تبتّل الی اللّٰہ سے مراد کارخانئہ قدرت سے مستغنی ہونا نہیں ہے سچا صبر عبادت ہی کے ذریعہ سے نصیب ہوسکتا ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تبتل الی اللہ کے حقیقی مفہوم کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سے مراد دنیا اور اس کے فرائض سے کلی طور پر کنارہ کش ہو جانا نہیں ہے۔ قرآن کریم کی آیات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے آپ نے واضح کیا کہ ایک مومن اپنے دنیوی فرائض اور ذمہ داریاں پوری دیانت سے ادا کرتا ہے جبکہ اس کا دل ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے وابستہ رہتا ہے۔ آپ نے احادیث کی روشنی میں بیان فرمایا کہ مومن کا ہر معاملہ خیر پر مبنی ہوتا ہے جس میں وہ آزمائشوں کے وقت شکر، صبر اور نماز کے ذریعے اللہ سے استعانت حاصل کرتا ہے۔ آخر میں آپ نے ربوہ کا نام بدلے جانے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے احمدیوں کو ثابت قدم رہنے اور ہر حال میں شکر الٰہی بجا لانے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: تبتل الی اللہ، شکر اور صبر، استعانت بالصبر والصلوٰۃ، قرآن کریم کی تفسیر، ربوہ کا نام بدلنا

خطبات طاہر جلد 17
819
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
مبتل الی اللہ سے مراد کارخانہ قدرت سے مستغنی ہونا نہیں ہے
سچا صبر عبادت ہی کے ذریعہ سے نصیب ہو سکتا ہے
(خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1998ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت تلاوت کی ۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ
إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ
پھر فرمایا:
173 :البقرة(
يه سورة البقرة آيت 173 ہے جس کی میں نے تلاوت کی ہے۔ اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے کہ
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ۔ كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُم : جو اللہ نے تمہیں رزق عطا فرمایا ہے
اس میں سے طیات کھایا کرو۔ وَاشْكُرُوا لِلهِ : اور اللہ کا شکر ادا کرو۔ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ : اگر
واقعہ تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔
یہاں كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ کے دو ایسے واضح معانی ہیں جو پیش نظر رہنے ضروری ہیں۔
هرم
اول یہ کہ جو بھی اللہ تعالیٰ نے رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے بہترین کھایا کرو۔ رزق میں ہر قسم کے
رزق شامل ہیں، اور اچھا بھی ، اور اور بھی اچھا، اس سے بھی اچھا۔ تو یہ بات یہاں بہترین کے معنوں
میں ہے جو پاکیزہ ہو، جو تازہ ہو، جس میں سے خوشبو آ رہی ہو، صحت کے لئے مفید ہو ۔ یہ ساری باتیں
لفظ طیبت کے تابع ادا ہوتی ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے جو تمہیں رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے ہر قسم کا
رزق کھانے کی بجائے مومن کی شان یہ ہے کہ اس میں سے بہترین حصہ کھائے ۔

خطبات طاہر جلد 17
820
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
دوسری بات یہ ہے كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ کہ مومنوں کو تو اللہ تعالی طیب رزق ہی عطا
فرماتا ہے اور یہاں طیب سے مراد ہے اس میں غیر اللہ کی کوئی ملونی نہیں ، کسی غیر کا کوئی احسان شامل
نہیں ، ایسا پاکیزہ رزق ہے کہ جسے خالصہ اللہ تعالیٰ نے مومن کو عطا فرمایا ہے اور اس کی کمائی کے
پاکیزہ ہونے کی طرف از خود اس میں اشارہ موجود ہے۔ اگر مومن کی کمائی پاکیزہ نہیں تو رزق کیسے
پاکیزہ ہو جائے گا۔ گندی کمائی کا خریدا ہوا رزق خواہ بظاہر پاکیزہ ہو، دنیا کا بہترین رزق بھی ہو مگر اگر
گندی کمائی سے خریدا ہے تو اس کا اثر گندہ ہو جاتا ہے اور اس میں کوئی برکت باقی نہیں رہتی۔ تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے: كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُم جو ہم نے تمہیں رزق عطا فرمایا ہے وہ طیب ہے اور طبیب
ہی رہنا چاہئے کیونکہ جو ہم عطا کرتے ہیں اس میں ناجائز کی ملونی نہیں ہوا کرتی ۔ پس جو رزق تم کماؤ
لیکن بظاہر تم کمار ہے ہو اور پاک بھی ہوا گر رزق گندی کمائی سے کمایا گیا ہے تو وہ ہمارا رزق نہیں ہے
پھر ۔ یعنی اول پیدا تو خدا ہی کرتا ہے مگر وہ رزق نہیں جو بندوں کو دینا چاہتا ہے اس لئے بندوں کی
نیتوں کی یا ان کے اعمال کی ملونی سے رزق گندہ ہو جایا کرتا ہے۔
وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ : اور اللہ ہی کا شکر ادا کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔
اللہ کا ہی شکر ادا کرو میں مضمون واضح ہے اور پہلی بات سے متعلق ہے کہ جب اللہ ہی عطا کرتا ہے اور
سچا اور پاک رزق اللہ ہی دینے والا ہے تو پھر غیر اللہ کے شکر کی حاجت کوئی نہیں رہتی ۔ کسی محسن کے
حقیقی شکر کی حاجت نہیں رہتی۔ اگر کسی محسن کا شکر ادا کرنا ہے تو اللہ کے فرمان کے مطابق ادا کرنا ہے
یعنی دنیا کے تقاضے اضے بھی پورے کرنے ہیں تو محض اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ تقاضے پورے
کئے جائیں مگر دلوں کا رجحان خدا ہی کی طرف رہنا چاہئے اور حقیقی شکر اسی کا ادا ہونا چاہئے کیونکہ سب
کچھ عطا کرنے والا اور سب پاکیزہ چیزیں عطا کرنے والا وہی ہے ۔ اِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ : اگر
واقعہ تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔ مراد یہ ہے کہ غیر اللہ کی نفی کرتے ہو اور محض خدا کی خاطر اپنی زندگیوں
کو ڈھالتے ہو، اپنی ساری طاقتیں اس کے حضور سر بسجود کر دیتے ہو تو اس صورت میں پھر غیر اللہ سے
ایک قسم کا انقطاع ہو جائے گا۔
مقتل کے ایک معنی یہ بھی ہیں یا قتل کے زیادہ تفصیلی معنی اور گہرے معنی یہ بھی ہیں یعنی بیک وقت
دنیا سے علیحد گی مگر اس کے باوجود دنیا سے تعلقات اور جس رزق کا ذکر فرمایا جا رہا ہے انسان کما کیسے

خطبات طاہر جلد 17
821
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
سکتا ہے اگر وہ دنیا میں پڑ کے اس کے کام نہ ادا کرے۔ تو بہت ہی دلچسپ تعلقات ہیں یہ اس آیت
میں شکر کے اور پچھلی آیت جو میں نے بیان کی تھی ، پڑھی تھی تبتل الی اللہ کی ۔ اگر تبتل الی اللہ کا یہ
مطلب ہوتا کہ تمام دنیا کے کاروبار سے ہٹ کر، بے نیاز ہو کر تم خدا ہی کی طرف کلیہ ہو جاؤ ، جھک جاؤ
تو وہ رزق کہاں سے آئے گا جو تم نے خدا کی راہ میں خرچ کرنا ہے۔ اگر دنیا سے تعلقات ٹوٹنے کا
مطلب ہے زندگی کے کاروبار سے الگ ہو جاؤ تو پھر تو انسان اس قابل ہی نہیں رہتا کہ خود کچھ کھا سکے
یا اپنی بیوی بچوں کو کچھ کھلائے ۔ تو کون سی طیبات ہیں جو اسے حاصل ہونگی آسمان سے تو نہیں اتریں گی
وہ اس طرح کہ چھپڑ پھاڑ کے اس کو کھانے مل رہے ہوں مگر یہ طیبات آسمان ہی سے اترتی ہیں ۔ ایک
عارف باللہ کو دکھائی دیتا ہے کہ خدا ہی نے سب کچھ اتارا ہے ان معنوں میں آسمان سے اترتی ہیں مگر
دنیا سے منہ موڑ کر الگ بیٹھنے والے کے لئے آسمان سے کچھ نہیں اترا کرتا اور دُنیا سے ان معنوں میں
منہ موڑ نا مقتل نہیں بلکہ تکبر ہے کیونکہ تکبر ان معنوں میں کہ انسان سمجھتا ہے کہ میں نے جب دنیا سے
تعلق قطع کر لیا ہے تو اب اللہ کا فرض ہے کہ وہ مجھ پر اتارے اور جس طرح بھی ہے میرا رزق چلائے،
اللہ کا فرض نہیں ہے۔ مقبل خدا کی خاطر کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ خدا نے جو کارخانہ قدرت
جاری فرمایا ہے اس سے انسان مستغنی ہو جائے ۔ اگر اللہ تعالیٰ کے جاری کردہ کارخانہ قدرت سے
انسان بے نیاز ہو تو یہ تکبر ہے۔ اس لئے اللہ کے سارے پاک بندے دُنیا کے کاروبار ضرور کرتے
رہے اور کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں دنیا سے ایک تعلق تو رہتا ہے جو کاٹا جاہی نہیں سکتا۔ اگر کاٹو گے
تو یہ تکبر ہے تبتل نہیں ہے۔ یہ مضامین ہیں جن کو یہ دونوں آیات کلیہ گھیر رہی ہیں یعنی وہ آیت جس
کی میں نے پہلے تلاوت کی تھی وَ اذْكُرُ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَثَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا - اور یہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ -
رہے
اب اس تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھتا ہوں جو حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی السلام کے کمال تبتل پر دلالت کر رہا ہے۔ آپ صلی السلام نے کیا تقتل کیا، کس طرح
دنیا سے کاٹے گئے، کس طرح خدا کی طرف الگ ہوئے ، اس اقتباس کو پڑھ کر یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ
دنیا کو ہر طرح سے کلیہ چھوڑ دینے کا نام تبتل ہے اور اس شبہ کے ازالے کی خاطر حضرت اقدس
مسیح موعود کے ہی بعض دوسرے اقتباسات میں نے اس کے بعد رکھے ہیں تا کہ وہ پڑھ کر اس تبتل

خطبات طاہر جلد 17
822
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
کے تصور سے جو غلط فہمی پیدا ہوتی ہے وہ دور ہو جائے ۔ ریویو آف ریلیجز جلد اول صفحہ 183 پر حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ فرمان درج ہے۔
وو
آنحضرت صلا لا تم اس قدر خدا میں گم اور محو ہو گئے تھے کہ۔۔۔ آپ کے وجود میں
نفس اور مخلوق اور اسباب کا کچھ حصہ باقی نہیں رہا تھا ۔“
ریویو آف ریلیجنز جلد 1 نمبر 5 صفحہ : 183 مئی 1902ء)
اگر نفس کا اور اسباب کا، جن اسباب کو اختیار کرنے کے ذریعے انسان کو رزق ملتا ہے اور اس کے مطالب
حل ہوتے ہیں ان کا اور مخلوق کا ، خدا تعالیٰ کی مخلوق کا بھی کوئی حصہ نہیں رہا۔ اگر یہ ظاہری لفظوں پر
محمول مطلب لیا جائے تو تبتل کا وہ مضمون جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود دوسری جگہ بیان
فرما رہے ہیں بالکل باطل ٹھہرے گا اور اللہ اور اس کے بندوں کے کلام میں کبھی تضاد نہیں ہوا کرتا۔
اس لئے میں نے اسی مضمون کی وضاحت کی خاطر یعنی مزید وضاحت کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات آج کے خطبہ میں سنانے کے لئے رکھے ہیں۔
حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:
”انسان کا کمال بھی یہی ہے ۔“
66
اور جب لفظ کمال کہا جائے تو سب سے اول نام رسول اللہ صلی الا السلام کا ذہن میں اُبھرتا ہے کہ انسان
کامل بھی وہی تھے اور کمال بھی انسان کامل ہی نے دکھایا تھا۔
یعنی
انسان کا کمال بھی یہی ہے کہ دنیوی کا روبار میں بھی مصروفیت رکھے ۔“
نی یہ مضمون عام بھی ہے تمام انسانوں پر یکساں چسپاں ہو رہا ہے اس کی نفی نہیں مگر اس میں جو مرکزی
اشارہ رسول اللہ صل الا السلام کی طرف سے موجود ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دوسرے
اقتباسات میں زیادہ واضح ہو جاتا ہے۔
دو
دنیوی کاروبار میں بھی مصروفیت رکھے اور پھر خدا کو بھی نہ بھولے۔ وہ ٹوکس کام کا ہے
جو بروقت بوجھ لادنے کے بیٹھ جاتا ہے۔“
جب بھی اس پر بوجھ ڈالا جائے اس وقت بیٹھ جاتا ہے۔ جب بوجھ اتار دیا جائے تو خوب دوڑتا پھرتا ہے۔
اور جب خالی ہو تو خوب چلتا ہے۔ وہ قابل تعریف نہیں ۔“
66

خطبات طاہر جلد 17
823
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
یہاں کون سا بوجھ ہے جس کا ذکر فرمارہے ہیں؟ فرمایا کہ خدا کے ذکر کی خاطر ان معنوں میں ہلکا ہو جانا
کہ وہ دنیا کی ذمہ داریاں جو اللہ ہی نے اس پر ڈالی ہیں وہ اتار پھینکے اور پھر گویا ہلکا پھلکا ہو کے اللہ کی
طرف دوڑے یہ ہر گز تبتل نہیں۔ یہ اس ٹو والی بات ہے جس پر جب بوجھ ڈالو بیٹھ جائے گا جب اتار
دو گے تو چل پڑے گا۔ پھر فرمایا :
” وہ فقیر جو دنیوی کاموں سے گھبرا کر گوشہ نشین بن جاتا ہے۔ (اب دیکھیں کتنی بات
واضح ہو گئی ہے ) وہ فقیر جو دنیوی کاموں سے گھبرا کر گوشہ نشین بن جاتا ہے وہ ایک
کمزوری دکھلاتا ہے۔ اسلام میں رہبانیت نہیں ۔ ہم کبھی نہیں کہتے کہ عورتوں کو اور بال
بچوں کو ترک کر دو اور دنیوی کا روبار کو چھوڑ دو۔ نہیں۔ بلکہ ملازم کو چاہئے کہ وہ اپنی
ملازمت کے فرائض ادا کرے اور تاجر اپنی تجارت کے کاروبار کو پورا کرے لیکن دین کو
مقدم رکھے۔“
یہ ہے تبتل ۔ ساری ذمہ داریاں دُنیا کی سر انجام دے اپنے اہل و عیال کی ذمہ داریاں بھی پوری طرح
ادا کرے لیکن جہاں ان کا اللہ کی محبت سے ٹکراؤ پیدا ہو وہاں ان ذمہ داریوں کو اتار پھینکے اور اللہ کی
محبت کو اختیار کرلے۔ اس مضمون کو مزید واضح فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:
اس کی مثال خود دنیا میں موجود ہے کہ تاجر اور ملازم لوگ باوجود اس کے کہ وہ اپنی
تجارت اور ملازمت کو بہت عمدگی سے پورا کرتے ہیں پھر بھی بیوی بچے رکھتے ہیں اور
ان کے حقوق برابر ادا کرتے ہیں ۔“
یہاں مراد یہ ہے کہ دنیا کے شریف لوگ یہ کام کیا کرتے ہیں مگر جو شریف نہ ہوں وہ تو یہ کام نہیں کرتے
اور آج کل ان کی اکثریت ہے۔ وہ دُنیا کمانے میں اتنا محو ہوتے ہیں کہ وہ دُنیا کی خاطر دُنیا کماتے
ہیں نہ کہ بیوی بچوں کے حالات سدھارنے کی خاطر۔ اور نتیجہ جس حد تک ان سے ممکن ہو بیوی بچوں
سے الگ ہی رہتے ہیں ۔ تو اس میں یہ مفہوم داخل ہے کہ دنیا میں وہ لوگ جو ذمہ دار ہوں وہ یہ کرتے
ہیں اس لئے دین میں وہ لوگ جو ذمہ دار ہیں ان کو یہ کرنا چاہئے کہ دنیا کے لئے جو محنت کریں
مقصد اعلیٰ ہی ہو کہ اللہ کی رضا کی خاطر وہ دنیا کے کاروبار میں پڑے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ چاہتا
ہے کہ اس طرح کماؤں اس لئے میں اسے کماتا ہوں ورنہ اگر میں ہاتھ توڑ کر بیٹھ جاؤں گا تو اللہ تعالیٰ

خطبات طاہر جلد 17
824
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
میرے لئے آسمان سے کوئی رزق نہیں اتارے گا۔ یہ مضمون ہے جس کو خوب اچھی طرح سمجھنا ضروری
ہے ورنہ ہمارے وہ مخلص احمدی جو یہ مضمون سنیں گے تو خطرہ ہوتا ہے بعض دفعہ کہ وہ سارا کا روبار چھوڑ
کے گھر نہ بیٹھ جائیں۔ اگر وہ چھوڑ کے بیٹھ جائیں گے تو دین کے کام کون چلائے گا۔
ایسا ہی ایک انسان ان تمام مشاغل کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حقوق کو ادا کر سکتا ہے اور
دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر بڑی عمدگی سے اپنی زندگی گزار سکتا ہے۔“
اس کے بعد فرمایا:
وو
( بدر قادیان جلد 6 نمبر 11 صفحہ:6 مؤرخہ 14 مارچ 1907ء)
ہم یہ نہیں کہتے کہ زراعت والا زراعت کو اور تجارت والا تجارت کو ، ملازمت والا
ملازمت کو اور صنعت و حرفت والا اپنے کاروبار کو ترک کر دے اور ہاتھ پاؤں توڑ کر بیٹھ
جائے بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ (النور : 38)
کہ ان کو نہ کوئی تجارت اور نہ کوئی سودا یا دنیا کا کاروبار اللہ کے ذکر سے غافل کر سکتا ہے۔
فرمایا، یہ ) والا معاملہ ہو۔ دست با کار دل با یار والی بات ہو ۔
66
کہ کام تو ہاتھ پر ہے اور دل یار کی طرف ہے۔ یہ جو صورت حال ہے اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ احمدی تاجر اور کاروبار کرنے والے کی ذمہ داریاں بہت بڑھ جاتی ہیں اور دُنیا میں بھی
احمدی کی مانگ بڑھ جاتی ہے ۔ اگر انسان دفتر میں بیٹھا کام ترک کر دے۔ کوئی پوچھے اس سے کیا
کر رہے ہو؟ کہے کہ جی میں تو اللہ کو یاد کر رہا ہوں ۔ وہ کہے گا پاگل میں نے تمہیں روٹی دی ہے رزق
دیتا ہوں اس واسطے کہ تو نے میرا کام کرنا ہے اگر اس طرح اللہ کو یاد کرنا ہے تو گھر جاؤ ، چھٹی کرو۔ تو یہ تو
انتہائی بے وقوفی ہوگی ۔ اگر یہ طریق کار جماعت اختیار کرنا شروع کرے تو ساری جماعت حکمی ہو کے
گھر بیٹھ جائے گی ۔ اس کے بالکل برعکس مضمون ہے۔
وو
دست با کار دل با یار یہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں بہترین نسخہ عطا
فرمایا ہے اور جو دست با کار رکھتا ہے اور دل بایار رکھتا ہے اس کا دست با کار ہونے میں جو مرتبہ اور
مقام ہے وہ دنیا میں دست با کار ہونے والے سے بہت اونچا ہو جاتا ہے۔ وہ جب ہر لمحہ اللہ کو یاد کر رہا
ہوتا ہے تو اللہ کا حکم ہے کہ جو کام کسی کا کرو امانت سے کرو، جو تمہیں دیا جائے اس کا پورا بدلہ اتارو،

خطبات طاہر جلد 17
825
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
اس کی پوری قیمت ادا کرو۔ اگر یہ کر رہا ہے تو جوں جوں اللہ کی طرف خیال جاتا ہے ساتھ ہی اس کے
کام کی ذمہ داری کی طرف بھی خیال بڑھے گا ، وہ کم نہیں ہوگا۔ اس کے نتیجہ میں احمدی ملازمین اور
کاروبار کرنے والوں کی قیمت اور قدر دنیا کی نگاہ میں بڑھتی ہے، کم نہیں ہوتی اور ایسے معاملات اکثر
میرے سامنے آتے رہتے ہیں ۔ ۔ بعض نوجوانوں نے بتای بتایا کہ جب ہم شروع میں انٹرویو دے رہے
تھے تو انٹرویو لینے والے نے کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی مگر چونکہ کامیاب ہو گئے تھے اس لئے ہمیں
ملازمت دے دی لیکن جب ملازم ملازمت کے بعد مالکوں نے و نے دیکھا ، کہ بے حد ذمہ داری سے کام کرتا
ہے یہ شخص ، ایسی ذم ، ایسی ذمہ داری سے اور کوئی ایسا نہیں کرتا ۔ تو دن بدن ہماری ہماری قدر بڑھتی رہی اور اس کے
نتیجے میں ہمیں ترقیات بھی جلد جلد ملنی شروع ہو گئیں۔ یہ جو مضمون ہے بہت پھیلا ہوا ہے جماعت احمد یہ
عالمگیر پر برابر اطلاق پا رہا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تبتل کے نتیجہ میں آپ کے رزق کم
نہیں ہوئے بلکہ بہت بڑھ گئے ہیں۔ یہ تبتل ہے جس کو اختیار کئے رکھیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت کے اموال میں بہت برکت پڑے گی اور جو اس طرح اللہ کے ذکر سے اموال بڑھیں وہ تو
ویسے ہی بابرکت ہوتے ہیں ۔ ان کا تھوڑا بہت ہوتا ہے لیکن وہ تھوڑا رہتا نہیں ۔ اللہ اس تھوڑے کو
بڑھاتا چلا جاتا ہے۔ پس یہ خدا کی راہ میں برکت کا مضمون ہے۔ فرمایا :
تاجر اپنے کاروبار تجارت میں اور زمیندار اپنے امور زراعت میں اور بادشاہ اپنے
تخت حکومت پر بیٹھ کر غرض جو جس کام میں ہے اپنے کاموں میں خدا کو نصب العین
رکھے اور اس کی عظمت اور جبروت کو پیش نظر رکھ کر اس کے احکام اور اوامر اور نواہی کا
لحاظ رکھتے ہوئے جو چاہے کرے۔ (محاورہ ہے ) اللہ سے ڈر اور سب کچھ کر ۔“
)الحکم جلد 12 نمبر 49، 50 صفحہ 3، 4 مؤرخہ 26، 30 اگست 1908ء(
تو یہ محاورہ آپ نے استعمال فرما کر اس محاورہ کے صحیح معنی بھی ہمیں سمجھا دئے۔ بعض جہلاء اس کا یہ مطلب
لیتے ہیں کہ اللہ سے ڈرتارہ اور پھر جو مرضی کرتا چلا جا ، ہر قسم کی بے حیائیاں ، ہر قسم کے فسق و فجور میں مبتلا
ہو جا مگر یاد رکھنا اللہ سے ضرور ڈرنا ۔ اللہ سے ڈرنا کیسا ہوا ۔ اگر خدا کے احکامات کی نافرمانی واضح طور
پر ہو رہی ہے اور انسان اس کے نتیجہ میں حیا کی بجائے بے حیائی میں بڑھ رہا ہے تو اسے اللہ سے ڈرنا
نہیں کہتے مگر بعض صوفیاء نے یہ بھی معنی لیا ہوا ہے اور اس کے نتیجہ میں دُنیا کو بہکا دیا ہے۔ اللہ سے ڈر

