Reciting the Holy Qur’an With a Melodious Voice is Worship

Friday Sermon, 3 December 1999: Reciting the Holy Qur’an With a Melodious Voice is Worship

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے احادیث نبویہ کی روشنی میں قرآن کریم کے فضائل اور اس کی تلاوت کے آداب بیان فرمائے۔ آپ نے تدبر کے ساتھ تلاوت کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور جلد بازی میں قرآن ختم کرنے اور خوش الحانی میں بدعات شامل کرنے سے محتاط رہنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور منظوم کلام کے ذریعے قرآن کریم کی عظمت اور اس سے محبت کا ذکر کیا اور قرآنی اوامر و نواہی کو جمع کرنے کے کام پر روشنی ڈالی۔ آخر میں تعزیت کے لیے فون کرنے کی بجائے خط لکھنے کی نصیحت فرمائی۔

موضوعات: فضائل قرآن کریم، تلاوت قرآن کریم، خوش الحانی، احکام و منہیات، کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام، تعزیت کے آداب

خطبه جمعه
قرآن سے ھی گھروں کی آبادی ھے ۔ جس گھر میں قرآن نه پڑها
جائے وہ ویران سرائے کی طرح ھوتاھے
خوش الحانی سے قرآن ریف پڑھنا بھی عبادت ہے
قرآن کریم کے فضائل اور خوبیوں کے بارہ میں احادیث نبویہ اور مسیح موعود کی نظم و نثر سے اقتباسات
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۳ ر د سمبر 1999ء بمطابق ۳ر فتح ۱۳۷۸ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
وان هذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّلِحَتِ
أنَّ لَهُمْ أَجْراً كَبِيراً ) (سورة بنی اسرائیل آیت (۱۰)
حضور ایدہ اللہ نے فرمایا کہ اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے۔ یقینا یہ قرآن اس (راہ) کی طرف ہدایت
دیتا ہے جو سب سے زیادہ قائم رہنے والی ہے اور اُن مومنوں کو جو نیک کام کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ ان
کے لئے بہت بڑا جبر (مقدر) ہے۔
رمضان شریف سے پہلے یہ آخری خطبہ ہے اور آئندہ رمضان شریف انشاء اللہ جمعہ سے ہی
شروع ہو گا۔ تو رمضان کے متعلق جو خطبہ دینا تھا اس کے بھی کچھ نوٹس میرے پاس ہیں مگر شاید یہ
قرآن کریم کے متعلق جو خطبہ ہے یہ لمبا چلا جائے اس لئے اگلے جمعہ سے جو رمضان کے متعلق جو نوٹس ہیں
ان کے مطابق خطبہ دوں گا۔ اس وقت بہر حال قرآن کریم کی فضیلتوں سے متعلق ذکر ہے اور قرآن کریم کی
فضیلت کار مضان سے بہت گہرا تعلق ہے۔ جیسا کہ میں وہ آیت پیش کروں گا آپ کے سامنے قرآن رمضان
کے بارہ میں اتارا گیا ہے۔ کوئی ایسی نیکی نہیں جو رمضان میں نہ کی جاتی ہو جس کا قرآن کریم میں ذکر نہ
ہو۔ سردست جو قرآن کے متعلق احادیث ہیں میں ان کا ذکر شروع کرتا ہوں۔
ترندی کتاب فضائل القرآن میں " كثير بن مُرّه الخَضْرَمِي، عقبة بن عامر سے روایت
کرتے ہیں کہ انہوں نے آنحضرت الله ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ قرآن کریم کو ظاہر کر کے پڑھنے والا ظاہر
طور پر صدقہ دینے والے کی طرح ہے اور قرآن کریم کو چھپا کر پڑھنے والا خفیہ طور پر صدقہ دینے والے کی
طرح ہے"۔ اب قرآن کریم کو ظاہر طور پر جو پڑھا جاتا ہے بات یہ ہے کہ صبح کے وقت قرآن کریم کی
تلاوتیں بلند ہوں اور کثرت کے ساتھ تلاوت کی گونج پھیلے یہ ظاہری صدقہ سے اس لئے مشابہ ہے کہ اس کو
دیکھ کر قرآن کریم کی عادت پڑتی ہے۔
قادیان میں مجھے یاد ہے ہمیشہ صبح کے وقت نماز کے بعد بکثرت قرآن کریم کی تلاوت کی
آواز میں آیا کرتی تھیں۔ کوئی گلی نہیں، کوئی محلہ نہیں جس کے کسی کوچہ میں بھی قرآن کریم کی تلاوت کی
آوازیں بلند نہ ہورہی ہوں اس کو دیکھ کر بچپن ہی سے قرآن کریم کی تلاوت کا شوق لوگوں کے دل میں پیدا
ہوتا ہے۔ پہل یہ وہ ایسا صدقہ ہے جو ظاہر میں دیا جائے مگر خدا کی خاطر دیا جاتا ہے اس لئے اس کا بہت فائدہ
پہنچتا ہے۔
اور قرآن کریم کو چھپا کر پڑھنے والا۔ بعض دفعہ لوگ اپنی نیکی کو چھپاتے ہیں اور قرآن کریم کو چھپا
کر پڑھتے ہیں وہ بھی بہت مقبول ہے بلکہ بعض پہلوؤں سے عام صدقہ سے زیادہ مقبول ہے۔ قرآن کریم
چھپا کر پڑھنے والا خفیہ طور پر صدقہ دینے والے کی طرح ہے ۔ یہ خفیہ نیکی کا مزاج آنحضرت
صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے پیدا کیا یہاں تک کہ بعض دفعہ لوگ راتوں کو چھپ کر نیکی کیا کرتے تھے۔
اتنا چھپ کر کہ صدقہ دیتے وقت ان کو پتہ نہ لگے کہ کون صدقہ دے گیا ہے اور یہ بھی نہ پتہ لگے کہ کس کو
صدقہ دے رہے ہیں۔ تو بعض دفعہ کسی امیر آدمی کو صدقہ دے دیا کرتے تھے اور لوگ ہنس ہنس کے باتیں
کیا کرتے تھے کہ لو جی فلاں شحض کو رات کے اندھیرے میں ایک آدمی صدقہ دے گیا۔ بعض دفعہ چوروں کو
صدقہ دے دیا کرتے تھے مگر خدا کے نزدیک بہر حال ایک یہ چھپی ہوئی نیکی تھی اور قرآن کریم کو اس نیت
سے چھپا کر پڑھنا کہ چہ چانہ ہو یہ بھی اسی قسم کی نیکی ہے۔
تین دن سے کم میں قرآن کریم ختم کرنے کے خلاف انتباہ
عبد اللہ بن عمرو آنحضرت صلی اللہ وعلیہ و علیٰ آلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے قرآن کریم تین سے کم میں پڑھا اس نے اسے سمجھا ہی
نہیں۔ یہ اب قرآن کریم کی بار بار تلاوت کا وقت آرہا ہے اس لئے اس بات کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ بعض
لوگ کوشش کرتے ہیں کہ قرآن کو بہت زیادہ پڑھ جائیں اور تین دن سے کم میں پڑھنا نا مناسب ہے اور بے
معنی ہے۔ تین دن میں بھی وہی لوگ تلاوت کر سکتے ہیں جو بہت زیادہ گہرے فکر کے ساتھ تلاوت کرتے ہیں
اور جن کا دن رات اور کوئی مشغلہ نہ ہو مگر عام آدمی کے لئے جنہوں نے دوسرے کام بھی کرتے ہیں تین دن
میں قرآن کریم ختم کرنا تو بالکل ممکن نہیں ہے۔ اگر کرے گا تو طوطے کی طرح رٹا ہوا پڑھے گا لیکن اس کے
دل پر قرآن کریم اثر نہیں کرے گا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اس کے خلاف واضح اختباہ
فرمایا ہے۔
ایک اور بات بہت ہی پیاری آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمائی ہے۔ ہر بات ہی
پیاری ہے مگر اس میں بڑی حکمت ہے اور آدمی عام طور پر سوچ نہیں سکتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے مگر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی نفسیاتی لحاظ سے دلوں پر گہری نظر ہو ا کرتی تھی۔ مروی ہے کہ آپ نے فرمایا
اس وقت تک قرآن پڑھو جب تک تمہارے دل مانوس رہیں اور اور جب انقباض پیدا ہو جائے تو اس سے رُک
جاؤ"۔ ( بخاری کتاب فضائل القرآن)۔ تو قرآن کریم سے بھی انقباض پیدا ہو سکتا ہے ان معنوں میں
نہیں کہ قرآن کے مفہوم سے انقباض بلکہ پڑھتے پڑھتے آدمی تھک سکتا ہے اور پھر زبردستی کر کے پڑھنا
شروع کرے یہ جائز نہیں ہے۔ بعض دفعہ نیند کا غلبہ آجاتا ہے اور اس وقت انسان سمجھتا ہے کہ اب مجھ میں
طاقت نہیں رہی تو اس وقت ہاتھ اٹھالینا چاہئے اور جب طبیعت پوری طرح حاضر ہو اس وقت قرآن کریم کی
تلاوت کرنی چاہئے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس کے
دامن میں قرآن کریم میں سے کچھ نہیں وہ ایک ویران گھر کی طرح ہے"۔ قرآن سے ہی گھروں کی آبادی
ہے اگر قرآن نہ پڑھا جائے کسی گھر میں تو وہ ایک ویران سرائے کی طرح ہوتا ہے اور ایسے گھر ایمان سے
ہر قسم کی نعمتوں سے عاری رہتے ہیں۔
ترندی کتاب فضائل القرآن میں صبیب سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم
نے فرمایا جس نے قرآن کریم کے محرمات کو حلال سمجھ لیا اس کا قرآن پر کوئی ایمان نہیں۔ قرآن کریم
نے جن چیزوں کو حرام قرار دیا ہے۔ اگر کوئی اس کو حلال سمجھتا ہے تو وہ نفس کے بہانے ہیں، اس کا قرآن پر
کوئی ایمان نہیں۔ :
مومن اور منافق کے قرآن کریم پڑھنے کی مثال
ایک لمبی روایت ابو موسیٰ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو مومن قرآن کریم
۲۰۰۰ تا ۲۰/ جنوری ۲۰۰۰ء ) 5(

اميل سهلة و ب ربه منين
پڑھتا اور اس پر عمل کرتا ہے اس کی مثال چکوترہ کی طرح ہے جس کا مزہ بھی عمدہ اور خوشبو بھی عمدہ ہوتی
ہے" ۔ میں نے یہ تحقیق کی کہ چکوترہ عرب میں ملتا بھی تھا کہ نہیں تو اس وقت پتہ چلا کہ شام میں بہت اچھا
چکوترہ ہوتا ہے۔ وہاں سے عربوں میں بھی چکوترہ بھیجا جاتا تھا تجارت کے مال میں۔ تو چکوترہ میں جو خوبی بیان
فرما ر ہے ہیں رسول اللہ ﷺے الله وہ یہ ہے۔ مزہ بھی عمدہ اور خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے ۔ " اور وہ مومن جو قرآن
نہیں پڑھتا مگر اس پر عمل کرتا ہے اس کی مثال کھجور کی طرح ہے اس کا مزہ تو عمدہ ہے مگر اس کی خوشبو کوئی
نہیں“۔ خوشبو میں اپنی ایک لذت ہوتی ہے۔ کھجور میں مزہ تو ہے ، مٹھاس ہے ، غذا پوری ہے مگر خوشبو نہیں
ہوتی۔ " اور ایسے منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے مگر منافقت سے پڑھتا ہے اس کی مثال " ریحان کی
طرح ہے۔ ریحان نیاز بو کو کہتے ہیں جو ایک خوشبودار پودا ہے۔ اس کی خوشبو تو عمدہ ہے لیکن مزا سخت
کڑوا ہوتا ہے“۔ تو منافق جو قرآن پڑھتا ہے وہ چھپاتا ہے اس بات کو کہ اس کے دل میں قرآن پڑھنے سے
کڑواہٹ پیدا ہوتی ہے اور بظاہر اس کی خوشبو پھیلتی ہے لیکن وہ خوشبو ظاہری ہے حقیقی نہیں ہے۔ سفنے والے
کے دل میں تو قرآن کریم کی خوشبو پہنچ جائے گی مگر منافق کے دل کو سوائے کڑواہٹ کے اور کچھ نصیب
نہیں ہوگا۔
اور ایسے منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتائمہ کی طرح ہے۔ اس کا مزا بھی کڑوا ہے“۔ اور
حدیث میں آتا ہے کہ "یا ( حضور نے فرمایا کہ اس کا مزہ) خبیث ہے اور اس کی خوشبو بھی کڑوی ہے" تھے کا
پودا ہمارے صحراؤں میں اگتا ہے اور ربوہ کے گرد جو پہاڑیاں ہیں ریت کی ان میں بھی تمہ اگتا ہے۔ تمہ ایک ایسی
