The Importance of Prayers by the Holy Prophet (sa) and Other Prayers During Salaat
Friday Sermon, 9 June 2000: The Importance of Prayers by the Holy Prophet (sa) and Other Prayers During Salaat
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے نماز کی اہمیت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق نماز کے مختلف مراحل میں مسنون دعاؤں کے تفصیلی ذکر پر روشنی ڈالی۔ آپ نے احادیث نبویہ کے حوالے سے اذان، وضو، قیام، رکوع، سجود، تشہد اور نماز کے بعد مانگی جانے والی دعاؤں کی حکمت و معانی بیان فرمائے۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے ذریعے دعا کی حقیقت، اخلاص، قبولیتِ دعا کی حکمتوں اور دعا کے ساتھ ظاہری اسباب اختیار کرنے کی ضرورت واضح فرمائی۔
موضوعات: نماز کی اہمیت، ادعیہ ماثورہ، سنت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، قبولیت دعا
خطبه جمعه
انسان کو چاہئے کہ نماز میں ادعیہ ماثورہ اور دوسری دعائیں خدا تعالیٰ سے بہت مانگے
اور بہت توبہ استغفار کر۔
نماز کی اہمیت اور آنحضرت علیہ صلى الله السلام نے جس طرح نماز پڑھنی سکھائی اور اس تعلق میں قدم قدم پر
دعائیں سکھائیں ان کا احادیث نبویہ کے حوالے سے تذکرہ اور احباب کو نصائح
خطبه جمعه ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۹ / جون ۲۰۰۰ ۹۶ / احسان ۱۳۷۹ء هجری شمسی بمقام باد کر و ئز ناخ (جرمنی)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين – الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
قُلِ ادْعُو اللَّهَ أَوِدْعُوا الرَّحْمَنَ . أَيَّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنى . وَلَا تَجْهَرُ
بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذلِكَ سَبِيلا ( سورة بنی اسرائیل آیت ۱۱۱)
تو کہہ دے کہ خواہ اللہ کو پکار و خواور رحمان کو ۔ جس نام سے بھی تم پکار و سب اچھے نام اُسی
کے ہیں۔ اور اپنی نماز نہ بہت اونچی آواز میں پڑھو اور نہ اُسے بہت رحیما کرو اور ان کے درمیان کی راہ
اختیار کرو۔
یہ جو سلسلہ خطبات ہے یہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کی دعاؤں
سے متعلق ہے۔ دن رات، صبح و شام ، اٹھتے بیٹھتے ، آپ نے اپنے لئے اپنی امت کے لئے دعائیں کی
ہیں، قیامت تک کے لئے ، یہ وہی مضمون ہے جو اب بھی جاری رہے گا۔ آج چونکہ خدام الاحمدیہ کا
اجتماع شروع ہو رہا ہے اس لئے جو بھی خدام سن رہے ہیں وہ توجہ دیں کیونکہ آج نماز کی اہمیت سے
متعلق یہ خطبہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے ہمیں جس طرح نماز پڑھنی سکھائی
اور قدم قدم کی دعائیں بتائیں ان سب دعاؤں کا مضمون ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ نماز والے حصہ
کو خصوصیت کے ساتھ خدام ذہن نشین کریں، دل میں جگہ دیں اور کبھی بھی نماز کی اہمیت کو نہ
بھولیں۔
ایک حدیث بخاری کتاب الاذان سے لی گئی ہے۔ عن جابر بن عبد اللہ حضرت جابر بن
عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص اذان سننے کے بعد یہ
دعا کرے اے اللہ ! جو اس کامل دعوۃ اور قائم ہونے والی نماز کا رب ہے تو محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت
عطا کر اور آپ کو اس مقام محمود پر فائز کر دے جس کا تو نے آپ سے وعدہ کیا ہوا ہے۔ تو قیامت کے
روز اس کے لئے میری شفاعت جائز ہو گی۔
یہ وہ الفاظ ہیں جو ہمیشہ اذان سننے کے بعد پڑھتے ہیں۔ ابھی بھی اٹھنے سے پہلے میں نے انہی
الفاظ میں دعا کی تھی۔ تو اب میں اصل الفاظ آپ کے سامنے پھر رکھتا ہوں کوئی مشکل نہیں ہے، اس
کو آسانی سے یاد کیا جا سکتا ہے۔ اَللهُمَّ رَبَّ هذه الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلوةِ القَائِمَةِ اتِ مُحَمَّداً
الوَسِيلَةَ وَالفَضِيلَةَ وَابْعَتْهُ مَقَامًا مَّحْمُوداً الَّذِي وَعَدْتَهُ - یہ دعا کے الفاظ ہیں ۔ حَلَّتْ لَہ
شَفَاعَتِيْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تو اس کے لئے قیامت کے دن میری شفاعت جائز ہو جائے گی۔
ایک حدیث مسلم کتاب الصلوۃ سے لی گئی ہے۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ
عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے موذن کی اذان سنتے ہوئے یہ دعا پڑھی میں
گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ تنہا ہے یعنی ایک ہے اس کا کوئی شریک
نہیں، اور یہ کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔ میں اللہ سے بطور رب اور محمد سے بطور رسول اور
اسلام سے بطور دین راضی ہوں تو اس کے تمام گناہ بخش دئے جاتے ہیں۔
یہ تمام گناہ بخش دئے جاتے ہیں“ سے مراد یہ ہے کہ اس وقت تک انسان نے جو گناہ کئے
ہیں اگر وہ خلوص نیت سے یہ دعا کرے گا تو اللہ تعالی از سر نو اس کا حساب شروع کر دے گا۔ ہر اذان کے
وقت ایک وقت آتا ہے جب ہمارے گناہ بخشے جا سکتے ہیں اور پھر انگلی اذان سے پہلے پہلے انسان پھر بھی
اپنے دل کو میلا کرتا چلا جاتا ہے پھر خدا کی طرف سے یہ رحمت اترتی ہے، پھر اترتی ہے پھر رات کو تہجد
کے وقت بھی انسان کے لئے موقع ہے کہ اپنے دل کو پاک وصاف کرتار ہے۔
ایک روایت سنن ابی داؤد کتاب الصلوۃ سے لی گئی ہے۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا
بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے تعلیم دی کہ میں مغرب کی اذان کے وقت یہ دعا پڑھوں
اے اللہ یہ تیری رات کی آمد اور تیرے دن کی واپسی کا وقت ہے اور یہ تجھے پکارنے والوں کی آوازیں
ہیں۔ پس تو میری مغفرت فرما۔ (سنن ابی داؤد کتاب الصلوة باب ما يقول عند اذان المغرب)
پس جو آواز انسان سنتا ہے مغرب کے وقت دن ختم ہو رہا ہے، رات آنے والی ہے ، تو
پکارنے والوں کی آواز میں انسان کو یاد دلاتی ہیں کہ اللہ ہم پر رحم فرما اور ہماری مغفرت فرما۔
ایک حدیث ترندی کتاب الصلوۃ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔
کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا امام ضامن ہو تا ہے اور مؤذن امین بنایا
گیا ہے۔ اے اللہ! اماموں کو ہدایت پر قائم رکھ اور موذنوں کی مغفرت فرما۔
امام ضامن ہوتا ہے اور مؤذن کو امین بنایا گیا ہے۔ امام ضامن ہوتا ہے تمام مقتدیوں کا ،
اس کی دعاؤں میں مقتدیوں کی دعائیں بھی شامل ہو جاتی ہیں اس لئے امام کو ضامن فرما دیا۔ وہ ذمہ دار
ہے اللہ تعالیٰ اس کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اور اپنے مقتدیوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے۔ اور موزن امین ہے اس نے ایک پیغام امانت کے ساتھ دوسروں تک پہنچا دیا۔ اور موذنوں
کے لئے مغفرت فرما انہوں نے امانت کا حق ادا کیا ۔ ہےاللہ تعالیٰ ان کو بھی اپنے فضل سے بخش دے۔
مسند احمد بن حنبل جلد ۳ میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے۔
ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا ہے اور اس روایت کے متعلق لکھا ہے کہ پوچھنے پر پتہ چلا کہ
مرفوع ہے یعنی آنحضرت ﷺ تک سند پہنچی تھی۔ اور آپ ہی نے یہ فرمایا تھا۔ ابو سعید رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نماز کے لئے نکلتے وقت یہ دعا کی: ”اے
اللہ ! میں تجھ سے سوال کرنے والوں اور اپنے پیچھے چلنے والوں کے حق میں سوال کرتا ہوں“۔ پیچھے چلنے
والوں سے مراد اہل و عیال اور اولاد تمام جو نمازیوں کو دیکھ کر نمازی بن جایا کرتے ہیں ، وہ سب مراد
ہیں۔ اور میں شر، کبر اور ریاء اور لوگوں کی تعریف سننے کی غرض سے نہیں نکلا۔ یعنی تو جانتا ہے کہ
میرا دل اس بات سے پاک ہے کہ میں جا رہا ہوں تو کوئی مجھے - دیکھے ، سمجھے کہ بہت بڑا نمازی جا رہا ہے۔
میں ان چیزوں سے پاک ہوں اور تو ہی جانتا ہے کہ میں پاک نہیں ہوں، تو مجھے پاک کر دے۔ میں
تیری ناراضگی سے بچنے اور تیری رضا کا طالب ہو کر نکلا ہوں۔ میں تجھ سے اس بات کا طالب ہوں کہ
تو مجھے آگ کے عذاب سے بچا اور مجھے میرے گناہ بخش دے کیونکہ صرف تو ہی گناہ بخش سکتا ہے۔
اب وضو کے بعد کی ایک دعا ہے عن عمر بن الخطاب۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی
عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا پھر یہ دعا کی کہ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں یہ گواہی
۲۰۰۰ء تا ۷ ۲ جولائی ۲۰۰۰ء ) 5(
دیتا ہوں کہ محمد مہ اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اے اللہ ! مجھے تو بہ کرنے والوں میں سے بنا
اور مجھے پاکیزگی اختیار کرنے والوں میں سے بنا۔ اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئے
جاتے ہیں۔ وہ ان میں سے جس دروازہ سے چاہے جنت میں داخل ہو۔
(ترمذی ابواب الطهارة باب ما يقال بعد الوضوء)
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہاں آٹھ دروازوں سے کیا مراد ہے، اس کا وضو سے کیا تعلق
ہے۔ تو اس پر میں نے گن کر دیکھا تو پہلے ہاتھ دھوتے ہیں یہ ایک ، وضو کے وقت پہلے ہاتھ کی صفائی
سے کلی کرنا دوسرا، ناک میں پانی ڈالنا تیسرا، سارا چہرہ دھونا چوتھا، کہنیوں تک باز و دھونا یہ پانچواں ہے
اور سر کا مسح یہ چھٹا ہے اور پھر گدی سمیت گردن پر ہاتھ پھیرنا یہ پیچھے کی طرف جو ہاتھ پھیرنا ہے یہ
ساتویں حرکت ہے اس میں اور ٹخنوں تک پاؤں دھونا آٹھواں ہے۔ یہ سارے جو اعمال ہیں کرتے
وقت اگر خلوص نیت ہو اور انسان پاکیزگی کے لئے عمل کرتا ہے جو بدنی پاکیزگی نہیں بلکہ روحانی پاکیزگی
بھی ہے تو فرمایا اسکے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھل جاتے ہیں۔
پھر یہ کہ جس دروازے سے چاہے داخل ہو ، ہر شخص کے اپنے رجحانات ہوتے ہیں اور
بعض لوگ خاص بعض وضو کی حرکتوں کے وقت ، وضو کرتے وقت بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں تو کوئی
بعید نہیں کہ اس سے یہ مراد ہو مگر اس میں وضاحت موجود نہیں کہ ہر دروازہ سے داخل ہو کیا مراد
ہے۔ جس دروازہ سے چاہے داخل ہو جائے۔ لیکن دروازوں کے متعلق میں یہ وضاحت کردوں کہ
کوئی ایسے Gate نہیں ہیں جو جنت میں لگے ہوئے ہیں کوئی اس Gate میں سے جا رہا ہے ، کوئی
کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی جب رکوع کرے تو رکوع میں کم از کم تین بار
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیم پڑھے۔ اس طرح اس کا رکوع مکمل ہو جائے گا اور جب سجدہ کرے تو سجدہ میں
کم از کم تین بار سُبْحَانَ رَبِّي الأعلى پڑھے تو اس کا سجدہ مکمل ہو جائے گا۔ (سنن ترمذی کتاب الصلوۃ)
یہ کم سے کم مراد ہے اور زیادہ سے زیادہ وہ کثرت سے دعائیں ہیں جو رسول اللہ ہم نے
رکوع میں مانگی ہیں ، سجدہ میں بھی مانگی ہیں۔ لیکن اگر کوئی عام سادہ آدمی صرف تین دفعہ پر ہی اکتفا
کرے اور اس کے بعد سمع اللہ کے لئے کھڑا ہو جائے یعنی تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیمِ پڑھ کے
پھر تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّي الأغلى پڑھ کے پھر وہ کھڑا ہو جائے تو یہی اس کی نماز کے لئے کافی ہے اور
اگر انسان ان لفظوں پر غور شروع کر دے تو حقیقت یہ ہے کہ اسی غور میں ڈوبا رہے گا اور بہت سے
مضامین اُس پر انہی کے اندر کھلتے چلے جائیں گے۔
حضرت مولوی سرور شاہ صاحب کو قادیان میں ہم نے دیکھا کہ بہت لمبی نماز پڑھایا کرتے
تھے اور سجدہ میں جا کے بعض دفعہ لگتا تھا کہ اٹھنا ہی بھول گئے ہیں تو اس کے بعد کسی نے ان سے سوال
کیا کہ آپ سجدہ میں کتنی دفعہ سُبْحَانَ رَبِّي الا علی پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا تین دفعہ۔ اس نے کہا
تین دفعہ ؟ اتنی دیر؟ تو انہوں نے کہا جب میں ایک دفعہ سُبحان ربی الاعلیٰ کہتا ہوں تو معنوں کے
سمندر میں غوطہ مار جاتا ہوں اور وہ معنے دوہراتا رہتا ہوں، دوہرا تار رہتا ہوں اور پڑھتا صرف ایک دفعہ
سُبْحَانَ رَبِّي الاعلی ہوں۔ پھر جب دوسری دفعہ شروع کرتا ہوں تو اور معانی مجھ پر کھل جاتے ہیں
