Friday Sermon July 30th, 1999
Friday Sermon, 30 July 1999: Friday Sermon July 30th, 1999
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روشنی میں مومنین کے لیے سچی خوابوں اور بشارتوں کے وعدے کا ذکر فرمایا۔ اس کے بعد حضور نے جلسہ سالانہ کے پیش نظر میزبانوں اور مہمانوں کو حسن سلوک، باہمی صبر و تحمل، منتظمین کی اطاعت اور روحانی ماحول کے قیام سے متعلق اہم نصائح فرمائیں۔ نیز صفائی کے اہتمام، کھانے اور پانی کے ضیاع سے بچاؤ، ویزا اور ٹریفک قوانین کے احترام اور سفر میں حفاظت کی سخت تاکید فرمائی۔
موضوعات: سچی خوابیں، جلسہ سالانہ، مہمان نوازی، اطاعت، صفائی کا اہتمام، سفر میں احتیاط
خطبه جمعه
میرا خدا گواہ ہے کہ مجھے آپ سے سچی محبت ہے۔ میں یقین سے
کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا دکھ مجھے بے حد بے چین کرتا ہے
جلسہ سالانہ کے تعلق میں میز بانوں اور مہمانوں کے لئے نہایت اہم نصائح
خطبہ جمعہ ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز -
فرموده ۳۰ / جولائی 1999ء بمطابق ۳۰ وفا ۱۳۷۸ هجری شمسی بمقام اسلام آباد ٹیلفورڈ (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين-
الآإِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ .
لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ. لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللهِ . ذلِكَ هُوَ الْفَوْزُ
العظيم
سنو کہ یقینا اللہ کے دوست ہی ہیں جن پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہونگے۔ وہ لوگ جو
ایمان لائے اور تقوئی پر عمل پیرا تھے ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں
بھی اللہ کے کلمات میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ یہی وہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
اسی آیت کی تفسیر میں ایک حدیث موجود ہے تو سب سے پہلے میں اس متعلقہ حدیث کا
ترجمہ کرتا ہوں کیونکہ اس سے پھر خطبے کا وقت بچ جائے گا۔ حضرت ابوالد ر د اور ضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ اللہ تعالی کے قول لَهُمُ
البشرى فى الحيوةِ الدُّنْيَا وَفِي الأخرة کے بارہ میں آپ کیا کہتے ہیں۔ اس پر انہوں نے جواب دیا
کہ تو نے ایک ایسی چیز کے بارے میں پوچھا ہے جس کے بارے میں ایک شخص کے سوا کسی اور شخص کو
سوال کرتے ہوئے میں نے نہیں سنا اور اس کو جواب دیتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ
وسلم نے فرمایا تھا کہ اس دنیا میں ان کی بشری ایسی کچی خوابیں ہیں جو ایک مسلمان خود دیکھتا ہے یا اس کی
خاطر کسی اور کو دکھائی جاتی ہیں اور آخرت میں ان کی بشر کی جنت ہے۔
(مسند احمد جلد ۱ صفحه ۴۲۷)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی تعلق میں فرماتے ہیں:
”وہی لوگ ہیں جو ایمان لائے یعنی اللہ اور رسول کے تابع ہو گئے اور پھر پرہیز گاری اختیار
کی ان کے لئے خدا تعالی کی طرف سے اس دنیا کی زندگی اور نیز آخرت میں بشر کی ہے یعنی خدا تعالیٰ
خواب اور الہام کے ذریعہ سے اور نیز مکاشفات سے ان کو بشارتیں دیتا رہے گا۔ خدا تعالیٰ کے وعدوں
میں مختلف نہیں اور یہ بڑی کامیابی ہے جو ان کے لئے مقرر ہو گئی۔ یعنی اس کامیابی کے ذریعہ سے ان
میں اور غیروں میں فرق ہو جائے گا اور جو بچے نجات یافتہ نہیں ان کے مقابلہ میں دم نہیں مار سکیں
گے“۔ (جنگ مقدس روئیداد ۲۶ مئی ۱۸۹۲ء)
اس تعلق میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
ان کے واسطے اس دنیا میں بشارتیں نازل ہوتی ہیں اور قرآن شریف میں اللہ تعالٰی
فرماتا ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں کہ وہی ہمار ارب ہے اور پھر اس ایمان پر استقامت
دکھلاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر فرشتے نازل کرتا ہے جو ان کو تشفی دیتے ہیں کہ تمہیں کوئی تم اور حزن
نہیں پہنچے گا۔ خدا تعالٰی کی شناخت کے واسطے یہ ایک بڑا طریق ہے کہ نشانات کا مشاہدہ کر لیا جاوے جب
ایک سلسلہ نشانات اور کرامات کو مدت دراز گزر جاتی ہے تو لوگ دہر یہ مزاج ہو جاتے ہیں اور بیہودہ
باتیں بناتے ہیں“۔ (البدر جلد ۶ نمبر ۱۷۳/جنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۱۲)
پھر براہین احمدیہ حصہ سوم میں حضور علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
ان کو اسی زندگی میں بشارتیں ملیں گی یعنی وہ خدا سے نور الہام کا پائیں گے اور بشارتیں
سنیں گے جن میں ان کی بہتری اور مدح اور شاء ہو گی جو خدا کی ان سچائیوں کو روشن کرے گا خدا نے جو
وعدہ کیا ہے وہ سب پورا ہو گا اور کسی نوع کی تبدیلی واقع نہیں ہو گی۔ یہی سعادت عظمی ہے کہ جو ان
لوگوں کو ملتی ہے جو محمد مصطفی ﷺ پر ایمان لائے"۔
(براہین احمدیه حصه سوم صفحه ۲۴۰ ۲۴۱ حاشیه نمبر (١١)
پھر حضرت اقدس مسیح تم موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
" تیسری ان کی یہ نشانی ہے جو انہیں بشار میں ملتی رہتی ہیں اس جہان میں بھی اور دوسرے
جہان میں بھی۔ خدائے تعالی کا ان کی نسبت یہ عہد ہے جو ٹل نہیں سکتا اور یہی پیار اور درجہ ہے جو
انہیں ملا ہوا ہے یعنی مکالمہ الہیہ اور رویائے صالحہ سے خدائے تعالیٰ کے مخصوص بندوں کو جو اس کے
ولی ہیں ضرور حصہ ملتا ہے اور ان کی ولایت کا بھاری نشان یہی ہے کہ مکالمات و مخاطبات الہیہ سے
مشرف ہوں“۔ (ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات صفحه ۲۷،۲۶. حاشیه)
پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
مسلمانوں کو کچی خوا ہیں کثرت سے آتی ہیں جیسا ان کی نسبت خدا تعالی نے آپ وعدہ دے
رکھا رکھا ہے ہے اور اور فرمایا فرمایا ہے ہے لَهُمُ لَهُمُ الْبُشْرَىٰ الْبُشْرَىٰ فِي فِي الحَيَوةِ الحَيَوةِ الدُّنْيَا الدُّنْيَا
اس مضمون کا تعلق آئندہ جو خطبات ہیں ان سے بڑا گہرا ہے جسے آپ بکثرت خدا کے بچے
بندوں کی تائید رویائے صالحہ کے ذریعہ دیکھیں گے اور یہ جو کثرت کے ساتھ سلسلہ پھیلتا چلا جارہا ہے
اس میں کچی خوابوں کا بہت گہرا تعلق ہے کچھ پہلے دکھائی جاتی ہیں جن کے نتیجے میں پھر لوگ آگے
ایمان لاتے ہیں اور کچھ نئے ایمان لانے والوں کے دل کی تقویت کی خاطر ان کو سچی خوابیں دکھائی جاتی
ہیں غرضیکہ یہ سلسلہ ہے جو اب بڑھتا اور پھیلتا چلا جا رہا ہے۔
حضرت مسیح موعود بود علیہ السلام فرماتے ہیں:
کفار اور منکرین اسلام کو اس کثرت سے کچی خواہیں ہر گز نصیب نہیں ہو تیں بلکہ ان
کا ہزارواں حصہ بھی نصیب نہیں ہوتا۔ چنانچہ اس کا ثبوت ہماری ان ہزارہا کچی خوابوں کے ثبوت سے
ہو سکتا ہے جن کو ہم نے قبل از وقوع صدہا مسلمانوں اور ہندوؤں کو بتلا دیا ہے اور جن کے مقابلے سے
غیر قوموں کا عاجز ہونا ہم ابتداء سے دعویٰ کر رہے ہیں“۔
(براہین احمدیه حصه سوم صفحه ۲۵۴ حاشیه در حاشیه نمبر / طبع اول)
یہی مضمون ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف رنگ میں آگے
بڑھایا ہے اور آج کے خطبہ میں چونکہ اس کا مرکزی حصہ بیان ہو گیا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ
اس کو بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں۔ )
اب مختصراً میں آج کے جمعہ پہ آنے والے مہمانوں کو بھی اور میزبانوں کو بھی ان کی
ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں اس کے بعد انشاء اللہ پھر یہ جمعہ بر خاست ہوگا۔ پھر انشاء اللہ ہم
افتتاحی اجلاس کے لئے پھر اکٹھے ہونگے۔ استقلال اور ہمت ، استقلال اور ہمت اور صبر یہ بار بار نصیحت
ستمبر ۱۹۹۹ء تا ۲۳/ ستمبر ۱۹۹۹ء ) 5(
ہے جو دوہرائی گئی ہے۔ یہ خلاصہ کلام ہے ان ساری تحریرات کا۔
ضمن میں ایک بات یہ بھی بیان کرنا چاہتا ہوں کہ خطبات میں شہداء کے ذکر کا سلسلہ تو بند ہو
گیا تھا یعنی خطبات میں میں نے جن کا ذکر کر دیاوہ اسی پر اکتفاء ہونی چاہئے تھی لیکن بعد کے بعض ایسے
واقعات علم میں آئے جن کے متعلق مجھے افسوس ہوا کہ پہلے کیوں یہ نہیں بتائے گئے۔ وہ ایسے عظیم
الشان واقعات ہیں جن کو ضرور خطبات میں داخل کرنا چاہئے تھا لیکن پتہ نہیں کیوں اس بے ہوشی کے
عالم میں ان کے عزیز بیٹھے رہے اور وقت پر مطلع نہ کمیا اس لئے اب میں نے سوچا ہے کہ وہ اس لائق
تو بہر حال نہیں ہیں کہ یہ جو مضمون اکٹھا چھپے گا اس سے الگ رہیں گے اس لئے اب انشاء اللہ تعالیٰ میں
نے ہدایت کر دی ہے وہ جو اُن شہداء کے تذکرے ہیں ان کو مناسب جگہ پہ داخل کر لیا جائے گا اور نیچے
نوٹ دے دیں گے کہ اگر چہ میں خطبات میں ان کو بیان نہیں کر سکا مگر یہ کبھی واقعات ایسے ہیں جو حق
رکھتے ہیں کہ اس چھپے ہوئے مضمون میں داخل ہوں اس سے انشاء اللہ تعالیٰ یہ سلسلہ بھی مکمل ہو
جائے گا۔
اب میں جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا مختصر ہدایات میزبانوں کے لئے
بھی پیش کرتا ہوں اور مہمانوں کے لئے بھی۔
جلسہ سالانہ کے مہمانوں سے عزت و اکرام اور محبت کا سلوک کرنا، مہمانوں کی بے لوث
خدمت کرنا۔ یہ وہ جذبہ ہے جس سے انسان فطری طور پر سر شار ہوتا ہے اور اس میں تصنع اور تکلف کا
کوئی دخل نہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی فطری جذبہ سے سرشار ہو کر دن رات
مہمانوں کی خدمت کرتے رہے۔ آپ کا گھر تھا کہ مہمان خانہ بنا ہوا تھا۔ جہاں تک توفیق ملی جب تک
توفیق ملی ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کرتے تھے اور وہی کھاتے تھے جو سب کھاتے تھے بعد میں بیماری
کی وجہ سے مجبورا آپ کو الگ کھانا کھانا پڑا لیکن اس میں بھی کوئی تکلف نہیں تھا اس لئے اس موقع پر ہم
کوشش یہی کرتے ہیں کہ اس سنت کو جاری رکھا جائے لیکن اس میں ایک غلط فہمی بھی ہے جو دور
ہو جانی چاہئے۔
جو معزز مہمان باہر سے تشریف لائے ہوئے ہیں بکثرت ان میں ایسے ہیں جو احمدی نہیں
ہیں یا احمدی ہیں بھی تو کھانے کے معاملے میں احتیاط ضروری ہے کہ ان کے کھانے میں ان کے ، مزاج
کے خلاف چیز داخل نہ ہو۔ اب یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سنت ہی تھی کہ جتنے بھی
بیرونی مہمان آیا کرتے تھے حسب مراتب اور حسب مزاج جس حد تک ان کی خدمت ہو سکتی تھی کی
جاتی تھی۔ اس لئے ہر احمدی جو اس جلسے میں شامل ہے وہ غلطی سے یہ نہ سمجھے کہ یہ خاص سلوک کیا جا
رہا ہے بعض مہمانوں سے۔ خاص تو ہے مگر ایسا خاص ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔ پس اس پہلو نے میں
سمجھتا ہوں کہ آپ اچھی طرح متنبہ رہیں عام کھانا تو ایک ہی پکے گا اور خصوصی کھانا ضرورت کے
مطابق تقسیم ہو گا۔ بعض کشمیر کے علاقے سے آنے والے چاول پسند کرتے ہیں۔ بعض بنگال کے
علاقے سے آنے والے چاول پسند کرتے ہیں ان کے لئے چاولوں کا بھی انتظام ہے۔ پس کوشش کی گئی
ہاں ہے کہ ہر ضرورت جس طرح بھی ممکن ہے اسے پورا کیا جائے۔
اب جو انگلستان کے رہنے والے عام احمدی ہیں ان کو بھی چاہئے کہ ذوق و شوق سے نہ صرف
مہمانوں کی خدمت کریں بلکہ جلسے میں بھی شریک ہوں۔ مہمانوں کی خدمت ان کو جلسے میں شرکت
سے باز نہ رکھے۔ یہاں کی جماعت بہت خدمت کرتی ہے۔ بکثرت رشتے دار ہیں جو اپنے گھروں میں آ
کے ٹھہرتے ہیں یعنی اپنے عزیزوں کے گھروں میں ٹھہرتے ہیں اور جلسہ سالانہ کا ایک ایسا منظر پیش
ہوتا ہے کہ ایساد نیا میں کہیں اور پیش نہیں ہوتا۔ اتنے مہمان کہ دروازہ کھولنے کی بھی طاقت نہیں،
بھر جاتے ہیں اور جب وہ دروازے کو دھکیلتے ہیں تو مہمان کو اٹھنا پڑتا ہے تاکہ آنے والے کے لئے
دروازہ کھولے لیکن اسی طرح اللہ تعالٰی کے فضل سے گزارہ ہوتا ہے اور جو اس کا مزہ ہے وہ گھر کے
کھلے کمروں میں نہیں ہے۔ یہ لذت اٹھانے والے ہی جانتے ہیں اور پرانے زمانے میں بسا اوقات مجھے
بھی اس کی توفیق ملا کرتی تھی لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔
بہر حال جو میزبان ہیں ان کو اپنے گھر اپنے دل کی فراخی کی طرح کھلے کرنے چاہئیں اور
خدمت کرنی چاہئے لیکن جلسے سے محروم نہ رہیں کیونکہ مہمانی کا مقصد یہ تو نہیں کہ ان کو کھانا کھلایا
جائے۔ اصل مہمانی کا مقصد ہے کہ روحانی مائدہ دیا جائے اور روحانی کھانا خود بھی کھائیں اور ان کو بھی
کھلائیں۔
میزبانوں اور مہمانوں کے لئے عمومی نصیحتیں۔ ذکر الہی اور درود
شریف پڑھنے میں اپنا وقت گزاریں اور التزام کے ساتھ نماز با جماعت کی پابندی کریں۔ فضول گفتگو
سے اجتناب کریں۔ باہمی گفتگو میں دھیما پن ہو اور وقار ہو۔ تلخ گفتگو آپ کو بھی تکلیف دیتی ہے اور
جس دل پر جا کے پڑتی ہے اس کو بھی تکلیف دیتی ہے۔ پس یادر کھیں کہ دل سے سختی کو نہ اٹھنے دیں۔
اگر ہے اور مجبوری ہے تو اس کو دبا جائیں خدا کی خاطر صبر اختیار کریں تو اس سے انشاء اللہ آپ بھی پاک
صاف رہیں گے اور آپ کا ماحول بھی پاک صاف رہے گا۔ جلسہ کی کارروائی وقار کے ساتھ سنی
چاہئے۔
نعروں پر کنٹرول ضروری ہے۔ اس دفعہ تو میں نے بہت غور کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ جو
پر انا رواج تھا نعرہ تکبیر ایک طرف سے بلند ہوتا تھا اور ایک آدمی کہتا تھا نعرہ تکبیر اور دوسرے کہتے تھے
اللہ اکبر۔ میں نے غور کیا ہے نہ یہ رواج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کے زمانے میں تھا اور نہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے سے ثابت ہے۔ میں نے بڑے غور سے رجسٹر
روایات کا اول سے آخر تک مطالعہ کیا ہے۔ ایک بھی شہادت نہیں ملی کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ایک طرف سے ایک اٹھ کے کہا کرتا تھا نعرہ تکبیر اور دوسری طرف
سے آواز آتی تھی اللہ اکبر اللہ اکبر کی آواز تو آجاتی تھی مگر دبی دبی سی دلوں سے اٹھتی ہوئی آواز۔
جب ایک انسان مجبور ہو تو کہہ دیتا ہے اللہ اکبر، اللہ اکبر تو اللہ اکبر کے بغیر تو ہماری زندگی ہی کوئی
نہیں۔ یہ اللہ اکبر کی آواز میں جہاں تک ممکن ہے دبی زبان سے بلند کیا کریں۔ اگر بے اختیار ہو کر اللہ
اکبر کی آواز بلند بھی ہو جائے تو اس سے کوئی شکوہ نہیں۔
منتظمین جلسہ کی اطاعت ضروری ہے اور اس اطاعت میں تعاون ہو۔ تلخی کی اطاعت نہ ہو
کہ منہ بسور کے ہم اطاعت تو کر رہے ہیں، بس ٹھیک ہے مجبوری ہے۔ ایسی اطاعت کریں
کہ جس کی اطاعت کی جائے وہ خوش ھو جائے ـ وه دیکهے که اس کو
کوئی فضیلت نھیں ھے پھر بھی خدا کی خاطر آپ اس کے سامنے
گردن جھکائے هوئے هیں ـ یه هے وه اطاعت جو احمدیت کی سچی
اطاعت کی روح ہے۔ اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس جلسے میں آپ اس روج سے بھی کام میں
گے۔ انشاء اللہ۔
صفائی تو مومن کی ذات کا حصہ ہے۔ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے
پر اتنا زور دیا ہے کہ ظاہری دیکھا نہیں آپ نے ، وضو اور اس سے پہلے کے احکامات اور
تفصیلی کثرت احکالاتی کے ساتھ صفائی کا حکم ہے کوئی مثال دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ملتی
اور اس صفائی کا اندرونی صفائی سے گہرا تعلق ہے۔ پس اگر دل کو پاکیزہ کرنا چاھتے
ھیں تو بدن کو بھی پاکیزہ رکھیں اور لوگوں کے اٹھنے بیٹھنے کی جگہ کو بھی پاکیزہ رکھیں۔
دیکھیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو یہی نصیحت تھی کہ آنے والوں
کے لئے گھر کو پاک صاف رکھو۔ پس آپ بھی اپنے ماحول کو ہر پہلو سے پاک وصاف رکھ رکھیں۔
اب ایک چیز ہے جس کی طرف میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ کھانا ضائع نہ ہو۔ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی نصیحت ہے ہمیشہ کے لئے کہ خدا کے رزق کی قدر کریں۔ پانی کی بھی اور
کھانے کی بھی۔ میں نے بارہا سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ اگر انگلستان میں یہ بات جاری ہو چکی ہوتی،
پانی کا ضیاع نہ ہوتا اور کھانے کا ضیاع نہ ہوتا تو جو اس وقت پانی اور کھانے پر خرچ ہو رہا ہے اس کے
باوجود پولیوشن (Polution) سے نجات نہیں مل رہی۔ اس سے بہت کم خرچ پہ ، دسویں حصے پانی کے
خرچ پر اور دسویں حصے غذا پر ہمارے انگلستان کے رہنے والے بہت اعلیٰ درجے کا گزارہ کر سکتے تھے مگر
ان کو وہ رسول نصیب نہیں جو ہمار ا رسول ہے۔ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِك
وَسَلَّمْ
کھانے کی مارکیوں میں کھانے کے بعد ایسے برتن ڈسٹ بن (BinDust ) میں ڈالے
جاتے ہیں جو استعمال ہو چکے ہوں اور ان کو دوبارہ استعمال میں نہیں لایا جاتا نہ وہ اس غرض کے لئے
بنائے گئے ہیں۔ اس صورت میں میں نہیں جانتا کہ منتظمین کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ اگر وہ پسند کریں کہ وہ
خود ہی یہ برتن اٹھا اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈالیں تو یہی ٹھیک ہے اور اگر وہ سمجھیں کہ مہمان خود اپنے
بر تن ڈسٹ بن میں ڈالیں تو ان کی ہدایت پر عمل کریں۔
غض بصر اور اور پردہ کا کا خیال رکھیں : ۔ : : بعض اعضاء خواتین جو کسی وجہ سے چہرہ نہیں ڈھانکتیں ان کا
لباس اور انداز ہی ان کے لئے پردہ کا کام کرتا ہے۔ بعض عورتیں جو چہرہ نہ ڈھانک سکیں ان کے لئے یہ
جائز نہیں کہ سرخی پاؤڈر لگا کر اور بناؤ سنگھار کر کے سر عام پھریں۔ پس اس بارے میں ہمیشہ میں
نصیحت کرتا ہوں اور پھر اس کو دوبارہ دوہرارہا ہوں کہ جب ایسی خواتین پر نظر پڑتی ہے تو بہتر یہی ہے
ستمبر ۱۹۹۹ء تا ۲۳ / ستمبر ۱۹۹۹ء
کہ خواتین ہے کہیں کہ وہ ان کو مل کر سمجھائیں۔ مرد کا پھر عورت کو مخاطب کر کے سمجھانا جائز نہیں
ہے اور اس ضمن میں دراصل یہاں کی لجنہ کا کام ہے کہ ایسی خواتین جو بے پردہ بھی ہیں اور بناؤ سنگھار
بھی بہت کھلا کیا ہوا ہے ان میں سے بہت سی ہیں جو غیر احمدی ہوتی ہیں اور اس کی وجہ سے آنے والوں
کو فرق فرق تو پتہ نہیں چلتا وہ کہتے ہیں کہ یہ ہے احمدیوں کا پردہ اور واپس جا جاکے کے پھر مجھے خط ملتے ہیں کہ ہم ہم
نے ایسی عورتیں دیکھی ہیں۔ احمدی بھی ہونگی ان میں لیکن لجنہ کا کام ہے کہ وہ پیار اور محبت سے ان کو
سمجھائیں۔ امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ اس سے ہر قسم کے مہمانوں کو بھی فائدہ ہو گا اور میز بانوں کو بھی۔
اگر نماز اور جلسے کے دوران کوئی بچہ روئے تو اس کو فورا الگ لے جانا چاہئے اور غالباً اس دفعہ
پہلے کی طرح یہ بھی انتظام ہے کہ وہ عورتیں جو بچوں والی ہیں ان کے لئے الگ مار کی موجود ہے اگر کوئی
بچہ روئے تو اس کو اس بار کی میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
غسل خانوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ بہت سے پاکستانی ایسے آنے والے ہیں جن کو
یہاں کے جو غسل خانے ہیں ان کی واقفیت نہیں ہے اور یہ بھی نہیں کہ بہت سی چیزیں
Dispose کرنے والی ساتھ جو بر تن پڑا ہوتا ہے اس میں پھینکنی چاہیں ٹائلٹ کے اندر نہیں پھینکنی
چاہئیں کیونکہ اس کے نتیجے میں پھر ٹائلٹ ہلاک ہو جاتا ہے اور ہر آنے والے مہمان کو تکلیف پہنچتی
ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں گے۔
لندن میں گاڑیاں پارک کرتے وقت خاص توجہ کی ضرورت ہے یہاں جو پارکنگ ہو رہی
ہے وہ تو آپ کو پتہ ہی ہے معاونین آپ کو سمجھا دیں گے۔ آپ ان سے تعاون کرتے ہیں اور کرتے
رہیں گے انشاء اللہ۔ لیکن لندن میں یہ مشکل ہے کہ بعض گھروں کے سامنے اپنی گاڑیاں پارک کر
دیتے ہیں جس سے ہمسایوں کو تکلیف ہوتی ہے اس لئے ہر گز کسی کو تکلیف نہیں دینی، کسی کا رستہ نہیں
روکنا، کسی کے رستے میں گاڑی نہیں کھڑی کرنی۔ اگر مجبور اگاڑی پارک کرنے کی وہاں جگہ موجود نہ ہو
تو بے شک دور کریں وہاں سے پیدل آجائیں مگر اپنی سہولت کی خاطر گاڑی لوگوں کی تکلیف کا موجب
نہ بنے۔
مہمانان کرام کو اور باتوں کے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ غیر ممالک سے آنے
والوں کی تعداد عموماً پانچ چھ ہزار ہوا کرتی ہے لیکن اطلاعات کے مطابق اس سال جرمنی ہی سے آنے
کی با ہمارے سر بتائی جارہی ہے۔ بانی سہولت اور انشاء کے لئے ہر ممکن کوشش
کی جائے گی اگر جگہ می رود کھانے پینے کی کی وجہ کسی کا انتظام نہ ہو تو
خوشی سے برداشت کریں۔ یہ بھی للہی صبر ہے اور اس کی اللہ ان کو دنیا اور آخرت میں جزا دے گا۔ چند
دن کی بات ہے یہ گزر جائیں گے پھر خیریت کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے اور امید
رکھتا ہوں کہ اس جلسے کے تذکرے بھی ساتھ واپس لے کے جائیں گے ۔ اور اگر انتظامات میں کوئی
کمزوری دیکھیں تو آپس میں تذکرہ نہ کیا کریں متعلقہ منتظم کو توجہ دلانا ضروری ہے۔ اور یہ آپ
کا احسان ہوگا کہ آپ بروقت متعلقہ منتظم کو توجہ دلا دیں۔
جو احباب جلسے کا ویزہ لے کر آتے ہیں اور جلسے کے تعلق میں ان کو حکومت کی طرف سے
ویزہ دیا جاتا ہے یعنی برٹش گورنمنٹ کی طرف سے وہ یاد رکھیں کہ اس میں کوئی دھو کہ جائز نہیں۔
بعض کہتے ہیں کہ ہم نے تو کہا ہی نہیں تھا جلسے کا انہوں نے خود ہی دے دیا۔ یہ غلط ہے۔ صرف بہانہ
سازی ہے۔ جلسے کے دنوں میں ان کو پتہ ہے کہ جلسے کی خاطر لوگ آتے ہیں اور ان کا واپس
جانا ضروری ہے تو اس میں ہجرت کا تو کوئی معنی نہیں۔ یہ ہجرت نہیں بلکہ گناہ ہے کہ روزی کمانے کی
خاطر، دوسری ضرورتوں کی خاطر آپ حکومت سے استفادہ کرتے وقت حکومت کی اپنی ضرورتوں کو
نظر انداز کریں۔ میں امید رکھتا ہوں کہ ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے۔ ایک بھی نہیں ہونا چاہئے
واپس جاتے ہیں واپس جائیں اور پھر اللہ سے دعا ما نہیں تو اللہ تعالی آپ کے لئے پھر کوئی بہتر صورت
بنادے گا۔ انشاء الله تعالى باش
آخر پر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھ کر اب اس
خطاب کو ختم کرتا ہوں۔ حضور فرماتے ہیں:
وو هر یک صاحب جو اس للہی جلسے کے لئے سفر اختیار کریں خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان
کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے۔ اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر آسان کر
دیوے اور ان کے ہم و غم دور فرمائے۔ اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے۔ اور ان کی
مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے۔ اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھاوے
جن پر اس کا فضل اور در خم ہے۔ تا اختتام سفر ان کے بعد ان کا خلیفہ ہو"۔
بہت عظیم کلام ہے " تا اختتام سفر ان کے بعد ان کا خلیفہ ہو“۔ یعنی خدا ہی ان کے پیچھے ان
بعض کے کو کاموں خون کا کا نگران عطیات ہوہی ۔ جاتی ان ہے کے رہنے رہنے والی والوں گرم کی حفاظت فرمائے۔ تو بعض دفعہ خدا کا خلیفہ ہوتا ہے،
بعض دفعہ خدا خلیفہ بن جاتا ہے۔ یہ بہت ہی گہر اعار فانہ نکتہ ہے۔
ے خدا، اے ذو المجد والعطاء اور رحیم اور مشکل کشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں
ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔ آمین
ثم آمین۔ (اشتہار ۷ دسمبر ۱۸۹۲ء مجموعه اشتهارات جلد اول صفحه ۳۴۲)
آخر پر ایک دفعہ پھر وہ تاکید کرنی چاہتا ہوں جو بار بار کر چکا ہوں۔ اللہ آپ کو خیریت سے لایا
ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ کسی کو سفر کے دوران کوئی صدمہ نہیں پہنچا ہو گا۔ اب واپسی پر بھی پوری
احتیاطوں سے آپ جائیں ایک ایک وجود آپ کی کار پر سفر کرنے والا اس بات کا نگران رہے کہ طاقت
سے بڑھ کر بوجھ نہیں اٹھایا جارہا۔ نیند آتی ہے تو ایک جگہ کار کھڑی کریں اور وہاں آرام سے سو جائیں
اور جو نصیحتیں آپ کو کار کے سامنے لگانے کے لئے دی جاتی ہیں ان کو سامنے رکھا کریں۔ آپ کو یاد
رکھنا چاہئے مجھے آپ سے کچی محبت ہے۔ میرا خدا گواہ ہے کہ مجھے آپ سے سچی محبت ہے۔ میں یقین
سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا دکھ مجھے بے حد بے چین کرتا ہے۔ پس خدا کے لئے میری بے چینی کی
خاطر ہی یہ احتیاطیں ہر تیں یہ آپ کا مجھ پر احسان ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی اب میں اس خطبے کو ختم
کرتا ہوں۔
ستمبر ۱۹۹۹ء تا ۲۳/ ستمبر ۱۹۹۹ء ) 7(