خبیث چیز ہے کہ اگر تھوڑا سا ہاتھ بھی لگ جائے تو ہا تھ کڑوا ہو جاتا ہے اور کافی دیر اس کو اچھی طرح صاف
کرنا پڑتا ہے اور پھر اس میں بدبو بھی ہوتی ہے۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے قرآن کے تعلق
میں ایسی مثالیں بیان کی ہیں جن سے قرآن کریم میں ہر قسم کے پڑھنے والوں کا ذکر مل جاتا ہے۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کچھ اقتباسات قرآن شریف سے
متعلق پیش کرتا ہوں۔ آپ فرماتے ہیں لاکھوں مقدسوں کا یہ تجربہ ہے کہ قرآن شریف کے اتباع سے
برکات الہی دل پر نازل ہوتی ہیں اور ایک عجیب پیوند مولیٰ کریم سے ہو جاتا ہے۔ خدائے تعالیٰ کے انوار اور
الہام ان کے دلوں پر اُترتے ہیں اور معارف اور نکات اُن کے منہ سے نکلتے ہیں۔ ایک قومی تو کل ان کو عطا
ہوتا ہے اور ایک محکم یقین ان کو دیا جاتا ہے اور ایک لذیذ محبت الہی جو لذت وصال سے پرورش یاب ہے
اُن کے دلوں میں رکھی جاتی ہے“۔
ایک لذیذ محبت الہی جو لذت وصال سے پرورش یاب ہے"۔ اب یہ عام اردو دان کو سمجھ نہیں
آسکتی یعنی عام سادہ لوح جن کو اردو بہت کم آتی ہے۔ محبت الہی جو لذت وصال سے پرورش یافتہ ہے محبت تو
ہوتی ہے لیکن وصال کے وقت جو محبت دل سے اچھلتی ہے اس کی مثال ہی بیان نہیں کی جاسکتی۔ وہ خود اپنی
مثال ہوتی ہے۔ تو اللہ کا وصال جس کو میسر ہو اس کے دل سے جو محبت اچھلتی ہے اس کی بات ہی اور ہے۔
اگر ان کے وجود کو بادن مصائب میں پیسا جائے اور سخت شکنجوں میں دے کر نچوڑا جائے تو اُن کا عرق بجز
محب الہی کے اور کچھ نہیں“۔ یعنی ہر قسم کی مصیبتوں میں سے ان کو گزارا جائے ، ان کا نچوڑ نکل جائے تو وہ جو
نچوڑ ہو گا وہ بھی محبت الہی ہو گا اس کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا۔
دُنیا اُن سے ناواقف اور وہ دُنیا سے دُور تر و بلند تر ہیں۔ خدا کے معاملات ان سے خارق عادت
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان سے ویسا ہی عجیب معاملہ کرتا ہے جیسے وہ اللہ تعالٰی سے عجیب تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں یہ
ثابت ہوا ہے کہ خدا ہے "۔ انہی کو حقیقت میں خدا پر اعتماد ہوتا ہے کیونکہ ہر وقت وہ اس سے ملتے رہتے
ہیں۔ انہیں پر کھلا ہے کہ ایک ہے“۔ اور ملنے والا بھی ایک ہی ہے اس میں کوئی دوئی کی بو نہیں۔ ” جب وہ دُعا
کرتے ہیں تو وہ اُن کی سنتا ہے۔ جب وہ پکارتے ہیں تو وہ ان کو جواب دیتا ہے۔ جب وہ پناہ چاہتے ہیں تو وہ ان کی
طرف دوڑتا ہے۔ وہ بالوں سے زیادہ ان سے پیار کرتا ہے۔ اور اُن کے درودیوار پر برکتوں کی بارش برساتا
ہے۔ پس وہ اس کی ظاہری و باطنی و روحانی و جسمانی تائیدوں سے شناخت کئے جاتے ہیں۔ اور وہ ہر یک میدان
میں اُن کی مدد کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے اور وہ اُن کا ہے“۔ (سرمه چشم آریه حاشیه صفحه ۲۴،۲۳)
خوش الحانی سے قرآن کریم پڑھنا بھی عبادت ہے
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سوال کیا گیا۔ خوش الحانی سے قرآن پڑھنا کیسا
ہے؟ فرمایا "خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھنا بھی عبادت ہے اور بدعات جو اس کے ساتھ ملا لیتے ہیں وہ
اس عبادت کو ضائع کر دیتی ہیں۔ بدعات نکال نکال کر ان لوگوں نے کام خراب کیا ہے۔“
(الحكم جلد نمبرا ا ، صفحه ۵۔ بتاریخ ۲۴/مارچ ۱۹۰۳ء)
مراد یہ ہے کہ تلاوت خوش الحانی سے پڑھنا تو بہت اچھی بات ہے مگر دکھاوے کے لئے نہ ہو اور مختلف مواقع
پر کسی کو قرآن پڑھ کے مردے کو بخشا جا رہا ہے، کسی مصیبت زدہ کی مصیبت دور کرنے کے لئے تلاوت اونچی
کی جارہی ہے، یہ ایسے لوگ اس منافق کی طرح ہیں جس سے خوشبو تو نکلتی ہے مگر لوگوں کے لئے ہے اس کے
دل میں کڑواہٹ ہی ہوتی ہے، اس کو کچھ نصیب نہیں ہوتا۔ پس بہت احتیاط کرنی چاہئے۔ خوش الحانی سے
قرآن پڑھا جائے تو اخلاص کے ساتھ پڑھا جائے۔ خوش الحانی کی نیت یہ ہو کہ
اللہ تعالیٰ کے رسول نے ہدایت فرمائی ہے کہ قرآن خوش الحانی سے پڑھا جائے اور درد کے ساتھ پڑھا جائے۔
یہ دو باتیں ہیں جن کو مضبوطی سے پکڑ لینا چاہئے۔ پس بدعات سے تو بہ کرتے ہوئے اگر خوش الحانی سے
تلاوت قرآن کی جائے تو یہ بہت اچھا ہے۔
اب آہستہ پڑھنے میں جو حکمت ہے وہ یہ ہے کہ تین دن کے اندریا اس سے جلدی قرآن کریم جو
پڑھے گا وہ تدبر کرہی نہیں سکتا۔ بعض دفعہ ایک آیت پر کافی دیر تک ٹھہرنا پڑتا ہے، غور کرنا پڑتا ہے، اس کے
مضامین کو سونگھ کر ، اس کی خوشبو لے کر نہ اس کی گہرائی میں اتر کر ، اس کے اندرونی باطن میں نظر ڈال کر جب
انسان کو قرآن کریم کی لذت آتی ہے تو اس میں وقت بھی تو لگتا ہے یو نہی افرا تفری سے قرآن کریم پڑھنے
سے یہ چیزیں نصیب نہیں ہو سکتیں۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: " قرآن شریف
تریر و فکر سے پڑھنا چاہئے۔ حدیث شریف میں آیا ہے۔ رُبَّ قَارِي يَلْعَنهُ الْقُرْآنُ یعنی بہت سے ایسے
قرآن کے قاری ہوتے ہیں جن پر قرآن کریم لعنت بھیجتا ہے۔ تلاوت کرتے وقت جب قرآن کریم کی
آیت رحمت پر گزر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ سے رحمت طلب کی جائے اور جہاں کسی قوم کے عذاب کا ذکر ہو تو
وہاں خدا تعالیٰ کے عذاب سے خدا تعالٰی کے آگے پناہ کی درخواست کی جائے۔ اور مدیر اور غور سے پڑھنا
چاہئے اور پھر اس پر عمل کیا جاوے“۔ (الحکم۔ ۲۴ مارچ ۱۹۰۷ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اسی طرح قرآن پڑھا کرتے تھے اور ایک حدیث میں
آتا ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا شیبتی الهود، مجھے سورہ ہود کی تلاوت نے بوڑھا کر دیا ہے۔ اب لوگ دنیا
کے غم سے بوڑھے ہوتے ہیں اور بال سفید ہوتے ہیں۔ رسول اللہ علیہ کو ہود کی قوم پر جو عذاب نازل
ہوئے تھے اس کے تذکرہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اتنا شدید دکھ پہنچایا کہ اس کی وجہ سے
آپ بوڑھے ہو گئے اور فرماتے ہیں میں اسی وجہ سے بوڑھا ہوا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
میں تو بے شمار طاقتیں تھیں یعنی جسمانی طاقتیں بھی آپ کی عام دنیا کی طاقتوں سے نمایاں طور پر ممتاز تھیں۔
قرآن شریف کے حقائق و معارف انبیائے بنی اسرائیل کا مثیل بنادیتے ہیں
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: "اللہ تعالیٰ نے بچے علوم کا منبع اور سرچشمہ
قرآن شریف اس اُمت کو دیا ہے۔ جو شخص ان حقائق اور معارف کو پالیتا ہے جو قرآن شریف میں بیان کئے
گئے ہیں اور جو حقیقی تقویٰ اور خشیت اللہ سے حاصل ہوتے ہیں، اسے وہ علم ماتا ہے جو اس کو انبیائے
بنی اسرائیل کا مثیل بنا دیتا ہے تو انبیاء بنی اسرائیل کا مثیل یہ حدیث تو آپ لوگوں نے بارہا سنی ہوگی
انبیاء بنی اسرائیل کے مثیل تو ہوتے ہیں مگر ان سے افضل ہوتے ہیں۔ حضرت ابو بکر صدیق اور دیگر خلفاء کی
بات دیکھیں تو ان کی شان کا کوئی بنی اسرائیل کا نبی دکھائیں تو سہی نکال کے۔ اس لئے یہ یو نہی مسلمانوں میں
احساس کمتری پیدا ہو چکا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں بنی اسرائیل کے انبیاء امت کے نیک دل خشیت کرنے والے علماء
سے بہت اونچا درجہ رکھتے ہیں، یہ درست نہیں ہے جیسا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم نے خود
فرمایا ہے کہ انبیاء بنی اسرائیل کا مثیل بنادیتا ہے۔
اب مثیل سے ایک شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ ان کے برابر بنا دیتا ہے مگر حضرت رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو حضرت موسیٰ کا بھی تو مثیل بیان کیا گیا ہے تو وہ حضرت موسیٰ کے برابر تھے ؟
بہت فرق تھا۔ حضرت موسیٰ کے طور اور اس کی بلندی کا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے حاصل
کی اس کا تو زمین آسمان کا فرق ہے۔ پس مشابہ ہونا اور بات ہے مگر مشابہت میں ایک کو دوسرے پر برتری ، یہ
بھی ایک خاص مضمون ہے۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی امت کو ہر دوسری امت پر اس کے
مشابہ ہونے کے باوجود برتری عطا فرمائی گئی۔
مسلمانوں نے باوجود یکہ قرآن شریف جیسی بے مثل نعمت اُن کے پاس تھی جو اُن کو ہر گمراہی
سے نجات بخشتی اور ہر تاریکی سے نکالتی ہے لیکن انہوں نے اس کو چھوڑ دیا اور اس کی پاک تعلیموں کی پرواہ
نہیں کی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اسلام سے بالکل دُور جاپڑے ہیں"۔ (الحکم ۱۷ تا ۲۴ اگست ۲۱۹۰۲)
یہ فخر قرآن مجید ہی کو ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہر مرض کا علاج بتایا ہے۔ اور تمام قومی کی
تربیت فرمائی ہے اور جو بدی ظاہر کی ہے اس کے دُور کرنے کا طریق بھی بتایا ہے ۔ جہاں جہاں کسی بدی کا
ذکر کیا ہے غور سے پڑھ کر دیکھیں وہیں اس کو دور کرنے کا طریقہ بھی قرآن کریم میں درج ہے۔ اس لئے
قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی
کوشش کرو"۔ (الحکم ار جنوری (١٩٠٤)
۲۰۰۰ تا ۲۰ جنوری ۲۰۰۰ء

اللہ تعالی قرآن شریف کی تعریف میں فرماتا ہے۔ "هُدًى لِلْمُتَّقِينَ. قرآن بھی انہی لوگوں کی
ہدایت کا موجب ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں"۔ تقویٰ کے متعلق میں نے بار ہاؤ کر کیا ہے کہ ایک اندرونی
دل کا تقویٰ ہوتا ہے کہ کچی بات کو قبول کرنے کے لئے دل آمادہ ہو اور ایک وہ تقوی ہوتا ہے جو ترقی کر کے
انکو متقیوں کا سردار بنا دیتا ہے۔ تو یہ تقویٰ کی مختلف قسمیں یا مختلف مراتب ہیں جو ادنی انسان سے شروع ہو کر
مگر اس سے جو سچائی کا طالب ہو او پر تک ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تک انسان ... کو پہنچاتے ہیں۔
" قرآن بھی انہی لوگوں کی ہدایت کا موجب ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں۔ ابتداء میں قرآن کے دیکھنے والوں
کا تقویٰ یہ ہے کہ جہالت اور حسد اور محل سے قرآن شریف کو نہ دیکھیں بلکہ نور قلب کا تقویٰ ساتھ لے کر
صدق نیت سے قرآن شریف کو پڑھیں“۔ (الحکم ۳۱ اگست شفاء)
پھر علوم کی ترقی کے تعلق میں بیان فرمایا جو علمی ترقی چاہتا ہے اس کو چاہئے کہ قرآن شریف کو
غور سے پڑھے۔ جہاں سمجھ میں نہ آئے دریافت کرے۔ اگر بعض معارف سمجھ نہ سکے تو دوسروں سے
دریافت کر کے فائدہ پہنچائے“۔ (الحکم ۱۷ جولانی ١٩٢ء)
قرآن کریم کے معارف کو پوچھنے میں انکساری چاہئے۔ انسان اپنے آپ کو اتنا بڑا نہ سمجھے کہ گویا
مجھے سب معارف آتے ہیں یہ بالکل غلط اور جھوٹ بات ہے۔ کسی بھی مقام پر آپ پہنچ جائیں آپ کو مجبور
یعنی بشری مجبوری کی وجہ سے بظاہر کم علم رکھنے والوں کی طرف جھکنا پڑتا ہے اور بعض دفعہ وہ بہت بڑی نکتے کی
بات بتا دیتے ہیں۔ تو ساری عمر انسان تعلیم ہی حاصل کرتا رہتا ہے ، کوئی وقت بھی ایسا نہیں جب وہ قرآنی
تعلیم سے اپنے آپ کو اونچا سمجھے۔
اگر نجات چاہتے ہو تو دین العجائز اختیار کرو
آپ فرماتے ہیں: یاد رکھو کہ قرآن کریم کے پانسو کے قریب حکم ہیں۔ اور اس نے تمہارے ہر
ایک عضو اور ہر ایک قوت اور ہر ایک وضع اور ہر ایک حالت اور ہر ایک عمر اور ہر ایک مرجب فہم اور
مرتبہ فطرت اور مرتبہ سلوک اور مرتبے انفراد اور اجتماع کے لحاظ سے ایک نورانی دعوت تمہاری کی
ہے“۔ اب اس کے ہر ایک لفظ کی تشریح کی جائے تو کافی لمبا مضمون چل جائے گا لیکن جتنی بھی انسان کی
ضرورتیں ہیں یہ خلاصہ سمجھ لیں کہ ہر ضرورت کے متعلق تعلیم قرآن کریم نے دی ہے ، ہر مزاج کے
متعلق تعلیم دی ہے، ہر شخص کی ضرورت کے متعلق تعلیم دی ہے غرضیکہ بہت بڑی دعوت ہے جو
قرآن کریم نے کی ہے۔
چنانچہ فرماتے ہیں ایک نورانی دعوت تمہاری کی ہے سو تم اس دعوت کو شکر کے ساتھ قبول کرو
اور جس قدر کھانے تمہارے لئے تیار کئے گئے ہیں وہ سارے کھاؤ اور سب سے فائدہ حاصل کرو۔ اب دنیا
کے کھانے تو لوگ کھاتے ہیں اور پیٹ بھی خراب کر لیتے ہیں زیادہ کھا کھا کے اور بعض دفعہ رمضان میں بھی
خوب کھانے پر زور ہوتا ہے لیکن جو روحانی دعوت خدانے کی ہوئی ہے اس کی طرف توجہ نہیں ہوتی۔ روحانی
دعوت کا مزہ یہ ہے کہ پیٹ خراب ہو ہی نہیں سکتا۔ جتنا کھاؤ اتنی ہی اس کی اشتہار بڑھتی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ
دلوں کو اور بھی زیادہ اس دعوت سے بیر کرتا ہے۔ "جو شخص ان سب حکموں میں سے ایک کو بھی ٹالتا ہے،
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ عدالت کے دن مؤاخذہ کے لائق ہو گا۔ اگر نجات چاہتے ہو تو دین العجائز اختیار کر اور
مسکینی سے قرآن کریم کا جو اپنی گردنوں پر رکھو۔ (ازالہ اوہام، حصہ دوم صفحه ۳۳۶)
یہاں لوگوں کو میں کئی دفعہ سمجھا چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ کلام بہت
اعلیٰ درجہ کا معیار حاصل کرنے کی خاطر ہے لوگوں کو ڈرانے کے لئے نہیں ہے۔ سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ
عدالت کے دن مؤاخذہ کے لائق ہوگا“۔ کون ؟ جو پانچ سو حکموں میں سے ایک کو بھی ٹالتا ہے۔ اب اپنی
زندگیوں پر غور کر کے دیکھ لیں ہم میں سے کوئی بڑے سے بڑا متقی بھی ہو گا تو وہ دل پہ غور کر کے صداقت
سے اگر بات کرے گا تو یہی کہے گا کہ میں نے بہت سے حکموں کو ٹالا ہے اور ہر روز انسان بعض حکموں کو ٹال
دیتا ہے اس کو پتہ بھی نہیں لگتا۔ تو نتیجہ جو ہے وہ بہت پیارا ہے۔ وہ یہ کہ دین العجائز اختیار کرو جس طرح
بوڑھی عورتیں ایمان لاتی ہیں اور کوئی ان کے ایمان کو متزلزل نہیں کر سکتانا ممکن ہے کہ وہ ایمان ہل
جائے، اپنے خدا پر وہ کامل ایمان رکھتی ہیں مگر علم نہیں رکھتیں اور تفصیل کے ساتھ بحث نہیں کر سکتیں مگر
ایمان ان کو کامل ہوتا ہے۔ پس قرآن پر ایسا ایمان کرو اور مسکینی سے قرآن کریم کا جوا اپنی گردنوں پر رکھو اور
قرآن کریم کا جو اپنے کندھے پر رکھنے میں مسکینی اختیار کرو پھر اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق عطا فرمائے گا کہ تم رفتہ
رفتہ سارے قرآنی احکام پر عمل کرنا شروع کر دو گے۔
اب یہاں پانچ سو کاذکر تھا اب اس جگہ سات سو کا ذکر ہے۔ ”جو شخص قرآن کریم کے سات سو حکم
میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے۔ حقیقی اور
کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں۔ باقی سب اس کے ظل تھے۔ سو تم قرآن کو تقدیر سے پڑھو اور اس سے
بہت ہی پیار کرو، ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو۔ (کشتی نوح صفحہ ۲۲)
اب پانچ سو حکم ہیں یا سات سو حکم ہیں اس کے متعلق جو میں نے تحقیق کی ہے بہت سے علماء نے
سات سو حکم بیان کئے ہیں اور کئی علماء نے پانچ سو کا بھی ذکر کیا ہے تو اس ضمن میں میں آپ کو مطلع کرنا
چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش تھی کہ وہ تمام قرآن کریم کے احکام و منہیات
کو اکٹھا کریں۔ یہاں جو حکموں کی بات ہو رہی ہے تو اس میں منہیات کے حکم بھی شامل ہیں تو وہ تمام
اٹھا کریں اور پھر دیکھا جائے کل کتنے حکم بنتے ہیں۔ تو اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے میں نے کوشش
شروع کی اور علماء سے بھی مدد مانگی اور پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے میرے ساتھ بہت محنت کی اور ہم نے
ایک ایک لفظ قرآن کا پڑھ کر آخر تک جہاں تک ذہن گیا کہ یہ حکم ہے یا منا ہی ہے اس کی وضاحت کی۔ اب
اس کی دوہرائی شروع کی ہوئی ہے۔ ہمارے بعض علماء نے مومن صاحب بھی اس میں ہیں، مجید عامر صاحب
اور نصیر قمر صاحب۔ تو وہ دیکھ رہے ہیں کہ کوئی حکم رہ تو نہیں گیا غلطی سے اور جو حکم ہے اس کی گنتی بھی
ساتھ ساتھ کر رہے ہیں۔ اول تو اکثر جگہ وہ حکم موجود ہے۔ تو ہم دوسری طرح یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے خود اپنے قرآن پر جو نشان لگائے تھے احکامات کے اس کی رو سے
کون کون سے احکام شامل ہیں تو یہ ایک بہت ہی پیاری اور لمبی تحقیق ہے جب یہ مکمل ہو جائے گی تو پھر آخر پر
ہمیں پتہ چلے گا کہ قرآن کریم کے احکام کی گنتی کیا ہے اور مناہی کی گنتی کیا ہے اور اس میں انشاء اللہ تعالیٰ پھر
جماعت کو بہت فائدہ ہو گا کہ معین طو پر ہر حکم کو پڑھے اور دیکھے کہ کون سا حکم وہ تسلیم کرتا ہے اور عمل
کرتا ہے اور کس حکم سے وہ باہر ہے۔
قرآن کریم کے سارے احکامات پر چلنے اور
منہیات سے بچنے کی توفیق پانے کی کلید اور قوت دعا ہے
پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: " قرآن شریف کے تمھیں سیپارے
ہیں۔ اور وہ سب کے سب نصائح سے لبریز ہیں۔ لیکن ہر شخص نہیں جانتا کہ ان میں سے وہ نصیحت کونسی ہے
جس پر اگر مضبوط ہو جاویں اور اس پر پورا عملدرآمد کریں تو قرآن کریم کے سارے احکام پر چلنے اور ساری
منہیات سے بچنے کی توفیق مل جاتی ہے“۔ اب یہ سوال ہے جو اچانک کسی سے کیا جائے کوئی کچھ جواب دے گا،
کوئی کچھ جواب دے گا لیکن اس جواب کو نہیں پا سکتا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیا ہے اور یہ
عارف باللہ کا کلام ہے۔ " ہر شخص نہیں جانتا کہ ان میں سے وہ نصیحت کونسی ہے جس پر اگر مضبوط ہو جاویں اور
اس پر پورا عملدارآمد کریں تو قرآن کریم کے سارے احکام پر چلنے اور ساری منہیات سے بچنے کی توفیق مل
جاتی ہے66 ۔ اب اپنے اپنے دل میں غور کر لیں ابھی میں بتانے لگا ہوں۔
مگر میں تمہیں بتاتا ہوں کہ وہ کلید اور قوت دُعا ہے"۔ کیسا عمدہ جواب ہے۔ دعا کی برکت سے ہی
سب کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔ دعا کے بغیر تو کچھ بھی نہیں مل سکتا جتنا مرضی انسان کو شش کرے نہ احکام پر
محمل ہو سکتا ہے نہ منہیات سے پر ہیز ہو سکتا ہے۔ فرمایا " وہ کلید اور قوت دُعا ہے۔ دُعا کو مضبوطی سے پکڑلو۔
میں یقین رکھتا ہوں اور اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ پھر اللہ تعالی ساری مشکلات کو آسان کردے
گا۔ (الحكم ٢٣ ستمبر تثاء)
قرآن کریم کے متعلق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفصیلی بیان دیا ہے اس میں
سے چند اقتباسات صرف پیش کئے گئے ہیں قرآن کی محبت میں جو بیانات ہیں ان کو آپ اکٹھا کر کے دیکھیں تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیانات سب دوسروں پر بھاری ہو نگے ۔ صرف نثر میں نہیں بلکہ
نظم میں بھی۔ اب نعتیہ کلام تو لوگوں کا سنا ہوا ہے اکثر وہ خالی ہوتا ہے کیونکہ معرفت سے عاری ہوتا ہے مگر
قرآن کریم کی نعتیں لکھی ہوں، قرآن کریم کی حمد کے ترانے گائے ہوں یہ آپ کو امت محمدیہ میں نہیں ملے
گا۔ شاذ ہی کے طور پر ملے گا مگر جہاں تک میں نے غور کیا ہے صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے کلام میں قرآن کریم کے عشق کے نغمے گائے گئے ہیں۔ اس کے چند نمونے میں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی کیسی مدح کی ہے۔
دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے
یہ خلاصہ ہے آپ کے کلام کا کہ آپ ظاہری طواف تو کعبہ کا نہیں کرتے تھے مگر روحانی طواف قرآن کا
کرتے تھے اور قرآن نے جس جس چیز سے روکا اس سے رکھتے تھے ، جس کا حکم دیا اس پر عمل فرمایا کرتے تھے۔
خلاصہ اس کا یہ ہے کہ حضور علیہ السلام نے اردو میں ۳۱۴، فارسی میں ۴۸۳، اور عربی میں ۷۴ اشعار خالصتاً
قرآن کی مدح میں بیان فرمائے ہیں۔ میں کچھ نمونہ آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔ فرمایا:
جمال و حسین قرآن نور جان ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآن ہے
کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہر گز اگر لولوئے عماں ہے وگر لعل بدخشاں ہے
جنوری ۲۰۰۰ تا ۲۰/ جنوری ۲۰۰۰ء ) 7(

...
خدا کے قول سے قول بشر کیونکر برابر ہو وہاں قدرت یہاں درماندگی فرق
(یعنی بشر کے قول میں درماندگی)
پھر فرماتے ہیں: -
نور فرقاں ہے جو سب نوروں سے اعلی انکلا۔ اجلی کا مطلب ہے زیادہ روشن اور واضح
نور فرقاں ہے جو سب نوروں سے اجلی انکلا پاک وہ جس سے یہ انوار کا
یعنی اللہ تعالیٰ جس سے یہ نوروں کا دریا نکلا ہے وہ بہت پاک ہے۔
حق کی توحید کا مر جھاہی چلا تھا پودا ناگہاں غیب سے یہ چشمہ اصلی
یا الہی تیر افرقاں ہے کہ اک عالم ہے جو ضروری تھا وہ سب اس میں
پورا جہان ہے علوم کا بلکہ جو مخفی خزانے ہیں دنیا میں وہ بھی قرآن کریم میں مذکور
آئندہ ظاہر ہونے والے ہیں وہ بھی مذکور ہیں اس لئے نہ ماضی پر نگاہ ڈال کر آپ کو کوئی خامی
جس میں قرآن کریم کو محسوس کریں کہ بیان کرنے سے رہ گیا ہو اور نہ مستقبل میں کوئی
اول و آخر ، ازل اور ابد سب پر یہ قرآن حاوی ہے۔
سب جہاں چھان چکے ساری دکانیں دیکھیں نئے عرفاں کا یہی ایک ہی
کس سے اس نور نور کی ممکن ہو جہاں میں تشبیہ وہ تو ہر بات میں ہر وصف میں
پہلے سمجھے تھے کہ موسیٰ کا عصا ہے فرقاں پھر جو سوچا تو ہر اک لفظ
موسیٰ کے عصا میں کیا قوت تھی؟ وہ مارنے کی قوت تھی جادوگروں کے سانیوں
اس نے۔ لیکن قرآن کریم کو بھی ہم پہلے یہی سمجھے تھے کہ سب جادو گروں کے سائیوں کے
ان کے قریب کے سر کچلنے والا ہے لیکن پھر جو سوچا تو ہر اک لفظ مسیحا نکلا۔ مسیح مشہور ہیں
قرآن کریم صرف مارتا ہی نہیں بلکہ زندہ کرتا ہے۔ تو بہت ہی خوبصورت یہ ایک موازنہ
دوسری کتابوں کے ساتھ ۔ پہلی کتابوں میں مارنے کا تو ذکر ہو گا مگر ایسا زندہ کرنے کا ذکر
کریم میں موجود ہے اور موسیٰ کے عصا اور مسیحا کے لفظ کو اکٹھا کر کے حضرت مسیح موعود
نے فصاحت و بلاغت کا کمال کر دیا ہے۔ پھر فرماتے ہیں ۔
شکر خدائے رحماں جس نے دیا ہے قرآں غنچے تھے سارے پہلے اب گل کھلا
کیا وصف اس کے کہنا ہر حرف اس کا گہنا دلبر بہت ہیں دیکھے دل لے گیا
کہتے ہیں حسن یوسف دلکش بہت تھا لیکن خوبی و دلبری میں سب سے سوا
دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں۔ یہ خلاصہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ
پھر فرماتے ہیں۔
ہے شکر رب عزو جل خارج از بیاں جس کے کلام سے ہمیں اس کا ملا
اگر قرآن نہ ہو تا تو حقیقت میں خدا کا کوئی نشان بھی نہ ملتا جو پہلوں نے بیان کیا تھا وہ بھی
سوائے دہریت کے دنیا پہ کسی چیز کا راج نہ ہو تا مگر قرآن کریم نے خدا کا ایساذ کر کیا ہے جو
ہے اور ابد لآباد تک رہے گا۔
وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں ہوگی نہیں کبھی وہ ہزار
سورج کی روشنی سے ساری دنیا منور ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی روشنی
منور ہیں۔ پس ہزار آفتاب میں بھی حقیقت میں وہ روشنی نہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
نورانی چہرہ سے نمایاں ہوتی ہے ۔ اس سے خدا کا چہرہ نمودار ہو گیا۔ آپ کے چہرے
دیتا ہے"۔ شیطاں کا مکر و وسوسہ بے کار ہو گیا"۔
قرآن خدا نما ہے ، خدا کا کلام ہے۔ بے اس کے معرفت کا چمن نا تمام
) 8(الفضل انٹر
" .
نمایاں ہے اب چونکہ وقت زیادہ ہو رہا ہے میں چند نمونے عربی اور فارسی کے اشعار کے آپ کے سامنے رکھ
دیتا ہوں اور انشاء اللہ میرا خیال ہے کہ اگلے خطبہ میں ہی رمضان کی باتیں کی جائیں گی۔ آج میں اس خطبے کے
اختتام پر اس آیت کی تلاوت کروں گاجور مضان سے متعلق ہے پھر آئندہ اسی آیت کی تشریح میں اگلے جمعہ
میں رمضان کا ذکر ہو گا۔ الحمد للہ کہ اس دفعہ کا رمضان جمعۃ المبارک سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلا روزہ جمعہ کے
دریا نکلا دن ہی ہو گا اور پھر پانچ جمعے آئیں گے اس رمضان میں۔ فرماتے ہیں ۔
وَقَدْ نَوَّرَ الفُرْقَانُ خَلْقًا بِنُورِه. وَلَكِنَّكُمْ عُمْيٌ فَكَيْفَ أَبْصِرُ
نکلا وَقَدْ نَوَّرَ الْفُرْقَانُ خَلْقًا بِنُورِه - قرآن نے تو ایک خلقت کو اپنے نور سے منور کر رکھا ہے
مہیا نکلا ولكنكُمْ عُمی لیکن تم تو اندھے ہو فكيف أبصر میں اندھوں کو کیسے دکھا سکوں گا۔ پھر فرماتے ہیں۔
ہیں، جو خزانے كِتَابٌ كَرِيمٌ حَازَ كُلَّ فَضِيلة وہ ایک عزت والی کتاب ہے جو تمام فضیلتوں کی جامع ہے۔ حاز كل فضيلة
ایسی نظر آئے گی اس نے ہر فضیلت کو سمیٹ لیا ہے اپنے اندر ۔ وَيَسْقِی گووسَ مَعَارِفِ وَيُوَقِّرُ ۔ یہ کتاب معارف کے
ایسی بات ہے تو کوزے پلاتی ہے اور بھر بھر کے پلاتی ہے معارف کے جام یوفر پوری طرح بھر بھر کے دیتی ہے۔
فيا عَجَبًا مِنْ حُسْنِهِ وَجَمَالِهِ أرى أَنَّهُ دُرِّ وَمِسْكَ وَ عَنبر
شیشہ نکلا پس اس کا حسن و جمال کیا ہی عجیب ہے میں تو اس کے مولی کستوری اور عنبر ہی پاتا ہوں
یکتا نکلا كتب كريم أُحْكِمَتْ الله وَحَيَّاتُهُ يُحْيِ القُلُوْبَ وَيُزْهِر
مسیحا نکلا كتب كَرِيمٌ أَحْكِمَتْ اللہ اس کی آیتوں میں حکمتیں نچوڑ کر رکھ دی گئی ہیں وحَیاتُهُ یخی اور قرآن کریم
کے سر کچل دئے کی زندگی يُخي القُلوب قلوب کو زندہ کرتی ہے وَ يُزهر اور زہار یعنی روشن کر دیتی ہے ان کو
سر کچلنے والا ہے، وَإِنَّ كِتَابَ اللهِ بَحْرُ مَعَارِفٍ ونَجدَتْ فِيهِ عُيُونَ مَا تَسْتَعْذِبُ
زندہ کرنے میں۔ وہ بیشک اللہ کی کتاب معارف کا سمندر ہے ۔ ہم اس میں ضرور ایسے چشمے پاتے ہیں جنہیں ہم
ہے قرآن کریم کا شیریں دیکھتے ہیں۔
نہیں جیسے قرآن إِذَا مَا نَظَرْتُ إِلَى ضِيَاءِ جَمَالِهِ فَإِذَا الْجَمَالُ عَلَى سَنَا الْبَرْقِ يَغْلِبُ
علیہ الصلوۃ والسلام جب میں نے اس کے جمال کی روشنی کو دیکھا تو ناگاہ اس کا حسن بجلی کی روشنی پر بھی غالب آتا ہو پایا۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اور بھی بہت سے شعر میں عربی میں اور
یہی ہے فارسی میں بھی آپ کے کلام میں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام میں قرآن کا عشق ملتا ہے
یہی ہے غرضیکہ اس دور کی جتنی زبانیں جو ہندوستان میں رائج تھیں، ان سب میں قرآن کریم کے عشق میں حضرت
یہی ہے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام ملتا ہے اور یہ فضیلت صرف حضور کے حصہ میں آئی ہے دنیا کے تمام علماء
کے کلام کا۔ اس کی مثال پیش نہیں کر سکتے۔
مرا یہی ہے اس لئے اب چونکہ وقت ہو رہا ہے اگلے دس منٹ میں نمازیں بھی پڑھنی ہیں اور پھر انشاء اللہ خطبے
کی تلاوت بھی ہو گی۔ میں اب صرف عربی آیت رمضان کی پڑھ دیتا ہوں آئندہ جس پر خطبہ دیا جائے گا۔
نشاں شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ ۔ رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا ہے۔ اب
مٹادیا گیا سب کچھ اُنْزِلَ فِيهِ القُرآن کا ایک معنی تو علماء یہ لیتے ہیں کہ رمضان کے مہینہ میں ہی قرآن شروع کیا گیا تھا مگر جہاں
ہمیشہ کے لئے زندہ تک میں نے دیکھا ہے احادیث کو ، قرآن کریم کے اترنے سے پہلے رمضان نہیں شروع ہو تا تھا تو انزِلَ فِيهِ
الْقُرْآن کا پھر کیا مطلب بنے گا۔ قرآن تو اتارا گیا اس کے بعد رمضان شریف آیا ہے تو دراصل فيه
آفتاب میں القرآن کا مطلب ہے رمضان کے مہینہ کے متعلق قرآن کریم اتارا گیا ہے اور قرآن کریم میں جتنی مناہی یا
سے کل عالمین جتنے احکام ہیں ان سب کے متعلق رمضان میں تعلیم ہے۔ کوئی بھی ایسی بات نہیں جو اس سے باہر ہو ۔ پس
وعلی آلہ وسلم کے رمضان کے متعلق سراسر قرآن کریم اتارا گیا ار اس میں پھر بسنت مِنَ الهُدى وَالْفُرْقَان ہیں ۔ یہ آیت
میں خدا د کھائی انشاء اللہ اگلے جمعہ میں تلاوت کروں گا اور اسی مضمون پر میں مزید روشنی ڈالوں گا۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے فرمایا: ایک بات خطبہ کے آخر پر کہنی تھی وہ بھول گیا تھا مجھے یاد
ہے آگئی ہے۔ پچھلے دنوں حضرت سیدہ ام متین صاحبہ کی وفات ہوئی پھر ہمارے بھائی مرزا منیر احمد صاحب کی
وفات ہوئی۔ ان کی نماز جنازہ غائب میں نے حضرت ام متین کی تو پہلے پڑھائی تھی کل ان کی نماز جنازہ غائب
بھی پڑھائی اور یہ تو غم کے کچھ دھاگے تھے ان کے ساتھ ایک خوشی کا دھاگہ بھی لپٹا ہوا تھا میری بیٹی طوبی کی
بھی شادی ہوئی تو اب لوگ ان دونوں دھاگوں سے بن بن کے خط لکھ رہے ہیں۔ اکثر خطوں میں ایک طرف
تعزیت کا اظہار بھی ہوتا ہے دوسری طرف اس خوشی کا بھی اظہار ہوتا ہے۔
میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ اب میرے پاس وقت نہیں ہے کہ میں تفصیلاً سب کو خط
لکھ سکوں لیکن ایک ایک نام غور سے پڑھتا ہوں، ان کا ممنون احسان ہو تا ہوں اور ان کے لئے دل سے دعا
نکلتی ہے۔ دوسرے لوگوں کو یہ بھی شوق ہے کہ فون کے ذریعہ تعزیت کریں یہ اچھا رواج نہیں ہے۔ جن
گھروں میں غم ہو، آج کل تو فون ایسا ہے کہ ہر وقت گھنٹی بجنی اور ایک تعزیت نہ ہوئی مصیبت بن گئی اس لئے
فون پر تعزیتیں بند کر دیں اور جو تعزیت کرنی ہے لکھ کر بھیج دیا کریں۔ سب لوگ پڑھتے ہیں۔ دل سے دعا
نکلتی ہے اور وقت بے وقت کی مشکل نہیں پڑتی ان کو ۔ امید ہے میری اس نصحیت پر آپ عمل کریں گے۔
☆ ☆
نیشنل (۸) ۱۴ جنوری ۲۰۰۰ تا ۲۰/ جنوری ۲۰۰۰ء

آج 10 میں سے 10 باقی