The Blessings of Khutbah Ilhamiyah (The Revealed Sermon)

Friday Sermon, 24 March 2000: The Blessings of Khutbah Ilhamiyah (The Revealed Sermon)

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ میں مجلس شوریٰ کے نظام، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مشاورت اور مشاورت کے بعد اللہ پر توکل کے اصول کا ذکر فرمایا۔ اس کے بعد آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عربی عید الاضحیٰ کے معجزانہ خطبے، یعنی خطبہ الہامیہ، کے پس منظر اور صحابہ کی روایات کی تفصیلات بیان فرمائیں۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے اس خطبے کے بعض اہم اقتباسات کا ترجمہ پیش کرتے ہوئے قربانی کی حقیقی روحانی حقیقت اور نفس کی قربانی کی اہمیت واضح فرمائی۔

موضوعات: مجلس شوریٰ، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، خطبہ الہامیہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا علمی معجزہ، قربانی کی حقیقت

خطبه جمعه
میں امید رکھتاھوں کہ سب دنیا میں جماعت احمديه الله تعالیٰ کے فضل کے ساتھ خطبه الهاميه
کی برکت سے جو ان دنوں میں نازل ھوئی تھی آگے سے آگے بڑھتی چلی جائے گی
سو سال قبل اور اپریل ۱۹۰۰ء کو ظاہر ہونے والے خطبہ الہامیہ کے عظیم الشان علمی معجزہ اور نہایت مبارک نشان کی دلچسپ اور ایمان افروز تفصیلات کا تذکرہ
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۲۴ مارچ ۲۰۰۰ء بمطابق ۲۴ / امان ۱۳۷۹ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
قبمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ . وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ القَلب لانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ
فَاعْفُ عنهم وَاسْتَغْفِرْلَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ. فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ . إِنَّ الله
يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ (سورة آل عمران آیت ۱۲۰)
اس آیت کی تلاوت میں نے اس لئے کی ہے کہ آج کل جو مارچ اپریل کا موسم ہے اس میں
جماعت احمدیہ عالمگیر میں کثرت سے مجالس شوری منعقد کی جاتی ہیں۔ بعض مجبوریوں کی وجہ سے
تاخیر سے بھی کرتے ہیں مگر یہ وہ موسم ہے جس میں اکثر مجالس شوری کا انعقاد ہو تاہے اور یہ جو ادارہ
ہے اللہ تعالٰی کے فضل سے سب دنیا میں مستحکم ہو چکا ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہماری کوشش ہے کہ بڑے
بڑے ملکوں کے علاوہ چھوٹے ملکوں میں بھی نظام شوری قائم کیا جائے کیونکہ یہ حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت تھی کہ آپ مشورہ کیا کرتے تھے حالانکہ اگر انسانوں میں
سے کسی کو سب سے کم مشورے کی ضرورت ہے تو وہ آنحضرت نے کو تھی کیونکہ خدا آپ کا نگہبان
تھا، خدا آپ کی ہدایت فرمایا کرتا تھا اور اس کے باوجود مشورہ کرنا آپ کی سنت تھی جسے کبھی بھی آپ
نے ترک نہیں کیا۔ تو عملاً مجالس شوری کا انعقاد اس زمانے میں تو تقریب ہر روزہی ہوا کرتا تھا یعنی جس
سے بھی رسول اللہ علیہ پسند فرماتے اس سے مشورہ کر لیا کرتے تھے۔ اس کو باقاعدہ انسٹی ٹیوٹ بناکر
ایک سنت کے طور پر جماعت احمدیہ میں رائج کیا گیا ہے اور مرکزی بات جو بنیادی بات ہے وہ میں یہ
بتانی چاہتا ہوں کہ اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ کہ مشورہ تو کرنا ہے
اس لئے کہ تیری بات، تیرے وجود، تیری ہر چیز سے یہ محبت کرتے ہیں اور تیرا بہت نرم دل ہے اور
تیری طرف جھکے رہتے ہیں تو مشورہ سے ان کو ایمانی تقویت نصیب ہوتی ہے لیکن فیصلہ تو نے
کرنا ہے۔ مشورہ جو بھی ہے اس سے قطع نظر کہ وہ کیا مشورہ ہے آخری فیصلہ تیرا ہے۔ پس صلح حدیبیہ
کے موقع پر پر دیکھئے کہ تمام صحابہ کا ایک ہی مشورہ تھا کہ چاہے قتل و غارت کرنا پڑے ، ، اپنے خون سے
ہولی کھیلنی پڑے لیکن ہم ضرور خانہ کعبہ حج پر جائیں گے اور آپ کی رویا پوری ہوگی جس میں کسی سال
کا کوئی ذکر نہیں تھا مگر صحابہ نے یہی سمجھا کہ اسی سال یہ رویا پوری ہوتی ہے۔ اس وقت بھی حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے تمام صحابہ کا مشورہ ترک فرما دیا، نظر انداز فرما دیا اور اس میں کوئی بھی
استثناء نہیں تھا فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ جب عزم کر لیا تو پھر اللہ پر ہی تو کل کے نتیجے میں صلح
حدیبیہ سے ہی پھر آئندہ ساری فتوحات کی بنیاد ڈالی گئی اور عظیم الشان صلح کی شرائط تھیں جس نے
اگلے زمانے کی گویا کایا پلٹ دی۔
تو اس پہلو سے میں سب شورٹی میں شامل لوگوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ مجلس شوری میں
جو فیصلے ہوتے ہیں ان میں فیصلوں سے زیادہ لفظ مشورے کا اطلاق ہونا چاہئے جو مجلس شوری کی جان
ہے۔ فیصلہ ہوتا ہی کوئی نہیں۔ مشورے ہوتے ہیں اور جو کثرت رائے سے مشورے ہوں ان کو پھر
امیر کی معرفت سے خلیفہ المسیح کے سامنے پیش کر دیا جاتا ہے اور پھر وہاں فیصلہ ہوتا ہے۔ پس آپ
بھی اس طریقے کو چھٹے رہیں کیونکہ اس میں برکت ہے اس میں جماعت کی زندگی کا راز ہے۔ مجلس
شوری ایک بہت بڑا احسان ہے اللہ تعالیٰ کا جو خدا تعالیٰ نے یہ نظام ہمارے اندر جاری فرما کے ہمیں ایک
ہاتھ پر باندھ دیا۔ تو میں امید رکھتا ہوں کہ اس اصول کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ ہر جگہ مشورے
کریں گے اور تو کل اللہ پر ہی کریں گے۔ جب فیصلہ جماعت کی طرف سے کیا جائے تو پھر تو کل کا مقام
ہے اور خدا تعالیٰ کبھی بھی اس تو کل کو ضائع نہیں فرماتا۔
شوری کے متعلق اس مختصر بلکہ نہایت مختصر خطبہ کے بعد اب میں خطبہ الہامیہ کے متعلق
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات اور بعض صحابہ کی روایات وغیرہ سے استفادہ
کرتے ہوئے آپ کے سامنے اس مضمون پر کچھ روشنی ڈالتا ہوں۔ کچھ دیر سے مطالبے ہو رہے ہیں،
کیونکہ یہ وہی سال ہے جس سال میں خطبہ الہامیہ ہو ا تھا اس لئے بار بار لوگ مطالبہ کر رہے تھے کہ اس
کی اینور سری (Anniversary) منائی جائے تو میں اس بات کو رد کرتا رہا کہ اینورسری
(Anniversary) کس کس کی منائیں گے۔ یہ سارا عرصہ ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے کسی نہ کسی نشان کے پورا ہونے کا عرصہ ہے تو ہر روز تو اینور سری(Anniversary)
نہیں منائی جاسکتی لیکن چونکہ مطالبہ زیادہ تھا اور میں نے کبھی سوچا کہ اب نئی نسل ہے ان کو معلوم ہونا
چاہے کہ یہ خطبہ الہامیہ کیا واقعہ ہے۔ پس منظر کیاہے اور کتنا عظیم الشان نشان ہے جواللہ تعالی نے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر جاری فرمایا یازبان پر جاری فرمایا۔
اب میں کچھ تحریرات پڑھتا ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے
جو مضمون ظاہر ہوتا ہے وہ یہ ہے۔ ا اور اپریل نواء" اب یہ بھی وہ آج کل کے دن ہی ہیں
دو عید اضحی کے دن صبح کے وقت الہام ہوا کہ آج تم عربی میں تقریر کرو، تمہیں قوت دی گئی ہے اور نیز
یہ الہام ہوا كلام الصحتْ مِنْ لَدُنْ رَبِّ گریم یعنی اس کلام میں خدا کی طرف سے فصاحت بخشی
گئی ہے۔ چنانچہ اس الہام کو اسی وقت اخویم مولوی عبد الکریم صاحب (رضی اللہ تعالی عنہ ) اور اخویم
حکیم مولوی نور الدین صاحب (رضی اللہ تعالٰی عنہ) اور شیخ رحمت اللہ صاحب (رضی اللہ تعالی عنہ
) اور مفتی محمد صادق صاحب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اور مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے۔(رضی اللہ
تعالٰی عنہ ۔ یہاں رضی اللہ عنہ نہیں لکھا ہوا لیکن بہر حال صحابی تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ایک الہام سے پتہ چلتا ہے آؤ ہمارے پاس بیٹھ جاؤ تم بھی کبھی نیک ارادے رکھتے
تھے تو میں سمجھتا ہوں رضی اللہ تعالٰی عنہ کا اطلاق تو بہر حال کرنا پڑے گا۔ اس لئے میں عرض
کرتا ہوں مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے۔ (رضی اللہ تعالٰی عنہ)۔ اور ماسٹر عبدالرحمن صاحب
(رضی اللہ تعالٰی عنہ) اور ماسٹر شیر علی صاحب (رضی اللہ تعالی عنہ ) اور حافظ عبد العلی صاحب (رضی
اللہ تعالٰی عنہ) اور بہت سے دوستوں کو اطلاع دی گئی جب میں عید کی نماز کے بعد عید کا خطبہ عربی زبان
میں پڑھنے کے لئے کھڑا ہو گیا اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ غیب سے مجھے قوت دی گئی اور وہ فصیح تقریر
عربی میں فی البدیہہ میرے منہ سے نکل رہی تھی کہ میری طاقت سے بالکل باہر تھی اور میں نہیں
خیال کر سکتا کہ ایسی تقریر جس کی ضخامت کئی جزو تک تھی ایسی فصاحت اور بلاغت کے ساتھ بغیر اس
کے کہ اول کسی کاغذ میں قلمبند کی جائے کوئی شخص دنیا میں بغیر خاص الہام الہی کے بیان کر سکے۔ جس
وقت یہ عربی تقریر جس کا نام خطبہ الہامیہ رکھا گیا لوگوں میں سنائی گئی اس وقت حاضرین کی تعداد شاید
دو سو کے قریب ہوگی بعض روایات میں تین سو کے قریب بیان کی جاتی ہے۔ سبحان اللہ اس وقت ایک
غیبی چشمہ کھل رہا تھا۔ مجھے معلوم نہیں کہ میں بول رہا تھایا میری زبان سے کوئی فرشتہ کلام کر رہا تھا
کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس کلام میں میرا دخل نہ تھا خود بخود بنے بنائے فقرے میرے منہ سے نکلتے
جاتے تھے اور ہر ایک فقرہ میرے لئے ایک نشان تھا۔ چنانچہ تمام فقرات چھپے ہوئے موجود ہیں جن کا
نام خطبہ الہامیہ ہے۔ اس کتاب کے پڑھنے سے معلوم ہو گا کہ کیا کسی انسان کی طاقت ہے کہ اتنی لمبی
تقریر بغیر سوچے سمجھے اور فکر کے عربی زبان میں کھڑے ہو کر محض زبانی طور پر فی البدیہہ بیان کر
سکے۔ یہ ایک علمی معجزہ ہے جو خدا نے دکھلایا اور کوئی اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتا“۔
(حقيقة الوحى ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۷۶,۳۷۵)
پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی تعلق میں فرماتے ہیں: "عید الضحی کی
مئی ۲۰۰۰ تا ار مئی ۱۲۰۰۰ ) 5(

صبح کو مجھے الہام ہوا کہ کچھ عربی میں بولو۔ چنانچہ بہت احباب کو اس بات کی اطلاع دی گئی اور اس سے
پہلے میں نے کبھی عربی زبان میں کوئی تقریر نہیں کی تھی لیکن اس دن میں عید کا خطبہ عربی زبان میں
پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ایک بلیغ فصیح پر معانی کلام عربی میں میری زبان پر جاری کی جو
کتاب خطبہ الہامیہ میں درج ہے۔ وہ کئی جزو کی تقریر ہے جو ایک ہی وقت میں کھڑا ہو کر زبانی
فی البدیہہ کہی گئی اور خدا نے اپنے الہام میں اس کا نام نشان رکھا کیونکہ وہ زبانی تقریر محض خدائی قوت
سے ظہور میں آئی۔ میں ہر گز یقین نہیں مانتا کہ کوئی فصیح اور اہل علم اور ادیب عربی بھی زبانی طور پر
ایسی تقریر کھڑا ہو کر کر سکتا ہو 66 ۔ (نزول المسیح صفحه ۲۱۰. تذکره صفحه ۳۳۸)
اس خطبے سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میاں عبد اللہ سنوری کی
مندرجہ ذیل خواب بھی تحریر فرمائی ہے: ”میاں عبد اللہ سنوری (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کہتے ہیں کہ منشی
غلام قادر مرحوم سنور والے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ جلسہ کی بابت اس طرف کی خبر
دو کیا کہتے ہیں۔ تو اس نے جواب دیا کہ اوپر بڑی دھوم مچ رہی ہے"۔ ,, یہ خواب بعینہ سید امیر علی شاہ
صاحب کے خواب سے مشابہ ہے کیونکہ انہوں نے دیکھا تھا کہ جس وقت عربی خطبہ بروز عید پڑھا جاتا
تھا اس وقت جناب رسول اللہ ﷺ اور حضرت عیسی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام جلسہ میں موجود ہیں
اور اس خطبے کو سن رہے ہیں ۔ یہ خواب عین خطبہ پڑھنے کے وقت ہوئی بطور کشف اس جگہ بیٹھے
ہوئے ان کو معلوم ہو گیا تھا“۔ (تذکرہ حاشیه صفحه ۳۵۷ ۔ ۳۵۸)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض صحابہ کی روایات میں پڑھ کے
سناتا ہوں۔ کہیں مضمون کی تکرار بھی ہو گئی ہے لیکن وہ کوشش کے باوجود دور نہیں کی جاسکتی تھی اس
لئے وہ بار بار ایک ہی بات اگر سمجھائی جائے۔ تو حرج نہیں سمجھنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔
روایت حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ حضرت مولوی شیر علی صاحب
رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بواسطہ مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر مدرس مدرسہ احمدیہ قادیان بذریعہ
تحریر بیان کیا کہ 19ء میں یا اس کے قریب عید الاضحیٰ سے ایک دن پہلے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت مولوی نور الدین صاحب کو لکھا کہ جتنے دوست یہاں موجود ہیں ان
کے نام لکھ کر بھیج دو تا میں ان کے لئے دعا کروں۔ حضرت مولوی صاحب نے سب کو ایک جگہ جہاں
آج کل مدرسہ احمدیہ ہے اور اس وقت ہائی سکول تھا جمع کیا اور ایک کاغذ پر سب کے نام لکھوائے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بھیج دئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سارا دن اپنے
کمرہ میں دروازے بند کر کے دعا فرماتے رہے، صبح عید کا دن تھا۔
دعا کا یہاں فرماتے رہے لکھا ہوا ہے لیکن جس نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر
کیا ہے اپنی طرف سے حضور کی عزت کی وجہ سے فرمایا ہے ورنہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے دعا کے ساتھ کہیں بھی لفظ فرمانا استعمال نہیں فرمایا بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ
وسلم کی دعاؤں کا بھی جب ذکر کیا ہے تو دعائیں کی ہیں آپ نے۔ یعنی حضور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے الفاظ میں رسول اللہ ﷺ نے خدا کے حضور دعا فرمائی نہیں۔ تو کئی لوگ غلطی سے مجھے بھی
لکھ دیتے ہیں تو یہ جائے ادب ہے کہ دعا کے لئے فرمانے کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔
" صبح عید کا دن تھا۔ آپ نے فرمایا مجھے الہام ہوا ہے کہ اس موقع پر عربی میں کچھ کلمات
کہو۔ اس لئے حضرت مولوی نورالدین صاحب اور حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اس وقت قلم
دوات لے کر موجود ہوں اور جو کچھ میں عربی میں کہوں لکھتے جائیں۔ آپ نے نماز عید کے بعد خطبہ
خود پہلے اردو میں پڑھا۔ مسجد اقصیٰ کے پرانے صحن میں دروازے سے کچھ فاصلہ پر ایک کرسی
پر تشریف رکھتے تھے ۔ حضور کے اردو خطبہ کے بعد حضرت مولوی صاحبان حسب ارشاد حضرت
سیح موعود علیہ السلام آپ کے بائیں طرف کچھ فاصلے پر کاغذ اور قلم دوات لے کر بیٹھ گئے اور حضور
نے عربی میں خطبہ پڑھنا شروع فرمایا۔ اس عربی خطبے کے وقت آپ کی حالت اور آواز میں تغیر نظر آتا
تھا۔ ہر ایک عربی فقرہ جو آپ بولتے تھے اس میں آخر میں آپ کی آواز بہت دھیمی اور باریک ہو جاتی
تھی۔ تقریر کے وقت آپ کی آنکھیں بند ہوتی تھیں۔ تقریر کے دوران میں ایک دفعہ حضور نے
حضرت مولوی صاحبان کو فرمایا کہ اگر کوئی لفظ سمجھ نہ آئے تو اسی وقت پوچھ لیں ممکن ہے کہ بعد
میں میں خود بھی نہ بتا سکوں۔ اس وقت ایک عجیب عالم تھا جس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ یہ
خطبہ حضور کی کتاب " خطبہ الہامیہ " کی ابتداء میں چھپا ہوا ہے ۔ آپ نے نہایت اہتمام سے اس کو
کا تب سے لکھوایا اور فارسی اور اردو میں ترجمہ بھی خود کیا۔ اس خطبہ پر اعراب بھی لگوائے اور آپ
نے فرمایا کہ جیسا جیسا کلام اتر تا گیا میں بولتا گیا۔ جب یہ سلسلہ بند ہو گیا تو میں نے بھی تقریر کو ختم کر
دیا۔ (سیرت المہدی حصه سوم صفحه ۹۱.۹۰)
حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ”حضور نے
کھڑے ہو کر یا عباداللہ کے الفاظ سے فی البدیہہ عربی خطبہ پڑھنا شروع کیا۔ آپ نے ابھی چند
فقرے کہے تھے کہ حاضرین پر جن کی تعداد کم و بیش دو سو تھی وجد کی ایک کیفیت طاری ہو گئی۔
محویت کا یہ عالم تھا کہ بیان سے باہر ہے۔ خطبے کی تاثیر کا وہ اعجازی رنگ پیدا ہو گیا کہ اگر چہ مجمع میں
عربی دان معدودے چند تھے مگر سب سامعین ہمہ تن گوش تھے “۔
روایات صحابه جلد ۱۳ صفحه ۳۸۱۳۸۵)
روایت حضرت مولوی عبداللہ سنوری صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ جب حضرت
مسیح موعود نے عید اضحی کے موقع پر خطبہ الہامیہ پڑھا تو میں قادیان میں ہی تھا۔ حضرت صاحب مسجد
مبارک کی پرانی سیٹر ھیوں کے راستہ سے نیچے اترے۔ آگے میں انتظار میں موجود تھا۔ میں نے دیکھا
کہ اس وقت آپ بہت بشاش تھے اور چہرہ مسرت سے دمک رہا تھا۔ پھر آپ بڑی مسجد کی طرف
تشریف لے گئے اور وہاں نماز کے بعد خطبہ شروع فرمایا اور حضرت مولادی نورالدین صاحب اور
مولوی عبد الکریم صاحب کو خطبہ لکھنے پر مقرر کر دیا۔ میاں عبداللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت
صاحب اس خیال سے کہ لکھنے والے پیچھے نہ رہ جائیں، بہت تیز تیز نہیں بولتے تھے بلکہ بعض اوقات
لکھنے والوں کی سہولت کے لئے ذرا رک جاتے تھے اور اپنا فقرہ دہرا دیتے تھے۔ اور میاں عبداللہ
صاحب بیان کرتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ ایک وقت آپ نے لکھنے والوں سے یہ بھی فرمایا کہ جلدی
لکھو۔ یہ وقت پھر نہیں رہے گا۔ اور بعض اوقات آپ یہ بھی فرماتے تھے کہ مثلا یہ لفظ 'ص' سے لکھو
یا اس سے لکھو۔ (سیرت المہدی حصہ اول صفحه ۱۶۳)
شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کی یہ روایت میں صحابہ کی روایات میں سے آخر پر رکھتا ہوں۔
احکم میں آپ نے لکھا ” چونکہ یہ خطبہ آیات اللہ میں سے ایک زبر دست آیت اور لا نظیر نشان ہے
جو ہماری آنکھ کے سامنے بلکہ ایک عظیم الشان گروہ کے سامنے پورا ہوا۔ ہم خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان
کرتے ہیں کہ یہ زبر دست نشان فی الحقیقت ایک اعجاز تھا۔ ....... ہماری زبان قلم میں طاقت نہیں
کہ آپ کے لب ولہجہ کی تصویر الفاظ میں کھینچ سکے۔ الفاظ میں ایک برقی اثر تھا جو اندر ہی اندر طبیعت
کے مواد ر ڈیہ کو زائل کر رہا تھا۔ شکل وصورت اور زبان سے ایسا معلوم ہو تا تھا کہ یہ شخص اس وقت
اس دنیا میں موجود نہیں ہے اور اس کی زبان اپنے اختیار میں نہیں ہے۔ نیم باز آنکھیں بتلارہی تھیں کہ
ایک اسکر کی سی حالت طاری ہے۔ حضرت اقدس (علیہ السلام) کھڑے ہوئے تھے چند عربی فقرات
بولنے کے واسطے جو گویا ارشاد الہی کی تعمیل تھی لیکن کوئی دو گھنٹے تک ایک وسیع اور فصیح خطبہ جو حقائق و
معارف سے پُر تھا تہذیب نفس اور اصلاح روح کے لئے ایک نسخہ شفا بخش تھا۔ جس قدر معرفت کے
دقیق راز اس خطبے میں بیان کئے گئے واللہ اللہ ایسے تھے کہ نہ کبھی اس سے پیشتر کان آشنا تھے اور نہ آنکھ
سے کسی کو بیان کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ حضرت اقدس نے اثناء خطبہ میں یہ بھی فرمایا کہ اب لکھ لو پھر یہ
لفظ جاتے ہیں۔ آخر خدا تعالٰی کے وعدہ کے موافق یہ عظیم الشان نشان پورا ہوا۔
(الحكم يكم منى نشاء)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نماز عید سے فراغت کے بعد خطبہ کے لئے مسجد کے درمیانی
دروازے میں کھڑے ہوئے اور پہلے اردو میں خطبہ ارشاد فرمایا۔ اس خطبہ کے جو اردو میں ارشاد فرمایا
تھا اہم نکات یہ ہیں:۔
یہ ایک سر کی بات ہے کہ یہ عید ایک ایسے مہینے میں آتی ہے جس پر اسلامی مہینوں کا خاتمہ
ہوتا ہے اور پھر محرم سے نیا سال شروع ہوتا ہے۔ اس کو ہمارے نبی ﷺ اور آنے والے مسیح سے
بہت مناسبت ہے۔ ہمارے نبی کے آخری زمانے کے نبی تھے اور آپ کا وجود باجود اور وقت امینہ گویا
عید اضحی کا وقت تھا۔ دوسری مناسبت یہ ہے کہ یہ قربانی کا مہینہ ہے اور رسول کریم ﷺ قربانیوں کا
کامل نمونہ دکھانے کے لئے تشریف لائے تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جس قربانی کا بیج بویا تھا
آنحضرت ﷺ نے اس کے لہلہاتے کھیت دکھائے۔
حضور نے پھر فرمایا : ” دیکھو اور غور سے سنو! یہ صرف اسلام ہی ہے جو اپنے اندر برکات
رکھتا ہے اور انسان کو مایوس اور نامراد نہیں ہونے دیتا اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ میں اس کی برکات اور
زندگی اور صداقت کے لئے نمونہ کے طور پر کھڑا ہوں“۔
اردو خطبہ کے آخر میں جماعت کو باہمی اخوت کی نصیحت کرتے ہوئے آپ نے فرمایا
میں نصیحت کرتا ہوں کہ آپس میں اختلاف نہ ہو۔ میں دو ہی مسئلے لے کر آیا ہوں۔ اول خدا کی توحید
اختیار کرو اور دوسرے آپس میں محبت اور ہمدردی ظاہر کرو۔ وہ نمونہ دکھاؤ کہ غیروں کے لئے
مئی ۲۰۰۰ تا ۱ار مئی ۲۰۰۰ء

کرامت ہو۔ ایسا شخص جو میری جماعت میں ہو کر میرے منشاء کے موافق نہ ہو وہ خشک ٹہنی
ہے۔ اس کو اگر با غبان کاٹے نہیں تو کیا کرے“۔
پس یہ جو کبھی کبھی خبریں ملتی ہیں ارتداد کی، خشک ٹہنیاں ہی ہیں جو کائی جاتی ہیں۔ یہاں کی
خشک ٹہنیاں جن کو ردی کے طور پر پھینک دیا جاتا ہے وہ مثلاں لوگ اپنے باغوں میں سجا لیتے ہیں
تو کتنا فرق ہے زمین و آسمان کا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے باغ کا ، پر بہار باغ کا اور ان
مولویوں کے باغوں کا۔
اردو میں خطبہ دینے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: ” میں اب چند فقرے
عربی میں سناؤں گا جو مجھے خدا تعالیٰ نے مجمع میں کچھ عربی فقرے بولنے کا حکم دیا تھا۔ پہلے میں نے خیال
کیا کہ شاید کوئی اور مجمع ہو گا جس میں یہ خدا کی بات پوری ہو گی مگر خدا تعالیٰ مولوی عبد الکریم صاحب
کو جزائے خیر دے کہ انہوں نے تحریک کی اور اس تحریک سے زبر دست قوت دل میں پیدا ہوئی
اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ اور نشان آج پورا ہو"۔
جب حضرت اقدس خطبہ پڑھنے کے لئے تیار ہوئے تو حضرت مولوی عبد الکریم صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا کہ وہ قریب تر ہو
کر اس خطبے کو لکھیں۔ جب حضرات مولوی صاحبان تیار ہو گئے تو حضور نے یا عباد اللہ کے الفاظ سے
عربی خطبہ شروع فرمایا۔ اثنائے خطبہ میں حضرت اقدس نے یہ بھی فرمایا: ” اب لکھ لو پھر یہ الفاظ چلے
جاتے ہیں۔
جب حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام خطبہ پڑھ کر بیٹھ گئے تو اکثر احباب کی درخواست پر
مولانا مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ اس کا ترجمہ بنانے کے لئے کھڑے ہوئے۔ اس
سے پیشتر کہ مولانا موصوف ترجمہ سنائیں حضرت اقدس نے فرمایا: اس خطبہ کو کل عرفہ کے دن
عید کی رات میں جو میں نے دعائیں کی ہیں ان کی قبولیت کے لئے نشان رکھا گیا تھا کہ اگر میں یہ خطبہ
عربی زبان میں ارتجالاً پڑھ گیا تو وہ ساری دعائیں قبول سمجھی جائیں گی۔ الحمد للہ کہ وہ ساری دعائیں بھی
خدا تعالی کے وعدہ کے موافق قبول ہو گئیں۔ ابھی مولانا عبد الکریم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ترجمہ
سنا ہی رہے تھے کہ حضرت اقدس فرط جوش کے ساتھ سجدہ شکر میں جا پڑے۔ حضور علیہ السلام کے
ساتھ تمام حاضرین نے سجدۂ شکر ادا کیا، پھر سجدہ سے سر اٹھا کر حضرت اقدس نے فرمایا بھی میں نے
سرخ الفاظ میں لکھا دیکھا ہے کہ 'مبارک'۔ یہ گویا قبولیت کا نشان ہے“۔ (ملفوظات جلد ۲ صفحه ۲۹-۳۱
اب میں آخر پر اس کے ترجمہ میں سے چار خصوصی حصے آپ کو پڑھ کے سناتا ہوں ۔
پہلا " اے خدا کے بندو اپنے اس دن میں جو کہ بقر عید کا دن ہے غور کرو اور سوچو کیوں کہ ان قربانیوں
میں عقلمندوں کے لئے بھید پوشیدہ رکھے گئے ہیں اور آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ اس دن بہت سے
جانور ذبح کئے جاتے ہیں اور کئی گھتے اونٹوں کے اور کئی گھتے گائیوں کے ذبح کرتے ہیں اور کئی ریوڑ
بکریوں کے قربانی کرتے ہیں اور یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے کیا جاتا ہے اور اسی طرح
زمانہ اسلام کی ابتداء سے ان دنوں تک کیا جاتا ہے۔ اور میر ایمان ہے کہ یہ قربانیاں جو ہماری اس روشن
شریعت میں ہوتی ہیں احاطہ شمار سے باہر ہیں۔ اور ان کو ان قربانیوں پر سبقت ہے جو نبیوں کی پہلی
امتوں کے لوگ کیا کرتے تھے۔ اور ان قربانیوں کی کثرت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ ان کے خونوں
سے زمین کا منہ چھپ گیا ہے یہاں تک کہ اگر ان کے خون جمع کئے جائیں اور ان کے جاری کرنے کا
ارادہ کیا جائے تو البتہ ان سے نہریں جاری ہو جائیں اور دریا بہہ نکلیں اور زمین کے تمام نشیبوں اور
وادیوں میں خون رواں ہونے لگے۔ اور یہ کام ہمارے دین میں ان کاموں میں شمار کیا گیا ہے جو اللہ
تعالیٰ کے قرب کا موجب ہوتے ہیں اور اس سوار کی طرح سمجھے گئے ہیں جو اپنی سیر میں بجلی سے مشابہ
ہو، جس کو بجلی کی چمک سے مماثلت حاصل ہو۔ اور اس وجہ سے ان ذبح ہونے والے جانوروں کا نام
قربانی رکھا گیا ہے“۔
پھر فرماتے ہیں: ”امت محمدیہ میں جس قدر قربانیاں کی جاتی ہیں اس کی مثال کسی دوسرے
مذہب یا امت میں نہیں ملتی۔ دین اسلام میں اسے ان کاموں میں شمار کیا گیا ہے جو اللہ تعالیٰ کے قرب کا
موجب ہوتے ہیں ۔ ہر مومن اور مومنہ جو خدائے ودود کی رضا کا طالب ہے اس پر واجب ہے کہ
قربانی کی حقیقت کو سمجھے اور اس حقیقت کو اپنے نفس میں داخل کرے اور اپنی ساری عقل اور
پر ہیز گاری کی روح سے قربانی کی روح کو ادا کرے۔ یہ وہ درجہ ہے جہاں سالکوں کا سلوک انتہا پذیر
ہوتا ہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے الوہی صفات کے رنگ سے رنگ دیا جاتا ہے اور اسے
نبیوں، صدیقوں اور اہل علم کا وارث بنایا جاتا ہے اور اسے درایت، ولایت اور اولین کا علم اور سابقین کی
معرفت عطا ہوتی ہے۔
چنانچہ خدا جو اصدق الصادقین ہے اپنے رسول کو فرماتا ہے کہ ان لوگوں کو کہہ دے کہ
میری نماز اور میری عبادت اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت سب اس خدا کے لئے
ہے جو پروردگار عالمیاں ہے۔ پس دیکھ کہ کیونکر مُسک کے لفظ کی حیات اور ممات کے لفظ سے تفسیر کی
ہے۔ اور اس تفسیر سے قربانی کی حقیقت کی طرف اشارہ کیا ہے۔ پس اے منظمند و! اس میں غور کرو اور
جس نے اپنی قربانی کی حقیقت کو معلوم کر کے قربانی ادا کی اور صدق دل سے اور خلوص نیت کے
ساتھ ادا کی۔ پس تحقیق اس نے اپنی جان اور اپنے بیٹوں اور اپنے پوتوں کی قربانی کر دی اور اس کے
لئے اجر بزرگ ہے جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام کے لئے اس کے رب کے نزدیک اجر تھا۔ اور اسی کی
طرف ہمارے سید برگزیدہ اور رسول برگزیدہ نے جو پرہیز گاروں کے امام، اور انبیاء کا خاتم ہے اشارہ کیا
اور فرمایا اور وہ خدا کے بعد سب بچوں سے زیادہ تر سچا ہے ۔ تحقیق قربانیاں وہ سواریاں ہیں کہ
جو خدا تعالیٰ تک پہنچاتی ہیں اور خطاؤں کو محو کرتی ہیں اور بلاؤں کو دور کرتی ہیں۔
یہ وہ باتیں ہیں جو ہمیں پیغمبر خدا صلى الله ﷺ سے پہنچیں جو سب مخلوق سے بہتر ہیں۔ ان پر خدا
تعالیٰ کا سلام اور برکتیں ہوں اور آنجناب نے ان الفاظ میں قربانیوں کی حکمتوں کی طرف فصیح کلموں
کے ساتھ جو موتیوں کی مانند ہیں اشارہ فرمایا ہے۔ پس افسوس اور کمال افسوس ہے کہ اکثر لوگ ان
پوشیدہ نکتوں کو نہیں سمجھتے“۔ (ترجمه خطبه الهامیه . روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۱ تا ۴۵)
پس اس اندھیری رات کے وقت اور تند ہوا کی تاریکی کے وقت خدا کے رحم نے تقاضا کیا کہ
آسمان سے نور نازل ہو ، سو میں وہ نور ہوں اور وہ مجدد ہوں کہ جو خدا تعالیٰ کے حکم سے آیا ہے اور بندہ
مدد یافتہ ہوں اور وہ مہدی ہوں جس کا آنا مقرر ہو چکا ہے اور وہ صحیح ہوں جس کے آنے کا وعدہ
تھا۔ اور میں اپنے رب سے اس مقام پر نازل ہو ا ہوں جس کو انسانوں میں سے کوئی نہیں جانتا
اور میر ا نجید اکثر اہل اللہ سے پوشیدہ اور دور تر ہے قطع نظر اس کے کہ عام لوگوں کو اس سے کچھ اطلاع
ہو سکے۔ اور میر امقام غوطہ لگانے والوں کے ہاتھوں سے بہت دور ہے۔ اور میری اوپر چڑھنے کی بلندی
قیاس میں نہیں آسکتی اور یہ قدم میرا خدا تعالیٰ کی راہ میں تیز چلنے والے اونٹوں سے تیز تر ہے۔ پس مجھے
کسی دوسرے کے ساتھ قیاس مت کرو اور نہ کسی دوسرے کو میرے ساتھ ۔ اور اپنے تئیں شک اور
جنگ کے ساتھ ہلاک مت کرو۔
اور میں مغز ہوں جس کے ساتھ چھلکا نہیں اور روح ہوں جس کے ساتھ جسم نہیں اور وہ
سورج ہوں جس کو دشمنی اور کینہ کا دھواں چھپا نہیں سکتا۔ اور کوئی ایسا شخص تلاش کرو جو میری مانند ہو
اور ہر گز نہیں پاؤ گے اگر چہ چراغ لے کر بھی ڈھونڈتے رہو۔ اور یہ کوئی فخر نہیں مگر اس خدا کی نعمتوں
کا شکر ہے جس نے اس نو نہال کو لگایا ہے اور میں نور کے پانی کے ساتھ غسل دیا گیا ہوں اور الہی پاکیزگی
کے چشمہ میں پاکیزہ کیا گیا ہوں۔ اور صاف کیا گیا ہوں تمام میلوں اور کدورتوں سے اور میرے رب
نے میرا نام احمد رکھا ہے۔ پس میری تعریف کرو اور مجھے دشنام مت دو اور اپنے امر کو نا امیدی کے
درجہ تک مت پہنچاؤ۔ اور جس نے میری تعریف کی اور کوئی قسم تعریف کی نہ چھوڑی تو اس نے سچ بولا
اور جھوٹ کا ارتکاب نہ کیا اور جس نے اس بیان کو جھٹلایا پس اس نے جھوٹ بولا ہے اور اپنے خدا کے
غصہ کو بھڑکایا ہے ۔ پس افسوس اس آدمی پر جس نے شک کیا اور عہد کو توڑا اور دل کو شیطان کے
وسوسہ سے آلودہ کیا۔
اور میں بڑی اونچی درگاہ سے آیا ہوں تا میرا خدا میرے ذریعے بعض اپنی جلالی اور جمالی
صفتیں دکھلاوے۔ یعنی شر کا دور کرنا اور بھلائی کا پہنچانا کیونکہ زمانہ کو اس بات کی حاجت تھی کہ اس بدی
کو دور کیا جائے جو حد سے بڑھ گئی تھی اور اس نیکی کو بلند کیا جائے جو جاتی رہی تھی۔ اس لئے خدا کی
عنایت نے چاہا کہ زمانے کو وہ چیز دی جاوے جسے وہ اپنی زبانِ حال سے مانگتا ہے اور مردوں اور عورتوں
پر رحم کیا جائے۔ پس مجھ کو مسیح عیسی ابن مریم کا مظہر بنایا تاکہ ضرر اور گمراہی کے مادوں کو دور
فرمادے اور مجھ کو نبی مہدی احمد اکرم کا مظہر بنایا تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچاوے اور درایت اور ہدایت کی
بارش کو دوبارہ اتارے اور لوگوں کو غفلت اور گناہگاری کے میل سے پاک کرے۔
پس میں زرد رنگ کے دو لباسوں میں آیا ہوں جو جلال اور جمال کے رنگ سے رنگے ہوئے
ہیں اور مجھے کو فانی کرنے اور زندہ کرنے کی صفت دی گئی ہے۔ اور یہ صفت خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے
کو ملی ہے لیکن وہ جلال جو مجھ کو دیا گیا ہے وہ میرے اس بروز کا اثر ہے جو عیسوی بروز ہے اور جو خدا کی
طرف سے ہے تاکہ میں اس شرک کی بدی کو نابود کر دوں جو گمراہوں کے عقائد میں موج مار رہی
ہے۔ لیکن وہ جمال جو مجھ کو ملا ہے وہ میرے اس بروز کا اثر ہے جس کا نام بخشش کرنے والے
خدا کی طرف سے بروز احمد ی ہے تاکہ میں اس کے ذریعہ سے توحید کی نیکی کو جو زبانوں اور دلوں
اور باتوں اور کاموں سے جاتی رہی ہے واپس لاؤں اور اس کے ذریعہ سے دینداری کے امر کو قائم
کروں۔ اور مجھ کو حکم دیا گیا ہے کہ میں فساد اور الحاد اور گمراہ کرنے والے ان سوروں کو ماروں۔
(ترجمه خطبه الهاميه روحانی خزائن جلد ۲ ۱ صفحه ۵۰ تا ۵۷)
تیسرا حصہ ترجمے کا یہ ہے۔ سارے ترجمہ کا تو وقت نہیں تھا یہ دو گھنٹے کے قریب مضمون
۲۰۰۰ تااار مئی ۲۰۰۰ء ) 7(
............. "

ہے اس لئے چند حصے چن چن کے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں جو بنیادی نکتے ہیں۔
فرمایا: "پس تم کو خوشخبری ہو کہ تمہارے پاس صحیح آیا اور قادر نے اس کو مسح کیا اور فصیح کلام
اس کو عطا کیا گیا اور تم کو اس فرقے سے بچاتا ہے جو گمراہ کرنے کے لئے زمین پر سیر کرتا ہے اور خدا کی
طرف بلاتا ہے اور ہر ایک شبہ کو دور فرماتا ہے۔ اور تم کو مبارک ہو کیونکہ مہدی معہود تمہارے پاس آ
پہنچا اور اس کے پاس بہت سا مال و متاع ہے جو تہ بہ تہ رکھا ہے اور وہ کوشش کرتا ہے کہ وہ مال جو
تمہارے پاس سے جاتا رہا ہے پھر تمہاری طرف لوٹ آئے اور وہ اقبال جو جیتے جی قبر میں ہے پھر قبر
سے نکلے ۔ یہ وہ بات نہیں کہ جھوٹ بنالی جائے بلکہ خدا کا نور ہے جو اپنے ساتھ بڑے بڑے نشان
رکھتا ہے۔ اے لوگو! میں وہ مسیح ہوں کہ جو محمدی سلسلہ میں سے ہے اور میں احمد مہدی ہوں اور سچ سچ
میرا رب میرے ساتھ ہے میرے بچپن سے لے کر میری لحد تک۔
(ترجمه خطبه الهاميه روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۲۱.۵۹)
چوتھا اقتباس جو آپ کے سامنے پیش کرنے کے لئے چنا گیا ہے وہ یہ ہے۔ کیونکہ یہ آخری
زمانہ ہے اور یہ مہینہ بھی اسلام کے مہینوں میں سے آخری ہے اور دونوں ختم ہونے کے قریب ہیں۔
اس آخری مہینہ میں بھی قربانیاں ہیں اور اس آخری زمانہ میں بھی قربانیاں ہیں۔ اور فرق صرف
اصل اور عکس کا ہے جو آئینہ میں پڑتا ہے۔ اور اس کا نمونہ زمانہ آنحضرت ﷺ میں گزر چکا ہے۔ اور
اصل روح کی قربانی ہے اے دانشمندو! اور بکروں کی قربانیاں روح کی قربانی کے لئے مثل سایوں اور
آثار کے ہیں۔ پس اس حقیقت کو سمجھ لو اور تم صحابہ رضوان اللہ علیہم کے بعد یہ حق رکھتے ہو اور اس
بات کے اہل ہو کہ اس حقیقت کو سمجھو۔ اور تم ان میں سے ایک آخری گروہ ہو جو خدا کے فضل اور
رحمت سے اس کے ساتھ شامل کئے گئے ہو۔ اور زمانوں کا سلسلہ جناب الہی سے ہمارے زمانہ پر ختم ہو
گیا ہے۔ جیسا کہ اسلام کے مہینے قربانی کے مہینہ پر ختم ہو گئے ہیں اور اس میں اہل رائے کے لئے ایک
پوشیدہ اشارہ ہے۔
اور میں ولایت کے سلسلہ کو ختم کرنے والا ہوں جیسا کہ ہمارے سید آنحضرت ﷺ نبوت
کے سلسلہ کو ختم کرنے والے تھے۔ اور وہ خاتم الانبیاء ہیں اور میں خاتم الاولیاء ہوں۔ میرے بعد کوئی
ولی نہیں مگر وہ جو مجھ سے ہوگا اور میرے عہد پر ہو گا۔ اور میں اپنے خدا کی طرف سے تمام تر قوت اور
برکت اور عزت کے ساتھ بھیجا گیا ہوں۔ اور یہ میر ا قدم ایک ایسے منارہ پر ہے جس پر ہر ایک بلندی
ختم کی گئی ہے ۔ پس خدا سے ڈرو اے جوانمردو! اور مجھے پہچانو اور نافرمانی مت کرو اور نافرمانی پر
مت مرو“۔(ترجمه خطبه الهاميه روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۷۰.۱۸)
یہ وہ خطبہ الہامیہ کے ترجمہ کے چند اقتباسات ہیں جو میں نے اختیار کئے ہیں اور یہ یاد رکھنا
چاہئے جماعت کو کہ عین موقع پر ہمارے لئے اس میں بہت بڑا پیغام ہے کہ تمام دنیا میں اپنی قربانیوں
کے ثمرے بھی کھاؤ اور قربانیاں بھی پیش کرتے چلے جاؤ۔ جو جانی قربانی ہم پیش کرتے ہیں وہ اس سے
بہت اعلیٰ ہے جو جسمانی قربانی بکروں اور گائیوں اور بھیٹروں اور اونٹوں کی صورت میں کی جاتی ہے۔
دراصل ہم ان کی گردن پر چھری نہیں پھیرتے بلکہ اپنی نفسانیت کی گردن پر چھریاں پھیرتے ہیں۔
پس یہ ایک ایسا پہلو ہے جس کی وجہ سے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے گویا ان قربانیوں پر سوار خدا کے حضور حاضر ہو جاتے ہیں۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ سب
دنیا میں جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ خطبہ الہامیہ کی برکت سے جو ان دنوں میں نازل
ہوئی تھی آگے سے آگے بڑھتی چلی جائے گی اور انہی قربانیوں پر سفر کرے گی جن قربانیوں کو ذبح
کرے گی۔ نفس کی قربانی کو پیش نظر رکھو، نفس کو قربان کرو تو پھر خدا کا قرب نصیب ہو گا۔ اگر نفس
قربان نہ کیا جائے تو جانوروں کی قربانی کوئی بھی اہمیت نہیں رکھتی اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی