Heartfelt Mention of Martyrs in Islam Ahmadiyyat

Friday Sermon, 2 July 1999: Heartfelt Mention of Martyrs in Islam Ahmadiyyat

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے دورِ خلافت ثالثہ اور خلافت رابعہ کے متعدد شہدائے احمدیت کا دلگداز تذکرہ فرمایا۔ آپ نے پاکستان، کشمیر، سری لنکا اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے شہداء کے حالاتِ زندگی، ان کے قبولِ احمدیت، جماعتی خدمات اور واقعاتِ شہادت تفصیل سے بیان کیے۔ نیز آپ نے ان کی ثابت قدمی، قربانیوں کے دور رس نتائج اور مخالفین پر آنے والی الہیٰ پکڑ کا بھی ذکر فرمایا۔

موضوعات: شہدائے احمدیت کا تذکرہ، صبر اور استقامت، الہیٰ پکڑ، مخالفت اور مظالم، خدمتِ دین

خطبه جمعه
متفرق شهداء احمدیت کی شھادتوں کا دلگداز تذکرہ
دنياميں جتنی ترقیات احمديت كو نصيب هو رهي هين انهى شهداء
کے خون کے قطرے رنگ لارھے ھیں
خطبہ جمعہ ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲/ جولائی 1999ء بمطابق ۲ روفا ۱۳۷۸ء هجری شمسی
بمقام مسجد فضل لندن (برطانيه )
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة . إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ، وَلا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ
فِي سَبِيلِ اللهِ أمْواتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لا تَشْعُرُونَ (سورة البقره آیات ۵۴ ۱ تا ۱۵۵)
اے وہ لو گو جوایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ ۔ یقینا اللہ
بر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ
ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔ شہداء کے ذکر کے تسلسل میں پہلے چند خلافت ثالثہ کے شہداء کاذکر کیا
جائے گا جو پہلے ہونے سے رہ گیا تھا بعد میں خلافت رابعہ کے شہداء کاذکر شروع کر دیا جائے گا۔
ملک محمد انور صاحب ابن ملک محمد شفیع صاحب تاریخ
شہادت ۲۲ اگست ۱۹۷۸ء ۔ آپ ۱۹۳۵ء میں قادیان میں مکرم محمد شفیع صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔
آپ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے ۔ آپ کے دادا محترم ملک محمد بوٹا صاحب حضرت مسیح موعود
کے رفقاء میں سے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد آپ کے والد صاحب تلاش معاش کے سلسلہ میں مختلف
جگہوں پر کام کرتے رہے۔ شہادت کے وقت آپ اور آپ کے والدین چک نمبر ۴۵ مرڈ نزد
سانگلہ ہل ضلع شیخوپورہ میں مقیم تھے۔ آپ کو دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔ چک نمبر ۴۵ مرڈ کے
ایک سکول ٹیچر مکرم رانا محمد لطیف صاحب جب آپ کی کوششوں کے نتیجہ میں احمدی ہوئے تو گاؤں
کے لوگ کھلے عام آپ کی مخالفت کرنے لگے۔
۲۲ اگست ۱۹۷۸ء بمطابق کے ار رمضان المبارک صبح کے وقت آپ کے ایک غیر احمدی
چاملک محمد رمضان صاحب سانگلہ ہل سے دوائی لے کر آرہے تھے۔ رستہ میں ان پر ان کے دشمنوں
نے حملہ کیا مگر وہ تانگہ پر ہونے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوئے۔ مخالف لاٹھیوں اور برچھیوں سے
سح تھے۔ وہ پیچھا کرتے ہوئے چلے آئے۔ مکرم ملک محمد انور صاحب اور آپ کے والد صاحب نے
جب گلی میں شور سنا تو گھر سے باہر نکل آئے کہ معلوم ہو کیا معاملہ ہے۔ ان کے چچا پر حملہ آور ہونے
والوں نے جب ان کو دیکھا تو انہوں نے ان کے چچا کو چھوڑ دیا اور ان کو اور اُن کے والد صاحب کو
گھیرے میں لے کر ان پر لاٹھیوں اور برچھیوں سے حملہ کر دیا۔ جب آپ شدید زخمی ہو کر گر پڑے تو
یہ نعرہ لگاتے ہوئے اور بھنگڑا ڈالتے ہوئے بھاگ گئے کہ ایک مرزائی کو ہم نے لے لی مگر دوسرا بچ گیا۔
ملک محمد انور صاحب کو انتہائی زخمی حالت میں فوری طور پر سانگلہ ہل سے فیصل آباد ہسپتال
پہنچایا گیا جہاں پر مکرم ڈاکٹر ولی محمد صاحب نے آپ کا آپریشن کیا مگر تلتی کٹ جانے کے باعث آپ
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اُس رات اپنے مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہوگئے۔ بوقت شہادت
آپ کی عمر چونتیس سال تھی۔ انا لله و انا اليه راجعون
ملک محمد شفیع صاحب کو بھی اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے شدید زخم آئے مگر وہ شہادت ان کے
نصیب میں نہ تھی اور ان کے بیٹے کو عطا ہو گئی۔
پسماندگان: شهید مرحوم کی بیوہ کا نام صدیقہ بیگم تھا۔ بیٹا ملک محمد سرور اور والد ملک محمد
شفیع صاحب جو محلہ دار العلوم شرقی ربوہ میں رہتے ہیں۔
مولوی نور احمد ولد غلام محمد جو صاحب موضع كوریل
ضلع اسلام آباد (مقبوضه کشمیر) تاریخ شهادت ۵/ اپریل ۱۹۷۹ء۔ مولوی نور احمد
پیدائشی احمدی تھے۔ پرائمری کے بعد قادیان گئے اور مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔ 1936ء میں
مولوی فاضل پاس کرنے کے بعد ریاست کشمیر کے محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے اور کٹھوعہ اور کشتواڑ
کے دور دراز علاقوں میں طویل عرصہ بطور استاد کام کرنے کے بعد اپنے قریبی گاؤں مئنز گام میں اپنی
ملازمت پوری کی۔ ریٹائر منٹ کے بعد اپنی زمینوں وغیرہ کو سنبھالا اور ۱۹۷۸ء کے سالانہ جلسہ قادیان
میں شمولیت کے لئے آئے مگر کشمیر سے آپ کے بھانجے کی اچانک وفات کی اطلاع ملنے پر کشمیر چلے گئے۔
ابھی آپ کو کشمیر پہنچے چند روز ہی ہوئے تھے کہ ۴ / اپریل ۱۹۷۹ء کو پاکستان میں ذوالفقار علی
بھٹو کو جب پھانسی دی گئی تو کشمیر میں لوگوں نے جماعت اسلامی کے دیہات پر حملے شروع کر دئے۔5
اپریل کو حملوں کا رُخ جماعت احمدیہ کی طرف مڑ گیا یا موڑ دیا گیا۔ مولوی نور احمد صاحب کے گاؤں
کوریل کی اکثر آبادی احمدیوں پر مشتمل ہے اور اس سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر آسنور گاؤں ہے جو
کوریل سے بہت بڑا ہے اور اس کی بھی ساری آبادی احمدی ہے۔ ۵ / اپریل ۱۹۷۹ء کو دن کے دو بجے
ہزاروں لوگوں پر مشتمل ہجوم آپ کے گاؤں کو ریل میں داخل ہوا اور احمدیوں کے پندرہ گھروں کو
آگ لگانے اور کوٹنے کے بعد مولوی نور احمد صاحب کے گھر کا رُخ کیا۔ مولوی صاحب نے اپنے مکان
کی تیسری منزل پر اپنے دو بیٹوں مسعود احمد اور شمیم احمد کے ساتھ مل کر حملہ آوروں پر فائرنگ شروع
کردی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ہجوم پیچھے ہٹ جاتا اور پھر حملہ آور ہو تا۔ اس طرح ساڑھے چار بج گئے۔
غالباً آپ کے پاس کارتوس ختم ہو گئے تھے۔ چنانچہ حملہ آور گھر میں داخل ہو گئے۔ آپ کے دونوں
بیٹے تو بیچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے مگر مولوی نور احمد صاحب حملہ آوروں کے قابو میں آگئے۔ دشمن
آپ کو گھسیٹ کر صحن میں لے آیا اور پتھروں سے کوٹ کوٹ کر آپ کو شہید کر دیا۔ حملہ آور آپ کی
لاش کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ان حملہ آوروں میں بہت سے نوجوان آپ کے شاگرد بھی تھے۔ انا للہ و
انا اليه راجعون
شہید نے اپنے پیچھے اپنی اہلیہ آمنہ بیگم ، دو بیٹے مسعود احمد اور شمیم احمد اور ایک بیٹی چھوڑے
ہیں۔ ۱۴ اور ۵/ اپریل کے اس سانحہ میں وادی کشمیر میں اور بھی مختلف احمدی دیہات میں احمدیوں
کے چار سو گھر لوٹے اور جلائے گئے تھے اور کئی مساجد شہید کر دی گئی تھیں۔
بشير احمد رشید احمد صاحب آف سری لنکا۔ تاریخ شہادت ۲۷/
جون 1959ء مکرم بشیر احمد رشید احمد صاحب، مکرم بے رشید احمد صاحب آف نیگومبو سری لنکا کے
بیٹے تھے۔ آپ کے دادا محمد جمال الدین صاحب نے احمدیت قبول کی اور اور بیگومبو میں جماعت کے ابتدائی
احمدیوں میں شمار ہوئے۔
۱۹۷۸ء میں جماعت احمد یہ سری لنکا کی تبلیغی سرگرمیوں کے نتیجہ میں ملاؤں نے جماعت کی
مخالفت بڑے زور شور سے شروع کر دی اور مولویوں کی زیر نگرانی احمدی دوستوں کے گھروں پر حملے
شروع ہوئے اور بہت سے گھر جلائے گئے۔ احمد یہ مسجد کو بھی آگ لگائی گئی۔ یہ صورتحال تقریباً ایک
سال تک جاری رہی۔
جون 1929ء میں بشیر احمد صاحب دو خدام کے ہمراہ نماز عشاء کے بعد مسجد سے گھر آرہے
تھے کہ چار غنڈوں نے چاقوؤں اور خنجروں سے آپ پر حملہ کر دیا۔ آپ کے جسم پر چاقوؤں کے اٹھارہ
زخم آئے جن کے نتیجہ میں بشیر احمد صاحب موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ انا لله و انا اليه راجعون
مرحوم کی شہادت کے وقت بائیس سال عمر تھی اور غیر شادی شدہ تھے۔ آپ کی والدہ ابھی زندہ
ہیں۔ ان حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ کیا گیا لیکن حکومت میں اُن کے اثر ورسوخ کی وجہ سے فیصلہ
اُن کے حق میں ہوا اور اُن کو بری کر دیا گیا لیکن خدا کی عدالت سے یہ لوگ بچ نہ سکے۔ ان میں سے ایک
اگست ۱۹۹۹ء تا ۲۶ / اگست ۱۹۹۹ء ) 5(

شخص چلتی گاڑی کی زد میں آگیا اور اس کے جسم کے ٹکڑے اڑ گئے۔ دوسرے کو اپنے ہی ساتھیوں نے
چاقوؤں سے حملہ کر کے ہلاک کر دیا اور اسے بھی ریلوے لائن پر پھینک دیا۔ باقی دونوں دماغی توازن کھو
بیٹھے اور لمبے عرصہ تک پاگل خانے اور ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ یہ دونوں اگر چہ ابھی تک زندہ ہیں
مگر انتہائی تکلیف دہ حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ نہ مُردوں میں شمار ہیں نہ زندوں میں۔
حضرت منشی علم دین صاحب کوٹلی آزاد کشمیر - تاریخ
شہادت ۱۳ اگست ۱۹۷۹ ء - حضرت منشی صاحب نے ۱۹۳۴ء میں کافی جستجو اور مطالعہ کے بعد شرح
صدر کے بعد احمدیت قبول کی۔ قبول احمدیت سے قبل جلسہ سالانہ پر قادیان بھی جاتے رہے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مصلح موعودؓ کے خطبات اور کتب کا مطالعہ بھی کرتے
رہے۔ احمدیت قبول کرنے سے قبل آپ کڑاہل حدیث تھے۔ آپ چونکہ عرائض نویں تھے اس لئے
جو لوگ آپ کے پاس درخواستیں لکھوانے کی غرض سے آتے، آپ انہیں تبلیغ کرتے رہتے۔ بعض
اوقات انہیں کہتے کہ الفضل کا یہ صفحہ پڑھ کر سناؤ تو تمہاری درخواست لکھنے کا معاوضہ نہیں لوں
گا۔ جس دن آپ کی شہادت ہوئی اس سے پہلے تمام رات خدا تعالیٰ کی عبادت میں گزاری۔ آپ
شہادت کے روز یعنی ۱۳ ر / اگست ۱۹۷۹ء کو دن کے تقریباً ساڑھے نو بجے گھر سے کچہری کی طرف
تشریف لے جا رہے تھے کہ دشمن نے آپ کا گلا کاٹ کر آپ کو شہید کر دیا۔ انا للہ و انا الیہ
راجعون
خدائی انتقام - قاتل کے قید ہونے پر گو اس کے خاندان نے اُسے بغرض علاج
ضمانت پر تو رہا کرالیا تھا لیکن تقدیر الہی غالب آکر رہی اور قاتل پاگل ہو گیا اور گھر والوں کے لئے اور
علاقہ کے لئے وحشت، خوف اور دہشت کی ایک علامت بن گیا۔ گھر والے اسے مقفل رکھتے۔ پھر اس
کے خاندان نے مختلف ذرائع سے اس کے قول و فعل کی ذمہ داری سے اعلانیہ بریت کا اعلان کر دیا اور
اسے آزاد چھوڑ دیا۔ قاتل احمدی کاروباری حضرات کی دکانوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر پہروں کھڑا رہتا
تھا۔ شاید ضمیر کی ملامت کی وجہ سے یا الہی پکڑ کے خوف سے۔ پھر عرصہ سات سال، گیارہ ماہ اور بیس
دن کی ذلت آمیز زندگی گزارنے کے بعد قاتل نے ۳ ر مارچ ۱۹۸۷ء کو نشہ آور دوائیں کھا کر خود کشی
کرلی۔ ہر شریف النفس شہری قاتل کی موت کو الہی قہر گردانتا ہے۔ اور وہ علاقہ کے لئے عبرت کا نشان
بن گیا۔ قاتل کے خاندان کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ والد کیر سنی اور جوان اولاد کی ناگہانی اور قبری موت
کی وجہ سے حواس باختہ ہو چکا ہے اور سارا خاندان ہی قہر الہی کا نشانہ بن چکا ہے۔
چودهری مقبول احمد صاحب ۔ پنوں عاقل سندھ۔ تاریخ شہادت
- ۱۹ / فروری ۱۹۸۲ء۔ مقبول شہید کی بیگم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میرے شوہر مقبول احمد نے ۱۹۷۷ء
میں بیعت کی تھی۔ احمدیت قبول کرنے کے بعد مولوی آپ کو بہت تنگ کرتے، دھمکیاں دیتے،
رات کو گھروں پر پتھراؤ کرتے اور دروازے کھٹکھٹاتے تھے۔ آپ کا لکڑی کا آرا تھا۔ ایک دن ایک نقاب
پوش لکڑی خریدنے کے بہانے آیا اور خنجر نکال کر آپ پر پے در پے وار کئے اور وہیں شہید کر دیا۔
شہادت کے بعد ان کے بیوی کے سسرال والوں نے جو غیر احمدی تھے بیوی سے کہا کہ
احمدیت چھوڑ دو تو ہم تمہیں پناہ دیں گے۔ دشمن بھی دھمکیاں دیتے رہے کہ احمدیت چھوڑ دو اور
ہمارے ساتھ مل جاؤ لیکن انہوں نے ان سب باتوں کو حقارت سے رڈ کر دیا اور ان سے کہا کہ جو کچھ کر
سکتے ہو کر گزرو، کسی قیمت پر بھی میں احمدیت کو نہیں چھوڑوں گی جس کی خاطر میرے شوہر کو آپ
نے شہید کیا ہے۔
پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ شہید کے بڑے بیٹے عتیق الرحمان صاحب
آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور شادی شدہ ہیں۔ بڑی بیٹی رضیہ بیگم صاحبہ بھی شادی شدہ ہیں۔ باقی بچے والدہ
کے ہمراہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آباد ہیں۔
یہ خلافت ثالثہ کے بقیہ شہداء کا ذکر تھا۔ اب خلافت رابعہ کے شہداء کی پہلی قسط
پیش کی جارہی ہے۔
ماسٹر عبدالحکیم ابڑو شهید واره ضلع لاژگانه (سندھ) تاریخ
شہادت ۶ ار اپریل ۱۹۸۳ء محترم ماسٹر عبدا حکیم ابڑو شہید دور خلافت رابعہ کے پہلے اور سندھ میں
سندھی قوم کے بھی پہلے شہید ہیں۔ ۱۰ر اپریل ۱۹۳۲ء کو پیدا ہوئے۔ نہایت غربت اور تنگدستی میں
پرورش پائی اور ایام طفولیت میں ہی شفقت پدری سے محروم ہو گئے۔ ملازمت کے ساتھ ساتھ تعلیم
جاری رکھتے ہوئے سندھ یونیورسٹی سے ایم۔ اے ، ایم۔ ایڈ پاس کر لیا۔ قرآن کریم کے عاشق تھے۔ گھر
میں بچوں کو اس وقت تک ناشتہ کی اجازت نہ تھی جب تک تلاوت قرآن کریم نہ کرلیں۔ تبلیغ کے
شیدائی تھے اور کوئی موقع پیغام حق پہنچانے کا ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔ حتی کہ سرکاری دفاتر میں
جماعتی اخبارات اور رسائل جاری کروادئیے۔ خلافت احمدیہ سے آپ کو عشق تھا۔ خود بھی بار بار مرکز
تشریف لاتے اور دوسروں کو بھی نہ صرف تلقین کرتے بلکہ بعض کے سفر کے اخراجات بھی خود
برداشت کرتے۔ بوقتِ شہادت جماعت احمد یہ وارہ کے صدر تھے۔
واقعه شهادت: ۱۶/ اپریل ۱۹۸۳ء کو صبح دو بجے کے قریب دو آدمی آپ کے گھر میں
گھس آئے۔ اُن کے پاس کلہاڑیاں تھیں۔ اُن کا ارادہ ابتداء صرف آپ کو ختم کرنا تھا۔ آپ اس وقت
سورہے تھے۔ انہوں نے آپ پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کئے۔ حملہ آوروں اور شہید کی آوازیں
سن کر باقی افراد خانہ بھی بیدار ہو گئے۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم ریاض احمد صاحب ناصر مربی سلسلہ نے
جو اُن دنوں جامعہ احمدیہ میں پڑھتے تھے اور چھٹیوں پر گھر آئے ہوئے تھے ، حملہ آوروں میں سے ایک
کو پکڑنے کی کوشش کی مگر اُن کو بھی زخمی کر دیا گیا اور وہ بے ہوش ہو کر گر گئے۔ آپ کی اہلیہ محترمہ
کے سر پر بھی کلہاڑی کے کاری زخم لگائے گئے اور آپ کی ایک بچی بھی زخمی ہوا۔ آپ نے زخمی
ہونے کی حالت میں بھی لوگوں سے یہی کہا کہ جس مسلک کو میں نے اپنایا ہے خدا کی قسم وہ جھوٹا نہیں
ہے ، نہ ہی میں نے کوئی بزدلی دکھائی ہے اور نہ ہی میرے قدم اس رستے میں ڈگمگائے ہیں۔ ہاں میرے
مقدر میں اے مخالفو! شہادت ہے اور تمہارے مقدر میں نحوست اور ہلاکت کے سوا کچھ بھی نہیں۔ پھر
آپ نے بآواز بلند سندھی میں یہ نعرہ لگایا احمدیت کچی آہے، احمدیت کچی آہے، احمدیت کچی آہے۔ آپ
نے حالت نزع میں اپنے واقف زندگی بیٹے ریاض احمد ناصر کو نصیحت فرمائی کہ "میں تو اب بیچ نہیں
سکوں گا۔ مگر یاد رکھو کہ احمدیت بالکل کچی اور برحق ہے اور تم اپنا وقف ہر گز نہ توڑنا۔ حملہ کے قریباً
ایک گھنٹہ بعد آپ مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔ انا للہ وانا اليه راجعون
آپ کی نماز جنازہ کھنڈو میں ہوئی۔ آپ کے گھر کے پاک نمونہ اور آپ کی بلا امتیاز خدمت
خلق کے غیر احمدی بھی معترف تھے۔ یہی وجہ تھی کہ بارہ ہزار لوگ آپ کے جنازے میں شریک تھے
جن میں ماحول کے دیہات کے لوگ بھی بکثرت شامل تھے۔ بہت سے غیر احمدی افراد بھی دھاڑیں مار
مار کر رو رہے تھے۔ پہلے آپ کو کھنڈو میں اپتا دفن کیا گیا اور پھر ۲۶ ؍ دسمبر ۱۹۸۳ء کو میت ربوہ لائی
گئی جہاں بہشتی مقبرہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق آپ کے جسم پر کلہاڑیوں کے ستائیس زخم تھے جن میں
سے بعض دو سے تین انچ تک گہرے تھے۔ جب صبح کو ہائی سکول کے لڑکوں کو اپنے مہربان اور شفیق
استاد کے وحشیانہ قتل کی خبر ملی تو انہوں نے جلوس نکالا اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اور اُن پر
فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ قاتل ۶ ار اور ے ار اپریل کو گرفتار کر لئے گئے۔
پسماندگان میں شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور چار بیٹے یاد گار چھوڑے۔ بڑے
بیٹے مکرم ریاض احمد صاحب ناصر مربی سلسلہ ہیں اور شادی شدہ ہیں۔ دوسرے بیٹے امتیاز احمد صاحب
ابڑو آسٹریلیا میں ہیں اور شادی شدہ ہیں۔ باقی دو بیٹے مکرم افتخار احمد صاحب ابڑو اور مکرم عبدالسمیع
صاحب ابڑو اور دو بچیاں مکرمہ تہمینہ پروین صاحبہ اور مکر مہ امتہ الاعلی نصرت پری صاحبہ والدہ کے
ساتھ ربوہ میں مقیم ہیں۔ جبکہ تیسری بیٹی مکرمہ نعیمہ پروین صاحبہ شادی شدہ ہیں اور اُن کے شوہر
سیف اللہ شاہ صاحب ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہیں۔
ڈاکٹر مظفر احمد صاحب شهید ڈیٹرائٹ(امریکہ)۔ یوم
شہادت ۸/ اگست ۱۹۸۳ء۔ امریکہ کی سر زمین پر اپنے خون سے شجر احمدیت کی آبیاری کرنے والے
پہلے شہید ڈاکٹر مظفر احمد صاحب ۱۹۴۶ء میں ماہل پور ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ اس طرح
شہادت کے وقت ان کی عمر صرف ۳۷ سال تھی۔ آپ کے والد محترم کا نام رشید احمد تھا۔ آپ نے
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ سے F.Sc کرنے کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے اسے 19ء میں
M.B.B.S کیا اور پھر آرمی میڈیکل کور میں شامل ہو گئے۔ ۱۹۷۵ء میں امریکہ چلے گئے اور بہت سے
ہسپتالوں میں کام کرنے کے بعد بالآخر ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں کام شروع کر دیا۔ آپ نہ
صرف ایک اچھے ڈاکٹر تھے بلکہ ایک کامیاب داعی الی اللہ بھی تھے۔ شہادت کے وقت بھی آپ امریکہ
کے نیشنل جنرل سیکرٹری اور علاقائی قائد کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ عیسائیت کے
موضوع پر آپ خاص دسترس رکھتے تھے چنانچہ آپ اپنے سٹاف کے عیسائی ممبران کے ساتھ
عیسائیت کے موضوع پر بحث مباحثے کرتے رہتے۔ ۱۹۸۳ء کے جلسہ سالانہ امریکہ میں شمولیت کی
تیاری کر رہے تھے کہ ۸/ اور ۹ر اگست کی درمیانی رات ایک سیاہ فام آپ کو ملنے گھر آیا۔ آپ اُسے
تبلیغ کرتے رہے۔ بعد ازاں جب آپ اس کو الوداع کہہ کر دروازے کی طرف مڑے تو اس نے پیچھے
سے فائر کر دیا۔ ایک گولی گردن کے پیچھے لگی، دو اور گولیاں آپ کے چہرے اور بازوؤں میں سے گزر
گئیں اور آپ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ انا لله و انا الیه راجعون . بعد ازاں اسی قاتل نے جماعتی
مرکز کو بھی بم سے اڑانے کی کوشش کی لیکن خود بھی ساتھ ہی جل مرا اور اس طرح کیفر کردار
کو پہنچا۔
اگست ۱۹۹۹ء تا ۲۶ / اگست ۱۹۹۹ء

۵ اگست ۱۹۸۳ء کو شہید کی میت دو بجے شب کراچی پہنچی اور ۶ار اگست کو آپ کی میت
پہلے لاہور، چونڈہ اور پھر اسی روز ربوہ لائی گئی۔ ربوہ میں شہید کا جنازہ میں نے پڑھایا اور شام چھ بجے
آپ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی شہادت پر میں نے ۱۲ر اگست ۱۹۸۳ء کو مسجد اقصیٰ میں خطبہ جمعہ
کے دوران کہا ”اے ڈیٹرائٹ اور امریکہ کے دوسرے شہروں میں بسنے والے احمد یو! اور وہ بھی جو
امریکہ سے باہر بس رہے ہو یعنی اسے مشرق اور مغرب میں آباد اسلام کے جانثارو! اس عارضی غم سے
مضمحل نہیں ہونا کہ یہ ان گنت خوشیوں کا پیش خیمہ بننے والا ہے"۔ دنیا میں جتنی ترقیات
احمديت كو نصيب هو رهی هیں انهی شهداء کے خون کے قطرے
رنگ لا رھے ھیں۔
اس شہید کو مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہے اور اُس راستہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹو جس پر
چلتے ہوئے وہ مرد صادق بہت آگے بڑھ گیا۔ تمہارے قدم نہ ڈگمگائیں، تمہارے ارادے متزلزل نہ
ہوں 66 اے مظفر تجھ پر سلام کہ تیرے عقب میں لاکھوں مظفر آگے بڑھ کر تیری جگہ
لینے کیلئے بیقرار ہیں۔ اور اے مظفر کے شعلۂ حیات کو بجھانے والو! تم نے تو اُسے ابدی زندگی کا جام پلا
دیا۔ زندگی اس کے حصہ میں آئی اور موت تمہارے مقدر میں لکھی گئی“۔
پسماندگان میں بیوہ مکرمہ آسیہ بیگم صاحبہ کے علاوہ دو بیٹے چھوڑے۔ بڑے بیٹے عزیزم
لفنفر احمد صاحب آپکی شہادت کے وقت چار سال کے تھے اور اس وقت میری لینڈ یونیورسٹی میں
کمپیوٹر انجینئرنگ میں ڈگری کر رہے ہیں۔ دوسرے بیٹے جعفر منصور احمد ، باپ کی شہادت کے دوماہ بعد
پیدا ہوئے۔اس وقت پندرہ سال کے ہیں اور ہائی سکول کی تعلیم مکمل کر کے آگے پڑھ رہے ہیں۔
شيخ ناصر احمد شهید او کاژه - تاریخ شہادت ۱۸ / ستمبر ۱۹۸۳ء۔ مکرم شیخ
ناصر احمد صاحب ۱۹۴۲ء میں مولہ ضلع فیروز پور انڈیا میں محترم شیخ فضل محمد صاحب کے ہاں پیدا
ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت شیخ دین محمد صاحب کو 1903ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تحریری بیعت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ قیام پاکستان کے بعد آپ کے والدین اوکاڑہ میں آباد
ہوئے اور کپڑے کا کاروبار شروع کیا۔ آپ بھی اپنے والد کے ساتھ کاروبار میں شریک ہو گئے اور کچھ
عرصہ بعد اپنا علیحدہ کاروبار شروع کر دیا۔ جو گاہک ایک دفعہ آتا وہ آپ کے محسن سلوک اور دیانتداری
سے متاثر ہوتا اور آپ کے اخلاق کا گرویدہ ہو جاتا۔ مرحوم سلسلہ کے فدائی تھے اور نظام خلافت سے
بہت اخلاص کا تعلق رکھتے تھے۔
۱۶ ستمبر ۱۹۸۳ء کے خطبہ جمعہ میں جب میں نے ڈاکٹر مظفر احمد شہید امریکہ کا ذکر کیا تو
آپ کی طبیعت پر اس کا بہت گہرا اثر ہوا اور آپ نے انتہائی حسرت سے یہ جملہ کہا کہ : " یہ تو قسمت
والوں کو ملتی ہے یعنی شہادت تو قسمت والوں کو ملتی ہے۔ اور ایسی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں
ہے۔ دو دن بعد ہی ۸ ار ستمبر ۱۹۸۳ء کو عید الا ضحی کی نماز ادا کرنے کے بعد واپس اپنے گھر آئے تو
قربانی کا بکر اذبح کرنے والے قصاب کی آمد میں قدرے تاخیر ہونے پر اسے دیکھنے گھر سے باہر نکلے ہی
تھے کہ ایک شقی القلب محمد اسلم نے احمدیت دشمنی میں ان کی پسلی میں چھرا گھونپ دیا۔ خون بہنے لگا
لیکن آپ کو اس بات کا احساس نہ ہوا کہ زخم کاری ہے۔ زخم پر ہاتھ رکھ کر خود ہی قریبی ڈاکٹر کے پاس
گئے۔ ڈاکٹر نے زخم کی نوعیت دیکھ کر ہسپتال جانے کا مشورہ دیا۔ بھائیوں نے آپ کو سی۔ ایم۔ ایچ
اوکاڑہ چھاؤنی پہنچایا۔ اس عرصہ میں خون کافی بہہ چکا تھا جس کی وجہ سے آپ جانبر نہ ہو سکے اور
عزیزوں سے باتیں کرتے کرتے دم توڑ دیا انا لله و انا اليه راجعون
قاتل کو پولیس کے حوالہ کیا گیا۔ یہ شخص اس شہر کا رہنے والا تھا۔ اس نے بیان دیا کہ میں
نے قتل کیا ہے کیونکہ ناصر نے رسول اکرم ﷺ کی بہت توہین کی (نعوذ باللہ من ذلك) جس میں
برداشت نہ کر سکا۔ حالانکہ وار کرنے سے پہلے آپ کی اس سے کبھی کوئی بات نہیں ہوئی
تھی۔ ۵ فروری ۱۹۸۵ء کو محمد الیاس ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ نے مجرم کو صرف تین سال قید کی سزا
دی اور فیصلہ میں لکھا کہ قاتل چونکہ پہلے ہی دو سال سے جیل میں ہے اس لئے یہ دو سال اس کی سزا
سے منہا ہوں گے۔
پسماندگان میں شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور چار بیٹے یادگار چھوڑے۔ جن
ایسے لوگوں کا ذکر ہوتا ہے اگر کسی کے علم میں ہو کہ آزادی کے بعد ان پر کیا بنی تو مہربانی فرما کر وہ اب
بھی مجھے مطلع کر دیں تاکہ وہ ہماری تاریخ کا حصہ بن جائے۔
مرحوم نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور چار بیٹے یادگار چھوڑے۔ بابر احمد شادی شدہ ہیں اور
کپڑے کا کاروبار کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عامر محمود صاحب اوکاڑہ میں محمود پولی کلینک کے نام سے پرائیویٹ
پریکٹس کرتے ہیں اور نصرت جہاں سکیم کے تحت تین سال کا وقف کر کے ستمبر ۱۹۹۳ء سے ستمبر
1994 ء تک ابالیا لیگوس ( نائیجیریا) میں خدمت سر انجام دے چکے ہیں۔ شادی شدہ ہیں لیکن ابھی اولاد
کوئی نہیں۔ اللہ انہیں پاکیزہ اولاد سے نوازے۔ اس وقت نائب قائد ضلع اور ناظم خدمت خلق ضلع
ہیں۔ مکزم اظہر محمود ناصر صاحب غیر شادی شدہ ہیں اور سول انجینئرنگ میں .Ph.D کرنے کے لئے
آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں۔ لقمان احمد طاہر صاحب غیر شادی شدہ ہیں اور لقمان کارپوریشن کے نام سے
اوکاڑہ میں ہی کیمیکلز کا کام کرتے ہیں اور خدام الاحمدیہ کی ضلعی عاملہ میں ناظم اشاعت، ناظم مال، ناظم
عمومی کے علاوہ جماعت کے نائب سیکرٹری جائیداد ہیں۔ مکرمہ لیٹی ناصر صاحبہ ہو میو پیتھک فائنل ائر
کی طالبہ ہیں اور ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔ لجنہ اوکاڑہ شہر کی جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمت کر رہی
ہیں۔ شہید مرحوم کی بیوہ ضلع اوکاڑہ کی لجنات کی نائب صدر ہیں۔
چودھری عبد الحميد صاحب شهید محراب پور سندھ تاریخ
شہادت ۱۰ار ار اپریل ۱۹۸۳ - آپ ۱۹۳۷ء میں چودھری سلطان علی صاحب مرحوم کے ہاں ملتان میں
پیدا ہوئے۔ ۱۹۵۷ء میں میٹرک اور ۱۹۵۹ء میں F.Sc پاس کیا۔ بعد ازاں جب آپ کے والد تجارت
کے سلسلہ میں محراب پور میں جا کر آباد ہوئے تو آپ بھی اپنے والد کے کاروبار سے منسلک ہو گئے۔
آپ کے والد خاندان بھر میں اکیلے احمدی تھے۔ آپ نے 13 سال کی عمر میں خود بیعت کی۔ بوقتِ
شہادت آپ محراب پور ضلع نوابشاہ کی جماعت احمدیہ کے صدر تھے۔
واقعه شهادت : ۱۰ار اپریل ۱۹۸۳ء کو دس بجے کے قریب آپ ایک غیر احمدی عالم
مولوی شاہ محمد صاحب کی عیادت کے بعد اپنی آڑھت کی دکان کی طرف آرہے تھے۔ راستہ میں ایک
جلد ساز کی دکان پر بچوں کی کتابیں جلد کروانے کے لئے دی ہوئی تھیں۔ اس دکاندار سے کتابوں کے
بارہ میں پوچھ کر آپ نے سائیکل چلایا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک شخص سچل سومرو نے آواز دی
کہ "عبد الحمید میری بات سننا"۔ آواز سن کر آپ نے سائیکل سے پاؤں نیچے رکھا ہی تھا کہ اس نے
پیچھے سے آکر آپ کے سینے میں تیز چھری گھونپ دی۔ آپ سائیکل سے اتر کر نیچے بیٹھ گئے اور اپنے
ہاتھ سے چھری پکڑ کر سینے سے باہر نکالی مگر اس کے زخم سے آپ کا پھیپھڑا بری طرح مجروح
ہو گیا تھا۔ قریبی ہسپتال سے مرہم پٹی کے بعد نوابشاہ ہسپتال لے جاتے ہوئے آپ راستہ میں ہی اپنے
مولا کے حضور حاضر ہو گئے۔ انا لله و انا اليه راجعون۔
قاتل کو لوگوں نے موقع پر ہی پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا۔ اس نے کہا کہ یہ قادیانی ہے
اور میں نے اس لئے اسے مارا ہے اور جہاد کیا ہے۔ بہر حال اس پر مقدمہ چلا اور قریباً تین سال بعد
رجب علی ایڈیشنل سیشن جج نے اسے تین سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی فیصلہ میں لکھا کہ ملزم
۱۰ار اپریل ۱۹۸۳ء سے ۱۳ از مئی ۱۹۸۶ء تک جیل میں رہا ہے، قید کا یہ عرصہ اس کی سزا سے منہا ہوگا۔
گویا عملا اسے کوئی بھی سزا نہ دی گئی۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ شہید مرحوم نے اپنے آخری لمحات میں اپنے
بیٹوں اور بڑے بھائی کو وصیت کی کہ قاتل کے خلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہ کی جائے کیونکہ
میں نے اسے معاف کر دیا ہے اور مجھے اس کی بدولت اعلیٰ اور ارفع مقام نصیب ہو رہا ہے۔ شہید مرحوم
بہت شگفتہ مزاج اور ہنس مکھ تھے۔ حقوق اللہ کے علاوہ حقوق العباد کا بھی خیال رکھتے تھے۔ یہ بات قابل
ذکر ہے کہ چودھری صاحب کے قاتل اور اس کے اہل خانہ کی تمام ضروریات ایک عرصہ تک
چودھری صاحب مرحوم نے اپنی جیب سے پوری کیں لیکن اس نے علماء سوء کے بہکانے پر اپنے ہی
محسن کو شہید کر دیا۔
شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور پانچ بیٹے چھوڑے۔ جن کی تفصیل یہ ہے : منور
احمد محراب پور کے صدر جماعت اور قائد علاقہ سکھر ڈویژن ہیں۔ حافظ محمد ناصر صاحب جرمنی میں
مقیم ہیں۔ محمد احسن صاحب محراب پور میں رہائش پذیر ہیں۔ مظفر حسن صاحب اور محمد اسلم صاحب
دونوں بھائی ہالینڈ میں آباد ہیں۔ بیٹیاں بشری فضیلت صاحبہ اور سلمی ندرت صاحبہ شادی شدہ ہیں۔
اور یہ سارے بچے اپنے گھروں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے خیریت سے ہیں اور دینی و دنیاوی خدمات
سر انجام دے رہے ہیں۔
شہادت قريشى عبدالرحمن صاحب شهید - سکھر تاریخ شہادت
یکم رمئی ۱۹۸۳ء مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب 1911ء میں سیالکوٹ کے ایک گاؤں دولت پور میں
حضرت قریشی غلام محی الدین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاں پیدا ہوئے۔ تعلیمی
زندگی کا آغاز پسرور سے کیا اور انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد آپ ۱۹۳۲ء میں ریلوے ہائی
سکول سکھر میں ایک معلم کی حیثیت سے متعین ہوئے اور یہیں سے ریٹائر ہوئے۔ ریٹائر منٹ کے بعد
آپ پنجاب آنا چاہتے تھے لیکن حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے ارشاد پر سکھر میں ہی قیام کیا۔
اڑتالیس سال تک مختلف دینی خدمات پر مامور رہے۔ شہادت کے وقت آپ سکھر اور شکار پور کے
اضلاع کی جماعتوں کے امیر تھے۔ آپ نہایت مخلص، ہمدرد، عبادت گزار اور فنافی اللہ احمدی تھے۔
آپ کا اکثر وقت احمد یہ دارالذکر میں ہی گزرتا تھا۔
واقعه شهادت یکم رمئی ۱۹۸۳ء کو آپ مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے کے بعد اپنے گھر
۱۹۹۹ء تا ۲۶ / اگست ۱۹۹۹ء ) 7(

واپس آرہے تھے کہ رستہ میں چھپے ہوئے چھ حملہ آوروں نے آپ پر بر چھیوں اور خنجروں سے حملہ
کر دیا۔ ایک حملہ آور نے بائیں طرف سے آپ پر تین وار کئے جن میں سے ایک آپ کے پیٹ پر لگا
اور انتڑیاں باہر نکل آئیں۔ زخمی حالت میں آپ گھر کی طرف چلے تو دوسرے حملہ آور نے بالم نما
ہتھیار سے پیٹھ پر آٹھ اور بائیں کنپٹی پر ایک وار کیا۔ شور بن کر گھر کی مستورات باہر نکلیں تو ابھی
آپ زندہ تھے۔ آپ نے نے سختی سے ان کو واپس جانے کی ہدایت کی۔ قاتلوں کے بھاگ جانے
کے بعد آپ کے اہل خانہ آپ کو گھر لے آئے۔ آپ کی بہو نے پانی پلایا لیکن پانی ابھی حلق سے نیچے
نہیں اترا تھا کہ آپ زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے حقیقی مولا سے جاملے۔ انا للہ و انا اليه راجعون
قریشی صاحب شہید کے قتل کا مقدمہ تو درج ہوا مگر پولیس نے کسی قاتل کو گر فتار نہیں کیا۔
شہید مرحوم کے پسماندگان میں چھ بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔ آپ کے دو بڑے بیٹے قریشی
ناصر احمد صاحب .M.A پروفیسر گورنمنٹ کالج سکھر اور قریشی مبارک احمد صاحب مربی سلسلہ وفات
پاچکے ہیں۔ جبکہ باقی بیٹوں میں سے قریشی منور احمد صاحب M.SC ایگریکلچر آفیسر حیدر آباد میں رہائش
پذیر ہیں۔ قریشی رفیع احمد صاحب سابق اسیر راہ مولا سکھر میں ملازم ہیں اور ان کے اہل خانہ ربوہ میں
مقیم ہیں۔ قریشی نعیم احمد صاحب سکھر میں رہتے ہیں اور کھاد فیکٹری میں ملازم ہیں۔ قریشی حنیف احمد
صاحب اپنے خاندان کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ آپ کی دونوں بیٹیاں نصرت بیگم صاحبہ
اور فضیلت بیگم صاحبہ شادی شدہ ہیں اور کراچی میں آباد ہیں۔ سارا خاندان اللہ کے فضلوں کا گواہ بنا
ہوا ہے۔
ڈاکٹر عبدالقادر صاحب چینی شهید فیصل آباد۔ تاریخ شہادت
۶ ارجون ۱۹۸۳ء ۔ ڈاکٹر عبد القادر صاحب کے والد قاری غلام مجتبی صاحب نے ابتدائی تعلیم پائی
سکول ربوہ میں پائی۔ پھر آپ MBBS کر کے نہایت کامیاب فزیشن اور اور سر جن بنے۔ فیصل آباد میں
مقیم تھے اور نہایت مخلص احمدی تھے۔ اپنی ذاتی شرافت اور نیک دلی کی وجہ سے خاص و عام میں مقبول
تھے۔ ہر دلعزیز اور فرض شناس تھے اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار رہتے تھے۔
۶ ارجون ۱۹۸۴ء کو دن کے تقریباً پونے بارہ بجے پیپلز کالونی فیصل آباد میں آپ اپنی کو ٹھی
میں موجود تھے اور روزے سے تھے کہ ایک شخص نعیم اللہ ہاشمی بیماری کے بہانے آپ کی کو تھی پر آیا۔
آپ نے اُسے اندر بلا لیا۔ اُس نے پیٹ درد کی شکایت کی چنانچہ ڈاکٹر صاحب اُسے دیکھنے کے لئے نیچے
جھکے تو اُس نے چھرے سے آپ کے بازو پر ایک اور پیٹ میں دووار کئے اور بھاگ نکلا۔ آپ کا ملازم
شور سن کر قاتل کے پیچھے بھاگا اور تھوڑی دور جا کر لوگوں کی مدد سے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالہ
کر دیا۔ ڈاکٹر صاحب کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر زخم اتنے کاری تھے کہ آپ جانبر نہ ہو سکے اور
ایک بجے کے قریب ہسپتال میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔ انا للہ و انا اليه راجعون۔ بوقت شہادت
آپ کی عمر ۶۵ سال تھی۔
مجرم نے پولیس کو کئی جھوٹے بیانات دیئے۔ کبھی کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے اسے بیماری کا جعلی
سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کبھی کہا کہ میں نے ڈاکٹر صاحب سے دوائی کیلئے پیسے مانگے تھے جو
انہوں نے نہیں دیئے۔ وغیرہ۔ گوایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد محمد اسلم ضیاء نے اسے عمر قید کی سزادی
مگر ہائیکورٹ نے ملزم کو بری کر دیا۔ شہید مرحوم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ محترمہ طاہرہ قادر
صاحبہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ڈاکٹر رضوان قادر چھوڑے جو کہ آجکل ڈیٹر الیٹ امریکہ میں
مقیم ہیں۔ آپ کی بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی ڈاکٹر نائکہ احمد ڈاکٹر سلیم احمد صاحب کی اہلیہ
ہیں۔ دوسری بیٹی ڈاکٹر شہلا ظفر اللہ خانصاحب آف نیروبی کی اہلیہ ہیں اور تیسری بیٹی ڈاکٹر فائزہ رحمان
ہیں جو مکرم ڈاکٹر لطف الرحمان صاحب امریکہ کی اہلیہ ہیں۔ سوائے شہلا کے شہید مرحوم کا سارا
خاندان اب امریکہ میں آباد ہے۔
ضمنا یہاں یہ بھی ذکر کر دوں کہ مکرمہ آپا سارہ صاحبہ اہلیہ کر تل صادق ملک صاحب آف
راولپنڈی کی وفات پر میں نے ذکر کیا تھا کہ آپ چینی صاحب کی بیٹی تھیں۔ اول تو آپ قاری غلام
مجتبی صاحب جو چینی کہلاتے تھے ان کی بیٹی نہیں بلکہ نواسی تھیں۔ یہ درستی ریکارڈ میں ہو جانی چاہئے۔
دوم یہ کہ قاری صاحب چینی نہیں تھے۔ غالباً اس لئے چینی مشہور ہو گئے کہ ان کی دوسری شادی ہانگ
کانگ میں ایک چینی خاتون سے ہوئی تھی اور عبد القادر صاحب چینی شہید فیصل آباد اسی چینی بیوی کے
بطن سے تھے جبکہ سارہ بیگم کی والدہ غیر چینی ماں کے بطن سے تھیں۔
ڈاکٹر انعام الرحمن صاحب انور شهيد. سکھر - تاریخ شہادت ۱۵ / مارچ
۱۹۸ء آپ مولوی عبد الرحمان صاحب انور کے ہاں مح195ء میں قادیان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی
تعلیم قادیان ہی میں حاصل کی۔ میٹرک ربوہ سے کیا۔ لاہور سے ہیلتھ ٹیکنیشن کی تعلیم حاصل کرنے
کے بعد آپ نے سندھ جا کر میڈیکل پریکٹس شروع کی۔ نہایت مخلص، غریبوں کے ہمدرد اور جماعتی
کاموں سے گہرا لگاؤ رکھنے والے انسان تھے۔ آپ سکھر، شکار پور اور جیکب آباد کے اضلاع کی مجالس
انصار اللہ کے ناظم تھے۔ بوقت شہادت سکھر کے نزدیک گوٹھ عہدو کی سرکاری ڈسپنسری کے انچارج
کے طور پر ملازمت کر رہے تھے۔
آپ کی بیگم مکرمہ امتہ الحفیظ شوکت صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ ایک دن لوگوں نے آپ کو
حالات خراب ہونے اور اس کے نتیجہ میں در پیش خطرات سے آگاہ کیا تو آپ نے یہ کہہ کر علاقہ
چھوڑنے سے انکار کر دیا کہ پھر تو یہ علاقہ احمدیت سے خالی ہو جائے گا۔ آپ کے تمام بہن بھائیوں اور
عزیز و اقارب نے بھی سندھ چھوڑنے کا مشورہ دیا مگر اس وقت بھی حامی نہ بھری بلکہ کہنے لگے کہ شاید
سندھ کی سرزمین میرا خون مانتی ہے۔ اور پھر سینہ پر ہاتھ مار کر کہنے لگے کہ میں اس کے لئے تیار
ہوں۔
۱۵ مارچ ۱۹۸۵ء کو مسجد احمدیہ سکھر میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد آپ اپنی بیگم صاحبہ کے
ساتھ گوشت خریدنے کے لئے بازار گئے اور ایک دوکان سے گوشت لے کر ابھی جیب سے پیسے نکالنے
لگے تھے کہ اچانک پیچھے سے دشمنوں نے بندوق اور چاقوؤں سے آپ پر حملہ کر دیا جس سے آپ کا جسم
خون میں لت پت ہو گیا۔ آپ نے اپنے خون میں انگلیاں ڈبو کر " لا اله الا الله“ لکھا اور وہیں تڑپتے
تڑپتے جان جان آفریں کے سپرد کردی۔ انا لله و انا الیه راجعون۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر
انچاس سال کے قریب تھی۔ شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی یاد گار چھوڑے۔ آپ
کے بیٹے محمود الرحمان صاحب انور شادی شدہ ہیں اور سوئٹزر لینڈ میں مقیم ہیں جبکہ بیٹی امتہ النصیر انور
صاحبہ اہلیہ فضل الرحمان صاحب انور ہمبرگ جرمنی میں مقیم ہیں۔
چودھری عبدالرزاق صاحب شهید بھریاروڈ (سندھ)۔ تاریخ
شہادت ۷ / اپریل ۱۹۸۵ء۔ آپ مکرم عبد الستار صاحب کے ہاں 1929ء میں گو کھو وال ضلع فیصل
آباد میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کر کے پہلے ایک دوست کے پاس بطور اکا ؤنٹنٹ کام شروع کیا جو آپ کی
دیانت، معاملہ فہمی اور قابلیت سے اتنا متاثر ہوئے کہ آپ کو اپنے کاروبار میں حصہ دار بنالیا۔ بعد ازاں
آپ نے سندھ جاکر بھر یار وڈ میں کپڑے کا کاروبار شروع کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اتنی برکت دی کہ آپ
ایک کاٹن فیکٹری، کھاد کی ایجنسیوں اور تقریباً دو سو ایکڑ اراضی کے مالک بن گئے۔ غلہ منڈی بھر یا روڈ
کے منتخب صدر بھی رہے۔ مکرم چودھری صاحب ایک صابر وزاہد انسان تھے۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا۔
غرباء اور مساکین کا بہت خیال رکھتے۔ خلیفہ وقت کے ہر حکم پر لبیک کہتے۔ آپ شروع سے ہی
بھر یار وڈ ضلع نوابشاہ کی جماعت کے مقامی صدر تھے۔ شہادت سے ایک سال قبل امیر ضلع بھی مقرر
ہوئے۔
۱۹۸۴ء کے آرڈینینس کے بعد آپ کو گمنام خطوط کے ذریعہ متواتر دھمکیاں ملتی رہتی تھیں
کہ مسلمان ہو جاؤ ورنہ قتل کر دئے جاؤ گے مگر آپ بھی بھی ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے۔
۷ را پریل ۱۹۸۵ء کو حسب ، معمول اپنی آڑھت کی دکان پر بیٹھے تھے کہ دن کے گیارہ بجے ایک بد بخت
نے آپ پر گولی چلادی جس سے آپ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ انا للہ و انا اليه راجعون_واردات
کے بعد قاتل کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا۔ میر محمد نامی قاتل کا تعلق شر قوم سے
تھا۔ قاتل نے ابتدائی بیان میں کہا کہ چودھری عبد الرزاق قادیانی اور کافر تھا اس لئے اُن کو قتل کر کے
میں نے اپنے لئے جنت میں جگہ بنائی ہے۔
پسماندگان میں شہید مرحوم نے ضعیف والدہ اور بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور پانچ بیٹے یادگار
چھوڑے۔ بڑے بیٹے مکرم چودھری محمود احمد صاحب قائد ضلع نوابشاہ اور قائد نوشہرو فیروز رہے
ہیں۔ آجکل ناظم مجلس انصار اللہ بھر یا روڈ ہیں۔ آڑھت کا کاروبار کرتے ہیں اور اپنی خاندانی زمینوں کی
نگرانی بھی آپ کے ذمہ ہے۔ شادی شدہ ہیں۔ دوسرے بیٹے چودھری ناصر احمد صاحب نے اپنے والد
صاحب کی شہادت سے پہلے ہی کاروبار سنبھال لیا تھا مگر زندگی نے وفا نہ کی اور جنوری ۱۹۹۳ء میں
وفات پاگئے۔ تیسرے بیٹے چودھری اعجاز احمد صاحب شادی شدہ ہیں اور بھر یا روڈ میں ہی ایک میڈیکل
سٹور چلا رہے ہیں۔ جماعتی خدمات کے لحاظ سے آجکل ناظم انصار اللہ علاقہ کی حیثیت سے کام کر رہے
ہیں۔ چوتھے بیٹے ڈاکٹر طاہر احمد صاحب لیاقت میڈیکل کالج سے MBBS کرنے کے بعد آجکل
نوابشاہ ہسپتال میں کام کر رہے ہیں اور ناظم اصلاح وارشاد علاقہ ہیں۔ پانچویں بیٹے طارق احمد صاحب
نے B.SC تک تعلیم حاصل کی اور اب چھوٹی سطح پر کنسٹرکشن (Construction) کا کام کر رہے
۱۹۹۹ء تا ۲۶ اگست ۱۹۹۹ء

ہیں۔ آپ کی بیٹیوں میں سے ساجدہ صاحبہ کی شادی مکرم عبد الواسع صاحب سے ہوئی جو آجکل
جرمنی میں مقیم ہیں۔ اور دوسری صاحبزادی کی شادی مکرم محمد منور صاحب این چودھری عبدالحمید
صاحب شہید آف محراب پور سے ہوئی۔ یہ محراب پور ہی میں رہائش پذیر ہیں۔
شہادت ڈاکٹر عقیل بن عبدالقادر صاحب شهيد - حیدرآباد تاریخ
شہادت ۱۹ جون ۱۹۸۵ء۔ آپ حضرت مولانا عبد الماجد صاحب بھاگلپوری کے پوتے اور پروفیسر سید
عبد القادر صاحب رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے۔ آپ کے والد کو ۱۹۰۲ء میں پہلے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی تحریری بیعت کرنے کی اور پھر ۱۹۰۳ء میں قادیان آکر دستی بیعت کرنے کی
توفیق ملی۔
مکرم ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر صاحب ۲۱ / اکتوبر ۱۹۲۱ء کو پیدا ہوئے۔ کلکتہ سے میٹرک
کرنے کے بعد ۱۹۴۶ء میں پٹنہ میڈیکل کالج سے ڈاکٹری پاس کی اور پاکستان آرمی میں بحیثیت میجر "
ملازمت اختیار کرلی۔ پھر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے مشورہ سے آنکھوں کے معالج کی
حیثیت سے کام شروع کیا اور بطور معالج اتنی شہرت پائی کہ دور دور سے آنے والے بگڑے ہوئے
مریض آپ کے ہاتھ سے شفا پا جاتے ہیں سال لیاقت میڈیکل کالج میں بطور پروفیسر تدرین کے
فرائض سر انجام دیئے ۔ کچھ عرصہ فضل عمر ہسپتال میں بھی کام کیا۔ غرباء کا مفت علاج کرتے تھے۔
قرآن کریم سے عشق تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ کا بہت شغف تھا۔
با وجود مخالفت کے بے دھڑک تبلیغ کرتے۔ شہادت کے وقت آپ اپنے حلقہ کے صدر جماعت تھے۔
واقعه شهادت: ۱۹ جون ۱۹۸۵ء کو آپ دن کے وقت کار پر اپنے گھر پہنچے تو گھر کے
قریب ہی چھپے ہوئے دوسندھیوں نے آپ پر حملہ کر دیا اور آپ کی گردن پر چاقو کے پے درپے وار
کئے۔ آپ نے کار کا ہارن بجایا تو قاتل بھاگ گئے۔ پھر آپ ہمت کر کے خود کار چلا کر قریبی ہسپتال
پہنچے لیکن اُس وقت تک بہت خون بہہ چکا تھا جس کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکے۔ انالله و انا اليه
راجعون۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ شہید مرحوم بکثرت
غرباء کے علاج پر اپنے پاس سے خرچ کیا کرتے تھے اور ان کے بچوں کے لئے بھی اخراجات دیا کرتے
تھے۔ نہایت بے نفس، بے لوث انسان تھے۔ خدمت اپنوں اور غیروں سبھی کی کی مگر کبھی کسی سے
کوئی جزانہ چاہی۔ ساری زندگی یکطرفہ احسان کا سلسلہ جاری رکھا۔
ان کی شہادت کے موقعہ پر میں نے خطبہ میں جماعت کو سمجھایا کہ " یہ جو شہادتیں ہو رہی
ہیں۔ ان شہادتوں کے نتیجہ میں وہ پاکیزہ لوگ اور وہ پیارے وجود پاکستان سے رخصت ہو رہے ہیں جو
دراصل پاکستان کی بقا کے ذمہ دار ہیں۔ یہ ایسے وجود ہیں کہ جن پر خدا کی رحمت کی نظر پڑتی ہے تو باقی
لوگ بھی بخشے جاتے ہیں۔
پسماندگان میں آپ نے بیوہ محترمہ ناصرہ بنت ظریف جو بے حد مخلص اور فدائی احمدی ہیں
کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے یادگار چھوڑے جو اخلاص میں والدین ہی کے رنگ میں رنگین ہیں۔ بیٹی
نصرت بنت عقیل اہلیہ میجر طارق بن ابراہیم کراچی میں مقیم ہیں۔ دونوں بیٹے مسلم بن عقیل اور عون
بن عقیل ناروے میں آباد ہیں۔ دونوں ڈاکٹر ہیں اور دینی و دنیاوی نعمتوں سے مالا مال ہیں۔
شہادت محمود احمد صاحب اٹھوال شہید پنوں عاقل۔ سندھ۔ یہ اب وقت ہو چکا ہے میں اسی
لئے نظر بار بار اٹھا کے دیکھتارہا ہوں۔ یہ باقی ذکر بعد میں چلیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی