The Evident Lie of Disrespecting Jesus (as) and Imam Hussain (ra)

Friday Sermon, 14 April 2000: The Evident Lie of Disrespecting Jesus (as) and Imam Hussain (ra)

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی توہین کے لگائے گئے الزامات کی حقیقت بیان فرمائی۔ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے واضح کیا کہ آپ نے ہمیشہ انبیاء اور صلحاء کی تعظیم کی اور پادریوں کو الزامی جوابات محض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیے گئے حملوں کے رد میں دیے۔ نیز آپ نے یورپی اور دیگر مصنفین کے حوالہ جات پیش کر کے واضح کیا کہ جماعت احمدیہ نے کس طرح عیسائیت کے بالمقابل اسلام کا کامیاب دفاع کیا۔

موضوعات: جھوٹے الزامات کی تردید، مقام حضرت عیسیٰ علیہ السلام، دفاع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، تبلیغ اسلام اور جماعت احمدیہ، عیسائیت کا بطلان

خطبه جمعه
حضرت مسیح موعود عليه السلام پر حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین اور
حضرت امام حسین کی کی گستاخی گستاخی کا الزام سراسر افتراء ہے ۔ جماعت احمدیه کے خلاف
فترا پردازی کی اس مہم جاہل مولوی عیسائیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں
دنیا بھر میں صرف جماعت احمدیه هى ايك ايسی جماعت ھے جو مسیحیوں کو حلقۂ اسلام میں کھینچ لانے کے لئے پرزور کوشش کررھی ھے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۱۴ر اپریل ۲۰۰۰ء بمطابق ۱۴ر شہادت ۱۳۷۹ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)۔
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين انعمت ت عليهم غير الـ المغضوب عليهم ولا الضالین
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرى عَلَى اللهِ الكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَام . وَاللهُ لَا يَهْدِی
القَوْمَ الظَّلِمِينَ . يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ .
(سورة الصف آيات (۹۸)
اور اس سے زیادہ ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جُھوٹ گھڑے حالانکہ اُسے اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہو۔
اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مونہوں کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا دیں
حالانکہ اللہ ہر حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کا فرنا پسند کریں۔
یہ خطبہ بھی گزشتہ خطبہ والے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اور اس میں اس بات کا ذکر چل رہا تھا کہ
آج کل جو مولوی عیسائیوں کے ساتھ مل کر جماعت کے خلاف ایک مہم چلارہے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی بے حد تک کی ہے اور ہم کسی قیمت پہ یہ گستاخیاں
برداشت نہیں کر سکتے۔ اس سلسلہ میں مزید کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ل مولوی
عیسائیوں سے نہیں بلکہ عیسائی ان مولویوں سے کھیل رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کے ہاتھوں میں یہ
ایک کل پرزے کی طرح کام کر رہے ہیں کیونکہ عیسائی یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ دنیائے عیسائیت
پر احمدیت کا غلبہ ہو ۔ پس اس زمانہ کے جاہل مولویوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی عقلوں سے استفادہ
کرتے ہوئے وہ ایسی تحریکات انہی کے ذریعہ جاری کرواتے ہیں جو عیسائی دنیا میں احمدیت کے خلاف رد عمل
پیدا کرنے والی ہوں۔
اس سلسلہ میں میں جو اقتباسات آپ کے سامنے پیش کر رہا تھا ان میں پہلے تو الزامی جوابات دئے
جانے کی وجوہات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف جگہ بیان فرمائی ہیں ان کا ذکر کرتا ہوں ۔ یہ
وجوہات جو نہیں مختلف جگہ سے لی گئی ہیں اس لئے بعض جگہ تکرار بھی نظر آئے گی مگر یہ مضمون بڑا اہم ہے۔
تکرار بھی ہو تو کوئی نہ کوئی نئی بات ضرور ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے اقتباسات
میں پیش فرما دیتے ہیں۔
فرماتے ہیں: "اس بات کو ناظرین یاد رکھیں کہ عیسائی مذہب کے ذکر میں ہمیں اسی طرز سے کلام
کرنا ضروری تھا جیسا کہ وہ ہمارے مقابل پر کرتے ہیں۔ عیسائی لوگ در حقیقت ہمارے اس عیسیٰ
علیہ الصلوۃ والسلام کو نہیں مانتے جو اپنے تئیں صرف بندہ اور نبی کہتے تھے اور پہلے نبیوں کو راستباز جانتے تھے
اور آنے والے نبی حضرت محمد مصطفی ملنے پر سچے دل سے ایمان رکھتے تھے اور آنحضرت کے بارہ میں پیشگوئی
کی تھی۔ بلکہ ایک شخص یسوع نام کو مانتے ہیں جس کا قرآن میں ذکر نہیں اور کہتے ہیں کہ اس شخص نے خدائی
کا دعوی کیا اور پہلے نبیوں کو شمار وغیرہ ناموں سے یاد کرتا تھا۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ شخص ہمارے نبی نے کا
سخت مکذب تھا۔ یعنی عیسائی دعوی کرتے ہیں کہ عیسی علیہ السلام آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
سخت مکذب تھے۔ اور اس نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ میرے بعد سب جھوٹے ہی آئیں گے " یعنی
آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اسی صف میں کھڑا کیا جس کے متعلق عیسائیوں کے بقول حضرت مسیح
نے جھوٹوں کے آنے کی خبر دی ہوئی تھی۔ سو آپ لوگ خوب جانتے ہیں کہ قرآن شریف نے ایسے شخص
پر ایمان لانے کے لئے ہمیں تعلیم نہیں دی بلکہ ایسے لوگوں کے حق میں صاف فرمادیا ہے کہ اگر کوئی انسان ہو
کر خدائی کا دعویٰ کرے تو ہم اس کو جہنم میں ڈالیں گے ۔ اسی سبب سے ہم نے عیسائیوں کے یسوع کا ذکر
کرنے کے وقت اس ادب کا لحاظ نہیں رکھا جو بچے آدمی کی نسبت رکھنا چاہئے۔ ایسا آدمی اگر نابینا نہ ہوتا تو یہ شہ
کہتا کہ میرے بعد سب جھوٹے ہی آئیں گے اور اگر نیک اور ایماندار ہو تا تو خدائی کا دعوی نہ کرتا۔ پڑھنے
والوں کو چاہئے کہ ہمارے بعض سخت الفاظ کا مصداق حضرت عیسی علیہ السلام کو نہ سمجھ لیں بلکہ وہ کلمات اس
یسوع کی نسبت لکھے گئے ہیں جس کا قرآن وحدیث میں نام و نشان نہیں“۔ یہ عبارت مجموعه
اشتہارات سے لی گئی ہے ۔ (مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۲۹۵:۲۹۲)
کتا بعد واضح ہو کہ چونکہ پادری فتح میں متعین فتح گڑھ ضلع گورداسپور نے ہماری طرف ایک خط
نہایت گندہ بھیجا اور اس نے ہمارے سید و مولی حضرت اقدس محمد مصلی مینے پر نعوذ باللہ زنا کی تہمت لگائی۔
اور سوا اس کے اور بہت سے الفاظ بطریق سب کو ختم استعمال کئے اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ اس کے
خط کا جواب شائع کر دیا جاوے لہذا یہ رسالہ لکھا گیا۔ امید کہ پادری صاحبان اس کو غور سے پڑھیں گے ۔
اور اس کے الفاظ سے رنجیدہ خاطر نہ ہوں کیونکہ یہ تمام پیرا یہ میاں فتح مسیح کے سخت الفاظ اور نہایت ناپاک
گالیوں کا نتیجہ ہے۔ تاہم ہمیں حضرت مسیح علیہ السلام کی شان مقدس کا بہر حال لحاظ ہے اور صرف فتح مسیح کے
سخت الفاظ کے عوض ایک فرضی مسیح کا بالتقابل ذکر کیا گیا ہے اور وہ بھی سخت مجبوری سے کیونکہ اس نادان
نے بہت ہی شدت اسے گالیاں آنحضرت ﷺ کو نکالی ہیں اور ہمار اول دکھایا ہے“۔
(نور القرآن نمبر ۲ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه (۳۷۷
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: "بالآخر ہم لکھتے ہیں کہ ہمیں پادریوں کے
یسوع اور اس کے چال چلن سے کوئی غرض نہ تھی۔ انہوں نے ناحق ہمارے نبی اے کو گالیاں دے کر ہمیں
آمادہ کیا کہ کہ ان کے یسوع کا کچھ تھوڑا سا سا حال ان پر ظاہر کریں۔ چنانچہ اسی پلید نالائق فتح مسیح نے اپنے خط میں جو
میرے نام بھیجا ہے آنحضرت ﷺ کو زانی لکھا ہے اور اس کے علاوہ اور بہت گالیاں دی ہیں۔ نپس اسی طرح
اس مردار اور خبیث فرقہ نے جو مردہ پرست ہے ہمیں اس بات کے لئے مجبور کر دیا ہے کہ ہم بھی ان کے
یسوع کے کسی قدر حالات لکھیں اور مسلمانوں کو واضح رہے کہ خدا تعالیٰ نے یسوع کی قرآن شریف میں کچھ
خبر نہیں دی کہ وہ کون تھا۔ اور پادری اس بات کے قائل ہیں کہ یسوع وہ شخص تھا جس نے خدائی کا دعوی کیا
اور حضرت موسیٰ کا نام ڈاکو اور بیمار رکھا اور آنے والے مقدس نبی (ع) کے وجود سے انکار کیا اور کہا کہ
میرے بعد سب جھوٹے نبی آئیں گے۔ پس ہم ایسے ناپاک خیال اور متکبر اور راستبازوں کے دشمن کو ایک بھلا
مانس آدمی بھی قرار نہیں دے سکتے چہ جائیکہ اس کو نبی قرار دیں۔ نادان پادریوں کو چاہئے کہ بدزبانی اور
گالیوں کا طریق چھوڑ دیں ورنہ نا معلوم خدا کی غیرت کیا کیا ان کو دکھلائے گی“۔
انجام آتهم - روحانی خزائن جلد حاشیه صفحه ۲۹۳.۲۹۲)
اسی طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر مولوی حضرت امام حسین رضی اللہ
تعالٰی عنہ کی توہین کا بھی الزام لگاتے ہیں اور یہ چونکہ محرم کے دن ہیں اس لئے بعید نہیں کہ ان دنوں میں یہ
مسیح والی تحریک کے ساتھ اس کو بھی شامل کر لیا ہو اور ہمیں علم ہے کہ ایسا کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود
۲۰۰۰ تا کیم جون ۱۲۰۰۰ ) 5(

علیہ السلام فرماتے ہیں:
ہم پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی
تو ہین کی جاتی ہے حالانکہ ہم ان کو راستہباز اور متقی سمجھتے ہیں۔ اعتراض کرتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام
کی بہت بے عزتی کی جاتی ہے اور ان کو گالی دی جاتی ہے حالانکہ ہم ان کو ایک اولوا العزم نبی اور خدا تعالیٰ کا
راستباز بندہ سمجھتے ہیں۔ ہاں اگر عیسی کا مر جانا ثابت کرنا ان کے نزدیک گالی دینا ہے تو اس طرح سے تو ہم نے
نکالی ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ دوسرے نبیوں کی طرح وفات پاگئے ہیں۔
(ملفوظات جلد پنجم جدید ایڈیشن صفحه ۳۲۹.۳۲۸)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے سامنے بعض سوالات کئے گئے جن کے جواب آپ نے
دئے۔ یہ سوال کرنے والے مشیر اعلیٰ کہلاتے تھے اور حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے بھائی تھے اور وہ
ایک دفعہ قادیان آئے تو انہوں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بعض سوالات کئے۔ پہلا
سوال : آپ کی طرف سے نبی یار سول ہونے کے کلمات شائع ہوئے ہیں اور یہ بھی کہ میں عیسی سے افضل
ہوں اور اور بھی تحقیر کے کلمات بعض اوقات ہوتے ہیں جن پر لوگ اعتراض کرتے ہیں۔
حضرت اقدس ہماری طرف سے کچھ نہیں ہوتا۔ میں ان باتوں کا خواہشمند نہیں تھا کہ کوئی میری
تعریف کرے اور میں گوشہ نشینی کو ہمیشہ پسند کرتا رہا لیکن میں کیا کروں جب خدا تعالیٰ نے مجھے باہر نکالا۔ یہ
کلمات میری طرف سے نہیں ہوتے۔ اللہ تعالیٰ جب مجھے ان کلمات سے مخاطب کرتا ہے اور میں بالمواجہ اس
کا کلام سنتا ہوں پھر میں کہاں جاؤں؟۔ لوگوں کے اعتراضوں اور نکتہ چینیوں کی پروا کروں یا اللہ تعالیٰ کے کلام
پر ایمان لاؤں؟۔ میں دنیا اور اس کے اعتراضوں کی کوئی حقیقت اور اثر نہیں سمجھتا لیکن خدا تعالی کو چھوڑنا اور
اس کے کلام سے سر گردانی کرنا اس کو بہت ہی برا سمجھتا ہوں اور میں اس کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتا۔ اگر
ساری دنیا میری مخالف ہو جائے اور ایک متنفس بھی میرے ساتھے نہ ہو بلکہ کل کائنات میری دشمن ہو پھر
بھی میں اللہ تعالیٰ کے اس کلام سے انکار نہیں کر سکتا۔ دنیا اور اس کی ساری شان و شوکت جلیل کلام اور
خطاب کے سامنے بیج اور مردار ہیں۔ میں ان کی کبھی پروا نہیں کرتا۔ پس کوئی اعتراض کرے یا کچھ کہے میں خدا
تعالیٰ کے کلام کو اور خدا کو چھوڑ کر کہاں جاؤں۔ اور یہ بالکل غلط ہے کہ میں انبیاء ورسل یا صلحائے امت کی تحقیر
کرتا ہوں۔ جیسے میں ابرار واخیار کا درجہ سمجھ سکتا ہوں اور ان کے مقام قرب کا جتنا علم مجھے ہے کسی دوسرے
کو نہیں ہو سکتا کیونکہ ہم سب ایک ہی گروہ سے ہیں اور الجِنْسُ مَعَ الجنس کے موافق دوسرے اس درجہ
کے سمجھنے سے عاری ہیں۔ حضرت عیسی (علیہ السلام) اور حضرت امام حسین (رضی اللہ عنہ) کے اصل مقام
اور درجہ کا جتنا مجھے کو علم ہے دوسرے کو نہیں ہے کیونکہ جوہری ہی جوہر کی حقیقت کو سمجھتا ہے۔ اس طرح
پر دوسرے لوگ خواہ امام حسین (رضی اللہ عنہ) کو سجدہ کریں مگر وہ ان کے رتبہ اور مقام سے محض ناواقف
ہیں۔ اور عیسائی خواہ حضرت عیسی (علیہ الصلوۃ والسلام) کو خدا کا بیٹا یا خدا جو چاہیں بناویں مگر وہ ان کے اصل
اتباع اور حقیقی مقام سے بے خبر ہیں اور ہم ہر گز تحقیر نہیں کرتے"۔
انہی صاحب نے جو مشیر اعلیٰ کہلاتے تھے پھر سوال کیا کہ "عیسائی خواہ خدا بنا دیں لیکن مسلمان تو نبی
سمجھتے ہیں اس صورت میں ایک نبی کی تحقیر ہوتی ہے۔
حضرت اقدیں: ہم بھی حضرت عیسی کو خدا کا سچا نبی یقین کرتے ہیں اور بچے نبی کی تحقیر کرنے
والے کو کافر سمجھتے ہیں۔ اسی طرح پر حضرت امام حسین (رضی اللہ تعالی عنہ) کی بھی جائز عزت کرتے ہیں
لیکن جب عیسائیوں سے مباحثہ کیا جاوے وہ راضی نہیں ہوتے جب تک حضرت عیسی (علیہ السلام) کو اللہ یا
ابن اللہ نہ کہا جاوے اس لئے جو کچھ ان کی کتاب پیش کرتی ہے وہ دکھانا پڑتا ہے تاکہ ایک کفر عظیم کو شکست
ہو 66 ۔ ( ملفوظات جلد ۳ جدید ایڈیشن صفحه ۵۳۱.۵۳۰)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا دعویٰ مثیل مسیح ہونے کا تھا اس لئے کیسے ممکن ہے کہ
شخص کی تمثیل ہونے کادعوی کرتے ہیں اس کو انتہائی گندی گالیاں دیں۔ یہ محض جہالت ہے مولویوں کی
ورنہ یہ سوال ہی نہیں پیدا ہو تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جس چیز سے مشابہت کا دعویٰ کرتے
ہوں اس کو انتہائی گندہ قرار دے رہے ہوں۔
فرماتے ہیں: " میں مسیح ابن مریم کی بہت عزت کرتا ہوں کیونکہ میں روحانیت کی رو سے اسلام
میں خاتم الخلفاء ہوں جیسا کہ مسیح ابن مریم اسرائیلی سلسلہ کے لئے خاتم الخلفاء تھے ۔ موسیٰ کے سلسلہ میں
ابن مریم مسیح موعود تھا اور محمدی سلسلہ میں میں مسیح موعود ہوں۔ سو میں اس کی عزت کرتا ہوں جس کا ہمنام
ہوں۔ اور مفسد اور مفتری ہے وہ شخص جو مجھے کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی عزت نہیں کرتا“۔
(کشتی نوح . روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۸.۱۷)
پھر فرماتے ہیں: "اس عاجز پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ خاکسار اپنی غربت اور انکسار اور توکل اور ایثار اور
آیات اور انوار کی رو سے مسیح کی پہلی زندگی کا نمونہ ہے اور اس عاجز کی فطرت اور مسیح کی فطرت با ہم نہایت ہی
مشابہ واقع ہوئی ہے گویا ایک ہی جوہر کے دو ٹکڑے یا ایک ہی درخت کے دو پھل ہیں اور بحری اتحاد ہے“۔
یعنی بیدی اتحاد کا مطلب ہے ایک حد تک اتحاد ہے کہ نظر کشفی میں نہایت ہی بار یک امتیاز ہے۔ اور نیز
ظاہری طور پر بھی ایک مشابہت ہے اور وہ یوں کہ صحیح ایک کامل اور عظیم الشان نبی یعنی موسیٰ کا تابع اور خادم
دین تھا۔
فرماتے ہیں: " موسیٰ کا تابع اور خادم دین تھا اور اس کی انجیل توریت کی فرع ہے اور یہ عاجز بھی
اس جلیل الشان نبی کے احتر خادمین میں سے ہے کہ جو سید الرسل اور سب رسولوں کا سرتاج ہے“۔ (براہین
احمدیه هر چهار حصص روحانی خزائن جلدا صفحه ۵۹۴-۵۹۳) اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّد .
پھر تبلیغ رسالت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: "محمد حسین نے اس قتل
کے فتوئی کے وقت یہ جھوٹا الزام میرے پر لگایا ہے کہ گویا میں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کی ہے
اس لئے میں قتل کرنے کے لائق ہوں مگر یہ سراسر محمد حسین کا افتراء ہے۔ جس حالت میں مجھے دعوی ہے کہ
میں مسیح موعود ہوں اور حضرت عیسی علیہ السلام سے مجھے مشابہت ہے تو ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ میں
اگر نعوذ باللہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو برا کہتا تو اپنی مشابہت ان سے کیوں بتلاتا کیونکہ اس سے تو
خود میرا برا ہونا لازم آتا ہے“۔ (تبلیغ رسالت جلد ہفتم اشتہار عام اطلاع کے لئے " صفحہ ۷۰)
پھر تریاق القلوب میں حضور فرماتے ہیں: ”حضرت مسیح کے حق میں کوئی بے ادبی کا کلمہ میرے منہ
سے نہیں نکلا یہ سب مخالفوں کا افتراء ہے۔ ہاں چونکہ در حقیقت کوئی ایسا یسوع مسیح نہیں گزرا جس نے خدائی
کا دعوی کیا ہو اور آنے والے نبی خاتم الانبیاء کو جھوٹا قرار دیا ہو اور حضرت موسیٰ کو ڈا کو کہا ہو اس لئے میں نے
فرض محال کے طور پر اس کی نسبت ضرور بیان کیا ہے کہ ایسا مسیح جس کے یہ کلمات ہوں راستباز نہیں
ٹھہر سکتا۔ لیکن ہمارا مسیح ابن مریم جو اپنے تئیں بندہ اور رسول کہلاتا ہے اور حضرت خاتم الانبیاء کا مصدق ہے
اس پر ہم ایمان لاتے ہیں۔ (تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ حاشیه صفحه ۳۰۵) اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى
مُحَمَّدٍ
پھر حضور ضمیمہ نزول المسیح میں فرماتے ہیں :" خبیث ہے وہ انسان جو اپنے نفس سے کاملوں اور
راستبازوں پر زبان دراز کرتا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی انسان حسین جیسے یا حضرت عیسی جیسے راستباز
پر بد زبانی کر کے ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتا اور وعید مَنْ عَادَی وَلِيًّا دست بدست اس کو پکڑ
لیتا ہے " ۔ اب سوال یہ ہے کہ ظاہری طور پر تو بہت بد بخت ہیں جو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے
خلاف بد زبانی کرتے ہیں اور حضرت عیسی پر بھی سخت بد زبانی کرتے ہیں تو وہ ایک ہی رات میں مرکیوں نہیں
جاتے۔ اصل میں یہ روحانی مضمون ہے کہ وہ مرے ہوئے ہی ہوتے ہیں جو ایسی باتیں کرتے ہیں یعنی روحانی
لحاظ سے وہ زندہ رہ ہی نہیں سکتے۔ ایسی گستاخی کے بعد، اگر وہ پہلے سے مردو نہ ہوں تو ایسی گستاخی نہیں کریں
گے ، اگر زندہ بھی سمجھتے تھے اپنے آپ کو تو اس گستاخی کے بعد ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتے یعنی روحانی
معنوں میں۔ اور وعید مَنْ عادی ولیا ۔ دست بدست اس کو پکڑ لیتا ہے۔ پس مبارک وہ جو آسمان کے
مصالح کو سمجھتا ہے اور خدا کی حکمت عملیوں پر غور کرتا ہے“۔
(ضمیمه نزول المسيح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه (۱۳۹)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر میں حضرت عیسٰی علیہ الصلوۃ والسلام کا جو مقام
ہے وہ میں آپ ہی کے الفاظ میں پڑھ کے سناتا ہوں۔ ہم اس بات کے لئے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور
ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا سچا اور پاک راستباز نبی مانیں اور ان کی نبوت پر ایمان لاویں۔
سو ہماری کسی کتاب میں کوئی ایسا لفظ بھی نہیں ہے جو ان کی شان بزرگ کے برخلاف ہو اور اگر کوئی ایسا خیال
کرے تو وہ دھو کہ کھانے والا اور جھوٹا ہے“۔
تبلیغ رسالت جلد ہفتم اشتہار عام اطلاع کے لئے ، صفحہ ٤٤)
پھر فرماتے ہیں: " حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالٰی کے ایک بزرگ نبی ہیں اور بلاشبہ عیسی مسیح
خدا کا پیارا، خدا کا برگزید و اور دنیا کا نور اور ہدایت کا آفتاب اور جناب الہی کا مقرب اور اس کے تخت کے نزدیک
مقام رکھتا ہے اور کروڑہا انسان جو اس سے کچی محبت رکھتے ہیں اور اس کی وصیتوں پر چلتے ہیں اور اس کی ہدایت
کے کار بند ہیں وہ جہنم سے نجات پائیں گے“۔
(ضمیمه رساله گورنمنٹ انگریزی اور جہاد روحانی خزائن جلد ۱ صفحه (۲۲)
پھر فرماتے ہیں: "ہم ناظرین پر ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارا عقیدہ حضرت مسیح علیہ السلام پر نہایت
نیک عقیدہ ہے اور ہم دل سے یقین رکھتے ہیں کہ وہ خدا تعالی کے بچے نبی اور اس کے پیارے تھے اور ہمارا اس
بات پر ایمان ہے کہ وہ جیسا کہ قرآن شریف ہمیں خبر دیتا ہے اپنی نجات کے لئے ہمارے سید و مولا محمد مصطفیٰ
۲۰۰۰ تا یکم جون ۲۰۰۰ء

ے پر دل و جان سے ایمان لائے تھے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کے صدہا خادموں میں سے
ایک مخلص خادم وہ بھی تھے۔ پس ہم ان کی حیثیت کے موافق ہر طرح ان کا ادب ملحوظ رکھتے ہیں۔
(نور القرآن روحانی خزائن جلده صفحه ۳۷۳)
پھر فرماتے ہیں: " مسیح خدا کے نہایت پیارے اور نیک بندوں میں سے ہے اور ان میں سے ہے جو
خدا کے برگزیدہ لوگ ہیں۔ اور ان میں سے ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے اور اپنے نور کے سایہ
کے نیچے رکھتا ہے۔ لیکن جیسا کہ گمان کیا گیا ہے خدا نہیں ہے“۔ یعنی عیسی خدا نہیں ہے۔ ہاں خدا سے
واصل ہے اور ان کا ملوں میں سے ہے جو تھوڑے ہیں“۔ (تحفہ قیصریه ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه
۲۷۲ ۲۷۲) یعنی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی اگر بچی پیروی کی جائے تو وہ خدا سے ملانے والے ہیں۔
فرماتے ہیں ” ہم لوگ پادری لوگوں کے مقابل پر کیا سختی کر سکتے ہیں کیونکہ جس طرح ان کا فرض
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی بزرگی اور عزت مانیں ایسا ہی ہمارا بھی فرض ہے۔ ہم لوگ صرف خدائی کا
منصب خدا تعالٰی کے لئے خاص رکھ کر باقی امور میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ایک صادق اور راستباز
اور ہر ایک ایسی عزت کا مستحق سمجھتے ہیں جو بچے نبی کو دینی چاہئے"۔
كتاب البريه - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۵۳ ۱۵۳)
پھر فرماتے ہیں: "حضرت عیسی علیہ السلام بڑے مقدس، بڑے راستباز، بڑے برگزیدہ تھے اور ان
کو خدا کہنا اس بچے خدا کی توہین ہے جس نے ہمیں پیدا کیا ہے۔ سچ یہی ہے کہ وہ انسان تھے خدا نہیں تھے اور
انسانی کمالات سے بڑھ کر ان میں کچھ نہ تھا ۔ (ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۶۹)
پھر فرماتے ہیں : " پس اب موجودہ انجیل نے یہی نہیں کہ طریق توحید کو تم کیا بلکہ ساتھ ہی
حضرت عیسی علیہ السلام کی رسالت اور نبوت کو اڑا دیا اور چہ جائیکہ وہ خدایا ابن خدا بنتے ان کو نبی کے درجہ سے
بھی گرا کر معاذ اللہ بہت برے درجے کا آدمی بنا دیا۔ مگر رسول اللہ اللہ کی پاک ذات نے آکر ان کی تعلیم کو
زندہ کیا اور خود مسیح کی اپنی ذات اور وجود کے لئے مسیحائی کی " - یعنی مسیح کی مسیحائی آنحضور نے فرمائی
آنحضور نہ آتے تو مسیح زندہ نہ ہو تا یازندہ نہ رہتا۔ کہ اس کو مردوں سے نکال کر اس زندگی میں داخل کیا جو
اللہ تعالی کے برگزیدہ بندوں اور رسولوں کو دی جاتی ہے"۔
(ملفوظات جلد اول جدید ایڈیشن صفحه ۱۸۵-۱۸۲)
پھر فرماتے ہیں: " مسیح علیہ السلام کی شان میں جس قدر اطراء کیا گیا ہے اور پھر جس قدر اُن پر حملے
کر کے ان کو گرایا گیا ہے میں ان دونوں پہلوؤں کو صاف کر کے مسیح علیہ السلام کی شان کو اعتدال پر لانا
چاہتا ہوں“۔ مراد ہے ایک طرف سے خدا اور خدا کا بیٹا بنایا ہوا ہے اور دوسری طرف ایسی باتیں ان کی طرف
منسوب کرتے ہیں کہ عام انسان کے متعلق بھی کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔ تو یہ دو حدیں ہیں جن میں انہوں
نے دونوں طرف حد سے بڑھ کر قدم اٹھایا ہے ۔ جیسے پنڈولم ایک سمت میں روانہ ہوتا ہے پھر دوسری سمت
میں چل پڑتا ہے تو یہ درمیان میں نہیں تشہرے بلکہ پنڈولم کی طرح دونوں کناروں پر ہیں۔
فرمایا: میں ان کو اعتدال میں لانا چاہتا ہوں اور جو کچھ وہ تھے اس سے دنیا کو اطلاع دینا بھی میرا کام
ہم تو حضرت مسیح کی شان بہت بڑی سمجھتے ہیں اور اسے سچا اور خدا کا برگزیدہ نبی مانتے ہیں اور
ہمارا ایمان ہے کہ آپ کی پیدائش باپ کے بدوں خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایک نمونہ تھی اور حضرت مریم
صدیقہ تھیں۔ یہ قرآن کریم کا احسان ہے حضرت مریم اپر اور حضرت مسیح پر جو ان کی تطہیر کرتا ہے اور پھر یہ
احسان ہے اس زمانہ کے موجودہ امام کا کہ اس نے از سر نو اس تطہیر کی تجدید فرمائی۔
(ملفوظات جلد اول جدید ایڈیشن صفحه ۵۶۷)
حضرت مریم بلا شبہ پاک تھیں تو آج کون ہم میں سے اس بات کو مانتا کہ بغیر باپ کے ایک بیٹا ان
کے پیدا ہو ایا نعوذ باللہ خدا تعالیٰ نے ان سے بیاہ قسم کی ایک چیز رجائی اور خدا کا بیٹا مریم کے بطن سے پیدا ہوا
یہ ایسی جہالت کی بات ہے کہ اگر قرآن کریم اس کی تصدیق نہ کرتا اور اس کی معرفت بیان نہ فرماتا تو ہم میں
سے کوئی ایک بھی اس بات کو تسلیم نہ کرتا۔ تو کتنا بڑا احسان ہے جو حضرت مریم اور ان کے بیٹے پر قرآن کریم
نے کیا اور کتنی احسان فراموشی ہے عیسائیوں کی جو آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آپ کے ماں باپ
پر حملے کرتے ہیں۔ پس اللہ ہی ان کو سمجھائے۔ سوائے اس کے کہ ہم دعا کریں کہ اللہ ان کو عقل دے اور ہم
کیا کر سکتے ہیں۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : پادریوں کی تکذیب انتہاء تک پہنچ گئی تو خدا نے
حجت محمدیہ پوری کرنے کے لئے مجھے بھیجا۔ اب کہاں ہیں پادری تا میرے مقابل پر آویں ؟۔ میں بے وقت
نہیں آیا۔ میں اس وقت آیا کہ جب اسلام عیسائیوں کے پیروں کے نیچے کچلا گیا۔ بھلا اب کوئی
پادری میرے سامنے تو لاؤ جو یہ کہتا ہو کہ آنحضرت ﷺ نے کوئی پیشگوئی نہیں کی۔ یاد رکھو وہ زمانہ مجھ سے
پہلے ہی گزر گیا۔ اب وہ زمانہ آگیا جس میں خدا یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ رسول محمد عربی جس کو گالیاں دی
گئیں، جس کے نام کی بے عزتی کی گئی، جس کی تکذیب میں بد قسمت پادریوں نے کئی لاکھ کتابیں اس زمانہ میں
لکھ کر شائع کر دیں وہی سچا اور بچوں کا سردار ہے“۔ (حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۷۳ ۲۷۴)
اب میں بعض یورپین مصنفین کے حوالہ سے کچھ باتیں ظاہر کرتا ہوں کہ ہو کیا رہا ہے۔ ایک
یورپین عیسائی مصنف halk Gotts Herbert یہ غالباً جر من ہے۔ وہ لکھتا ہے " آج اسلام عقائد کی
اشاعت کے لئے تلوار استعمال نہیں کر رہا۔ مقدس جنگ کا رخ صرف باقی استعماری طاقتوں کی طرف ہے۔
لیکن امن پسند جماعت احمدیہ کرہ ارض کے تقریباً تمام ممالک میں تبلیغی مہمات میں مصروف ہے۔
یہی جماعت ہے جو مسیحیوں کو حلقہ اسلام میں کھینچ لانے کے لئے پر زور تبلیغ کر رہی ہے۔ ہم نے قبل ازیں
مسلمانوں کے اندر مسیحیت کی تبلیغ کی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔ اب اس جماعت کی تبلیغی مساعی کا ہدف
خود مسیحیت بن گئی ہے۔ اس جماعت میں یورپ، امریکہ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا کے تقریباً تمام بڑے
شہروں میں مشنوں کے قیام کے ذریعہ مسیحی دنیا میں ایک رختہ خواہ وہ کتنا ہی چھوٹا ہو ڈال دیا ہے“۔ یہ کتنا ہی
چھوٹا، ان کی خوش فہمی تھی پرانے زمانے کی اب تو یہ رخنہ اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ بڑی بڑی عیسائی سلطنتیں لرز رہی
ہیں۔ " یہ جماعت مؤثر پرو پیگنڈہ کا نظام رکھتی ہے، تقاریر کی جاتی ہیں، اخبارات شائع کئے جاتے ہیں اور ریڈیو
کو اپنے خیالات کی اشاعت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ Herbertby Islam Macht Gende Bewe Welt )
(ChalkGorts ۔ اب وہ ریڈیو کا زمانہ بھی لد گیا اب تو ماشاء اللہ ٹیلی ویژن کے ذریعہ سب دنیا کو اسلام کی حقیقت
سمجھائی جاتی ہے اور عیسائیت کی حقیقت بھی بتائی جاتی ہے۔
ہالینڈ کے ایک مشہور پادری ڈاکٹر کریمر جو مشرق بعید کے دورہ پر جاتے ہوئے قادیان بھی
ٹھہرے اور وہ اپریل ۱۹۳۱ء کے مسلم ورلڈ 66 میں لکھتے ہیں : ہندوستانی مسلمانوں پر عام طور پر مایوسی کا عالم
طاری ہے ۔ برخلاف اس کے جماعت احمدیہ میں نئی زندگی کے آثار پائے جاتے ہیں اور اس لحاظ سے یہ
جماعت قابل توجہ ہے۔ یہ لوگ اپنی تمام توجہ اور طاقت تبلیغ اسلام پر خرچ کر رہے ہیں اور سیاست میں حصہ
نہیں لیتے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ انسان جس حکومت کے ماتحت رہے اس سے وفادار رہے اور وہ صرف اس بات
کی پرواہ کرتے ہیں کہ کونسی حکومت کے ماتحت ان کو تبلیغ اسلام کے مواقع اور سہولتیں حاصل ہیں۔ اورہ
اسلام کو ایک مذہبی گروہ یا سیاسی نقطہ نگاہ سے نہیں دیکھتے بلکہ اس کو محض صداقت اور خالص حق سمجھ کر تبلیغ
کے لئے کوشاں ہیں۔ اس لحاظ سے یہ جماعت فی زمانہ مسلمانوں کی نہایت عجیب جماعت ہے اور مسلمانوں میں
صرف یہی ایک جماعت ہے جس کا واحد مقصد تبلیغ اسلام ہے۔ اس جماعت کا اثر اس کے اعداد و شمار سے بہت
زیادہ وسیع ہے۔ مذہب میں ان کا طرز استدلال بہت سے تعلیم یافتہ مسلمانوں نے اختیار کر لیا ہے اور وہ سمجھتے
ہیں کہ مسلمانوں میں رہتے ہوئے احمدیوں کا علم کلام عقلاً ما نا پڑتا ہے“۔
اسی طرح ایک اور اقتباس پیش ہے۔ ہالینڈ میں احمدیہ مشن کے قیام کے دوران ایک ڈاکٹر ہیو بن
(Hovben) نے جماعت کے خلاف الزام تراشی کا ایک نہایت ہی خطرناک سلسلہ شروع کر دیا اور یہ کہنا
شروع کیا کہ مسلمان چونکہ انہیں مسلمان نہیں سمجھتے اس لئے یہ کون ہیں اسلام کی نمائندگی کرنے والے۔
اس پر وہاں کے ایک کیتھولک اخبار 66.M نے پروفیسر ڈاکٹر ہیو بن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ :
پروفیسر ڈاکٹر ہیوبن کا اسلام کے متعلق یہ لکھنا کہ وہ ایک جابر اور قہار خدا کا تصور پیش کرتا ہے،
سراسر مغالطہ انگیز ہے اور یہ کہنا کہ اسلام میں تجدید و احیاء کی قوت کا فقدان ہے، دور از حقیقت ہے۔ کیونکہ
خود جماعت احمد یہ تجدید و احیاء اسلام کا ایک زندہ ثبوت ہے۔ اور شاید اسی لئے وہ عیسائی علماء کے لئے خوف و
ہر اس کا باعث بنی ہوئی ہے“۔
پھر اخبار لکھتا ہے: "احمدیت اسلام کی مختلف شکلوں میں سے ایک شکل ہے مگر یہ اسلام کی
ایک ایسی صورت ہے جو اسلام کی نمائندگی کرنے کا پورا پورا حق رکھتی ہے۔ اس تحریک کو یقیناً مخالف خیالات
رکھنے والے مسلمانوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر یہ بات کرنے والے علمی رنگ میں بات کرنے
سے تہی اور کیتھولک ذہنیت ہی کے مظہر نظر آتے ہیں جو اپنے خیالات سے اختلاف رکھنے والوں کو کافر اور
دائرہ مذ ہب سے خارج قرار دیتے ہیں۔"
کئی بار عیسائیوں نے احمدیوں کی تبلیغ اسلام کی کوششوں کو ناکام کرنے کے لئے مسلمانوں کے
ساتھ گٹھ جوڑ کیا۔ یہ جو عبارت ہے یہ دراصل ہفت روزہ نئی دنیا دہلی کی ۲۶ جون ۱۹۷۳ ء کی اشاعت سے
۱۲۰۰۰ تا یکم رجون ۲۰۰۰ء ) 7(

لی گئی ہے۔ یہ وہ یور چین حوالہ نہیں ہے ۔ وہ لکھنے والا لکھتا ہے : " چونکہ قادیانی مبلغ یورپ اور افریقہ میں
عیسائیت کا زور توڑنے میں لگے ہوئے ہیں اور مشنری اُن کے مقابلہ میں عاجز آچکے ہیں۔ اس لئے ہمارا خیال
ہے کہ پاکستان کی خانہ جنگی میں ان کا بڑا ہاتھ ہے"۔ یعنی احمدیوں کا بڑا ہاتھ ہے خانہ جنگی میں اس لئے کہ
احمدیوں کی وجہ سے خانہ جنگی کرائی جاتی ہے تاکہ ان کے خلاف مسلمانوں کو بھڑ کا یا جائے اور اس کے نتیجہ میں
پھر عیسائیت کا پیچھا احمدیوں سے چھٹ جائے۔
عیسائی مشنری چاہتے ہیں کہ خود مسلمانوں کے ہاتھوں قادیانی فرقے کو اس قدر کمزور کر دیا جائے
کہ ان میں عیسائیوں کا مقابلہ کرنے کی سکت نہ رہے۔ عیسائی مشنری اپنے سرمائے کے زور سے ہر قسم کے
ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور مسلمانوں کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ ان کے نیچے سازش کا بارود بچھانے والا کون
ہے۔ "
اس خبر کا حوالہ دینے کے بعد بمبئی کے ایک ہفت روزہ " جدید اردو ر پورٹر نے اپنی ۲۰ رد سمبر
۱۹۸۴ء کی اشاعت میں مزید لکھا:-
یہ عجیب بات ہے کہ جماعت احمد یہ یورپ یا افریقہ میں جب کوئی تبلیغ کا اہم کام سر انجام دے رہی
ہوتی ہے تو پاکستان میں عیسائی دنیا خود مسلمانوں کے ہاتھوں جماعت احمدیہ کے خلاف کوئی ہنگامہ کروا دیتی
ہے۔ " تواصل شرارت عیسائی کرتے ہیں اور مولوی تو ان کے اڈے لگے ہوئے ہیں۔ مولویوں کو تو عقل ہے
ہی کوئی نہیں بے چاروں میں۔
اب مختلف عیسائی چرچوں نے مختلف وقتوں میں جو بیان دئے ہیں بعض ان میں سے میں آپ کے
سامنے رکھتا ہوں ۔ 1949ء میں ایک رپورٹ چرچ کی طرف سے شائع ہوئی۔ اس کمیشن کے ایک رکن Berntil
Vibeg لکھتے ہیں: " عیسی کے ابن اللہ ہونے کے سلسلہ میں جو اعتراضات احمدیت کی طرف سے پیش کیے
جاتے ہیں ان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ احمدیہ جماعت عیسائیت کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتی ہے۔
عیسائیت نے جو عالمگیر مذہب کی حیثیت اختیار کر رکھی ہے احمد یہ جماعت سب سے زیادہ اس کے در پے ہے
اور چاہتی ہے کہ اسلام کی کھوئی ہوئی عظمت واپس لائی جائے۔ یعنی وہ عظمت جو 2765 حضرت“ میں اپنی طرف
سے داخل کر رہا ہوں اس میں تو صرف لکھا ہے "محمد کی وفات " - " یعنی وہ عظمت جو محمد (ﷺ) کی وفات کے
بعد سے لے کر ایک سو سال تک اسلام کو حاصل تھی جبکہ یہ مذہب بحر الکاہل کے ارد گرد کے ملکوں میں جنگل
کی آگ کی طرح پھیل رہا تھا اور یورپ میں بھی کافی دور تک پہنچ گیا تھا۔ دعویٰ تو بہت بڑا ہے لیکن مستقبل ہی
بتا سکے گا کہ اس میں کامیابی ہو سکتی ہے یا نہیں۔ احمد یہ جماعت نے اب تک جو تبلیغی کوششیں کی ہیں ان سے تو
یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دعاوی کی پشت پر عمل کی طاقت موجود ہے۔ یہ ہے با عمل اسلام"۔
. )1969Sakenderavia , ChurchesChristian on Report (
اب پادریوں کی شکست فاش کا اعتراف میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ پادریوں کی شکست کا
اعتراف جو خود بعض مسلمان علماء نے بھی کیا ہے اور ان کو کرنا پڑا ہے ۔ ۱۹۳۴ء میں دہلی سے نور محمد صاحب
مالک اصبح المطابع نے حضرت شاور فیع الدین صاحب اور مولوی اشرف علی تھانوی کے دونوں ترجموں والا ایک
قرآن کریم شائع کیا۔ اس کے دیباچہ میں صاف اور واضح اقرار کیا گیا کہ عیسائی پادریوں کی ہندوستان کو عیسائی
بنانے کی سکیم کو حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نے عقیدہ وفات مسیح سے سراسر ناکام بنا دیا اور پادریوں
کو ہندوستان سے لے کر ولایت تک شکست دے دی۔ یہ جو عبارت ہے یہ ان کی عبارت کو اپنے الفاظ میں
بیان کیا گیا ہے ورنہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو حضرت مرزا غلام احمد قادیانی لکھنے والا تو نہیں
تھا۔ اب میں اصل الفاظ اس عبارت کے پڑھ کے آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔
اسی زمانہ میں پادری لیٹر ائے پادریوں کی ایک بڑی جماعت لے کر اور حلف اٹھا کر ولایت سے چلا
کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو عیسائی بنالوں گا۔ ولایت کے انگریزوں سے روپیہ کی بہت بڑی مدد
اور آئندہ کی مدد کے مسلسل وعدوں کا اقرار لے کر ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تلاطم برپا کیا۔ اسلام کی
سیرت و احکام پر جو اس کا حملہ ہوا تو وہ ناکام ثابت ہوا کیونکہ احکام اسلام اور سیرت رسول ﷺ اور احکام انبیاء
بنی اسرائیل اور ان کی سیرت جن پر اس کا ایمان تھا یکساں تھے ۔ پس الزامی و عقلی نقلی جوابوں سے ہار گیا مگر
حضرت عیسیٰ کے آسمان پر جسم خاکی زندہ موجود ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ
عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر ہوا"۔ اب وہ اس کے الفاظ ہیں : " تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے
ہو گئے اور لیفر آئے اور اس کی جماعت سے کہا کہ عیسیٰ جس کا تم نام لیتے ہو دوسرے انسانوں کی طرح سے فوت
ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور جس عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں ہوں۔ پس اگر تم سعادت مند ہو تو مجھ کو قبول
کر لو۔ اس ترکیب سے اس نے لیٹر ائے کو اس قدر تنگ کیا کہ اس کو پیچھا چھڑانا مشکل ا ہو گیا اور اس ترکیب سے
اس نے ہندوستان سے لے کر ولایت تک کے پادریوں کو شکست دے دی۔
(دیباچه معجز نما کلاں قرآن شریف مترجم مطبوعه ۱۹۳۲ء صفحه ۳۰)
اب یہ تو پادری لیٹر ائے کی شکست کا ذکر ہے۔ بعد کے دور میں ایک اور پادری بلی گراہم نے افریقہ
کا رخ کیا اور افریقہ میں آگے سے حضرت شیخ مبارک احمد صاحب جو مبلغ تھے وہاں وہ اس سے ٹکراگئے اور تمام
افریقیوں کو یہ بات یاد کروادی کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہو چکے ہیں، زمین میں دفن ہیں اور وہ
صرف یہی اعتراض اٹھ کے کیا کرتے تھے اس کی تقریروں میں کہ کس عیسی کی بات کر رہے ہو وہ تو دفن
ہو کے زمین میں جاچکا ہے، مرچکا ہے، مٹی ہو گیا۔ تو اس وجہ سے وہ اتنا تنگ ہوا کہ افریقہ کا میدان بھی چھوڑ
کر اس کو بہر حال بالآخر علاقے ، وہاں سے بھاگنا پڑا۔ تو یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا علم کلام ہی
ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام کو ایسی فضیلت عطا فرمائی ہے اور ایسا غلبہ عطا فرمایا ہے کہ دنیا میں ہر
مخالف اسلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دلائل کے سامنے بالکل پیچ ہو جاتا ہے اور احمدیت کا
یہ غلبہ بڑھتا چلا جارہا ہے اور بڑھتا چلا جائے گا۔ آئندہ سالوں میں آپ دیکھیں گے کہ ابھی کیا ہونے والا
ہے۔ مولویوں کو میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ ۔
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

آج 10 میں سے 10 باقی