Martyrs During the Fourth Khilafat of Ahmadiyyat

Friday Sermon, 9 July 1999: Martyrs During the Fourth Khilafat of Ahmadiyyat

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے خلافتِ رابعہ کے دوران شہید ہونے والے احمدیوں کا تذکرہ فرمایا ہے۔ آپ نے ان شہداء کے اوصاف حمیدہ، دینی خدمات اور ان کی شہادت کے ایمان افروز واقعات بیان کیے۔ نیز حضور نے پسماندگان کے احوال کا ذکر کرتے ہوئے ان کی ثابت قدمی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

موضوعات: شہداء احمدیت، دور خلافت رابعہ، ثابت قدمی، قربانی، پسماندگان کے احوال

خطبه جمعه
خلافت رابعه کے دور کے مزید شهداء كا ذكر خير
خطبه جمعه ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 9 جولائی 1999ء بمطابق 9ر وفا ۱۳۷۸ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانيه)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين.
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب المغضوب عليهم عليهم ولا ولا الضالین الضالين
ياأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ ، إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ. وَلا تَقُولُوا لِمَنْ يُقتل
فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْواتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُوْنَ (سورة البقره آیات ۱۵۴ تا ۱۵۵)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوۃ کے ساتھ ۔ یقینا اللہ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ
ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔
خلافت رابعہ کے شہداء کا تذکرہ ہو رہا ہے اور آج یہ اس کی دوسری قسط ہے۔ سب سے پہلے
محمود احمد صاحب اٹھوال شهید پنوں عاقل، سندھ۔ تاریخ
شہادت ۲۹ جولائی ۱۹۸۵ء مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ جن کے شوہر محمود احمد الحوال صاحب شہید کئے
گئے ، بھتی ہیں کہ محمود صاحب کو شہادت کا بہت ہی شوق تھا۔ 1974ء میں احمدیوں کی مخالفت
زوروں پر تھی مگر آپ نے ہر موقع پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ یہ مخالفت کم ہونے کی بجائے بڑھتی
چلی گئی اور آپ کے ماموں زاد بھائی مقبول احمد کو فروری 1982ء میں پنوں عاقل میں شہید کر دیا گیا۔
جب آپ اپنے بھائی کی نعش کو بہشتی مقبرہ میں قبر میں اتار رہے تھے تو پہلے مقبول شہید سے مخاطب
ہوئے ہیں پھر اپنے آپ کو مخاطب کیا ہے۔ مقبول کو دفن کرتے وقت آپ نے کہا: اے مقبول ! یہ رتبہ
خوش نصیبوں کو نصیب ہوتا ہے۔ پھر کہا اے محمود ! یعنی خود اپنے آپ سے مخاطب ہو کر کہا: کاش مجھے
بھی یہ رتبہ حاصل ہو جائے اور تو بھی یہیں پر آئے۔
ربوہ سے واپسی پر پنوں عاقل کی پولیس نے آپ سے کہا کہ آپ اپنی زمینیں فروخت کر کے
کہیں اور چلے جائیں کیونکہ پہلے آپ کے رشتہ دار بھائی کو شہید کیا جا چکا ہے۔ ہم مولویوں کی وجہ سے
مجبور مجبور ہیں ہیں کچھ کچھ نہیں نہیں کر کر سکتےسکتے۔ ۔ اس اس پر پر آپ آپ نے نے انہیں انہیں جواب جواب دیا دیا کہ کہ احمدیت احمدیت کی کی مخالفت مخالفت تو تو ہر ہر جگہ جگہ ہےہے۔ ۔ ہر ہر
جگہ دشمن ہے۔ اگر مجھے شہادت ملنی ہے تو یہاں کیوں نہ ملے۔ آپ کے دو بیٹے سکول جاتے تو
مولویوں کے کہنے پر کچھ لڑکے ان کو تھپڑ مارتے اور گالیاں دیتے۔ سکول کے اساتذہ بھی مذہبی
مخالفت کی بنا پر سختی کرتے۔ اوباشوں کے گروہ ان کے گھروں پر بھی فائرنگ کرتے رہتے۔ دشمن رات
کو چھپ کر ان کے کھیتوں کا پانی بند کر دیتے۔ پکی ہوئی فصلوں کو آگ لگا دیتے یا کاٹ کر اجاڑتے تاکہ
ان پر ذریعہ معاش تنگ ہو جائے اور کسی طرح یہ احمدیت سے توبہ کرلیں۔
آپ کی اہلیہ بیان کرتی ہیں کہ ایک رات دروازہ کھٹکا۔ جیٹھ کا بیٹا سعید باہر گیا تو دروازہ کے
پاس ہی دو آدمی کھڑے تھے۔ انہوں نے سعید پر حملہ کر دیا۔ ایک نے اس کے منہ اور ناک کو ہا تھوں اور
کپڑے سے باندھ دیا اور دوسرے نے اسے مارنا شروع کیا اور تھیٹتے ہوئے دروازہ سے پندرہ گز دور لے
گئے۔ سعید نے بعد میں بتایا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ ان سے آزاد ہو جاؤں لیکن ناکام رہا۔ آخر کار
جب مارنے والے نے خنجر نکالا اور دوسری طرف سانس بند کر دینے کی وجہ سے میری حالت بگڑی تو
میں نے اللہ کو یاد کرتے ہوئے آخری کوشش کی اور منہ آزاد کروانے میں کامیاب ہو گیا۔ میں نے والد
صاحب کو آوازیں دیں۔ چنانچہ وہ اور چا یعنی محمود احمد صاحب شہید موقع پر پہنچ گئے اور ایک آدمی تو
بھاگ نکلا لیکن دوسرے کو پکڑ لیا گیا۔ مجرم نے پولیس کو بتایا کہ میں گھوٹکی ضلع سکھر کے ایک مدرسہ کا
طالبعلم ہوں۔ مولوی صاحبان نے ہمیں بھیجا تھا کہ اس نوجوان کو قتل کر دیں لیکن اس نوجوان کی
قسمت تھی کہ یہ بچ گیا۔ سعید آجکل ربوہ میں رہائش پذیر ہیں اور دوکانداری کرتے ہیں۔
ملاں ملنے بازار میں مسلسل لوگوں کو بھڑکاتے رہے کہ محمود قادیانی کو قتل کرنا واجب اور
باعث ثواب ہے۔
واقعه شهادت : ۲۹ / جولائی ۱۹۸۵ء کی شام کو جب آپ ایک دوست کو ملنے باہر گئے تو
آپ کا چودہ سالہ بیٹا بھی ساتھ تھا۔ واپسی پر تین آدمیوں نے اچانک ایک گلی سے نکل کر آپ پر حملہ
کر دیا اور آپ وہیں شہید ہوگئے۔ انا لله و انا اليه راجعون۔
شہادت کے وقت اپنے بیٹے سے کہا کہ بیٹے احمدیت نہ چھوڑنا خواہ تمہیں بھی جان دینی
پڑے۔ پسماندگان میں بیوہ مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ کے علاوہ چھ بیٹیاں اور چار بیٹے چھوڑے جن میں
سے پانچ بیٹیوں کی بفضل خدا کامیاب شادی ہو چکی ہے۔ باقی بچے غیر شادی شدہ ہیں۔ بچوں کے اسماء یہ
ہیں بیٹی عذرا پروین فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں بیاہی ہوئی ہیں۔ خالدہ پروین احمد آباد سانگرہ نز در بوہ
میں بیاہی ہوئی ہیں۔ فاروق احمد امریکہ میں ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں۔ ساجدہ پروین جرمنی میں
ہیں اور شادی شدہ ہیں۔ راشدہ پر دین احمد آباد سانگر و نز در بوہ میں بیاہی ہوئی ہیں۔ روبینہ پروین صاحبہ
آسٹریلیا میں ہیں اور شادی شدہ ہیں۔ طاہرہ پروین والدہ کے ساتھ رحمان کالونی ربوہ میں رو رہی ہیں
اور غیر شادی شدہ ہیں۔ دو بیٹوں طاہر احمد اور عثمان احمد نے میٹرک کا امتحان دیا ہے اور ایک بیٹے لقمان
احمد ساتویں جماعت میں پڑھتے ہیں اور یہ سب والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ کے فضل
سے آپ کی ساری اولاد دین و دنیا میں ترقی پذیر ہے۔ اللہ تعالی ان کی ہمیشہ دینی اور دنیاوی لحاظ سے
حفاظت فرمائے۔
مرزا منور بیگ صاحب شهید چونگی امرسدھو (لاهور) تاریخ
شہادت ۱۸ر اپریل ۱۹۸۶ء مکرم مرز امنور بیگ صاحب شہید سکنہ چونگی امر سد ھولا ہور کو ایک معاند
احمدیت عبد الشکور منشاء نے ۷ اور اپریل ۱۹۸۶ء کو فائر کر کے زخمی کر دیا اور آپ ہسپتال میں اگلے روز
۱۸ اپریل ۱۹۸۷ء کو وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیه راجعون
شہید کے بیٹے مرزا اقدس بیگ صاحب لکھتے ہیں کہ میرے والد مرزا منور بیگ صاحب کی
کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہ تھی لیکن چونکہ تبلیغ کا شوق تھا اس لئے ایک مولوی امین اور اس کے چیلے
اس بات کو پسند نہیں کرتے تھے۔ شہادت سے پندرہ روز قبل آپ کا ایک غیر احمدی دوست جو مولوی
امین کا پیروکار تھے تھا، آپ کے پاس آیا اور پوچھا کہ کیا کوئی اسلحہ وغیرہ گھر پر ہے۔ والد صاحب نے جواب
دیا میری کسی سے کیا دشمنی ہے ؟ اس نے کہا کہ سارا علاقہ تمہارا دشمن ہے اس لئے اسلحہ بناؤ۔ والد
صاحب نے جواب دیا اچھا بنا لیں گے۔ غالباً وہ بھی ٹوہ لینے کے لئے آیا ہو گا کہ گھر پر ان کے
اسلحہ ہے کہ نہیں۔
ایک دن ان کے گھر کے باہر شور ہوا تو گھر والے دیکھنے باہر نکلے تو پتہ چلا کہ مولوی امین کے
ایک چہیتے شاگر د منشاء نے انہیں گولی مار دی ہے۔ شہید اس وقت خون میں لت پت سڑک پر پڑے
تھے۔ فور اہسپتال لے جایا گیا جہاں اگلے روز آپ نے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔
آپ کے پسماندگان میں اہلیہ محترمہ مجیدہ بیگم صاحبہ کے علاوہ چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔
چاروں بیٹے مرزا اقدس بیگ، مرزا مظفر بیگ، مرزا وسیم بیگ اور مرزا طاہر بیگ اپنی والدہ کے ساتھ
لاہور میں رہتے ہیں۔ مرزا اقدس بیگ شادی شدہ ہیں اور باقی تینوں غیر شادی شدہ ہیں۔ جبکہ بیٹیوں
میں سے نصرت مبارک صاحبہ اہلیہ مبارک احمد خان جرمنی میں مقیم ہیں۔ بشر کی جہانگیر صاحبہ اہلیہ
مرزا جہا نگیر بیگ صاحب فیصل آباد میں ہیں۔ رخسانہ نیم صاحبہ اہلیہ مرزا نسیم بیگ صاحب راولپنڈی
میں رہتی ہیں۔ چوتھی بیٹی نسرین اہلیہ مرزا محمود احمد صاحب۔ ان کے میاں زمیندارہ کرتے ہیں اور
پانچویں ارسہ مرزا ا بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ اور یہ سارے اللہ تعالیٰ کے فضل سے
خیر و عافیت سے ہیں۔
شہادت سید قمر الحق صاحب شهید سکھر اور راؤ خالد سلیمان
صاحب شهید. کراچی۔ یہ کراچی والے دوست بھی سید قمر الحق صاحب کی حفاظت کی
غرض سے بھیجے گئے تھے اور اسی دوران وہیں شہید ہو گئے تھے ۔ خود احمدی ہوئے تھے۔ ان کے والد
غیر احمدی تھے جو آخر تک غیر احمدی ہی رہے۔
آپ یعنی سید قمر الحق صاحب شہید مکرم حکیم سید عبدالہادی صاحب مو و نگھیری کے بیٹے
اگست ۱۹۹۹ء تا ۲/ ستمبر ۱۹۹۹ء ) 5(

تھے۔ آپ چندور ضلع مو نگھیر میں پیدا ہوئے۔ نو یا دس سال کی عمر میں قادیان آئے اور مڈل تک
د ہیں تعلیم حاصل کی۔ تقسیم ملک کے بعد ملتان سے میٹرک کیا جس کے بعد چھ سال تک مرکز سلسلہ
ربوہ میں دفتر پرائیویٹ سیکرٹری، دفتر وصیت اور دفتر خزانہ میں خدمات سرانجام دیں ۱۹۵۶ء میں سکھر
چلے گئے اور وہیں پرائیویٹ طور پر M.A اور پھر B.T کر کے گورنمنٹ کامران ہائی سکول میں انگلش
ٹیچر لگ گئے اور بوقت شہادت اسی ادارے میں ملازمت کر رہے تھے۔ آپ سید شمس الحق صاحب
(مرحوم) کار کن دار الافتاء اور مکرم نجم الحق صاحب مرحوم امیر ضلع کے بھائی تھے۔
اوصاف حمیدہ نوعمری ہی میں آپ نظام وصیت سے منسلک ہو گئے تھے۔ نماز روزه
کی بڑے خلوص سے پابندی کرتے تھے۔ بہت کم گو اور سنجیدہ مزاج تھے۔ سکھر میں قائمقام امیر اور
زعیم انصار اللہ کے طور پر سلسلہ کی خدمات کی توفیق پائی۔
واقعه شهادت یکم رمضان المبارک مطابق اور مئی ۱۹۸۶ء کی صبح سات بجے آپ اپنے
گھر سے سکول جانے کے لئے پیدل روانہ ہوئے۔ کراچی کے ایک نو مبائع خادم مکرم راؤ خالد سلیمان
صاحب بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ رستہ میں منارہ روڈ کے چوک کے قریب پانچ نامعلوم افراد نے اچانک
آپ پر خنجروں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔ مکرم خالد سلیمان صاحب کچھ دیر تک ان حملہ آوروں
کے خلاف دفاع کرتے رہے۔ مگر حملہ آوروں نے پستول سے گولیاں چلا کر اور خنجروں اور کلہاڑیوں
سے پے در پے وار کر کے دونوں کو شہید کر دیا۔ انالله و انا الیه راجعون بوقتِ شہادت آپ کی عمر
۵۳ سال تھی۔ پولیس میں اس واقعہ کی رپورٹ درج کروائی گئی لیکن کوئی قاتل گرفتار نہیں کیا گیا۔
۱۲ مئی ۱۹۸۶ء کی شام دونوں شہداء کے جنازے ربوہ لائے گئے جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد
شہداء کے قبرستان میں تدفین ہوئی۔
پسماندگان میں آپ نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔ بیٹا
انوار الحق منیب غیر شادی شدہ ہیں اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ تین بیٹیوں میں سے بڑی سیدہ عطیہ
سلطانہ صاحبہ مکرم مسرور مصطفیٰ صاحب کی اہلیہ ہیں اور لاہور میں رہتی ہیں۔ دوسری بیٹی تنویر قمر
مکرم مدثر احمد صاحب ملک کی اہلیہ ہیں اور کیلگری (کینیڈا) میں آباد ہیں۔ تیسری بیٹی ثمرین قمرا بھی
غیر شادی شدہ ہیں اور والدہ کے ساتھ کراچی میں رہتی ہیں۔
مکرم راؤ خالد سلیمان صاحب گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنے والے تھے۔
خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔ شہادت سے دو تین سال پہلے بیعت کی لیکن اپنے اخلاص - سے
السابقون الاولون میں شمار ہونے لگے۔ کراچی میں ملازم تھے اور سکھر میں حالات کے پیش نظر
مقامی جماعت کی امداد کے لئے رضا کارانہ طور پر آئے ہوئے تھے۔ آپ غیر شادی شدہ تھے اور کوئی
اولاد پیچھے نہیں چھوڑی۔
شهادت رخسانه طارق صاحبه شهیده مردان رخسانہ طارق صاحبه ۱۹
جون ۱۹۸۶ء کو عید کے دن شہید کی گئیں۔ ان کے والد کا بیان ہے کہ ایک عجیب بات ہے جو میں نے
رخسانہ میں دیکھی وہ شادی کے چند دن بعد ہی اپنا جہیز بانٹنے سے تعلق رکھتی ہے۔ مجھ سے اجازت لے
کر سارا سامان غریب لڑکیوں میں تقسیم کر دیا۔ پوچھنے پر کہنے لگیں کہ میں نے امی جان سے کہا تھا کہ
مجھے صرف ایک چارپائی دے دیں۔ زندگی فانی ہے، اس کا کیا بھروسہ ہے؟۔ جتنی بھی غریبوں کی
خدمت کر لوں مجھے راحت ہوتی ہے۔ ان کے میاں طارق صاحب بتاتے ہیں کہ غریبوں کی خدمت
کر کے ان کے چہرے پر اتنی خوشی چمکتی تھی جیسے سورج نکل آیا ہو۔
عید کے دن رخسانہ نے عید پر جانے کا ارادہ ظاہر کیا مگر طارق کے بڑے بھائی نے مخالفت
کی اور ڈانٹ کر منع کر دیا مگر یہ نہ رکیں اور پرانے کپڑوں میں ہی عید کی نماز کے لئے چلی گئیں حالانکہ
شادی کے بعد یہ ان کی پہلی عید تھی۔ عید کی نماز میں وہ بہت روئیں مگر گھر واپس آتے ہوئے بہت
خوش تھیں۔ سب کے لئے ناشتہ تیار کیا۔ ان کے خاوند بتاتے ہیں کہ میں حیران تھا آج اتنی خوش کیوں
ہیں؟۔ گھر میں سب کو خوشی سے ملیں۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ ان کے آخری لمحات ہیں۔ معلوم
ہوتا ہے ان کو شہادت کی اطلاع مل چکی تھی۔ اتنے میں طارق کا بڑا بھائی آیا اور آتے ہی اس نے رخسانہ
پر گولیوں کی بارش برسادی۔ طارق کا بیان ہے کہ مجھے اکثر کہا کرتی تھیں کہ جب میں اللہ کو پیاری ہو
جاؤں تو مجھے پہاڑوں کے دامن میں دفن کرنا۔ وہ ربوہ ہی کے پہاڑ تھے جہاں پر وہ بالآخر دفن کی
گئیں۔ شہیدہ کا تعلق سرگودھا سے تھا۔ آپ مکرم مرزا خان محمد صاحب کی بیٹی تھیں۔ آپکے شوہر
اپنے سر مرزا مرزاخان خان محمد صاحب کے پاس سر گودھاہی میں مقیم ہیں۔
شہادت بابو محمد عبد الغفار صاحب شهيد حیدرآباد یوم شہادت ۱۹
جولائی ۱۹۸۶ء۔ آپ ماسٹر خدا بخش صاحب کے ہاں کا نپور (انڈیا) میں 1994ء میں پیدا ہوئے ۔ ۔ 1917ء
میں ان کے والد صاحب نے تمام افراد خانہ سمیت حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے ہاتھ پر شرف بیعت
حاصل کیا۔ تقسیم ملک کے وقت آپ ہجرت کر کے حیدر آباد (سندھ) میں آکر آباد ہوگئے۔ پیشہ کے
اعتبار سے آپ فوٹو گرافر تھے۔ قرآن کریم سے بہت محبت رکھتے تھے۔ بہت ملنسار، ہمیشہ جماعت کی
خدمات پر کمربستہ ۔ ایک لمبے عرصہ تک جماعت کی امارت آپ کے سپرد رہی۔ حیدر آباد میں آپ
جماعت کی روح رواں تھے۔ ایک نڈر داعی الی اللہ تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی بھی تھے۔
واقعه شهادت: 19 جولائی ۱۹۸۶ء بروز بدھ ایک بجے دوپہر اپنے شو روم میں کرسی پر
بیٹھے تھے کہ ایک درندہ صفت ملاں آپ کی دکان میں داخل ہوا اور اس نے آپ پر چھری سے پے در
پے وار کر کے آپ کو شہید کر دیا۔ آپ کے ہاتھوں کے نشانات سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ آپ نے
آخری وقت تک حملہ آور کا مقابلہ کیا۔ اس وقت آپ کا صرف ایک ملازم دکان پر موجود تھا مگر ڈارک
روم (RoomDark ) میں تصویریں بنا رہا تھا۔ وہ جب کام سے فارغ ہو کر باہر نکلا تو اس نے شور
مچایا۔ لوگ جمع ہو گئے ، فون کئے گئے اور آپ کو اسی وقت ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستہ ہی میں آپ اللہ
کو پیارے ہو گئے۔ اللہ کو پیارے تو پہلے ہی تھے مگر راستہ ہی میں وفات پاگئے۔ انا لله و انا اليه
راجعون۔ آپ کی تدفین ربوہ میں عمل میں آئی۔
پسماندگان مکرم ذوالفقار احمد صاحب قریشی گزشتہ چالیس سال سے یہاں لندن میں
مقیم ہیں۔ آگے ان کے بچوں کی بھی شادیاں ہو چکی ہیں۔ مکرمہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ قریشی محمد
افضل صاحب کراچی میں ہیں۔ مکرمہ صدیقہ بیگم صاحبہ اہلیہ حکیم عبد الباسط صدیقی صاحب حیدر آباد
میں ہیں۔ مکرمہ صادقہ بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا الطاف احمد صاحب واہ کینٹ میں ہیں۔ مکرمہ بشری احمد
صاحبہ اہلیہ مکرم وحید احمد صاحب بھی شادی شدہ ہیں اور جرمنی میں ہیں اور اپنے حلقہ کی لجنہ کی صدر
ہیں۔ مکرمہ صابرہ بیگم صاحبہ اہلیہ ظہور الحسن صاحب مرحوم بھی اپنے بچوں کے ساتھ جرمنی میں
آباد ہیں۔ بابو صاحب کے سب بچے خدا کے فضل سے دینی اور دنیوی نعمتوں سے متمتع ہیں۔
غلام ظهير احمد صاحب سوهاوه ضلع جھلم۔ آپ سوہاوہ ضلع جہلم
کے رہنے والے تھے اور مکرم شیخ بشیر احمد صاحب کے صاحبزادے تھے۔
واقعه شهادت: ۲۵ / فروری ۱۹۸۷ء کی رات کو آپ بجلی درست کروانے جارہے تھے
کہ احمدیت کی مخالفت کے باعث بعض نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ انالله و انا الیه
راجعون
ورثاء: شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا پسماندگان میں چھوڑے۔ بیٹا
مرحوم کی شہادت سے چھ ماہ بعد پیدا ہوا۔ سب بچے ابھی زیر تعلیم ہیں۔ نادیہ ظہیر ، راشدہ ظہیر ، بشری
ظہیر ، احسن ظہیر اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ شہید مرحوم کی بیوہ نے ان کے بڑے بھائی سے بعد
میں شادی کر لی تھی۔
ڈاکٹر منور احمد صاحب شهید سکرنڈ تاریخ شہادت ۱۴ مئی
۱۹۸۹ء۔ ڈاکٹر منور احمد صاحب کے والد چودھری بشیر احمد صاحب اٹھوال تحصیل و ضلع گورداسپور کے
رہنے والے تھے۔ ڈاکٹر صاحب کی پیدائش ۱۹۵۷ء میں چک نمبر ۳۱۸ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوئی۔
آپ کے خاندان میں احمدیت کا آغاز ڈاکٹر صاحب کے پڑدادا نواب ولد زمیندار کے ذریعہ ہوا۔ ڈاکٹر
صاحب نے ابتدائی تعلیم سکرنڈ ضلع نوابشاہ میں حاصل کی جہاں آپ کے والد بسلسلہ روزگار مقیم تھے۔
میٹرک کے بعد آپ نے طبیہ کالج ربوہ میں داخلہ لیا جہاں سے فاضل الطب والجراحتہ کا امتحان پاس
کرنے کے بعد سکرنڈ میں پریکٹس شروع کر دی۔ ۱۹۸۳ء میں آپ کی شادی سکرنڈ کے موجودہ صدر
صاحب چودھری فرزند علی صاحب کی صاحبزادی سے ہوئی۔
ڈاکٹر صاحب کی شہادت سے قبل آپ کی اہلیہ نے خواب میں دیکھا کہ میری سونے کی
چوڑیوں میں سے ایک چوڑی ٹوٹ کر گر گئی ہے اور ساتھ ہی بہت ہجوم ہے اور عور تیں باری باری
میرے گلے لگ کر رو رہی ہیں لیکن میں سمجھ نہ سکی کہ وہ کیوں رو رہی ہیں۔ صبح اٹھ کر پریشان رہی،
صدقہ بھی دیا مگر یوں محسوس ہو تا تھا کہ جسم سے جان نکل گئی ہو۔ ڈاکٹر صاحب شہید کو خواب سنائی تو
کہنے لگے اللہ پر بھروسہ رکھو۔ جو رات قبر میں آتی ہے وہ باہر نہیں آئے گی۔ معلوم ہوتا ہے وہ اس
خواب کی تعبیر صحیح سمجھ چکے تھے۔ بہت بہادر انسان تھے کہا کرتے تھے کہ شہادتیں کسی کسی کو نصیب
ہوا کرتی ہیں۔ یہ نصیبوں والوں کا حصہ ہے، کاش یہ رتبہ مجھے نصیب ہو۔
سکرنڈ کے حالات زیادہ خراب ہوئے تو بیوی سے کہنے لگے کہ ربوہ چلی جاؤ مگر وہ نہ مانی اور کہا
کہ آپ کو چھوڑ کر نہیں جاؤں گی۔ شہادت کے دن کلینک میں دو آدمی آئے اور گولیاں برسا کر آپ کو
وہیں شہید کر دیا۔ انا لله و انا الیه راجعون۔ کمپوڈر گھر روتا ہوا آیا اور بتایا کہ ڈاکٹر صاحب کو کسی نے
گولی مار دی ہے۔ بہت ہجوم اکٹھا ہو گیا۔ غم کا پہاڑ تھا جو اہل خانہ پر ٹوٹ پڑا۔ بچے کہتے تھے کہ ابو کو کس
نے مارا ہے اور کیوں مارا ہے ؟۔ ایک بچہ کہتا کہ میں اُن کو گولی مار دوں گا۔ دوسرا کہتا کہ وہاں اور لوگ
اگست ۱۹۹۹ء تا ۱۲ ستمبر ۱۹۹۹ء

بھی تو تھے انہوں نے ہمارے ابا ہی کو کیوں مارا۔ چھوٹے بچے تھے۔ اتنے چھوٹے تھے کہ ان باتوں کو
سمجھ ہی نہیں سکتے تھے۔
آپ کی بیوہ مکرمہ تنویر کوثر صاحبہ چاروں بچوں کے ساتھ اس وقت بیوت الحمد ربوہ میں
رہائش پذیر ہیں۔ سب بچے زیر تعلیم ہیں اور ان کے نام یہ ہیں:۔ منصورہ فرحت عمر پندرہ سال اور
میٹرک میں زیر تعلیم ہے۔ عدیل منور کی عمر تیرہ سال ہے اور آٹھویں میں زیر تعلیم ہے۔ بیٹے وقاص
احمد منور کی عمر بارہ سال ہے وہ ساتویں میں زیر تعلیم ہے۔ بیٹا توصیف احمد منور جو ڈاکٹر صاحب کی
شہادت کے بعد پیدا ہوا تھا، اس کی عمر قریبا گیارہ سال ہے اور وہ چھٹی جماعت میں پڑھتا ہے۔ اللہ ان
سب کو دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے۔
نذیر احمد صاحب ساقی شهید چک سکندر ضلع
گجرات رفيق احمد صاحب ثاقب شهید چک سکندر ضلع گجرات
اور عزیزه نبيله بنت مکرم مشتاق احمد صاحب - چک سکندر ضلع
گجرات۔ ان تینوں کی شہادت کا واقعہ یہ ہے کہ مکرم نذیر احمد صاحب ساقی ۱۹۵۳ء میں مکرم محمود
احمد صاحب کے ہاں چک سکندر ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی احمدی تھے۔ آپ کے پڑداد الکرم
دلا خان صاحب اور دادا مکرم کالے خان صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر اس
وقت بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے جب آپ ایک مقدمہ کے سلسلہ میں جہلم تشریف لائے
ہوئے تھے۔ رضوان اللہ علیہم آپ فوج میں ملازم تھے اور اچھے کھلاڑی اور باکسر تھے۔ فوج سے
آپ کی ریٹائر منٹ اس وجہ سے ہوئی کہ ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور احمدیت کے
خلاف کسی کو باتیں کرتے ہوئے سُن کر آپ برداشت نہ کر سکے اور اسے مکا مارا جس سے وہ
و ہیں مر گیا۔ یہ جو واقعہ ہے حضرت موسیٰ کے مکہ مارنے والے واقعہ کی یاد دلاتا ہے۔ ان کو گر فتار کر لیا
گیا اور کورٹ مارشل بھی ہوا لیکن پھر معجزانہ طور پر آپ کو بے قصور قرار دے کر بمع مراعات پیشن
وغیرہ دے کر ریٹائر ڈ کر دیا گیا۔ اصل میں شہادت ان کے مقدر میں تھی اس لئے یہ سارا سلوک ان
سے کیا گیا۔
دوسرے شہید مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب ۱۹۵۳ء میں چک سکندر ضلع
گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام خان محمد صاحب اور والدہ کا نام تے بیگم صاحبہ تھا۔ شہید
مرحوم پیدائشی احمدی تھے۔ آپ کے پڑداد الکرم محمد بوٹا صاحب اور دادا مکرم محمد بخش صاحب کو بھی
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر حضور کے سفر جہلم کے دوران بیعت کی
سعادت نصیب ہوئی تھی۔ آپ فوج میں ملازم تھے اور شہادت کے وقت رخصت پر گاؤں
آئے ہوئے تھے ۔
نبیله شهید مکرم مشتاق احمد صاحب کے ہاں چک سکندر ضلع گجرات میں پیدا ہوئیں اور
دس سال کی عمر میں جامِ شہادت نوش کر کے اپنے مولا کے حضور حاضر ہو گئیں۔
ان سب کی شہادت ۱۶ ؍ جولائی ۱۹۸۹ء کو ہوئی جب مخالفین احمدیت نے چک سکندر پر
چاروں طرف سے حملہ کر دیا۔ اس حملہ کے دوران احمدیوں کے قریباً ۶۴ مکانات جلائے گئے اور کھلے
بندوں لوٹ مار کی گئی۔
مکرم نذیر احمد صاحب ساقی شہید نے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔ دو
بیٹیوں کی شادی ہو چکی ہے اور باقی بچے نذیر شہید کی والدہ محترمہ کے زیر کفالت ہیں۔
دوسرے شہید مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب شہید نے اپنے پیچھے چھ بیٹیاں، دو بیٹے اور ایک
بیوہ سوگوار چھوڑے جو اس وقت ربوہ میں مقیم ہیں۔
شہادت مکرم ڈاکٹر مقدر جدران صاحب تاریخ شہادت ۲ / اگست
199ء - آپ حضرت مولوی رحیم بخش صاحب آف تلونڈی جھنگلاں اور حضرت برکت بی بی صاحبہ
کے ہاں ۱۹۲۴ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد بزرگوار ۳۱۳ صحابہ میں سے تھے۔ آپ نے پنجاب
یونیورسٹی سے ڈاکٹری کا کورس پاس کیا اور کچھ عرصہ بطور واقف زندگی ناصر آباد اسٹیٹ کی ڈسپنسری
میں خدمت بجالاتے رہے۔ اس کے بعد پہلے اپنے بڑے بھائی مکرم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید
کے پاس نوابشاہر ہے اور پھر قاضی احمد ضلع نوابشاہ میں اپنا کلینک کھول لیا۔ بوقت شہادت قاضی احمد کی
جماعت کے صدر تھے۔
۱۹۸۴ء میں جب حالات خراب ہوئے تو ان کو کئی دفعہ دھمکی آمیز خطوط آئے کہ ہم تمہیں
قتل کر دیں گے لیکن آپ کو ان دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہ تھی بلکہ نماز تہجد میں شہادت کی دعا مانگا کرتے
تھے۔ ایک روز ایک شخص اپنے آپ کو مریض ظاہر کر کے دوکان میں آیا اور اس نے آتے ہی کئی فائر
کئے اور ڈاکٹر صاحب نے اس وقت شہادت کا رتبہ پالیا۔ آپ آپ زمزم سے دھلے ہوئے دو کفن مکہ
سے لائے تھے۔ آپ کی خواہش تھی کہ انہی میں آپ کو دفنایا جائے۔ اصولاً تو شہید کو کفن نہیں دیا جاتا
اپنے انہی کپڑوں میں مدفون ہوتا ہے جن میں خون میں لت پت وہ شہید ہوتا ہے لیکن ان کی خواہش
تھی کہ ان کو مکہ والا کفن دیا جائے۔ اس کا سب اللہ نے یہ بنادیا کہ پولیس نے وہ کپڑے اپنے قبضے میں
لے لئے جن کپڑوں میں شہید ہوئے تھے اور باوجود اصرار کے ان کو واپس نہ کیا۔ نیچے ان کو اسی مکہ
والے کفن میں جو آب زمزم میں دھلا کر اپنے ساتھ لے کر آئے تھے اس میں دفن کیا گیا۔
شہید مرحوم نے اپنی بیوہ غلام فاطمہ بی بی صاحبہ کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی پسماندگان
میں چھوڑے۔ محمد عبدالسمیع جدران صاحب شادی شدہ ہیں اور امریکہ میں ملازمت کرتے
ہیں۔ عبد الحلیم جدران صاحب اسلام آباد (پاکستان) میں اسٹنٹ چیف منسٹری آف فنانس میں کام
کرتے ہیں اور شادی شدہ ہیں۔ عبدالرفیق جدران صاحب M.SC نصرت جہاں سکیم کے تحت تیرہ
سال بطور وقف مغربی افریقہ میں کام کرتے رہے آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں۔ امتہ اللہ خانم صاحبہ
شادی شدہ ہیں اور نوابشاہ میں رو رہی ہیں۔ ڈاکٹر عبد المومن جدران صاحب شادی شدہ ہیں۔ نصرت
جہاں سکیم کے تحت ۱۹۹۳ء سے ۱۹۹۶ء تک وقف کیا اور اب بسلسلہ تعلیم خود تو آئر لینڈ میں ہیں اور ان
کی بیگم طاہرہ مومن اور بچے یہاں لندن میں مقیم ہیں۔
ضلع نوابشاه کاوه با اثر زمیندار جو کہ پیر بیر والے کا مرید تھا اور جس کی ایماء پر ہی اس علاقہ کے
اکثر احمدی ڈاکٹروں کی شہادتیں ہوئیں، اس کی موت اپنے اندر ایک عبرت کا نشان رکھتی ہے۔ اس
کے جوان بیٹے نے گھر والوں سے باہمی مشورہ کے بعد اپنے باپ کو رات سوتے میں گولی ماری۔ گولی
لگنے کے بعد وہ ذراسا اٹھا تو اس کی بیوی اور اور بچوں نے سمجھا کہ اس کو کو گولی نہیں لگی اور اور اگر یہ بچ گیا تو ہمیں
زندہ نہیں چھوڑے گا۔ چنانچہ اس کی بیوی، بیٹیوں اور بیٹے نے مل کر اس کا گلا دبانا شروع کیا اور اس
وقت تک نہیں چھوڑا جب تک اس کی موت کا یقین نہیں ہو گیا۔
ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شهيد قاضی احمد (ضلع
نوابشاہ)۔ یوم شہادت ۲۸ ستمبر ۱۹۸۹ء ۔ آپ ڈاکٹر عبدالقدیر جدران کے بڑے بھائی تھے۔
تقسیم ملک کے بعد سندھ میں آکر آباد ہوئے اور شہادت کے وقت قاضی احمد ضلع نوابشاہ میں رہائش
پذیر تھے۔
واقعه شهادت: ۲۸/ ستمبر ۱۹۸۹ء کو آپ حسب معمول اپنے کلینک میں کام کر رہے
تھے کہ ایک مریض کو دیکھنے کے لئے جانا پڑا مریض دیکھ کر واپس آرہے تھے کہ راستہ میں تین افراد
میں سے ایک نے آپ کی کمر کے ساتھ پستول رکھ کر فائر کر دیا۔ آپ گر گئے۔ لوگوں نے آپ کو اٹھایا
اور ایدھی ٹرسٹ کی ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے گئے لیکن آپ راستہ ہی میں دم توڑ گئے۔ کسی
دوست نے جو آپ کو پہچانتا تھا آپ کے گھر ٹیلیفون کے ذریعہ اس واقعہ کی اطلاع دی۔ انا للہ و انبا
الیه راجعون۔
شہید مرحوم نے اپنے پیچھے دو بیٹیاں اور چار بیٹے چھوڑے ہیں جن کی تفصیل یہ
ہے امتہ القدوس صاحبہ شادی شدہ ہیں اور لاہور میں رہتی ہیں۔ عبد القیوم صاحب ایم۔ ایس۔ سہی۔
شادی شدہ ہیں، نوابشاہ میں مقیم ہیں اور ملازمت کرتے ہیں۔ عبدالشکور صاحب بی۔ایس۔سی۔ شادی
شدہ ہیں، نوابشاہ میں مقیم ہیں اور ملازمت کرتے ہیں۔ عبد الماجد صاحب شادی شدہ ہیں اور کراچی میں
ملازمت کرتے ہیں۔ امتہ الصبور صاحبہ ایم۔ اے اہلیہ مرزا حفیظ احمد صاحب کار کن تحریک جدید ربوہ
میں رہتی ہیں۔ سب بچے اللہ کے فضل سے دینی و دنیوی نعمتوں سے مالا مال ہیں۔
شہادت مبشر احمد صاحب شهید تیماپور، کرناٹک (بھارت) یوم
شہادت ۳۰ / جون ۱۹۹۹ ء جماعت احمد یہ عالمگیر نے جب صد سالہ جشن کی تقریبات منائیں تو تیما پور
کی جماعت نے بھی شایان شان پروگرام بنایا۔ اس سے وہاں کے شر پسند غیر احمدیوں میں حسد کی آگ
بھڑک اٹھی اور شرارتیں کرنے لگے۔ ۲۹ جون ۱۹۹۰ء کو ایک احمدی خاتون کی وفات پر جنازہ کو
اٹھانے کے لئے مقامی مسجد کی انتظامیہ سے ڈولا مانگا گیا تو انہوں نے دینے سے انکار کر دیا۔ وہاں رواج
یہ ہے کہ وفات شدگان کو ڈولے میں ڈال کر لے جایا جاتا ہے۔ ہر ملک کے اپنے اپنے رواج ہوتے ہیں
وہاں کا یہی رواج ہے جس پر سب احمدی اور غیر احمدی برابر عمل کرتے ہیں۔ وہاں کے مقامی رواج کے
مطابق جنازہ کو قبرستان تک پہنچانے کے لئے چارپائی کی جگہ ڈولا استعمال کیا جاتا ہے۔
اگلے دن ۳۰/ جون کو پولیس انسپکٹر کی موجودگی میں دوبارہ مطالبہ کیا گیا تو نہ صرف یہ کہ
انکار کر دیا گیا بلکہ پہلے سے تیار شدہ منصوبہ کے مطابق اُن چنداحمدیوں پر جو ڈولا حاصل کرنے کے لئے
گئے تھے ، ایک جم غفیر نے لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں چند احمدی سخت زخمی
ہو گئے جن میں سے مکرم مبشر احمد صاحب تاکنڈ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ انا لله وانا اليه راجعون
ان کے پسماندگان وغیرہ کے متعلق کوئی دوسری خبر نہیں ملی۔ اب اس خطبہ کو سننے کے بعد شاید
اطلاعیں آجائیں مگر ان کا اب دوبارہ کسی خطبے میں ذکر نہیں ہو سکتا۔ یہ ریکارڈ میں چلی جائیں گی۔
نصیر احمد علوی صاحب شهید دوڑ ضلع نوابشاه تاریخ
شہادت کے ار نومبر ۱۹۹۰ء ۔ نصیر احمد علوی شہید کے والد صاحب جو دوڑ ضلع نوابشاہ کے رہنے والے
تھے خود احمدی ہوئے تھے ، نہایت مخلص اور فدائی تھے۔ یہ آپ ہی کی نیک تربیت کا نتیجہ تھا کہ نصیر احمد
علوی دوسروں تک احمدیت کا پیغام پہنچانے میں سرگرداں رہتے تھے۔ کہا کرتے تھے کہ اگر میں دن میں
دو چار آدمیوں کو تبلیغ نہ کرلوں تو میرا کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے دن بدن متعصب لوگ آپ
کی مخالفت میں بڑھتے رہے۔ ایک دو دفعہ دھمکی بھی ملی کہ اگر تبلیغ سے باز نہ آئے تو آپ کو مار دیا
جائے گا لیکن آپ نے اس دھمکی کی کوئی پروانہ کی اور دعوت الی اللہ میں مصروف رہے۔
اگست ۱۹۹۹ء تا ۲ / ستمبر ۱۹۹۹ء ) 7(

ے اور نومبر 1990ء کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات دو بجے تین آدمی آپ کے گھر آئے۔ ان
میں سے دو تو دیوار پھلانگ کر اندر آگئے اور ایک دیوار پر کھڑا رہا۔ گھر کے اندر داخل ہونے والے دو
افراد میں سے ایک نے آپ کے منہ پر تکیہ رکھا اور دوسرے نے آپ کے دل کے بالکل قریب فائر
کیا۔ آپ کی اہلیہ فائر کی آواز سن کر جاگ اٹھیں تو تو کیا دیکھتی ہیں کہ ایک آدمی آپ پر جھکا ہوا ہے۔
اہلیہ نے اس کو پیچھے سے پکڑنا چاہا تو اس نے کہنی مار کر انہیں نیچے گرادیا اور دیوار پھلانگ کر بھاگ گیا۔
اہلیہ نے جب آپ کے اوپر سے کپڑا ہٹایا تو زندگی کی رمق ابھی باقی تھی۔ فور اہسپتال پہنچایا گیا لیکن
رستہ ہی میں آپ شہید ہو گئے۔ انا لله و انا اليه راجعون.
آپ نے پسماندگان میں بیوہ مکرمہ فہمیدہ بیگم صاحبہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور تین بیٹے
چھوڑے ہیں۔ بڑی بیٹی فرحت نصیر صاحبہ سمبڑیال میں بیاہی ہوئی ہیں۔ دوسری بیٹی امیقہ چودھری
صاحبہ ہو میو پیتھی کے کورس میں پورے ملک میں اول رہیں۔ ان کا نکاح ٹورانٹو کے صفدر حسین واجد
سے ہو چکا ہے لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی۔ تینوں بیٹے احسان الحق علوی، انعام الحق علوی اور انوار الحق
علومی ابھی زیر تعلیم ہیں۔
محمد اشرف صاحب شهيد جلهن ضلع گوجرانواله یوم شہادت
۶ اردسمبر ۱۹۹۲ء - محمد اشرف صاحب آف جلہن ضلع گوجرانوالہ ۱۹۸۴ء میں خود احمدی ہوئے اور
بہت جلد جلد ترقی کی۔ مجھے لکھا کرتے تھے کہ میں تو ہر وقت جان ہتھیلی پر لئے پھرتا ہوں سوائے بیوی
بچوں کے کوئی میرا نہیں رہا۔ ان پر ۶ اردسمبر ۱۹۹۲ء کی رات کو حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے دھوکہ
سے ان کا اعتماد حاصل کیا۔ رات ان کے پاس ٹھہرے۔ کھانا کھایا اور پھر سوتے میں اُن کے سر اور
چہرے پر پستول سے فائر کر کے شہید کر دیا۔ انا لله و انا اليه راجعون
ان کی اہلیہ نے اپنے بیٹے کو ساتھ کے گاؤں اطلاع دینے کے لئے بھیجوایا تو سب خبر سن کر
پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے مگر خدا کی راہ میں جان دینے والے اس دوست کے بیٹے نے ان کو تسلیاں
دیں کہ میرا باپ نیک انجام کو پہنچا ہے۔ میری والدہ بھی خوش ہیں اور راضی ہیں۔
شہید مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور چھ بیٹے چھوڑے جو سب ابھی
زیر تعلیم ہیں۔ بچوں کے اسماء یہ ہیں:- اشتیاق احمد صاحب۔ اعجاز احمد صاحب۔ افتخار احمد
صاحب شہزاد احمد صاحب۔ طاہر احمد صاحب خرم شہزاد صاحب۔ صالحہ اشرف صاحبہ اور سعیدہ
اشرف صاحبہ
رانا ریاض احمد صاحب شهيد . لاهور - تاریخ شہادت ۵ فروری
19ء - آپ ۱۵ / مارچ ۱۹۵۳ء کو مکرم رانا عبدالستار صاحب کے ہاں ضلع وہاڑی کے گاؤں
E.B-285 میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کرنے کے بعد بلڈنگ میٹریل کا کاروبار شروع کیا۔ آپ کو
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ایک صحابی حضرت چودھری غلام قادر صاحب رضی اللہ
تعالٰی عنہ آف لنگری ضلع جالندھر کا داماد بنے کا شرف نصیب ہوا۔
واقعه شهادت ۱۲ فروری ۱۹۹۴ء کی سہ پہر تین بجے دس معاندین احمدیت نے
شہید مرحوم کے والد مکرم رانا عبدالستار صاحب جو ایک پر جوش داعی الی اللہ تھے پر حملہ کیا اور
زدو کوب کرنے کے بعد انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی۔ اسی اثنا میں رانا ریاض احمد صاحب گھر سے
باہر آئے اور والد صاحب کو بچانے کی کوشش کی تو ایک بد بخت نے بالکل قریب سے ان پر فائر کیا جو
پیشانی پر لگا اور آپ وہیں بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ دو دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے
بعد ۵ / فروری ۱۹۹۴ ء کو اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔ اور موت پر ہمیشہ کی زندگی فتح یاب
ہوئی۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر ۳۹ سال تھی۔ آپ کی شہادت کے صرف چار ماہ بعد آپ کی اہلیہ
بھی وفات پاگئیں۔انا لله و انا اليه راجعون
تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں خدا کے فضل سے بقید حیات ہیں اور ابھی زیر تعلیم ہیں۔ دو بیٹے
وقف نو کی تحریک میں بھی شامل ہیں۔ شہید مرحوم اپنے بھائیوں اور بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔
ان کے پانچ بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ ایک بھائی رانا ارسال احمد صاحب مربی سلسلہ ہیں اور ان دنوں
جامعہ میں بطور استاد خدمت کی توفیق پارہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت قابل انسان ہیں۔
احمد نصر الله صاحب شهید - لاهور - تاریخ شہادت ۵/ فروری ۱۹۹۳ء -
آپ مکرم ڈاکٹر اعجاز الحق صاحب ساکن آسٹریلیا کے صاحبزادے اور حضرت چودھری سر
محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نواسے تھے۔ آپ اپنی والدہ مکرمہ امتہ الحئی صاحبہ اہلیہ
چودھری حمید نصر الله صاحب امیر ضلع لاہور کے پاس لاہور میں رہتے تھے۔ آپ انتہائی نیک نفس،
سادہ اور پر وقار طبیعت کے مالک تھے۔ بچپن سے ہی تہجد گزار تھے۔ خدا کے فضل سے موصی بھی تھے
اور ہر مالی قربانی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
در فروری ۱۹۹۴ء کو آپ اپنی رہائش گاہ پر آرام کر رہے تھے کہ بعض نا معلوم حملہ آوروں
نے کمرہ میں گھس کر آپ کے سر پر آہنی سر یہ مار مار کر آپ کو شہید کر دیا اور جاتی دفعہ دروازہ کو باہر
سے مقفل کر گئے۔ اگلے دن شام کے وقت آپ کی شہادت کا علم ہواے / فروری کو ربوہ میں عام
قبرستان میں تدفین ہوئی۔ آپ غیر شادی شدہ تھے۔ یہ سمجھ نہیں آئی کہ موصی تھے تو عام قبرستان
میں کیوں تدفین ہوئی۔ یہ معلوم کرنا چاہئے نظام وصیت سے۔ اس وقت تو مجبوری ہوگی پولیس کی کہ
بعض دفعہ نعش کو دیکھنے کے لئے دوبارہ نکالا جاتا ہے مگر بعد میں تو ان کی نعش، ان کے تابوت کو بہشتی
مقبرے میں منتقل کر دینا چاہئے۔
وسیم احمد بث صاحب شهيد سمن آباد ضلع فیصل آباد۔ اور حفیظ
احمد بٹ صاحب شهید فیصل آباد تاریخ شہادت ۳۰ / اگست ۱۹۹۴ء۔
مکرم وسیم احمد صاحب بٹ ۱۹۶۹ء میں مکرم محمد رمضان بٹ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے اور مڈل تک
تعلیم حاصل کی اور پھر پاور لومز کا کام کرنے لگے۔ جماعت سے بہت لگاؤر کھتے تھے اور دعوت الی اللہ
میں خوب حصہ لیتے تھے۔ نماز باقاعدگی سے ادا کرتے تھے اور چندہ میں بھی بہت با قاعدہ تھے۔ غریب
پرور تھے۔
واقعه شهادت : ۳۰/ اگست ۱۹۹۴ء کو ایک شخص مشتاق اور اس کے ساتھی حملہ
آوروں نے آپ پر اور آپ کے بھائیوں پر رائفلوں سے گولیاں برسائیں، جن میں سے ایک گولی
آپ کے دل پر اور دوسری بائیں ٹانگ پر لگی اور آپ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ انا لله و انا اليه
راجعون بوقت شہادت آپ کی عمر 25 سال تھی اور غیر شادی شدہ تھے۔
اس حملہ میں آپ کے بڑے بھائی محمد امین بٹ اور دو چچازاد بھائی حفیظ احمد صاحب بٹ اور
اختر کریم صاحب بٹ بھی شدید زخمی ہوئے جن میں سے حفیظ بٹ صاحب ابن اللہ رکھا بٹ صاحب
نے الائیڈ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ انا لله و انا اليه راجعون دونوں کی تدفین ۳۱ اگست ۱۹۹۴ء کو
ربوہ کے قبرستان عام میں ہوئی۔
W حفیظ بٹ شہید ایک ہمدرد، ملنسار اور مخلص احمدی تھے اور دعوت الی اللہ کا بہت شوق رکھتے
تھے۔ نماز با جماعت کے علاوہ تہجد بھی ادا کیا کرتے تھے اور چندہ جات میں بہت با قاعدہ تھے۔ بوقت
شہادت عمر اٹھارہ سال تھی اور غیر شادی شدہ تھے۔ پسماندگان میں آپ کے والدین، چھ بھائی اور چار
بہنیں ہیں۔ چار بھائیوں اور تین بہنوں کی شادیاں ہو چکی ہیں اور دو بھائی ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔
شہادت پروفیسر ڈاکٹر نسیم بابر صاحب شهید. اسلام آباد
(پاکستان)- تاریخ شہادت • ار اکتوبر ۱۹۹۴ء۔ پروفیسر ڈاکٹر نسیم بابر شہید ۱۹۵۲ء میں ڈاکٹر سید محمد
جی احمدی اور سیدہ امتہ الوحید صاحبہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت سید محمد شاہ صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں سے تھے۔ آپ یعنی پروفیسر
ڈاکٹر نسیم صاحب بچپن سے ہی غیر معمولی ذہین تھے اور خدا کے فضل سے مڈل سے لے کر پی۔ ایچ۔
ڈی تک مسلسل تعلیمی وظائف حاصل کرتے رہے۔
پی۔ ایچ۔ ڈی کے لئے وارسا ٹیکنیکل یونیورسٹی پولینڈ میں داخل ہوئے اور ڈاکٹریٹ کرنے
کے بعد ۱۹۸۰ء میں واپس آئے۔ پولینڈ میں قیام کے دوران آپ نے محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب
مرحوم کے ادارے انٹر نیشنل سنٹر فار تھیوریٹیکل فزکس سے رابطہ رکھا اور ان کے مختصر کورسز میں
داخلہ لیا۔ اسی دوران سویڈن، جرمنی اور اٹلی کی کئی اور اہم یونیورسٹیوں سے بھی آپ کا رابطہ ہو گیا۔
چنانچہ آپ تقریبا ہر سال کسی نہ کسی بین الا قوامی یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کے طور پر جاتے رہے۔
ٹیکنیکل یونیورسٹی برلن میں تقریباً ایک سال گزارا اور پھر اس یونیورسٹی سے اپنے قریبی
روابط کی بنا پر Materials conductor -Semiin Defects اور High
Conductivity Super Temperature کے میدان میں ایسی اعلیٰ اور قابل قدر ریسرچ
کی کہ برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس میں آپ کی نگرانی میں
Materials conductor -Semiپر مزید تحقیق کے لئے ایک شعبہ کھولنے کی منظوری دے
دی۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل تھے اور جرمنی سے اہم سائنسی آلات کی درآمد شروع ہونے
والی تھی کہ آپ کی شہادت ہو گئی۔
آپ نے .F.Sc سے لے کر .M.Sc تک کاطالبعلمی کازمانہ راولپنڈی میں ایک مستند
متحرک خادم کے طور پر گزارا اور مختلف شعبوں کے ناظم رہے۔
واقعه شهادت: ۱۰ر اکتوبر ۱۹۹۴ء، رات ساڑھے دس بجے آپ نے گھنٹی بجنے پر اپنے
گھر کا دروازہ کھولا تو چہرے پر نقاب اوڑھے ہوئے ایک شخص نے گھر کے دروازے کے عین سامنے
آپ پر کلاشنکوف کے دو فائر کئے۔ ایک دل پر لگا اور دوسر اگر دن پر۔ دونوں گولیاں جسم سے پار ہو کر
پیچھے دیوار پر لگیں جن سے سخت کنکریٹ کا پلستر بھی اکھڑ گیا۔ قاتل فوری طور پر دیوار پھلانگ کر عقبی
جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس حادثہ کی عینی شاہد آپ کی اہلیہ مکرمہ تمکین بابر صاحبہ
کے بیان کے مطابق قاتل چھ فٹ قد کا ایک تنومند شخص تھا جس نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی،
چہرے پر نقاب تھا جس میں سے صرف آنکھیں نظر آرہی تھیں۔ اس کے پاس اسلحہ تھا جو اس نے
دروازہ کھلنے سے پہلے ہی آپ پر تان رکھا تھا۔ اُس نے کوئی آواز نہ نکالی نہ بات کی، بس چشم زدن میں
فائر کر کے فرار ہو گیا۔
آپ کی اہلیہ کے شور مچانے پر ایک ہمسایہ پروفیسر پرویز ہود بھائی دوڑے آئے اور اپنی کار
میں ڈاکٹر نسیم بابر کو ڈال کر ہسپتال کی طرف روانہ ہوئے لیکن راستے ہی میں روح قفس عنصری سے
اگست ۱۹۹۹ء تا ۲ / ستمبر 1999ء

پرواز کر گئی۔ انا لله و انا اليه راجعون كلية الحقة آپ کی شہادت پر جرمنی کے سفیر کے علاوہ قائد اعظم یونیورسٹی کے مختلف پروفیسر ز اور
پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے۔ تینوں بچے ریما با بر ، سقراط بایر دیگر شخصیات نیز ملکی اخبارات ”دی نیوز “ راولپنڈی، ہفت روزہ Pulse اسلام آباد دی مسلم"
اور جبران بابرا بھی زیر تعلیم ہیں اور آجکل اپنی والدہ کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔ آپ کی ایک بہن اسلام آباد نے ملائیت اور مذہبی تعصب کو جتنا بھی وہ برا بھلا کہہ سکتے تھے ، کہا اور آپ کی وفات پر آپ
مکرمہ روبینہ ہاشمی صاحبہ یہاں لندن میں رہتی ہیں اور مکرم خاور ہاشمی صاحب کی اہلیہ ہیں۔ آپ کی خالہ کے پسماندگان سے تعزیت کی۔ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے۔
محترمہ طاہرہ ونڈرمین صاحبہ بھی یو کے جماعت کی ایک مخلص اور مستعد خاتون ہیں اور بڑی محنت سے یہ مختصر ذکر ہے اس شہادت کا۔ اس کے بعد اگلے خطبہ سے انشاء اللہ باقی شہداء کا ذکر شروع
انگلش ڈاک کا کام کرتی ہیں۔ کیا جائے گا۔ ooooooooo

آج 10 میں سے 10 باقی