1999 is a Year Full of Blessings
Friday Sermon, 1 January 1999: 1999 is a Year Full of Blessings
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تحریک وقف جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے مالی قربانیوں اور چندہ دہندگان کی تعداد میں اضافے کی تفاصیل پیش فرمائیں۔ اس کے بعد آپ نے خاص طور پر ماہِ رمضان کے دوران کھانے پینے اور پانی کے ضیاع اور فضول خرچی سے بچنے کی پرزور نصیحت فرمائی۔ آخر میں آپ نے نئے سیٹلائٹ کے ذریعے ایم ٹی اے کی نشریات کے وسیع تر دائرے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ۱۸۹۹ء کے الہامات و پیشگوئیوں کے پورا ہونے کی خوشخبریوں کا تذکرہ فرمایا۔
موضوعات: وقف جدید، مالی قربانی، فضول خرچی کی ممانعت، ایم ٹی اے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات
خطبه جمعه
۹۹ء کا سال بہت زیادہ برکتوں کا سال ہے
اللہ جب فیصلہ کرے گا کہ جماعت کو خوشخبریاں ملیں تو کوئی دنیا کا ہاتھ نہیں جو ان خوشخبریوں کو روک سکے
سو سال پہلے جس سال مسیح موعود علیه السلام کو کوئی الہام ہوا ، بعینہ اسی سال خدا
تعالیٰ نے اس صدی میں اُس کے پورا ہونے کے عظیم الشان ذرائع مہیا فرما دئے
خطبه جمعه ارشاد فرموده سید نا امیر المومنین حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده یکم جنوری 1999ء بمطابق یکم ر صلح ۱۳۷۸ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب المغضوب عليهم عليهم ولا ولا الضالين الضالین .
وات الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللهِ وَآقَامُوا الصَّلوةَ وَانْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنُهُمْ سِرًا وَعَلَانِيَةً يَرْجُوْنَ
تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ لِيُوَقِيَهُمْ أَجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ (سورة فاطر:۲۱۰۳۰)
قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کو اس وجہ سے خاص طور پر آج کے جمعہ کا
موضوع بنایا ہے کہ آج وقف جدید کے نئے سال کا اعلان ہونا ہے اور مالی قربانیوں کے تقاضے جو ہر لحاظ سے
جماعت میں بڑھتے چلے جارہے ہیں وہ تقاضے کس طرح پورے ہو رہے ہیں اور کس طرح اللہ تعالی جماعت
کے اموال میں بھی غیر معمولی برکت عطافرماتا چلا جارہا ہے۔ یہ مضمون ہے جو کچھ میں اس آیت کے حوالے
سے بیان کروں گا اور کچھ وقف جدید کے جو اعداد و شمار آپ کے سامنے رکھتا ہوں اس سے بھی مضمون از خود
کھل جائے گا۔ میں اس آیت کریمہ کے تعلق میں وقف جدید کے اعداد و شمار تو شروع میں پیش کروں گا لیکن
اس آیت کریمہ میں اور اس کے علاوہ بہت سی خوشخبریاں جو اس نئے سال سے ہمارے لئے وابستہ ہو چکی ہیں
ان کا ذکر میں بعد میں کروں گا ورنہ پھر عموماً وقف جدید یا تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کے وقت ان
کے کوائف پیش کرنے کا وقت نہیں رہتا اور چونکہ یہ خاص اُن کا دن ہے اس لئے ضروری ہے کہ تفصیل کے
ساتھ ان کے کوائف کا ذکر کروں اور بعد میں انشاء اللہ یہ جو عمومی مضمون ہیں اور خوش خبریوں کے
غیر معمولی مضامین ہیں ان پر میں روشنی ڈالوں گا۔
تو سب سے پہلے تو تمام دنیا کی جماعتوں کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ اور نیا سال مبارک ہو۔ اور
جب میں نیا سال مبارک کہتا ہوں تو سب بنی نوع انسان کے لئے ہی مبارک ہو اگرچہ بظاہر اس کے مبارک
ہونے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، لیکن جماعت احمدیہ کے لئے تو بہر صورت مبارک ہے اور یہ برکتیں
بڑھتی جارہی ہیں اور بڑھتی چلی جائیں گی اور انشاء اللہ اگلی صدی تک پھیل جائیں گی۔ یہ تفصیلی ذکر میں
انشاء اللہ بعد میں کروں گا ، اب پہلے رپورٹ ہے۔
وقف جدید کی پچھتر ممالک کی رپورٹوں کے مطابق کل وصولی دس لاکھ ۳۳ ہزار پاؤنڈ ہوئی ہے۔
اب یہ جو وصولی ہے اس میں گزشتہ سال سے یعنی سر دست جو اس وقت صورت حال ہے انچاس (۴۹) ہزار
پاؤنڈ کی کمی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ آج تک کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے کسی سال کو مالی آمد کے لحاظ
سے پیچھے کر دیا ہو۔ تو یہ میں صرف آپ کو ذرا ڈرانے کے لئے بتا رہا ہوں کہ انچاس ہزار پاؤنڈ کی کمی تھی مگر اللہ
تعالٰی نے دوسرے رستوں سے مجھے اتنی رقوم مہیا کر دیں اور میرے تابع مرضی کر دیں کہ جن کے نتیجے میں
وقف جدید میں جب میں نے ان کو ڈالا تو کمی کی بجائے ہزار ہا پاؤنڈ کا، بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ اور
سال کے آخر پر اب ہم یقینی طور پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس سال اللہ تعالیٰ نے وقف جدید کو بھی پیچھے نہیں
رہنے دیا بلکہ قدم بہت آگے بڑھا دیا ہے۔ پیچھے رہنا جو بظاہر نظر آرہا ہے اس کی اب وجہ بتاتا ہوں آپ کو۔ اس
پیچھے رہنے کی وجہ میں بھی ایک بہت بڑی برکت ہے۔ اور اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ جو ہم نیا مالی نظام
جاری کر رہے ہیں وہ مالی نظام کتنا خوش آئند ہے اور انشاء اللہ اس کی بر شستیں آگے کس طرح پھیلیں گی اور پھیلتی
چلی جائیں گی۔
جو کمی نظر آتی ہے یہ اصل میں امریکہ کے وقف جدید کی آمد میں کمی آئی ہے اور وہ کمی میری
ہدایت کی اطاعت کرنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔ اور یہ بھی ایک بڑی شان ہے امریکہ کی جماعت کی کہ
جو کہا جائے اسی طرح کرتے ہیں۔ بظاہر دنیا کے لحاظ سے ان کو وقف جدید کی آمد کے اعتبار سے بہت پیچھے قدم
اٹھانا پڑا ہے لیکن دو باتیں ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے ان کا قدم پیچھے نہیں ہٹنے دیا۔ ایک یہ کہ باوجود پچھلے سال
سے بہت کم ہونے کے آج بھی ساری دنیا میں امریکہ کا وقف جدید کا چندہ سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان نمبر دو
