قرآن و حدیث کی روشنی میں رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کے مسائل کا بیان
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی روشنی میں ماہِ رمضان کے فضائل اور برکات کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ آپ نے روزے کے گناہوں کا کفارہ بننے، اس کے ڈھال ہونے اور اس مبارک مہینے میں راہِ خدا میں کثرت سے انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں آپ نے روزے سے متعلق مختلف فقہی مسائل و احکام جیسے سحری، بھول کر کھانے پینے، بروقت افطار اور نمازِ تراویح کی رکعات اور سنت پر رہنمائی فرمائی۔
موضوعات: ماہ رمضان کے فضائل، روزے کی برکات، انفاق فی سبیل اللہ، مسائل روزہ، نماز تراویح
خطبات طاہر جلد 17
891
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
قرآن وحدیث کی روشنی میں رمضان المبارک کی
فضیلت اور اس کے مسائل کا بیان
( خطبه جمعه فرموده 25 دسمبر 1998 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :
شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَتٍ مِّنَ
الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمُهُ وَ مَنْ كَانَ
مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا
يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَذَيكُمْ
وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
پھر فرمایا:
)186:البقرة(
یہ سورۃ البقرۃ کی ایک سو چھیا سویں آیت ہے۔ چونکہ رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور یہ
رمضان کا پہلا جمعہ ہے اس لئے جیسا کہ ہمیشہ میرا دستور رہا ہے رمضان کی فضیلت سے متعلق کچھ
احادیث اور رمضان کے مسائل سے متعلق احادیث پیش کیا کرتا ہوں اور اسی طرح حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے بعض اقتباسات بھی جو انہی باتوں سے متعلق ہیں ۔ پہلے اس کا
ترجمہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو آیت پڑھی گئی ہے۔ رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے
لئے ایک عظیم ہدایت کے طور پر اتارا گیا۔ اس کے ترجمے کچھ معمولی فرق کے ساتھ مختلف ہو سکتے ہیں
خطبات طاہر جلد 17
892
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
کیونکہ جو چوٹی کے اہل لغت ہیں انہوں نے مبتدا اور خبر وغیرہ کی اور متعلق خبر وغیرہ کی بخشیں اٹھائی ہوئی
ہیں کہ ان کی وجہ سے جو اُردو میں ترجمہ کیا جائے اس میں کچھ معمولی فرق پڑے گا اور یہ فرق دکھائی
بھی دیتے ہیں لیکن جہاں تک مضمون کا تعلق ہے مضمون وہی رہتا ہے۔ تو اس تمہید کے ساتھ یعنی اس
اعتذار کے ساتھ کہ اس مجبوری کی وجہ سے بعض احباب کو ترجمے میں تھوڑا سا فرق دکھائی دے گا
میں اب دوبارہ پھر ترجمہ پڑھنا شروع کرتا ہوں: رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے
ایک عظیم ہدایت کے طور پر اتارا گیا اور ایسی ہدایت کے طور پر جو بینات پر مشتمل اور حق و باطل میں
تمیز کردینے والی ہے۔ پس جو بھی تم میں سے اس مہینہ کو دیکھے تو اس کے روزے رکھے اور جو مریض ہو
یا سفر پر ہو تو گنتی پورا کرنا دوسرے ایام میں ہوگا ۔ اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے
تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم (سہولت سے ) گفتی کو پورا کرو اور اس ہدایت کی بنا پر اللہ کی بڑائی
بیان کرو جو اس نے تمہیں عطا کی اور تاکہ تم شکر کرو ۔“
اس ضمن میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی ال السلام کی جو احادیث میں نے چینی ہیں ان میں سے
چند آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ مسند احمد بن حنبل بحوالہ فتح ربانی سے یہ روایت لی گئی ہے۔
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی الله السلام کو یہ کہتے
ہوئے سنا کہ:
جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے اور جس نے رمضان کے تقاضوں کو پہچانا اور
اس کے دوران ان تمام باتوں سے محفوظ رہا جن سے محفوظ رہنا چاہئے تھا تو ایسے روزہ
دار کے لئے اس کے روزے اس کے پہلے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں ۔
الفتح الربانى لترتيب مسند امام احمد بن حنبل، کتاب الصیام ، باب فضل صیام رمضان و قیامه
/
مسند امام احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة، مسند ابي سعيد الخدری ، حدیث نمبر : 11524)
بالکل واضح حدیث ہے اس کے سمجھنے میں کوئی ایسی مشکل نہیں جو عام سادہ اُردو جاننے والے کے لئے
مشکل پیش ہو ۔ رمضان کے مہینے کو اس کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اگر ادا کیا جائے اور روزے
رکھے جائیں تو یہ اس کے پہلے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں یعنی رمضان کے مہینہ میں پھر وہ روحانی
لحاظ سے دھل کر نکلتا ہے اور کوئی پرانا داغ اس کے روحانی بدن کو میلا کرنے والا باقی نہیں رہتا۔
خطبات طاہر جلد 17
893
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
دوسری حدیث سنن النسائی کتاب الصیام سے لی گئی ہے۔
النَّضْرُ بْنُ شَيْبَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ۔ (اس کا ترجمہ میں
آپ کے سامنے رکھتا ہوں ) نضر بن شیبان کہتے ہیں کہ میں نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے کہا
آپ مجھے کوئی ایسی بات بتائیے جو آپ نے اپنے والد سے سنی اور انہوں نے ماہر نے ماہ رمضان کے
بارہ میں آنحضرت صلی الم الاسلام سے براہ راست سنی ہو ۔ ( بیچ میں کوئی اور واسطہ نہ آیا ہو ) ابوسلمہ
بن عبدالرحمن نے کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی الہا السلام نے فرمایا کہ
اللہ تبارک و تعالیٰ نے رمضان کے روزے رکھنا تم پر فرض کئے اور میں نے اپنی سنت کے
ذریعہ تم پر کھول دیا ہے کہ اس کا قیام کیسے کیا جاتا ہے۔“