۔ پھر تیسری دفعہ پڑھتا ہوں تو اور معانی مجھے یہ کھل جاتے ہیں ۔
یہ اللہ کی شان ہے کہ آنحضرت
اس Gate میں سے جارہا ہے۔ یہ ایک روحانی تمثیلی کلام ہے صرف اور اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہﷺ نے جو فرمایا کہ تین دفعہ بھی کافی ہے تو اس تین دفعہ میں بھی بڑی وسعتیں ہیں۔
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے ہمارا شوق بڑھانے کی خاطر، توجہ دلانے کی
خاطر ان سب چیزوں کو ایک تسلسل سے بیان کیا ہے مگر ظاہری طور پر وہاں کوئی ایسے Gate نہیں
ہو نگے ۔ اسی دنیا میں ہم اپنی جنت بناتے ہیں اور وہ Gate کھول دیتے ہیں اپنے لئے۔ تو کیسی جنت
بناتے ہیں کس طرف زیادہ توجہ کرتے ہیں، کونسی نیکیاں کرتے وقت زیادہ یاد کرتے ہیں خدا تعالیٰ کو
یہ وہ مضمون ہے جو اس حدیث میں بیان ہوا ہے۔
ایک حدیث ہے حضرت فاطمتہ الزھراء رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم جب مسجد میں داخل ہونے لگتے تو یہ دعا پڑھتے : ”اللہ تعالیٰ کے نام کے
ساتھ ، اللہ کے رسول پر سلامتی ہو ۔ اے میرے اللہ ! میرے گناہ بخش اور اپنی رحمت کے دروازے
میرے لئے کھول دے۔ اور جب آپ مسجد سے نکلنے لگتے تو یہ دعا مانگتے اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اللہ
تعالیٰ کے رسول پر سلامتی ہو ۔ ۔ اے میرے اللہ ! میرے گناہ بخش اور میرے لئے اپنے فضل کے
دروازے کھول دے۔ (مسند احمد حديث فاطمة بنت رسول الله )
تو جاتے وقت رحمت کی دعا ہے، نکلتے وقت فضل کی دعا ہے۔ رحمت سے مزاور روحانی برکتیں
ہیں ساری اور فضل سے مراد روحانی برکتوں کے حصول کے بعد جو اللہ تعالی رزق کے راستے کھولتا ہے
انسان اپنے اپنے کاموں میں واپس جاتا ہے تو اس کو فضل کہا جاتا ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے کیسی
بر پر محل اور بر موقع دعائیں جانے کی الگ اور آنے کی الگ سکھائی ہیں اور ان سب میں بڑی گہری حکمت
ہے۔ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے کلام کو بہت گہری نظر سے پڑھنا چاہئے
کوئی ایک بات بھی ایسی نہیں جو کسی حکمت سے خالی ہو۔
ایک حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنن نسائی میں مذکور ہے۔ بیان کرتے
ہیں کہ آنحضرت ﷺ جب نماز شروع کرتے تو تھوڑی دیر کے لئے خاموش ہو جاتے۔ میں نے
عرض کیا یارسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں یہ آپ تکبیر اور قراءت کی خاموشی میں کیا
پڑھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں یہ دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اس
طرح دوری ڈال دے جیسے تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری ڈال دی ہے۔ اے اللہ مجھے
خطاؤں سے ایسے پاک فرما دے جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے ۔ اے اللہ ! میری
خطاؤں کو مجھ سے برف اور پانی اور اولوں سے دھوڈال۔ (سنن نسانی کتاب الطہارۃ)
ایک حدیث ہے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جو سنن ترندی سے لی گئی ہے۔ وہ
ایک حدیث ہے حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی۔ یہ ترندی سے لی گئی ہے۔
حضرت حذیفہ بن یمان روایت کرتے ہیں کہ آنحضور ما رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّي العَظِيم
پڑھا کرتے تھے اور سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّي الا علی پڑھا کرتے تھے۔ اور جب بھی کسی رحمت والی آیت
پر آتے تو توقف فرماتے اور رحمت طلب فرماتے اور جب بھی کسی عذاب والی آیت پر آتے تو توقف
فرماتے اور عذاب سے پناہ مانگا کرتے۔(سنن ترمذی کتاب الدعوات)
ایک حدیث سنن نسائی کتاب التطبیق سے لی گئی ہے۔ رفاعہ بن رافع سے مروی ہے کہ ایک
روز ہم رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے۔ رفاع بن رافع کے ساتھ رضی اللہ نہیں لکھا ہوا
یہاں مگر وہ بہر حال صحابی ہیں جو رسول اللہ ﷺ الله کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے اس لئے رضی اللہ تعالیٰ
عنہ۔ ایک روز ہم رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا تو یہ
دعا پڑھی کہ اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی، سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ - مقتدین میں
سے ایک شخص نے کہا اے ہمارے رب تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں بکثرت پاکیزہ اور مبارک
تعریفیں اس کے لئے ہیں۔ پھر جب حضور نے سلام پھیرا تو پو چھا کہ ابھی کون دعا پڑھ رہا تھا اس کی
آواز آنحضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم تک پہنچ رہی تھی۔ اس شخص نے عرض کیا میں یارسول اللہ ۔
آنحضور ﷺ نے فرمایا میں نے تمیں سے زائد فرشتوں کو دیکھا ہے وہ ان کلمات کی طرف لپک رہے
تھے اور کوشش کر رہے تھے کہ ان میں سے کون ان کو پہلے لکھتا ہے۔
اب یہاں بھی یہ مراد نہیں ہے کہ فرشتے ایک دوسرے سے لکھنے میں جلدی کر رہے تھے۔
مراد یہ ہے کہ یہ ایسے الفاظ ہیں جن کو اپنے قلب پر رسم کرنے میں جلدی کرنی چاہئے اور جس کے
قلب پر یہ نقش ہو جائیں اس کو گویا ایک نعمت عظیمہ مل گئی۔
ایک مسلم کتاب الصلوة بابُ مَا يُقَالُ في الركوع میں حدیث ہے۔ مطرف بن
عبدالله بن الشخير روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے انہیں بتایا کہ رسول
اللہ اللہ اپنے رکوع و سجود میں یہ کہا کرتے تھے : سبوح قدوس رب الملئكة والروح ميرا خدا
وہ ۔ ہے جس کی بہت زیادہ تسبیح کی جاتی ہے، وہ بہت پاک ہے اور ملائکہ اور روح کا رب ہے۔ اس سے یہ
مراد نہیں ہے کہ یہ جو تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ، سُبْحَانَ رَبِّيَ الْا علی پڑھنے کی روایت ہے جو
قطعی ہے وہ غلط ہے اور اس کی بجائے رسول اللہ عنہ بعض نمازوں میں یہ بھی پڑھا کرتے تھے۔ یہ
مراد نہیں ہے۔ غالباً حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ کی تہجد کی دعاؤں کی بات کر رہی
ہیں جن میں کثرت سے دعائیں ہوا کرتی تھیں۔ صرف سُبحان ربی الاعلیٰ نہیں بلکہ بہت سے نام
لے کے خدا کے ان ناموں کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے رحمت طلب کیا کرتے تھے۔
ایک حدیث ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی جو مسلم کتاب الصلوۃ سے لی گئی
ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ایک رات میری آنکھ کھلی تو میں
نے رسول اللہ ﷺ الله کو تم کم پایا۔ میرے دل میں یہ گمان گزرا کہ آپ کسی اور بیوی کے ہاں چلے گئے ہیں۔
چنانچہ میں نے آپ کو تلاش کیا پھر میں واپس آگئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ آپ رکوع میں، سجدہ میں وہیں
تھے اور یہ دعا کر رہے تھے سبحنَكَ وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ یعنی اے اللہ ! تو اپنی تعریف کے ساتھ
پاک ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور یہ کہتے چلے جاتے تھے دوہراتے ہوئے ، یہی بار بار دوہرا
۲۰۰۰ تا ۷ ۲ جولائی ۲۰۰۰ء
رہے تھے۔ اس پر میں نے کہا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں کسی اور حال میں تھی اور آپ
تو کسی اور حال میں ہیں۔ (صحیح مسلم کتاب الصلوة ـ باب مايقال في الركوع والسجود)
ایک حدیث صحیح مسلم کتاب التفسیر سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی اور مروی ہے
کہ رسول اللہ لہ قرآن کریم سے استنباط کرتے ہوئے رکوع و سجود میں اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے
سُبْحَانَكَ اللهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِنی ۔ اب یہ جو دعا ہے جیسا کہ اگلی حدیث سے پتہ چلے گا
یہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم تمام رکوع اور تمام بجود میں یہ نہیں کیا کرتے تھے بلکہ
در اصل اس کا ایک سورۃ سے تعلق ہے جسے سورۃ النصر کہا جاتا ہے۔ اس سورۃ کے بعد آنحضرت صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ضرور یہ دعار کوع اور سجدوں میں کیا کرتے تھے۔ چنانچہ اگلی حدیثوں میں بھی
اس کی وضاحت موجود ہے۔
صحیح مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ رسول کریم ﷺ اذا جاء
نَصْرُ اللهِ وَالفَتْحُ کے نزول کے بعد ہر نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ
الغفر لنی۔ دوسری روایت میں یہ بھی ہے سُبحَانَكَ اللهُم رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللهُمَّ اغْفِرْلي
(صحيح مسلم - كتاب تفسير القرآن سورة اذا جاء نصر الله).
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے متعلق حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی
ایک حدیث صحیح مسلم میں درج ہے کہ آپ اپنی وفات سے قبل کثرت سے یہ دعا پڑھا کرتے تھے اس
میں نماز مراد نہیں، اٹھتے بیٹھتے یہ دعا آپ کی ورد زبان تھی سُبحانَكَ وَبِحَمْدِكَ وَاسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ
إليك ۔ اے اللہ پاک ہے تو اپنی حمد کے ساتھ اور میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیری طرف
جھکتا ہوں۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا بیان کرتی ہیں۔ میں نے عرض کی یارسول اللہ ا یہ
کیا کلمات ہیں جو آپ نے اب کہنے شروع کر دئے ہیں۔ اس پر آنحضرت الله ﷺ نے فرمایا میری امت
میں میرے لئے ایک علامت ٹھہرائی گئی ہے یعنی سورۃ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالفَتح کا نزول اور جب میں
یہ دیکھوں تو یہ دعا کیا کروں۔ مراد یہ ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اس سورۃ کے نزول
کے بعد بکثرت کشف وہ نظارے دکھائے گئے تھے جس میں جوق در جوق لوگ فوج در فوج اسلام میں
داخل ہو نگے اور اس مناسبت سے آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے خصوصاً آخری ایام میں
بکثرت یہ دعائیں پڑھی تھیں۔
مسلم کتاب الصلوۃ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت ہے کہ رسول اللہ
ے سجدہ میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے : اے اللہ میرے سارے چھوٹے بڑے، اگلے پچھلے، ظاہر و باطن
گناہ مجھے بخش دے۔
یہاں بھی جو تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّي الا علی پڑھنا ہے یہ اس کے علاوہ اور بھی بہت کثرت
سے دعائیں کیا کرتے تھے رسول اللہ ، یہ ان میں سے ایک ہے اور آپ کے سجدے بعض دفعہ اتنے
طویل ہوتے تھے کہ ایک انسان کی تہجد کی ساری نماز بھی اتنی طویل نہ ہوگی جتنے آپ کے سجدے
طویل ہو جایا کرتے تھے ۔ بعض دفعہ آپ کے قیام اپنے طویل ہوا کرتے تھے کہ کھڑے کھڑے پاؤں
سوج جایا کرتے تھے اور رسول اللہ على الله ﷺے دعاؤں میں مگن ، مصروف سوچتے بھی نہیں تھے کہ آپ کو
کیا تکلیف ہو رہی ہے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت سنن ابن ماجہ میں مروی ہے کہ رات
کی نماز میں آنحضرت علے سجدوں کے درمیان میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے : اے میرے رب مجھے بخش
دے، مجھ پر رحم فرما، میری اصلاح فرما، مجھے رزق عطا فرما اور میر ارفع فرما۔
نماز میں قیام، رکوع، سجود کی دعائیں ایک لمبی حدیث ہے حضرت علی بن ابی طالب رضی الله
تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔ اس میں تقریباً ساری نماز پڑھنے کا طریقہ حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے
بیان کیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت کے حوالہ سے پہلے تو وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِی
فَطَرَ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ یعنی نیت اور عام طور پر ہماری کتابوں میں چونکہ اصل الفاظ إِنِّي وَجَّهْتُ
قرآن کریم میں درج ہیں اس لئے انہی سے شروع کرتے ہیں حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم نیت باندھتے وقت جتنی بھی حدیثیں میں نے دیکھی ہیں ان میں صرف وَجَّهْتُ پڑھا کرتے
تھے۔ تو اس کو یاد رکھیں کہ نمازوں میں جہاں بھی چھپی ہوئی ہے وہاں بھی آئندہ درستی ہو۔ وَجَّهْتُ
وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ میں اپنی توجہ خالص کرتے ہوئے اس ذات کی طرف رجوع
کرتا ہوں جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے۔ اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔
إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔ اس کے بعد یہ بھی ثابت
ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم یہ دعا بھی مانگا کرتے تھے کہ یقینا میری نماز، میری قربانی
، میری زندگی اور میری موت اللہ ہی کے لئے ہے جو رب العالمین ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے
اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔
پھر آنحضور صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم جو دیر تک توقف کیا کرتے تھے تکبیر کے بعد تو یہ
دعائیں بھی ساتھ مانگا ........ کرتے تھے۔ سب کے لئے تو اس کی اتنی توفیق نہیں ہو سکتی مگر رسول اللہ
اللہ کا نہ دستور تھا کہ بعض دفعہ تکبیر کے بعد بہت لمبا توقف کیا کرتے تھے اور کثرت سے اس میں
دعائیں کیا کرتے تھے۔ ایک یہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ کی دعا لکھی ہے: اے اللہ تو ہی
بادشاہ ہے تیرے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں۔ تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ۔ میں نے اپنی
جان پر ظلم کیا اور میں اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ پس تو مجھے میرے سارے گناہ بخش دے
کیونکہ تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کا بخشنے والا نہیں ۔ اور اخلاق حسنہ کی طرف میری راہنمائی فرما
اور اخلاق حسنہ کی طرف راہنمائی کرنے والا تیرے سوا کوئی نہیں۔ اور اخلاق سینة کو مجھ سے دور رکھ
اور اخلاق سینه یعنی برے اخلاق کو تیرے سوا کوئی مجھے سے دور نہیں کر سکتا۔ میں تیرے حضور حاضر
ہوں۔ اور تمام تر سعادتیں اور تمام ترخیر تیرے ہاتھوں میں ہی ہے۔ اور شر تیری طرف سے نہیں ہے
یعنی شر بھی انسان ہی پیدا کرتا ہے وہ اللہ تعالی پیدا نہیں کرتا۔ وہ خدا تعالیٰ نے جو نیکی کی تعلیم دی ہے
اس سے ہٹنے کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے جیسے سورج سایوں کا ذمہ ار تو نہیں ہے مگر جو سورج کی روشنی
کے درمیان کوئی چیز حائل ہو جائے اس کا نفس اس میں حائل ہو جاتا ہے تو اس سے پیچھے جو اندھیرا ہے
وہ اس کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے تو یہ باریک نکتہ ہے جو حضرت رسول اللہ علیہ نے یہاں بیان فرمایا
ہے اور شر تیری طرف سے نہیں ہے۔ میں تجھ سے ہوں اور تیری طرف مائل ہوں تو برکتوں والا اور
بلندشان والا ہے۔ میں تجھ سے مغفرت کا طلب گار ہوں اور تیری طرف جھکتا ہوں۔
جب آپ رکوع فرماتے تو یہ دعا کرتے اے اللہ میں تیری خاطر یہ رکوع کرتا ہوں اور تجھ پر
ہی ایمان رکھتا ہوں اور اپنا آپ تیرے سپرد کرتا ہوں۔ میرے کان ، میری آنکھیں، میرا دماغ اور
میری ہڈیاں اور میرے اعصاب تیرا خشوع اختیار کرتے ہیں۔ جب آپ رکوع سے کھڑے ہوتے تو
کہتے اے اللہ ! اے ہمارے رب! تیری حمد ہو زمین بھر اور آسمان بھر اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان
ہے اس کے برابر بھی۔ اور جو کچھ تو پیدا کرنے والا ہے، آئندہ جو پیدا ہونے والا ہے اتنی ہی حمد بھی
تیری ہو۔ اور جب آپ سجدہ کرتے تو یہ کہتے اے اللہ ! میں تجھے ہی سجدہ کرتا ہوں اور تجھ پر ہی ایمان
لاتا ہوں اور میں اپنا آپ تیرے سپرد کرتا ہوں اور میرا چہرہ اس ذات کے حضور سر بسجود ہے جس نے
اس کو پیدا کیا اور اس کو مناسب شکل دی اور اس میں کان اور آنکھیں بنائیں۔ برکت والا ہے اللہ جو کہ
پیدا کرنے والوں میں سے سب سے بہترین پیدا کرنے والا ہے۔
پھر آپ تشہد اور سلام پھیرنے کے درمیانی وقت میں یہ دعا کرتے تھے ۔ اے اللہ ! جو
خطائیں میں کر چکا ہوں اور جو کرنے والا ہوں یعنی رسول اللہ ﷺ نے نہیں کیں مگر انکساری کی حد
ہے کہ آپ آئندہ کے لئے بھی اللہ ہی سے پناہ مانگتے تھے تا آئندہ کسی قسم کی کوئی خطا سر زدنہ ہو۔ بہت
اونی لوگ ہیں ہم، ہمیں تو کثرت سے اس چیز کو یاد رکھنا چاہئے کہ جو خطائیں میں کرنے والا ہوں ان
سے بھی در گزر فرما اور جو میں نے ظاہر کیا ہے اور جو میں نے مخفی طور پر کیا ہے اور جو میں زیادتی کر چکا
ہوں تو مجھے بخش دے اور جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ تو ہی مقدم ہے اور تو ہی مؤخر ، تیرے سوا کوئی
معبود نہیں۔ (صحیح مسلم کتاب الصلوة ـ باب الدعاء في صلوة الليل وقيامه)
حطان بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ جب کوئی قعدہ کی حالت میں ہو اس
کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ پہلے وہ یہ دعا پڑھے التَّحِيَّاتُ لِلهِ وَالطَّيِّبَاتُ وَالصَّلَواتُ لِلهِ السَّلام
التَّحِيَّاتُ الصَّلَوَاتُ ۔ عام طور پر ہم الصَّلَواتِ وَالطَّيِّبات پڑھتے ہیں مگر یہ حدیث جو میرے
سامنے ہے اس میں بیچ میں واؤ نہیں ہے یعنی صلوٰۃ اور طیبات دونوں صفت موصوف ہیں یا ایک
دوسرے کا بدل ہیں۔ السّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى
عِبَادِ اللهِ الصَّلِحِيْنَ . أَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ
وَرَسُولُهُ۔ ترجمہ یہ ہے: تمام تحیات اللہ کے لئے ہیں۔ تمام پاکیزہ تعریفیں جو نمازیں ہی ہیں یعنی سب
پاکیزہ تعریفیں جو ہیں وہ اصل میں نماز ہی ہے، نماز ہی میں ساری پاکیزہ تعریفیں ہوتی ہیں۔ اے نبی تجھ
پر اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہیں۔ ہم پر سلامتی ہو اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی۔ میں گواہی
دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ
محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ (سنن نسائی کتاب التطبيق)
ایک حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، مسلم کتاب الذکر سے لی گئی
۲۰۰۰ تا ۷ ۱۲ جولائی ۲۰۰۰ء ) 7(
ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ نے آنحضرت ﷺ سے
عرض کی کہ مجھے کوئی ایسی دعا سکھائیں جسے میں نماز میں پڑھا کروں۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: "یہ
دعا پڑھا کرو کہ اے اللہ ! میں نے اپنے نفس پر بہت ظلم کیا اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔
پس تو اپنی جناب سے مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر ۔ یقینا تو بہت بخشنے والا اور بہت رحم کرنے والا
ہے“۔ یہ دعا عربی میں ہے مگر جن لوگوں کو عربی نہیں آتی وہ دعا کا ترجمہ اپنی زبان میں یا درکھ کر اس
کو پڑھ سکتے ہیں۔
بخاری کتاب احادیث الانبیاء سے ایک روایت لی گئی ہے ۔ حضرت عبدالرحمن بن
ابولیلی بیان کرتے ہیں کہ مجھے کعب بن عجرہ ملے اور کہا کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں جسے میں
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے سنا ہے۔ کعب بن اجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ صحابی تھے۔
میں نے کہا ہاں مجھے وہ تحفہ ضرور دیجئے۔ تب انہوں نے کہا ہم نے رسول اللہ اللہ سے پوچھا یا رسول
اللہ ! آپ اہل بیت پر درود بھیجنے کا کیا طریق ہے جبکہ اللہ تعالٰی نے ہمیں آپ پر سلام بھیجنے کا طریق تو
سکھا دیا ہے۔ آپ نے فرمایا یہ دعا کیا کرو کہ اے اللہ محمد اور اس کی آل پر درود بھیج۔ یہ جو ہم اللهُمَّ صَلَّ
عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلى ال ِإبْرَاهِيمَ - التَّحِيَّات كے
بعد پڑھتے ہیں یہ دعا ساری سنائی۔ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى
إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى الى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ -
ایک حدیث بخاری سے لی گئی ہے۔ عمرو ابن السلیم الزرقی سے مروی ہے کہ ابو حمید
الساعدی نے انہیں بتایا۔ ابو حمید الساعدی یقیناً صحابی ہیں۔ یہاں رضی اللہ لکھنا بھول گیا ہے لکھنے والا،
ابو حمید الساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے آنحضرت ﷺ سے عرض کی کہ اے
اللہ کے رسول ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں۔ آپ نے فرمایا: یوں کہا کرو ، اے اللہ! محمد اور آپ کی
ازواج اور آپ کی اولاد پر درود بھیج جیسا کہ تو نے ابراہیم کی آل پر درود بھیجا۔ اے اللہ محمد اور آپ کی
ازواج اور آپ کی اولاد پر برکتیں نازل فرما۔ یہاں آل میں خصوصیت سے ازواج کو پیش نظر رکھا
گیا ہے۔ بعض لوگ مثلاً شیعہ کہتے ہیں کہ آل سے مراد محض آپ کی بیٹی اور اولاد ہے یہ روایت
قطعیت کے ساتھ ان کا رد کرتی ہے۔ جب آل کہتے ہیں تو ساری ازواج مطہرات اس میں شامل ہوتی
ہیں۔ جیسا کہ تو نے ابراہیم کی آل پر برکتیں نازل کیں۔ یقینا تو صاحب حمد اور بزرگی والا ہے۔
(صحیح بخاری کتاب احادیث الانبياء)
نماز کے بعد کی دعا۔ یہ سنن ابی داؤد سے حدیث لی گئی ہے۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ
تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے ان کو ہاتھ سے پکڑا اور فرمایا: "اے معاذ اللہ کی قسم
میں تم سے محبت کرتا ہوں“۔ بڑے خوش نصیب تھے معاذ اللہ کی قسم میں تم سے محبت کرتا ہوں"
دو دفعہ فرمایا۔ پھر آپ نے فرمایا: ” معاذ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ نماز کے بعد یہ دعا چھوٹنے نہ
پائے کہ اے میرے اللہ ! میری مدد فرما کہ میں تیر اذکر کروں، تیرا شکر کر سکوں اور عمدگی کے ساتھ
تیری عبادت کر سکوں۔ (سنن ابی داود کتاب الصلوة) اللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكرِك وَحُسن
عِبَادَتِكَ۔ یہ الفاظ ہیں، چند الفاظ ہیں جو خوب اچھی طرح یاد ہو جانے چاہئیں۔ نماز کے بعد یہ ذکر جو
ہے مختصر اور بہت گہر اذکر ہے اللهُمَّ أَعِنِّی عَلى ذِكْرِكَ وَشُكرِ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
ایک حدیث ہے حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ۔ وہ مسلم کتاب المساجد میں مروی
ہے۔ آپ نے اس کے علاوہ جو ابھی گزری ہے اللهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسن
عِبَادَتِك، اس کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ اللّهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ
وَالْإِكْرَامِ۔ یہ پڑھا کرتے تھے کہ اے اللہ تو سلامتی والا ہے، سلامتی تیری طرف سے ہی ملتی ہے۔
اے اللہ جلال اور عزتوں کے مالک خدا تو بہت برکت والا ہے۔ یہ دونوں دعائیں میں نے حضرت حکیم
فضل الرحمن صاحب سے جو افریقہ کے بہت ہی قربانی کرنے والے مبلغ تھے ان سے سیکھ لی تھیں
کیونکہ اکثر نماز میں میں ان کے ساتھ ہی بیٹھا ہوتا تھایا جب بھی بیٹھا ہو تا تھا تو وہ اونچی آواز میں یہ
دونوں دعائیں پڑھا کرتے تھے ۔ - اَللهُمَّ انْتَ السَّلامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يا ذَاالجَلَالِ
وَالْإِكْرَامِ، ، اور اس کے بعد اللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
ایک حدیث بخاری کتاب الدعوات سے لی گئی ہے، مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے
غلام و ژاد بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ نے معاویہ بن سفیان کی طرف لکھ بھیجا کہ آنحضرت ﷺ ہر
نماز کے بعد جب سلام پھیرتے تو یہ دعا کیا کرتے تھے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے جس کا
کوئی شریک نہیں۔ حکومت اسی کی ہے ، ہر تعریف اسی کو زیبا ہے ، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے میرے
اللہ جو چیز تو عطا فرمائے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جس چیز کو تو روک رکھے کوئی اسے عطا کرنے
والا نہیں۔ کسی صاحب عظمت کو اس کی عظمت تیرے بالمقابل کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔
اب یہاں آنحضرت ﷺ کی جو دعائدہ کو رہے ہر نماز کے بعد دوسری بہت سی مستند روایات
سے پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ ﷺہ نماز کے بعد اتنا لمبا عرصہ نہیں بیٹھا کرتے تھے۔ اور انتَ السَّلَامُ
وَمِنْكَ السَّلَامُ اور أَعِنِّى عَلى ذكرك وشكرك يہ دعائیں تو لازماً پڑھی جاسکتی تھیں اس عرصہ میں۔
تو یہ ضروری نہیں کہ ہر نماز میں رسول اللہ ﷺ یہ دعا پڑھتے ہوں۔ ہو سکتا ہے آپ کی ذاتی نمازیں جو
گھر پر ہوتی تھیں ان کے بعد آپ یہ دعا کرتے ہوں۔
نماز کے بعد کی ایک اور دعا مسلم کتاب الصلواۃ میں درج ہے۔ حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم یہ پسند کرتے تھے کہ
آپ کے دائیں طرف ہوں تا کہ آپ ہماری طرف اپنا چہرہ کر کے متوجہ ہوں۔ چہرہ تو آپ بائیں
طرف بھی کیا کرتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ سب سے پہلا سلام جو رسول اللہ ﷺ کا ہمیں پہنچے وہ دائیں
طرف چونکہ ہوتا ہے اس لئے ہم وہاں بیٹھے ہوں۔ وہ کہتے ہیں میں نبی ﷺ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنتا
تھارَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ أَوْ تَجْمَعُ عِبَادَكَ۔ اے میرے رب ! مجھے اس روز جب تو اپنے
بندوں کو مبعوث کرے گا یا جمع کرے گا اپنے عذاب سے بچانا۔
تو یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ مختلف نمازوں کے بعد کئی مختصر دعائیں پڑھا
کرتے تھے، کبھی کوئی کبھی کوئی۔ تو یہ جو ہے کہ ہر نماز کے بعد یہ درست نہیں۔ ہر نماز کے بعد تو
اور بہت سی دعائیں قطعیت کے ساتھ ثابت ہیں۔ پس ان میں سے ایک یہ بھی ہے۔
ایک روایت الترندی کتاب الصلوۃ سے لی گئی ہے۔ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ
عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت نے جب رات کو نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے پھر یہ دعا
پڑھتے سُبْحَانَكَ اللهُم وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ - اب یہ رات
کے وقت صرف بیان کیا گیا ہے۔ اب سارے مسلمان جانتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم سورۃ فاتحہ کی تلاوت سے پہلے ہمیشہ یہ دعا کیا کرتے تھے۔ تو مختلف راویوں نے مختلف وقتوں میں
رسول اللہ ﷺ کو دیکھا اور آپ کی دعائیں سنیں اور جس نے رات کو دیکھا وہ یہی سمجھتا رہا کہ رات
کو کیا کرتے تھے۔ حالانکہ آنحضور ﷺ ہر نماز میں بلا استثناء یہ دعائیت کے بعد کیا کرتے تھے سُبحانَكَ
اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ ۔ پھر آپ پڑھتے اللهُ اكْبَر
گھیرا۔ اب یہ بھی سننے والے نے اس طرح بنا ہو گا مگر رسول اللہ ﷺ کا دستور نہیں تھا کہ ہمیشہ یہی
پڑھا کرتے۔ پھر آپ پڑھتے میں مردود شیطان سے اور اس کے وساوس سے اور اس کے نفخ و نفس سے
سمیع علیم اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
ایک حدیث سنن النسائی کتاب قيام الليل وتطوع النھار میں درج ہے۔ حضرت
عاصم بن حمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ
تعالٰی عنہا سے پوچھا کہ آنحضرت معہ قیام اللیل کی ابتداء میں کیا پڑھا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا تو
نے مجھ سے ایسی بات پوچھی ہے جو تجھ سے پہلے کبھی کسی نے نہیں پوچھی۔ قیام اللیل سے پہلے
آنحضرت دس دفعہ اللہ اکبر کہتے اور دس دفعہ الحمد للہ کہتے اور دس دفعہ سُبْحَانَ اللہ کہتے
اور دس دفعہ لَا إِلهَ إِلَّا الله کہتے اور دس دفعہ استغفر الله کہتے اور یہ دعا کرتے کہ اے اللہ مجھے بخش
دے اور مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق دے اور مجھے تندرستی عطا فرما۔ میں قیامت جگہ کی تنگی سے
تیری پناہ مانگتا ہوں۔
اب یہ نماز سے پہلے کی دعائیں ہیں جو رسول اللہ علیہ نیت باندھنے سے پہلے دعائیں
کیا کرتے تھے ۔ چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے، جو رسول اللہ علے اپنے لئے دعا مانگتے تھے وہی حضرت عائشہ
نے ہمیں یہ کہہ کر سکھائی ہے کہ پوچھنے والے سے پہلے کسی نے یہ نہیں پوچھا تھا کہ رسول اللہ میں صلى الله نے
نماز کی نیت باندھنے سے پہلے کیا پڑھا کرتے تھے ۔ پس یہ وہ دعائیں ہیں جو رسول اللہ صلى علہ الله نماز سے
پہلے پڑھا کرتے تھے۔
ایک حدیث ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی کہ آنحضرت یہ رات کے
وقت قرآن کریم کے سجدوں میں یہ پڑھا کرتے تھے۔ میرے چہرہ نے سجدہ کیا اس ذات کو جس نے
۲۰۰۰ تا نے ہر جولائی ۲۰۰۰ء
اسے پیدا کیا اور اپنی طاقت اور قوت سے اس کے کان اور آنکھیں بنائیں۔ اب سجدوں کے وقت یہ
بھی سوچنا چاہئے جب کہتے ہیں سُبْحَانَ رَبِّي الأغلى تورب وہ ہے جس نے بہترین تربیت کر کے بلند
تر مقامات تک پہنچایا۔ کس طرح خاک کو خدا تعالیٰ نے حیرت انگیز طور پر اٹھایا اور آنکھیں بنائیں
اور ہونٹ بنائے اور کان بنائے۔ یہ ساری چیزیں رب الاعلیٰ کے اندر ہی مخفی ہیں اور اس پر غور کیا
جائے تو یہ ساری باتیں کھل جاتی ہیں۔
الترمذی کتاب الصلوۃ میں ایک حدیث حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے مجھے دعائیہ کلمات سکھائے جنہیں میں وتروں میں پڑھتا ہوں۔ وتروں میں جو
دعائے قنوت ہے یہ وہ نہیں ہے۔ یہ حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ مجھے دعائیہ
کلمات سکھائے جنہیں میں وتروں میں پڑھتا ہوں یعنی حضرت حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ وتروں میں
پڑھتے ہیں اور وہ کلمات یہ ہیں اے اللہ ! جن لوگوں کو تو نے ہدایت دی ہے ان کے ساتھ مجھے بھی
ہدایت دے اور جن لوگوں کو تو نے صحت وعافیت عطا فرمائی ہے ان کے ساتھ مجھے بھی صحت و عافیت
عطا فرما اور جن کا تو ولی ہو گیا ہے ان کے ساتھ میرا بھی ولی بن جا اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس
میں برکت عطا فرما اور جس بات کا تو نے فیصلہ فرمار کھا ہے اس کے شر سے مجھے بیچا۔ یقینا تو ہی فیصلہ کی
قدرت رکھتا ہے اور تیری مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا اور جس کا تو ولی بن جائے وہ کبھی
ذلیل نہیں ہو تا۔ اے ہمارے رب! تو بہت برکتوں والا اور بہت بلند ہے۔
اب میں آخر پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔ فرماتے ہیں:
موٹی بات ہے کہ قرآن شریف میں لکھا ہے اُدْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ اخلاص سے خدا
تعالیٰ کو یاد کرنا چاہئے اور اس کے احسانوں کا بہت مطالعہ کرنا چاہئے۔ چاہئے کہ اخلاص ہو ، احسان ہو
اور اس کی طرف ایسا رجوع ہو کہ بس وہی ایک رب اور حقیقی کار ساز ہے۔ عبادت کے اصول کا خلاصہ
اصل میں یہی ہے کہ اپنے آپ کو اس طرح سے کھڑا کرے کہ گویا خدا کو دیکھ رہا ہے۔ اور یا یہ کہ خدا
اسے دیکھ رہا ہے۔ ہر قسم کی ملونی اور ہر طرح کے شرک سے پاک ہو جاوے اور اسی کی عظمت اور اس کی
ربوبیت کا خیال رکھے۔ ادعیہ ماثورہ اور دوسری دعائیں خدا سے بہت مانگے اور بہت توبہ و استغفار کرے
اور بار بار اپنی کمزوری کا اظہار کرے تاکہ تزکیہ نفس ہو جاوے اور خدا سے سچا تعلق ہو جاوے اور اس کی
محبت میں محو ہو جاوے“۔ (الحکم جلد نمبر ۳۸ بتاریخ ۲۴/اکتوبر۱۹۰۷ء)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں: یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے
کہ دعا جو خدا تعالیٰ کے پاک کلام نے مسلمانوں پر فرض کی اس کی فرضیت کے چار سبب ہیں۔ ایک یہ
کہ تاہر ایک وقت اور ہر ایک حالت میں خدا تعالیٰ کی طرف رجوع ہو کر توحید پر پختگی حاصل ہو کیونکہ
خدا سے مانگنا اس بات کا اقرار کرنا ہے کہ مرادوں کا دینے والا صرف خدا ہے“۔
پس نمازوں کے بیچ میں بھی یہی فکر انسان کو دامنگیر رہے اور نمازوں کے دوران بھی کہ
ہماری سب مرادیں صرف ایک خدا سے پوری ہونگی ۔
دوسرے یہ کہ تادعا کے قبول ہونے اور مراد کے ملنے پر ایمان قوی ہو ۔ اور کامل یقین ہو
کہ میں جو دعائیں کرتا ہوں وہ ضرور اللہ کے حضور مقبول ٹھہریں گی۔
تیسرے یہ کہ اگر کسی اور رنگ میں عنایت الہی شامل حال ہو تو علم اور حکمت زیادت
پکڑے"۔ اب کسی اور رنگ میں عنایت الہی شامل ہو سے مراد یہ ہے کہ بعض دفعہ دعائیں من و عن
اسی طرح قبول نہیں ہوا کرتیں جیسا کہ انسان مانگتا ہے اور حکم یہ ہے کہ پورے یقین کے ساتھ
مانگے۔ تو مراد یہ ہے کہ اگر اللہ کی شان یہ چاہے اللہ کی حکمت بالغہ یہ پسند کرے کہ جو چیز مانگی جارہی
ہے وہ اس کے لئے درست نہیں اُس صورت میں کسی اور رنگ میں اللہ تعالیٰ کی عنایت شامل ہو یعنی
یقین کامل جو ہے وہ بہر حال ہے وہ پوراہو کے رہے گا۔ اللہ کی طرف سے اس کی دعائیں اور رحمتوں اور
اور رنگ میں مقبول ہو جائیں گی جو اس کے لئے بہتر ہیں۔ تو اس صورت میں علم اور حکمت ترقی
کرے۔ اس پر غور کرے کہ خدا نے کیوں مجھے اس دعا کی مقبولیت کی بجائے جو میں نے مانگی تھی کچھ
اور دیا ہے تو اس کو حکمت سمجھ آجائے گی اور اس کا علم اس سے بہت ترقی کرے گا۔
چوتھے یہ کہ اگر دعا کی قبولیت کا الہام اور رؤیا کے ساتھ وعدہ دیا جائے اور اسی طرح ظہور
میں آوے تو معرفت الہی ترقی کرے اور معرفت سے یقین اور یقین سے محبت اور محبت سے ہر ایک
گناہ اور غیر اللہ سے انقطاع حاصل ہو جو حقیقی نجات کا ثمرہ ہے"۔ (ایام المصلح)۔ بعض لوگوں کو اللہ
تعالٰی الہاما یہ بتا دیتا ہے رویا کے ذریعہ خوشخبری دیتا ہے کہ ایسا ہو کے رہے گا۔ جب وہ اسی طرح ہو
جاتا ہے تو پھر حقیقی اللہ کی معرفت ترقی کرتی ہے اور یقین سے انسان کا دل بھر جاتا ہے اور اس یقین
کے نتیجہ میں پھر محبت کی طرف دل مائل ہوتا ہے اور خدا کی محبت کی طرف لپکتا ہے اور پھر اسی محبت
الہی کے نتیجہ میں ہر غیر اللہ سے انقطاع ہو جاتا ہے اور گناہوں سے نفرت ہو جاتی ہے جو حقیقی نجات کا
شمرہ ہے۔
اب آخری اقتباس ملفوظات جلد اول سے میں یہ پڑھ کے سناتا ہوں۔ و, یہ بچی بات ہے کہ جو
شخص اعمال سے کام نہیں لیتا وہ دعا نہیں کرتا بلکہ خدا تعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے"۔
اب یہ یاد رکھو دعائیں بہت کرو مگر اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی کرو جو صرف دعا کے اوپر
سمجھتے ہیں کہ انحصار اس حد تک ہے کہ مجھے عمل کی ضرورت نہیں، محنت کی ضرورت نہیں تو وہ شخص
جھوٹا ہے۔ اور یہ بھی اس کے نفس کا تکبر ہے کہ وہ خدا جس نے اسباب کو پیدا کیا ہے ذرائع اختیار
کرنے کا حکم دیا ہے وہ اس بندے کو کوئی بہت ہی بڑا سمجھتا ہے جس کو ذریعوں کی ضرورت ہی کوئی
نہیں۔ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے بڑا تو کوئی نہیں ہو سکتا جس سے خدا
نے ایسا پیار کیا کہ کسی اور نبی سے ایسا پیار نہیں کیا اس کے باوجود آپ دعاؤں کے علاوہ سب ذرائع
اختیار کرتے تھے۔ کوئی ذریعہ بھی ایسا نہیں تھا جس سے مقصد پورا ہو سکتا ہو اور آپ نے اختیار نہ کیا
ہو۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ”یہی معنے اس دعا کے ہیں۔ پہلے
لازم ہے کہ انسان اپنے اعتقاد اعمال میں نظر کرے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ اصلاح اسباب
کے پیرایہ میں ہوتی ہے ۔ وہ کوئی نہ کوئی ایسا سبب پیدا کر دیتا ہے جو اصلاح کا موجب ہو جاتا
ہے (ملفوظات جلد اول صفحہ (۱۸)۔ اب یہ بھی ایک بار یک کلام ہے مطلب یہ ہے کہ اسباب کی جو
توفیق ملتی ہے وہ بھی دعا سے ہی ملتی ہے تو ذریعہ اختیار کرنا ضروری ہے مگر یہ انسان سوچے کہ وہ ذریعے
بھی تو خدا ہی نے مہیا کئے ہیں، جس کو اللہ ذریعہ مہیا نہیں کرتا وہ بیچارہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ تو اس کی
نہ دعا ر ہی نہ اسباب رہے۔ پس دعا یہ حقیقی زور دو اور دعا یہ کرو کہ اللہ میری دعا کی قبولیت کے لئے مجھے
وہ بچے ذرائع بھی عطا کر جن کی اتباع کے ذریعہ مجھے میرا مقصد حاصل ہو جائے۔