پر ہی تھا دو پہ ہی رہا۔ امریکہ اس پہلو سے پیچھے نہیں ہٹا اور اللہ نے اس کو پیچھے نہیں ہٹنے دیا۔ دوسرا اللہ تعالیٰ
کے فضل سے جو کمی ہوئی ہے اس کی میں اب کہانی آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ کیوں واقع ہوئی اور اس کے
نتیجے میں ہمیں ضمنی فائدے کیا پہنچے ہیں۔ پہلے چند عمومی کوائف آپ کے سامنے رکھ دوں پھر یہ ساری باتیں میں
تفصیل سے کھولوں گا اور جوں جوں کھولوں گا آپ کا دل خوشی سے بھرتا چلا جائے گا کہ بظاہر ایک چیز بری دکھائی
دے رہی تھی اس کے دامن میں اللہ تعالیٰ نے کتنی خیر کے سامان پیدا کر دئے۔
جہاں تک موازنے کا تعلق ہے پہلے میں یہ اعداد و شمار آپ کے سامنے رکھ دوں۔ رکھنے تو پڑتے
میں بہر حال، مگر بہت سے لوگ اعداد و شمار سے مناسبت نہیں رکھتے اس لئے کچھ ان میں اکسانیت کی پیدا ہو
جاتی ہے ، وہ بور ہونے لگتے ہیں اعداد و شمار سے۔ اس لئے میں نے اب رفتہ رفتہ اعداد وشمار کا حصہ کم کر دیا ہے۔
صرف اسی پہلو سے بیان کر رہا ہوں جس سے عامتہ الناس کو بھی سمجھ آجائے کہ یہ اعداد و شمار ہمارے لئے بہت
خوش کن ہیں۔
وقف جدید کی آمد جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے دس لاکھ ۳۳ ہزار پاؤنڈ ہوئی ہے اور یہ گزشتہ سال
سے کم دکھائی دینے کے باوجود عملاً زیادہ ہے۔ جو نمایاں کمی نظر آرہی ہے وہ ایک لاکھ پندرہ ہزار پاؤنڈ کی وہ کمی
ہے جو امریکہ کی آمد میں ہوئی ہے۔ ایک لاکھ پندرہ ہزار پاؤنڈ کی کی ہونی چاہئے تھی مگر ہوئی صرف انچاس
ہزار ہے۔ یہ خوش کن پہلو ہے کہ کمی جو زیادہ ہونی چاہئے تھی اس کو خدا نے کم کر دیا اور پھر اس کو پورا کرنے
کے لئے دوسرے سامان پیدا کر دئے۔ باقی سب جماعتوں کو اپنی گزشتہ آمد کے مقابل پر ہر پہلو سے اس سال
زیادہ آمد پیش کرنے کی توفیق ملی ہے۔ سب سے زیادہ تعجب انگیز حال پاکستان کا ہے وہاں آپ کو پتہ ہے کہ آج
کل روپے سے کیا کھیل کھیلے جارہے ہیں اور Jugglery ہو رہی ہے ایک قسم کی، جیسے ایک کرتب دکھانے
والا کرتب دکھاتا ہے اس طرح یہ رپوؤں کے کارڈ جیب میں ڈالتے اور کچھ کا کچھ نکال کے دکھاتے جاتے ہیں
اور تین روپے کی قیمت دن بدن گرتی چلی جارہی ہے۔ اس خیال سے مجھے خطرہ تھا کہ پاکستان کی مجموعی وقف
جدید کی آمد میں کمی نہ واقع ہو جائے کیونکہ ہم نے اب روپوؤں میں حساب رکھنے کی بجائے پاؤنڈوں میں حساب
رکھنا شروع کیا ہوا ہے۔ مگر خوشی کی خبر یہ ہے کہ جماعت پاکستان پچھلے سال کے مقابل پر کئی ہزار پاؤنڈ اس
دفعہ زیادہ دینے کی توفیق پا چکی ہے اور خدا تعالیٰ نے اس لحاظ سے ان کو شر مندہ نہیں ہونے دیا۔
ایک اور پہلو جو اضافے کا ہے وہ بہت ہی خوشکن ہے اور اس کی طرف میں بارہا توجہ دلا چکا ہوں۔
چندے میں اضافہ اپنی ذات میں خوشکن ضرور ہے مگر چندہ دینے
والوں میں جو اضافہ ہے وہ بہت زیادہ خوشکن ہے۔ اس کا کا مطلب ہے
زیادہ سے زیادہ الله کے بندے خدا کی راہ میں خرچ کرنے پر تیار ہوتے
چلے جا رہے ہیں۔ یہ اضافہ جو ہے اس سال بہت نمایاں ہے سال ۱۹۹۶ء
میں وقف جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد دولاکھ بائیں ہزار چھ سو تھی۔ سال ۹۸ء میں وقف جدید کے چندہ
دہندگان کی تعداد دو لاکھ تہتر ہزار تین سو ہے اس طرح صرف چندہ دہندگان میں اضافہ پچاس ہزار سے زائد
ہے۔ اب اندازہ کریں کہ کس طرح خدا تعالیٰ جماعت کو ہر پہلو سے برکت پر برکت عطا فرماتا چلا جارہا ہے اور
یہ چیز وہ ہے جو میں سمجھتا ہوں چندوں کے اعداد و شمار کے بڑھنے کے مقابل پر بہت زیادہ خو شکن ہے۔ پچاس
ہزار ایسے احمدی جو پہلے خدا کی راہ میں مالی قربانی کا لطف نہیں اٹھایا کرتے تھے وہ اب وقف جدید میں شامل ہو کر
لطف اٹھارہے ہیں اور پھر آگے اپنے بچوں کو بھی اس کا عادی کر رہے ہیں۔ جو پاکستان کا اضافہ ہے وہ میں آپ
کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔ امسال روپے کی قیمت گرنے کے باوجود پاکستان کی جماعتوں کو گزشتہ سال کے
مقابل پر انیس ہزار پاؤنڈ ز سے زیادہ دینے کی توفیق ملی ہے۔۔
انگلستان کی جماعت نے تو اس دفعہ کمال کر دکھایا ہے پچاس ہزار پاؤنڈ گزشتہ سال انہوں نے پیش
کئے تھے اس سال ایک لاکھ پاؤنڈ پیش کر رہے ہیں یعنی دگنا کر دیا ہے۔ اگر چہ Table میں جو ان کی پوزیشن ہے
اس کو نہیں بدل سکے لیکن قربانی بڑھانے کے لحاظ سے بہت نمایاں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلستان کی
جماعت نے ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے جو آگے وقف جدید ہی کے کام آنے والا ہے۔ انہوں نے اس دفعہ
جماعت کے لئے بہتر ہزار (۷۲۰۰۰) پاؤنڈ کی رقم پیش کی ہے کہ افریقہ کے ممالک میں وقف جدید سے جو ہم
خرچ کیا کرتے تھے اس کا بوجھ ، اس طرح کا بہت کم ہو جائے گا۔ اور غریب ممالک میں آئندہ بہت خرج پڑنے
والے ہیں، عید آنے والی ہے، اس کے پیش نظر ہمارا دستور ہے کہ بکثرت غریب ممالک میں خرچ کرتے ہیں
تا کہ وہ عید کی اچھی تیاری کر سکیں تو اس میں بھی جماعت انگلستان کا بہتر ہزار پاؤنڈ داخل ہے۔
اس کے علاوہ مجھے کل ہی امیر صاحب کی ایک چھٹی ملی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے
جو یہ ایک خطبے میں بتایا تھا کہ عیسائی ممالک کر سمس منانے کے تعلق میں غریب عیسائی بچوں کے لئے دنیا
بھر میں کرسمس کے تحفے بناتے ہیں تو انہوں نے کہا ہے جماعت انگلستان نے بھی یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اسی
سال ابھی سے ہم اس تحریک میں بھی کسی دوسرے سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ چنانچہ انہوں نے پیکٹ بنانے
شروع کر دئے ہیں اور اس کے علاوہ کچھ نقد ر تم بھی ساتھ رکھی جائے گی۔ اس طریق پہ دنیا بھر کے غریب
مسلمان ممالک میں جماعت انگلستان کی طرف سے یہ تحفہ پیکٹس کی صورت میں تقسیم ہو جائے گا انشاء اللہ
تعالی۔ تو یہ بہت بڑی خوشخبریاں ہیں جو اس سال میں چھٹی ہوئی تھیں، ظاہر نہیں تھیں، میں آپ کو سمجھا
رہا ہوں کہ قدم کسی پہلو سے بھی پیچھے نہیں ہے۔ ہر پہلو سے خدا کے فضل سے قدم آگے
بڑھ رہا ہے۔
اب امریکہ کی کمی کی سرگزشت سناتا ہوں ۔ امریکہ میں وقف جدید کے چندے میں بہت
پیش قدمی ہوتی رہی یہاں تک کہ نو لاکھ تک پہنچا دیا انہوں نے۔ اور جب میں نے دیکھا تو مجھے ایک چیز یہ بھی
محسوس ہوئی کہ اس میں سے چند بہت زیادہ امیر آدمیوں کا حصہ بہت زیادہ ہے اور امریکن عامتہ الناس یعنی عام
احمدی جو ہے ان کا حصہ اس میں کم ہے۔ اور بھی بعض وجوہات تھیں جس کی وجہ سے میں نے ان سے کہا کہ
اب بس ذرا ٹھر کے چلیں، عام چندے بڑھانے کی کوشش کریں۔ عمومی طور پر چندہ عام جب بڑھتا ہے تو
اس کو ہم جس مد میں چاہیں ڈال دیں۔ وقف جدید میں ضرورت ہو ادھر منتقل کر دیں، کسی اور طرف ضرورت
ہو تو ادھر منتقل کر دیں۔ اس میں اللہ تعالی کے فضل سے جماعت کو بہت بڑی گنجائش ہے اپنی ضرورتیں پوری
کرنے کی ، اس میں سے ہم ایم ٹی اے کے لئے بھی خرچ کر سکتے ہیں۔ تو میں نے ان سے کہا کہ وہ چندہ ، لازمی
چندہ جو ہے اس کو بڑھانے کی کوشش کریں اور اس کے مقابل پر اگر دوسر اوقف جدید یا تحریک جدید کا چندہ
کچھ متاثر ہو ، کمی ہو تو بالکل پرواہ نہ کریں اللہ تعالیٰ اس کمی کو آئندہ پورا کر دے گا بلکہ اور بھی بڑھا دے گا۔
ایک دفعہ قدم مضبوط بنیادوں پر رکھیں پھر آگے یہ سلسلے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے اس ہدایت
پر پوری طرح عمل کیا اور جو اس سلیٹی رنگ کے بادل کی سلور لائٹنگ ہے ، انگریزی میں محاورہ ہے Gray
Cloud کی سلور لائٹنگ بھی ہوا کرتی ہے، دیکھنے میں سلیٹی رنگ کا بادل ہے مگر کناروں پر سورج کی شعاعیں
چمک رہی ہوتی ہیں تو امریکہ کا بعینہ یہی حال ہے اس گرے کلاؤڈ کے کناروں پر بہت خوبصورت روشنی کی ایک
جھالر بچھ گئی ہے اور وہ کیا ہے ؟ وہ میں آپ کے سامنے اب رکھنے لگا ہوں۔
نو لاکھ ڈالر کا جب مجموعی چندہ وقف جدید کا امریکہ کی طرف سے پیش کیا جارہا تھا تو اس کا پچاسی
فیصد صرف پندرہ آدمی دے رہے تھے۔ اب اندازہ کریں تو لاکھ ڈالر کا پچاسی فیصد صرف پندرہ آدمی دے
رہے تھے۔ یہ خوشخبری بھی سمجھیں مگر اصل میں خوشخبری نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چند غیر معمولی
طور پر مالدار آدمیوں نے بہت زیادہ قربانی کر دی اور جماعتیں تو عامۃ الناس کی قربانی سے آگے بڑھا کرتی ہیں۔
عامتہ الناس کی قربانی کے معیار کو بڑھانا لازم ہے۔ چنانچہ امیر صاحب امریکہ نے یہ دلچسپ خبر دی ہے موجودہ
آمد میں عامتہ الناس کا چندہ پہلے جو پندرہ فیصد تھا اب توے فیصد ہو گیا ہے۔ اب دیکھیں کتنی غیر معمولی برکت
ہے۔ کجاوہ دن کہ صرف پندرہ فیصد ساری جماعت دے رہی تھی اور چند آدمی پچاسی فیصد دے رہے تھے ، اب
چند آدمی دس فیصد دے رہے ہیں اور ساری جماعت اللہ کے فضل سے توے فیصد دے رہی ہے۔ یہ بہت بڑی
خوشخبری ہے۔ الحمد لله که اس سال ہمیں خدا نے یہ خوشخبری بھی دکھائی۔
مجموعی وصولی کے لحاظ سے جو جماعتیں ہیں ان میں الحمد للہ کہ ، امریکہ میں میری ہدایت پر انہوں
نے چندے میں کمی کی قربانی کی تھی اس کے باوجود، اللہ تعالی نے ساری دنیا میں امریکہ کی جماعت کو انھی بھی
اول رکھا ہے۔ تین لاکھ دو ہزار پاؤنڈ انہوں نے چندہ وقف جدید میں ادا کیا ہے۔ پاکستان اس کے مقابل پر بہت
مخالف حالات کے باوجود آگے بڑھنے کے باوجود پھر بھی امریکہ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار
چھ سو پونڈ پاکستان کا کل چندہ ہے ۔ جرمنی حسب سابق تیسری پوزیشن کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہے۔
ایک لاکھ اٹھہتر ہزار پانچ سو پاؤنڈ جرمنی کی جماعتوں نے ادا کیا ہے۔ برطانیہ نے ایک لاکھ پاؤنڈ ادا کر کے
اگرچہ پہلے سال سے دگنا کیا ہے مگر ابھی اپنی چوتھی پوزیشن سے آگے نہیں بڑھ سکے۔ تو آگے دیکھیں کیا
ہوتا ہے پھر ۔ اور کینیڈا کو پانچویں پوزیشن بہت پسند ہے ، وہ بیٹھا رہتا ہے اس کے اوپر اور اس دفعہ اڑتالیس ہزار
چھ صد پاؤنڈ دے کر کینیڈا نے اپنی پانچویں پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔
علاوہ از میں ہندوستان ، سوئٹزر لینڈ ، جاپان، ماریشس، ناروے، بنگلہ دیش اور برما کی جماعتیں بھی
قابل ذکر ہیں۔ خصوصاً بر مانے بہت زیادہ پہلے سے قربانی کی ہے اور بہت نمایاں فرق ڈال دیا ہے اپنے چندوں
میں۔ مگر یہ ساری جماعتیں ہر لحاظ سے خوشخبری کی بھی مستحق ہیں اور مبارکباد کی مستحق ہیں۔ خوشخبری تو یہ
دے رہی ہیں، ہم ان کو مبارکباد دیتے ہیں اور ان کے لئے دعا کرتے ہیں۔ اللہ آئندہ بھی ان کو ہمیشہ نیکیوں
میں آگے بڑھاتا چلا جائے۔
اب چندہ بالغان پاکستان اول کراچی ہے ، دوم ربوہ اور سوم لاہور۔ یعنی بڑی عمر کے احمدی جو چندہ
دیا کرتے ہیں ان کو چندہ بالغاں کہا جاتا ہے اور اطفال جو چندہ دیتے ہیں اسے چندہ اطفال کہتے ہیں۔ اس کے
مختلف دفاتر میں اس کی تفصیل میں میں آپ کا سر نہ کھپاؤں گا کیونکہ دفاتر کو سمجھنا، ایک دو تین چار، یہ عامہ
الناس کے لئے مشکل ہے۔ سیدھی بات یہ ہے کہ چندہ بالغاں ، چندہ اطفال۔ چندہ بالغاں میں جو پاکستان کے
اضلاع کی پوزیشن ہے شہروں میں تو کراچی اول، ربوہ دوم ، لاہور سوم اور اضلاع -
اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، شیخوپورہ، بہاولنگر ، گوجرانوالہ ، عمر کوٹ، گجرات اور کوئٹہ یہ اسی ترتیب سے
ہیں۔ چندہ دفتر اطفال میں جماعتوں کی پوزیشن یہ ہے۔ اول ربوہ۔ اس میں جماعت ربوہ نے کراچی کو پیچھے کر
دیا ہے۔ دوم کراچی اور سوم لاہور۔
چندہ دفتر اطفال میں اضلاع کی پوزیشن یہ ہے۔ اول گوجرانوالہ، پھر سیالکوٹ ، پھر راولپنڈی، پھر
شیخوپورہ ، پھر فیصل آباد ، پھر اسلام آباد ، پھر بہاولنگر ، پھر سرگودھا، پھر عمر کوٹ ، پھر ملتان۔ اس میں جو
پوزیشنوں کا ذکر کیا جارہا ہے اس میں ایک بات یاد رکھ لیں کہ یہ پوزیشنیں عملاً مالی قربانی کی تفصیل نہیں بیان
کرتیں کیونکہ بعض ان میں سے ضلعے بہت چھوٹے ہیں اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے انہیں دوسرے بڑے
اضلاع پر یہ برتری کام کے لحاظ سے حاصل ہے کہ وہ بہت زیادہ محنت کریں تب جاکر معیار اونچا ہوتا ہے۔ اور
چند آدمیوں تک پہنچ کر معیار کو اونچا کرنا نسبتا آسان ہے مگر بہر حال ایک پوزیشن انہوں نے حاصل کی تھی
جس کا ذکر ضروری تھا۔
اب میں چند احادیث نبوی جو مالی قربانی سے تعلق رکھنے والی ہیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔
بخاری کتاب الزکوۃ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، جس
نے پاک کمائی میں سے ایک کھجور بھی اللہ کی راہ میں دی اور اللہ پاک چیز ہی کو قبول فرمایا کرتا ہے یقین اللہ اس
کھجور کو دائیں ہاتھ سے قبول فرمائے گا۔ اب دائیں ہاتھ سے کسی چیز کو لینا یاد بنا جس کا مطلب یہ ہے کہ بہت خوشی
اور دلی طمانیت کے ساتھ ایک چیز کو آپ کریں تو دلیاں ہاتھ بڑھا کر چیز کو وصول کرتے ہیں۔ تو اللہ تعالی کے جب
ہاتھ کی بات ہوتی ہے تو یہ ہر گز ہا تھ مراد نہیں۔ اللہ تعالی کا رجحان، اس کا جذبہ ہے اور جب جذبہ کہتے ہیں تو
پھر بھی عام جذبہ انسانی مراد نہیں تو یہ تمہید میں مجبور ا کرنی پڑتی ہیں کہ اللہ اور انسانی صفات میں بہت فرق ہے
لیکن باتیں ہم انسانی صفات کے حوالے سے ہی کرتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بھی
ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی پیاری پیاری باتیں انسانی صفات کے حوالے سے کی ہیں تاکہ انسان ان کو سمجھ بھی تو سکیں
ورنہ اللہ کی صفات کی تفصیلات بیان کرتے تو کوئی بھی نہ سمجھ سکتا۔ اس تمہید کے ساتھ اب پھر دوبارہ سن
لیجیے۔ آنحضور فرماتے ہیں کہ جو ایک کھجور بھی اللہ کے حضور پیش کرے اللہ اسے دائیں ہاتھ سے قبول
کرتا ہے پھر اسے اس کے دینے والے کے لئے بڑھا دیتا ہے جیسا کہ تم میں سے ایک اپنے چھوٹے سے
بچھڑے کی پرورش کرتا ہے، اسے بڑا کرتا ہے۔ اس طرح اللہ تعالٰی اس کھجور کو جو بالکل معمولی ہوتی ہے اس
کو بڑھانا شروع کر دیتا ہے اور اس طرح بڑھاتا ہے جیسے چھوٹا سا بچھڑا تمہیں ملے اور تم اس کی پرورش کرو، اسے
بڑھالو۔ مگر وہ تو ایک حد تک ہی بڑھ سکتا ہے۔ ایک مضبوط توانا بیل بن جائے گا اس سے زیادہ تو نہیں ہو سکتا۔
مگر جب اللہ پرورش پر آتا ہے تو فرمایا کہ یہاں تک کہ وہ کھجور پہاڑ جتنی ہو جائے گی۔(بخاری کتاب
الزكواة باب لا يقبل الله صدقة من غلول ......... يعنی اللہ تعالیٰ کی عطا کی نسبت کے لئے کیسی
پیاری حدیث ہے۔ انسانی عطا کے مقابل پر اللہ کی عطا کو دیکھنا ہو تو یہ مضمون ہے جس کو پیش نظر رکھنا چاہئے
اور اس پہلو سے سب چندہ دہندگان کو جو بڑھتے ہیں خواہ انہوں نے چند روپے ہی وقف جدید میں پیش کئے ہیں
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی انشاء اللہ ان کے اموال میں بھی برکت ڈالے گا اور روحانی جزا میں تو لامتناہی
برکتیں ہیں۔
ایک حدیث قدسی ہے، صحیح مسلم سے لی گئی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے فرمایا
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم تو دل کھول کر خرچ کرے۔ حدیث قدسی سے مراد وہ کلام ہے جو رسول اللہ کو
اللہ تعالیٰ نے براور است سنایا اور قرآن کریم کے علاوہ بھی مسلسل آپ پر وحی ہوا کرتی تھی۔ وحی قرآن انگ
چیز ہے اور وحی کا مسلسل جاری رہنا ایک الگ مضمون ہے۔ تو ایسی وحی جس کا ذکر آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ
فروری ۱۹۹۹ ۶ تا ۲۵ فروری ۱۹۹۹ء
آلہ و سلم اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں اس کو حدیث قدسی کہا جاتا ہے۔ تو حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالی نے
فرمایا اے ابن آدم تو دل کھول کر خرچ کر جس کے نتیجے میں اللہ بھی تجھ پر خرچ کرے گا۔ (صحیح مسلم
کتاب الزکواة ) اب وہ کتنا خرچ کرے گا، نسبت کی بات ہے۔ آدم جتنا بھی چاہے دل کھول کر خرچ کرے
اللہ کو ہرا نہیں سکتا اس لئے جب وہ دل کھول کے خرچ کرے گا تو اسی محاورے کے لحاظ سے اللہ بھی پھر دل
کھول کر خرچ کرے گا اور کھجور تو بہر حال بڑھے گی۔ اگر دل کھول کر دیا ہے تو وہ اندازہ کریں کہ کیا کچھ بڑھ
جائے گا۔ اور ہمارا تجربہ ہے کہ یہ بڑھنا صرف آخرت سے مقدر نہیں ہے اس دنیا میں بھی بڑھتا ہے کیونکہ
اس دنیا میں بڑھنے کے نتیجے میں مومنوں کا آخرت پر ایمان بڑھتا ہے۔ ان کو کامل یقین ہوتا ہے کہ جس نے
دنیا میں وعدہ پورا کر دیا ہے وہ آخرت میں کیوں وعدہ نہیں پورا کرے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ حضور
علیہ السلام فرماتے ہیں : ” جو شخص ایک پیسہ کی حیثیت رکھتا ہے وہ سلسلے
کے مصارف کے لئے ماہ بماہ ايك پيسه دیوے اور جو ایک روپیہ ماہوار دے
سکتا ہے وہ ایک روپیہ ماہوار ادا کرے۔ یہ نصیحت کرنے کے بعد آپ فرماتے ہیں :
" "عزیز وا یہ دین کے لئے اور دین کی اغراض کے لئے خدمت کا وقت ہے"۔ اور جیسا کہ یہ بات اس
وقت جماعت احمدیہ پر سب سے زیادہ اطلاق پاتی تھی آج بھی اسی طرح یہ مضمون جماعت احمدیہ پر اطلاق
پاتا ہے کہ محض اللہ کی خاطر خرچ کرنے والی اور جماعت ہے کونسی۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں: "عزیزو! یہ دین کے لئے اور دین کی اغراض کے لئے خدمت کا وقت
ہے۔ اس وقت کو غنیمت سمجهو که پهر کبھی ہاتھ نہیں آئے گا“۔
اب بظاہر لگتا ہے کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے کے وقت ساتھ وقت اٹھ جائے گا، یہ
مراد نہیں ہے۔ یہ تسلسل جاری ہے۔ اگر ایک دفعہ یہ اٹھ گیا پھر کبھی ہاتھ نہیں آئے گا، اس کو اٹھنے دینا ہی
نہیں۔ اپنی جانوں کے ساتھ ، اپنی دلی تمناؤں کے ساتھ ، اپنی دعاؤں کے ساتھ اس طرح لٹک جائیں اس
کے ساتھ کہ یہ وقت آپ سے کبھی بھی نہ اٹھے اور جب آپ سے نہیں اٹھے گا تو دنیا سے اس وقت کی برکتیں