خطبات طاہر جلد 17
826
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
کا مطلب ہے اللہ کا حقیقی خوف رکھ اور اس کے فرمان کے مطابق عمل کر جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا: ” اس کے احکام اور اوامر اور نواہی کا لحاظ رکھتے ہوئے جو چاہے کرے۔“
اس دائرہ کار کے اندر تمہیں کھلی چھٹی ہے مگر اوامر و نواہی کے دائرہ کار کے اندر چھٹی ہے اس سے باہر
نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے اندر رہتے ہوئے کشادگی اختیار کرو ، لذتیں دنیا کی جس حد تک خدا
جائز قرار دیتا ہے وہ حاصل کرو تو سب اللہ کی طرف سے عطا کردہ رزق ہوگا۔
اسی مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دو شعروں میں یوں بیان کرتے ہیں :
سب خیر ہے اس میں کہ اُس سے لگاؤ دل
ڈھونڈو اُسی کو یارو ، بُتوں میں وفا نہیں
دل اللہ سے لگاؤ تبتل اس کی طرف کامل ہوا اور ڈھونڈو اسی کو یارو اسی کو ڈھونڈو۔ اس میں ایک
پیغام ہے جس کو ہمیں اچھی طرح پیش نظر رکھ کر اپنی زندگیاں ڈھالنی چاہئیں ۔ ” ڈھونڈ واسی کو یارو
بتوں میں وفا نہیں، اگر اس سے دل لگایا ہے تو اس کو پھر ڈھونڈنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کے کئی
مطالب ہیں جو آج کل جماعت احمدیہ کے حالات پر بھی چسپاں ہو رہے ہیں۔ اگر اللہ تعالی سے دل
نہ لگایا ہو تو دنیا کی مصیبتیں جماعت کیسے برداشت کر سکتی ہے تو یہ دل لگانا ایک اعتقادی دل لگانا ہے
یعنی عقیدہ میں یہ بات داخل ہے اور اس عقیدہ سے یقیناً دل مطمئن ہیں کہ اللہ ہی ہے اور اللہ کی خاطر
اگر تکلیفیں اٹھانی پڑتی ہیں تو اٹھانی پڑیں گی ۔ اس سے دل تو اسی کی طرف تھا اگر دل اس سے نہ لگا ہوا
ہوتا تو انسان دنیا سے تقتل کیسے کرتا ۔ پھر ڈھونڈ واسی کو یا رو“ اسی کو ڈھونڈ وہ مطلب یہ ہے کہ تمہارے
عقیدہ نے ، تمہارے دماغ نے اس کو قبول کر لیا ہے لیکن اس کو اپناؤ بھی تو سہی ، اس کو اپنا بنا کر رہو،
اپنے قریب لانے کی کوشش کرو اور اس کے لئے جیسے ایک عشق میں دیوانہ اپنے محبوب کو ڈھونڈتا ہے
اس طرح دیوانہ وار اس کی تلاش کرو اور اس تلاش میں مجنوں کا سمندر ہے جو سامنے آتا ہے،
صحراؤں ، جنگلوں کو چھانتا پھرتا تھا لیلیٰ کی تلاش میں ، اس تلاش میں وہ تو کامیاب نہ ہو سکا اور اسی حال
میں بھٹکتے ہوئے اس نے جان دے دی مگر جس لیلی کی تلاش حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود
کرتے تھے اور اسے حاصل کر لیا اسی لیلیٰ کی تلاش کی طرف آپ کو بھی تو بلا رہے ہیں ۔ ڈھونڈو کا
معنی ہے کہ وہ لیلیٰ ہے جس کو تم ڈھونڈو گے تو وہ تمہاری طرف تمہاری تلاش کے مقابل پر زیادہ تیزی

خطبات طاہر جلد 17
827
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
سے آئے گی۔ یہ وہ محبوب ہے جو اپنے ڈھونڈنے والے کی طرف اس کی رفتار سے بہت زیادہ تیزی
سے بڑھتا ہے۔ پس اسے ان معنوں میں ڈھونڈ وہ اس سنجیدگی کے ساتھ ڈھونڈو، اس کامل یقین کے
ساتھ ڈھونڈو کہ اگر میں اس کی طرف گیا تو وہ میری طرف زیادہ تیزی سے آئے گا اور بعینہ یہی مضمون
ہے جو آنحضرت صلی ال ای ایم نے بارہا مختلف طریق پر ہم پر کھولا ہے۔ ساتھ ہی یہ تنبیہ کر دی: ” بتوں میں
وفا نہیں، اس کو ڈھونڈ و ورنہ دنیا میں جو دل لگانے والے ساتھ لگے رہتے ہیں وہ تم سے بیوفائی کریں گے
اور جب وہ چھوڑ کر چلے جائیں گے تو پھر نہتے اور خالی اور حسرت زدہ رہ جاؤ گے اور اسی بتوں سے دل
لگانے کے مضمون کو اب ا مون کو اب ایک ڈرانے کے لحاظ سے بھی کھول دیا ہے، یہ جو فرمایا تھا ، یہ جو فرمایا تھا کہ اللہ سے ڈرو اور
پھر جو مرضی کرو یہ ڈرکن معنوں میں ہے۔
اس جائے پر عذاب سے کیوں دل لگاتے ہو
یہ دنیا تو حقیقت میں عذاب کی جاہے۔ دیکھنے میں خوبصورت، دلکش مگر وہ بت ہے جو وفانہیں کیا کرتے۔
دوزخ ہے یہ مقام یہ بستاں سر انہیں
( رسالة تشحید الاذہان قادیان جلد 3 نمبر 13 صفحہ: 485 ، ماہ دسمبر 1908ء)
یہ دنیا تو ایک دوزخ ہے اس کے پیچھے جتنا بھا گو گے، جتنا اس کی طلب کرتے چلے جاؤ گے ایک آگ
سی دل میں بھڑکتی رہے گی اور وہ آگ بڑھتی چلی جائے گی۔
پس آج دنیا کا حال دیکھ لیں جتنے بھی افراد ہوں یا جتنی بھی تو میں ہوں دُنیا طلبی میں ان کے اندر
ایک بھڑ کن لگی ہوئی ہوتی ہے اور جو کبھی بھی کم نہیں ہوتی جتنا مرضی کر لیں یعنی دُنیا کی خاطر جو چاہیں کر
گزریں، جتنا ان کو حاصل ہو جائے وہ آگ نہیں کم ہوگی ۔ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ (31:3) کی جو جہنم کی آواز
ہے وہ ان کے دل سے ہمیشہ اٹھتی رہے گی ۔ پس زیادہ سے زیادہ اپنانے کی خواہش افراد میں بھی
ہوا کرتی ہے اور قوموں میں بھی ہوا کرتی ہے اور مغرب کی ایک مثال ہمارے سامنے ہے ان کی مزید
طلب کرنے کی آگ مزید سے کم نہیں ہوتی ، بجھتی نہیں ، بڑھتی چلی جاتی ہے اور جو غریب ممالک ہیں
ان کو ملتا تو نہیں مگر آگ ضرور ہے، وہ بیچارے مزید حاصل کرنے کے شوق میں ٹکریں تو بہت مارتے
ہیں مگر صرف آگ ہی بھڑکتی ہے مزید حاصل کرنے کی تمنا پوری نہیں ہوتی لیکن یہ تمنا پوری ہو سکتی ہے
اگر اللہ سے مزید طلب کیا جائے اور اس کا طریق یہ ہے کہ اس کا شکر ادا کر و وہ تمہیں زیادہ دے گا۔

خطبات طاہر جلد 17
828
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
جو کچھ عطا کیا ہے اس پر قانع رہو، اسی پر راضی رہو اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے گا ،
اموال میں برکت دے گا، تھوڑے میں بھی مزہ رکھ دے گا ۔ زیادہ کا مزہ تو اور بھی زیادہ ہو گا مگر اس
میں وہ آگ نہیں چلے گی کہ اگر اور نہ ملا تو ہم کیا کریں گے ۔ کیا ہم اسی طرح مزید کی طلب کی آگ
میں جلتے رہیں گے ۔ یہ مومنوں والا معاملہ نہیں ہے اور اس کا راز اس بات میں ہے کہ جو تھوڑے پر
راضی ہو جائے وہ زیادہ پر راضی کیوں نہیں ہوگا ۔ جو تھوڑے پر بھی خوش ہو جائے اسے زیادہ دو گے تو
اور بھی خوش ہوگا۔ پس تھوڑے پر راضی ہونا اس بات کا راز ہے کہ آپ کو تسکین قلب نصیب ہو جائے۔
اللہ کی طرف سے جو بھی ملتا ہے اس پر راضی ہو جائیں اور مزید کے لئے کوشش کریں کیونکہ اللہ کہتا ہے
کہ کوشش کرو مگر رضا کی طلب کے لئے کوشش نہیں کرنی، اپنے دل کی رضا کی خاطر نہیں ، اللہ کی رضا
کی خاطر۔ ان دونوں چیزوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ جب آپ اللہ کی عطا میں تھوڑے سے راضی
ہو جاتے ہیں تو پھر مزید کی کوشش کی کیا ضرورت ہے۔ اس لئے ضرورت ہے کہ اللہ چاہتا ہے کہ تم اور
بھی طلب کرو، اور بھی محنت کرو کیونکہ یہ دنیا میں جتنا کاروبار رحیمیت کا ہے اللہ نے در حقیقت مومن
بندوں کے لئے پیدا فرمایا ہے۔ جب وہ طلب کرتے ہیں تو اپنی رضا چاہتے ہوئے نہیں ، اللہ کی رضا
چاہتے ہوئے اور ان معنوں میں اللہ کی رضا ہی ان کی رضا بن جاتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ جو مضمون بیان فرمایا ہے شکر کا اور تقبل کا اس تعلق
میں میں نے اب بعض احادیث بھی چنی ہیں جو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ان میں یہی مضمون ،
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مضمون اس طرح بیان ہوا ہے کہ ہمیں دکھائی دینے لگتا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہاں سے لیا تھا۔ اب یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ جب
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات پر میں غور کرتا ہوں تو اس سے ملتی جلتی حدیثیں
یاد آتی ہیں اور جب حدیثوں کو غور سے پڑھوں تو صاف سمجھ آجاتی ہے کہ یہ منبع تھا حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی حکمت کا اور وہ حدیثیں پڑھیں تو قرآن ! تو قرآن ان کا منبع نظر آتا ہے غرض یہ کہ سلسلہ وار
بندوں سے بات شروع ہو کے خدا تک جا پہنچتی ہے ۔ اب اس میں دیکھیں الزهد والرقائق کے
باب میں جو مسلم نے روایت پیش کی ہے اس میں حضرت رسول کریم صل اللہ السلام نے کیا فرمایا ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی سے روایت ہے کہ حضرت صہیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ
آنحضرت صلی الله السلام نے فرمایا :

خطبات طاہر جلد 17
829
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے اس کا معاملہ سارے کا سارا ہی خیر پر مبنی ہے۔“
عجیب ہے مومن اس میں شرکا کوئی بھی پہلو ہیں یا اس کی زندگی میں کسی تکلیف کا کوئی پہلو نظر ہی نہیں آتا۔
اور یہ خصوصیت مومن کے سوا کسی اور کو حاصل نہیں ۔ جب اسے آزمائش پہنچتی ہے تو وہ
شکر کرتا ہے۔“
اب دیکھ لیں شکر تو ہوتا ہی دل کے اطمینان پر ہے لیکن جب کسی کو ابتلا میں ڈالا جائے تو وہ شکر
کرتا ہے۔ کیسے شکر کر سکتا ہے اس وقت ، اس لئے کہ وہ جانتا ہے کہ میرے اللہ نے مجھے اس قابل سمجھا
ہے کہ میری محبت کا امتحان لے ۔ اور اس کے شکر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ صرف زبان سے ہی شکر
نہیں کرتا بلکہ عملاً اس امتحان میں پورا اُتر کر شکر ادا کرتا ہے۔ تو تکلیفیں اور مصیبتیں اور دنیا کے کئی قسم
کے ابتلا کسی مومن کو کوئی گہرا دکھ ان معنوں میں نہیں پہنچا سکتے کہ اس کی زندگی عذاب بن جائے اور
محض ایک اضطراب ہو جائے ۔ جب بھی توجہ اس طرف رہے گی کہ خدا نے یہ سب کچھ دیا تھا، اسی کی
چیز ہے اسی نے آزمایا ہے اور مجھے آزمائش کے قابل سمجھا ہے۔ اب یہ مضمون بھی شکر کا مضمون خصوصاً
طلبہ کو سمجھ آ سکتا ہے۔ بعض طلبہ کو جو نکھے ہوں امتحان میں بیٹھنے ہی نہیں دیا جاتا اور جب بیٹھنے کے لئے
فہرست میں نام آجائے طالب علم کا تو کے طالب علم کا تو خوشی سے اچھلتا کودتا ۔ کو دتا ہے کہ بلا لیا ہے ہمیں ۔ یہی مضمون نوکریاں
تلاش کرنے والوں پر بھی اطلاق پاتا ہے جب وہ انٹرویو کے لئے جگہ جگہ دھکے کھاتے اور درخواستیں
دیتے پھرتے ہیں تو ان کو جب ٹیسٹ کے لئے بلایا جاتا ہے یہ ابتلا ہے، امتحان کے لئے بلایا جاتا ہے
تو خوشی سے اچھلتے ہیں کہ دیکھو جی ہمارے نام چٹھی آگئی ہے کہ آ کے امتحان دو۔ کامیابی کی بات
ہی کوئی نہیں ہورہی صرف امتحان کی بات ہے لیکن اُمید ہے کہ اس امتحان کے نتیجہ میں کامیاب
ہو جائیں گے۔ تو جو دل میں ایک طمع لگی ہوئی ہے اور ایک اُمید پر بھروسہ ہے کہ ہم شاید کامیاب
ہو جائیں ۔ اس کی خوشی ہے جس میں وہ اچھلتا ہے۔ تو جب مومن کو اللہ تعالیٰ کسی امتحان میں مبتلا کرتا
ہے تو یہ خوشی ہے جو امتحان کا دور اس پر آسان کر دیتی ہے۔ اور دوسرے یہ بھی بات یاد رکھیں کہ امتحان
کے لئے بلانے والا یہ ضرور دیکھتا ہے کہ امتحان میں شامل ہونے کے قابل ضرور ہے اگر قابل نہ ہو تو
اسے نہیں بلایا جاتا۔ تو مومن یہ سمجھتا ہے کہ میرے مولیٰ نے مجھے قابل سمجھا ہے اور جب خدا قابل
سمجھتا ہے تو کتنا ہی تلخ امتحان ہو اس پر پورا اتر نا چاہئے ۔ اگر اللہ قابل سمجھے اور آپ امتحان کا واویلا

خطبات طاہر جلد 17
830
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
شروع کر دیں تو خدا نے جو آپ پر اعتماد کیا تھا اس کو ٹھکرادیا، اس کورڈ کر دیا۔ تو یہ ناکامی ہے جو مومن
کے حصہ میں نہیں آتی ۔ آنحضرت صلی ال کلیم اس مضمون کو بیان فرما رہے ہیں کہ یہ مومن کے سوا کسی کو
حاصل نہیں ہو سکتی کہ اس کا ابتلا بھی اس کے لئے خیر ہو جائے ۔
” جب اسے آزمائش پہنچتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے تو یہ شکر اس کے لئے خیر کا موجب بن
جاتا ہے اور اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے اور یہ صبر اس کے لئے اچھا
ہو جاتا ہے۔“
66
(صحیح مسلم، کتاب الزهد والرقائق، باب المؤمن امره كله خير ،حدیث نمبر :7500)
ہے
اب یہ جو شکر کا پہلا معنی تھا اس پر غور کرنے سے پتا چلتا ہے کہ آزمائش میں کامیابی پر تو شکر ہونا ہی ۔
مگر آزمائش ایسی ہو جائے کہ ایک مستقل روگ دل میں لگ جائے مثلاً بعض ماؤں کے نوجوان بیٹے
گزر جاتے ہیں ، بعض ماں باپ کے اکلوتے بیٹے نکل جاتے ہیں ہاتھ سے ، کئی قسم کے حادثات
در پیش ہوتے ہیں۔ ان پر پہلے معنوں میں شکر کرنا بہت مشکل کام ہے۔ کبھی آپ کسی ایسے ماں باپ کو
نہیں دیکھیں گے الحمد للہ اللہ نے ہمیں اس آزمائش کے قابل سمجھا ۔ یہ اگر کوئی کہے تو جھوٹ ہے۔
ایسے لوگ دنیا میں دکھائی نہیں دے سکتے ، مومن بھی ہوں تو نہیں دکھائی دیتے مگر اس مضمون پر
رسول اللہ صلی الاسلام نے شکر کے ساتھ صبر کا پلو باندھ دیا ہے مومن شاکر بھی ہے اس لئے وہ آزمائشیں
جن میں اللہ تعالیٰ ان کو کامیاب کرتا رہتا ہے اس پر وہ شکر ادا کرتا ہے چھلانگیں مارتا ہے لیکن جن
آزمائشوں کی تلخی اس کی طاقت سے بڑھی ہوئی معلوم ہوتی ہے ان میں وہ صبر کرتا ہے اور صبر میں ایک
قسم کی طمانیت و ثبات داخل ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جانتا ہے کہ خدا نے مجھ پر یہ آزمائش ڈالی
تھی اور مجھ سے یہ توقع ہے کہ میں اُس کی رضا کی خاطر اسے برداشت کرلوں اور جب وہ صبر کرتا ہے تو
اس کے نتیجے میں دعا بھی لازم ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ صبر جس کا ذکر رسول اللہ لا الہ الاسلام مومن کے
حوالے سے کر رہے ہیں وہ بغیر دعا کے نصیب ہو سکے ۔ چنانچہ قرآن کریم نے اسی مضمون کو وَاسْتَعِينُوا
بالصَّبْرِ وَ الصَّلوة (البقرة:46) کہہ کر بیان فرمایا ہے۔ صبر خدا سے مانگے بغیر نصیب ہو ہی نہیں سکتا۔
کہنے میں تو ہو جاتا ہے مگر کرنے میں بہت مشکل ہے ۔ وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ ۔ پس ان
آزمائشوں کو مد نظر رکھتے ہو ۔ ہوئے اس دنیا میں ہی ان کے لئے آزمائشوں ۔ سے پہلے تیاری نہ تیاری شروع کردو۔

