Every Task of the Holy Prophet (sa) would Become Easy through the Blessings of Prayers

Friday Sermon, 28 April 2000: Every Task of the Holy Prophet (sa) would Become Easy through the Blessings of Prayers

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں، ان کی برکات اور صبح و شام کے مختلف مسنون اذکار و دعاؤں کا تفصیل سے ذکر فرمایا۔ آپ نے واضح کیا کہ دعائیں تبھی قبول ہوتی ہیں جب وہ سچے دل سے مانگی جائیں اور انسان کا عملی کردار بھی ان کی تصدیق کرے۔ حضور رحمہ اللہ نے پاکستان اور دیگر ممالک میں مظلوم احمدیوں کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی تحریک فرمائی۔ آخر میں آپ نے غزوۂ بدر کے دوران آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رقت انگیز تضرعات اور مشکلات کے وقت توکل علی اللہ کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک ارشاد پیش کیا۔

موضوعات: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں، قبولیت دعا کی شرائط، حفاظتی دعائیں، احمدیوں کے لیے دعاؤں کی تحریک، غزوہ بدر کی دعائیں، توکل علی اللہ

آنحضرت صلى الله ﷺ کے سب کام دعاؤں کی برکت سے آسان ہو جاتے تھے۔
انہی دعاؤں کے معجزے تھے جو سارے عرب نے دیکھے
حضور اکرم علی اللہ جن دعاؤں کا حکم دیتے تھے وہ تب قبول ہونگی اگر دل کی گہرائی سے،
یچھے دل سے کھی جائیں اور دن بھر کا عمل ان دعاؤں کی سچائی پر گواہی دے
پاکستان اور بعض دوسرے ممالک میں آج کل جماعت کو جن حالات کا سامنا ہے ان کے پیش نظر
اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِى نُحُورِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ كى کی دعا خصوصیت سے بہت کرنی چاہئے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز -
فرموده ۲۸ اپریل ۲۰۰۰ء بمطابق ۱۲۸ شہادت ۱۳۷۹ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
هُوَ الحَى لَا إِلَهُ إِلَّا هُوَ فَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ . الحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ )
(سورة المومن آيت (۲۲)
وہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس اُس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے اُسے پکارو۔ کامل
تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی دعاؤں کا ذکر چل رہا تھا اور ابھی یہ ذکر جاری ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا تو اوڑھنا بچھونا ہی دعائیں تھیں۔ دن رات ، اٹھتے بیٹھتے، صبح و
شام اتنی دعائیں آپ نے کی ہیں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے کہ سوائے دعا کے زندگی بھر کوئی شغل ہی
نہیں تھا مگر شغل تھے بھی، دعاؤں کی برکت سے ہی وہ شغل پورے ہوا کرتے تھے۔ لڑائیاں بھی کیں،
بڑے بڑے مجالس میں مضامین بیان فرمائے ۔ کثرت کے ساتھ نصیحتیں فرمائیں لیکن ان سب کے
پس پشت آپ کی دعائیں تھیں جو کھڑی تھیں اور انہی دعاؤں کے معجزے تھے جو سارے عرب نے
دیکھے۔ پس اب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی بعض دعائیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں
، ان دعاؤں سے پتہ چلتا ہے کہیں کہیں بیچ میں قرآن کریم کے الفاظ بھی استعمال ہوتے ہیں لیکن اس
رنگ میں نہیں جس طرح امینہ قرآن کریم میں موجود ہیں۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے
انہی کی روشنی میں اپنی دعاؤں کو ڈھالا ہے۔
پہلی روایت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے بخاری کتاب الدعوات سے
لی گئی ہے ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ
وسلم نے فرمایا کہ جس نے دن میں سو بار یہ کہا اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی
شریک نہیں۔ حکومت اُسی کی ہے اور تمام تعریفیں اُسی کے لئے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے "۔ اصل
الفاظ اس کے جو بعضوں کو آسانی سے یاد بھی ہو سکتے ہیں وہ یہ ہیں "مَنْ قَالَ لَا إِله إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ
لا شَرِيكَ لَهُ . لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلَّ شَيءٍ قديرقَدِيرٌ " ۔ جس نے سود فعہ یہ دعا کی اس
کے متعلق فرمایا تو اسے دس گردنوں کے ( آزاد کرنے کے ) برابر ( ثواب ملے گا۔
(بخاری کتاب الدعوات)
اب دس گردنوں کے آزاد کرنے کے برابر ثواب کا جو مضمون ہے اس سے ثابت ہوتا ہے
کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آپ کے عشاق کو غلاموں کو آزاد کرنے کا بہت شوق تھا
اور یہ جتنے بھی الزام مغرب کی طرف سے لگائے جارہے ہیں سب جھوٹے ہیں۔ آپ نے توجود نیا میں
پہلے سے غلام بنائے گئے تھے ان کو آزاد کرنے کے لئے اتنی جدو جہد فرمائی کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے اور
وہی سلسلہ اگر مسلمانوں میں چلتا تو دنیا سے غلامی نابود ہو چکی ہوتی۔ لیکن آج کل کی قوموں کا یہ حال
ہے کہ غلام بنائے ہوئے ہیں۔ جو پہلے غلام تھے وہ انفرادی غلام تھے اب پوری کی پوری تو میں غلام
ہیں اور دور بیٹھے ان کی غلامی کے سلسلہ کو بڑھائے چلے جارہے ہیں۔ کوئی دنیا میں پتہ بھی ان کی رضا
کے بغیر نہیں ہلتا ان معنوں میں کہ خدا بنے ہوئے ہیں اور کہتے یہ ہیں کہ ہماری رضا کے سوا پتہ بھی
نہیں ہلنا چاہئے۔ کہیں دنیا کے کونے میں کچھ ہو جائے وہیں ان پر نظر ہوتی ہے اور آدمی حیران رہ
جاتا ہے کہ کس قدر ان کو غلام بنانے کی عادت ہے۔ مگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تو
غلاموں کو آزاد کرنے کے لئے آئے تھے۔
فرمایا " اس کی ایک سو نیکیاں لکھ لی جائیں گی اور ایک سو برائیاں مٹادی جائیں گی اور اس دن
شیطان سے اُسے ایک پناہ حاصل ہو گی یہاں تک کہ شام ہو جائے“۔ یہ دن کی دعائیں ہیں جو شام تک
اس طرح چلتی ہیں اور کوئی شخص اس سے بہتر اعمال کے ساتھ حاضر نہیں ہو گا جن کے ساتھ یہ
حاضر ہو گا سوائے اس کے کہ کوئی شخص اس سے زیادہ عمل بجالائے“۔ اب سوائے اس کے “ میں
کون مراد ہو سکتا ہے۔ بہت سے ہیں جو درجہ بدرجہ مراد ہو سکتے ہیں۔ مگر میرے نزدیک تو اس میں
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہی مراد ہیں کیونکہ یہ سب کو دعا سکھا کر قرب الہی
کا ایک طریقہ سمجھایا اور پھر یہ متنبہ کر دیا کہ ہاں ایسا شخص ہو سکتا ہے جو عمل میں تم سب سے بہت زیادہ
ہو۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی انکساری کا طریق یہ تھا کہ اپنا ذ کر الفاظ میں چھپا کر کیا
کرتے تھے۔ پس میرے نزدیک یہاں بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا خود اپنے بارے
میں ذکر ہے۔
ایک دوسری حدیث سنن ابی داؤد کتاب الادب سے لی گئی ہے عَنْ أَبِي هُرَيرَة أَنَّ ابابکر
الصدیق رضی الله عنه قال يا رسول الله مُرنِى بِكَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا
أَمْسَيْتُ ۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ
یارسول اللہ مجھے کچھ ایسے کلمات پڑھنے کا حکم دیں جو میں صبح بھی پڑھوں اور شام بھی پڑھوں۔ اس پر
آنحضور صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دعا کیا کرو۔ اے اللہ جو زمین و آسمان کو پیدا کرنے
والا ہے غیب اور حاضر کو جانتا ہے۔ ہر چیز کا رب اور اس کا مالک ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا
کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں اپنے نفس کے شر ، شیطان کے شر اور اس کی مشرکانہ باتوں کے شر
سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
ہر چیز کارب اور اس کا مالک ہے “۔ یہ دو طرفہ مضمون ہے جو مالک ہو اس کی ذمہ داری ہے
کہ ربوبیت بھی کرے اور اس سے تمام بنی نوع انسان کو یہ سبق سیکھنا چاہئے کہ جہاں رب بنتے ہیں،
جہاں مالک بنتے ہیں وہاں ربوبیت بھی کرو اور اگر ربوبیت کرتے ہو تو مالک بنو گے ورنہ نہیں۔ تو یہ
دو طرفہ مضمون ہے۔ آنحضور ﷺ نے فرمایا یہ دعا جب تم صبیح کرو اس وقت کرو اور جب شام ہو اس
وقت کرو۔ جب صبح کرو یعنی جب تمہاری صبح ہو اس وقت بھی یہ دعا کیا کرو اور جب شام ہو پھر اس
وقت بھی یہ دعا کیا کرو اور جب اپنے بستر پر لیٹو اس وقت بھی یہ دعا کیا کرو۔
۶۲۰۰۰ تا ۵ ارجون ۴۲۰۰۰ ) 5(

ایک حدیث ابوداؤد کتاب الادب سے لی گئی ہے۔ حضرت عبد اللہ بن حبیب رضی اللہ تعالیٰ
عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا " تم سورۃ اخلاص اور بعد کی دو سورتیں صبح و شام تین بار
پڑھا کرو۔ یہ ذکر تجھے ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا یعنی اللہ تعالیٰ تمہاری تمام ضرورتوں کا متکفل ہو
جائے گا“۔ اب اس میں تین سورتوں، قُلْ هُوَ اللَّهُ اَحَدٌ ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ
النَّاسِ کا ذکر ہے اور یہاں تین مرتبہ فرمایا ہے، تین مرتبہ پڑھا کرو۔ تو جن لوگوں کے لئے لمبی دعائیں
کرنا مشکل نہ ہو ان کو بھی چھوٹی چھوٹی دعائیں بھی سمجھا دی تھیں تا کہ ان دعاؤں کے ذریعہ سے وہ
اعلیٰ درجات حاصل کریں۔
اب دیکھیں سو دفعہ یا تین سو دفعہ نہیں بلکہ تین دفعہ فرمایا ہے۔ تین دفعہ صبح بھی پڑھو اور
شام کو بھی پڑھو لیکن ان تین دفعہ پڑھنے کے نتیجے میں تم اللہ تعالی کی پناہ میں رہو گے اور پناہ میں آ
جاؤ گے کیونکہ یہ تینوں دعائیں شیطان کے شر سے بچنے کے لئے اور اس کے اثرات سے بچنے کے لئے
ہیں ۔ پس یہ مطلب نہیں ہے کہ منہ سے نکال دو یہ دعائیں اور وہی بات پوری ہو جائے گی۔ حضور
اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جو دعائیں کرنے کا حکم دیتے ہیں وہ تب مقبول ہوتی ہیں جب دل سے
کی جائیں اور عمل سے بھی کی جائیں۔ تو بظاہر چھوٹی سی بات ہے تین دفعہ یہ دعائیں پڑھنا لیکن سارا
دن کا عمل ان کی سچائی کو ثابت کرے گا اور سارے دن کا عمل ان کو جھٹلا بھی سکتا ہے۔ پس اگر یہ
دعائیں کرو تو اللہ تعالیٰ ہر دوسری چیز کی ضرورت سے تمہارا متکفل ہو جائے گا۔ جن لوگوں کو دنیا کی
مشکلات میں خدا کی پناہ چاہئے اموال کی کمی ہو، ضرورتیں ہوں ، ان سب کے لئے یہی دعا آنحضور
ﷺ نے فرمائی۔ یہ کافی ہو جائے گی اگر بچے دل سے کرو گے اور اس میں یہ پیش نظر رکھنا چاہئیے کہ
تین دفعہ سے مراد یہ نہیں کہ صرف تین دفعہ پہ اکتفا کر جاؤ۔ تین دفعہ کم سے کم طاقت رکھنے والے
انسان کے لئے ہے جس کو زیادہ کی توفیق ملے اس کو سارا دن یہ دعائیں کرنے کی توفیق ملے تو وہ سارا
دن بھی کر سکتا ہے۔ چھوٹی سی دعائیں ہیں اور ان کا دائرہ بہت وسیع ہے۔
ایک مسلم کتاب الذکر والدعاء والتوبہ والاستغفار سے حدیث لی گئی ہے۔ حضرت عبداللہ بن
مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب شام ہوتی تو یہ دعا کرتے اے اللہ میں تجھ سے اس
رات کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس رات کے شرسے اور اس کے بعد کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
اے اللہ میں سنتی اور کبر کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ میں آگ کے عذاب سے اور قبر
کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
رات کے شر سے اور اس کے بعد کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔ رات کے شر میں
موت بھی واقع ہو جاتی ہے اور اس شر میں وہ بات شامل ہے جیسا کہ آگے ایک حدیث میں اس کا ذکر
ملے گا۔ پھر سستی سے اور کبر کی برائی سے “، سارا دن کام کرنے کے بعد انسان اپنا جائزہ لے سکتا ہے
کہ میں نے کن معاملات میں مستی کی، کن موقعوں کو کھو دیا۔ تو جب یہ دعائیں کرے گا تو پھر اس کو
توفیق ملے گی کہ آئندہ اس ستی سے بچے اور کبر کے لئے فرمایا کہ جو سمجھتا ہے کہ میں نے ستی نہیں
کی اور بہت اچھا صرف ہوا، بہت بڑا کام کیا، اس کے دل میں تکبر پیدا ہو سکتا ہے تو اس کو بھی خدا کے
حضور جھکنے کی نصیحت فرمائی گئی ہے کہ تم اپنی بڑائی نہ سمجھا جو کچھ پایا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پایا ہے۔
آخر یہ ہے ”اے اللہ میں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں "
قبر کے عذاب سے متعلق آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بہت تاکید فرمائی ہے اور قبر میں
سمجھتا ہوں ایک دنیا کی بھی قبر ہے اور وہی قبر جو ہے وہ متمثل ہو جائے گی دوسری دنیا کی قبر میں۔ بہت
سے انسان اپنی قبروں میں سوئے پڑے ہیں اور ان کو عذاب تو ہو رہا ہے لیکن ان کو اس وقت محسوس
نہیں ہو رہا، جب وہ مریں گے تو اس قبر سے جس سے واپس آنا ممکن نہیں اس میں وہ محسوس کریں گے
کہ زندگی بھر ہم نے اس قبر میں گزاری تھی لیکن اس کے عذاب کو محسوس نہیں کیا یا بعض کرتے بھی
ہونگے تو چھپا کے کرتے ہونگے۔ سینہ کو غیروں سے چھپا کر اس قبر میں جلتے بھی رہتے ہیں۔ ایسے بہت
سے واقعات ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں جن کو ہم خود سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے سینوں کی قبروں میں
جل رہے ہوتے ہیں اس لئے قبر کے عذاب سے پناہ کی دعا میں بہت اہتمام کرنا چاہئے۔ ہمیشہ قبر کے
عذاب سے خواہ وہ زندگی کی قبر ہو یا مرنے کے بعد کی اس کے عذاب سے پناہ مانگنی چاہئے۔
پھر آنحضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے متعلق حضرت حذیفہ بن یمان بیان کرتے ہیں
کہ آنحضور تی ہے جب سونے کے لئے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے ۔ میں تیرے نام ہی سے
مرتا ہوں اور تیرے نام کے ساتھ ہی زندہ ہوتا ہوں اور جب اٹھتے تو یہ دعا پڑھتے تمام تعریفیں اللہ ہی
کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کر دیا اور اسی کی طرف ہمارا اٹھایا جاتا ہے۔
ایک بخاری کتاب الدعوات سے حدیث لی گئی ہے۔ براء بن عازب بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: جب تو اپنے بستر کا قصد کرے تو یہ دعا
پڑھا کر: اے اللہ ! میں اپنے آپ کو تیرے حوالے کرتا ہوں۔ اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کرتا ہوں،
تیری طرف اپنا رخ کرتا ہوں اور رغبت اور خوف کی حالت میں تیرا ہی سہارا ڈھونڈتا ہوں۔ تیری
مشیت کے خلاف کوئی پناہ یا نجات نہیں مل سکتی۔ اس کتاب پر جو تو نے اتاری ہے ایمان لاتا ہوں اور
اس نبی پر بھی ایمان لاتا ہوں جسے تو نے بھیجا۔ پھر حضور نے فرمایا کہ اس دعا کی حالت میں اگر نیند میں
ہی موت بھی واقع ہو جائے تو پھر تو گویا فطرت پر مرے گا۔
فطرت پر مرنے سے مراد یہ ہے کہ اس دعا کے ذریعہ سب گناہ معاف ہو جائیں گے اور
نوزائیدہ بچہ جس طرح مر جاتا ہے اس طرح تو پاک و صاف مرے گا۔
ایک حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی بخاری کتاب الدعوات میں روایت
ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: جب تم میں
سے کوئی اپنے بستر پر آئے تو پہلے لحاف کو اندر کی جانب سے اچھی طرح جھاڑ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا
کہ اس کے بعد اس میں کیا چیز آگئی ہے۔
یہ دیکھیں کتنا خیال ہے اپنی امت کا آدمی حیران رہ جاتا ہے چھوٹی چھوٹی نصیحتیں ہیں بڑے
بڑے فوائد ہیں۔ بعض دفعہ بستروں میں سانپ گھس جاتے ہیں اور خاص طور پر سندھ میں میں نے یہ
تجربہ کر کے دیکھا ہے کہ وہاں بہت ہی ضروری ہے کہ اپنے بستر کو جھاڑا جائے کیونکہ بعض دفعہ بچھو
گھس جاتے ہیں بعض دفعہ سانپ گھس جاتے ہیں اور یہاں بھی اسلام آباد میں بعض دفعہ مکڑیاں بستر
میں گھسی ہوئی ہوتی ہیں۔ اس حدیث کی برکت سے میں ان سے بچتا ہوں ۔ جب لحاف اٹھا کے
دیکھتا ہوں تو اس وقت چلتے پھرتے جانور نظر آجاتے ہیں۔ تو آنحضور ﷺ کے فرمودات دن رات
ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔ کوئی لمحہ نہیں جب حضور ﷺ کو اپنی امت کی فکر نہ ہو ، ہر پہلو سے ہر
بات بیان فرمادی۔ دن رات درود بھیجیں آنحضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم پر تو اس کا بدلہ نہیں اتر
سکتا۔ اللہ ہی ہے جو آپ پر رحمتیں فرمائے اتنی کہ بے حساب۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر درود بھیجنے کی جو تاکید فرمائی ہے یو نہی نہیں بہت گہری
حکمتیں ہیں اس میں۔
حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سہل نے کہا کہ ہم میں سے کوئی
اگر سونے کا ارادہ کرے تو ابو صالح اسے حکم دیتے ہیں کہ اپنے دائیں پہلو پر لیٹے پھر یہ دعا پڑھے: اے
اللہ ! اے آسمانوں اور زمین کے رب اور عرش عظیم کے رب جو ہمارا اور ہر چیز کا رب ہے۔ اے دانے
اور گٹھلی کے پھاڑنے والے اور تورات اور انجیل اور فرقان کے نازل کرنے والے میں ہر اس چیز سے
تیری پناہ چاہتا ہوں جس کی چوٹی کو تو پکڑے ہوئے ہے۔ اے اللہ تو اول ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز
نہیں۔ اور تو آخر ہے تیرے بعد کوئی چیز نہیں۔ اور تو ظاہر ہے اور تجھ سے اوپر کوئی چیز نہیں۔ اور تو
باطن ہے اور تجھ سے مخفی تر بھی کوئی چیز نہیں۔ ہماری طرف سے ہمارا قرض چکا دے اور ہمیں فقر سے
مستغنی کردے۔ اور یہ حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واسطے سے حضرت سہل بیان
کیا کرتے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم تک اس روایت کو پہنچایا کرتے تھے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے سنن ابن ماجہ میں کتاب الدعاء میں مروی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کی کہ حضرت رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم صبح
اٹھو تو یہ دعا کیا کرو کہ اے اللہ ! تیری ہی توفیق سے ہم نے صبح کی اور تیری ہی توفیق سے ہم نے شام کی
اور تیرے ذریعہ ہی ہم زندہ رہتے ہیں اور تیرے ذریعہ ہی ہم مرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہم نے
زندہ ہونے کے بعد بعد اٹھ کر آنا ہے اور جب شام ہوتی تو آپ کہا کہا کرتے تھے تھے اے اللہ ! ہم ہم نے تیری توفیق
کے ساتھ شام کی اور تیری توفیق سے ہم زندگی گزارتے ہیں اور تیرے ذریعہ ہی مرتے ہیں اور تیری
طرف ہی واپس لوٹ کر آنا ہے۔
عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا جو
شخص رات کو اچانک بیدار ہونے پر یہ دعا پڑھے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ واحد ہے
اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اس کی ہے اور حمد کا بھی صرف وہی مستحق ہے اور وہ ہر ایک چیز کے
کرنے پر قادر ہے۔ سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اللہ پاک ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور اللہ بہت بڑا ہے اور کسی کو برائی سے بچنے کی طاقت نہیں اور نہ نیکی بجالانے کی قوت ہے مگر اللہ کے
ذریعہ ہے۔ پھر یہ دعا کرے کہ اے اللہ مجھے بخش دے یا اس نے کوئی بھی دعا کی تو اس کی دعا قبول
۲۰۰۰ تا ۵ ارجون ۶۲۰۰۰

ہو گی۔ اگر وہ اٹھ کر وضو کرے اور نوافل ادا کرے تو اس کی نماز بھی مقبول ہو گی۔
یہاں یہ مراد نہیں ہے کہ جب بھی رات کو اچانک آنکھ کھلے اسی وقت اٹھ کے نوافل
پڑھے۔ اس کا ذکر ایک اور حدیث میں بھی ملتا ہے کہ رات کو اٹھتے تھے یہ دعا کرتے تھے اور پھر سو جاتے
تھے اور پھر تہجد کے لئے آپ اٹھا کرتے تھے اور پھر یہ دعائیں سب دوہراتے تھے۔ تو اس لئے یہ نہ کوئی
سمجھ لے کہ جب بھی رات کو آنکھ کھلے، بعض لوگوں کی تین تین چار چار بار آنکھ کھلتی ہے تو اٹھتے ہی
فور اوضو کیا کریں اور تہجد پڑھا کریں۔ تہجد اپنے وقت پر ہی پڑھی جائے گی۔
ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور جب تہجد کے لئے کھڑے ہوتے
تو یہ دعا کرتے: اے میرے اللہ تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں۔ تو زمین اور آسمانوں اور جو کچھ ان
کے درمیان ہے اس کا نور ہے۔ تو زمین و آسمان اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اس کا قیم یعنی
قائم رکھنے والا ہے۔ تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں۔ تو حق ہے، تیرا وعدہ اور تیری بات حق ہے،
تیری ملاقات حق ہے، جنت اور آگ اور (قیامت کی گھڑی حق ہے۔ انبیاء حق ہیں اور محمد یہ حق
ہیں۔ اے اللہ میں تیرا فرمانبردار ہوں اور تجھ پر توکل کرتا ہوں اور تیری ہی طرف جھکتا ہوں۔ اور
تیری دی ہوئی قوت سے ہی مخاصمت کرتا ہوں۔ اور تجھ سے ہی فیصلہ چاہتا ہوں۔ میرے اگلے اور
پچھلے گناہ بخش دے۔ میرے ظاہر و باطن کو بھی بخش دے۔ تو ہی ترقیات بخشنے والا ہے اور تو ہی محروم
کرنے والا ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔(بخاری کتاب الدعوات)
یہ روایت بھی ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بخاری ہی میں مروی ہے۔ کیونکہ دونوں
صحابی تھے اس لئے رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہنا چاہئے۔ ابن عباس بھی صحابی اور حضرت عباس بھی صحابی
روایت ہے کہ میں نے آنحضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے ساتھ ایک رات حضرت میمونہ کے
ہاں بسر کی۔ آنحضور صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم رات کو اٹھے اور قضائے حاجت کے لئے تشریف لے
گئے۔ پھر آپ نے چہرہ مبارک اور ہاتھ دھوئے۔ پھر آپ سو گئے۔ اس لئے وہ جو پہلی روایت تھی یہ
روایت اس کی تشریح کر رہی ہے کہ ہر دفعہ اٹھنے پر تہجد نہیں پڑھا۔ فارغ ہوئے، چہرہ صاف کیا ، ہاتھ
دھوئے اور پھر سو گئے۔ کچھ دیر کے بعد پھر اٹھے اور مشکیزہ کے پاس تشریف لا کر اس کی رسی کھولی،
وضو فرمایا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ آنحضور علی کے یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اے اللہ ! میرے
دل میں نور عطا فرما اور میری آنکھوں میں اور میرے کانوں میں نور عطا فرما۔ میری دائیں طرف اور
میری بائیں طرف بھی نور عطا فرما۔ میرے اوپر اور میرے نیچے بھی نور عطا فرما۔ میرے آگے بھی
نور عطا فرما اور پیچھے بھی نور عطا فرما۔ مجھے نور ہی نور عطا فرمادے۔
پس آنحضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و سلم کو اللہ تعالیٰ نے گویا مجسم نور کر دیا تھا لیکن اس کا یہ
مطلب نہیں جس طرح بریلوی خیال کرتے ہیں کہ حضور انسان تھے ہی نہیں، جسم ہی نہیں تھا صرف
نور تھا۔ سایہ بھی نہیں ہوا کرتا تھا۔ یہ محض آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی پر حکمت باتوں کو نہ
سمجھنے کے نتیجہ میں بعد کے جاہل علماء نے باتیں بنائی ہیں۔ آنحضور نور تھے یعنی خدا کا نور تھا جو آپ کے
جسم میں گھلا ہوا تھا۔ آپ کے دل پر اس نور کی حکومت تھی۔ آگے پیچھے، دائیں بائیں آپ ہی کا نور
چلتا تھا یہاں تک کہ بعض صحابہ کو بھی آپ نے یہ نور عطا فر مایا۔ یعنی آپ کی برکت سے صحابہ بھی نور
ہو گئے اور رات کو چلتے وقت بعض صحابہ نے یہ عجیب نظارہ دیکھا کہ ان کے پاس کوئی روشنی نہیں تھی
لیکن ایک نور تھا جو ان کے چہرہ سے نکل کر آگے پڑ رہا تھا اور وہ اس روشنی میں قدم اٹھا رہے تھے ۔ تو
آنحضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و سلم کا نور جیسا کہ قرآن کریم میں سورۃ نور میں ذکر آتا ہے آپ کے
صحابہ کے گھروں میں بھی روشن ہوا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس زمانہ میں بھی آنحضور صلی اللہ
علیہ و علیٰ آلہ وسلم ہی کی برکت سے وہی نور دوبارہ ہم سب میں روشن ہوگا۔
پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ایک روایت بخاری کتاب الدعوات میں قتادہ
رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے انس کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ام سلیم نے نبی صلی اللہ علیہ
و علیٰ آلہ وسلم سے عرض کی کہ یہ انس ہے یہ آپ کی خدمت میں رہے گا۔ اس پر آنحضور ﷺ نے
فرمایا اے اللہ اس کو بہت مال اور اولاد دے۔ اور جو تو نے اسے عطا کیا ہوا ہے اس میں اس کے لئے
برکت رکھ دے66 ۔ تو اپنی خدمت کرنے والوں کے لئے آنحضور نے بہت دعا کیا کرتے تھے۔
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے ۔ یہ مسلم سے لی گئی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے یوم قریظہ کے دن حسان بن ثابت سے فرمایا مشرکین کی ہجو
کرو جبرائیل تمہارے ساتھ ہے۔
اب یہاں ہجو کا مضمون ہے حالانکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَسُبُّو الَّذِيْنَ
يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ فَيَسُبُّوا الله عَدْوًا بِغَيْرِ عِلم لیکن یہاں ان کی ہجو ہے جو پہلے ہی خدا تعالیٰ کی
ہجو کر رہے تھے ۔ خدا اور اس کے پاک بندوں کی ہجو کر رہے تھے تو ان کی ہجو کرنا جائز ہے بلکہ اس کا حکم
ہے اور فرمایا کہ جبرائیل تمہاری مدد کرے گا۔
اسی طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی جب دشمنوں کی ہجو کہی ہے
یا ہجو کی ہے تو اس حدیث کے تابع کی ہے اس میں کوئی بھی برائی نہیں اور اللہ تعالیٰ نے اس ہجو میں
جبرائیل سے آپ کی مدد فرمائی ۔ چنانچہ جیسا کہ اس روایت میں ہے مشرکین کی ہجو کرو جبرائیل
تمہارے ساتھ ہے، حضرت حسان جب کفار کے جواب میں ہجویہ اشعار پڑھتے تھے تو حضور ساتھ
ساتھ فرماتے تھے میری طرف سے جواب دیتے جاؤ۔ اللہ روح القدس کے ذریعہ تمہاری مدد فرمائے۔
تو اس زمانہ میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آنحضور ﷺ کی طرف سے ہی
ہجو کرتے تھے اور وہ جو عیسائیوں نے شور مچایا ہوا ہے وہ ہجو کبھی ان کی شرارتوں کی وجہ سے کی گئی ہے
اور آنحضور کی طرف سے آپ جواب دیا کرتے تھے اور آپ کی اس دعا کے تابع تھے ، اس کے سائے
تلے یہ ہجو کیا کرتے تھے کہ خدا تیری روح القدس سے مدد فرمائے۔
ایک روایت ترندی کتاب الدعوات سے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی
ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ آنحضور مہ جب کسی مجلس سے اٹھتے تو آپ دعا کرتے اے میرے اللہ! تو
ہمیں اپنا خوف عطا کر جسے تو ہمارے گناہوں کے درمیان روک بنادے اور ہم سے تیری نافرمانی سر زد
نہ ہو اور ہمیں اطاعت کا وہ مقام عطا فرما جس کی وجہ سے تو ہمیں جنت میں پہنچادے اور اتنا یقین بخش کہ
جس کی وجہ سے دنیا کے مصائب کو ہم پر آسان کر دے۔ جتنا یقین بڑھے اتنا ہی مصائب آسان ہو
جاتے ہیں۔ اے میرے اللہ ! ہمیں اپنے کانوں، اپنی آنکھوں اور اپنی طاقتوں سے زندگی بھر صحیح صحیح
فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں اس کی بھلائی کا وارث بنا۔ اور جو ہم پر ظلم کرے اس سے تو ہمارا
انتقام لے۔ جو ہم سے دشمنی رکھتا ہے اس کے بر خلاف ہماری مدد فرما۔ اور دین میں کسی ابتلا کے آنے
سے بچا اور ایسا کر کہ دنیا ہماری سب سے بڑا غم اور فکر نہ ہو اور نہ دنیا ہمارا مبلغ عیکم ہو اور ایسے شخص کو ہم
پر مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے اور مہربانی سے پیش نہ آئے۔
یہ حدیث ریاض الصالحین کتاب الدعوات سے لی گئی ہے۔ عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ
عنہا بیان کرتے ہیں کہ نبی الله ﷺ نے ان کے والد حصین کو یہ دو کلمات سکھائے تھے جس سے وہ دعا کیا
کرتے تھے۔ اے اللہ مجھے میری ہدایت کے ذرائع الہام کر اور میرے نفس کے شر سے مجھے محفوظ رکھ۔
الهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقُوهَا کا مضمون ہی ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے
یہاں بیان فرمایا ہے۔
ایک حدیث مسلم کتاب الذکر والدعاء سے حضرت سعد بن ابی وقاص سے مروی ہے۔
حضرت سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ میں نے خولہ بنت حکیم السلمية کو یہ کہتے ہوئے سنا
کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو کوئی کسی گھر میں قیام پذیر ہو ، پھر اللہ کے
کامل کلمات کے ذریعہ ہر اس چیز کے شر سے پناہ مانگے جو اس نے پیدا کی ہے تو اسے کوئی چیز نقصان
نہیں پہنچا سکے گی۔ یہاں تک کہ وہ اپنے اس گھر سے رخصت ہو جائے۔
اس کے ترجمہ میں میرا خیال ہے کچھ نقص رہ گیا ہے۔ اصل میں یہاں مسافر کاذکر چل رہا
ہے ۔ مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ حَتَّى يَرْتَحِلَ مِنْ
منزلہ۔ تو صاف نظر آتا ہے کہ یہاں مسافروں کو دعا سکھائی گئی ہے جس منزل پر بھی اتریں وہاں یہ
دعا کیا کریں۔ تو ہر منزل کے اپنے اپنے شہر ہوتے ہیں۔ ان سے اللہ تعالٰی اسے بچائے گا اور پھر جب وہ
دوبارہ سفر اختیار کریں تو پھر یہی دعاد و ہرایا کریں۔ جتنی منزلیں طے کرنی ہیں ہر منزل پر یہی دعا جاری
رہے۔
ابوداؤد کتاب الجہاد باب فی الدعاء حضرت عبد اللہ بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے
ہیں کہ آنحضور ﷺ جب کسی لشکر کو روانہ کرتے تو فرماتے میں اللہ کے پاس تمہارے دین، تمہاری
امانتداری اور تمہارے اچھے اعمال کو بطور امانت رکھتا ہوں۔
اب لشکر کو جہاد کے لئے روانہ کر رہے ہیں اور بظاہر یہ انسان سوچتا ہے کہ اللہ تمہیں
ہر شر سے بچائے دشمنوں سے مگر جو شہید ہو وہ تو ہر شر سے بچ گیا۔ پس آنحضور صلی اللہ علیہ و علی آلہ
وسلم ان کو زندگی کی دعا ئیں نہیں دیا کرتے تھے بلکہ جو امانتیں ان کے سپرد تھیں ان امانتوں کی حفاظت
کی ذمہ داری ادا کرنے کی دعا کیا کرتے تھے تاکہ جب وہ جان آفریں کے سپر د اپنی جان کریں تو شہادت
کی موت امانت کا بوجھ اٹھائے ہوئے ، اس کا حق ادا کرتے ہوئے واقع ہو۔ پس اس پہلو سے یہ حدیث
دوبارہ سن کے سمجھیں ” تمہارے دین، تمہاری امانت داری اور تمہارے اچھے اعمال کو بطور امانت رکھتا
۶۲۰۰۰ تا ۵ ارجون ۲۰۰۰ ) 7(

ہوں“۔
اب ثبات قدم کے تعلق میں بعض دعا ئیں۔ مسند احمد بن حنبل میں یہ روایت ہے حضرت
عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آنحضور علیہ جب بھی اپنا سر آسمان کی طرف
اٹھاتے تو یہ دعا کرتے : اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو اپنی اطاعت پر قائم رکھ۔
پس آنحضور ﷺ جو سب سے زیادہ جن کو ثبات قدم عطا فرمایا گیا تھا آپ بھی دعاؤں سے
غافل نہیں تھے اور جانتے تھے کہ یہ ثبات قدم اللہ ہی کی وجہ سے مجھے ہے اور وہ لوگ جن کی زندگی
الٹتی پلٹتی رہتی ہے کبھی شر سے مارے جاتے ہیں کبھی خیر کے نتیجے میں مارے جاتے ہیں ان
کو خصوصیت سے یہ دعا کرتے رہنا چاہئے۔
ایک روایت ابوداؤد كتاب الصلواة باب ما يقول اذا خاف قوماً - حضرت ابو موسی
اشعری بیان کرتے ہیں کہ آنحضور ﷺ کو جب کسی دشمن کے حملہ کا ڈر ہو تا تھا تو آپ یہ دعا مانگتے:
”اے اللہ ہم تجھے ان کے سینوں میں کرتے ہیں"۔ یعنی تیرا رعب ان کے سینوں میں بھر جائے۔
اور ہم ان کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں“۔
یہ بہت ہی ضروری دعا ہے جو آجکل کے حالات میں خصوصاً پاکستان میں جو مظلوم ہیں ان
کے حق میں کرنی چاہئے اور میں کبھی بھی اس سے غافل نہیں رہتا اور ہمیشہ اس کا بہت اچھا اثر
دیکھا ہے۔ غیر معمولی طور پر اللہ تعالیٰ برکت ڈالتا ہے اور بظاہر جن کے شر سے پناہ کی کوئی صورت
نہیں ہوتی جب خدا کو ان کے سینوں میں داخل کریں یعنی خدا کے رعب ان کے سینوں میں بھریں
تو پھر بعض دفعہ کایا پلٹ جاتی ہے۔ تو یہ دعا آج کل کے حالات میں خصوصیت سے اہل پاکستان کے
مظلوم احمدیوں کے حق میں کرنی چاہئے۔ باقی دنیا میں بھی جو کچھ ہو رہا ہے بنگلہ دیش میں ، ہندوستان
میں، سب جگہ یہی دعا ہے جو ہماری طرف سے ان کے لئے ایک ڈھال بن جائے گی۔
مسلم کتاب الجہاد میں حضرت عبداللہ بن عوفہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضور ﷺ نے ان دنوں میں جبکہ آپ کو ایک دشمن سے جنگ لڑنا تھی سورج ڈھلنے کا انتظار کیا اور
پھر آپ کھڑے ہوئے اور بطور نصیحت فرمایا: اے لوگو! دشمن سے مڈھ بھیڑ کی آرزو نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ
سے خیر وعافیت کی دعا مانگو لیکن جب تم کو دشمن کا مقابلہ کرنا ہی پڑے تو صبر کا مظاہرہ کرو اور سمجھ لو کہ
جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے دعا مانگی۔ اے اللہ ! تو کتاب نازل کرنے
والا ہے، بادلوں کو چلانے والا ہے، دشمن کی جمعیتوں کو شکست دینے والا ہے سو تو اس دشمن کو شکست
دے اور ان کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔
اب بادلوں کو چلانے کا اس میں کیا ذکر آیا۔ کتاب نازل ہوتی ہے آسمان سے اور بادل رحمت
کی بارشیں بھی برساتے ہیں روحانی طور پر اور دنیاوی طور پر بھی مردہ زمینوں کو زندہ کرنے والے ہیں
اور بادلوں میں بجلیاں کڑکتی نہیں اور ان لوگوں کو بھسم کر دیتی ہیں جن کو خدا تعالیٰ کی تقدیر چاہے کہ
بھنم کر دے۔ تو اس لئے کوئی کلمہ بھی اپنے مقام سے ہٹا ہوا نہیں۔ کتاب کے نزول کے ساتھ ہی
آسمان کی طرف سے بادلوں کا چلنا اور ان کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی روحانی برکتیں اور کتابوں کا
نزول ان سب کی طرف حضور کی توجہ ہوئی اور پھر دشمن کو ان بجلیوں سے بھسم کر دے جو آسمان سے
تیرے فضل کے اظہار کے لئے نازل ہوا کرتی ہیں۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بخاری میں روایت ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ تم
میں سے کوئی کسی تکلیف کے پہنچنے کی وجہ سے موت کی خواہش نہ کرے اگر بہر حال موت کی تمنا کرنا
ہی چاہے تو یہ دعا کرے کہ اے اللہ جب تک میرے لئے زندگی بہتر ہے مجھے زندور کچھ اور جب میرے
لئے موت بہتر ہو تو مجھے موت دے دے۔
پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی مسلم میں یہ روایت ہے کہ آنحضور ﷺ یہ دعا
کیا کرتے تھے خدائے واحد کے سوا کوئی معبود نہیں اس نے اپنے لشکر کو تقویت بخشی اور اپنے بندے کی
نصرت فرمائی اور احزاب کو مغلوب کیا۔
پھر بخاری میں حضرت ابن عباس کی روایت ہے کہ بدر کے روز آنحضور ﷺ جب کہ
آپ ایک خیمہ میں موجود تھے آپ یہ دعا کر رہے تھے: "اے اللہ میں تجھے تیرے عہد اور وعدہ کا واسطہ
دیتا ہوں، اے اللہ! اگر تو چاہے تو آج کے بعد تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔
یعنی عبادت کا معراج آنحضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم تھے اور وہ آپ کے صحابہ تھے۔
اگر وہ مٹ جاتے تو عبادت کا مضمون ہی دنیا سے غائب ہو جاتا۔ یہ ایک امکان کی بات نہیں یہ دعا
کرنے کا ایک گر ہے ، التجا کا ایک طریقہ ہے جو سب سے زیادہ مسلمانوں کو جنگ بدر میں بچانے کا
موجب بنا۔
یہ خیمہ میں آنحضور دعا کر رہے تھے اور خدت گریہ سے چادر سر سے اترتی جاتی تھی اور
حضرت ابو بکر چادر کو پھر سیدھا کر دیتے تھے، اوپر رکھ دیتے تھے ۔ آخر انہوں نے آپ کا ہاتھ پکڑ کر
عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ! اب بس کیجئے ، آپ نے اللہ کے حضور بہت عاجزانہ تضرعات کرلی
ہیں۔ حضور اس وقت زرہ پہنے ہوئے تھے اسی حالت میں خیمہ سے باہر آئے اور فرمایا جمعیتیں شکست
کھائیں گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلیں گی بلکہ ساعت ان کے وعدہ کی گھڑی ہے اور ساعت بہت
ہلاکت خیز اور تلخ ہے۔ یہ وہ پیشگوئی تھی جو آنحضور ﷺ نے اس وقت فرمائی اور بعینہ لفظاً لفظاً پوری
ہوئی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھ کر میں اب اس خطاب کو ختم
کرتا ہوں۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں انسان کو مشکلات کے وقت اگرچہ اضطراب
ہوتا ہے مگر چاہئے کہ تو کل کو کبھی ہاتھ سے نہ دے۔ آنحضرت ﷺ کو بھی بدر کے موقع پر سخت
اضطراب ہوا تھا چنانچہ عرض کرتے تھے یا رَبِّ إِن أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ
ابدًا ۔ مگر آپ کا اضطراب فقط بشری تقاضا سے تھا کیونکہ دوسری طرف تو کل کو آپ نے ہر گز ہا تھ
سے نہیں جانے دیا تھا۔ آسمان کی طرف نظر تھی اور یقین تھا کہ خدا تعالیٰ مجھے ہر گز ضائع نہیں کرے
گا۔ یاس کو قریب نہیں آنے دیا تھا۔ ایسے اضطرابوں کا آنا تو انسانی اخلاق اور مدارج کی تکمیل کے واسطے
ضروری ہے مگر انسان کو چاہئے کہ یاس کو پاس نہ آنے دے کیونکہ یاس تو کفار کی صفت ہے۔ انسان کو
طرح طرح کے خیالات اضطراب کا وسوسہ ڈالتے ہیں مگر ایمان ان وساوس کو دور کر دیتا ہے۔ بشریت
اضطراب خریدتی ہے اور ایمان اس کو دفع کر دیتا ہے"۔ (ملفوظات جلد سوم جدید ایڈیشن صفحه ۱۳۳)
۲۰۰۰ تا ۵ ارجون ۲۰۰۰ء

آج 10 میں سے 10 باقی