شکر کے متعلق احادیث اور ہندوستان کے نومبائعین کا طرظِ عمل جلسہ سالانہ قادیان کے کامیاب انعقاد پر خدا تعالیٰ کا شکر
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی روشنی میں شکر گزاری کی حقیقت اور باہمی احسان شناسی کی اہمیت بیان فرمائی۔ آپ نے جلسہ سالانہ قادیان میں نومبائعین کی ریکارڈ شمولیت پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہیں دین کی خدمت کے لیے وقف کرنے اور مالی قربانی کی عادت ڈالنے کی ترغیب دی۔ نیز آپ نے ہر جماعت میں مساجد کی تعمیر پر زور دیا اور پاکستان میں اسیرانِ راہِ مولیٰ کے لیے دعاؤں اور ظالموں کے انجام کا ذکر فرمایا۔
موضوعات: شکر گزاری، جلسہ سالانہ قادیان، تعمیر مساجد، مالی قربانی، اسیران راہ مولیٰ
خطبات طاہر جلد 17
855
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
شکر کے متعلق احادیث اور ہندوستان کے نو مبائعین کا طرزعمل
جلسہ سالانہ قادیان کے کامیاب انعقاد پر خدا تعالیٰ کا شکر
خطبه جمعه فرموده 11 دسمبر 1998ء بمقام ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :
إِنَّ ابْرَاهِيمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتَا لِلَّهِ حَنِيفًا ۖ وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ )
شَاكِرًا لِانْبِهِ اجْتَبُهُ وَهَدهُ إلى: إلى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (النحل: 121، 122)
پھر فرمایا:
یہ آیات سورۃ النحل کی 121 ویں اور 122 ویں آیات ہیں۔ ان کا تشریحی ترجمہ یہ ہے کہ
ابراہیم یقیناً ایک امت تھا، ایسی امت جو ہمیشہ تدلل اختیار کرنے والا ۔ امت کا لفظ تو کثرت سے لوگوں
کے گروہ کے متعلق استعمال ہوا کرتا ہے مگر حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ایک بڑی امت تھے۔ ان
معنوں میں یہ ایک خوشخبری بھی تھی اور ایسی خوشخبری تھی جو کبھی کسی اور نبی کو اس رنگ میں عطا نہیں ہوئی
کیونکہ آنحضرت صلی اللہ السلام کی امت بھی ابراہیم ہی کی امت ہے اور اس پہلو سے ابراہیم کی اپنی امت
کا جو پھیلاؤ ہے دنیا میں وہ بھی بے شمار ہے۔ تو ان امور کو پیش نظر رکھیں تو امت کا ایک پیچ تھا اس کا یہ معنی
بنے گا۔ ابراہیم کے اندر ایک ایسی امت کا بیچ تھا جس نے سب دنیا پہ چھا جانا تھا اور اس بیج نے سب
سے زیادہ اعلیٰ درجہ کی نشوونما حضرت رسول اللہ صلی الا السلام کے ظہور کے ذریعہ سے حاصل کرنی تھی۔
قانتا : ہمیشہ تذلل اختیار کرنے والا اللہ کی خاطر، اللہ کے حضور ہمیشہ بچھا رہنے والا ۔
خطبات طاہر جلد 17
856
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
حنِيفًا : اس حد تک اللہ کی طرف جھکاؤ کہ اگر ایسے جھکاؤ والے کے قدم ڈگمگا ئیں بھی تو خدا ہی
کی طرف گرے گا یعنی خدا سے ہٹ کر دوسری طرف گرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تو قدم
ڈگمگانے کا محاورہ ہے مراد یہ ہے کہ اس جھکاؤ کے ساتھ ہمیشہ رہا کہ جب بھی پناہ کی ضرورت پڑی،
جب بھی سہارا ڈھونڈ نا ہوا اللہ ہی کی پناہ لی ، اللہ ہی کا سہارا ڈھونڈا ۔ وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ :
اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھا۔ اب مشرک کی نفی اس سے بہتر الفاظ میں نہیں ہو سکتی ۔ جو الفاظ اس
سے پہلے ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق استعمال ہوئے ہیں اس میں ہر قسم کے شرک کی نفی ہے۔
اس پر اگر آپ غور کریں تو حیران ہوں گے کہ وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ میں ہر طرح کے شرک کی نفی
شامل ہو گئی ہے اور ابراہیم کو ایک موحد بندے کے طور پر پیش کیا۔ اس کے نتیجے میں اس پر شکر واجب
تھا اور یہی اس سے اگلی آیت بیان فرما رہی ہے ۔ شَاكِراً لا نعبہ نعمتیں تو اس پر بے شمار تھیں اللہ کی ،
وہ ان سب نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا تھا۔ اب جتنی بڑی نعمتوں کا ذکر گزرا ہے اس کا شکر بھی سوچیں
کہ کتنا وسیع شکر ہو گا ۔ کسی گہرائی سے شکر ادا کیا گیا ہو گا اور کس وسعت کے ساتھ ہر نعمت کا تصور کر کے
اس کا شکر ادا کرنا گویا کہ ساری زندگی اسی میں صرف ہو گئی۔
اجته : اللہ نے اسے چن لیا۔ شکر نعمت کا حق ادا کئے بغیر چنے کا سوال نہیں اور چنے بغیر
شکر نعمت کا حق ادا نہیں ہو سکتا ۔ یہ دونوں باتیں لازم و ملزوم ہیں ۔ اللہ تعالیٰ چنتا ہی ان بندوں کو ہے جو
نعمت کا شکر ادا کرنے کا حق ادا کرتے ہیں اور جو حق ادا کرتے ہیں ان کو مزید چن لیتا ہے تو گویا ایک
لا متناہی سلسلہ اجتبی کا ہے جو چلتا چلا جاتا ہے اور وہ راستہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ جتنا اللہ کا احسان بڑھتا
چلا جائے اتنا شکر بڑھتا چلا جائے اسی قدر اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کا اجتبی کا فعل صادر ہوتا چلا
جائے گا اُس بندے کو مزید نیک ترقیوں اور بلندیوں کے لئے چن لے گا۔ چنانچہ اسی آیت کے آخر پر
ہے وَهَدْهُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ : اس کو ایک سیدھی راہ کی طرف ہدایت دی ہے۔ حضرت ابراہیم
السلام تو صراط مستقیم پر تھے ہی۔ یہاں اس مضمون کے سیاق و سباق سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سلسلہ
ایک جاری صراط مستقیم کا سلسلہ تھا جو بھی ختم نہیں ہو سکتا کیونکہ صِرَاطٍ مُسْتَقِيم اس رستہ کو کہتے ہیں جو
علیہ
بالکل سیدھا ہو اور سیدھا رستہ کبھی بھی کہیں ختم نہیں ہو سکتا ۔ ہر چیز جو ختم ہوتی ہے اس کے لئے ایک
دائرہ کی ضرورت ہے، خم کی ضرورت ہے اگر کسی چیز میں خم نہ ہو تو وہ لامتناہی ہو گی تو الی صِرَاط
خطبات طاہر جلد 17
857
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
مُسْتَقِيمٍ میں یہ معنی اس سیاق و سباق کے ساتھ نکلتا ہے کہ اللہ تعالی نے اس کو ایک ایسے رستہ پر چلا دیا
نعمتوں اور شکر نعمتوں اور شکر ، نعمتوں اور شکر اور اس کے نتیجہ میں اللہ کا اجتبی کرتے چلے جانا کہ یہ راہ
جو تھی یہ صِرَاطٍ مُسْتَقِیم تھی اس راہ پر کبھی بھی کوئی آخر نہیں آیا کرتا مسلسل آگے بڑھنے والی مسلسل
آگے چلنے والی راہ ہے۔ اور دوسری آیت میں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق و انه في
الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ ( البقرة: 131) کا ذکر آتا ہے اس میں بھی دراصل اسی طرف اشارہ ہے کہ
اس کی ہر آخرت صلاح کی آخرت تھی۔ اس کا ہر بعد میں آنے والا فعل نیکی کا فعل تھا۔ تو صرف دُنیا ہی
میں اس نے حسنات سر انجام نہ دیں ، دنیا ہی میں نیکیوں پر نہیں چلا بلکہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کی نیکیاں بھی
اس کو عطا کیں اور ایسی صلاحیت عطا فرمائی، ایسی پاکیزگی عطا فرمائی جو دن بدن بڑھتی چلی جا رہی تھی
اس دنیا میں بھی اور اُس دُنیا میں بھی اس کے صالح ہونے کا اثر ان معنوں میں ظاہر ہوتا ہے جن
معنوں میں یہ آیات بیان کر رہی ہیں کہ لا متناہی سلسلہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا ۔
یہ آیات شکر کی آیات ہیں اور آج بھی میں شکر ہی کے مضمون پر کچھ امور بیان کرنا چاہتا ہوں
اور ان کا سب سے اول تعلق تو جلسہ سالانہ قادیان سے ہے جو حال ہی میں گزرا ہے۔ اس جلسہ کے
متعلق میں نے یہ بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان ہے کہ اس کثرت سے نو مبائعین جو
ہندوستان کے رہنے والے نو مبائعین تھے تشریف لائے اور دوسرے ہندوستانی اس کثرت سے
تشریف لائے کہ ان کی تعداد ہر دوسرے جلسہ سے بڑھ گئی سوائے اس جلسہ کے جس میں میں شامل
ہوا تھا لیکن مجھے بعد میں توجہ دلائی گئی اور گھر میں ہی ہماری ایک بچی نے کہا کہ آپ کی بات اعداد و شمار
کے لحاظ سے درست نہیں ہے کیونکہ ہندوستان کی جماعتیں آپ کے وہاں دورے کے وقت بھی اس
کثرت سے شامل نہیں ہوئی تھیں اس لئے نیاریکارڈ ہے یہ۔ یہ ایک نئی منزل ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے
ہمیں لے جا کر کھڑا کیا اور آگے بڑھنے کے لئے کھڑا کیا ہے ہر منزل پر انسان تھوڑا سادم لیتا ہے پھر
آگے چل پڑتا ہے۔ تو واقعی یہ بہت گہری بات ہے۔ اللہ تعالی نے قادیان کے جلسہ میں اس کثرت
سے ہندوستانیوں کو شامل ہونے کی توفیق بخشی ہے جن میں بھاری اکثریت نو مسلموں کی تھی کہ
ایسی کثرت سے ہندوستانیوں کا کسی قادیان کے جلسہ میں شریک ہونا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔
جس جلسہ میں میں شامل ہوا تھا ، مجھے اللہ نے توفیق عطا فرمائی تھی اس وقت پاکستان سے بڑی بھاری
خطبات طاہر جلد 17
858
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
تعدا د احمدیوں کی اس میں شامل ہوئی تھی۔ اب کوئی بھی پاکستان سے وہاں نہیں جا سکا۔ وہ غالباً چھ
سات ہزار تھے جو پاکستان ہی سے وہاں پہنچے ہوئے تھے اس کے علاوہ سب دُنیا سے کئی ہزار، دو تین
ہزار مہمان تشریف لائے ہوئے تھے جواب چند سوئے د تھے صرف ، تو اگر ان کا حساب نکال لیں تو بلا شبہ یہ
جلسہ ایک ریکارڈ جلسہ ہے۔ ایسا ریکارڈ کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اس شان کے ساتھ اللہ تعالیٰ
اب ہمارے لئے نئے معیار مقرر فرمائے گا اور اس کے ساتھ میری توجہ اس طرف بھی منتقل ہوئی کہ
پاکستان میں کبھی کوئی جلسہ ایسا نہیں ہوا جس میں دس ہزار نو مبائعین شامل ہوئے ہوں ۔ دس ہزار تو کیا
ہزار ڈیڑھ ہزار سے زیادہ کا مجھے یاد نہیں کہ کبھی بھی پاکستان کے کسی جلسے میں اس کثرت سے نو مبائعین
شامل ہوئے ہوں اور غیر احمدیوں کی تعداد بھی نسبتاً معمولی ہوا کرتی تھی۔ غیر مبائعین اور نو مبائعین کو ملا
بھی لیں تو ربوہ کے جلسہ میں دو اڑھائی ہزار سے زیادہ ان کی تعداد نہیں ہوا کرتی تھی ، زیادہ سے زیادہ
اتنی تھی۔ تو اب قادیان کا جلسہ دیکھیں تو کتنا آگے بڑھ گیا ہے اللہ کے فضل کے ساتھ ربوہ کے مقابل پر
اس کا بڑھنا ایک خوش خبری ہے کہ جس ربوہ کے یہ پیچھے پڑے ہوئے ہیں اللہ ایسے ہزارر بوے اور پیدا
کر دے گا اور ربوہ کی تمہیں باتیں یاد ہیں اس وقت تم تو کچھ بھی نہیں تھے جب ربوہ پہ تمہیں قبضہ تھا اس
وقت تو تمہاری کوئی حیثیت ابھی نہیں تھی ۔ اب دیکھو کہ اللہ تعالی ہندوستان میں کس کثرت کے ساتھ
تمہارے لئے نئے انصار پیدا کر رہا ہے جو قانتا اللہ نیکی کی راہوں پہ آگے بڑھیں گے اور حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ جو خدا کا وعدہ تھا اور جو سلوک فرمایا گیا وہی سلوک ہے اب جو انشاء اللہ تعالیٰ
ہمارے مقدر میں آچکا ہے اور دُنیا کا کوئی دشمن بھی اسے ہم سے کھینچ کے چھین نہیں سکتا۔ اب ان لوگوں
کی پھبتیاں اور تعلیاں کیا حیثیت رکھتی ہیں ۔ ابھی تک بعضوں کے خط آتے ہیں کہ بڑا افسوس ہو رہا
ہے کہ پتا نہیں کیا ہو گا وہاں ۔ ان کو یہ نہیں پتا کہ خدا کیا کر رہا ہے، وہ تو دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر کس
طرح مقابلے کر رہی ہے ان کے اور کس طرح ان کو نامراد کر رہی ہے کوئی بھی ان کی حیثیت باقی نہیں
رہی ۔ آگ ہے جو سینوں میں لگی ہوئی ہے اس کے سوا ان کے پاس اور کچھ نہیں رہا۔
اب شکر کے تعلق میں ہی میں بعض احادیث آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ اور انہی احادیث سے
سبق لیتے ہوئے اب ہندوستان کے نواحمدیوں کے شکر کا طریقہ آپ کو بتاتا ہوں۔ سب سے پہلی
حدیث تو بندوں کے احسان سے تعلق رکھنے والی ہے۔
خطبات طاہر جلد 17
859
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ( رضى الله تعالى عنهما ) ۔ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ
عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی الہ السلام نے فرمایا: جس پر کوئی احسان کیا گیا ہو اور وہ
احسان کرنے والے کو کہے کہ اللہ تجھے اس کی جزائے خیر اور اس کا بہترین بدلہ دے تو
اس نے ثنا کا حق ادا کر دیا۔
(جامع الترمذی، ابواب البر والصلة باب ماجاء في الثناء بالمعروف ،حدیث نمبر : 2035)
اب یہ وہ حدیث ہے جس کا تعلق محض بندوں کے احسان سے ہے کیونکہ خدا کو تو نہیں انسان کہا کرتا کہ
جزاك الله احسن الجزاء ۔ اے اللہ تجھے اللہ جزا دے اس لئے اس حدیث کا کوئی اور معنی ممکن ہی
نہیں ہے سوائے اس کے کہ بندوں کا معاملہ بندوں کے ساتھ ہو ۔ قَدْ أَبْلَغَ فِي الثَّنَاءِ اس کا مطلب یہ
ہے کہ حق ہی ادا نہیں کیا بلکہ بہت مبالغہ کیا ثنا میں ۔ مبالغہ ان معنوں میں کہ جہاں تک شنا ممکن تھی وہ اس
نے کر دی اس لئے جب آپ کہتے ہیں جزاک اللہ خیراً کہ اللہ تجھے بہترین جزا دے، تو یہ کوئی معمولی
بات نہیں ۔ بعض لوگ اپنی حماقت سے یہ سمجھتے ہیں کہ مقابل پہ دیا تو ہمیں کچھ بھی نہیں اور جزاك الله
کہہ کے بعض لوگ کہتے ہیں ٹرخا دیا۔ بہت ہی بے وقوف ہیں یہ خیال کر لینے والے کیونکہ بندہ کیا
دے سکتا ہے آخر ۔ آپ جتنا بھی اس کے لئے کچھ کریں وہ زیادہ سے زیادہ جو دے گا پھر بھی اپنے
بندے کے احتیاج کے مطابق دے گا۔ وہ خود محتاج ہے اس کا ایک محدود دائرہ ہے اس سے بڑھ کر وہ
آپ کو کچھ عطا کر ہی نہیں سکتا۔ تو وہ لوگ جو عطا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ایک پہلو سے بدلہ اتاربھی
دیتے ہیں مگر جب بدلہ اتار دیا جائے تو دونوں کے درمیان جو محبت اور مودت کا رشتہ ہے وہ عملاً منقطع
ہو جاتا ہے۔ ایک انسان سمجھتا ہے میں نے اس کے لئے کچھ کیا تھا دوسرا کہتا ہے میں نے اس کے لئے
کر دیا اور جب بھی کوئی وقت پڑے تو کہہ دیتے ہیں دیکھو میں نے تمہارا بدلہ اتار دیا تھا اور جتنا تم نے
کیا تھا اس ۔ سے زیادہ دیا تھا تو بات وہیں ختم ختم ہوگئی ہو گئی لیکن لیکن جَزَاكَ ۔ اللهُ خَيْرًا کے اوپر رسول الله صلى الله ال سلیم
فرماتے ہیں : قَدْ أَبْلَغَ فِي الثَّناء اس سے بڑھ کر وہ اس کی ثنا اور کیا کر سکتا تھا کہ اپنے احسان کا معاملہ
اللہ کے سپرد کر دیا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ جب یہ جزا کی دعا دی جائے تو دل کی گہرائی سے دینی
چاہئے اور اگر دل کی گہرائی سے یہ دعا اٹھے تو اس سے بہتر کسی احسان کا بدلہ نہیں اتارا جا سکتا۔ کیوں؟
اس دعا کو پھر اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے اور دل کی گہرائی سے تب ہی اُٹھ سکتی ہے اگر انسان کے اندر احسان
خطبات طاہر جلد 17
860
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
مندی کا جذبہ ہو، اگر انسان کے اندر احسان کو قبول کرنے اور اس پر خوش ہونے اور تھوڑے سے کو بہت
زیادہ سمجھنے کا جذبہ ہو تب ہی دل کی گہرائی سے دعا اُٹھ سکتی ہے۔ تو تمام دنیا کے احمدیوں کے لئے اس
میں بڑا گہر ا سبق ہے۔ اپنے روزمرہ کے معاملات کو آپس میں درست کریں اور احسان کا جو بدلہ اللہ تعالیٰ
چاہتا ہے کہ آپ بہترین رنگ میں ادا کریں وہ دعا کے ذریعہ ہے اور ایسی دعا کے ذریعہ جس سے بڑھ کر
پھر دعا ممکن عا ممکن نہیں ہے لیکن ایک شرط ہے اس کے ساتھ وہ یہ ہے کہ اگر آپ اپنی طرف سے کچھ دے سکتے
ہوں تو وہ دینے کے علاوہ یہ دعا دیں۔ دو باتیں ہیں، دے کر انسان سمجھے کہ یہ کچھ بھی نہیں ہے اور پھر اللہ
کی طرف معاملہ لوٹا دے کہ اے اللہ ! اس کو اتنا دے کہ جو میرے تصور میں بھی نہیں آسکتا یا اس کے
تصور میں بھی نہیں آ سکتا تو یہ ایک لامتناہی شکر کا سلسلہ ہے جو چلتا چلا جاتا ہے۔ یہ وہ صراط مستقیم ہے
شکر کی جس کا ذکر حضرت ابراہیم کے سلسلہ میں بیان فرمایا گیا ہے۔
اگلی حدیث وہ ہے جو بہت گہری ہے اور مختلف معانی رکھتی ہے۔ بندوں پر بھی اس کا اطلاق ہوتا
ہے اور اللہ کے احسانات پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ جتنا میں نے اس پر غور کیا ہے اتنا ہی زیادہ میں
اس کے مختلف معانی میں کھویا گیا ہوں اور مشکل محسوس کرتا ہوں کہ ان سب معانی کی طرف آپ کو
متوجہ کر سکوں کیونکہ رسول اللہ صلی لی لی ایم کے تھوڑے سے کلام میں بے انتہا معانی مضمر ہوا کرتے ہیں
اور یہ وہ حدیث ہے جس کا تعلق بیک وقت انسانوں کے احسان سے بھی ہے اور اللہ کے احسانات سے
بھی ہے۔ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ السلام نے فرمایا :
جسے کوئی چیز عطا کی جائے۔ ( اب دیکھیں مجہول رکھا ہے اس کو ) مَنْ أُعْطِيَ عَطَاء “
صاف پتا چل رہا ہے کہ اس میں دونوں امکانات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ چیز بندے کی طرف سے عطا
کی جائے یا اللہ کی طرف سے عطا کی جائے۔ تو یہی چابی ہے اس بات کی کہ آگے جتنے مضامین چل
رہے ہیں وہ بندوں اور خدا دونوں کی طرف منسوب ہوں گے۔ جب اللہ کی طرف منسوب ہوں گے تو
پھر اس کے معنی بہت زیادہ وسیع اور گہرے ہوتے چلے جائیں گے۔
وو
وو
جسے کوئی چیز عطا کی جائے تو اسے چاہئے کہ وہ اس کا بدلہ دے۔ ( ان معنوں میں )
أُعْطِيَ عَطَاءً فَوَجَدَ فَلْيَجْزِيهِ “
اب یہاں ترجمہ کرنے والے نے یہ غلطی کی ہے کہ وجد کے مضمون کو آخر پر رکھا ہے حالانکہ یہ فرمایا گیا:
فَوَجَدَ فَلْيَجْزِ به اگر اسے توفیق ہو۔ وجد کا یہ معنی ہے یہاں، اگر توفیق ہو تو اس کا بدلہ دے۔ اب اللہ
خطبات طاہر جلد 17
861
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
کے بدلہ اتارنے کی توفیق ہی نہیں تو بندوں کے معاملہ میں توفیق کچھ نہ کچھ تو ہوتی ہے مگر اللہ کے
معاملہ میں تو کوئی توفیق ہی نہیں ہے آپ کیسے توفیق پائیں گے کہ اللہ کا بدلہ اتاریں۔ تو یہ دو شاخہ معنی
چلتا چلا جا رہا ہے آگے۔
فَإِنْ لَمْ يَجِدُ فَلْيُغْنِ بِهِ فَمَنْ أَثْنَى بِهِ فَقَدْ شَكَرَهُ ۔
و
وو
اب یہاں ایک محاورہ حضور اکرم صلی السلام نے استعمال فرمایا ہے جو عربی لغت میں اس طرح نہیں ملتا
کہیں بھی ۔ تکی عَلَیہ کا مضمون تو ملتا ہے لیکن ٹکی ہے ۔ انتی بہ کا جو صلہ ہے ”ب“ کے ساتھ یہ آپ کو
کسی لغت میں کہیں نظر نہیں آئے گا اور یہ بات واضح کر رہی ہے کہ حضرت اقدس رسول اللہ صلی السلام کے
ذہن میں عام معنوں سے ہٹ کر کچھ معانی ہیں اور یہی وہ پہلو ہے جو آج میں آپ کے سامنے خوب
کھولنا چاہتا ہوں ۔ فَلْيَجْزِ بِهِ جَزَی بہ کا مضمون تو ہر لغت میں آپ کو مل جائے گا۔ کسی کو کسی چیز کی
جزا دی جائے تو کہیں گے جزی بہ یہ عام مضمون ہے ۔ مگر یقین یہ کہیں نظر نہیں آئے گا اور یہی وہ تکی
بہ ہے جس کا معنی بہت وسیع ہے جس کے متعلق میں آج آپ کے سامنے کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں ۔اگر
اس کے پاس کچھ نہ ہو یا توفیق نہ ہو تو یقین بہ اگر میں بندوں کی بات پہلے شروع کرتا ہوں تو یہ نہیں
فرمایا کہ اس کی تعریف کرو، اس کا کوئی ذکر نہیں ہے اس چیز کے ذریعہ اس کا شکر ادا کرو جو تمہیں عطا کی
گئی ہے۔ یہ مضمون عام مضمون سے بہت گہرا ہے۔ یقین بہ کا صرف یہ مطلب بنے گا اس چیز کے
ذریعہ شکر عطا کرو جو تمہیں عطا کی گئی ہے۔ اس چیز کے ذریعہ کیسے شکر ہوتا ہے اس کے بہت سے طریق
ہیں جو اس حدیث میں اللہ کے تعلق میں تو سمجھ آ جاتے ہیں ، بندے کے تعلق میں فوری طور پر سمجھ نہیں آ طور
آسکتے مگر غور کریں تو سمجھ آجائے گی ۔ جو چیز تمہیں دی گئی ہے اس کو اگر لوگوں میں آگے بیان کروا گرچہ
دینے والا شکریہ کا محتاج نہیں ہے اور دینے والے کا شکریہ کا احتیاج اس کو اس قابل ہی نہیں رہنے دیتا
کہ اس کا احسان کرنے والوں میں شمار ہو سکے۔ تو یہاں یہ نہیں فرمایا کہ اس کی ثنا کرو کیونکہ یہ تو اللہ تعالیٰ
نے ناپسند فرمایا ہے۔ فرمایا اس چیز کو جو دیتا ہے اس کو آگے چلاؤ۔ اب کسی بندہ کو کسی کی طرف سے کچھ
ملتا ہے اگر وہ اس کو روک کے بیٹھ جائے تو یہ ثنا کا حق ادا نہیں کر رہا۔ بہ کے معنی میں ادا نہیں کر رہا۔ اس
چیز کو استعمال کر کے اس کا حق ادا کرو۔ اب یہ استعمال بھی کئی طریق سے ہے۔ ایک تو یہ کہ خود اپنے
او پر استعمال کرو، اپنے گھر والوں پر استعمال کرو، اپنے عزیزوں پر استعمال کرو جو ثابت کر دے گا کہ
خطبات طاہر جلد 17
862
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
تمہیں وہ چیز پسند تھی ۔ اگر استعمال ہی نہ کرو اور چھپالو یا الگ پھینک دو تو یہ شکر کا حق ادا کرنے والی
بات نہیں ہے۔ دوسرے لوگوں تک پہنچاؤ۔ اسی چیز کا فیض اسی طرح لوگوں تک پہنچاؤ جیسے تم تک کسی
نے اس چیز کا فیض پہنچایا تھا تو یہ سارے معنی بہ سے نکلتے ہیں اور علی سے نہیں نکلتے جو عام طور پر شنا
کا صلہ ہے کیونکہ یہ دونوں مضمون بیک وقت چل رہے ہیں ۔
اب میں صرف خدا کے تعلق میں صرف یہ مضمون بیان کرتا ہوں ۔ فَمَنْ أَثْنَى بِهِ فَقَدْ شَكَرَهُ
جس نے خدا کی عطا کردہ چیزوں کے ذریعہ اللہ کا شکر ادا کیا یعنی ان سب چیزوں کو اس طرح بنی نوع
انسان کے فائدے کے لئے استعمال کیا جس طرح اللہ نے اس کو عطا کی تھیں ان کو نہ چھپا یا ، نہ یہ ظاہر
کیا کہ خدا نے خاص فضل مجھ پہ فرمایا ہے کیونکہ جب بھی اس بات کو چھپائے گا کوئی شخص تو ثنا کا حق
جاتا رہے گا۔ تو مراد یہ ہے کہ جو بھی تمہیں عطا ہوا ہے اسے بیان بھی کرو اور اس کے ذریعہ سے لوگوں کو
دکھا دو کہ اس طرح شکر ہوا کرتا ہے۔ یہ وہ مضمون ہے جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے اس کی بہت سی
شاخیں ہیں مگر اتنا یاد رکھیں کہ شکر کی بحث چل رہی تھی یہاں آکر شکر کی تان ٹوٹی ہے۔ فَقَدْ شَكَرَهُ یہ
شنا کرے گا تو پھر شکر ادا ہو گا ورنہ شکر ادا نہیں ہوگا۔
وَمَنْ كَتَمَهُ فَقَدْ كَفَرَهُ "
(سنن أبی داؤد، كتاب الأدب، باب فى شكر المعروف ، حدیث نمبر : 4813)
اور جوان احسانات کو چھپائے گا۔ فَقَدْ كَفَرَہ اس نے ناشکری کی۔ تو اللہ تعالیٰ کے احسانات کو
بکثرت بیان کرنا ، اللہ تعالیٰ کے احسانات کو استعمال کرنا، دوسرے بنی نوع انسان کے لئے احسان
کے طور پر استعمال کرکے، یہ شکر ہے اور ان نعمتوں کو چھپالینا کسی خوف سے، دُنیا کے ڈر سے یا اور کسی
بنا پرتا کہ ان کے پاس یہ چیزیں اکٹھی ہونی شروع ہو جائیں یہ ساری ناشکری کی قسمیں ہیں۔
پس اس مضمون سے یہ راہنمائی حاصل کرتے ہوئے میں اب قادیان کے جلسہ کے تعلق میں
ان نو مبائعین کے متعلق یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے جو یہ کہا تھا کہ ان سب نومبا ئعین کو ہم
دوبارہ جھونک رہے ہیں اسی راہ میں جس راہ سے ہمیں یہ عطا ہوئے تھے، یہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے عطا کئے
تھے بہت سی باتوں کے پیش نظر جن کا ذکر میں ابھی کر چکا ہوں۔ ہم پر جو مظالم ہوئے ، ظلم وستم ہوئے،
ہماری جو ناشکری کی گئی ، ہم نے احسان پر احسان کئے اور اس کے مقابل پر ظلم پر ظلم دیکھے ان ساری
خطبات طاہر جلد 17
863
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
باتوں کو اللہ تعالیٰ تو نہیں بھولتا، بندہ تو بھلا دیتا ہے اور شکر ادا کرنے والوں میں سب سے زیادہ شکر اللہ
ادا کیا کرتا ہے اور اس کے شکر ادا کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ وہ جتنا احسان کرتا ہے اس کو اور بھی بڑھا
دیتا ہے اور اس دوڑ میں کوئی اللہ کو شکست نہیں دے سکتا ۔ جتنا مرضی آپ کوشش کر کے دیکھ لیں کوئی چیز
تو اللہ کو دے نہیں سکتے سب کچھ اسی کا دیا ہوا ہے۔ اس کا شکر ادا کر سکتے ہیں مگر جتنا شکر ادا کریں گے
وہ اور دیتا چلا جائے گا۔ اب آنحضرت صلی ال ای ایم سے زیادہ تو شکر ادا کرنے والا کوئی دنیا میں پیدا نہ ہوا،
نہ ہو سکتا ہے۔ آپ صلی السلام نے اللہ کے شکر ادا کرنے کے لئے ساری زندگی وقف کر دی اور اللہ تعالیٰ
آپ کے مقام بڑھاتا چلا گیا ناممکن تھا کہ اللہ کا شکر ادا کر کے اللہ کو آپ صلی لا کہ ہم تھکا دیتے اور ناممکن
تھا کہ خود بھی تھک جاتے کیونکہ زندگی بھر آپ صلی لا الہ ہم تھکے نہیں شکر ادا کرتے کرتے اور نتیجہ یہ نکلا کہ
وہ جزا جو اس دنیا میں عطا ہوئی تھی ، جس حد تک ہونی تھی اس کے علاوہ اللہ نے اس کو لا متناہی کر دیا اگلی
دنیا کے لئے ۔ تو آئندہ دنیا میں جو خدا تعالی آنحضرت صلی الله السلام کو بلند سے بلند تر درجات عطا فرما تا
چلا جائے گا یہ اس شکر کا ہی نتیجہ ہیں جو زندگی بھر آپ صلی ال ای ایم نے ادا کیا ۔ اب وہاں اللہ تعالیٰ کا شکر
رسول اللہ صلی لالی تم کیسے ادا فرمائیں گے یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔ یہ وہ ایسی دوڑ ہے جس میں شکر ادا کرنے
والے نے ہارنا ہی ہارنا ہے اور اللہ نے جیتنا ہی جیتنا ہے۔
تو اس پہلو سے میں نے یہ گزارش کی تھی کہ اب ہمارا شکریہ ہے کہ ان سب نومبا ئعین کو دوبارہ
اسی راہ میں جھونک دیں اور استعمال کریں ۔ اس احسان کا بدلہ اتارا تو نہیں جا سکتا مگر شکر ادا کرنے کے
طور پر کہ اللہ تو نے یہ نعمت ہمیں دی تھی اب یہ نعمت ہم تیری راہ میں خرچ کر رہے ہیں ۔ خوشی کی بات یہ
ہے کہ قادیان سے جتنی اطلاعیں ملی ہیں ان کی رو سے یہ نومبائعین جو سیدھے سادے بندے ہیں
زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں بلکہ کثرت ایسی ہے جو تعلیم یافتہ ہے ہی نہیں ، وہ اس پیغام کو سمجھ گئے ہیں۔
میں حیران رہ گیا کہ دیکھو اللہ نے کیسی ان کو فراست عطا فرمائی ہے کہ قادیان سے جتنی بھی رپورٹیں مل
رہی ہیں اس میں اس بات کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے کہ سارے باتیں کرتے ہیں آپس میں ،
ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ ہم اس بات کو خوب سمجھ گئے ہیں ، ہم شکر گزار بنتے ہیں اور بنیں گے اور جماعت
نے جو ہم سے توقع کی ہے اس توقع کے مطابق ایسا شکر ادا کریں گے کہ ہندوستان کے کنارے گونج
اٹھیں گے چنانچہ اب وہ یہ ارادے لے کر واپس گئے ہیں۔ تو ہم سے تو یہ وعدہ ابھی سے پورا ہو گیا۔
خطبات طاہر جلد 17
864
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ - (ابراهیم : 8) أَزِيدَنَّكُمْ میں ان کے معیار کے بڑھنے کا بھی ذکر
ہے کہ زنا کے معنی زیادہ کرنا ہے اور جب خدا شکر کے نتیجے میں زیادہ کرتا ہے تو اچھی باتیں زائد کیا
کرتا ہے بری باتیں زائد نہیں کیا کرتا ۔ تو جس حال میں یہ لوگ آئے تھے اس سے بہت بہتر حال
میں لوٹے ہیں یہ بھی آزیدان کا وہ وعدہ ہے جو پورا ہو ہی گیا اور اس کے بعد جو انہوں نے بڑھنا ہے اور
ہندوستان میں پھیلنا ہے یہ اس کے بعد کی باتیں ہیں ۔ تو وہی بات جو بارہا آپ کے سامنے بیان کی گئی
ہے اور بیان کرتے ہوئے میں کبھی تھکتا نہیں وہ زنی والی بات ہے۔ ناممکن ہے کہ آپ اللہ کو ہر اسکیں
اس معاملہ میں جب کہ انسان تو انسان کو بھی نہیں ہراسکتا اس معاملہ میں ۔
وہ بادشاہ کا قصہ آپ نے بار ہا سنا ہو گا لیکن نئی نسلیں بھی آتی رہتی ہیں اور یہ نو مبائعین بھی ضرور
سن رہے ہو نگے ۔ ان سب کے لئے سارے ہندوستان میں انٹیناز لگے ہوئے ہیں اور یہ بات کو سنتے
ہیں اور بڑی توجہ سے دیکھتے ہیں تو ان کے علم میں اضافہ کے لئے یا ان کے لطف میں اضافہ کے لئے
میں دوبارہ پھر یہ بیان کر دیتا ہوں۔ ایک بادشاہ نے اپنے وزیر کو یہ ہدایت کر رکھی تھی کہ جب بھی چلو
اپنے ساتھ اشرفیوں کی تھیلیاں لے کے چلا کرو کیونکہ جب کوئی چیز مجھے بہت پسند آئے اور میرے منہ
سے زہ نکل جائے کہ واہ واہ کیا بات ہے تم فوراً ایک تھیلی اس کو دے دینا جس کے متعلق میں زن کہوں ۔
اسی طرح وہ بادشاہ بھیس بدل کر سفر کیا کرتا تھا کیونکہ وہ چاہتا نہیں تھا کہ لوگوں کو پتا لگے کہ یہ بادشاہ
ہے یا اسے مجھ سے کوئی توقع ہے عام سادہ باتوں میں کوئی اچھی بات کر دیں تو پھر میں زنا کہوں۔
ایک بوڑھا کسان درخت لگا رہا تھا ، اور درخت لگا رہا تھا کھجور کے، اور تھا اتنا بوڑھا کہ بظاہر حالات کار ہا تھا اتنا
اس کا اپنے لگائے ہوئے کھجوروں کا پھل کھانا ممکن نہیں تھا کیونکہ کھجور آٹھ نو سال میں عام طور پر پھل
دیتی ہے اب جلدی پھل دینے والی بھی ایجاد ہو گئی ہیں مگر عموماً آٹھ نو سال کے بعد پھل دیا کرتی ہے۔
تو اگر وہ نوے سال کا ہو جس طرح کہ بیان کیا جاتا ہے کہ بہت ہی بوڑھا تھاتو از ما بادشاہ کو یہ خیال
گزرا ہو گا کہ یہ کیا فضول کام کر رہا ہے ، پھل تو کھا نہیں سکے گا اپنی محنت کا ۔ تو اس نے اس بڑھے سے
کہا کہ دیکھو تم یہ کام کر رہے ہو جس کا پھل تم کھا نہیں سکو گے، کیا فائدہ؟ اس نے کہا ہمارے باپ
دادے بڑھے ہوا کرتے تھے انہوں نے جو کھجوریں لگائی تھیں ان کا پھل میں کھا نہیں رہا؟ کیا میں
ایسا ناشکرا ہو جاؤں کہ ان کے احسان کا بدلہ اتارنے کی کوشش نہ کروں۔ یہ احسان کا بدلہ ان تک تو
خطبات طاہر جلد 17
865
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
نہیں پہنچ سکتا مگر آنے والی نسلوں کو پہنچے گا پھر وہ کھجوریں لگایا کریں گے، اس سے اگلی نسلیں فائدہ
اٹھایا کریں گی تو احسانات کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے جو جاری ہو جائے گا ۔ یہ اتنی پیاری بات لگی بادشاہ
کو کہ اس نے کہاز سُبحان اللہ ، کیا بات ہے۔ اسی وقت وزیر نے ایک تھیلی اشرفیوں کی نکال کر اس
کو پکڑا دی ۔ اس نے کہا بادشاہ سلامت ! آپ تو کہتے تھے کہ کھجور میں نو سال کے بعد پھل لاتی ہیں
میری کھجور نے تو ابھی پھل دے دیا ہے۔ آپ گواہ رہیں اس کے ۔ بادشاہ سلامت تو نہیں اس نے کہا۔
ابھی تو چھپایا ہوا تھا، بیچ میں سے جانتا ہو گا ضرور کیونکہ بڑا ذہین بڑھا تھا۔ اس نے کہا میری کھجور ہیں تو
ابھی دیکھیں دوبارہ پھل دے دیا ہے۔ یہ بات سن کر بادشاہ کے منہ سے پھر زہ نکل گیا۔ اسی وقت
وزیر نے ایک اور تھیلی نکالی اور اسے پکڑا دی۔ اس نے کہا واہ واہ کھجور میں ایک سال میں پھل نہیں
دیتیں یہاں تو ایک سال میں دو پھل دے دئے ہیں ، کیسی رہی۔ پھر اس کے منہ سے زنا نکلا اور وزیر
نے ایک تھیلی اور پکڑا دی۔ اور اس نے کہا بھا گو یہاں سے یہ بڑھا تو ہمارے خزانے لوٹ لے گا
ایسا عقل والا بڑھا ہے کہ کچھ نہیں چھوڑے گا۔
اب اللہ تو ایسا بادشاہ نہیں ہے جس کے خزانے لوٹے جاسکیں۔ یہ ہے مضمون جس کے تعلق
میں مجھے یہ روایت ہمیشہ یاد آ جاتی ہے اللہ کے خزانے تو کوئی بھی نہیں لوٹ سکتا ، ختم کر ہی نہیں سکتا۔
رسول اللہ صلی کی ہم نہیں لوٹ سکے تو اب دنیا میں اور کون لوٹ سکے گا، لوٹے مگر ختم نہیں کر سکے ۔ تو اس
لئے میں ہندوستان والوں کو خصوصیت سے یہ پیغام دیتا ہوں اور پاکستان کے احمدیوں کو بھی یہی پیغام
ہے جو شکوے شکایات ہیں تکلیفوں کے ان پر صبر کریں اور صبر کے ساتھ شکر کا مضمون یوں باندھا گیا ہے
جیسے چولی دامن کا ساتھ ہو۔ آپ صبر کریں ، آپ کے صبر کا پھل خدا ضرور دے گا وہاں بھی دے گا اور
باہر تو بے شمار پھل لگ رہا ہے اور ہم کبھی بھی نہیں بھولے اس بات کو کہ یہ خصوصیت کے ساتھ پاکستان
کے مظلوموں کی قربانیاں ہیں جن کا پھل ساری دنیا کھا رہی ہے اور اس پھل کا اب ہم فیصلہ کر چکے ہیں
کہ ضرور شکر ادا کریں گے اور اس کثرت سے ادا کریں گے کہ خدا کی تقدیر لمحہ لمحہ ہمارے لئے زہ کا
لفظ استعمال کرتی چلی جائے گی۔ اور ہر دفعہ جب خدا کا کلام ان معنوں میں ظاہر ہوگا کہ تم نے خوب کیا
میں راضی ہو گیا تو اس کی بے شمار نعمتیں بھی ہم پر اتریں گی جن کا کوئی شمار ممکن نہیں ہے اور ہر نعمت کا شکر
ہم پر واجب ہوتا چلا جائے گا۔ جیسا کہ حضرت ابراہیم کے متعلق اللہ نے فرمایا کہ وہ تمام نعمتوں کا شکر
خطبات طاہر جلد 17
866
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
ادا کرنے والا تھا۔ یہاں آنْعُبہ میں اگر چہ تمام کا لفظ استعمال استعمال نہیں ہوا مگر مضمون میں آنعیہ سے مراد
ہر نعمت کا اور نعمت کے اندر اس کے بڑے ہونے کا بھی ذکر موجود ہے۔ یہ عربی محاورہ ہے کیونکہ اللہ کی
نعمتیں تو ابراہیم پر تھیں ہی بے شمار - اجتبہ جب فرما دیا تو اس سے بڑی نعمت اور کیا ہوسکتی ہے۔ تو یہ
ساری باتیں اس مضمون میں داخل ہیں ۔ نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہم پر فرض ہے اور ان شکروں کو ادا
کرتے کرتے تھکنا نہیں ہے۔
اس سلسلہ میں جیسا کہ میں نے گزشتہ دفعہ بھی ہندوستان کو نصیحت کی تھی ایک بات یاد رکھیں کہ
ان کو مالی قربانی کی عادت ڈال دیں۔ جتنے نئے آنے والے ہیں ان کو لازما مالی قربانی کی عادت ڈال
دینی چاہئے اور یہ پیغام تو سب دُنیا کے لئے ہے۔ ہر ایک شخص جس کی اولاد کو خدا تعالیٰ کوئی نوکری
دیتا ہے یا تجارت میں کامیابی عطا فرماتا ہے ان سب کا فرض ہے کہ وہ خدا کی راہ میں اس کو اور خرچ
کریں کیونکہ اس سے ان کا مال بڑھے گا ، کم نہیں ہوگا۔ ابھی کل ہی کی ملاقاتوں میں ایک خاتون
تشریف لائی تھیں اپنی بیٹی کو ساتھ لے کے اور ان کی طرف سے لفافہ مجھے دیا کہ تمام چندے ادا
کرنے کے بعد پیچھے جتنی تنخواہ اس بچی کی بنتی تھی ، پہلی تنخواہ وہ ساری کی ساری یہ پیش کر رہی ہے اس کو
خدا کی راہ میں استعمال کر لیں اور میں نے یہ دستور بنا رکھا ہے کہ جو بھی پہلی تنخواہ دیتا ہے اس طرح اس
کو مسجد کے لئے یا مساجد کی تعمیر میں استعمال کیا جائے۔ چنانچہ یہ بھی ایک بڑی مذ ہے جو بنتی چلی جارہی !
ہے اور اس کے نتیجہ میں ہم ایسے علاقوں میں مسجدیں بناتے ہیں جہاں غربت کی وجہ سے وہ لوگ توفیق
نہیں پاتے کہ مسجدیں بنا سکیں۔ تو یہ بھی ایک شکر کا طریقہ ہے اور جو مساجد احمدی بنائیں گے۔
اب دیکھیں نا! شکر کتنا لا متناہی چیز ہے۔ ان ساری مساجد میں اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا اور غریب
علاقوں میں اگر مسجد بنے تو اور بھی زیادہ ممنون ہوتے ہیں ۔ امیر تو یہ سوچ لیتے ہیں کہ ہمیں توفیق ملی تھی
ہم نے مسجد بنالی ، بعضوں کو بے وقوفی سے یہ بھی شاید خیال آتا ہو کہ ہم نے بڑا کمال کر دیا ہے یہ تو نہیں
کہہ سکتے کہ اللہ پہ احسان کیا ہے مگر فخر سے پھولے پھرتے ہیں کہ ہم نے کمال کر دیا ہے مسجد بنادی
مگر غریب نہیں یہ بات کرتا ، سوچتا نہیں یہ بات، اس کو تو پتا ہے کہ مجھ میں توفیق ہی نہیں تھی ۔ پس ایسے
لوگ جو اپنی آمد خواہ کسی قسم کی آمد شروع ہوئی ہو ، تجارت کی ہو، انڈسٹری کی ہو یا تنخواہوں وغیرہ کی ہو
وہ خدا کے حصہ کے چندے نکالنے کے بعد بقیہ رقم جو بچتی ہے وہ پہلی رقم پہلے مہینہ کی پوری کی پوری ادا
خطبات طاہر جلد 17
867
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
کر دیں یہ ایک بہت بڑا نیکی کا فعل ہے جو بڑھتا چلا جائے گا اور چونکہ جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے
اسے ہم غریب علاقوں میں مساجد کے لئے استعمال کرتے ہیں تو وہاں وہ سارے شکر گزار ہوں گے
اور جو بھی وہ شکر گزاری کریں گے اس کی جزا اُن کو ملتی چلی جائے گی۔ تو میں اُمید رکھتا ہوں کہ بیرونی
جماعتیں بھی اس سے نصیحت پکڑیں گی اور ہندوستان کی جماعتیں بھی خصوصیت کے ساتھ اس طرف
بھی توجہ کریں گی کہ غریبوں کے چندے سے بچت کر کے وہاں مسجدیں بنانے کے لئے استعمال کریں
اور کچھ زائد رقم ہم انشاء اللہ تعالیٰ مہیا کریں گے۔
میں سمجھتا ہوں مسجدیں تو جتنی بنائی جاسکتی ہوں بناتے چلے جانا چاہئے کیونکہ مسجد میں مومن کی
روح ہے، مومن کی جان ہے، مسجد جماعت کا قائم مقام ہے اور مسجد کے نتیجہ میں ہی جماعت کو تقویت
ملتی ہے۔ اس سلسلہ میں افریقہ والوں کو بھی میں نے ہدایت کی تھی۔ بعض دفعہ تھوڑی دیر کام کرنے
کے بعد وہ لوگ تھک بھی جایا کرتے ہیں تو ان کو بھی میں دوبارہ بتا رہا ہوں مسجدوں کی تعمیر سے رکنا
نہیں ہے۔ یہ نہ سمجھیں کہ میں بنادیں ہم نے یا تیں بنادیں بناتے چلے جائیں۔ کوئی جماعت ایسی نہ
ہو جس کی اپنی مسجد نہ ہو اور جہاں مسجدیں ہو جائیں گی وہاں جماعتیں مستحکم ہو جائیں گی پھر ناممکن ہے
کہ ان کو ہٹایا جا سکے کیونکہ جماعتیں مسجد سے وابستہ ہوتی ہیں اور مسجد ہی میں تمام انسانوں کے اجتماع
کا مضمون داخل ہے۔ اِن اَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ (آل عمران: 97) میں یہی مضمون ہے جو بیان
فرمایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سارے بنی نوع انسان کو جو باندھنے کا فیصلہ کیا تھا کہ ایک ہاتھ پر اکٹھے
ہو جائیں تو اللہ نے دیکھیں کیسی ترکیب کی اپنا گھر بنایا تا کہ اس کا فائدہ سارے بنی نوع انسان کو
پہنچے اور سارے بنی نوع انسان اس گھر کے ذریعہ ایک ہاتھ پر اکٹھے ہو جائیں۔ اب دیکھ لیں تمام
بنی نوع انسان کو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صل ال السلام کو وہاں مبعوث فرما کر خانہ کعبہ کے گرد اکٹھا کر دیا ہے
تو حج ہر دفعہ یہی تو پیغام لے کے آتا ہے کہ مسجدوں میں تمہاری زندگی ہے، مسجدوں میں تمہاری
جماعت ہے۔ پس مسجدوں کی تعمیر کی طرف دُنیا کے تمام ممالک متوجہ ہوں اور پاکستان میں جو ہمارے
دشمنوں کو دشمنی ہے مسجدوں سے اس کے باوجود جہاں جہاں جس طرح توفیق ملے مسجد میں ضرور بنائیں۔
اس کی سزائیں بھی ملتی ہیں، مسجدیں بنانے کے نتیجہ میں شہید بھی کئے جاتے ہیں مگر اللہ کا گھر بنانے
سے احمدی باز نہیں آ سکتا۔ اگر ایسے حالات پیدا ہوں کہ اس کے نتیجہ میں نقصان کا ایسا خطرہ ہو کہ
خطبات طاہر جلد 17
868
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
جماعت کی تبلیغ میں رکاوٹ پیدا ہو تو ایسی صورت میں مخفی طور پر مسجدیں بنانا یہ ممکن ہے اور بنانی
چاہئیں۔ اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ اللہ اس طریق پر انشاء اللہ تعالیٰ پاکستان کی مشکلات بھی دور
فرمادے گا اور فرمانے لگا ہے، فرما رہا ہے۔
ایسے آثار نظر آ رہے ہیں جن سے لگتا ہے کہ اللہ تعالی کی پکڑ اب دشمنوں کے اوپر تلوار کی طرح
لٹک رہی ہے اور یہ تلواریں جگہ جگہ گر بھی رہی ہیں مگر ہوش نہیں آرہی ۔ اگر قوم کو ہوش نہ آئے ، خدا کی
طرف سے کھٹکھٹانے
دروازے ے
والی چیزیں بار بار دلوں کے دروازے کھٹکھٹا رہی ہوں، آفات دلوں کے
کھٹکھٹا رہی ہوں اور ان کو اور ان کو ہوش نہ آئے تو پھر آخری تقدیر جو ہے وہ پھر کلیہ منہدم کرد به منہدم کر دیا کرتی
ہے، اُن کی ساری تدبیروں کو منہدم کر دیا کرتی ہے، ان کی ساری تعمیروں کو منہدم کر دیتی ہے۔ جو خدا
کا گھر منہدم کرنے میں فخر کریں ان کے گھر باقی کیسے رہ سکتے ہیں۔ اللہ پکڑ میں دھیما ضرور ہے مگر
أَمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتين - (الاعراف: 184) میں مہلت تو ان کو دیتا ہوں مگر میری پکڑ بہت
سخت ہے۔ جب بھی ان کے پیمانے بھریں گے اور مجھے تو اب بھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں
تو پھر وہ جو خدا کے گھر کے دشمن تھے ، خدا کے گھر مٹانے کے درپے تھے ان کے گھر ضرور مٹائے
جائیں گے اور مٹائے جا بھی رہے ہیں اور ان کو سمجھ نہیں آرہی ۔ تو اس وجہ سے میں ہمیشہ پاکستان
کے لئے خود بھی دعا کرتا ہوں اور آپ کو بھی یہ مضمون چل پڑا ہے تو دعا کی طرف متوجہ کر رہا ہوں
کہ آنحضرت صلی الا السلام کی پیروی میں جب کہ دشمن نے ظلم کی حد کر دی تھی یا حدیں پھلانگ چکا تھا
حضور اکرم صلی الہ السلام نے یہ دعا کی:
اللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(الجامع الشعب الايمان، حدیث نمبر : 1375)
اے میرے اللہ ! اللہ ! میری قوم کو ہدایت دے فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ یہ جانتے نہیں ۔ یہ جو شرط ہے
نہیں جانتے یہ شرط قبولیت دعا کے لئے ضروری ہے۔ جس طرح قوم نے ظلم کئے تھے ان کے لئے
رسول اللہ صلی الا الہ سلم اللہ سے ہدایت مانگ کیسے سکتے تھے ، سوائے اس عذر کے کہ إِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ کہ
وہ جانتے نہیں مگر جب بھی میں یہ دعا کرتا ہوں میرے دل پہ یہ بوجھ پڑتا ہے کہ یہ لوگ تو جانتے ہیں
اور جان بوجھ کے ایسا کر رہے ہیں۔ اچھا بھلا پتا ہے کہ یہ مظلوم ہیں ان پر ظلم کرنا جائز نہیں ہے اس
کے باوجود ظلم کرتے چلے جاتے ہیں۔
خطبات طاہر جلد 17
869
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
اب ہمارے مربی قدیر صاحب ( عبد القدیر قمر صاحب - مرتب ) اس وقت پچیس سال عمر قید
کاٹ رہے ہیں ۔ ان کے حج نے واضح کر دیا تھا بار بار کہ میرے نزدیک تم بالکل معصوم ہو اور
بری الذمہ ہو۔ اس کے بعد فیصلہ یہ دیا کہ عمر قید سے کم اس کی سزا نہیں ۔ تو اب وہ بظاہر اپنے گھر میں
آرام سے بیٹھا ہوا ہے، کیسے ممکن ہے کہ اللہ اسے چین سے رہنے دے۔ اس نے ہمیشہ کے لئے اپنی
بربادی کے فیصلے پر دستخط کئے ہیں، اس پر مہر لگائی ہے۔ یا تو ایسا شخص خدا کی ہستی کا قائل ہی نہیں۔
وہ سمجھتا ہے کوئی بھی نہیں جائے گا وہاں ، کچھ نہیں ہوگا تو اللہ کو قائل کروانا آتا ہے۔ اور اگر قائل ہے تو
حد سے بڑھ کر جاہل ہے۔ جانتا ہے کہ ایک خدا ہے حساب لینے والا ، جانتا ہے کہ عدالت کی کرسی پر
جب کوئی بیٹھے تو اللہ تعالیٰ اس کی لازماً جوابدہی کرتا ہے خواہ وہ مومن ہو، غیر مومن ہو، جب بھی عدالت
کی کرسی پر کوئی بیٹھے گا تو انصاف کا تقاضا پورا کرنا اس کا فرض ہے کیونکہ دُنیا میں قاضی ہی اللہ کے
نمائندے ہوا کرتے ہیں اور یہ قضا کی نمائندگی دنیا میں ہر جگہ چل رہی ہے۔ تمام دنیا کی عدالتوں میں
جو شخص بیٹھے گا اس پر یہ خدا تعالیٰ کا حکم لم صادر ہو گا خواہ وہ مومن ہو یا غیر مومن کہ فیصلہ انصاف سے کرنا ہے
کیونکہ اللہ ہمیشہ انصاف سے کام لیتا ہے۔ پس اس کے باوجود اس نے انصاف سے کام نہیں لیا بلکہ
ایک مظلوم اس کے ساتھ اور بھی بہت ۔ ساتھ اور بھی بہت سے ، وہ اس وقت جیلوں میں سڑ رہے ہیں جو زرہے ہیں جن کی سب ۔ ی سب سے بڑھ
کر تکلیف یہ ہے کہ خدمت سے محروم ہو گئے ہیں۔ بڑی محنتیں کیں ، بڑا علم سیکھا اور زندگیاں وقف
کر دیں کہ خدا ہم سے کام لے گا خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کریں گے اور اب بیکار بیٹھے ہوئے ہیں ۔
میں یہ پیغام دیتا ہوں کہ آپ بے کار نہیں ہیں۔ یہ کہنا تو آسان ہے کہ اللہ آپ کو جز
مگر جو صبر کی حالت میں سے گزر رہا ہو وہی جانتا ہے کہ کتنا مشکل کام ہے۔ کوئی شخص زندگی بھر کے لئے
جیل کی کال کوٹھڑیوں میں ٹھونس دیا جائے اور اس کو پتا ہو کہ کوئی مصرف نہیں ہے یہاں اور میری ساری پتا
عمر کی کمائیاں گویا ہا تھ سے چھینی گئیں اور ضائع ہو گئیں اور وہ کمائیاں کیا تھیں، اللہ کی راہ میں خدمت
کرنے کا شوق تو اس کی تکلیف کا تصور کر کے دیکھیں کہ کتنی زیادہ اس کی تکلیف ہے۔
ضمناً آپ سے گزارش ہے کہ اب رمضان آنے والا ہے، اپنی راتوں کو ایسے اسیرانِ راہِ مولا
کے لئے گریہ وزاری کے ساتھ ایک واویلے میں تبدیل کر دیں، شور مچادیں، ایسا شور آپ کے دل سے
اٹھے کہ اس شور سے نا ممکن ہے کہ خدا کی تقدیر حرکت میں نہ آئے۔ میں اُمید تو یہ رکھتا ہوں کہ وہ تقدیر
خطبات طاہر جلد 17
870
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
حرکت میں آ رہی ہے، آچکی ہے مگر جس نہج پہ چل رہی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان بدبختوں کی
پکڑ کا وقت آگیا ہے۔ جنہوں نے اس طرح معصوموں کے گھر برباد کئے ہیں، ان کی زندگیاں برباد
کرنے کی کوشش کی ہے، ان کی زندگیاں لازماً بر باد کی جائیں گی۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ چین کے ساتھ
اس دنیا سے رخصت ہوں اور جتنا ان کی موت کا وقت قریب آئے گا اتنا ہی زیادہ ان کے دل میں
آگ لگتی چلی جائے گی اور بھڑ کی لگتی چلی جائے گی ۔ اب وہ فیصلہ دے بیٹھے ہیں جس کو واپس لینا ان
کے بس میں ہی کوئی نہیں ، اب توبہ استغفار کیسے ہو سکتی ہے۔ اس لئے ظلم کرتے وقت انسان کو یہ بھی
سوچنا چاہئے کہ کبھی میں ظلم سے ہاتھ کھینچ بھی تو سکوں ۔ اس وقت پھر اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی تقدیر کام
کر دیا کرتی ہے مگر جب ظلم سے ہاتھ کھینچنے کا انسان کو بس ہی نہ ہو ، طاقت ہی نہ ہو تو وہ ظلم م جو جو ۔ ہے وہ
سوائے اس کے لئے ہمیشہ کی لعنت کے اور کچھ نہیں ہے۔ تو ایسی قوم سے ہمیں واسطہ پڑ رہا ہے جو ظلم
سے ہاتھ کھینچنے کی اب طاقت نہیں رکھتی اور بہت سے دانشور یہی بات لکھ رہے ہیں کہ احمدیوں کے
متعلق جو انہوں نے قدم اٹھا لئے ہیں اب ان میں توفیق ہی نہیں کہ وہ واپس کر سکیں۔ بے نظیر ہوں یا
نواز شریف صاحب ہوں دونوں جب بھی آئے ایسے اقدامات کئے جس سے احمدیوں کے سلاسل اور
زیادہ تنگ ہوتے چلے گئے اور زیر پا اُن کے آگ کو اور بھی زیادہ روشن کیا تو ایسی زنجیروں میں
باندھا گیا ہے جس کے نیچے ، قدموں کے نیچے آگ لگائی گئی ہے۔ یہ آگ جو ان کے قدموں کے نیچے
ہے اُن کے دلوں میں لازماً بھڑکائی جائے گی ۔ یہ بے وقوف ہیں ان کو پتا ہی نہیں کہ دنیا تو عارضی سی
چیز ہے آج نہیں تو کل مرنا ہے اور ہمیشگی کی جہنم ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے کوئی اس کو روک نہیں
سکتا کیونکہ یہ تو بہ کے دروازے بند کر چکے ہیں ۔ اگر توبہ کے دروازے کھلے رکھے ہوتے تو پھر ہماری
دعا ئیں بھی ان کے کام آسکتی تھیں مگر تو بہ کے دروازے تو بند کر بیٹھے ہیں۔
پس یا د رکھیں کہ اللہ کی ثنا میں اس کے شکر کا حق ادا کریں اور شکر کے حق ادا کرنے میں ایک یہ
بات بھی ضمناً داخل ہے اور لاز ما داخل ہے کہ ہر قسم کے ظلم سے ہاتھ کھینچ لیں۔ اللہ احسان کر رہا ہو اور
آپ اس کے شکر کا حق ادا کرتے ہوئے لوگوں پر ظلم کر رہے ہوں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ تضادات ہیں ۔
اسی کو حضور اکرم صلی السلام نے کفر فرمایا ہے۔ کفر کا مطلب ناشکری بھی ہے اور اللہ کا انکار بھی ہے تو اپنی
عادت بنائیں کہ کبھی ظلم نہیں کرنا کسی پہ۔ گھر میں ہو یا گھر سے باہر ہو۔ بیوی بچے ہوں یا اعزاء اور
خطبات طاہر جلد 17
871
خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء
اقرباء ہوں یا غیر ہوں ظلم کا تصور بھی احمدی کے ذہن میں داخل نہیں ہونا چاہئے ۔ کیوں کہ اگر اس کے
ذہن میں ظلم کا تصور آ جائے اور جگہ بنالے خواہ وہ کسی پر بھی ظلم ہو تو اسی حد تک اللہ اپنی نعمتوں سے ہاتھ
اٹھا لے گا اور یہ کہنا کہ ہم شکر بھی ادا کر رہے ہیں، بہت قربانیاں دے رہے ہیں اور ساتھ ظلم بھی چل رہا
ہو یہ دو چیزیں اکٹھی چل نہیں سکتیں ، یہ ہو نہیں سکتا ۔ تو اللہ تعالیٰ ہمیں اسکی بھی توفیق عطا فرمائے۔ ایک جو
آخری حدیث اس ضمن میں میں نے رکھی ہوئی ہے جس کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے شکر ، تقوی ، طہارت کے متعلق بعض اقتباسات ہیں جو پیش کرنے ہیں مگر چونکہ وقت ختم
ہو گیا ہے اس لئے اگلے خطبہ میں اس باقی حدیث سے بات شروع کر کے تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے اقتباسات پھر آپ کے سامنے رکھوں گا۔