People Who Gave Great Sacrifices
Friday Sermon, 7 May 1999: People Who Gave Great Sacrifices
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے افغانستان، ہندوستان، انڈونیشیا، البانیہ اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمدی شہداء کے روح پرور واقعات اور ان کی عظیم قربانیوں کا تفصیلی تذکرہ فرمایا ہے۔ انہوں نے مظالم اور قید و بند کی اذیتوں کے باوجود ان نفوس قدسیہ کے ثبات قدم اور استقامت کو اجاگر کیا۔ نیز حضور رحمہ اللہ نے شہداء کی تاریخ اور ان کے پسماندگان کی تفصیلات محفوظ رکھنے کی اہمیت واضح فرمائی اور تقسیم ہند کے فسادات کے دوران مسلمانوں کے تحفظ اور مہاجرین کی خدمت کے لیے احمدیوں کی قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔
موضوعات: شہداء احمدیت، استقامت فی الدین، مختلف ممالک میں قربانیاں، تاریخ کا تحفظ، تقسیم ہند کے دوران خدمات
خطبه جمعه
بڑی بڑی عظیم قربانیاں دینے والے وجود پہلے گزر چکے ہیں
مرتے تو سب ھی ھیں مگر مبارك هے وہ جوکسی نہ کسی رنگ میں
دین کی حمایت کرتا هوا مارا جائے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیر المومنین حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرمودہ ۷ رمئی 1999ء بمطابق ۷ ہجرت ۱۳۷۸ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْواتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلكِنْ لا تَشْعُرُونَ ﴾
(سورة البقره آیت ۱۵۵)
شہداء کاذکر چل رہا ہے اسی تعلق میں یہ مرکزی آیت ہے جس کی میں ہر دفعہ تلاوت کرتا
ہوں۔ جب شہداء کا ذکر خیر چلا تو اس وقت اس کثرت سے شہداء کے نام نہیں تھے جو اب اس مضمون
کے تتبع سے آہستہ آہستہ نکل آئے ہیں اور عزیزم غلام قادر شہید کی شہادت نے جو یہ سلسلہ جاری کر
دیاء اللہ تعالیٰ امید ہے اس کو بھی اس کے ثواب سے محروم نہیں رکھے گا کیونکہ بہت سے ایسے نام ہیں
جن کو عام یاد بھلا چکی تھی۔ پس ضروری تھا کہ ان کا ذکر بار بار چلے۔
اب جو پاکستان میں خصوصیت سے ہمارے اسیران راہ مولی پڑے ہوئے ہیں ان میں سے
کبھی اکثر کے نام کو لوگ بھلا چکے ہونگے لیکن اپنے قفس میں بیٹھے ہوئے ان کا دل تو چاہتا ہو گا کہ "
کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے“۔ فیض نے بہت خوب کہا ہے کہ :
نفس اداس ہے یارو صبا سے کچھ نہ کہو ہو کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے
تو جو میرے یار ہیں وہ ان کے بھی تو یار ہیں۔ ان کے بھی یاد ہیں جنہوں نے راہ احمدیت میں بے شمار
قربانیاں پیش کیں۔ تو یہ ذکر خیر جو آج میری زبان سے جاری ہو رہا ہے ہو سکتا ہے آج کے قفس کی
فضاؤں کو بھی روشن کر دے اور کچھ دیر تک وہ لوگ جو اس ذکر کو پیٹیں ان یادوں میں محو ہو جائیں جو
ان کو بھی بہت پیاری ہیں اور اس سے خود تسلی پائیں کہ بڑی بڑی عظیم قربانیاں دینے والے وجود پہلے
گزر چکے ہیں، ان کے مقابل پر تو ان لوگوں کی قربانیاں ماند ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ پس یہ وہ سلسلہ
ہے جسے اب ہم آگے بڑھاتے ہیں اور تعجب ہے کہ افغانستان میں اس سے اور بھی بہت زیادہ شہید
ہوئے ہیں جتنا عام لوگوں کا تصور ہے۔
سے پہلے میں صاحبزاده محمد سعید جان اور صاحبزادہ محمد
عمر جان رض افغانستان کا ذکر کرتا ہوں۔ 1916ء میں ضلع گجرات کے ایک مجذوب فضل کریم
صاحب ہوا کرتے تھے جن کو تبلیغ کا بہت شوق تھا لیکن تھے مجذوب۔ ان کو پتہ نہیں تھا کہ ان کی تبلیغ
کی جرات کے نتیجہ میں احمدی بھائیوں کو کیا کیا مصیبتیں پڑیں گی۔ بہر حال ان کے دل میں یہ سود اسمایا
کہ وہ تبلیغ کی خاطر ے 191ء میں روانہ ہو کر کابل چلے گئے اور وہاں جا کر سردار نصراللہ خان کو درخواست
دی کہ میں احمدی ہوں اور بغرض تبلیغ آیا ہوں۔ سردار نے ان کو فور اگر فتار کر لیا اور پھر جب ان نے
پوچھ کچھ تھ کی اور کون کون احمد کی ہیں تو اس مجذوب بے چارے نے ان سب کے نام لے دئے جن کا اس
کو علم تھا۔ چنانچہ حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پانچ لڑکوں کو بھی
ان کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا جوا بھی افغانستان ہی میں تھے۔
انہیں شیر پور کے جیل خانے میں مقید کر کے ان کے پاؤں میں موٹی موٹی بیڑیاں ڈال دی
گئیں اور اگر چہ ان میں سے کسی کو قتل نہیں کیا گیا مگر یہ دردناک، اذیت ناک موت جو رفتہ رفتہ ان کو
پہنچائی گئی یہ عام یکدفعہ کی شہادت سے زیادہ دردناک ہوا کرتی ہے۔ چنانچہ آٹھ نو ماہ تک وہ جیل میں اس
حالت میں رہے کہ ان کو کھانے میں سوائے نمک اور خشک روٹی کے کچھ نہیں ملتا تھا اور اس کی وجہ سے
جیل ہی میں انہوں نے تکلیفیں اٹھا اٹھا کر جب نظام نے جواب دے دیا، انٹریاں گل گئیں تو اسی حالت
میں وفات پائی۔ تو بلا شبہ ان کا نام عظیم شہداء میں داخل ہے اور ان کی شہادت اس پہلو سے زیادہ
دردناک ہے کہ نو ماہ تک مسلسل تکلیفیں اٹھاتے ہوئے انہوں نے جان دی ہے۔
ایک اور کابل کے شہید ہیں ان کا بھی یہی حال ہے۔ ان کو بھی نمک اور خشک روٹی پر رکھا
گیا تھا جس طرح ان شہداء کو بھی اور اسی طرح رفتہ رفتہ انتڑیاں گل گئیں، زخم پیدا ہو گئے سارے نظام
میں اور اس حالت میں ان لوگوں نے جان دی ہے ۔ یہ ۱۹۱۸ء کا واقعہ ہے۔ حضرت سید
سلطان احمد صاحب شہید اور ان کے بھائی حضرت سید حکیم صاحب کا
ذکر ہے۔ شہادت ۱۹۱۸ء میں ہوئی۔ علاقہ حاجی کے حاکم سردار محمد خان کے حکم سے ایک بڑے عالم
یعنی سید سلطان صاحب جو بڑے عالم دین تھے اور ان کے بھائی سید حکیم صاحب کو گر فتار کر کے قید
خانہ میں ڈال دیا گیا۔ یہاں خشک نان اور نمک کے سوا انہیں کوئی کھانا نہ ملتا تھا۔ مسلسل یہ کھانا کھانے
کے نتیجہ میں دونوں کی انتڑیاں بالکل گل گئیں اور اسی درد ناک حالت میں شہید ہوئے۔
اب تاریخ کے اعتبار سے مختلف ملکوں کا جگہ جگہ ذکر چلے گا۔ مگر میں نے تاریخ وار چونکہ
مرتب کیا ہے اس لئے اب میں انبالہ کے حاجی میراں بخش صاحب اوران کی
اهلیه کی شہادت کا ذکر کرتا ہوں۔ یوم شہادت ۱۳/ / ۱۴ اگست ۱۹۴۰ء - ۱۴/۱۳ / اگست کی
درمیانی رات کو گیارہ بجے حضرت حاجی میراں بخش صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کی اہلیہ صاحبہ کو
ان کے اپنے مکان میں شہید کر دیا گیا۔ حاجی میراں بخش صاحب قریشی محلہ خلوت انبالہ شہر کے رہنے
والے تھے ۔ چرم فروشی کرتے تھے ۔ حاجی صاحب نے ۱۹۰۴ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ نہایت سرگرم داعی الی اللہ تھے۔ ان پر اللہ تعالی نے احمدیت
کی بدولت فضل بھی بہت کئے تھے اور بہت کاروبار چلا اور اللہ تعالی کے فضل سے ان کا جو کار و بار کا پھلنا
اور پھیلنا یہ بھی احمدیت ہی کی برکت سے تھا۔ اس وجہ سے مشہور بہت ہو گئے تھے اور ملانوں کو یہ بہت
تکلیف تھی کہ احمدی ہو کر اتنی اس کو برکت ملی ہے، اتنامال و دولت اس کے ہاتھ آ رہا ہے۔
اس وجہ سے ملانوں کی انگیخت پر ۱۳ اور ۱۴؎ کی درمیانی شب کو گیارہ بجے جب کہ آپ
