Instructions by the Holy Prophet(sa) and the Promised Messiah(as) About the Requirements of Bai'at
Friday Sermon, 6 August 1999: Instructions by the Holy Prophet(sa) and the Promised Messiah(as) About the Requirements of Bai'at
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے بیعت کی اصل حقیقت اور اس کے بنیادی تقاضوں پر روشنی ڈالی ہے۔ آپ نے قرآن کریم کی آیات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے ذریعے واضح فرمایا کہ ظاہری بیعت تب تک بے فائدہ ہے جب تک اس میں دلی اخلاص، اطاعت اور عملی اصلاح شامل نہ ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے آپ نے بیان کیا کہ بیعت کے ذریعے انسان کو سچی توبہ اور گناہوں سے کنارہ کش ہو کر ایک نئی روحانی زندگی اختیار کرنی چاہیے۔ خطبے کے آخر میں آپ نے یاد دہانی کرائی کہ بیعت اعمال صالحہ کے بیج بونے کی مانند ہے جس کی آبیاری اور حفاظت دعا اور مسلسل محنت سے لازمی ہے۔
موضوعات: بیعت کی حقیقت، قرآن کریم، احادیث نبوی، سچی توبہ، ارشادات حضرت مسیح موعودؑ، اعمال صالحہ
خطبه جمعه
نری بیعت اور ھاتھ پر ھاتھ رکھنا کچھ بھی سود مند نھیں۔
تقوى عبادت اور ایمانی حالت میں فرق کرو
بیعت کے تقاضوں کے متعلق احادیث نبوی اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
کے ارشادات کے حوالہ سے اہم نصائح
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۶ / اگست ۱۹۹۹ء بمطابق در ظهور ۱۳۷۸ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متین اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرح الرحيم
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
إنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ يَدُ اللهِ فَوْق أَيْدِيهِمْ ، فَمَنْ نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنكُتُ عَلَى
نَفْسِهِ. فَمَنْ أَوْ فِى بِمَا عَهَدَ عَلَيْهِ اللَّهَ فَسَيُؤتِيهِ أَجْراً عَظِيماً . (سورة الفتح آيت (1)
یقیناوہ لوگ جو تیری بیعت کرتے ہیں وہ اللہ ہی کی بیعت کرتے ہیں۔ اللہ کا ہا تھ ہے جو ان
کے ہاتھ پر ہے۔ پس جو کوئی عہد توڑے تو وہ اپنے ہی مفاد کے خلاف عہد توڑتا ہے اور جو اس عہد کو
پورا کرے جو اس نے اللہ سے باندھا تو یقینا وہ اسے بہت بڑا اجر عطا کرے گا۔
اسی تعلق میں دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے ( لَقَدْ لقد رضي الله عن المؤمنین إِذْ اذ
يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنْزَلَ السَّكِيْنَةَ عَلَيْهِمْ وَآثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيْبا -
(سورة الفتح آيت ١٩) یقیناً اللہ مومنوں سے راضی ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے تیری
بیعت کر رہے تھے وہ جانتا تھا جو ان کے دلوں میں تھا۔ پس اس نے ان پر سکینت اتاری اور انہیں فتح
قریب عطا فرمائی۔
یہ مجیب اللہ تعالی کی طرف سے ایک توارد ہے کہ میں نے جو خطبات کا مضمون پرائیویٹ
سیکر ٹری کو اس سے پہلے سے دے رکھا تھا اس میں جلسہ کے بعد شہداء کے خطبات کے بعد جو نیا سلسلہ
خطبات کا شروع کرنا تھا وہ بیعت کے مضمون سے ہی ہونا تھا اور یہ دیکھ کر میں حیران رہ گیا کہ عالمی
بیعت کے بعد اس سے بہتر مضمون کا انتخاب ممکن نہیں تھا۔ اللہ تعالیٰ کے احسانات ہیں کہ وہ توارد
فرماتا چلا جاتا ہے اور مضمونوں کو آپس میں باندھتا چلا جاتا ہے۔
پہلی حدیث جو اس ضمن میں میں آپ کے سامنے پڑھ کر سناتا ہوں وہ حضرت جریر بن
عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ میں نے اقامتہ الصلوۃ، ایتاء الزکوۃ اور
ہر مسلمان کی خیر خواہی پر رسول اللہ کی بیعت کی ہے۔ اقامت الصلوۃ تو قرآن کے آغاز ہی میں ہے
يُؤْمِنُونَ بِالغَيبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوة وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنفِقُونَ “ تو اقامت صلوۃ اور ایتاء زکوۃ یہ تو
قرآن کریم کے آغاز ہی کا حکم ہے اور جو لوگ واقعہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ
نماز کو قائم کریں اور زکوۃ دیں۔ اور ہر مسلمان کی خیر خواہی پر رسول اللہ کی بیعت کی ہے ۔ اقامت
صلوۃ اور ایتاء ز کوۃ ہی دراصل مسلمان کی خیر خواہی کا سبق دیتے ہیں۔ اگر بچے معنوں میں اقامت صلوۃ
اور ایتاء زکوۃ ہو تو ہر مسلمان کی خیر خواہی اس کے اندر شامل ہے اور اس پر غور کریں تو آپ کو بھی یہ
نکتہ سمجھ آئے گا کہ واقعتا ہر مسلمان کی خیر خواہی کا اقامت صلوۃ اور ایتا و زکوۃ سے گہرا تعلق ہے۔
دوسری حدیث میں حیح بخاری کتاب الاحکام باب بیعت النساء سے آپ کو پڑھ کر
سناتا ہوں۔ یہ بھی ایک پہلو سے تشریح طلب ہے جو میں بیان کر دوں گا ورنہ کوئی اس کا غلط معنی بھی
لے سکتا ہے۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ مجھے ابوادر نیس خولانی نے بتایا کہ انہوں نے عبادہ بن صامت کو
یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہمیں آنحضرت ﷺ نے ایک مجلس میں خطاب کر کے فرمایا کہ تم مجھ سے ان
شرائط پر بیعت کرتے ہو تم کسی کو اللہ کے ساتھ شریک نہیں ٹھہراؤ گے، چوری نہیں کرو گے ، زنا
نہیں کرو گے اور اپنی اولادوں کو قتل نہ کرو گے ، بہتان ترازی نہ کرو گے اور معروف بات میں نافرمانی
نہیں کرو گے۔ پس جو کوئی تم میں سے یہ عہد بیعت پورا کرے گا تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ہاں مقدر ہے
اور جس شخص سے ان گناہوں میں سے کوئی گناہ سرزد ہو اور اسے اسی دنیا میں سزا مل جائے تو یہی سزا
اس کے لئے کفارہ ہو گی۔
یہ بہت ہی ایک امید کی روشنی پیدا کرنے والی حدیث ہے کہ گناہ کبائر بھی اگر سر زد ہو چکے
ہوں اور اسی دنیا میں ان کی سزا مل جائے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ آخرت کی جزا کا کفارہ بن جائے
گی۔ اور دوسرا فرمایا اگر اللہ تعالی گناہ سر زد ہونے پر اس کی پردہ پوشی فرمائے اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے
ساتھ ۔ ہے یعنی پردہ پوشی کے نتیجے میں ظاہری سزا دنیا کی جگ ہنسائی وغیرہ تو اس کو نہیں ملتی لیکن پھر
اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ پر رہتا ہے اس نے کیوں پردہ پوشی فرمائی، کیا اس کا حکم تھا اور آیا وہ قیامت کے
دن بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا یا نہیں۔ چاہے تو اسے سزادے، چاہے تو معاف فرما دے۔ عبادہ
کہتے ہیں ہم نے انہی شرائط پر آپ کی بیعت کی تھی ۔
ایک اور حدیث صحیح بخاری سے لی گئی ہے عبادہ بن صامت کی، کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم سے بیعت اس نکتے پر کی کہ سنیں گے اور اطاعت کریں گے خواہ ہمیں پسند ہو یانا پسند
ہو۔ اور یہ کہ ہم جہاں کہیں بھی ہوں کسی اہل امر سے جھگڑا نہیں کریں گے۔ اس کا یہ مطلب نہیں
ہے کہ کسی معاملے میں ان سے اختلاف نہیں کریں گے۔ بعض دفعہ اختلاف دینی اہم امور میں ہوا
کرتا ہے۔ اس صورت میں جھگڑے کا ایک یہ معنی بھی لیا جا سکتا ہے کہ اگر وہ دین میں دخل اندازی
کریں اور بنیادی امور میں تبدیلی چاہیں تو اس وقت مومن کا فرض ہے کہ وہ اللہ پر توکل کرے اور ان
معنوں میں ایک جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔ پس وہ جھگڑا آج کل مثلاً پاکستان میں بہت چل رہا ہے۔ وہ
دین کی مبادیات میں دخل دیتے ہیں اور احمدیوں کو روکتے ہیں کہ تم نے یہ کام نہیں کرنا۔ اس معاملے
میں احمد کی جو ثابت قدم رہتا ہے اس کا حکومت سے ایک جھگڑا چل پڑتا ہے۔ تو یہاں جھگڑے کا مفہوم
ان معنوں میں سمجھ لیں کہ اختلاف شروع ہو جاتا ہے مگر اس اختلاف میں مومن شرافت اور ادب
کے پہلو کو نہیں چھوڑتا۔
چنانچہ اس کے معا بعد فرمایا ہے اور اللہ تعالی کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی
ملامت سے نہیں ڈریں گے۔ تو چونکہ اللہ کا معاملہ پڑ جائے گا تو اختلاف نہ ہونے کے باوجود پھر لاکھ
سلامت کوئی کرے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔
ایک حدیث صحیح بخاری کتاب الاحکام سے لی گئی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ
بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تین قسم
کے لوگوں سے نہ تو کلام کرے گا اور نہ ہی انہیں پاک ٹھہرائے گا اور ان کے لئے درد ناک عذاب مقدر
ہے۔ سب سے بڑی جو خوفناک سزا بیان کی گئی ہے قیامت کے تصور میں وہ یہی سزا ہے۔ فرمایا کون ہیں
وہ لوگ۔ ایک وہ شخص جس کے پاس راستے میں اپنی ضرورت سے زائد پانی ہو اور وہ مسافر کو اس کے
استعمال سے روکے۔ پس اپنی ضرورت کا پانی رکھنا تو بنیادی ضرورت ہے اگر اس میں سے بھی کوئی حصہ
ستمبر ۱۹۹۹ء تا ۳۰ ستمبر ۱۹۹۹ء ) 5(
دیتا ہے تو وہ احسان کرنے والوں میں شمار ہو گا لیکن ضرورت سے پانی زائد ہوتے ہوئے دوسروں کو
روکنا یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف نگاہ نہیں فرمائے گا۔
دوسرا اوہ وہ شخص جو اپنی دنیا داری کی خاطر کسی امام کی بیعت کرے کہ اگر وہ اسے مطلوبہ چیز
دے دے تو وہ اس کے ساتھ عہد بیعت نبھائے گاور نہ اس سے بے وفائی کرے گا۔ اب یہ بھی ہمارا
روز مرہ کا تجربہ ہے کہ بعض لوگ یہ شرط کر دیتے ہیں کہ اگر بیعت ہوئی اور ہمارا لڑکا ہو گیا، فلاں
بیماری دور ہو گئی، فلاں قسم کے مسائل حل ہو گئے تو ہم عہد بیعت پہ قائم رہیں گے ورنہ توڑ دیں گے۔
یہ عہد بیعت ہوتا ہی نہیں۔ وہ تو کرنے سے پہلے ہی ٹوٹ چکا ہوتا ہے اور اس کی سزا بھی اللہ تعالی نے
بہت بڑی رکھی ہے کہ اللہ انہیں قیامت کے دن پاک نہیں ٹھہرائے گا اور ان کی طرف توجہ نہیں
فرمائے گا، ان کی طرف رحمت کی نظر نہیں کرے گا۔
ایک اور حدیث ہے جس میں لفظ عصر جو ہے وہ ذرا سا دل میں کھٹکتا ہے، ایک الجھن پیدا کر
تا ہے کہ عصر کا کیوں ذکر ہوا۔ فرمایا وہ شخص جو عصر کے بعد بازار میں کوئی چیز فروخت کرنے کے لئے
نکلے اور خلاف واقعہ اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ مجھے اس چیز کی اس قدر قیمت مل رہی تھی حالانکہ اسے وہ
قیمت نہ مل رہی ہو اور اس کی قسم پر اعتبار کرتے ہوئے کوئی اس سے مال خریدے۔ اب دن میں کسی
وقت بھی کوئی جھوٹی قسم کھا کر کہے مجھے یہ قیمت مل رہی تھی تو وہ ایک قابل سرزنش فعل ہے لیکن
آنحضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے عصر کو کیوں فرمایا۔
دراصل یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جب دن ڈھل چکا ہو اور خرید و فروخت کا وقت
ہاتھ سے جا رہا ہو تو جلدی میں پھر لوگ سودے کر لیا کرتے ہیں اور اس میں پھر قسم کا اعتبار اٹھا لیتے
ہیں۔ اب انگلستان میں بھی یہی ہوتا ہے۔ جو شام کے وقت کے سودے ہوتے ہیں وہ افرا تفری میں
کئے جاتے ہیں کیونکہ اس کے بعد پھر دوکانیں بند ہو جاتی ہوتی ہیں۔ پس یہ مراد ہے کہ کوئی شخص 1 اس
مجبوری سے کہ دن ہا تھ سے نکلا جارہا ہے کسی شخص پر اعتبار کر بیٹھے اور اس قسم کا اعتبار کرلے تو چونکہ
خدا کا نام لے کر اس نے یقین دلایا تھا اور خدا کے نام کے احترام میں وہ اس کی بات مان جائے تو یہ ایک
بہت بڑا گناہ ہے جو سودا کرنے والے شخص سے سر زد ہوا۔
ایک اور حدیث ہے یہ صحیح بخاری سے کی گئی ہے۔ حضرت محمد بن منکدر کہتے ہیں کہ جابر
رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ ایک اعرابی آنحضرت ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا۔ یہ اعرابی مراد ہے
جنگل کے خانہ بدوش قبائل سے تعلق رکھنے والے۔ اور عرض کی اسلام پر میری بیعت لے لیجئے۔ اس
پر آنحضرت ﷺ نے اسلام پر اس کی بیعت لی۔ پھر اگلے دن وہ بخار میں تپتا ہوا آیا۔ کہنے لگے مجھ سے
عہد بیعت واپس لے لیجئے۔ اب یہ بھی ایک ابتلا ہوا کرتا ہے بعض دفعہ ۔ بعض لوگ کہتے ہیں دیکھا تم
نے بیعت کی تھی تمہیں بخار چڑھ گیا یا بیعت کرنے کی نیت سے جانے لگے تھے تو بخار چڑھ گیا۔
رجسٹر روایات سے جو میں نے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روایات بیان کی ہیں ان میں
یہ ذکر ملتے ہیں کہیں۔ تو اس بے چارے کو بھی بیعت کے وقت بخار چڑھ گیا اور یہ اس پر ابتلاء آ گیا۔ وہ
سمجھا کہ بیعت کی وجہ سے بخار چڑھا ہے اس نے کہا میری بیعت واپس۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نہیں
میں بیعت واپس نہیں کروں گا۔ مطلب یہ تھا کہ شاید ہوش آ جائے اس بے چارے کو کچھ عرصے کے
بعد بخار اتر ہے تو اس کو خیال آئے۔ تو یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی شفقت تھی ۔ فرمایا
نہیں بیعت نہیں واپس کروں گا۔ پھر فرمایا مدینہ ایک بھٹی کی مانند ہے جو ناپاک چیزوں کو بھسم کر دیتی
ہے۔ مدینہ ایک بھٹی کی مانند ہے اس میں آ کے آزمائش ہوتی ہے اور اس میں ناپاک چیزیں جل جاتی
ہیں۔
تو اس کا اس بخار والی حدیث سے ایک گہرا تعلق یہ ہے کہ وہ بھی آگ کی بھٹی میں جل رہا تھا
اور اس ابتلاء میں اس کا اندرونہ گند جل رہا تھا لیکن اس بے چارے کو علم نہیں تھا۔ تو آنحضرت صلی الله
علیہ و علی آلہ وسلم کے الفاظ میں ایک حیرت انگیز ارتباط پایا جاتا ہے۔ ایک بات دوسری کی طرف چلی
جاتی ہے ، دوسری تیسری کی طرف غرضیکہ عرفان کے چشمے ہیں جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم کے منہ سے جاری ہیں۔ پھر فرمایا اسکی ناپاک چیزیں خالص ہو جاتی ہیں۔ جب بھٹی میں کوئی چیز
جلتی ہے تو اس کی جو پاک چیزیں اس کے اندر ہیں اس میں سے گند نکل جاتا ہے اور وہ پاک وصاف ہوئی
شروع ہو جاتی ہیں۔ سونے کو جب آگ میں جلاتے ہو تو دیکھیں اس کے ساتھ آلائشیں لگی ہوئی
ہوں وہ مٹ جاتی ہیں اور جل جاتی ہیں۔ فرمایا کہ بعض دفعہ انسان کو جو اندرونی عذاب ملتا ہے اس کے
نتیجہ میں بھی اس کے خیالات پاک ہوتے ہیں کیونکہ وہ ان کو بار بار دیکھتا رہتا ہے اور پھر الٹ پلٹ کر
اندرونی پاکی اختیار کرتا چلا جاتا ہے۔ یہ ایک نفسیاتی کیفیت ہے جس میں سے جو گزرتا ہے اس کو علم
ہے۔ ادارات والوان الاساسال لين
ایک حدیث ہے صحیح بخاری کی۔ حاتم نے یزید سے روایت کی ہے کہ میں نے سلمہ سے پوچھا
حدیبیہ کے دن تم نے کس نکتہ پر آنحضرت ﷺ کی بیعت کی تھی۔ کہنے لگے موت پر۔ بہت بڑی
بات ہے۔ بیعت کا خلاصہ یہ ہے کہ موت پر بیعت کی تھی۔ اس پر ایک جملہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس تعلق میں بیان فرمایا ہے ۔ " صحابہ تو بیعت ہی جان قربان کرنے کی کیا
کرتے تھے ۔ جب جان ہی کسی اور کی ہو گئی تو پھر کیا شرطیں بیچ میں حائل رہ جائیں گی۔ سب کچھ اس کا
ہو گیا اور یہی بیعت کا خلاصہ ہے۔ جان اور مال اور عزت سب کچھ خدا کا ہو گیا۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات جلد دوم میں سے یہ
ایک چھوٹا سا فقرہ بیان کرتا ہوں۔ "ہم تو امر الہی سے بیعت کرتے ہیں"۔ یعنی ہر کس و ناکس کا کام
نہیں ہے کہ ہاتھ بڑھائے اور لوگوں کی بیعت لے لے۔ اللہ کا حکم ہو اور اسے مجبور کرے کہ وہ بیعت
نے تب وہ بیعت لیتا ہے۔ یہ بچے آسمانی امام کی نشانی ہے جو اس زمانے کے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام آسمانی امام مقرر ہوئے ہیں۔ فرمایا ”جیسا کہ ہم اشتہار میں بھی یہ الہام لکھ چکے ہیں۔
إِنَّ الَّذِيْنَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ (ملفوظات جلد دوم صفحه ۲۹۵)۔ یہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا احسان اس دنیا میں تاقیامت جاری رکھنے کے لئے از سر نو اس
بات کو اٹھالیا گیا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں بظاہر آپ کی بیعت کی مگر
در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بیعت کی توفیق ملی۔ چنانچہ فقرہ جو ہے الہام کا وہ یہ
ہے کہ ان الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ الله یہ وہی فقرہ ہے ، وہی آیت ہے جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ و علی آلہ وسلم کے تعلق میں بیان ہوتی ہے۔
ملفوظات جلد دوم میں صفحہ ۲۴۴ پر ہے ” بیعت کے معنے ہیں اپنے تئیں بیچ دینا اور یہ ایک
کیفیت ہے جس کو قلب محسوس کرتا ہے جبکہ انسان اپنے صدق اور اخلاص میں ترقی کرتا کرتا اس حد
تک پہنچ جاتا ہے کہ اس میں یہ کیفیت ہو جائے تو بیعت کے لئے خود بخود مجبور ہو جاتا ہے اور جب تک
یہ کیفیت پیدا نہ ہو جائے تو انسان سمجھ لے کہ ابھی اس کے صدق اور اخلاص میں کمی ہے۔ بیعت
ایک تو ظاہری بیعت ہے اور ایک اندرونی دل کی بیعت ہے اس کو سمجھانے کے لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ نکتہ بیان فرمایا ہے کہ قلب محسوس کرتا ہے۔ انسان اپنے صدق اور
اخلاص میں ترقی کرتا کرتا اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ اس میں یہ کیفیت ہو جائے تو بیعت کے لئے خود
بخود مجبور ہو جاتا ہے“۔ کوئی اختیار ہی نہیں رہتا دل پر ، کشاں کشاں خدا کے قدموں کی طرف آگے
بڑھتا ہے۔ یہ بیعت کی حقیقت ہے۔ اگر یہ نہ پیدا ہو تو انسان سمجھ لے کہ ابھی اس کے صدق اور
اخلاص میں کمی ہے گو ظاہری بیعت اس نے کر لی ہے۔ :
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
ان بیعت میں جاننا چاہئے کہ کیا فائدہ ہے اور کیوں اس کی ضرورت ہے۔ جب تک کسی شے کا
فائدہ اور قیمت معلوم نہ ہو اس کی قدر آنکھوں کے اندر نہیں سماتی جیسے گھر میں انسان کے کئی قسم کا مان :
و اسباب ہوتا ہے مثلا روپیہ پیسہ ، کوڑی، لکڑی وغیرہ تو جس قسم کی جو شے ہے اسی درجہ کی اس کی
حفاظت کی جاوے گی۔ ایک کوڑی کی حفاظت کے لئے وہ سامان نہ کرے گا جو پیسہ اور روپیہ کے لئے
اسے کرنا پڑے گا اور لکڑی وغیرہ کو تو یو نہی ایک کونے میں ڈال دے گا۔ علی ھذا القیاس۔ جس کے
تلف ہونے سے اس کا زیادہ نقصان ہے اس کی زیادہ حفاظت کرے گا“۔ (ملفوظات جلد اول
صفحه (۳۰۳)۔ اب اس استدلال کے ساتھ توجہ دلائی جارہی ہے کہ تمہیں اپنی کس چیز کے تلف
ہونے کا زیادہ احساس ہے۔ اگر ایمان کے تلف ہونے کا خطرہ ہے تو سب سے زیادہ حفاظت تم ایمان کی
کرو گے۔
اسی طرح بیعت میں عظیم الشان بات تو بہ ہے جس کے معنے رجوع کے ہیں۔ توبہ
حالت کا نام ہے کہ انسان اپنے معاصی سے جن سے اس کے تعلقات بڑھے ہوئے ہیں اور اس نے اپنا
وطن انہیں مقرر کر لیا ہوا ہے“۔ گویا کہ گناہ میں اس نے بود و باش مقرر کر لی ہوئی ہے۔ ایک انسان
جب گناہوں میں ملوث رہتا ہے تو اس کو خیال بھی نہیں رہتا کہ وہ دراصل بستا ہے ان گناہوں میں اور
کبھی خدا جگا دے تو جگا دے اور اسے ہوش آ جائے ورنہ وہ اس کا وطن رہتا ہے اور اس کی زندگی پسند
کرتا ہے اس سے باہر نکلنا پسند نہیں کرتا۔ جتنے وطنوں سے نکالے جاتے ہیں ان کو تکلیف ہوتی ہے تو
گناہ سے نکلنے کا بھی یہی حال ہے ہمیشہ گناہ سے نکلنے کی کوشش میں ضرور تکلیف پہنچتی ہے۔
تو تو بہ کے معنے یہ ہیں کہ اس وطن کو چھوڑنا اور رجوع کے معنے پاکیزگی کو اختیار کرنا۔ اب
وطن کو چھوڑنا بڑا گراں گزرتا ہے اور ہزاروں تکلیفیں ہوتی ہیں۔ ایک گھر جب انسان چھوڑتا ہے تو
کس قدر اسے تکلیف ہوتی ہے اور وطن چھوڑنے میں تو اسے سب یار دوستوں سے قطع تعلق کرنا ۔
پڑتا ہے اور سب چیزوں کو مثل چارپائی، فرش، ہمسائے ، وہ گلیاں کوچے ، بازار سب چھوڑ چھاڑ کر ایک
نئے ملک میں جانا پڑتا ہے۔ پس حسرت سے انسان نگاہیں ڈالتا ہے دوسروں پر اور یہ بھول جاتا ہے کہ
ستمبر ۱۹۹۹ء تا ۳۰ / ستمبر ۱۹۹۹ء
کبھی اس دنیا کو بھی اس طرح چھوڑ دے گا اور ہمیشہ کے لئے دوسرے ملک چلا جائے گا۔
معصیت کے دوست اور ہوتے ہیں اور تقویٰ کے دوست اور ۔ اس تبدیلی کو صوفیاء نے
موت کہا ہے جو تو بہ کرتا ہے اسے بڑا حرج اٹھانا پڑتا ہے اور کچی تو بہ کے وقت بڑے بڑے حرج اس
کے سامنے آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ہے۔ وہ جب تک اس محل کا نعم البدل عطانہ فرمائے نہیں
مارتا۔ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ میں یہی اشارہ ہے کہ جو سچی توبہ کر کے خدا کی طرف جاتے ہیں تو جن
کو پہلے انسان پھول سمجھتا تھا ان سے علیحدگی کا جود کچھ اس کو پہنچا ان کے بدلے اسے نئے ہمیشہ کھلے رہنے
والے روحانی پھول عطا فرماتا ہے اور اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التوابین کا یہی معنی ہے۔ وہ تو بہ کر کے غریب
بے کس ہو جاتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اس سے محبت اور پیار کرتا ہے اور اسے نیکوں کی جماعت میں
داخل کرتا ہے۔ (ملفوظات جلد اول صفحه ۳۰ مطبوعه لندن تا
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
صرف زبان سے بیعت کا اقرار کرنا کچھ چیز نہیں جب تک دل کی عزیمت سے اس پر پورا
پورا عمل نہ ہو۔ پس جو شخص میری تعلیم پر پورا پورا عمل کرتا ہے وہ اس میرے گھر میں داخل
ہو جاتا ہے جس کی نسبت خدا تعالی کے کلام میں یہ وعدہ ہے اِنِّى أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ في فِي الدَّارِ یعنی ہر
ایک جو تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہے میں اس کو بچاؤں گا۔ اس جگہ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہی
لوگ میرے گھر کے اندر ہیں جو میرے اس خاک و خشت کے گھر میں بود و باش رکھتے ہیں بلکہ وہ لوگ
بھی جو میری پوری پیروی کرتے ہیں میرے روحانی گھر میں داخل ہیں"۔ (کشتی نوح روحانی
خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۵ المالية التربية
وہ لوگ بھی یہ غور طلب بات ہے۔ دراصل تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ صرف وہی لوگ
داخل ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے روحانی گھر میں داخل ہیں اور ظاہری طور پر جو
گھروں میں رہتے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں مگر اس جملے کا اطلاق طاعون کے زمانے سے بھی ہے اور
اس وقت آپ کو نشان کے طور پر یہ خبر دی گئی تھی کہ جو کچھ تیرے گھر کی چار دیواری میں ہے اس میں
سے کسی کو نقصان نہیں ہو گا۔ ایک چوہا بھی نہیں مارا جائے گا۔ پس یہ وہ ابتلاء ہے جس کی طرف
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اشارہ فرمایا۔ لیکن ہمیشہ کی سچائی تو یہی ہے اور سب دنیا پر
اطلاق پانے والی سچائی یہی ہے کہ جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شرائط بیعت میں بچے طور پر
داخل ہے وہ اس گھر میں داخل ہے۔ اله
اب کیسے ممکن ہے کہ سارے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ظاہری گھر میں
اکٹھے ہو جائیں وہاں چند سو سے زیادہ کی تو گنجائش نہیں ہے لیکن اب تو معاملہ کروڑوں تک جا پہنچا ہے۔
پس عمومی اور دائمی اطلاق اس کا یہی ہے کہ جو بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
گھر میں داخل ہونا چاہتا ہے اس کے لئے دروازے کھلے ہیں اور گھر کشادہ ہے اور ایسا کشادہ ہے جو کبھی
تنگ نہیں ہو گا۔ پس اللہ تعالٰی فضل فرمائے اور اس مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے روحانی گھر کی چاردیواری میں داخل ہونے کی کوشش کریں کیونکہ "ہیں
درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار"۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعوی ہے
اور یہی سجاد عمومی العالم
را یا مضمون سارے ملتے جلتے ہیں مگر آپ غور کر کے دیکھیں تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں میں حقیقت پوری تکرار نہیں ہے۔ کوئی نہ کوئی نیا نکتہ ایسا ضرور نکل
آتا ہے کہ انسان کے لئے ایک اور معرفت کا سر چشمہ پھوٹ پڑتا ہے۔ فرماتے ہیں:
وو یہ بیعت اور توبہ اس وقت فائدہ دیتی ہے جب انسان صدق دل اور اخلاص نیت سے اس پر قائم اور
کار بند بھی ہو جائے ۔ خدا تعالٰی خشک لفاظی سے جو حلق سے نیچے نہیں نہیں جاتی جاتی ہر ہر گز گز ہر ہر گز گز خوش خوش نہیں نہیں
ہوتا۔ ایسے بنو کہ تمہارا صدق اور وفا اور سوز و گداز آسمان پر پہنچ جاوے“۔ یہ جو خشک لفاظی ہے اس
کے مقابل پر سوز و گداز ہے، سچائی کی پہچان ہے۔ جب بیعت دل پر اثر کرتی ہے تو دل میں ایک گہر اسوز
ا کرتی ہے اور جو دل میں سوز پیدا ہو وہ پھر آسمان تک اثر کرتا ہے۔ با الا انها شادی
خدا تعالیٰ ایسے شخص کی حفاظت کرتا اور اس کو برکت دیتا ہے جس کو دیکھتا ہے کہ اس کا سینہ
صدق اور محبت سے بھرا ہوا ہے۔ وہ دلوں پر نظر ڈالتا اور جھانکتا ہے نہ کہ ظاہری قیل و قال پر۔ جس کا
دل ہر قسم کے گند اور ناپاکی سے معرا اور میر آپاتا ہے اس میں آاترتا ہے اور اپنا گھر بناتا ہے“۔
(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۴۷)
اب یہ گھر کا مسئلہ بھی دو طرفہ ہے جو حل ہونا چاہئے۔ پہلے یہ بیان ہوا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلواۃ والسلام کی طرف سے کہ جو میرے گھر کی چار دیواری میں بستا ہے وہ امن میں ہے۔ مگر امن
میں کیوں ہے اس لئے کہ جس کے گھر میں سوائے خدا کے کچھ نہیں رہتا خدا اس گھر میں رہتا ہے اور
جس گھر میں خدا رہتا ہے وہ امن ہی امن ہے اس کو دنیا کا کوئی گزند نہیں پہنچ سکتا۔ کوئی تلوار کی نوک
نہیں، کوئی نیزے کی انی نہیں جو اس پر اثر انداز ہو کیونکہ وہ حملہ خود خدا پر حملہ ہو جاتا ہے جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ہاتھ شیروں پر نہ ڈال اے روبہ زار و نزار تو اللہ
تعالی کی خاطر اپنے دل کو پاک وصاف کر لینا صحیح موعود علیہ السلام کی چار دیواری میں داخل ہو جانا یہ
اس لئے محفوظ مقام ہے کہ خدا تعالیٰ اس چار دیواری میں بستا ہے اور اس کی اور کوئی بھی وجہ نہیں۔
اب لوگوں کے قادیان آنے کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جیسا کہ میں ذکر کر
چکا ہوں اب تو بالکل ہی نا ممکن ہو چکا ہے۔ اس زمانے میں ہزاروں کی بات ہو رہی تھی اب کروڑہا کی
باتیں ہو رہی ہیں۔ ہزاروں آدمی ہیں کہ ان بے چاروں کو دنیوی مشکلات کی وجہ سے استطاعت نہ
ہونے کے باعث قادیان میں آنادشوار ہے اور انہوں نے بذریعہ خطوط ہی بیعت کی ہوئی ہے۔ بیعت
کرنے سے . مطلب بیعت کی حقیقت سے آگاہ ہونا ہے۔ ایک شخص نے روبرو ہاتھ میں ہاتھ دے
کر بیعت کی اصل غرض و غایت کو نہ سمجھایا پرواہ نہ کی اس کی بیعت بے فائدہ ہے اور اس کی خدا کے
سامنے کچھ حقیقت نہیں مگر دوسرا شخص ہزار کوس سے بیٹھا بیٹھا صدق دل سے بیعت کی حقیقت اور
غرض و غایت کو مان کر بیعت کرتا ہے اور پھر اس اقرار کے اوپر کار بند ہو کر اپنی عملی اصلاح کرتا ہے وہ
اس روبرو بیعت کر کے بیعت کی حقیقت پر نہ چلنے والے سے ہزار ہا درجہ بہتر ہے"۔ (ملفوظات جلد
دهم صفحه ۱۳۰)
ار اگست ۱۹۰۲ء کی شام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مرزا اعظم بیگ کے
ہوتے مرزا احسن بیگ کو بیعت کے وقت یہ نصیحت فرمائی۔ ” بیعت اگلے جمعہ کو کر لینا مگر یہ یاد رکھو کہ
بیعت کے بعد تبدیلی کرنی ضروری ہوتی ہے۔ اگر بیعت کے بعد اپنی حالت میں تبدیلی نہ کی جاوے
تو پھر یہ استخفاف ہے“۔ استخفاف یہ ہے کہ بہت بڑا کام کر رہے ہو اور جانتے نہیں تو گویا اس کو تحقیر کی
نظر سے دیکھ رہے ہو۔ بیع بازیچہ اطفال نہیں ہے۔ در حقیقت وہی بیعت کرتا ہے جس کی پہلی زندگی
پر موت وارد ہو جاتی ہے اور ایک نئی زندگی شروع ہو جاتی ہے۔ ہر ایک امر میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔
پہلے تعلقات معدوم ہو کر نئے تعلقات پیدا ہوتے ہیں۔ جب صحابہ مسلمان ہوتے تو بعض کو ایسے امور
پیش آتے تھے کہ احباب رشتہ دار سب سے الگ ہونا پڑتا تھا۔ (ملفوظات جلد سوم صفحه
۳۲۰،۳۳۹)
پھر فرماتے ہیں ہر مومن کا یہی حال ہوتا ہے اگر وہ اخلاص اور وفاداری سے اسکا ہو جاتا ہے"
تو خدا تعالیٰ اس کا ولی بنتا ہے لیکن اگر ایمان کی عمارت بوسیدہ ہے تو پھر بے شک خطرہ ہو تا ہے۔ ہم کسی
کے دل کا حال تو جانتے ہی نہیں، سینہ کا علم تو خدا کو ہی ہے مگر انسان اپنی خیانت سے پکڑا جاتا ہے۔ اگر
خدا تعالیٰ سے معاملہ صاف نہیں تو پھر بیعت فائدہ دے گی نہ کچھ اور لیکن جب خالص خدا ہی کا ہو
جاوے تو خدا تعالیٰ اس کی خاص حفاظت کرتا ہے اگر چہ وہ سب کا خدا ہے مگر جو اپنے آپ کو خاص کر
تے ہیں ان پر خاص تجلی کرتا ہے اور خدا کے لئے خاص ہونا یہی ہے کہ نفس، بالکل چکنا چور ہو کر اس کا
کوئی ریزہ باقی نہ رہ جائے“۔ (ملفوظات جلد پنجم صفحه ۱۷۰)
حفاظت کا جہاں تک تعلق ہے خدا تعالیٰ کی ایک حفاظت عام ہے اس کے بغیر تو کوئی جانور ،
کوئی کیڑا تک محفوظ نہیں وہ حفاظت رحمن کی حفاظت ہے۔ اور یہاں ایک حفاظت خاص مراد ہے جو
واقعہ اس رحمن کے بندے بن چکے ہوں ان کو پھر اللہ تعالی ایک خصوصی حفاظت کے سائے میں
رکھتا ہے اور یہ تب نصیب ہوتا ہے کہ نفس بالکل چکنا چور ہو جائے اور اس کا کوئی ریزہ بھی باقی نہ رہے ۔
اپنی نفسانیت کچھ مدار ہے سب کچھ خدا کا ہو چکا ہو امية العمر الية الكبيرة
اس لئے میں بار بار اپنی جماعت کو کہتا ہوں کہ بیعت پر ہر گز ناز نہ کرو۔ اگر دل پاک نہیں :
ہے ہاتھ پر ہاتھ رکھنا کیا فائدہ دے گا۔ جب دل دور ہے ، جب دل اور زبان میں اتفاق نہیں تو میرے
ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر منافقانہ اقرار کرتے ہیں تو یاد رکھو ایسے شخص کو دو ہر اعذاب ہوگا مگر جو سچا اقرار
کرتا ہے اس کے بڑے بڑے گناہ بخشے جاتے ہیں اور اس کو ایک نئی زندگی ملتی ہے"۔ (ملفوظات جلد
پنجم صفحه (۷)۔
اس ای گناه کبیرہ بھی اگر اس دنیا میں ہی ان کا احساس پیدا ہو چکا ہو تو وہ سب بخشے جا سکتے ہیں
مگر تو بہ کرنے والے کا دل سچا ہونا چاہئے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:
”میرے ہاتھ پر تو بہ کرنا ایک موت کو چاہتا ہے تاکہ تم نئی زندگی میں ایک اور پیدائش
حاصل کرو۔ اس دنیا میں ایک پیدائش تو ماں کے پیٹ سے ہوتی ہے اور ایک پیدائش اس وقت ہوتی
ہے جب انسان کچے معنوں میں خدا تعالیٰ کا بندہ بنتا ہے گویا وہ اُسی وقت پیدا ہوا ہے اور جیسے ہاں کے پیٹ
سے پیدائش کے وقت بچہ معصوم ہوتا ہے حقیقی معصومیت اس کو دوبارہ تب نصیب ہوتی ہے جبکہ وہ
دوبارہ خدا کی خاطر ایک نئی زندگی یاتا ہے۔ بیعت اگر دل سے نہیں تو کوئی نتیجہ اس کا نہیں۔ میری
ستمبر ۱۹۹۹ء تا ۳۰ ستمبر ۱۹۹۹ء ) 7(
بیعت سے خدا دل کا اقرار چاہتا ہے۔ پس جو بچے دل سے مجھے قبول کرتا ہے اور اپنے گناہوں سے کچی
تو بہ کرتا ہے غفور رحیم خدا اس کے گناہوں کو ضرور بخش دیتا ہے اور وہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے ماں کے
پیٹ سے نکلا ہے۔ تب فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں“۔ (ملفوظات جلد سوم صفحہ ۲۶۲) را
یہ دوسری زندگی ہے۔ یہ روح القدس سے ہمیشگی کی زندگی ملتی ہے۔ فرشتے اس کی حفاظت
کرتے ہیں سے مراد یہ نہیں ہے کہ صرف ظاہری حفاظت کرتے ہیں۔ یہ حفاظت کرتے ہیں کہ ہر
قسم کی گناہوں کی آلائش سے اس کو پاک ہی رہنے دیں اور شیطان کے حملوں سے اس کو بچاتے ہیں۔
فرمایاد کھو وو "مولوی عبد اللطیف صاحب شہید اسی بیعت کی وجہ سے پتھروں سے مارنے
گئے۔ ایک گھنٹہ تک برابر ان پر پتھر برسائے گئے حتی کہ ان کا جسم پتھروں میں چھپ گیا۔ مگر انہوں
نے اف تک نہ کی۔ ایک پیچ تک نہ ماری بلکہ اس کو اس ظالمانہ کارروائی سے پیشتر تین بار خود امیر نے
توبہ کرنے کے واسطے کہا اور وعدہ کیا کہ اگر تم تو بہ کرو تو معاف کر دیا جائے گا اور پیشتر سے زیادہ عزت
اور عہدہ عطا کیا جائے گا مگر وہ تھا کہ خدا کو مقدم کیا اور کسی دکھ کی جو خدا کے واسطے ان پر آنے والا تھا
پرواہ نہ کی اور ثابت قدم رہ کر ایک نہایت عمدہ زندہ نمونہ اپنے کامل ایمان کا چھوڑ گئے ۔ بڑے فاضل
اور عالم اور محدث تھے ، مُحدث بھی تھے اور مُحدث بھی تھے ۔ "سنا سنا ہے کہ جب ان کو پکڑ کے لیے
جانے لگے تو انہیں کہا گیا کہ اپنے بال بچوں سے مل لو ، ان کو دیکھ لو مگر انہوں نے کہا کہ اب کچھ
ضرورت نہیں۔ ہو سکتا ہے ان کی محبت مجھے اپنی طرف کھینچ لے یا ان کا غم مجھے بے قرار کر دے۔
انہوں نے کہا کہ اب کچھ ضرورت نہیں۔ یہ ہے بیعت کی حقیقت اور غرض و غایت “۔
جمال (ملفوظات جلد دهم صفحه (۱۳۰)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام فرماتے ہیں ہیں ا ا ا ا ت الانا
میں ان لوگوں کے لئے جنہوں نے بیعت کی ہے چند نصیحت آمیز کلمات کہنا چاہتا ہوں۔ یہ بیعت تخم
ریزی ہے اعمال صالحہ کی“۔
پس عالمی بیعت میں شامل ہونے والے خصوصیت سے ، غور سے اس بات کو سن لیں اور جو
نہیں سن سکتے وہاں مبلغین اور معلمین اس بات کو آگے پہنچا دیں۔ جو حاضر ہے وہ غائب کو پیغام پہنچا
دے۔ یہ بیعت تخم ریزی ہے اعمال صالحہ کی “۔ اس بیعت کے نتیجے میں بیج بویا جارہا ہے نیک اعمال
کا۔ " جس طرح کوئی باغبان درخت لگاتا ہے یا کسی چیز کا بیج ہوتا ہے پھر اگر کوئی شخص بیج بو کری درخت
لگا کر وہیں اس کو ختم کر دے اور آئندہ آبپاشی اور حفاظت نہ کرے تو وہ تخم بھی ضائع ہو جاوے گا“۔
کتنے ہیں کثرت سے جو آرہے ہیں اگر ان کی حفاظت ہم نے نہ کی تو وہ تخم ضائع ہو جائے گا اس کا گناہ ہم
پر بھی کچھ پڑے گا کہ ہم نے خدا کے نام پر کسی کو بلایا اور پھر اس کی پوری حفاظت نہ کر سکے۔
یاد رکھو بیعت کے وقت تو بہ کے اقرار میں ایک برکت پیدا ہوتی ہے اگر ساتھ اس کے
دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کی شرط لگادے تو ترقی ہوتی ہے۔ مگر یہ مقدم رکھنا تمہارے اختیار میں نہیں
بلکہ امداد انہی کی سخت ضرورت ہے جیسے اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سُبُلنا ۔ کہ جو لوگ کوشش کرتے ہیں ہماری راہ میں انجام کار راہنمائی پر پہنچ جاتے ہیں۔ جس طرح وہ
دانہ تخم ریزی کا بدوں کوشش اور آبپاشی کے بے برکت رہتا ہے بلکہ خود بھی فنا فق ہو جاتا ہے اسی طرح تم
بھی اس اقرار کو ہر روز یاد نہ کرو گے اور دعائیں نہ مانگو گے کہ خدایا ہماری مدد کر تو فضل الہی وارد نہیں
ہو گا اور بغیر امداد الہی کے تبدیلی ناممکن ہے۔ اگر بیج بو کر صرف دعا کرتے ہیں تو ضرور محروم رہیں
گے۔
اگر بیج بو کر اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتے اور دعا کرتے ہیں تو وہ بھی ایک قسم کا شرک ہے۔
پوری کوشش کریں اور پھر دعا کریں تو یہ بچے ایمان کا ماحصل ہے پھر جو کچھ نصیب ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ہی نصیب ہوتا ہے۔ فرمایا ایک کسان ایک تو سخت محنت اور قلبہ رانی کرتا ہے وہ تو
ضرور زیادہ کامیاب ہو گا “۔ زیادہ کامیاب ہو گا میں لفظ "زیادہ" نے بعض استثناءات بھی پیش نظر
رکھ لئے ہیں عام طور پر کامیاب ہوتے ہیں مگر بعض دفعہ نہیں بھی ہوتے۔ پس جو محنت کرتا رہتا ہے
وہ دوسروں کی نسبت زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔ دوسر اکسان محنت نہیں کرتا یا کم کرتا ہے اس کی پیداوار
ہمیشہ ناقص رہے گی جس سے وہ شاید سرکاری محصول بھی ادا نہ کر سکے اور وہ ہمیشہ مفلس رہے گا اسی
طرح دینی کام بھی ہیں انہی میں منافق، انہی میں نکھے، انہی میں صالح، انہی میں ابدال، غوث اور قطب
بنتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے نزدیک درجہ پاتے ہیں اور بعض چالیس برس سے نماز پڑھتے ہیں مگر ہنوز روز
اول ہی ہے st فيلو الوب اس
اچانک اگر یاد آئے تو اس وقت سمجھ آتی ہے کہ بعض دفعہ سالہا سال کی عبادتیں فرضی
عبادتیں ہیں انسان اپنے ہی خیالات میں ، اپنی ہی خواہشات میں ، اپنی تمناؤں میں ڈوبا رہتا ہے اور خدا
کے حضور وہ عباد میں قبول نہیں ہوتیں۔ اور کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی تھیں روزوں سے کوئی فائدہ
محسوس نہیں کرتے۔ بہت لوگ کہتے ہیں کہ ہم بڑے متقی اور مدت کے نماز خواں ہیں مگر ہمیں امداد
نہیں ملتی اس کا سبب یہ ہے کہ رسمی اور تقلیدی عبادت کرتے ہیں۔ ترقی کا کبھی خیال نہیں۔ گناہوں کی
جتج ہی نہیں، بچی تو بہ کی طلب ہی نہیں۔ پس وہ پہلے قدم پر ہی رہتے ہیں ایسے انسان بہائم یعنی جانور
اوں سے کم نہیں۔ ایسی نمازیں خدا تعالی کی طرف سے ویل لاتی ہیں۔ وَيْلٌ للمُصَلَّيْن جو قرآن
میں آتا ہے اس کی طرف اشارہ ہے کہ نمازیں پڑھ رہے اور نمازیں ہلاکت ہو تجھ پر، ہلاکت ہو تجھے
پر کی آواز میں دے رہی ہیں۔ اگر نمازیں ہی جو کامیابی کا راز میں ہلاکت کا پیغام دے رہی ہوں تو انسان
کے بچنے کی پھر کیا امید باقی رہتی ہے۔
نماز تو وہ ہے جو اپنے ساتھ ترقی لے آوے۔ پس رسم اور رسمی عبادت ٹھیک نہیں۔ ہماری
جماعت بھی اگر بیچ کا بیج ہی رہے گی تو تو کچھ فائدہ نہ ہو گا۔ جو ر جوردی دی رہتے ہیں خدا تعالیٰ ان کو بڑھاتا نہیں۔
پس تقویٰ عبادت اور ایمانی حالت میں ترقی کرو۔ یاد رکھو کہ نری بیعت اور ہاتھ پر ہاتھ رکھنا کچھ بھی
سود مند نہیں۔ اس دھو کہ میں نہ رہو کہ ہم نے ہاتھ پر ہاتھ رکھ لیا ہے اب ہمیں کیا غم ہے۔ ہدایت
بھی ایک موت ہے۔ جو شخص یہ موت اپنے پر وارد کرتا ہے اس کو پھر نئی زندگی دی جاتی ہے اور یہی
اصفیاء کا اعتقاد ہے۔ اللہ تعالٰی نے بھی اسی ابتدائی حالت کے واسطے فرمایا يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ
انفسکم یعنی پہلے اپنے آپ کو درست کرو، اپنے امراض کو دور کرو، دوسروں کی فکر مت کرو۔ ہاں
رات کو اپنے آپ کو درست کرو اور دن کو دوسروں کو بھی ہدایت کر دیا کرو۔
بہت عظیم الشان معرفت کا نکتہ ہے۔ رات کو جب اور کوئی نہیں دیکھ رہا ہوتا، صرف خدا
دیکھ رہا ہوتا ہے اس وقت اپنے آپ کو درست کرو گے تو دن کی روشنی میں تم ہدایت دینے کے مستحق
ہو گے۔ اس وقت سب لوگ سن رہے ہونگے۔ تو سچی ہدایت وہی دے سکتا ہے جس نے رات کو اپنی
اصلاح کی۔ لوگوں کی نظروں سے چھپ کر اپنی اصلاح کی اور پھر دن دہاڑے مجبور ہو کر وہ ہدایت دینے
کے لئے نکلا ہے۔ نہ کہ نفس کی بڑائی کی خاطر ۔ ”ہاں رات کو اپنے آپ کو درست کرو اور دن کو
دوسروں کو بھی ہدایت کر دیا کرو“۔
جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات میں کسی
جگہ بھی کوئی ایسی تکرار نہیں کہ جو اس مضمون کو بے کار اور زائدہ بنادے۔ ہر تکرار کے اندر ایک ایسا
نکتہ معرفت بیان ہوتا ہے جو ایک نیا چشمہ جاری کر دیتا ہے۔
خدا تعالیٰ تمہیں بخشے اور تمہارے گناہوں سے تمہیں مخلصی دے اور تمہاری کمزوریوں کو
تم سے دور کرے اور اعمال صالحہ اور نیکی میں ترقی کرنے کی توفیق دیوے۔ آمین۔ (الحکم جلدہ
نمبر ۳۹۳۸ صفحه ۶ تا ۸ بتاریخ ۱۰ تا ۱۷ نومبر مقام)
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس اقتباس پر اب میں اس خطبے کو ختم کر تا ہوں
کیونکہ اب ویسے بھی بعینہ وقت ہو چکا ہے۔ اب انشاء اللہ نماز کی تیاری کرتے ہیں۔
۱۹۹۹ء تا ۳۰ / ستمبر ۱۹۹۹ء