Heartfelt Narration of Sahibzada Abdul Latif Shaheed's(ra) Martyrdom
Friday Sermon, 23 April 1999: Heartfelt Narration of Sahibzada Abdul Latif Shaheed's(ra) Martyrdom
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے گزشتہ خطبہ میں مرزا غلام قادر شہید کے ذکر کے حوالے سے سرزد ہونے والی بعض بشری لغزشوں اور نسبتی غلطیوں کی تفصیلی وضاحت اور تصحیح فرمائی۔ بعد ازاں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی روشنی میں سید الشہداء حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید کی قبولِ حق، قید و بند کی صعوبتوں اور کابل میں سنگساری کے ذریعے شہادت کا دردناک واقعہ اور ان کی بے مثال استقامت بیان فرمائی۔ آخر میں آپ نے کابل اور افغانستان پر اس ظلم کے نتیجے میں پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ خطبات میں دیگر شہدائے احمدیت کے تذکرے کا ارادہ ظاہر کیا۔
موضوعات: گزشتہ خطبہ کی تصحیحات، مرزا غلام قادر شہید، حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف شہید، واقعہ شہادت کابل، استقامت فی الدین
خطبه جمعه
سید الشہداء حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید کی شہادت کا دلگد از تذکرہ
جماعت انهی رستوں پر چلی ھے اور انشاء الله همیشه چلتی رهے گی جو رستے صاحبزادہ
عبد اللطیف صاحب شهید نے ہمارے لئے بنائے تھے
غلام قادر شهید کی رگوں سے وہ خون ٹپکا ھے جس میں حضرت اقدس مسیح موعود
اور حضرت امّاں جان کا خون شامل ھے
گزشتہ خطبہ کے متعلق بعض ضروری وضاحتیں
خطبه جمعه ارشاد فرمودہ سید نا امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۳ / اپریل ۱۹۹۹ء بمطابق ۲۳ شہادت ۱۳۷۸ هجری کشی بمقام مسجد فضل لندن
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
وَلا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ اَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ .
(سورة البقره آیت (۱۵۵)
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أمْواتٌ جو بھی اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو
مردے نہ کہو۔ بل احیاء بلکہ وہ تو زندہ ہیں جبکہ حال یہ ہے کہ تم اس کا شعور نہیں رکھتے۔ یہی وہ آیت
ہے جو شہداء کے ضمن میں ہمیشہ پڑھی جاتی ہے اور اسی تعلق میں میں آج اسی مضمون کو جاری رکھوں گا
جو پچھلے خطبہ میں بیان کیا تھا۔
ایک غلطی جو اس خطبے کے دوران مجھ سے ہوئی وہ نسبتی غلطی تھی یعنی میں نے غلام قادر شہید
کو اپنے دور کا سید الشہداء کہہ دیا تھا اور اس پہلو سے اس کے بعد مجھے رات بھر یہ پریشانی رہی اور
دوسرے دن صبح میں نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو ہدایت کی کہ اپنے اخباروں کو ، رسالوں کو اچھی
طرح ہدایت کر دیں کہ یہ لفظ کسی نسبت سے بھی نہ استعمال ہو اور ایسا ہی ہو گا لیکن میں وجہ بیان
کر رہا ہوں کہ کیوں میں نے ایسا کیا۔ پہلی وجہ تو یہ ہے کہ مجھے خیال آیا کہ اللہ کے سوا کون کسی کو
سید الشہداء کہہ سکتا ہے۔ وہ ہر حال سے باخبر ہے۔ وہی ایک ذات ہے جو کسی کے متعلق سید الشہداء
ہونے کا فتوی دے سکتی ہے اور کسی دور کی نسبت سے اللہ ہی کو حق ہے اور کسی کو حق نہیں ہے۔ اور اس
تعلق میں میر اذہن حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کی طرف گیا اور خیال آیا کہ اگر یہ بات
اسی طرح رہی اور ہمارے اخباروں میں اور لیسٹس میں لوگ یہ سنتے چلے گئے تو قیامت تک یہ ایک
نا جائز سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ہمارے شہداء کا دور تو اللہ بہتر جانتا ہے کب تک چلنا ہے اور سب میں
ایک دوسرے سے بڑھنے کے شوق میں یہ ناجائز دوڑ شروع ہو جائے گی کہ کوئی کہے گا اس دور کا یہ
سید الشہداء ہے اُس دور کا وہ سید الشہداء ہے۔ اور اصل شہید کی عظمت پر ایک رنگ میں پردہ پڑ جائے گا
جو حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف شہید ہیں، ہمیشہ وہی رہیں گے کوئی نہیں جو ان کی پاسنگ کو بھی
پہنچتا ہو۔ پس اس پہلو سے میں نے آج کے خطبہ میں ایک تو یہ وضاحت کرنی ضروری تھی اور کچھ اور
وضاحتیں بھی، کچھ لفظی غلطیاں وغیرہ اور رہ گئی تھیں جو میں درست کرنا چاہتا ہوں۔
ایک غلطی ایسی ہوئی ہے جو میرے علم میں ہے کہ غلط ہے اور میرے وہم وگمان میں بھی نہیں
آسکتا کہ غلام قادر شہید کی رگوں میں میر ایا میری ماں کا یا میر داؤد احمد صاحب یا میر محمد الحق صاحب کا
خون دوڑ رہا ہے۔ مجھے علم ہے، اچھی طرح جانتے ہوئے میرے منہ سے بجائے یہ نکلنے کے کہ شہید کی
اولاد میں یہ سب خون دوڑ رہا ہے، یہ لفظ نکل گیا کہ شہید کے خون میں دوڑ رہا ہے اور ایک غلطی سے
دوسری غلطی پیدا ہو نے لگ گئی۔ پس جو خون آپ کی رگوں سے بہا ہے بلا شبہ حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان کا خون ہے۔ اس میں میرا یا کسی اور کے خون کے شامل ہونے کا
کوئی سوال ہی نہیں ہے ہاں ان کی اولاد میں یہ خون اکٹھے ہو گئے ہیں اور اس کی کوئی مثال خاندان میں
آپ کو کہیں دکھائی نہیں دے گی۔ ان کے بچوں میں جو خون اکٹھے ہوئے ہیں وہ تو لگتا ہے مجمع البحرین
ہے۔ ہر طرف سے آآکر خون کی نالیاں مل گئی ہیں۔ تو اس درستی کو بھی پیش نظر ر کھیں اور ان کے
متعلق جو میرا فقرہ منہ سے نکلا تھا وہ کسی پہلو سے بھی درست نہیں تھا۔ وہ کہنا یہ چاہئے تھا کہ آپ کی
اولاد میں یہ خون اکٹھے ہو گئے ، منہ سے نکل گیا کہ ان کے خون میں یہ سب خوان اکٹھے ہو گئے۔
دوسرا ایک اور غلطی جو لفظی ہے جو تحریر میں غلط لکھی گئی تھی اور اسی طرح میں نے اس کو پڑھ
دیا۔ یا تحریر میں ٹھیک لکھی گئی ہوگی یا میری نظر کا قصر ہو گا اللہ بہتر جانتا ہے کیا واقعہ ہوا یہ ان کے ایک
بچے کا نام جو جڑواں بچہ ہے محمد معظم لکھا گیا تھا حالانکہ محمد مفلح نام ہے۔ ماں باپ نے محمد مصلح نام رکھاتھا
اور لکھنے میں کوئی طرز ایسی تھی کہ میں اسے محمد معظم پڑھ گیا۔ تو یہ معمولی ایک ثانوی کی غلطی ہے مگر
اس کی درستی بھی ضروری تھی۔
ایک لفظ مُحرم کا ہے جو میں غلط استعمال کرتا رہا ہوں سارے عرصہ میں اور اچھا بھلا علم ہے
کہ محرم ذوالحج کا مہینہ گزرنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ ہمیشہ سے علم ہے، ہر بچہ بچہ جانتا ہے لیکن
میں حج کے معابعد یہ کہنے لگ پڑا کہ محرم شروع ہو گیا۔ اس غلطی کو تو میں یقینا یہی سمجھتا ہوں کہ یہ
اللہ کے تصرف سے ہوئی تھی کیونکہ جماعت احمدیہ کے لئے یہ مُحرم شروع ہو چکا تھا کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا جو خون بہا ہے شہادت کے طور پر اور آپ کی اولاد کے ذریعے یہ کمر بالا کی یاد
تازہ کرتا ہے۔ پس اس پہلو سے اس کو تو غلطی سے زیادہ تصرف الہی سمجھتا ہوں۔ یہ میرا بار بار کہنا
کہ مُحرم شروع ہو گیا ہے دعائیں کرو یہ خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہوا ہے ۔ وہ یہی چاہتا تھا کہ
جماعت کثرت کے ساتھ حضرت محمد رسول اللہ الله ﷺ اور آپ کی آل یعنی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی آل پر جو کچی روحانی آل ہیں درود بھیجنا شروع کر دیں کیونکہ محرم سے
پہلے پہلے ہی یعنی اصل مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی یہ واقعہ گزر جانا تھا۔
ایک اور بات میں یہ عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے خطبے سے کئی لوگوں کو یہ غلط تاثر ہوا ہے
کہ مجھے جو غلام قادر سے محبت تھی اور ان کی شہادت کا صدمہ ہے اس کی وجہ اپنی بہن امتہ الباسط کا
خیال رہا ہے اور اپنی بھانجی نصرت کا۔ یہ درست نہیں۔ کئی لوگ تعزیت میں بھی یہ بات کہتے ہیں ،
ہر گز یہ درست نہیں ہے۔ لوگوں کو تصور نهیں که مجهے حضرت مسیح
موعود عليه الصلوة والسلام کے خو ن سے کیسی محبت ھے ۔ ایسا
عاشق هوں که شاید کوئی اور اس کی نظیر نه ملتی ھو ۔ اور اس کا ذہن پر اتنا
دباؤ تھا کہ دیکھو پہلی بار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خون شہادت کے طور پر گلیوں میں
ظاہر ہوا ہے۔ تو اس ضمن میں امتہ الباسط کا بھی ذکر کیا ہے، عزیزہ نچھو کا بھی ذکر کیا گیا ، مگر وہ وجوہات
نہیں ہیں۔ چنانچہ وہ لوگ جو اب مجھے لکھ رہے ہیں تعزیت کے لئے کہ آپ کی بہن امتہ الباسط ۔ اس کا
دُور کا بھی تعلق نہیں۔
عزیزم غلام قادر سے مجھے جو محبت تھی وہ بہت پہلے سے ہے اور اس کی وجہ اللہ کے سوا اور کوئی
نہیں جانتا ، تفصیلی وجہ کہ کیوں ایسا ہوا، مگر میرے دل میں ڈال دی گئی تھی۔ چنانچہ عزیزہ نصرت یعنی
جن کو ہم کچھو کہتے ہیں انہوں نے میری بیٹی کو فون پر بتایا کہ جب غلام قادر نے وقف کے لئے اپنے
جون ۱۹۹۹ء تا ۷ ارجون ۱۹۹۹ء ) 5(
آپ کو پیش کیا ہے تو اس وقت میں نے ان کے نام ایک خط لکھا تھا اور اتنا غیر معمولی، اس قدر محبت کا
اظہار تھا کہ وہ حیران رہ گئے اور اس خط کو غالباً نصرت کی تجویز پر ہی انہوں نے فریم کروا کر اپنے گھر رکھا
ہوا ہے۔ تو میں آپ کو یہ سمجھا رہا ہوں کہ جو بھی میرا تعلق تھاوہ اللہ کی طرف سے دل میں ڈالا گیا تھا
اور ایسا ہونا چاہئے تھا کیونکہ اب میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام پڑھ
کے سناتا ہوں جس کا اطلاق لازما مرزا غلام قادر شہید کے اوپر ہوتا ہے، اس کے سوا ہو ہی نہیں سکتا۔
۱۹۰۴ء میں ۲۵ / نومبر کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا غلام قادر آئے گھر نور
اور برکت سے بھر گیا۔ رد الله الی" نیچے ترجمہ ہے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس پھر بھیج دیا۔ 3
الله الی کا ترجمہ ہے اللہ تعالی نے اسے میرے پاس بھیج دیا۔ اب غلطی سے اس سے پہلے اس الہام کو
حضرت مرزا غلام قادر کے اوپر چسپاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ حضرت مرزا غلام قادر تو
اس الہام سے بہت پہلے وفات پاچکے تھے اور ان کے آنے سے مسیح موعود کا گھر کیسے برکت سے بھر گیا
گھر نور اور برکت سے بھر گیا ظاہر ہے کہ یہ ایک پیشگوئی تھی، ایک ایسا غلام قادر آنے والا ہے
میری اولاد میں جس کے آنے سے جس گھر میں آئے گا وہ گھر برکت اور نور سے بھر جائے گا۔
اس سلسلے میں مرزا غلام قادر جو بہت پہلے فوت ہو چکے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
دعوئی کا موریت کے بعد ہوئے لیکن مخالفتوں کے دور سے بہت پہلے کے فوت ہو چکے ہیں۔ ان کے
متعلق مجھے توجہ دلائی ہے ایک بزرگ نے کہ اردو کلاس میں کہیں میرے منہ سے یہ نکل گیا تھا کہ
مرزا غلام قادر مخالفت کی حالت میں فوت ہو گئے تھے ، یہ درست نہیں ہے۔ حضرت مرزا غلام قادر
نے کبھی بھی مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت نہیں کی۔ مخالفت کی حالت سے مراد یہ ہے کہ وہ دور
پہلے کا جو تھا ابھی مخالفانہ اس حالت میں بھی نہیں کہنا چاہئے تھا۔ کہنا یہ چاہئے تھا اس مخالفت کے دور
سے پہلے فوت ہو چکے تھے یہ درستی الفضل میں شائع کر دی جائے گی جب یہ خطبے چھپیں گے۔ لیکن ان
سب باتوں کے متعلق میں وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کہ جب لوگ پڑھیں گے اور جنہوں نے کیسٹ
سنی ہوئی ہو گی تو فرق کی وجہ یہ ہے کہ منہ سے بعض غلط لفظ نکل جاتے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا ہمیشہ کا مجھ
سے سلوک رہا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے پہلے وہ ان غلطیوں کی اصلاح کر دیتا ہے جو جماعتی تاریخ
کے لحاظ سے ضروری ہوتی ہیں۔ پس الحمد للہ کہ اس کے احسانات ہیں مجھ پر ۔ مجھے امید ہے میرے
مرنے تک ہمیشہ اسی طرح جاری رہیں گے۔
اب اس کے بعد میں آپ کے سامنے سید الشہداء کا ذکر کرنے لگا ہوں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ
سيدالشهداء حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت کے
تو پاسنگ کو بھی دوسری شہادتیں نہیں پہنچ سکتیں۔ کوئی نسبت نہیں۔
جسے خدا نے سید الشہداء کہ دیا، جسے خدا کے مامور نے اللہ سے علم پا کر سید الشہداء کہہ دیا اس کے ساتھ
کوئی مماثلت نہیں۔ میں نے اب وہ ساری شہادتیں اکٹھی کی ہیں جن کے متعلق مختلف وقتوں میں میں
بیان کرتا رہا ہوں حضرت خلیفتہ امسیح الثانی کے دور میں، حضرت خلیفہ اصبح الثالث کے دور میں، پھر
میرے دور میں۔ ان کی اب میں بعض آئندہ خطبات میں باتیں کروں گا۔ جب تک یہ ذکر یار چلتا ہے
چلتا رہے اور مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ غلام قادر کی شہادت کی وجہ سے اللہ نے مجھے یہ موقع دیا کہ
دوسرے شہداء کا بھی پھر ذکر خیر جاری کر دوں، اس کے نتیجے میں ان کی یاد تازہ ہو گی اور ہر شہادت کے
وقت رشته دار کامل طور پر یہ اعتراف کریں گے کہ ان کی شہادت کو حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف شہید
کی شہادت سے کوئی نسبت نہیں، زمین آسمان کا فرق ہے۔ وہ شہادت ہی اور ہے۔ چنانچہ اب میں
حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید کی شہادت کا واقعہ جہاں تک ممکن ہے حضرت مسیح موعود علیه
السلام کے الفاظ میں پڑھ کر آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔
ملفوظات جلد سوم صفحہ ۵۱۲،۵۱۱، جدید ایڈیشن ۔ حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید کی
شہادت کا واقعہ تمہارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔ تذکرۃ الشہادتین کو بار بار پڑھو اور دیکھو کہ اس نے اپنے
ایمان کا کیسا نمونہ دکھایا۔ اس نے دنیا اور اس کے تعلقات کی کچھ بھی پروا نہیں کی۔ بیوی یا بچوں کا
غم اس کے ایمان پر کوئی اثر نہیں ڈال سکا۔ دنیوی عزت اور منصب اور تنعم نے اس کو بزدل نہیں بنایا۔
اس نے جان دینی گوارا کی مگر ایمان کو ضائع نہیں کیا۔ عبد اللطیف کہنے کو مارا گیا یا مر گیا مگر یقینا سمجھو کہ
وہ زندہ ہے اور کبھی نہیں مرے گا۔
پھر فرماتے ہیں: ”دیکھو مولوی عبد اللطیف صاحب شہید اسی بیعت کی وجہ سے پتھروں سے
مارے گئے ۔ ایک گھنٹہ تک برابر ان پر پتھر برسائے گئے حتی کہ ان کا جسم پتھروں میں چھپ گیا مگر
انہوں نے اف تک نہ کی، ایک حیچ تک نہ ماری بلکہ ان کو اس ظالمانہ کارروائی سے پیشتر تین بار خود امیر
نے اس امر سے توبہ کرنے کے واسطے کہا اور وعدہ کیا کہ اگر تم تو بہ کرو تو معاف کر دیا جاوے گا اور پیشتر
سے زیادہ عزت اور عہدہ عطا کیا جاویگا مگر وہ تھا کہ خدا کو مقدم کیا اور کسی دکھ کی جو خدا کے واسطے ان پر
آنے والا تھا پر واہ نہ کی اور ثابت قدم رہ کر ایک نہایت عمدہ زندہ نمونہ اپنے کامل ایمان کا چھوڑ گئے۔ وہ
بڑے فاضل عالم اور محدث تھے ۔ اب صرف یہی لفظ دیکھ لیں ان کا اطلاق بعد کے کسی شہید کے اوپر
نہیں کیا جاسکتا۔ علم و فضل کے لحاظ سے اور مُحدّث بھی تھے اور مُحدَّث بھی تھے۔ حدیث کا گہرا اعلم
تھا اور اپنے زمانے کے اقطاب میں سے تھے۔ پس اس پہلو سے حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب
شہید کے ساتھ بعد کی شہادتوں کو کیا نسبت ہے۔ وہی نسبت ہو سکتی ہے جو کسی بزرگ بلند مرتبہ کی
خاک سے کسی کو نسبت ہو سکتی ہے۔
نا ہے کہ جب ان کو پکڑ کر لے جانے لگے تو ان سے کہا گیا کہ اپنے بال بچوں سے مل لوان کو
دیکھ لو ۔ اب کون ہے بعد کا شہید جو اس پیشکش کے باوجود ملنے سے انکار کر دے، کوئی ہے تو مجھے
دکھاؤ۔ مگر انہوں نے کہا اب کچھ ضرورت نہیں۔ یہ ہے بیعت کی حقیقت اور غرض و غایت“۔
پھر فرماتے ہیں یقینا یاد رکھو کہ جس طرز سے انہوں نے میری تصدیق کی راہ میں مرنا قبول
کیا اس قسم کی موت اسلام کے تیرہ سو برس کے سلسلے میں بجز نمونہ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے
اور کسی طرح نہیں پاؤ گے “۔ اب جو مختلف رستوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو قطعی
شہادتیں ملی ہیں اس واقعہ کے بعد جو شہادتیں اکٹھی ہوئی ہیں اور آنکھوں دیکھے گواہوں نے جو واقعات
بیان کئے ہیں ان کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
چونکہ قضاء و قدر سے مولوی صاحب کی شہادت مقدر تھی اور آسمان پر برگزیدہ بزمر کے شہداء
داخل ہو چکا تھا اس لئے امیر صاحب نے ان کو بلانے کے لئے حکمت عملی سے کام لیا اور ان کی طرف
خط لکھا کہ آپ بلا خطر چلے آئیں اگر یہ دعوئی سچا ہو گا تو میں بھی مرید ہو جاؤں گا “۔ اس بے وقوف امیر
کو یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ ہیں کون۔ ان کو دھوکہ دینے کی ضرورت ہی ہی کوئی نہیں ہے۔ وہ وہ تو کہا کہا جائے کہ
تم موت کے منہ میں آنکھیں ڈال کر دیکھو اور تکلیفوں کے ساتھ مارے جاؤ تو دوڑتے ہوئے اس وقت
چلے آتے۔ مگر ان بیوقوفوں کا جن کا ایمان نہیں تھا ان کا ایک حیلہ تھا اور پیغام یہ بھیجا کہ اگر یہ دعوی سچا
ہو گا تو میں بھی مرید ہو جاؤں گا۔ ”بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ یہ خط امیر
صاحب نے ڈاک میں بھیجا تھا یا دستی روانہ کیا تھا بہر حال اس خط کو دیکھ کر مولوی صاحب کابل کی
طرف روانہ ہو گئے اور قضاء و قدر نے نازل ہو نا شروع کر دیا۔
راویوں نے یہ بیان کیا ہے کہ جب شہید مرحوم کابل کے بازار سے گزرے تو گھوڑے پر
سوار تھے اور ان کے پیچھے آٹھ سرکاری سوار تھے اور ان کی تشریف آوری سے پہلے عام طور پر کابل میں
مشہور ہو چکا تھا کہ امیر صاحب نے اخوند زادہ صاحب کو دھوکہ سے بلایا ہے اور بعد اس کے دیکھنے
والوں کا یہ بیان ہے " ۔ یہاں اخوند زادہ سے مراد حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف شہید ہیں۔ کہ جب
اخوند زاده صاحب مرحوم بازار سے گزرے تو ہم اور دوسرے بہت سے بازاری لوگ ساتھ چلے
گئے ۔ اب یہ موقع کے گواہوں کا بیان ہے۔ اور یہ بھی بیان کیا کہ آٹھ سرکاری سوار خوست سے ہی
ان کے ہمراہ کئے گئے تھے کیونکہ ان کے خوست میں پہنچنے سے پہلے حکم سرکاری ان کے گرفتار کرنے
کے لئے حاکم خوست کے نام آپکا تھا۔ غرض امیر صاحب کے روبرو پیش کئے گئے تو مخالفوں نے پہلے
سے ہی ان کے مزاج کو بہت متغیر کر رکھا تھا۔
اب امیر کی بد تمیزی اور بے شرمی ملاحظہ کریں کہ وہ کہتا ہے مجھے ان سے بو آتی ہے۔ امیر نے
حاضرین کے سامنے یہ بیان دیا حکم دیا کہ مجھے ان سے بو آتی ہے ان کو فاصلہ پر کھڑا کرو۔ پھر تھوڑی دیر
کے بعد حکم دیا کہ ان کو اس قلعہ میں جس میں امیر صاحب خود رہتے تھے قید کر دو اور زنجیر غراغراب
لگا دو" ۔ زنجیر غراغراب کیا چیز ہے یہ زنجیر وزنی ایک من چوبیس سیر انگریزی کا "۔ مراد ہے کہ یہ
ارجون ۱۹۹۹ء تا ۷ ارجون ۱۹۹۹ء
وزن انگریزی بیان کیا جارہا ہے۔ "یہ زنجیر وزنی ایک من چو میں سیر انگریزی کا ہوتا ہے۔ گردن سے کمر
تک گھیر لیتا ہے اور اس میں نہتھکڑی بھی شامل ہے اور نیز حکم دیا کہ پاؤں میں بیٹری وزنی آٹھ سیر
انگریزی کی لگا دو۔ انگریزی بیٹری سے مراد انگریزی بیٹری نہیں بلکہ آٹھ سیر انگریزی۔ پھر اس کے
بعد مولوی صاحب مرحوم چار مہینے قید میں رہے۔ ان کے دکھوں اور تکلیفوں کا زمانہ کتنا لمبا ہوا ہے۔
چار مہینے قید میں رہے اور اس عرصے میں کئی دفعہ ان کو امیر کی طرف سے فہمائش ہوئی کہ
اگر تم اس خیال سے توبہ کرو کہ قادیانی در حقیقت مسیح موعود ہے تو تمہیں رہائی دی جائے گی مگر ہر ایک
مرتبہ انہوں نے یہی جواب دیا کہ میں صاحب علم ہوں اور حق و باطل کی شناخت کرنے کی خدا نے مجھے
قوت عطا کی ہے ، میں نے پوری تحقیق سے معلوم کر لیا ہے کہ یہ شخص در حقیقت مسیح موعود ہے۔
اگرچہ میں جانتا ہوں کہ میرے اس پہلو کے اختیار کرنے میں میری جان کی خیر نہیں اور میرے اہل و
عیال کی بربادی ہے مگر میں اس وقت اپنے ایمان کو اپنی جان اور ہر ایک دنیوی راحت
پر مقدم سمجھتا ہوں"۔
لوگوں نے شہید مرحوم کی اس استقامت اور استقلال کو نہایت تعجب سے دیکھا اور
در حقیقت تعجب کا مقام تھا۔ ایسا جلیل الشان شخص کہ جو کئی لاکھ روپے کی ریاست کاہل میں
جاگیر رکھتا تھا اور اپنے فضائل علمی اور تقویٰ کی وجہ سے گویا تمام سر زمین کا بل کا پیشوا تھا اور قریباً پچاس
برس کی عمر تک تنعم اور آرام کی زندگی بسر کی اور بہت سا اہل و عیال اور عزیز و فرزند رکھتا تھا پھر ایک
دفعہ وہ ایسی سنگین قید میں ڈالا گیا جو موت سے بدتر تھی جس کے تصور سے بھی انسان کے بدن پر لرزہ
پڑتا ہے۔ ایسا نازک اندام اور نعمتوں کا پروردہ انسان وہ اس روح کے گداز کرنے والی قید میں صبر
کر سکے اور جان کو ایمان پر فدا کرے بالخصوص اس حالت میں امیر کابل کی طرف سے بار بار ان کو پیغام
پہنچتا تھا کہ اس قادیانی شخص کی تصدیق دعوئی سے انکار کر دو تو تم ابھی عزت سے رہا کئے جاؤ گے۔
مگر اس قوی الایمان بزرگ نے اس بار بار کے وعدہ کی کچھ بھی پروانہ کی اور بار بار یہی جواب دیا کہ مجھے
سے یہ امید مت رکھو کہ میں ایمان پر دنیا کو مقدم کرلوں اور کیوں کر ہو سکتا ہے جس کو میں نے خوب
شناخت کر لیا اور ہر ایک طرح سے تسلی کرلی اپنی موت کے خوف سے اس کا انکار کر دوں۔ یہ انکار تو
مجھ سے نہیں ہو گا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ میں نے حق کو پا لیا اس لئے چند روزہ زندگی کے لئے مجھے سے یہ
بے ایمانی نہیں ہوگی کہ میں اس ثابت شدہ حقیقت کو چھوڑ دوں۔ میں جان چھوڑنے کے لئے تیار ہوں
اور فیصلہ کر چکا ہوں کہ حق میرے ساتھ جائے گا۔
اس بزرگ کے بار بار یہ جواب ایسے تھے کہ سر زمین کا بل ان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی
اور کابل کے لوگوں نے اپنی تمام عمر میں یہ نمونہ ایمان داری اور استقامت کا کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔ کن
معنوں میں فراموش نہیں کرے گی اس کی تفصیل بھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زبان
ہی سے ملتی ہے یا قلم ہی سے ملتی ہے جو میں آپ کے سامنے پیش کروں گا۔ مزید واقعات شہادت
۔ جب شہید مرحوم نے ہر ایک مرتبہ تو بہ کرنے کی فہمائش پر تو بہ کرنے سے انکار کیا تو امیر نے ان
سے مایوس ہو کر اپنے ہاتھ سے ایک لمبا چوڑا کاغذ لکھا اور اس میں مولویوں کا فتویٰ درج کیا اور اس میں
یہ لکھا کہ ایسے کافر کی سنگسار کرنا سزا ہے۔ تب وہ فتویٰ اخوند زادہ مرحوم کے گلے میں لٹکا دیا گیا اور پھر
امیر نے حکم دیا کہ شہید مرحوم کے ناک میں چھید کر کے اس میں رسی ڈال دی جائے۔ چنانچہ اس ظالم
امیر کے حکم سے ایسا ہی کیا گیا اور ناک کو چھید کر سخت عذاب کے ساتھ اس میں رسی ڈال دی گئی۔
تصور تو کریں کس قدر پے بہ پے عذابوں میں آپ کو مبتلا کیا گیا اور اتنا دردناک عذاب جیسے
جانوروں کے ناک کو چھیدا جاتا ہے اور رسی ڈالی جاتی ہے مگر اس میں بھی ان کو کھینچنے سے پہلے انتظار کیا
جاتا ہے کہ زخم مندمل ہو جائیں بعد میں ان میں رسی ڈال دی جاتی ہے مگر ابھی زخم کچے تھے اور درد
سے بھرے ہوئے تھے کہ آپ کے ناک میں رسی ڈال دی گئی۔ تب اس رسی کے ذریعہ سے شہید
مرحوم کو نہایت ٹھٹھے ، ہنسی اور گالیوں اور لعنت کے ساتھ مقتل تک لے گئے اور امیر اپنے تمام
مصاحبوں کے ساتھ اور مع قاضیوں، مفتیوں اور دیگر اہل کاروں کے درد ناک نظارہ دیکھتا ہوا مقتل تک
پہنچا اور شہر کی ہزار ہا مخلوق جن کا شمار کرنا مشکل ہے اس تماشہ کے دیکھنے کے لئے گئی۔ جب مقتل پہنچے
تو شہزادہ مرحوم کو کمر تک زمین میں گاڑ دیا گیا۔ یہاں مرحوم سے مراد فوت شدہ نہیں بلکہ جس پر رحم
کیا گیا۔ فوت شدہ کے لئے لفظ مرحوم اسی لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تو آپ سے زیادہ رحم کس پر کیا گیا
اللہ کی طرف سے کہ آپ کو یہ عظمت کا مقام عطا فرمایا گیا۔
شہزادہ مرحوم کو کمر تک زمین میں گاڑ دیا اور پھر اس حالت میں جبکہ وہ کمر تک زمین میں گاڑ
دئے گئے تھے امیر ان کے پاس گیا اور کہا کہ اگر تو قادیانی سے جو مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا ہے انکار
کرنے تو اب بھی میں تجھے بچا لیتا ہوں۔ اب تیرا آخری وقت ہے اور یہ آخری موقع ہے جو تجھے دیا
جاتا ہے اور اپنی جان اور اپنے عیال پر رحم کر ۔ تب شہید مرحوم نے جواب دیا کہ نعوذ باللہ سچائی ہے
کیونکر انکار ہو سکتا ہے اور جان کی کیا حقیقت ہے اور عیال و اطفال کیا چیز ہیں جن کے لئے میں ایمان کو
چھوڑ دوں ، مجھ سے ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا اور میں حق کے لئے مروں گا۔ تب قاضیوں اور فقیہوں نے
شور مچایا کہ کافر ہے، کافر ہے، اس کو جلد سنگسار کرو“۔
اس وقت امیر اور اس کا بھائی نصر اللہ خان اور قاضی عبدالاحد کمیدان یہ لوگ سوار تھے اور
باقی تمام لوگ پیادہ تھے۔ جب ایسی نازک حالت میں شہید مرحوم نے بار بار کہہ دیا کہ میں ایمان کو جان
پر مقدم رکھتا ہوں تب امیر نے اپنے قاضی کو حکم دیا کہ پہلا پتھر تم چلاؤ کہ تم نے کفر کا فتوی لگایا ہے۔
قاضی نے کہا آپ بادشاہ وقت ہیں آپ چلا دیں۔ تب امیر نے جواب دیا کہ شریعت کے تم ہی بادشاہ ہو
اور تمہارا ہی فتوی ہے اس میں میرا کوئی دخل نہیں۔ تب قاضی نے گھوڑے سے اتر کر ایک پتھر چلایا۔
اس پتھر سے شہید مرحوم کو زخم کاری لگا اور گردن جھک گئی پھر بعد اس کے بد قسمت امیر نے اپنے
ہاتھ سے پھر چلایا۔ پھر کیا تھا اس کی پیروی سے ہزاروں پتھر اس شہید پر پڑنے لگے اور کوئی حاضرین
میں سے ایسا نہ تھا جس نے اس شہید مرحوم کی طرف پھر نہ پھینکا ہو، یہاں تک کہ کثرت پتھروں سے
شہید مرحوم کے سر پر ایک کوٹھہ پتھروں کا جمع ہو گیا۔ پھر امیر نے واپس ہونے کے وقت کہا کہ یہ
شخص کہتا تھا کہ میں چھ روز تک زندہ ہو جاؤں گا “- ۔
یہ اپنی شہادت کے بعد دوبارہ روحانی زندگی کی طرف اشارہ تھا مگر اس کو امیر نے ظاہر پر محمول
کیا اور کہا یہ کہتا تھا کہ میں چھ روز تک زندہ ہو جاؤں گا اس پر چھ روز تک پہرہ رہنا چاہئے ۔ جب شہید
کر دیا گیا تھا تو پھر پہرے کی ضرورت کیا تھی۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ اس کے دل میں ان کی روحانیت
کا اثر ضرور تھا۔ دل میں جانتا تھا کہ اس شخص نے تو کبھی جھوٹی بات کی ہی نہیں تو اگر چہ بظاہر مردے
کا زندہ ہونا نا ممکن ہے مگر چونکہ شہید نے یہ کہا ہے اس لئے کوئی بعید نہیں کہ یہ شخص زندہ ہو جائے۔
اتنا گہرا اثر اس صدیق کی باتوں کا دلوں پر پڑتا تھا کہ جھٹلانے والا، سنگسار کرنے والا بھی دل کی گہرائی
سے آپ کی سچائی کا قائل ضرور تھا۔
بیان کیا گیا ہے کہ یہ ظلم یعنی سنگسار کرنا ۴ ار جولائی کو وقوع میں آیا۔ اس بیان میں اکثر حصہ
ان لوگوں کا ہے جو اس سلسلہ کے مخالف تھے ، جنہوں نے یہ بھی اقرار کیا کہ ہم نے بھی پتھر مارے
تھے 65 ۔ یہ وہ گواہی ہے جو قابل اعتماد ہے اس پہلو سے کہ شامل ہونے والے سارے اس بات کی گواہی
دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کی گواہیاں کبھی تحریر کی صورت میں کبھی
دوسرے احمدی مخلصین کی زبانی پہنچتی رہیں۔ اس بیان میں اکثر حصہ ان لوگوں کا ہے جو اس سلسلے کے
مخالف تھے جنہوں نے یہ بھی اقرار کیا کہ ہم نے بھی پتھر مارے تھے اور بعض ایسے آدمی بھی اس بیان
۱۹۹۹ء تا ۷ ارجون ۱۹۹۹ء ) 7(
میں شامل ہیں کہ شہید مرحوم کے پوشیدہ شاگرد تھے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ اس سے زیادہ
دردناک ہے جیسا کہ بیان کیا گیا ہے"۔
اتنے خوفناک مظالم کئے گئے کہ بعض لوگوں نے ان کی تفصیل نہیں بتائی کیونکہ خطرہ تھا کہ
رستے میں پکڑے نہ جائیں اور حکومت تک یہ بات نہ پہنچ جائے کہ ہم نے یہ رپورٹنگ کی ہے۔
"شاہزادہ عبد اللطیف کے لئے جو شہادت مقدر تھی وہ ہو چکی۔ اب ظالم کا یاداش باقی ہے“۔
یہ کابل کی سرزمین میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ وہی پاداش ہے جس کو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھے
رہے ہیں۔ جتنا چاہیں زور لگا لیں، جو مرضی کر لیں، ایک دوسرے کے قتل و خون سے باز آہی نہیں
سکتے۔ مسلسل مرتے چلے جائیں گے اور ایک دوسرے کو قتل کرتے چلے جائیں گے اور ایک دوسرے
پر ظلم توڑتے چلے جائیں گے کیونکہ یہ پاداش ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
کابل کی زمین کبھی نہیں بھولے گی۔
فرمایا ”اب ظالم کا پاداش باقی ہے۔ إِنَّهُ مَنْ يَّاتِ رَبَّهُ مُجْرِماً فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا
وَلَا یخی افسوس کہ یہ امیر زیر آیت مَنْ يُقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّداً میں داخل ہو گیا اور ایک ذرہ خدا تعالیٰ
کا خوف نہ کیا اور مومن بھی ایسا مومن کہ اگر کابل کی تمام سر زمین میں اس کی نظیر تلاش کی جائے تو
تلاش کرنا لا حاصل ہے۔ ایسے لوگ اکسیر احمد کے حکم میں ہیں جو صدق دل سے ایمان اور حق کے لئے
جان بھی فدا کرتے ہیں اور زن و فرزند کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتے ۔ اے عبداللطیف تیرے
پر ہزاروں رحمتیں کہ تو نے میری زندگی میں اپنے صدق کا نمونہ دکھایا۔ جو لوگ میری جماعت میں
سے میری موت کے بعد رہیں گے میں نہیں جانتا کہ وہ کیا کام کریں گے “۔
جماعت کی طرف سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روح کو میں کامل یقین
سے یہ پیغام دے سکتا ہوں ۔ ایے ھمارے آقا تیرے بعد تیری جماعت انھی
رستوں پرچلی ھے اور انشاء الله همیشه چلتی رهے گی جو رستے
صاحبزاده عبداللطيف شهيد نے ھما رے لئے بنائے تھے۔ گو ان سے
نسبت کوئی نھیں مگر غلامانه هم انهی راهوں پر چل رھے ھیں۔
فرماتے ہیں: "اے کابل کی سرزمین تو گواہ رہ کہ تیرے پر سخت جرم کا ارتکاب کیا گیا۔ اے
بد قسمت زمین تو خدا کی نظر سے گر گئی کہ ظلم عظیم کی جگہ ہے “۔ جو کچھ کابل میں ہو رہا ہے وہ زمین خدا
کی نظر سے گر گئی ہے۔ جب مہاجرین مجھ سے کہتے ہیں کہ کابل کے لئے دعا کرو تو میں کہتا ہوں مجھے
غریب عاجز کی دعا کیا کام کرے گی۔ جو زمین خدا کی نظر سے گر چکی ہے اسے میری دعا کیسے خدا کی
نظروں میں دوبارہ بٹھا دے گی۔ یہ ناممکن ہے۔ یہ تو ایسی بد بختی ہے جب تک صاحبزادہ عبد اللطیف
شہید کے پیغام کو کابل قبول نہیں کرتا یا افغانستان قبول نہیں کرتا نا ممکن ہے کہ کابل کی سر زمین ایک
دوسرے پر کئے جانے والے ظلموں سے نجات پاسکے۔ ہو تا چلا جائے گا، ہو تا چلا جائے گا۔
بسا اوقات آپ لوگ خبریں سنتے ہیں کہ اب صلح ہو گئی، اب صلح ہو گئی شمال و جنوب کے
درمیان۔ ہمیشہ جب مجھے لوگ کہتے ہیں تو میں ہنس کر کہا کرتا ہوں یارو کر کہنا چاہئے کہتا ہوں کہ سب
جھوٹ ہے، تم دیکھ لینا چند دن تک کیا واقعہ ہو جائے گا، یہی کچھ ہو گا۔
ایک اور شہید جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف
صاحب شہید کے شاگرد تھے اور ان کا بھی الہام میں ذکر ہے اگر چہ ان کو سید الشہداء تو نہیں کہا گیا مگر
سید الشہداء کے شاگر د ضرور تھے اور یہ مرتبہ ضرور حاصل تھا کہ الہام شَاتَانِ تُذْبَحَانِ میں آپ کا
بھی ذکر ہے ۔ فرمایا الہام ۱۸۸۲ء اور ۱۸۹۳ ء - شَاتَانِ تُذْبَحَانِ وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ یعنی دو
بکریاں ذبح کی جائیں گی اور زمین پر کوئی ایسا نہیں جو مرنے سے بچ جائے گا یعنی ہر ایک کے لئے قضاء و
قدر در پیش ہے اور موت سے کسی کو خلاصی نہیں“۔ اس کے بعد یہ الہام ایک دفعہ پھر بھی ہو ابعد میں
لیکن میں نے یہ پہلے دو الہام جو اس واقعہ شہادت سے پہلے کے ہیں وہ ستاد تے ہیں اور بعد کے الہام کا کیا
معنی ہے کیوں ہوا۔ اس کی تفصیل اللہ بہتر جانتا ہے۔
اس کے بعد میں یہ کہہ کر اس خطبے کو ختم کرتا ہوں کہ غلام قادر شہید کے متعلق
جويه دو فضیلتیں ھیں وہ تو کوئی دنیا میں ان سے چھین ھی
سکتا ۔ ایک فضیلت یه که آپ کی رگوں سے وہ خون ٹپکا ھے پاکستان
کی سرزمین پرجس خون میں حضرت اقدس مسيح موعود عليه
الصلوة والسلام اور حضرت اماں جان کا خون شامل ھے۔ اور اس
واقعہ نے کربلا کی یاد کو ھمارے لئے تازہ کر دیا اور یہی وجہ تھی کہ میں بار بار
کہہ رہا تھا کہ محرم شروع ہو گیا ہے دعائیں کرو اور محمد رسول اللہ اور آپ کی آل پر درود بھیجو۔
دوسرا اس وقت مجهے یه الهام یاد نهیں تها که غلام قادر آیااور گھر
برکتوں اور نور سے بھر گیا یہ بعد میں مجھے توجہ دلائی گئی اور میں حیران رہ گیا کہ واقعہ
جس کے ساتھ مجھے محبت تھی کیوں نہ ہوتی کہ اللہ کو اس سے محبت تھی اور مسیح موعود کو یہ پیش گوئی
کے طور پر بتا دیا تھا کہ تیرے گھر میں تیری اولاد میں ایک ایسا شخص پیدا ہو گا، نوجوان جو اپنے گھر کو جس
گھر میں پیدا ہوگا برکت اور نور سے بھر دے گا۔ تو اللہ کا احسان ہے کہ ہم اگر اگرچہ چہ بظاہر روتے ہیں
مگر حقیقت یہ ہے کہ ساتھ استغفار کی بھی بہت توفیق ملتی ہے کہ روکس بات پر رہے ہو اتنا بڑا اعزاز ،
ایک انسان بے اختیار ہو جاتا ہے۔ چنانچہ وہ رات جو مجھ پر گزری وہ ان دو باتوں کی کشمکش میں گزری ہے
۔ تقریباً رات بھر میں سو نہیں سکا کہ اچانک غم قبضہ کرتا تھا اور پھر فورااستغفار کا خیال آکر استغفار
پڑھتے پڑھتے سوتا تھا اور پھر آنکھ کھلتی تھی غم کی شدت سے اور پھر استغفار شروع ہو جاتا تھا۔ تو بلا شبہ
ساری رات کروٹوں میں کئی ہے انہی دو باتوں میں اور اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ وہ بار بار استغفار کی
طرف توجہ دلا تا رہا کیونکہ ایسی شہادت کے اوپر زیادہ غم کرنا خدا کو پسند نہیں اور مجھ
سے جو بشری غلطی ہوتی رہی ہے اللہ تعالیٰ نے خود ہی اس کی اصلاح بھی فرما دی اور
بار بار مجھے استغفار کی طرف توجہ دلائی۔
پس اب اس ذکر کے بعد خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔ جہاں تک مجھے یاد ہے باتیں جو بعض غلط کہی
گئیں ان کی تصحیح میں نے کر دی ہے اور شہید کا مقام بھی آپ پر کھول دیا ہے۔ بلاشبہ یہ میرے دور کی
شہیدوں میں ایک استثنائی شان تو رکھتا ہے جس میں اور کوئی شامل نہیں مگر جس طرح درد اور تکلیف
دوسرے بعض شہداء کو دی گئی ہے ہو سکتا ہے ویسا درد اور ویسی تکلیف ان کو اپنے آخری لمحوں میں نہ
پہنچائی گئی ہو ۔ مگر یہ باتیں انشاء اللہ میں بعد میں کروں گا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ
کے دور کے شہیدوں کی اور بعد میں اپنے دور میں جو شہادتیں ہوئی ہیں ان کا بھی انشاء اللہ تعالیٰ میں
تفصیلی ذکر کروں گا۔ تو یہ ذکر یار چلتارہے گا جہاں تک بھی توفیق ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ ان یاروں
کاذکر چلتا رہے گا، ہمارے دلوں کی محفلیں تازہ ہوتی رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان یادوں کو زندہ رکھنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ ☆☆☆☆☆☆
1999ء تا ۷ ارجون 1999ء