The Concept of 'Tawakkul' (Trust in God) Applies to all Areas of Life
Friday Sermon, 24 September 1999: The Concept of 'Tawakkul' (Trust in God) Applies to all Areas of Life
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے توکل کے وسیع اور گہرے مفہوم پر تفصیلی روشنی ڈالی جو انسانی زندگی کے ہر شعبے پر محیط ہے۔ انہوں نے نظامِ قدرت کی مثالوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے واضح کیا کہ توکل تدبیر اور محنت چھوڑ دینے کا نام نہیں بلکہ تدبیر کے بعد معاملہ خدا پر چھوڑنے کا نام ہے۔ نیز انہوں نے رزق کی تلاش میں صبر، خودداری اور دعاؤں کے ذریعے حاصل ہونے والی الٰہی حفاظت کی اہمیت بیان فرمائی۔
موضوعات: حقیقتِ توکل، تدبیر اور توکل کا تعلق، صبر اور طلبِ رزق، نظامِ قدرت کے شواہد، دعا اور الٰہی حفاظت
خطبه جمعه
توکل کا مضمون زندگی کے ھر پھلو پر حاوی
تو کل کرنے والے اور نہ تو کل کرنے والوں میں بہت نمایاں فرق ہوتا ہے
جو سچا توکل کر کے چلتے ھیں اللہ تعالیٰ ان کوهزار نقصانات سے بچاتاہے
خطبہ جمعہ ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۲۴ / ستمبر ۱۹۹۹ء بمطابق ۲۴ / تبوک ۱۳۷۸ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبدہ و رسولہ
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم .
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
﴿وَقَالَ مُوسَى يُقَوْم إِن كُنتُمْ امَنتُمْ بِاللهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوْا إِن كُنتُمْ مُسْلِمَيْنَ.
وَقَالُوْا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةٌ لِّلْقَوْمِ الظَّلِمينَ
(سورة يونس آیت ۸۶،۸۵)
اور موسیٰ نے کہا اے میری قوم گر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اس پر تو شل کرو اور تم نفی
الحقیقت فرمانبردار ہو جاؤ۔ تو انہوں نے جو ابا کہا اللہ پر ہی ہم تو کل رکھتے ہیں۔ اے ہمارے رب
ہمیں ظالم لوگوں کے لئے ابتلاء نہ بنانا۔
اس ضمن میں سب سے پہلی حدیث جو میں نے چینی ہے وہ حضرت مغیرہ بن ابی قره
السدوسی سے مروی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ایک
شخص نے کہا یا رسول اللہ! کیا میں اس (اونٹی) کو باندھوں اور پھر تو گل کروں یا اسے کھلا چھوڑ
دوں اور پھر تو گل کروں۔ تو آپ نے فرمایا اسے باند ھو اور پھر تو گل کرو۔
(ترمذی ابواب القيامة )
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی حدیث کی روشنی میں فرماتے ہیں:
”خدا تعالیٰ پر بھروسہ کے یہ معنے نہیں ہیں کہ انسان تدبیر کو ہاتھ سے چھوڑ دے بلکہ یہ
معنے ہیں کہ تدبیر پوری کر کے پھر انجام کو خدا تعالیٰ پر چھوڑے اس کا نام تو گل ہے اور اگر تدبیر
نہیں کرتا اور صرف تو گل کرتا ہے تو اس کا تو گل پھوکا (جس کے اندر کچھ نہ ہو) ہو گا اور اگر
نری تدبیر کر کے اس پر بھروسہ کرتا ہے اور خدا تعالیٰ پر تو گل نہیں کرتا تو وہ تدبیر بھی پھو کی"
(یعنی جس کے اندر کچھ نہ ہو) وہ تدبیر بھی پھوکی ہو گی ۔ ایک شخص اونٹ پر سوار تھا۔
آنحضرت ا اللہ کو اس نے دیکھا۔ تعظیم کے لئے نیچے اترا اور ارادہ کیا کہ تو تحل کرے اور
تدبیر نہ کرے۔ چنانچہ اس نے اونٹ کا گھٹنانہ باندھا۔ جب رسول اللہ ﷺ سے مل کر آیا تو دیکھا
کہ اونٹ نہیں ہے۔ واپس آکر آنحضرت ﷺ سے شکایت کی کہ میں نے تو تو گل کیا تھا لیکن
میرا اونٹ جاتا رہا۔ آپ نے فرمایا کہ تو نے غلطی کی۔ پہلے اونٹ کا گھٹنا باندھتا پھر تو گل کرتا تو
ٹھیک ہوتا“۔ (ملفوظات جلد ششم، مطبوعه لندن صفحه ۳۳۴)
در اصل تو گل کا مضمون ہماری ساری زندگی پر پھیلا پڑا ہے۔ زمیندار جب بیج ہوتے ہیں
وہ دراصل اپنے زور سے تو بیج نہیں لگاتے ۔ وہ تو بیچ پھینک دیتے ہیں اور نظام قدرت ہے جس
نے بیج کے اندر پیچ در پیچ باریکیان پیدا کر رکھی ہیں۔ اس پیج کے اندر جو اگنے کا مادہ ہے وہ اتنا
حیرت انگیز ہے کہ اگر انسان اس پر غور کرے تو محو حیرت رہ جائے کہ کتنی باریکیاں ہیں۔ ورنہ
دیکھنے میں تو بظاہر ایک دانہ ہے جس کو پھینک دیا اور وہ آگ آیا۔ اور پھر اس کے ساتھ وتر کا آنا، پیج
کا مناسب زمین پر پڑنا، بارش کا پانی نہ زیادہ ہونایا کم ہونا، یا ویسے کھیت کا پانی نہ زیادہ ہو نہ کم دیا ہو ،
بہت سے ایسے مواجہات ہیں جو بیج کے اگنے کے لئے ضروری ہیں۔
پس ہم لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تو شل شاید اسی کا نام ہے کہ کسی پر توکل کر لو، کسی پر اعتبار
کر لو۔ تو گل بہت گہرا مضمون ہے۔ ایک بیج کی مثال دیکھیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس
پر غور کرتے چلے جائیں تو جتنا غور کریں گے اس میں عظیم الشان گہرائی پر گہرائی اور گہرائی پر
گہرائی نظر آتی چلی جائے گی۔ پھر وہ بیج کا نظام پیدا کیسے ہوا، آغاز اس کا کیسے ہوا، کیوں ہر بیج کو
اپنے سایچ پیدا کرنے کی صلاحیت نصیب ہوئی اور پھر بیج بھی تو کئی قسم کے ہیں۔ کئی بیج ایسے ہیں
کہ جن کو پھیلانے کے لئے خاص قسم کی شکل ضروری ہے کیونکہ اس کے اوپر نور آتا ہے اور وہ
پی بیج ہلکا ہو کے ہواؤں سے اڑتا ہے اور اتنا اڑتا ہے کہ بعض دفعہ سمندر پار چلا جاتا ہے۔ اب خدا
تعالیٰ نے دنیا میں جو بیچ پھیلانے کا انتظام کیا ہوا ہے یہ بھی تو تو گل ہی ہے اور انسان کبھی غور
نہیں کرتا کہ اس تو گل کے بغیر ہمارا ایک چھوٹے سے چھوٹا بیچ بھی جسے آگ کا پودا کہتے ہیں اس
کا بیج بھی نہیں پھیل سکتا۔ حیرت انگیز نظام ہے کہ بعض دفعہ ، بعض گٹھلیاں ایسی ہیں کہ جن کو
جب تک کوئی جانور کھانہ لے وہ گل ہی نہیں سکتیں۔ مثلا ہا تھی جب وہ کھا لیتا ہے تو اس کے پیٹ
کے تیزاب سے وہ گلتی ہیں اور چونکہ ہاتھی لمبے سفر کرتے ہیں اس لئے جب ان کو نکالتے ہیں تو
ان میں اگنے کی صلاحیت پیدا ہو چکی ہوتی ہے۔ پس نظام قدرت تو ایسا عجیب نظام ہے کہ ذرہ ذرہ
میں خدا دکھائی دیتا ہے، اگر انسان کو دیکھنے کی بصارت ہو تو اس لئے تو شکل کے مضمون کو یونہی
عام نہ سمجھیں، بہت گہرا اور وسیع مضمون ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا۔ حضرت عمر بن خطاب سے مروی ہے
کہ حضرت رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تم اللہ پر ایسا تو گل کرو جیسا کہ حق ہے تو تمہیں ویسے
رزق دیا جائے گا جیسے پرندوں کو دیا جاتا ہے۔ وہ خالی پیٹ صبح کو نکلتے ہیں اور بھرے پیٹوں سے
شام کو واپس آتے ہیں“۔(ترمذی ابواب الزهد)۔
یہ مضمون بھی دوہرے معنی رکھتا ہے۔ پرندہ اڑ کر جب جاتا ہے تو محنت کرتا ہے، بیج کو
تلاش کرتا ہے، کھودتا ہے۔ اس کو پتہ ہے کونسی جگہ کھودی جائے گی تو وہاں سے بچ نکلے گا۔ تو اگر
غریب انسان ہے اور کلہاڑا لے کر نکل جائے یا اور کوئی ایسا ہتھیار لے کر جس کو چلانے سے اس
اکتوبر ۱۹۹۹ء تا ۴ / نومبر ۱۹۹۹ ) 5(
کی روزی کمائی جاسکتی ہے تو اس نے خدا پر تو کل کیا اور لوگوں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے۔
خدا پر ایسے تو گل سے ، یہ ہمارا ایسا خدا ہے کہ وہ ضرور پھر روزی کے سامان پیدا کر دے گا۔
بعض لوگوں کو اس کے بر عکس یہ عادت ہوتی ہے کہ اپنا فقر بنگا کرتے ہیں۔ بظاہر کہتے
ہیں کہ ہم نے مانگا تو کچھ نہیں ، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا مگر ان کا چہرہ، ان کی آنکھیں، ان
کا جسم بول رہا ہوتا ہے کہ ہمیں کچھ دو۔ غرضیکہ پہنچانے والے پہچان لیتے ہیں۔ ان کی پیشانی پہ جو
علامتیں ہیں ان سے ہی پتہ چل جاتا ہے اور بعض لوگ باوجود فاقہ کشی کے اپنے آپ کو چھپاتے
ہیں اور سنبھال کے رکھتے ہیں۔ ہنس کر بات کرتے ہیں، چہرے پر اپنی بھوک کا اثر نہیں آنے
دیتے ۔ پس ایسی صورت میں تو شکل کے مضمون کو دیکھیں تو کتنا بدلتا جاتا ہے۔ محض مانگنا ہی
نہیں، حالت غریبانہ بنا کر اگر حالت مانگنے لگے تو وہ بھی تو شکل کے خلاف ہے۔
چنانچہ فرمایا تمہیں رزق دیا جائے گا جیسے پرندے کو دیا جاتا ہے۔ وہ خالی پیٹ صبح کو نکلتے
نہیں اور بھرے پیٹیوں کے ساتھ شام کو واپس لوٹتے ہیں۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی
آلہ وسلم نے فرمایا۔ میری اُمت کے ستر ہزار لوگ جنت میں بغیر حساب کے داخل ہونگے۔
یہاں ستر ہزار سے مراد ایک تکمیل کا لفظ ہے ۔ ستر جس میں سینکڑوں ستر ہو سکتے ہیں
اللہ کی مرضی ہے جتنا چاہے بڑھا دے اور اس کا بھی تو کل سے تعلق ہے۔ اگر تو گل ہو کہ اللہ
تعالی بخش دے گا تو خدا جانے پہلے کتنے ستر ہزار ہو گزرے ہیں یا ستر ستر ہزار ہو گزرے ہیں اور
کتنے آئندہ آنے والے ہیں، دنیا کتنی باقی ہے اور ہر نسل جو ہے وہ اللہ پر تو گل کرے تو وہ اس
کے گناہ بخش سکتا ہے اور جب چاہے گا بخش دے گا۔
لیکن ساتھ ایک شرط رسول اللہ ﷺ نے مقرر فرمائی ہے۔ یہ لوگ ہونگے جو دوسروں
کے عیوب کی تلاش میں لگے نہیں رہتے اور نہ ہی فال لینے والے ہو نگے بلکہ اپنے رب پر تو کل
کرتے ہونگے۔ (بخاری کتاب الرقاق)
اب یہ دو باتیں ہیں ان کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ جو لوگوں کے عیوب کی تلاش میں
رہتے ہیں وہ پردہ دری کرتے ہیں اور جو پر دو دری کرنے والے ہوں ان کو اللہ پر تو گل کا کوئی حق
نہیں۔ کئی گناہ اچھل کر خود بخود باہر آ جاتے ہیں ۔ وہ جب خدا مناسب سمجھے ان کو باہر نکال
دیتا ہے مگر ایک مومن ایک نیک ظن انسان گناہ کی تلاش میں نہیں رہتا اور جو گناہ کی تلاش میں
نہیں رہتا اللہ بھی اس سے ایسا ہی سلوک فرماتا ہے۔
اور دوسرا ہے اور فال نہ لینے والے ۔ فال لینے کا مطلب یہ ہے کہ انکل مار کے بعض
دفعہ تیروں سے یا بعض دفعہ دوسری چیزوں سے فال کی جاتی ہے کہ یہ ہو جائے گا تو یوں ہو جائے
گا، یہ ہو جائے گا تو یوں کروں گا۔ یہ ساری گئیں ہیں۔ اس کو تو گل نہیں کہتے۔ تو گل یہ ہے کہ
غور کرنے یہ رستہ بہتر ہو گا اور حالات یہ بتاتے ہیں کہ بظاہر یہ رستہ بہتر ہو گا پھر اس رستے کے
پیچھے چل پڑے۔ فال نکالنے والے تو ہمیشہ دھوکا کھاتے ہیں۔
ترمذی کی ایک حدیث ہے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے
کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کو فاقہ نہ آلیا اور اس نے
اس فاقہ کی حالت کو لوگوں کے سامنے پیش کیا تو اس کا فاقہ دور نہ ہو گا“۔
یہ جو پیش کرنے کا مضمون ہے یہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں خواہ زبان سے پیش کر بے خواہ
آثار سے پیش کرے ایسے لوگ ہمیشہ فاقہ کا شکار ہی رہتے ہیں۔ لوگوں کی خیرات سے کسی کا کچھ
نہیں بنا کرتا۔ اور جس کو فاقہ آیا اور اسے وہ اللہ کے سامنے پیش کرے تو اللہ تعالیٰ جلد یا بدیر
اس کے لئے رزق نازل کرے گا“۔ (ترمذی کتاب الزهد)۔ یہاں جلد یا بدیر کا لفظ بہت ہی اہمیت
رکھتا ہے۔
تو گل کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تم نے ادھر تو کل کیا اور ادھر کہیں سے روٹی مل گئی۔
تو گل کا مطلب تو یہ ہے کہ انسان اصرار کے ساتھ تو کل پر بیٹھا ر ہے اور پھر یقین کرے کہ
بالآخر میر اخد امیر سے رزق کا سامان پیدا کر دے گا۔
ایک شخص کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ اسے بہت زاہد بننے کا شوق تھا اور وہ زاہد بن کر
جنگل میں ایک درخت کے نیچے جا چھپا اور کہا کہ میں تو کسی سے نہیں مانگوں گا، اللہ مجھے رزق
دے گا تو میں لوں گا۔ اب وہ شخص کچھ دیر تو اسی طرح رہا لوگوں میں مشہور ہو گیا کہ ایک بہت
بزرگ عابد انسان بیٹھا ہوا ہے۔ لوگوں نے جگہ جگہ سے تھے لانے شروع کئے اور اس کے
درخت کے نیچے کھانوں کے ڈھیر لگ گئے اور وہ لوگوں کو بھی بانٹنے لگا۔ اب خدا تعالیٰ نے اس
کو آزمانا تھا۔ چنانچہ ایک دن ایسا ہوا کہ ہر ایک نے سمجھا کہ دوسرا لے گیا ہو گا اور اس دن اس
کو کچھ بھی نہ ملا۔ سارا دن درخت کے نیچے بیٹھارہا، بھوکا پیاسا، براحال۔ آخر خیال آیا کہ دیکھنا
چاہئے جا کر۔ باہر نکالا اور ایک جگہ جا کر ایک دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازے والے نے جب دیکھا تو
اس نے کہا او ہو آپ کد ھر آگئے ہیں۔ معاف کرنا غلطی ہو گئی ہم تو بھول ہی گئے تھے۔ ہمیں پہنچنا
چاہئے تھا۔ اس نے اس کو دو روٹیاں اور کچھ سالن دے دیا۔ وہ چلنے لگا تو کشفا اس کو اس کا وہ کتا
دکھایا گیا جو باتیں کر رہا تھا۔ کتے نے کہا میں اس دروازے پہ بیٹھا ہوا ہوں اور کسی اور دروازے پر
نہیں جاتا۔ میر احق ہے کہ ایک روٹی مجھے دو۔ اس نے وہ روٹی اس کو پکڑادی اور کھل کر چلنے لگا تھا
کہ کتا پیچھے پیچھے آگیا۔ اس نے کہا ایک روٹی سے میرا پیٹ نہیں بھرتا یہ دونوں روٹیاں تم نے
میرے مالک سے لی ہیں۔ اپنے مالک کو چھوڑ کر میرے مالک کے پاس آئے ہو اس لئے اپنے مالک
کی چیز کا میں حق دار ہوں۔ چنانچہ وہ دونوں روٹیاں پھینک کر واپس اپنے درخت پہ پر چلا گیا
اور اتفاق ایسا ہوا کہ اس وقت لوگوں کو یاد آیا اور لوگوں نے پھر وہاں رزق پہنچانا شروع کر دیا۔
خدا تعالیٰ نے سبق دینا تھا۔
دیکھو تو کل کوئی معمولی بات نہیں ہے اور نہ ہی تو گل کا یہ مطلب ہے کہ ادھر تو گل
کیا ادھر ہی فور ارزق مل گیا۔ اللہ چاہے تو فور دے دیتا ہے، نہ چاہے تو فوراً نہیں دے گا۔
دیکھیں آپ بیچ ڈالتے ہیں، تو کل کرتے ہیں، بعض دفعہ بیج ضائع ہو جاتے ہیں، بعض دفعہ فصل
اگتی بھی ہے تو جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے ” پھو کی “۔ اس کے اندر کچھ
نہیں ہوتا۔ زمیندار جانتے ہیں کہ تو گل کیا تھا اور ایک سال ایسا آیا کہ اس میں کچھ نہ نکلا۔ لیکن
تو گل کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کچھ ایسے مضمون باندھے ہیں جن پر غور کرنے کے نتیجے میں
تو شکل کے حقیقی معنی سمجھ آتے ہیں۔ یہ جو خدا تعالیٰ کا پیدائش کا نظام ہے یہ بھی ایک خاص چکر
کھاتا ہے۔ جیسا کہ حضرت یوسف کے زمانے میں سات سال کا قحط آیا تھا۔ یہ نظام بھی بعض دفعہ
پہلے رویا میں بتا دیا جاتا ہے۔ بعض دفعہ بغیر بتائے بھی اگر زمیندار غور کرے تو معلوم کرتا ہے کہ
خاص چکر ہوتا ہے۔
چنانچہ میں جو اپنی زمینوں کا انچارج مقرر تھا میں نے یہ اصول بنا کے رکھا ہوا تھا اور یہی
میں اپنے عزیز مرزا مسرور احمد صاحب کو بتاتا ہوں کہ یاد رکھو کہ ہر چوتھے سال ایک ابتلا آئے
گا اور تو شکل یہ نہیں ہے کہ کہو کہ دیکھو ہم نے یہ بیچ پھینکا اور کچھ نہیں ملا۔ تو گل کے ساتھ صبر
شامل ہے۔ تو تم جب پیج پھینکو تو صبر کرو اور اندازہ، قال نہ لگاؤ بلکہ قانون قدرت کو پر کھو اور
قانون قدرت جہاں تک میں نے پڑھا ہے مجھے یہی بتاتا ہے کہ قریباً چار سال کے بعد ایک ابتلا کا
اکتوبر ۱۹۹۹ء تا ۴ / نومبر ۱۹۹۹ء
سال آیا کرتا ہے ۔ پس جو پہلے تین سال ہیں ان میں بچا کے رکھو۔ چنانچہ حضرت یوسف
علیہ الصلوۃ والسلام کی روئیداد سے یہی پتہ چلتا ہے کہ اس وقت بچا کے رکھنا چاہئے۔ یہ نہیں کہ
جو آیا وہ سب کچھ خرچ کر دیا۔ اب یہ بھی تو شکل کے خلاف ہے کہ جو آیا سب کچھ خرچ کر دیا کہ
اللہ نے دیا اور بھی دے دے گا۔ تو نظام تو گل تو بہت گہر انظام ہے۔ ایک بات سے دوسری بات
نکلتی چلی جاتی ہے۔
حضرت ام سلمیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ آنحضور علہ جب گھر سے نکلتے
تو فرماتے تھے اللہ کے نام کے ساتھ اس پر تو گل کرتے ہوئے میں گھر سے باہر نکلتا ہوں ۔ ہر
روز جب انسان گھر سے باہر نکلتا ہے تو اس خیال سے کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے پوری
احتیاطیں بھی نہیں پوری کرتا۔ لیکن اگر احتیاطیں بھی پوری کرے تو یقین کرے کہ جب تک
خدا تعالیٰ کا فضل شامل نہیں ہوگا کوئی خرابی پیدا ہو جائے گی۔ بعض دفعہ موٹر کے ایکسیڈنٹ
ہوتے ہیں۔ ایک آدمی بہت احتیاط سے چلا رہا ہے اور ہر طرح کی بہترین کار اس نے رکھی ہوئی
ہے جس میں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں اور سامنے سے آنے والا ایک شرابی ڈرائیور ہے اس نے
اس کو ٹکر ماردی۔ تو اب دیکھیں جو تو گل کرنے والا ہے وہ ساتھ دعا بھی کر کے چلے گا اب جو دعا
کر کے چلے گا تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کی مدد فرمائے گا۔
ایک دفعہ مجھ سے ہمارے ایک عزیز پائلٹ تھے انہوں نے بیان کیا کہ میں ہمیشہ جنگ
کے دوران جب پہ جایا کرتا تھا تو یہ دعا کیا کرتا تھا " سَخَّرَ لَنَا هذا وَمَا كُنَّالَهُ ہاتھ
مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ۔ یہ دعا کہتے ہیں لکھ مى بھی لیا کرتا تھا جہاز کے اوپر اور
پڑھتا بھی جایا کرتا تھا۔ کہتے ہیں ہمیشہ خدا کے فضل سے سخت بمباری، سخت تو پوں میں سے نکل
کر میں ہمیشہ واپس آتا رہا۔ ایک دفعہ بھول گیا اور اسی دفعہ میں ایک توپ کا نشانہ بنا۔ اور یہ اللہ
تعالیٰ نے فضل فرمایا کہ مجھے چونکہ تو کل کی عادت تھی اس وقت مجھے یاد آیا اور میں نے تو گل
شروع کیا، دعا پڑھنی شروع کی تو خدا تعالیٰ نے مجھے زندہ بچالیا اور اس قید سے بھی نسبتا سہولت
سے نجات بخشی۔
تو گل کا مضمون تو زندگی کے ہر پہلو پر حاوی ہے۔ تو گل کرنے والے اور نہ تو کل
کرنے والوں میں بہت نمایاں فرق ہوتا ہے۔ جو سچاتو گل کر کے چلتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہزار
نقصانات سے بچا تا ہے ، ہزار آفات سے بچا تا ہے۔ مگر فال کے طور پر نہ کریں۔
غور کریں، فکر کریں اور نظام قدرت کو پڑھیں اور اس کے مطابق کوئی فیصلہ کریں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی جو دعا حضرت ام سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے
بیان کی ہے وہ آگے چلتی ہے۔ ”اے اللہ ہم تجھ سے اس بات کی پناہ طلب کرتے ہیں کہ ہم پھسل
جائیں یا گمراہ ہو جائیں یا ہم ظلم کریں یا ہم پر ظلم کیا جائے یا ہم جہالت کریں یا ہمارے خلاف
جہالت کی جائے“۔ (ترمذی کتاب الدعوات)۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اصل میں تو گل ہی ایک ایسی چیز ہے کہ انسان کو کامیاب و بامراد بنادیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو کافی
ہو جاتا ہے بشر طیکہ بچے دل سے توکل کے اصلی مفہوم کو سمجھ کر صدق دل سے قدم رکھنے
والا ہو اور صبر کرنے والا اور مستقبل مزاج ہو، مشکلات سے ڈر کر پیچھے نہ ہٹ جاوے دنیا گزشتنی
اور گزاشتنی ہے“۔ اس لائق ہے کہ اس کو بھولا جائے اور ترک کر دیا جائے۔ اور اس کے کام
بھی ایسے ہی ہیں۔ پس انسان کو لازم ہے کہ اس کا غم نہ کرے اور آخرت کا فکر زیادہ رکھے ۔
اگر دین کے غم انسان پر غالب آ جاویں تو دنیا کے کاروبار کا خود خدا متکفل ہو
جاتا ہے“۔ (ملفوظات جلد دهم صفحه ۲۵۲ مطبوعه لندن)
پھر فرماتے ہیں:
”انسان کو مشکلات کے وقت اگر چہ اضطراب ہوتا ہے مگر چاہئے کہ تو گل کو کبھی بھی
سے نہ دے۔ آنحضرت علیہ کو بھی بدر کے موقع پر سخت اضطراب ہوا تھا۔ کتنا باریک
فرق دکھا دیا آپ نے۔ سخت اضطراب ہوا تھا چنانچہ عرض کرتے تھے يا رَبِّ إِنْ أَهْلَكْتَ هذه
العِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ اَبَدًا ۔ مگر آپ کا اضطراب فقط بشری تقاضا سے تھا کیونکہ
دوسری طرف تو کل کو آپ نے ہر گز ہا تھ سے نہیں جانے دیا تھا۔ آسمان کی طرف نظر تھی اور
یقین تھا کہ خدا تعالیٰ مجھے ہر گز ضائع نہیں کرے گا۔ یاس کو قریب نہیں آنے دیا تھا۔ ایسے
اضطرابوں کا آنا تو انسانی اخلاق اور مدارج کی تکمیل کے واسطے ضروری ہے مگر انسان کو چاہئے کہ
یاس کو پاس نہ آنے دے۔ انسان کو طرح طرح کے خیالات اضطراب کا وسوسہ ڈالتے ہیں مگر
ایمان ان وساوس کو دور کر دیتا ہے ۔ بشریت اضطراب خریدتی ہے اور ایمان اس کو دفع
کر دیتا ہے“۔ (ملفوظات جلد پنجم صفحه ۱۷۲،۱۷۱.مطبوعه لندن)
*** 000❀❀000***