Fulfilling the Rights of Relatives
Friday Sermon, 28 January 2000: Fulfilling the Rights of Relatives
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی روشنی میں میاں بیوی کے باہمی حقوق و فرائض پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے گھریلو ذمہ داریوں، حسن سلوک، عدل و انصاف اور طلاق و تعدد ازواج کے شرعی اصول بیان فرمائے۔ بعد ازاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے مرد کے بطور قوام کردار اور حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کی گھریلو زندگی سے متعلق قیمتی نصائح کا تذکرہ کیا۔
موضوعات: حقوق و فرائض میاں بیوی، حسن معاشرت، تعلیمات قرآن کریم، احادیث نبویہ، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، نصائح حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا
خطبه جم جمعه
خاوند اپنے اہل و عیال پر نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارہ میں پوچھا جانے والا ہے اور عورت اپنے
خاوند کے گھر کی نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارہ میں پوچھی جانے والی ہے
ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ اپنی پر ہیز گاری کے لئے عورتوں کو پر ہیز گاری سکھاویں ورنہ وہ گنہگار ہو نگے
احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت اقدس مسیح موعود عليه السلام کے حوالہ سے میاں بیوی کے حقوق وفرائض سے متعلق تاكيدى نصائح
خطبہ جمعہ ارشاد فرموده: سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۲۸ جنوری ۲۰۰۰ء بمطابق ۱۲۸ صلح ۱۳۷۹ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادار و الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ بِالمَعْرُوْفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ. وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
(سورة البقره آیت ۲۲۹)
ترجمہ اس کا یہ ہے: اور ان عورتوں کا دستور کے مطابق مردوں پر اتنا حق ہے جتنا مردوں کا
اُن پر ہے حالانکہ مردوں کو اُن پر ایک قسم کی فوقیت بھی ہے اور اللہ کامل غلبے والا اور حکمت والا ہے۔
یہ جو حقوق کا مضمون بیان ہو رہا ہے مردوں اور عورتوں کا آپس میں اس کے لئے حدیثوں
میں ایسی حدیثیں نہیں مل سکیں جس میں معاملہ ملا جلا نہ ہو۔ تو بہت سی حدیثیں ایسی ہیں جہاں مردوں
کے فرائض ہیں اور عورتوں کے بھی فرائض ہیں تو یہ ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے اس لئے جہاں بھی
امتزاج ہو دونوں باتوں کا اس کا کوئی فرق نہیں پڑتا مگر خاص طور پر آج کے خطبے کا موضوع، عورتوں
کے مردوں پر جو حقوق ہیں اس کا بیان ہے تو جیسا کہ میں نے کوشش کی تھی ان کو الگ الگ کر سکوں،
بہت حد تک کر سکا ہوں، لیکن دونوں معاملات آپس میں مل جل سے گئے ہیں اور بعض دفعہ پتہ نہیں
چلے گا کہ یہ کس کے حقوق بیان ہو رہے ہیں اور کس کے فرائض۔
احادیث کے بیان میں سب سے پہلے میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت بیان
کرتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ مے کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں ہر ایک نگران ہے
اور اپنی رعیت کے بارہ میں پوچھا جانے والا ہے۔ چنانچہ امام بھی نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارہ میں
پوچھا جانے والا ہے اور خاوند اپنے اہل و عیال پر نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارہ میں پوچھا جانے والا
ہے۔ اور عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے اور اپنی رعیت کے بارہ میں پوچھی جانے والی
ہے۔ (بخاری کتاب الوصایا) یعنی وہ بچے جو گھر میں پرورش پاتے ہیں اور دوسرے حقوق جو ہیں وہ
ان کی نگران ہے اور اس بارے میں وہ خدا تعالی کے حضور جوابدہ ہو گی۔
دوسری حدیث حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے۔ یہ حدیث
بھی صحیح بخاری سے لی گئی ہے۔ پہلی حدیث نبی بخاری سے لی گئی تھی۔ صحیح بخاری کی اس حدیث میں
حضرت سعد بن ابی وقاص روایت کرتے ہیں۔ آپ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم خدا کی رضا
چاہتے ہوئے جو خرچ کرو گے اس پر تمہیں ضرور اجر ملے گا۔ یہاں تک کہ اس لقمہ پر بھی جو تم اپنی
بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو ۔ (بخاری کتاب الایمان) - قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق آنحضرت صلی
اللہ علیہ و وعلی آلہ وسلم نے اپنی محبت کو خدا کی محبت میں ملا دیا تھا اور گویا آپ کا ہر عمل عبادت بن گیا تھا
تو بیوی کے منہ میں لقمہ ڈالنا تو ایک محبت کا اظہار ہے اگر اسے خدا کی محبت میں گوندھ دیا جائے تو یہی
چیز پیار کا اظہار بن جائے گی اور عبادت بھی ہو جائے گی۔
مسلم کتاب الزکوۃ میں ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ
ﷺ نے فرمایا اگر ایک دینار تو خدا کی راہ میں خرچ کرے اور ایک دینار تو گردن آزاد کروانے پر خرچ
کرے، اور ایک دینار تو کسی مسکین پر خرچ کرے اور ایک دینار تو اپنے اہل پر خرچ کرے تو ان میں سے
ب سے زیادہ اجر اس دینار کا ہو گا جو تُو نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ہو گا۔
اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ بہت سے لوگ باہر بظاہر نیکیوں پر خرچ کر رہے ہوتے ہیں اور
بیوی کے حقوق ادا نہیں کر رہے ہوتے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ کوئی نیکی نہیں ہے۔ بیوی کا بھی ویسا
ہی حق ہے اور جو بیوی کے اوپر خرچ کرتا ہے یعنی اہل و عیال اور بچوں پر خرچ کرتا ہے وہ دراصل باہر
والوں کی نظر سے ہٹ کر خرچ کرتا ہے اور خدا کی نظر میں خرچ کر رہا ہوتا ہے اس لئے فرمایا کہ وہ دینار
جو اپنی بیوی بچوں پر خرچ کرتا ہے وہ باہر کے اخراجات سے بہتر ہے۔
پھر بخاری کتاب النکاح میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی ہی حدیث ہے کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا خاوند کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر عورت نفلی روزے نہ رکھے
اور نہ اس کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر کے اندر آنے دے۔(بخاری کتاب النکاح باب لا تأذن المرأة
في بيت زوجها الا باذنه ) ۔ یہ بہت ہی ضروری ہے۔ خاوند تو باہر کام پر ہوتا ہے اس کو کیا پتہ کہ گھر میں
کون آیا ہے اور کون نہیں۔ تو عورت کا فرض ہے کہ اپنے خاوند کی مرضی کے بغیر جو نا پسندیدہ اشخاص
ہیں خاوند کے نزدیک ان کو گھروں میں نہ آنے دے اور وہی اس کے نزدیک بھی ناپسندیدہ ہونے
چاہئیں۔ بلکہ یہاں تک فرمایا خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزے نہ رکھے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جو
فرضی روزے رکھنے پڑتے ہیں اس میں تو خدا کی رضا غالب ہے اور خاوند کو حق نہیں کہ فرضی روزوں
میں دخل اندازی کرے۔
ابن ماجہ میں حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی یہ حدیث ہے کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا کہ جو عورت اس حالت میں فوت ہوئی کہ اس کا خاوند اس سے خوش ہے تو وہ جنت میں جائے گی۔
(سنن ابن ماجه کتاب النکاح باب حق الزوج على المرأة)
ترندی کتاب النکاح سے یہ روایت قیس بن طلق کی لی گئی ہے جو اپنے والد طلق بن علی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم نے فرمایا جب کوئی مرد اپنی بیوی کو اپنی ضرورت کے لئے بلائے تو اسے چاہئے کہ وہ اس کے پاس
چلی آئے خواہ وہ تنور پر کھڑی ہو ۔ (سنن ترمذی کتاب النكاح . باب ما جاء في حق الزوج على المرأة)
تنور پر کھڑی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ خواہ روٹی جل رہی ہو اور یہ نہ کہے کہ میں انتظار کر رہی ہوں
روٹیاں پکار ہی ہوں مگر اگر خاوند کو ضرورت ہے تو اس کا پہلا حق ہے اس کی آواز پر لبیک کہے۔
مسند احمد میں یہ روایت ہے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے
کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی عورت پنجوقتہ نماز پڑھتی ہے اور رمضان کے روزے رکھتی
ہے اور اپنی عصمت کی حفاظت کرتی ہے اور اپنے خاوند کی فرمانبرداری کرتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ
جنت کے جس دروازے سے تو چاہے داخل ہو جا۔ (مسند احمد ، مسند العشرة المبشرة بالجنة)۔ اب نہ
جنت کے دروازوں کے متعلق بھی بار بار وضاحت کی گئی ہے کوئی ایسا گیٹ (Gate) نہیں لگا ہو وہاں
یا کئی گیٹ نہیں لگے ہوئے کہ جہاں سے مرضی داخل ہو جاؤ۔ مراد یہ ہے کہ اپنی پسند سے خدا تعالیٰ کی
جنت میں داخل ہو جاؤ اور تیرا حق ہے کہ ہر دروازے سے داخل ہو یعنی رضا کے لحاظ سے بھی تو نے جو
بھی فرائض تھے سب پورے کر دئے اس لئے اب تیری اپنی پسند ہے کہ جس دروازے سے چاہے مگر
یاد رکھیں دروازہ کوئی ایسا نہیں جو ظاہری دروازہ جنت میں نصب ہو یہ صرف ایک محاورہ ہے یہ بتانے
کے لئے کہ عورت کو یہ نیکیاں اختیار کرنے میں خدا تعالیٰ یہ جزا دے گا کہ جس طرح چاہے جنت میں
داخل ہو۔ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے گا۔
ایک حدیث میں جو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے رسول اللہ اللہ نے
مارچ ۲۰۰۰ تا ۶ ار مارچ ۲۰۰۰ء ) 5(
فرمایا کہ جب تمہاری عورتیں تم سے رات کو مسجد جانے کی اجازت طلب کیا کریں تو انہیں اجازت
دے دیا کرو (صحیح بخاری کتاب الاذان)۔ یہ معاشرے کا بھی ایک معالمہ ہے۔ بعض معاشر ے گندے
ہوتے ہیں جہاں رات کو خود عورتوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ یا تو مرد ساتھ جائے
یا ان کو اکیلے نہ جانے دیا جائے۔ تو یہ حسب حالات فیصلہ ہوگا۔ جن معاشروں میں رات کو عورت کا
نکلنا، آج کل پاکستان میں عورت کا اکیلی رات کو نکلنا بہت ہی خطرناک ہے تو ایسی صورت میں ان کی
حفاظت کی خاطر ان کو اس بات کی اجازت نہ دینا رسول اللہ ﷺ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں ہوگی
کیونکہ آپ ایک پر امن معاشرے کی بات کر رہے ہیں۔ وہاں اگر عورت کا دل چاہتا ہے رات کو مسجد
میں جا کے نماز پڑھے تو اس کو اس کی اجازت دے دینی چاہئے۔
مسلم کتاب النکاح میں حضرت عبدالرحمن بن سعد سے مروی ہے کہ میں نے ابو سعید
خدری کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کے روز خدا کے حضور سب سے بدترین
وہ شخص ہو گا جو اپنی بیوی سے علیحدگی میں ملتا ہے اور وہ اس سے ملتی ہے، پھر بعد میں وہ اس کے راز
پھیلاتا ہے۔ (صحیح مسلم کتاب النکاح) ۔ ۔ یہ گندی اور بد بخت عادت بھی بعض مردوں میں ہوتی ہے
۔ وہ اپنی بیوی سے متعلق کہ کیسے ملی اور کیسی تھی باہر اپنے دوستوں کی مجلس میں ذکر کرتے ہیں جو
نہایت ہی نامناسب اور بیہودہ حرکت ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے بدن کے کپڑے ہیں جن کو ایک
دوسرے کے رازوں کی حفاظت کرنی چاہئے۔
سنن نسائی میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کی طرف زیادہ میلان رکھے تو وہ قیامت کے
دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا نصف دھڑ ٹیڑھا ہو گا۔ (سنن نسائی ابواب عشرة النساء)۔ اب جو
نصف دھر ٹیڑھا ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا جھکاؤ نا انصافی کی طرف رہا : . ہے اور اس پہلو سے اس
کا وجود جو ہے وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک غلط طرف جھکا ہوا نظر آئے گا۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ
والسلام کے متعلق آتا ہے کہ آپ اللہ کی طرف ہی جھکے رہتے تھے ۔ اگر کوئی لغزش ہو بھی تو خدا کی
طرف گرتے تھے تو ایسا مرد بڑا بد نصیب ہے جو لغزش کے وقت غیر اللہ کی طرف گرتا ہے اور نا انصافی
کی طرف گرتا ہے تو جسم ٹیڑھا ہونے سے مراد یہی ہے کہ وہ ایک غیر متوازن حیثیت سے خدا کے
حضور پیش ہو گا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ علیہ اپنی بیویوں کے درمیان
عدل کے ساتھ تقسیم فرماتے تھے۔ یہ وہی مضمون ہے جو اس سے پہلے گزرا یعنی عدل کے ساتھ تقسیم
فرمایا کرتے تھے۔ پھر کہتے تھے اسے میرے اللہ ! جس کی طاقت میں رکھتا ہوں وہ میں نے کر دیا ہے پس تو
مجھے اس بارہ میں ملامت نہ کرنا جو تیرے اختیار میں ہے کہ میں اُس میں بے اختیار ہوں۔ (سنن نسائی
ابوب عشرة النساء) تو بیویوں سے انصاف کا سلوک مردوں کا فرض ہے مگر اگر محبت کسی سے زیادہ ہے
تو اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ یہ بے اختیاری کا معاملہ ہے۔ تو آنحضرت الله ﷺ اپنے دل کی اتنی
حفاظت فرمایا کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ اس طرح ڈرتے تھے کہ دل کے معاملات وہ جانتا ہے اور
یہ بھی جانتا ہے کہ میں بے اختیار ہوں اس لئے اگر کسی بیوی کی طرف دلی میلان زیادہ ہو اور ظاہری
طور پر انصاف کر رہا ہو تو اللہ اس دلی میلان کو معاف فرما دے۔
حضرت ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ہے جب
سفر کرنا چاہتے تو اپنی بیویوں کے درمیان قرعہ ڈالتے اور جس کے نام کا قرعہ نکلتا اُسے ساتھ لے
جاتے۔ اسی طرح آپ ہر ایک بیوی کے لئے ایک دن اور ایک رات مقرر فرماتے تاہم حضرت سودہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت زمعہ نے اپنی باری حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ہبہ کردی تھی۔
(سنن ابو داؤد کتاب النکاح)۔
حیح بخاری کتاب الاذان میں یہ درج ہے۔ حضرت اسود رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے
ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے دریافت کیا کہ آنحضور نے گھر پر کیا کیا کرتے
تھے۔ آپ نے فرمایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کی خدمت میں لگے رہتے تھے اور جب نماز کا وقت ہو جاتا تو نماز
کے لئے تشریف لے جاتے۔
اہل خانہ کی خدمت سے مراد یہ ہے کہ گھریلو کاموں میں عورتوں کا ہاتھ بٹایا کرتے تھے اور
الگ الگ نہیں بیٹھا کرتے تھے۔ اور جہاں تک اپنے کاموں کا تعلق ہے کوشش کیا کرتے تھے کہ خود ہی
کرلیں۔ چنانچہ اپنے پیوند بھی خود لگایا کرتے تھے ۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا جو ذاتی
نمونہ ہے وہ دونوں کے لئے برابر نمونہ ہے۔ مردوں کے لئے بھی اور عورتوں کے لئے بھی۔ اور جب
نماز کا وقت ہو جاتا تھا تو پھر نماز کے لئے تشریف لے جایا کرتے تھے۔
بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ کی ایک روایت ہے کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا مجھے آگ دکھائی گئی ہے تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں داخل ہونے والوں
کی اکثریت عورتوں کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کفر کا ارتکاب کرتی ہیں۔ عرض کیا گیا کیا وہ اللہ کا
انکار کرتی ہیں ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ وہ احسان فراموشی کی مرتکب ہوتی ہیں اگر تو ان میں سے کسی
سے ساری عمر احسان کرے اور پھر وہ تیری طرف سے کوئی بات خلاف طبیعت دیکھے تو کہتی ہے میں
نے تیری طرف سے کبھی کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔ (بخاری کتاب الایمان باب کفران العشیر)
اب یہ ایک ایسی حدیث ہے جس سے میرا دل ہمیشہ دہل جاتا ہے کہ عورتوں کے پاؤں کے
نیچے جنت بھی ہے اور عور تیں بہت تکلیفیں اٹھاتیں، اولاد کو اپنے پیٹ میں پالتیں اور ہر لحاظ سے ان
کے حقوق ہیں یہاں تک کہ ان کے متعلق یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ ان کے پاؤں تلے جنت ہے بچوں کے
لئے ۔ اس کے باوجود جہنم میں جو ان کی کثرت کا ذکر ہے اس سے میرا دل دہل جاتا ہے اور چھوٹی سی
بات کی اگر فکر کریں تو پھر اس بات کو وہ محسوس کر لیں کہ معمولی سی نیکی کرنے سے ان کو خدا تعالیٰ
عذاب سے بچالے گا۔ یہ عموماً کہتی ہیں۔ پتہ نہیں کیا وجہ ہے کہ عورتوں کی کیا عادت ہے کہ جب
ناراض ہوں کوئی لڑائی ہو تو خاوند بیچارے نے ساری عمر بھی خدمت کی ہو وہ کہتی ہیں ہم نے تو تجھ سے
کوئی سکون نہیں پایا ہمیشہ تو نے برائی ہی کی ہے ہماری اور ساری عمر کے احسانات وہ ایک طرف پھینک
دیتی ہیں۔ یہ وہ عادت ہے جس سے تو بہ آسان ہے۔ استغفار کریں، غصہ آئے تو خاموش ہو جایا کریں
اور کچھ دیر کے بعد سمجھ آ جائے گی کہ خاوند نے بہت احسانات کئے ہوئے ہیں اور اتنی سی بات سے
اگر جہنم کی آگ سے بچ سکتی ہیں تو ایسی نیکی نہیں جو اختیار نہ کی جاسکتی ہو ، بہت بھاری اور بڑی نیکی
نہیں، بہت معمولی بات ہے۔
آخر پر ایک حدیث حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی بیان کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا
ابغَضُ الحَلَالِ إِلَى اللهِ الطَّلَاقُ یعنی آنحضرت الله ﷺ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ اللہ
تعالیٰ کے نزدیک حلال چیزوں میں سے سب سے نا پسندیدہ چیز طلاق ہے۔ (سنن ابوداؤد کتاب الطلاق)
پس طلاق کا جہاں حق ہو یا ضرورت ہو وہاں مجبوری ہے اور دینی چاہئے یہاں تک کہ اگر باپ
دیکھے کہ بیوی میں کوئی ایسا نقص ہے جو آگے دین کے لحاظ سے اولاد پر اثر ڈالے گا تو اس کے کہنے پر
طلاق دینے کا بھی حکم ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق روایت ہے کہ آپ ایک
دفعہ گھر آئے تو حضرت اسماعیل کی جو بیوی تھیں اس وقت ان کے اندر آپ نے کچھ ایسی بات دیکھی
جس سے معلوم ہو تا تھا کہ اس کی تربیت میں بچے ٹھیک نہیں پلیں گے تو آپ نے اس کو ایک ایسا پیغام
دیا جو حضرت اسماعیل سمجھ گئے ، وہ نہ سمجھ سکی اور وہ یہ تھا کہ اسماعیل اپنے گھر کی چوکھٹ بدل لو۔ چنانچہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام نے
وہ چوکھٹ بدل کی یعنی دوسری بیوی کر لی اور اس بیوی کو طلاق دے دی۔ تو اگر نیکی اور تقویٰ کی خاطر ،
اولاد کی تربیت کی خاطر بات کہے تو ایسی صورت میں طلاق دینے میں کوئی حرج نہیں بلکہ باپ کی یہ بات
تسلیم کر لینی چاہئے۔ مگر اگر ویسے کوئی چڑ ہو باپ کو اپنی بہو سے یا دیسے کوئی دنیاوی معاملات ہوں تو اس
میں مرد کا اسی طرح حق ہے جس طرح بعورت کا حق ہے اور جب ایک ماں باپ نے بیٹی کو رخصت
کیا ہے خاوند کے پاس تو بڑی امیدوں کے ساتھ وابستہ بھیجا ہوتا ہے اس صورت میں طلاق میں جلدی
نہیں کرنی چاہئے۔ یہ نامناسب بات ہے اور طلاق کے متعلق قرآن کریم میں اور احادیث میں بہت کی
شرائط ہیں جن کو پورا کرنا ضروری ہے۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض ارشادات آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔ آپ فرماتے ہیں: "مرد گھر کا کشتی بان ہوتا ہے، اگر وہ ڈوبے گا تو کشتی بھی ساتھ ہی ڈوبے
کی اس لیے کہا الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ اُس کی رستگاری کے ساتھ اُس کے اہل و عیال کی
رستگاری ہے“۔ (البدر، جلد ۳ نمبر ۲۷، بتاریخ ۱۲ جولانی ۱۹۰۲، صفحه ۴۔ یہاں قَوَّامُون کا غلط مطلب
بعض مرد سمجھتے ہیں۔ قوام کا مطلب غالب اور تشدد کرنے والا نہیں ہے۔ قوام سے مطلب ہے
سیدھا رکھنے والا، اپنی بیوی کو سیدھا رکھنا اور اس کی تربیت کرنا یہ مرد کا فرض ہے ۔ اگر وہ ایسا نہیں
کرے گا تو اپنے فرائض سے غفلت کرنے والا بنے گا۔ اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا اس کی رستگاری کے ساتھ اس کے اہل کی رستگاری ہے “۔ اگر وہ بد باتوں سے آزاد رہنا
چاہتا ہے ، غلط باتوں سے آزاد رہنا چاہتا ہے تو خود صاف بنے تو بیوی بھی صاف ہی بنے گی۔
اسی بات کی مزید تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں " مرد چونکہ الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى
النِّسَاءِ کا مصداق ہے اس لئے اگر وہ لعنت لیتا ہے تو وہ لعنت بیوی بچوں کو بھی دیتا ہے۔ اور اگر برکت
پاتا ہے تو ہمسایوں اور شہر والوں تک کو بھی دیتا ہے“۔ (الحکم جلد ٢ نمبر ١٩ ، بتاريخ ۲۴/منى لنشاء
صفحه (۷)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں انسان کو چاہئے کہ عورتوں کے دل میں یہ
۲۰۰۰ تا ۱۶ ار مارچ ۲۰۰۰ء
بات جہادے کہ وہ کوئی ایسا کام جو دین کے خلاف ہو کبھی بھی پسند نہیں کر سکتا اور ساتھ ہی وہ ایسا جابر
اور ستم شعار نہیں کہ اس کی کسی غلطی پر چشم پوشی نہیں کر سکتا۔ (ملفوظات جلد اول ، جدید ایڈیشن،
صفحه ۴۴۰)
اب یہ ایک ایسا حکم ہے جس کو عموماً نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ بعض لوگ عورتوں پر ایسا
ریکجھتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آزادی کا ان کا حق یہ ہے کہ ان کو دین کے معاملات میں کھلی چھٹی دے
دی جائے اور بہت سے افسروں میں یہ عادت ہے کہ اپنی بیویوں کو بے پردہ مجالس میں لے کے جاتے
ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ ہم نے بیوی پر بڑا احسان کیا ہے کہ اس کو کھلی رخصت دے دی ہے۔ یہ ناجائز
حرکت ہے اور بیوی پر خوب کھول دینا چاہئے کہ دین کے معاملہ میں میں ہر گز نرمی نہیں کروں گا لیکن
دنیاوی معاملات میں ہر آسودگی دوں گا، ہر آسائش مہیا کروں گا اس لئے یہ نہ سمجھنا کہ میں دنیاوی لحاظ
سے چشم پوشی نہیں کر سکتا وہ میں کرتا رہوں گا مگر دین کے معاملے میں سمجھ لو کہ دین کی حدود سے
تجاوز کرنے کی اجازت میں تمہیں نہیں دے سکتا۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک مکتوب میں جو میاں عبداللہ سنوری
صاحب کے نام ایک خط تھا اس کا ایک اقتباس ہے عورتوں کے لئے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر وہ اپنے
خاوندوں کی اطاعت کریں گی تو خدا ان کو ہر بلا سے بچاوے گا اور ان کی اولاد عمر والی ہو گی اور نیک بخت
ہوگی۔ (مکتوبات احمد جلد ۵ نمبر ۵ صفحه ۲۰۷)
پھر ملفوظات میں درج ہے : " اگر چہ آنحضرت ﷺ کی ہویوں سے بڑھ کر کوئی نہیں ہو سکتا
مگر تا ہم آپ کی بیویاں سب کام کر لیا کرتی تھیں۔ جھاڑو بھی دے لیا کرتی تھیں اور ساتھ اس کے
عبادت بھی کرتی تھیں۔ چنانچہ ایک بیوی نے اپنی حفاظت کے واسطے ایک رستہ لٹکا ر کھا تھا کہ عبادت
میں اونگھ نہ آجائے ۔ عورتوں کے لئے ایک ٹکڑا عبادت کا خاوندوں کا حق ادا کرنا ہے اور ایک ٹکڑا
عبادت کا خدا کا شکر بجالانا ہے“۔(ملفوظات جلد ششم صفحه ۵۳)
پھر فرماتے ہیں عورتوں میں ایک خراب عادت یہ بھی ہے کہ وہ بات بات میں مردوں کی
نا فرمانی کرتی ہیں اور ان کی اجازت کے بغیر ان کا مال خرچ کر دیتی ہیں اور ناراض ہونے کی حالت میں
بہت کچھ برا بھلا ان کے حق میں کہہ دیتی ہیں۔ ایسی عورتیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے نزدیک
لعنتی ہیں"۔
اب یہ جو لعنتی فرمایا ہے بہت سخت لفظ ہے مگر حقیقت میں اگر کسی گھر کا حال کسی کو معلوم
ہو اور بہت سے لوگوں کو بعض دفعہ ہمسایوں اور دوسروں کے گھروں کی باتیں معلوم ہو جاتی ہیں تو
بعض عورتیں جسے پنجابی میں کپتی " کہتے ہیں فطرتا کیتی ہوتی ہیں اور نافرمانی کرنا بات بات پر ، بات
بات پر پیر بگڑنا اور گالیاں شروع کر دینا یہ ان کا شیوہ ہوتا ہے۔ بعض مردوں کے متعلق میں جانتا ہوں کہ
اسی قسم کی عورتوں کے تابع انہوں نے ساری عمر بہت ہی گندی حالت میں بسر کی لیکن اپنی مردانگی
کے حقوق ادانہ کر سکے۔ اگر وہ شروع سے ہی عورت کو سمجھا دیتے تو کبھی ہو نہیں سکتا تھا کہ عورت اس
قسم کی حرکت کرتی۔ اس کا نام لینا مناسب نہیں وہ بھی فوت ہو گئے ، ان کی بیوی بھی فوت ہو گئیں اللہ
انہیں جنت بخشے اور معاف فرمائے لیکن عورت کے ساتھ شروع ہی سے یہ بات خوب کھول دینی
چاہئے کہ جو اصولی باتیں ہیں ان کو میں قربان نہیں کروں گا۔ کمزوریاں ہیں بہت سی تمہارے اندر
ہونگی ان میں میں صبر سے کام لوں گا لیکن یہ شروع میں ہی سمجھانے کا وقت ہوا کرتا ہے۔
ایک امریکن کہانی میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں مگر وہ ایسی ہے کہ اس موقع پر پھر یاد آجاتی
ہے۔ ایک مرد کی بیوی بڑی سخت مزاج تھی اور بہت ہی اس کو دبا کر رکھا ہوا تھا۔ ایک دوسرا شخص تھا
اس کی بیوی بہت ہی مطیع اور فرمانبردار تھی اور ہر بات میں فورا کہا مانتی تھی۔ تو اس کے دوست نے
اس سے پوچھا کہ مجھے بھی یہ راز بتاؤ آخر تمہاری بیوی کیوں اتنی فرمانبردار ہے، میری کیوں اتنی سختی
کرتی ہے۔ اس نے کہا وقت گزر گیا اب نہیں کچھ ہو سکتا۔ جو پہلے دن ہونا تھا ہو گیا۔ اس نے کہا پھر بھی
بتاؤ تو سہی۔ اس نے کہا بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں رواج تھا کہ بیوی کو گھوڑے پر بٹھا کر یا گھوڑی پر بٹھا
کر اپنے پیچھے بٹھا کر لے جایا جا تا تھا۔ وہ کہتا ہے میں نے جان بوجھ کر وہ گھوڑی چپنی جو ٹھو کر کھاتی تھی۔
اس کو کہتے ہیں ناخن لینا، تو وہ ناخن لیتی تھی ۔ تو ایک دفعہ اس نے ناخن لیا تو میں نے کہا isThat "
once ایک دفعہ ہو گیا بس۔ اب وہ عادت تھی بیچاری کو اس نے دوبارہ ناخن لیا۔ اس نے کہا That"
"twiceis اور جب تیسری دفعہ ناخن لیا تو بیوی کو میں نے کہا اتر و ہم دونوں اترے میں نے گھوڑی کو
باندھا ایک جگہ اور شوٹ (Shoot) کر دیا۔ اس پر بیوی آگ بگولا ہو گئی، اتنی گالیاں مجھے دیں۔ اس نے
کہا ابھی مجھے واپس لے جاؤ میں تو تمہارے ساتھ بس سکتی ہی نہیں ، اتنے ظالم سفاک آدمی ہو ۔ جب وہ
بات ختم کر چکی تو میں نے کہا " onceis That ' ایک دفعہ ہو گیا بس۔ پھر اس کے بعد آج تک That"
"twice is نہیں ہوا۔ تو تم نے اگر یہ کام سیکھنا تھا تو پہلے دن سیکھنا تھا اب نہیں ہو سکتا۔ تو ایسی
عورتوں کا علاج بھی "onceis That " ہی ہے۔
حضور فرماتے ہیں: "وہ لعنتی ہیں"۔ یہ اس لحاظ سے لعنتی لفظ بہت سخت ہے مگر بالکل صحیح
چسپاں ہوتا ہے۔ ان کا نماز روزہ اور کوئی عمل منظور نہیں۔ اللہ تعالی صاف فرماتا ہے کہ کوئی عورت
نیک نہیں ہو سکتی جب تک پوری پوری خاوند کی فرمانبرداری نہ کرے اور دلی محبت سے اس کی تعظیم نہ
بجالائے اور پس پشت اس کے لئے اس کی خیر خواہ نہ ہو ۔ (ملفوظات جلد پنجم جدید ایڈیشن صفحه
۳۸۴۷)۔ یہ پس پشت کی جو خیر خواہی ہے یہ بہت ہی اہم ہے اور اس کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں بہت
اولادیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ چنانچہ مجھے ایک دفعہ اس بات کا شوق پیدا ہوا پتہ کریں کہ بڑے بڑے مخلص
لوگوں کی اولادیں جو پھر گئیں یا مرتد ہو گئیں یعنی ضائع ہو گئیں کیا وجہ تھی۔ تو پشاور ، صوبہ سرحد میں
بھی میں نے تحقیق کی، بنگال جا ئے بھی تحقیق کی تو ہر صورت میں یہ پتہ چلا کہ خاوند جب باہر ہو تا
تھا تو بیوی اپنے بچوں کے کان بھرتی تھی اور خاوند کے خلاف کرتی رہتی تھی۔
تو غیر حاضری میں خاوند کے حقوق ادا کرنا بہت ہی ضروری ہے اور اگر غیر حاضری میں اس
کے خلاف بچوں کے کان میں بری باتیں پھو کی جائیں گی تو وہ بچے باپ کے تو بہر حال نہیں بنیں گے
مگر اکثر ماں کے بھی نہیں بنتے، کسی کے بھی نہیں رہتے۔ وہ یو نہی ایک ایسے جہاز کی طرح جس کا کوئی
سہارا نہ ہو موڑنے کی کوئی چیز نہ ہو وہ طوفانی موجوں میں جو گناہ کی طوفانی موجیں ہیں ان میں بہکتے
پھرتے ہیں ۔ اس لئے آنحضرت صلى ﷺ نے بھی بہت زور دیا اور اسی زور کے نتیجے میں حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے زور دیا ہے کہ خاوند کی غیر موجودگی میں کوئی ایسی بات نہ کرو جس سے تمہاری
اولاد تباہ ہو جائے۔
پھر بعض دفعہ کہتے ہیں عورتوں سے تو کوئی پردہ نہیں۔ ہر قسم کی عورت گھر میں آسکتی ہے
مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں بہت ہی اہم تاکید کرتے ہیں ” عورتوں پر
بھی لازم ہے کہ بدکار اور بد وضع عورتوں کو اپنے گھروں میں نہ آنے دیں اور نہ ان کو اپنی خدمت میں
رکھیں“۔ بدکار نوکرانیاں اپنی خدمت میں نہ رکھیں ورنہ اس کے بہت برے نتائج نکل سکتے ہیں تو وہ
بعد میں اس وقت پچھتائیں گی جب وقت ہاتھ سے نکل چکا ہوگا۔ کیونکہ یہ سخت گناہ کی بات ہے کہ
بدکار عورت نیک عورت کی ہم صحبت ہو“۔ ( ملفوظات جلد پنجم جدید ایڈیشن صفحه ۴۸،۴۷)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مرد کے فطری قوی کی مضبوطی کا ذکر کرتے
ہوئے فرماتے ہیں: ” مرد کو بہ نسبت عورت کے فطرتی قومی زبر دست دیئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ
جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے مرد عورت پر حکومت کرتا چلا آیا ہے66 ۔ اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ ہر
جگہ دنیا میں مردوں کو عورتوں پر فوقیت حاصل ہے۔ وہ حکومت کرتا چلا آیا ہے کیونکہ قومی مضبوط ہیں
اور محنت کے کام کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے ان کو ایسے قومی بخشے ہیں کہ وہ بہت زیادہ محنت کر سکتے
ہیں یہ نسبت عورتوں کے جو نسبتا نازک اندام ہوتی ہیں۔
" قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ اگر مرد اپنی عورت کو مروت اور احسان کی رُو سے ایک
پہاڑ سونے کا بھی دے تو طلاق کی حالت میں واپس نہ نے۔ اس سے ظاہر ہے کہ اسلام میں عورتوں کی
کس قدر عزت کی گئی ہے۔ ایک طور سے تو مردوں کو عورتوں کا نوکر ٹھہرایا گیا ہے۔ اور بہر حال
مردوں کے لئے قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ یعنی تم اپنی عورتوں سے
ایسے حسن سلوک سے معاشرت کرو کہ ہر ایک عقلمند معلوم کر سکے کہ تم اپنی بیوی سے احسان اور
مروت سے پیش آتے ہو“۔ (چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳، صفحه ۲۸۸)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں ” ہمیں جو کچھ خدا تعالیٰ سے معلوم ہوا
ہے وہ وہ بلا کسی رعایت کے بیان کرتے ہیں۔ قرآن شریف کا منشا زیادہ بیویوں کی اجازت سے یہ ہے کہ تم
کو اپنے نفوس کو تقومی پر قائم رکھنے اور دوسرے اغراض مثلاً اولاد صالحہ کے حاصل کرنے اور خویش و
اقارب کی نگہداشت اور ان کے حقوق کی بجا آوری سے ثواب حاصل ہو۔ اور اپنی اغراض کے لحاظ سے
اختیار دیا گیا ہے کہ ایک دو تین چار عورتوں تک نکاح کر لو لیکن اگر ان میں عدل نہ کر سکو تو پھر یہ فسق
ہوگا۔ اور بجائے ثواب کے عذاب حاصل کرو گے کہ ایک گناہ سے نفرت کی وجہ سے دوسرے
گناہوں پر آمادہ ہوئے۔ دل دُکھانا بڑا گناہ ہے اور لڑکیوں کے تعلقات بڑے نازک ہوتے ہیں۔ جب
والدین اُن کو اپنے سے جدا اور دوسرے کے حوالہ کرتے ہیں تو خیال کرو کہ کیا امیدیں اُن کے دلوں
میں ہوتی ہیں اور جن کا اندازہ انسان عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ کے حکم سے ہی کر سکتا ہے۔ اگر انسان کا
سلوک اپنی بیوی سے عمدہ ہو اور اسے ضرورت شرعی پیدا ہو جاوے تو اس کی بیوی اس کے دوسرے
نکاحوں سے ناراض نہیں ہوتی۔ ہم نے اپنے گھر میں کئی دفعہ دیکھا ہے کہ وہ ہمارے نکاح والی پیشگوئی
کے پورا ہونے کے لئے رو رو کر دعائیں کرتی ہیں“۔ تو حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے
متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گواہی ہے کہ لوگ تو پسند نہیں کرتے کہ اپنے اوپر سو کن آئے
لیکن حضرت مسیح موعود کو جانتی تھیں کہ آپ کی بنا تقویٰ پر ہے اس لئے آپ رو رو کر دعائیں کرتی
۱۲۰۰۰ تا ۱۶ ار مارچ ۲۰۰۰ء ) 7(
تھیں کہ اللہ کرے کہ یہ سوکن جس کا آنا الہامی طور پر مقدر کیا گیا ہے وہ میرے گھر میں آجائے۔ "
اصل بات یہ ہے کہ بیویوں کی ناراضگی کا باعث خاوند کی نفسانیت ہوا کرتی ہے اور اگر اُن کو اس بات کا
علم ہو کہ ہمارا خاوند صحیح اغراض اور تقویٰ کے اصول پر دوسری بیوی کرنا چاہتا ہے تو پھر وہ بھی ناراض
نہیں ہوتیں۔ فساد کی بنا تقویٰ کی خلاف ورزی ہوا کرتی ہے“۔(ملفوظات، جلد ، صفحہ ۲۵،۶۴)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”ہماری جماعت کے لئے ضروری
ہے کہ اپنی پر ہیز گاری کے لئے عورتوں کو پر ہیز گاری سکھاویں ورنہ وہ گنہگار ہوں گے اور جبکہ اس کی
عورت سامنے ہو کر بتلا سکتی ہے کہ تجھ میں فلاں فلاں عیب ہیں ، پھر عورت خدا سے کیا ڈرے گی۔
جب تقوی نہ ہو تو ایسی حالت میں اولاد بھی پلید ہو جاتی ہے۔ اولاد کا طبیب ہونا تو طیات کا سلسلہ
چاہتا ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو پھر اولاد خراب ہوتی ہے۔ اس لئے چاہئے کہ سب تو بہ کریں اور عورتوں کو اپنا
اچھا نمونہ دکھلاویں۔ عورت خاوند کی جاسوس ہوتی ہے۔ وہ اپنی بدیاں اس سے پوشیدہ نہیں رکھ سکتا۔
نیز عور تیں چھپی ہوئی دانا ہوتی ہیں “۔ یہ خیال غلط ہے کہ عورتیں بے وقوف ہیں، ان کو پتہ نہیں
چلتا۔ وو یہ نہ خیال کرنا چاہئے کہ وہ احمق ہیں وہ اندر ہی اندر تمہارے سب اثروں کو حاصل کرتی ہیں۔
جب خاوند سیدھے راستہ پر ہو گا تو وہ اس سے ڈریں گی اور خدا سے بھی۔ سب انبیاء ، اولیاء کی عورتیں
نیک تھیں اس لئے کہ ان پر نیک اثر پڑتے تھے۔ بعض استثناء قرآن میں درج ہیں ان کو چھوڑ کر یہ ایسا
اصول ہے جو اطلاق پاتا ہے۔ جب مرد بد کار اور فاسق ہوتے ہیں تو ان کی عورتیں بھی ویسی ہی ہو
جاتی ہیں ۔ ایک چور کی بیوی کو یہ خیال کب ہو سکتا ہے کہ میں تہجد پڑھوں۔ خاوند تو چوری کرنے
جاتا ہے تو کیا وہ پیچھے تہجد پڑھتی ہے ؟ ۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ اس لئے
کہنا ہے کہ عورتیں خاوندوں سے متاثر ہوتی ہیں“۔ یہاں قوام کا جو حقیقی معنی ہے کہ متاثر کرنے والا یہ
بیان فرمایا ہے۔ جس حد تک خاوند صلاحیت اور تقویٰ بڑھاوے گا کچھ حصہ اس سے عورتیں ضرور
لیں گی۔ ویسے ہی اگر وہ بد معاش ہو گا تو بد معاشی سے وہ حصہ لیں گی“۔ (ملفوظات جلد پنجم صفحه
rim.riz (
"اگر تم اپنی اصلاح چاہتے ہو تو یہ بھی لازمی امر ہے کہ گھر کی عورتوں کی اصلاح کرو۔
عورتوں میں بت پرستی کی جڑ ہے کیونکہ ان کی طبائع کا میلان زینت پرستی کی طرف ہوتا ہے اور یہی
وجہ ہے کہ بت پرستی کی ابتداء انہی سے ہوئی ہے “۔ یہ بھی بڑا گہر اعارفانہ کلام ہے کہ عورتوں سے بت
پرستی کا آغاز ہوا ہے کیونکہ زینت پرستی کی طرف مائل ہیں اور اسی کے نتیجہ میں پھر بالآخر بت پرستی کی
طرف رجحان ہو جاتا ہے،، “۔
آخری اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ ہے جو ملفوظات جلد ہفتم صفحہ
۱۳۳ سے لیا گیا ہے۔ اس وقت جو نئی روشنی کے لوگ مساوات پر زور دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ
مرد اور عورت کے حقوق مساوی ہیں ان کی عقلوں پر تعجب آتا ہے۔ وہ ڈرامردوں کی جگہ عورتوں کی
فوجیں بنا کر جنگوں میں بھیج کر دیکھیں تو سہی کہ کیا نتیجہ مساوی نکلتا ہے یا مختلف؟ ایک طرف تو اسے
حمل ہے اور ایک طرف جنگ ہے وہ کیا کر سکے گی؟ غرضیکہ عورتوں میں مردوں کی نسبت قومی کمزور
ہیں اور تم بھی ہیں اس لئے مرد کو چاہئے کہ عورت کو اپنے ماتحت رکھے“۔
(ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۱۳۲،۱۳۳)
اس ضمن میں جو عورتوں کی آزادی کی موومنٹس (Movements) ہیں ان کی طرف سے
کئی سوالوں کی مجلس میں جب مجھ سے سوال ہوتا ہے تو میں ان کو سمجھاتا ہوں کہ یہ ایک فطری تقاضا
ہے کہ مرد زیادہ طاقتور ہے اور عورت کمزور ہے۔ عورت نازک ہے اور مرد کی سکینت اور عورت کی
سکیت دونوں کے لئے یہ بات ضروری تھی تو برابری تم کیسے مانو گی ۔ کیا کبھی باکسنگ (Boxing) میں
بھی برابری ہو سکتی ہے کہ ایک طرف عورت ہو اور دوسری طرف مرد با کسر ہو ؟ کیا دوڑوں میں بھی
تم برابری رکھتے ہو مردوں اور عورتوں کی دوڑیں اکٹھی کرواتے ہو ؟ کیا دوسری کھیلوں میں عورتوں
اور مردوں کی کھیلیں الگ الگ نہیں ہوتیں؟ تو دل سے تسلیم کرتے ہو کہ مردوں کو خدا نے مضبوط
wwwww
قوی دئے ہیں اور عور تیں ہر چیز میں محض فرضی طور پر برابری نہیں کر سکتیں تو جب تم تقسیم کر رہے
ہو تو پھر خدا تعالیٰ کی اس بات کو ماننے میں تمہیں کیا حرج ہے کہ عورتوں اور مردوں کے قویٰ کا فرق
ہے اور اس پہلو سے مناسب حال ذمہ داریاں ان کو سپرد کرنی چاہئیں۔
اب حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو حضرت ام المومنین نے جو نصائح فرمائی تھیں ان
میں سے کچھ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے الفاظ میں میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔ ”
مجھے جو شادی کے ایام میں آپ نے چند نصائح کی تھیں وہ بھی تحریر کر دینا میرے خیال میں مفید ہو گا۔
فرمایا اپنے شوہر سے پوشیدہ کوئی کام جس کو ان سے چھپانے کی ضرورت سمجھو ہر گز کبھی نہیں کرتا“۔
اگر کوئی کام چھپانے کی ضرورت ہے تو نہ کرو وہی پہچان ہے اس بات کی کہ یہ ناجائز بات ہے۔ شوہر نہ
دیکھے ، مگر خدا تو دیکھتا ہے اور بات آخر ظاہر ہو کر عورت کی وقعت کو کھو دیتی ہے۔ اگر کوئی کام ان کی
مرضی کے خلاف سرزد ہو جائے تو ہر گز کبھی نہ چھپانا ،صاف کہہ دینا کیونکہ اس میں عزت ہے
اور چھپانے میں آخر بے عزتی اور بے وقری کا سامنا ہے"- ۔
کبھی ان کے غصے کے وقت نہ بولنا۔ اس سے پہلے جو ذکر ہے ناکہ عورتیں غصہ کے وقت
میں کہہ دیتی ہیں ہم پر کوئی احسان نہیں کیا اور ساری عمر ظلم کیا ہے۔ یہ غصے کی حالت میں بولنے کا نتیجہ
ہے۔ تو اس بدی سے بچنے کا بہترین ذریعہ حضرت اماں جان یہ بیان کرتی ہیں ۔ "کبھی ان کے غصے کے
وقت نہ بولنا۔ تم پر یا کسی نو کر یا بچے پر خفا ہوں اور تم کو علم ہو کہ اس وقت یہ حق پر نہیں ہیں جب بھی
اس وقت نہ بولنا۔ غصہ تھم جانے پر پھر آہستگی سے حق بات اور ان کا غلطی پر ہونا ان کو سمجھا دینا۔ غصے
میں مرد سے بحث کرنے والی عورت کی عزت باقی نہیں رہتی۔ اگر غصے میں کچھ سخت کہہ دیں تو کتنی
ہتک کا موجب ہو۔ ان کے عزیزوں کو ، عزیزوں کی اولاد کو اپنا جاننا۔ کسی کی برائی نہ سوچنا خواہ تم سے
کوئی برائی کرے۔ تم دل میں بھی سب کا بھلا ہی چاہنا اور عمل سے بھی بدی کا بدلہ نہ کرنا۔ دیکھنا
پھر ہمیشہ خدا تمہارا ہی بھلا کرے گا“۔
فرمایا " میں نے ہمیشہ تمہارے سوتیلے بھائیوں کے لئے بھی دعائیں کی ہیں اور ان کا بھلا ہی
خدا سے چاہا ہے۔ کبھی اپنے دل میں ان کو غیر نہیں جانا خواہ حالات کے سبب وہ الگ رہے میر اول ہمیشہ
ان کا خیر خواہ رہا ہے"۔ پھر فرماتی ہیں ”وہابی ہونے کے سبب سے صرف والد (حضرت نانا جان) موافق
تھے اور سب کنبہ بے حد خلاف تھا۔ حضرت اماں جان یہ بیان کر رہی ہیں کہ صرف والد ( یعنی نانا
جان) موافق تھے اور سب کنبہ بے حد خلاف تھا۔ ہماری دادی تو بہت روتی تھیں کہ کہاں لڑکی کو
جھونک رہے ہو۔ فرماتی ہیں۔ ایک بار خود میں نے سنا کہ ابا اماں کے خلاف باتوں اور رونے دھونے
کے جواب میں کہہ رہے تھے کہ ایسا داماد تو ساری دنیا میں چراغ لے کر ڈھونڈو گی تو بھی نہ ملے
گا“۔ (سیرت حضرت سیدة النساء نصرت جہاں بیگم صاحبه حصه دوم صفحه ۱۲۸،۱۹۷)
یہ حضرت نانا جان نے اپنی بیگم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کہا تھا اور واقعی
کتنی کچی بات تھی کہ ایسا داماد تو چراغ لے کر ڈھونڈو گی تو بھی نہ ملے گا“۔