A New Campaign of Mischief and Deception against Jama'at-e-Ahmadiyya

Friday Sermon, 7 April 2000: A New Campaign of Mischief and Deception against Jama'at-e-Ahmadiyya

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پاکستان میں علمائے سوء کی جانب سے عیسائیوں کو جماعت احمدیہ کے خلاف بھڑکانے کی نئی مہم کا ذکر فرمایا۔ آپ نے اس الزام کو رد کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت عیسیٰ کی توہین کی ہے اور ماضی کے مسلم علما کی کتب سے حوالے پیش کیے جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں بائبل کی رو سے الزامی جوابات دیے تھے۔ آخر میں آپ نے واضح فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سخت مخاطبات صرف عیسائیوں کے فرضی یسوع سے متعلق تھے، نہ کہ قرآن کریم میں مذکور سچے نبی عیسیٰ ابن مریم سے۔

موضوعات: الزامات کا رد، حضرت عیسیٰ اور قرآن کریم، جماعت احمدیہ کے خلاف مہم، الزامی جوابات، ناموسِ رسالت کا دفاع

خطبه جمعه
حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے محبت اور غیرت کے نام پر شرپسند ملاؤں کی
عیسائیوں کے ساتھ مل کر جماعت احمدیہ کے خلاف شرارت اور فتنه انگیزی کی نئی مهم
ان مولویوں کی حضرت عیسیٰ سے محبت جھوٹی اور فساد کی محبت
حضرت محمد مصطفی کے لئے اصل غیرت تو حضرت مسیح موعود عليه السلام کے دل میں تھی
ہمارے مخالف کوئی ایسی بات دکھائیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الزامی جواب کے طور پر لکھی ہو اور انجیل میں موجود نہ ہو
عیسی ابن مریم جو نبی تھا جس کا ذکر قرآن مجید میں ہے ہمارے درشت مخاطبات میں ہر گز مراد نہیں
خطبہ جمعہ ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز -
فرموده ۷ ر ا پریل ۲۰۰۰ء بمطابق ۷ / شہادت ۱۳۷۹ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَام .
واللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ . يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ
الْكَافِرُوْنَ (سورة الصف آيات (۹۸)
ان کا ترجمہ یہ ہے: اور اس سے زیادہ ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جُھوٹ گھڑے حالانکہ اُسے
اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو۔ اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مونہہ کی
پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھادیں حالانکہ اللہ ہر حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کا فر پسند نہ
کریں۔
یہ سورۃ الصف کی وہ آیات ہیں جن کی بارہا پہلے بھی تلاوت کی جاچکی ہے۔ اور ان کے متعلق
بہت سے اشکالات بھی دور کئے جاچکے ہیں۔ مگر تفصیل میں اب یہاں دوبارہ نہیں جاؤں گا، صرف یہ
بتانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک نام احمد بھی درج ہے بائبل میں اور اس
پہلو سے آپ کو اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا نام بھی احمد
ہے لیکن آپ کو اسلام کی طرف نہیں بلایا جاتا تھا۔ اس لئے یہ تفریق ہمیشہ پیش نظر رہنی چاہئے یعنی یہ
جو خدا تعالیٰ کا خاص استعمال ہے لفظ احمد کا، یہ ایک معنوں میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم پر اولیت کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ثانوی معنے، دوسرے بعد میں ظاہر ہوئے
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ظہور کے وقت آپ کی احمدی شان دنیا نے دیکھی اور اس
وقت کے پرانے بزرگوں اور مجددین نے یہ لکھا ہوا تھا کہ جب مسیح آئے گا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم کی احمدی شان اس کے ذ ذریعہ ذریعہ ظاہر ہو گی ہوگی اور اوراس اس وقت محمد محمدی شان یعنی جلالی جلالی شان شان ہے ہے، ، وہ وہ