جیسے نماز کو قائم کیا جاتا ہے اور اگر کوشش اور محنت اور توجہ سے نماز کو قائم نہ رکھا جائے تو بار بار اس میں
گرنے کا رجحان پایا جاتا ہے یعنی اس کے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے تو جس حد تک تقاضے
پورے نہ ہوں اس حد تک کہہ سکتے ہیں کہ اتنی نماز گر گئی ۔ رمضان کا بھی یہی حال ہے۔ رمضان کے
روزے رکھنا قیام نماز کی طرح ہے۔ جہاں جہاں بھی کوئی انسان اس کے تقاضے پورے کرنے میں
ناکام رہے گا اس حد تک رمضان کھڑا نہیں رہے گا ۔ پس رسول اللہ صلی السلام نے فرمایا ہے کہ میں نے
اپنی سنت کے ذریعہ تم پر کھول دیا ہے یعنی سنت جاری کر کے بتادیا ہے اس طرح رمضان کے حقوق
ادا کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح جس طرح میں نے رمضان گزارے ہیں تم بھی رمضان گزا رو تو تم نماز
کی طرح رمضان کو بھی قائم کرنے والے کہلاؤ گے ۔اس کے بعد فرمایا:
پس جو اس کے روزے رکھے اور اسے قائم کرے ۔ ( کس حالت میں قائم کرے؟ )
ایمان کی حالت میں اور نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے ۔ ( تمام وقت ایمان کی حالت میں
رہے اور ہمیشہ نفس کا محاسبہ کرتا رہے ) وہ اس دن کی طرح اپنے گناہوں سے باہر نکل
آئے گا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنم دیا تھا۔“
(سنن النسائی، کتاب الصیام، باب ذکر اختلاف یحی بن ابی کثیر ۔ ۔ حدیث نمبر :2210 )
یعنی پاک وصاف فطرت لے کر بچہ پیدا ہوتا ہے اور جس طرح ماں کے پیٹ سے باہر نکلا تھا اسی طرح
اس رمضان سے باہر نکلے گا، اگر یہ شرائط پوری کرے گا۔
خطبات طاہر جلد 17
894
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
ایک اور حدیث ہے جو اکثر آپ سنتے رہتے ہیں اس کی کچھ تشریح کی ضرورت ہے ۔ وہ ہے
رمضان میں شیاطین کا جکڑا جانا اور ابواب جنت کا کھلنا ۔ الترمذی کتاب الصوم سے یہ حدیث لی
گئی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل ال السلام نے فرمایا:
جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیطانوں اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے
اور آگ کے دروازے بند کر دئے جاتے ہیں اور اس کا ایک بھی دروازہ کھلا نہیں رکھا
جاتا اور جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور ایک بھی دروازہ بند نہیں رکھا جاتا
اور منادی اعلان کرتا ہے کہ اے خیر کے طالب ! آگے بڑھ اور اے شر کے خواہاں ! رک جا
اور آگ سے بچائے جانے والے اللہ ہی کی خاطر آگ سے بچائے جاتے ہیں اور ایسا
ہر رات ہوتا ہے۔“
(جامع الترمذی، کتاب الصوم عن رسول الله ﷺ ، باب ما جاء في فضل شهر رمضان، حدیث نمبر :682)
یہ جو اللہ ہی کی خاطر آگ سے بچائے جاتے ہیں یہ ترجمہ ہے اس کا ۔ وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ مِنَ النَّارِ اور لِلهِ
کا ترجمہ میں نے یہ کیا ہے اور اللہ ہی کی خاطر عُتَقَاءُ مِنَ النَّارِ آگ سے جو لوگ بچنے کی توفیق دئے
جاتے ہیں ، جن کو آگ سے بچایا جاتا ہے وہ اللہ ہی کی خاطر آگ سے بچائے جاتے ہیں ۔جس میں
یہ مفہوم مضمر ہے کہ اگر ان کا رمضان اللہ کی خاطر بسر ہوگا تو اللہ کی خاطر ہی پھر ان کو آگ سے بھی بچایا
جائے گا۔ بعض لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے اللہ کے بندے اس دن آگ سے بچائے جاتے ہیں،
مجھے تو اس سے اختلاف ہے۔ یہاں اللہ کے بندے مراد نہیں ، بندے تو ہیں لیکن یله عتقاء اللہ کی
خاطر جنہوں نے رمضان بسر کیا وہ اللہ ہی کی خاطر آگ سے بچائے جائیں گے یعنی اللہ اس بات کا
لحاظ رکھے گا ۔ وَذُلِكَ كُلَّ لَيْلَةٍ تو یہ ہوتا ہے ہر رمضان کی رات کو یہ ظرف بن جائے گا اس لئے محل
ليلة ہو جائے گا پس ایسا رمضان کی ہر رات کو ہوتا ہے۔
میں نے یہ عرض کیا تھا کہ یہ تشریح طلب حدیث ہے کیونکہ امر واقعہ یہ ہے کہ رمضان کی راتوں
کو یا رمضان کے آغاز پر بھی جہنم کے سارے دروازے بند نہیں کئے جاتے اور جنت کے سارے
دروازے کھولے نہیں جاتے یعنی عام بنی نوع انسان کے لئے جو اللہ کی خاطر رمضان بسر نہ کرتے
ہوں ، اور ایسا ساری دنیا میں ہو رہا ہے۔ خدا کے نام پر تہوار منائے جاتے ہیں اور ان تہواروں میں
خطبات طاہر جلد 17
895
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
حرکتیں وہ ہوتی ہیں جو اللہ کی خاطر نہیں ہوتیں ۔ اب رمضان کے مہینہ میں بھی جہاں تک ہمارا علم ہے
جو مسلمان ممالک سے خبریں آتی ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ اکثر راتیں وہ جشن کی طرح مناتے ہیں
اور عیش و عشرت میں صرف کرتے ہیں۔ بعض لوگ جو شراب کے عادی ہوں وہ آخر وقت تک ، اذان
تک شراب خوری کرتے چلے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ اب شیطان نے بند ہونا ہے۔ جب روزہ شروع
ہوگا تو شیطان بند ہو گا۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا ۔ رسول اللہ صلی ا ہم تو یہ فرما رہے ہیں
رمضان کے وقت شیطان بند ہو جاتا ہے تو اگر مسلمان ممالک کا یہ حال ہے کہ وہاں شیطان بند نہیں
ہوتا تو باقی ممالک کا اندازہ کریں کہ کیا حال ہوگا۔
-
آج کل اب یہ کرسمس کے دن ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی کیسی گستاخی ہے کہ حضرت عیسیٰ
کے نام پر کرسمس منائی جارہی ہے اور شیطان کو ایسی کھلی چھٹی ملی ہے کہ کم ہی دوسرے وقتوں میں ملتی
ہوگی ۔ ہر قسم کے ظلم وستم ، بے حیائیاں یہاں جاری ہیں مگر ایک خوبی بھی ہے جس کا ذکر کرنا ضروری
ہے وہ ان کے لئے جنت کا ایک دروازہ ضرور کھولتی ہے۔ وہ یہ کہ اپنے غریب عیسائی ممالک کے بچوں
کے لئے خصوصیت سے اہل انگلستان بہت محنت کر کے خوبصورت عیدیوں کے ڈبے تیار کرتے ہیں ۔
جس طرح ہماری عیدی ہوتی ہے اس طرح کرسمس کی بھی عیدی ہوا کرتی ہے اور یہ وہ دروازہ ہے جو
ان میں سے کئیوں کے لئے اللہ فضل کرنا چاہے تو جنت کا دروازہ ہے جو کھل جائے گا۔ یہ بکثرت مثلاً
رومانیہ میں جو عیسائی ملک ہے، غریب ملک ہے عیسائی بچے بہت سے ایسے ہیں جو محتاج ہیں کہ ان کو
کوئی تحفہ دیا جائے اور کثرت سے ان میں ایڈز کے مریض بھی ہیں اور یہ لوگ اس پہلو سے اتنا خیال
رکھتے ہیں کہ تمام عیسائی ممالک میں جہاں جہاں گہرے ایڈز کے مریض ہیں ان کے بچوں کو بھی خوش
کرنے کے لئے وہ خوبصورت تحفے بناتے ہیں اور پیکٹس میں ڈالتے ہیں اور اس کے لئے لاکھوں
انگریز مرد عورتیں اور بچے ہیں جو محنت کر کے یہ تیار کرتے ہیں ۔ تو انہوں نے تو اپنے لئے ایک ایسا
دروازہ کھولا جسے ہم کہہ سکتے ہیں کہ جنت کی ایک کھڑ کی تو ضرور ہے یہ لیکن افسوس ہے کہ مسلمان
ممالک کو یہ بھی توفیق نہیں ملتی۔ اب سعودی عرب اور کویت وغیرہ جن سونے کے پہاڑوں پر بیٹھے
ہوئے ہیں اگر ان کی ایک چٹان ہی کو استعمال کر لیں اور جتنے مسلمان غریب ممالک میں بسنے والے
بچے ہیں ان کی عید بنا دیں یا رمضان کے مہینہ میں ان کے لئے رمضان کے پورا کرنے کے سامان
خطبات طاہر جلد 17
896
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
مہیا کر دیں اور آنے والی عید پر ان کے لئے تحفے مہیا کریں تو بہت بڑی خدمت ہے۔ کل عالم اسلام
میں چونکہ غربت زیادہ ہے اس لئے یہاں تو اس خدمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ تو ان سے،
غیروں سے ہی سبق سیکھیں اور وہ دروازے جن کا رسول اللہ صلی ہم نے ذکر فرمایا ہے ان دروازوں کو
اپنے اوپر کھولیں اور مسلمانوں کے لئے کھول دیں مگر اللہ تو کھولتا ہے مگر ان کو یہ دروازے کھولنے کی
توفیق نہیں ملتی ۔ یہ تبصرہ تنقیدی نہیں بلکہ ناصحانہ ہے۔ یہ خبریں جن مسلمان ممالک تک پہنچتی ہیں اور یہ
بہت سے ایسے ہیں جن کی اسیلیجنس ان کو میرے خطبات کے متعلقہ حصہ پیش کرتی ہیں تو اس لئے میں
اُمید رکھتا ہوں کہ چونکہ یہ اس بات پر گہری نظر رکھ رہے ہیں کہ احمدیت کی دُنیا میں کیا ہو رہا ہے اس
لئے یہ خبریں ضرور ان میں سے ان لوگوں کو پہنچیں گی جو فیصلہ کرنے کے مجاز ہوا کرتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ
توفیق دے کہ اسی رمضان میں نہ سہی تو اگلے رمضان میں ہی ایک مستقل نظام جاری کر دیں جس کے
نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مسلمان ممالک پر یہ جنت کے دروازے کھلنے لگیں ۔
ایک حدیث ہے جو کتاب الطھارۃ صحیح مسلم سے لی گئی ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ الی یم فرمایا کرتے تھے کہ:
کبائر سے بچنے کے لئے پانچ نمازیں، ایک جمعہ اگلے جمعہ تک اور ایک رمضان اگلے
رمضان تک کفارہ ہوتا ہے۔“
(صحیح مسلم ، کتاب الطهارة، باب الصلوات الخمس والجمعة ۔۔۔، حدیث نمبر : 233)
یعنی بڑے گناہوں سے بچنے کے لئے دیکھو اللہ تعالیٰ نے کیسا زبردست انتظام کیا ہوا ہے کہ محافظین کا
سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ایک دن بھی سال کا ایسا نہیں بچتا جس میں شیطان حملہ آور ہو اور اس کو رڈ
کرنے کے سامان نہ ہوں ۔ تو فرمایا کبائر یعنی بڑے گناہوں سے بچنے کے لئے ۔ یہاں کبائر کا لفظ
اس لئے استعمال فرمایا ہے کہ انسان غلطی کا پتلا ہے ، کبائر سے بچنے والے، بڑے گناہوں سے بچنے
والے بھی بہت سے ہیں جو روزمرہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں میں مبتلا ہوتے رہتے ہیں ۔ حضور اکرم صلی ال ای سالم
نے ان کو نظر انداز فرما دیا ہے۔ فرمایا کبائر سے بچنے والے کے لئے پانچ نمازیں ہیں۔ ہر نماز پر
اقرار کرتا ہے کہ اے خدا! مجھے سچی عبادت کی توفیق عطا فرما، مجھے منعم علیہ گروہ کے رستہ پر چلنے
کی توفیق عطا فرما، مجھے مغضو بوا مغضوبوں کے رستہ - ،رستہ سے بچا ، ضالین کے رستہ سے ، ، رستہ سے بچا۔ اب یہ ساری باتیں
خطبات طاہر جلد 17
897
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
کبائر سے بچانے والی نہیں تو اور کیا ہیں؟ اور ہر روز پانچ مرتبہ ایسا ہوتا ہے۔ پھر ایک جمعہ اگلے جمعہ
تک یہ روز کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور جمعہ کو خصوصیت کے ساتھ ان امور کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے
جن کی روزانہ پانچ وقت توجہ دلائی جاتی ہے اور ایک رمضان اگلے رمضان تک کفارہ ہو جاتا ہے یعنی
رمضان سے رمضان تک کا سلسلہ اسی طرح روز بروز کی پانچ نمازوں اور جمعوں کے ذریعہ ملتا چلا
جاتا ہے۔ یہاں تک کہ پورا سال انسان کبائر سے بچنے کی اہلیت حاصل کر لیتا ہے اور اگر بچنا چاہے تو
اللہ تعالی نے اس کو بچانے کے لئے بہت عظیم اللہ لئے بہت عظیم الشان انتظام جار انتظام جاری فرما رکھے ہیں۔
ایک بات رمضان المبارک میں بہت زیادہ خرچ کرنے کی تلقین ہے، اتنا زیادہ کہ آنحضرت صلی السلام
کے متعلق آتا ہے کہ آپ صلی یتیم کی خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی رفتار تو تیز ہواؤں کی طرح تھی لیکن
رمضان میں یوں لگتا تھا جیسے جھگڑ آگیا ہو۔ ان ہواؤں کی رفتار اور بھی زیادہ تیز ہو جایا کرتی تھی اور
بہت تیزی کے ساتھ آنحضرت صلی لا الہ ایم انفاق فی سبیل اللہ کرتے تھے۔
(صحیح البخاری، کتاب الصوم، باب أجود ما كان النبي ﷺ يكون في رمضان ، حدیث نمبر : 1902)
سوال یہ ہے کہ انفاق فی سبیل اللہ سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ کیا صرف مال نکلتا ہی ہے یا اللہ تعالیٰ
اموال میں برکت کا بھی اسی کو ذریعہ بناتا ہے۔ تو اس حدیث میں یہ نسخہ درج ہے اگر چہ آنحضرت مال الا السلام
کی یہ ذاتی خواہش نہیں تھی کہ میں خدا کی راہ میں خرچ کروں اور جیسا کہ خدا نے وعدہ کیا ہے وہ مال کو
بڑھائے یعنی اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ قومی اموال کو بڑھانے کے لئے رسول اللہ صلی الا الہ سلیم کا یہ
نسخہ تھا۔ اور یہ حقیقت ہے، ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ آنحضرت صلی ال اسلام کے اتفاق ہی کی وجہ سے
مسلمانوں کے قومی خزانے اتنے بھر دئے گئے کہ پھر وہ ملک در ملک خدا کا یہ مالی فیض بھی بنی نوع انسان
کو پہنچاتے رہے، غریبوں کو پہنچاتے رہے اور وہ خزانے ختم ہونے میں نہیں آتے تھے۔ تو یہ وہ نسخہ ہے
جو مال بڑھانے کا نسخہ ہے جو انفرادی لحاظ سے بھی اطلاق پاتا ہے۔ اس لئے وہ لوگ جو رمضان کے
مہینہ میں خرچ کرتے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس خرچ سے ان کے مال میں کمی نہیں آئے گی اور
بہت سے جماعت کے غرباء اس سے استفادہ کریں گے۔ خدا کی خاطر خرچ کریں، اللہ کی خاطر خرچ
کرنے کی نیت سے خرچ کرنا لازم ہے ۔ ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ جو بہت زیادہ بندے کے شکر کا
شکر ادا کرنے والا ہے وہ ایسے بندوں کے اموال میں برکت دے گا۔ حدیث کے الفاظ یہ ہیں ۔
خطبات طاہر جلد 17
898
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
سهل بن معاذ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الہا کی ہم نے فرمایا :
نماز روزہ اور ذکر کرنا اللہ تعالیٰ کے رستہ میں خرچ کئے گئے مال کو سات سو گنا بڑھا
دیتا ہے۔“
66
(سنن أبی داؤد، كتاب الجهاد، باب فى تضعيف الذكر فى سبيل الله تعالى ، حدیث نمبر : 2498)
اب دیکھیں اس کے ساتھ شرط ہے، نماز اور روزہ اور ذکر کرنا بڑھاتا ہے۔ یہ شرط پوری ہونی ضروری
ہے۔ نماز کا حق ادا کیا جائے، روزے کا حق ادا کیا جائے، ذکر الہی کا حق ادا کیا جائے ، اس کے ساتھ اگر
خدا کی راہ میں خرچ کرو گے تو پھر اللہ تعالیٰ اسے سات سو گنا بڑھا دیتا ہے۔ قرآن کریم میں جہاں سات
سو گنا بڑھانے کا ذکر ملتا ہے وہ بالیوں کی تعداد کے اشارے سے ایک دانے سے اتنی بالیاں نکلتی ہیں اس
سے استنباط ہوتا ہے کہ سات سو گنا بڑھاتا ہے مگر ساتھ ہی یہ وعدہ ہے جس کے لئے چاہے اس سے بہت
زیادہ بڑھاتا ہے۔ تو تعداد جب بیان کی جاتی ہے، جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے تعداد بیان کی جاتی ہے تو
صرف بندوں کو ایک ترغیب کی خاطر سمجھانے کے لئے اور دوسرے لفظوں میں کم سے کم یہ تو ہو گا ضرور اور
اس سے بہت زیادہ بھی ہو گا ۔ اب دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جو کچھ پاس تھا خدا کی
راہ میں خرچ کیا اور اب جماعت کا بجٹ دیکھیں اربوں تک پہنچ گیا ہے اور ساری دنیا میں فیض پہنچ رہا ہے۔
تو رسول اللہ صلی السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آپ نے جو خرچ کیا ، انفاق فی سبیل اللہ ، اس کو خدا
نے دیکھو کیسے رنگ دلائے ، کیسی برکت دی اور انفرادی طور پر بھی یہ ممکن ہے کہ ساری جماعت کے
اموال میں بہت برکت پڑے مگر شرط وہی ہے جو حدیث کے حوالہ سے میں نے بیان کی ہے۔
نماز ، روزہ اور ذکر الہی کا حق ادا کرو اور اس کے ساتھ ذکر الہی سے معمور ہو کر پھر اللہ کی راہ میں خرچ کرو
پھر دیکھو کہ کس طرح اللہ تعالیٰ تمہارے اموال میں برکت دیتا ہے۔
رض
مطرف سے روایت ہے ، سنن النسائی كِتَابُ الصِّيَامِ سے یہ روایت لی گئی ہے، کہ:
میں عثمان بن ابی العاص کے پاس گیا انہوں نے دودھ منگوایا۔ میں نے کہا میں روزہ
سے ہوں ۔ ( اس کا مطلب یہ ہے کہ رمضان کا مہینہ نہیں تھا ، ویسے روزہ رکھا ہوا تھا )
عثمان کہنے لگے کہ میں نے رسول اللہ صلی ا کہ تم کو یہ کہتے سنا ہے کہ روزہ آگ سے بچانے
والی ڈھال ہے۔ جس طرح جنگ سے بچنے کے لئے تم میں سے کسی کی ڈھال ہو ۔“
66
(سنن النسائی، کتاب الصيام، باب ذكر الاختلاف علی محمد ، حدیث نمبر : 2231)
خطبات طاہر جلد 17
899
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
جسے آگے آگے سپاہی لے کے چلتا ہے تا کہ تیروں اور نیزوں کی بوچھاڑ ڈھال پر رک جائے اور اسے
گزند نہ پہنچے اسی طرح روزہ انسان کے لئے ڈھال بن جاتا ہے۔
پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ روایت ہے کہ نبی اکرم صلی السلام نے فرمایا کہ:
روزہ ایک ڈھال اور آگ سے بچانے والا ایک حصن حصین ہے ۔“
دو
66
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة، مسند ابي هريرة ، حدیث نمبر : 9225)
ایک ایسا قلعہ ہے جسے مضبوط کر دیا گیا اس میں شیاطین کو داخل ہونے کی اجازت ہی نہ ہو۔ تو رمضان
میں روزے ے رکھنا ایک حصن حصین تعمیر کرنے کے مترادف ہے۔ اپنے لئے یہ قلعے تعمیر کر لوجن کو ہر طرح
سے برجوں سے محفوظ کر دیا گیا ہو اور شیطان کو ان قلعوں میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہو۔
ایک حدیث جو ہمیشہ آپ کے سامنے میں رکھتا ہوں اور یہ وہ حدیث رکھتا ہوں اور یہ وہ حدیثیں ہیں جن میں سے اکثر آپ
کے سامنے ہر رمضان میں رکھی جاتی ہیں لیکن ہر رمضان میں لازم ہے کہ ان کو دہرایا جائے تا کہ اگر
سال پہلے کی بات کچھ لوگ بھول چکے ہوں تو ان کو یاد آ جائے اور نئے بچے جو جوان ہو کے اب شامل
ہو رہے ہیں اور نئے ہونے والے احمدی جواب ان خطبات سے پہلے سے بڑھ کر استفادہ کرنے کی
صلاحیت رکھتے ہیں وہ سب آنحضور صلی السلام کی اس نصیحت سے استفادہ کر سکیں۔ حضور اکرم صل الا السلام
نے ایک موقع پر یہ ہدایت دی تھی کہ جو میری باتیں سنتا ہے، جو حاضر ہے میری مجلس میں وہ غائب کو یہ
پہنچادے۔ (مسند احمد بن حنبل، مسند اہل بیت ، مسند عبد الله بن العباس ، حدیث نمبر : 2036) تو اللہ کی شان
ہے کہ جماعت احمدیہ کو اب ٹیلی ویژن کے ذریعہ یہ توفیق ملی ہے جو دنیا میں کسی مسلمان بڑی سے بڑی
حکومت کو بھی توفیق نہیں ملی کہ دنیا کے کناروں تک حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اسلم کا پیغام پہنچانے کی
توفیق نصیب ہو رہی ہے اور کثرت سے اسی کی خاطر خدا کے بندے اکٹھے ہوتے ہیں اور غور سے ان سب
باتوں کو سنتے ہیں اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ بڑی بھاری تعداد ان میں سے ان نصیحتوں پر عمل پیرا ہوگی۔ یہ جو
مرکزی بات ہے یہ بتانی ضروری ہے سب کے لئے ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے
ہیں کہ آنحضرت صل الله السلام نے فرمایا :
رض
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انسان کے سب کام اس کے اپنے لئے ہیں سوائے روزہ کے، یقیناً
وہ میرے لئے ہے اور میں اس کی جزا ہوں ۔“
خطبات طاہر جلد 17
900
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
اب انسان کے سب کام اس کے اپنے لئے ہیں روزہ بھی تو اس کے اپنے ہی لئے ہوتا ہے، روزے
کے فوائد بھی تو اسی کو حاصل ہوتے ہیں پھر یہ کیوں فرمایا کہ میں اس کی جزا ہوں یعنی روزے کی جزا ؟
مطلب یہ ہے کہ روزے کے دنوں میں ، روزے کے اوقات میں انسان ان حلال چیزوں کو بھی اپنے
او پر حرام کر لیتا ہے جو دیگر ایام میں حلال ہیں اور رمضان کی بہت سی راتیں ایسی بھی آتی ہیں جن میں
وہ راتوں کو حلال چیزوں کو بھی اپنے اوپر حرام کر لیتا ہے تو یہ ایسا معاملہ ہے جو دوسرے دنوں میں
روزے کے سوا د یکھنے میں نہیں آتا۔ پس فرمایا کہ چونکہ میری خاطر وہ ایسا کرتا ہے، میرے جاری
کردہ حلال کو میری خاطر وقتی طور پر اپنے اوپر حرام کرتا ہے تو میں اس کی جزا بن جاتا ہوں اور اس سے
بڑی جزا روزے کی اور کیا ہو سکتی ہے کہ اللہ خود اس کی جزا بن جائے۔ اور اسی حدیث کے تسلسل میں
میں اس کی جزا ہوں“ کا نتیجہ یہ نکالا گیا ہے یعنی جزا کیوں بنتا ہوں کیا کیا اعمال کرو گے تو میں جزا
بنوں گا یہ اس کی تشریح ہے آگے۔
دو
روزہ ڈھال ہے۔ (ابھی یہ بات گزر چکی ہے ) پس تم میں سے جب کسی کا روزہ ہو تو نہ
وہ بیہودہ باتیں کرے، نہ شور شرابہ ۔ اگر کوئی اسے گالی دے یا اس سے لڑے تو چاہئے
کہ وہ کہے کہ میں تو روزہ دار ہوں۔“
66
اتنا سا کہہ دے۔ مطلب یہ ہے کہ لڑنا مجھے بھی آتا ہے، میں بھی ناجائز حملے کا جواب دے سکتا ہوں۔ یہ کہ
مگر اللہ کی خاطر رک گیا ہوں ۔ تو میں اس کی جزا ہوں اس طرح بنتی ہے بات ۔ جب خدا کی خاطر
انسان عام جائز باتوں سے بھی رک جاتا ہے اس لئے اس کی جزا بنتا چلا جاتا ہے۔
دو قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں محمد صلی السلام کی جان ہے۔ روزے دار
کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے۔“
اب یہ بات بھی سمجھنے والی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو بو یا بد بو سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بد بو آئے یا خوشبو آئے
خدا کی ذات ان چیزوں سے بالا ہے۔ تو کستوری سے زیادہ پیاری ہے، اس سے یہ بھی لوگ سمجھ سکتے
ہیں یعنی لوگوں کو یہ شبہ ہو سکتا ہے کہ اللہ کو کستوری کی خوشبو بہت پسند ہے۔ یہ ہرگز مراد نہیں ہے۔ مراد
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بات کو زیادہ پسند کرتا ہے کہ روزے دار روزہ کی بنا پر کھانے پینے سے محروم رہتے
ہوئے اس حال کو پہنچ جائے کہ اس کے منہ سے روزے کی بو آنے لگ جائے ۔ اس کے برعکس وہ شخص
خطبات طاہر جلد 17
901
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
جو روزہ نہ رکھتا ہو اور کستوریاں کھا کھا کر اس کے منہ سے خوشبوئیں اٹھ رہی ہوں ، اللہ فرماتا ہے اس کی
میرے رے نزدیک کوئی حیثیت نہیں یعنی روزہ رکھو خواہ منہ سے بدبو آئے اور چونکہ اللہ کی خاطر تم اس بد بوکو
برداشت کرتے ہو جو خود مومن کو پسند ہی نہیں ۔ یہ نہ کوئی کہے کہ اللہ کو پسند ہے مجھے بھی بد بو پسند ہوگئی،
ہرگز یہ مراد نہیں ۔ رسول اللہ صلی الم الاسلام سے زیادہ بو کے معاملہ میں زود حس اور کوئی نہیں ہو سکتا ۔ اس لئے
باوجود اس کے محض خدا کی خاطر منہ بند رکھنے کے نتیجہ میں منہ سے جو بو اٹھتی ہے اسے رسول اللہ صل للہ کے سام
برداشت کر لیتے تھے۔ یہ وہ بات ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے۔ اس کی خاطر ایک ایسا بندہ جو بو سے گویا
الرجک ہو، تصور بھی نہ کر سکے کہ اس کے پاس سے ، اس کے بدن سے، اس کے منہ سے بواٹھے اور وہ
برداشت کر رہا ہے تو یہ بات خدا کو بہت پسند ہے بہ نسبت ایسے بے روزہ دار کے جو خوشبوئیں لگائے
پھرے اور اس کے منہ میں ہر وقت کچھ کھانے پینے کی خوشبودار چیزیں ہوں ، اس کے منہ سے کستوری
کی خوشبوئیں اٹھتی ہوں خدا کو ایسے بندے کی خوشبوؤں کی کوئی بھی پرواہ نہیں۔
دو
روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں جن سے وہ فرحت محسوس کرتا ہے اوّل جب وہ روزہ
افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے۔“
66
(صحیح مسلم، کتاب الصیام ، باب فضل الصيام ، حدیث نمبر : 2706)
جب بھی افطار کرتا ہے ایک خاص خوشی پہنچتی ہے اور اس خوشی کے نتیجے میں بعض لوگ اتنا افطار کر جاتے :
ہیں کہ رمضان کے مہینے میں پہلے ہونے کی بجائے موٹے ہونے لگتے ہیں اور یہ خوشی کا تو اظہار
بہر حال ہے۔ سارا دن کے رکے ہوئے بھی جب کھاتے ہیں تو پھر بے تحاشا کھانے لگ جاتے ہیں ،
تو یہ مراد نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی ای کیم بھی تو روزہ کھولا کرتے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بھی روزہ کھولتے رہے ہیں ہمارے سامنے یعنی انہی دنوں کی بات ہے، اس زمانے کی ۔ روزہ کھولتے
وقت خوشی تو ہوتی ہے مگر اس خوشی میں کھانا بے تحاشا نہیں کھایا جاتا۔ ہاتھ روک کر کھانا چاہئے ۔
رسول اللہ صلی ای کم اور آپ صلی السلام کی غلامی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہاتھ روکنے کی
توفیق زیادہ تھی۔ جن کو کم ہے ان کو کم ہوگی مگر کوشش یہ کریں کہ اپنے آپ کو کھلی چھٹی نہ دیں تا کہ رمضان
کے ساتھ جو برائیاں اتریں گی ان برائیوں کے علاوہ کچھ چربی بھی اتر جائے اور انسان ہلکا پھلکا جسمانی
بدن لے کر رمضان سے باہر آئے۔ تو ایک وہ خوشی ہے جب وہ روزہ کھولتا ہے۔ دوسری اپنے رب سے
خطبات طاہر جلد 17
902
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
ملے گا تو اپنے روزے کے باعث خوش ہوگا۔ یہاں رب سے ملے گا کا یہ مفہوم نہیں ہے کہ مرنے کا
انتظار کرے کہ مرنے کے بعد رب سے ملے گا۔ جس نے روزہ رکھا خدا کی خاطر اس کو افطار کی طرح
نقد و نقد خوشی پہنچتی ہے، اللہ اسے ملتا ہے اور اس کی راتیں اور بھی پہلے سے زیادہ روحانیت سے شاداب
ہو جاتی ہیں اور اللہ کے آنے سے اس کی راتیں خوشبوؤں سے بھر جاتی ہیں۔ تو اللہ سے ملنے کی خوشی
روز بروز ہوتی ہے ، نقد و نقد سودا ہے اس کے لئے موت کے انتظار کی ضرورت نہیں ۔ کیوں؟ جن کو اس
دنیا میں خدا سے ملاقات میسر نہ ہو ان کو قرآن کریم کی رو سے قیامت کے دن بھی ملاقات میسر نہیں
ہوگی ۔ جو اس دنیا میں اندھے ہیں وہ قیامت کے دن بھی اندھے ہی اٹھائے جائیں گے۔
ایک اور حدیث ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے جو صحیح البخاری کتاب
الصَّوْمِ بَابُ فَضْلِ الصَّوْمِ سے لی گئی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ السلام نے فرمایا:
دو
روزے ڈھال ہیں۔ سو کوئی شخص فحش بات نہ کرے اور نہ جہالت کی بات اور اگر کوئی
آدمی اس سے لڑے یا گالی دے تو چاہئے کہ اسے دوبار کہے کہ میں روزہ دار ہوں ۔“
یہاں دو بار کہنا باقی پچھلی روایت سے کچھ مختلف ہے۔ مطلب یہ ہے کہ سرسری طور پر منہ سے نہ نکلے۔
کہے پھر غور سے سمجھ لے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، پھر کہے کہ میں روزہ دار ہوں ۔
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کو مشک
سے زیادہ پسندیدہ ہے۔“
66
(صحيح البخاری، کتاب الصوم، باب فضل الصوم ،حدیث نمبر :1894)
یہ ساری باقی حدیث وہی ہے جو اس سے پہلے میں بیان کر چکا ہوں۔ روزے کے متعلق ایک
حدیث جو مسند احمد سے لی گئی ہے۔
وو
ابو نصر نے اپنے والد ابوامامہ سے یہ روایت سن کر بیان کی ہے کہ میں نے عرض کیا
یا رسول اللہ صلی الی تم مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے۔ آپ مالی الا السلام
نے فرمایا تیرے لئے روزہ ہے۔ پس روزہ کا کوئی بدل نہیں یا یہ فرمایا کہ اس جیسی کوئی
چیز نہیں ۔
(مسند امام احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة، حديث ابي امامة الباهلي - - ، حدیث نمبر : 22276)
خطبات طاہر جلد 17
903
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
تو اگر روزے کے حقوق ادا کرے گا تو ساری عبادتیں اس میں شامل ہو جاتی ہیں اسلام کے تمام
احکامات روزے میں داخل ہو جاتے ہیں تو اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ کا یہ بھی ایک مطلب ہے کہ رمضان کے
بارے میں قرآن کریم نازل کیا گیا ہے یعنی قرآن کو سمجھنا ہو تو قرآن کریم کے تمام مصالح اور مفادات
تمہارے روزوں سے یا رمضان سے وابستہ ہو چکے ہیں۔ رمضان کے حقوق ادا کرو گے تو قرآن کے
حقوق ادا کرو گے اور وہ حقوق ایسے ادا کرو جیسے رسول اللہ صلی الہ السلام نے فرمایا کہ میں نے اپنی سنت کے
ذریعہ یہ باتیں تم پر کھول دی ہیں ۔ اس لئے کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔
ایک حدیث ہے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صل الا السلام
نے فرمایا:
سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔“
(صحیح البخاری، کتاب الصوم ، باب بركة السحور من غیر ایجاب۔۔۔حدیث نمبر : 1923)
یہ جو سحری کی برکت ہے یہ تو ہم نے روز مرہ گھروں میں اس طرح بھی مشاہدہ کی ہے کہ وہ بچے جو روزہ
نہیں بھی رکھ سکتے وہ بھی سحری کے شوق میں اٹھ جاتے ہیں یعنی تہجد کے وقت اٹھتے ہیں حالانکہ روز مرہ
ان کے لئے نماز بھی فرض نہیں اور نماز کے لئے اٹھنا فرض نہیں ہے مگر سحری میں ایک ایسی برکت ہے
کہ اس کا شوق پھیل جاتا ہے اور چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھی کہتے ہیں ہمیں سحری کے وقت ضرور
جگانا اور ساتھ اگر کوئی سویاں وغیرہ بھی ہوں کوئی میٹھی چیز ہو تو اور بھی خوش ہوتے ہیں۔ تو ان بچوں کی
خاطر اپنی سحری میں کچھ اچھی میٹھی چیزیں بھی شامل کر لیا کریں تا کہ بچوں کو بچپن ہی سے عادت
پڑ جائے اور رسول اللہ صلی لا الہ ہم نے جو یہ فرمایا کہ سحری کھایا کرو کہ سحری میں برکت ہے اس ہدایت
کے بھی ہر پہلو پر عملدرآمد ہو۔
صحیح بخاری کتاب الصوم میں سے یہ حدیث لی گئی ہے ۔ حضرت ابو ہریرہ سے مروی
ہے کہ نبی اکرم صلی الہ السلام نے فرمایا :
اگر کوئی بھول کے کھائے پئے تو چاہئے کہ وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اللہ نے ہی
اسے کھلایا اور پلایا ہے۔“
66
(صحیح البخاری، کتاب الصوم، باب الصائم اذا اكل او شرب ناسيا ، حدیث نمبر : 1933)
خطبات طاہر جلد 17
904
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان جب بھول کر کھاتا ہے تو روزہ ٹوٹتا نہیں ہے اس لئے اس وہم میں مبتلا
نہیں ہونا چاہئے ۔ روزہ پورا کرئے وہ روزہ ہر گز نہیں ٹوٹا کیونکہ یہ بھول چوک بھی اللہ تعالیٰ نے
بندے کے ساتھ لگائی ہوئی ہے اور روز مرہ چونکہ کھانے کی عادت ہوتی ہے اس لئے بعض لوگ بھول
جاتے ہیں ہیں تو کسی تردد کی ضرورت نہیں، خدا نے آسانی پیدا فرمائی ہے، مشکل نہیں پیدا فرمائی لیکن اس
میں ایک احتیاط ضروری ہے۔ اگر کوئی انسان گلی وغیرہ کرنے میں بے احتیاطی سے کام لے، نہاتے
وقت بھی انسان بار بار منہ میں پانی ڈالتا ہے تو ایسی صورت میں اس کی بے احتیاطی کے نتیجہ میں بعض
دفعہ پانی گلے سے نیچے اتر جاتا ہے۔ اس صورت میں روزہ برقرار رکھنا ہو گا مگر روزہ ٹوٹ بھی جاتا ہے
یعنی یہ روزہ ایک فاقہ کے طور پر روزہ کھلنے کے وقت تک برقرار رکھنا ضروری ہے مگر روزوں میں شمار نہیں
ہوگا ، اس روزہ کی عدت پھر پوری کرنی ہے۔ جو مدت مقرر فرمائی گئی ہے کہ تیس روزے رکھو یا انتیس
کا رمضان ہو تو انتیس رکھو یہ مدت بعد میں پوری کرنی ہوگی۔ تو یہ دو الگ الگ مسئلے ہیں ۔ بھول کر کھانے
سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور مدت کو پورا کرنے کی ضرورت نہیں مگر بے احتیاطیاں کرنے کے نتیجہ میں جب
پانی پیٹ میں چلا جائے یا کچھ کھانے کی چیز چلی جائے تو ایسی صورت میں وہ روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
چکھنے کا مسئلہ اس کے علاوہ ہے۔ چکھنے کے نتیجہ میں روزہ نہیں ٹوٹتا جب تک انسان وہ نگل نہ لے۔
تو روزہ نگلنے سے ٹوٹتا ہے جو باہر سے چیز آئے اور نگل لے۔ یہ اللہ تعالیٰ نے منہ کو ایک قسم کی ڈیوڑھی
بنایا ہے وہ چیز جو اندر سے او پر نکلتی ہے اور ساتھ ہی واپس چلی جائے وہ اگر چہ گلے کے مقام سے کچھ
آگے بڑھ گئی تھی لیکن پھر واپس چلی گئی اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ تھوک جو اندر سے ہی پیدا
ہوتا ہے یہ ہر وقت انسان نگلتا ہی رہتا ہے تو اگر چہ تھوک منہ میں پیدا ہوا لیکن اس ڈیوڑھی سے ،حلق
کے اس مقام سے گزر کر نیچے اتر گیا جس سے نیچے اتر نامنع فرمایا گیا ہے یعنی کھانے کا نیچے اتا ر نا منع
فرمایا گیا ہے تو یہ بھی ایک کھانے پینے کی چیز ہے جو انسانی لعاب میں بھی تو بہت سی چیزیں موجود ہیں
اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ پانی سے زیادہ قوی ہے لعاب ۔ پانی کے قطرہ سے تو روزہ ٹوٹ جائے گا
اگر اسے انسان نگل لے لیکن لعاب سے نہیں ٹوٹتا۔ تو یہ چیزیں احتیاط کے تقاضے ہیں جو آپ کو پیش نظر
رکھنے چاہئیں اور ہر وقت تھوکتے نہ رہیں ۔ بعض لوگ علماء کی بعض جاہلانہ تعلیمات کے نتیجہ میں ایسا
تھوکنے کے عادی بنتے ہیں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ صوبہ سرحد میں ایسے لوگ آپ کو کثرت سے ملیں
خطبات طاہر جلد 17
905
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
گے جو ہر وقت تھوکتے رہتے ہیں اس لئے کہ کہیں وہ تھوک اندر جائے اور روزہ نہ ٹوٹ جائے حالانکہ
آنحضرت صلی السلام کی سنت سے کہیں بھی ثابت نہیں کہ اس بنا پر آپ صلی ای سیم بکثرت تھوکتے تھے۔
تھوک کا نگلنا ہی سنت ہے اور پانی کا نہ نگلنا سنت ہے۔
حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ نبی اکرم صل اللہ السلام نے فرمایا کہ:
لوگ اس وقت تک بھلائی میں رہیں گے جب تک وہ روزہ کھولنے میں ( یعنی غروب
آفتاب کے بعد ) جلدی کریں گے۔“
(صحيح البخاری، کتاب الصوم، باب تعجيل اللفطار ، حدیث نمبر :1957)
یہ بھی ایک مسئلہ آپ کو سمجھانے والا ہے کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سورج ڈوب بھی جائے تو جب تک
سورج کے بعد میں رہنے والی سرخی مکمل طور پر زائل نہ ہو جائے ، اور بعض لوگ کہتے ہیں جب تک وہ
سفیدی میں تبدیل نہ ہو جائے ، اس وقت تک روزہ نہیں کھولنا چاہئے ۔ یہ شیعہ مسلک ہے اور ہو سکتا
ہے بعض سنی بھی اس مسلک پر عمل پیرا ہوتے ہوں مگر پوری حد تک نہیں کچھ نہ کچھ ضرور ہوتے ہیں ۔
رسول اللہ صلی السلام نے قرآنی ارشادات کی روشنی میں روزے کو سختی نہیں فرمایا سہولت فرمایا ہے۔
پس جب سورج غروب ہو جائے تو جس وقت اس کا رم ، اس کا کنارہ نظر سے نیچے اتر جائے وہ ڈوب
چکا ہو اسی وقت روزہ کھول لینا چاہئے ، ایک منٹ کی تاخیر بھی مناسب نہیں کیونکہ اللہ نے جو سہولت کا
وقت مقرر فرمایا تھا اس سے انکار کرنا گویا کہ زبر دستی اللہ تعالیٰ پر اپنی نیکی ٹھونسنے والی بات ہے۔ اللہ
سے اس معاملہ میں کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا۔ جہاں اللہ نے سہولت دی ، سہولت کو اختیار کر لو ، جہاں خدا
نے سہولت سے ہاتھ کھینچاؤ ہیں اپنا ہا تھ بھی اس سہولت سے کھینچ لو۔
اب چند منٹ باقی ہیں تراویح سے متعلق اور کتنی رکعتیں ہونی چاہئیں اس مسئلہ کو اب میں آپ
کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔ آج کل یہاں اس مسجد میں بھی تراویح ہو رہی ہیں اور دوسری مساجد میں
بھی ہو رہی ہیں۔ تراویح کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جاری کی تھی
وں اور مزدوروں کی خاطر جو صبح نہیں اٹھ سکتے تھے تا کہ رات ہی کو وہ کچھ تراویح پڑھ کر اور تہجد
میں شامل ہو جائیں لیکن یہ بات درست نہیں۔ خود آنحضرت صلی السلام سے بھی تراویح کی کچھ صورتیں
مروی ہیں اور ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی ال ایلیم ہی نے اس سنت کا آغاز کیا پھر اس کو روک لیا۔ یہ وہ چند
ان
حدیثیں ہیں جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں ۔
خطبات طاہر جلد 17
906
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
ابو سلمہ بن عبد الرحمن سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عائشہ سے آنحضور صلی الا الی ام
کی عبادت کے بارے میں پوچھا۔ فرمانے لگیں حضور صلی الیکم رمضان یا دوسرے
مہینوں میں گیارہ سے زائد رکعات نہ پڑھتے تھے۔“
(صحیح البخاری، کتاب صلاة التراويح، باب فضل من قام رمضان ، حدیث نمبر : 2013)
یہ رکعتوں کی بات بھی ہو گئی اور تراویح کی بات بھی بیچ میں آجائے گی۔ گیارہ رکعتیں ہم پر فرض ہیں ان
معنوں میں کہ رسول اللہ صلی می ایستیم با قاعدگی سے گیارہ ہی رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور مولویوں نے جو
بعض نے ہیں اور بعض نے پچاس یا سو یا پانچ سو رکعتیں بنادی ہیں اور عجیب و غریب روایتیں مشہور کر
رکھی ہیں یہ سب جاہلانہ باتیں ہیں ان کا رسول اللہ صلی اٹھا لی تم سے کوئی بھی تعلق نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام بھی گیارہ کی پابندی فرمایا کرتے تھے۔ اس کی تفصیل کیا ہے میں آگے جا کر آپ کے
سامنے رکھتا ہوں۔ حضرت عائشہ نے اس حدیث میں فرمایا ہے کہ پہلے چار رکعت ادا کرتے تھے اور
پھر چار رکعت پھر تین وتر والی۔ اس سے شبہ پڑتا ہے کہ چار رکعتیں اکٹھی پڑھتے تھے اور پھر چار
رکعتیں اکٹھی پڑھتے تھے یہ محض شبہ ہے یہ درست نہیں کیونکہ دوسری روایت سے قطعی طور پر ثابت ہے
کہ دو دو کر کے نوافل پڑھا کرتے تھے۔ اس چار سے میں یہ مفہوم سمجھتا ہوں کہ ممکن ہے کہ پہلے دو دو کر
کے چار نفل پڑھ کے تھوڑا سا وقفہ فرما لیتے ہوں پھر کھڑے ہو کر دو دو پڑھ کر چار نوافل پورے کرتے
ہوں پھر تھوڑ اسا وقفہ پھر دو رکعتیں پڑھ کر ایک رکعت زائد کر کے ساری نماز کو وتر بنا دیتے تھے۔
مسلم كتابُ الصَّلَاةِ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ روایت ہے کہ :
آنحضرت صلی یا ایک ہی رات کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھتے تھے۔ (اس لئے وہ چار
کا وہی مفہوم ہے جو میں نے پیش کیا ہے ) اور پھر آخر میں ایک رکعت پڑھ کر ان کو وتر
بنا لیتے تھے۔“
وو
(صحیح مسلم ، کتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب صلاة الليل مثنی ۔ ۔ حدیث نمبر : 1748)
صبح کی نماز سے قبل دو رکعتیں پڑھتے تھے اور اتنی ہلکی پڑھتے گویا اقامت شروع
ہو چکی ہو۔“
(صحیح مسلم، کتاب صلاة المسافرین و قصرها ، باب استجاب ركعتى سنة الفجر ۔۔حدیث نمبر : 1676)
خطبات طاہر جلد 17
907
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
یعنی اقامت شروع ہو چکی ہو اور جتنی دیرا قامت لیتی ہے، صبح کی نماز کی سنتیں رسول اللہ صلی لا کہ تم ہمیشہ
ہلکی پڑھا کرتے تھے یعنی بعینہ اس کا کوئی پیمانہ اقامت نہیں ہے۔ بعض لوگ اقامت بھی جلدی
پڑھتے ہیں بعض ٹھہر ٹھہر کر اقامت ادا کرتے ہیں تو یہ پیمانے چھوٹے بھی ہو سکتے ہیں ، بڑے بھی
ہو سکتے ہیں مگر اتنے چھوٹے نہیں ہو سکتے کہ نمازی کو سمجھ ہی کچھ نہ آئے اور تیزی سے فر فر ٹکریں مارتی
ہوئی نماز ہو جائے ۔ تو کسی چھوٹی اقامت کو اپنا راہنما نہ بنائیں ، بڑی اقامت کو اپنا راہنما بنا لیں تو
پھر مسئلہ حل ہو جائے گا۔ جو روایت میں نے بیان کی تھی تراویح کا آغاز کیسے ہوا ہے۔ میرے نزدیک
یہ ایک امکان ہے کہ رسول اللہ صل اللہ سلیم ہی کی طرف سے تراویح کا آغاز ان معنوں میں ہوا ہو۔ کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے روایت ہے کہ :
رسول کریم صلی الا السلام نصف شب کے قریب گھر سے مسجد تشریف لے گئے اور نوافل ادا
کئے ۔ کچھ اور لوگوں نے بھی آپ صلی ا الکلام کے ساتھ نماز پڑھی۔ صبح ہوئی تو لوگوں کو اس
کا علم ہوا۔ اگلی رات پہلے سے زیادہ لوگ اکٹھے ہو گئے ۔“
66
یعنی تراویح کا یہ پہلو کہ امام تہجد پڑھائے یہ پہلو ہے جو میں سمجھتا ہوں رسول اللہ صلی الہ السلام سے ہی شروع
ہوا ہے یعنی با جماعت تہجد پڑھنے کا رواج ۔ سہولت کی خاطر حضرت عمرؓ نے مزدوروں وغیرہ کے لئے با ۔ کے
اس سے پہلے کر دیا، یہ الگ مسئلہ ہے لیکن با جماعت تہجد کا جہاں تک تعلق ہے اس کی سنت
رسول اللہ صلی الم سے ہی آغاز پائی۔ فرماتی ہیں نوافل ادا کئے یعنی رسول اللہ صلی السلام نے بغیر بتائے
اور بغیر تشہیر کے نماز مسجد میں جا کر ادا کرنی پسند فرمائی ۔ ہو سکتا ہے اس خیال سے کہ گھر والوں کو اتنی
جلدی نماز کے لئے اٹھنے کی حاجت نہیں جتنی آپ مالی لا الہ ہم کو اٹھنے کی حاجت محسوس ہوتی تھی ۔
کچھ لوگوں نے آپ صلی الہ السلام کے ساتھ نماز پڑھی ، وہ شامل ہو گئے اس میں ۔ صبح ہوئی
تو لوگوں کو اس کا علم ہوا۔ اگلی رات پہلے سے زیادہ لوگ اکٹھے ہو گئے اور حضور صلی الیکم
وو
کے ساتھ نوافل ادا کئے ۔“
66
یعنی حضور مالی اکیلی کو گو یا امام بنالیا اور باوجود اس کے کہ کوئی تکبیر نہیں تھی مگر عملاً رسول اللہ صلی لا السلام امام
تھے اور آپ کے پیچھے پیچھے ساتھ ساتھ وہ نوافل پڑھ رہے تھے۔
وو
چرچا ہونے پر تیسری رات مسجد میں بہت زیادہ لوگ اکٹھے ہو گئے ۔ حضور صلی ای ایم
تشریف لائے اور نماز پڑھائی۔ ( واقعہ اب امام بن کر ، بکثرت لوگ اکٹھے ہو چکے تھے
خطبات طاہر جلد 17
908
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء
ان کو نماز پڑھائی) چوتھی رات اتنے نمازی ہو گئے کہ مسجد میں سماہی نہیں رہے تھے (اور
بہت بڑی مسجد تھی رسول اللہ صلی علیہ السلام کی گلیاں بھی بھر رہی تھیں نمازیوں سے ) حضور صلی ا یہ کام
باہر ہی نہیں نکلے ۔ فجر پہ تشریف لائے ۔ وہ لوگ ساری رات انتظار کرتے رہے یا اپنی
عبادت کرتے رہے مگر رسول اللہ صلی لا السلام نہیں نکلے اور نماز ادا کرنے کے بعد لوگوں کی
طرف متوجہ ہوئے اور تشہد کے بعد فرمایا مجھ پر آج رات تمہاری حالت مخفی نہ تھی۔ میں
جانتا تھا کہ کسی محبت اور شوق سے تم میرے پیچھے باجماعت نوافل ادا کرنے کے لئے
اکھٹے ہوئے ہو لیکن میں ڈرتا تھا کہ یہ نماز تم پر فرض نہ ہو جائے ۔ اگر میں نے تواتر سے
اس طرح نفلی نمازوں میں تمہاری امامت کروائی تو بعید نہیں تھا کہ پھر اللہ تعالیٰ اسی
صورت کو فرض فرما دیتا اور جب یہ فرض ہو جاتی تو تم اس سے عاجز آجاتے ۔“
66
پھر سمجھ آتی کہ دور دور سے اس طرح مسجد میں آنا اور باقاعدہ با جماعت تہجد پڑھنا یہ تم نبھا نہیں سکتے
تھے۔ تو میری اس بات پر نظر تھی کہ تمہیں ایسی عادتیں ڈالوں جن کو تم عمر بھر نبھا سکو اور وقتی طور پر
تھوڑی سی محنت کر کے پھر تھک نہ جاؤ۔ کہتے ہیں :
پھر یہی طریق جاری رہا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ الہ سلم کا وصال ہو گیا ۔
66
(صحیح البخاری، کتاب صلاة التراويح، باب فضل من قام رمضان ، حدیث نمبر :2012)
یہ ہیں رمضان کے مسائل سے تعلق رکھنے والی بعض احادیث جو میں نے آج مناسب سمجھا کہ
آپ کے سامنے رکھ دوں اور میرے نزدیک اس میں تقریباً سارے متعلقہ مسائل جواہ ا مسائل جو اہم مسائل ہیں
وہ بیان ہو گئے ہیں ۔ تو ان مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا رمضان گزاریں اور ایسا رمضان
گزاریں کہ پھر یہ نماز - نماز سے نماز اور جمعہ سے جمعہ اور رمضان سے رمضان ملتا ملتا چلا جائے یہاں تک کہ
اگلا سال طلوع ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین