Charity, Prayer and Good Works Protect from Misfortunes

Friday Sermon, 8 October 1999: Charity, Prayer and Good Works Protect from Misfortunes

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مصائب و آفات کو ٹالنے کے لیے دعا، صدقہ اور اعمال صالحہ کی اہمیت و برکات بیان فرمائیں۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں خوشحالی اور آزمائش کے اوقات میں دعا کی فضیلت اور حلال مال سے صدقہ دینے کی تاثیر واضح کی۔ بعد ازاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے قضاء و قدر، معلق اور مبرم تقدیر کے مفہوم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں سے برپا ہونے والے عظیم روحانی انقلاب پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

موضوعات: دعا اور صدقات کی برکات، ردِ بلا، قضاء و قدر کا مفہوم، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں

خطبه جمعه
صدقات ، دعا اور خیرات سے رد بلا ہوتا ہے
جو لوگ قبل از نزول بلا دعا کرتے ھیں اور استغفار کرتے ھیں اور
صدقات دیتے هیں الله تعالیٰ ان پر رحم کرتاھے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز -
|| فرموده ۱/۸ اکتوبر ۱۹۹۹ء بمطابق ۸ / ۱ خاء ۱۳۷۸ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ) بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ) |||
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
الَمْ يَعْلَمُوا اَنَّ اللهَ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ فَيَأْخُذُ الصَّدَقَتِ وَانَّ اللهَ
هُوَ التَّوابُ الرَّحِيم (سورة التوبه آيت ۱۰۴).
کیا انہیں علم نہیں ہوا کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور صدقات قبول
کرتا ہے اور یہ کہ اللہ ہی ہے جو بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
قرآن کریم کی اس آیت کی تفسیر میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم
نے جیسا دعاؤں پر انسانی یقین کو کامل کیا ہے میں نہیں سمجھتا کہ اس سے پہلے کسی نبی نے دعا کے
مضمون کو اس زور اور قوت سے چھیڑا ہو۔ اور یہ تو بہر حال سب کا ایمان ہے کہ ہر نبی کا ہتھیار دعا ہی
ہو تا تھا۔ بعد کے لوگوں نے مضمون کو بگاڑ دیا اور کچھ کا کچھ سمجھ لیا مگر ہر نبی کا اصل ہتھیار دعا تھا۔ لیکن
جب اور نبیوں کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم سے مقابلہ کیا جائے تو بہت بڑا فرق دکھائی
دیتا ہے اس سلسلے میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی یہ حدیث میں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔
حضرت ابراہیم بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ذوالنون (حضرت یونس) نے مچھلی کے پیٹ میں جو دعا کی وہ یہ ہے لا الہ
إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ۔ اس دعا کو جو بھی مسلمان کسی ابتلاء کے وقت کرے گا
اللہ تعالیٰ اس کی دعا ضرور قبول فرمائے گا۔
(سنن الترمذى كتاب الدعوات باب ما جاء في عقد التسبيح باليد)
حضرت سلمان رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم
نے فرمایا قضاء و قدر کو صرف دعا ہی ٹال سکتی ہے۔ اور عمر کو صرف نیکی ہی بڑھا سکتی ہے۔
(سنن الترمذى كتاب القدر باب ما جاء ولا يرد القدر الا الدعاء)
اب یہ جو دوسرا فقرہ ہے اس کی تشریح آگے مل جائے گی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے بھی فرمائی ہے۔ اصل میں عمر تو تو جو مقدر ہے اس سے آگے نہیں جاسکتی مگر اس مقدر سے
پہلے لوگ اپنی غلطی کی وجہ سے ، دوسروں کی غلطی کی وجہ سے حادثات کے نتیجہ میں فوت ہوتے ہی
رہتے ہیں تو قضاء و قدر کا ایک آخری کنارہ ہے جیسے کوئی پل بنانے والے پل تعمیر کرتے ہیں تو اس کی
تاریخ لکھ دیتے ہیں کہ اس تاریخ کو یہ پل دوبارہ تعمیر ہونا چاہئے یا اس کی مرمت ہونی چاہئے۔ اسی طرح
اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کی قضاء و قدر مقرر فرمار کھی ہے۔ آخری مدت کو کوئی نہیں ٹال سکتا لیکن اس
سے پہلے مرنے کے بے انتہا امکانات ہیں اور ان امکانات کے پیش نظر آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی
آلہ وسلم نے فرمایاہے کہ عمر کو نیکی ہی بڑھا سکتی ہے۔ اب یہاں نیکی سے مراد کیا ہے؟۔ دراصل وہ
لوگ جو دوسروں سے نیکی کر اور ان کی بھلائی رہیں اور گویا عملاً ان کی خاط زندہ ہیں
وہی ہیں جن کی عمر کو آخری حد تک بڑھایا جا سکتا ہے اگر اللہ یہ چاہیے۔
حضرت ثوبان بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا کہ نیکی
کے علاوہ اور کوئی چیز عمر نہیں بڑھاتی اور دعا کے علاوہ تقدیر الہی کو کوئی چیز ٹال نہیں سکتی۔ اور انسان
یقین اپنی خطاؤں ہی کی وجہ سے جو وہ کر چکا ہوتا ہے رزق سے محروم کیا جاتا ہے۔
(سنن ابن ماجه مقدمه باب في القدر)
اب سے رزق سے محروم کیا جانا ایک مشکل مضمون ہے، اس کو میں اس وقت چھوڑتا ہوں
اس کی تفصیل میں نہیں جاتا ورنہ دنیا میں بظاہر تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہر قسم کے بے خدا لوگ
گندے، دہریہ ، دنیا پرست رزق سے محروم دکھائی نہیں دیتے۔ تو یہاں رزق کے مضمون کو میں خوب
اچھی طرح سمجھتا ہوں مگر اس وقت خطبے کا وقت اجازت نہیں دیتا کہ تفصیل سے اس میں جاؤں۔ غالباً
اس سے پہلے میں کسی خطبے میں یہ بیان کر چکا ہوں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص یہ
چاہتا ہے کہ اللہ تعالی تکالیف کے وقت اس کی دعاؤں کو قبول کرے تو اسے چاہئے کہ وہ فراخی اور آرام
کے وقت بکثرت دعا کرے۔(سنن ترمذی ابواب الدعوات باب دعوة المسلم مستجابة)
یعنی دعا کا وقت اصل میں آرام کا وقت ہے۔ جب اسے کوئی تنگی نہیں ، کوئی مشکل نہیں وہ
وقت جو ہے وہ دعاؤں کا وقت ہے۔ ورنہ جب ضرورت پڑے تو اس وقت تو دہر یہ بھی خدا خدا کہنے لگ
جاتے ہیں اور قرآن کریم میں اس کا ذکر ملتا ہے۔ اگر چہ اللہ اپنی رحمت سے وقتی طور پر ان کو بچا بھی
لیتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اصل دعا کا مفہوم وہی ہے جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم نے بیان فرمایا کہ جب آسانی کا وقت ہو ، آرام کا وقت ہو ، اس وقت خدا کو یاد کیا کرو۔
پھر جب تمہارا مشکل وقت آئے گا تو اللہ تمہیں یاد رکھے گا۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم
نے فرمایا تم میں سے جس کسی کے لئے باب الدعاء کھولا گیا تو گویا اس کے لئے رحمت کے دروازے
کھول دئے گئے اور اللہ تعالیٰ سے جو چیزیں مانگی جاتی ہیں ان میں سے سب سے زیادہ اسے عافیت طلب
کرنا محبوب ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دعا اس ابتلاء کے مقابلے پر جو
آچکا ہو اور اس کے مقابلے پر جوا بھی نہ آیا ہو نفع دیتی ہے۔ اے اللہ کے بندو! تم پر لازم ہے کہ تم دعا
کرنے کو اختیار کرو۔ (سنن الترمذى كتاب الدعوات باب ما جاء في عقد التسبيح باليد)
اس میں ایک اور باب رحمت کھول دیا گیا ہے۔ پہلے تو لگتا تھا کہ جب مصیبت پڑچکے پھر دعا
کام نہیں کرتی لیکن اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ بسا اوقات اگر اللہ چاہے تو مصیبت پڑنے کے
بعد بھی وہ اس کو ٹال سکتا ہے اور یہ اس کی مرضی ہے جس سے چاہے یہ سلوک فرمائے۔
حضرت سلمان فارسی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت علیہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ بڑا حیا والا ہے،
بڑا کریم اور سخی ہے۔ جب بندہ اس کے حضور اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتا ہے تو ان کو خالی اور ناکام واپس
کرنے سے شرماتا ہے۔ (سنن الترمذی کتاب الدعوات) .
اب اللہ کا شرمانا ایک خاص معنے اپنے اندر رکھتا ہے مگر بندہ جب ہاتھ اٹھا دیتا ہے اس کے
۱۹۹۹ء تا۸ ۱/ نومبر ۱۹۹۹ء ) 5(

سامنے تو وہ رڈ نہیں کیا کرتا۔
حضرت عثمان بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص روزانہ صبح و شام تین
بار یہ دعا مانگتا ہے بِسْمِ اللهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ
وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِیم یعنی میں اس اللہ تعالٰی کے نام کی مدد چاہتا ہوں جس کے نام کے ہوتے ہوئے
زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی وہ دعاؤں کو سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔ تو
اُسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ
صدقہ خدا کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے اور برائی کی موت کو دور کرتا ہے۔
(سنن ترمذی کتاب الزكوة باب ما جاء في فضل الصدقة)
(اس موقعہ پر حضور ایدہ اللہ نے لب تر کرنے کے لئے گرم پانی پیا اور
فرمایا: بعض لوگوں کا ....... اصرار تھا کہ میں کچھ نہ کچھ گرم ضرور پی لیا کروں بیچ میں یعنی وہاں سے آنا مجھے
برا لگتا ہے میں نے کہا ایک دفعہ ایک گلاس میں ڈال دیں جس میں کم ٹھنڈا ہو تو خطبے تک اگر ضرورت
پڑے تو میں اس سے لب تر کر لیا کروں گا۔)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم نے فرمایا کہ جو شخص بھی اپنے پاکیزہ مال سے صدقہ کرتا ہے۔
اب پاکیزہ مال سے صدقہ بہت اہم بات ہے۔ جتنی بھی حرام کی کمائی ہو ، دنیا داری کی کمائی ہو
اس کا صدقہ ہوتا ہی کوئی نہیں۔ خدا گندے مال کو قبول کرتا ہی نہیں ۔ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ
والطَّيِّبَاتُ۔ اس لئے حضرت رسول اللہ ﷺ کے الفاظ بہت گہرے اور بہت عارفانہ ہیں۔ ایسی شرط
ساتھ لگا دیتے ہیں کہ کسی بیوقوف کو دھو کہ پھر لگ ہی نہیں سکتا۔
اور اللہ تعالیٰ صرف پاکیزہ مال ہی کو قبول فرماتا ہے خدائے رحمن اسے اپنے داہنے ہاتھ ۔ سے
لیتا ہے اگر چہ وہ ایک کھجور ہی ہو۔ وہ خدائے رحمن کی ہتھیلی میں بڑھتا رہتا ہے یہاں تک کہ پہاڑ سے
بھی بڑا ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اسے ایسے بڑھا تا رہتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنا چھپر ایا اپنی اونٹنی کا وہ
بچہ جو اونٹی سے الگ کر دیا گیا ہو پاتا ہے۔ (سنن ابن ماجه كتاب الزكوة باب فضل الصدقة)
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا آگ
سے بچو خواہ آدھی کھجور خرچ کرنے کی استطاعت ہو۔
(بخاری کتاب الزكوة باب التقوا النار ولو بشق تمرة )
یہ وہی مضمون ہے یہ روایت دوسری ہے صرف۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان
کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو کسی ابتلاء میں گھرے ہوئے شخص کو دیکھے اور ان الفاظ
میں دعا کرے اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى عَافَانِي مِمَّا ابْتَلاكَ بِهِ وَ فَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مُمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلاً
سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے مجھے اس ابتلاء سے محفوظ رکھا جس میں تو مبتلا ہے اور اپنی
مخلوق کے بہت سے لوگوں میں سے مجھے اپنے فضل کا سزاوار بنایا۔ وہ اس آزمائش میں مبتلا نہ ہو گا۔
(سنن الترمذى كتاب الدعوات باب ما جاء ما يقال اذا رأى مبتلى)
بسا اوقات آپ حادثات دیکھتے ہیں، گہرے طور پر متاثر ہوتے ہیں اس وقت حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی یہ دعا ایک روشنی کا مینار بن جاتی ہے جو ہر تباہ کرنے والی چھپی
ہوئی Rock سے انسان کو بچاتی ہے۔ کوئی پہلو آپ نے نہیں چھوڑا دعا کا جس کے اوپر آپ نے
تفصیل سے روشنی نہ ڈالی ہو۔ اب ابتلاء میں گھرے ہوئے لوگ بہت سے ہوتے ہیں مثلاً کوئی بیمار ہے،
سی کو گنگرین ہو گئی، کسی کا کوئی حصہ کاٹنا پڑتا ہے اور ہر انسان اس وقت اگر کسی بیمار کو دیکھے ، اس حالت
میں دیکھے ، اس وقت دعا کی ضرورت ہے۔ اور یہ دعا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے
فرمائی ہے اس موقع کے لئے تیر بہدف ہے ۔ الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِى عَافَانِي مِمَّا ابتلاك به سب
تعریفیں اللہ تعالٰی کے لئے ہیں جس نے مجھے اس ابتلاء سے محفوظ رکھا جس میں تو مبتلا ہے۔ مجھے اپنے
فضل کاسز اوار بنایا۔ تو وہ اس آزمائش میں مبتلا نہیں ہو گا۔
اس ضمن میں اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض حوالے آپ
کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ اگر دیر ہو گئی تو شاید کچھ حوالے چھوڑنے پڑیں مگر پھر وہ آئندہ کام آ
جائیں گے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
لوگ اس نعمت سے بے خبر ہیں کہ صدقات، دعا اور خیرات سے رد بلا ہوتا ہے"۔
میں آپ کو یہ بتا تا ہوں کہ سوائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس زمانے
