Heartfelt Narration of Sahibzada Mirza Qadir Sahib's Martyrdom
Friday Sermon, 16 April 1999: Heartfelt Narration of Sahibzada Mirza Qadir Sahib's Martyrdom
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی روشنی میں شہادت کے اعلیٰ مقام اور فضیلت کا بیان فرمایا۔ اس کے بعد آپ نے صاحبزادہ مرزا غلام قادر احمد شہید کی خاندانی نسبت، اعلیٰ تعلیم اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے لیے ان کی مخلصانہ خدمات کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے اس شہادت کے پس پردہ خطرناک سازش، شہید کی بے مثال شجاعت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
موضوعات: شہادت کا مقام، صاحبزادہ مرزا غلام قادر احمد شہید، صبر اور رضا، خدمات سلسلہ، نماز جنازہ غائب
خطبه جمعه
کبھی آج تک ناز اور غم کے جذبات نے میرے دل پر ایسی
یلغار نھیں کی جیسے قادر شھیدکی شھادت نے کی
صاحبزاده مرزا غلام قادر احمد شهید کی شهادت کا دلگداز تذکره
اے شہید! تو ہمیشہ زندہ رہے گا اور ہم سب آکر ایک دن تجھ سے ملنے والے ہیں
خطبه جمعه ارشاد فرموده سید نا امیر المومنین حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز- فرموده ۶ ار اپریل 1999ء بمطابق ۶ار شہادت ۱۳۷۸ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
نوٹ : خطبه جمعه كا به متن اداره الفضل اپنی ذمه داری پر شائع کر رھا ھے خطبہ جمعہ کے اس متن میں جس مقامات پر عبارت حذف کر کے اس کی جگہ نقطے ڈال دئے گئے
یں ان کی وضاحت کے لئے آئندہ شمارہ میں خطبه جمعه فرموده ۲۳ / ابريل ۱۹۹۹ء کا متن ملاحظه فرمائیں جس میں حضور انور ایدہ اللہ نے ضروری وضاحتیں فرمائی تھیں۔
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين – إياك نعبد وإياك نستعين.
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ . إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ. وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ
يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْواتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لا تَشْعُرُونَ . وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ ءٍ مِّنَ الخَوْفِ
وَالجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمْوَالِ وَالأنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ
مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ. أَوْلَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ. وَأَوْلَئِكَ هُمُ
المُهْتَدُونَ (سورة البقره آیات ۵۴ ۱ تا ۱۵۸)
ان کا ترجمہ یہ ہے کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اِسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلواة صبر اور
نماز کے ذریعے اللہ تعالی سے مددمانگا کرو۔ إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِین اللہ یقینا صبر کرنے والوں کے ساتھ
ہے۔ وَلَا تَقُوْلُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِیلِ الله اموات اور ہر گز اس کو مردہ نہ کہو جو خدا کی راہ میں مارا
جائے یا جو خدا کی راہ میں مارے جائیں ان کو مردے نہ کہو بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لا تَشْعُرُونَ بلکہ وہ تو زندہ
ہیں، حقیقت یہی ہے کہ وہ زندہ ہیں ولكن لا تَشْعُرُونَ مگر تم کوئی شعور نہیں رکھتے۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ
بِشَيْ ءٍ مِّنَ الخَوْفِ وَالجُوع اور میں تمہاری ضرور آزمائش کروں گا کچھ خوف کے ساتھ
وَالجُوعِ اور بھوک کے ساتھ وَ نَقْصٍ مِّنَ الأَمْوَالِ وَالأَنْفُسِ وَالثَّمَرَات اور بالوں اور جانوں کے
ضیاع کے ساتھ ۔ وَالثَّمَرَاتِ اور اسی طرح پھلوں کے نقصان کے ساتھ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ اور صبر
کرنے والوں کو بشارت دے دے۔ الَّذِيْنَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ یعنی وہ لوگ جنہیں جب کوئی
مصیبت پہنچتی ہے وہ کہتے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ہم تو اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر
جانے والے ہیں۔ أُوْلَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوات یہی وہ لوگ ہیں جن پر بہت ہی برکات ہیں اپنے رب کی
طرف سے وَرَحْمَةٌ اور اس کی رحمت بھی ہے۔ وَأَوْلَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ اور یہی وہ لوگ ہیں جو
ہدایت یافتہ ہیں۔
اس آیت کے تعلق میں میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی ایک
جامع اور مانع حدیث جو بخاری سے لی گئی ہے پڑھ کر سناتا ہوں۔ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ حضرت سعید بن
زید رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو اپنے مال
کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے۔ جو اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی
شہید ہے۔ جو اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔ (بخاری کتاب
المظالم من قتل دون ماله
اس حدیث میں تمام شہاد تیں اکٹھی کر دی گئی ہیں جو حال ہی میں ہمارے شہید ہونے والے
عزیزم غلام قادر کو سب نصیب ہو ئیں کیونکہ ان کے اندر شہادت کی وجوہات میں سب اکٹھی ہو گئی
ہیں اور بھی بہت چیزیں اکٹھی ہوئی ہیں جن کا میں تفصیل سے ذکر کروں گا۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں اولیاء اللہ اور وہ خاص لوگ جو خدا تعالی
کی راہ میں شہید ہوتے ہیں وہ چند دنوں کے بعد پھر زندہ کئے جاتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلاً
تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا في سَبِيلِ اللهِ اَمْوَاتاً بَل أَحْيَاء یعنی تم ان کو مردے مت خیال کرو جو اللہ کی
راہ میں قتل کئے جاتے ہیں وہ تو زندہ ہیں“۔ (تذکرۃ الشهادتين ، روحانی خزائن جلد
۲۰ صفحه ۵۷ - یہ خدا کی راہ میں جب زندہ کئے جاتے ہیں تو ان کو پھر دوبارہ اس دنیا میں واپس
آنے کی تمنا ہوتی ہے جبکہ اور کسی کو جو خدا کے ہاں قرب کا مقام یا جائے جنت میں واپس آنے کا خیال
تک نہیں آتا اس کی وجہ کیا ہے کہ ان شہداء کا معاملہ اور ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک حدیث کے حوالے سے یہ ذکر فرماتے ہیں وہ
حدیث ترندی کتاب الجہاد سے لی گئی ہے، اس کا ایک ٹکڑا میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ آنحضور
صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم فرماتے ہیں کوئی بندہ بھی جس کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خیر مقدر ہو
فوت ہونے کے بعد دوبارہ دنیا میں آنا پسند نہیں کرتا خواہ دنیاو مافیہا بھی اس کے لئے مقدر ہو“۔ ساری
دنیا کی بادشاہت جو کچھ اس میں ہے اس کے مال و دولت سب کا وعدہ ہو کہ سب تجھے دئے جائیں گے
پھر بھی وہ نہیں آئے گا سوائے شہید کے " “۔ شہید دوبارہ آنا چاہتا ہے۔ ”شہادت کی فضیلت کی وجہ
سے یہ ایسا کرتا ہے“۔ یہ حدیث میں جس فضیلت کا ذکر ہے اس سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اور یہی مضمون دوسری احادیث میں مزید وضاحت کے ساتھ بھی بیان
ہوا ہے۔
ایک لمبی حدیث میں سے ایک ٹکڑا میں نے لیا ہے ۔ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، جن
کے والد شہید ہوئے تھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا
اللہ تعالیٰ نے تمہارے باپ کو زندہ کیا اس سے آمنے سامنے گفتگو ہوئی اور فرمایا میرے بندے مجھ سے
جو مانگتا ہے مانگ میں تجھے دوں گا۔ تو تمہارے والد نے جواباً عرض کیا اے میرے رب میں چاہتا ہوں
کہ تو زندہ کر کے مجھے دوبارہ دنیا میں بھیج دے تاکہ تیری خاطر دوبارہ قتل کیا جاؤں۔ اس پر اللہ تبارک
وتعالیٰ نے فرمایا یہ نہیں ہو سکتا کیونکہ میں یہ قانون نافذ کر چکا ہوں کہ کسی کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ
کر کے دنیا میں نہیں لوٹاؤں گا۔ (ترمذی ابواب التفسير تفسير سورة آل عمران
اس حدیث کے مختلف درشن (Version) یعنی مختلف رنگ میں اسی مضمون پر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے روشنی ڈالی ہے۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ شہید خدا کے حضور پیش
ہوا اور اس نے کہا کہ مجھے سو بار دنیا میں بھیج اور سو بار تیری راہ میں قتل کیا جاؤں اور ہر بار میری یہی
خواہش ہو کہ میں دوبارہ دنیا میں جاؤں۔ اس پر اللہ تعالٰی نے یہی جواب دیا کہ یہ نہیں ہو سکتا۔ ایک
حدیث میں آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنی بھی ایسی ہی خواہش کا ذکر فرمایا ہے۔ ان سب
امور کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ شہید کو مردہ نہیں کہنا، وہ زندہ ہے بلکہ سب
رجون ۱۹۹۹ء تا ۰ ارجون ۱۹۹۹ء ) 5(
زندوں سے زیادہ زندہ ہے اور ایسا زندہ ہے جس زندگی سے قوم زندگی پاتی ہے۔
اس پہلو سے جس شہادت کا میں ذکر کرنے لگا ہوں اس میں بھی یہ خصوصیت تھی کہ اس کی
شہادت سے قوم نے واقعہ غیر معمولی طور پر زندگی پائی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں شہید کا کمال یہ ہے کہ مصیبتوں اور دکھوں اور ابتلاؤں کے وقت میں ایسی قوت ایمانی اور قوت
اخلاقی اور ثابت قدمی دکھلاوے کہ جو خارق عادت ہونے کی وجہ سے بطور نشان کے ہو جاوے“۔
روحانی خزائن جلد (۱۵ صفحه (۵۱۶
پھر فرماتے ہیں "اے مومنو! ہم تمہیں اس طرح پر آزماتے رہیں گے اور کبھی خوفناک
حالت تم پر طاری ہو گی اور کبھی فقر و فاقہ تمہارے شامل حال ہو گا اور کبھی تمہارا مالی نقصان ہو گا اور
کبھی جانوں پر آفت آئے گی اور کبھی اپنی محنتوں میں ناکام رہو گے اور حسب المراد نتیجے کو ششوں کے
نہیں نکلیں گے اور کبھی تمہاری پیاری اولاد مرے گی۔ پس ان لوگوں کو خوشخبری ہو کہ جب ان کو کوئی
مصیبت پہنچے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم خدا کی چیزیں ہیں اور اس کی امانتیں اور اس کی مملوک ہیں۔ پس حق
یہی ہے کہ جس کی امانت ہے اس کی طرف رجوع کرے۔ یہی لوگ ہیں جن پر خدا کی رحمتیں ہیں اور
یہی لوگ ہیں جو خدا کی راہ کو پاگئے۔ غرض اسی خلق کا نام صبر اور رضا بر ضائے الہی ہے“۔
رپورٹ جلسه اعظم مذاہب صفحه ۱۱۶،۱۱۵)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی تعلق میں ان قربانیوں کے ادوار میں جماعت
کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے فرماتے ہیں کوئی یہ نہ کہے کہ میرے پر ہی تکلیف اور ابتلا کا زمانہ آیا ہے
بلکہ ابتدا سے سب نبیوں پر آتا رہا ہے ۔ ایک ایک روایت روایت میں میں لکھا لکھا ہے ہے کہ کہ ہمارے ہمارے نبی نبی کریم کریم میلے
کے گیارہ بیٹے فوت ہوئے تھے۔ آخر بشریت ہوتی ہے ، غم کا پیدا ہونا ضروری ہے مگر ہاں صبر کرنے
والوں کو پھر بڑے بڑے اجر ملا کرتے ہیں“۔ پھر فرماتے ہیں ”جب خدا کی طرف سے کوئی امتحان
پڑتا ہے اور ابتلا آتا ہے تو وہ رگ اور پٹھے کا لحاظ رکھ کر نہیں آتا۔ یہ بہت دلچسپ عبارت ہے۔ لمبی
ہے اس میں سے میں نے ایک ٹکڑا لیا ہے۔ مراد یہ ہے کہ انسان خود خدا کی راہ میں جتنی مرضی محنت
کرے اور اپنے بدن کو اس لئے کمائے کہ خدا کی راہ میں خرچ کرے۔ جتنی چاہے ریاضت کرے مگر وہ
اپنے رگ پٹھے کا بھی خیال رکھتا ہے اور کبھی اس سے غافل نہیں ہو تا مگر جب خدا ابتلا میں ڈالتا ہے تو ہر
گزرگ پیٹھے کا خیال نہیں کرتا پھر جس قدر اس کو تکلیف پہنچے ، پہنچنے دیتا ہے اور وہ تکلیف اس کی مرضی
سے نہیں ہوتی۔ بے اختیاری کے عالم میں مجبور کر دیا جاتا ہے کہ وہ خدا کی راہ میں تکلیف اٹھائے اور صبر
دکھائے۔ پس یہ وہ مضمون ہے جس کے متعلق میں یہ عبارت پڑھ رہا ہوں اس میں رگ پیٹھے کا جو لفظ
آیا ہے اس کو اچھی طرح سمجھ لیجئے۔
فرماتے ہیں "اجتلا آتا ہے تو وہ رگ اور پٹھے کا لحاظ رکھ کر نہیں آتا۔ خدا کو اس کے آرام
اور رگ پٹھے کا خیال مد نظر نہیں ہوتا۔ انسان جب کوئی مجاہدہ کرتا ہے تو اپنا تصرف رکھتا ہے مگر جب
خدا کی طرف سے کوئی امتحان آتا ہے تو اس میں انسان کے تصرف کا دخل نہیں ہوتا۔ انسان خدا کے
امتحان میں بہت جلد ترقی کر لیتا ہے اور وہ مدارج حاصل کر لیتا ہے جو اپنی محنت اور کوشش سے کبھی
حاصل نہیں کر سکتا “۔ (الحکم جلد ۱ انمبر ۳۳ ۔ مورخه ۲۳/ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۵)۔ عمر بھر
ریاضتوں میں جو گزر جائے اس کے نتیجے میں اس تیزی کے ساتھ انسانی روح خدا کے حضور صعود نہیں
کرتی جتنا خدا کی طرف سے ڈالے ہوئے ابتلا میں ظہور میں آتا ہے اور یہی صورت ہمارے شہید عزیزم
غلام قادر کی شہادت پر اطلاق پاتی ہے۔
اس تمہید کے بعد جو قرآنی آیات اور احادیث اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
اقتباسات کی روشنی میں میں نے آپ کے سامنے پیش کی ہے۔ اب میں عزیزم مرزا غلام قادر کی
شہادت کے متعلق کچھ ایسی باتیں کرنا چاہتا ہوں جو اکثر جماعت کو معلوم نہیں ہونگی۔ اور کیوں میں
اس شہادت کو ایک بہت عظیم اور غیر معمولی شہادت قرار دے رہا ہوں اس کی وجوہات جماعت کو سمجھ
نہیں آئیں گی۔ شاید یہ سمجھتے ہوں کہ میرا رشتہ دار شہید ہوا ہے اس لئے ہم یہ باتیں کر رہے ہیں۔
جب میں سمجھاؤں گا تو پھر یہ سمجھ آئے گی کہ اس میں رشتے داری یا قرب کا کوئی تعلق نہیں، یہ شہادت
واقعہ ایک غیر معمولی شہادت ہے۔ اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جن کو اس وقت اجاگر کر کے بیان کرنے
کی ضرورت ہے اور اس اعلان کے ساتھ جو بھی جمعہ میں شریک احباب و خواتین ہیں میں ان سے
درخواست کرتا ہوں کہ نماز جمعہ کے معابعد میں ان کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا تو وہ اس میں شریک
ہو کر سعادت دارین حاصل کریں۔
سب سے پہلے قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی براہ
راست ذریت کی تیسری نسل سے ہے۔ غلام قادر شہید حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کے پوتے اور صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب اور قدسیہ بیگم کے چھوٹے صاحبزادے تھے۔ قدسیہ
بیگم نواب عبداللہ خان صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم رضی اللہ تعالیٰ عنہا
کی صاحبزادی ہیں۔ اس پہلو سے حضرت اقدس علیہ السلام کے بیٹے اور بیٹی دونوں کے خون ان کی
رگوں میں اکٹھے ہو گئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ میرے ساتھ بھی ان کا ایک رشتہ بنتا ہے.
میرے ساتھ ان کا جو رشتہ ہے وہ یہ ہے کہ میری ہمشیرہ امتہ الباسط اور بہنوئی میر داؤ د احمد صاحب ابن
حضرت میر محمد الحق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سب سے چھوٹی بیٹی عزیزہ امتہ الناصر نصرت ان کی بیگم
تھیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے بزرگوں کے خون کا ایک شہید کی
رگوں میں اکٹھا ہونا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو میرے نزدیک خاص تقدیر الہی کے تابع ہوا ہے تاکہ
سب کا حصہ پڑ جائے۔ حضرت اماں جان رضی اللہ تعالی عنہا کا بھی حصہ پڑ گیا اس میں اور سب بزرگوں
کے جتنے خون ہیں ان کا اجتماع ہوا ہے اور یہ شاید ہی اس خاندان کے کسی اور لڑکے کے متعلق کہا جا
سکتا ہو۔
جہاں تک شہید کے تعلیمی کوائف کا تعلق ہے وہ ان کی ذہنی اور علمی عظمت کو ہمیشہ خراج
تحسین پیش کرتے رہیں گے لیکن اصل خراج تحسین تو ان کی وقف کی روح ہے جو انہیں پیش کرتی
رہے گی اور ہمیشہ ان کو زندہ رکھے گی۔ ان کی تعلیم پہلے ربوہ اور پھر ایبٹ آباد پبلک سکول میں ہوئی
جہاں سے ایف ایس سی کے امتحان میں یہ تمام پشاور یونیورسٹی میں اول قرار پائے۔ پھر انجینئرنگ
یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینئر نگ میں بی۔ایس۔ سی کی پھر امریکہ کی جارج میسن یونیورسٹی سے
کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس کیا اور پاکستان پہنچ کر اپنے وقف کے عہد پر پورا اترتے ہوئے اپنی خدمات
سلسلے کے حضور پیش کر دیں۔
ربوہ میں کمپیوٹر کے شعبے کا آغاز کرنے اور پھر اسے جدید ترین ترقی یافتہ خطوط پر ڈھالنے کی
ان کو توفیق ملی۔ وہاں بہت ہی عظیم کام ہو رہے ہیں کمپیوٹر میں پوری ٹیم تیار ہو گئی ہے اور ان کا نظام
دنیا کے کسی ملک سے پیچھے نہیں ہے۔ جدید ترین سہولتیں مہیا کی گئی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ہمارے بہت سے کام جو زیادہ کاموں کے اجتماع کی وجہ سے یہاں نہیں کئے جاسکتے وہ ہم وہاں ربوہ بھیجتے
ہیں اور وہاں کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ ہمارے اس کام کو آسان کر دیتا ہے۔ بہت سی کتابیں چھپ رہی ہیں،
بہت سے ایسے کام ہیں وہ وہاں چلے جاتے ہیں وہاں سے ڈسک (Disc) بن کر ہمارے پاس آجاتی ہے تو
اس کا بھی سہر اغلام قادر مرحوم کے سر پر ہے۔
نہایت محنتی ، خاموش طبع اور دلنواز شخصیت کے مالک تھے۔ تین خوبیاں یہ ایسی نمایاں
تھیں۔ بے انتہا محنتی ، خاموش طبع، چپ چاپ اپنے کام میں لگے رہتے تھے اور شخصیت بڑی دلنواز تھی،
دل لبھانے والی تھی جس کو طبیعت کے بے تکلف انکسار نے چار چاند لگا دئے تھے یعنی انکسار ایسا تھا جو
بالکل بے تکلف مزاج کی رگ رگ میں داخل تھا۔ شہید ۲۱؍ جنوری ۱۹۶۲ء کو پیدا ہوئے تھے گویا اس
عظیم شہادت کے وقت ان کی عمر ۳۷ سال کے قریب تھی اور اب یہ عمر لازوال ہو چکی ہے۔ ان کے
پسماندگان میں عزیزہ امتہ الناصر نصرت جو میری بہت ہی پیاری بھانجی ہیں ان کے بطن سے ایک نو
سالہ بیٹی عزیزہ سطوت جہاں ہے، ایک سات سالہ بیٹا کرشن احمد ہے نیز اڑھائی سالہ جڑواں بچے
عزیزان محمد اور نور الدین شامل ہیں۔
ایک خصوصیت جو اس شہادت کو اس دور کی سب دوسری شہادتوں سے ممتاز کرتی ہے جس
کا میں ابھی ذکر کرنے والا ہوں وہ یہ ہے کہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ایک بہت ہی
ہولناک ملک گیر فتنہ کے احتمال سے بچالیا۔ اس سے پہلے کوئی ایسی شہادت نہیں جس کے متعلق یہ کہا
جا سکتا ہو کہ اس شہادت کے نتیجے میں بکثرت معصوموں کے خون بہائے جانے کے احتمال سے خدا
تعالیٰ نے بچالیا ہو۔ اور یہ بہت ہی گہری اور بہت ہی کمپنی اور ہولناک سازش تھی جس کے متعلق اب
مزید تحقیق جاری ہے اور اگر چہ پولیس نے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی تھی مگر ہمارے ماہرین
لگے ہوئے ہیں اور پوری تفاصیل معلوم کر کے رہیں گے انشاء اللہ ۔ لیکن جواب تک معلوم ہو چکا ہے
اس پر بنا کرتے ہوئے میں آپ کو یقین کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ کوائف کیا ہیں۔
جون ۱۹۹۹ء تا ۰ ارجون ۱۹۹۹ء
ان کا اغوا لشکر جھنگوی کے چار اشتہاری بد معاشوں نے جن کا سرغنہ لشکر جھنگوی کا ایک
نہایت بد نام زمانہ مولوی تھا اور یہ چاروں مفرور مجرم پولیس کو انتہائی خطرناک جرائم کے ارتکاب میں
اس درجہ مطلوب تھے کہ ان میں سے ہر ایک کے سر کی قیمت حکومت نے بیس بیس لاکھ مقرر کر رکھی
تھی یعنی بد بخت ملاں جو اس کا سر براہ تھا اور باقی پیشہ ور بدمعاش جو ان کی ملازمت میں رہتے ہیں ان
سب کے سروں کی میں نہیں لاکھ قیمت مقرر کر رکھی تھی۔ اس قسم کے منظم جرائم کے ماہرین سے ہم
نے مشورہ کیا ہے ان کی قطعی رائے یہ ہے کہ ان کو شیعوں پر خطرناک حملہ کرنے کے الزام میں ملوث
کیا جائے کیونکہ محرم کا زمانہ ہے اس لئے دنیا پر یہ ظاہر کرنا تھا اور سارے ملک میں یہ کہہ کے آگ
لگانی تھی کہ بے چارے سپاہ صحابہ پر تو خواہ مخواہ الزام آتے ہیں اصلی بد معاشی جماعت احمد یہ کروا ر ہی
ہے اور محرم وغیرہ کے موقع پر جو ملک گیر فسادات ہوتے ہیں ان میں یہ ذمہ دار ہیں۔ اور اگر یہ پتہ
چل جائے کہ جماعت احمد یہ ملوث ہے تو پھر وہ ملک گیر فسادات بہت زیادہ ہو لناک
صورت اختیار کر سکتے تھے بے شمار احمدی معصوموں کی جانیں ان کے رحم و کرم پر
ہو تیں جو رحم و کرم کا نام تک نہیں جانتے ۔
چنانچہ ماہرین بڑی قطعیت کے ساتھ یہ کہتے ہیں اور ان کے پاس یہ کہنے کی وجوہات
موجود ہیں۔ ان کی کار سمیت ان کی لاش کو وہ کہتے ہیں کہ جلا دینا مقصود تھا جس میں دہشت گردی کے
جدید ترین ہتھیار مثلاً راکٹ لانچرز، گرینیڈ اور گرنیڈ لانچر اور بہت سے کلاشنکوفیں بھر دی جانی تھیں۔
یہ خیال کیوں ان کو آیا اس لئے کہ ایک شخص کے قتل کے لئے اتنا بھاری جدید اسلحہ جو دہشت گردی
کے جدید ترین تیار لوگوں کو جو ٹرینڈ آدمی ہیں ان کو دیا جاتا ہے وہ ساتھ لے جانے کی ضرورت کیا
تھی۔ ایک کار سے ان سارے جدید ترین اسلمحات کی بھر مار پکڑی گئی ہے اور ان ماہرین کا خیال ہے کہ یہ
ساری چیزیں ان کی کار میں بھر کر اس کو جلا دینا مقصود تھا لیکن اندر سے وہ چیزیں پکڑی جاتیں اور یہ
الزام لگتا کہ سارے پاکستان میں جو خطرناک اسلحہ تقسیم ہو رہا ہے اور بد معاشیاں کی جارہی ہیں یہ
جماعت احمد یہ کردار ہی ہے۔ اور یہ جو چیزیں پکڑی گئیں یہ پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ایک طرف تو
اس کو اتفاقاڈکیتی کا واقعہ بیان کرتی ہے اور دوسری طرف تسلیم کرتی ہے کہ ساری چیزیں ان کے پاس
تھیں۔ عام ڈکیتی میں اتنے خطرناک ہتھیاروں کی ضرورت کیسے ہو سکتی ہے۔ یہ ویسے ہی ناممکن ہے۔
اب عزیزم غلام قادر شہید کا جو غیر معمولی کارنامہ ہے وہ یہ ہے کہ اس کو سمجھ آگئی کہ یہ ایک
بہت خطرناک سازش ہے جس کے بداثرات جماعت پر مرتب ہو سکتے ہیں چنانچہ اس نے بالکل پروا
نہیں کی کہ اس کو کیا تکلیف دی جارہی ہے اس کے گلے گھونٹنے کی کوشش کی گئی اس کو ہر طرح سے
اندر در خنجر مار کے بھی مارنے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ بیچ کے باہر نہ نکل سکے لیکن بڑی سخت جانی کے
ساتھ سارے مصائب برداشت کرتے ہوئے وہ ان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور یہ پسند کیا
کہ سڑک پر اس کا خون بہہ جائے تاکہ جماعت احمد یہ اس سازش کے بداثرات سے محفوظ رہے اور ان
کے قبضے میں آکر دہشت گردی کے منصوبے میں اس کو ملوث نہ کیا جاسکے۔ یہ جدو جہد تھی قادر کی جو
خدا تعالٰی کے فضل سے کامیاب رہی۔
شدید جسمانی اذیت پہنچی ہے مگر بالکل پروا نہیں کی۔ آخر دم تک ان سے لڑتا رہا اور اغواء کا
منصوبہ ناکام کر دیا اور سڑک پر باہر نکل کر ان کی گولیوں کا نشانہ بننا قبول کر لیا۔ اس شہادت کا یہ پہلو ایسا
ہے جو میں سمجھتا ھوں که قیامت تک شهید کے خون کا هر قطره
آسمان احمدیت پر ستاروں کی طرح جگمگاتا رھے گا ۔ مجھے اس بچے سے
بہت محبت تھی۔ میں اس کی خوبیوں پر گہری نظر رکھتا تھا۔ میں جانتا تھا کہ کیا چیز ہے اس وجہ سے میں
بہت ہی پیار کرتا تھا گویا یہ میری آنکھوں کا بھی تارا تھا۔ مجھے صرف ایک حسرت ہے کہ کاش کبھی
لفظوں میں اس کو بتا دیا ہو تا کہ اے قادر تم مجھے کتنے پیارے ہو۔ کبھی آج تک ناز اور غم کے جذبات
نے مل کر میرے دل پر ایسی یلغار نہیں کی۔ ناز بھی ہے اور غم بھی ہے ان دونوں جذبات نے مل کر