اور آپ کی اہلیہ اپنے مکان میں سوئے ہوئے تھے آپ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ پہلے حاجی صاحب پر
دشمنوں نے تیز چاقو سے حملہ کیا اور پلی کے قریب ایک گہر از غم لگا جس سے حاجی صاحب موقع پر ہی
جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعہ کو دیکھ کر ان کی اہلیہ کی آنکھ کھلی اور وہ شور مچا کر مدد حاصل کرنے کے لئے
چھت پر چڑھنے لگیں کہ سنگدل قاتل نے مرحومہ کو میٹر ھیوں سے نیچے گرا لیا اور ایک دو وار میں ہی
کام ختم کر دیا۔ یہ واقعہ شہادت اور بھی درد ناک ہو جاتا ہے یہ معلوم کر کے کہ ان کی چھوٹی بچی عمر دس
ماہ ان کی گود میں تھی وہ ان کے نیچے دب گئی اور لاش اس بچی کے اوپر تڑپ تڑپ کر ٹھنڈی ہوئی۔ اس
حالت میں اس بچی کو اٹھایا گیا جو زندہ تھی کہ وہ مرحومہ ماں کا دودھ چوسنے کی کو ششش کر رہی تھی لیکن
خشک ہو چکا تھا۔ بہت ہی دردناک شہادت ہے یہ ، اور اس حالت میں چونکہ پوسٹ مارٹم کے
بعد لاش احمدیوں کے سپرد نہیں کی گئی تاکہ وہ با قاعدہ اس کو تابوت میں ڈال کر قادیان لے جاسکتے اس
لئے ان کے غیر احمد کی رشتہ داروں نے ان کی نعش کو وہیں دفنا دیا۔
صوبیدار خوشحال خان صاحب، تاریخ شہادت ۲۹/ مئی ۱۹۴۲ء ۔ آپ
صوابی ضلع مردان میں ۱۸۶۸ء میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے دوسرے بھائی جمعدار سلطان محمد خان
۱۹۹۹ء تا یکم جولائی ۱۹۹۹ء ) 5(
صاحب تھے۔ اب ان کی شہادت کا واقعہ تو میں ذکر کرتا ہوں لیکن ان کے ساتھ بھی احمدیت کی برکت
سے ایک معجزہ ہوا ہے کہ ان کے خاندان کی تمھیں بتیس پشتوں سے جہاں تک ان لوگوں کو یاد تھا یہ
سلسلہ چلا آرہا تھا کہ دو بیٹے ہوتے تھے ایک لاولد مر جاتا تھا پھر دوسرے کے بھی دو بیٹے ہوتے تھے اور
اس میں سے ایک لاولد مر جاتا تھا۔ پھر آگے اس کے بھی دو بیٹے ہوتے تھے۔ یہ حیرت انگیز ایک سنت
تھی جو بڑی دیر سے جاری چلی آرہی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے احمدیت قبول کرنے سے یہ طریق
بدل ڈالا اور آپ کو بیٹوں، پوتوں اور پڑپوتیوں سے نواز ایعنی دو بیٹوں والا قصہ ختم ہو گیا پھر کثرت سے
ان کے بیٹے بیٹیاں بھی ہوئے پوتے بھی ہوئے۔
آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس دور میں قارضی محمد یوسف صاحب آف
پشاور کے زیر تبلیغ تھے مگر احمدیت قبول کرنے کی توفیق حضرت خلیفتہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے دور خلافت میں ملی۔ آپ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت ایک خواب میں
پہلے بھی کر چکے تھے۔ آپ کو دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔
واقعہ شہادت کی تفصیل یہ ہے۔ احمدیت کی وجہ سے آپ کے گاؤس مینی تحصیل صوابی ضلع
مردان میں آپ کی بہت مخالفت تھی۔ ۲۹/ مئی ۱۹۴۲ء کو آپ حسب معمولی ٹوپی سے نماز جمعہ ادا کر
کے اپنے گاؤں واپس جارہے تھے کہ رستے میں ان کے گاؤں موضع مینی اور صوابی کے درمیان انہیں
بعض نامعلوم لوگوں نے گولیاں برسا کے شہید کر دیا۔ قاتل جائے واردات پر ایک خط چھوڑ کر گئے
جس میں لکھا تھا کہ قادیانی مذہب چھوڑ دو، رسول کریم کا دین خراب مت کرو ورنہ سب قتل کر دئے
جاؤ گے۔ آپ نے اپنے پیچھے نو بیٹے، تین بیٹیاں اور متعدد نواسے نواسیاں بطور یادگار چھوڑے ہیں۔ یہ
بھی شاید سن رہے ہوں اگر ان کے کانوں تک میری یہ آواز پہنچے تو یہ اپنے آپس کے خاندان کی آج کی
موجودہ تفصیل بھی مجھے بھجوائیں۔ کون کون کہاں آباد ہوا ہے، ان سے خدا تعالیٰ کا کیا سلوک ہے۔
اب میں ہندوستان کا ذکر چھوڑ کر تھوڑی دیر کے لئے آپ کو انڈونیشیا لے کے چلتا ہوں۔
انڈونیشیا میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت کی شہادتیں ہوئی ہیں جو خدا تعالیٰ کے فضل
اور رحم کے ساتھ جلی قلم سے لکھنے والی شہادتیں ہیں۔
سب سے پہلے ۱۹۳۵ء میں آزادی کے اعلان کے بعد جبکہ انڈونیشیا نے جنگ آزادی جیت لی
تو موضع چوکنگ کا رنگ ضلع تا سک ملایا، مغربی جاوا، انڈونیشیا کے علاقہ میں ماشومی نامی ایک انتہا پسند
مسلمان تنظیم کے ایماء پر ماشومی کے شر پسند عناصر کے ہاتھوں چھ احمدی شہید کئے گئے۔ جن کے نام یہ
ہیں۔ محترم جائد Jaid) صاحب محترم سورا (Sura) صاحب محترم
سائری (Sairi) صاحب محترم حاجی حسن صاحب محترم دادن
صالح Saleh aden صاحب محترم د هلان (Dahlan) صاحب -
ان سب شہداء کو انتہائی وحشیانہ طریق سے ہاتھ باندھ کر سر عام چوک میں شہید کیا گیا۔
انالله وانا اليه راجعون۔ اب ظاہر ہے کہ ان سب کے لئے بظاہر تو بہ کا رستہ کھلا تھا اور ارتداد کا رستہ
کھلا تھا مگر ایک بھی ان میں سے اپنے دین سے نہیں ہٹا۔ بہت بہادری سے جان دی۔
انہی ایام میں اس ضلع کی ایک اور جماعت سانگیانگ لو مبنگ انڈ بیانگ Sangiang)
(Indhiana Lombang میں اس تنظیم کے دہشت گردوں نے چار احمدی احباب کو بے دردی
سے شہید کیا جن کے اسماء حسب ذیل ہیں۔ محترم حاجی سنوسی(SanusiHaji )
صاحب ، محترم اومو (Omo) صاحب، محترم تهیان (ahyan) صاحب
اور محترم سهرومی (Sahromi) صاحب
۱۹۴۱ تا ۱۹۴۵ء وارنگ دویانگ چی آنجور (ChianjurDoyong Warung ) میں
نام نہاد ملاں اور نام نہاد اسلامی شر پسندوں کے فتنہ کی وجہ سے دو احمدیوں کو جیل بھیج دیا گیا جن میں
سے ایک احمدی محترم ما رتا وی (Martawi) صاحب ۱۴ مئی کو جیل کے اندر ہی فوت
ہو گئے اور اس طرح انہوں نے بھی خدا کی راہ میں شہادت پائی۔ اگر چہ قتل نہیں ہوئے مگر جیل میں راہ
موٹی میں قید کئے جانے والے جب مرتے ہیں تو شہید ہی ہوتے ہیں۔
اب یورپ آتے ہیں۔ یورپ کے پہلے احمدی شہید کا ذکر کرتا ہوں۔ یہ البانیہ کے باشندے
تھے ان کا نام شریف دو تسا تھا۔ ان کے بیٹے یہاں آکر مجھ سے ملے بھی ہوئے ہیں۔ شریف
دوتسا صاحب یورپ کے پھلے احمدی شھید ہیں کیونکہ جب کمیونسٹ انقلاب آیا
تو وہ مذہب کا نام بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے اور چونکہ اشتراکیت اصولاً اسلام کے خلاف تھی اس
لئے بڑی بہادری کے ساتھ اسلام پر قائم رہے اور کمیونسٹ حکومت کو کہہ دیا کہ میں تمہارے جھوٹے
نظام کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ اس کے نتیجہ میں ان کو شہید کر دیا گیا۔ گویا با قاعدہ انہوں نے شہادت
کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے قبول کیا ہے۔ سر کردہ رئیس تھے اور ان کا اثر ورسوخ البانیہ میں
بھی تھا اور یوگو سلاویہ میں بھی تھا۔
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کی شہادت کے موقع پر تحریر فرمایا
شریف دو تا ایک مخلص احمدی تھے۔ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ کمیونسٹ طریق حکومت کے
مخالف تھے اور جو مسلمان اس ملک میں اسلامی اصول کو قائم رکھنا چاہتے تھے ان کے لیڈر تھے۔ مرتے
تو سب ھی ھیں اور کوئی نھیں جو مقررہ عمر سے زیادہ زندہ رہ
سکے مگر مبارک هے وه جو کسی نه کسی رنگ میں دین کی
حمایت کرتا هوا مارا جائے ۔ شریف دو تسا کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ یورپ کے پہلے شہید
ہیں ۔
اب پھر واپس صوبہ سرحد چلتے ہیں۔ محترم محمد اکرم خان صاحب
چارسدہ ضلع پشاور - تاریخ شہادت ۱۰ر جنوری ۱۹۵۰ء۔ آپ نے مولوی محمد الیاس صاحب
کے ذریعہ احمدیت قبول کی۔ پہلے پیغامی ہوا کرتے تھے پھر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ
کے ہاتھ پر دستی بیعت کی۔ بڑے مخلص احمدی رہے۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا۔ مطالعہ کتب کا جنون تھا۔
کچھ عرصہ نائب تحصیلدار رہے۔ دفتر چیف کمشنر سرحد میں میر منشی بھی رہے۔ بعد میں زمینداری
اختیار کی اور چار سدہ کے قریب موضع ڈب آباد کیا۔ ڈب“ میں ہی تھے کہ کسی کی انگیخت پر ایک
نامی گرامی بد معاش نے وار جنوری بروز منگل کو بندوق سے فائر کر کے شہید کر دیا۔
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا " وہ چھہتر سال کی عمر کے تھے اور ایک
رئیس خاندان میں سے تھے۔ یہ وہی ہیں جن کے متعلق ان کے بھائی نے بیان کیا تھا کہ ہم نے ایک
اٹھنی احمدیوں کو دے دی ہے اور ایک اٹھنی غیر احمدیوں کو۔ یہ پہلے پیغامی جماعت کے ساتھ تھے بعد
میں مبایعین میں شامل ہو گئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی شہادت میں بعض مولویوں کا ہا تھ ہے“۔ وہ
تو لازم ہو گا مگر چونکہ قطعی شہادت حضرت مصلح موعودؓ کو نہیں ملی تھی اس لئے یہی ذکر فرمایا کہ خیال
کیا جاتا ہے۔
اب چوهدری محمد حسين صاحب تاریخ شہادت ۲۲ فروری ۱۹۵۲ء کا
ذکر کرتا ہوں۔ یہ اب پنجاب کی بات ہے اور یہ ان دنوں کی بات ہے جب کہ احرار موومنٹ کی
شرارت اور شور و غوغا بہت زوروں پر تھا۔ احراری لیڈروں کی رات دن کی فتنہ انگیز تقریروں اور
تحریروں کی وجہ سے ۱۹ار فروری ۱۹۵۲ء کو چوہدری محمد حسین صاحب احمدی کو گمبٹ ریاست خیر پور
سندھ میں شہید کر دیا گیا۔ اب سندھ کے شہداء کا جو ذ کر چلتا ہے اس میں عام طور پر لوگ ان کو بھول
جاتے ہیں۔ یہ بھی سندھ کے عظیم الشان شہداء میں سے ہیں۔ پولیس نے اطلاع ہونے پر قاتل کو
موقع پر گرفتار کر لیا۔ چوہدری صاحب موصوف کو فور اہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انا للہ
وانا اليه رَاجِعُون۔
اب پھر انڈونیشیا۔ تاریخ کے اعتبار سے اب پھر انڈونیشیا کی باری آ رہی ہے۔
چیاندام (Chiandam) انڈونیشیا، ۳ مارچ ۱۹۵۳ء کو اس جماعت کے چھ مردوزن کو شہید کیا گیا۔
۱۹۵۳ء میں مغربی جاوا، انڈونیشیا میں ایک انتہا پسند پارٹی دار الاسلام ہوا کرتی تھی۔ شرپسند عناصر اور
اس جماعت کے پیشوا امام کار تو سو ویریو (suwiryoKarton )، جو انڈونیشیا میں نام نہاد اسلامی
شریعت نافذ کرنا چاہتے تھے۔ یہ کار تو صاحب کا مشن تھا کہ وہ اپنی شریعت کی چھاپ کو انڈو نیشیا پر لگانا
چاہتے تھے۔ دار الاسلام جو ان کی تنظیم تھی اس کے دہشت گرد جو کہ اپنے آپ کو تن تارا اسلام
انڈونیشیا کہا کرتے تھے۔ ۳ مارچ ۱۹۵۳ء بروز ہفتہ شام سات بجے اسی تنظیم تن تارا اسلام کے دہشت
گرد صدر جماعت احمد یہ چیا نڈام کے گھر آئے۔ اس وقت صدر جماعت محترم سوما صاحب (Soma)
صاحب ( عمر تقریباً ۳۷ سال) کے پاس اُن کے بیٹے اور جماعت احمد یہ چیانڈام کے اسسٹنٹ سیکرٹری
اور محاسب محترم اوسون (Uson) صاحب ( عمر ۲۱ سال) اور سوما صاحب کے ایک قریبی
رشتہ دار محترم سرمان (Sarman) صاحب ( عمر ۲۶ سال) موجود تھے۔
تن تارا کے کارندے زبر دستی اُن کے گھر میں داخل ہوئے اور ان تینوں کو اپنے ساتھ گھر
کے باہر ایک کھلے میدان میں لے گئے اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ انا لله و انا اليه راجعون.
اس کے بعد تن تارا اسلام انڈونیشیا کے شرپسند اس گھناؤنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے
محترم جُملی (Jumli) صاحب کے گھر گئے اور انہیں گھر سے باہر بلایا۔ پھر زبردستی گھر
میں داخل ہوگئے جہاں محترمہ ایٹوٹ (idot) صاحبه اور محترمه اونیه
(Unian) صاحبہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے تینوں کو گھر سے باہر نکال کر فائرنگ کر کے شہید
کر دیا۔ إِنَّا لِله و انا الَيْهِ رَاجِعُون۔
اب لاہور کے شہداء کا ذکر کرتا ہوں جو پہلے مارشل لاء کے نفاذ سے کچھ پہلے شہید ہوئے اور
۱۹۹۹ء تا یکم جولائی ۱۹۹۹ء
بعضوں کا ذکر پہلے شاید ہو چکا ہو لیکن اب میں تاریخ کے حوالے سے بعض کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جن کا
ذکر تحقیقی عدالت کی رپورٹ میں بھی ہے۔ جس دن مارشل لاء لگایا گیا اس دن حالات اتنے خراب ہو
چکے تھے کہ تحقیقاتی عدالت کے جج جسٹس منیر نے لکھا: اس دن کے واقعات کو دیکھ کر سینٹ
بار تھولو میوڑے یاد آ جاتا تھا۔ اس مارشل لاء سے قبل جو شہادتیں ہیں ان میں ماسٹر منظور
احمد صاحب مدرس بھی شامل تھے۔ ان سب شہداء کے متعلق میں نے لکھ دیا ہے کہ ان کی
تفاصیل معلوم کریں کہاں تھے ، کس کے بیٹے تھے ، ان کی اولاد کہاں کہاں گئی۔ شہادتوں کے ذکر میں
توجہ صرف اسی طرح بٹی رہی کہ کون شہید ہوا اور حالانکہ ضروری تھا ہماری تاریخ کو مکمل کرنے کی
خاطر کہ ان کی اولاد، ان کے پسماندگان وغیرہ کہاں گئے اور کہاں آباد ہوئے اور خدا تعالیٰ نے ان کے
ساتھ کیا سلوک کیا تو اب انشاء اللہ یہ بھی اس شہادت کے تذکرہ کا ایک پھل، بہت ہی نیک پھل ہے جو
ہمیں زائد حاصل ہو رہا ہے۔ وہ لوگ جن کی اولادوں کو بھلا دیا گیا تھا اب وہ اولادیں بھلائی نہیں جا
سکیں گی۔ اس خطبہ کے تسلسل میں ان کا ذکر خیر بھی چلے گا۔
ماسٹر منظور احمد صاحب مدرس تھے۔ یہ نہیں لکھا کہ کون تھے ، کس کے بیٹے تھے، کہاں تھے۔
صرف اتنا ذ کر ہے کہ مدرس تھے ۔ ان کے علاوہ ۶ / مارچ کو ایک احمدی محمد شفیع صاحب
برما والا کو مغلپورہ میں شہید کیا گیا اور کالج کے ایک احمدی طالب عام میاں جمال احمد
صاحب کو بھی اسی روز شہید کیا گیا۔ میاں جمال احمد صاحب شہید کی شہادت کا واقعہ بہت ہی
دردناک بھی ہے اور ان کی بہادری پر بھی دلالت کرتا ہے۔ بہت نڈر انسان تھے ۔ محترم جمال احمد
صاحب ولد مستری نذر محمد صاحب حلقہ بھاٹی گیٹ لاہور کو 4 مارچ ۱۹۵۳ء کو شہید کیا گیا۔ شہادت
کے وقت آپ تعلیم الاسلام کالج لاہور میں ایف ایس سی کے طالب علم تھے۔ جب بھی حضرت
مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ تشریف لے جاتے تو شہید مرحوم ساری ساری رات ڈیوٹی دیتے۔
۵ ر مارچ ۱۹۵۳ء کو آپ ساری رات گھر کی چھت پر پہرہ دیتے رہے۔
4 مارچ کو جمعہ کے روز آپ اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کو ملنے سائیکل پر رنگ محل جار ہے
تھے۔ گھر سے کچھ فاصلہ پر محلہ دار جو آپ کو جانتے تھے جلوس کی شکل میں کھڑے تھے۔ آپ پاس سے
گزرے تو انہوں نے پتھر برسانے شروع کر دئے۔ آپ سائیکل سے اتر کر کھڑے ہو گئے ۔ ہجوم
گالیاں دیتا ہوا آپ کو مارنے کے لئے یہ کہتے ہوئے آگے بڑھا یہ مرزائی ہے اسے جان سے مار دو۔ ایک
شخص جو آپ کو ذاتی طور پر جانتا تھا وہ آپ کے پاس آیا کہنے لگا جمال تم کہہ دو کہ تم احمدی نہیں ہو تو میں
تمہیں بچالوں گا۔ اگر تم ویسے نہیں کہنا چاہتے تو میرے کان میں ہی کہہ دو تو پھر بھی میں اس ہجوم کو
سنبھال لوں گا۔ کیونکہ آپ نے تو کبھی جھوٹ نہیں بولا تھا۔ آپ کہنے لگے کہ میں خدا تعالیٰ کے فضل
سے احمدی ہوں اور اپنی جان بچانے کے لئے جھوٹ نہیں بولوں گا، تم نے جو کچھ کرنا ہے کر لو۔ چنانچہ
آپ کو نیچے گرا کر چاقوؤں سے شہید کر دیا گیا۔ انا للہ وانا اليه رَاجِعُون۔ شہادت کے وقت آپ کی
عمر صرف ۷ اسال تھی۔
جمال احمد شہید کے بھائی نصیر الدین بلال اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ شہید مرحوم کے قاتل
حکومت نے پکڑ کر چھوڑ دئے۔ لیکن خدا تعالیٰ نے ان کو ہمارے سامنے سزادے دی۔ ایک پاگل ہو کر
نہایت بری حالت میں مرا یعنی گندی نالیوں کا گند پیتے ہوئے پھر تارہا اسی حالت میں وہ مرا اور دوسرا
اندھا ہو کر مرا۔
اب ایک اور احمدی مرزا کریم بیگ صاحب کو فلیمنگ روڈ پر چھرا مار دیا گیا اور ان
کی نعش ایک چتا میں پھینک دی گئی جو فرنیچر کو آگ لگا کر تیار کی گئی تھی۔ کثرت کے ساتھ اسی روز
احمدیوں کی جائیداد میں لوٹی گئیں۔ ان کے سامان کو اکٹھا کر کے ان کی دکانوں میں ڈال کر یا باہر آگ لگا
دی گئی۔ تیسرے پہر ایک ممتاز ایڈووکیٹ شیخ بشیر احمد صاحب لاہور کے مکان کو بھی ہجوم نے گھیر لیا
۔ اس واقعہ میں شہادت تو کوئی نہیں ہوئی مگر چونکہ شیخ بشیر احمد صاحب نے دفاع میں گولی چلائی تھی
اس لئے ان کو پکڑ لیا گیا بعد میں عدالت نے ان کو بری کر دیا۔
ے مارچ کی رات کو عبدالحکیم مالک پائنٹر الیکٹرک اینڈ بیٹری سٹیشن کے مکان پر چھاپہ مارا گیا
اور ان کی بوڑھی والدہ قتل کر دی گئیں حالانکہ وہ احمدی نہیں تھی۔ یہ واقعہ اس غلط فہمی سے ہوا کہ
چونکہ عبدالحکیم صاحب جماعت احمد یہ گنج مغلپورہ کے صدر تھے اور ایک معروف ہستی تھے اس لئے
دشمنوں نے سمجھا کہ ماں بھی احمدی ہو گی حالانکہ وہ وہ احمدی نو نہیں تھی۔ تو یہ نہیں وہاں قتل ہوئے
مگر ان کی بوڑھی والدہ قتل کر دی گئیں۔
۸ / مارچ ۱۹۵۳ء کو لاہور میں دو اور شہادتیں بھی ہوئیں جن میں سے ایک مکرم
حوالدار عبدالغفور صاحب ولد الهي بخش صاحب تھے اور دوسرے لاہور کے
علاقہ میں ایک احمدی عطار تھے جن کا نام کسی وجہ سے تاریخ میں درج نہیں۔
اب یہ بھی اسی قسم کا واقعہ ہے کہ جہاں تاریخ میں محفوظ رکھنے والی ضروری چیزیں نظر انداز
کر دی گئی ہیں۔ اب یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ احمدی عطار شہید ہوا ہو اور اس کا کوئی باپ، کوئی ماں، رشتہ دار
، کوئی اور پسماندہ ایسے نہ ہوں جن کو پتہ نہ ہو کہ ان کا نام کیا تھا، کہاں کے تھے اور اب ان کی اولاد بھی
کہیں پھیلی ہوئی ہوگی۔ تو یہ وہ اہم تاریخی واقعات ہیں جو نظر سے رہ گئے ہیں اور شہادت کے ذکر میں
صرف اتنا ہی کافی سمجھا گیا کہ ایک شہید ہوا، ایک شہید ہوا، ایک شہید ہوا۔ حالانکہ اس کے ماحول کی
پاتیں ، اس کے رشتہ داروں کی باتیں، اس کے بزرگوں کی باتیں، یہ ساری تاریخ کا حصہ ہونی چاہئے
تھیں۔ پس اتنا ہی لکھا ہوا ہے کہ ایک احمدی عطار تھا جس کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔ اب جب تاریخ لکھنے
والے نے لکھا ہے اس وقت اس کا نام نہیں معلوم ہوا ہو گا۔ ہو سکتا ہے ہنگامے کے حالات میں یہ بات
لکھی گئی ہو بعد میں تو آسانی سے یہ نام معلوم کیا جا سکتا تھا۔
اب اس کے بعد جو ذکر چلے گا وہ حفاظت مرکز کے سلسلے میں قادیان اور اس کے نواح میں
شہادت کے واقعات کا ذکر ہو گا یہ چونکہ اپنی ذات میں ایک لمبا مسودہ ہے اور اس ذکر میں کئی باتیں بیان
ہونے کے قابل ہیں اس وقت میں صرف اتنی بات بیان کرنا چاہتا ہوں کہ قادیان سے ہجرت سے پہلے
جو واقعات وہاں گزرے ہیں ان میں لفظ شہادت کا استعمال جائز ہے۔ اگر چہ ایک تقسیم کا ایک سیاسی
جھگڑا تھا اور اس کے نتیجہ میں حملے ہو رہے تھے مگر امر واقعہ یہ ہے کہ جتنے بھی مسلمان جو لاکھوں کی
تعداد میں شہید کئے گئے ہیں محض اس جرم میں شہید ہوئے ہیں کہ وہ مسلمان تھے۔ پس احمدی تھے یا
غیر احمدی تھے اس میں قطعا کوئی شک نہیں کہ ان سے دشمنی کی وجہ ان کا مسلمان ہونا تھا۔ پس اگر کسی کو
مسلمان سمجھتے ہوئے خواہ وہ حقیقی مسلمان ہو یا سطحی مسلمان ہو قتل کیا گیا ہو تو لازماً خدا کے حضور اس کا
درجہ شہادت کا ہی ہو گا۔
لیکن جن احمدی شہداء کا میں ذکر کروں گا اس ضمن میں ان کے متعلق ایک بات میں کھول
دینا چاہتا ہوں کہ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کا شہادت کا مرتبہ ان عام مسلمانوں سے زیادہ بڑا
تھا۔ جیسا کہ تفصیلی ذکر آئے گا آپ یہ سن کر حیران ہونگے کہ بہت سے احمدی نوجوانوں نے اپنے
بھائی مسلمانوں کی حفاظت میں جانیں دی ہیں اور قادیان میں بڑی بڑی دور دور سے لوگ جا کر اس
خیال سے آباد ہوئے تھے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی حفاظت میں اور مرکز کی حفاظت میں جان دینے
سے بھی دریغ نہ کریں۔ پس قطعی طور پر کھلی کھلی شہادت ہے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور
اپنی جانیں دے دیں اور جانتے تھے کہ انتہائی خطرناک حالات ہیں اس کے باوجود بعض بہت دور دور
کے گاؤں میں گئے ہیں اور وہاں سارے کے سارے مسلمان گاؤں کا انخلا کر وا دیا ہے حالانکہ چند ایک
ہوا کرتے تھے ۔ مگر اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ان کی نصرت فرمائی اور کامیابی کے ساتھ بہت بڑی
تعداد میں مسلمانوں کو وہاں سے نکالنے کی توفیق احمد یوں کو ملی۔
قربانی کا یہ حال تھا اس زمانہ میں جب کہ کھانے کو روٹی بھی نہیں ملتی تھی، ایک ایک لاکھ
یا اس سے زائد مسلمان مہاجرین کو روٹی دینے کا انتظام قادیان کے لنگر خانہ نے کیا ہوا تھا۔ اور حضرت
مصلح موعودؓ کی فراست دیکھئے کہ اس سے بہت پہلے آپ نے اندازہ لگالیا تھا کہ حالات نہایت خطرناک
ہونے والے ہیں اور ہمیں اس وقت ضرورت پڑے گی جب کہ کہیں گندم میسر ہی نہیں آئے گی، جب
کہیں خوارک نہیں ملے گی۔ چنانچہ آپ نے جماعت احمدیہ کا وہ انتظام جہاں گندم جمع کی جاتی تھی اس
انتظام کو کناروں تک گندم سے بھر وادیا۔ بہت دور دور تک لوگوں کو بھیجا جاتا تھا کہ وہ گندم خرید کے
لائیں۔ اس وقت تعجب ہو تا تھا کہ اتنی زیادہ گندم کی ضرورت کیا ہے مگر جب یہ سلسلہ شروع ہوا تو
اس وقت پتہ چلا کہ ارد گرد کے مسلمان جو لاکھوں کی تعداد میں قادیان میں پناہ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً
آتے رہے اگر وہ دشمن کی بستیوں سے بچا بھی لئے جاتے تو فاقوں کا شکار ہو جاتے ۔ مگر اللہ تعالیٰ کے
فضل سے قادیان کے گندم کے ذخیروں نے ان کو زندہ رہنے کے لئے قوت مہیا کر دی یعنی جیسا بھی
تھا نمک روٹی سے گزارہ کیا یا پانی نمک روٹی سے گزارہ کیا مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے زندہ رکھے گئے اور
ان کے زندہ رکھنے میں وہ تمام احمدی شامل ہیں جنہوں نے مختلف جگہوں سے وقف کر کے قادیان میں
آکر ان کی حفاظت کے انتظام کئے تھے۔ اللہ تعالٰی ان سب کو جزائے خیر دے۔
اب چونکہ وقت تھوڑا ہے اس لئے اس میں میں اگلے مضمون کو شروع نہیں کر سکتا۔ انشاء
اللہ یہ سلسلہ آگے جرمنی میں بھی جاری رہے گا اور جرمنی کے بعد پھر جب یہاں آئیں گے تب بھی
یہ شہداء کے تذکرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کو دین و دنیا کی سعادت تو نصیب کر ہی چکا
ہے ان کی اولادوں کو بھی دین و دنیا کی سعادتیں نصیب کرے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی سب نئی
نسلوں کو توفیق عطا فرمائے۔
** *** 00
جون ۱۹۹۹ء تا یکم جولائی ۱۹۹۹ء ) 7(