خطبات طاہر جلد 17
831
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
اسْتَعِينُوا صبر سے پہلے ہے۔ پیشتر اس کے کہ انسان پر کچھ ابتلا آئیں خواہ وہ انفرادی ہوں یا جماعتی
ہوں انسان کا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ سے یہ استدعا کرتا چلا جائے کہ اے اللہ ! جب بھی آزمائش ہو
ہمیں صبر ضرور دینا اور یہ صبر صلوۃ کے بغیر حقیقت میں پوری طرح ممکن نہیں ہو سکتا کیونکہ صبر کے
ساتھ صلوٰۃ اس صبر کو تقویت دینے والی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی تحریرات میں یہ ذکر ملتا ہے کہ جب کوئی گہراغم پڑا تو فوراً میں عبادت کے لئے کھڑا ہو گیا۔ یہ وہی
مضمون ہے کیونکہ سچا صبر عبادت کے ذریعہ نصیب ہو سکتا ہے۔ عبادت میں انسان اللہ کے قریب
آجاتا ہے اور جتنا اللہ سے قریب آجائے دُنیا کی بے ثباتی اس پر ظاہر ہوتی چلی جاتی ہے۔ نماز میں
انسان محسوس کرتا ہے کہ میرا اعلیٰ مقصد تو پیدائش کا یہی تھا کہ میں اللہ کے پاس رہوں ، اس کی دی
ہوئی چیزیں اگر ہاتھ سے چلی گئیں تو اسی سے میں صبر مانگتا ہوں ، اسی سے استعانت طلب
کرتا ہوں ۔ پس اس پہلو سے وا وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة کا مضمون ہے جو آ جو آنحضرت صلی الله السلام نے
اس حدیث میں اس کا ذکر کئے بغیر بیان فرما دیا ہے لیکن مضمون سے ظاہر ہے کہ مومن کو کسی طرح کا
بھی شر نہیں پہنچتا ، خیر ہی خیر ہے جو کچھ اس پر گزر جائے ہر حال میں اس پر خیر ہے اور کافر پر جو بھی
گزر جائے ہر حال میں اس کا نقصان ہے۔ مل جائے تو تب نقصان ، نہ ملے تو تب نقصان ، ایک
مستقل جہنم میں وہ زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے۔ بسر رہا ہوتا
ایک اور حدیث اسی تعلق میں یعنی شکر کے مفہوم کو زیادہ واضح کرنے کی خاطر اختیار کی ہے۔
سنن ابی داؤد کتاب الْأَدَبِ، بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ ۔ یاد رکھیں کہ احادیث میں جو اس قسم کی
احادیث ہیں جن میں عرفان باری تعالیٰ کا ذکر ہے ان احادیث میں راوی کمزور بھی ہوں تو سچے ہوتے
ہیں کیونکہ کمزور راوی ایسی اعلیٰ عارفانہ احادیث بنا ہی نہیں سکتا ۔ اپنے مطلب کی حدیثیں، اپنے عقائد
کی تائید میں احادیث تو کثرت کے ساتھ مختلف فرقوں نے گھڑ رکھی ہیں یا گھڑی نہیں تو ان کے معنی
اپنی مرضی کے کرتے ہیں اور انہیں مضبوطی سے پکڑ لیتے ہیں مگر جو عرفان باللہ کی باتیں ہیں یہ احادیث
جھوٹے راوی بیان نہیں کر سکتے اس لئے بہت زیادہ اِس میں اُس تردد کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ۔
میں ہمیشہ چھان بین اس وقت کیا کرتا ہوں جہاں مضمون کسی کے مطلب کا ہو اور خطرہ ہو کہ اس نے
اپنے مطلب کی خاطر حدیث کو اختیار کیا ہے یا حدیث وضع کر لی ہے لیکن جہاں عرفان باللہ کی باتیں

خطبات طاہر جلد 17
832
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
ہوں وہاں کسی تردد کی ضرورت نہیں ۔ اگر راوی جھوٹا بھی ہو، فرض کریں وہ حدیث نہ بھی ہو ، یہ ہو ہی
نہیں سکتا کہ وہ نہ ہو مگر فرض کریں نہ بھی ہو ، مضمون اچھا ہے تو پھر تکلیف کیا ہے، نقصان کیا ہے ہمیں۔
کسی کی طرفداری مقصود نہیں ہے مقصود نہیں ہے مضمون ایسا ہے جس میں ا میں اللہ سے ملنے کی باتیں ہیں تو الحِكْمَةُ ضَالَّةُ
الْمُؤْمِنِ ۔ (سنن الترمذي ، كتاب العلم عن رسول الله ، باب ماجاء في فضل الفقه ۔ ۔ ، حدیث نمبر: 2687)
یہ حکمت کی بات جہاں سے ملے گی اس کو اخذ کر لیں تو پھر رسول اللہ صلی لا ال کلام سے کیوں نہ لیں۔ غیر اللہ
کے پاس کیوں جائیں ۔ رسول اللہ صلی الا السلام کے منہ کی باتیں مان جائیں کہ آپ صلی اللہ کی ہم ہی نے فرمائی
ہونگی اور یہی حکمت کی بات ہے جسے آپ جہاں بھی ملے اس کو مضبوطی سے پکڑ لیں ۔ پس اس ضمنی بیان
کے بعد میں حدیث کے الفاظ آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ حضرت عبدالله بن غنام البیاضی بیان
کرتے ہیں آنحضرت صلی الله السلام نے فرمایا:
وو
جو شخص صبح کے وقت یہ کہے کہ اے اللہ ! جو نعمتیں مجھے صبح کے وقت حاصل ہیں یہ محض
تیری ہی طرف سے ہیں ، تیرا کوئی شریک نہیں ۔“
66
جو صبح کے وقت حاصل ہیں“ کا ترجمہ شاید پوری طرح بات کو واضح نہیں کرتا میں عربی الفاظ آپ
کے سامنے پڑھتا ہوں ۔
مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبح جس وقت انسان صبح کر رہا ہو ۔“
یعنی رات کے بعد جب باشعور طور پر صبح اٹھ کر سوچتا ہے اور جانتا ہے کہ رات کو خدا تعالیٰ نے مجھے
ایک عارضی موت میں سے گزارا ہے مگر دوبارہ زندگی دی جب یہ سوچتے ہوئے اٹھتا ہے تو پچھلی رات
کا شکر ادا کر رہا ہے۔ بظاہر یہی ہے نا کہ پچھلی رات کا شکر کر رہا ہے آنے والے دن کا شکر ادا نہیں کر رہا
لیکن حضرت رسول اللہ صلی اللہ فرماتے ہیں اس نے دن کا شکر ادا کیا۔ اس لئے یہ ایک ایسا پہلو ہے
جسے اصل الفاظ پر غور کر کے آپ کو سمجھ آئے گی یعنی ظاہری طور پر تو انسان یہی سمجھتا ہے صبح اٹھ کر اس
نے شکر کیا کہ اچھا میں جاگ گیا ، رات مر نہیں گیا تو یہ رات کا شکر ہے نا مگر رسول اللہ صلی ا یک تیم فرمار ہے
ہیں کہ ایسا شخص جو اس حال میں صبح کرتا ہے وہ آنے والے دن کا ، وہ دن جو چڑھ گیا ہے اس کا گویا
پیشگی شکر ادا کر رہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جب پیشگی شکر ادا کرے گا تو سارا دن اس شکر کا حق ادا
کرے گا۔ الفاظ اب یہ ہیں:

خطبات طاہر جلد 17
833
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
اللَّهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِي مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْكَ “
وہ اپنے سرمائے پر غور کرتا ہے سارا دن جو اس نے سفر کرنا ہے کوئی زادراہ بھی تو چاہئے ۔ وہ کہتا ہے
اللَّهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِي مِنْ نِعْمَة : جو نعمت بھی مجھے عطا ہوئی ہے جس نعمت کے ساتھ میں صبح کر رہا ہوں
فمنك وہ تیری طرف سے ہے۔
وحدك : اور کسی کی طرف سے نہیں ۔ لا شريك لك: تیرا کوئی شریک نہیں ۔ فَلَكَ
الْحَمْدُ، وَلَكَ الشكر : پس کامل حمد اور سچی حمد سب تعریف تیرے ہی لئے ہے۔ وَلَكَ
الشكر : اور شکر بھی تیرے ہی لئے ہے۔ جب وہ یہ کہتا ہے ۔ فرمایا: فَقَدْ أَدَّى شُكُرَ
يَوْمِهِ جب وہ کہتا ہے تو وہ دن جو چڑھا ہے جو اس کے سامنے پڑا ہوا ہے اس سارے
دن کے شکر کا حق ادا کر دیا۔
66
وہ یہ سوچتے ہوئے جب آگے بڑھتا ہے تو اس دن جو کچھ بھی اس کو نصیب ہو گا وہ شکر اور حمد ہی میں تو
گزرے گا۔ کوئی ایسا ابتلا اس کو پیش آ ہی نہیں سکتا جس پہ شکر اور حمد سے اس کا ہاتھ الگ ہو جائے۔
شکر وحمد کا دامن اس کے ہاتھ سے چھوٹ جائے یہ نہیں ہو سکتا۔ تو دراصل پہلی ہی حدیث جو پہلے پڑھ
کے سنائی گئی تھی اسی کے مفہوم کو ایک اور بیان سے واضح فرمایا جا رہا ہے اور یہ باتیں ہیں جو ایسی
عارف باللہ کی باتیں ہیں جس کو کوئی جھوٹا را وی گھڑ سکتا ہی نہیں ورنہ جو پہلی بات میں نے کہی تھی اسی
لئے کہی تھی کہ آپ کو سمجھ آجائے کہ عام انسان جو بنانے والا ہے وہ صبح کے وقت یہی کہے گا کہ میں نے
رات کا شکر ادا کر دیا ہے رسول اللہ صلی السلام نے یہ نہیں فرمایا۔ آپ صلی ایم نے فرما یا آنے والے دن
کا شکر ادا کر رہا ہے۔
وَمَنْ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ حِينَ يُمْسِي فَقَدْ أَدَّى شُكُرَ لَيْلَتِهِ ۔
(سنن أبی داؤد، کتاب الادب، باب ما يقول أذا اصبح ، حدیث نمبر : 5073)
اور جو شخص بھی اسی قسم کی بات کہے اس وقت جب وہ شام کر رہا ہو ، جب دن گزر جائے اور رات
سامنے پڑی ہو اس وقت وہ یہی باتیں اپنی آنے والی رات کے متعلق کہے ۔ وہ کہے اے اللہ ! میں
رات کر رہا ہوں تیری نعمت کے ساتھ صرف تیری نعمت کے ساتھ اور کسی نعمت کے ساتھ میں رات نہیں
کر رہا ۔ لا شريك لك : تیرا کوئی شریک نہیں ۔ فَلَكَ الْحَمْدُ : تمام محمد تیرے لئے ہے وَلَكَ الشكر :

خطبات طاہر جلد 17
834
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
اور تیرے ہی لئے شکر ہے فَقَدْ أَدَّى شُكُرَ لَيْلَتِهِ ۔ اب لیلہ کا شکر ادا کرنا، اس رات کا شکر ادا کرنا
تہجد کو چاہتا ہے، نمازوں کو چاہتا ہے، خدا کے حضور کھڑے ہونے کو چاہتا ہے ورنہ اس کی یہ بات ہی
جھوٹی نکلے گی ۔ کہہ تو رہا ہے کہ اے خدا ! میں رات کرنے لگا ہوں اور جانتے ہوئے کہ اس ساری
رات میں مجھے تیرا شکر اور حمد کرنی ہے کیونکہ جو کچھ بھی رات کو تو مجھے عطا کرتا ہے وہ باعث شکر ہے اور
باعث حمد ہے اور آنحضرت صلی السلام کے تعلق میں رات کو جو رسول اللہ صلی ال ایم سے وعدے دئے گئے
اور جو ادا کیا گیا وہ مقام محمود ہے۔ ایسا مقام جو ہمیشہ تعریف کیا جائے گا اور تعریف کے قابل رہے گا
جس مقام پر بھی رسول اللہ صلی ال کلیم ترقی کر جائیں وہ محمود ہی رہے گا۔ کوئی ایسا مقام نہیں آئے گا جس
میں بندوں کی تعریف کی ضرورت ہو۔ جب اللہ ہر مقام کی تعریف کر رہا ہے تو انسان بندوں سے بالاتر
ہوتا چلا جاتا ہے اور جتنا بھی اونچا جائے گا وہ مقام محمود ہی ہوگا ۔ یہ وہ مقام محمود تھا جس کا آنحضرت صلی الا یہ کام
شکر ادا کیا کرتے تھے۔ اتنا اس احساس سے آپ صلی ای ایم کا دل جھک جایا کرتا تھا کہ بعض دفعہ ساری
ساری رات شکر ادا کرتے گزر جاتی اور حمد کے گیت گاتے ہوئے ۔ اب ایسا مومن جو رسول اللہ صل اللہ السلام
کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہے اور اس طرح جس حد تک اس کو توفیق ہے رات کو اٹھ کر شکر الہی حد تو
کرے اور اس کا ذکر کرے۔ اس کو ساری دنیا کا کوئی غم چاٹ کیسے سکتا ہے۔ ناممکن ہے۔ تو یہ وہ
مومن ہیں جن کے متعلق آنحضرت صل الله السلام نے فرمایا کہ مومن کی تو موجیں ہی موجیں ہیں ، خیر ہی خیر
ہے، جو بھی وہ کرے گا اس کی بھلائی اسی میں ہوگی ۔
پس جماعت احمد یہ عالمگیر کو اس بات کو پیش نظر رکھنا چاہئے ہمارے لئے طرح طرح کی
آزمائشیں بھی ہیں اور بعض دفعہ وہ آزمائشیں لوگوں کے دلوں پر بڑی بھاری گزرتی ہیں اور بلا اٹھتے
ہیں خواہ مخواہ ۔ اب مثلاً ربوہ کا نام بدلنے کا واقعہ آپ کے سامنے آیا ہے ۔ میرے دل میں ذرا بھی
اضطراب نہیں ہوا۔ وہ گھبرا گھبرا کے جو مجھے وہاں سے لوگ لکھتے ہیں ہمارے بزرگ، ذمہ دارا فراد اور
بڑے بڑے وکلاء وغیرہ کہ اب کیا کریں، اب کیا ہو جائے گا ۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ ان کو ہوا کیا
ہے۔ جب انہوں نے آپ کا اپنا نام بدلا دیا تھا تو کیا ہو گیا تھا؟ اس سے زیادہ کسی اور نام کی تبدیلی
میں کیا اہمیت ہے۔ آپ کو تو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ان کے دلوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ہے۔ یہ کوشش
کہ نام بدلا کے دل کی آگ ٹھنڈا کریں، یہ کوشش ظاہر کر رہی ہے کہ بھڑ کن کم نہیں ہورہی جو مرضی

خطبات طاہر جلد 17
835
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء
کر لیں آگ بھڑکتی چلی جا رہی ہے اور یہ جھوٹا دھوکا دے رہے ہیں دنیا کو کہ الحمد للہ بہت بڑا
واقعہ ہو گیا۔ آج ہم نے فتح حاصل کی ہے احمدیت پر کہ ربوہ کے شہر کا نام بدل دیا ہے۔ یہ بھی کوئی فتح
ہے۔ جب ان کا نام بدل دیا تھا تمہیں کیا نصیب ہوا تھا۔ یہی کہ پچھلے سال تم نے سنا تھا کہ ایک سال
میں پچاس لاکھ سے زائد احمدی ہو گئے ۔ نام بدلنے کا یہ نتیجہ نکلا تھا یا کچھ اور تھا۔ اب بھی نام بدل کر
دیکھ لو پچاس کو اللہ چاہے تو کروڑ کر دے گا پھر تم کیا کرو گے، پھر کہاں جاؤ گے۔ تو جماعت احمد یہ تو مٹنے
والی جماعت ہی نہیں ، تمہارے بس کی بات نہیں ہے پاؤں تلے تم ہی روندے جاؤ گے اور تمہاری
اُمیدیں ہی روندی جائیں گی۔ ہر گھڑی اللہ تعالیٰ جماعت کو کامیاب سے کامیاب تر کرتا چلا جائے گا
اور ایک مقام محمود سے دوسرے مقام محمود کی طرف بڑھاتا چلا جائے گا مگر یا درکھیں کہ اس کی عبودیت کا ،
اس کے شکر کا حق ادا کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی