The Fruits of Sending Salutations (Durood) upon the Holy Prophet (sa) will Continue to Bless the Jama'at

Friday Sermon, 26 May 2000: The Fruits of Sending Salutations (Durood) upon the Holy Prophet (sa) will Continue to Bless the Jama'at

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرنے والی دعاؤں کا تذکرہ فرمایا اور جماعت احمدیہ کو کثرت سے درود بھیجنے کی تلقین کی تاکہ امت اور جماعت اس کے ثمرات سے فیضیاب ہوتی رہے۔ انہوں نے احادیث کی روشنی میں اسم اعظم، بدشگونی کی نفی، مصائب و آزمائش، غزوہ احد اور مختلف احوال میں مانگی جانے والی مسنون دعاؤں کا دلنشین ذکر کیا۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے قبولیتِ دعا کے لیے تقویٰ، اضطرار اور فنا فی اللہ کے مقام کی اہمیت واضح فرمائی۔

موضوعات: درود شریف کی برکات، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں، اسم اعظم، غزوہ احد کی دعا، قبولیت دعا اور تقویٰ

خطبه جمعه
زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں کے متعلق آنحضرت صلی عليه اللہ وسلم
نے دعائیں نہ مانگی ہوں اور دعائیں نہ سکھائی ہوں
جتنی آپ نے امت کے ہم کو غم میں دعائیں مانگی ہیں اس کیفیت کے ساتھ کثرت سے آپ پر
درود بھیجنا چاہئے ۔ تاکہ قیامت تک آنحضرت پر درود کا ثمرہ جماعت کو ملتا رہے
حضور نبی اکرم صلی الله عليه وعلى آله وسلم کی مختلف دعاؤں کا دلنشیں تذکرہ
خطبہ جمعہ ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز -
فرموده ۲۶ مئی ۲۰۰۰ء بمطابق ۱۲۶ ہجرت ۱۳۷۹ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
هُوَ الْحَيُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الذِيْنَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ﴾.
وہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس اُس کے لئے دین (کو سورة خالص المومن کرتے آيت (۲۲) ہوئے
اُسے پکارو۔ کامل تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
یہ دعاؤں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
نے دن رات جو اپنے لئے اور امت کے لئے قیامت تک کے لئے دعائیں مانگی ہیں وہ آپ کی دعاؤں کا
سلسلہ آئندہ بھی غالباً دو یا تین جمعے تک جاری رہے گا۔ اتنی دعائیں ہیں کہ ناممکن ہے کہ ایک انسان
ان کو پوری طرح یا د رکھ سکے اور زندگی کے ہر پہلو کو گھیرے ہوئے ہیں۔ سونا، جاگنا، اٹھنا، بیٹھنا، چلنا،
پھر نا کوئی بھی تو پہلو ایسا نہیں جس پہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے دعائیں
نہ مانگی ہوں اور دعائیں نہ سکھائی ہوں۔ پس دل میں بس یہی آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ پر قیامت تک
درود بھیجتے رہیں۔ یعنی آپ تو قیامت تک نہیں رہیں گے مگر آپ کے درود قیامت تک آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے لئے جاری رہیں اور جتنی آپ نے امت کے ہمت و غم میں دعائیں مانگی
ہیں اسی ہم و غم کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر درود بھیجنا چاہئے اور اس کثرت
سے بھیجنا چاہئے۔ اگر ساری زندگی بھی درود میں گزر جائے تو یہ بھی کوئی ایسی جزا نہیں ہوگی جو
آنحضرت عل کے حسن و احسان کے بدلہ میں دی گئی ہو بلکہ حسن و احسان کا بدلہ اتارنے کے لئے
کوشش ہو گی، ایک کمزور کوشش جسے اللہ قبول فرمائے اور ہماری بگڑیاں بھی سنور جائیں۔ قیامت
تک کے لئے جماعت احمدیہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی دعاؤں کا ثمرہ ملتہار ہے۔
اس ضمن میں ایک حدیث میں آپ کے سامنے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی
سنن ابن ماجہ کتاب الدعاء باب اسم الله الاعظم سے لے رہا ہوں۔ اسم اعظم کا سلسلہ چل رہا ہے اور
بہت سے لوگ کسی ایک چیز کو اسم اعظم قرار دیتے ہیں کچھ اور کسی اور چیز کو، تو ایک بہت ہی دلچسپ
مکالمہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا آنحضرت ﷺ سے اس موضوع پر ہوا اور جس
طرح پیار سے انسان چھیڑ تا ہے اس طرح حضور اکرم ﷺ نے آپ کو چھیڑا بھی اور بالآخر آپ کی التجا
بھی پوری فرمادی۔
روایت ہے ” قال ذات ليوم يا عائشة“۔ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم
نے فرمایا: اے عائشہ تجھے معلوم ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے اپنے اس نام سے آگاہ فرمادیا ہے کہ اگر وہ لے
کر اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے تو قبول فرماتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کہتی ہیں کہ اس پر
میں نے کہا یارسول اللہ ! میرے والدین آپ پر قربان مجھے بھی تو وہ دعا سکھا دیجئے۔ آپ نے فرمایا اے
عائشہ وہ تیرے لئے نہیں ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کہتی ہیں کہ اس پر میں اس سوال سے
رک کر چند لمحوں کے لئے الگ بیٹھ گئی۔ جیسے کوئی روٹھ جاتا ہے۔ پھر میں کھڑی ہوئی اور میں نے
رسول اللہ ﷺ کے سر کو بوسہ دیا پھر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ا مجھے بھی وہ اسم الہی سکھا دیجئے۔
آپ نے فرمایا : عائشہ ! تیرے لئے اس کا سکھانا مناسب نہیں کیونکہ تیرے لئے یہ مناسب نہ ہوگا کہ
اس اسم الہی کا واسطہ دے کر تو کوئی دنیوی چیز طلب کرے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ اس پر میں کھڑی ہوئی اور وضو کیا پھر میں نے
دور کعت نوافل ادا کئے پھر میں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ میں تجھ سے اللہ کہہ کر ، رحمن کہہ
کر، البر الرحیم کہہ کر دعا کرتی ہوں اور تجھ سے تیرے ان اسماء حسنیٰ کا واسطہ دے کر دعا کرتی ہوں جو
مجھے معلوم ہیں اور جو مجھے معلوم نہیں کہ تو مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما۔ حضرت عائشہ رضی اللہ
تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ اس پر رسول کریم وہ ہنس پڑے اور فرمایا وہ اسم الہی جس کا میں ذکر کر رہا تھا ان
اسماء میں آگیا ہے جو تم نے لئے ہیں۔ (سنن ابن ماجہ کتاب الدعاء باب اسم الله الاعظم) اور یہ بتانے کا
موقع اس لئے بھی پیدا ہوا کہ آنحضور صلى عالے اللهم کو یہ خوف تھا کہ اس اسم کے ذریعہ آپ دنیا نہ طلب
کرلیں۔ آپ نے تو صرف اتنی دعا کی تھی کہ مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما۔ پس اسماء الہی جتنے بھی
ہیں وہ سب حسین ہیں اور ان سب کا واسطہ دے کر اپنی دعائیں کرنی چاہئیں۔
ایک سنن الترمذی سے یہ روایت لی گئی ہے عن ابی العلاء بن الشخير ابو حنظله کے
ایک شخص کے واسطہ سے روایت کرتے ہیں اس شخص نے کہا میں ایک سفر میں شداد بن اوس کا ہم
سفر تھا۔ آپ نے فرمایا کیا میں آپ کو ایسی دعانہ سکھاؤں جو رسول اللہ عارسا مانتے نے ہمیں سکھایا کرتے تھے۔ ۔ وہ وہ
یہ ہے کہ ہم کہیں اے اللہ مجھے معاملات میں ثبات قدم عطا کر اور میں تجھے سے ہدایت پر عزم کی توفیق
مانگتا ہوں۔ یعنی ہدایت ہو اور پھر اس پر ثبات بھی ہو اور عزم ایسا ہو جو ہمیشہ قائم رہے۔ تجھ سے تیری
نعمت کا شکر ادا کرنے اور عمدہ طریق سے عبادت کرنے کی توفیق مانگتا ہوں اور میں تجھ سے سچ بولنے
والی زبان، فرمانبردار دل طلب کرتا ہوں۔ اور میں تجھ سے ہر اس شر سے جو تیرے علم میں ہے پناہ
مانگتا ہوں اور میں تجھ سے ہر اس خیر کا طالب ہوں جو تیرے علم میں ہے اور میں تجھ سے ان گناہوں کی
مغفرت کا طالب ہوں جو تیرے علم میں ہیں۔ یقینا تو ہی غائب کا علم رکھنے والا ہے۔
(سنن ترمذى كتاب الدعوات . باب ما جاء فيمن يُقرأ القرآن عند المنام)
یہاں غیب کا علم رکھنے والا کہہ کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم یہ عرض کر رہے
ہیں کہ جو کچھ مجھے اپنے متعلق پتہ تھا کہ میری کمزوریاں ہیں ان سب کی تو میں نے دعا مانگ لی مگر بعید
نہیں کہ کچھ ایسی کمزوریاں بھی ہوں جو تیرے علم میں ہیں اور میرے علم میں نہیں۔ پس آنحضور
صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اپنے نفس کی ایسی نگرانی فرماتے تھے کہ دن رات چھان پھٹک کے گویاد یکھ
رہے ہیں کہ کہیں کسی طرح کوئی رخنہ نہ پیدا ہو گیا ہو اور اس کے باوجود آپ کو کچھ نظر نہیں آیا اور پھر
بھی بڑے عجز اور انکساری سے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ اے خداوہ جن کا مجھے علم تھاوہ تو میں دیکھ
چکا ہوں۔ جو تیرے علم میں ہیں، میں نہیں جانتا تو ان سے بھی مجھے محفوظ ر کھ اور بخش دے۔
حضرت عروہ بن عامر کی ایک روایت ہے جو ابوداؤد کتاب الطب سے لی گئی ہے ۔ حضرت
عروہ بن عامر رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ احمد بن القُرشی نے بیان کیا کہ آنحضرت
۲۰۰۰ تا ۳ ار جولائی ۲۰۰۰ء ) 5(

ے کے پاس بدشگونی کا ذکر کیا گیا۔ بد شگونی ایک واہمہ ہوتا ہے جس نے بہت مدت تک انسانوں
کو اپنے چنگل میں پھنسائے رکھا ہے۔ بعض دفعہ انگلستان میں کوئی بکی خاص شکل کی اگر سامنے سے گزر
جائے تو وہ کام ہی چھوڑ دیا کرتے تھے اور اسی طرح بدشگونی نے مختلف قوموں کو گمراہ کر رکھا ہے۔
ہندوستان میں بھی بہت بدشگونی کی جاتی ہے، پاکستان میں بھی کی جاتی ہے۔ تو کسی نے حضور اکرم صلی
اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے بدشگونی کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: اس سے بہتر فال نکالنا یعنی جب بھی
تمہیں خیال آئے تو فال ہمیشہ اچھی نکالا کرو، کچھ بھی ہو سامنے ، کہیں کالی بلی گزرے یا سفید بلی
گزرے فال اچھی نکالا کرو اور کہا کرو کہ اللہ نے ہماری خاطر ایک اچھا شگون پیدا کیا ہے، ہر گز بدشگونی
نہیں کرنی۔ بدشگونی مسلمان کو اپنے نیک ارادے سے نہیں روک سکتی۔ تو یہ مصنوعی باتیں ہیں جو دنیا
میں خواہ مخواہ پھیلی ہوئی ہیں، مسلمان اپنے نیک ارادے میں کبھی بدشگونی سے نہیں ڈرتا۔ ہاں اگر تم
میں سے کوئی جب ایسی چیز دیکھے جسے وہ نا پسند کرتا ہے تو یہ دعا پڑھے۔ اے اللہ! تیرے سوا کوئی دوسرا
نیکیوں کو لانے والا نہیں اور نہ ہی تیرے سوا کوئی برائیوں کو دور کر سکتا ہے۔ ہر طاقت اور قدرت
تیرے فضل سے ہی حاصل ہوتی ہے۔
عن ابي هريرة، ترندی کتاب الدعوات۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے
ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس کسی نے ابتلا میں ماخوذ شخص کو دیکھا اور پھر یہ دعا پڑھی۔ کوئی
شخص ابتلاؤں کا مارا ہو اہو اس کو دیکھنے کے بعد بھی یہ دعا کرنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ کتنے ابتلاؤں سے
انسانوں کو بچاتا ہے، کتنے دوسرے ابتلاؤں میں بعض دوسروں کو مبتلا کرتا ہے۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ
ان کا کیا حشر ہوگا۔ وہ ابتلا میں ثابت قدم بھی رہیں گے کہ نہیں رہیں گے تو بہت سے خوف ہیں جو
انسان کو ابتلا میں مبتلا شخص کو دیکھ کر گھیر لیتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسی سلسلہ میں بیان کرتے ہیں کہ آنحضور نے فرمایا
جس کسی نے ابتلا میں ماخوذ شخص کو دیکھا اور پھر یہ دعا پڑھی۔ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے
مجھے اس ابتلاء سے بچایا جس میں اس نے اسے ڈالا اور مجھے اپنی مخلوق میں سے بہت ساروں پر فضیلت
دی۔ تو اسے وہ ابتلا پیش نہیں آئے گا۔ ان باتوں کو دیکھے جو اس کے اندر خدا تعالیٰ نے دوسروں سے
بہتر پیدا کی ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس دعا سے پھر اس کا ابتلا ہٹ جائے گا یا اگر آئے گا تو خدا خود
ہی اس کو سنبھالنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔
ایک روایت ترندی کتاب الدعوات سے لی گئی ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی
عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے ، اے اللہ ! میرے جسم کو عافیت عطا کر اور
میری آنکھ کو بھی عافیت عطا کر۔ یعنی ظاہری اور باطنی دونوں عافیتمیں اور اسے زندگی کے آخر لحہ تک
ٹھیک رکھ۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو بہت حلم والا اور عزت والا ہے۔ پاک اللہ عرش عظیم کا رب
تمام تعریفیں اللہ میرے رب کے لئے ہیں۔
ایک اور حدیث نسبتا لمبی سنن نسائی کتاب السھو سے لی گئی ہے۔ اس میں عطاء بن سائب اپنے
والد کے واسطہ سے بیان کرتے ہیں کہ عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی اور اس میں
اختصار اختیار کیا تو کسی شخص نے انہیں کہا کہ آپ نے نماز بڑی مختصر پڑھائی ہے۔ اس پر آپ نے اسے
کہا میں نے اس نماز میں ایسی دعائیں کی ہیں جو میں نے رسول کریم اللہ سے نہیں۔ تو اس زمانہ میں
نتجابہ کی مختصر نماز میں بھی بہت کثرت سے دعائیں شامل ہو جایا کرتی تھیں تو وہ تو اختصار کی شکایت کر
رہے تھے۔ ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا تو فرمائیے، پھر بتائیں نا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و علی آلہ
وسلم نے آپ کو کونسی دعا سکھائی ہے۔ وہ دعا آپ نے بتائی کہ اے اللہ مجھے تیرے علم غیب اور تیری
مخلوق پر تیری قدرت کا واسطہ دے کر میں عرض کرتا ہوں کہ مجھے اس وقت تک زندہ رکھنا جب تک
تیرے علم کے مطابق زندگی میرے لئے بہتر ہے اور مجھے اس وقت وفات دینا جب تیرے علم میں مو
ت میرے لئے بہتر ہو۔ اے اللہ میں تجھ حاضر و غائب میں تیری خشیت مانگتا ہوں اور خوشی اور
ناراضگی میں تجھ سے کلمہ حق کہنے کی توفیق کا طالب ہوں۔
خوشی میں بھی انسان بعض دفعہ کلمہ حق سے ہٹ جاتا ہے اور نارا خستگی میں بھی، یہ دونوں
ایسے مواقع ہیں جس میں انسان آزمایا جاتا ہے اور بسا اوقات خوشی کی ترنگ میں کوئی تعلی کرتا ہے یا
نارا خستگی میں کوئی بہت سخت کلام کہہ دیتا ہے۔ تو فرمایا ناراضگی میں تجھ سے کلمہ حق کہنے کی توفیق
کا طالب ہوں۔ اور تجھ سے غربت اور امارت میں میانہ روی کا طالب ہوں۔ امیر ہوں یا غریب ہوں
بیچ کی راہ اختیار کروں اور میں تجھ سے ایسی نعمتوں کا طالب ہوں جو ختم نہ ہوں اور تجھ سے ایسی آنکھوں
کی ٹھنڈک کا طالب ہوں جو کبھی منقطع نہ ہو۔ اب وہ نعمتیں جو کبھی ختم نہ ہوں وہ تو صرف وہی نعمتیں
ہیں جو ابدی نعمتیں خدا عطا فرماتا ہے۔ اور وہ اس دنیا میں کام آتی ہیں اور اُس دنیا میں بھی۔ اور تجھ سے
ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک کا طالب ہوں جو کبھی منقطع نہ ہو۔ ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرما، اپنے
گردو پیش سے ، اپنے اہل و عیال سے ، انگلوں پچھلوں سے، سب سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔ میں
تیرے فیصلہ کے بعد تیری رضا کا طالب ہوں۔ ہاں جب تیرا فیصلہ آجائے تو جو بھی فیصلہ ہو اس میں
تیری رضا چاہتا ہوں۔ تجھ سے موت کے بعد پر سکون زندگی مانگتا ہوں اور میں تجھ سے اس بات کا
سوالی ہوں کہ اپنے چہرے کو دیکھنے کی لذت مجھے عطا فرما اور میں تجھ سے ملنے کے شوق کا سوالی ہوں کہ
بغیر کسی تکلیف اور مشکل کے اور بغیر کسی گمراہ کن آزمائش کے مجھے یہ انعام عطا فرما۔ اے اللہ ہمیں
ایمان کی زینت سے مزین فرما اور ہمیں ہدایت یافتہ اور ہدایت پانے والا بنا۔
ایک دعا الجامع الصغیر للسیوطی سے لی گئی ہے اس میں اللہ تعالی کے غضب اور
ناراضگی سے بچنے کی دعا سکھائی گئی ہے۔ دعا یہ ہے: اے اللہ ! میں اپنی ناطاقتی، اپنے وسائل کی کمی اور
لوگوں میں اپنی کمزوری کی تجھ سے شکایت کرتا ہوں۔ اے سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم
کرنے والے تو مجھے کس کے سپرد کر دے گا۔ کیا ایسے دشمن کے حوالے کرے گا جو مجھے تباہ کر دے یا
کسی ایسے قریبی کے سپر د جسے تو میرے معاملہ میں سب اختیار دے دے۔ یہ دونوں معاملات بہت ہی
خطرناک ہوتے ہیں۔ ایسے دشمن کے سپرد کرنا جو تباہ کر دے اور ایسے قریبی کے سپرد کرنا بھی بعض
دفعہ بہت ابتلاؤں کا موجب بن جاتا ہے جسے معاملہ کا سارا اختیار حاصل ہو جائے۔ خیر اگر تو مجھ سے
ناراض نہیں تو پھر مجھے کسی کی بھی کوئی پرواہ نہیں البتہ میں تیری وسیع عافیت کا پھر بھی طلبگار ہوں۔
میں تیرے عزت والے چہرے کے نور کی پناہ کی درخواست کرتا ہوں کہ جس کے لئے زمین و آسمان
روشن ہیں اور جس کے لئے اندھیرے منور ہو گئے ہیں اور جس کے ساتھ دنیا و آخرت کے معاملے
درست ہوتے ہیں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو یعنی اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد
ہویا تیری ناراضگی مجھ پر نازل ہو۔ تیری مرضی ہے تو جو چاہے کرے کہ سب قوت و طاقت تجھے ہی
حاصل ہے۔ (الجامع الصغير للسيوطي جزء اول صفحه ۵۷،۵۷، مطبوعه المكتبة الاسلاميه لائلپور)
امت میں شفیق اور نرم دل حکمرانوں کے لئے دعا۔ یہ دعا مسلم کتاب الامارۃ سے لی گئی ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن شمامہ روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی خدمت
میں حاضر ہوا۔ میں ان سے کسی امر کے بارہ میں دریافت کر رہا تھا کہ آپ نے فرمایا کہ تم کہاں کے
رہنے والے ہو۔ میں نے بتایا کہ میں مصر کا رہنے والا ہوں۔ اس پر آپ نے فرمایا میں نے رسول اللہ
صلى القمر کو اپنے گھر میں یہ دعا کرتے ہوئے سنا ہے اے اللہ !جو شخص میری امت کے معاملات کا والی ہو
اور ان پر سختی کرے تو تو بھی اس پر سختی کر اور جو شخص میری امت کا حاکم بنے اور وہ ان سے نرمی کا
سلوک کرے تو تو بھی اس سے نرمی کا سلوک فرما۔ (مسلم كتاب الامارة باب فضيلة الامام العادل)
ایک دعا ہے تنبیہ کئے جانے والوں کے متعلق، جس کو تنبیہ کی جاتی ہے۔ یہ حضرت سالم سے
صحیح مسلم میں مروی ہے۔ سالم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا
، وہ کہتے تھے میں نے حضرت رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔ آپ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ ! محمد ایک
بشر ہے، وہ ناراض بھی ہوتا ہے جس طرح بشر ناراض ہوتے ہیں۔ میں تجھ سے یہ وعدہ لیتا ہوں تو اس
کے خلاف نہ کرنا۔ یعنی خدا تعالیٰ بندوں کو جس طرح پابند کرتا ہے یہ نہایت عاجزی اور محبت کے اظہار
کے طور پر رسول اللہ ﷺ اپنے رب کو پابند کر رہے ہیں کہ اے اللہ میں تجھ سے وعدہ لیتا ہوں اس کے
خلاف نہ کرنا۔ کوئی مومن جسے میں تکلیف دوں یا اس سے سخت کلمہ کہہ دوں یا اسے کوڑا مار بیٹھوں
جیسا کہ بعض دفعہ جنگ میں آنحضور ﷺ کے ہاتھ سے بظاہر کوڑے کی نوک گئی کسی کو اور وہ تکلیف
اس کی ہمیشہ کے لئے بخشش کا موجب بن گئی۔ تو یہ سارے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ فرمایا: یا اسے کوڑا
مار بیٹھوں۔ تو اسے اس کے لئے کفارہ اور اپنا قرب پانے کا ذریعہ قیامت کے دن بنا دینا۔
(صحيح مسلم كتاب البر والصلة ولادب)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اپنے وفود بھیجا کرتے تھے۔ ان وفود کو بھیجتے وقت آپ
وفود کے لئے جو دعا مانگا کرتے تھے اس کا ذکر اس روایت میں ہے جو مسند احمد بن حنبل سے لی گئی ہے۔
زید بن ابی القموص روایت کرتے ہیں کہ انہیں وفد عبد القیس نے بتایا کہ انہوں نے حضرت رسول اللہ
ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے اللہ ! ہمیں اپنے منتخب بندوں میں سے بنالے جن کی پیشانیاں روشن
اور چمکدار ہوں۔ ایسے وفد میں شامل ہوں جس کو خدا تعالیٰ کے حضور مقبولیت ہو۔
(مسند احمد بن حنبل مسند الشامين حديث وفد عبد القيس)
کسی بستی میں داخل ہونے کی دعادعا ۔ یہ یہ مستدرک حاکم سے سے دعالی گئی ہے۔ دعا یہ ہے:
اے اللہ! جو ساتوں آسمانوں اور جن پر یہ سایہ فگن ہیں کا رب ہے اور جو ساتوں زمینوں اور جن کو وہ اٹھا
ئے ہوئے ہیں ان کا رب ہے اور جو شیاطین اور جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں ان کا رب ہے اور جو ہواؤں اور
جن اشیاء کو وہ بکھیرتی پھرتی ہیں ان کا رب ہے۔ ہم تجھ سے اس بستی اور اس کے باشندوں کی بھلائی
کے طالب ہیں۔ اور ہم اس بستی کے شر اور اس کے رہنے والوں کے شر اور جو کچھ اس میں ہے اس کے
۱۲۰۰۰ تا ۱۳؍ جولائی ۲۰۰۰ء 1

شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں ۔ (المستدرك للحاكم كتاب المناسك باب الدعاء عند روية قرية يريد
دخولها)۔ "اے اللہ ! اس بستی میں ہمارا قیام با برکت کر دے۔ پھر دعا کرنے والا تین مرتبہ یہ کہے اے
اللہ ہمیں اس کے پھل عطا کر اور ہمیں اس کے رہنے والوں کے لئے محبوب بنادے اور اس کے صالح
بندوں کو ہمارا محبوب بنا دے اور المعجم الاوسط میں مروی ہے۔ (المعجم الاوسط للطبرانی جلدہ
صفحه ۳۷۹ بروایت ابن عمر مكتبه المعارف الرياض)
ایک حدیث ابو داؤد کتاب الادب سے لی گئی ہے جو حضرت ابی مالک الاشعری رضی اللہ تعالٰی
عنہ سے مروی ہے۔ حضرت ابو مالک الاشعری رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت
ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص گھر میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھے۔ کتنے ہیں جو گھر میں داخل ہوتے
ہیں اور یہ دعائیں نہیں پڑھتے۔ حضور نے تو گھر میں جانے کی اور گھر سے نکلنے کی ہر قسم کے موقع کی
دعا سکھائی ہے۔ اے اللہ ! میں تجھ سے داخل ہونے کی جگہ کی بھلائی اور باہر نکلنے کی جگہ کی بھلائی
مانگتا ہوں۔ اللہ کے نام سے ہی ہم (گھر میں ) داخل ہوتے ہیں اور اللہ کے نام سے ہی باہر نکلتے ہیں اور
اللہ پر ہی تو کل کرتے ہیں۔ پھر اس کے بعد چاہئے کہ اپنے گھر والوں کو سلام کہے۔ یعنی دل میں یہ
دعائیں کرتے ہوئے داخل ہو ، دل میں یہ دعائیں کرتے ہوئے نکلے اور داخل ہوتے وقت بھی۔ ان
دعاؤں کے بعد سلام کہے گھر پر اور نکلتے ہوئے بھی۔
ایک روایت سنن ابی داؤد کتاب الا طعمہ سے لی گئی ہے۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ
تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ہے جب کھانا کھاتے یا کچھ نوش فرماتے تو یہ دعا کرتے
,, سب تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے کھلایا پلایا اور اسے آسانی سے گلے سے نیچے اتارا اور اس
کے لئے مخرج بنا دیا"۔ اب جو کچھ ہم بھی کھاتے ہیں اس کے مخرج بے شمار ہیں۔ کچھ لینے کے ذریعہ
کچھ گردوں اور پیشاب کے ذریعہ ۔ غرضیکہ بے انتہا مخرج خدا نے بنادئے ہیں تاکہ جو کچھ کھاتے ہیں
اس کا زہریلا مادہ انسان کے جسم میں باقی نہ رہے۔
مسند احمد بن حنبل میں ایک روایت ابن بریدہ سے مروی ہے۔ ابن بریدہ روایت کرتے
ہیں کہ مجھے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے
تو یہ دعا کرتے ”سب تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو میرے لئے کافی ہوا اور اس نے مجھے پناہ دی اور
مجھے کھلایا اور پلایا اور جس نے مجھ پر اپنا فضل و احسان کیا ہے اور جس نے مجھے عطا کیا ہے اور خوب عطا
کیا ہے۔ ہر حال میں اللہ ہی حمد کا مستحق ہے۔ اے اللہ ہر چیز کے رب، ہر چیز کے بادشاہ اور ہر چیز کے
معبود ہر ایک چیز تیرے لئے ہی ہے میں تجھ سے جہنم کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں“۔
(مسند احمد بن حنبل مسند المكثرين من الصحابة)
ایک روایت سنن ابی داؤد کتاب الادب میں ابوالا ظہر الا نماری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
مروی ہے۔ رسول اللہ یہ رات کو جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا کرتے: اللہ کے نام
سے میں اپنا پہلو بستر پر رکھتا ہوں۔ اے اللہ ! میرے گناہ بخش دے، میرے شیطان کو نامراد کر دے اور
میری ذمہ داریوں سے مجھے رہائی بخش اور مجھے اعلیٰ مجلس میں شامل فرمادے۔
ایک دعا سنن ابی داؤد کتاب الادب سے لی گئی ہے جو حضرت عبد اللہ بن غنام البیاضی رضی
اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ۔ عبد اللہ بن غنام بیاضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے صبح کرتے وقت یہ دعا کی ”اے اللہ امیں نے جن نعمتوں کے
: ساتھ صبح کی ہے وہ صرف تیری ہی عطا ہیں تیرا کوئی شریک نہیں تعریف کا صرف تو ہی اہل ہے اور
شکر بجالانا تیرے ہی لئے ہے، تو اس نے اپنے اس دن کے شکر کا حق ادا کر دیا۔ اور جس نے یہ دعا شام
کو کی تو اس نے اپنی اس رات کا حق ادا کر دیا۔ (سنن ابی داؤد کتاب الادب باب ما يقول اذا اصبح)
انصار کی ایک بستی کے لئے آنحضرت ﷺ نے خصوصیت سے ایک دعا مانگی تھی جو موطا
امام مالک میں مالک بن عبد اللہ سے مروی ہے امام مالک عبد اللہ بن جابر بن ٹھیک سے روایت کرتے
ہیں کہ انہوں نے کہا ہمارے پاس عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ انصار کی بستیوں میں سے ایک بستی
بنو معاویہ میں تشریف لائے اور فرمایا: "کیا تمہیں معلوم ہے کہ تمہاری اس مسجد میں رسول اللہ
ﷺ نے کسی جگہ نماز ادا کی تھی؟ اس پر میں نے انہیں کہا ہاں مجھے معلوم ہے اور میں نے انہیں مسجد
کے ایک پہلو کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ یہاں رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی تھی یا نماز پڑھی
تھی۔ اب یہ اب بھی لوگوں میں رواج ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے صحابہ پوچھنے
والوں کو بتایا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کسی کونے میں کھڑے ہو کر نماز پڑھا
کرتے تھے اور پھر برکت کی خاطر اسی جگہ نماز پڑھا کرتے تھے تاکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی دعائیں ان کو بھی لگ جائیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے زمانے سے یہ
رواج چلا آ رہا ہے اور یہ کوئی بدعت نہیں ہے۔
میں نے اشارہ کیا کہ یہاں نماز پڑھی تھی۔ اس پر انہوں نے کہا کیا تمہیں معلوم ہے کہ
آنحضور نے کونسی تین دعائیں اس مسجد میں کی تھیں ؟ میں نے کہا ہاں مجھے معلوم ہے۔ حضرت ابن
عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا مجھے وہ دعائیں بتائیں۔ چنانچہ میں نے کہا آپ نے یہ دعا کی تھی کہ
اللہ تعالیٰ ان پر ان کے باہر میں سے کوئی دشمن غالب نہ کرنے اور انہیں قحط سالی سے ہلاک نہ کرے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کی یہ دونوں دعائیں قبول فرمالیں۔ لیکن ایک تیسری دعا تھی جو قبول نہ فرمائی
اور آپ نے یہ بھی دعا کی تھی کہ یہ آپس میں جھگڑا نہ کریں۔ (موطا امام مالک کتاب النداء للصلاة باب
ماجاء فی الدعاء)۔ کتنے بد قسمت لوگ ہیں جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی دعاؤں کے
پھل تو کھاتے ہیں مگر جھگڑوں سے باز نہیں آتے۔ پس چونکہ ان کے دل ٹیڑھے ہو چکے ہوتے ہیں
اس لئے ان کے حق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی بھی دعائیں کام نہیں آنہیں۔
میدان اُحد میں آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے جو بہت سی دعائیں مانگیں ان میں
سے ایک لمبی دعا کاذکر مسند احمد بن حنبل میں ملتا ہے۔ یہ روایت ہے ابن رفاعہ اپنے والد کے واسطہ
سے بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے بتایا اور فزاری کے علاوہ عبید بن رفاعه الزرقی نے بھی بتایا
یعنی صرف ایک ہی روایت نہیں بلکہ دو مختلف واسطوں سے یہ روایت پہنچی ہے کہ اُحد کے دن جب
مشرکین حملہ کی غرض سے آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا صفوں میں سیدھے ہو جاؤ۔ یعنی حملہ
سے پہلے آپ نے ان کے لئے دعا کی اور پہلے ان کو صف میں سیدھا کیا اور کچھ نصیحتیں کیں سیدھے ہو
جاؤ تا کہ میں اپنے رب کی ثنا بیان کروں۔ تو صحابہ رضوان اللہ علیہم آپ کے پیچھے صف آراء ہو گئے آ
پ نے دعا کرتے ہوئے کہا: "اے اللہ ! سب حمد اور تعریف تجھے حاصل ہے جسے تو فراخی عطا کرے
اسے کوئی تنگی نہیں دے سکتا اور جسے تو تنگی دے اسے کوئی کشائش عطا نہیں کر سکتا اور جسے قریب
کرے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں۔ اور اے اللہ ! ہم پر اپنی برکات اور رحمت حمت او اور فضل اور رزق کے
دروازے کھول دے۔ اے اللہ ! میں تجھ سے ایسی دائمی نعمتیں مانگتا ہوں جو نہ کبھی تبدیل ہوں اور نہ
کبھی زائل ہوں۔ اے اللہ ! میں تجھ سے غربت اور افلاس کے زمانہ کے لئے نعمتوں کی درخواست
کرتا ہوں اور خوف کے وقت امن کا طالب ہوں۔ اے اللہ ! جو کچھ تو نے مجھے عطا کیا اس کے شرسے
تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اور جو تو نے نہیں دیا اس کے شر سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ اے اللہ ! ایمان
ہمارے لئے محبوب کر دے اور اسے ہمارے دلوں کی زینت بنا دے اور کفر بد عملی اور نا فرمانی کی کراہت
ہمارے دلوں میں پیدا کر دے اور ہمیں ہدایت عطا فرما اور ہدایت یافتہ لوگوں میں سے بنا۔ اے
اللہ ! ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے اور مسلمان ہونے کی حالت میں زندہ رکھ اور
صالحین میں شامل کر دے“۔ پس جنگ اُحد میں جبکہ سب مسلمان شرکاء کے لئے بظاہر جانوں کا خطرہ تھا
لیکن شہادت کے ذریعہ وہ ہمیشہ کی زندگی پاگئے ان کے لئے دعا ہے کہ اگر ہم نے مرنا ہے اس غزوہ میں
تو پھر ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں مار اور اگر زندہ رکھنا ہے تو مسلمان ہونے کی حالت میں زندہ
رکھنا اور صالحین میں شامل فرما دینا۔ "اے اللہ ! ہمیں رسوا نہ کر، نہ ہی کسی فتنہ میں ڈال۔ اے اللہ ! ان
کافروں کو خود ہلاک کر جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیری راہ سے روکتے ہیں ان پر اپنی سختی اور
عذاب نازل کر۔ اے اللہ سچائی کے معبود ! ان کافروں کو بھی ہلاک کر جن کو کتاب دی گئی ہے“۔ یعنی
کتاب ملنے کے باوجود وہ پھر بھی کا فرد ہے۔ (مسند احمد بن حنبل، مستلة السكين حديث عبدالله الزرقي)
ایک روایت ترندی کتاب المناقب سے حضرت ابن عباس سے مروی ہے ۔ حضرت ابن
عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے دعا کی کہ : "اے اللہ ! تو نے قریش
کے پہلوں کو عذاب چکھایا تھا اب ان کے بعد والوں کو اپنے فضل و عطا سے حصہ عطا فرما۔ یعنی قریش
کے پہلے تو عذاب چکھتے ہوئے مارے گئے اور اب جو بعد میں آنے والے ہیں ان میں سے ان کے لئے
تجھ سے رحمت طلب کرتا ہوں۔
بخاری کتاب العلم سے یہ روایت حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود بیان کرتے
ہیں کہ عبداللہ بن عباس نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ والے نے ایک شخص کو اپنا خط دے کر بھیجا
اور اسے بحرین کے بادشاہ کو پہنچانے کا حکم دیا۔ پھر بحرین کے بادشاہ نے یہ خط کسری کو بھجوادیا۔ کسری
نے جب اسے پڑھا تو پڑھ کر اسے پھاڑ دیا۔ روای کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان
کے خلاف یہ بددعا کی تھی کہ اے اللہ ! جس طرح کسری نے اس خط کے ٹکڑے ٹکڑے کئے ہیں تو اس
کی حکومت کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔ اور یہ دعا بھی وہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
و سلم کی زندگی میں ہی مقبول ہوئی اور پھر کسری کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے شروع ہوئے اور سب سے
پہلے تو کسری کے بیٹے نے اپنے باپ کے ٹکڑے کئے پھر آگے وہ ٹکڑے سلطنت کے ہوتے چلے گئے
یہاں تک کہ وہ مختلف چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹ گئی۔
دعاؤں کی توفیق پانے کی دعا۔ الجامع الصغیر للسیوطی سے یہ دعالی گئی ہے۔ دعا یہ ہے: "اے
اللہ ! تو میری باتوں کو سنتا ہے اور میرے حال کو دیکھتا ہے۔ میری پوشیدہ باتوں اور ظاہر امور سے بھی
۲۰۰۰ تا ۳ ار جولائی ۲۰۰۰ء ) 7(

تو خوب واقف ہے۔ میرا کوئی بھی معاملہ تجھ پر کچھ بھی مخفی نہیں ہے۔ میں ایک بد حال فقیر اور محتاج
ہوں تیری مدد اور پناہ کا طالب ہوں۔ سہما ہوا، اپنے گناہوں کا اقراری اور معترف ہوں“۔ بہت ہی
عاجزانہ اور پر درد دعا ہے اس دعا کے ساتھ میں نہیں سمجھتا کہ کسی کی التجائیں نا مقبول ہو سکتی ہیں۔
" میں تجھ سے ایک عاجز مسکین کی طرح سوال کرتا ہوں۔ تیرے حضور میں ایک گنہ گار ذلیل کی طرح
زاری کرتا ہوں۔ ایک اندھے نابینا کی طرح خوفزدہ تجھ سے دعا کرتا ہوں جس کی گردن تیرے آگے
جھکی ہوئی ہے اور جس کے آنسو تیرے حضور بہہ رہے ہیں۔ جس کا جسم تیرے حضور گرا پڑا ہے اور
تیرے لئے اس کا ناک خاک آلود ہے۔ اے اللہ ! تو مجھے اپنے حضور دعا کرنے میں بد بخت نہ ٹھہرانا اور
میرے ساتھ مہربانی اور رحم کا سلوک فرمانا۔ اے وہ جو سب سے بڑھ کر التجاؤں کو قبول فرماتا ہے اور
سب سے بہتر عطا فرمانے والا ہے (میری دعا قبول فرما)۔
(الجامع الصغير للسيوطى جزء اول صفحه ۵۷ مطبوعه المكتبة الاسلامية لائلپور)
اب آخر پر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک یاد و اقتباس آپ کے
سامنے پڑھ کے رکھتا ہوں جو آنحضور ﷺ کی دعاؤں ہی سے متعلق ہیں یا عموما دعا کے متعلق ہیں۔
یاد رکھو کہ دعائیں منظور نہ ہونگی جب تک تم متقی نہ ہو۔ اور تقویٰ اختیار کرو۔ تقویٰ کی دو
قسم ہیں ایک علم کے متعلق دوسرا عمل کے متعلق۔ علم کے متعلق تو میں نے بیان کر دیا کہ علوم دین
نہیں آتے اور حقائق معارف نہیں کھلتے جب تک متقی نہ ہو اور عمل کے متعلق یہ ہے کہ نماز روزہ
اور دوسری عبادات اس وقت تک ناقص رہتی ہیں جب تک متقی نہ ہو“۔
(ملفوظات جلد پنجم جدید ایڈیشن صفحه ۱۳۰)
پھر فرماتے ہیں:
دعا اور استجابت میں ایک رشتہ ہے کہ ابتداء سے اور جب سے کہ انسان پیدا ہوا برابر چلا
آتا ہے۔ جب خدا تعالٰی کا ارادہ کسی بات کے کرنے کے لئے توجہ فرماتا ہے تو سنت اللہ یہ ہے کہ اس
کا کوئی مخلص بندہ اضطرار اور کرب اور قلق کے ساتھ دعا کرنے میں مشغول ہو جاتا ہے اور اپنی تمام
ہمت اور تمام توجہ اس امر کے ہو جانے کے لئے مصروف کرتا ہے۔ تب اس مرد فانی کی دعائیں فیوض
الہی کو آسمان سے کھینچتی ہیں اور خدا تعالیٰ ایسے نئے اسباب پیدا کر دیتا ہے جن سے کام بن جائے۔ یہ دعا
اگر چہ بعالم ظاہر " یعنی ظاہری عالم کے طور پر انسان کے ہاتھوں سے ہوتی ہے مگر در حقیقت وہ انسان
خدا میں فانی ہوتا ہے اور دعا کرنے کے وقت میں حضرت احدیت و جلال میں ایسے فنا کے قدم سے
آتا ہے کہ اس وقت وہ ہاتھ اس کا ہاتھ نہیں بلکہ خدا تعالٰی کا ہاتھ ہوتا ہے۔ یہی دعا ہے جس سے خدا
پہچانا جاتا ہے اور اس ذو الجلال کی ہستی کا پتہ لگتا ہے جو ہزاروں پر دوں میں مخفی ہے"۔
ايام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۳۹)
اب ظاہر ہے یہ دعا آنحضرت ﷺ کی ، فانی فی اللہ ہی کی دعا تھی جس کا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ذکر فرمارہے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی