The Partition and Waqifeen Martyrs
Friday Sermon, 11 June 1999: The Partition and Waqifeen Martyrs
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تقسیمِ ہند کے دوران شہید ہونے والے مزید احمدیوں اور دورانِ وقف و خدمت وفات پانے والے واقفینِ زندگی کا تذکرہ فرمایا ہے۔ آپ نے تقسیم کے پرآشوب حالات میں جانیں قربان کرنے والے اخلاص مندوں کے واقعات اور ان کی قربانیوں کا تفصیلی ذکر کیا۔ بعد ازاں آپ نے دیارِ غیر میں خدمتِ دین کے دوران طبعی موت یا حادثات کا شکار ہو کر وفات پانے والے واقفین اور ان کے اہل خانہ کا ذکرِ خیر کیا، جن میں فجی میں ایک مربی سلسلہ کے اہلِ خانہ کا کشتی الٹنے کے المناک حادثے میں غرق ہو کر جاں بحق ہونا بھی شامل ہے۔
موضوعات: شہداء تقسیم ہند، واقفین زندگی، ثبات قدم اور قربانیاں، بیرون ملک دینی خدمات، فجی کا المناک کشتی حادثہ
خطبه جمعه
تقسيم ملك كے دوران اور وقف اور خدمت کے دوران
اپنے وطنوں سے دور حادثاتی یا طبعی موت پانے والے
متفرق شهداء كا تذكره
نارش
خطبه جمعه ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ا ارجون 1999ء بمطابق ا ار احسان ۱۳۷۸ء هجری شمسی
بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے) )
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ . إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ. وَلا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ
فِي سَبِيلِ اللهِ أمْواتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ (سورة البقره آیات ۵۲ ۱ تا ۱۵۵)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ ۔ یقینا اللہ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ
ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔
اس خطبہ کے شہداء کے ذکر میں بعض ایسے شہداء کا بھی ذکر ہے جو تقسیم ملک کے دوران
شہید کئے گئے تھے۔ یہ ذکر پہلے گزر چکا ہے اور بظاہر ختم ہو گیا تھا لیکن چونکہ بعد میں ان کے ورثاء وغیرہ
نے یہ اطلاعات بھیجوائی ہیں اس لئے ان کا ذکر بھی شہداء کے ذکر کے موجودہ تذکرے میں داخل کر لیا
گیا ہے۔ اس تذکرے کے بعد گزشتہ تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے ان شہداء کا ذکر جاری رکھا جائے گا
جو وقف اور خدمت کے دوران اپنے وطنوں سے دور حادثاتی یا طبعی موت سے وفات پاگئے۔
سب سے پہلے مکرم حافظ بشیر احمد صاحب جالندھری کا ذکر
کرتا ہوں۔ آپ ۱۸ اپریل ۱۹۱۲ء کو صوفی علی محمد صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ لاہور چھاؤنی کے
ہاں پیدا ہوئے۔ حافظ صاحب کی والدہ ماجدہ حضرت خان صاحب مولوی فرزند علی خان صاحب
ناظر بیت المال کی چھوٹی ہمشیرہ تھیں۔ حافظ صاحب نے بچپن ہی میں قرآن کریم حفظ کیا۔ ۱۹۲۴ء
میں مدرسہ احمدیہ میں داخلہ لیا اور ۱۹۳۴ء میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کر کے مبلغین کلاس
میں شامل ہو گئے اور یکم اگست ۱۹۳۲ء کو مبلغ کے فرائض سر سر انجام دینے لگے۔ وفات سے صرف دو روز
قبل لدھیانہ میں ایک تبلیغی دورہ سے واپس آئے۔ آپ مجلس خدام الاحمدیہ کے ابتدائی دس ارکان میں
سے تھے اور نہایت جوش اور اخلاص کے ساتھ مجلس کے کاموں میں حصہ لیتے تھے۔ حلقہ وار مجالس
کے قیام کے بعد آپ مجلس خدام الاحمدیہ دارالرحمت کے زعیم مقرر ہوئے۔ آپ نے نہایت ہی
جوش اور اخلاص کے ساتھ مجلس کے لئے انتھک محنت کی۔
سانحہ ارتحال اس طرح پیش آیا کہ ۱۲ مئی ۱۹۳۸ء کو صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد خدام
الاحمدیہ کے دیگر ممبروں کے ساتھ مجلہ دار الرحمت کے اجتماعی و قار عمل میں شریک تھے کہ دماغ کی
رگ پھٹ گئی۔ آپ کو فورامیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ہر ممکن تدبیر کے باوجود پونے نو بجے آپ کی
روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيهِ رَاجِعُون ۲ / مئی کو بعد نماز عصر حضرت
مولوی سید سرور شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے امیر مقامی کی حیثیت سے باغ میں ان کی نماز جنازہ
پڑھائی اور مرحوم کو بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن کیا گیا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ
نے اس سانحہ کا مندرجہ ذیل الفاظ میں تذکرہ فرمایا۔ حافظ بشیر احمد صاحب حافظ قرآن، جامعہ کے
فارغ التحصیل، وقف کننده، خدام الاحمدیہ کے مخلص کارکن اور ان نوجوانوں میں سے تھے جن کے
مستقبل کی طرف سے نہایت اچھی خوشبو آرہی تھی مگر اللہ تعالیٰ کی مشیت کچھ اور تھی۔ اس نے خدام
الاحمدیہ کے لئے ایک مثال اور نمونہ بنانا تھا۔ جس جماعت کے بنتے ہی اس کے کارکنوں کو شہادت
کا موقع مل جائے اس کے مستقبل کے شاندار ہونے میں کوئی شک نہیں رہتا اور غیرت مند افراد اپنی
روایات کے قائم رکھنے کے لئے ہمیشہ جدو جہد کرتے رہتے ہیں۔ پس یہ موت تکلیف دہ تو ہے لیکن اس
کے پیچھے خدا تعالیٰ کی ایک حکمت کام کرتی نظر آرہی ہے۔
دوسرے شہید جو ہندوستان کی تقسیم کے دوران شہید ہوئے عدالت خان صاحب
تحصیل خوشاب ضلع شاہ پور عدالت خان صاحب قادیان میں دینیات کی متفرق
کلاس میں پڑھتے تھے۔ ۱۹۳۴ء میں جب حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے احمدی نوجوانوں کو
تحریک فرمائی کہ دوسرے ممالک میں اپنے ذرائع سے جاکر وہاں احمدیت کی تبلیغ کریں تو عدالت خان
صاحب قادیان سے اچانک غائب ہو گئے۔ اس وقت یہی سمجھا گیا کہ شاید وہ پڑھائی سے دلبر داشتہ ہو کر
بھاگ گئے ہیں۔ دراصل عدالت خان صاحب حضور کی تحریک پر فوری تعمیل کی غرض سے سفری
دستاویزات کے بغیر افغانستان پہنچ گئے تھے۔ وہاں حکومت نے انہیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔
جیل میں انہوں نے قیدیوں میں تبلیغ شروع کر دی۔ جب حکومت کو اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے
عدالت خان صاحب کو ہندوستان کی سرحد پر لا کر چھوڑ دیا۔
عدالت خان صاحب قادیان آئے اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ کو ساری
روئیداد سنا کر درخواست کی کہ انہیں کسی اور ملک میں جانے کا ارشاد فرمایا جائے۔ حضور نے انہیں فرمایا
کہ تم چین چلے جاؤ۔ چین جاتے ہوئے عدالت خان صاحب کو کشمیر کی حکومت نے پاسپورٹ نہ ہونے
کی وجہ سے روک لیا۔ سردیوں کا موسم تھا اور عدالت خان صاحب کے پاس لباس وغیرہ واجبی سا تھا۔
آپ کو ڈیل نمونیا ہو گیا اور دو دن بعد وہ وفات پاگئے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔ ان کی شہادت میں
بھی ایک عظیم الشان نشان احمدیت کے لئے ظاہر ہوا ہے وہ اس طرح کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء کے موقع پر عدالت خان کے ذکر میں ان کا ایک ایمان افروز واقعہ
یوں بیان فرمایا " بھی کشمیر سے چند دوست آئے ہوئے تھے انہوں نے عدالت خان کا ایک عجیب واقعہ
سنایا جو سن کر رشک پیدا ہوتا ہے کہ احمدیت کی صداقت کے متعلق اسے اتنا یقین اور وثوق تھا۔ وہ ایک
گاؤں میں بیمار ہوا جہاں کوئی علاج میسر نہیں تھا۔ جب اس کی حالت بالکل خراب ہو گئی تو ان
دوستوں نے سنایا کہ وہ ہمیں کہنے لگا کہ کسی غیر احمدی کو تیار کرو ۔ اب یہ ترکیب بھی خوب سو جبھی ہے
ان کو کسی غیر احمدی کو تیار کرو جو احمدیت کی صداقت کے متعلق مجھ سے مباہلہ کرے۔ اگر کوئی
ایسا غیر احمدی مل گیا تو میں بچ جاؤں گا اور اسے تبلیغ بھی ہو جائے گی ورنہ میرے بچنے کی کوئی صورت
نہیں .
مکرم چوهدری فقیر محمد صاحب رضى الله تعالى عنه
پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ و نجواں ضلع گورداسپور اور مکرم محمد اسمعیل صاحب ابن
چوهدرى فقير محمد صاحب رضى الله تعالى عنه صدر جماعت و نجواں۔
جولائی ۱۹۹۹ء تا ۱۲/ اگست ۱۹۹۹ء ) 5(
چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ اس حیثیت
سے آپ کو ۱۹۳۹ء میں خلافت جوبلی کے موقع پر لوائے احمدیت کی تیاری میں شمولیت کا موقع ملا۔ یہ
چوہدری فقیر محمد صاحب کے لئے اور ان کی اولاد کے لئے بھی ایک بہت یادرکھنے والی بات ہے، بہت
عظیم الشان واقعہ ہے۔
حضرت خلیفہ ا المسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اصولی ہدایت فرمائی تھی کہ لوائے احمدیت
کی تیاری میں صرف صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو شامل کیا جائے۔ یعنی آغاز سے آخر
ستیک، پیج کی کاشت سے لے کر اس کی برداشت تک اور پھر سوت کاتنے تک ہر مرحلے پر صرف صحابہ
کا ہا تھ لگے۔ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ کے سپرد یہ کام کیا گیا تھا کہ اپنی نگرانی
میں کروائیں۔ چوہدری فقیر محمد صاحب نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے ارشاد پر اپنے ہاتھ سے
کپاس کا بیج بویا، خود پانی دیا، پھر چنا اور صحابیوں سے ہی اس کو ڈھنوایا یعنی اس کو دھنکنے والے بھی صحابہ
تلاش کر لیئے اور اپنے گھر میں اس کو کتو لیا۔ آپ نے کچھ اور روئی دی جسے میری والدہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہا کی نگرانی میں قادیان کی صحابیات نے کا تا اور پھر ایک بزرگ صحابی حضرت میاں خیر دین صاحب
رضی اللہ تعالی عنہ دری باف اور دوسرے صحابہ نے مل کر وہ کپڑا تیار کیا۔
واقعه شهادت: جب ملک تقسیم ہوا تو حضرت خلیفہ اصسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے
ارشاد فرمایا تھا کہ جب تک مرکز اجازت نہ دے اس وقت تک ارد گرد کے بعض احمدی دیہات کے
افراد اپنی جگہ نہ چھوڑیں۔ ونجواں کے لئے بھی یہی حکم تھا۔ چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ
عنہ اور ان کے بھائی چوہدری علی محمد صاحب نماز تہجد ادا کرنے کے بعد نماز فجر کے لئے ابھی صفیں
سیدھی ہی کر رہے تھے کہ سکھوں نے حملہ کر دیا اور سب سے پہلے چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کو شہادت نصیب ہوئی۔ بہت سے احمدی زخمی ہوئے ان میں چوہدری صاحب کے بیٹے محمد
اسمعیل بھی تھے ۔ ملٹری والے انہیں دھار یوال ہسپتال لے گئے وہاں سے ڈسچارج ہو کر اسمعیل
صاحب قادیان کے لئے روانہ ہوئے تو پیچھے سے گولی مار کر انہیں بھی شہید کر دیا گیا۔ انا للہ وانا الیہ
رَاجِعُون
پسماندگان حضرت چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد تین بیٹوں اور
تین بیٹیوں پر مشتمل ہے۔ ان کے سب سے بڑے بیٹے مکرم محمد اسمعیل صاحب کو کو تو سی ۱۹۴ء میں ہی
شہید کر دیا گیا تھا۔ باقی دونوں بیٹے مکرم احمد علی صاحب اور مکرم فضل الہی صاحب بھی اب وفات پاچکے
ہیں جبکہ تینوں بیٹیاں خدا کے فضل سے زندہ ہیں۔ بڑی بیٹی کا نام غلام بی بی ہے ، دوسری شریفاں بی بی
اور تیری ناصرہ بی بی صاحبہ ۔ حضرت چوہدری صاحب کی اولاد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں دنیا کے
مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور خدا کے فضل سے اکثر بڑے اخلاص سے اپنے اپنے رنگ میں
جماعت کی خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
مكرم محمد منیر صاحب شامی۔ آپ مکرم ڈاکٹر حبیب اللہ صاحب ابو حنیفی
کے ہاں تنزانیہ میں ۱۹۲۳ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ ۱۹۴۷ء کے دوران آپ
تعلیم الاسلام کالج قادیان میں بی اے کے طالب علم تھے۔ آپ واقف زندگی تھے اور عربوں سے اپنی
ہمدردی کی وجہ سے آپ کو لوگوں نے شامی مشہور کر دیا حالانکہ ملک شام سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا
لیکن عربوں سے محبت تھی۔
اوصاف حمیدہ - آپ خاموش طبع اور محنتی طالبعلم تھے ۔ انگریزی زبان پر عبور
حاصل تھا۔ جماعت سے انتہائی محبت اور عقیدت رکھتے تھے ۔ امام وقت کے ہر حکم پر لبیک کہنے والے
تھے۔ مطالعہ کا بہت شوق تھا ۔ مکرم چوہدری فضل داد صاحب مرحوم لائبریرین تعلیم الاسلام کالج
قادیان بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے لائبریری کی تقریبا تمام کتب پڑھ لی تھیں۔
واقعه شهادت آپ حضرت خلیفہ اصسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ارشاد کے مطابق
اپنے گھر دار الرحمت قادیان بر مکان خان ارجمند خان صاحب مرحوم محلہ کی حفاظت کے سلسلہ میں
مقیم تھے ۔ گھر میں دونالی بندوق تھی۔ ادھر ادھر سے سکھوں کے ہونے والے حملوں کے دوران
خوب مقابلہ کرتے رہے۔ ایک رات سکھوں نے ان کے گھر کی دیوار پھاند کر اندھیرے میں آپ پر
حملہ کیا اور آپ کو شہید کر دیا۔ جب خدام کو حکم ہوا کہ وہ ہوسٹل میں جمع ہو جائیں تو آپ کو نہ پا کر جب
پتہ کیا گیا تو آپ کو گھر کے صحن میں چت پڑا پایا گیا۔ آپ کی انتڑیاں باہر نکل چکی تھیں اور آپ شہید ہو
چکے تھے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آپ کے والد صاحب جو ان دنوں تنزانیہ میں تھے وہ بھی اللہ کے فضل سے بہت مخلص
انسان تھے ۔ دراصل ان سے ہی اخلاص ورثہ میں پایا تھا ۔ ان کی ڈائری کے اندراج بتاریخ
۱۳ ستمبر ۱۹۴۷ء میں یہ پر خلوص عبارت درج ہے۔ آج قادیان میں عزیز محمد منیر خان شامی نے
شہادت پائی۔ الحمد لله رب العالمین۔
پسماندگان۔ آپ غیر شادی شدہ تھے۔ آپ کے تین بھائی اور ایک بہن زندہ ہیں۔
سب سے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد حفیظ خان صاحب آج کل ٹورانٹو میں رہتے ہیں۔ شہید کے دو چھوٹے
بھائی بھی تھے محمد معین خان صاحب لاہور میں اور پروفیسر محمد شریف خان صاحب ربوہ میں مقیم ہیں۔
جبکہ ان کی بہن خدیجہ بیگم صاحبہ مانٹریال میں آباد ہیں۔
حمیده بیگم اهلیه عبد السلام پنڈت صاحب اور عظیم احمد ولد
پنڈت عبدالله صاحب - عمر ساڑھے چار سال۔ شہدائے قادیان۔ قادیان میں کرفیو لگا ہوا تھا،
جماعت نے محلے کی عورتوں اور بچوں کو فضل حسین صاحب بوٹوں والے کے گھر رکھ کر دشمن کو بے
خبر رکھنے کی خاطر گھر سے باہر تالا لگادیا تھا۔ حملہ آوروں کے جتھے نے تالہ توڑ کر اندر آکر لوٹ مار اور
قتل و غارت شروع کی۔ پنڈت عبداللہ صاحب کے بڑے بیٹے عبد السلام پنڈت کی اہلیہ حمیدہ بیگم اپنی
ایک بھانجی کو بچانے کی کوشش میں شہید کر دی گئیں۔ پنڈت عبداللہ صاحب کا سب سے چھوٹا بیٹا
عظیم احمد عمر ساڑھے چار سال اپنے بھائی بابو مسعود کی گود میں تھا حملہ آوروں نے تلوار کے ایک ہی وار
سے اس کا سر بھی کاٹ ڈالا اور یہ کم سن موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ اس وقوعہ میں پنڈت عبد اللہ کے ایک
بیٹے پنڈت نصر اللہ صاحب جو آج کل ربوہ میں ڈٹمپر وغیرہ کا کام کرتے ہیں کو بھی شدید زخمی کر دیا
گیا تھا۔
عبد السلام پنڈت صاحب ہالینڈ والے باسط صاحب کے ابا ہیں۔ ہالینڈ والے عبدالباسط
صاحب کو سب جماعت ہالینڈ کے لوگ اُن کے خاص غیر معمولی اخلاص کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن جو
بیگم ان کی شہید ہوئی تھیں ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ حمیدہ بیگم صاحبہ، سلام صاحب کی پہلی بیگم
تھیں۔ دوسری شادی امتہ القیوم صاحبہ سے ہوئی جو ہالینڈ والے عبد الباسط کی والدہ ہیں۔ ان سے پانچ
بیٹے اور تین بیٹیاں پیدا ہوئیں جو سب خدا تعالیٰ کے فضل سے دین و دنیا میں بہت اچھے ہیں اور ہمیشہ
خدمت کے کاموں میں آگے رہتے ہیں۔
بابو عبدالكريم صاحب ابن نواب علی خان صاحب يوسف زئى
پونچھ ریاست جموں و کشمیر۔ آپ ۸ جون ۱۹۳۳ء کو ایک خواب کی بنا پر حضرت
خلیفہ اصیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے۔ جماعت میں
آپ کی شہرت کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کو ۱۹۳۳ء میں ایک برطانوی فوجی کی حیثیت سے شرق اوسط
یعنی مشرق وسطی میں جانے کا موقع ملا تو وہاں آپ نے جامعہ ازھر کی مجلس افتاء کو یہ استفسار بھیجا کہ کیا
قرآن کریم اور سنت نبوی سے عیسی بن مریم علیہ السلام وفات یافتہ ثابت ہوتے ہیں یا چوتھے آسمان
پر زندہ موجود ہیں۔ اس استفتاء کے جواب میں الاستاذ محمود شلتوت مفتی مصر نے وفات مسیح کے
حق میں اپنادہ عظیم الشان مدلل فتوی دیا جو جماعت کے لٹریچر میں بہت شہرت پا گیا ہے۔ ان پر بہت دباؤ
ڈالا گیا علماء کی طرف سے کہ اس فتوی کو واپس لے لیں یا اس میں تبدیلی کریں لیکن وہ مرد خدا قائم رہا۔
یہ واقعہ استفتاء کا انہی بابو صاحب سے تعلق رکھتا ہے۔
واقعه شهادت: بابو عبد الکریم صاحب نے اپنی ملکیتی زمین کا ایک حصہ جماعت احمدیہ
پونچھ کی مسجد کے لئے وقف کیا ہوا تھا۔ بابو صاحب کی نگرانی ہی میں یہ مسجد زیر تعمیر تھی اور اسے جموں
کے سات آٹھ احمدی معمار تعمیر کر رہے تھے کہ ملک کی تقسیم ہو گئی۔ پونچھ شہر میں مظفر آباد آزاد
کشمیر سے جو ہندو اور سکھ ہجرت کر کے آئے تھے انہوں نے اس وقت جب اس زیر تعمیر مسجد میں
عصر کی نماز ہو رہی تھی اور محترم بابو عبدالکریم صاحب کے علاوہ جموں کے
سات آٹھ احمدی معمار بھی شامل تھے مسجد پر حمله کر کے
کو شہید کر دیا اور پھر بابو عبدالکریم صاحب کے مکان پر حملہ کر کے ان
کی والدہ صاحبہ اور پہلی بیوی کو بھی شہید کر دیا۔ دوسری بیوی اپنی بچی
سمیت حملہ آوروں سے بچ گئیں۔ حکومت نے ان سب شہداء کو پونچھ جیل سے متصل قبرستان میں
۱۹۹۹ء تا ۱۳/ اگست ۱۹۹۹ء
دفن کر دیا۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔
خواجه محمد عبدالله لون صاحب مولوی فاضل آف آسنور
کشمیر۔ آپ مولوی حبیب اللہ صاحب لون، صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے فرزند تھے۔ قادیان سے ۱۹۳۶ء میں مولوی فاضل کیا اور کشمیر میں محکمہ تعلیم میں ملازم ہو گئے۔
تقسیم ملک کے وقت آپ اپنے گاؤں آسنور میں تھے ، دوماہ بعد اکتوبر میں جب سکول کھل گئے تو آپ
ڈیوٹی پر جموں آگئے جو اُن دنوں ہندو مسلم فسادات کی لپیٹ میں آیا ہوا تھا۔ اس دوران حکومت نے
اعلان کیا کہ جو مسلمان پاکستان جانا چاہتے ہیں وہ کل ایک مقررہ جگہ پہنچ جائیں۔ اس طرح حکومت
دھوکہ کے ساتھ بکثرت مسلمانوں کے قتل عام کو ترویج دے رہی تھی۔ بظاہر تو یہ اعلان ان کے لئے
نجات کا اعلان تھا مگر جال میں پھنسانے کا ایک طریقہ تھا۔ جب یہ نہیں اکھنور کے قریب پہنچیں
تو ہندوؤں اور سکھوں نے ان بسوں پر حملہ کر دیا اور ہزاروں مسلمان مرد اور عورتوں کو شہید کر دیا۔
خواجہ محمد عبد اللہ صاحب بھی ان شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحوم بہت شریف النفس اور عبادت گزار تھے ۔ بہت خوش الحان تھے ۔ قرآن کریم کی
تلاوت بہت خوش الحانی اور سوز کے ساتھ کیا کرتے تھے۔ آپ کی شادی خواجہ عبد الرحمن صاحب ڈار
رئیس آف آسنور کی صاحبزادی مریم بیگم صاحبہ سے ہوئی جو ابھی آسنور میں زندہ ہیں۔ آپ کی بیٹی
عائشہ بیگم صاحبہ اسلام آباد میں رہتی ہیں اور دو بیٹے نعمت اللہ اور مطیع اللہ صاحب آسنور تحصیل کو لگام
میں ہیں۔ نعمت اللہ صاحب پچھلے سالوں میں جماعت احمدیہ آسنور کے پریذیڈنٹ بھی رہے ہیں۔
مکرم حاجى فضل محمد خان صاحب اور آپ کابیٹا ۔ شہادت
۱۹۵۷ء۔ حاجی صاحب بہت علم دوست، سادہ مزاج اور متقی انسان تھے۔ عرصہ دراز سے احمدی تھے۔
آپ جاجی قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے اور پیواڑ کو تل کے قریب ایک گاؤں کے باشندے تھے۔ حاجی
صاحب پشاور سول کوارٹرز کی مسجد میں نقیب ہوا کرتے تھے۔ وہاں مجھے بھی ان سے ملنے کی سعادت
نصیب ہوئی۔ میں وہاں کسی خدام الاحمدیہ یا وقف جدید کے دورے پر تھا جب میں ان سے ملا اور مجھے یاد
ہے وہ لمحہ جب سیٹر ھیوں میں بڑے جوش سے وہ مجھے دیکھ کر اتر رہے تھے۔ وہیں ایک دن 1906ء میں
ان کے رشتہ دار آئے اور قرآن کرمیم پر حلف اٹھا کر تسلی دی کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں ہم ہر طرح
آپ کو اچھی حالت میں رکھیں گے ۔ مگر ان کے دل میں ان کے قتل کا ارادہ تھا تا کہ ان کی جائیداد پر
قبضہ کر لیں۔ حاجی صاحب بہت سادہ دلی سے ان کے حلف پر اعتبار کر کے چلے گئے۔ وطن پہنچ کر ان
کے رشتہ داروں نے ان پر حملہ کر دیا اور ان کو اور ان کے خورد سالہ بچے کو شہید کر دیا اور ان کی بیوی
اور لڑکی پر قبضہ کر لیا۔ حکومت افغانستان نے ان مظالم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔ اب اللہ بہتر
جانتا ہے کہ ان کی بیوی اور لڑکی کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی
دوبارہ احمدیت میں کھینچ لائے۔
مكرم عثمان غنی صاحب اور مکرم عبدالرحیم صاحب
شہدائے بنگله دیش ۳/ نومبر ۱۹۶۳ء کو احمدیہ مسلم جماعت برہمن بڑیہ کا سالانہ جلسہ بعد
نماز مغرب لوک ناتھ ٹینک کے میدان میں مکرم سید سہیل احمد صاحب سی ایس پی کی زیر صدارت
شروع ہوا۔ سید سہیل احمد صاحب کی ایس پی آج کل اسلام آباد میں ہیں اور اللہ تعالٰی کے فضل سے یہ
اور ان کا سارا خاندان بہت مخلص ہے۔ وہ اس وقت ڈھا کہ میں حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری بھی تھے اور
خدام الاحمدیہ میں اسٹنٹ ریجنل قائد کے عہدہ پر فائز تھے۔ یعنی بڑے عہدوں پر فائز ہونے کے
باوجود بھی انہوں نے خدمت دینیہ سے سر مو انحراف نہیں کیا۔ بڑی جرات سے عہدے لیا کرتے تھے
اور بڑی جرات سے اور عمدگی سے ان کو نبھاتے تھے۔
جلسہ شروع ہوئے دس پندرہ منٹ گزرے تھے کہ ملاؤں نے ہلہ بول دیا اور جلسہ گاہ پر شدید
پتھراؤ کیا۔ مخالفین نے جلسہ گاہ کی بجلی کی تاریں کاٹ دیں جس سے سارے علاقے میں اندھیرا چھا گیا۔
لوگ ادھر ادھر بکھر گئے۔ محترم سید سہیل احمد صاحب اور بعض دوسرے احمدیوں نے کرسیاں سر پر
رکھ کر اپنی حفاظت کی۔ مخالفین کے ہلہ بولنے کے بہت دیر بعد پولیس جب وقوعہ پر پہنچی تو وہ اس
طوفانی بارش کے بعد نظر آئی جو خدا تعالیٰ نے اس موقع پر معجزانہ طور پر نازل فرمائی تھی اور جس سے
خود دشمن ہی تتر بتر ہو چکا تھا۔ دشمن کے اس حملہ کے نتیجہ میں بہت سے احمدی احباب زخمی ہوئے
جنہیں رات کے وقت برہمن بڑ یہ ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ ان میں سے دو دوست مکرم عثمان غنی
صاحب اور مکرم عبدالرحیم صاحب کی حالت بہت نازک تھی اور وہ شدید زخموں سے جانبر نہ ہو سکے
اور اگلے روز ۱۴ نومبر ۱۹۶۳ء کی صبح کو دونوں اپنے مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے اور شہادت
کار تنبہ پایا۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيهِ رَاجِعُونَ
شہید عثمان غنی صاحب شاہ ٹور یہ ضلع مانک گنج کے رہنے والے تھے اور اپنے خاندان میں پہلے
احمدی تھے۔ نہایت مخلص، خاموش طبع ، خدمت گزار اور نرم خو شخصیت کے حامل تھے احمدی ہونے
کے بعد فوج میں بھرتی ہو کر کراچی چلے گئے تھے۔ ریٹائر منٹ کے بعد موصوف سلسلہ کی خدمت میں
ہمہ تن مصروف رہے۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر ۳۵ برس تھی اور آپ غیر شادی شدہ تھے۔ آپ
کی تبلیغ سے آپ کے چھوٹے بھائی جناب ڈاکٹر اولاد حسین صاحب اور آپ کی ہمشیرہ احمد ہی ہوئیں۔ :
شہید عبدالرحیم صاحب برہمن بڑ یہ ضلع نارواں گاؤں کے رہنے والے تھے۔ شہادت کے وقت ان کی
عمر تقریباً ۷ ۴ سال تھی۔ خاموش طبع اور عبادت گزار تھے۔ آپ بھی ریٹائرڈ فوجی تھے۔ شہادت کے
وقت ان کے دو بچے اور تین بچیاں تھیں جو سب سلسلہ سے اخلاص کا تعلق رکھتے ہیں۔ بڑے بیٹے مکرم
مسلم صاحب سرکاری ملازم ہیں اور چھوٹے بیٹے مکرم رستم صاحب آج کل بلجیم میں مقیم ہیں۔
اب میں از سر نو وقف اور خدمت کے دوران اپنے وطنوں سے دور
حادثاتی یا طبعی وفات پانے والے شہداء کا تذکرہ کرتا ہوں۔
سب سے پہلے مكرم عبد الرحمن صاحب سماٹری۔ آپ سماٹرا انڈونیشیا سے
۱۹۳۸ء کے شروع میں قادیان دینی تعلیم کے حصول کے لئے تشریف لائے۔ آپ سے قبل آپ کے
دو بڑے بھائی مولوی ابو بکر ایوب صاحب اور مولوی محمد ایوب صاحب بھی اسی غرض سے قادیان آ
چکے تھے۔ آغاز میں آپ اردو سے بالکل بے بہرہ تھے لیکن دن رات محنت کر کے بہت جلد اردو زبان
سیکھ لی۔ بعد میں مدرسہ احمدیہ میں داخلہ لے کر تیسری اور چوتھی جماعت کا امتحان اکٹھا دے کر
کامیاب ہوئے۔ وفات کے وقت آپ مدرسہ احمدیہ کی چھٹی جماعت میں پڑھ رہے تھے اور اپنی
جماعت کے چوٹی کے طلباء میں تھے۔ آپ احمدیت کے شیدائی تھے اور زندگی خدمت دین کے لئے
وقف کی ہوئی تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات اور آپ کے خاندان سے بڑی محبت تھی۔
آپ ٹائیفائیڈ کی وجہ سے ایک ماہ تک بستر مرگ پر رہے۔ اس عرصہ میں تکلیف کو نہایت
صبر و استقلال سے برداشت کیا۔ آخر ۳ ار اگست ۱۹۴۱ء کو صبح سات بجے وفات پاگئے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيهِ
رَاجِعُون۔ آپ اگرچہ موصی تو نہ تھے مگر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے از راہ شفقت
قواعد الوصیت کی شرط نمبر ۴ کے تحت کہ "ہر ایک صالح جس کی کوئی جائیداد نہیں اور کوئی مالی خدمت
نہیں کر سکتا اگر یہ ثابت ہو کہ وہ دین کے لئے اپنی زندگی وقف رکھتا تھا اور صالح تھا تو وہ اس قبرستان
میں دفن ہو سکتا ہے"۔ آپ کی بہشتی مقبرہ میں تدفین کی اجازت فرمائی۔ بوقت وفات آپ کی عمر ۲۴
سال تھی۔
محترمه فضل بی بی صاحبه اهلیه مکرم چوهدری محمد
شریف صاحب مبلغ بلاد عربيه فلسطين و مغربی افریقه آپ ۱۹۳۸ء
میں اپنے میاں چوہدری محمد شریف صاحب کے ساتھ قادیان سے فلسطین گئیں۔ ۱۹۴۳ء میں کہا بیر
فلسطین میں ہی وفات پا گئیں۔ آپ کیا بیر کے احمد یہ قبرستان میں دفن ہوئیں۔ آپ موصیہ تھیں اس
لئے بہشتی مقبرہ قادیان میں آپ کے نام کا کتبہ نصب ہے۔ یہ خود فلسطینی نہیں تھیں ، ان کی فلسطینی
بیوی دوسری ہیں جن کا ذکر بعد میں آئے گا۔ آپ کے بطن سے ایک بیٹی اور دو بیٹے تھے۔ چھوٹا بیٹا
آپ کی وفات کے چند دن بعد وفات پا پا گیا تھا۔ بڑے بیٹے مکرم عبدالرشید شریف، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ
صحت حکومت پنجاب تھے جنہیں اکتوبر ۱۹۹۸ء میں لاہور میں بعض شر پسندوں نے شہید کر دیا۔ آپ
کی بیٹی امتہ الحمید صاحبہ کی شادی چوہدری غلام رسول صاحب ٹھیکیدار کے بیٹے عبدالمجید ایم۔ اے۔
کے ساتھ ہوئی تھی۔ ان کے پانچ بیٹے ہیں جو بفضلہ تعالیٰ کبھی مخلص ہیں۔ عزیزم بشیر شریف صاحب
جو انگلستان کی جماعت کے بڑے مخلص کارکن ہیں چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم کی دوسری اہلیہ
کی اولاد ہیں جو فلسطینی تھیں اور ربوہ میں رہتی ہیں۔ اور ان کی ایک بہن امیر صاحب کینیڈا کی پہلی بیگم
کی وفات کے بعد ان سے بیاہی گئی ہیں۔
سید رضوان عبدالله صاحب ابن سيد عـ عمر ابوبکر آفندی
خرطوم سوڈان۔ آپ دسمبر ۱۹۵۰ء میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ربوہ آئے اور جامعہ
احمد یہ احمد نگر میں داخلہ لیا۔ آپ بہت ذہین تھے۔ آپ نے چند ماہ میں ہی اردو بولنی اور لکھنی پڑھنی سیکھ
لی اور ہر امتحان اعزاز کے ساتھ پاس کیا۔ آپ جامعہ احمدیہ کی بزم تعلیم البیان کے بانیوں میں سے
تھے۔ آپ ۲۶ / اگست ۱۹۵۳ء کو جامعہ احمدیہ کے طلبہ کے ساتھ دریائے چناب پر نہانے گئے۔ عصر
کی نماز کے لئے وضو کر رہے تھے کہ پاؤں پھسل جانے سے دریا میں ڈوب گئے اور اس غریب الوطنی کے
عالم میں شہید ہو گئے۔ مرحوم اپنے والدین کے سب سے بڑے بیٹے تھے ۔ آپ کو پہلے اہمتا عام
۱۹۹۹ء تا ۱۳/ اگست ۱۹۹۹ء ) 7(
قبرستان میں دفن کیا گیا۔ اگر چہ آپ موصی نہیں تھے مگر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالٰی عنہ کی
اجازت سے آپ بہشتی مقبرہ میں سپردخاک کئے گئے۔ یعنی آپ کی امانت وہاں منتقل کر دی گئی۔
آپ کی وفات پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک
مضمون "رضوان عبد اللہ کی المناک وفات“ کے عنوان سے سپرد قلم فرمایا جس میں لکھا "رضوان جو
کئی ہزار میل کی مسافت کر کے علم دین کی تحصیل کی غرض سے ربوہ آیا تھا اور جیسا کہ مجھے معلوم
ہوا ہے اپنے والدین کا سب سے بڑا بچہ تھا۔ ایک بہت ہی شریف اور ہو نہار اور دیندار لڑکا تھا۔۔
رضوان مرحوم سب سے پہلے لاہور میں مجھے ملا اور عربی زبان میں باتیں کرتا رہا اور پھر ہم نے اسے
ربوہ بھجوانے کا انتظام کر دیا۔ اس وقت میری طبیعت پر رضوان کی شرافت کا خاص اثر تھا۔ کم گو ،
شریف مزاج، بے شر، مخلص، دینی جذبات سے معمور اور ہو نہار۔ یہ وہ اثر ہے جو ہر وہ شخص جو
رضوان سے ملا اس کے متعلق قائم کرتا رہا ہے"۔
مکرمه سيده طينت صاحبه اهليه سيد جوا لى صاحب مبلغ
امریکه مرحوم آپ ادیب عالم تھیں اور میٹرک تک تعلیم یافتہ تھیں۔ آپ نے اپنی زندگی
اسلام اور احمدیت کی خدمت کے لئے ۱۹۵۲ء میں پیش کی جسے حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قبول فرمالیا
اور پھر ۱۹۵۳ء میں آپ کا نکاح بھی ایک واقف زندگی یعنی سید جواد علی شاہ صاحب سے کروا دیا
۱۹۵۴ء میں مکرم شاہ صاحب کو امریکہ میں بطور مبلغ سلسلہ بھجوایا گیا تھا۔ دسمبر ۱۹۵۷ء میں آپ کو
بھی یعنی مرحومہ کو اپنی تین سالہ بچی کے ہمراہ امریکہ اپنے میاں کے پاس بھیجوا دیا گیا۔ مارچ ۱۹۵۸ء
کے آغاز میں آپ کو دل کی تکلیف ہوئی اس کی وجہ سے آپ ہسپتال میں زیر علاج تھیں کہ نمونیہ کا ایسا
سخت حملہ ہوا جس سے آپ جانبر نہ ہو سکیں۔ آخر ۶ ار مارچ ۱۹۵۸ء کو وفات پاگئیں۔ انا لله وإنا اليه
رَاجِعُون۔ آپ نے اپنے پسماندگان میں ایک بچی چھوڑی ہے۔ آپ کی تدفین امریکہ ہی میں ہوئی۔
محترمه بشری منیر ایم ایس سی ، ایم فل بنت چوهدری
عليم الدين صاحب مرحوم سابق امیر جماعت احمدیه اسلام آباد۔ آپ
کی شادی منیر احمد صاحب ایم ۔ ایس۔ سی بی ایڈ، ابن مولوی محمد صدیق صاحب سابق انچارج خلافت
لائبریری سے ہوئی تھی۔ نصرت جہاں سکیم کے تحت احمد یہ سکول جو رو، سیرالیون میں خدمت
سر انجام دے رہی تھیں کہ وار ستمبر ۱۹۸۲ء کو زچگی کے دوران بتیس سال کی عمر میں آپ کی وفات
ہوئی۔ میت ربوہ پہنچنے پر ۲۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو آپ کو قطعہ شہداء قبرستان عام نمبر ایک ربوہ میں دفن کیا
گیا۔ آپ کی شہادت کے وقت کوئی اولاد نہ تھی۔
مکرم و محترم مولوی حنیف يعقوب صاحب مبلغ ترینیڈاڈ
وفات ۶ / نومبر ۱۹۸۶ء ۔ آپ ۱۹۲۶ء میں پیدا ہوئے اور مولانا محمد اسحاق ساقی صاحب مبلغ ٹرینیڈاڈ
کے ذریعہ احمدیت قبول کی۔ ۱۹۵۴ء میں آپ ربوہ تشریف لے گئے اور خدمت اسلام کے لئے اپنی
زندگی وقف کردی۔ ربوہ میں تین سال کی تربیت کے بعد ۱۹۵۷ء میں ٹرینیڈاڈ تشریف لائے اور بطور
مبلغ کام شروع کیا۔۲۶ ر سال مسلسل ٹرینیڈاڈ میں خدمت دین کی توفیق پائی۔ ۱۹۸۳ء میں آپ کو گیانا
بطور مبلغ بھجوایا گیا اور خدمت دین کے دوران ہی ۲۶ نومبر ۱۹۸۶ء کو گیانا میں وفات ہوئی۔ انا للہ
وَإِنَّا إِلَيهِ رَاجِعُون۔ چونکہ خدمت دین کرتے ہوئے اپنے وطن سے دور فوت ہوئے اس لئے ان کو
بھی شہداء میں شامل کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو گیارہ بچوں سے نوازا جن میں سے تین بیٹے اور
پانچ بیٹیاں زندہ موجود ہیں اور اخلاص کے ساتھ جماعت سے وابستہ ہیں۔
ڈاکٹر قدسیه خالد هاشمی صاحبه اهليه خالدهاشمى صاحب
آپ ۱۹۳۲ء میں پیدا ہوئیں۔ ایم۔ بی۔ بی۔ ایس کرنے کے بعد 1949ء میں آپ کی شادی ڈاکٹر خالد
ہاشمی صاحب کے ساتھ ہوئی۔ شادی کے وقت آپ احمدی نہیں تھیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث
رحمہ اللہ کی اجازت سے شادی ہوئی تھی۔ ۱۹۷۲ء میں آپ نے احمدیت قبول کی تھی اور ہ19۷ء میں
نصرت جہاں سکیم کے تحت زندگی وقف کرنے کے بعد اپنے خاوند ڈاکٹر خالد ہاشمی صاحب کے ساتھ
ٹیچی مان غانا میں بطور لیڈی ڈاکٹر تقرر ہوا۔ انتہائی نامساعد حالات میں صبر و شکر اور محنت کے ساتھ
آپ نے ہسپتال کو بہت ترقی دی۔ رات میں ارشاد
واقعه شهادت ۱۶ فروری ۱۹۸۸ء کو جب میں غانا کے دورہ پر اکرا پہنچا تو یہ
وہاں استقبال کے لئے تشریف لائی ہوئی تھیں۔ ائر پورٹ سے واپس اپنے سنٹر ٹیچی مان جاتے ہوئے
کار کے حادثہ میں وفات پاگئیں۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيهِ رَاجِعُون - ۱۹۸۸ء کے جلسہ سالانہ غانا کے موقعہ پر
میں نے پچیس تیس ہزار احباب کی موجودگی میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ احمد یہ ہسپتال ٹیچی مان کے
احاطہ میں انہیں دفن کیا گیا۔ موصیہ بھی تھیں اس لئے بہشتی مقبرہ ربوہ میں ان کا یادگاری کتبہ نصب
ہے۔ مرحومہ کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ ان کے میاں خالد ہاشمی صاحب آج کل وینکوور کینیڈا میں ہیں۔
احمدیہ ہسپتال نیچی مان کی نئی عمارت میں جو میٹرنٹی وارڈ ہے وہ انہی کے نام پر قدسیہ وارڈ " کہلاتا ہے۔
حافظ عبدالوهاب بلتستانی تاریخ وفات 14 اکتوبر ۱۹۸۸ء۔ مکرم حافظ
عبد الوہاب صاحب، مولوی غلام محمد صاحب بلتستانی کے بڑے بیٹے تھے۔ مولوی غلام محمد صاحب
بلتستان کے پہلے احمدی تھے جو سیا چین گلیشیئر کے نیچے دُم سم کے دور دراز علاقہ کے رہنے والے تھے۔
انہوں نے ۱۹۷۳ء میں حضرت خلیفہ صبیح الثالث کے دست مبارک پر بیعت کی تو حضور نے اسی
موقعہ پر آپ سے کہا کہ اپنے بچوں کو ربوہ لائیں اور حصول تعلیم کے لئے انہیں یہاں کے تعلیمی
اداروں میں داخل کرائیں۔ چنانچہ انہوں نے عبد الوہاب کو مدرستہ الحفظ میں داخل کرایا۔ تین سال میں
قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد حافظ صاحب جامعہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور ۱۹۸۴ء میں شاہد پاس
کر کے گلگت اور شمالی علاقہ جات میں مربی مقرر ہوئے۔ اسی دوران آپ کے دماغ میں ٹیومر ہو گیا۔
کراچی میں آپ کا اپریشن بھی ہوا مگر صحت روز بروز گرتی گئی اور ۱۴ر اکتوبر ۱۹۸۸ء کو آپ فضل عمر
ہسپتال ربوہ میں وفات پاگئے۔ موصی تھے اس لئے آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ اِنَّا لِلَّهِ
وَإِنَّا إِلَيهِ رَاجِعُون۔ مرحوم جوانی میں ہی عابد و زاہد اور تہجد گزار تھے۔ آپ شادی شدہ نہیں تھے۔
مرحوم کے والد مولوی غلام محمد صاحب کچھ ہی عرصہ پہلے مارچ 1999ء میں وفات پاچکے ہیں۔ آپ
کے بھائی ثناء اللہ نے بھی ربوہ سے بی۔اے پاس کیا ہے اور آپ کی چھوٹی ہمشیرہ خدیجہ محترم سید
عبد ا کی شاہ صاحب کے زیر کفالت پل رہی ہیں۔
اب یہ آخری تذکرہ ہے ایک تازہ واقعہ کا۔ محترمہ امة المتين صاحبه اهليه
محترم محمد افضل ظفر صاحب تاریخ وفات ۱۳ مئی ۱۹۹۹ء - محترمه امتہ المتین
صاحبہ بنت چودھری محمود احمد صاحب ( عرضی نویس وفات ۲۶ فروری ۱۹۷۸ء) ہمارے مبلغ منجی
مکرم محمد افضل ظفر صاحب کی اہلیہ تھیں۔ چوہدری محمود احمد صاحب عرضی نویس کو میں ذاتی طور پر
بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ آپ سنڈیکیٹ میں بھی ملازم رہے جس میں میں ان دنوں انچارج ہوا
کرتا تھا اور اس کے علاوہ وقف جدید میں بہت آنا جانا تھا۔ بہت ہی نرم مزاج، خوش اخلاق، بہت ہی پیار
کرنے والی طبیعت جس سے لوگوں کے دل موہ لیا کرتے تھے۔ افضل ظفر صاحب انہی کے داماد تھے۔
سرمئی سوموار کو محترم محمد افضل صاحب مربی سلسلہ کے اہل خانہ بیگم اور اور بچے ایک اور
احمدی خاندان کے ساتھ لمباسہ سے سمندر کی طرف پکنک کے لئے گئے۔ کمپنک سمندر میں ایک جزیرے
پر منائی گئی۔ پمپنگ کے بعد سمندر کے اوپر چڑھنے کا وقت ہو چکا تھا۔ چنانچہ سمندر میں جوشن آچکا تھا اور
لہریں بہت زور دکھا رہی تھیں۔ چنانچہ جزیرے سے واپس آتے ہوئے اچانک کشتی ایک بڑی لہر سے
ٹکرانے کے نتیجہ میں الٹ گئی اور کشتی پر سوار تمام افراد ڈوب گئے۔ افسوس ہے کہ اس سانحہ میں جو
آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ان میں محترمہ امة المتین صاحبہ اور ان کے چار بچے
عزیزہ ناصرہ ظفر صاحبه عمر پندره سال، عزیزه ساره ظفر عمر
باره سال عزیزه رابعه بشری عمر ساڑھے دس سال اور عزیز عطاء
المنعم اكمل عمر چھ سال شامل تھے - إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
محمد افضل ظفر صاحب کے بچوں میں سے صرف دو بیٹیاں عزیزہ طاہرہ ظفر عمر چودہ سال اور
عزیزه عطیة المنعم عمر پانچ سال بچیں جو اس کشتی پر سوار تھیں جس میں محمد افضل ظفر صاحب بھی سوار
تھے۔ اور یہ کشتی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچ گئی اور ان کی حالت بہت دردناک ہے۔ ان کے لئے میں دعا
کی تحریک کرتا ہوں اگرچہ بچنے والوں نے ، افضل صاحب نے بھی اور ان کی دو بچیوں نے بھی
غیر معمولی صبر کا نمونہ دکھایا ہے ان سب غرق ہونے والے شہداء کو اللہ تعالیٰ غریق رحمت
فرمائے۔ مولوی محمد افضل ظفر صاحب کا خاندان تو خاص طور پر پر دوہری شہادت کا رتبہ پا گیا ہے۔ ایک
غریق کی شہادت جس کا خود حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے ذکر فرمایا اور دوسرے ایک واقف زندگی
کی بیگم ہونے کے لحاظ سے اپنے وطن سے دور خدمت کے دوران انہیں اور ان کے بچوں کو جو حادثہ
پیش آیا اس کی وجہ سے انہیں شہادت کا ایک اور مرتبہ بھی نصیب ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو غریق
رحمت فرمائے ۔
آج کی فہرست عین وقت کے مطابق ختم ہوئی ہے۔ باقی انشاء اللہ اگلے جمعہ سے پھر شہداء کا
تذکرہ شروع کیا جائے گا۔ ابھی تو بہت بڑی فہرست باقی ہے۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ یہ کب تک سلسلہ
چلے گا۔
*****
جولائی ۱۹۹۹ء تا ۱۳/ اگست ۱۹۹۹ء