Worships for Cleansing the Soul

Friday Sermon, 17 December 1999: Worships for Cleansing the Soul

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے احادیث نبوی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں رمضان المبارک اور روزے کی روحانی و جسمانی اہمیت بیان فرمائی۔ آپ نے نماز اور روزے کا باہمی موازنہ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ نماز روح پر اور روزہ جسم پر اثر انداز ہوتا ہے اور دونوں تزکیۂ نفس کے لیے ناگزیر ہیں۔ نیز آپ نے بیماری کی صورت میں خلوصِ نیت کی قدر اور بوڑھے والدین کی خدمت کی تاکید کا بھی ذکر فرمایا۔

موضوعات: رمضان المبارک، روزہ، نماز، تزکیۂ نفس، والدین کی خدمت

خطبه جمعه
روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کازور روح پر ہے
تزکیۂ نفس کے واسطے یہ عبادات لازم پڑی ہوئی ہیں
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرمودہ ۷ اردسمبر 1999ء بمطابق کے افتح ۱۳۷۸ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
. www
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم ا الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ . فَمَنْ
شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ. وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أَخَرُ يُرِيدُ الله بِكُمُ
اليسر وَلَا يُريدُ بِكُمُ العُسْرَ وَلتكملوا العِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُون)
( البقره آیت ۱۸۲)
رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے ایک عظیم ہدایت کے طور پر اتارا گیا ہے اور
ایسے کھلے نشانات کے طور پر جن میں ہدایت کی تفصیل اور حق و باطل میں فرق کر دینے والے امور ہیں۔ پس
جو بھی تم میں سے اس مہینے کو دیکھے تو اس کے روزے رکھے اور جو مریض ہو یا سفر پر ہو تو گنتی پوری کرنا
دوسرے ایام میں ہو گا۔ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے
کہ تم (سہولت سے) گنتی پوری کرو اور اس ہدایت کی بنا پر اللہ کی بڑائی بیان کرو جو اس نے تمہیں عطا کی اور تا
کہ تم شکر گزار بنو۔
رمضان شریف کا یہ دوسر اخطبہ ہے اور رمضان ہی کے تعلق میں کچھ احادیث نبوی اور کچھ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات میں پیش کرنا چاہتا ہوں مگر اس سے پہلے میں یہ
ایک اقرار کرنا چاہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی نصائح پر عمل درآمد سے محض روحانی
شفاری نہیں ہوتی بلکہ جسمانی شفا بھی ہوتی ہے اور اگر سہو کی وجہ سے اس پر عملدر آمد کرنے میں کوئی کوتاہی
ہو جائے تو روحانی طور پر تو نہیں مگر جسمانی طور پر اس کی سزا ضرور مل جاتی ہے۔ چنانچہ ایک دو دن پہلے روزہ
کشائی کے وقت جلدی میں پانی پی لیا جو سانس کی نالی میں چلا گیا اور اس کی وجہ سے اچھو آگیا۔ وہ کافی سخت اچھتو
تھا۔ اس کا کچھ اثر ا بھی تک آواز میں باقی ہے لیکن دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو صحیح فرما دے، ٹھیک فرما دے
کیونکہ عمد ا غلطی نہیں تھی مگر بہر حال جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے عمدانہ بھی ہو تب بھی جسمانی سزا تو
انسان کو مل ہی جاتی ہے۔ یہ اس کے بیان کے دو مقاصد ہیں اول یہ کہ احباب دعا میں یا در ھیں کہ اللہ تعالی
رمضان کا مہینہ آرام سے گزار دے، بعد میں بھی آرام سے گزر جائے اور یہ تکلیف جو ہے وہ زیادہ گہری نہ بن
جائے۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ لوگ عیادت کے خط نہ لکھنا شروع کر دیں۔ دعا بہت ہے، دعا مجھے پہنچے گی اور
مجھے پتہ ہے ان کے جذبات کیا ہیں۔ مجھ میں تو اللہ نے بیماری برداشت کرنے کا بہت بڑا مادہ رکھا ہوا ہے لیکن
احباب میں میری بیماری برداشت کرنے کا بہت کم مادہ ہے اس لئے یہ الٹ قصہ ہے تو آپ مہربانی فرما کر جو
دعائیں کریں گے وہی مجھے پہنچیں گی انشاء اللہ ضرور لیکن عیادت کے خط لکھیں گے تو میرا کام بڑھ جائے گا۔
اس لئے مجھے احساس ہے کہ آپ کو احساس ہے اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں۔
اب میں اس خطبے میں احادیث نبوی سے رمضان کے متعلق کچھ امور آپ کے سامنے بیان
کرتا ہوں۔ یہ روایات اکثر آپ نے رمضان کے ہر مہینہ میں سنی ہوئی ہوتی ہیں مگر ایک تو یادداشت کو تازہ
کر نامراد ہوتا ہے ، ہر رمضان میں دوبارہ سنائی بہتر ہیں اور دوسرے کچھ نئے بچے جوان ہوتے ہیں، نئے آدمی
شامل ہوتے ہیں ان کے لئے بھی ان نصیحتوں کی تکرار فائدہ مند ہوتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و علیٰ آلہ وسلم نے فرمایا ہر چیز میں زکوۃ ہے اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے۔ تو روزے سے جسم کی زکوۃ نکلتی ہے اور
ان لوگوں کی نکلتی ہے جو روزے میں کچھ کم کھاتے ہیں۔ جو زیادہ کھانے لگ جاتے ہیں ان کی زکوۃ کیا نکلی ہے
ان کے جسم پر اور بھی زکوۃ چڑھ جاتی ہے۔ اس لئے یہ احتیاط رکھیں کہ اگر چہ بھوک لگتی تو ہے مگر نسبتا احتیاط
سے کچھ کم کریں۔ غذا کم کریں بدن ہلکا ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی انشاء اللہ روح بھی ہلکی ہوگی۔
حیح مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے آنحضرت صلی
اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم سے پوچھا کہ اگر میں فرض نمازیں ادا کروں اور رمضان کے روزے رکھوں اور حلال کو
حلال اور حرام کو حرام گردانوں اور اس سے زائد کوئی عمل نہ کروں تو کیا میں جنت میں داخل ہو سکوں گا؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے فرمایا ہاں ! اس شخص نے کہا کہ خدا کی قسم میں ان کاموں سے زائد
کچھ نہیں کروں گا۔
اب یہ ایک بدوی کا خاص اظہار تھا مگر یہ کم سے کم جنت میں داخل ہونے کے لئے فرائض ہیں۔ یہ
فرائض ادا کر دیں نوافل اگر نہیں کر سکتے تو نہ بھی کریں تب بھی کم سے کم پر جنت کی ضمانت کی یہ حدیث
ہے۔ مگر نوافل سے مرتے بڑھتے ہیں اور رمضان شریف میں تو نوافل کی بہت ہی ضرورت ہے۔ دوسرے
اس کو یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ رمضان کے روزے رکھنا بھی نوافل ہی ہیں۔ اس نے کہا میں خدا کی قسم اس
سے زیادہ نہیں کروں گا مگر رمضان کے روزے رکھ لے تو یہ بھی بڑے نوافل ہیں اور اس سے بھی اللہ تعالیٰ
کے فضل سے درجات میں بہت ترقی ہوتی ہے۔
صحیح بخاری میں حضرت تھفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ وسلم نے فرمایا جنت میں ایک دروازہ ہے جس کو ریان کہتے ہیں۔ قیامت کے دن روزہ دار اس سے داخل
ہوں گے اور ان کے سوا کوئی اس میں داخل نہ ہو سکے گا۔ پوچھا جائے گا کہ روزہ دار کہاں ہیں تو وہ کھڑے ہو
جائیں گے۔ ان کے سوا کوئی اس میں سے داخل نہیں ہو سکے گا۔ اور جب وہ داخل ہو جائیں گے تو دروازہ بند
کر دیا جائے گا اور پھر کوئی اس سے (جنت میں داخل نہ ہو سکے گا۔
.. (صحيح بخاري كتاب الصوم باب الريان للصائمين)
یہ جو ہے ظاہری نقشہ اس کے متعلق خاص طور پر توجہ رکھنی چاہئے کہ جنت تو زمین و آسمان پہ
حاوی ہے اس لئے یہ خیال نہ کریں کہ با قاعدہ اوپر جائیں گے اور گیٹ (Gate) لگا ہوگا، اس میں آپ روزہ دار
داخل ہونے شروع ہو جائیں گے بلکہ مراد یہ ہے کہ اس طرح تمثیل بیان کر کے آپ کے شوق کو ابھارا
جائے اور آپ بھی روزہ دار کے طور پر جنت میں داخل کئے جائیں اور روزے سے جیسے طبیعت میں بھوک
پیاس وغیرہ کی کوفت ہوتی ہے ریان سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سیرابی کرنے والا مضمون ہے جو خواہشات یہاں
پوری نہیں کر سکتے وہ جنت میں پوری ہو جائیں گی اس لئے کسی حدیث کو بھی زیادہ لفظا نہیں لینا چاہئے بلکہ
تمثیلات کے طور پر سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا "یقیناً جنت میں بالا
خانے ہوں گے جن کے اندرونے باہر سے اور خارجی حصے اندر سے نظر آتے ہوں گے ۔ اس پر ایک اعرابی
نے کھڑے ہو کر سوال کیا کہ حضور ا یہ کن کے لئے ہوں گے ۔ فرمایا: یہ ان کے لئے ہوں گے جو خوش گفتار
ہوں گے ، ضرورت مندوں کو کھلانے والے، روزے کے پابند اور راتوں کو جب لوگ سوتے ہوں تو وہ
نمازیں ادا کریں"۔ (سنن الترمذى كتاب البر والصلة)
اب یہ بالا خانے کا جو نقشہ کھینچا گیا ہے یہ تو ایسا نقشہ ہے جس میں عموما طبیعت جو ہے وہ گھبراتی ہے
کہ میں بیٹھا ہوں اندر اور باہر سے مجھے کوئی دیکھ رہا ہو اور اندر سے باہر یکطرفہ دیکھنا تو بڑا آسان کام ہے، اچھی
بات ہے مگر باہر سے اندر کیوں دکھائے جائیں گے۔ اس میں ایک حکمت یہ پوشیدہ ہے کہ مومن کی زندگی
میں کوئی کام بھی پوشیدہ نہیں کہ باہر کچھ اور دکھاتا ہو اور اندر کچھ اور دکھاتا ہو۔ دوسرے اس پہلو سے کہ
جنوری ۲۰۰۰ تا ۳ فروری ۲۰۰۰ء ) 5(

مومن دوسروں کے حالات پر بھی نظر رکھتا ہے اس پہلو سے یہ بالا خانے ہیں جو دو طرفہ نظارے کے ہیں اور
دوسرے وہ جو غلط تصورات ہیں حور و قصور کے جو بالا خانوں میں بیٹھے حوروں سے پیار کر رہے ہونگے یہ نظارہ
تو کبھی بھی انسانی فطرت قبول نہیں کر سکتی کہ ساری دنیا تماشہ دیکھ رہی ہو۔ اس لئے اس کو بھی لفظی طور پر نہ
سمجھیں بلکہ محض یہ ایک عارفانہ کلام ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مومن اپنی زندگی میں کسی چیز پر شر مندہ
نہیں ہو تا کہ وہ اسے دکھائے تو لوگ اس کے ظاہر و باطن میں فرق محسوس کریں۔
حضرت ابو مسلمہ بن عبدالرحمن سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
سے پوچھا کہ رمضان المبارک میں آنحضرت ﷺ کی نماز کی کیفیت کیا ہوا کرتی تھی۔ آپ نے فرمایار مضان
ہو یا غیر رمضان آپ گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔ اس لئے یہ جو خیال ہے ناکہ میں ہیں، چالیس
چالیس، پچاس پچاس رکعتیں پڑھی جائیں رات کو ، یہ نہایت ہی احمقانہ خیال ہے جو سنت سے ہٹ کر ہے۔
ربوہ میں ایک دفعہ ایک مولوی صاحب میرے پاس آئے اور اور اپنی نیکی بگھارنے کی خاطر مجھے کہا کہ میں رات
روزانہ ایک ہزار رکعتیں پڑھتا ہوں۔ میں نے کہا ہزار رکھتیں نہ کہیں ہزار ٹکریں مارتا ہوں کہیں کیونکہ ہزار
رکعتوں میں تو کچھ بھی سمجھ نہیں آسکتی کچھ پڑھ ہی نہیں سکتے آپ۔ مگر بہر حال ان کو اصرار تھا کہ میں بہت
بزرگ انسان ہوں۔ آنحضرت ﷺ سے زیادہ بزرگ اور کون ہو سکتا ہے۔ پس آپ گیارہ نفل پڑھا کرتے
تھے جس میں وتر شامل ہے۔ وتر سے پہلے دور کعتیں اور پہلے چار دو دور کعتیں اس کے علاوہ ہوتی تھیں۔ فرمایا
چار رکعت اس طرح پڑھتے تھے کہ تو اُن کے حسن و طوالت کے بارہ میں نہ پوچھ ۔ پھر چار رکعت اس طرح
پڑھتے کہ تو اُن کے حسن اور طوالت کے متعلق نہ پوچھ۔ اس کے بعد آپ تین رکعت پڑھتے تھے۔
( صحیح بخاری باب قيام النبی ﷺ بالليل )
اس حدیث سے یہ تاثر ملتا ہے کہ چار چار رکعتوں کے نوافل ہوا کرتے تھے مگر دوسری احادیث
سے یہ ثابت ہے کہ دودور کعت کے نوافل ہوا کرتے تھے تو یہ تھوڑا سا اشتباہ ہے مگر عام سنت پر یہی عمل ہے
کہ دو دو رکعتوں کے نوافل پڑھے جاتے ہیں۔ تراویح میں بھی دو دور کعتیں پڑھتے ہیں۔
حضرت ابو سعید الخدری سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو بندہ اللہ تعالیٰ کے رستے میں
اس کا فضل چاہتے ہوئے روزہ رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے اور آگ کے مابین ستر (۷۰) خریف کا
فاصلہ پیدا کر دیتا ہے۔ (سنن الدارمی)۔ اب یہ بھی ایک محاورہ ہے ستر خریف۔ اصل میں خریف، سرما اور
گرما کے درمیانی زمانہ کو کہتے ہیں۔ جیسے سخت سردی ہو اور سخت گرمی ان دونوں کے درمیان کوئی ملاپ نہیں
ہوتا اور ستر گنا زیادہ اس سے بھی فاصلہ پیدا کر دیتا ہے، یہ مراد ہے۔ اور یاد رکھنا چاہئے کہ عرب میں راتیں
نسبتا ٹھنڈی ہو جاتی تھیں۔ یہ خیال غلط ہے کہ گرم ملک ہے اس لئے راتیں بھی گرم ہونگی بعض دفعہ بدورات
کو سوتے ہیں تو ہیں (۲۰) ڈگری تک ٹمپریچر گر جاتا ہے کیونکہ ریت میں یہ خوبی ہے کہ جو گرمی جذب کرتی
ہے وہ جلدی نکال بھی دیتی ہے اور بڑی تیزی کے ساتھ رات کو ٹمپریچر گرنا شروع ہوتا ہے۔ پس اس
پہلو سے جن کو یہ تجربہ ہو وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ستر خریف کا جو فاصلہ ہے یہ کیا تحریض پیدا کرتا ہو گا مومنوں
کے دل میں۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کچھ حوالہ جات آپ کے سامنے رکھ
رہا ہوں۔ " "وہ شخص جس کا دل اس بات سے خوش ہے کہ رمضان آگیا اور میں اس کا منتظر تھا کہ آوے اور
روزہ رکھوں اور پھر وہ بوجہ بیماری کے روزہ نہیں رکھ سکا تو وہ آسمان پر روزے سے محروم نہیں ہے۔ اس دنیا
میں بہت لوگ بہانہ جو ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم جس طرح اہل دنیا کو دھوکا دے لیتے ہیں ویسے ہی خدا کو
فریب دیتے ہیں۔ بہانہ کو اپنے وجود سے آپ مسئلہ تلاش کرتے ہیں اور تکلفات شامل کر کے ان مسائل کو
صحیح گردانتے ہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ صحیح نہیں۔ تکلفات کا باب بہت وسیع ہے۔ اگر انسان چاہے تو
اس تکلف کی رُو سے ساری عمر بیٹھ کر نماز پڑھتار ہے اور رمضان کے روزے بالکل نہ رکھے "۔ ایسے لوگ ہم
نے دیکھے نہیں کہ واقعتا بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں حالانکہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کی کوئی حقیقی وجہ نہیں ہوتی، کوئی
شرعی عذر نہیں ہو تا مگر سمجھتے ہیں ہم بیمار ہیں۔
پھر رمضان کے روزے نہیں رکھتے۔ اب میں چونکہ رمضان کے روزوں پر زور دے رہا ہوں اس
لئے اب بہت سے ایسے مریض مل رہے ہیں جو پہلے نہیں رکھا کرتے تھے مگر اب خدا کے فضل سے رکھنے
شروع کر دئے ہیں اور ان کا بیان یہ ہے کہ پہلے سے ہم بہتر ہیں۔ جب نہیں رکھتے تھے اس وقت صحت اتنی
اچھی نہیں تھی جب رکھنے کے بعد اب ہم نے تجربہ کیا ہے تو صحت پہلے سے بہتر ہو گئی ہے۔ خدا
تعالیٰ جانتا ہے کہ اس کے دل میں درد ہے اور خدا تعالیٰ اسے ثواب سے زیادہ بھی دیتا ہے“۔ جس کو درد ہو کہ
میں روزہ نہیں رکھ سکتا اس کو نہ رکھنے کے باوجود زیادہ ثواب بھی مل جاتا ہے جو درد کی وجہ سے ہے۔ کیونکہ
درد دل ایک قابل قدر شے ہے، حیلہ جو انسان تاویلوں پر تکیہ کرتے ہیں لیکن خدا تعالی کے نزدیک یہ تکیہ
کوئی شئے نہیں۔ جب میں نے چھ ماہ روزے رکھے تھے تو ایک دفعہ ایک طائفہ انبیاء کا مجھے (کشف میں ) ملا۔
طائفہ معنے گروہ اور انہوں نے کہا کہ تو نے کیوں اپنے نفس کو اس قدر مشقت میں ڈالا ہوا ہے، اس سے باہر
نکل۔ اسی طرح جب انسان اپنے آپ کو خدا کے واسطے مشقت میں ڈالتا ہے تو وہ خود ماں باپ کی طرح رحم
کر کے اُسے کہتا ہے کہ تو کیوں مشقت میں پڑا ہوا ہے۔ یہ لوگ ہیں کہ تکلف سے اپنے آپ کو مشقت سے
محروم رکھتے ہیں۔ اس لئے خدا ان کو دوسری مشقوں میں ڈالتا ہے اور نکالتا نہیں"۔ یعنی جن بیماریوں کا عذر
رکھتے ہیں واقعتا ویسی بیماریاں اور اس سے شدید بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ " اور دوسرے جو خود مشقت میں
پڑتے ہیں اُن کو وہ آپ نکالتا ہے۔ انسان کو واجب ہے کہ اپنے نفس پر آپ شفقت نہ کرے بلکہ ایسا ہے کہ
خدا تعالیٰ اس کے نفس پر شفقت کرے“۔
البدر جلد اوّل نمبر ۷ صفحه ۵۰ تا ۵۳ بتاریخ ۱۲/دسمبر ۱۹۰۳ء)
یہ جو ظلوماً جھولا کا مضمون آتا ہے قرآن کریم میں کہ آنحضرت علی صلى الله یا اپنے نفس پر بے انتہا
ظلم کرنے والے اور اس بات سے بے پرواہ تھے کہ اس فلم کے نتیجہ میں آپ کو کیا کیا تکلیفیں اٹھانی پڑیں گی۔
ہی مراد ہے۔ پس اللہ آپ پہ شفقت فرماتا تھا اور بعض ایسی آیات ملتی ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ تو اپنے
نفس کو مشقت میں نہ ڈال۔ اے محمد ! تولوگوں کی خاطر کیوں اپنے آپ کو تکلیف میں ڈال رہا ہے۔ پس اس پہلو
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم جب اپنے نفس پر شفقت نہیں فرماتے تھے تو اللہ آپ کے نفس پر
شفقت فرماتا تھا۔
پھر فرماتے ہیں اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو دوسری امتوں کی طرح اس امت میں کوئی قید نہ رکھتا مگر اس
نے قیدیں بھلائی کے واسطے رکھی ہیں۔ میرے نزدیک اصل یہی ہے کہ جب انسان صدق اور کمال اخلاص
سے باری تعالٰی میں عرض کرتا ہے کہ اس مہینہ میں مجھے محروم نہ رکھ تو خدا تعالی اسے محروم نہیں رکھتا اور
ایسی حالت میں اگر انسان اور مضان میں بیمار ہو جائے تو یہ بیماری اس کے حق میں رحمت ہوتی ہے کیونکہ ہر
ایک عمل کا مدار نیت پر ہے۔ مومن کو چاہئے کہ وہ اپنے وجود سے اپنے آپ کو خداتعالی کی راہ میں دلاور ثابت
کرے۔ جو شخص روزہ سے محروم رہتا ہے مگر اس کے دل میں یہ نیت درد دل سے تھی کہ کاش میں تندرست
ہو تا اور روزہ رکھتا اور اس کا دل اس بات کے لئے گریاں ہے تو فرشتے اس کیلئے روزہ رکھیں گے بشر طیکہ وہ بہانہ
جو نہ ہو تو خدا تعالٰی اسے ہر گز ثواب سے محروم نہ رکھے گا"۔
ملفوظات جلد چهارم، صفحه ۲۵۹،۲۵۸)
فرشتے روزہ رکھنے کا محاورہ جو ہے یہ بھی ایک محض ایسا محاورہ ہے جو لفظی طور پر نہیں سمجھنا چاہئے
۔ اب فرشتوں نے کیا روزہ رکھنا ہے وہ تو کچھ بھی نہیں کھاتے ، خدا سے جو نور اور انرجی پاتے ہیں، خدا تعالیٰ
سے جو زندگی کی طاقت پاتے ہیں اسی سے زندہ ہیں۔ تو فرشتے روزہ رکھیں گے کا محاورہ جو ہے یہ محض تحریص
کے لئے ہے۔ مطلب یہ ہے کہ گویا تمہاری خاطر فرشتوں نے روزے رکھے۔ پس ایک روزہ تمہارا تو کوئی گیا
تو کیا مگر درد دل کی بنا پر خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہیں دعائیں بھیجیں گئے۔
اب اپنے تجربے کے متعلق بیان فرماتے ہیں ” میری تو یہ حالت ہے کہ مرنے کے قریب ہو
جاؤں تب روزہ چھوڑتا ہوں۔ طبیعت روزہ چھوڑنے کو نہیں چاہتی۔ یہ مبارک دن ہیں اور اللہ تعالٰی کے فضل
ورحمت کے نزول کے دن ہیں " ۔ (الحکم جلده ، نمبر ۳ صفحه ۵. بتاریخ ۲۴/ جنوری انشاء) - یہ
مبارک بھی دن ہیں اور مبارک بھی دن ہیں یعنی برکتیں دینے والے اور متبرک دن۔
انسان کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ حسب استطاعت خدا کے فرائض بجالاوئے۔ روزہ کے بارے میں
خدا فرماتا ہے وَ اَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ یعنی اگر تم روزہ رکھ بھی لیا کرو تو تمہارے واسطے بڑی خیر
ہے۔ (البدر جلدا، نمبر 4 بتاريخ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء)۔ یعنی تمہیں روزہ رکھتے وقت تکلیف کیوں
محسوس ہوتی ہے تمہیں پتہ ہونا چاہئے کہ اس میں تمہارے لئے بہت بھلائی مقدر ہے۔ وہ جسمانی بھی ہے اور
روحانی بھی۔
آنحضرت ﷺ رمضان شریف میں بہت عبادت کرتے تھے۔ ان ایام میں کھانے پینے کے
خیالات سے فارغ ہو کر اور ان ضرورتوں سے انقطاع کر کے تبتل الی اللہ حاصل کرنا چاہیے۔
(تقارير جلسه سالانه ۱۹۰۲ء صفحه ۲۱،۲۰)
یعنی صبح سے شام تک یہ خیال نہیں ہونا چاہئے کہ روزہ کھلے گا تو کھائیں گے۔ بلکہ زور یہی دینا
چاہئے کہ بھوک کے نتیجے میں جو نیکیاں نصیب ہوتی ہیں وہ نیکیاں زیادہ سے زیادہ حاصل ہوں۔
روزہ اور نماز ہر دو عبادتیں ہیں“۔ اب یہ ایک فرق ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے کر کے دکھایا ہے۔ میرے خیال میں دیگر علماء نے غالباً اس پر لب کشائی نہیں فرمائی یہ کہ نماز روزے سے۔
افضل ہے۔
فرمایا "روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کا زور روح پر ہے۔ نماز سے ایک سوز و گداز پیدا ہوتی ہے۔
اس واسطے وہ افضل ہے۔ روزے سے کشوف پیدا ہوتے ہیں۔ مگر یہ کیفیت بعض دفعہ جو گیوں میں بھی پیدا ہو
سکتی ہے۔ لیکن روحانی گدازش جو دعاؤں سے پیدا ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شامل نہیں“۔ (البدر جلد اول،
نمبر ۱۰۔ بتاریخ ۱۸ جون ۱۹۰۵ء) ۔ اسی لئے روزانہ پانچ نمازوں کا حکم ہے۔ روزہ تو سال میں ایک دفعہ
ایک مہینہ آتا ہے اور کچھ زائد روزے بھی رکھ لیں بے شک تب بھی جو پانچ نمازیں اصلاح کرتی ہیں اور
روزانہ صاف کرتی ہیں اس جیسی کوئی چیز نہیں ہے اور رمضان میں بھی نمازیں نہ پڑھی جائیں تو پھر یہ خالی
بھوک پیاس ہی رہ جاتی ہے۔
پھر فرمایا ”خدا تعالیٰ نے دین اسلام میں پانچ مجاہدات مقرر فرمائے ہیں۔ نماز، روزہ، زکوۃ
صدقات، حج، اسلامی دشمن کاذب اور دفع ہو، خواہ سیفی ہو، خواہ قلمی“۔ یعنی جہاد خواہ تلوار سے کرنا پڑے یا قلم
سے کرنا پڑے۔ یہ پانچ مجاہدے قرآن شریف سے ثابت ہیں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ ان میں کوشش کریں
اور ان کی پابندی کریں۔ یہ روزے تو سال میں ایک ماہ کے ہیں۔ بعض اہل اللہ تو نوافل کے طور پر اکثر روزے
رکھتے رہتے ہیں اور ان میں مجاہدہ کرتے ہیں۔ ہاں دائگی روزے رکھنا منع ہیں۔ یعنی ایسا نہیں چاہئے کہ آدمی
۲۰۰۰ تا ۳ / فروری ۲۰۰۰ء

ہمیشہ روزے ہی رکھتار ہے بلکہ ایسا کرنا چاہئے کہ نفلی روزہ کبھی رکھنے اور کبھی چھوڑ دے۔
( البدر" جلد ششم نمبر ۴۳۔ بتاریخ ۲۴/ اکتوبر ۱۹۰۷ء).
.. پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں "حدیث شریف میں آیا ہے کہ دو آدمی
بڑے بد قسمت ہیں۔ ایک وہ جس نے رمضان پایا پھر رمضان گزر گیا اور اس کے گناہ بخشے نہ گئے اور دوسرا وہ
جس نے والدین کو پایا اور والدین گزر گئے اور گناہ بخشے نہ گئے"۔ (الحکم ۲۹ فروری ۱۹۰۸ء)
یہ دونوں امور ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ جس کے والدین بوڑھے اس کے سامنے
موجود ہوں اور ان کی خدمت کا حق ادانہ کرے۔ بعض بد نصیب لوگ اپنے بوڑھے ماں باپ کی خدمت کا حق
ادا نہیں کرتے تو اس کے نتیجے میں یہ ایک ایسی محرومی ہے کہ گویا انہوں نے زندگی ضائع کر دی اور بخشے نہ
گئے۔ دوسرے رمضان جب آتا ہے روزے گزر جائیں تو رمضان سے اتنا استفادہ ضروری ہے کہ انسان اس
یہ بخشا جاسکے۔
بعض لوگ اپنے بوڑھے ماں باپ کو اپنے لئے باعث شرم بھی سمجھتے ہیں اس لئے کہ وہ پرانے
زمانے کے لوگ ہیں اور اگر خدا نے دنیا میں مال و وجاہت دی ہو تو انسان سمجھتا ہے کہ اگر یہ پتہ لگ جائے
لوگوں کو کہ یہ بڑھا پرانے زمانے کے کپڑوں میں ملبوس پرانی طرز کا آدمی یہ میرا باپ ہے تو مجھے شرمندگی
ہو گی۔ ایسے لوگوں کے لئے اللہ تعالٰی نے یہ تنبیہ فرمائی ہے کہ باپ تمہارا ہے تمہیں دنیا کی غرض سے کیا
غرض ہے۔ تمہیں ضرور چاہئے کہ اس کی خدمت کرو اور جنت کو حاصل کرو۔ ایک قصہ آتا ہے ایک بچے کا
جو کسی کا پوتا تھا اس نے ایک جگہ پرانے کپڑے جمع کئے ہوئے تھے، بہت گندے چیتھڑے تو اس کے ابا نے کہا
تم اتنے امیر آدمی کے بچے ہو اتنے پرانے چیتھڑے کیوں اکٹھے کئے ہوئے ہیں۔ اس نے کہا اس لئے کہ آپ
اپنے ابا کو پرانے چیتھڑے دیتے ہیں تو یہ میں نے آپ کے لئے اکٹھے کئے ہیں جب میں بڑا ہو جاؤں گا تو میں
آپ کو بھی یہ پرانے چیتھڑے دیا کروں گا۔ تو یہ ایک سبق آموز لطیفہ ہے، لطیفہ کیا ہے دردناک واقعہ ہے۔
واقعتا ایسا ہی ہونا چاہئے کہ اپنے باپ کو خواہ وہ کسی حالت میں ہو اس کا ادب سے سلوک کرے۔ قرآن کریم
میں تو آیا ہے کہ ماں باپ اگر بوڑھے ہو جائیں تو ان کی کسی بات پر جس پہ طبعاً افسوس ہونا چاہئے اُف بھی
نہیں کہنا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا آخری اقتباس یہ ہے۔ آج خطبہ بے شک چھوٹا ہو مگر
طبیعت کی کچھ تھوڑی سی خرابی کی وجہ سے اگر چھوٹا بھی ہو جائے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔ " صلواۃ کا میں پہلے
ذکر کر چکا ہوں اس کے بعد روزے کی عبادت ہے ۔ افسوس ہے کہ اس زمانے میں بعض مسلمان کہلانے۔
والے ایسے بھی ہیں جو کہ ان عبادات میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اندھے ہیں اور خدا تعالی کی حکمت کاملہ
سے آگاہ نہیں ہیں۔ تزکیۂ نفس کے واسطے یہ عبادات لازمی پڑی ہوئی ہیں۔ یہ لوگ جس عالم میں داخل نہیں
ہوئے اس کے معاملات میں بیہودہ دخل دیتے ہیں اور جس ملک کی انہوں نے سیر نہیں کی اس کی اصلاح کے
واسطے جھوٹی تجویزیں پیش کرتے ہیں"۔
اب ملک دیکھا ہی نہیں تو کیا پتہ اس میں کیا ہے ، کیا نقشہ ہے اس کا۔ تو گھر بیٹھے اس کے متعلق
اصلاحی تجویز میں پیش کریں۔ ایک ہمارے وہاں قادیان میں ایک صاحب ہوا کرتے تھے کافی بڑبونگے اور ان کی
عادت تھی کہپیں مارنے کی ایسی جگہیں جہاں کبھی بھی نہیں گئے وہاں کی باتیں وہ سنایا کرتے تھے ۔ تو بچے ان کی
اس عادت کی وجہ سے لطیفے کے طور پر ان کے پاس بیٹھ کے سنا کرتے تھے۔ ایک دفعہ انہوں نے انگلستان کا سفر
اپنا شروع کیا کہ انگلستان میں اس طرح پھرا اور اس طرح پھرا۔ اور ان کا نام محمود تھا تو ایک موقع پر کوئین گزر
رہی تھی تو کیلا کھا رہی تھی رستے میں، اس نے مجھے دیا کیلا کہ "لے محمود کیلا کھائے"۔ اس قسم کے لطیفے ان
کے ہوتے تھے۔ تو نقشے کا جہاں تک تعلق ہے انہوں نے ایک دفعہ سفر شروع کیا تو اس زمانے میں چینل
تو تھی مگر چینل کے نیچے گاڑی نہیں جاتی تھی۔ تو وہ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے سیدھا فرانس پہنچ گئے ۔ تو کسی نے کہا
کہ ڈاکٹر صاحب، ڈاکٹر صاحب کہتے تھے ان کو ۔ ڈاکٹر صاحب یہ آپ نے نقشہ کیوں بدل دیا ہے ، یہ چینل
رستے میں آتی ہے، گاڑی کس طرح اوپر سے گزر گئی تو انہوں نے کہا یہی تو تم لوگوں کی بیوقوفی ہے ۔
ہندوستانیوں سے انگریزوں نے اپنے ملک کی چیزیں چھپائی ہوئی ہیں اور تمہارے ملک کے سارے راز معلوم
کرلئے ہیں اس لئے تم پر حکومت کرتے ہیں تو وہ حاضر جواب بھی بڑے تھے اور اس قسم کے لطیفے ہوتے رہتے
تھے ان کے ، مگر دخل وہاں دیا جس ملک کی سیر نہیں کی۔
اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اور جس ملک کی انہوں نے سیر نہیں
کی اس کی اصلاح کے واسطے جھوٹی تجویز میں پیش کرتے ہیں۔ ان کی عمریں دنیوی دھندوں میں گزرتی ہیں، دینی
معاملات کی ان کو کچھ خبر ہی نہیں۔ کم کھانا اور بھوک برداشت کرنا بھی تزکیۂ نفس کے واسطے ضروری ہے اس
سے کشفی طاقت بڑھتی ہے۔ انسان صرف روٹی سے نہیں جیتا۔ بالکل ابدی زندگی کا خیال چھوڑ دینا اپنے اوپر
قہر الہی کو نازل کرنا ہے۔ مگر روزہ دار کو خیال رکھنا چاہئے کہ روزے سے صرف یہ مطلب نہیں کہ انسان بھوکا
رہے بلکہ خدا کے ذکر میں بہت مشغول رہنا چاہئے۔ بد نصیب ہے وہ شخص جس کو جسمانی روٹی ملی مگر اس نے
روحانی روٹی کی پرواہ نہیں کی۔ جسمانی روٹی سے جسم کو تقویت ملتی ہے ایسا ہی روحانی روٹی روح کو قائم رکھتی
ہے اور اس سے روحانی قوی تیز ہوتے ہیں۔ خدا سے فیض یاب ہونا چاہو کہ تمام دروازے اس کی توفیق سے
کھلتے ہیں“۔ (تقاریر جلسه سالانه ۱۹۰۲ء صفحه ۲۱،۲۰)

آج 10 میں سے 10 باقی