Seeking Forgiveness With a True Heart
Friday Sermon, 22 January 1999: Seeking Forgiveness With a True Heart
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی روشنی میں جماعت کے ساتھ وابستہ رہنے، سمع و اطاعت اختیار کرنے اور نظام کے ساتھ جڑے رہنے کی اہمیت بیان فرمائی۔ نیز آپ نے خدا کے رسولوں کے غلبے کی الہی تقدیر اور مخالفین کے مقابل پر صادقین کے غیر متزلزل ثبات قدم کی وضاحت فرمائی۔ آخر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے سچے دل سے توبہ کرنے، ذکر الہی کو قائم رکھنے اور غلبے کے پانچ بنیادی روحانی ہتھیاروں بالخصوص نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
موضوعات: جماعت سے وابستگی، اطاعت، نصرت الہی، سچی توبہ، ذکر الہی، اقامت نماز
خطبه جمعه
اعمال کوصاف کرو اور خدا تعالیٰ کا ہمیشہ ذکر کرو اور غفلت نہ کرو
سچے دل سے تو توبہ بہ کرنے والوں کے گھر رحمت سے بھر جاتے ہیں
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سید نا امیر المومنین حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۲ جنوری ۱۹۹۹ء بمطابق ۲۲/ صلح ۱۳۷۸ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبه جمعه کامیه متن ادار و الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك قوام نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين -
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَالأَنفَرَقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاء
فَأَلفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَاناً وَ كُنتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا.
كذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ الَتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (سورة ال عمران آیت ۱۰۴)
اور تم سب کے سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور پراگندہ مت ہو اور اللہ کا احسان جو اس نے
تم پر کیا ہے یاد کرو کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر دی جس
کے نتیجے میں تم اس کے احسان سے بھائی بھائی بن گئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے مگر اس نے
تمہیں اس سے بچالیا اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کو بیان کرتا ہے تا کہ تم ہدایت پاؤ۔
اس آیت کے تعلق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ایک تشریح سے میں اس خطبے کا
آغاز کر رہا ہوں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اس آیت کے تعلق میں کچھ باتیں بیان فرمائی
ہیں۔ اس کا اردو ترجمہ یہ بنتا ہے۔ حضرت الحرث اشعری رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے حضرت یحی بن زکریا علیہ السلام کو پانچ باتوں کا حکم دیا۔ یہاں
حضرت کا لفظ ترجمہ کرنے والے نے اپنی طرف سے لکھ لیا ہے ورنہ حدیث کے الفاظ میں حضرت کا کوئی
ذکر نہیں ملتا کہ حضرت کا لفظ رسول اللہ ﷺ نے استعمال فرمایا ہو ۔ آپ نے فرمایا إِن اللهَ عَزَّ وَجَل أَمَرَ
يَحْيَى ابْنَ زَكَرِها عَلَيْهِمَا السّلام پس ترجمہ کرنے والے احتیاط کیا کریں کہ جب حدیث کا ترجمہ کرتے
ہیں تو جو لفظ رسول اللہ الله ﷺ نے استعمال نہیں فرمایا اور پڑھنے میں وہ اچھا بھی نہیں لگتا کہ رسول اللہ علی الله
زکریا کاذکر فرمارہے ہوں یا نیکی کا اور حضرت کر کے مخاطب کر رہے ہوں تو اتنا ہی رہنے دیں جتنا حدیث کے
الفاظ ظاہر کرتے ہیں۔
چنانچہ فرمایا یحیی یکی بن زکریا علیہا السلا کو پانچ باتوں کا حکم دیا تھا اور میں بھی تم کو پانچ باتوں کا علم
دیتا ہوں جن کا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے۔ جو پانچ باتیں ان کو اللہ تعالٰی نے اذن کے طور پر بتائیں دراصل
وہی پانچ باتیں ہیں جو تمام انبیاء کو بتائی جاتی ہیں مگر خصوصیت کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم
نے کسی حکمت کے پیش نظر ان دونوں کا ذکر فرمایا ہے اور اس تعلق میں اس آیت وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللہ کی
تشریح فرمائی ہے۔ میں بھی تم کوان پانچ باتوں کا حکم دیتا ہوں۔ مطلب ہے وہی پانچ باتیں جوان کو کی گئی تھیں۔
یا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ میں بھی تمہیں ان کی طرح پانچ ہی باتوں کا حکم دیتا ہوں اور ضروری نہیں کہ وہی
پانچ باتیں ہوں یہ بات تر مجھے میں دونوں طرح بیان کی جاسکتی ہے اس لئے دونوں امکانات کھلے رہنے چاہئیں۔
اول جماعت کے ساتھ رہو۔ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعاً جماعت کے ساتھ رہو۔ امام وقت
کی باتیں سنو۔ اب یہ امام وقت کی باتیں سنو ہمارے احمدی مترجمین نے اپنی طرف سے داخل کر لی ہے حالانکہ
میں بار بار تاکید کرتا ہوں کہ احادیث کے ترجمے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس سے استنباط کرنے کا ہر
ایک کو حق ہے کہ امام وقت کا استنباط ہو سکتا ہے لیکن جو بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے نہیں
فرمائی وہ تشریح کے طور پر رسول اللہ اللہ کی طرف منسوب کر نا جائز نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا، جوالفاظ ہیں
وہ یہ ہیں، اب میں اصل الفاظ کی طرف واپس جاتا ہوں۔ وآنا امركُمْ بِخَمْسٍ اللَّهُ أَمَرَنِى بِهِنَّ۔ اور میں
