The Crown of Prayers
Friday Sermon, 15 January 1999: The Crown of Prayers
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جمعۃ الوداع کی اہمیت اور انسانی زندگی کی بے ثباتی کا ذکر قرآن کریم کی روشنی میں کیا۔ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے فلسفہ دعا، قرب الٰہی اور قبولیت دعا کے اسرار بیان کیے۔ بعد ازاں آپ نے اسلامی تصور شفاعت و محنت کا عیسائیت کے عقیدہ کفارہ سے موازنہ پیش کیا۔ آخر میں آپ نے جماعت احمدیہ کو مسلسل دعا اور محنت کی روش اختیار کرتے ہوئے اسے اپنا دائمی طرہ امتیاز بنانے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: رمضان المبارک، قرآن کریم، فلسفہ دعا، ارشادات حضرت مسیح موعودؑ، شفاعت اور کفارہ، جماعت احمدیہ
خطبه جمعه
دعا ایک ایسی چیز ہے جس کے ساتھ مسلمانوں کو دوسری قوموں پر فخر کرنا چاہئے
اے دنیا بھر کے احمدیو! تم اس فخر اور ناز کو اپنے " اتارنه پهینکنا .
مربھر یہی تمہارا تاج رہے
خطبه جمعه ارشاد فرموده سید نا امیر المومنین حضرت خلیفتہ امیج الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز- فرموده ۱۵/ جنوری ۱۹۹۹ء بمطابق ۱۵ر صلح ۱۳۷۸ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
آخر رمضان مبارک کا وہ جمعہ آگیا جس کی سال بھر مختلف پہلوؤں سے راہ تکی جاتی ہے۔ بہت سے
ایسے خدا کے بندے ہیں جو خدا کے بندے ہوتے ہوئے بھی سال بھر اس کے بندے نہیں رہتے لیکن اس
سے رحم اور فضل کی امید رکھتے ہیں اور ان کے لئے یہ جمعہ وداع در اصل خدا سے ملاقات کا ایک ہی دن ہے
اور اسے بھی وہ اس طرح دیکھتے ہیں کہ یہ ملاقات کا دن آ کے ٹھرے نہیں بلکہ گزر جائے۔ اس پہلو سے اسے
جمعۃ الوداع کہا جاتا ہے کہ وہ دن آخر آجائے کہ جب خدا سے لقاء ہو، جتنی بھی ہو اور عمر بھر کے گناہ بخشوا
لئے جائیں اور پھر اس دن کو رخصت کر دیا جائے۔ اس پہلو سے اسے جمعۃ الوداع کہتے ہیں۔
بعض ایک اور پہلو سے اسے جمعتہ الوداع کہتے ہیں وہ بھی اس کی راہ تکتے ہیں مگر اسے رخصت کرتے
ہوئے ان کا دل اس طرح غم سے بھر جاتا ہے جیسے کسی محبوب کے آنے پر جب دل میں یقین ہو کہ اس نے
چلے ہی جانا ہے اور اس کے جانے کا غم اس کے آنے کی خوشی کے ساتھ مدغم ہو جاتا ہے۔ دونوں بیک وقت
اپنی اپنی ضربیں لگاتے ہیں تو ایسی کیفیت بھی انسان پر طاری ہوا کرتی ہے۔ پس یہی جمعۃ الوداع ان معنوں میں
بھی بعض لوگوں کے لئے جمعۃ الوداع ہے کہ رمضان رخصت ہو رہا ہے لیکن وہ حسرت سے دیکھتے ہیں کہ خدا
جانے ہم نے اس کے تقاضے پورے کئے بھی نہیں تھے اور پھر یہ اچانک ہمارے ہاتھ سے نکل گیا اور اس کے
ساتھ وہ اگلے جمعہ کی راہ تکنے لگتے ہیں۔ تو یہ ملے جلے جذبات ہیں جن کے ساتھ اس جمعہ کا استقبال اور اس کا
وداع ہوتا ہے۔
جہاں تک میں نے اس مضمون پر غور کیا ہے مجھے قرآن کریم کی ایک آیت کا جو عنوان ہے وہ اس
شمارے مضمون کا عنوان دکھائی دیا اور وہ رمضان سے تعلق والی ہی ایک آیت ہے جو سورۃ البقرہ کی ۵۰ اومیں
آیت ہے۔ اس کا عنوان یہ ہے آیا ما معدودات۔ جس کا یوں ترجمہ کیا جا سکتا ہے کہ گنتی کے چند دن ہی تو ہیں
میں نے جب غور کیا تومجھے معلوم ہوا کہ یہ آیت تو ساری زندگی پر عادی ہے، اور ساری زندگی پر بھی حاوی
ہے اور رمضان مبارک پر بھی حاوی ہے۔ چنانچہ رمضان مبارک کے تعلق میں فرمایا تم میں سے مریض بھی
ہو نگے جو اس میں داخل ہو نگے اور مسافر بھی ہیں جن کی راہ میں یہ رمضان آہی جایا کرتا ہے لیکن پھر وہ یہ
توقع رکھتے ہیں کہ دوبارہ پھر یہ دن نصیب ہونگے۔
مضمون رمضان مبارک کا مضمون ہے لیکن زندگی کا بھی یہی عنوان لگایا جاسکتا ہے آیا ما
معدودات۔ گنتی کے چند دن ہی تو ہیں۔ اور زندگی میں بھی انسان اس طرح داخل ہوتا ہے کہ بھی ایک
صحت مند بچے کے طور پر داخل ہوتا ہے اور کبھی ایک بیمار بچے کے طور پر داخل ہوتا ہے۔ ایک بیمار بچہ ساری
زندگی اپنے سامنے بیماری کی حالت میں پھیلی ہوئی دیکھتا ہے تو اس وقت یہ نہیں کہہ سکتا کہ گنتی کے چند دن ہی
تو ہیں، بہت لمبی، بہت محمد زندگی دکھائی دیتی ہے ایک طویل رات کی طرح اس پر چھا جاتی ہے لیکن جب
موت کے منہ تک پہنچتا ہے تب اس کو اس حقیقت کی سمجھ آتی ہے کہ ایاماً مَّعْدُودَات۔ گنتی کے چند دن ہی
تو تھے جو گزر گئے۔ اور ایک صحت مند بچہ بھی اس حال میں داخل ہوتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ زندگی کبھی ختم ہی
نہیں ہوگی۔ ساری زندگی لامتناہی طور پر اس کے سامنے پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے لیکن جب موت کے
کنارے پہنچتا ہے تو بے اختیار اس کے دل سے یہ آواز بلند ہوتی ہے آیا ما معذوذات۔ گنتی کے چند دن ہی تو
تھے۔ پس یہی کیفیت ہے جو انسانی نفسیات کا ہمیں ایک گہر اسبق سکھاتی ہے اور اس سبق کو سیکھنے سے بہت سے
فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
اب رمضان مبارک کا اکثر حصہ تو گزر چکا ہے جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے ہم میں سے بیمار بھی
اس میں داخل ہوئے تھے اور صحت مند بھی دونوں کے لحاظ سے یہ آخری ایام نہی خبر دے رہے ہیں کہ گنتی
کے چند دن ہی تو تھے لیکن دونوں کا انجام الگ الگ ہے ، دونوں کا انجام بالکل مختلف ہے۔ دیکھئے ایک
Tunnel آخر ختم ہوا ہی کرتی ہے اور ایک انگریزی محاورہ ہے کہ ہر ٹل کے آخر پر روشنی دکھائی دیتی ہے۔
مگر یہ محاورہ ناقص محاورہ ہے، درست نہیں ہے۔ ٹنل کے آخر پر اگر رات ہے تو روشنی کیسے دکھائی دے گی پھر
تو فعل کے آخر پر بھی ایک طویل رات ہی ہے جو دکھائی دینی چاہئے۔ اور محل کے آخر پر ایسی روشنی بھی ہو سکتی
ہے جس سے ایک اچھے دن کی خبر ملے۔
اب دیکھیں قرآن کریم ان دونوں باتوں کو اس طرح پیش فرمارہا ہے چنانچہ جو شیاطین ہیں ان کے
متعلق فرمایا یخْرِجُونَهُمْ مِنَ النور إلى الظلمت کہ وہ خدا کے بندوں کو نور سے اندھیروں کی طرف نکالتے
ہیں۔ تو رمضان کی محل جو دراصل ایک نور کی عمل تھی وہ ان کو روشنی سے اندھیرے میں لے جانے کا موجب
بن جایا کرتی ہے اور کچھ ایسے بندے ہیں جن کے متعلق اللہ فرماتا ہے يُخرِجُهُمْ مِنَ الظَّلمتِ إِلَى النُّور تو
رمضان کی ظلمات سے مراد یہاں یہ بنے گا کہ رمضان کی راتوں کو جو انہوں نے بسر کیا ہے اس کے آخر پر ایک
فجر طلوع ہونے والی تھی۔ وہ رمضان کی راتوں کے اندھیروں کو اس طرح خدا کی راہ میں خرچ کرتے رہے
یعنی اس کے لئے جدوجہد کرتے رہے اور تہجد پڑھتے رہے اور دعائیں کرتے رہے تو یہ بھی ایک قتل کا اندھیرا
ہی تو تھا مگر اللہ نے انہیں ایک دائمی نور کی طرف نکال دیا۔
اور یہ جو فجر طلوع ہوتی ہے لیلتہ القدر کی فجر یہ وہی فجر ہے ۔ وہ ایسی فجر ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی
یعنی انسانی زندگی کی مثال کے اوپر اس کو چسپاں کریں تو ساری زندگی جو ستر سال کی زندگی ہے اس پر اس صبح
کے سو سال پھیلے ہوئے ہوتے ہیں۔ تو یہ عجیب مضمون ہے جو ہر طرح سے رمضان پر بھی پورا صادق آ رہا ہے
اور انسانی زندگی پر بھی پورا اصادق آرہا ہے۔ پس ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے رمضان ایسے گزارا
کہ ان کو ٹل کے آخر پر نور دکھائی دینے لگا ہے یعنی ان کی زندگی بدل گئی ہے۔ ان کی زندگی ایک مسلسل دائمی
روشنی کی زندگی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اور کچھ بد نصیب ایسے ہیں جن کو اندھیرے کے سوا کچھ دکھائی نہیں
دے سکتا۔ وہ نور میں داخل ہوتے ہیں اور پھر اندھیروں میں نکل آتے ہیں اس لئے کہ ان کے نفس کے
شیطان نے نے ان ان کو مسلسل یہ یہ سبق دیا دیا تھا تھا کہ آخر تم اندھیروں میں چلے جاؤ گے فکر نہ کرو یہ جو وقتی مصیبت پڑی
ہوتی ہے یہ مل جائے گی۔ پس اس پہلو سے یہ رمضان مبارک کسی کے لئے خوش خبریوں کا پیغام لے کے
آتا ہے کسی کے لئے وداع کا پیغام لے کے آتا ہے۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ جو چند دن رہ گئے ہیں، چند دن میں تو اب دو راتیں ہی رہ گئی ہیں تقریباً،
آج کی رات ہے پھر ہفتے کی پھر اتوار کی پھر پیر کا دن جو ہے وہ رمضان ختم ہو رہا ہے ، تو یہ تین دن ہیں ان تین
دنوں کو ہم اس پہلو سے بھی دیکھ سکتے ہیں کہ آیا ما معدودات کہ یہ تین دن بھی تو گنتی کے چند دن ہی ہیں
کیوں نہ ان دنوں میں زور لگائیں، کیوں نہ ان دنوں میں اپنی گزشتہ کو تاہیوں سے استغفار کریں، تو بہ کریں اور
دعایہ کریں کہ اگر رمضان کا پہلا حصہ ضائع ہو گیا ہے تو یہ تین دن ضائع نہ ہوں۔
پس اس پہلو سے چونکہ آج کا جمعہ سب سے زیادہ پڑھا جاتا ہے ساری دنیا میں احمدیوں میں بھی اور
غیر احمدیوں میں بھی اس سے زیادہ کثرت کے ساتھ کسی جمعہ میں مسلمان اکٹھے نہیں ہوئے ، اس سے زیادہ
کثرت کے ساتھ کبھی کسی نماز میں مسلمان اکٹھے نہیں ہوئے۔ آج کا جمعہ بھی اور آج کے جمعہ کی نماز بھی وہ
ایسی نماز ہے یعنی جعہ اور نماز دونوں ہی ایسے ہیں جن میں ساری دنیا میں کبھی مسلمان اس طرح کسی ایک مسجد
میں اکٹھے نہیں ہوئے جیسے آج کے جمعہ کے لئے ، آج کی نماز کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ پس اس موقع پر
جماعت احمدیہ کا جہاں تک تعلق ہے ان کا مجمع تو بہت بڑا ہے یعنی ٹیلی ویژن کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس جمعہ الوداع میں شامل احمدیوں کی تعداد لکھوکھہا ہے یعنی شمار تو نہیں کی جاسکتی مگر بیشمار کی طرح ہی ہے اور
کچھ جو یہاں مسجد میں حاضر ہوئے ہیں ان کی بھی بڑی تعداد ہے۔ یہ سارے کچھ امید میں لے کے آئے ہیں ہر
ایک کو اللہ کے فضل سے امید ہے کہ اس کے گناہ بخشے جائیں گے ۔ مگر ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ گناہ بخشے جانے
مارچ ۱۹۹۹ء تا ۱ ار مارچ ۱۹۹۹ء ) 5(
J
کا مضمون دو طرح سے سمجھا جاسکتا ہے۔ ایک یہ کہ گناہ بخشے جائیں اور تم گناہ کرتے چلے جاؤ۔ ایسے شخص کو
دھوکہ ہے ایک کہ میرے گناہ بخشے گئے کیونکہ قرآنی اصطلاح کے مطابق گناہ بخشنے کا
مضمون یہ ہے که جب گناه بخشے جاتے ہیں تو گناہوں سے نفرت ہو
جاتی ہے۔ اور اس پہلو سے ہر انسان اپنے نفس کا جائزہ لے سکتا ہے کہ
آیا اس رمضان مبارک میں اس کے گناہ بخشے گئے یا نہیں بخشے گئے۔
پس سب حاضروں کو اور وہ جو نظر سے غائب مگر اس وقت میرے خطاب میں حاضر ہیں ان سب کو میں یہ
نصیحت کرتا ہوں کہ ان تین راتوں ہی میں سی جو رہ گئی ہیں کوشش کریں، زور لگائیں اور بخشش کے اس
مفہوم کو حاصل کرنے کی کوشش کریں جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔ بخشے جائیں تو ان کا دل صاف ہو جائے،
بخشے جائیں تو ان کا دل پاک ہو جائے ، بخشے جائیں تو گناہ سے نفرت ہو جائے اور پھر آئندہ اس کوچے کا منہ
دیکھنا تک پسند نہ کریں۔ یہ وہ کامیابی ہے جسے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ذلِك الفوز العظيم۔ یہ ایک بہت بڑی
کامیابی ہے دین اور دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ۔ تو میں دعا کرتا ہوں کہ آج کا دن ہم سب کے لئے وہی
کامیابی کا دن ہو جس کامیابی کے بعد پھر انسان کو کسی اور کامیابی کی تمنا نہیں رہتی اور وہ کامیابی در اصل لقاء
باری تعالٰی کے دائمی حصول کا نام ہے۔
اس پہلو سے جو میں نے گزشتہ خطبے میں آیت کا مضمون شروع کیا تھا وإِذا سألك عِبَادِي عَنی
فَإِنِّي فانی قریب وہی مضمون ہے جس میں اس مضمون نے مجھے داخل کر دیا ہے اور اب اس پہلو سے میں آپ کو
سمجھاتا ہوں یعنی وہ باتیں جو پچھلے جمعہ بیان نہیں کر سکا تھا اب احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے اقتباسات کے حوالے سے ان باتوں کو آپ کے سامنے کھولتا ہوں تاکہ آپ کو سمجھ آجائے کہ
آخری کامیابی اور لقاء کہتے کس کو ہیں۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ جب تجھ
سے میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں فانی قریب تو میں قریب ہوں۔ اجنب دَعْوَةَ الدَّاعِ
پکارنے والے کی دعا کو سنتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے فَلْيَسْتَجيبوا لی پس ان کو بھی چاہئے کہ وہ میری آواز
کا جواب مثبت رنگ میں دیں وکیو مینوا بھی اور مجھ پر ایمان لائیں لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ تاکہ وہ ہدایت پائیں۔
اس سلسلے میں کچھ احادیث میں پہلے پیش کر چکا ہوں اور اب میرے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے کچھ اقتباسات ہیں جو قرآن اور احادیث دونوں کی روشنی میں بیک وقت دونوں کی تفاسیر
ہیں۔ البدر جلد ۳ نمبر ۲۹ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا یہ اقتباس شائع ہوا۔ اعلیٰ سے اعلیٰ
غرض عابد اور پرستار کی یہی ہے کہ اس کا قرب حاصل ہو اور یہی ذریعہ ہے جس سے اس کی ہستی پر یقین
حاصل ہوتا ہے"۔ پرستش اور عبادت کی اس کے سوا اور کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ اللہ کا قرب حاصل ہو اس کے
سوا تو اور کوئی معنی نہیں اور جنہوں نے یہ معنی نہیں سمجھاوہ دھو کے میں مبتلا ہیں اور ساری زندگی دھوکے میں
مبتلا رہتے ہیں کیونکہ اگر عبادت کا مفہوم یہ نہ ہو کہ اللہ حاصل ہو جائے تو پھر عبادت کا دوسرا مفہوم جو عرف
عام میں سمجھا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ کی وساطت سے دنیا حاصل ہو جائے یعنی جو ہم دعائیں کریں وہ دنیا کی
دعائیں ہوں اور دنیا مل جائے تو گویا کہ خدا حاصل ہو گیا۔ یہ خدا تعالیٰ کے حاصل ہونے کا ہرگز مطلب نہیں
ہے۔
پس رمضان میں اس طرح داخل ہوں کہ اللہ کو پکاریں کہ وہ مل جائے اور اس طرح نکلیں کہ دل
یقین سے بھر چکا ہو کہ اللہ مل گیا ہے۔ یہ مضمون ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان
فرماتے ہیں۔ اعلیٰ سے اعلیٰ غرض عابد اور پرستار کی یہی ہے کہ اس کا قرب حاصل ہو اور یہی ذریعہ ہے جس
سے اس کی ہستی پر یقین حاصل ہوتا ہے“۔ جنہیں خدا کا قرب نہیں ہے انہیں کبھی بھی خدا تعالیٰ پر کامل یقین
نہیں ہو تا ہمیشہ دو انتہاؤں کے درمیان لٹکتے رہتے ہیں کبھی خیال ہوتا ہے خدا ہے ، کبھی خیال ہوتا ہے نہیں ہے
اور یہ دمیدم شک کی ضرب جو ان پر پڑتی ہے تو جتنا ایمان سے پہلے فائدہ اٹھایا ہوا ہوتا ہے اس کو بھی وہ ضرب
ضائع کر دیتی ہے۔ نہ ادھر کے رہتے ہیں نہ اُدھر کے رہتے ہیں۔ پس قرآن کریم نے اس کا یہ حل بیان فرمایا
ہے فليستجيبوا لی اگر وہ میری آواز کو سنتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں ان کی آواز کو سنوں تو جیسے مجھ سے
جواب کی مثبت توقع رکھتے ہیں خود بھی تو مثبت رنگ میں جواب دیں تو گویا یہ مکالمہ مخاطبہ شروع ہو جاتا ہے
اور یہ مکالمہ مخاطبہ ہی ہے جو یقین کی انتہاء تک پہنچاتا ہے۔
جتنے بھی انبیاء ہیں ان کو خدا تعالیٰ کی ذات پر یقین اور ایسا یقین جو کبھی پھر متزلزل نہیں ہو سکتا
مکاملہ مخاطبہ کے نتیجے میں ہوا کرتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کو وہ بلاتے ہیں اللہ تعالٰی مثبت جواب دیتا ہے پھر اللہ ان کو
بلاتا ہے تو وہ مثبت جواب دیتے ہیں یہ مکالمہ مخاطبہ بعض دفعہ کلمات کی صورت میں ہوا کرتا ہے ، بعض دفعہ
رجحانات کی صورت میں ہوا کرتا ہے۔ اور خدا کے وہ بندے جن میں سے اللہ بالآخر مکالمہ مخاطبہ کے لئے
بعض بندوں کا انتخاب فرماتا ہے پہلے ان کی زندگی ایک خاموش مکالمہ مخاطبہ میں ڈھل جایا کرتی ہے
روز مرہ کی زندگی یہی دیکھتے ہیں یہی سلوک کرتے ہیں۔ جب اللہ کو بلاتے ہیں کسی ضرورت کے لئے کسی
حاجت کے لئے خواہ اس کو پکارنے کا یہ مطلب نہ بھی ہو کہ وہ خود مل جائے۔ کسی مشکل، کسی مصیبت میں مبتلا
جب وہ اللہ کو پکارتے ہیں تو تعجب سے دیکھتے ہیں کہ ان کا خدا تو اتنا قریب ہے کہ ان کی باتوں کو سن لیتا ہے۔
اور پھر جب اللہ انہیں بلاتا ہے تو اس وقت بظاہر جنہوں نے دنیا کی خاطر خدا کو بلایا ہو اسی دنیا کو نج
کے خدا کی آواز پہ دوڑے چلے آتے ہیں۔ یہ ایک خاموش مکالمہ مخاطبہ ہے۔ اللہ نے بلایا تو اس کے حضور
حاضر ہو گئے۔ یہ مکالمہ مخاطبہ ہی ہے جو دراصل بولتے ہوئے مکالمے مخاطبے میں تبدیل ہو جایا کرتا ہے۔ اور یہ
یقین کی وہ گھڑی ہے جس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان لوگوں کو پھر کبھی بھی خدا کی ذات میں
شک پیدا نہیں ہوتا۔ جتنے انبیاء ہیں وہ اسی یقین مستحکم تک پہنچائے گئے یعنی پھر انہوں نے ایک وقت ایسا آیا کہ
اللہ کی آواز کو سنا اور جب وہ بولتے تھے تو اللہ ان کی آواز کو سنتا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اس پہلو سے اس کو یقین اور معرفت کے لئے انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔
علی سے اعلیٰ غرض عابد اور پرستار کی یہی ہے کہ اس کا قرب حاصل ہو اور یہی ذریعہ ہے جس سے
اس کی ہستی پر یقین حاصل ہوتا ہے أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کے بھی یہی معنے ہیں کہ وہ جواب دیتا ہے
گونگا نہیں۔ دوسرے تمام دلائل اس کے آگے بیچ ہیں۔ کلام ایک ایسی شے ہے جو کہ دیدار کے قائم مقام
ہے"۔ پس رؤیت کا ایک اور مفہوم بھی ہے جو اس سے بالا ہے اس کو دیدار کہہ رہے ہیں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام ہی کا ایک شعر ہے کہ ۔ "
دیدار گر نہیں ہے تو گفتار ہی سہی ☆ حسن و جمال یار کے آثار ہی سہی
کہ دیدار نصیب نہیں تو گفتار تو ہو۔ آواز میں دو اور کسی گھر سے جواب ہی نہ آئے تو کیا پتہ اندر کوئی ہے بھی کہ
نہیں۔ مگر آواز میں دو اور محبوب کی آواز جواب دے تو وہ آواز بھی بہت تسکین کا موجب بنا کرتی ہے۔ جب
آواز آئے تو پھر یہ بھی تو امکان ہوتا ہے اور یہ بھی توقع کی جاسکتی ہے کہ آخر وہ دروازے کی کنڈی بھی کھول
دے گی۔ اگر اس جواب میں پیار ہے پھر لازما اس توقع سے انسان چوکھٹ پہ بیٹھ جاتا ہے کہ جس نے اس پیار
سے جواب دیا ہے وہ کنڈی بھی تو کھولے گا اور میرے ہمیشہ کے لئے اس گھر میں داخل ہونے کے سامان ہو
جائیں گے۔ اسی مضمون کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ”حسن و جمالِ یار کے
آثار ہی سہی 66 کچھ تو ہو جس پہ زندگی کئے، کچھ بھی نہ ہو تو پھر باقی کیا رہ جائے گا۔
پھر مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اب یہ بات سوچنے کے قابل ہے کہ ایک طرف تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو فرمایا صَل عَلَيْهِمْ إِن صَلونَكَ سَكَنَ لَهُمْ تیری صلوۃ سے ان کو ٹھنڈ
پڑ جاتی ہے اور جوش و جذبات کی آگ سرد ہو جاتی ہے۔ دوسری طرف فليستجيبوا لی کا بھی حکم فرمایا۔ ان
دونوں آیتوں کے ملانے سے دعا کرنے اور کرانے والے کے تعلقات، پھر ان تعلقات سے جو نتائج پیدا ہوتے
ہیں ان کا بھی پتہ لگتا ہے کیونکہ صرف اسی بات پر منحصر نہیں کر دیا کہ آنحضرت ﷺ کی شفاعت اور دعا ہی
کافی ہے اور خود کچھ نہ کیا جائے اور نہ یہی فلاح کا باعث ہو سکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی شفاعت اور دعا کی
ضرورت ہی نہ کبھی جائے"۔ اب اوپر کے مضمون سے تو بظاہر یہ مضمون نکلتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا اس لئے
یہ ان مشکل عبارات میں سے ہے جن پر ٹھہر کر غور کریں اس کی تہہ تک اترنے کی کوشش کریں تو پھر اچانک
آپ کو وہ معرفت کے موتی ہاتھ آجائیں گے جو بعض دفعہ سمندر کی تہوں میں غوطہ زنی کے بغیر نہیں
ملا کرتے۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام بھی ایک ایسے سمندر کی طرح ہے جس کی بعض
دفعہ غوطہ زنی کرنی پڑتی ہے۔ کچھ تو اس کے محاسن ہیں جو سمندر کی سطح پر پھیلے پڑے ہیں وہ ہر دیکھنے والے کو
دکھائی دیتے ہیں لیکن کچھ گہرے ڈوبے ہوئے بھی ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود کا یہ جو اقتباس میں نے چنا
ہے یہ ڈوبے ہوئے معانی پر مشتمل ہے۔ صَلِّ عَلَيْهِمْ إِن صَلوتَكَ سَكَنْ لَهُمْ میں پہلی بات جو قابل توجہ
ہے وہ یہ ہے کہ یہاں مردوں کی بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نہیں کر رہے جن کے متعلق بظاہر یہ
آیت نازل ہوئی ہے۔ آیت کا منطوق یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی نماز جنازہ پڑھا کر کیونکہ جب تو ان کی نماز
جنازہ پڑھتا ہے تو ان کو سکون ملتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ مردے قبر کے اندر ایک سکون پاتے ہیں۔ یہ ایک
ایسی خبر ہے جس کا ہمیں کوئی یقینی علم نہیں ہے۔ یقینی علم قرآن کریم کی صداقت کی وجہ سے تو ہے لیکن براہِ
راست کوئی علم نہیں کہ اس سے رسول اللہ علیہ کے جنازہ پڑھنے سے مُردوں کو کیا تسکین ملتی ہے۔ لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے اس آیت کو زندوں کی طرف پھیر دیا ہے اور یہ ایک بہت گہرا
مضمون ہے۔
فرمایا " تیری صلوٰۃ سے ان کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے اور جوش و جذبات کی آگ سرد ہو جاتی ہے"۔ اب یہ
جو فقرہ ہے "جوش و جذبات کی آگ سرد ہو جاتی ہے"۔ یہ چابی ہے اس مضمون کو سمجھنے کی۔ کیونکہ مردوں
کے متعلق ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ ان کو سکینت نصیب ہوتی ہے لیکن جوش و جذبات کی آگ مرنے کے
بعد کہاں ٹھنڈی ہوتی ہے ۔ وہ تو مرتے وقت ٹھنڈی ہو چکی ۔ جو ہونا تھا، جتنا بھڑکنا تھا بھڑک چکی۔ تو یہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عظیم عرفان کا ایک مظہر مضمون ہے کہ آپ فرماتے ہیں
وو. تیری صلوٰۃ سے ان کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے اور جوش و جذبات کی آگ سرد ہو جاتی ہے“۔ جب یہ ثابت ہو جائے
کہ جوش و جذبات کی آگ سرد ہو گئی اور ٹھنڈ پڑ گئی کہ محمد رسول اللہ نے ہمارے لئے دعائیں کی ہیں تو اس کے
مارچ ۱۹۹۹ء تا ۱ ار مارچ ۱۹۹۹ء
بعد یہ دل کو یقین ہو گیا کہ رسول اللہ ہماری شفاعت بھی کریں گے جن کی دعاؤں کے نتیجے میں ہمیں تسکین
نصیب ہوئی ، جن کی دعاؤں کے نتیجے میں ہمیں دل کی آخری سکینت نصیب ہوئی ہے کہ سب جھوٹے جوش
نکل گئے۔ آرام سے دل ایک راہ پر چل پڑا ہے اور اسی راہ پر وہ راضی ہو گیا ہے۔ یہ جب یقین ہو گیا تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں دوسری طرف فَلَيَستَجيبُوالی کا بھی تو حکم ہے۔ یہ کیوں ؟ وہی
کافی ہونا چاہئے تھا بظاہر ۔ لیکن پھر اللہ نے یہ بھی فرمایا کہ یہ بھی میری سنیں۔
تو مراد یہ ہے ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ نتیجہ نکال رہے ہیں کہ رسول اللہ کی دعا اور
شفاعت پر تم انحصار کر ہی نہیں سکتے جب تک خود بھی اللہ کی باتوں کا جواب نہ دو۔ پس اس مضمون کو کھولنے
کے بعد اسے کفارہ سے ایک بالکل الگ اور مختلف مضمون بنا کر دکھا رہے ہیں۔ فرماتے ہیں ان دونوں آیتوں
کے ملانے سے دعا کرنے اور کرانے والے کے تعلقات، پھر ان تعلقات سے جو نتائج پیدا ہوتے ہیں ان کا بھی
پتہ لگتا ہے کیونکہ صرف اسی بات پر منحصر نہیں کر دیا کہ آنحضرت کی شفاعت اور دعا ہی کافی ہے اور خود کچھ نہ
کیا جائے اور نہ یہی فلاح کا باعث ہو سکتا ہے"۔ نہ یہ دوسری بات نجات کا موجب ہو سکتی ہے کہ آنحضرت
کی شفاعت اور دعا کی ضرورت ہی نہ سمجھی جائے ۔ یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ اپنی طرف سے
پوری دیانت سے اللہ کی باتوں کا جواب دو لیکن تم کمزور ہو اور اس
جواب دینے میں، اس لبيك كہنے میں کچھ کمزوریاں رہ جائیں گی ان
کمزوریوں کو دور کرنے اور ان کو پورا کرنے کے لئے ایک ایسے وجود
کی ضرورت ہے جس کا اللہ تعالیٰ سے کامل اتصال ہو ۔ وہ ایک طرف
سے تمہارا ہاتھ پکڑے اور دوسری طرف اس سے ملا دے جہاں تک جانا
مقصود تھا ، جس تک پہنچنے کے لئے تمہاری اپنی کوشش کام نہیں آ
سکتی تھی۔
اب دیکھیں کتنا لطیف مضمون ہے اور کیسے تسلسل کے ساتھ انسانی زندگی کے گہرے راز، یعنی
کامیاب انسانی زندگی کے راز اس میں بیان ہوئے ہیں اور کفارہ سے بالکل الگ کر کے اس کو دکھایا ہے کیونکہ
اس کے بر عکس یہ مضمون پیش کرتا ہے کہ جتنے گناہوں میں ملوث ہونا چاہتے ہو ، ہوتے چلے جاؤ بے شک
مسیح کو سچامان لو اور اس کے بعد بھی تا زندگی جتنے گناہ کرو گے وہ سارے بخشے جائیں گے ، صرف ایک دفعہ
مسیح کو سچا کہہ دو۔ یعنی یہ کفارہ وہ ہے جو ساری دنیا کو قیامت تک کے لئے گناہوں سے بھر دے گا۔
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شفاعت وہ ہے جو قیامت تک کے لئے دنیا کو گناہوں
سے نفرت دلانے کے لئے بار بار تنبیہ کرتا رہے گا کہ دیکھو رسول اللہ کی شفاعت کا انحصار نہ کرنا اگر تم نے خدا
کے سامنے سر نہ جھکایا اور خود اپنی محنت اور کوشش سے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش نہ کی تو رسو
ل اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا کفارہ تمہارے کسی کام نہیں آئے گا کیونکہ آپ اس کی شفاعت کریں گے
ہی نہیں جو خود خدا کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دوسرے اقتباس میں فرماتے ہیں " شفاعت اعمال حسنہ
کی محرک کس طرح پر ہے۔ اس سوال کا جواب بھی قرآن شریف ہی سے ملتا ہے اور ثابت ہو تا ہے کہ وہ
کفارہ کا رنگ اپنے اندر نہیں رکھتی جو عیسائی مانتے ہیں کیونکہ اس پر حصر نہیں کیا جس سے کاہلی اور سستی پیدا
ہوتی ہے بلکہ فرمایا إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عني فإني قريب یعنی جب میرے بندے میرے بارے میں تجھ سے
سوال کریں کہ وہ کہاں ہے تو کہہ دے کہ میں قریب ہوں ۔ قریب والا تو سب کچھ کر سکتا ہے دُور والا
کیا کرے گا۔ اگر آگ لگی ہوئی ہو تو دور والے کو جب تک خبر پہنچے اس وقت تو شاید وہ جل کر خاک سیاہ بھی ہو
چکا ہو"۔ پس قریب نے یقین پیدا کر دیا خدا تعالٰی کے اس جواب نے کہ میں قریب ہوں اس یقین سے
روشناس کرادیا کہ کسی حالت میں بھی خدا کے بچانے کی پہنچ سے تم باہر نہیں ہو۔ جب بھی تمہارا دل بے اختیار
پکارے گا کہ ہمیں بچالے تم خدا کو اپنے قریب پاؤ گے۔
اور یہ مضمون جو ہے اس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آگے مزید بڑھا کر یوں پیش
کرتے ہیں اگر آگ لگی ہوئی ہو تو دور والے کو جب تک خبر پہنچے اس وقت تو شاید وہ جل کر خاک سیاہ بھی ہو
چکے اس لئے فرمایا کہ کہ دو میں قریب ہوں۔ پس یہ آیت بھی قبولیت دعا کا ایک راز بتاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ
اللہ کی قدرت اور طاقت پر ایمان کامل پیدا ہو اور اسے ہر وقت اپنے قریب یقین کیا جاوے“۔ اب وہ لوگ جو
خدا کو پکارتے ہیں لیکن دل اس یقین سے نہیں بھرا ہوا کہ وہ ہمارے پاس ہی ہے وہ گویا ایک دور کے خدا کو
پکارتے ہیں اور ان کا اس طرح خدا تعالی ہاتھ نہیں پکڑتا جس طرح ان کا پکڑتا ہے جو اس کو قریب دیکھتے ہیں۔
پس فرمایا " اللہ کی قدرت اور طاقت پر ایمان کامل پیدا ہو اور اسے ہر وقت اپنے قریب یقین
کیا جاوے اور ایمان ہو کہ وہ ہر پکار کو سنتا ہے۔ بہت سی دعاؤں کے رڈ ہونے کا یہ بھی سر ہے کہ دعا کرنے والا
اپنی ضعیف الایمانی سے دعا کو مسترد کر الیتا ہے"۔ دعا کرتا ہے پر پورا یقین نہیں ہوتا کہ کوئی سننے والا نے
گا بھی۔ اگر ایک فقیر ایک دروازے کے پاس جا کے آواز دے اور یقین نہ ہو کہ اندر کوئی ہے بھی کہ نہیں تو
سرسری سی ایک دو آواز میں دے کے آگے نکل جائے گا حالانکہ بعید نہیں کہ اندر کوئی ہو اور اسے آواز پہنچے اور
بعد میں جا کے وہ دروازہ کھولے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ایک روایت یہ ملتی ہے کہ ایک فقیر نے
آواز دی اور آپ تک نہ پہنچی یا باتوں میں مصروف تھے اور ذرا دیر میں اس کا خیال آیا۔ وہ اس وقت تک جا چکا
تھا۔ وہ سمجھا تھا کہ میری آواز کا جواب ہی نہیں آیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے پیچھے آدمی دوڑا
دئے کہ جاؤ اس کو پکڑ کے لاؤ تب تک میرے دل کو تسکین نہیں ہو گی جب تک وہ آنہ جائے اور میں اس کی
مراد پوری نہ کر دوں۔ تو اللہ کے بندوں کا یہ حال ہے تو اللہ کا کیا حال ہو گا۔ یہ ایک مثال ہے صفات باری تعالٰی
کو سمجھنے کے لئے حالانکہ وہ صفات انسانی صفات سے مختلف ہوتی ہیں۔ پس اگر اس یقین سے آپ دروازہ
کھٹکھٹائیں کہ ہے کوئی جو سنے گا تو پھر وہ دیکھیں گے کہ اگر وقتی طور پر اس نے تاخیر کر دی ہو تو سننے میں
تو تمہارے پیچھے دوڑا چلا آئے گا تمہیں پکڑ کر واپس اپنے در پر لے کے جائے گا اور یہ وہ زندگی ہے جو کامل یقین
تک پہنچائے گی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ” بہت سی دعاؤں کے رد ہونے
کا یہ بھی ایک سر ہے کہ دعا کرنے والا اپنی ضعیف الایمانی سے دعاکو
مسترد کرا لیتا ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ دعا کو قبول ہونے کے
لائق بنا یا جائے۔ کیونکہ اگر وہ دعا خدا تعالٰی کی شرائط کے نیچے نہیں ہے تو پھر اس کو خواہ سارے نبی
بھی مل کر کریں تو قبول نہ ہو گی اور کوئی فائدہ اور نتیجہ اس پر مترتب نہیں ہو سکے گا۔ ایسی دعا جو خدا تعالی
کے منشاء کے خلاف ہے سارے نبی بھی مل کر کریں تو قبول نہیں ہو گی۔ ان دعاؤں میں سے ایک دعا یہ بھی
ہے کہ نبیوں نے کہا کہ اے اللہ ہماری امت میں کوئی بھی گنہگار باقی نہ رہے۔ قیامت تک کے لئے یہ یقین ہو
جائے کہ سب نے تیری رحمت کا فیض پایا ہے تب ہمارے دل کو ٹھنڈ پڑے گی۔ دعا اچھی تھی مگر منشاء الہی ،
قدرت الہی کے خلاف تھی۔ اللہ تعالٰی نے جو انسان کو آزادی دے رکھی ہے اس کے برعکس تھی۔ اس لئے
اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب یہی دیا کہ ہاں میں دعا کو سنتا ہوں اور سنوں گا مگر گہنگار اور فاسق فاجر جو خود فسق و فجور
کرنا چاہیں ان کے حق میں یہ دعا نہیں سنوں گا اس لئے کہ ان کو قاعدہ کلیہ کے طور پر ایک مستقل رخصت دی
جاچکی ہے اور تخلیق انسانی کے آغاز ہی سے یہ بات لکھی جاچکی ہے۔ اس لئے ان کے متعلق اللہ تعالٰی فرماتا ہے
جن کے بارے میں میر ا فرمان صادر ہو چکا، اس فرمان صادر ہونے کا یہ بھی مطلب ہے کہ ان کے متعلق ازل
سے ہی یہ فرمان صادر ہو چکا ہے کہ تم بدی کے لئے بھی آزاد ہو اور اگر بدی کرنا چاہو گے تو زبردستی نہ خدا
تمہیں رو کے گانہ سارے انبیاء کی دعائیں مل کر بھی تمہیں کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ پس اس پہلو سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرمارہے ہیں پھر سارے نبی بھی مل کر دعا کریں تو قبول نہ ہو گی اور کوئی فائدہ اور نتیجہ
اس پر مترتب نہیں ہو سکے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی مضمون میں یہ بھی فرماتے ہیں یہ ایک سچا اور یقینی امر
ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے ۔ یہاں صاحب حال بول رہا ہے۔ وہ جس نے بارہا قبولیت
دعا کے نظارے دیکھے ہوئے ہیں۔ اور قبولیت کا شرف بخشتا ہے مگر ہر رطب و یابس کو نہیں“۔ اب یہ ایک
اور مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس تحریر میں مزید کھول دیتے ہیں۔ وہ یہ ہے کہ میں
جانتا ہوں کہ سنتا ہے اور سارے انبیاء کی دعائیں سنتا ہے ہر دعا کرنے والے کی دعا سنتا ہے مگر دعا سننے کا ایک
مفہوم یہ ہے کہ جو دعا کی جائے اور اس کے مفاد کے خلاف ہو جو دعا کرنے والا ہے تو اس کو سننے کا مطلب ہے
اس کو ر ڈ کر دیتا ہے۔
اب یہ بہت لطیف مضمون ہے کہ سننے کا مطلب رو کرنا۔ اب ماں بچے کی پکار سنتی ہے نا۔ وہ کہہ
دے کہ میں نے آگ میں ہاتھ ڈالنا ہے، آگ میں ہاتھ ڈالنا ہے تو سنے گی!؟۔ سنے گی مگر رو کر کے۔ بچے
تمہیں راحت چاہئے نا تو میں جانتی ہوں کہ تمہاری راحت اس میں ہے کہ ہاتھ نہ ڈالنے دوں اور وہ روتا پیٹتارہ
جائے ، اس کی دعا رد کرتے ہی میں اس دعا کی قبولیت کا راز ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں کیونکہ جوش نفس کی وجہ سے انسان انجام اور مال کو نہیں دیکھتا اور دعا کرتا ہے مگر اللہ تعالی جو حقیقی ہی
خواہ اور مال بین ہے“۔ جو انجام پر نظر رکھتا ہے مال پر نظر رکھتا ہے۔ ان مضرتوں اور بعد نتائج کو ملحوظ رکھ کر
جو اس دعا کے تحت میں بصورت قبول داعی کو پہنچ سکتے ہیں"۔ وہ نقصان جو لفظوں میں اگر دعا کو قبول کیا جائے
تو دعا کرنے والے کو پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا خیال کر کے اسے رو کر دیتا ہے اور یہ ری دعا ہی اس کی قبول دعا ہوتی
ہے“۔
۱۹۹۹ء تالار مارچ ۱۹۹۹ء ) 7(
اب یہ بظاہر متضاد باتوں کو اکٹھا کر کے اس حکمت اور دانشمندی سے پیش کیا جارہا ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں کے سوا آپ کو کہیں ایسی حکمت کی باتیں دکھائی نہیں دیں گی۔
قرآن و حدیث میں بہر حال ہیں اور انہی سے تو اخذ کی گئی ہیں مگر اس دور میں ان مشکل مضامین کو کھولنے والا
مسیح موعود سے بڑھ کر آپ کو کہیں کوئی دکھائی نہیں دے گا۔ فرمایا " پس ایسی دعائیں ہیں جن میں انسان
حوادث اور صدمات سے محفوظ رہتا ہے اللہ تعالیٰ قبول کر لیتا ہے66 ۔ ایسی دعائیں دعا کرنے والے کے حق میں
قبول کر لیتا ہے۔ مگر مضر دعاؤں کو بصورت رو قبول فرمالیتا ہے"۔ یہ بھی بہت پیارا جملہ ہے۔ یہ نہیں فرمایا
رو کر دیتا ہے ” بصورت رو قبول فرمالیتا ہے“۔
یہ بات بھی بحضورِ دل سن لینی چاہئے کہ قبول دعا کے لئے بھی چند شرائط ہوتی ہیں۔ ان میں سے
بعض تو دعا کرنے والے کے متعلق ہوتی ہیں اور بعض دعا کرانے والے کے متعلق۔ دعا کرانے والے
کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اللہ تعالی کے خوف اور خشیت کو مدنظر
رکھے اور اس کے غناء ذاتی سے ہر وقت ڈرتا رہے اور صلح کاری اور خدا
پرستی اپنا شعار بنا لے۔ تقوی اور راستبازی سے خدا تعالیٰ کو خوش کرے
تو ایسی صورت میں دعا کے لئے باب استجابت کھولا جاتا ہے“۔ پہلے باب
استجابت جب کھولا جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے اس کا بیان کرنے کے بعد فرمایا یہ چیزیں ہیں جنہیں اختیار کرو گے تو
تمہارے لئے بھی ان معنوں میں باب استجابت کھولا جائے گا۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں دنیا میں کوئی نبی نہیں آیا جس نے دعا کی
تعلیم نہیں دی۔ یہ دعا ایک ایسی شے ہے جو عبودیت اور ربوبیت میں ایک رشتہ پیدا کرتی ہے« ۔ دعا کے بغیر
اللہ تعالیٰ سے زندگی کا رشتہ قائم ہو ہی نہیں سکتا۔ جیسے جنین کا رشتہ ماں سے ایک نالی کے ذریعے ہوتا ہے جس
سے خون اس تک پہنچتا ہے ، ساری غذا اس کو ملتی ہے اسی طرح دعا کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
نے ان معنوں میں بار بار بیان فرمایا ہے کہ دعا کے بغیر تو اللہ سے زندگی کا رشتہ قائم ہو ہی نہیں سکتا۔ پس تم جو
حاجت روائی کے لئے دعائیں مانگتے ہو تمہاری حاجتیں دعا ہی پوری کرے گی مگر یاد رکھو کہ اگر یہ رشتہ نہیں تو
تم مردہ ہو۔ کوئی حیثیت ہی تمہاری نہیں اور پھر مُردوں کی خدا پرواہ نہیں کرتا۔ ایسا بچہ جو ماں کے پیٹ میں
فوت ہو چکا ہو ماں کو اس سے کیسی ہی محبت کیوں نہ ہو ، کیونکہ اپنے پیٹ میں ہے مگر اس پر اپنی طاقتیں ضائع
نہیں کرتی پھر اس کا رشتہ کٹ جاتا ہے اور وہ بچہ عفونت کا شکار ہو جاتا ہے حالانکہ ماں کو بہت پیارا ہے مگر اس
میں تعفن پیدا ہو جائے گا، بد بو پیدا ہو جائے گی۔ ایسا کہ بعض دفعہ ماں کے لئے بھی خطرہ بن جاتا ہے۔ تو ایسی
صورت میں ماں چاہتی ہے اس کو نکال کے پھینک دے۔ خدا کے لئے تو آپ خطرہ نہیں بن سکتے مگر خداوالوں
کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں اس وجہ سے اللہ تعالی پھر ایسے لوگوں کو ر ڈ فرمادیتا ہے اور ان کو کاٹ کر اپنے سے
الگ کر دیتا ہے۔
یہ عبودیت اور ربوبیت کا رشتہ سمجھنا چاہئے اور یہ رشتہ تب تک قائم ہے جب تک آپ خدا تعالیٰ
سے زندگی پاتے رہیں گے۔ جب خدا سے آپ زندگی پانا بند کر دیں گے تو پھر یہ رشتہ کٹ جائے گا یا کاٹے جانے
کے لائق ہو جائے گا۔ فرماتے ہیں اس راہ میں قدم رکھنا بھی مشکل ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ لیکن جو قدم
رکھتا ہے پھر دعا ایک ایسا ذریعہ ہے کہ ان مشکلات کو آسان اور سہل کر دیتا ہے“۔ قدم رکھ کے تو دیکھو، دعا کر کے
پکارو دعا ہی مشکلات کو بھی حال کرے گی، دعا ہی راہیں تمہارے لئے آسان کر دے گی جو بڑی مشکل راہیں ہیں ۔ "
جب انسان خدا تعالیٰ سے متواتر دعائیں مانگتا ہے تو اور ہی انسان ہو جاتا ہے“۔
یہ بات بھی تجربے میں آنی چاہئے اور جو خدارسیدہ بنتے ہیں ان کے تجربے میں آتی ہے کہ دعا
مانگو تو مانگتے چلے جاؤ اس یقین کے ساتھ کہ میرا کام دعا کرنا ہے اس
کی مرضی ہے قبول کرے یا نہ کرے ہر حالت میں مجھے دعا ہی کرنا ہے تا
که میرا زندگی کا رشته قائم رہے۔ اگر اس یقین کے ساتھ دعا کرتے رہیں
گے تو ان کی تمام مشکلات رفته رفته آسان ہونی شروع ہو جائیں گی
اور انسان اپنے اندر تبدیلی دمبدم محسوس کرتا ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں تو وہ اور ہی انسان ہو جاتا ہے۔ اب متواتر دعائیں مانگتا ہے تو اور ہی انسان ہو
جاتا ہے سے یہ مراد نہیں ہے کہ متواتر دعائیں مانگتے مانگتے ساری زندگی گزر جاتی ہے وہ بدکار رہتا ہے ، خدا
سے دور رہتا ہے اور بالآخر وہ اور انسان ہو جاتا ہے۔ مراد یہ ہے کہ متواتر دعاؤں کے نتیجے میں اس کے اندر
تدریجی تبدیلیاں ہوتی چلی جاتی ہیں اور وہ تبدیلیاں جب اپنے درجہ کمال تک پہنچتی ہیں، جب ہر انسان کا درجہ
کمال الگ الگ ہے تو پھر وہ ایک اور ہی انسان کی حیثیت میں ڈھل جاتا ہے۔ اس کی روحانی کدورتیں دور ہو کر
اس کو ایک قسم کی راحت اور سرور ملتا ہے اور ہر قسم کے تعصب اور ریا کاری سے الگ ہو کر وہ تمام مشکلات کو جو
اس کی راہ میں پیدا ہوں برداشت کر لیتا ہے خدا کے لئے ان سختیوں کو جو دوسرے برداشت نہیں کرتے اور
نہیں کر سکتے صرف اس لئے کہ خدا تعالیٰ راضی ہو جائے برداشت کرتا ہے تب خدا تعالی جو رحمن اور رحیم خدا
ہے اور سر اسر رحمت ہے اس پر نظر کرتا ہے اور اس کی ساری کلفتوں اور کدورتوں کو سرور سے بدل دیتا ہے“۔
یہ جو کیفیت ہے یہ ایک ایسی کیفیت ہے جسے خدا کا ہر بندہ ہر کوشش کے دوران محسوس کرتا ہے
اور جانتا ہے اور پہچانتا ہے اگرچہ ان کی کوششیں بظاہر دنیا میں صرف ہوتی ہیں مگر یہ قاعدہ کلیہ ہے جس کی
طرف اشارہ فرمایا گیا ہے اِن مَعَ العُسْرِ يُسْراً إِن مَعَ العُسرِ يُسراً، تکلیف اٹھاؤ گے راہ میں یہ ضروری ہے
کیونکہ تکلیف کے بغیر کوئی بیستو مل ہی نہیں سکتا۔ یہ وہ قاعدہ کلیہ ہے جس کو تمام انبیاء کی دعائیں مل کر بھی
تبدیل نہیں کر سکتیں۔ اس قاعدہ کلیہ کے تجربے سے دنیا کے سائنس دانوں نے بھی محسوس کیا اور معلوم کیا
اور اپنے لفظوں میں اسے بیان کرنے کی کوشش کی۔
ایڈیسن تھا مس اس کا پورا نام مجھے یاد نہیں مگر ایڈیسن کے نام سے مشہور ہے جو اس جدید دور کے
ایسے سائنس دانوں میں سے ہے جس نے سب سے زیادہ بنی نوع انسان کی روزمرہ کی ضرورتوں کے لئے کوئی
نہ کوئی چیز ایجاد کر لی۔ امریکہ کا مشہور سائنس دان ہے اور بجلی کے بلب ہوں یا ٹیلی فون ہو کوئی بھی نیا آلہ
نہیں جو اس جدید دنیا کے کام آتا ہے جس کا آغاز ایڈیسن نے نہ کیا ہو۔ حیرت انگیز دماغ بخشا تھا اللہ نے اُس کو
اور تعجب سے لوگ دیکھتے تھے ، اس کے بڑے بڑے انٹرویو لینے کے لئے لوگ دُور دُور سے آتے تھے کہ تم ہو
کیا بلا ، کس طرح تمہیں یہ باتیں سو جھتی ہیں۔ تو ایک دفعہ ایک اخباری نمائندے نے انٹرویو میں اس سے یہ
سوال کیا کہ بتاؤ تو سہی یہ کیا قصہ ہے تم میکس (Genius) کیسے ہو گئے۔ ایسے جیکس کہ یوں لگتا ہے جیسے
مثال ہی کوئی نہیں۔ اس نے کہا دیکھو جیٹس بننے کے لئے ایک ضرورت ہے جسے پورا کرنا پڑتا ہے اس کا فقرہ جو
مشہور ہے تاریخ میں ہمیشہ سنہری حرفوں سے لکھا جائے گا وہ یہ تھا۔ in of percent one is Genius
. perspirationof percent ninty and spiration
Genius جو ہے اس کا نانوے فیصد پسینہ ہوتا ہے ، ننانوے پیٹنے بہاتا ہے تب ایک گھڑی اسپریشن
(Inspiration) کی نصیب ہوتی ہے۔ کیسا عمدہ جواب ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔
اور خدا کے بندوں کا بھی یہی حال ہے ان کے پسینے تو کوئی نہیں دیکھتا جو وہ خدا کی راہ میں بہاتے ہیں،
ان کی راتوں کی گریہ وزاری کوئی نہیں سنتا اور جب ان کو الہام ہوتے ہیں، جب اللہ ان کو نوازتا ہے ، ان کی
دعائیں قبول کرتا ہے تو لوگ سمجھتے ہیں دیکھو جی یہ اچانک آسمان سے گر گیا۔ اچانک کچھ نہیں ہوا کر تا ساری
زندگی ان مَعَ العُسرِ يُسْراً إِن مَعَ العُسْرِ يُسْراً میں صرف کرنی پڑتی ہے ۔ خدا کی راہ میں ایسی محنتیں کرو
گے اور یقین کرو گے کہ ان محنتوں کو قبول کرنے والا موجود ہے وہ انسپریشن دے گا اور وہی ریویلیشن-Rev)
(elation دے گا۔ پس سائنس دان Revelation کا دوسرا نام ہی Inspiration رکھتے ہیں۔ یعنی اندر
سے ایک نور کی آواز بلند ہوتی ہے اور اللہ کے بندے جو جانتے ہیں کہ یہ آواز بھی دراصل اللہ کے کہنے پر ہی
اٹھی تھی وہ جانتے ہیں کہ یہ آواز اوپر سے بھی اترتی ہے اور ظاہری لفظوں میں اترتی ہے۔ اس کو - Revela
tion tution کہا جاتا ہے مگر دونوں کا پس منظر ایک ہی ہے محنت ، محنت اور محنت۔
تو اب کتنے دن باقی ہیں آپ کی محنت کے، تین دن تو باقی رہ گئے ہیں آیامًا مَّعْدُودَات۔ بہت
تھوڑے گفتی کے دن ہیں۔ انہی میں جتنی محنت ہو سکتی ہے کر لیں اور جو محنت مکمل نہ کر سکیں اب سارا سال
اسے کرنا ہے ، یہ پیغام ہے جمعتہ الوداع کا جو آخری پیغام میں آپ کو دینا چاہتا ہوں۔ ان تین دنوں کے بعد یہ نہ
سمجھیں کہ ایک سال انتظار کرنا پڑے گا ملتوں کا، محنتیں تو مسلسل کرنی پڑیں گی سارا سال کو شش کرنی ہو گی۔
تب جا کر بعید نہیں کہ خدا تعالی آپ کو اگلے سال وہ لیلتہ القدر دکھا دے جو عمل کے آخر پر ایک ایسی روشنی کی
۱۹۹۹ء تا ۱۱/ مارچ ۱۹۹۹ء
صورت میں دکھائی دیتی ہے جس نے کبھی ختم نہیں ہوتا، ساری زندگی وہ روشنی آپ کا ساتھ دے گی۔ اگر یہ ہے“۔
نہیں کریں گے تو پھر اُن اندھیروں سے میں آپ کو ڈراتا ہوں جن اندھیروں سے اللہ نے آپ کو ڈرایا ہے کہ بدھ مل
دیکھو شیطان تمہیں نور سے اندھیروں کی طرف نکال کے لے جاتا ہے۔ اللہ ہی ہے جو سب اندھیروں سے نور مسلمانوں
کی طرف نکالتا ہے۔ یادر کھیں
اس خطبے کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ آخری اقتباس میں آپ کے سامنے پڑھ کر ہیں سارا
سناتا ہوں۔ " دوسرا طریق حقیقی پاکیزگی اور خاتمہ بالخیر کے حاصل کرنے کا جو خدا تعالیٰ نے سکھایا ہے کے ذکر
جو دراصل سب سے مقدم ہے وہ دعا ہے اس لئے جس قدر ہو سکے دعا کرو۔ یہ طریق اعلیٰ درجہ کا مفید اور
مجرب ہے۔ کیونکہ خدا تعالٰی نے وعدہ فرمایا ہے اُدْعُوني استجب لكم تم مجھ سے دعا کرو میں تمہارے لئے فرمائی۔
دعا روز مرہ ان کی زندگی میں کوئی معنے نہیں رکھتی۔ آپ نے کبھی یہ دیکھا ہے کہ عیسائی مل رہے ہوں،
رہے ہوں ، ہندو مل رہے ہوں اچھا جی دعا کرو ہمارے لئے۔ یہ دعا کرنے اور کرانے کا جنون عام
کو بھی نہیں احمدیوں کو ہی ہے۔ آتے جاتے اچھا جی دعا کرنا ، دعا میں یادرکھنا ، خط لکھیں گے تو دعا میں
۔ دوسروں کے خلط اکٹھے کر لو میں نے ایک دفعہ اندازہ لگایا کہ ساری دنیا میں جوار بوں خطوط لکھے جاتے
سال اس میں دعا کی ایسی درخواستیں نہیں ملتیں ، کہیں نشان بھی نہیں ملتا جو ایک مہینے میں احمدی دعا
سے بھر کر خط لکھتے ہیں۔
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیسے راز کو پکڑ لیا ہے، کیسی نکتے کی بات پکڑی اور بیان
فرمایا دوسرے مذاہب کو دعا کی حقیقت کی کچھ بھی خبر نہیں اس واسطے ان کو دعا کی کوئی قدر ہی نہیں
قبول کروں گا۔ دعا ایک ایسی چیز ہے جس کے ساتھ مسلمانوں کو دوسری بلکہ مسلمانوں نے بھی اس میں سخت ٹھوکر کھائی ہے کہ دعا جیسی شے کو ہا تھ سے چھوڑ بیٹھے ہیں حالانکہ یہ فخر
قوموں پر فخر کرنا چاہئے۔ دوسرے مذاہب کو دعا کی حقیقت کی کچھ خبر بھی نہیں۔ اب دیکھ اور ناز
لیجئے مسیحیوں کو کفارہ کی اطلاع دی گئی جو دعا نہیں ہے اور دوسری قوموں میں بھی دعا کا یہ مضمون کہیں
نہیں ملے گا، اس کا ہزارواں حصہ بھی نہیں ملے گا جو قرآن کریم نے مسلمانوں کو سکھا دیا ہے۔ بائبل کی پیغام
تلاش کر لیں ، ہندو کتب کی تلاش کر لیں، بدھسٹ کتب کی تلاش کر لیں کہیں آپ کو دعا کا یہ مضمون بھر
دکھائی نہیں دے گا۔ همیشه
دوسرے مذاہب کو دعا کی حقیقت کی کچھ بھی خبر نہیں اس واسطے ان کو دعا کی کوئی قدر ہی نہیں
صرف اسلام کو ہی ہے۔ دوسرے مذاہب اس سے اچھی بے بہرہ ہیں“۔
پس اے دنیا بھر کے احمدیو! جو میرا خطاب سن رہے ہو آخری
یہی ہے کہ تم اس فخر اور ناز کو اپنے سر سے اتار نه پھینکنا ، عمر
یہی تمہارا تاج رہے اور یہی رضائے باری کا تاج ہے جو خدا کرے کہ
جماعت احمدیہ کے سروں پر چمکتا رہے ۔
تااار مارچ ۶۱۹۹۹ ) 9(