بھی پھر کبھی نہیں اٹھیں گی۔
چنانچہ فرماتے ہیں : ” چاہئے کہ زکوۃ دینے والا سی جگہ اپنی زکوۃ بھیجے اور ہر ایک شخص فضولیوں سے اپنے
تیں بچاوے اور اس راہ میں وہ روپیہ لگادے اور بہر حال صدق دکھا دے تا فضل اور روح القدس کا انعام پاوے کیونکہ
یہ انعام ان لوگوں کے لئے تیار ہے جو اس سلسلے میں داخل ہوئے ہیں۔ (کشتی نوح)۔
یہ آغاز کی باتیں تھیں جب زکوۃ کے متعلق لوگوں کو پتہ نہیں تھا کہاں خرچ کریں۔ زکوۃ خرچ کرنا
دراصل بیت المال ہی کا کام ہوتا ہے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس لئے سب سے اول
زکوۃ کا ذکر فرمایا ہے جو قرآنی حکم ہے اور یہ مضمون سمجھا رہے ہیں کہ زکوۃ کا خرچ کرنا مرکز کا کام ہوا کرتا ہے۔
اپنی جگہ زکو تیں ادانہ کرتے پھر و، بیت المال کو زکوۃ بھیجو اور اس کے بعد دوسرے جتنے بھی چندے ہیں
صدقہ خیرات، چندہ عام ، چندہ خاص ، وقف جدید و غیردوان سب میں روپیہ بچانے کی کوشش کرو۔ یعنی
اپنے فضول خرچوں میں کمی کر دو تا کہ جتنا بھی فضول خرچوں سے بچت ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ اس میں سے
پوری کر دے۔
یہ جو فضول خرچی ہے اس کے متعلق میں ضمنا یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں ۔ رمضان کا مہینہ ہے،
غریبوں کو کھانا کھلانے کے دن ہیں۔ کھانے میں بھی انسان بہت سی فضول خرچیاں کرتا ہے اور سب سے زیادہ
فضول خرچی وہ نہیں کہ اچھا کھانا کھائے کیونکہ اللہ تعالٰی نے اچھے کھانے اپنے بندوں ہی کی خاطر پیدا کئے
ہیں۔ فضول خرچی میں یہ سمجھتا ہوں کہ اچھا کھانا ہو یا برا کھانا ہو ، بچا ہوا چھوڑ دے اور وہ ڈسٹ بن Dust)
(Bin میں چلا جائے۔ خصوصاً امریکہ اور انگلستان اور مغربی ممالک میں جتنے بھی امیر ممالک ہیں ان میں یہ
عادت ہے۔ اور ان کے بچوں میں بھی یہ عادت ہے۔ میرا تو گھر میں ہر وقت یہ کام رہتا ہے کہ سمیٹتارہتا ہوں
ان کی پلیٹیں اور بچا ہوا خود کھا جاؤں تاکہ ڈسٹ بن میں نہ پھینکنا پڑے۔ لیکن آج کل ڈائننگ پر بھی ہوں آخر
کہاں تک کھا سکتا ہوں۔ پھر میں کچھ فریزر میں بچالیتا ہوں۔ سارا بچا ہوا سمیٹ کر جہاں تک میری نظر پڑتی
ہے اس کو فریزر میں بیچا تا رہتا ہوں تا کہ یہ کھالوں اور اس طرح فضول خرچی نہ ہو۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو فضول خرچی نہ کرنے کی نصیحت فرمائی ہے یہ بھی
فضول خرچی ہے جو یاد رکھیں انگلستان کے بچوں کو بہت بیہودہ عادت ہے اس فضول خرچی کی ۔ کھاتے ہیں جو
پسند آیا، باقی چھوڑ کے پھینک دیا۔ جہاں تک پلیٹ میں کھانا ڈالنے کا تعلق ہے بچوں کو یہ نصیحت کرنی چاہئے اتنا
ہی ڈالیں جتناوہ ختم کر سکتے ہوں اور اس سے زیادہ نہ ڈالیں اور اگر زیادہ ڈال لیں تو پھر کھانا ہی پڑے گا ، ختم کرنا
ہو گا اس کو۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی یہ سنت تھی جتنا پلیٹ میں ڈالتے تھے اس پلیٹ کو
خالی کر دیا کرتے تھے اور اسی کی نصیحت فرماتے تھے۔ تو اپنے سامنے کھانے کے برتنوں میں ، پلیٹوں میں ، اتنا ہی
ڈالیں جو ضرورت ہے اور پھر ضائع نہ کریں۔ ضیاع کو اگر آپ ختم کر دیں اور یہ نیا نظام انگلستان میں لوگوں کو
سکھا دیں تو انگلستان میں جو فضول خرچی ہوتی ہے ، وہ جو بچت ہو گی اس سے بہت سے غریب ممالک کے پیٹ
بھر سکتے ہیں۔ یہ نہیں آپ لوگ سوچ سکتے۔ اور انگلستان میں جو گندے پانی کی مصیبت ہے یہ بھی اسی فضول
خرچی کی عادت کی وجہ سے ہے۔ اب میں اپنے گھر کی بات بتا رہا ہوں، غسل خانے کی بات مگر اتنی بتاؤں گا
جو آپ کی بھلائی کے لئے بتانی ضروری ہے۔ میں کبھی بھی شاور (Shower) کھول کر غافل نہیں ہوتا کہ
:
چلتی رہے اب بے شک اور پھر نماؤں اور جب تک میں فارغ نہ ہو جاؤں شاور کھلی رہے۔ ہر دفعہ جب شاور کو
بدن پر استعمال کرتا ہوں ضرور بند کرتا ہوں پھر ، اور بند کرنے کے بعد بدن کو تیار کیا نہانے کے لئے جو بھی
ضرورتیں ہیں وہ پوری کیں پھر شاور کے سامنے آگئے۔ اور اگر گرم پانی میں خرابی کے خطرے کے پیش نظر
شاور کھلی رکھی جائے تو شاور سے پہلے پہلے میں ساری تیاری کر لیتا ہوں تاکہ جب شاور شروع ہو جائے تو پھر
مسلسل اس کا جائز اور صحیح استعمال ہو۔ جتنا جتناپانی پانی میں بچاتا ہوں انگلستان کا اگر سارے انگلستان والے بچانا شروع
کر دیں تو پانی کی مصیبت ہی حل ہو جائے۔
اب یہ جو گندہ پانی پلاتے ہیں آپ کو ، وہ بد روؤں سے نکال نکال کر صفا کرتے ہیں اور پتہ نہیں کیا کیا
اس میں دوائیاں ڈالتے ہیں، اللہ ہی رحم کرے۔ میں نے تو جب سے اس نظام کے متعلق معلومات حاصل کی
ہیں یہ پانی پینا ہی چھوڑ دیا ہے۔ وہ بوتلیں ہمارے گھر میں استعمال ہوتی ہیں خرچ تھوڑا سا زیادہ ہے مگر یہ تو پتہ
ہے جو اللہ نے پاک رزق دیا تھا وہی ہے یہ ، انسان کا گند ملا ہو ارزق نہیں ہے۔ تو آسان ترکیب ہے۔ اس کو اپنے
گردو پیش میں عام کریں یہ بھی تو صدقہ ہے رمضان کا۔ رمضان کے صدقے میں اس کو داخل کریں۔ سارے
امیر ممالک میں احمدی یه جھنڈا اٹھالیں کہ ویسٹ (Waste) نه کرو،
ویسٹ (Waste) نہ کرو، اور یہ ویسٹ (Waste) جو ہے ، ضیاع ، یہ امریکہ میں اتنا زیادہ ہے کہ تمام دنیا کے
غریب ممالک امریکہ کا ضیاع بچانے کے نتیجے میں پل سکتے ہیں۔
خوراک کی کمی انسان کا بنایا ہوا امسئلہ ہے ، اللہ کا بنایا ہوا نہیں ہے۔ انسان کی خساستیں ایک طرف
اور اس کی فضول خرچیاں دوسری طرف۔ ان دونوں کے درمیان یہ خوراک کے مسائل ہیں۔ جہاں دل کھول
کر خوراک غریبوں کو دینی چاہئے وہاں ہاتھ روک لیتے ہیں۔ جہاں اپنے اوپر بچت سے خرچ کرنی چاہئے وہاں
ہاتھ کھول دیتے ہیں۔ اور ان دونوں کے درمیان میں بنی نوع انسان مارے جارہے ہیں۔ تمام بنی نوع انسان
کے بھوکے ان مصیبتوں کا شکار ہیں۔ توہمیں ہر رمضان میں ایک مہم چلانی چاہئے
جو نیکی اور خیرات کو عام کرنے کی مہم ہو۔ اس رمضان مبارک میں یہ مہم بھی
چلائیں۔ اللہ تعالی ہمیں اس کا فیض پہنچائے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام فرماتے ہیں: "یہی وقت خدمت گزاری کا وقت ہے اس کے بعد
وہ وقت آتا ہے کہ ایک سونے کا پہاڑ بھی اس راہ میں خرچ کر میں تو اس وقت کے پیسے کے برابر نہیں ہو گا۔ خدا
تعالی نے متواتر ظاہر کر دیا ہے کہ واقعی اور قطعی طور پر وہی شخص اس
جماعت میں داخل سمجھا جائے گا جو اپنے عزیز مال کو اس کی راہ میں
خرچ کرے گا“۔ (اشتہار تبلیغ رسالت جلد دہم صفحه ۵۵)
اب بخل کی جہاں تک بات ہے غریبوں پر یا دوسروں پر بخل کرنا خواہ نیک لفظوں کے ذریعے نصحیت
کا بخل ہو یا خرچ کرنے کا بخل ہو ، بخل کی بہت سی مختلف شکلیں ہیں ان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ” میں یقینا سمجھتا ہوں کہ بخل اور ایمان ایک ہی دل میں جمع نہیں ہو سکتے۔ جو شخص
کچے دل سے خدا تعالی پر ایمان لاتا ہے وہ اپنا مال صرف اس مال کو نہیں سمجھتا کہ اس کے صندوق میں بند ہے
بلکہ وہ خدا تعالیٰ کے تمام خزائن کو اپنے خزائن سمجھتا ہے“۔ اب دیکھیں یہ بات عجیب سی ہے بظاہر ۔ فرمایا بجبل
اور ایمان اکٹھا نہیں ہو سکتا ایک دل میں اور ایک آدمی کے پاس تھوڑا سا مال ہے وہ بخل کرے گا نا اس کے نتیجے
میں۔ فرمایا جو صندوق میں بند ہے تمہارا مال وہ تو بہت تھوڑا ہے مگر تم بخل کیوں کرتے ہو کہ اللہ کے خزائن
تمہارے خزائن ہیں۔ اللہ کے خزائن ختم نہیں ہو سکتے اور جب تم یہ یقین رکھتے ہوئے خرچ کرو گے کہ اللہ کے
خزائن ختم نہیں ہو سکتے تو اللہ تمہارے خزائن کو ختم نہیں ہونے دے گا۔ یہ بہت عارفانہ کلام ہے اس کو غور
سے سمجھیں تو زندگیاں سنور سکتی ہیں۔ اور امساک اس سے دور ہو جاتا ہے جیسا کہ روشنی سے تاریکی دور ہو
جاتی ہے اور یقین سمجھو کہ صرف یہی گناہ نہیں کہ میں ایک کام کے لئے کہوں اور کوئی شخص میری جماعت
میں سے اس کی طرف کچھ التفات نہ کرے بلکہ خدا تعالیٰ كے نزديك به بهی گناه
ہے کہ کوئی کسی قسم کی خدمت کر کے یہ خیال کرے کہ میں نے
کچھ کیا ہے “۔ (مجموعه اشتهارات جلد ۳ صفحه ۲۹۸) ۔ تو ان امور کے تمام
۱۹۹۹ء تا ۲۵ فروری ۱۹۹۹ء ) 7(
پہلوؤں کو پیش نظر رکھیں۔
اب یہ حصہ میں چھوڑ رہا ہوں یہ پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ ضرور تمہیں کیوں پڑتی ہیں اٹھی
جماعتوں کو ، انبیاء کو جن کے سپر دسب سے زیادہ کام ہو ان کو سب سے زیادہ ضرورتیں پیش آتی ہیں۔ یہ بہت
گہرا اور لمبا تفصیلی مضمون ہے۔ ضرور میں تو پیش آتی ہیں، غریب بھی ہوتے ہیں مگر ان کی ضرورتیں پوری
کرنے والا ہر وقت ان کی ضرورتیں پوری کرتا چلا جاتا ہے۔ اور چندوں کے ذریعہ جو بظاہر ابتلاء ہے غریبوں
کے لئے بھی اور امیروں کے لئے بھی ان کے اموال میں بھی برکت ڈالتا ہے اور جماعت کے اموال میں بھی
برکت ڈالتا ہے۔ اور جب اللہ کی راہ میں وہ بظاہر اپنا مال خرچ کرتے ہیں تو اس سے پھر جماعت کے اخراجات
میں بھی بہت برکت پڑتی ہے۔ یہ لمبا، تفصیلی ، ایک دوسرے سے متعلق مضمون ہے جو کئی جگہ میں ظاہر کر
چکا ہوں اس لئے میں اس کو اب یہاں نہیں کھولتا کیونکہ آگے ایک بہت ہی ضروری بات بھی کرنے والی ہے۔
جواب اس سال نو کی ایک عظیم خوشخبری کے طور پر میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔
ایک بات یاد رکھیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام کہ " میں تیری تبلیغ
کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا کئی سال متواتر ہو تا رہا اور ہر سال ایک نئی شان سے پورا ہوا ہے اور آج کی
جو صدی گزر گئی ہے اس کو ان سالوں کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھیں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ سو سال
پہلے جو ۱۸۹۶ء میں الہام ہوا تھا 1996ء میں اس نے جماعت کی تبلیغ کو پھیلانے کے نئے انتظام کر دئے۔
۱۸۹۸ء میں جو الہام ہوا تھا اس نے بھی نئے سامان پیدا کئے ہیں اور انسان حیرت زدہ رہ جاتا ہے ان کو دیکھ کر
کہ ہماری طاقت، ہمارے اختیار میں تھا ہی نہیں کہ وہ سامان پیدا کر سکتے۔ الہام کی طرف ذہن کا منتقل ہونا لازم
ہے۔ انسان کو سوچنا چاہئے کہ یہ حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام سے جو
خدا نے وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کے لئے جو سامان آج مہیا ہو
رہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہی وعدوں کے ایفاء کا ایک اظہار
ہے جس کو پیش نظر رکھ کر ہمیں ممنون احسان ہونا چاہئے۔
اب دیکھیں جہاں تک سیٹلائٹس کے ذریعے دنیا کو تبلیغ اسلام، تبلیغ احمدیت پہنچانے کا تعلق ہے یہ
سلسلہ پھیلتا جارہا تھا۔ اس سال کیا واقعہ ہوا ہے یہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔ اسی سال بڑی شدت سے یہ الہام
ہو ا تھا۔ لکھا ہے حضرت اقدس امام الزمان سلمہ الرحمن کو اللہ کریم نے وعدہ دیا ہے کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین
کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔ (احکم جلد ۲ اگست ۱۸۹۸ء)۔ اب جلسہ سالانہ کے بعد جو ہمارے لئے سب
سے بڑا مسئلہ سامنے آیا تھا یہ تھا کہ اگرچہ ہم مجبورا انٹر نیٹ وغیرہ کو استعمال کر کے کسی حد تک دنیا بھر کی
جماعتوں کی ضرورت پوری کرتے ہیں مگر عملاً جاپان، انڈونیشیا کے بہت سے حصے ، ملائشیا اور
نجی آئی لینڈ اور نیوزی لینڈ یہ سارے ایم ٹی اے کی نشریات سے براہ راست استفادہ نہیں کر سکتے۔ اب یہ
پریشانی تھی جس کے متعلق مختلف جائزے لینے شروع کئے۔
تو عجیب بات ہے کہ اگست ہی میں مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوتا ہے اور اگست ہی میں ہم نے
یہ کام شروع کر دیا جو بڑھتا چلا گیا یہاں تک کہ اب جو صورت حال نئی ابھری ہے یہ سال ختم ہونے سے پہلے
ایسی کمپنیوں سے قطعی معاہدہ ہو چکا ہے ، دو طرفہ دستخط ہو گئے ہیں، جتنے روپے کی ضرورت تھی وہ اللہ نے
ویسے ہی مہیا کر دئے اس میں کوئی کمی نہیں۔ اور یہ معاہدہ ہوا ہے ایک کمپنی کے ساتھ کہ جو نیا سیٹلائٹ وہ
فروری میں شروع کریں گے، انہوں نے کہا تو نہیں مگر کہنے کی طرز یہ تھی کہ اس سیٹلائٹ کی کامیابی کی دعا تم
کرو اور وعدہ ہم پورا کریں گے۔ اس میں انہوں نے ایک پوری چینل ہمارے لئے وقف کر رکھی ہے۔ اور اس
چینل کے نتیجے میں اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ جاپان انڈونیشیا، ملائشیا
اور جو Pacific South کے جزائر ، Pacific North کے جزائر اتنا بڑا دائرہ ہے
اس کا کہ سارے استفادہ کر سکیں گے اور براہ راست ایم ٹی اے کے پروگرام
ان کو میسر آ جائیں گے جس کے لئے وہ اب تک ترس رہے تھے ۔ تو نئے سال کی اس
خوشخبری میں اس کو بھی بہت اہمیت ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک کرے کہ یہ
خوشخبریاں اللہ نے پہلے سے ہمارے لئے مقدر کر رکھی تھیں جن کو اب ظاہر فرمارہا ہے۔
اب ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ ایم ٹی اے کا آغاز جو باقاعدہ ٹیلی ویژن کے ذریعے آغاز ہوا ہے ، یہ
جاری ہوا ہے ایم ٹی اے کا نظام، یہ سات جنوری ۱۹۹۴ء کو ہوا تھا۔ اس طرح MTA کے آغاز کو اس سال
سات جنوری کو پانچ سال پورے ہو چکے ہونگے تو پانچ سال کا سنگ میل بھی ایک اہمیت رکھتا ہے۔ اس پہلو
سے اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔
اب جہاں تک اگلے سال اور آئندہ صدیوں کی خوشخبریوں کا تعلق ہے اس کے متعلق اب میں
۱۸۹۹ء کا ایک الہام آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ ۹۹ء کا سال جو اب طلوع ہوا ہے یہ
بہت زیادہ برکتوں کا سال ہے اس کی کچھ برکتیں وہ ہیں جو ء
کے الہامات کے نتیجے میں اس سال کو حاصل ہوئی ہیں۔ اس سال نے
۹۸ء کاورثه پایا اور اب ۹۹ء میں یہ برکتیں پھیلیں گی۔ اور ۹۹ء میں جو خوشخبریاں
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی گئی تھیں وہ اتنی عظیم الشان ہیں، صرف یہ ذکر نہیں ہے کہ تبلیغ کو زمین
کے کناروں تک پہنچاؤں گا ، وہ تو کایا ہی پلٹ گئی ہے۔ وہ دیکھ کر تو دل بلیوں اچھلتا ہے کہ سبحان اللہ ، اللہ تعالٰی
نے کس طرح نئی صدی میں داخل ہونے کے انتظام جماعت کے لئے کر رکھے ہیں اور پہلے ہی سے کیا فیصلے
کئے ہوئے تھے۔
الہامات کی اب شوکت دیکھئے۔ الہام ۱۸۹۹ء " مبشروں کا زوال نہیں ہوتا۔ گورنر جنرل کی
پیش گوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آگیا۔ مبشروں کا زوال نہیں ہوا کر تا باقی سارے زوال میں چلے جائیں۔
جماعت احمدیہ سے جو اس مبشر نے وعدے کئے تھے جس کو خدا نے وعدے دئے، صحیح موعود علیہ السلام، یہ وہ
ذکر ہے۔ فرمایا میٹروں کا زوال نہیں ہوا کرتا۔ یہ نا ممکن ہے۔ اور اب کیا وقت ہے ؟ گورنر جنرل کی پیشگوئیوں
کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے۔ حاشیہ میں فرمایا " ہمارا نام حکم عام بھی ہے " ۔ حکم عام یعنی عام علم بنایا گیا ہے،
خدا تعالٰی نے عام حکم بنا دیا ہے مسیح موعود علیہ السلام کو ۔ حلم تدل جو پیشگوئیوں میں نام آیا تھا تو فرمایا حلم عام
ایک نام ہے ہمارا اور انگریزی ترجمہ کیا جائے تو گورنر جنرل ہی ہوتا ہے۔ تو اس لئے جو الہام کے لفظ ہیں گورنر
جنرل کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے ، یہ اس حکم عام کی طرف اشارہ ہے۔ یعنی اسی وقت کی
تعبیر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہی سمجھا تھا کہ اب میری پیشگوئیاں جو جلال والی پیشگوئیاں ہیں
، جمال کی ایک نئی شان ابھرنے والی ہے ان کا وقت آگیا ہے یہ ۱۸۹۹ء کی پیشگوئی تھی اب ۱۹۹۹ ء ہے اور وہ
وقت آگیا ہے۔
آپ حیران ہونگے یہ موازنہ کر کے کہ سو سال پہلے جس سال مسیح موعود
علیه السلام کو کوئی الہام ہوا بعينه أسى سال خدا تعالیٰ نے اس صدی
میں ہمارے سامنے اُس کے پورا ہونے کے عظیم الشان ذرائع مہیا فرما دئے
اور عظیم الشان طریق پر اُسے پورا کر دیا ۔ اب یہ کیا ہونے والا ہے اس کے متعلق میں
ابھی ں تف تفصیل سے آپ کو نہیں بتا سکتا کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں کہ کیا ہونے والا ہے لیکن اب وقت کھلے گا اور آپ
کو بتاتا چلا جائے گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو 99ء کے الہامات ہیں وہ انشاء اللہ اس سال
جلسہ سالانہ پر آپ کے سامنے پورے رکھوں گا۔ کیا ہونے والا ہے ، کی بہت سی تفصیل ہے ان الہامات پر غور
کرنے سے معلوم ہو جائے گی اور جس طرح پہلے الہام لفظا لفظاً پورے ہوتے رہے ہیں۔ انشاء اللہ ۱۸۹۹ء
کے الہامات بھی لفظا لفظاً پورے ہوں گے۔
اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس الہام کی طرف توجہ اچانک کس طرح ہوئی حالانکہ یہ میرا طریق
ہے کہ ہر سال کے الہامات اُس سال کے آخر پر بیان کیا کرتا ہوں ۹۸ء کے الہامات کی بات تھی 99ء
کا کیسے ذکر شروع ہو گیا۔ اس کی طرف بھی توجہ پھیرنے کے لئے اللہ تعالٰی نے ایک اپنے بندے کو ذریعہ بنا
دیا۔ اور وہ مسعود احمد دہلوی صاحب ہیں۔ مسعود دہلوی صاحب کو یہ سارا لکھنے کا موقعہ اس لئے پیش آیا کہ
انہوں نے ۱۹۹۳ء میں ایک رؤیاد یکھی تھی جب MTA کا آغاز ہوا تھا لور نشریات پھیلنی شروع ہوئی تھیں۔
وہ کہتے ہیں اس وقت میں نے رویاد دیکھی تھی اور مجھے وہم بھی نہیں تھا کہ اس تفصیل سے پوری ہو گی لیکن یہ
الهام میری نظر سے گزرا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تو فور اول نے یہ تعلق جوڑ لیا اور اب میں آپ
کو بتارہا ہوں کہ رویا کیا تھی۔ وہ رویا بہت مبشر ہے لیکن اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ الہام یعنی رؤیا کے
فروری ۶۱۹۹۹ تا ۲۵ فروری ۱۹۹۹ء
ذریعے احمدیوں کے دل پر بھی نازل ہو رہا ہے اور ان کو تیار کیا جارہا ہے کہ ان خوشخبریوں کے پورا ہونے
کے دن آگئے ہیں۔
میں اب ان کی تحریر آپ کے سامنے پڑھ کے سناتا ہوں۔ مئی ۱۹۹۳ء میں دیکھا کہ مجھے حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے طلب فرمایا ہے“۔ اب لفظ مسعود جو آپ کا نام ہے اس میں بھی مبارک
خوشخبری ہے۔ یعنی صرف مسعود دہلوی صاحب کو کیوں طلب کیا گیا اور بھی بڑے مخلص بندے موجود تھے۔
لیکن یہ بھی بہت مخلص ہیں اس میں بھی سند ہو گئی لیکن نام مسعود میں ایک حکمت ہے کہ دور سعید آنے والا
ہے ، ایک ایسا دور آنے والا ہے جس کو خدا تعالیٰ نے مسعود دور قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں :
طلب فرمایا۔ میں خوشی خوشی ایک بہت کشادہ سڑک پر جا رہا ہوں“۔ اب کشادہ سڑک بھی نمایاں طور پر
ذہن نشین ہوئی ہے۔ صاف پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی ترقی کے لئے سڑکیں کشادہ کر دی ہیں۔
یہ ضمنا بات کرتے ہیں مگر خواب میں پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی ترقی کے لئے سڑکیں کشادہ کر
دی ہیں یہ ضمنا بات کرتے ہیں مگر خواب میں جو باتیں ذہن میں نقش ہو جائیں وہ اہمیت رکھتی ہیں۔ ۱۹۹۳ء
کی خواب میں ایک سڑک کی کشادگی ان کے ذہن پر نقش رہی ہے۔ پھر کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت عظیم
الشان عمارت کے وسیع کمرے میں داخل ہو تا ہوں“۔ یہ عمارت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جما
عت ہے اور بہت عظیم الشان ہو چکی ہے اور ہوتی چلی جائے گی وہاں۔" اس میں ایک بہت بڑی اور نہایت
شاندار میز کے ساتھ ایک بہت شاہانہ کرسی پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سر براہ مملکت کی
حیثیت سے رونق افروز ہیں“۔ اب وہ گورنر جنرل کی پیشگوئی کو یاد رکھیں۔ یہ سر براہ مملکت کی حیثیت سے ان
دونوں باتوں کا آپس میں ایک تعلق واضح اور ٹھوس طور پر قائم ہو جاتا ہے۔ " میز پر حضور کے دائیں بائیں
فائلیں اور کاغذات دستخط کر رہے ہیں یہاں فیصلہ ہو رہا ہے ، اس پر فیصلہ ہو رہا ہے۔ یہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو رویا میں جو مسعود دہلوی صاحب نے دیکھا تھا آج کل حضرت اقدس مسیح موعود کی غلامی میں میں
بالکل یہی کرتا ہوں۔ میز میری فائلوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے اور ملاقاتیوں کے آنے سے پہلے کافی سمیٹنی
پڑتی ہیں اِدھر اُدھر اور جب کوئی نہ ہو تو انبار لگے ہوتے ہیں فائلوں کے۔ کبھی دائیں طرف کے فیصلے ہو رہے
ہیں بھی بائیں طرف کے فیصلے ہو رہے ہیں۔ بھی شمال کے ، کبھی جنوب کے اور عموماً میں بعض فائلیں ایک
طرف رکھتا جاتا ہوں بعض قائلیں دوسری طرف رکھتا جاتا ہوں۔ جو نسبتا عام ہیں وہ ایک طرف اور جن کو
خصوصیت سے دوبارہ دیکھنا ہے وہ میں الگ رکھتا ہوں تو اسی طرح کا ایک نظارہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا مسعود دہلوی صاحب کو دکھایا گیا۔ ” میں کمال درجہ ادب و احترام سے السلام علیکم عرض کرتا ہوں۔ حضور
علیہ السلام و علیکم السلام فرمانے کے بعد اپنے بائیں ہاتھ رکھے ہوئے کاغذات میں سے ایک فل سکیپ کا غذ
اٹھاتے ہیں"۔ یہ لفظ فل سکیپ اصل میں Cap Fools ہے۔ اس سے بنا ہوا ہے۔ پرانے زمانے میں پاگلوں
کی یہاں جو ہوتے ہیں مسخرے ، بچے ان کے لئے ایک مسخری سی کیپ بنایا کرتے تھے کاغذ کی۔ وہ جتنے کا غذ میں
بنتی تھی انہوں نے اس کو فل سکیپ کہ دیا ہے اور اب وہ سائز رائج ہی ہو گیا دنیا میں۔ تو وہ کا غذ جو اس سائز کا ہو
جس کی یہ ٹوپیاں بنایا کرتے تھے اس کو آج کل فولز کیپ نہیں کہتے بلکہ فل سکیپ کہہ دیتے ہیں تو یہ ایک فل
سکیپ کا غذ ہے جس پر آپ لکھ رہے ہیں۔ ایک کاغذ اٹھاتے ہیں اور اسے کسی قدر بلند آواز سے پڑھنا شروع
کرتے ہیں جو تمام تر بشارتوں پر مشتمل ہے"۔ اب پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے۔ یادر کھیں اور
مسعود دہلوی صاحب کو کیا کھایا گیا تھا جو اتنے کا غذات ہیں ان کا ذکر تو چھوڑیں ایک کاغذ اٹھاتے ہیں جس پر
بہت کی پیشگوئیاں ہیں جو اب پوری ہونے والی ہیں۔ " حضور پھر مجھے واپس جانے کی اجازت مرحمت فرماتے
ہیں۔ سلام عرض کرنے کے بعد الٹے قدموں دروازے تک واپس آتا ہوں اور اس بارے میں خاص احتیاط
کرتا ہوں کہ میری پیٹھ حضور کی طرف نہ ہو (علیہ السلام) کمرہ سے باہر آکر میں خوشی سے جھوم رہا ہوں
کہ مجھے حضور علیہ السلام کی زیارت بھی نصیب ہوئی اور حضور کی زبان مبارک سے بشارتیں سننے کی بھی
سعادت میرے حصے میں آئی۔ آنکھ کھلنے پر مجھے وہ بشارتیں یاد نہ رہیں“۔ وہ تو یادرہ بھی نہیں سکتی تھیں۔ بے
شمار بشار تیں ہیں جو پوری ہونے والی ہیں جب وقت آئے گا تو نظر آجائے گا۔
یہ لکھتے ہیں : " آنکھ کھلنے پر وہ بشار میں یاد نہ رہیں۔ خدا نے چاہا تو ۱۸۹۹ء کے عربی الهام لتنسيق
نسفا کو پورا ہوتا دیکھیں گے “۔ یہ انہوں نے اپنی طرف سے ایک توجیہہ پیش کی ہے اس کا رڈیا کے ساتھ اس
طرح تعلق نہیں۔ تو کہتے ہیں کس طرح اللہ دشمنوں کی خاک اڑادے گا اور جماعت کو غیر معمولی ترقیات عطا
فرمائے گا۔ اس مضمون کو ہم انشاء اللہ 1999ء میں دیکھیں گے۔ اور مجھے کامل یقین ہے ، ایک ذرہ بھی اس
بارے میں تردد نہیں کہ دیکھیں گے اور ضرور دیکھیں گے۔ الله جب فیصله کن گاکه
جماعت کو خوشخبریاں ملیں تو کوئی دنیا کا ہاتھ نہیں جو ان
خوشخبریوں کو روک سکے ۔
اس کے بعد پھر ایک دفعہ مبارکباد آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اور میں امید رکھتا ہوں کہ
آپ کو اب پوری طرح علم ہو گیا ہے کہ نیا سال بہت خوشخبریوں والا
چڑھا ہے۔ رمضان میں یکم جنوری کا آنا ویسے ہی مبارک ہے۔ اور یہ بھی عجیب شان ہے اللہ کی کہ اس
سال 99ء میں جو رمضان ہو گا آخر پہ وہ آخری رمضان ہے جس میں یکم جنوری ہوگی۔ اب یہ دیکھنے میں چھوٹی
چھوٹی باتیں ہیں مگر بہت گہری ہیں، بہت گہرا تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔ تو یہ رمضان 99 ء تک جب بھی
آئے گا ہمارے لئے خوشخبریاں لے کے آئے گا۔ اللہ ایسا ہی کرے۔