بھی تمہیں پانچ باتیں کا حکم دیتا ہوں جن کا حکم مجھے اللہ تعالی نے دیا ہے۔
بالجماعة ، صرف یہ لفظ ہیں کہ جماعت کے ساتھ چھٹے رہو والسمع والطاعة اور سنو
اور اطاعت گرد۔ یہ دین بناؤ اپنا کہ جماعت کے ساتھ چھٹے رہو اور سنو اور اطاعت کرو والجهاد في سبيل
اللہ اور الہ کی راہ میں جہاد کرو فَإِنَّهُ مَنْ خَرَجَ مِنَ الجَمَاعَةِ۔ پس وہ شخص جو جماعت سے نکل گیا قید شبر
ایک بالشت بھر بھی خلع ربقة الاسلام اس نے اسلام کا کالر جو گلے پر باندھا ہوا تھا جس کے ذریعے وہ اسلام
سے بندھا ہوا تھا، یہاں اعتصام کا لفظ ذہن میں رکھیں تو پھر یہ ترجمہ واضح ہو جاتا ہے ، اسلام تو اس کے گلے پر
اس طرح ہے جیسے کسی کو جکڑا گیا ہو اس میں ، وہ اس سے ہٹ کے باہر نہ جاسکتا ہو یہ اعتصام ہے۔ پس فرمایا کہ
اس چکر کو جو گلے میں ہے اس کو ملحوظ رکھے ربقة الإسلامِ مَنْ عُنُقِهِ الْآنْ يُرْجِعَ وَمَا دَعَى بِدَعْوى
الجَاهِلِكِةِ فَهُوَ مِنْ جِدَاء جَهَنَّم۔ یعنی جو لفظ تھا اس کا ترجمہ ہے کڑا۔ گویا اسلام کا کڑا اس نے اپنی گردن سے
اتار دیا اگر وہ ان باتوں پر عمل نہیں کرے گا تو اس نے اس کڑے کو اتار پھینکا سوائے اس کے کہ وہ دوبارہ نظام
جماعت میں شامل ہو۔ یہاں نظام جماعت کا لفظ نہیں ہے۔ جماعت میں شامل ہو۔ سوائے اس کے کہ دوبارہ
جماعت میں شامل ہو اور جو شخص جاہلیت کی باتوں کی طرف بلاتا ہے وہ جہنم کا ایندھن ہے۔
صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول خواہ ایسا شخص نماز بھی پڑھتا ہو اور روزے بھی رکھتا ہو۔
آپ نے فرمایا ہاں خواہ وہ نماز بھی پڑھے اور روزے بھی رکھے اور اپنے آپ کو مسلمان بھی سمجھے۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ ایک پہلو سے نمازوں اور روزوں کی ادائیگی اور ظاہری طور پر اپنے آپ کو مسلمان سمجھنا خدا
تعالٰی کے نزدیک کافی نہیں ہے۔ جب بھی وہ شخص جماعت سے الگ ہوا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ
وسلم کے قائم کر وہ نظام سے الگ ہوا تواس کی نیکیوں کی کوئی بھی حیثیت خدا کے نزدیک نہیں رہے گی ، کوئی
بھی قدر نہیں رہے گی۔ ایک اور حدیث میں اس مضمون کو یوں ظاہر کیا گیا ہے کہ ایسے شخص کی نیکیوں کے
متعلق اللہ تعالی فرمائے گا کہ جاؤ یہ تمہاری نیکیاں بھی اور تم بھی جہنم کا ایندھن ہو۔
تو وہ نیکی جو محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات سے چھٹے رہنے میں ہے وہ آج بھی ممکن ہے اگر آپ کے
قائم کردہ نظام جماعت سے چمٹ جاؤ۔ اب یہاں لفظ نظام تو میرا ہے مگر حدیث سے بالکل واضح ہے کہ
جماعت سے چھٹنے کا مطلب نظام جماعت سے چھٹنا ہے۔ اگر اس کو مضبوطی سے پکڑ لو تو پھر تمہارا کوئی نقصان
نہیں ہو سکتا اس صورت میں یہ مراد نہیں ہے کہ پھر نمازوں کی ضرورت نہیں، روزوں کی ضرورت نہیں،
نیکیوں کی ضرورت نہیں۔ مراد ہے یہ چیزیں تب کام آئیں گی۔ اگر جماعت کو چھوڑ دیا تو یہ چیزیں جنم
کا ایندھن کہلائیں گی۔ اگر جماعت کو پکڑے رکھو گے تو پھر تمہاری نمازوں میں جان آئے گی ، تمہاری زکوۃ
میں جان آئے گی ، تمہاری دوسری نیکیوں میں بھی جان پڑ جائے گی۔
ایک اور حدیث ہے حضرت ابو ثعلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث ہے۔ یہ دار قطنی سے لی گئی ہے
اور پہلی حدیث مسند احمد بن حنبل سے لی گئی تھی۔ حضرت ابو ثعلب رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالٰی نے کچھ فرائض مقرر کئے ہیں تم انہیں ضائع نہ کرنا۔
پس جو پہلے فرائض کا ذکر گزرا ہے یہ وضاحت کی خاطر میں کر رہا ہوں کہ وہ فرائض جماعت کو چھٹنے سے ضائع نہیں
ہونگے بلکہ کام آئیں گے۔ فرائض کو چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ فرمایا اللہ تعالی نے کچھ فرائض مقرر کئے ہیں تم
انہیں ضائع نہ کرنا۔ اس نے کچھ حدیں مقرر کی ہیں تم ان سے آگے نہ بڑھنا اور ان کو پامال نہ کرتا۔ اس نے کچھ
چیزیں حرام کی ہیں تم ان کا ارتکاب نہ کرنا، کچھ باتوں کا ذ کر اس نے چھوڑ دیا ہے صرف تم پر رحم کرتے ہوئے نہ وہ
بھولا ہے نہ اس نے غلطی کھائی ہے۔ پس ان کے متعلق کرید اور جستجو نہ کرنا۔
روزمرہ کے امور میں بہت سی ایسی باتیں ہیں جن کا ذکر اللہ تعالٰی نے شریعت میں نہیں فرمایا اور اپنے
نفس پر باہر شخص کی استطاعت کے مطابق معاملے کو کھلا رکھا ہے۔ بعض لوگ جو زیادہ نیک ہوں اور ان کے اندر
نیکی کی زیادہ استطاعت ہو وہ ایسے مواقع پر جو بھی راو اپنے لئے تجویز کریں گے وہ بعض دوسروں کے مقابل پر زیادہ
سخت اور زیادہ قوی اور زیادہ سیدھا پڑھائی پڑھنے والی راہ ہوگی لیکن اس کے مقابل پر کچھ ایسے لوگ بھی ہونگے جو
نسبتا زم راہ اپنے لئے تجویز کریں گے کیونکہ ان کی استطاعت ہی کمزور ہے ایسی صورت میں ان کو اختیار ہے اور ان پر
کوئی جرم نہیں عائد کیا جاسکتا کہ تم نے گناہ کیا ہے، تم نے قرآن کی تعلیم سے انحراف کیا ہے۔ یہ مضمون ہے جو اس
حدیث میں بیان ہواہے کہ اللہ تعالی نے کچھ باتیں نمی کی خاطر ، رحم کرتے ہوئے کھلی چھوڑ دی ہیں تاکہ ہر شخص
۱۹۹۹ ۶ تا ۱۸/ مارچ ۱۹۹۹ء ) 5(
اپنی استطاعت کے مطابق ان میں سے ایک راہ تجویز کرلے جو اس کے مزاج کے مطابق ہو ، اس کی استطاعت کے
مطابق ہو اور اس پر پھر اللہ کی طرف سے کوئی حرف نہیں ہو گا۔
اب ایک اور حدیث اسی تعلق میں میں بیان کرنی چاہتا ہوں۔ وہ صحیح بخاری کتاب الاعتصام سے لی گئی
ہے جس کا ترجمہ یوں ہے کہ حضرت ابو بردہ اپنے والد حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے
ہیں۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے سنا۔ آپ نے فرمایا میری اور اللہ نے جو مجھ کو دے
کر بھیجا اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو ایک قوم کے پاس گیا اور کہنے لگا میں نے دشمن کا لشکر اپنی دونوں
آنکھوں سے دیکھا ہے اور میں واضح رنگ میں تم کو ڈرانے کے لئے آیا ہوں۔ پس تم اپنے تئیں بچاؤ۔ تب کچھ
لوگوں نے اس کی بات مانی اور رات ہی رات اطمینان سے نکل کر چل دئے۔ اب یہ ایسا ہی قصہ ہے جیسے
حضرت لوط کا معاملہ تھا۔ آپ نے اپنی قوم کو ڈر لیا تھا۔ کچھ لوگ تھے جنہوں نے بات مانی اور رات ہی رات وہ
اپنی بستی سے روانہ ہو گئے اور باقی سب قوم نے اس تنبیہ کو حقیر جانا، کوئی حیثیت نہ دی۔
تب کچھ لوگوں نے اس کی بات مانی اور رات ہی رات اطمینان سے نکل کر چل دئے۔ کچھ لوگوں نے کہا یہ
جھوٹا معلوم ہوتا ہے اور اپنے ٹھکانوں ہی پر پڑے رہو۔ وہ اپنے ٹھکانوں ہی پر پڑے رہے۔ آخر صبح سویرے دشمن کا
لشکر ان پر آپڑا ، ان کو تباہ و برباد کر دیا۔ اب دشمن کے لشکر سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
تعلق میں تو یہ بنے گا کہ جیسے آنحضور صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے تنبیہ فرمائی تھی کہ ایک میں لشکر دیکھ رہا
ہوں اور وہ لشکر لوگوں کو دکھائی نہیں دے رہا تھا مگر وہ الہی فوج تھی، فرشتوں کا لشکر تھا جس کا قرآن کریم میں
کئی جگہ ذکر ملتا ہے۔ پس جب بھی دشمن تباہ ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جس لشکر کو دیکھا تھا
و ہی لشکر اترا ہے اور وہ فرشتوں کا لشکر تھا ورنہ مسلمان صحابہ میں جو آپ کی معیت میں لڑ رہے تھے ان میں یہ
حیثیت ہی کہاں تھی بے چاروں میں ، یہ طاقت کہاں تھی کہ بڑے طاقتور دشمن کو زیر کر دیں جن کے مقابل پر
وہ کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتے تھے۔
پس آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جس لشکر کی بات کر رہے ہیں وہ دراصل فرشتوں کا لشکر
ہے جس کے وعدے قرآن کریم میں بار بار دئے گئے ہیں اور وہی خدا تعالٰی کے منشاء کو دنیا میں جاری کرتے
ہیں۔ لوڈ کی قوم میں بھی اسی قسم کا معاملہ ہوا تھا۔ وہ فرشتے عذاب دینے کے لئے آئے مگر انہوں نے عذاب
کے لئے دوسرا رنگ اختیار کیا، پتھراؤ کیا۔ جب کہ رسول اللہ صلی اللہ ملنے کے زمانے میں عذاب دینے کا ایک
اور رنگ اختیار فرمایا گیا۔ بہر حال اللہ تعالیٰ ان باتوں کو ضرور سچا کرتا ہے۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ تلبیہ دینے والے
گزر جائیں اور ان کی باتوں کو کلیۂ قوم نظر انداز کر دے اور پھر الی لشکروں کے ذریعے یا جن لشکروں کے
ذریعہ سزادینا خدا کو منظور ہو ان کے ذریعہ ان کو سزا نہ دی جائے۔
پس یہی مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے میری اطاعت کی اور اس کی جو میں لے کر آیا ہوں اور ان
لوگوں کی جنہوں نے میری اطاعت نہ کی اور جو حکم لے کر آیا ہوں اس کو جھٹلایا ان کی بھی اس کے اندر مثال ہے۔
پس بارہا ہم جماعت احمدیہ کی مخالفت کرنے والوں کو یہ تنبیہ کر چکے ہیں اور کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ان کو
وہ خدا کے فرشتے دکھائی نہیں دے رہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دکھائی دئے اور ہمیں دکھائی
دے رہے ہیں۔ یہ ہو نہیں سکتا وہ فرشتے اس دفعہ کچھ اور سلوک کریں۔ پہلے تو اللہ کی ہدایت کو مانتے ہوئے جب
اس کی طرف سے یہ حکم آجائے کہ اب تم ان مخالفوں کی قوم کو ملیا میٹ کر دو، وہ رکے رہیں یہ ہو نہیں سکتا، لازما
اب بھی وہی فرشتے اس حکم کی اطاعت کریں گے جو حکم اللہ کی طرف سے ان کو دیا جائے گا۔ وہ جو بھی ہوگا یہ اللہ بہتر
جانتا ہے کہ کیا ہو گا مگر میں تو تنبیہ کے بعد تنبیہ کرتے ہوئے قوم کو جگانا چاہتا ہوں وہ اپنی طاقت کے نشے میں کلیہ
غافل ہو چکے ہیں۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ہم جو اتنے طاقتور ہیں ہم پر بھی خدا کی پکڑ آسکتی ہے۔ یہی حال دنیا کی
دوسری بڑی طاقتوں کا ہے، امریکہ کو دیکھو، یہود کو دیکھو، ان کو جو غلبے نصیب ہوئے ہیں دنیا میں وہم و گمان بھی
نہیں کر سکتے کہ اللہ تعالی ان کے غلبوں کو توڑ سکتا ہے اور لازمنا اس نے توڑتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ ہمیں وہ
دن دکھائے گا یا اس سے پہلے ہمیں واپس بلا لے گا مگر یہ بات قطعیت کے ساتھ قابل یقین ہے یعنی یقین کریں اس
امر پر ایک لمحہ کے لئے بھی اس میں شک نہ کریں کہ اللہ تعالیٰ کے یہ انذار کے وعدے ان خدا بننے والوں کے خلاف
بھی ضرور پورے ہونگے۔ نا ممکن ہے کہ یہ وعدے پورے نہ ہوں۔ کیسے ہونگے یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔ ہم ان کو
دیکھیں یاد یکھنے سے پہلے خدا تعالیٰ ہمیں واپس بلالے یہ اس کی مرضی ہے ہر طرح سے ہم راضی ہیں مگر یہ وعدے تو
مل نہیں سکتے۔ کوئی دنیا کی طاقت نہیں ہے جو ان وعدوں کو ٹال سکے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو ایک اور آیت کے حوالے سے پیش فرمایا ہے
جو ہے كتب الله لاعلين انا ورسلی، اللہ نے فرض کر لیا، لکھ رکھا ہے اپنے اوپر کہ میں اور میرے رسول ضرور
غالب آئیں گے۔ اس تحدی کے بعد کون سوچ سکتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول غالب نہ آئیں۔ اگر ذرا بھی کسی
. :
کے دل میں وہم ہو کہ یہ بات مل سکتی ہے تو اس کا ایمان مل گیا اور اس کے ایمان کا کچھ بھی باقی نہ رہا۔ یہ بات نہیں
مل سکتی یہ خدا کا فرمان ہے لافلین آنا ورسلی فرماتے ہیں : یاد رکھو خدا کے بندوں کا انجام کبھی بد نہیں ہوا کرتا اس
کا وعدہ كتب الله لاغلين آنا ورسلي (المجادله آیت (۲۲) بالکل سچا ہے اور یہ اسی وقت پورا ہوتا ہے جب لوگ
اس کے رسولوں کی مخالفت کریں“۔
اسی وقت پورا ہوتا ہے جب مخالفت کریں۔ یہ مراد نہیں ہے کہ جب مخالفت نہ کریں تو پورا نہیں
ہو تا۔ مراد یہ ہے اس وقت لوگوں کو پورا ہو تادکھائی دیتا ہے ، روز روشن کی طرح پورا ہو تادکھائی دیتا ہے ورنہ یہ وعدہ
تو بہر حال پورا ہوتا ہے۔ اگر مخالفت چھوڑ دیں گے تو ویسے ہی غالب آجائے گا خدا کا رسول، مخالفت کریں گے تو ان
کو نامراد کر دیا جائے گا، ان کی مخالفتیں پارہ پارہ ہو جائیں گی اور پھر بھی خدا کا وعدہ پورا ہوگا۔ یہ مراد ہے کہ اس وقت
لوگ پھر دیکھ لیتے ہیں کہ وعدہ پورا ہو رہا ہے۔ اور یہ اسی وقت پورا ہوتا ہے جب لوگ اس کے رسولوں کی مخالفت
کریں۔ فریبی مکاروں کی دنیا مخالفت نہیں کیا کرتی۔ اور یہ مخالفت خدا کے پاک لوگوں کی تائید میں گواہ بن جایا کرتی
ہے کیونکہ فرمایا فریبی مکاروں کی دنیا مخالفت نہیں کیا کرتی۔
اب آپ دیکھ لیں اسلامی دنیا میں کیسے کیسے قریب خدا کے نام پر چلائے جارہے ہیں۔ ایسے لوگ اٹھتے
ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمارے پاس وہ ساری طاقتیں ہیں کہ ایک پھونک سے تمہاری کا ئنات ہی بدل سکتے ہیں۔ قبروں
کے پجاری لوگوں کو اپنی طرف بلا رہے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ اس قبر کے پجاری بن کر ہم نے یہ کچھ پایا ہے اور
یہ تمہیں بھی دے سکتے ہیں۔ اتنے حیرت انگیز واضح طور پر جھوٹے اور لچر دعوے ہیں کہ کوئی معقول انسان ایک لمحہ
کے لئے بھی ان کو قبول نہیں کر سکتا مگر وہ لوگ جو خدا کے انبیاء کی مخالفت کرتے ہیں ان کی عقل ماری جاتی ہے،
عقل ماری جاتی ہے خود غرضی کی وجہ سے اور انا کی وجہ سے۔ ان کا مذہب سوائے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے
کچھ بھی نہیں رہتا۔ پس جب دنیا کے اسباب سے دو اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے تو ان جھوٹے پیروں فقیروں
کی طرف ، ان قبروں کے مجاوروں کی طرف دوڑتے ہیں اور کہتے ہیں شاید ان کے ذریعے ہمارے پہلے مراد میں آ
جائیں یا ہماری مراد میں ہمارے پلے میں ڈال دی جائیں۔ یہ نہیں ہو سکتا ۔ یہ نا ممکن ہے۔ کیونکہ خدا کے برگزیدوں
کی مخالفت کے بعد انہوں نے اپنی بھلائی کے سارے رستے منقطع کر لئے ہوتے ہیں اور مخالفت اسی کی کرتے ہیں جو
خدا کا برگزیدہ ہو ۔ جو بر گزیدہ نہ ہو اس کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ اس کی جوتیاں اٹھاتے ، اس کے قدم چاہتے ہیں کہ
کسی طرح ان کی منہ مانگی مراد ہیں پوری ہو جائیں۔
سچے کے ساتھ ایک بڑے طوفان کے بعد لوگ ملا کرتے ہیں“۔ فرمایا بچے
کے ساتھ طوفان آتے ہیں۔ ان طوفانوں سے گزر کر ، ان طوفانوں کے سارے مصائب اور تھیڑے برداشت
کرتے ہوئے ان سے نکل کر جو بچوں کے پاس پہنچیں انہی کی مرادیں پوری ہوتی ہیں، انہی کو خدا ملا کرتا ہے۔ اس
لئے فرمایا کہ اے جماعت اس بات سے گھبرانا نہیں، تمہاری خاطر خدا تعالیٰ نے یہ نظام بنایا ہے تاکہ تم میں سے پاک
اور صاف اور ستھرے الگ ہو جائیں اور جھوٹے اور دنیا دار اور دنیا پرست اور انانیت کے پجاری تم سے بالکل جدا
ہو جائیں۔ یہ مقصد ہے اس حکمت عملی کا کہ بچوں کی مخالفت بھی ہو اور اس مخالفت میں سے گزرتے ہوئے بچوں
کے قدموں تک انسان پہنچے۔
فرماتے ہیں دو " یہ سب امور مخالفت وغیرہ خدا کی طرف سے ہوتے ہیں اور اس میں وہ اپنے بندے کا صبر
دیکھتا ہے اور دکھلاتا ہے کہ دیکھو جس کو میں انتخاب کرتا ہوں وہ کیسے بہادر ہیں کیونکہ جھوٹے کے لئے پانچ چھ دشمن
ہی کافی ہوتے ہیں لیکن ان کے مقابلے پر ایک دُنیادشمن ہوتی ہے پھر بھی یہ غالب آتے ہیں“۔ مثال دے رہے
ہیں کہ ایک جھوٹا تحصیلدار جس کو وقت کی حکومت نے تحصیلدار مقرر نہ کیا ہو اگر ایک گاؤں میں چلا جاوے اور
ایک ادنی سا آدمی یہ کہہ دے کہ مجھے اس کی تحصیلداری میں شک ہے "۔ کھڑے ہو کر یہ اعلان کر دے کہ مجھے
شک ہے یہ تحصیلدار نہیں ہے۔ " تو آخر کار وہ اسی دن وہاں سے کھسک جاوے گا۔ کیونکہ یہ بات عام ہو جائے گی
اس کے دل کا چور بتائے گا کہ ہو سکتا ہے تم پکڑے جاؤ اس لئے یہاں سے نکلنے کی کوشش کرو۔
وہ اسی دن وہاں سے کھسک جاوے گا کہ میرا پول کھل جائے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میں چور ہوں۔
یعنی ایسا جھوٹا تحصیلدار جانتا ہے کہ میں چور ہوں۔ ”جھوٹے کی استقامت کچھ نہیں ہوتی“۔ خدا کے بندے ہیں وہ
جانتے ہیں کہ خدا نے مقرر فرمایا ہے ان کی سچائی کا نشان ان کی استقامت میں ہے۔ ”جھوٹے کی استقامت کچھ نہیں
ہوتی لیکن خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی استقامت کا فوق الکرامت نمونہ دکھاتا ہے اور اسے دیکھ دیکھ کر لوگ تنگ آجاتے
ہیں۔ یعنی اتنی مخالفت کرتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اتنی مخالفت کے بعد جس شخص کو اپنے موقف پر قائم نہیں
رہنا چاہئے اور جو کچھ دعاوی کہتے ہیں ان سے توبہ کر لینی چاہیئے ان معنوں میں تنگ آجاتے ہیں کہ کس مصیبت سے
پالا پڑ گیا ہے یہ بازی نہیں آتا کسی قیمت پر اپنا موقف تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ہر قسم کے مصائب، ہر قسم کی
مشکلات میں سے یہ بھی گزر رہا ہے اور اپنے مانے والوں کو بھی گزار رہا ہے ان معنوں میں تنگ آجاتے ہیں اور آخر
کار بول اٹھتے ہیں کہ یہ بچوں کی استقامت ہے۔ سچائی پر اگر ہزار گرد و غبار ڈالا جائے پھر
بھی وہ باہر نکل کر اپنا جلوہ دکھائے گی“
پس جماعت احمدیہ کے لئے اس میں بہت بڑا سبق ہے ثابت قدم رہو،
ہر قسم کی مخالفت کو خدا تعالیٰ کی تقدیر کے طورپر جو تقدیر تمہیں
اونچا کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے قبول کرو۔ اور ہرگز ذرہ بھی بزدلی نه
دکھاؤ۔ قائم رہو، قائم رہو، قائم رہو یہاں تک که دشمن تنگ آ جائے بیزار
ہوجائے ۔ وہ کہے کن لوگوں سے پالا پڑا ہے ہر کوشش کر دیکھی ہر کوشش
مارچ ۱۹۹۹ء تا ۸ ۱ مارچ ۱۹۹۹ء
کو ان لوگوں نے نامراد کر دکھایا ہے۔ اس وقت پھر دنیا بول اٹھتی ہے کہ یہ بچوں کی استقامت
ہے۔ بچوں کی استقامت کو گردو غبار سے ڈھانکا نہیں جاسکتا، بالآخر یہ نور وہ ہے جو ظاہر ہوگا۔
اس کے لئے کچھ گریہ وزاری بھی کرنی پڑتی ہے ، عاجزی اور انکساری سے خدا کے حضور جھکنا پڑتا ہے اس
سلسلے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بعض نصائح میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ فرمایا "
خدا تعالی کی یہ عادت ہرگز نہیں ہے کہ جو اس کے حضور عاجزی سے گر
پڑے وہ اسے خائب و خاسر کرے اور ذلت کی موت دیوے۔ جو اس کی طرف
آتا ہے وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے ایسی نظیر ایک بھی نہ ملے گی کہ فلاں
شخص کا خدا تعالی سے سچا تعلق تھا اور پھر وہ نامر اور ہا۔ خدا تعالیٰ بندے سے یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی نفسانی خواہش اس
کے حضور پیش نہ کرے اور خالص ہو کر اس کی طرف جھک جادے“۔
اب یہاں نفسانی خواہش اس کے حضور پیش نہ کرے " یہ مراد نہیں ہے کہ ذاتی خواہش کو اس کے
حضور پیش نہ کرے۔ نفسانی خواہش اور ذاتی خواہش میں فرق ہے ۔ نفسانی خواہش میں
انسان اپنے نفس سے مغلوب ہو کر بعض خواہشات کرتا ہے جو حرص و ہوا کی خواہشات ہیں۔ جن کو اللہ تعالی قدر
کی نظر سے نہیں دیکھتا ایسا دعا کرنے والا مستجاب الدعوات نہیں ہو سکتا، اس کی دعائیں مقبول نہیں ہونگی۔ پس وہ
شخص جس کی دعائیں مقبول ہوتی ہیں اس کے متعلق یہ بات بھی قطعی ہے کہ جو اس نے مانگا ہے خواہ جوئی کا تسمہ
بھی مانگا ہو ، نفسانی خواہش کی وجہ سے نہیں ایک ذاتی ضرورت کی وجہ سے ، ایک بندے کی حیثیت سے جو عاجز بشر
ہے وہ خدا سے ہی مانگے گا اور کس سے مانگے گا مگر نفسانی خواہش کے مطابق نہیں۔ یہ وہ شخص ہے جس کی مرادیں
ضرور پوری کی جاتی ہیں اور جس کی دعا ئیں اللہ تعالیٰ ضرور سنتا ہے۔
فرماتے ہیں اور خالص ہو کر اس کی طرف جھک جاوے۔ جو اس طرح جھلکتا ہے اسے کوئی تکلیف نہیں
ہوتی اور ہر ایک مشکل سے خود بخود اس کے واسطے راہ نکل آتی ہے۔ یہ نہیں کہ اس کی مشکلات نہیں ہیں لیکن
مشکلات بڑتی ہیں ان مشکلات سے نکلنے کی راہیں اس کو دکھائی جاتی ہیں اور اس پر آسان کر دی جاتی ہیں۔ جیسا کہ وہ
خود فرماتا ہے وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتسب - (الطلاق: ۴۰۳) ۔ اس جگہ
رزق سے مراد روٹی وغیرہ نہیں بلکہ عزت علم وغیرہ سب باتیں جن کی انسان کو ضرورت ہے اس میں داخل ہیں۔
یہ جو پہلا فقرہ ہے روٹی وغیرہ نہیں اس کا یہ مطلب نہ سمجھیں کہ ایسے شخص کو دنیاوی رزق نہیں ملتک مراد یہ ہے کہ
اول مراد وہ رزق ہے جو اللہ کی طرف سے آتا ہے۔ اس میں علوم کا رزق، ذہن کی روشنی کارزق، دل کے کشادہ ہونے
کا رزق جو خدا کے نور کی خاطر کشادہ کیا جاتا ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ سما سکے۔ یہ سارے رزق اس سے ملتے ہیں
جن کے ساتھ ساتھ ان کے پیچھے پیچھے دنیاوی رزق بھی اس کو ملتا ہے۔ یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی پوری عبارت پڑھنے سے کھل جاتی ہے۔
بلکہ عزت علم و غیرہ سب باتیں جن کی انسان کو ضرورت ہے اس میں داخل ہیں۔ خدا تعالیٰ سے جو ذرہ
بھر بھی تعلق رکھتا ہے وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا“۔ "مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْراً يَرَهُ " (سورة الزلزال آیت
۔ ایک ادنی ساذرہ بھی نیکی کا کرو گے تو اسے دیکھ لو گے۔ جو بھی نیکی کا ایک چھوٹا ساذرہ بھی بجالاتا ہے ترکہ اس
کانیک اثر ، اس کا نتیجہ وہ ضرور دیکھ لے گا۔ اس کی تشریح میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں "ہمارے
ملک ہندوستان میں نظام الدین صاحب اور قطب الدین صاحب لولیاء اللہ کی جو عزت کی جاتی ہے وہ اسی لئے ہے کہ
خدا تعالی سے ان کا سچا تعلق تھا اور اگر یہ نہ ہو تا تو تمام انسانوں کی طرح وہ بھی زمینوں میں ہل چلاتے ، معمولی کام
کرتے۔ مگر خدا تعالیٰ کے بچے تعلق کی وجہ سے لوگ ان کی مٹی کی بھی عزت کرتے ہیں"۔
اب یہاں ایک اشتہاد ہے جو دور ہو جانا چاہئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی واضح کھلی کھلی
تعلیمات کے خلاف نتیجہ نکل سکتا ہے، جو نتیجہ نکالنا کسی دیانتدار انسان کے لئے جائز نہیں ہے۔ جس نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام کی دوسری تحریریں پڑھی ہوں وہ کبھی وہم بھی نہیں کر سکتا کہ اس تحریر کا یہ مطلب
ہے۔ یعنی یہ مراد نہیں ہے کہ جو لوگ ان کی قبروں کی عزت کر رہے ہیں، جو ان کی قبروں کے بیچاری بنے ہوئے
ہیں، جو ان کی مٹی سے بھی فیض حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ جائز کام کر رہے ہیں اور ان کی بڑائی ان کے
ان کاموں کے جواز کا ثبوت ہے۔ یہ دو الگ الگ باتیں ہیں۔ ان کی بڑائی اپنی جگہ ، اگر وہ بڑائی نہ ہوتی تو لوگ اس
کثرت کے ساتھ ان کی طرف مائل نہ ہوتے صرف یہ نتیجہ نکالا ہے۔ جس رنگ میں وہ مائل ہو رہے ہیں وہ خود دنیا
دار ہیں اور دنیاداری کے طریق پر ان کی طرف مائل ہو رہے ہیں جو ہر گز جائز نہیں ہے۔ تو مسیح موعود علیہ السلام کی
کسی تحریر کو باقی تحریروں سے جدا کر کے اس طرح پڑھنا نہیں چاہئے کہ بنیادی بات سمجھنے کی بجائے غلط نتائج نکال
لیں اور قرآن اور حدیث کی تعلیمات کے خلاف نتائج اخذ کریں۔
مگر خدا تعالی کے بچے تعلق کی وجہ سے لوگ ان کی مٹی کی بھی عزت کرتے ہیں"۔ خدا تعالیٰ سے
تعلق سچا تھا اس لئے اللہ تعالٰی نے دلوں کو اس طرف مائل کر دیا اور وہ ان کی مٹی کی بھی عزت کرتے ہیں مگر ان کے 1
عزت کرنے کے طریق کیا ہیں یہ الگ بات ہے کہ وہ جائز طور پر وہ عزت کرتے ہیں یا نا جائز طور پر ، دینی مقاصد کی
خاطر یہ عزت کرتے ہیں اور ایسے بھی ہیں جو دینی مقاصد کی خاطر بھی عزت کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلواۃ و السلام کی قبر کی مٹی کو بھی لوگ پیار سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ وہ جو بچے ہیں ان کے ذہن میں شرک کا شائبہ
تک نہیں ہوتا۔ وہ وہم و گمان بھی نہیں کر سکتے کہ اس مٹی تلے دبا ہوا انسان خدائی طاقتیں رکھتا ہے اور ہمیں کچھ
دے سکتا ہے۔ وہ عزت کرتے ہیں اس لئے کہ یہ شخص خدا کی خاطر مٹی ہو گیا تھا۔ پس اس کی مٹی سے بھی اللہ کی
محبت کی خوشبو آتی ہے وہ ندا اٹھتی ہے جو اس کے دل سے اٹھا کرتی تھی۔ پس دیکھیں مٹی کی عزت کرنے میں کتنا
فرق ہے۔ پس اگر اس پہلو سے اس تحریر کو سمجھیں تو بالکل جائز اور سو فیصدی درست ہے کہ خدا کے برگزیدہ
لوگوں کی قبروں کی مٹی کی بھی عزت کی جاتی ہے ، ان سے پیار کیا جاتا ہے۔ یہ وجہ نہیں کہ مٹی ان کو کچھ دے گی بلکہ
اس لئے کہ وہ شخص خدا کی خاطر مٹی ہو گیا تھا۔
فرماتے ہیں : " خدا تعالیٰ اپنے بندوں کاحامی ہو جاتا ہے ۔ دشمن چاہتے
ہیں کہ ان کو نیست و نابود کریں مگر وہ روز بروز ترقی پاتے ہیں اور اپنے
دشمنوں پر غالب آ جاتے ہیں جیسا کہ اس کا وعدہ ہے كَتَبَ اللَّهُ لَأَعْلَمَنَّ أَنَا وَرُسُلِی۔ یعنی خدا تعالیٰ
نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب رہیں گے۔ اول اول جب انسان خدا تعالیٰ سے تعلق شروع
کرتا ہے تو سب کی نظروں میں حقیر اور ذلیل ہوتا ہے مگر جوں جوں وہ تعلقات الہی میں ترقی کرتا ہے توں توں اس
کی شہرت زیادہ ہوتی ہے حتی کہ وہ ایک بڑا بزرگ بن جاتا ہے۔ اب یہاں دیکھیں نا بڑا بزرگ بن جاتا ہے“۔ کوئی
یہ سمجھے گا کہ پہلے بزرگ نہیں ہو تالب بزرگ بنا ہے حالانکہ یہ سارا سلسلہ گواہ ہے کہ بزرگ تھا تو یہ باتیں اس نے
کی تھیں۔ پس اس کا مطلب پھر کیا ہوا وہ بڑا بزرگ بن جاتا ہے، اس کی تشریح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے الفاظ میں سنئے۔
توں توں اس کی شہرت زیادہ ہوتی ہے حتی کہ وہ ایک بڑا بزرگ بن جاتا ہے۔ جیسے خدا تعالی بڑا ہے اسی
طرح جو کوئی اس کی طرف زیادہ قدم بڑھاتا ہے وہ بھی بڑا ہو جاتا ہے۔ یہاں یہ مراد نہیں ہے جو اس بندے کی
طرف قدم بڑھاتا ہے بلکہ جو خدا کی طرف قدم بڑھاتا ہے چونکہ وہ بزرگ ہے اس لئے جو خدا کی طرف قدم
بڑھاتا ہے وہ خدا کی بزرگی کے معنوں میں بزرگ ہو جاتا ہے حتی کہ آخر کار خدا تعالیٰ کا خلیفہ ہو جاتا ہے“۔ یہ خلیفہ
اللہ کا مضمون ہے جو قرآن کریم میں بیان ہوا ہے۔ تمام وہ جن کو خدا تعالیٰ نے اس زمین میں خلیفہ بنالیا ان کے اندر یہ
قدر مشترک تھی کہ دنیا کو چھوڑ کر خدائے بزرگ وبالا کی طرف بڑھتے اور چونکہ خدا بزرگ تھا اس کی خاطر انہوں
نے دنیا کو ترک کر دیا اس لئے اللہ نے ان کو اپنالیا اور اپنی بزرگی سے حصہ دیا دیالور اور یہی وہ بزرگی ہے جس کی کی باتیں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام فرمارہے ہیں۔
فرمایا اس تو بہ کو کھیل نہ خیال کرو اور یہ نہ کرو کہ اسے نہیں چھوڑ جاؤ"۔ کیا مراد ہے ؟ ۔ قادیان میں جو
بیعت کرنے کی غرض سے آتے تھے ، جو نئے احمدی ہوتے تھے ، ان سے خطاب فرمارہے ہیں۔ فرماتے ہیں یہ نہ ہو
کہ تو بہ کرو اور اس تو بہ کو یہیں پیچھے چھوڑ جاؤ۔ یہ جو تو بہ کی ہے یہ تواب زندگی بھر ساتھ دے گی اور ساتھ دے گی
تو تو بہ ہوگی ورنہ تو بہ نہیں ہے۔ بلکہ اسے لانت اللہ تعالیٰ کی خیال کرو"۔ اب یہ تمہارے پاس امانت ہو گئی
ہے۔ تو بہ کرنے والا خدا تعالیٰ کی اس کشتی میں سوار ہوتا ہے جو کہ اس طوفان کے وقت اس کے حکم سے بنائی گئی
ہے۔ اس نے مجھے فرمایا ہے واصنع الفلك یعنی کشتی بناور پھر یہ بھی فرمایا ہے ان الَّذِيْنَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ
الله يد الله فوق ايدينهم "کہ یقین وہ لوگ جو تیری بیعت کرتے ہیں وہی ہیں جو اللہ کی بیعت کرتے ہیں یعنی اللہ نے
جو حکم دئے ہیں تیری بیعت کے بعد ان حکموں کے سوا تو کوئی اور حکم نہیں دیتا۔ بعینہ وہی حکم دے رہا ہے جو اللہ
تعالی دینا چاہتا ہے۔ ان معنوں میں یدالله فوق ايديهم اللہ کا ہا تھ ان کے ہاتھ پر ہے۔
یہ وہ آیت ہے جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے متعلق نازل ہوئی اور
بعض دشمنوں نے جن میں بہائی بھی شامل ہیں اس کا ایک غلط نتیجہ نکالنے کی کوشش کی اور عیسائی بھی اسی پر
اعتراض کرتے ہیں کہ محمد رسول اللہ کے ہاتھ کو اللہ کا ہا تھ قرار دیا ہے حالانکہ وضاحت موجود ہے۔ اس لئے اللہ
کا ہاتھ قرار دیا ہے کہ بیعت اللہ کی خاطر کرتے ہو ، محمد رسول اللہ کے ہاتھ کی خاطر نہیں بلکہ اللہ کی خاطر کرتے ہو
اور اس طرح اس بیعت کو چمٹ جاتے ہو جیسے کہ اللہ کا ہاتھ تمہارے ہاتھ پر رکھا ہوا ہو۔ یہی ترجمہ ہے جو ترجمہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی اطلاق پاتا ہے کیونکہ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کے ہاتھ پر بیعت کے تمام حق ادا کئے اور اسی وجہ سے آپ اس قابل ٹھہرے کہ کہ اللہ کی نظر میں آپ کا ہاتھ بھی
محمد رسول اللہ کے ہاتھ کی طرح خدا کے ہاتھ کی نمائندگی کرے۔
پس فرمایا ”جس طرح بادشاہ اپنی رعایا میں اپنے نائب کو بھیجتا ہے اور پھر جو اس کا مطیع ہوتا ہے اسے بادشاہ
مارچ ۱۹۹۹ء تا ۱۸/ مارچ ۱۹۹۹ء ) 7(
کا مطیع سمجھا جاتا ہے"۔ اب دیکھیں یہ ساری باتوں کی وضاحت اس میں موجود ہے اس کے باوجود بعض دشمن جو
ہرزہ سرائی کرنا چاہیں یہ ان کی مرضی ہے۔ وہ آپ ہی اللہ تعالیٰ سے اجر پائیں گے۔ فرماتے ہیں ” پھر جو اس کا مطیع
ہوتا ہے اسے بادشاہ کا مطیع سمجھا جاتا ہے ایسے ہی اللہ تعالیٰ بھی اپنے نائب دنیا میں بھیجتا ہے۔ آج کل تو یہ ایک پیج
ہے جس کے ثمرات تمہارے تک ہی نہ ٹھہریں گے بلکہ اولاد تک بھی پہنچیں گے۔ بچے دل سے توبہ کرنے والوں
کے گھر رحمت سے بھر جاتے ہیں“۔
اب یہ ایک پیشگوئی تھی جس کو لفظاً لفظاً جماعت عالمگیر نے اپنے حق میں پورا ہوتے دیکھا ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر جن لوگوں نے اخلاص سے بیعت کی تھی ان کی اولادوں کا تتبع کر کے
: دیکھیں کہ کہاں کہاں پہنچیں اور خدا تعالیٰ نے کیسی کیسی شانیں ان کو عطا کیں۔ روحانی شانیں جنہوں نے حاصل
کیں انہوں نے تو اصلیت کو پا لیا مگر جن کو روحانی شائیں نصیب نہ ہو سکیں دنیا میں بھی خدانے کی نہ ہونے دی،
بہت کچھ دیا انا کہ حیران رہ گئے۔ ایک چھوٹا ساز میندار جو سبزیاں کاشت کر تا تھاباغ ٹھیکے پر لیتا تھا حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اس کو باگاں والے کہا، یہ باغوں والا ہے اور باغ و بہار والا بن گیا اور اللہ کے فضل سے اس کی اولاد سب
دنیا میں پھیلی اور ان میں بہت ہیں جو خدا تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے جو ان کے دادا ایا باپ دادا پر تھی خدا
تعالیٰ کے نعمت سے چمٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعتصام کر لیا ہے اللہ کے ساتھ اور کچھ ایسے ہیں جن کو توفیق نہیں
ملی مگر وہ نعمتیں ان کے ساتھ پھر بھی چھٹی ہوئی ہیں اور دنیا کی فضیلتوں کے لحاظ سے ظاہر کر رہی ہیں ، گواہی دے
رہی ہیں کہ ان کے باپ دادا کچے تھے اور بچے کے ہاتھ میں ہاتھ دیا تھا۔
پس ”سچے دل سے توبه کرنے والوں کے گھر رحمت سے بھر جاتے
ہیں۔ رحمت کے جو مفہوم بھی آپ لیں وہ گھر ضرور بھرتے ہیں اس سے۔ دنیوی لوگ اسباب پر بھروسہ
کرتے ہیں مگر اللہ تعالٰی اس بات کے لئے مجبور نہیں ہے کہ اسباب کا محتاج ہو۔ کبھی چاہتا ہے تو اپنے پیاروں کے
لئے بلا اسباب بھی کام کر دیتا ہے“۔ اب یہ ایک فرق کرنے والا مضمون ہے جو خدا کے بچوں کو دوسروں سے جدا کر
دیتا ہے۔ دوسرے لازماً اسباب کے محتاج ہوتے ہیں اسباب کے بغیر ان کے لئے کوئی کام نہیں چلتے۔ یہ الگ بات
ہے کہ اسباب اختیار کرنے کے باوجود بھی بہت کام نہیں چل رہے، دھکے کھاتے پھرتے ہیں اسباب کی پیروی
کرتے چلے جاتے ہیں مگر اسباب اختیار کرنے کے باوجود ، بظاہر ان کا حق ادا کرنے کے باوجود بھی ان کے کام نہیں
بنتے۔ مگر خدا کے وہ بچے ہیں جن کے ہاں اسباب کی کوئی محتاجی نہیں ہوتی اور جب اسباب نہ ہوں تو بسا اوقات ان
کے دل میں اللہ تعالی دعا کی ایسی پر زور تحریک ڈالتا ہے کہ اس تحریک کے ساتھ ہی وہ یقین کر لیتے ہیں کہ ہماری دعا
مقبول ہو گئی ہے اور دیکھنے والے بھی پھر اپنے حق میں ان دعاؤں کو مقبول ہوتا دیکھتے ہیں اور حیرت انگیز دعا کی
قبولیت کے نشان ظاہر ہوتے ہیں۔
پس فرمایا : ” دنیوی لوگ اسباب پر بھروسہ کرتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ اس بات کے لئے مجبور نہیں ہے کہ
اسباب کا محتاج ہو“۔ اس نے اسباب پیدا کئے ہیں وہ کیسے مجبور ہو سکتا ہے کہ اسباب کا محتاج ہو اپنے پیاروں کے کام
بنانا چاہے تو بغیر اسباب کے بھی بناتا ہے کبھی چاہتا ہے تو اپنے پیاروں کے لئے بلا اسباب بھی کام کر دیتا ہے“۔ یہ
الفاظ مسیح موعود علیہ السلام کے ہیں اور مجھے بھی اسباب پیدا کر کے "۔ اس کو یوں پڑھیں گے یعنی یہ ایک فقرہ ہے۔"
کبھی چاہتا ہے تو اپنے پیاروں کے لئے بلا اسباب بھی کام کر دیتا ہے اور ر کبھی اسباب پیدا کر کے کرتا ہے“۔ یعنی جن
اسباب کا پیدا کرنا ان کی طاقت میں نہیں تھاوہ اسباب ان کے لئے پیدا کر دیتا ہے اور ان کے نتیجے میں پھر ان اسباب کو
برکت ملتی ہے اور وہ پھلدار بن جاتے ہیں۔
فرمالیا اور کسی وقت ایسا بھی ہوتا ہے کہ بنے بنائے اسباب کو بگاڑ دیتا ہے “۔ - ”بنابنایا توڑ دے کوئی اس کا
بھید نہ پائے 66 اور یہ ایک ایسی بات ہے جو دنیا میں ہر جگہ دکھائی دیتی ہے۔ بہت لوگ ہیں جن کی محنتوں کی وجہ سے
انہوں نے یہی سمجھا کہ محض محنتوں کی وجہ سے ان کے کاروبار کو پھل لگے اور بکثرت پھل لگے۔ بہت ان کو
برکتیں ملیں لیکن جب ان کے کام بگڑ گئے ، جب خدا نے چاہا کہ مزید نہ چلیں، جب خدا نے سمجھا کہ یہ اپنے اوپر
زیادہ انحصار کرنے لگ گئے ہیں تو " بنا بنایا توڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پارے "۔ کچھ پیش نہیں جاتی ، کچھ بھی
عقل کام نہیں کرتی، ہر ذریعہ اختیار کر لیتے ہیں لیکن سارے بے ثمر ذریعے رہتے ہیں ان ذرائع کو کوئی بھی
پھل نہیں لگتا۔
ابھی کل ہی کی ڈاک میں ایک غیر احمدی دوست کا خط ملا ہے مالی امداد کے لئے نہیں بلکہ دعا کی خاطر۔ اس
نے لکھا کہ میں نے ایک زمانے میں اپنے ماں باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہت عمدگی کے ساتھ محنت کی،
تجارت کو بہت برکت ملی، میں کروڑ پتی ہو گیا اور کچھ عرصے سے میں دیکھ رہا ہوں کہ میرے سارے کام بگڑ گئے
یہاں تک کہ بیوی کا زیور بیچ کر میں نے تجارت میں لگا دیا وہ بھی ڈوب گیا اب کوئی گھر کا سرمایہ باقی نہیں رہا۔ میں نے
ایک احمدی سے سنا ہے، یعنی وہ غیر احمدی لکھتا ہے، کہ اللہ تعالٰی دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے اور آپ سے میں
صرف یہ درخواست کرتا ہوں کسی مالی امداد کا مطالبہ نہیں کرتا کہ میرے لئے دعا کریں کہ جس نے بنے بنائے
توڑے ہیں وہ توڑے ہوئے پھر بنا دے۔ تو میں نے بھی اس کے لئے دعا کی اور آپ سب سے بھی درخواست
کرتا ہوں کیونکہ وہ محض اللہ کی خاطر جھکا ہے اور اس نے امید ظاہر کی ہے کہ اب دنیا کا کوئی پیر فقیر کام نہیں آسکتا
مگر اس وقت جو خدا تعالیٰ کی جماعت کا نمائندہ ہے وہی میرے کام آئے گا تو آپ سب بھی تو اس میں شامل ہیں۔
آپ بھی میری دعا کے ساتھ شامل ہو کر اس کی مدد کریں۔
چنانچہ اس کے آخر پر فرماتے ہیں ” غرض اپنے اعمال کو صاف کرو اور خدا تعالیٰ
کا ہمیشہ ذکر کرو اور غفلت نہ کرو ہمیشہ ذکر کرو۔ یہ ذکر انسانی دل پر غالب رہنا چاہئے ، اس
کے دماغ پر غالب رہنا چاہئے، سیر و تفریح ہو، کھیل کو د ہو جو کچھ بھی ہو کر الہی سے دل ہمیشہ روشن رہنا چاہئے۔ فرمایا
ذکر کرد اور غفلت نہ کرو۔ جس طرح بھاگنے والا شکار جب ذرا سست ہو جاوے تو
شکاری کے قابو میں آ جاتا ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے ذکر سے غفلت کرنے والا
شیطان کا شکار ہو جاتا ہے “۔ اگر تم اس ذکر سے تھک جاؤ گے تو شیطان جو تمہارے پیچھے پیچھے بھاگ رہا
ہے تمہیں پکڑنے کے لئے وہ تم پر غالب آجائے گا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کے ذکر سے غفلت کرنے والا شیطان
کا شکار ہو جاتا ہے۔ تو بہ کو ہمیشہ زندہ رکھو۔ یہ بہت ہی بنیادی اور مرکزی حقیقت ہے کہ توبہ کی ہے تو اس کو زندہ
رکھو جس کا مطلب یہ ہے کہ تو بہ کرنے کے بعد اس کو زندہ رکھنا ایک مسلسل جدوجہد کو چاہتا ہے۔ یہ تصور خیالی
ہے کہ توبہ کی اور چھٹی ہو گئی ۔
تو یہ آغاز ہے خدا کی راہ میں جدو جہد کرنے کا، تمام جدوجہد تو بہ کے بعد شروع ہوتی ہے اور تو بہ کو زندہ
رکھنے کی کوشش ہی انسان کو زندہ رکھتی ہے۔ جس طرح نماز کو قائم کرنے کی کوشش سے انسان کو نماز قائم کرتی ہے
اسی طرح تو بہ کا حال ہے۔ " تو بہ کو ہمیشہ زندہ رکھو اور بھی مردہ نہ ہونے دو"۔ یعنی کوئی وقت بھی ایسا نہیں آنا چاہئے
کہ تو بہ سے تمہارا دل اچاٹ ہو جائے اور پھر تم دنیا کی طرف کلیہ مجھک جاؤ۔ کیونکہ جس ملسو سے کام لیا جاتا ہے
وہی کام دے سکتا ہے اور جس کو بے کار چھوڑ دیا جائے پھر وہ ہمیشہ کے واسطے ناکارہ ہو جاتا ہے"۔ پس تو بہ کے لو پر زور
مارتے رہو جب تک تم یہ روحانی ورزش کرتے رہو گے تمہارا یہ عضو بے کار نہیں ہو گا، اس میں جان پڑتی رہے گی۔
جب چھوڑ بیٹھو گے تو معطل عضو بے کار ہو جایا کرتے ہیں پھر تمہاری زندگی مفلوج ہو جائے گی خدا کی راہ میں کوئی
بھی سعی نہیں کر سکو گے۔
اسی عبارت میں آگے چل کر فرمایا ہمارے غالب آنے کے ہتھیار استغفار، تو بہ ، دینی علوم کی واقفیت،
خدا تعالیٰ کی عظمت کو مد مد نظر رکھنا اور پانچوں وقت کی نمازوں کو ادا کرنا ہیں“۔ اب ان کو اچھی طرح پلے باندھ لیں۔
نمبر ایک استغفار، نمبر دو تو بہ، نمبر تین دینی علوم کی واقفیت، نمبر چار خدا تعالیٰ کی عظمت کو مد نظر رکھنا اور نمبر پانچ
پانچوں وقت کی نماز کو ادا کرنا۔ یہ پانچ باتیں ہیں جو بنیادی طور پر پہلے بھی بیان کی جاتی رہی ہیں انبیاء کی طرف سے اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بھی جیسا کہ میں نے حدیث پیش کی تھی پانچ ہی باتوں کا حکم دیا ہے ، یہی
پانچ باتیں ہیں۔
نماز دعا کی قبولیت کی کنجی ہے۔ سب دعا ئیں ، سب تمنائیں نماز سے مل سکتی ہیں۔ ”جب نماز پڑھو تو
اس میں دعا کرو اور غفلت نہ کرو اور ہر ایک بدی سے خواہ وہ حقوق الہی کے متعلق ہو خواہ حقوق العباد کے متعلق ہو
بچھ (البدر ۲۳ / اپریل ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰۷۱۰۶)۔
اب چونکہ وقت ہو گیا ہے اس لئے انشاء اللہ باقی اگلے جمعہ ۔
مارچ ۱۹۹۹ء تا ۱۸/ مارچ ۱۹۹۹ء