Martyrs of Ahmadiyyat During the Time of Khalifatul Masih II(ra)

Friday Sermon, 30 April 1999: Martyrs of Ahmadiyyat During the Time of Khalifatul Masih II(ra)

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت مصلح موعود کے دورِ خلافت کے بعض شہدائے احمدیت کے ایمان افروز واقعات بیان کیے۔ آپ نے افغانستان میں مولوی نعمت اللہ خان اور دیگر احمدیوں کی سنگساری، عراق میں شیخ احمد فرقانی کی شہادت، اور پاکستان میں میجر ڈاکٹر محمود احمد، ماسٹر غلام محمد اور چوہدری بدر دین کی مظلومانہ شہادتوں کے احوال ذکر کیے۔ آخر میں حضور نے نصیحت فرمائی کہ ظالم حکومتوں کی پکڑ سے بچ بھی جائیں تو خدائی پکڑ سے ہرگز نہیں بچ سکتے۔

موضوعات: شہدائے احمدیت، دور خلافت ثانیہ، افغانستان میں مظالم، صبر و استقامت، پکڑ الٰہی

خطبه جمعه
جتنے بھی احمدیوں کو شہید کرنے والے ظالم لوگ ہیں ان کی خبر تو لے کے
دیکھیں کہ حکومت کی پکڑ سے تو بچ گئے لیکن ان پر خدا کی کیسی پکڑ آئی
حضرت مصلح موعود کے دور کے بعض شہداء احمدیت کا تذکرہ
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیر المومنین حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز- فرموده ۳۰/ اپریل ۱۹۹۹ء بمطابق ۳۰/ شہادت ۱۳۷۸ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
عزیزم غلام قادر کی شہادت کے تعلق میں جو سلسلہ خطبات شروع ہوا ہے ان سب کا
عنوان یہی آیت ہے ﴿وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْواتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلكِنْ لا
تَشْعُرُونَ﴾ (سورة البقره آیت (۱۵۵) کہ خدا کی راہ میں جو لوگ مارے جائیں ان کو مردہ نہ کہو
بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم لوگوں کو شعور نہیں ہے۔ اس تسلسل میں آج کے خطبہ کا آغاز میں اپنی عزیز
بھانجی کچھو کے خط کے تذکرے سے کرتا ہوں۔ انہوں نے جو تفصیلی خط لکھا ہے اس میں لکھتی ہیں کہ
مجھے اس خیال سے بیحد خوشی ہوتی ہے کہ غلام قادر کی شہادت کی وجہ سے وہ سلسلہ شروع ہو گیا
شہادتوں کے تذکرے کا کا جس میں حضرت سید الشہداء صاحبزادہ عبد اللطیف کی شہادت سے شروع ہو
کر پھر آخر دوسرے شہداء کاذکر خیر جاری ہو گیا۔ وہ لکھتی ہیں کہ مجھے خوشی اس بات سے ہوتی ہے کہ
میرا خاوند آغاز بن گیا ہے اس کا۔ اس کی شہادت کے ذکر سے یہ سارے پیارے پیارے ذکر چل پڑے
اور بعید نہیںکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس ذکر خیر پر اٹھنے والی دعاؤں میں اس کو بھی شریک رکھے اور غلام
قادر کے درجات بھی اس ذکر خیر کی وجہ سے بڑھاتا رہے۔ تو یہ بہت ہی پیارا تبصرہ ہے اور اسی تعلق
میں میں یہ سارے شہادتوں کے واقعات بیان کر رہا ہوں۔
اگر چہ اب تک مختلف ادوار کی شہادتوں کے متعلق ابھی تفصیلی اعداد و شمار جمع نہیں ہو سکے
کیونکہ بہت سی ایسی شہادتیں بھی ہیں جن کا ذکر اس وقت محفوظ نہیں ہے یا نمایاں طور پر اس وقت جو
حوالے پیش کئے ہیں ان کے سامنے نہیں آسکا۔ لیکن وہ رفتہ رفتہ کو شش کر رہے ہیں کہ کسی دور کی
کوئی بھی شہادت باقی نہ رہے جس کا ذکر ہماری تاریخ میں نہ ہو چکا ہو۔
آج میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور کی شہادتوں کا ذکر حضرت
مولوی نعمت الله خان صاحب شہید افغانستان کے ذکر سے کرتاہوں۔ حضرت
خلیفہ المسیح الثانی کولندن میں قیام کے دوران یہ دردناک اطلاع پہنچی کہ امیرامان اللہ خان شاہ افغانستان
کے حکم سے کابل میں ایک احمدی مبلغ مولوی نعمت اللہ خان صاحب کو ۳۱ اگست کو چونتیس سال کی
عمر میں محض احمد ی ہونے کی وجہ سے سنگسار کر دیا گیا۔ انا لله وانا اليه راجعون
مولوی نعمت اللہ خان صاحب ابن امان اللہ خان صاحب کا بل کے قریبی گاؤں خوجہ کی تحصیل
رخہ ضلع پنج شیر کے رہنے والے تھے اور افغانستان سے دینی تعلیم حاصل کرنے قادیان تشریف لائے
تھے اور مدرسہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ 1910ء میں دوران تعلیم ہی حضرت خلیفہ اسی
الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے انہیں کابل کے احمدیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے روانہ کر دیا۔ آپ اپنے
فرائض تندہی سے ادا کر رہے تھے کہ ۱۹۲۳ء کے آخر پر اطلاع ملی کہ دو احمدیوں کو افغانستان کی
حکومت نے قید کر لیا ہے۔ اس اطلاع کے بعد شروع جولائی ۱۹۲۴ء میں مولوی نعمت اللہ صاحب کو
حکام نے بلایا اور بیان لیا کہ کیا احمدی ہیں؟ پہلے توان کو یہ صحیح بیان دینے پر کہ وہ احمدی ہیں رہا کر دیا گیا
مگر پھر جلد ہی آپ کو جیل میں ڈال دیا گیا۔
یکم اگست ۱۹۲۴ء کو مولوی نعمت اللہ صاحب نے قید خانہ سے فضل کریم صاحب بھیروی
مقیم کابل کو ایک مفصل خط لکھا۔ یہ ہم نہیں جانتے کہ کیسے جیل کی سخت نگرانی کے باوجود ان کو یہ خط
لکھنے کی توفیق مل سکی اور وہ خط باہر بھیجوانے کی توفیق مل سکی مگر معلوم ہوتا ہے کہ کوئی چھپا ہوا ہمدرد
وہاں موجود تھا جس کیذ ریعہ سے یہ کارروائی ہوئی کیونکہ وہ ان کے ہاتھ ہی کا خط لکھا ہوا ہے اس میں
کوئی بھی شک نہیں۔ وہ اپنے خط میں جو فارسی میں ہے جس کا ترجمہ میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں
لکھتے ہیں۔
یہ کمترین بندہ داعی اسلام میں روز سے ایسے قید خانہ میں ہے جس کا دروازہ اور روشن دان
بھی بند رہتے ہیں اور صرف ایک حصہ دروازہ کھلتا ہے۔ کسی سے بات کرنے کی ممانعت ہے۔ جب میں
وضو وغیرہ کے لئے جاتا جاتا ہوں تو ساتھ پہرہ رہتا ہے۔ خادم کو قید میں آنے کے دن سے لے کر اس
وقت تک چار کو ٹھڑیوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے لیکن جس قدر بھی زیادہ اندھیرا ہوتا ہے اسی قدر
خدا تعالی کی طرف سے مجھے روشنی اور اطمینان قلب دیا جاتا ہے"۔
یہ شہداء کے دل کی داستان ہے جو سو فیصد درست ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسی طرح
اندھیرے کمروں میں بھی اس کا نور اترتا ہے اور مظلوموں کے دلوں کو روشن کر دیتا ہے تو مولوی
صاحب شہید نے مکرم فضل کریم صاحب کو لکھا۔ ایک اور خط میں لکھتے ہیں کہ حضرت خلیفہ مسیح کے
حضور یہ خط بھیج دیں۔ علاوہ ازیں بذریعہ تاریا خط میرے احمدی بھائیوں کو میرے حال سے اطلاع دیں
تا وہ دعا کریں۔ دعا کیا کریں، کہ خدا تعالیٰ مجھے دین متین کی خدمت میں کامیاب کرے۔ میں ہر وقت
قید خانہ میں خدا تعالی سے یہ دعا کرتا ہوں کہ الہی اس نالائق بندے کو دین کی خدمت میں کامیاب کر۔
میں یہ نہیں چاہتا کہ مجھے قید خانہ سے رہائی بخشے اور قتل ہونے سے نجات دے بلکہ میں یہ عرض
کرتا ہوں کہ انہی اس بندہ نالائق کے وجود کا ذرہ ذرہ اسلام پر قربان ہو۔ (ترجمه از اصل خط
فارسی)
الغرض مولوی نعمت اللہ خان صاحب محکمہ شرعیہ ابتدائیہ میں پیش کئے گئے جس نے
ار اگست ۱۹۲۴ء کو آپ کے ارتداد اور واجب القتل ہونے کا فتوی دیا ۔ ۱۴ار اگست کو آپ عدالت
مرافعہ کابل کے سامنے پیش کئے گئے جس نے آپ کے دوبارہ بیانات لینے کے بعد فیصلہ کی توثیق
کرتے ہوئے مزید حکم دیا کہ نعمت اللہ خان کو قتل کرنے کی بجائے ایک بڑے ہجوم کے سامنے سنگسار
کیا جائے۔ اس فیصلہ کے مطابق تقریباً دو ماہ کی قید و بند کی مصیبتیں جھیلنے کے بعد اور اگست کو پولیس
نے مولوی صاحب کو لے کر کابل کی تمام ملیں ہیں پھرایا اور ہر جگہ منادی کہ یہ شخص آج ارتدادکی
پاداش میں سنگسار کیا جائے گا لوگ اس موقع پر حاضر ہو کر اس میں شامل ہوں۔
دیکھنے والوں کی شہادت ہے کہ جس وقت آپ کو گلیوں میں پھر ایا جارہا تھا اور سنگساری کا
اعلان کیا جارہا تھا تو آپ گھبرانے کی بجائے مسکرا رہے تھے۔ گویا آپ کو موت کا فتویٰ نہیں دیا جا رہا تھا
بلکہ عزت افزائی کی خبر سنائی جارہی تھی۔ عصر کے وقت آپ کو کابل کی چھاؤنی کے میدان میں سنگسار
کرنے کے لئے لایا گیا تو آپ نے اس آخری خواہش کا اظہار کیا جو صحابہ آنحضرت ﷺ کی سنت کی یاد
دلانے والا ایک واقعہ ہے یا آپ کے غلاموں کی سنت کو یاد دلانے والا ایک واقعہ ہے ۔ اس آخری
خواہش کا اظہار کیا کہ اس دنیا کی زندگی ختم ہونے سے پہلے ان کو اپنے رب کی عبادت کرنے کا آخری
موقع دیا جائے۔ حکام کی اجازت ملنے پر انہوں نے نماز پڑھی اور اس کے بعد کہا کہ اب میں تیار ہوں،
جو چاہو کرو۔ آپ کو کمر تک زمین میں گاڑ دیا گیا اور پہلا پتھر کابل کے سب سے بد بخت عالم نے پھینکا۔
اس کے بعد چاروں طرف سے پتھروں کی بارش شروع ہو گئی یہاں تک کہ آپ پتھروں کے ڈھیر کے
نیچے دب گئے اور خدا تعالیٰ کے راستہ میں شہید ہو گئے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے آپ کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے جماعت کو جو نصیحت کی یہ
آپ کا وہ پیغام ہے جب قادیان میں ان کی شہادت پر ایک اجلاس کیا گیا تو اس میں حضرت خلیفتہ صحیح
جون ۱۹۹۹ء تا ۲۴ / جون ۱۹۹۹ء ) 5(

الثانی کا یہ پیغام بھی تھا۔ غم کے اس وقت میں ہمیں اپنے فرض کو نہیں بھلانا چاہئے جو ہمارے اس
مبارک بھائی کی طرف سے ہم پر عائد ہوتا ہے جس نے اپنی جان خدا کی راہ میں قربان کر دی ہے۔ اس
نے اس کام کو شروع کیا ہے جسے ہمیں پورا کرنا ہے۔ آؤ ہم اس لمحه سی یه مصمم
اراده کرلیں که هم اس وقت تک آرام نھیں کریں گے جب تک ھم ان
شھیدوں کی زمین کوفتح نھیں کرلیں گے۔ صاحبزادہ عبداللطیف
صاحب رض نعمت الله خان صاحب اور عبدالرحمن صاحب کی روحیں
آسمان سے ھمیں ھمارے فرائض یاد دلا رھی ھیں اور میں یقین
کرتاهوں که احمدیه جماعت ان کو نہیں بھولے گی۔ (ملخص از تاریخ
احمدیت جلد پنجم ص ۴۴۷ تا ۲۵۹)۔ یہ امر واقعہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت
احمد یہ ان واقعات کو کبھی نہیں بھولی اور آج بھی شہادت کے لئے اسی طرح احمدی دل مچل رہے ہیں
جس طرح پہلے مچلا کرتے تھے۔
اب دوسرا واقعہ بھی کابل ہی کی سرزمین کا واقعہ ہے ۔ مولوی عبدالحليم
صاحب ساکن چراسه اور قاری نور علی صاحب ساکن کابل کو ۵/ فروری
۱۹۲۵ء کو شہید کیا گیا۔ ۵/ فروری ۱۹۳۵ء کو امیر امان اللہ خان والی افغانستان کے حکم سے آپ سنگسار
کئے گئے۔ اس موقع پر اخبار ریاست دہلی نے بھی اپنے ۲۱؍ فروری ۱۹۲۵ء کے شمارہ میں لکھا افغان
گورنمنٹ کا یہ وحشیانہ فعل موجودہ زمانہ میں اس قدر قابل نفرت ہے کہ جس کے خلاف مہذب
ممالک جتنا بھی صدائے احتجاج بلند کریں کم ہے۔ دنیا میں کسی شخص کا مذہبی عقائد کی صورت میں
حکومت کی طرف سے ظلم کیا جانا اور بے رحمی کے ساتھ قتل کیا جانا باعث شہادت ہوا کرتا ہے اور
بلا شبہ نعمت اللہ اور اس کے دو شجاع اور بہادر قادیان میں شہید کہلائے جانے کے مستحق ہیں جنہوں
نے اپنے عقائد کے مقابلہ میں دنیاوی لالچ اور راحت و آرام کی پروانہ کی اور اپنے فانی جسم کو پتھروں،
اینٹوں اور دوسری بے جان چیزوں کے حوالے کر دیا۔ ثبت است بر جریدہ عالم دوام ما۔ عالم کے صفحے
پر ہماری ہمیشہ کی زندگی ایک ایسا نقش چھوڑ گئی ہے جو ہمیشہ باقی رہے گا۔ ”ہم جہاں افغان حکومت کے
اس ظالمانہ فعل کے خلاف نفرت اور انتہائی حقارت کا اظہار کرتے ہیں وہاں ان شہداء کے خاندانوں
اور قادیانی فرقہ کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے اپنے عقائد پر مضبوط رہ کر دنیا میں
ظاہر کر دیا کہ ہندوستان اب بھی اپنے عقائد کے مقابلہ پر بڑی سے بڑی مصیبت کو لبیک کہنے کے لئے
تیار ہیں“۔ تو آپ کی شہادت نے صرف کابل ہی کی سرزمین پر ایک ماضی کے بہترین اسوہ کو زندہ
نہیں کیا بلکہ ہندوستان کی سرزمین بھی اس واقعہ پر فخر کرنے لگی۔
جب یہ خبر قادیان پہنچی تو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اس سلسلے میں منعقد ہونے والے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ آپ وہاں موجود تھے وہاں ایک اجلاس ہوا جس سے آپ نے
خطاب کیا اور اس خطاب میں فرمایا۔ ” مجھے جس وقت گورنمنٹ کابل کی اس ظالمانہ اور اخلاق سے بعید
حرکت کی خبر ملی میں اسی وقت بیت الدعا میں گیا اور دعا کی کہ الہی تو ان پر رحم کر اور ان کو ہدایت دے
اور ان کی آنکھیں کھول تا وہ صداقت اور راستی کو شناخت کر کے اسلامی اخلاق کو سیکھیں اور انسانیت
سے گری ہوئی حرکات سے باز آجائیں۔ میرے دل میں بجائے جوش اور غضب کے بار بار اس امر کا
خیال آتا تھا کہ ایسی حرکت ان کی حد درجہ بے وقوفی ہے۔
اس تقریر کے ذریعے میں آئندہ آنے والی نسلوں کو نصیحت
کرتاهوں کہ وہ طاقت اور قوت کے زمانے میں اخلاق کو ھاتھ سے نه
دیں کیونکه اخلاق اصل وهي ھیں جوطاقت اور قوت کے وقت
ظاهر ھوں۔ ضعیفی اور نا توانی کی حالت میں اخلاق اتنی قدر نہیں رکھتے جتنی کہ وہ اخلاق قدر رکھتے
ہیں جبکہ انسان بر سر حکومت ہو۔ اس لئے میں آئندہ آنے والی نسلوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جب خدا
تعالی ان کو ہماری ان حقیر خدمات کے بدلے میں حکومت اور بادشاہت عطا کرے گا ۔ اور یہ ضرور
ہو گا اٹل تقدیر ہے جو کسی قیمت بھی ٹالی نہیں جا سکتی۔ ان کی آنکھوں کے سامنے ایسا ہو گا کہ جب
حکومت اور بادشاہت عطا کرے گا تو یہ حکومت اور بادشاہت ان پرانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں
عطا فرمائے گا۔ " تو وہ ان ظالموں کے ظلموں کی طرف توجہ نہ کریں۔ جس طرح ہم اب برداشت
کر رہے ہیں وہ بھی برادشت سے کام لیں۔ طاقتور ہونے کے باوجود برداشت سے کام لیں اور اخلاق
دکھانے میں ہم سے پیچھے نہ رہیں بلکہ ہم سے آگے بڑھیں"۔ (الفضل قادیان ۱۹ / فروری
۱۹۲۵ء)
اب میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے دور کی ایک اور شہادت کا ذکر کرتا ہوں جو شیخ
احمد فرقا ئی صاحب کی شہادت ہے اور یہ عراق میں واقع ہوئی۔ ۱۶ / جنوری ۱۹۳۵ء
کو۔ ایک عرب نوجوان الحاج عبد اللہ صاحب نے جو ایک نہایت مخلص احمدی نہیں اور ایک لمبا عرصہ
قادیان میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آج کل اپنے وطن میں تبلیغ احمدیت میں مصروف ہیں۔
حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں ایک عریضہ لکھا جو حال ہی میں پہنچا
ہے۔ اس میں تحریر فرماتے ہیں۔ آج بغداد سے خط موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ شیخ احمد فرقانی
جو عرصہ دس سال سے احمدیت کی وجہ سے مخالفین کے ظلم و ستم برداشت کرتے چلے آرہے تھے جن
کا لوگوں نے بائیکاٹ کر رکھا تھا، ان کو شہید کر دیا گیا ہے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔
وہ لواء کر کوک میں اپنے گاؤں میں رہتے تھے جو بغداد سے قریباً دو سو میل کے فاصلے پر ہے۔
جب میں بغداد میں تھا تو وہ کئی ہفتے میرے پاس آکر رہتے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بے
حد محبت اور اخلاص رکھتے تھے۔ آپ کے فارسی اور عربی اشعار سن کر وجد میں آجاتے تھے اور زار زار
رونے لگ جاتے تھے۔ یہ خط ان کا الفضل قادیان دارلامان مورخہ ۱۴؍ فروری ۱۹۳۵ء کو شائع ہوا۔
حضرت احمد الفرقانی رحمہ اللہ نے مصائب الانبياء والابرار على ايدى السفلة والاشرار
کے نام سے ایک کتاب تصنیف کی تھی جو چھپ نہ سکی لیکن اس کتاب کا ایک قیمتی اقتباس مولانا