عروج کر جائے گی۔
تو یہ چونکہ حکمت کی باتیں ہیں اس لئے علماء اس سے بے خبر ہیں اور جن مقامات پر تعریف
ہونی چاہئے وہاں نہایت بد تمیزی اختیار کرتے ہیں۔ تو ان آیات کے تعلق میں اب میں نے یہ آج کے
خطبہ کا مضمون چنا ہے اور وہ یہ ہے کہ علماء جو آج کل کے علماء کہلاتے ہیں یہ احمدیت کی ترقی سے بہت
جل رہے ہیں، آگ لگی ہوئی ہے ان کے اندر اور جب سے فوجی حکومت پر انہوں نے قبضہ کیا ہے اور
پیر تسمہ پا پاکی کی طرح فوج کے اوپر چڑھ بیٹھے ہیں اس وقت سے ان کا دماغ تکبر کی وجہ سے بالکل ہی پاگل
ہو گیا ہے اور احمدیت پر وہ الزام لگارہے ہیں جو لگ سکتے ہی نہیں لیکن آج کل ایک ایسی مہم شروع کی
ہوئی ہے جیسے باسی کڑھی میں ابال آجائے۔ پہلے بھی وہ مہم شروع کی گئی تھی اور جماعت کی طرف سے
اس کا موثر جواب تمام دنیا میں پھیلایا جا چکا ہے مگر اب چونکہ ایک جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے نیا و بال
اٹھا ہے اس لئے میں پہلے ان الزامات کا جو بڑے بھیانک الزامات نظر آتے ہیں تذکرہ پاکستانی اخبار
اوصاف کے حوالے سے آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔
آپ سنیں گے تو حیران ہونگے کہ یہ کس احمدیت کا ذکر ہے جو احمدیت ہماری گٹھی میں پلائی
گئی ہے وہ تو یہ باتیں نہیں۔ مگر چونکہ ان کو بہانہ چاہئے تھا عیسائیوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے اور
جیسا کہ وہاں کے عیسائی ہیں آپ سب لوگ جانتے ہیں وہ ان کے دھو کہ میں آجاتے ہیں اور انہوں
نے مل کر اس دفعہ عیسائیوں کے ساتھ شامل ہو کر تحریک شروع کی ہے۔ تو سب سے پہلے تو میں
اوصاف اخبار ایک چیتھڑا ہے اس کے حوالے سے جو خبریں شائع ہوتی ہیں وہ پڑھ کے سناؤں گا۔
۲۷ مارچ ۲۰۰۰ء جو اہم نکات انہوں نے پیش کئے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے متعلق وہ یہ ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں عیسی شرابی جھوٹے اور
بد زبان تھے۔ مرزا غلام احمد قادیانی کے بقول حضرت عیسی کو نعوذ باللہ گالیاں دینے اور جھوٹ بولنے کی
عادت تھی۔ آپ نے انجیل یہود کی کتاب طالمود سے چوری کر کے لکھی اور آپ بیماری یا پرانی عادت
کی وجہ سے شراب پیتے تھے۔ عیسائیوں نے آپ یعنی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت سے
معجزات لکھے ہیں لیکن آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔ آپ نے معجزہ مانگنے والوں کو گندی گالیاں دیں،
ان کو حرام کار اور حرام کی اولاد شہر لیا اور اسی روز سے شریفوں نے آپ سے کنارہ کر لیا۔ حضرت عیسی
کی تین دادیاں اور نانیاں زنا کار عورتیں تھیں ۔ یہ خلاصہ ہے ان کی مہم کا جو انہوں نے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف شروع کی ہوئی ہے کہ اس قدر سخت بد زبانی انبیاء کے متعلق کی
ہے کہ ہم کسی قیمت پہ نبیوں کی بینک برداشت نہیں کر سکتے۔ اب آگے تفصیل سنئے۔
قادیانیوں نے شرانگیز کتابوں کے ذریعے عیسائی نوجوانوں کو ورغلانا شروع کر دیا۔ عیسائی
مشنری ادارے قادیانیوں کے وار سے ابھی تک بے خبر ہیں۔ اب عیسائی مشنری ادارے بے خبر ہیں!
ان مولویوں کو کیسے خبر ہو گئی ہے یہ عجیب بات ہے اور عیسائیوں میں تبلیغ کو روکنے کے لئے چونکہ بہت
سے عیسائی پاکستان میں احمد کی ہوئے ہیں اس لئے اس تبلیغ کو روکنے کے لئے دراصل جوش اٹھا ہے۔ وہ
کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو دھکیل کر پھر جماعت سے دور کر دیا جائے۔ لکھتا ہے ” قادیانیوں نے اپنے
جعلی نبی مرزا غلام احمد کی ایسی کتابیں وسیع پیمانے پر شائع کر کے امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک میں
پھیلا دی ہیں جن میں عیسی علیہ السلام کے خلاف انتہائی توہین آمیز اور گستاخانہ زبان استعمال کر کے
دنیائے عیسائیت کے جذبات مجروح کئے گئے ہیں“۔
اب یہ کیسا تضاد ہے ان کی باتوں میں ۔ اگر جماعت مغربی ممالک میں پھیلنا چاہتی ہے
تو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے تعریفی کلمات شائع کرنے چاہئے تھے ۔ یہ عجیب ان مولویوں کو
سوجھی ہے کہ جماعت نے از خود تمام عیسائی دنیا میں جو ان کا شکار ہے، دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ کے فضل
سے عیسائیت احمدیت کی طرف مائل ہو رہی ہے، بڑے بڑے ترقی یافتہ عیسائی ممالک میں بھی کثرت
سے عیسائی احمدیت کی طرف مائل ہو رہے ہیں، تو گویا اپنی تبلیغ روکنے کی خاطر جماعت نے نہایت
توہین آمیز لٹریچر عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف ان سارے ممالک میں شائع کر کے پھیلا دیا
ہے۔ گدھے کے سر پہ سینگ نہیں ہوتے مگر یہ وہ گدھے ہیں جن کے اندر دماغ کوئی نہیں۔ ایسی
احمقانہ باتیں کرنے والی قوم ہے کہ سوائے اس کے میں اور کیا کہہ سکتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
۲۰۰۰ تا ۲۵ / مئی ۲۰۰۰ء ) 5(

الصلوۃ والسلام نے صحیح لقب سے ان کو یاد فرمایا تھا کہ اے پلید فرقہ مولویاں۔ بڑے پلید لوگ ہیں اور
فرقہ مولویاں ہے خواہ بظاہر کسی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں لیکن دراصل ایک ہی فرقہ ہے۔
اب روزنامہ اوصاف کی کچھ باتیں سن لیجئے ، جو تکلیف تو دیتی ہیں مگر چونکہ مجبوری ہے آج
کے مضمون کو کھولنے کی خاطر اوصاف کے تمام الزامات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔
اللہ تعالی اور اس کے آخری نبی محمد مصطفی اللہ سمیت دیگر انبیائے کرام کی توہین کے بعد
بد بخت قادیانیوں نے امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں اپنے جھوٹے نبی مرزا غلام
احمد قادیانی کی ایسی کتب کی اشاعت اور تشہیر کا کام تیز کر دیا ہے جن میں حضرت عیسی کی بدترین
کردار کشی کرتے ہوئے ان کے خلاف انتہائی توہین آمیز اور گستاخانہ زبان استعمال کی گئی ہے۔ اس پر
تیرہ پہلے ہی کر چکا ہوں۔ جس دنیا کو اپنی طرف مائل کیا جا رہا ہے ان کو لٹریچر کے ذریعہ دُور بھی
کیا جا رہا ہے۔
مرزا بشیر الدین محمود نے حقیقت نبوت " نامی کتاب میں یہ ہرزہ سرائی بھی کی ہے کہ
غلام احمد قادیانی کو حضرت عیسی پر فضیلت حاصل ہے۔ ہم حکومت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ اس
ضمن میں پاکستان میں سرگرم عمل قادیانیوں کو لگام دینے کے لئے فوری طور پر سخت گیر حکمت عملی
اختیار کرے کیونکہ نبی آخر الزمان “ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم " کے بعد
قادیانیوں کی طرف سے حضرت عیسی کے خلاف کردار کشی کی اس منتظم اور منصوبہ بند مہم کے نتیجے
میں وطن عزیز کے مسلمانوں اور عیسائیوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر
بے چینی اور انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے"۔
دیکھیں عیسائیوں کو احمدیت کے خلاف جوش دلانے کے لئے مزید برآں ہم پاکستان کی
عیسائی برادری کے مذہبی رہنماؤں سمیت دنیا بھر میں مذہبی غیرت سے سرشار عیسائی پادریوں اور
راہنماؤں سے بھی یہ بات زور دے کر کہنا چاہیں گے کہ وہ (نعوذ بالله من ذلك ملعون قادیانی گروہ کی
جانب سے نبی کریم ﷺ کے بعد حضرت عیسی کے خلاف شروع کردہ گستاخانہ پروپیگنڈہ مہم کا فوری
طور پر نوٹس لین اور اپنے اپنے ممالک کی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ قادیانیوں کی پشت پناہی ترک
کردیں“۔ (روز نامہ اوصاف اسلام آباد ۲۸ مارچ ۲۰۰۵ء)
پھر یہی اخبار ایک اور اشاعت میں رقمطراز ہے " قادیانی ہمیں دوبارہ تحریک چلانے پر مجبور
نہ کریں۔ مسلم علماء خوش فہمی میں نہ رہیں کہ آئین معطل ہونے سے کھلی چھٹی مل گئی۔ شر انگیز لٹریچر
ضبط کر کے گستاخ قادیانیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ علماء کرام کا رد عمل۔ مسیحیوں کے ساتھ
ساتھ مسلم علماء کرام نے بھی قادیانیوں کی طرف سے حضرت عیسی علیہ السلام کی شان میں گستاخی
کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے“۔ اب مسیحیوں نے گویا پہلے مذمت کی ہے ان کے ساتھ
دوسرے علماء کو بھی جوش آگیا ہے۔ "مسیحیوں کے ساتھ ساتھ مسلم علماء کرام نے بھی قادیانیوں کی
طرف سے حضرت عیسی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت
سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فور قادیانیوں کے خلاف C,B-295 کو حرکت میں لائے۔ تمام قادیانیوں کو
فورا اُن کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ یہ لوگ منصب نبوت کے ڈاکو اور دہشت گرد ہیں۔ شیخ الحدیث
مولانا محمد صابر اور استاد العلماء مولانا عبد السلام نے کہا کہ قادیانی جانتے ہی نہیں کہ ہم اپنے نبیوں سے
کتنا پیار کرتے ہیں۔ لہذا قادیانی ہمارے مذہبی اور ملکی معاملات میں مداخلت سے باز آجائیں“۔
(روزنامه اوصاف اسلام آباد ۲۸ مارچ ۲۰۰۵ء)
وہ علماء جو نبیوں سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم سے حقیقی پیار کرتے تھے وہ تو
اس دنیا سے رخصت ہو چکے۔ وہ لد گیا زمانہ اب میں ان علماء کے بعض حوالے آپ کے ساتھ پیش
کروں گا اس سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ جو الزام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر لگاتے ہیں وہ
سارے الزام اگر وہ ان کے الزام درست ہیں تو پھر ان کے علماء پر لگتے ہیں، ان کے خلاف تحریک
کریں۔ عیسائی برادری کو ان کے خلاف طیش دلائیں تاکہ ان سب مولویوں کے سربراہوں کے
خلاف اور ان کے چیلوں کے خلاف ایک ملک گیر تحریک چلائی جائے۔
ایک آخری اقتباس اوصاف کا پڑھکر پھر میں وہ بات شروع کروں گا۔ "ثقافت، سیاحت اور
اقلیتی امور کے وفاقی وزیر ڈیرک سپرین نے کہا ہے کہ حضرت عیسی کی شان میں گستاخی کر کے مسیحی
برادری کی دل آزاری کی گئی ہے۔ اس کا مقصد مسیحی عوام کو نوچ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی
کی شان میں گستاخی کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کے ذریعے اس مد موم سازش
کے آلہ کاروں کو بے نقاب کیا جائے گا“۔ (روزنامه اوصاف اسلام آباد ۳۰ مارچ ۲) تو وہ تو بعد میں
کریں گے میں آج ہی بے نقاب کر رہا ہوں۔
اب وہ مسلمان جو غیرت مند تھے ، جو عیسائی پادریوں کی طرف سے حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نہایت خطرناک تو ہین کو برداشت نہیں کر سکتے تھے اور عیسائیوں کو
سمجھانے کی خاطر نمونہ کے طور پر انہوں نے " .حضرت عیسی کے اوپر خود ان کی اپنی تہمتیں شائع کی ہوئی
ہیں اور بائیل کے پورے حوالہ سے ثابت کیا ہے کہ اس قوم نے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
و علیٰ آلہ وسلم کے مقابل پر جس نبی کو پاکباز قرار دیا وہ خود ان کی کتابوں کی رو سے کیا حیثیت رکھتا ہے۔
سب سے پہلے مولوی رحمت اللہ مہاجر مکی کی کتاب "ازالہ اوہام “ میں سے میں یہ عبارتیں
پیش کرتا ہوں۔ وہ فارسی میں ہے اس کا ترجمہ میں پیش کر دیتا ہوں۔ اگر چہ فارسی حوالہ یہاں ساتھ
لکھا ہوا ہے۔ "اکثر معجزات عیسویہ کو معجزات قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ ایسے کام تو جادو گر بھی کر لیتے
ہیں۔ اسی وجہ سے یہود آپ کو نبی تسلیم نہیں کرتے اور ان کے معجزات کو ساحروں کے معجزے قرار
دیتے ہیں“۔ (ازالہ اوہام صفحه ۱۲۹)
پھر فرماتے ہیں ” جناب مسیح خود اقرار کرتے ہیں کہ سی بیابان میں قیام پذیر تھے ، نہ عورتوں
سے میل رکھتے تھے اور نہ شراب پیتے تھے لیکن صحیح خود شراب پیتے تھے اور آپ کے ہمراہ عور تیں چلتی
پھرتی تھیں اور آپ ان کی کمائی سے کھاتے تھے اور بد کار عورتیں آپ کے پاؤں کو بوسے دیتی تھیں
اور مرتا اور مریم آپ کی دوست تھیں۔ آپ خود بھی شراب پیتے تھے اور دوسروں کو بھی دیتے
تھے “۔ (ایضا صفحه ۷۰ ۳۷۰تا ) یہ مسلمان علماء جو آنحضرت ﷺ ے کی سچی غیرت رکھتے تھے وہ مسیح کے متعلق
یہ باتیں خود ان کے حوالوں سے پیش کر رہے ہیں۔
پھر لکھا ہے کہ ”یہودا نے اپنے بیٹے کی بیوی سے زنا کیا جس سے وہ حاملہ ہو گئی اور فارح پیدا
ہوا جو کہ حضرت سلیمان علیہ السلام اور حضرت عیسی کے آباؤ اجداد میں سے ہے"۔ (ایضا صفحہ ۲۰۵)
اس کتاب کے حاشیے پر اہل سنت والجماعت کے جید عالم مولوی آل حسن صاحب نے کتاب
استغفار لکھی ہے جس میں وہ رقمطراز ہیں اور ذرہ گریبان میں سر ڈال کر دیکھو کہ معاذ اللہ حضرت
عیسی کے نسب نامہ مادری میں دو جگہ یعنی تامار اور اور یا تم آپ ہی زنا ثابت کرتے ہو۔ دوسرے یہ کہ
حضرت عیسی اپنے مخالفوں کو کتا کہتے تھے ۔ اگر ہم بھی ان کے مخالفوں کو ممتا کہیں تو دینی تہذیب اخلاق
سے بعید نہیں بلکہ عین تقلید عیسوی ہے“ ۔ (صفحه (۹۸) پھر لکھتے ہیں عیسی بن مریم کہ آخر درماندہ
ہو کر دنیا سے انہوں نے وفات پائی“۔ (صفحہ ۲۳۲)۔ اور یہاں پرانے علماء ساتھ ہی وفات کے بھی
قائل ہیں لیکن درماندہ ہو کر وفات پائی۔ اور سب عقلاء جانتے ہیں کہ بہت سے اقسام سحر کے ، مشابہ
نہیں معجزات سے۔ خصوصاً معجزاتِ موسویہ اور عیسویہ سے “۔ (صفحہ ۳۳۶) جیل اول کے باب یاز
دہم کے درس نوزد ہم میں لکھا ہے کہ بڑے کھاؤ اور بڑے شرابی تھے “۔ (صفحہ ۳۵۳) ” جس طرح
اشعیاہ اور عیسیٰ علیہا السلام کی بعض بلکہ اکثر پیشگوئیاں ہیں جو صرف بطور متے اور خواب کے ہیں۔ جس پر
چاہو منطبق کر لو یا باعتبار ظاہری معنوں کے محض جھوٹ ہیں۔ یا مانند کلام یوحنا کے محض مجذوبوں کی
کی بڑیں۔ ویسی پیشگوئیاں البتہ قرآن میں نہیں ہیں“۔ (صفحہ ۳۶۱)۔ دو پس معلوم ہوا کہ
حضرت عیسی کا سب بیان معاذ اللہ جھوٹ ہے اور کرامتیں اگر بالفرض ہوئی بھی ہوں تو ایسی ہی ہوں
کی جیسی مسیح دجال کی ہونے والی" (صبیحہ (119) یعنی حضرت عیسی کی کرامات کو دجال کی کرامات سے
مشابہ قرار دے رہے ہیں۔ ”تیسری انجیل کے آٹھویں باب کے دوسرے اور تیسرے درس سے
ظاہر ہے کہ بہتیری رنڈیاں اپنے مال سے حضرت عیسی کی خدمت کرتی تھیں۔ پس اگر کوئی یہودی از
راہ خباثت اور بد باطنی کے کہے کہ حضرت عیسی خوشرو نوجوان تھے، رنڈیاں اُن کے ساتھ صرف
حرام کاری کے لئے رہتی تھیں اس لئے حضرت عیسیٰ نے بیاہ نہ کیا۔ اور ظاہر یہ کرتے تھے کہ مجھے
عورت سے رغبت نہیں تو کیا جواب ہو گا؟ اور پہلی انجیل کے باب یاز دہم کے درس نوزد ہم میں
حضرت عیسی نے مخالفوں کا خیال اپنے حق میں قبول کر کے کہا کہ میں تو بڑا کھاؤ اور شرابی ہوں۔ پس
دونوں باتوں کے ملانے سے اور شراب کی بدمستیوں کے لحاظ سے جو کوئی کچھ بد گمانی نہ کرے سو تھوڑا
ہے"۔ جیسی بھی بد گمانی کرتا ہے وہ بھی تھوڑی ہوگی۔ اور دشمن کی نظر میں کیسی تن آسانی اور بے
ریاضتی حضرت عیسی کی بو جبھی جاتی ہے“۔ (صفحہ ۳۹۱۳۹۰)
اب ان کا خاص مولوی ابوالو فاثناء اللہ کہلانے والا امر تسری لکھتا ہے " "صاف معلوم ہوتا ہے
کہ میسیج خود اپنے اقرار کے مطابق کوئی نیک انسان نہ تھے ۔ اسی طرح انجیل کے مطالعہ سے یہ بھی
معلوم ہوتا ہے کہ مسیح نے اجنبی عورتوں سے اپنے سر پر عطر ڈلوایا۔ (دیکھو متی ۱:۲۶۔ مرقس ۳:۱۳
یوحنا (۲:۱۲)۔ پھر لکھتے ہیں مولوی ثناء اللہ صاحب یو حنا میں تو یہ بھی لکھا ہے کہ آدھ سیر خالص عطر
۲۰۰۰ تا ۲۵ / مئی ۲۰۰۰ء

استعمال اس عورت سے آپ نے کرایا۔ اس نے کچھ سر پر ڈالا (مرقی) کچھ پاؤں پر ملا ہو جانا۔ لوقا میں تو یہ
بھی لکھا ہے کہ ایک عورت نے جو اس شہر کی بد چلن اور فاحشہ عورت تھی، بیج کا پاؤں دھویا ، پھر اپنے
بالوں سے پو نچھا، پھر انہیں چوما اور ان پر خطر ملا۔ (لوقاء ہے ۔ ظاہر ہے کہ اجنبی عورت بلکہ فاحشہ
اور بد چلن عورت سے سر کو اور پاؤں کو ملوانا اور وہ بھی اس کے بالوں سے ملا جانا کس قدر احتیاط کے
خلاف کام ہے۔ اس قسم کے کام شریعت الہیہ کے صریح خلاف ہیں“۔
پھر لکھتے ہیں اسی طرح انجیل کے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ معجزہ سے شراب
سازی کا کام لے کر اپنا جلال ظاہر کرتے تھے"۔ (دیکھو انجیل یوحنا (۱۲) اور پھر فرماتے ہیں "دیکھو
شراب جیسی ام الخبائث چیز کا بنانا اور شادی کی دعوت کے لئے اس شراب کو پیش کرنا اور خود شرابی اہل
مجلس کی دعوت میں معہ والدہ کے شریک ہونا اسی یوحنا میں موجود ہے حالانکہ شراب عہد عتیق کی
کتابوں میں قطعی حرام قرار پا چکی تھی۔ لیکن مسیح نے شرائع انبیاء سابقہ کی کچھ پرواہ نہ کی اور بقول
یوجنا شراب بنائی اور شرابی مجلس میں معہ والدہ کے شریک ہوئے۔ حالانکہ خود ہی فرماتے ہیں دو یہ نہ
سمجھو کہ میں تو رات یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں۔ منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کر نے
آیا ہوں (متی (۵ :۱۷ان حالات میں مسیح کی شراب سازی خلاف شریعت فعل ہے“۔
اخبار اہل حدیث امرتسر اس مارچ ۱۹۳۹فالله ء صفحه (۸)
بریلوی مسلک کے بانی اہل سنت مجد دماۃ حاضرہ، مؤید ملت طاہرہ، اعلیٰ حضرت مولوی شاہ
احمد رضا خان صاحب قبلہ قادری ، سارے القابات ہیں ان کے جو مولویوں کی زبان میں میں پڑھ
رہا ہوں یہ اب صرف دیوبندی اور اہل حدیث فرقوں کے حوالے نہیں ہیں۔ یہ اب رضا خان جو
بریلوی مسلک کے استاد اعلیٰ ہیں ان کے حوالے ہیں۔ ”ہاں ہاں عیسائیوں کا خدا مخلوق کے مارے سے
دم گنوا کر باپ کے پاس گیا۔ اس نے اکلوتے کی یہ عزت کی، اس کی مظلومی و بے گناہی کی یہ دار دی کہ
اسے دوزخ میں جھونک دیا اوروں کے بدلے اسے تین دن جہنم میں بھونا۔ ایسے کو جو روٹی اور گوشت
کھاتا ہے اور سفر سے آکر اپنے پاؤں دھلوا کر درخت کے نیچے آرام کرتا ہے۔ درخت اونچا اور وہ نیچا
ہے " یعنی چوتھے آسمان پر جانے کا کیا خیال درخت بھی ان کے نزدیک صحیح سے اونچا تھا۔ ایسے کو جس
کا بیٹا اُسے جلال بخشتا ہے"۔ یعنی مسیح نے اپنے باپ کو ، نعوذ بالله من ذلك، خدا کو جلال بخشا۔ ” آریوں
کے ایشور کی تو ماں اُس کی جان کی حفاظت کرتی تھی۔ عیسائیوں کے خدا کا بیٹا اُسے عزت بخشتا ہے۔
کیوں نہ ہو سپوت ایسے ہی ہوتے ہیں۔ پھر اُسے بے خطا جہنم میں جھونکنا کیسی محسن کشی نا انصافی ہے۔
ایسے کو جو یقین دغا باز ہے پچھتاتا بھی ہے، تھک جاتا بھی ہے۔ ایسے کو جس کی دو جور کیں ہیں۔ دونوں
یکی زناکار ، حد بھر کی فاحشہ ۔ اب سن لیں یہ مولویوں کی بات۔ ایسے کو جس کے لئے زنا کی کمائی
فاحشہ کی خرچی کہاں مقدس پاک کمائی ہے ۔ (العطايا النبويه في الفتاوى الرضويه. جلد نمبر 1 کتاب
الطهارة باب التيمم صفحه ۷۳۰ - ۷۲۱ ناشر شیخ غلام علی اینڈ سنز تاجران کتب کشمیری بازار لاہور)
یہ تو ان مولویوں کا حال ہے جو حضرت مسیح موعود پر الزام لگاتے ہیں مگر اس سے پہلے جو مولوی
تھے جن میں کچھ ابھی غیرت باقی تھی ان کی زبان سے یہ باتیں ساری سن لیں تو کیسے کیسے حضرت مسیح
پر حملے کرتے ہیں مگر اُن کی کتابوں کے حوالے سے۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الزامی جواب دینے کی ضرورت کیا تھی۔ یہ اس کے متعلق
کچھ حوالے میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔
آپ کا یہ فرمانا کہ گویا حضرت مسیح کے حق میں میں نے گالی کا لفظ استعمال کر کے ایک گونہ بے
ادبی کی ہے"۔ یہ عیسائیوں کو مخاطب ہو کے جنگ مقدس میں آپ نے فرمایا " یہ آپ کی غلط فہمی ہے میں
حضرت مسیح کو ایک سچا نبی اور برگزیدہ اور خدا تعالیٰ کا ایک پیارا بندہ سمجھتا ہوں۔ وہ تو ایک الزامی جواب آپ
ہی کے مشرب کے موافق تھا۔ یعنی آپ نے اپنی کتابوں میں جو کچھ لکھا ہوا ہے وہی آپ کے سامنے پیش
کیا گیا تھا اور آپ ہی پر وہ الزام عائد ہوتا ہے نہ کہ مجھ پر “ (جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۷۰)
اور کیوں؟ اس لئے کہ "جب ہمارا دل بہت دکھایا جاتا ہے اور ہمارے نبی کریم نے پر طرح طرح
کے ناجائز حملے کئے جاتے ہیں تو صرف متنبہ کرنے کی خاطر انہیں کی مسلمہ کتابوں سے الزامی جواب دئے
جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو چاہئے کہ ہماری کوئی بات ایسی نکالیں جو حضرت عیسی کے متعلق ہم نے بطور الزامی
جواب کے لکھی ہو اور وہ انجیل میں موجود نہ ہو"۔ اگر الزامی جواب دینے میں اپنی طرف سے چیزیں داخل کی
گئی ہیں اور انجیل میں وہ موجود نہیں تو وہ نکال کر دکھا دکھادیںدیں۔ ۔ " آخر یہ تو ہم سے نہیں ہو سکتا کہ آنحضرت
ﷺ کی توہین سن کر چپ رہیں“۔ (ملفوظات جلد ۵ جدید ایڈیشن صفحه ۳۵۳)
پس اصل غیرت حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی حضرت مسیح موعود
کے دل میں تھی۔ یہ ان عیسائیوں کو بھڑ کانے والے مولویوں کو تو نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
سے کچھ محبت ہے نہ کسی اور نبی سے، صحیح سے اگر ہے تو محض ایک جھوٹی اور فسادی محبت ہے جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بچے عاشقوں کو نہیں تھی۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بچے عشاق کا تو یہ حال تھا کہ جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ کے متعلق آپ کے عاشق نے ایک رباعی کہی۔
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِي عَلَى النَّاظِرُ * مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ
کہ میری تو آنکھ کی پتیلی تو تھا اس پہلی سے میں دیکھا کرتا تھا۔ اب تو تیرے بعد یہ پتلی اندھی ہو گئی ہے اب جو
چاہے مرتا پھرے، عیسی ہو یا کوئی اور نبی ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں تو صرف تیری موت کا خوف
کھایا کرتا تھا کہ تو نہ وفات پا کے جدا ہو جائے۔ یہ ان مولویوں کو توفیق نہیں، ان کی آنکھ کی پتلی اندھی ہو گئی
ہے عیسی علیہ الصلواۃ والسلام کی محبت میں اور محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت میں ان کو کبھی جوش نہیں آتا،
صرف فساد کی خاطر جو رسول اللہ اللہ کے اسلام کے بالکل مخالف تھا جوش بھی ایسا دکھاتے ہیں
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے کبھی بھی نہیں دکھایا۔ یہ تو لبے قصے اور تذکرے ہیں جن کو
اب چھوڑنا ہوگا کیونکہ وقت تھوڑا ہو رہا ہے۔
آگے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: "ہم نے اپنی کلام میں ہر جگہ
عیسائیوں کا فرضی یسوع مراد لیا ہے"۔ اب دیکھیں فرضی یسوع ہے۔ اور خدا تعالی کا ایک عاجز بندہ
عیسی ابن مریم جو نبی تھا جس کا ذکر قرآن میں ہے وہ ہمارے درشت مخاطبات میں ہر گز مراد نہیں اور
یہ طریق ہم نے برابر چالیس برس تک پادری صاحبوں کی گالیاں سن کر اختیار کیا ہے "۔ ان بد بخت
گالیوں کے چند نمونے میں نے قرآن کریم کے مختلف درسوں کے دوران آپ لوگوں کو سنائے تھے۔
پھر یہاں تک طبیعت بیزار ہوئی کہ میں نے پھر وہ بیان کرنے چھوڑ دئے۔ اتنی بد زبانی، اتنی بد تمیزی کی
گئی ہے کہ جب تک وہ ایک دفعہ ایک نظر نہ ڈالی جائے انسان سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس قسم کے پادری
دنیا میں پیدا ہوئے تھے جنہوں نے دجل کی حد کر دی۔ پس ان پادریوں سے ان مولویوں کو کوئی غیرت
نہیں آتی۔ رسول اللہ میہ کی بد تمیزیاں سنتے ہیں اور بے انتہا بد تمیزیاں سنتے ہیں اور کوئی جوش نہیں
آتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو محمد رسول اللہ ﷺ کے عاشق تھے ان کے خلاف جوش
آجاتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ حال تھا کہ ایک دفعہ مسجد مبارک میں ٹہلتے
ہوئے یہی رہائی پڑھ رہے تھے ۔
كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِي عَلَى النَّاظِرُ مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
کہ اے میرے آقا تو میری آنکھ کی پتلی تھا جس سے میں دیکھا کرتا تھا۔ پس یہ پتیلی اندھی ہو گئی اور تیری
موت تھی جس کا مجھے غم تھا۔ فرمارہے تھے روتے ہوئے کہ کاش یہ میں نے کہا ہو تا۔ اتنی پسند تھی یہ بات۔
اور ان بد بخت مولویوں کو دیکھو کہ ان کے خلاف اپنی زبانیں دراز کر رہے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید لکھتے ہیں: ”ہم نے اپنی کلام میں ہر جگہ عیسائیوں کا
فرضی یسوع مراد لیا ہے اور خدا تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ عیسی ابن مریم جو نبی تھا جس کاذکر قرآن میں ہے وہ
ہمارے درشت مخاطبات میں ہر گز مراد نہیں اور یہ طریق ہم نے برابر چالیس برس تک پادری صاحبوں کی
گالیاں سن کر اختیار کیا ہے۔ بعض نادان مولوی جن کو اندھے اور نابینا کہنا چاہئے عیسائیوں کو معذور رکھتے
ہیں کہ وہ بے چارے کچھ بھی منہ سے نہیں بولتے اور آنحضرت نے کی کچھ بھی بے ادبی نہیں کرتے
لیکن یادر ہے کہ در حقیقت پادری صاحبان تحقیر اور توہین اور گالیاں دینے میں اول نمبر پر ہیں۔ ہمارے پاس
ایسے پادریوں کی کتابوں کا ایک ذخیرہ ہے جنہوں نے اپنی عبارت کو صدہا گالیوں سے بھر دیا ہے۔ جس مولوی
کی خواہش ہو وہ آکر دیکھ لیوے۔ اور یادر ہے کہ آئندہ جو پادری صاحب گالی دینے کے طریق کو چھوڑ کر ادب
سے کلام کریں گے ہم بھی ان کے ساتھ ادب سے پیش آویں گے ۔ اب تو وہ اپنے یسوع پر آپ حملہ
کر رہے ہیں کہ کسی طرح سب و شتم سے باز ہی نہیں آتے ، ہم سنتے سنتے تھک گئے“۔
(نور القرآن، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۷۵)
چونکہ نماز بھی ہوتی ہے اور مواد اور بھی بہت سا باقی ہے اس لئے یہاں میں اس خطبے کو ختم
کرتا ہوں اور انشاء اللہ اگلے خطبہ میں اس مضمون کو جاری رکھوں گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مسیح ہونے کے دعویدار تھے۔ وہ کیسے اس کا دعوی کر سکتے
تھے جس کے متعلق اتنی گندی زبان استعمال کی ہو۔ مگر ان مولویوں کو عقل نہیں۔ حضرت عیسی کا جو اعلیٰ
مقام ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں وہ بھی میں آپ کے سامنے بعد میں رکھوں گا اور پھر
پادریوں کی شکست فاش کا اعتراف خود ان کے منہ سے، مسلمان علماء کے جو جماعت کے مخالف تھے ان کے
بیان کے مطابق پادریوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقابل پر اپنی شکست کا کھلم کھلا اعتراف
کیا اور وہ جو سارے ملک میں دندناتے پھرتے تھے اور مسلمانوں کے ایمان لوٹ رہے تھے ان کو حضرت مرزا
صاحب نے اس ملک کی سرزمین چھوڑ کر بھاگ جانے پر مجبور کر دیا۔ یہ سارے حوالے انشاء اللہ میں آئندہ
خطبہ میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔
۱۲۰۰۰ تا ۲۵ / مئی ۲۰۰۰ء ) 7(

آج 10 میں سے 10 باقی