Laziness Should not be Shown in Paying Debts

Friday Sermon, 17 September 1999: Laziness Should not be Shown in Paying Debts

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرضوں کی بروقت ادائیگی اور امانتوں کی پاسداری کی اہمیت بیان فرمائی ہے۔ آپ نے احادیث نبوی کی روشنی میں وضاحت کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قرض سے پناہ مانگی کیونکہ مقروض اکثر جھوٹ اور وعدہ خلافی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے نصیحت فرمائی کہ قرض کی ادائیگی میں سستی اور خیانت سے بچنا سچے ایمان کا تقاضا ہے۔

موضوعات: ادائیگی قرض، واپسی امانت، احادیث نبوی، سچائی اور دیانت داری، خیانت سے پرہیز

خطبه جمعه
قرضوں کی ادائیگی میں سستی نہیں کرنی چاہئے اور ہر قسم کی
خیانت اور بے ایمانی سے دور بھاگنا چاہئے
حضرت رسول کریم ﷺ اس شخص کا جنازہ نھیں پڑھتے تھے جس پر قرضه هوتا تها
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۷ ار ستمبر 1999ء بمطابق ۷ از تبوک ۱۳۷۸ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ) بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين – إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
وَمِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِقِنْطَارٍ يُؤَدَّةٍ إِلَيْكَ. وَمِنْهُمْ مَّنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِدِينَارٍ لا
يُؤدّة إِلَيْكَ إِلامَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَائِمًا . ذلك بأنّهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّينَ سَبيل.
وَيَقُوْلُوْنَ عَلَى اللهِ الكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (سورة آل عمران آیت ۷۶
اور اہل کتاب میں سے وہ بھی ہے کہ اگر تو ڈھیروں مال امانت بھی اس کے پاس رکھوا
دے تو وہ ضرور تجھے واپس کر دے گا اور ان میں ایسا بھی ہے کہ اگر تو اسے ایک دینار بھی دے تو
اسے تجھے واپس نہیں کرے گا سوائے اس کے کہ تو اس پر نگران کھڑار ہے۔ یہ اس وجہ سے ہے
کہ کہ وہ یہ یہ کہتے ہیں کہ ہم پر امیوں کے بارے میں کوئی الزام نہیں اور وہ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں
جبکہ وہ اس بات کو جانتے ہیں۔
ای تعلق میں میں نے چند احادیث نبوی کا انتخاب کیا ہے اور چونکہ اب تک جتنے بھی
خطبات ہو چکے ہیں وہ اکثر اب اس موقع پر آچکے ہیں کہ وہ دہرائے جائیں۔ پہلے میرا طریق یہی
ہوا کرتا تھا کہ عوام الناس کو سمجھانے کے لئے، تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ کو سمجھانے کے لئے
احادیث کی بھی پوری لمبی تشریح کیا کرتا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام
کی بھی جو احادیث ہی کی تشریح تھی لمبی تشریح کیا کرتا تھا لیکن یہ ساری باتیں دہرائی جاچکی ہیں
مجھے نہیں علم کہ مجھ سے پہلے کبھی کسی خلیفہ نے اس تسلسل کے ساتھ خطبات دئے ہوں کہ
شاذ کے طور پر ہی کبھی کوئی ناغہ ہوا ہو اس لئے وہ تمام مضامین جن کی جماعت کو سمجھانے کی
ضرورت ہے وہ میں جہاں تک ممکن ہے سمجھا چکا ہوں اس لئے اب اختصار سے کام لوں گا اور میں
یقین رکھتا ہوں کہ اس اختصار سے یہ پیغام پہنچ جائے گا۔
اس مختصر تعارف کے بعد اب ایک حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت بیان
کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا:
"جس شخص نے لوگوں سے واپس کرنے کی نیت سے مال لیا اللہ تعالی اس کی طرف
سے ادائیگی کرادے گا“۔
یہ بہت ہی اہم نکتہ ہے جس نے واپس کرنے کی نیت سے مال لیا اس کو اللہ تعالی توفیق
عطا فرما دیتا ہے کہ وہ اس مال کو واپس کر دے۔
اور جو شخص ان (اموال) کو تلف کرنے کی نیت سے لے گا اللہ تعالیٰ اسے تلف
کر دے گا۔ (بخاری کتاب الاستقراض واداء الديون باب أداء الدين)
یہ ایک عام تجربہ ہے آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ نیت پر بہت حد تک انحصار ہے۔
اگر مال لیا جائے اس نیت کے ساتھ کہ توفیق کے مطابق ضرور واپس کروں گا تو اللہ تعالی توفیق
بڑھا دیتا ہے اور اگر کھانے پینے کی خاطر لے لے تو پھر وہ مال بھی ضائع ہو جاتا ہے۔ نہ اس کا دین
رہانہ اس کی دنیار ہی۔
عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے
نہیں بتایا کہ رسول اللہ صا الله ﷺ نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ ! میں گناہوں اور قرض
سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ کسی کہنے والے نے عرض کی یارسول اللہ ! آپ اللہ تعالی سے قرض
کے بارہ میں کتنی ہی زیادہ پناہ طلب کرتے ہیں۔ اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ و وعلی آلہ وسلم نے
فرمایا ایک شخص جب مقروض ہو جاتا ہے تو بات کرتے وقت جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کر کے
خلاف ورزی کرتا ہے۔ (بخاری کتاب الاستقراض و اداء الديون ـ باب من استعاذ من الدين)
یہ بھی ایک عام انسانی تجربہ ہے کہ جس شخص نے قرض لیا ہو اور دراصل اس سے مراد وہ قرض
ہے جو تلف کرنے کی نیت سے لیا ہو تو پھر وہ شخص لازماً جھوٹ بھی بولتا ہے ، وعدہ خلافی بھی
کرتا ہے۔ ایک جرم دوسرے جرموں کی طرف راہنمائی کرتارہتا ہے۔
ادائیگی قرض کی اہمیت کے متعلق ملفوظات میں سے اب ایک اقتباس میں آپ کے
سامنے رکھتا ہوں۔ ایک شخص کاذکر ہوا کہ وہ ایک دوسرے شخص کی امانت جو اس کے پاس جمع
تھی لے کر کہیں چلا گیا۔ فرمایا:
ادائے قرضہ اور امانت کی واپسی میں بہت کم لوگ صادق نکلتے ہیں اور لوگ اس کی
پرواہ نہیں کرتے حالانکہ یہ نہایت ضروری امر ہے۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم اس شخص کا جنازہ نہیں پڑھتے تھے جس پر قرضہ ہو تا تھا“۔
بعض دفعہ ایسا بھی ہوا کہ قرضہ تھا کسی پر مگر کسی اور صحابی نے اس وقت اس کا قرضہ ادا
کر دیا پھر اس کی نماز جنازہ پڑھی لیکن اگر اس کے بغیر کوئی جس کا کوئی قرضہ ادا کرنے والا
نہ ہو تا تھا اور نہ اس کے ترکہ میں یہ استطاعت تھی کہ وہ پورا قرضہ اتار سکے تو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و علی آلہ وسلم اس کا جنازہ نہیں پڑھتے تھے۔
دیکھا جاتا ہے کہ جس التجا اور خلوص کے ساتھ لوگ قرض لیتے ہیں اسی خندہ پیشانی
کے ساتھ واپس نہیں کرتے بلکہ واپسی کے وقت ضرور کچھ نہ کچھ تنگی ترشی واقع ہو جاتی ہے“۔
اکتوبر ۱۹۹۹ء تا ۲۸ اکتوبر ۱۹۹۹ء . )5(

اور جو تعلقات ہیں وہ مزید بگڑتے چلے جاتے ہیں ۔ ایمان کی سچائی اسی سے پہچانی جاتی جماعت میں بھی ایسے لوگ ہیں جو بہت کم توجہ کرتے ہیں اپنے قرضوں کے ادا کرنے میں۔ یہ
ہے۔ (ملفوظات جلد پنجم ، جدید ایڈیشن، صفحه ۲۶۴) عدل کے خلاف ہے۔ آنحضرت صلى الله یہ تو ایسے لوگوں کی نماز نہ پڑھتے تھے ۔ پس تم میں سے
مزید حضور فرماتے ہیں : ” توبہ استغفار کرتے رہو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جو ہر ایک اس بات کو خوب یاد رکھے کہ قرضوں کے ادا کرنے میں سستی نہیں کرنی چاہئے اور ہر
استغفار کرتا ہے اس کے رزق میں کشائش دیتا ہے۔ قسم کی خیانت اور بے ایمانی سے دور بھاگنا چاہئے کیونکہ یہ امر الہی کے خلاف ہے جو اس نے اس
(ملفوظات جلد پنجم جدید ایڈیشن، صفحه ۴۳۴) آیت میں دیا ہے“۔ (ملفوظات جلد چہارم جدید ایڈیشن صفحه ۶۰۷)
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ ان امور کی پرواہ نہیں کرتے اور ہماری

آج 10 میں سے 10 باقی