ابو العطاء صاحب جالندھری مرحوم نے اپنے رسالہ البشرى (ربیع الثانی ۱۳۵۴ھ مطابق جولائی
۱۹۲۵ء صفحہ ۲۶ ۲۷) میں شائع کر دیا تھا۔ اگر کسی نے یہ خط دیکھنا ہو تو اس رسالہ سے دیکھا جا سکتا ہے۔
اب اس کے بعد جو شہادت کا نمبر آتا ہے وہ بھی افغانستان ہی کی شہادت ہے۔ ولی داد
خان صاحب افغانستان - تاریخ شہادت ۱۵ / فروری ۱۹۳۹ء - ولی داد خان صاحب جو ایک لمبا
عرصہ دار الامان میں تعلیم حاصل کرتے رہے پھر وہ اپنے آپ کو تحریک جدید کے سلسلہ میں حضرت
امیر المومنین خلیفتہ صحیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر وقف کر کے حضور کے منشاء کے بموجب
تخمینا تین سال تک مجاہد تحریک جدید رہے۔ اس کے بعد وہ بخوشی علاقہ خوست یعنی اپنے گاؤں میں
جو کہ برطانوی اور افغانی حکومت کی حد فاصل پہاڑ کی چوٹی پر واقع اور بالکل آزاد علاقہ ہے آگئے جہاں
اپنے چچازاد بھائی خالیداد کی لڑکی سے نکاح کیا اور خدا تعالیٰ نے ایک لڑکا بھی دیا۔
اب ان ظالموں کا کلیجہ دیکھیں۔ کیسے پتھر دل انسان ہیں جو بد بختیوں سے آج تک باز نہیں آ
رہے۔ لڑکے کی عمرا بھی ڈیڑھ ماہ کی ہوئی تھی کہ ان کی بیوی کے بھائیوں نے اس ننھے معصوم بچے کو
قتل کر دیا، ذبح کر دیا اس بچے کو۔ اور پھر غالبا چوتھے دن پندرہ فروری کو نہایت بے دردی اور بے رحمی
سے تین گولیوں سے ہمارے بھائی کو قتل کر کے شہید کر دیا۔ تین دن تک مرحوم کو ان ظالموں نے
بغیر دفن کئے رکھ چھوڑا اس کے بعد انہیں کہیں پھینک دیا۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
اب خلافت ثانیہ کے دور کی ایک شہادت جو ۱۹۴۸ء میں ہوئی اس کا ذکر کرتا ہوں۔
ڈاکٹر میجر محمود احمد صاحب شهید، امر تسر کی مشہور احمدی قاضی فیملی کے چشم
و چراغ قاضی محمد شریف صاحب ریٹائر ڈ انجینئر لائلپور کے صاحبزادے اور قاضی محمد اسلم صاحب ایم ۔
اے (کینٹب) کے بھتیجے تھے ۔ قاضی محمد اسلم صاحب مرحوم کو ہندوستان میں عظیم الشان علمی
خدمات کرنے کی توفیق ملی ہے اور ان کا نام پنجاب کی علمی تاریخ میں بالخصوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر صاحب بہت متدین نوجوان تھے۔ انہوں نے قادیان میں بھی درویشی کے ایام کاٹے
ہیں اور وہاں اپنے آپ کو وقف کیا تھا۔ زمانہ درویشی کے ابتدائی ایام نہایت وفاشعاری سے قادیان میں
گزارے اور گراں قدر طبی خدمات بجالاتے رہے۔ واقعہ شہادت منقول از تحقیقاتی عدالت۔ یہ تحقیقاتی
عدالت کی رپورٹ شائع ہوئی ہے اس میں سے یہ واقعہ لیا گیا ہے۔ بیج لکھتے ہیں مرزا بشیر الدین محمود احمد
۱۹۴۸ء کے موسم گرما میں کوئٹہ میں مقیم تھے۔ ان کی موجودگی میں ایک نوجوان فوجی افسر میجر محمود جو
احمدی تھا نہایت وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا۔ ریلوے کے مسلم ملازمین کی ایسوسی ایشن نے ایک
جلسہ عام کا اعلان کیا تھا جو ا ار اگست ۱۹۴۸ء کو منعقد ہوا۔ اس جلسے میں بعض مولویوں نے تقریریں
کیں اور ہر شخص نے اپنی تقریر کے لئے ایک ہی موضوع یعنی ختم نبوت اختیار کیا۔ ان تقریروں کے
دوران قادیانیوں کے کفر اور اس کے نتائج کی طرف بار بار اشارے کئے گئے۔
ابھی یہ جلسہ ہو رہا تھا کہ میجر محمود ایک مریض کو دیکھنے کے بعد واپس آتے ہوئے جلسہ گاہ
کے پاس سے گزرے۔ اب یہ جو واقعہ ہوا ہے یہ بظاہر ایک حادثہ ہے مگر بلاشبہ یہ مشیت ایزدی تھی کہ
عین جلسے کے سامنے پہنچ کر ان کی موٹر کار ٹھہر گئی اور اس کو دوبارہ چلانے کی ہر کوشش ناکام ہو
گئی۔ عین اس موقع پر ایک ہجوم موٹر کار کی طرف بڑھا اور اس نے میجر محمود کو گھسیٹ کر نیچے اتار لیا۔
میجر محمود نے بھاگ کر جان چھڑانے کی کوشش کی لیکن ان کا تعاقب کیا گیا۔
اب دیکھیں شہادت کے وقت یہ بھاگنے کا کیا مطلب ہے۔ ایک کا بل کا شہزادہ ہے جو شہادت
کی طرف بھاگ رہا ہے اور کچھ دوسرے ہیں جو شہادت سے بھاگ رہے ہیں۔ یہ کیوں ہے؟؟۔ اس کی
وجہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کو بار بار یہ سمجھایا جا چکا ہے اور سمجھایا جاتا رہے گا کہ اپنی شہادت کے وقت
جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ اس کے نتیجہ میں پھر اور کبھی اشتعال پھیلتا ہے اور بہت سے معصوم مارے
جاتے ہیں۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ میجر صاحب شہید مجبور تھے کہ ان لوگوں کے چنگل سے نکلیں
اور ان کی جوابی کارروائی سے کسی شخص کو کوئی گزند نہ پہنچ جائے جس کو بہانہ بنا کر پھر سارے پاکستان
میں اشتعال انگیزی کی جاسکتی تھی۔ تو بعض باتیں سمجھانی پڑتی ہیں ورنہ تو عجیب لگتا ہے کہ ایک احمدی
شہادت سے جہاں تک ممکن ہو بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔
چنانچہ آخر پتھر اور چھرے مار مار کر ان کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان کی پوری انتڑیاں پیٹ سے باہر
نکل آئیں۔ ان کی نعش کے پوسٹ مارٹم معائنہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے جسم پر کند اور تیز
دھار والے ہتھیاروں سے لگائے گئے چھپیں (۲۶) زخم تھے اور موت ایک تو صدمے سے دوسرے
۱۹۹۹ء تا ۲۴ / جون ۱۹۹۹ء

داخلی جریان خون یعنی خون اندر بہت بہہ جانے کی وجہ سے واقعہ ہوئی جو بائیں پھیپھڑ ہے، بائیں گردے
اور جگر کے دائیں کنارے کے زخموں سے جاری ہوا تھا۔ عدالت لکھتی ہے کوئی شخص بھی اسلامی
شجاعت کے اس کارنامے کی نیک نامی لینے پر آمادہ نہ ہوا اور بے شمار عینی شاہدوں میں ایک بھی ایسانہ نکلا
جو ان غازیوں کی نشاندہی کر سکتایا کرنے کا خواہشمند ہو تا جن سے یہ بہادرانہ فعل صادر ہوا۔ لہذا
اصل مجرم شناخت نہ کئے جاسکے اور مقدمہ بے سراغ ہی داخل دفتر کر دیا گیا۔
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالٰی عنہ کا رد عمل۔ آپ نے ۲۱ / ظہور / اگست ۱۹۳۸ء کو
خطبہ جمعہ میں ان الفاظ میں اس شہادت پر تبصرہ کیا۔ میجر محمود احمد صاحب کی شہادت کارد عمل لوگوں
کے اپنے اپنے نظریہ کے مطابق ہوا ہو گا“۔ اب یہ بھی حضرت مصلح موعود کا انصاف ہے کہ سب کو
ملزم نہیں کر رہے بلکہ جانتے ہیں کہ بہت سے شریف لوگ وہاں موجود ہونگے جنہوں نے کس بات
کو نا پسند کیا ہو گا مگر چونکہ شرافت آج کل بزدل اور گونگی ہو چکی ہے اس لئے ہمیں ان کا علم نہیں ہو
سکتا۔ فرماتے ہیں اپنے اپنے نظریہ کے مطابق ہو گا۔ بعض کا بڑا اور غیر اسلامی رد عمل ہو گا اور بعض
کے نزدیک اس کا رد عمل اچھا ہوا ہو گا “۔ لیکن ایک رد عمل تو بہر حال ایسا ہوتا ہے جو دیر تک چلتا
رہتا ہے اور جس کے نتیجہ میں لوگوں کو حق قبول کرنے کی توفیق بھی ملتی رہتی ہے۔
فرماتے ہیں یہ حملہ جو میجر محمود پر کیا گیا ہے، ہے تو اتفاقی حادثہ در حقیقت یہ حملہ احمدیت
پر کیا گیا ہے۔ میجر محمود تو وہاں اتفاقا چلے گئے اگر کوئی اور احمدی ہو تا تو اس کے ساتھ بھی یہی واقعہ پیش
آتا کیونکہ میجر محمود پر کسی ذاتی عناد کی وجہ سے جملہ نہیں کیا گیا بلکہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے
ایسا ہوا ہے۔ اس واقعہ سے ہمارے اندر جو ردعمل هونا چاهئے وه یه هے
که هم پہلے سے بھی زیادہ انہماک اور تندھی سے تبلیغ کی طرف
متوجه هوں- مامورین کی جماعتوں پر ظلم ھوتے ھیں اور وہ ظلموں
کے نیچے بڑھتی اور پھولتی ہیں۔ دشمنوں میں بھی شریف الطبع انسان ہوتے ہیں ان
کے اندر ظلموں کو دیکھ کر دلیری پیدا ہو جاتی ہے اور سلسلے میں داخل ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ میجر محمود کی
شہادت کے بعد ایک دوست آئے۔ ان کے دل میں احمدیت کی سچائی گھر کر گئی۔ پہلے بھی وہ سچائی کے
قائل تھے لیکن ایمانی جرات پیدا نہ ہوئی تھی۔ اس واقعہ نے ان کے اندر ایمانی جرات پیدا کر دی اور وہ
یہ کہتے ہوئے کہ میجر محمود احمد صاحب کی خالی جگہ اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے احمدیت میں داخل
ہو تا ہوں، احمدیت میں داخل ہو گئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے زمانے میں بھی
حضرت حمزہ اور حضرت عمر کے واقعات اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ وہ ظلموں سے متاثر ہو کر ایمان کی
روشنی سے منور ہوئے تھے۔ تو اس قسم کے ظلم و تشدد کے واقعات جماعت کی ترقی کا باعث ہوتے ہیں
۔ اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ وقت تبلیغ پر صرف کرنا چاہئے تا صحیح عقائد ان پر واضح ہو جائیں اور
احمدیت کی سچائی کھل جائے"۔
اب ماسٹر غلام محمد صاحب کی شہادت کا ذکر کرتا ہوں جو یکم اکتوبر ۱۹۵۰ء کو
ہوئی۔ یہ صوبہ سرحد کے یا غیر ملکوں کے نہیں پاکستان میں ہونے والے واقعات ہیں۔ میجر محمود کا
واقعہ بھی پاکستان ہی میں ہوا ہے۔ اب پاکستان کے واقعات میں یہ دوسر اواقعہ ہے۔ یکم اکتو بن ۱۹۵ء کو
ایک احمدی مولوی نور دین سات دوسرے احمدیوں کے ساتھ تبلیغی مہم پر چک نمبر ۵ میں گیا۔ یہاں
کے غیر احمدیوں نے ان مبلغوں کو گھیر لیا۔ پھر ان پر کیچڑ پھینکی اور ان کے چہروں پر کالک ملی اور گندے
پانی میں سے انہیں ہنگا کر ریلوے سٹیشن اوکاڑہ تک پہنچایا۔ پولیس میں اس واقعہ کی رپورٹ لکھوائی گئی
جس پر ایک شخص مولوی فضل الہی زیر دفعہ ۷ ۳۴۲،۱۴ زیر حراست لے لیا گیا۔ دشمن یہ بہانہ
ڈھونڈتے ہیں کہ ہمارے کسی مولوی کو پکڑیں یا کوئی جوابی کارروائی کریں تو اس کے نتیجہ میں ہم
سارے ملک ایک آگ لگا سکیں۔
اس گرفتاری کے خلاف احتجاج کے طور پر اوکاڑہ میں دکانیں بند ہو گئیں اور تین اکتوبر کی
رات کو ایک جلسہ عام ہوا جس میں ہزاروں اشخاص شامل ہوئے۔ بہت سے مقررین نے تقریریں
کیں جو بے انتہا اشتعال انگیز تھیں۔ ایک مقرر نے جلسہ کے نوجوان حاضرین سے اپیل کی کہ مرزائی
فتنے سے قوم کو نجات دلاؤ اور بہت سے واقعات بیان کئے ، علم دین شہید کے اور دوسرے واقعات۔ یہ
ایک لمبی تفہ تفصیل ہے جس میں جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ تقریر سننے کے بعد محمد اشرف نے جو
تقریریں سن چکا تھا ایک چھرے سے مسلح ہو کر غلام محمد کا تعاقب کیا جبکہ وہ اوکاڑہ جارہا تھا۔ محمد اشرف
نے غلام محمد کو ایک نہر کے قریب جالیا اور اس کے چھرا گھونپ دیا۔ غلام محمد کاز خم کاری تھا چنانچہ وہ
تھانے کو لے جانے سے پہلے ہی مر گیا۔ محمد اشرف ایک مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس
نے یہ بیان دیا۔ تفصیل اس کے منہ سے سنئے۔ پہلے یہ کہا کہ ستمبر میں پھر کہا کہ اکتوبر کی تیسری تاریخ کو
اوکاڑہ میں ایک جلسہ ہوا جس میں رضوان، بشیر احمد ، مولوی ضیاء الدین، قاضی عبدالرحمن، چوہدری
محبوب عالم اور صدر جلسہ نے جو غالباً قاضی تھے پر جوش تقریریں کیں جن میں بتایا کہ مرزائی نبی کریم
کو گالیاں دیتے ہیں۔ ہم حضور کی عظمت کے لئے اپنی جانیں دے دیں گے۔ تقریر میں یہ کہا گیا
کہ جو لوگ ان کو پہچان کرنا بود کرنے پر آمادہ ہیں وہ اپنے ہاتھ اٹھا ئیں۔ جلسے میں علم دین غازی کا بھی
ذکر کیا گیا اور اس کی سر گزشت سنائی گئی۔ 5 $۔ یہ ساری تحریر میں نے اپنے قلم سے کائی ہوئی
تھی وہ پرائیویٹ سیکرٹری نے غلطی سے لکھ دی ہے تو اصل حصہ ان کے قتل کے واقعہ کا میں اس شخص
کے الفاظ میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے:
میں سائیکل پر چک نمبر ۴۸ گیا جہاں ماسٹر تفریحی چھٹی پر اپنے گھر گیا ہوا تھا۔ میں چک
میں ٹھہرا رہا تا وقتیکہ وہ سکول میں آگیا۔ گاؤں کے چوک کی ایک دکان پر میں نے ایک سگریٹ پیا۔
جب میں باہر نکلا ماسٹر سکول میں نہ تھا۔ مجھے یقین تھا کہ ماسٹر مرزائی ہے اور میں اس نیت سے آیا تھا۔
چک میں میں نے ایک سید سے پوچھا کہ آیا حضور نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ہمارے بچوں کو
پڑھانے پر کوئی کافر مقرر تھا۔ اس ماسٹر کا کیا حق ہے کہ وہ ہمارے چک میں مقیم ہے ، زمین الاٹ کرا
رکھی ہے اور بچوں کو پڑھا رہا ہے۔ اس کے بعد میں نے ایک لڑکے سے پوچھا کہ ماسٹر- کہاں گیا ہے۔
اس نے بتایا کہ وہ چک ۳R /۴۰کو گیا ہے۔ میں نے پوچھا سا ئیکل پر یا پیدل جواب ملا سائیکل پر۔
میرے پاس اس وقت ایک چھرا تھا میں نے اس کو دو میل کے فاصلے پر جالیا اور وہاں میں نے اپنے
سائیکل سے اتر کر اس کے سائیکل کو دھکا دیا اور اسے گرا لیا۔ میں نے ماسٹر کو چھرے سے ایک ضرب
لگائی اور وہ بھاگ کر چھوٹی نہر کے پانی میں گھس گیا۔ چھرا ٹھیک نہ رہا۔ میں نے اسے درست کیا اور
پھر پانی میں اور ضر میں لگائیں۔ میں اس کو مار رہا تھام کہ اِدھر اُدھر سے کچھ لوگ جمع ہو گئے اور انہوں
نے مجھے روکا۔ میں نے ان سے کہا مجھے نہ روکو میں ایک کا فر کو قتل کر رہا ہوں اور ایک اجنبی شخص نے
مجھ سے سوالات کئے۔ میں نے اس کو بھی یہی بتایا کہ میں نے ایک کافر کو ہلاک کر دیا ہے۔ پھر میں
اوکاڑہ چلا آیا۔ اوکاڑہ آکر کسی نے اس سے کوئی باز پرس نہیں کی۔
جتنے بھی احمدیوں کے قاتل ہیں ان کے خلاف قانون مجرم ہے۔ کسی انگریز مفکر نے بہت
اچھی بات لکھی تھی کہ دنیا میں سب سے زیادہ بھیا نک مظالم اس ملک میں
توڑے جاتے ھیں جهان قانون مجرم هو چکا ھو۔ اگر قانون مجرموں کی پشت
پناہی کرتا ہے تو وہاں سب سے زیادہ بھیانک مظالم معصوموں پر توڑے جاتے ہیں۔ یہ فقرہ بعینہ پاکستان
پر چسپاں ہوتا ہے۔
اب میں چوهدری بدردین صاحب آف راولپنڈی کی شہادت کا ذکر
کرتا ہوں جو ۱۰ / اکتوبر ۱۹۵۰ء کو ہوئی۔ ماسٹر غلام محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دردناک شہادت
کاز غم بالکل تازہ ہی تھا کہ صرف چند روز بعد جماعت احمد یہ راولپنڈی کے ایک سادہ مزاج اور خاموش
طبع بزرگ اور صحافی چوہدری بدزدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ لدھیانوی گولی مار کر شہید کر دئے
گئے۔ چوہدری صاحب موصوف ۱۸۹۰ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں پائی۔ انہوں نے
۱۸۹۹ء کے لگ بھگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔ عرصہ دراز تک جماعت احمدیہ
لدھیانہ کے سیکرٹری مال اور سیکرٹری امور عامہ رہے۔ فسادات ۱۹۴۷ء میں آپ گوالمنڈی راولپنڈی
میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔
راولپنڈی میں احرار کا نفرنسوں نے سخت اشتعال پھیلا دیا اور ۱۰؍ اکتوبر ۱۹۵۰ء ساڑھے چھ
بجے شام گوالمنڈی کے باغیچہ میں آرہے تھے کہ فائر بریگیڈ کے پاس ایک شخص ولایت خان نے ان پر
پیچھے سے فائر کیا اور گولی ان کی پشت کو چیرتی ہوئی پیٹ کی طرف سے نکل گئی ۔ اتفاق سے اس وقت
ایک سب انسپکٹر پولیس نے جو کسی کام کے تعلق میں باہر سے راولپنڈی آئے ہوئے تھے قاتل کو گولی
چلاتے دیکھ لیا اور اسے موقع پر ہی گرفتار کر کے اس کا پستول چھین لیا اور جیسا کہ تحقیقاتی عدالت
فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء کے فاضل ججوں نے اپنی رپورٹ میں ذکر کیا ہے عینی شاہدوں میں سے ایک
نے جس پر نسیشن حج اور ہائی کورٹ دونوں نے اعتبار کیا ہے یہ بتایا کہ مجرم کو عین موقع پر گرفتار کیا گیا
تو اس نے خود یہ اقرار کیا کہ میں نے بدر دین کو اس لئے ہلاک کیا ہے کہ وہ احمدی ہے۔ اور اس کا کچھ
نہیں بنا۔
چوہدری بدر دین صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ گولی لگنے سے گر پڑے۔ ان کے ایک داماد ڈاکٹر
میر محمد صاحب قریشی نے آپ کو ایمبولینس کار کے ذریعے سول ہسپتال پہنچایا مگر آپ جانبر نہ ہو سکے
اور اگلے دن گیارہ بجے کے قریب ساٹھ سال کی عمر میں آپ کو شہادت کے ذریعے عمر جاودانی نصیب
ہوئی انا للہ وانا اليه راجعون۔ بے ہوشی کے عالم ر میں بھی آپ کی زبان پر مسنونہ دعائیں اور کلمہ
طیبہ جاری رہا۔ آپ اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے مگر آپ نے اپنے پیچھے چونتیس افراد کا کنبہ بطور
یادگار چھوڑا ہے۔
اب صوبہ سرحد میں ہونے والی ایک شہادت کا ذکر کرتا ہوں یہ کیونکہ ایسے ضلع کی شہادت
ہے جو کبھی سرحد میں بھی شمار ہوتا ہے، کبھی پنجاب میں بھی شمار ہوتا ہے یعنی ضلع ہزارہ تحصیل مانسہرہ،
مولوى عبدالغفور صاحب آپ دس برس کی عمر میں قادیان پہنچے اور ۱۹۰۶ء میں حضرت
مہدی معہود علیہ السلام کی بیعت سے مشرف ہوئے۔ آپ کو قادیان کی پیاری اور پُر انوار برکت سے
اس قدر محبت اور عقیدت ہو گئی کہ اپنے بڑے بھائی حکیم نظام جان صاحب رضی اللہ عنہ کو بھی آنے
کی ترغیب دی جس پر حکیم صاحب مستقل ہجرت کر کے قادیان ہی کے ہو گئے۔ آپ کا معمول تھا کہ
روزانہ اذان سے پہلے اٹھتے اور اپنے ملازم کو ہمراہ لے کر دریا سے پار چکیوں پر چلے جاتے تھے۔ نماز فجر
وہیں ادا کرتے اور اسی عرصہ میں ان کا سات سالہ بچہ عبد اللطیف چائے لے کر وہاں پہنچ جاتا۔ دونوں
۱۹۹۹ء تا ۲۴ / جون ۱۹۹۹ء ) 7(

ناشتہ کرتے اور زمین کی دیکھ بھال کے بعد اپنے گاؤں لوٹ آتے۔
۲۱ ستمبر کو بوقت صبح آٹھ بجے آپ اپنے بچے عبد اللطیف کو لے کر اپنے گھر سے پن چکیوں
کی نگہداشت کے لئے نکلے۔ آپ چار فرلانگ تک گئے تھے کہ ایک کمین گاہ سے آپ پر بندوق کا فائر کیا
گیا۔ اس کے بعد آپ کو اور آپ کے بچے کو کلہاڑی سے شہید کر دیا گیا۔ ظالم قاتل بھاگ
گئے اور بے گور و کفن لاش کی نگرانی آپ کا گھر یلو کتا کر تا رہا جو کبھی آپ کی نعش کی طرف جاتا اور کبھی
ان کے بچے کی نعش کی طرف جاتا تھا۔ پس دیکھو کتے کو کبھی خدا تعالیٰ نے ان بد بختوں پر یہ فضیلت
بخشی ہے ۔ وہ شہید کی نعشوں کی نگرانی کر رہا تھا اور ظالم اس سے بے پرواہ ہو کر اپنی خباثتوں میں
مصروف ہو چکے تھے۔ مولوی عبد الغفور صاحب نے اپنے پیچھے ایک بیوہ، تین لڑکے اور تین لڑکیاں
یادگار چھوڑیں۔ اب ان سب کے خاندان گواه هونگی که الله تعالیٰ نے ان پر
کتنے فضل نازل فرمائے ھیں۔ دنیا تو ان واقعات کو بھول سکتی ھے
مگر خدا کبھی نہیں بھولتا اور اپنے بے شمار انوار کے ذریعے ان کی
اولاد در اولاد پر ثابت کرتا چلا جاتا هے که تم جو کچھ دنیا میں پا رھے
هو اور جو آخرت میں پاؤگے وہ تمھارے بزرگ شہداء کی برکت ہے۔
اب یہ واقعہ ۔ شہادت ۱۹۵۶ء کی محترم داؤد جان شهید صاحب کی ہے، یہ
بھی صوبہ سرحد کے ہیں اور وہیں شہید کئے گئے۔ ۲۳ مارچ ۱۹۵۶ء کو خطبہ ثانیہ کے بعد حضرت مصلح
موعود نے نماز ہائے جنازہ کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا، وو چو تھا جنازہ جو بہت تکلیف دہ ہے کابل کے ایک
احمد کی دوست داؤد جان صاحب کا ہے۔ یہ مخلص دوست جلسہ پر ربوہ آئے ہوئے تھے ۔ واپس گئے تو
بعض لوگوں نے ان کی شکایت حکام کے پاس کر دی۔ انہوں نے بلا کر دریافت کیا کہ تم ربوہ گئے تھے ؟۔
انہوں نے کہا ہاں میں ربوہ گیا تھا۔ اس پر انہیں قید کر دیا گیا مگر ان کی قوم کی اس سے تسلی نہ ہوئی۔
چنانچہ ایک بہت بڑے ہجوم نے قید خانے پر حملہ کر دیا اس کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں اور
پھر انہیں نکال کر باہر لے گئے اور کھلے میدان میں انہیں کھڑا کر کے شہید کر دیا۔
ان کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا مرنا
تو سب نے ہے لیکن اس قسم کی موت بہت دکھ اور تکلیف کا موجب ہوتی ہے اور مارنے والوں کو بھی
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مستحق بناتی ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ اُنصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا اَوْ مَظْلُوماً
کہ تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔ ایک صحابی نے پوچھا یار سول اللہ مظلوم کی مدد تو سمجھ
میں آگئی ہے لیکن ظالم کی مدد کیسے کی جائے۔ آپ نے فرمایا ظالم کو ظلم سے رو کو یہی اس کی مدد ہے۔
پس تم دعائیں کرو کہ اللہ تعالٰی ہماری جماعت کی حفاظت فرمائے اور جن لوگوں نے غلطی کی ہے انہیں
بھی ہدایت دے تا بجائے اس کے کہ وہ احمدیوں کے خلاف تلوار اٹھائیں ان کے دل احمدیت کے نور
سے منور ہو جائیں اور انہیں نیکی کی راہوں پر چلنے کی توفیق نصیب ہو“۔ (روزنامه الفضل ۱۳/ اپریل
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالٰی عنہ کے خطبہ فرموده ۳۰ مارچ ۱۹۵۶ء مطبوعه الفضل
سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کھلے میدان میں کھڑا کر کے گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔
اب حضرت مصلح موعودؓ کے دور میں ہونے والی بے شمار شہادتوں میں سے میں اب ایک
آخری شہادت کا تذکرہ کرتا ہوں۔ شہید مرحوم ڈاکٹر محمد احمد خان صاحب ابن
خان میر خان صاحب افغان تھے۔ یہ خان میر خان حضرت مصلح موعودؓ کے ایک جاشار
محافظ تھے اور ایسا کام کرتے تھے صرف حفاظت کا ہی نہیں بلکہ سامان وغیرہ بھی خود اٹھا اٹھا کر گاڑیوں
میں رکھنا اور بچوں کی بھی حفاظت کرنا، ان کی بھی دلداری کرنی۔ غرضیکہ حضرت مصلح موعودؓ کے
پہرہ داروں میں سے خان میر ایک بے مثل پہریدار تھے۔
مریم سلطانہ جو ڈاکٹر محمد احمد خان صاحب، آپ کے بیٹے کی بیگم اور آپ کی بہو تھیں وہ بیان
کرتی ہیں کہ میں اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ ضلع کوہاٹ کے علاقہ ٹل میں مقیم تھی۔ اس علاقے
میں کوئی احمدی گھرانہ نہ تھا ۔ ۱۹۵۶ء میں وہاں مخالفت کی آگ بہت بھڑ کی۔۱۲۹ جون ۱۹۵۶ء کو مخالفین
میرے خاوند کو دھوکہ دے کر ایک مریض کے علاج کے لئے پانچ چھ میل دور علاقہ غیر میں لے گئے۔
یہ سراسر جھوٹ بول کر لے جانے والا گاؤں کا ایک ملاں تھا۔ اس نے انسانی ہمدردی کے نام پر ان سے
اپیل کی کہ سات میل دور تمہیں جانا پڑے گا مگر ایک مریض ہے اور اس کی خاطر اگر تمہارے دل میں
سچی ہمدردی ہے انسانیت کی تو وہاں پہنچو اور اس کا علاج کرو لیکن جو نہی یہ بد بخت گاؤں پہنچا اس نے
نہایت غضبناک آواز میں اعلان کیا کہ یہ قادیانی ڈاکٹر ہے میں اسے نہیں چھوڑوں گا جب تک اسے گولی
نہ ماروں اور وہیں گولی مار کر شہید کر دیا۔
مریم سلطانہ کو شہادت کی خبر ملی تو ارد گرد کوئی بھی ان کا ہمدرد نہ تھا۔ سب مخالف تھے۔ لیکن
بڑی بہادر خاتون تھیں۔ یہ ہمت کر کے ، بچوں کو خدا کے سپرد کر کے اپنے میاں کی نعش لینے کے لئے
نکل کھڑی ہوئیں۔ جس قسم کے حالات تھے نعش کا ملنا ممکن نظر نہیں آتا تھا لیکن آپ لاش کی تلاش
میں پیر گرداں پھرتی رہیں۔ کہتی ہیں کہ میں لاش تلاش کرتی پھرتی تھی اور شہر کے لوگ میرے شوہر
کے قتل پر خوشیاں منارہے تھے۔ میں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ پھر کوئی میرے غم میں
شریک نہ تھا۔ آخر انہوں نے یعنی مریم نے آخر لاش حاصل کر ہی لی اور ٹرک کا انتظام بھی خود ہی کیا۔
بڑی بہادر خاتون تھیں ، خود اکیلے ہی یہ سارے کام کئے۔ ٹرک کا انتظام کر کے اس میں لاش رکھ کر
چاروں بچوں کو ہمراہ لے کر ربوہ روانہ ہو مستر گئیں۔
کہتی ہیں میں آہوں اور سسکیوں میں زیر لب دعائیں کرتی رہی اور ان کے شوہر کی دکان
بھی لوٹ لی گئی۔ قاتل وہاں دندناتا پھرتا تھا لیکن کوئی اسے پکڑنے والا نہ تھا لیکن خدا کی پکڑ سخت ہوتی
ہے۔ اب یہ وہ آخری بات ہے جس سلسلے میں میں جماعت کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ جتنے
بھی احمدیوں کوشہید کرنے والے ظالم لوگ ھیں ان کی خبر تو لے
کر دیکھیں کہ حکومت کی پکڑ سے تو وہ بچ گئے لیکن ان پر خدا کی
کیسی پکڑ آئی۔ میں جب وقف جدید میں تھا تو مجھے یہ شوق تھا، میں جستجو کیا کرتا تھا تو ایک
خاندان کے متعلق جس نے بہت ظالمانہ طریق پر ایک احمدی کو مارا تھا اس کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ
سارا خاندان ایک حادثیہ میں بس میں جل گیا اور تمام کے تمام جل کے مر گئے۔ پس اس پہلو سے بھی
مجھے شوق تھا کچھ مواد میں نے وہاں اکٹھا کر وایا تھا وہ اللہ بہتر جانتا ہے کہاں گیا۔ لیکن احمدی
محققین کو یا جن جن علاقوں میں یہ لوگ بستے ھیں جو قتل کرنے
کے بعد دندناتے پھرتے تھے ان کے علاقے کے احمدیوں کوچاهئے که
ان کے حالات جمع کریں اور دیکھیں کہ خدا کی تقدیر نے ان کو کیسے پکڑا۔
اب ان کے بیان کے مطابق میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔ یہ شخص جو دندناتا پھرتا تھا یہ پاگل
ہو گیا اور دیوانگی کی حالت میں گلیوں میں نیم برہنہ پھر تا رہا اور کچھ عرصہ نظر آنے کے بعد کہیں ہمیشہ
کے لئے گم ہو گیا۔ وہ ملاں جو مریض دکھانے کے بہانے ڈاکٹر کو بلانے آیا تھا وہ بھی اپنے بھائی کے
ہاتھوں بیوی بچوں سمیت قتل ہو گیا۔ تو اللہ کی پکڑ ڈھیل تو دکھاتی ہے مگر بہت سخت ہوا کرتی ہے۔ مگر
ہمارے ارباب حل و عقد کو تو خدا کی پرواہ کوئی نہیں۔ یہ تو تاریخ ان کو بتائے گی کہ یہ کہاں جارہے ہیں
اور کس گڑھے میں کو درہے ہیں اور سارے ملک کو اپنے ساتھ جہنم میں داخل کر رہے ہیں۔ آج کل
جو وہاں حال گزر رہا ہے، گلی گلی ظلم کا شکار بن چکی ہے ، اتنے بھیانک مظالم ہو رہے ہیں کہ انسان اس کا
تصور بھی نہیں کر سکتا۔ مَزْقَهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ وَ سَحْقَهُمْ تَسْحِيْقا کی تقدیر ھے جو
پاکستان میں چلتی دکھائی دے رھی ھے ۔ مَزِّقْهُم کی چکی کے نیچے
یه ساریے پیسے جارھے ھیں اور کسی کو پته نهیں کہ ابھی مرنے کے
بعدا یک اور چکی میں بھی پیسے جائیں گے جس کا پیسا جانا همیشه
کے لئے یااتنے لمبے عرصه کے لئے هے جسے همیشگی کھا جا
سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہدایت عطا فرمائے۔
۱۹۹۹ء تا ۲۴ / جون ۱۹۹۹ء

آج 10 میں سے 10 باقی