میں کسی نے دعا پر کامل یقین پیدا نہیں کیا اور آپ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بچے
غلام ہونے کی یہ سب سے بڑی علامت ہے۔ جتنا دعا یہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علی آلہ
وسلم نے زور دیا ہے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے زور دیا ہے۔ آپ نے
بھی نا ہو گا غیر احمدیوں کو کبھی کہ دعا کرو تو کتنے کھو ہلکے منہ سے کہتے ہیں مگر جب دعا کا وقت
ہوتا ہے دعا نہیں کرتے بلکہ پیروں فقیروں کے پاس دوڑتے ہیں ، جادو منتر سے طلب کرتے ہیں
۔ لیکن احمدی کو آپ کبھی نہیں دیکھیں گے کسی مشکل کے وقت پیروں فقیروں سے ہو کے آئے۔ جتنا
احمدیوں میں ایک دوسرے کو دعا کے لئے لکھنے اور دعا کے لئے کہنے کا رواج ہے ساری دنیا کے
انسانوں میں کہیں آپ کو نہیں ملے گا اور یہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سچائی کا
ایک بہت بڑا نشان ہے ، اگر کوئی ذرا عمل کرے اور سوچے ۔
فرماتے ہیں لوگ اس نعمت سے بے خبر ہیں کہ صدقات، دعا اور خیرات سے روبلا
ہوتا ہے اگر یہ بات نہ ہوتی تو انسان زندہ ہی مر جاتا۔ مصائب اور مشکلات کے وقت کوئی امید اس کے
لئے تسلی بخش نہ ہوتی، مگر نہیں۔ اسی لئے لا يُخلف الميعاد فرمایا ہے، لا يُخْلِفُ الوَعِيْد نہیں فریلا
اب یہ دیکھیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کتنا عارفانہ نکتہ بیان
فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا يُخلف الميعاد (آل عمران :۱۰)۔ میعاد میں وعدہ ہے اس کی وعدہ
خلافی اللہ نہیں کرتا۔ مگر لَا يُخْلِفُ الوَعِید کا مطلب ہے ڈراوے کو نہیں ٹالتا۔ تو یہ باریک فرق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن میں ڈوب کر پایا اور آگے ہم سے بیان کیا کہ خدا تعالیٰ
وعید کو ٹال دیتا ہے۔ اُس سچے وعدہ کو ہر گز نہیں ٹالتا۔
چنانچہ فرمایا اللہ تعالیٰ کے وعید معلق ہوتے ہیں جو دعا اور صدقات سے بدل جاتے ہیں۔
اس کی بے انتہا نظیریں موجود ہیں۔ اگر ایسانہ ہوتا تو انسان کی فطرت میں مصیبت اور بلاء کے وقت دعا
اور صدقات کی طرف رجوع کرنے کا جوش ہی نہ ہوتا۔ جس قدر راستباز اور نبی دنیا میں آئے ہیں خواہ و
کسی ملک اور قوم میں آئے ہوں مگر یہ بات ان سب کی تعلیم میں یکساں ملتی ہے کہ انہوں نے
صدقات اور خیرات کی تعلیم دی۔ اگر خدا تعالی تقدیر کے محو اور اثبات پر قادر نہیں تو پھر یہ ساری
تعلیم فضول ٹھہر جاتی ہے۔ اور اور پھر مانا پڑے گا کہ دعا کچھ نہیں اور ایسا کہنا ایک عظیم الشان صداقت کا
خون کرنا ہے۔ اسلام کی صداقت اور حقیقت دعا ہی کے نکتہ کے نیچے مخفی ہے کیونکہ اگر دعا نہیں تو نماز
بے فائدہ، زکوۃ بے سود اور اسی طرح سب اعمال معاذ اللہ لغو ٹھہرتے ہیں“۔
(ملفوظات جلد سوم جدید ایڈیشن صفحه ۲۰۲.۲۰۱)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام حضرت یونس کی قوم کی مثال دیتے ہوئے بیان
فرماتے ہیں:
دعا بہت بڑی سیر کامیابی کے لئے ہے۔ یونس کی قوم گریہ وزاری اور دعا کے سبب آنے
والے عذاب سے بچ گئی۔ میری سمجھ میں مکاتبت مغاضبت کو کہتے ہیں اور حوت مچھلی کو کہتے ہیں اور نون
تیزی کو بھی کہتے ہیں اور مچھلی کو بھی۔ پس حضرت یونس کی وہ حالت ایک مغاضبت کی تھی۔ اصل یوں
ہے کہ عذاب ٹل جانے سے ان کو شکوہ اور شکایت کا خیال گزرا کہ پیش گوئی اور دعا یونہی رائیگاں گئی اور
یہ بھی خیال گزرا کہ میری بات پوری کیوں نہ ہوئی۔ پس یہی مغاضبت کی حالت تھی۔ اس سے ایک
سبق ملتا ہے کہ تقدیر کو اللہ بدل دیتا ہے اور روناد ھونا اور صدقات فرد قرار داد جرم کو بھی روی کر دیتے
ہیں۔ اصول خیرات کا اس سے اگلا ہے۔ یہ طریق اللہ کو راضی کرنے کے لئے ہیں۔ علم تعبیر الرویا میں ما
ل کلیجہ ہوتا ہے اس لئے خیرات کرنا جان دینا ہوتا ہے۔ انسان به کاندر صدق و
ثبات دکھاتا ہے۔ اصل بات تو یہ ہے کہ صرف قیل و قال سے کچھ د نہیں بنتا جب تک کہ عملی رنگ میں
لا کر کسی بات کو نہ دکھایا جاوے۔ صدقہ اس کو اس لئے کہتے ہیں کہ صادقوں پر نشان کر دیتا ہے ۔
حضرت یونس کے حالات میں در منشور میں لکھا ہے کہ آپ نے کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ جب
تیرے سامنے کوئی آوے گا تجھے رحم آجاوے گا“۔
سب اس مغاضبت کی حالت کے باوجو د دل میں یہ یقین تھا کہ جب میں خدا کے حضور پیش
ہو جاؤں گاوہ مجھے معاف فرما دے گا۔ اس کے آگے لکھتے ہیں ” ایں مشت خاک را گر نہ بخشم
۱۹۹۹ تا ۱۸ار نومبر ۱۹۹۹ء
i

چه کنم " - (ملفوظات جلد اول جدید ایڈیشن صفحہ (۱۵۵) اس خاک کی مٹھی کو اگر میں بخشوں نہ تو
اور کیا کروں۔
تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے ایک کا نام معلق ہے اور دوسری کو میرم کہتے ہیں۔ اگر کوئی
تقدیر معلق ہو تو دعا اور صدقات اس کو ٹلا دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس تقدیر کو بدل
دیتا ہے ۔ مبرم ہونے کی صورت میں وہ صدقات اور دعا اس تقریر کے متعلق کچھ فائدہ نہیں پہنچا
سکتے"
وہ جو روز بیماریاں وغیرہ آپ دیکھتے ہیں تو یاد رکھیں کہ تقدیر مبرم ایسی تقدیر ہے جو ٹالی نہیں
جاسکتی اس لئے جو چاہیں آپ کریں اس وقت جب وہ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے تقدیر چل گئی اس کو
پھر بدلا نہیں جاسکتا۔
”ہاں وہ عبث اور فضول بھی نہیں رہتے ۔ دعا اور صدقات تقدیر مبرم کے وقت بھی عبث
اور فضول نہیں رہتے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی شان کے خلاف ہے۔ رو وہ اس دعا اور صدقات کا اثر اور نتیجہ
کسی دوسرے پیرائے میں اس کو پہنچادیتا ہے۔ کئی دفعہ اولاد کے غم سے بچا لیتا ہے، کئی دفعہ اور باتوں
سے بچا لیتا ہے مگر تقدیر مبرم جب پوری ہو جائے اور پھر صدقہ دیا جائے ، پھر خیرات کی جائے تو وہ
بھی فائدے سے خالی نہیں ہوتے۔ کامران و مک
بعض صورتوں میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی تقدیر میں ایک وقت تک توقف اور
تاخیر ڈال دیتا ہے۔ قضائے معلق اور مبرم کا ناخذ اور پستہ قرآن کریم سے ملتا ہے یہ الفاظ کو نہیں۔ مثلاً
قرآن کریم میں فرمایا ہے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ ۔ دعا مانگو میں قبول کروں گا۔ اب یہاں سے معلوم
ہوتا ہے کہ دعا قبول ہو سکتی ہے اور دعا سے عذاب ٹل جاتا ہے اور ہزارہا کیا گل کام دعا سے نکلتے ہیں۔
یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کل چیزوں پر قادرانہ تصرف ہے ۔ وہ جو چاہتا ہے
کرتا ہے۔ اس کے پوشیدہ تصرفات کی لوگوں کو خواہ خبر ہو یا نہ ہو مگر صدہا تجربہ کاروں کے وسیع
تجربے اور ہزار ہا درد مندوں کی دعا کے صریح نتیجے بتلارہے ہیں کہ اس کا ایک پوشیدہ اور مخفی تصرف
ہے۔ وہ جو چاہتا ہے محو کرتا ہے اور جو چاہتا ہے اثبات کرتا ہے۔ ہمارے لئے یہ عمل ضروری نہیں کہ
ہم اس کی تہہ تک پہنچیں اور اس کی کنہہ اور کیفیت معلوم کرنے کی کوشش کریں جبکہ اللہ تعالیٰ
جانتا ہے کہ ایک شے ہونے والی ہے اس لئے ہم کو جھگڑے اور مباحثے میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔
خدا تعالٰی نے انسان کی قضاء و قدر کو مشروط کر رکھا ہے جو تو بہ ، خشوع و خضوع سے مل سکتی ہے۔ جب
کسی قسم کی تکلیف اور مصیبت انسان کو پہنچتی ہے وہ فطرتا اور طبعا اعمال حسنہ کی طرف رجوع کرتا ہے
اپنے اندر ایک قلق اور کرب محسوس کرتا ہے جو اسے بیدار کرتا ہے اور نیکیوں کی طرف کھینچے لئے
جاتا ہے اور گناہ سے ہٹاتا ہے۔ جس طرح پر ہم ادویات کے اثر کو تجربہ کے ذریعہ سے پالیتے ہیں اسی
طرح پر ایک مضطرب الحال انسان جب خدا تعالیٰ کے آستانہ پر نہایت تذلل اور نیستی کے ساتھ
گرتا ہے اور رہی رہی کہہ کر اس کو پکارتا ہے اور دعائیں مانگتا ہے تو رویائے صالحہ کے ذریعے سے ایک
بشارت اور تسلی پالیتا ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجھہ فرماتے ہیں کہ جب صبر اور صدق سے دعا انتہاء کو
پہنچے تو وہ قبول ہو جاتی ہے۔ دعاء صدقہ اور خیرات سے عذاب کا ٹلنا ایسی ثابت شدہ صداقت ہے جس
پر ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کا اتفاق ہے اور کروڑہا صلحاء، اتقیاء اور اولیاء اللہ کے ذاتی تجر بے اس امر پر
گواہ ہیں“۔ (ملفوظات جلد اول جدید ایڈیشن صفحه ۱۰۰ ۱۰۱)
واضح رہے کہ تقدیر کے معنے صرف اندازہ کرنا ہیں جیسے کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے و خَلَقَ
كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِیر یعنی ہر ایک چیز کو پیدا کیا پھر اس کے لئے ایک مقررہ اندازہ شہر ادیا۔ اب
دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کیسی عارفانہ نگاہ قرآن کریم کے ایک ایک لفظ پر
ہے۔ اگر کسی انسان میں ادنیٰ بھی حیا ہو تو اس شخص کو جھوٹا نہیں کہہ سکتا۔ اب اس بات پر غور کر کے
دیکھیں کسی مولوی نے کبھی یہ کسی کے سامنے پیش نہیں کیا۔ یعنی ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کے لئے
ایک مقررہ اندازہ ٹھہر ادیا۔ اس سے کہاں ثابت ہوتا ہے کہ انسان اپنے اختیارات سے روکا گیا گیا ہے بلکہ
اختیارات بھی اسی اندازے میں آگئے ہیں۔ جب خدا تعالیٰ نے انسانی فطرت اور انسانی خو کا اندازہ کیا تو
اس کا نام تقدیر رکھا اور اسی لئے مقرر کیا کہ فلاں حد تک انسان اپنے اختیارات برت سکتا ہے۔ یہ بہت
بڑی غلطی فہمی ہے کہ تقدیر کے لفظ کو ایسے طور پر سمجھا جائے کہ گویا انسان اپنے خداداد قومی سے محروم
رہنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔ اس جگہ تو ایک گھڑی کی مثال ٹھیک آتی ہے کہ گھڑی کا بنانے والا
جس حد تک اس کا دور مقرر کرتا ہے اس حد سے زیادہ وہ چل نہیں سکتی۔ یہی نہیں انسان کی مثال ہے
کہ جو قومی اس کو دئے گئے ہیں ان سے زیادہ وہ کچھ کر نہیں سکتا اور جو عمر دی گئی ہے اس سے زیادہ وہ جی
نہیں سکتا ۔ یہاں وہ آخری مقدر عمر مراد ہے۔
ہر بنانے والا جانتا ہے کہ یہ کب تک چلے گی۔ خدا تعالیٰ کی باریک سے باریک ان وجوہات پر
نظر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں کبھی دل فیل ہو جاتے ہیں، کبھی گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، کبھی اور
خطر ناک بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور ان ساری باتوں کو تقدیر کے لفظ کے نیچے حضرت مسیح موعود علیہ
الصوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں۔ یہ سارے تقدیر کا حصہ ہیں۔ ”بے شک دواؤں میں خواص پوشیدہ ہیں
اور اگر مرض کے مناسب حال کوئی دوا استعمال ہو تو خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے بے شک مریض کو
فائدہ ہوتا ہے۔ پھر ایسا ہی انہی تجارب کے ذریعہ سے ہر ایک عارف کو مانا پڑتا ہے کہ دعا کا قبولیت کے
ساتھ رشتہ ہے۔ ہم اس راز کو معقولی طور پر دوسروں کے دلوں میں بٹھا سکیں یا نہ بٹھا سکیں مگر کروڑہا
راستبازوں کے تجارب نے اور خود ہمارے تجربہ نے اس مخفی حقیقت کو ہمیں دکھلا دیا ہے کہ ہمارا دعا
کرنا ایک قوت مغناطیسی رکھتا ہے اور فضل اور رحمت الہی کو اپنی طرف کھینچتا ہے"۔
پھر فرماتے ہیں دعا اور اس کی قبولیت کے زمانہ کے درمیان اوقات میں بسا اوقات ابتلا پر
ابتلا آتے ہیں اور ایسے ایسے ابتلا بھی آجاتے ہیں جو کمر توڑ دیتے ہیں مگر مستقل مزاج سعید الفطرت ان
ابتلاؤں اور مشکلات میں بھی اپنے رب کی عنایتوں کی خوشبو سونگھتا ہے“۔ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی مثال میں ایک ولی کا ذکر کیا جو شاید تمہیں برس سے یا کسی مدت سے کوئی
دعا مانگ رہا تھا کہ اے خدا مجھے یہ دے دے اور ہر دفعہ ، ہر روز تہجد میں اس کو الہام ہو تا تھا کہ تیری دعا
قبول نہیں ہوئی اور وہ چھوڑ تا ہی نہیں تھا، دعا کرتا چلا جاتا تھا۔ ایک دن اس کے کسی مرید کو خیال آیا کہ
میں بھی تو ساتھ کھڑا ہو کے دیکھوں کہ کیا دعائیں کرتا ہے میرا پیر۔اس نے بھی وہ الفاظ سنے۔اے
خدا مجھے یہ دے، یہ دے، یہ دے اور ساتھ الہام بھی سنا جو اس پیر پر ہوا کہ تیری دعا قبول نہیں ہوئی۔
یہ سن کر وہ تقریب مرتد ہو گیا۔ اس نے کہا کہ اگر دعائیں قبول نہیں ہو ر ہیں تو یہ کیا کھڑا تمیں سال سے
اپنی عمر ضائع کر رہا ہے۔ عین اس وقت اس کو الہام ہوا۔ اے میرے بندے تو نے تمہیں سال میں جو کچھ
مجھ سے مانگا ہے میں سب کچھ تجھے دے دیتا ہوں، ایک کا بھی انکار نہیں۔
یہی مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ۔ "سعید الفطرت
ابتلاؤں اور مشکلات میں بھی اپنے رب کی عنایتوں کی خوشبو سونگھتا ہے اور فراست کی نظر سے دیکھتا
ہے کہ اس کے بعد نصرت آتی ہے۔ ان ابتلاؤں کے آنے میں ایک سریہ بھی ہوتا ہے کہ دعا کے لئے
جوش بڑھتا ہے کیونکہ جس قدر اضطرار اور اضطراب بڑھتا جاوے گا اسی قدر روح میں گدازش ہوتی
چلی جائے گی اور یہ دعا کی قبولیت کے اسباب میں سے ہے۔ پس کبھی گھبرانا نہیں چاہئے اور بے صبری
اور بے قراری سے اپنے اللہ پر بدظن نہیں ہونا چاہئے۔ یہ کبھی بھی خیال نہ کرنا چاہئے کہ میری دعا
قبول نہیں ہوئی یا نہیں ہوتی۔ ایسا وہم اللہ تعالیٰ کی صفت سے انکار ہو جاتا ہے کہ وہ دعائیں قبول فرما
نے والا ہے" ۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں " میں تمہیں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ جو لوگ
قبل از نزول بلا دعا کرتے ہیں اور استغفار کرتے ہیں اور صدقات دیتے ہیں اللہ تعالی ان پر رحم
کرتا ہے۔ اور عذاب الہی اور مصائب سے ان کو بچالیتا ہے۔ میری ان باتوں کو قصہ کے طور پر نہ سنو۔
میں نصح اللہ کہتا ہوں، اپنے حالات پر غور کرو اور آپ بھی اور اپنے دوستوں کو بھی دعا کے لئے کہو۔
استغفار عذاب الہی اور مصائب شدیدہ کے لئے سپر کا کام دیتا ہے ۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے مَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (الانفال:۳۴) یعنی اللہ تعالیٰ کبھی بھی عذاب
نہیں دیتا کسی قوم کو جو استغفار میں مصروف رہتے ہیں۔ مَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُو اس
نومبر ۱۹۹۹ء تا ۱۸/ نومبر ۱۹۹۹ء ) 7(

لئے اگر تم چاہتے ہو کہ اس عذاب الہی سے تم محفوظ رہو تو استغفار کثرت سے پڑھو"۔ (ملفوظات
جلد اول جدید ایڈیشن صفحه ۱۳۴)
پھر فرماتے ہیں ”دوسروں کے لئے دعا کرنے میں ایک عظیم الشان فائدہ یہ بھی ہے کہ عمر
دراز ہوتی ہے “۔ اس کی تفصیل میں بیان کر چکا ہوں۔ جو لوگ اپنے سے زیادہ غیروں کی فکر میں ہر
وقت مبتلا رہتے ہیں اور ان کی بھلائی چاہتے ہیں خدا تعالیٰ کی تقدیر ان کی عمر کو اپنی آخری انتہا تک پہنچا
دیتی ہے اور بعض اوقات اس کے بر عکس بھی آپ لوگ دیکھتے ہیں مگر اس کی اور وجوہات ہوتی ہیں۔
مگر یہ بنیادی حقیقت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے۔ اور اس کی تائید
میں یہ آیت قرآنی پیش فرماتے ہیں "أَمَّا مَا يَنفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْضِ " دیکھو جو چیز انسان کو
فائدہ پہنچاتی ہے وہ زمین میں مستقل قائم ہو جاتی ہے۔ اور دوسری قسم کی ہمدردیاں چونکہ محدود ہیں
اس لئے خصوصیت کے ساتھ جو خیر جاری قرار دی جاسکتی ہے وہ یہی دعا کی خیر جاری ہے جبکہ خیر کا نفع
کثرت سے ہے تو اس آیت کا فائدہ ہم سب سے زیادہ دعا کے ساتھ اٹھا سکتے ہیں۔ اور یہ بالکل سچی بات
ہے جو اس دنیا میں خیر کا موجب ہوتا ہے اس کی عمر دراز ہوتی ہے اور جو شر کا موجب ہوتا ہے وہ جلدی
اٹھا لیا جاتا ہے۔ (ملفوظات جلد اول جدید ایڈیشن صفحه ۳۵۳)
ب بسا اوقات اس کے برعکس بھی آپ کو دکھائی دے گا جو شر کا موجب ہو وہ بعض دفعہ
جلدی نہیں اٹھایا جاتا، اس کی رسی دراز کی جاتی ہے تو یہ ایک بار یک مضمون ہے جس کی تفصیل مجھے جہا
ں تک یاد پڑتا ہے غالباً میں پہلے کسی خطبہ میں بیان کر چکا ہوں اس لئے میں اس کو دہرانا نہیں
چاہتا کیونکہ یہ ایک لمبا کام ہو گا اس وقت آپ کو سمجھایا جائے کہ بظاہر آپ لوگوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ شر
کا موجب بنتے ہیں اور وہ لمبی عمر پاتے ہیں اس کا بالکل اور مضمون ہے۔ أُمَلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِى مَنِینَ یہ
آیت اس پر نگران ہوتی ہے کہ میں ان کو مہلت دیتا ہوں اور میری پکڑ بہت سخت ہے۔ تو ہر انسان کی
نیکی کی انتہاء کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور بدی کی انتہاء کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور جس انسان کی بدی کی
حد کی انتہاء تک خدا اس کو پہنچنے والے اس سے زیادہ اس کو سزا نہیں دی جاسکتی۔
حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ کا، غالباً آپ ہی کا، یہ کشف تھا آپ غور کر
رہے تھے اُملِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِی متین، کہ ان شریر لوگوں کو خدا تعالیٰ مہلت دیتا کیوں ہے۔ تو کشف آپ
نے ایک رقاصہ دیکھی جس کے ہاتھ میں شراب کا گلاس پکڑا ہوا تھا۔ اب وہ ناچتی جاتی تھی اور اس کو
ہلاتی جاتی تھی اور یہ آیت پڑھ رہی تھی اُملِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِی متین یہاں تک کہ وہ گلاس آخر بھر گیا
اور پیالہ چھلک گیا۔ اس وقت حضرت خلیفۃ الصحیح الاول کو اس کی حکمت سمجھ آئی کہ بدوں کو جب لمبی بھی
مہلت ملتی ہے تو ان کے لئے اس سے بڑی سزا ممکن نہیں۔ ان کی سرشت میں جتنی بدیاں کرنے کی
طاقت موجود ہے اس کے آخر تک خدا تعالیٰ ان کو پہنچا دیتا ہے۔ اس لئے آج کل جو پاکستان میں ہو رہا
ہے اس سے احمدی بدظن نہ ہوں کیونکہ اس میں حکمت اور ہے۔ تو اللہ رحم فرمائے ان پر کہ ان کے
لئے ان كَيْدِی متین کا حکم آیا ہے۔
”ہمارے تجربے میں یہ بات آچکی ہے کہ بہت سی بیماریوں کو اطباء اور ڈاکٹروں نے لا علاج
بیان کیا اور اللہ تعالٰی نے اس سے شفا پانے کے واسطے بیمار کے لئے کوئی نہ کوئی راہ نکال دی۔ بعض بیمار
بالکل مایوس ہو جاتے ہیں، یہ غلطی ہے۔ خدا تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے اس کے
ہاتھ میں سب شفا ہے۔ سیٹھ عبدالرحمن صاحب ندر اس والے ایک ضعیف آدمی ہیں ان کو مرض
ذیا بیلیس بھی ہے اور ساتھ ہی کار بنکل نہایت خوفناک شکل میں نمودار ہوا اور پھر عمر بھی بڑھاپے کی
ہے۔ ڈاکٹروں نے نہایت گہر ا چیرہ دیا اور ان کی حالت نہایت خطرناک ہو گئی یہاں تک کہ ان کی نسبت
خطرہ کے اظہار کے خطوط آنے لگے۔ جب میں نے ان کے واسطے بہت دعا کی تو ایک روز اچانک ظہر کے
وقت الہام ہوا، آثار زندگی اس الہام کے بعد تھوڑی دیر میں مدراس سے تار آیا کہ اب سیٹھ صاحب
موصوف کی حالت رو بصحت ہے۔ بیمار کو چاہئے کہ توبہ استغفار میں مصروف ہو۔ انسان صحت کی
حالت میں کئی قسم کی غلطیاں کرتا ہے۔ کچھ گناہ حقوق اللہ کے متعلق ہوتے ہیں کچھ حقوق العباد کے
متعلق“۔ (ملفوظات جلد پنجم جدید ایڈیشن صفحه ۶۰،۵۹)
اب چونکہ وقت ہو چکا ہے اور نماز کا وقت بھی تھوڑا رہ گیا ہے اس لئے میں یہاں اس اقتباس
کو ختم کر رہا ہوں اور باقی بعد میں پڑھوں گا۔ صرف ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا اقتباس آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جو حضرت اقدسن محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی
دعاؤں کے متعلق ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بغیر یہ خطبہ مکمل نہیں ہو سکتا۔
فرماتے ہیں " جس قدر ہزاروں معجزت انبیاء سے ظہور میں آئے ہیں یا جو کچھ کہ اولیاء ان
دنوں تک عجائبات کرامات دکھلاتے رہے ہیں اس کا اصل اور منبع بھی دعا ہی ہے اور اکثر دعاؤں کے اثر
سے ہی طرح طرح کے خوارق قدرت قادر کا تماشہ دکھا رہے ہیں“۔ اب سنیں وہ جو عرب کے
بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے“۔ آج تک کسی
فلاسفر کو ، کسی سیاستدان کو سمجھ نہیں آتی یعنی غیر مسلموں کو کہ واقعہ کیا ہو گیا ہے کتنی حیرت انگیز
بات ہے، کئی بہانے بناتے ہیں، کہیں پہ تلوار بیان کرتے ہیں، کہیں اور کچھ مگر در حقیقت اس راز کو اگر
صحیح طور پر بیان فرمایا ہے تو سوائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کوئی نہیں بیان کر سکا
اور یہ حقیقت ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی راتوں کی بیقرار دعائیں نہ ہو تیں تو
کبھی دنیائے عرب میں یہ معجزہ رونما نہیں ہو سکتا تھا۔ ا
وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں۔
زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور
گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دنیا میں یکدفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس
سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا، کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا۔ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری
راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچادیا اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ اس اتنی ہے کس
سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔ اَللهُمَّ صَلِّ وَبَارِك عَلَيْهِ وَالِهِ بِعَدَدِ هَمِّهِ وَ غَمِّهِ وَحُزْنِهِ
لِهَذِهِ الأمْةِ وَانْزِلْ عَلَيْهِ انْوَار رَحْمَتِكَ إِلَى الابد میں اپنے ذاتی تجربے سے بھی دیکھ رہا ہوں کہ
دعاؤں کی تاثیر آب و آتش کی تاثیر سے بڑھ کر ہے بلکہ اسباب طبعیہ کے سلسلہ میں کوئی چیز ایسی
عظیم التاثیر نہیں جیسی کہ دعا ہے"۔ *** 00000
۱۹۹۹ء تا ۱۸/ نومبر ۱۹۹۹ء

آج 10 میں سے 10 باقی