Martyrs During the Third Khilafat of Ahmadiyyat
Friday Sermon, 25 June 1999: Martyrs During the Third Khilafat of Ahmadiyyat
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مالی سال کے اختتام کے پیش نظر احباب جماعت کو مالی وعدہ جات اور بقایاجات ادا کرنے کی یاد دہانی کرائی۔ بعد ازاں آپ نے خلافت ثالثہ کے دور کے متعدد احمدی شہداء کے روح پرور اور لرزہ خیز واقعات بیان فرمائے جنہیں مخالفت کی بنا پر بے دردی سے شہید کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے شہداء کے اخلاص، ثبات قدم اور بعض ظالموں کے عبرت ناک انجام کا تذکرہ بھی فرمایا۔
موضوعات: مالی قربانی، احمدی شہداء کا ذکر، دور خلافت ثالثہ، صبر اور استقامت، عبرت ناک انجام
خطبه جمعه
خلافت ثالثہ کے دور کے
متفرق احمدى شهداء کادلگداز تذکره
ظالموں کے ساته خدا تعالیٰ کے عبرت انگیز سلوک کے لرزہ خیزواقعات
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۲۵ جون ۱۹۹۹ء بمطابق ۲۵ / احسان ۱۳۷۸ء هجری شمسی
بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم .
الحمد لله رب العالمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين – إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ . إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ
يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْواتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِن لَّا تَشْعُرُونَ
(سورة البقره آیات ۵۴ ۱ تا ۱۵۵)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ ۔ یقینا اللہ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ ہیں
لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔
یہ شہداء کے ذکر کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے یہی آج کے خطبہ کا بھی موضوع ہے لیکن ضمنی طور پر
چونکہ مالی سال ختم ہو رہا ہے اس کے متعلق مجھے تحریک کی گئی ہے کہ جماعت کو یاد دلا دوں کہ اس مالی سال کے
ختم ہونے سے پہلے پہلے اپنے وعدے پورے کر لیں اور جو کچھ قرض رہ گئے ہیں وہ بھی اتار لیں۔ زندگی
اور موت تو خدا کے ہاتھ میں ہے بہتر ہے کہ اس کے ساتھ حساب صاف رہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ایک دو اقتباسات اسی ضمن میں میں پیش کرتا ہوں۔
آپ فرماتے ہیں۔ پس میں تم میں سے ہر ایک کو جو حاضر یا غائب ہے تاکید کرتا ہوں کہ اپنے
بھائیوں کو چندے سے باخبر کرو۔ ہر ایک کمزور بھائی کو بھی چندہ میں شامل کرو۔ یہ موقع ہاتھ آنے کا نہیں
پھر فرماتے ہیں " یہ ظاہر ہے کہ تم دو چیز سے محبت نہیں کر سکتے اور تمہارے لئے ممکن نہیں کہ مال سے بھی
محبت کرو اور خدا سے بھی۔ صرف ایک سے محبت کر سکتے ہو۔ پس خوش قسمت وہ شخص ہے کہ خدا سے محبت
کرے اور اگر کوئی تم میں سے خدا سے محبت کر کے اس کی راہ میں مال خرچ کرے گا تو میں یقین رکھتا ہوں کہ
اس کے مال میں بھی دوسروں کی نسبت زیادہ برکت دی جائے گی کیونکہ مال خود بخود نہیں آتا بلکہ خدا کے
ارادہ سے آتا ہے۔ پس جو شخص خدا کے لئے بعض حصہ مال کا چھوڑتا ہے وہ ضرور اسے پائے گا“۔
(مجموعه اشتهارات جلد سوم ، مطبوعه لندن صفحه ۲۹۷)
اس مختصر تحریک کے بعد اب میں شہداء کا ذکر شروع کرتا ہوں جو خلافت ثالثہ کے زمانے میں
شہید ہوئے اور اس تعلق میں سب سے پہلے ماسٹر غلام حسین صاحب ولد عبدالکبیر
بٹ صاحب کا ذکر کروں گا۔ تاریخ شہادت اکتوبر ۱۹۴۷ ہے۔ آپ ۱۹۳۹ یا ۱۹۵۰ء میں ترک پورہ بانڈی
پوره مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے گلگت آگئے تھے۔ یہاں چند سال خواجہ ثناء اللہ صاحب مرحوم کے پاس
ملازمت کرتے رہے پھر آپ گلگت میں ہی سکول ماسٹر کے طور پر بھرتی ہوئے اور مختلف اوقات میں مختلف
سکولوں میں بطور ٹیچر کام کرتے رہے۔ گلگت سے آپ کا تبادلہ چلاس میں ہوا۔ پھر غائبا 199ء میں چلاس سے
بیس پچیس کلو میٹر کے فاصلے پر تھور نالہ میں آپ کا تبادلہ ہوا۔ احمدیت کی بنا پر وہاں آپ کی مخالفت ہوئی اور
غالبا اکتو بر ۱۹۶۷ء میں جب آپ سکول ہی میں رہائش پذیر تھے آپ پر رات کو حملہ کیا گیا اور دشمنوں نے آپ
کو نماز پڑھنے کی حالت میں جائے نماز پر ہی ذبح کر دیا اور یوں یہ سادہ مزاج، نیک فطرت، نرم دل اور تہجد گزار
مخلص احمدی اس دنیائے فانی سے رخصت ہوا۔ انا لله وانا اليه راجعون
حملہ آوروں نے آپ کو شہید کرنے کے بعد نعش کو تھور نالہ میں بہا دیا۔ مکرم خواجہ برکات احمد
صاحب محلہ ناصر آبادر بوہ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار ان دنوں علاقہ داریل میں رہائش پذیر تھا۔ اطلاع ملنے پر
تھور نالہ پہنچا۔ مقامی نمبردار شیر غازی کے تعاون سے مرحوم کی نعش تلاش کی گئی۔ چلاس پولیس کو اطلاع کی
گئی تھی اس لئے وہ بھی ہمراہ تھی۔ سکول سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر ایک گہری جگہ صرف آپ کے پاؤں کی
انگلیاں دکھائی دیں جن پر سے گوشت گل گیا تھا۔ نعش نکالی گئی اور سکول کے احاطہ میں ہی آپ کی تدفین کی
گئی۔ بعدہ ملزمان پکڑ لئے گئے مگر معمولی سزا کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ دنیا میں تو بعض اوقات معمولی سزا ہی
ملتی ہے اور دنیا کی سخت سزا بھی اس سزا سے بہت معمولی ہے جو قیامت کے دن خدا تعالی کی طرف سے دی
جائے گی۔
پسماندگان آب غیر شادی شدہ تھے۔ آپ کے چھوٹے بھائی محمد عبد اللہ صاحب مقبوضہ کشمیر میں
بطور مربی سلسلہ کام کر رہے ہیں۔
مکرم چودهری الله صاحب آف چک حسن آرائیں۔ تاریخ
شہادت تاریخ شہادت ۱۳/ جون ۱۹۶۹ء۔ آپ پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے اور اپنے خاندان میں اکیلے
احمدی تھے جس کی وجہ سے رشتہ داروں سمیت پورا گاؤں آپ کی مخالفت کرتا تھا۔ آپ کے والدین نے
احمدیت قبول کرنے کے جرم میں آپ کو گھر سے نکال دیا تو ساہیوال میں آکر اپنے برادر نسبتی کے ہاں رہنے
لگے جہاں آپ محنت مزدوری کرتے تھے۔ کچھ عرصہ بعد ان کی والدہ ان کو واپس اپنے گاؤں چک حسن
آرائیں تحصیل عارف والہ ضلع پاکپتن میں لے گئیں۔ آپ کے والد صاحب، والدہ اور دیگر اقرباء آپ پر
زور دینے لگے کہ احمدیت چھوڑ دیں۔ آپ کو اس جرم میں اکثرمارا پیٹا بھی جاتا مگر آپ نے نہ بوڑھے والدین
کی خدمت سے منہ موڑا، نہ احمدیت سے۔
اسی دوران آپ کے والد صاحب کی وفات ہو گئی۔ آپ نے تجہیز و تکفین کا مکمل انتظام کیا مگر آپ
نے اپنے غیر احمدی والد کا جنازہ نہ پڑھا جس سے آپ کے غیر احمدی چا اور دیگر اقرباء نے بڑا شور کیا اور آپ
کی مخالفت کھلے عام ہونے لگی۔ اس گاؤں کے مولوی کو آپ کئی دفعہ بحث میں لاجواب کر چکے تھے۔ اس نے
اس موقعہ کو غنیمت سمجھا اور آپ کی مخالفت کی آگ خوب بھڑکائی۔ چنانچہ وہ آپ کے چچازاد بھائیوں کے
ساتھ مل کر منصوبے بنانے لگا۔ آپ نے شریعت کے مطابق اپنے والد صاحب کی زمین کا حصہ اپنی پانچوں
بہنوں کو دیا تو بھی آپ کے چازاد برہم ہوئے اور کہنے لگے تم نے انہیں ہمارے سروں پر بٹھا دیا ہے۔ جب
آپ نے قرآن وسنت کا حوالہ دیا تو کہنے لگے کہ تم کہاں کی شریعت کی باتیں کرتے ہو تم خود تو مرزائی ہو ۔۔
اپنے گاؤں سے قریبی قصبہ قبولہ میں آپ کا بک ڈپو تھا اور آپ قبولہ جماعت کے امام الصلوۃ
مقرر تھے۔ آپ معمول کی نمازیں اور نماز جمعہ قبولہ میں ہی ادا کرتے تھے۔
واقعه شهادت: ۱۳ جون ۱۹۶۹ء کو جب آپ قبولہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد واپس گاؤں
میں آئے تو ان کی اہلیہ نے کہا آج زمین پر نہ جانا۔ میں نے سنا ہے کہ آج مخالفوں نے آپ سے لڑائی کا
پروگرام بنایا ہوا ہے۔ مگر آپ نے کہا جب میں نہیں لڑوں گا تو وہ خوامخواہ کیسے لڑیں گے۔ چنانچہ آپ خالی ہاتھ
اپنی زمینوں کی طرف چل پڑے۔
جمعہ کے روز پانی لگانے کی ان کی باری تھی مگر آپ کے ایک بہنوئی نے ان کا پانی اپنی زمینوں کو
لگالیا۔ آپ نے جا کر دیکھا تو اپنے ایک مزارعہ کو جو برہم ہو رہاتھا کہا " یہ بھی تو اپنے ہی کھیت ہیں، انہیں پانی
لگادو“۔ پھر خود وہیں نالے پر وضو کرنے لگ گئے۔ نماز عصر کا وقت ہو گیا تھا۔ ابھی وضو کر کے واپس کھیتوں
میں جارہے تھے کہ ان کے چچازاد اور چند دوسرے مخالف للکارتے ہوئے لاٹھیوں سے مسلح ہو کر حملہ آور
ہوئے۔ آپ چونکہ گننے کے ماہر تھے اس لئے اُن سے ہی ایک لاٹھی چھین کر اپنا د فاع کرنے لگے۔ آپ کے
ایک بہنوئی نے جب یہ دیکھا تو وہ ہر چھی سے ان پر حملہ آور ہوں ہر اچھی آپ کے پیٹ میں لگی جس سے آپ
شدید زخمی ہو گئے۔ آپ کے ایک کزن جو آپ کی مدد کو آئے تھے، انہیں بھی ہر چھی لگی۔
اس دوران جب کہ آپ زخمی ہو کر زمین پر گرے پڑے تھے ، گاؤں سے آپ کی برادری کی ایک
اگست ۱۹۹۹ء تا ۱۹/ر اگست ۱۹۹۹ء ) 5(
منافق عورت جو گاؤں میں نیک بی بی کے نام سے مشہور تھی دودھ کا گلاس لائی اور شہید مرحوم کے منہ سے لگا
دیا کہ پی لو۔ شہید مرحوم نے اس دودھ کے چند گھونٹ پی لئے۔ آپ کو ہسپتال پہنچانے کے لئے لوگ اٹھا کر
شہر کی طرف لے جارہے تھے کہ آپ رستہ میں ہی شہید ہو گئے۔ بوقت شہادت آپ کی عمر اکتیس سال تھی۔
اناللہ وانا الیہ راجعون۔ بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ آپ کو دودھ میں اس بظاہر
نیک بی بی نے زہر ملا کر دیا تھا۔ کیونکہ پوسٹ مارٹم میں وہ زہر نکل آیا۔
مکافات عمل: جس عورت نے شہید مرحوم کو زخمی ہونے کی حالت میں دودھ میں زہر ملا کر
پایا تھا بعد میں وہ پاگل ہو گئی اور لوگ اس کے نزدیک بھی نہیں آتے تھے۔ وہ اسی حالت میں مرگئی اور اس کو
بغیر غسل دئے اسی حالت میں دفن کر دیا گیا۔ باقی ظالموں کا حال معلوم نہیں۔
پسماندگان میں بیوہ مکرمہ صدیقہ بیگم صاحبہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور چار بیٹے چھوڑے۔ تینوں
بیٹیاں مگر مدامتہ السلام صاحبہ مکرمہ خالدہ پروین صاحبہ اور مکرمہ آنسہ طلعت صاحبہ ۔ شادی شدہ ہیں۔ ایک
بیٹا مکرم محمد اقبال صاحب لاہور میں الیکٹرونکس کی دوکان کرتے ہیں اور شادی شدہ ہیں۔ دوسرے بیٹے مکرم
و تیم احمد صاحب ربوہ میں لکڑی کا کام کرتے ہیں اور یہ بھی شادی شدہ ہیں۔ تیسرے بیٹے مکرم ناصر احمد مظفر
صاحب فضل عمر ہسپتال ربوہ میں کیشیئر ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں۔ اور چوتھے بیٹے مکرم محمود احمد صاحب
گڈز ٹرانسپورٹ کا بزنس کرتے ہیں، ربوہ میں رہتے ہیں اور یہ بھی ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ شہید مرحوم
مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب سابق مبلغ جاپان کے خالو تھے۔
مکرم سید مولود احمد بخاری شهید ولد سيد محمود احمد صاحب
کونته یوم شہادت: 9 جون ۷۴ ۹اء جون ہے 19ء سے ہی کوئٹہ میں مولویوں نے مساجد میں جماعت کے
خلاف منافرت انگیز اور شر پھیلانے والی تقاریر کا سلسلہ شروع کر دیا تھا جبکہ سید مولو د احمد شہید اپنے والدین
کے ساتھ کوئٹہ کے نواحی گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔ صبح کے وقت سکول میں ملازمت کرتے اور شام کے
وقت پڑھائی کرتے اور بی اے کی تیاری کرتے تھے ۔ ۱۸ جون کو مفتی محمود نے ان کے گھر کے قریب کی
مسجد میں اشتعال انگیز تقریر کی۔ چنانچہ ۸ر اور اور جون کی درمیانی رات ڈیڑھ بجے چند افراد صحن کی دیوار
" پھلانگ کر اندر آئے۔ اس وقت مولود شہید کی آنکھ کھل گئی۔ اس کی چیخ و پکار کی آواز سے اس کی بہن سیما بھی
جاگ اٹھی۔ اس نے چور سمجھا اور شور ڈالا تو صحن میں واقع سٹور میں چھپا ہوا ایک شخص نکلا اور دوسرا لیٹرین
سے نکل بھاگا اور تیسرا جو صحن میں تھا باہر کا دورازہ کھول کر بھاگ گیا۔ اتنے میں باقی افراد خانہ بھی جاگ
اٹھے۔ شہید اور اس کے بھائیوں نے سمجھا کہ یہ چور ہیں، ان کو پکڑنا چاہئے۔ لہذا وہ باہر سڑک پر آگئے۔
شرپسند جن کی تعداد سات بتائی جاتی ہے وہ ساتھ والی تنگ اور چھوٹی سی گلی سے نکلے۔ ایک نے مولود احمد کو
بغلوں میں ہاتھ ڈال کر کمر کی طرف سے پکڑ لیا۔ اور باقی لوگوں نے خنجروں سے اس پر وار کر کے شدید زخمی
کر دیا۔ شہید کے بڑے بھائی ڈاکٹر سید مقصود احمد صاحب اور سب سے چھوٹے بھائی سید مظفر احمد صاحب جو
اُس وقت گیارہ بارہ سال کے تھے ، وہاں پہنچے۔ دشمنوں نے اندھیرے میں ڈاکٹر مقصود احمد صاحب اور سید
مظفر احمد شاہ پر بھی خنجروں سے وار کئے اور وہ دونوں بھی زخمی ہو گئے۔ اتنے میں ان کے والد اور ان کی بہن
بھی موقع پر پہنچے۔ اس وقت مولود شہید زخموں کی تاب نہ لا کر گر رہا تھا۔ ان دونوں نے اسے سنبھال لیا اور
تینوں زخمیوں کو اٹھا کر گھر لے گئے۔
شہید کو اکیس زخم آئے جو دل اور بغل میں تھے۔ گھاؤ بہت گہرے اور دہان زخم کھلے تھے اور نیچے
دل نظر آرہا تھا۔ باقی دونوں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ پھر آپریشن ہوا۔ ڈاکٹر مقصود کو دو بوتل اور سید
مظفر احمد کو چودہ بوتلیں خون دیا گیا۔ مولود کی شہادت کے وقت عمر اٹھارہ سال تھی۔ مولود شہید کو پولیس کی
ہدایت پر مسجد احمدیہ کوئٹہ میں دفن کیا گیا۔ سید مولود احمد صاحب غیر شادی شدہ تھے۔ آپ کے بڑے بھائی
سید مقصود احمد صاحب اس وقت بہت سے اہم جماعتی عہدوں پر فائز ہیں۔ چھوٹے بھائی سید مشہود احمد
صاحب آجکل جاپان میں ہیں اور مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سب سے چھوٹے بھائی
سید مظفر احمد صاحب بھی مختلف جماعتی خدمات بجالاتے رہے ہیں۔ بڑی بہن المتہ الرشید انجم صاحبہ اور چھوٹی
بہن مکر مہ امتہ الکریم سیما صاحبه سمن آباد لاہور میں رہتی ہیں۔
آپ پر حملہ کرنے والوں کی تعداد سات تھی۔ کچھ عرصہ بعد ان حملہ آوروں میں سے دو کا دوپہر
کے وقت کسی بات پر ایک ہوٹل میں جھگڑا ہوا۔ وہ لڑتے ہوئے باہر سڑک پر نکل آئے اور خنجروں سے ایک
دوسرے پر وار کئے اور سڑک پر گر گئے۔ پولیس نے آکر جب ان کو اٹھایا تو ایک کی گردن کا کچھ حصہ جسم سے
جڑا ہوا تھا اور باقی سر لٹک رہا تھا۔ دوسرا ہسپتال لے جاتے ہوئے مر گیا۔ سڑک پر موجود لوگ یہ سب کچھ دیکھ
رہے تھے۔ ایک شخص مولود شہید پر حملہ کے دوران اندھیرے کے باعث اپنے ساتھیوں ہی کے خنجروں سے
زخمی ہوا اسے خفیہ طور پر علاج کے لئے کوئٹہ سے باہر لے جایا گیا لیکن علاج کی مناسب سہولت نہ ہونے کی
وجہ سے اس کے زخم خراب ہو گئے اور وہ اسی حالت میں مرگیا۔
(تلخیص از مراسله امۃ الکریم سیما صاحبه ہمشیرہ شہید (مرحوم)
شهادت مكرم محمد فخرالدین بھٹی صاحب تاریخ شہادت
ا ارجون ۱۹۷۴ء ۔ مکرم محمد فخر الدین بھٹی صاحب 1917ء میں گجرات کے ایک قصبہ جلالپور جٹاں میں پیدا
ہوئے۔ ابھی چار پانچ سال کے تھے کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ آپ نے میٹرک کا امتحان دیا تو والد بھی
فوت ہو گئے۔ آپ نے پہلے فوج میں اور پھر پولیس کے محکمہ میں ملازمت کی، بعد میں تجارت بھی کرتے
رہے۔ آخر ضلع ہزارہ کے ایک قصبہ میں ملازمت شروع کر دی اور باقی زندگی ایبٹ آباد میں ہی گزاری۔
جب ۱۹۷۴ء میں احمدیوں کے خلاف ہنگامے شروع ہوئے تو آپ نے نہ صرف اپنے گھر والوں کو بلکہ
دوسرے احمدیوں کو بھی بہت حوصلہ دیا۔
ار جون ۱۹۷۳ء کو حالات بہت خراب تھے۔ آپ دفتر گئے تو کچھ دوستوں کے مجبور کرنے پر واپس
گھر چلے گئے۔ اُس روز شہر میں اشتعال بہت زیادہ پھیل گیا تھا اور جلسے جلوس ہو رہے تھے۔ آپ کے ایک بیٹے
کے دوست جو فوج میں تھے ، انہوں نے ایک ٹرک بھیجا کہ اپنا قیمتی سامان لے کر اُن کے ہاں آجائیں لیکن
آپ نے انکار کر دیا۔ بیوی نے چلنے پر اصرار کیا تو کہنے لگے کہ اگر تم گھبر آگئی ہو تو بچوں کو لے کر جہاں جانا چاہو :
چلی جاؤ، میں تو کہیں نہیں جاؤں گا۔ پھر آپ نے حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کابل کے
واقعات بیان کئے کہ انہوں نے پتھروں کی بارش میں بھی مسکراتے ہوئے جان دیدی اور دشمن کے سامنے سر
نہ جھکایا۔
آپ کی بیٹی مکرمہ روبینہ خلیل صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ شام ساڑے چار بجے ایک بہت بڑا جلوس
گھر پر حملہ آور ہوا اور گیٹ توڑ کر اندر آگیا پھر اندرونی دروازہ توڑنے کی کوشش شروع کی تو شہید مرحوم
اپنے بیوی بچوں کے ساتھ دروازے کو اندر سے سہارا دیے کھڑے رہے۔ جب آدھا دروازہ ٹوٹ گیا تو آپ
نے مجبور ہوائی فائرنگ کی جس سے جلوس بھاگا اور باہر نکل کر چاروں طرف سے گھر پر شدید پتھراؤ شروع
کر دیا۔ جب کھڑکیوں اور روشندانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تو اہل خانہ نے صحن کے درخت کے ذریعے ہمسایوں
کے گھر میں چھلانگ لگادی۔ اس پر جلوس نے بہت شور مچایا اور ایک لڑکا حملہ کرنے کے لئے چھت پر چڑھا
لیکن اس سے پہلے کہ وہ کچھ کر سکتا، شہید مرحوم نے اُسے گولی مار دی اور اُس کی لاش جلوس کی طرف پھینک
دی۔ اس کے بعد کسی اور کو چھت پر چڑھنے کی جرات نہ ہوئی لیکن اب ہمسایہ کے گھر پر بھی پتھراؤ شروع
ہو گیا اور شہید مرحوم اکیلے اپنے گھر کے صحن میں کھڑے رہ گئے۔
بیوی بچے ہمسایوں کے ایک غسل خانے میں بند ہو گئے۔ کچھ دیر بعد ہمسایہ نے اپنے گھر کی عورتوں
اور بچوں کو جیپ میں باہر بھجوادیا اور بعد میں دشمن کو کہہ دیا کہ فخر الدین کے بیوی بچے بھی انہی کے ساتھ
نکل گئے ہیں۔ مشتعل ہجو تم فخر الدین بھٹی صاحب کے گھر پر دوبارہ حملہ آور ہوا تو شہید مرحوم کے پاس گو
پستول تو تھا لیکن گولیاں ختم ہو گئی تھیں تب بھرا ہوا ہجوم آپ پر ٹوٹ پڑا۔ آپ کے گھر کو آگ لگادی گئی اور
آپ کو آگ میں پھینکا گیا لیکن آپ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور دشمن کا مقابلہ کرتے رہے۔ جب
بے بس ہو گئے تو ہجوم آپ کو مارتا ہوا میدان میں لے گیا۔ آپ کلمہ شہادت پڑھتے تو دشمن کہتا کہ اب تو
موت کے ڈر سے مسلمان ہو رہا ہے لیکن ہم تجھے نہیں چھوڑیں گے۔ آپ جواب دیتے کہ میں موت سے
نہیں ڈرتا، تم نے جو کرنا ہے کرو، میں خدا کے فضل سے اپکا مسلمان ہوں اور کا فر تم ہو۔ کچھ لوگوں نے جب
آپ کو بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی پتھر مارے گئے۔ اس پر آپ نے ہاتھ کے اشارے سے اُن لوگوں کو
پیچھے چلے جانے کو کہا۔ ظالم پھروں، چاقوؤں اور ڈنڈوں سے آپ پر وار کرتے رہے اور اسی طرح یہ یہ بے خوف
مجاہد کلمہ پڑھتے پڑھتے شہید ہو گیا۔ جب آپ پر پتھر برسائے جا رہے تھے تو آپ نے ایک دفعہ بھی اپنے
چہرے کو بچانے کے لئے ہاتھوں سے چھپانے کی کوشش نہ کی۔ دشمن حیران تھا کہ اس شخص نے اتنی چوٹیں
کھانے کے باوجود بھی اُف تک نہ کی۔ بعد میں یہی کہتے پھرتے تھے کہ یہ شخص لاکھوں میں ایک تھا، بہت
ایماندار، مخلص اور خوبیوں والا تھا بس ایک ہی کمی تھی کہ یہ مرزائی تھا۔
پھر ظالموں نے پروگرام بنایا کہ آپ کی لاش کو چوک میں لے جا کر پھانسی دیدی جائے۔ تب ایک
شدید مخالف شخص نے اس وقت عقل سے کام لیا اور آگے بڑھ کر دشمن کو اس حرکت سے منع کیا۔ اتنے میں
پولیس آپ کی لاش ایک چارپائی پر ڈال کر اٹھا لے گئی۔ ان کا ایک وفادار کتا ان کی لاش کے گرد گھومتا رہا اور
تین دن بھوکے رہنے کے بعد اُس نے بھی صدمے سے جان دیدی۔
شہید کو راولپنڈی لے جاکر سپر د سپردخاک خاک کر دیا گیا۔ جو کتے کی موت ہے یہ بھی اپنے مالک سے
وفاداری ظاہر کرتی ہے لیکن انسان بد نصیب کو خدا کا وفادار ہو نا نصیب نہیں۔
مكرم محمد زمان خان صاحب اور مکرم مبارک احمد خان صاحب
پوڑی بالاکوٹ تاریخ شہادت ا ارجون ۱۹۷۳ء مکرم سید بشیر احمد صاحب آف پھگلہ کے بیان کے
مطابق مکرم محمد زمان خان صاحب اور ان کے بیٹے مبارک احمد خان صاحب کو دشمنان احمدیت نے اار
جون ہے 19ء کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔ ان کی نعشوں کی بے حرمتی کی گئی۔ ان کے گھر بار جلا دئے
گئے اور ایک نعش کو بھی پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا۔
مکرم محمد زمان خان صاحب کے تین بیٹے منیر احمد خان صاحب، منور احمد خان صاحب اور محمود احمد
خان صاحب ایم۔ اے بقید حیات ہیں۔ مکرم محمود احمد صاحب ملازمت کرتے ہیں اور منیر احمد صاحب اور منور
احمد صاحب کامیابی کے ساتھ ٹھیکیداری کرتے ہیں۔ چند ہفتے قبل مکرم بشیر احمد شاہ صاحب آف پھگلہ اور
مکرم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد مرکز یہ ان کو مل کر آئے ہیں۔ مکرم محمد زمان خان صاحب کی اہلیہ ابھی زندہ
ہیں اور ماشاء اللہ بڑی صابرہ شاکرہ اور باہمت خاتون ہیں۔
سیٹھی مقبول احمد صاحب جهلم تاریخ شہادت ۱۲ جولائی ۱۹۷۴ء۔ آپ
۱۹۴۲ء میں سیٹھی محمد اسحاق صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد صاحب انتہائی مخلص، نڈر اور بہت
جو شیلے احمدی تھے اور وفات تک زعیم انصار اللہ جہلم تھے۔ آپ کے دادا میاں محمد ابراہیم صاحب ابتدائی صحابہ "
۱۹۹۹ء تا ۹ اس اگست ۱۹۹۹ء
میں سے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انجام آتھم میں شائع شدہ ۳۱۳ صحابہ کی فہرست میں آپ کا
نام ۲۰۵ نمبر پر تحریر فرمایا ہے۔ آپ کی دادی جان بھی صحابیہ تھیں۔ اسی طرح آپ کے نانا مکرم شیخ فرمان علی
صاحب بھی صحابی تھے۔ یعنی آپ ہر لحاظ سے نجیب الطرفین تھے۔
آپ نے ابتدائی تعلیم جہلم میں حاصل کی، پھر بی۔اے تک تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے طالبعلم
رہے۔ پھر جہلم میں مقبول شو سٹور کے نام سے ذاتی کاروبار شروع کیا۔ آپ کی شادی ہے 19ء میں مردان کے
ایک احمد کی خاندان میں مشتاق احمد صاحب کی ہمشیرہ سے ہوئی۔
واقعه شهادت: ۲۹ / مئی ۱۹۷۲ء کے ربوہ ریلوے سٹیشن کے واقعہ کے بعد جہلم شہر میں بھی
شرانگیزی کا سلسلہ شروع ہو گیا اور مولوی ہر روز لاؤڈ سپیکروں پر جماعت اور بانی جماعت کے خلاف زہر اگلنے
لگے۔ چنانچہ ۱۹۷۳ء کے پڑ آشوب حالات میں جہلم شہر میں ایک اوباش نوجوان قتل ہوا تو مولویوں نے قتل
کا الزام احباب جماعت پر لگا کر جماعت کے خلاف مزید اشتعال انگیزی شروع کردی۔ مساجد کے سپیکروں اور
بازاروں میں قتل و غارت اور لوٹ مار کے بار بار اعلانات کئے گئے۔ ایک احمدی سیٹھی عطاء الحق صاحب
ایڈووکیٹ کو بھی قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس اشتعال انگیزی کے نتیجہ میں احمدی احباب کے چار
گھرانوں اور اڑتالیس کاروباری مراکز کو لوٹا گیا اور بعد میں آگ لگادی گئی۔ جب چار دکانوں کو آگ لگائی گئی تو
مخالفین کی ملحقہ کچھ دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں، جس پر وقت کے ایس پی چودھری محمد رمضان
نے اعلان کیا کہ اب آگ نہ لگائیں اس طرح مسلمانوں کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے، صرف سامان
گوئیں۔ ایک دکان کا تالا ایس پی نے خود اپنے پستول سے فائر کر کے توڑا اور دکان لوٹی۔ اسی دوران اسلحہ
بردار جلوس پولیس کی عمرانی میں سیٹھی مقبول احمد صاحب کے گھر حملہ آور ہوا اور اندھادھند فائرنگ کر کے
سیٹھی مقبول احمد صاحب کے دو بھائی اور بھا وجہ کو شدید زخمی کر دیا۔ ان کے بھائی سیٹھی محبوب احمد صاحب
کی ایک آنکھ ہمیشہ کے لئے ضائع ہو گئی۔
جلوس دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہو گیا اور سیٹھی مقبول احمد صاحب جلوس کی فائرنگ کی زد
میں آکر موقعہ پر ہی شہید ہوگئے۔ انا للہ وانا اليه راجعون
ورثاء: شہید مرحوم شہادت کے وقت بیوہ اور ایک بیٹا ممتاز احمد سیٹھی جس کی عمر دو سال تھی
چھوڑ گئے۔ اور شہادت کے دوماہ بعد دوسرا بیٹا مقبول ثانی پیدا ہوا جو کہ آجکل رشیا میں میڈیکل فائنل ایئر میں
پڑھ رہا ہے۔ بڑا بڑا بیٹا ممتاز احمد سیٹھی آسٹریلیا میں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ ان کے بھائی محبوب احمد
سیٹھی صاحب نے ان کی شہادت کے بعد ان کی بیوہ سے شادی کر لی اور بچوں کو اپنی کفالت میں لے لیا۔
مجلس تحفظ ختم نبوت کا کا سیکرٹری نشر و نشرواشاعت اشاعت مولوی حافظ محمد اکرم جو کہ جہلم شہر میں اشتعال
انگیزی میں پیش پیش تھا اسے ذیا بیلس کی بیماری لگی، جسم گلنا سڑنا شروع ہو گیا۔ بیوی بچوں نے چھوڑ دیا، کوئی
تیمارداری کرنے والا نہ تھا۔ اسلام آباد میں ایک مکان میں اس کی وفات ہوئی جس کا تین چار دن بعد علم ہوا۔
جسم سے شدید بدبو آرہی تھی۔ لاش کسی نے جہلم پہنچائی تو اس کے بیوی بچوں اور سر نے لاش قبول نہ کی
اور کہا کہ اس قسم کے سیاہ کار شخص کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ گھر سے ایک فرلانگ کے فاصلہ پر
مولویوں نے جنازہ پڑھا کر لاش اس کے آبائی گاؤں سمندری ضلع فیصل آباد بھجوادی۔
اس کے علاوہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے صدر مولوی عبد الغفور کے جسم پر بھی ذیا بیطس کے
پھوڑے نکلے اور جسم میں کیڑے پڑگئے اور بعد ازاں وہ اسی بیماری کے ساتھ مراد
مجلس تحفظ ختم نبوت کا جنرل سیکرٹری ناصر فدا ۲۳ / مارچ ۱۹۷۳ء کو یوم مسیح موعود کے جلسہ کے
موقعہ پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مسجد احمد یہ جہلم پر حملہ آور ہوا۔ اُس نے حقارت سے ٹھو کر مار کر مسجد کے
بیرونی دروازہ کو کھولا جس سے اسی وقت اس کے پاؤں کے ناخن میں تکلیف ہوئی جو کینسر میں تبدیل ہو گئی جس
کی وجہ سے تین دفعہ اس کی ٹانگ کاٹنی پڑی۔ آخر اسی بیماری کے عذاب سہتا ہوا مر گیا۔
پروفیسر عباس بن عبدالقادر صاحب تاریخ شہادت ۲ ستمبر ۴۲ ۱۹۷۴ ام ء - آپ
بھاگپور کے رہنے والے تھے۔ 1947ء میں تقسیم ملک کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی پھر حیدر آباد سندھ
چلے گئے اور وہیں رہائش اختیار کرلی۔ آپ کے والد ماجد پروفیسر سید عبد القادر صاحب صحابہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام میں سے تھے جو حضرت سیدہ سارہ بیگم صاحبہ حرم حضرت امصلح الموعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے بڑے بھائی تھے۔ عباس شہید بوقت شہادت گورنمنٹ کالج حیدر آباد میں پروفیسر تھے۔ اس سے پہلے
آپ تعلیم الاسلام کالج میں بھی پروفیسر رہے۔ آپ کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا۔ سب کو جماعت سے
متعارف کروانا اپنا فرض سمجھتے تھے۔ آپ کی شہادت کی ظاہری وجہ بھی کثرت سے تبلیغ کرنا ہی بنی۔ ساری عمر
بے داغ بسر کی اور اعلیٰ اخلاق کے حامل رہے۔
واقعه شهادت ۲ ستمبر ۱۹۷۴ء بروز ہفتہ رات دس بجے آپ کسی دوست کے گھر سے واپس آ
رہے تھے کہ ایک شخص نے آپ پر پستول سے فائر کر کے آپ کو شہید کر ڈالا۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اس سے
قبل جمعہ کا دن تھا۔ اس دن آپ نے اپنے چندے کی مکمل ادائیگی کی ۔ یہی بات میں نے ابھی سمجھائی ہے
جماعت کو کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ موت کب ہوتی ہے۔ ان کو تو معلوم ہوتا ہے یہ تصرف الہی کے تابع سمجھایا
گیا تھا کہ آج اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو جاؤں، چندہ تو ادا ہو جائے۔ چنانچہ اگلے روز ہی مولیٰ کریم کا بلاوا
آگیا۔
:ورثاء: آپ کی اہلیہ محمد کی بیگم خدا کے فضل سے زندہ ہیں اور اپنے دو بیٹوں حماد اور عمار کے ساتھ
آجکل امریکہ میں مقیم ہیں۔ ان کے علاوہ آپ نے چار بیٹیاں بھی چھوڑیں۔ بڑی بیٹی مریم ڈاکٹر عقیل بن
عبد القادر صاحب شہید کے بیٹے مسلم کی بیوی ہیں اور ناروے میں مقیم ہیں۔ دوسری بیٹی نمیکنی امریکہ میں
سردار رفیق احمد صاحب انجینئر کی اہلیہ ہیں۔ تیسری بیٹی بشر علی عباس ہیں جو مکرم نصیر احمد سلیمان صاحب کے
ساتھ بیاہی ہوئی ہیں اور ٹورانٹو (کینیڈا) میں مقیم ہیں۔ چوتھی عامرہ عباس صاحبہ اپنے بھائی عمار کے ساتھ
جڑواں پیدا ہو ئیں۔ عامرہ کی شادی امریکہ میں مقیم ڈاکٹر فیروز پڈر صاحب سے ہوئی ہے جو ناصر آباد مقبوضہ
کشمیر کے باشندے ہیں۔ ان کے جڑواں بھائی عمار کی شادی عنقریب ہونے والی ہے انشاء اللہ تعالی۔
ماسٹر ضياء الدين ارشد صاحب۔ یوم شہادت ۲۹/ ستمبر ۱۹۷۴ء۔ آپ ۲۰/ اکتوبر
1910ء کو مڈھ رانجھا میں پیدا ہوئے۔ 15 سال تک محلہ دار البرکات کے صدر رہے۔ مئی ہے، میں ہنگامے
شروع ہوئے تو ربوہ کے بہت سے بے گناہ شہریوں کو پولیس نے دھوکہ سے پکڑ کر سرگودھا جیل میں ڈال دیا،
جہاں انہیں مختلف اذیتیں پہنچائی جاتی رہیں۔ ان اسیران میں ماسٹر صاحب کا بیٹا اور بھانجا بھی شامل تھے۔ ایک
روز آپ ان سے ملاقات کیلئے ایک وفد کے ساتھ سرگودھا گئے۔ جب واپس آنے کیلئے سرگودھا ریلوے
سٹیشن پر پہنچے تو وہاں چند نقاب پوشوں نے احمدیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9۔ افراد شدید زخمی
ہو گئے۔ ماسٹر صاحب بھی ان زخمیوں میں شامل تھے۔ آپکے سر پر گولی لگی۔
فائرنگ کے بعد جب نقاب پوش فرار ہو گئے تو احمدیوں نے اپنے زخمی ساتھیوں کو اٹھا کر گاڑی میں
ڈالنا شروع کیا لیکن پولیس نے کہا کہ جب تک رپورٹ درج نہیں ہو جاتی ، زخمیوں کو کہیں نہیں لے جایا جا
سکتا۔ چنانچہ زخمیوں کو گاڑی سے نیچے اتارا گیا اور رپورٹ درج کروائی گئی۔ جو زیادہ زخمی تھے انہیں سرگودھا
ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ ماسٹر صاحب بھی تین ہفتے سرگودھا ہسپتال میں رہے پھر آپ کو جنرل ہسپتال
لاہور منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹر ان کے سر سے گولی نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ کچھ عرصہ بعد انہیں فضل عمر
ہسپتال ربوہ منتقل کیا گیا جہاں آپ ۲۹ ستمبر ۱۹۷۴ ء کو وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ نے
پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور چھ بیٹے چھوڑے جو پاکستان کے علاوہ کینیڈا، سویڈن وغیرہ میں آباد ہیں۔
عبدالحمید صاحب - کنری - تاریخ شہادت ۳ اکتوبر ۱۹۷۴ء۔ ۳/ اکتوبر ۱۹۷۴ء کو
جماعت اسلامی کی تحریک پر مکرم ڈاکٹر رشید احمد صاحب کے بارہ میں ایک سوچی سمجھی سکیم تیار کر کے یہ مشہور .
کر دیا گیا کہ انہوں نے قرآن کریم جلا دیا ہے۔ ۳/ اکتوبر کو جماعت کے خلاف نکالا جانے والا جلوس جو
طالبعلموں، شہر کے اوباشوں اور غنڈوں پر مشتمل تھا اور ان کی پشت پناہی جماعت اسلامی اور پولیس کر رہی
تھی۔ ڈاکٹر رشید صاحب کے کلینک پر حملہ آور ہوا اور اُسے مکمل تباہ کیا، پھر ان کے مویشیوں کے باڑے کو
آگ لگادی۔ محترم عبد الحمید صاحب مویشیوں کو بیچانے کے لئے اور انہیں کھولنے کے لئے آگے بڑھے تو
ہجوم میں سے کسی نے اُن پر گولی چلا دی اور وہ وہیں شہید ہو گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ شہید مرحوم
غیر شادی شدہ تھے۔ پسماندگان میں والدین اور بہن بھائی تھے۔ آپ کے والد مکرم سردار احمد صاحب ۱۹۸۷ء
میں وفات پاگئے۔
بشارت احمد صاحب تھال ضلع گجرات تاریخ شہادت ۷ اکتوبر ۱۹۷۴ء۔
بشارت احمد صاحب ولد غلام حسین صاحب یکم نومبر ۱۹۴۸ء کو موضع تمال ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔
مرحوم پیدائشی احمدی تھے۔ مرحوم کے چار بھائی تھے اور ایک بہن تھی۔ آپ اپنے بھائیوں میں سب سے
چھوٹے تھے۔ آپ نے تہال سے پرائمری پاس کی اور ساتھ ہی قرآن کریم ناظرہ بھی پڑھ لیا۔ بعد ازاں
۱۹۲۶ء میں میٹرک کے بعد آپ فوج میں بھرتی ہوئے۔
۱۹۷۴ء میں جماعت احمدیہ کے خلاف ملک گیر تحریک کے دوران تہال بھی لپیٹ میں آگیا اور
گردو نواح کے چھ گاؤں تہال پر حملہ آور ہوئے، احمدیوں کے گھر جلائے گئے ، اس سے پہلے سامان لوٹا گیا، بال
مویشی چھینے گئے اور عام لوٹ کھسوٹ کی گئی۔ ان سنگین حالات کو دیکھ کر ایس۔ پی چیمہ صاحب نے نہایت
دلیری سے ان شر پسندوں کو روکا بلکہ اس ہنگامہ میں بلوائیوں میں سے دومارے بھی گئے۔ مخالفت وقتی طور پر تو
کچھ سرد پڑ گئی مگر چنگاریاں اندر ہی اندر سلگتی رہیں۔
رمضان المبارک کے مہینہ میں تقریبا چار بجے تنویر احمد اور بشیر احمد جو شہید مرحوم کے بھیجے تھے،
روتے ہوئے گھر داخل ہوئے۔ ان بچوں نے آکر بتایا کہ چند غیر احمدی لڑکے راستہ میں تھے انہوں نے ہمیں
مرزائی مرزائی کہنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی پتھراؤ بھی کیا اور ہم مشکل سے جان بچا کر نکلے ہیں۔ مکرم بشارت
احمد صاحب سے برداشت نہ ہو سکا۔ اٹھے کہ میں ان کے گھر والوں کو کہتا ہوں کہ یہ کیا شرافت ہے کہ ہمارے
بچوں کو بھی گلی میں سے نہیں گزرنے دیتے، اپنے بچوں کو سمجھاؤ۔ سب نے روکا کہ آپ نہ جائیں، حالات
خراب ہیں مگر آپ نہ مانے اور کہا کہ میں ان کو محض کہنے جارہا ہوں کونسی لڑائی کرنی ، ہےکچھ نہیں ہوتا اور اتنا
اگست ۱۹۹۹ء تا ۹ ار اگست ۱۹۹۹ء ) 7(
دب کر ہم کیوں رہیں، جو رات قبر میں آنی ہے وہ باہر نہیں آسکتی۔ چنانچہ آپ ان بچوں کے گھر گئے اور ان
کے والدین کو سمجھانے لگے کہ دیکھیں یہ طریق درست نہیں ہے۔ ان بچوں کی والدہ بولی تو کافر ہے ہمارے
گھر سے نکل جا۔ تو نے ہمارا محسن ناپاک کر دیا ہے۔ آپ باہر نکلے ہی تھے کہ منصوبہ کے مطابق وہ لوگ جو
چھپ کر صلح بیٹھے تھے پیچھے سے نکل آئے اور آتے ہی آپ پر اندھا دھند لاٹھیوں کے وار کرنے شروع
کر دئے۔ ایک لاٹھی آپ کے سر پر لگی جس سے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور آپ بیہوش ہو کر گر پڑے اور حملہ
آور بھاگ گئے۔ آپ کے اقرباء کو جب پتہ چلا تو فورا موقعہ واردات پر پہنچے۔ آپ میں ابھی زندگی کی رمق
موجود تھی چنانچہ آپ کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر آپ زخموں کی تاب نہ لاکر اپنے مولائے حقیقی سے جائے۔
انا لله وانا اليه راجعون
ورثاء: آپ اپنے پیچھے ، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑ گئے۔ بیٹی کی اب شادی ہو چکی ہے۔
مکافات عمل: جس خاندان نے مکرم بشارت احمد صاحب کو شہید کیا تھا اُن کا ایک بیٹاریل سے
گر کر مر گیا اور اس کی لاش کے کئی ٹکڑے ہو گئے۔ جس وقت اس کی نعش گاؤں لائی گئی تو اس میں سے سخت
بدبو آتی تھی۔ اس کی بقیہ نرینہ اولاد بھی منشیات کے دھندے میں ملوث ہو گئی اور سارا خاندان برباد ہو گیا
یعنی وہ عورت جس نے شرارت کی تھی اس کی اولاد کا یہ حال ہوا۔
چودھری عبدالرحیم صاحب شہید اور چودھری محمد صدیق
صاحب شهید تاریخ شہادت ۲۶/ ستمبر ۱۹۷۱ء۔ چودھری عبدالرحیم صاحب 1910ء میں پیدا ہوئے۔
آپ کے والد صاحب کا نام چودھری شاہ نواز صاحب اور والدہ کا نام حاکم بی بی صاحبہ تھا۔ شہید مرحوم پیدائشی
احمدی تھے۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر قریباً ساٹھ سال تھی۔ آپ کا گاؤں تلونڈی جھنگلاں قادیان سے چار
میل کے فاصلہ پر تھا۔ ۱۹۴۷ء میں ہجرت کر کے اپنے خاندان سمیت کھرولیاں تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ
میں رہائش اختیار کرلی۔ چار سال کے بعد فیصل آباد میں سرال کے ہاں چند سال گزارے۔ پھر 1991ء میں
موسیٰ والا چلے آئے کیونکہ آپ کی زمین کی الا ٹمنٹ موسیٰ والا میں ہوئی تھی۔
واقعه شهادت: مسجد احمد یہ جو کہ ہے 19ء سے پہلے کی بنی ہوئی تھی اس میں احمدی اور غیر احمدی
دونوں نماز پڑھتے تھے۔ بعد میں ایک اور مسجد تیار کی گئی جو کہ غیر احمدیوں نے گاؤں میں ہی واقع اپنی زمین پر
تعمیر کروائی۔ فریقین نے اس میں حصہ ڈالا اور احمدی اور غیر احمدی دونوں اپنی اپنی نماز علیحدہ پڑھنے لگے۔
گاؤں کے چند شر پسندوں اور ڈسکہ شہر سے مولویوں نے آگر شرارتیں شروع کر دیں۔ اندر ہی اندر انہوں
نے شرارت کا منصوبہ بنایا۔ مسجد کے ارد گرد آباد مقامی لوگ ایک برادری کے تھے اور آپس میں باہم رشتہ دار
تھے جس کی وجہ سے ان کا یہ منصوبہ ظاہر نہ ہو سکا۔ اس طرح ۳۰ ر رمضان کی رات آئی اور فیصلہ کے مطابق
کہ نماز اسی عید گاہ میں پڑھنی ہے جہاں پر غیر احمدی بھی پڑھتے تھے۔ صبح کی نماز کے بعد چودھری عبدالرحیم
صاحب نے اپنے دو بیٹوں کو کہا کہ صنفیں وغیرہ عید گاہ لے جائیں اور ساتھ ہی خود بھی تیار ہو گئے۔ شرپسندوں
نے منصوبہ کے مطابق ان لڑکوں پر حملہ کر دیا۔ چودھری عبدالرحیم صاحب اور ان کے بھائی محمد صدیق
صاحب جب عیدگاہ میں داخل ہوئے تو چند افراد نے ان دونوں پر بھی کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے ذریعہ اچانک
حملہ کر دیا جبکہ یہ دونوں خالی ہاتھ تھے۔ چودھری عبدالرحیم صاحب زخموں کی تاب نہ لا کر ایک گھنٹہ کے بعد
اپنے خالق حقیقی سے جاملے اور چند گھنٹے بعد چودھری محمد صدیق صاحب نے بھی دم تو ڑ دیا۔ انا للہ و انا الیہ
راجعون
چودھری عبدالرحیم صاحب جماعت احمدیہ موسیٰ والا میں پہلے شہادت پانے والے خوش نصیب
ہیں۔ آپ کی بیو و امانت بی بی صاحبہ موسیٰ والا میں بقید حیات ہیں۔ ان کے علاوہ آپ نے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں
چھوڑی ہیں۔ مکرم عبد الستار صاحب زمیندارہ کرتے ہیں۔ مکرم فرزند علی صاحب آرمی ریٹائرڈ .. ہیں اور موسیٰ
والا میں مقیم ہیں۔ مکرم اصغر علی صاحب بھی آرمی ریٹائرڈ ہیں اور طاہر آبادر بوہ میں رہائش پذیر ہیں۔ مکرم محمد
یعقوب صاحب ایئر فورس سے ریٹائرڈ ہیں اور اس وقت لاہور میں مقیم ہیں۔ مکرم ارشد علی صاحب جرمنی
میں مقیم ہیں۔ بیٹیوں میں سے ایک رضیہ صاحبہ لیہ میں اور دوسری صفیہ صاحبہ فیصل آباد میں بیاہی گئی ہیں۔
چودھری محمد صدیق صاحب کے پسماندگان میں آپ کی بیوہ عائشہ بی بی صاحبہ زندہ ہیں اور موصیہ
ہیں۔ اولاد تین بیٹوں اور تین بیٹیوں پر مشتمل ہے۔ تینوں بیٹے اکبر علی صاحب، ناصر احمد صاحب اور محمود احمد
صاحب بھرو کے خورد ضلع سیالکوٹ میں زمیندارہ کرتے ہیں۔ بیٹیوں میں محترمہ شریفاں بی بی صاحبہ ہارون
آباد ضلع بہاولنگر میں اور سکینہ بی بی صاحبہ اور عزیزہ بی بی صاحبہ دونوں موسیٰ والا میں بیاہی ہوئی ہیں۔ خدا
تعالی کے فضل سے تمام بچے صاحب اولاد اور خوشحال ہیں۔
رشیده بیگم صاحبه تاریخ شهادت ۱۹ اگست ۱۹۷۸ء - قاری عاشق حسین صاحب کے
تحریر کردہ حالات کے مطابق ان کی بیگم رشیدہ بیگم صاحبہ سانگلہ ہل شہر کی رہنے والی تھیں۔ ان کے والدین
چادر چک نزد مریم آباد ضلع شیخوپورہ کے رہنے والے تھے، زمیندارہ پیشہ کرتے تھے۔ اچھا کھاتا پیتا گھرانہ تھا۔
آپ دنیاوی تعلیم تو حاصل نہ کر سکیں البتہ قرآن کریم ناظرہ اچھی طرح پڑھا ہوا تھا اور بہت سارے بچوں اور
بچیوں کو بھی پڑھایا کرتی تھیں۔
قبول احمدیت: 1951ء میں جب قاری صاحب نے خدا تعالیٰ کی بشارات کے مطابق سلسلہ
عالیہ احمدیہ میں شامل ہونے کی توفیق پائی تو رشیدہ بیگم صاحبہ کو بتایا کہ میں تو خدا تعالیٰ کی بشارات کے تخت
احمدی ہو گیا ہوں، اگر آپ بھی احمدیت کو قبول کر لیں تو بہت اچھا ہو ، ورنہ مذہب میں جبر نہیں ہے۔ اس
ww
بات پر وہ خاموش ہو گئیں۔ کچھ دیر کے بعد کہنے لگیں کہ ابھی نہیں پھر بتاؤں گی۔ اسی حالت میں کچھ عرصہ
گزر گیا۔
ایک دن ان کے والد اور چا اور کچھ اور لوگ گاؤں سے آئے اور رشیدہ بیگم صاحبہ سے گفتگو کرتے
رہے اور اس بات پر زور دیتے رہے کہ حافظ تو کافر ہو گیا ہے آپ ہمارے ساتھ بچے لے کر چلیں۔ اس پر
رشیدہ بیگم نے کہا کہ اگر حافظ صاحب کا فر ہو گئے ہیں تو میں بھی ان کے ساتھ کا فری ہوں۔ اگر یہ دوزخ میں
جائیں گے تو میں بھی دوزخ میں جاؤں گی۔ چنانچہ وہ مایوس واپس لوٹ گئے۔ وے 9اء کے جلسہ سالانہ پر ربوہ
آئیں جب مستورات میں غیر معمولی اخوت اور پیار محبت کا نمونہ دیکھا تو کہنے لگیں یہ خدائی تصرف ہے ورنہ
عورتوں میں اس قسم کی تربیت ہر گز نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ اسی سال گھر جا کر با قاعدہ بیعت کر کے سلسلہ عالیہ
احمدیہ میں داخل ہو گئیں اور آخر دم تک نہایت اخلاص اور وفاداری سے اس عہد بیعت کو نبھایا اور اس راہ میں
ہر دکھ اور قربانی کو خندہ پیشانی سے قبول کیا۔ ہر روز گھر میں کئی غیر از جماعت و فود کی صورت میں آتے اور
بحث مباحثہ کرتے اور روحانی اذیت پہنچاتے مگر باوجود ان کے سخت رویہ کے مرحومہ ان کی بڑے اخلاص اور
محبت سے خدمت کرتی تھیں۔ مرحومہ خدا کے فضل سے پہلے بھی نماز، روزہ اور تہجد کی پابند تھیں لیکن قبول
احمدیت نے تو اس صفت کو چار چاند لگا دیئے اور وہ پنجگانہ نمازوں اور نماز تہجد کے علاوہ اور نوافل بھی بڑے
اہتمام سے ادا کرنے لگیں۔ بہت سی کچی خوابیں دیکھنے لگیں۔ غریبوں کی بہت مدد کرنے والی اور افراد جماعت کا
بہت احترام اور عزت کرنے والی خاتون تھیں۔ جماعتی پروگراموں اور تنظیموں کے ساتھ بہت تعاون اور
دلچسپی کا مظاہرہ کرتی تھیں۔ چندہ جات باقاعدگی سے ادا کر تیں اور اپنی خداداد صلاحیتوں سے عورتوں میں
خوب تبلیغ کرتی تھیں۔
اگست ۱۹۷۱ء کو رمضان المبارک کی سر تاریخ تھی۔ قاری صاحب نماز تراویح پڑھا کر آئے
تو دیکھا کہ بیٹھک میں دو مہمان آئے بیٹھے ہیں۔ وہ پرانے دوست تھے۔ جب ان سے فارغ ہو کر اندر آئے تو
بیوی سے پو چھا کیا بات ہے آپ ابھی تک سوئی نہیں۔ کہنے لگیں حافظ جی مجھے آج نیند نہیں آرہی۔ حافظ
صاحب نے پوچھا کیا وجہ ہے؟ کہنے لگیں کہ کل رات خدا نے مجھے بتایا ہے کہ جس لڑکے کو تو نے خود پالا ہے وہ
تیرا قاتل ہے۔ یہ یہ لڑکا قاری صاحب کا بھتیجا تھاتھا۔عبد ۔ عبد اللہ نام تھا اور تقریبا تو ماہ کی کی عمر سے ہیں سال کی عمر تک
مرحومہ نے اسے پالا تھا۔ ان کی کچی خواہیں بھی دیکھیں کتنی عظیم الشان ہیں، کیسی صفائی سے پوری ہو ئیں ان
کو یہ یقین تھا۔ اس کا کوئی والی وارث نہ تھا۔ اب اپنوں اور غیروں نے اسے ورغلا کر اپنی مرتبہ ماں کا مخالف بنا دیا
تھا۔ کہنے لگیں کہ میرا خیال ہے اب ہمارا یہاں رہنا مناسب نہیں۔ سانگلہ ہل چھوڑ کر ہمیں ربوہ چلے جانا
چاہئے۔ مبادا اس لڑکے سے ہمیں کوئی نقصان پہنچ جائے۔ حافظ صاحب نے کہا صدقہ وغیرہ دو، کوئی بات
نہیں۔ اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔ وہ تو آپ کا بیٹا ہے ایسا نہیں کرے گا۔ لیکن خدا کی بات بہر حال پوری ہونی
تھی۔ علی الصح مکرم امیر صاحب سانگلہ ہل اور قاری صاحب ایک دو اور دوست لے کر فیصل آباد ایک احمدی
دوست کی تعزیت کرنے چلے گئے۔ وہ لڑکا عبد اللہ جو ایک سال قبل شیخوپورہ چلا گیا تھا گھر میں داخل ہوا۔ گھر
میں داخل ہوتے ہی اس نے پہلے ایک بچی پر جو پرائمری جماعت میں پڑھتی تھی، حملہ کیا۔ لیکن جب وار خالی
گیا تو پھر بچوں پر جھپٹا۔ آپ بچوں کو بچانے کے لئے آگے بڑھیں تو انہیں بچاتی بچاتی خود اس کی گرفت میں
آگئیں۔ وہ ظالم چھاتی پر بیٹھ گیا اور چاقو کے وار کرتا رہا۔ آپ بے بسی کی حالت میں اسے روکتی رہیں اور کہتی
رہیں کہ عبد اللہ بتا تو دو کہ ہمیں کس وجہ سے مار رہے ہو۔ کہنے لگا تم کافر ہو گئی ہو اس لئے مارتا ہوں۔ بہر حال
جب اس نے سمجھا کہ اب فوت ہو گئی ہیں تو انہیں چھوڑ کر پھر دوسرے بچوں کی طرف لپکا مگر وہ ادھر اُدھر
بھاگ چکے تھے۔ قریب ہی سول ہسپتال تھا۔ مرحومہ کو اور زخمی بچی کو لوگوں نے وہاں پہنچایا۔
اس واقعہ کے تقریباً آدھ گھنٹہ بعد قاری صاحب بھی فیصل آباد سے واپس آگئے۔ چنانچہ امیر
صاحب جماعت سانگلہ ہل کے حکم پر زخمیوں کو فوری طور پر فیصل آباد سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ وہاں
ڈاکٹر ولی محمد صاحب نے بڑے ہی اخلاص، محبت اور توجہ سے اپریشن کیا۔ فجزاه الله احسن الجزاء ڈاکٹر
صاحب تین گھنٹے کے بعد آپریشن روم سے باہر آئے اور آتے ہی رو پڑے اور کہا انا لله وانا اليه راجعون
رشیدہ بیگم فوت ہو گئی ہیں۔ بچی کی امید ہے کہ انشاء اللہ بچ جائے گی۔
مرحومہ کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں۔ ایک بیٹے مکرم حافظ عارف اللہ صاحب نے ایم اے
عربی کیا ہے اور ربوہ میں ہی کاروبار کر رہے ہیں۔ باقی دونوں بیٹے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ تینوں بیٹیوں کی شادی
ہو چکی ہے۔
مکرم ملک محمد انور ....... صاحب ابن ملک محمد شفیع صاحب تاریخ شہادت ۲۲ / اگست ۱۹۷۸ء۔ مگر اب تو
وقت ہو گیا ہے۔ یہ میرا خیال ہے اگر آگے جو میرے زمانے کے شہداء میں ان کا ذکر چلنا ہے اس سے پہلے اس
کو لے لیں گے۔ 000***
۱۹۹۹ء تا ۱۹/ اگست ۱۹۹۹ء