کبھی میرے دل پر ایسی یلغار نہیں کی جیسے قادر شہید کی شہادت نے کی ہے ۔ إِنَّمَا أَشْكُوا بَنِّى وَ
حُزنِی إِلَى الله۔ خدا کے حضور آنسو بہانا منع نہیں ہے۔ کوشش یہی ہونی چاہئے کہ دنیا کے سامنے یہ
آنسو نہ ہیں صرف اللہ کے حضور ہیں مگر بے اختیاری میں نکل بھی جاتے ہیں۔
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنے بیٹے حضرت ابراہیم کو
قبر میں دفناتے ہوئے اگرچہ بے انتہا صبر کا مظاہرہ کیا مگر آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ ایک بد نصیب
نے کہا یارسول اللہ ! آپ کی آنکھ سے آنسو! کیا دیکھ رہا ہوں۔ آپ نے فرمایا خدا نے مجھے شقی القلب
نہیں بنایا۔ اگر تم بد نصیب ہو تو میرے پاس اس کا کوئی علاج نہیں۔ میرا دل سخت نہیں ہے۔ میرے
دل کے خون کے قطرے میرے آنسو بن کر بہہ جاتے ہیں مگر یہ ایک بے اختیاری کا معاملہ ہے،
میرے صبر کے باوجود ایسا ہوتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے بڑھ کر صبر کرنے
والا اور کون ہو سکتا تھا۔
پس میں آخر پر قادر شہید کو مخاطب کرتے ہوئے یہ کہتا ہوں کہ جیسے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں سید الشہداء حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید کو خدا تعالیٰ
نے سید الشہداء ہونے کی توفیق عطا فرمائی وہ تو ازلی ابدی توفیق ہے اس کا مقابلہ تو نہ قادر کر سکتا ہے نہ
کوئی اور کر سکتا ہے۔ پس اے شھید توهمیشه زنده رهے گا اورهم سب
ایک دن آکر تجھ سے ملنے والے هیں ـ زنده باد غلام قادر شهید ،
پائندہ باد
خطبہ ثانیہ کے دوران تشہد کے بعد حضور انور نے فرمایا:
میں نے بارہا نصیحت کی ہے کہ جو میرے سامنے بیٹھے ہوں وہ گھور گھور کے میری آنکھوں
میں آنکھیں ڈال کر نہ دیکھا کریں اس سے مجھے تکلیف پہنچتی ہے جس کو Embarrassment کہتے
ہیں نا۔ اور باوجود بار بار یہ کہنے کے پھر بھی لوگ ایسے ہی کرتے ہیں۔ اب بھی ایک دیکھ رہے ہیں
سامنے بیٹھے ہوئے زرد قمیص والے ۔ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہ دیکھا کریں ۔ یہ رسول اللہ
عليه ﷺ کے صحابہ کا یہی طریق تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کا بھی یہی طریق تھا جب
نظریں نہ پڑتی ہوں کسی پہلو پر بیٹھے ہوں یا نظریں نہ پڑرہی ہوں اس وقت بے شک دیکھ لو، ایک محبت کا
بے اختیار جذبہ ہوا کرتا ہے مگر خصوصاً ایسے خطبہ میں جس میں انسان جذباتی ہو جاتا ہے مجھے سخت
تکلیف پہنچتی ہے جب میں دیکھ رہا ہوں کہ بعض لوگ گھور گھور کر مجھے دیکھے چلے جارہے ہیں۔ پس اس
کے بعد میں اب خطبہ ثانیہ پڑھتا ہوں۔
خطبہ ثانیہ کے بعد مزید فرمایا:
احباب دو سنتیں پڑھ لیں۔ جمعہ کے معابعد پھر میں نماز جنازہ پڑھاؤں گا پھر آپ کو رخصت ہو گی۔
********
۱۹۹۹ء تا ۰ ارجون ۱۹۹۹ء ) 7(