھے تھے ان میں
سے سو واں نشان جو براہین احمدیہ کی ایک پیش گوئی ہے اس کے صفحہ 241 میں درج ہے اس کا ذکر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود فرما رہے ہیں کہ تمہیں میرے ماضی کے حالات کا پتا نہیں
کیا حالات تھے اور انہی دنوں میں اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرما لیا تھا کہ تمہیں میں ضرور باہر نکالوں گا لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس وقت اس کا مضمون سمجھ نہیں آ رہا تھا تنہا پسند ، علیحدگی میں
بیٹھے ہوئے اور یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے وہم و گمان بھی نہیں آسکتا تھا کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ اتنی شہرت
دے گا مگر خدا تعالیٰ کی شان دیکھیں کہ اس شہرت کے لئے پہلے سے ہی تیاری کی ہوئی تھی ۔ ساری
تنبیہات موجود تھیں جب وہ وقت آنا تھا اس وقت یاد آتا کہ اللہ تو 25 سال پہلے مجھے یہ سب کچھ بتا چکا
تھا۔ اس مضمون کو آپ یوں بیان فرمارہے ہیں:
خطبات طاہر جلد 17
797
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
براہین احمدیہ کی وہ پیشگوئی ہے جو اس کے صفحہ 241 پر درج ہے اور پیشگوئی کی عبارت
یہ ہے : لا تَيْنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا إِنَّ رَوْحَ اللَّهِ قَرِيبٌ أَلَّا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ ۔
يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجَ عَمِيقٍ - يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجَ عَمِيقٍ يَنْصُرُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ
يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ ، وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمْ مِّنَ
الناس ۔ دیکھو صفحہ 241 براہین احمد یہ مطبوعہ 1881ء
1882ء
66
ء میں پہلا ا ماموریت کا الہام ہوا ہے آپ کو اور مسیح اور مہدی کے منصب پر فائز : ر فائز ہونا بہت بعد
کا واقعہ ہے۔ 1889ء میں آپ کو اللہ تعالیٰ نے بطور مہدی بیعت لینے کی اجازت فرمائی ہے تو یہ اس
سے بہت پہلے کے واقعات ہیں۔ براہین احمد یہ جو چھپی تھی اس میں گویا ان سب باتوں کی پہلے سے
پیش گوئی موجود تھی۔ فرماتے ہیں:
براہین احمدیہ مطبوعہ ۔ احمد یہ مطبوعہ 1881 ء و 1882ء مطبع سفیر ہند پریس امرتسر ۔ ترجمہ ( یہ ترجمہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اپنا ہے ) خدا کے فضل سے نومید مت ہو اور یہ
بات سن رکھ کہ خدا کا فضل قریب ہے۔ خبر دار ہو۔“
خبردار ہو کا مطلب ہے کہ اس بات پر گواہ بن جاؤ اس کو اچھی طرح پلے باندھ رکھو۔ اس کے لئے لفظ
خبردار استعمال ہو سکتا ہے۔ خبر دار بعض دفعہ خطرناک چیزوں سے بچنے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے
اور بعض دفعہ اچھی چیزوں کو توجہ سے، غور سے دیکھنے کے لئے بھی استعمال ہو سکتا ہے تو یہاں اس کا یہ
موقع ہے۔ فرمایا:
خبر دار ہو کہ خدا کی مدد قریب ہے۔ وہ مدد ہر ایک راہ سے تجھے پہنچے گی اور ہر ایک راہ
سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور اس کثرت سے آئیں گے کہ وہ راہیں جن پر وہ
چلیں گے عمیق ہو جائیں گی۔ ( ان پر گڑھے پڑ جائیں گے ) خدا اپنے پاس سے تیری
گے مگر
مدد کرے گا ۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم آپ القاء کریں۔
چاہئے کہ تو خدا کے بندوں سے جو تیرے پاس آئیں گے بدخلقی نہ کرے اور چاہئے کہ تو
ان کی کثرت دیکھ کر ملاقاتوں سے تھک نہ جائے ۔ اس پیشگوئی کو آج پچیس برس گزر گئے
جب یہ براہین احمدیہ میں شائع ہوئی تھی ۔“
66
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ : 261)
خطبات طاہر جلد 17
798
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
مجھے یہ پڑھتے ہوئے ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق اللہ تعالیٰ کی تنبیہ کہ
تھک نہ جائے یہ ملاقاتوں کے دوران یاد آتی ہے خصوصاً جلسہ کے بعد جو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
اس میں لازم ہے کہ ہر ملاقاتی سے بشاشت سے ملا جائے اور ان کی توقعات کو بھی پورا کیا جائے اور
جتنا ملاقاتیں تھکاتی ہیں اتنا سارا جلسہ نہیں تھکا تا۔ کوئی تصنیف کا کام نہیں تھکاتا۔ میں اپنے بچوں کو
بعد میں کہا کرتا ہوں کہ اب میں آرام سے بیٹھا ہوں اب مجھے کھانا دو، مجھے پتا لگے کہ سکون کیا ہوتا ہے
اور جن سے مل رہا ہوتا ہوں ان کی جدائی کا غم بھی ہو رہا ہوتا ہے، یہ بھی افسوس ہو رہا ہوتا ہے کہ جلدی
ملاقات ختم کر رہا ہوں ، یہ بھی کہیں بد خلقی ہی نہ ہو۔ ان کو تسلی دیتا ہوں، ان کو بتا تا ہوں کہ بہت مجبوریاں
ہیں، وقت تھوڑا ہے اس لئے آپ کو رخصت کرنا بھی میری ایک مجبوری ہے اور یہ بھی سچ ہے۔ ایک
عجیب سلسلہ ہے اللہ تعالیٰ کا کہ اس کی خاطر جو آپ کام کرتے ہیں ان میں بعینہ وہی مضمون جو پیاروں
سے ملنے کا ہے آپ کے دل پر جاری بھی ہو جاتا ہے۔ ان سے ملنے کی محبت، اس کی خوشی ، ان کی
جدائی کا غم لیکن وہ بوجھ جو دل پر ساتھ ساتھ پڑ رہا ہوتا ہے یہ اللہ تعالیٰ نے پہلے سے مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو اس کی خبر دے دی تھی اور بعینہ یہی حال حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا تھا۔ بے انتہا بوجھ اٹھائے ہیں، اتنا کہ ہم آج ان کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ کھانا ان کے لئے خود لے
کے آنا، آنے والے سے پوچھنا ، اس کو عزت سے بٹھانا اور پھر بہت لمبا عرصہ تک حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام گھر سے کھانا لا کر ان کو پیش کرتے رہے۔
اب یہ بتائیں کہ ایک نبی سے کم کس کا حوصلہ ہو سکتا ہے۔ جو للہ انقطاع اختیار کر چکا ہو صرف
اس کو یہ توفیق مل سکتی ہے۔ اب جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے نشان
ڈھونڈتے پھرتے ہیں یہ گدھے مولوی ، ان کو کیا پتا کہ انقطاع ہوتا کیا ہے۔ ان کو کیا پتا کہ رضائے
باری تعالیٰ کے نتیجہ میں کیسے کیسے متضاد حالات سے انسان کو گزرنا پڑتا ہے اور دونوں متضاد حالات
بیک وقت سچے بھی ہوتے ہیں۔ یہ کیفیتیں انبیاء کی کیفیات ہیں اور دنیا کے جہلاء ان کا تصور بھی نہیں
کر سکتے مگر ذرا بھی آنکھیں کھول کر دیکھیں تو ان کو یقین ہو جائے کہ شخص جس کے یہ حالات ہیں یہ
لازما اللہ کا برگزیدہ نبی ہے اس کے سوا ہو ہی نہیں سکتا۔
غرض کچھ بھی تو نہیں تھا اور میں صرف ایک آحد من الناس تھا اور محض گمنام تھا۔“
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحه (262)
خطبات طاہر جلد 17
799
خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء
اتنا اقتباس پڑھ کر میں اس مضمون کو ختم کرتا ہوں ۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا:
میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں اعلان کیا تھا کہ جب مغرب کی نماز کا وقت ساڑھے چار ہو جائے گا اس
وقت جمعہ کے اختتام کے وقت عصر کا وقت شروع ہو چکا ہوگا ۔ اس لئے جب تک ساڑھے چار سے
واپس وقت او پر نہیں جاتا اس وقت تک آئندہ عام نمازیں نہیں مگر جمعہ کی نماز کے بعد عصر کی نماز ساتھ
پڑھی جایا کرے گی ۔ آج بھی ایسا ہی ہو گا لیکن یاد رکھیں کہ جمعہ کی دو سنتیں فرض ہیں، کم از کم دو سنتیں ۔
اس لئے اُمید ہے کہ آپ ویسے ہی سنتیں پڑھ چکے ہوں گے مگر اگر کسی نے نہ پڑھی ہوں تو وہ تکبیر کے
دوران ہی جلدی جلدی سنتیں ادا کر لے تا کہ جو پہلی دو سنتوں کا فریضہ ہے وہ پورا ہو جائے ۔ ورنہ عصر
جمع ہو جائے تو پھر مغرب تک سنتیں ادا کرنے کا وقت ہی کوئی نہیں رہتا کیونکہ عصر کی نماز کے بعد
مغرب تک پھر کوئی نماز بھی نہیں ہونی چاہئے ۔