Waqifeen Who Were Martyrs

Friday Sermon, 4 June 1999: Waqifeen Who Were Martyrs

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے واقفین زندگی کو شہداء کی فہرست میں شامل کرنے کے اصولی معیارات بیان فرمائے، خاص طور پر وہ جو حادثاتی موت کا شکار ہوئے یا بیرون ملک خدمت کے دوران وفات پا گئے۔ اس کے بعد حضور نے دنیا بھر کے متعدد مرحوم مربیان، معلمان اور مخلص کارکنان کا تفصیلی تذکرہ خیر کیا اور ان کی قربانیوں اور خدمات کا احاطہ فرمایا۔ آخر میں حضور نے ان تمام مرحومین کے بلندی درجات اور ان کے پسماندگان کے لیے دعائیں کیں۔

موضوعات: وقف زندگی، شہداء، تذکرہ مرحومین، خدمت دین، قربانی

خطبه جمعه
واقفین زندگی ندگی جو سچے ہوں ان کی موت خدا تعالیٰ کے نزدیک
یقیناً ایک بہت بڑا مقام رکھتی ہے
بعض واقفین زندگی شهداء کا تذکره
خطبه جمعه ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۲ جون 1999ء بمطابق ۲ هجرت ١٣٧٨ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانيه)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ . إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ.
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْواتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلكِن لَّا تَشْعُرُونَ ) - (سورة
البقره آیات ۱۵۴ تا ۱۵۵)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ ۔ یقینا اللہ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اورجو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ
ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے ۔
شہداء کا جو میں ذکر کر رہا ہوں اس سلسلے میں مختلف سفارشات مرکز سے موصول ہوتی رہیں
کہ ان سب کو بھی شہداء میں شامل کرنا چاہئے جن کو اس قسم کی موت راہ خدا میں نصیب ہوئی۔ لیکن
اگر ان کی سفارشات کو قبول کر لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عملاً ہر واقف زندگی خواہ وہ اپنے ملک
میں ہو یا اس کو اگر اپنی مرکزی جگہ سے کچھ فاصلے پر وفات نصیب ہو جائے تو اس کو وہ شہداء کی فہرست
میں شامل کر لینا چاہتے تھے لیکن میرے لئے اس میں میں وقت یہ تھی کہ اس طرح تو ہر واقف زندگی
کی وفات جہاں بھی ہو گی وہ شہداء ہی کی فہرست میں شمار ہونا چاہئے کیونکہ شاؤ کے طور پر ہی کوئی ہوگا
کہ اپنے گاؤں میں بیٹھا ہوا ہو تو اس کی وہاں وفات ہو چکی ہو۔ پس اس پہلو سے یہ فہرست حد سے زیادہ
پھیل جاتی اور کوئی معین جواز نہ ہوتا ایسے دوستوں کو شہداء قرار دیے گا۔ ا
ویسے تو واقفین زندگی جو بچے ہوں ان کی موت خدا تعالیٰ کے نزدیک یقینا ایک بہت بڑا مقام
رکھتی ہے اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان کو کیا مراتب نصیب ہو نگے ۔ پس یہاں مراتب کی بحث
نہیں ہورہی یہاں لفظ شہید کے اطلاق کی بات ہو رہی ہے۔ پس اس ضمن میں جو میں نے فیصلہ کیا وہ
اصولی طور پر یہ ہے کہ اپنے ہی ملک میں جو واقفین زندگی کام کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو جائیں
انہیں ہم نے بوجہ حادثاتی وفات کے شہداء میں شمار کیا ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم نے حادثاتی وفات کو بھی شہداء کے زمرہ میں شمار فرمایا ہے۔
جو کسی دوسرے ملک میں کام کرتے ہوئے چاہے حادثہ سے فوت ہوئے ہوں یا کسی اور طرح
ان کی وفات ہوئی ہوا نہیں بھی شہداء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کیا ہوا
ہر واقف زندگی جو طبعی موت سے اپنے ہی ملک میں کام کرتے ہوئے وہاں کسی بھی جگہ
فوت ہوا ہو جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے خدا کے ہاں اس کا جو بھی مرتبہ ہو ہم نے اسے شہداء کی
فہرست میں شامل نہیں کیا۔ اس اصول کا بڑی سختی سے اطلاق کرتے ہوئے جو واقفین شہداء کی فہرست
تیار ہوئی ہے اب میں پہلے سلسلے سے بات شروع کر کے جہاں بات کو چھوڑا تھا اب آگے بڑھاتا ہوں۔
اور آج اس خطبے کا آغاز ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب کی شہادت کے واقعہ
سے تعلق رکھتا ہے۔
حضرت ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب سید معصوم شاہ صاحب کے ہاں موضع مدینہ ضلع
گجرات میں ۱۶؍ فروری 1900ء میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے عین جوانی کے عالم میں، طالب علمی کے
دور میں ۱۹۱۸ء میں بیعت کی اور ۱۹۳۰ء میں اپنے آپ کو نظام وصیت سے منسلک کر دیا۔ آپ نے
گورنمنٹ میں فوجی ڈاکٹر کے طور پر کام کرنا شروع کیا اور لیفٹینٹ کرنل کے عہدے تک پہنچے ۱۹۶۰ء
میں آپ نے ریٹائر منٹ کے بعد اپنی زندگی بعد ریٹائر منٹ وقف کر دی۔ چنانچہ یکم نومبر ۱۹۶۱ء کو
آپ خدمت دین کے لئے لیکوس نائجیر یا پہنچے۔ آپ نے لیگوس میں احمد یہ ہسپتال کی بنیاد ڈالی۔
آپ کے اوصاف حمیدہ جن کے بیان میں کوئی بھی مبالغہ نہیں وہ مختصر یہ ہیں کہ آپ
بے انتہا پابند صوم و صلوۃ، بہت ملنسار، خلیق اور مخلوق خدا کا درد رکھنے والے وجود تھے۔ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے بے پناہ محبت تھی۔ خلفاء سلسلہ سے بہت عقیدت رکھتے تھے اور امام وقت
کے ہر حکم پر لبیک کہنے والے تھے۔ اسلام اور احمدیت کی تبلیغ بے دریغ اور والہانہ انداز میں کیا کرتے
تھے۔ آپ کی ڈسپنسری میں ہمہ وقت جماعتی لٹریچر موجود رہتا تھا۔ نائجیر یا جماعت کے جملہ افراد آپ
کی شخصیت سے بڑے متاثر تھے اور آپ سے گہری محبت اور احترام کا تعلق رکھتے تھے۔
سانحہ ارتحال - ۵/ اپریل ۱۹۶۹ء کے جلسہ سالانہ نائجیریا کے موقع پر صبح کے سیشن کی
صدارت صدارت کی ۔ نماز اور طعام کے وقفہ کیلئے گھر جاتے ہوئے رستہ ہی میں دل کا دورہ پڑا۔ آپ کی میت
ربوہ لائی گئی جہاں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اور
پھر موصی ہونے کے باعث بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ تدفین کے بعد حضور نے دعا کروائی۔ آر
کی اولاد جس شادی سے بفضلہ تعالی زندہ رہی اور دین اور دنیا میں نشو و نما پارہی ہے وہ آپ کی تیسری
شادی تھی جو اپنے ماموں سید احمد شاہ صاحب رحوم کی صاحبزادی تاج سلطانہ صاحبہ www سے ہوئی جن
سے دو بچے ہیں۔ ایک سید محمد مکئی خضر صاحب حال لاہور اور دوسرے سید محمد عیسی پرویز صاحب فوج
سے ریٹائر ہونے کے بعد سول ایوی ایشن کے محکمہ میں بطور جنرل مینجر کراچی میں کام کر رہے ہیں۔
میں گواہ ہوں کہ یہ دونوں بچے خدا کے فضل سے بہت ہی فدائی ہیں سلسلے کے ادنی خادم ہیں اور ان کی
اولاد کو بھی اللہ تعالیٰ نے برکت عطا فرمائی ہے۔ آپ کی اہلیہ سیدہ تاج سلطانہ کی وفات ۱۹۹۳ء میں
کراچی میں ہوئی اور چونکہ موصیہ تھیں بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئیں۔
مولانا ابوبکر ایوب صاحب انڈونیشیا کے رہنے والے تھے۔ تاریخ وفات ۱۵،۱۴
ستمبر ۱۹۷۲ء کی درمیانی رات۔ مولانا ابو بکر ایوب انڈونیشیا کے ان اولین احمدیوں میں سے تھے میر
۱۹۲۴ء میں قادیان آئے۔ وہاں انہیں بیعت سے مشرف ہونے اور پھر دینی تعلیم حاصل کرنے کی
توفیق ملی۔ یعنی جب قادیان آئے تھے تو اس وقت احمدی نہیں تھے۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے
مولوی فاضل کا امتحان بھی پاس کیا۔ آپ کو انڈو نیشیا کے علاوہ ہالینڈ میں بھی تبلیغی فرائض سر انجام
دینے کی توفیق ملی۔ آپ کا وصال ہالینڈ میں ہی ڈیوٹی پر مامور ہونے کی حالت میں ہوا۔
مولوی صاحب موصوف نہایت نیک فطرت، ملنسار، خوش اخلاق، شیریں گفتار اور بے حد
محنتی تھے۔ لباس کی عمدگی اور صفائی کا بڑا خیال رکھتے تھے۔ وقت کے بہت پابند تھے۔ شیریں گفتار
تھے۔ مجھے بھی اس زمانہ میں جب یہ ہالینڈ میں تھے وہاں ان سے ملنے کی توفیق ملی تھی اور میں نے
جولائی ۱۹۹۹ء تا ۲۹ جولائی ۱۹۹۹ء ) 5(

خصوصیت سے یہ بات محسوس کی تھی کہ بہت ستھرا اور صاف لباس پہنے کے عادی تھے اور
کافی (Coffee) بنانے میں بہت ماہر تھے۔ چنانچہ سب سے پہلا کافی کا چسکا مجھے ان کی بنی ہوئی کافی ہے
ہوا تھا۔ آپ نے مختصر علالت کے بعد سڑسٹھ (۶۷) سال کی عمر میں وفات پائی۔ بوقت وفات آپ
وہاں کے مشنری انچارج تھے۔ آپ کی میت ربوہ پہنچائی گئی جہاں ۲۳ / ستمبر ۱۹۷۲ء کو نماز جمعہ کے بعد
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے مسجد اقصی میں آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبرہ میں دفن
ہوئے۔
آپ کے وصال کے وقت آپ کے بچے انڈونیشیا میں مقیم تھے۔ آپ نے اپنی بیوہ کے علاوہ
چار بیٹے اور چار بیٹیاں بطور یادگار چھوڑے۔ آپ کے بڑے بیٹے انہیں احمد یعقوب صاحب اس وقت
جکارتہ میں ایک انجینئر نگ کمپنی میں ڈائریکٹر ہیں اور دو بیٹے عبد الحمید صاحب اور عبد المغنی صاحب
بھی جکارتہ میں ہی رہتے ہیں۔ اول الذکر ملازم ہیں اور دوسرے بزنس مین ہیں۔ چاروں بیٹیاں شادی
شدہ ہیں اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا خاص احسان ہے کہ جہاں ان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ترقی عطا فرمائی ہے
ان کی اولاد کو دین میں بھی بہت مخلص بنایا ہے اور یہ سارے بچے خدا تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ کے
مخلص خادم ہیں
اب ظاهر احمد صاحب، جواد رشید احمد خان صاحب
ایڈووکیٹ نائب قائد ضلع لاھور اور خواجہ اعجاز احمد صاحب ناظم
اطفال ضلع لاہور کی شہادت کا واقعہ بیان کرتا ہوں۔ سیدنا حضرت خلیفہ اصیح الثالث لاہور
سے ربوہ آرہے تھے۔ لاہور کے خدام کا ایک گروپ جو پانچ افراد پر مشتمل تھا، حفاظتی نقطہ نظر سے
حضور انور کے قافلہ کے پیچھے آرہا تھا۔ پنڈی بھٹیاں سے چھ کلو میٹر دور ایک ٹرک کو اوور ٹیک کیا تو
سامنے ایک سائیکل سوار کو دیکھ کر اسے بچانے کے لئے کار روکنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں کار
ایک درخت سے جا ٹکرائی جس سے مکرم ظاہر احمد صاحب، مکرم خواجہ اعجاز احمد صاحب اور مکرم جواد
رشید احمد خان صاحب نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور ان کے ایک ساتھی بہت زخمی ہوئے۔
شہید ہونے والے خدام میں سے قائد ضلع مکرم ظاہر احمد صاحب روہڑی کے رہنے والے
تھے اور ملازمت کے سلسلہ میں لاہور منتقل ہو چکے تھے۔ دو سال سے قائد ضلع لاہور تھے۔ آپ نے
اپنے سوگوار والدین کے علاوہ ایک بیوہ، تین لڑکیاں اور ایک لڑکا یاد گار چھوڑے۔ بیٹیوں میں سے ایک
شادی ہو چکی ہے۔ لڑکیاں کراچی یونیورسٹی میں جان طالبات ہیں۔ بیٹا الیکٹرانکس
انجینئرنگ کر کے فلپس کمپنی میں ملازم ہے اور کرائی
مکرم جواد رشید احمد خان صاحب ابن ملک بشیر احمد صاحب بوقت شہادت نائب قائد ضلع
لاہور تھے۔ آپ کی عمر ۲۷ برس تھی۔ آپ کے بڑے بھائی مکرم زرتشت منیر احمد صاحب کراچی کے
نائب قائد ضلع تھے۔
حلقہ محمد نگر لاہور کے مکرم خواجہ اعجاز احمد صاحب ابن مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب حادثہ کا
شکار ہونے والے خدام میں سب سے چھوٹی عمر کے تھے۔ کوئی ۲۳، ۲۴ سال عمر ہو گی۔ شہادت سے
ایک سال پہلے آپ نے ایم۔ ایس سی فزکس کا امتحان پنجاب یونیورسٹی سے دوئم پوزیشن میں پاس کیا
تھا اور مجلس نصرت جہاں کے لئے اپنی خدمات پیش کر رکھی تھیں۔ آپ کے چھوٹے بھائی خواجہ ایاز
احمد صاحب بھی واقف زندگی ہیں اور جامعہ احمدیہ میں بطور استاد اپنے فرائض سر انجام دے رہے
ہیں۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ موصی تھے چنانچہ آپ کو بہشتی مقبرہ میں تدفین کی سعادت نصیب
ہوئی جبکہ دوسرے شہداء کو قبرستان نمبرا میں دفن کیا گیا۔ سوا چار بجے سہ پہر حضرت خلیفتہ اصحیح
الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے بہشتی مقبرہ کے میدان میں نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد پہلے مکرم خواجہ
اعجاز احمد صاحب کی قبر کی تیاری میں حضور نے شرکت فرمائی اور قبر تیار ہونے پر دعا کرائی۔ پھر
قبرستان نمبر ا تشریف لے گئے جہاں آپ باقی دونوں شہداء کی تدفین تک ٹھہرے رہے اور آخری دعا
کروائی۔
اب محترم ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب كانو نائيجيريا كى وفات کا ذکر
کرتا ہوں۔ تاریخ وفات جولائی ۱۹۸۱ء۔ ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب حضرت مولوی سعد الدین صاحب
1 3. i i
آف کھاریاں کے بیٹے تھے۔ ربوہ میں بھی آپ کو خدمت کی بہت توفیق ملی اور اتنے ہمدرد تھے اور
غریبوں کا علاج مفت کرتے تھے کہ بہت کم ڈاکٹروں کو جو ربوہ میں متعین رہے ہیں اتنی ہر دلعزیزی
حاصل ہوگی جتنی ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب کو تھی۔ ۱۹۶۲ء میں کانو نائیجیر یا بطور مشنری ڈاکٹر تقرر ہوا۔
مسجد میں ہی کلینک شروع کیا اور اس کی آمد سے زمین خریدی اور ایک بہت بڑا ہسپتال بنایا۔ آج کل وہاں
جو ہسپتال ہے انہی کا بنایا ہوا ہے۔ احمد یہ سکول کانو کی زمین بھی ڈاکٹر صاحب نے ہی خرید تی اور ۱۹۸۱ء
میں دل کے حملہ سے نائیجیریا میں ہی وفات ہوئی۔ انا للہ و انا اليه راجعون۔ آپ کا جنازہ ربوہ لے
جایا گیا۔ آپ کے پسماندگان میں دو بیٹے ڈاکٹر انوار الدین صاحب اور ڈاکٹر جمال الدین صاحب ضیاء
امریکہ میں مقیم ہیں۔ ایک بیٹی بھی امریکہ میں ہیں اور دوسری بیٹی کینیڈا میں ہیں۔
مکرم قریشی محمد مد اسدالله اسدالله صاح صاحب کاشمیری تاریخ وفات ۲۶
اگست ۱۹۸۲ء - مرحوم ۱۹۲۶ء میں وادی کشمیر کی شمال مغربی تحصیل ہندواڑہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی
تعلیم کے علاوہ اپنے طور پر دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ ان کو پاکستان میں خدمت کی توفیق ملی ہے۔
پاکستان ہی میں وفات ہوئی ہے لیکن کشمیر کا وہ حصہ جس میں یہ پیدا ہوئے تھے ان کا وطن تھا نہ کہ
پاکستان ۔ پاکستان ان کا ثانی وطن بنا ہے اس لئے ان کی بعض دوسری خوبیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان
کو بھی شہداء کی فہرست میں شامل سمجھا گیا ہے۔
ابتدائی تعلیم کے علاوہ اپنے طور پر دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ ۱۹۴۸ء میں پاکستان آگئے
۱۹۵۰ء کے لگ بھگ جب آپ حکومت پاکستان کی طرف سے واہ کے کشمیری مہاجرین کے کیمپ میں
دینی معلم تھے تو جماعت احمدیہ سے متعارف ہوئے اور تحقیق حق کی غرض سے سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر
کا مطالعہ کرنے لگے۔ مسلسل آٹھ کو سال تک بڑے غور سے مطالعہ کرنے کے بعد جب آپ کو پوری
طرح شرح صدر نصیب ہو گیا تو ۱۹۵۹ء میں بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے اور پھر اپنی۔
زندگی وقف کر دی۔ آپ کو بطور مربی گلگت، ایبٹ آباد، کیمبل پور، مظفر آباد اور کوٹلی میں بڑی خوش
اسلوبی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے منصبی فرائض نبھانے کی توفیق ملی۔
آپ مربی سلسلہ کے فرائض کے ساتھ ساتھ علمی تحقیق میں بھی ہمیشہ مصروف رہے۔
چنانچہ آپ نے کئی اعلیٰ مرتبہ کی تحقیقی کتب اور پمفلٹ اپنی یادگار چھوڑے ہیں۔ آپ نے تین مرتبہ
فضل عمر فاؤنڈیشن کا علمی تصانیف پر دیا جانے والا انعام بھی حاصل کیا۔ مرحوم بڑے حلیم الطبع اور
سادہ تھے۔ فرض شناسی، نیکی، دیانت اور محنت آپ کی نمایاں صفات تھیں۔ وفات کے وقت آپ کو ٹلی
آزاد کشمیر میں بطور مربی متعین تھے۔ اگست ۱۹۸۲ء کے تیسرے ہفتہ میں ملیریا بخار سے بیمار ہوئے۔
بخار میں کمی آئی تو ۲۶ / اگست کو دل کے شدید حملہ سے جانبر نہ ہو سکے۔ اناللہ وانا اليه راجعون۔
مرحوم موصی تھے اس لئے آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ کی اہلیہ آپ کی
وفات کے دو سال بعد وفات پا گئیں۔ آپ کی ایک ہی بیٹی مریم ہیں جو ربوہ کے محلہ
دار العلوم شرقی میں رہتی ہیں۔
محترم مولوی بركت الله محمود صاحب مربی سلسله
۷ اکتو بر ۱۹۸۳ء کی صبح دس بجے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد
مسلسل بیہوش رہے اور اسی بیہوشی میں ان کی وفات ہوئی۔ بوقت وفات ان کی عمر ۵۲ سال تھی۔ مجھے
بھی ان کا کلاس فیلو ہونے کا شرف حاصل رہا۔ بہت نیک دل، خوش مزاج اور سلسلے سے بہت محبت
رکھنے والے وجود تھے۔ مرحوم کا جنازہ ۱۴؍ اکتوبر کی صبح ربوہ پہنچا اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں
آئی۔ مرحوم عرصہ ڈیڑھ سال سے لاہور میں متعین تھے اور اس سے قبل لمبا عرصہ ملتان میں خدمات
بجالاتے رہے۔ مرحوم نے اپنی یادگار اپنی بیوی کے علاوہ تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ بیٹیاں
سب اللہ تعالی کے فضل سے شادی شدہ ہیں اور خوش ہیں۔
مكرم الحاج محمدابراهیم بی چی Bichi) صاحب من وفات
۱۹۸۴ء مکرم الحاج محمد ابراہیم صاحب نیچی کانو نائجیریا کے رہنے والے تھے۔ ہاؤ سا قبیلہ سے تعلق
رکھتے تھے اور لوکل مبلغ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ آپ ایک صاحب علم شخص تھے۔ دعوت الی اللہ
کا بے حد شوق تھا۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی عربی کتب کا گہری نظر سے مطالعہ
کیا تھا۔ مخالفین نے ان کو پیشکش کی کہ ان کے ساتھ شامل ہو جائیں تو اعلیٰ عہدہ، کار اور تمام سہولتیں
مہیا کی جائیں گی ۔ آپ نے اس پیشکش کو حقارت سے ٹھکرا دیا ۔ ۱۹۸۴ء میں کانو سے باؤچی
(Bauchi) تبلیغی دورے پر جارہے تھے ٹیکسی کے حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے ۔ محترم محمد میشانو
صاحب جو موجودہ امیر جماعت نائجیریا ہیں نے انہیں ہسپتال پہنچایا۔ بظاہر حالت تسلی بخش تھی
اور ڈاکٹرز نے بھی اس حالت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا لیکن جب محترم میشا نو صاحب انہیں ہسپتال پہنچا
کر اپنے گھر پہنچے تو ایک گھنٹے کے بعد ہی حالت اچانک بگڑ گئی اور وفات پاگئے۔ آپ کا جنازہ کانو لایا گیا
اور وہاں تدفین ہوئی۔ آپ کی بیوہ کا نو میں مقیم ہیں اولاد کوئی نہیں تھی۔
مکرم قریشی محمد اسلم صاحب مبلغ ٹرینیڈاڈ مکرم قریشی محمد اسلم
جولائی ۱۹۹۹ء تا ۲۹ جولائی ۱۹۹۹ء

صاحب ۱۸/ نومبر ۱۹۳۹ء بروز جمعہ قادیان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد قریشی محمد احسن صاحب
مرحوم تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں استاد تھے اور دادا مکرم حافظ محمد حسین صاحب حضرت
بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے رفقاء میں سے تھے۔ قریشی صاحب نے ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل
کی ۱۹۵۶ء میں آپ نے اپنی زندگی وقف کردی اور ۱۹۵۷ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعد
جامعتہ المبشرین میں داخلہ لیا۔ جامعہ سے فارغ ہونے پر ۲۷ مئی ۱۹۶۳ء سے با قاعدہ طور پر خدمت
سلسلہ کا آغاز کیا۔ مئی 1999ء میں محترم قریشی صاحب ماریشس تشریف لے گئے جہاں سے 19ء تک
اعلائے کلمتہ اللہ کا فریضہ سر انجام دیتے رہے۔ مئی 1950ء میں آپ گیا نا گئے جہاں جولائی ۱۹۸۳ء تک
خدمات سلسلہ بجالاتے رہے۔ اس کے بعد آپ کی تقرری ٹرینیڈاڈ میں بطور مربی سلسلہ ہوئی جہاں
آپ اپنی شہادت کے نیک انجام تک پہنچے۔
ان کی شہادت کا واقعہ ایک پہلو سے ایک ایسا رنگ بھی رکھتا ہے جیسے عمد ا ان کو محض احمدیت
کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ لیکن جو حالات ہیں وہ مشکوک ہیں اس لئے ان کو شہادت کی حیثیت
تو ہر لحاظ سے حاصل ہے ہی مگر معین طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ خالصہ احمدیت کی بنا پر ان کو شہید کیا
گیا تھا۔ غالباً کرائے کے قتل کرنے والے کو کسی دشمن نے پیسے دے کر ان کی شہادت پر آمادہ کیا ہے۔
محترم قریشی صاحب ۱۰ر اگست ۱۹۸۵ء کی شام اپنے بیٹے محمد نصیر قریشی کے ساتھ کار میں
بیٹھ کر جارہے تھے رستہ میں تین نامعلوم افراد نے آپ کو اپنی کار روکنے کا اشارہ کیا اور قریشی صاحب کو
کار سے باہر بلایا۔ آپ کار سے باہر آئے تو ایک شخص نے فورا پستول آپ کی کنپٹی پر رکھ کر فائر کر دیا
جس کے نتیجہ میں آپ موقعہ پر ہی شہید ہو گئے۔ انا للہ و انا الیه راجعون۔ شہادت کے وقت آپ
کی عمر ۴۶ سال تھی۔ جو بیٹا کار میں بیٹھا ہوا تھا اسے کچھ نہیں کہا نہ کوئی لوٹ مار کی ہے۔ معلوم ہوتا ہے
کسی پیسے یا کسی لالچ کی خاطر ایسا کام نہیں کیا گیا۔ 19 اگست کو آپ کا جنازہ ربوہ میں ادا کرنے کے بعد
بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔ مکرم قریشی صاحب کی شادی ۱۹۶۶ء میں ان کی چازاد محترمہ
شمس النساء بیگم صاحبہ بنت قریشی محمد اکمل صاحب کے ساتھ ہوئی تھی۔ قریشی صاحب نے اپنی یادگار
ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ یہ کینیڈا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آباد ہیں ۔
مکرم عبدالمالک آدجے صاحب غانین ۱۹۷۰1990 ء ء میں آپ کا تقرر کھانا میں
سرکٹ مشنری کے طور پر ہوا۔ بڑے پر جوش داعی الی اللہ تھے اور تبلیغ کی خاطر دور دراز علاقوں
کا سفر پیدل کیا کرتے تھے ۔ ۱۹۸۶ء میں مجلس انصار اللہ کے اجتماع میں شمولیت کے لئے
ابورا (Abura) آئے۔ واپس روانگی پر ان کی کار کو ایک گاڑی سے ٹکرانے پر حادثہ پیش آیا جس کے
نتیجہ میں آپ جانبر نہ ہو سکے اور ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۶ء کو راہی ملک بقا ہوئے۔ آپ کی عمر بوقت وفات
چھیالیس سال تھی۔ آپ نے اپنے پیچھے دو بیوائیں اور تین بیٹے اور سات بیٹیاں بطور یادگار چھوڑی
ہیں۔ ساری بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ ایک بیٹا تاجر ہے اور دو بیٹے پٹرول سٹیشن پر کام کرتے ہیں۔ سارا
خاندان خدا کے فضل سے دنیا کے لحاظ سے بھی ٹھیک ہے اور دین کے لحاظ سے بھی۔
مکرم مولوی د محمد احمد الموسا مينسا صاحب غانين- مولوی محمد احمد
اموسا مینسا صاحب جامعہ احمد یہ ربوہ کے فارغ التحصیل تھے اور ۱۹۸۶ء میں شاہد کی ڈگری اور فقہ میں
تخصص کرنے کے بعد گھانا واپس تشریف لائے جہاں سنٹرل ریجن میں بطور مرکزی مبلغ مقرر
ہوئے.... ۔ ۱۸ر ستمبر ۱۹۸۸ء کو لجنہ اماءاللہ گھانا کے مرکزی اجتماع میں شمولیت کے لئے بجنات کے ساتھ
ایک بس میں سوار وا (WA) شہر جارہے تھے کہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اور مولوی
صاحب اس حادثہ کے نتیجہ میں وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیه راجعون۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر
چھتیس برس تھی اور پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا بیٹا چھوڑا جو اس وقت سکول میں زیر تعلیم ہے۔
مکرم مبارک احمد صاحب ساقی مبلغ انگلستان تاریخ وفات ۶ ار مئی
۱۹۹۲ء۔ مکرم مبارک احمد ساقی صاحب مکرم چوہدری فضل دین صاحب کے بیٹے اور حضرت چوہدری
پیر محمد صاحب صحابی حضرت اقدس مسیح موعود کے پوتے تھے۔ ۱۹۵۰ء سے ۱۹۵۲ء تک مولوی فاضل
اور شاہد کلاس میں کامیابی کے بعد بطور واقف زندگی میدان عمل میں کام شروع کر دیا۔ ہم دونوں کو
بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے کلاس فیلو ہونے کا موقع ملا۔ آپ کو امیر و مشنری انچارج کے طور پر
لائبیریا میں بھی خدمت کی توفیق ملی۔ 1920ء میں انگلستان تقرر ہوا۔ اس دوران آپ نائب امام مسجد
فضل لندن کے طور پر خدمت سر انجام دیتے رہے۔ پھر ۱۹۸۴ء میں میری انگلستان ہجرت کے بعد
آپ مختلف اہم مرکزی عہدوں پر فائز رہے۔ ایک عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ آخر ۱۶
مئی ۱۹۹۲ ء کو دل کے حملہ سے ہی وفات پائی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ
پہلی بیوی سے ایک بیٹا منصور احمد ساقی اور بیٹی سارہ ہیں جو یہاں لندن میں مختلف جماعتی کاموں میں
خدمت کی سعادت پارہے ہیں۔
مکرم مسعود احمد صاحب جھلمی- تاریخ وفات ۲۳ / اگست ۱۹۹۲ء۔ یہ
عجیب اتفاق ہے کہ جن واقفین کا ذکر ہو رہا ہے یہ بہت سے میرے کلاس فیلو بھی رہے ہیں۔ مسعود احمد
صاحب جہلمی کا مجھے یاد نہیں ہے شاید یہ کلاس فیلونہ رہے ہوں۔ مگر پہلے تھے۔ یہ نہیں تھے۔ کیونکہ یہ
مجھ سے بہت جو نیئر تھے۔ آپ مکرم عبدالرحیم صاحب نیا محلہ جہلم کے فرزند تھے۔ اپریل ۱۹۳۴ء
میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۵۷ء میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔ 1940ء میں مربیان کلاس پاس کی ، اس
کے بعد بی۔ اے۔ اور پھر ۱۹۶۵ء میں ایم۔ اے۔ کیا۔ جولائی ۱۹۶۰ء سے آپ نے کام شروع کیا۔ آپ
کو بیرون ملک نائیجیریا، لائبیریا، انگلستان، سوئٹزر لینڈ اور جرمنی میں خدمات سر انجام دینے کی توفیق
ملی۔ وفات کے وقت جرمنی میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ہر ابتلاء میں حیرت انگیز صبر و ثبات
دکھایا اور اس کا میں خود ذاتی طور پر گواہ ہوں کہ کسی وجہ سے میں ان سے ناراض ہوا اور ان کی جو ترقیات
تھیں ساری ختم کر کے ان کو ایک عام شہری کے طور پر وہاں رکھا اور اسی حیثیت سے واقف زندگی کے
طور پر خدمت کرنے کا موقع دیا لیکن ایک ذرہ بھی ان کی زبان سے کوئی شکوہ ظاہر نہیں ہوا۔ اپنی اولاد
کو نصیحت کرتے رہے کہ مرکز سے اپنا تعلق فدائیت کا قائم رکھنا۔ یہ جو خاص ان کا جذبہ تھا اس نے
میرے دل کو موہ لیا۔ آپ ۲۳/ اگست ۱۹۹۲ء کو دل کی تکلیف کے باعث جرمنی میں وفات پاگئے۔ انا
لله و انا الیه راجعون۔ آپ کی تدفین فرینکفرٹ مشن کے قریب ہی ایک قبرستان میں ہوئی۔ انہوں
نے اپنی اولاد اور متعلقین کو بھی ہمیشہ یہی نصیحت کی کہ نظام جماعت سے پوری طرح وابستہ رہیں ۔ ان
کی اس وفا کو دیکھ کر ان کی وفات پر میرے دل میں خیال آیا کہ ان کی قبر کے کتبہ پر حضرت خلیفتہ ا صبح
الثانی کا یہ مصرعہ لکھنا چاہئے۔ ” بے وفاؤں میں نہیں ہوں میں وفاداروں میں ہوں۔ وہ واقعی وفادار
تھے۔ اسی روز جمعہ کے بعد خاکسار نے ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ کے
علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بڑے بیٹے لقمان احمد صاحب واقف زندگی ہیں اور آجکل امریکہ میں
اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ دوسرے بیٹے سلمان احمد صاحب واشنگٹن میں بطور بینک مینجر کام کر
رہے ہیں۔ تیسرے بیٹے محمد ذبیح صاحب میری آخری ملاقات تک وہاں پڑھائی کر رہے تھے۔ بڑی بیٹی
منصورہ اسد شادی شدہ ہیں اور واشنگٹن میں مقیم ہیں، ان کے پھر دو بیٹے ہیں۔ دوسری بیٹی قدسیہ مسعود
Eleventh میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ یعنی شہید مرحوم کی دوسری بیٹی قدسیہ ابھی طالبہ علم ہیں۔
مبشر احمد چودھری صاحب مربی سلسله كانو نائيجيريا تاريخ
شہادت نے کے اردسمبر ۱۹۹۲ء۔ آپ کے اردسمبر ۱۹۹۲ء کو دعوت الی اللہ کے لئے دیگر دوستوں کے ساتھ ایک
سفر پر جارہے تھے کہ ان کی کار کھائی میں گر گئی۔ مکرم مبشر احمد چودھری صاحب نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ
دوسرے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔ ان کے امیر صاحب نے حلفا گواہی دی کہ ایک سال قبل مکرم مبشر احمد
صاحب نے انہیں یہ بات بتائی تھی کہ جب میں ربوہ سے چلنے لگا تو میری بیوی نے خواب دیکھا تھا کہ اس کا
خاوند خدمت دین کے سفر سے کفن میں لپٹا ہوا واپس آیا ہے۔ اب دیکھیں کس طرح احمدیت کی تاریخ میں اللہ
تعالی یہ نشانات ظاہر فرماتا ہے۔ کوئی جاہل سے جاہل بھی اگر تعصب سے پاک ہو تو غور کرے کہ یہ ساری
شہادتیں ہی احمدیت کی پیشگی کی زندگی کی گواہ بن جائیں۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ مکرمہ امتہ المتین صاحبہ
کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ بڑی بیٹی نداء الفتح اسال کی ہیں، بیٹا باسل احمد دس سال کا ہے اور چھوٹی
بیٹی سائرہ احمد کی عمر آٹھ سال ہے۔ تینوں بچے ربوہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
مكرم محمد كمال الدين صاحب آيودیجی، نائجیرین۔ تاریخ وفات
۲ / دسمبر ۱۹۹۳ء ۔ آپ نے ۱۹۸۰ء میں زندگی وقف کی اور تقریبا ہیں سال تک اخلاص سے خدمت دین
سرانجام دیتے رہے۔ جماعت احمد یہ نائجیریا کے اولین موصیان میں سے تھے۔ جماعت کے ایک کارکن کی اہلیہ
کے ہاں پیدائش متوقع تھی اور فوری طور پر ہسپتال لے جانا ضروری تھا۔ اس وقت فون کام نہیں کر رہا تھا آپ
موٹر سائیکل پر ایمبولینس لینے کے لئے گئے واپسی پر موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آنے سے ان کی وفات ہو گئی۔
انا للہ وانا اليه راجعون۔ پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں چھوڑیں۔ بیٹا اس وقت
اولیول کر رہا ہے۔ سب بچے خدا کے فضل سے احمدی ہیں اور جماعت کے کاموں میں بہت مستعد ہیں۔
محترم چوهدری محمد عیسی صاحب انگلستان تاریخ وفات ۳۰/ تمبر
۱۹۹۴ء - محترم چوہدری محمد عیسی صاحب مکرم چودھری محمد یوسف صاحب آف مالو کے بھگت ضلع سیالکوٹ
کے بیٹے تھے۔ ۱۹۶۵ء میں شاہد کی ڈگری حاصل کی۔ کئی سال کینیا میں بطور مبلغ کام کیا۔ ۱۹۸۲ء میں آپ کا
تقریر انگلستان میں ہوں میری لندن آمد پر دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں تقرری ہوئی اور وفات سے چند روز
قبل تک نہایت محنت سے مفوضہ امور سر انجام دیتے رہے۔ وفات سے چند روز قبل ہسپتال میں ☐ داخل ہوئے
۱۹۹۹ء تا ۲۹ جولائی ۱۹۹۹ء ) 7(

اور پھر ہسپتال سے گھر واپس نہیں آئے اور اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ
کے پسماندگان میں آپ کی بیوہ محترمہ طاہرہ عیسی کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں جو اللہ کے فضل ۔ سے
دین و دنیا کی نعمتوں سے متمتع ہیں۔
مکرم علی حید ر اوپل صاحب مبلغ سلسله۔ آپ ۱۲ اگست ۱۹۴۱ء کو
مہدی پور ضلع سیالکوٹ میں مکرم میاں محمد رمضان صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ پیدائشی احمدی تھے۔
مئی ۱۹۷۲ ء کو شاہد کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۲۳ سال تک خدمت دین کی توفیق
پائی۔ بیرونی ممالک میں آپ غانا، گیمبیا اور کینیڈا میں خدمات سر انجام دیتے رہے۔ آپ گیمبیا سے رخصت
پر اپنے بچوں کو ملنے کینیڈا آئے ہوئے تھے۔ ۳۰/اپریل ۱۹۹۵ء کو کینیڈا ہی میں کار کے ایک حادثہ میں شہید ہو
گئےگئے۔انا ۔ انا لله وانا اليه راجعون۔ بوقت شہادت آپ کی عمر ۵۴ سال تھی۔ آپ نے اپنی بیوہ کے علاوہ اپنے
پیچھے بطور یادگار تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ آپ کی شہادت سے پہلے ہی بڑی بیٹی کی شادی ہو چکی تھی
جواب امریکہ میں ہیں۔ بڑے بیٹے محمد افضل صاحب پی۔ ایچ۔ ڈی کر رہے ہیں۔ دوسرے بیٹے محمد احسن اور
محمد انور زیر تعلیم ہیں۔ اول الذکر الیکٹریکل انجنیئر جنگ میں اور محمد انور مکینیکل انجنیئر نگ میں ہیں۔ چھوٹی بیٹی
امتہ الرووف کی بھی شادی ہو چکی ہے اور سکاٹون کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ سارے بچے اللہ تعالٰی کے
فضل سے دین ودنیا کی نعمتوں سے نوازے گئے ہیں۔
مكرم مبشر احمد صاحب باجوه شهید آف جرمنی۔ مبشر احمد صاحب باجوہ
جماعت احمدیہ جرمنی کے سرگرم کارکن اور فدائی احمدی تھے۔ خلافت احمدیہ سے ایسا عشق تھا کہ اس عشق میں
ہمیشہ مگن رہتے تھے مختلف حیثیتوں سے جماعت جرمنی کی بہت عمدہ خدمات سر انجام دینے کی توفیق پائی۔
زندگی کے آخری ایام میں ایم۔ ٹی۔ اے کی ذمہ داری ان کے سپرد تھی اور سارے جرمنی میں حلقہ وار
کارکنوں اور کارکنات کی ٹیمیں بنا کر بہت عمدگی سے اس کام کو منتظم کیا اور یہی منتظم کام ہے جو اب بہت تیزی
سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایم ٹی اے کے کاموں کے سلسلہ میں ہی اپنے بیٹے کے ہمراہ لندن آئے ہوئے تھے
اور کیسٹس وغیرہ تیار کروا کر واپس جرمنی جارہے تھے کہ ۲۳ / اگست ۱۹۹۵ء کو دوران سفر ایک حادثے کے
نتیجے میں شہید ہو گئے۔ انا للہ وانا اليه راجعون
آپ نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے محمد مظفر باجوہ اور محمد احسن باجوہ چھوڑے ہیں۔ دونوں بھائی جماعتی
کاموں میں فدائیت کی روح سے حصہ لیتے ہیں۔ اول الذکر اپنے باپ کے نقش قدم پر ایم ٹی اے۔ جرمنی
کی بہت عظیم الشان خدمت کر رہے ہیں اور بطور ایڈیشنل سیکر سیکرٹری ٹری اس خدمت پر پر فائز ہیں اور اور ان کا ارادہ
ڈینٹسٹ (Dentist) بننے کا ہے۔ اللہ ان کو اچھا ڈاکٹر بننے کی توفیق بخشے۔ احسن باجوہ بھی ایم۔ ٹی۔ اے کی
ٹیکنیکل ٹیم کی روح رواں ہیں۔
مکرم احسان احمد باجوہ صاحب انگلستان - مکرم احسان احمد باجوہ صاحب
اگرچہ مبلغ تو نہیں تھے مگر اپنی زندگی وقف بہر حال کر دی تھی اور بہت اخلاص سے زندگی وقف کی تھی۔ مکرم
احسان باجوہ صاحب، مکرم یوسف باجوہ صاحب حال جرمنی کے صاحبزادے تھے۔ آپ ۱۹۸۶ء میں جماعتی
خدمت پر انگلستان تشریف لائے اور جماعت کے لئے کار کارپنٹر ہنٹر کے طور پر اپنی خدمت کا عرصہ پورا ہونے سے
پہلے ہی ہمیشہ کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔ بڑے محنتی اور خاموش طبع کار کن تھے۔ اکتوبر 1992ء میں
بیماری کے اچانک حملہ کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے اور کچھ عرصہ قومہ (Comma) میں رہ کر بالآخر
۱۲ اکتوبر ۱۹۹۵ء کو ہسپتال میں ہی وفات پائی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کے پسماندگان میں بیوہ کے
علاوہ چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جو یو کے میں مقیم ہیں۔ ایک بیٹی جرمنی میں بیاہی ہوئی ہیں۔ سب ہی خدا
تعالی کے فضل سے دینی اور دنیاوی حسنات سے نوازے گئے ہیں۔
مكرم الحاج السيد .. !حلمي الشافعي انگلستان تاریخ وفات ۱۲ / فروری
1994ء - محترم السید علی الشافعی صاحب قاہرہ مصر میں ۱۹۲۹ء میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۶۵ء میں قبول احمدیت کی
سعادت پائی۔ ۱۹۸۶ء میں آپ نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور خدمت دین کے لئے اپنی زندگی وقف
کر دی ۱۹۹۳ء میں مرکز کی ہدایت پر برطانیہ تشریف لے آئے اور یہاں سلسلہ کی کتب کے عربی .... ترجمہ کے
کام میں ہمہ تن مصروف ہو گئے۔ مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ پر "لقاء مع العرب پروگرام کے اجراء پر آپ کو اس
خدمت کا موقعہ ملا کہ میرے انگریزی جوابات کا ساتھ ساتھ عربی ترجمہ پیش کرتے تھے اور ترجمانی میں آپ
کو ایک ایسی خصوصیت حاصل تھی کہ میں نے اور کسی ترجمان کو اس صفت سے مزین نہیں دیکھا۔ ایک تو
رواں فصیح عربی میں ترجمہ ساتھ ساتھ کرنا اور پھر دل ڈال کر ایسے ترجمہ کرنا گویا کہ میں ہی خود عربی بول
رہا ہوں۔ یہاں تک ترجمہ کا کمال تھا کہ جب میری آنکھوں میں آنسو دیکھتے تھے تو ان کی آنکھوں سے بھی
آنسو رواں ہو جاتے تھے ، جب میں ہنستا تھا تو یہ بھی بنتے تھے ۔ بہت عظیم الشان انسان تھے۔ خدا انہیں غریق
رحمت کرے۔ ان کی یاد ہمیشہ دعا بن کے دل سے اٹھتی ہے اور اٹھتی رہے گی۔ بچے مصر قاہرہ میں ہیں اور خدا
تعالی کے فضل سے سب بچے مخلص اور فدائی احمدی ہیں۔
استاد اسمعيل تراوالی صاحب معلم گیمبید تاریخ شہادت ۱۵ / فروری
۱۹۹۶ء۔ آپ نے ۱۹۸۱ء میں وقف کر کے تبلیغ کا کام شروع کیا اور بارہ سال تک گیمبیا میں خدمت دین کی
توفیق پائی۔ گنی بساؤ میں مشن کے اجراء پر ان کا تقر ر وہاں علاقائی مبلغ کے طور پر ہوا اور اڑھائی سال تک کام
کیا۔ گنی بساؤ میں ہی تبلیغی سفر پر روانگی کے دوران موٹر سائیکل کے حادثہ میں شہادت پائی۔ انا للہ وانا اليه
راجعون۔ آپ کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بڑا بیٹا عمر دس سال اور ایک بیٹی عمر پانچ سال ہیں۔
محترم ابراهیم کنڈا صاحب آف بورکینا فاسو - ۱۹۶۵ء میں بورکینا فاسو میں
پیدا ہوئے۔ ان کا گھرانہ بہت مذہبی تھا۔ اور بورکینا فاسو میں مذہبی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب
چلے گئے ۔ ۹ سال وہاں قیام کیا اور مدینۃ المنورہ یونیورسٹی سے کامیاب ڈگری حاصل کر کے واپس
بورکینا فاسو پہنچے۔ ۱۹۹۲ء میں جماعت میں شمولیت اختیار کی اور خدا کے فضل سے اخلاص اور ایمان میں بہت
ترقی کی اور اپنی خدمات جماعت کو پیش کر دیں۔ بڑے پر جوش داعی الی اللہ تھے ۔ لوکل مبلغ کے طور پر کام
کرنے کی توفیق ملتی رہی۔ ۱۲۱ جون ۱۹۹۶ء کو ایک تبلیغی سفر سے واپس آتے ہوئے گاڑی الٹ جانے سے
شہادت نصیب ہوئی۔ انا لله وانا اليه راجعون۔ مرحوم انتہائی وفادار اور مخلص احمد ی اور بڑے پر جوش داعی
الی اللہ تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا جس کی عمر اڑھائی برس ہے وہ مرحوم کی شہادت کے بعد پیدا ہوں
مولانا كرم الهی صاحب ظفر مبلغ سپين و پرتگال تاریخ وفات
۱۲ اگست ١٩٩٦1991ء ء - آپ ۳۰ر دسمبر 1919ء کو بنگہ یوسی ضلع ہوشیار پور میں مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد نے کے 190ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بیعت کی تھی۔ دسویں جماعت میں کامیابی کے بعد آپ نے واقف ہونے کی سعادت پائی۔ مبلغین کلاس
میں کامیابی کے بعد حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر آپ نے کچھ دیر ایک گلاس فیکٹری میں کام
سیکھا۔ ۱۹۴۵ء میں آپ کو حضرت مصلح موعودؓ نے سپین کے لئے نامزد فرمایا۔ چنانچہ آپ ۱۲۴ جون ۱۹۴۶ء
کو تبلیغ دین کے لئے پین پہنچے ۔ جہاں آپ نے انتہائی مشکل حالات میں خود اپنے خرچ پر سپین مشن کے کام
کو جاری رکھا۔ ایک پیسہ بھی مرکز سے وصول نہیں کیا۔ مارچ ۱۹۸۸ء تک آپ پین میں ہی تبلیغی سرگرمیوں
میں مصروف رہے جس کے بعد آپ کا تقرر پر نگال ہو گیا جہاں آپ نے احمد یہ مشن کی بنیاد ڈالی۔ 1999ء کے
آغاز میں آپ کی ریٹائر منٹ ہوئی چنانچہ آپ پر تگال سے واپس پین میں آکر غرناطہ کے ایک قریبی گاؤں
ڈر کال (Durcal) میں رہائش پذیر ہو گئے۔ آپ چند سالوں سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ ساتھ ہی
ذیا بیٹس بھی تھی جس نے مزید پیچیدگی پیدا کر دی۔ غرناطہ کے ہسپتال میں ۱۲؍ اگست ۱۹۹۶ء کو اپنے مولائے
حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بوقت وفات آپ کی عمرے ۷ سال تھی۔ غرناطہ
سے آپ کا جنازہ پید رو آباد لایا گیا اور پید رو آباد کے قبرستان میں، جو مسجد بشارت سے اتنے فاصلہ پر ہے کہ
اذان کی آواز وہاں سنائی دیتی ہے، آپ کی اماناتد فین ہوئی۔
آپ کے پسماندگان میں آپ کی بیوہ مکرمہ رقیہ بشری صاحبہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں
ہیں۔ بڑے بیٹے مکرم عطاء الہی منصور صاحب خاطبہ ، سپین میں سرجن ہیں۔ دوسرے بیٹے فضل الہی قمر
صاحب آئبیریا ایئر لائن میں انجنیئر ہیں اور میڈرڈ میں کام کرتے ہیں۔ ایک بیٹا بے چارہ نفسیاتی مریض ہے۔
اور یہ جو دو بڑے بیٹے ہیں خدا تعالٰی کے فضل سے بہت ہی مخلص فدائی احمدی اور واقفین زندگی کی طرح
خدمت سر انجام دیتے ہیں۔ بیٹیوں میں سے مکرمہ رضیہ تسنیم صاحبہ یہاں لندن میں رہتی ہیں۔ اور دوسری
دو بیٹیاں طاہرہ شاہدہ صاحبہ اور امتہ الکریم مبارکہ صاحبہ والدہ کے ساتھ سپین میں مقیم ہیں۔
استاد ابوبکر طورئے صاحب گیمبین معلم آپ ۱۹۸۱ء میں غانا کے جامعہ
احمدیہ میں تعلیم کی غرض سے گئے اور تین سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد گنی بساؤ میں ان کا تقرر ہوا۔ گنی بساؤ
میں یہ Farin کے علاقہ میں خدمات بجالاتے رہے۔ پھر گیمبیا میں بھی کام کیا۔ آپ ایک جماعتی کام کے لئے
ایک علاقہ کا سفر کر رہے تھے جہاں مسجد اور مشن کی تعمیر کا پروگرام تھا۔ راستہ میں کار کو حادثہ پیش آگیا جس کی
وجہ سے شہادت نصیب ہوئی۔ یہ حادثہ ۱۵ر دسمبر ۱۹۹۸ء کو پیش آیا۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ آپ نے بیوہ
کے علاوہ دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔ ایک کی عمر پانچ سال ہے اور دوسرا تقریباً ڈیڑھ سال کا ہے۔
آخری ذکر جس شہید کا میں اس خطبہ میں کروں گا ان کا نام مکرم ناصر فاروق سندهو
صاحب ہے۔ مکرم ناصر فاروق صاحب ابن رشید احمد اختر صاحب کے ار اگست کے کے 19ء کو پیدا ہوئے۔ آپ
جسو کی ضلع گجرات gener کے رہنے والے تھے۔ یکم جولائی ۱۹۹۸ء کو جامعہ سے فارغ التحصیل ہو کر چک390 WB
ضلع لودھراں میں دین کی خدمت پر کمر کمربستہ بستہ رہے۔ آپ نہایت محنتی ، خادم دین اور جماعتی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔ جامعہ احمدیہ کے علمی پروگراموں میں بھی نمایاں اعزازات حاصل کئے اور خدام
الاحمدیہ کے تنظیمی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ تین سال معاون مدیر تشخید الاذہان“ کے طور پر
نمایاں خدمت کی توفیق پائی۔ بچوں کے لئے ان کی مختلف کہانیاں اور سبق آموز تحریرات جماعتی رسائل کے
علاوہ دیگر ملکی اخبارات میں بھی شائع ہوتی رہیں۔ اس پہلو سے آپ کو ملک گیر شہرت حاصل رہی۔
۱۳ار اپریل 1999ء کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اترتے ہوئے حادثہ میں شہید ہو گئے۔ انا للہ وانا الیہ
راجعون۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر صرف ۲۲ برس تھی اور آپ غیر شادی شدہ تھے۔
اللہ تعالیٰ ان سب شہداء کو غریق رحمت فرمائے اور دین و دنیا میں ان کو حسنات سے نوازے اور ان
کی اولاد کو بھی ہمہ وقت دینی اور دنیاوی ترقیات عطا فرما تا ر ہے۔
جولائی ۱۹۹۹ء تا ۲۹ / جولائی ۱۹۹۹ء
! .i . 3: 1..5 5 $ t

آج 10 میں سے 10 باقی