The Holy Prophet's (sa) Prayers for Various People and Nations

Friday Sermon, 30 June 2000: The Holy Prophet's (sa) Prayers for Various People and Nations

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض صحابہ، افراد اور قبائل کے حق میں کی جانے والی خصوصی دعاؤں اور ان کے معجزانہ قبولیت کے واقعات بیان فرمائے ہیں۔ آپ نے احادیث کی روشنی میں بیماریوں سے شفا، کھانے میں برکت، علم و حکمت کی عطا، اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی والدہ اور قبیلہ دوس کی ہدایت جیسے احوال کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات پیش کرتے ہوئے سچی دعا کی تاثیر اور قبولیتِ دعا کے لیے تقویٰ کی بنیادی اہمیت کو واضح فرمایا۔

موضوعات: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں، قبولیتِ دعا کے معجزات، فضائل صحابہ کرام، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، تقویٰ اور حقیقتِ دعا

خطبه جمعه
جو شخص روح کی سچائی سے دعا کرتاهی ممکن نهیں که
وہ حقیقی طورپر نامراد رہ سکے
بعض افراد اور بعض اقوام کودی گئی آنحضرت صلی الله عليه وعلى آله وسلم کی خصوصی دعاؤں کا تذکرہ
(انڈونیشیا کی سرزمین پر حضرت امیر المومنین ایدہ الله کا دوسرا خطبه جمعه
خطبہ جمعہ ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۳۰/ جون ۳۰۶۲۰۰۰ ر احسان ۱۳۷۹ء هجری شمسی بمقام بمقام پارنگ۔ جکارتہ، انڈونیشیا
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
چشم کا عارضہ تھا۔ آپ کی آنکھوں کے اچھا ہونے سے متعلق حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين - -
اهدنا الصراط المستقيم – - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
أَدْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً . . إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ . وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ
بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوْهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَةَ اللهِ قَرِيْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ )
(سورة الاعراف آیات (۵۷،۵۶)
اپنے رب کو عاجزی کے ساتھ اور مخفی طور پر پکارتے رہو۔ یقینا وہ حد سے تجاوز کرنے
والوں کو پسند نہیں کرتا۔ اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فسادنہ پھیلاؤ اور اُسے خوف اور طمع کے
ساتھ پکارتے رہو۔ یقینا اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب رہتی ہے۔
یہ وہی سلسلہ ہے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی دعاؤں کا ذکر جو
اس خطبہ میں اختتام پذیر ہو گا اور اس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بہت سی دعائیں
ایسی ہیں جو بعض افراد کو دی گئی ہیں اور بعض ایسی ہیں جو قوموں کو بھی دی گئی ہیں اور اب میں ان کا ذکر
شروع کرتا ہوں حدیث کے بیان سے۔ پھر اس کے بعد انشاء اللہ آخر پہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے چند اقتباسات پیش کروں گا۔
پہلی حدیث حضرت عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ کے لئے دعا کے تعلق میں الترندی کتاب
المناقب سے لی گئی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ
نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ جب سوموار کا روز ہو تو تم اپنی اولاد کے
ساتھ میرے پاس آنا میں تمہارے لئے دعا کروں گا جس کے ذریعہ اللہ تمہیں اور تمہاری اولاد کو نفع
پہنچائے گا۔ پھر اس روز ہم ان کے ساتھ آنحضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ آنحضور
نے ہمیں ایک چادر اوڑھائی اور دعا کی: اے اللہ! عباس اور اس کی اولاد کو ایسی ظاہری و باطنی
مغفرت عطا کر جو کوئی گناہ باقی نہ چھوڑے۔ اے اللہ اسے اپنی اولاد کے درمیان سلامت رکھیو۔
ایک دوسری حدیث سنن ابن ماجہ سے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی مروی ہے۔ حضر
ت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ نے مجھے ہی میں قاضی مقر فرمایا تومیں
نے عرض کی کہ یارسول اللہ آپ مجھے قاضی بنا کر بھیج رہے ہیں، ایک نوجوان آدمی ہوں میں ان میں
فیصلہ کیا کروں گا جبکہ مجھے فیصلہ کرنا نہیں آتا۔ یہ حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی انکساری تھی ورنہ
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے فیصلے تو بہت عظیم الشان ہوا کرتے تھے مگر اس انکساری کے ساتھ
محمد رسول اللہ ﷺ کی دعانے پھر سونے پر سہاگہ کا کام کیا۔ حضرت علی کہتے ہیں کہ آنحضور ﷺ نے
اپنا ہاتھ میرے سینہ پر رکھا اور فرمایا : "اللَّهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ وَ نَبَتْ لِسَانَهُ۔ اے اللہ اس کے دل کی
رہنمائی فرما اور اس کی زبان کو ثبات عطا کر ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ آنحضور عليه نے
کی اس دعا کے بعد دو فریقوں کے درمیان فیصلہ کرتے وقت میں کبھی شک میں مبتلا نہیں ہوا۔
(سنن ابن ماجه ، کتاب الاحكام - باب ذكر القضاة)
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی آنکھیں بچپن سے ہی دُکھا کرتی تھیں۔ آپ کو آشوب
صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا ایک عظیم الشان معجزه حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت سلمہ بن اکوع،
حضرت. سہیل بن سعد تین چشم دید گواہوں سے مروی ہے کہ غزوہ خیبر میں جب آنحضرت علیہ نے
علم عطا فرمانے کے لئے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو طلب فرمایا تو معلوم ہوا کہ ان کی آنکھیں
شدید دکھ رہی ہیں۔ تو گوی عارضہ تو تھا پرانا لیکن وقتافوقتا زور مارا کر تا تھا۔ اور ان دنوں آنکھیں بہت
شدید دکھ رہی تھیں۔ اور جیسا کہ مسند احمد بن حنبل میں ہے ایسا سخت یہ عارضہ تھا کہ ایک صاحب
سلمہ بن اکوع ان کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ لائے تھے۔ آپ نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعاب دہن ڈالا
اور دم کر دیا۔ وہ اسی وقت اچھی ہو گئیں۔ ایسا معلوم ہو تا تھا کہ ان کی آنکھوں میں کبھی درد تھا ہی
نہیں۔ (صحیح بخاری کتاب المغازی باب غزوہ خیبر و مناقب علی
ایک روایت الترندی کتاب المناقب سے لی گئی ہے۔ حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا
بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے ایک لشکر روانہ کیا جس میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ شامل
تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کرتے ہوئے سنا کہ : اے اللہ! مجھے
وفات نہ دینا جب تک کہ مجھے علی دوبارہ دکھانہ دے۔ پس آنحضرت ﷺ کے وصال کے بعد بھی
حضرت علی زندور ہے اور آپ کی دعا ہی کا یہ خاص معجزہ تھا۔
عام طور پر لوگ یہ پوچھا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو معجزے
بعض بتائے جاتے ہیں کہ خوراک میں بہت برکت پڑگئی۔ اس قسم کے معجزے رسول اللہ صلى الله ملنے کے
متعلق بھی ظاہر ہوتے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے دعا کے
ذریعہ کھانے میں برکت پڑنے کے بے حد معجزے ہیں اور بڑی کثرت سے ، بڑی قومی روایتوں سے
بیان ہیں اس لئے اس بارہ میں شک کی ادنی سی بھی گنجائش باقی نہیں۔ مثلاً غزوہ احزاب میں تمام
مہاجرین اور انصار جب خندق کھود رہے تھے تو بہت سخت بھوک کا وقت تھا۔ عام انصار عرب رواج
کے مطابق تو اپنے پیٹ پر ایک پتھر باندھے ہوئے تھے۔ جب ایک موقع پر کسی نے بھوک کی شکایت
کی تو رسول اللہ صلى ﷺ الله نے اپنے پیٹ سے پردہ اٹھایا تو دو پتھر بندھے ہوئے تھے ۔ مطلب تھا کہ حضور
اکرم ﷺ الله کو اس وقت سب سے زیادہ بھوک ستا رہی تھی۔ اس زمانے میں ایک صحابی نے آپ کی یہ
حالت دیکھ کر اپنی بیوی سے جا کر کہا کہ رسول اللہ نے تو بہت سخت بھو کے ہیں کیا تمہارے پاس کچھ
کھانے کو ہے۔ اس نے جواب دیا کہ ایک صاع جو اور گھر میں ایک بکری ہے ۔ حضرت جابر رضی اللہ
تعالٰی عنہ نے اس کو ذبح کیا اور بیوی نے آٹا گوندھا۔ دیچی پر چڑھایا گیا تو حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ آنحضرت ﷺ کو لینے کے لئے چلے گئے۔ چلنے لگے تو بیوی نے کہاد یکھو آپ کے ساتھ لوگوں کو
لا کر مجھے رسوانہ کرنا۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ آئے اور چپکے سے آپ کے کان میں کہا کہ ہم
نے آپ کے کھانے کا انتظام کیا ہے۔ آپ چند احباب کے ساتھ تشریف لے چلئے۔ لیکن آپ نے
اہل خندق کو پکارا کہ آؤ جابر نے دعوت عام کی ہے۔ اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ جب
تک میں نہ آؤں چولہے سے دیچی نہ اتاری جائے اور نہ روٹی پکے۔ آنحضور صلى ﷺ الله تمام لوگوں کو لے کر
روانہ ہوئے۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی نے ان کو برا بھلا کہا کہ یہ تم نے کیا کر دیا۔ انہوں
نے کہا میں کیا کروں تم نے جو کہا تھا میں نے اس کی تعمیل کر دی تھی۔
۲۰۰۰ تا ۷ ار اگست ۲۰۰۰ء ) 5(

آپ آئے تو بیوی نے آپ کے سامنے آٹا پیش کیا۔ آپ نے اس میں اپنا لعاب دہن ملادیا
اور برکت کی دعا دی۔ اس کے بعد آپ نے روٹی پکانے اور سالن نکالنے کا حکم دیا۔ کم و بیش ایک ہزار
آدمی تھے سب کھا کر واپس گئے لیکن گوشت اور آٹے میں کوئی کمی نہ ہوئی اور بقیہ کھانا جابر، ان کی بیوی
اور ان کے بچوں نے بھی کھایا۔ (صحیح بخاری کتاب المغازی باب غزوة الخندق)
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے ایک دعا کا ذکر صحیح بخاری میں ان الفاظ میں
ملتا ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نبی کریم اللہ نے مجھے
اپنے سینہ سے چمٹایا اور دعا کی: اللهُمْ عَلَّمْهُ الحكمة کے اے اللہ اسے حکمت سکھا۔۔ ابو عامر کہتے ہیں
کہ ہمیں عبد الوارث نے بتایا کہ آپ نے یہ دعا کی کہ اسے کتاب سکھا۔ (صحیح بخاری کتاب المناقب
باب ذکر ابن عباس رضی الله عنہ)۔ بعید نہیں کہ آپ نے کتاب اور حکمت دونوں کی بات کی ہو۔ ایک
کے ذہن میں لفظ کتاب رہ گیا اور ایک کے ذہن میں لفظ حکمت۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کتاب کا علم و حکمت عطا کیا گیا تھا جو غیر معمولی تھا۔
حضرت جریر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی یہ روایت صحیح بخاری کتاب الجہاد میں درج ہے۔ حضرت
جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب میں نے اسلام قبول کیا تب سے حضرت نبی اکرم
صل الله نے مجھے اپنے پاس آنے سے نہیں روکا اور جب بھی میری طرف دیکھا تبسم فرمایا۔ میں نے آپ
کی خدمت میں شکایت کی کہ میں گھوڑے پر مضبوطی سے نہیں بیٹھ سکتا۔ آپ نے اپنا ہا تھ میرے سینہ
پر رکھا اور دعادي: اللَّهُمَّ نَبَتَهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِیا۔ اے اللہ اسے ثبات عطا کر اور اسے بادی اور
مہدی بنا۔ (صحیح بخاری کتاب الجهاد والسير باب من لا يثبت على الخيل) ۔ آنحضرت ﷺ کی اس
دعا کے بعد آپ نے پچاس مرتبہ مختلف اسلامی مہمات میں حصہ لیا اور کامیاب گھڑ سوار کے طور پر
کا رہائے نمایاں سر انجام دئے ۔ آنحضرت ﷺ نے آپ کو ذی الكلاع اور ذی ظلیم بستیوں کی
طرف سالار مقرر کر کے بھیجا تھا اور وہ دونوں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آپ کی رہنمائی میں سر کی
گئیں۔(( الاستيعاب الاستیعاب في معرفة الاصحاب زیر لفظ جرير)
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالٰی عنہ کے لئے ایک دعا کا ذکر یوں ملتا ہے کہ عن
سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ لا قَالَ اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدِ إِذَا دَعَاكَ۔ یہ سنن الترندی سے روایت لی
گئی ہے۔ سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میرے حق میں یہ دعا کی کہ
اے اللہ ! جب بھی سعد تجھ سے دعا کرے اس کی دعا قبول کرنا۔ (سنن ترمذی کتاب المناقب ۔ باب مناقب
سعد بن ابی وقاص)۔ آنحضور ﷺ کی اس دعا کے نتیجہ میں ، یہ الاصابہ میں نوٹ ہے کہ اس دعا کے
نتیجہ میں آپ مستجاب الدعوات مشہور ہو گئے اور آپ کی بددعا سے بھی ڈرا جاتا تھا۔ اور آپ کو دعا کی
درخواست کرنے کے بعد اس کی قبولیت کی امید رکھی جاتی تھی۔
(الاصابه في تمييز الصحابة. زير لفظ سعد بن ابی وقاص)
ایک اور روایت میں حضرت سعد بن ابی وقاص کو لمبی عمر کی بشارت آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علیٰ آلہ وسلم نے عطا فرمائی اور یہ حدیث بخاری کتاب الوصایا سے لی گئی ہے۔ خدا تعالیٰ سے علم پا کر دعا
کی قبولیت کی اسی وقت اطلاع دینے کا ایک اور واقعہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
تعلق رکھتا ہے یعنی جس وقت حضور ﷺ نے دعا کی اسی وقت اللہ تعالی نے آپ کو قبولیت کی بشارت
دے دی۔ آپ ابتدائی مسلمانوں میں سے تھے ۔ آپ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کرلی تھی۔ حجتہ الوداع
کے موقع پر مکہ میں بیمار ہو گئے تو فکر لاحق ہو گئی کہ اگر مکہ میں وفات ہوئی تو انجام کے لحاظ سے ہجرت
کا ثواب ضائع نہ ہو جائے۔ چنانچہ رسول کریم ان کی بیمار پرسی کے لئے گئے تو انہوں نے اس خدشہ کا
اظہار کرتے ہوئے دعا کی خصوصی درخواست کرتے ہوئے کہا حضور میرے لئے دعا کریں کہ اللہ مجھے
اس جگہ وفات نہ دے جہاں سے میں ہجرت کر چکا ہوں۔ اس وقت ان کی حالت ایسی نازک تھی کہ
انہوں نے اپنے مال وغیرہ کے بارہ میں آخری وصیت بھی لکھوادی تھی۔
حضور اکرم ﷺ الله کی دعا یہ تھی: اے اللہ ! میرے صحابہ رضوان اللہ علیہم کی ہجرت کو ان کے
لئے مکمل فرما اور پھر حضرت سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ کو اس دعا کی قبولیت کی بشارت بھی دے دی تھی
اور فرمایا اے سعد ! انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ تمہیں لمبی عمر عطا فرمائے گا اور بہت سے لوگ تجھ سے فائدہ
اٹھا ئیں گے اور کئی لوگ نقصان بھی اٹھائیں گے (صحیح بخاری کتاب الوصايا)۔ مراد
یہ تھی کہ اگر ان کے دل سے کوئی بددعا نکلی تو وہ بھی چونکہ قبول ہو گی اس لئے بعض لوگوں کو نقصان
بھی پہنچے گا۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے معجزانہ طور پر شفا پائی۔ آپ عشرہ مبشرہ میں سے وہ
صحابی تھے جو سب سے آخر میں فوت ہوئے۔
بخاری کتاب المناقب میں جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے ایک دعا کا ذکر ہے۔
یہ جابر بن عبد اللہ کے لئے جو دعا ہے اس کا پس منظر یہ ہے کہ راوی کہتے ہیں کہ جابر بن عبداللہ نے
مجھے بتایا کہ ان کے والد عبداللہ مقروض ہونے کی حالت میں وفات پاگئے تھے اور یہ بہت ہی ضروری
بات ہے کہ جب کوئی بزرگ باپ فوت ہو جائے اور ابھی اس کا بہت سا قرضہ اتارنے والا ہو تو اولاد کو
چاہیئے کہ سب سے پہلے اس کا قرضہ اتارنے کی طرف توجہ دے۔
جاب کہتے ہیں میں بہت فکر مند ہوا۔ میرے پاس بہت تھوڑے سے کھجور ہیں اور وہ سارے
قرض خواہوں کا قرضہ اتارنے کے لئے کافی نہیں ہو سکتے تو میں حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر
ہوا اور عرض کیا میرے پاس ان کھجوروں کی آمد کے علاوہ قرض اتارنے کے لئے کچھ بھی نہیں اور جو
قرض ان کے اوپر تھا یعنی عبداللہ پر ، جابر کہتے ہیں وہ کئی سال تک میں ادا کر تا رہوں گا۔ پس آپ
میرے ساتھ تشریف لے چلیں تاکہ قرض خواہ مجھ سے برا سلوک نہ کریں۔ کیونکہ وہ قرض خواہ بھی
مسلمان تھے تو آنحضور ﷺ کی موجودگی کے احترام میں ان کا خیال تھا کہ وہ پھر ان سے نرمی سے پیش
آئیں گے ۔ چنانچہ آنحضور ﷺ نے کھجوروں کے ایک ڈھیر کے گرد دعا کرتے ہوئے چکر لگایا پھر
دوسرے ڈھیر کے گرددعا کرتے ہوئے چکر لگایا اور اس کے بعد بیٹھ گئے اور فرمایا کہ اسے ماپو۔ پھر قرض
خواہوں کو جو ان کا حصہ تھا پورا ادا کر دیا اور جتنی کھجوریں آپ نے دی تھیں آپ کی دعا کی قبولیت کی
برکت سے اتنی ہی کھجوریں باقی رہ گئیں۔ (صحیح بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام)
قبیلہ دوس جس سے حضرت ابو ہر کسی کا تعلق تھا، وہ کافی مخالف تھا۔ اور بہت دیر تک وہ ایمان
نہیں لایا۔ تو حضرت ابو ہریرہ کی یہ روایت ہے جو صحیح بخاری میں درج ہے کہ طفیل بن عمرو دوسی اور
اس کے ساتھی نبی کریم صلى الله ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی یارسول اللہ دوس قبیلہ نے انکار
کر دیا ہے اور نا فرمانی کی راہ اختیار کی ہے۔ آپ اللہ سے ان کے خلاف بد دعا کریں۔ کہا گیا کہ اب دوس
تو ہلاک ہو چکا ہے۔ لیکن آپ نے دعا یہ کی اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَّ أَتِ بِهِمْ ۔ کہ اے اللہ ! دوس قبیلہ کو
ہدایت دے اور انہیں لے آ۔ (صحیح بخاری کتاب الجہاد و السیر. باب الدعاء للمشركين بالهدى ليتألفهم)
آنحضور سے بعض بددعائیں بھی جو تکلیف دہ حالات کے نتیجہ میں آپ کے دل سے
نکلی ہیں، وہ بھی درج ہیں لیکن انتہائی تکلیف کے دوران بھی حضور اکرم ﷺ ہی دعا کیا کرتے تھے
اَللّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُون کہ ان لوگوں کو پتہ نہیں کسی شخص یہ ظلم کر رہے ہیں ۔ میری
قوم ہے ان کو تو ہدایت عطا فرمایا۔ حضرت ابو ہریرہ نے قبولیت دعا کا ذکر بہت ہی عجیب رنگ میں فرمایا
ہے۔
امام زہری رحمتہ اللہ علیہ ، اغرج سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ وہ کہتے تھے کہ تم خیال کرتے ہو کہ ابو ہریرۃ رسول اللہ
ﷺ کی روایتیں کثرت سے بیان کرتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔ میں ایک مسکین آدمی تھا۔ میں
دل و جان سے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر رہتا تھا۔ مہاجرین کو تجارت بازاروں میں
مصروف رکھتی تھی اور انصار کو ان کے اموال مصروف رکھتے تھے ۔ ایک روز یوں ہوا کہ رسول اللہ
ﷺ نے فرمایا کون ہے جو اپنا دامن پھیلائے۔ جو ایسا کرے گا وہ اس میں سے جو اس نے مجھ سے سنا ہو گا
کچھ بھی نہ بھولے گا۔
تو حضرت ابو ہریرہ کی جو اس کثرت سے حدیثیں مروی ہیں ان کو یاد رکھنا کوئی معمولی بات
نہیں تھی بظاہر ناممکن نظر آتا ہے مگر یہ اس دعا کا معجزہ ہے جس کا حضرت ابو ہریرہ ذکر فرمارہے ہیں۔
آپ نے فرمایا جو جھولی پھیلائے گاوہ اس میں سے جو مجھ سے سنا ہو گا کچھ بھی نہیں بھولے گا
۔ یہ سنا تھا کہ میں نے اپنی چادر پھیلادی یہاں تک کہ آپ نے اپنی بات پوری فرمائی۔ پھر میں نے
اسے سمیٹ لیا۔ اس کے بعد جو کچھ بھی رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے میں اسے کبھی نہیں بھولا۔
(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل ابى هريرة)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنی والدہ کے حق میں قبولیت دعا کا ایک نشان بیان
کرتے ہیں۔ یہ مسلم کتاب فضائل الصحابہ میں سے حدیث لی گئی ہے ۔ یہ روایت کرنے والے کا نام
یہاں پہ درج نہیں مگر جس نے حضرت ابا ہر بیٹا سے روایت سنی ہے انہوں نے ابو ہریرہ کے حوالہ
www
۲۰۰۰ تا ۷ ار اگست ۲۰۰۰ء

سے یہ روایت بیان کی ہے کہ میں اپنی والدہ کو اسلام کی طرف دعوت دیتا تھا۔ وہ مشرک تھی۔ ایک دن یہ
میں نے اسے دعوت اسلام دی تو اس نے مجھے رسول اللہ ﷺ کے بارہ میں وہ باتیں سنائیں جو میں سخت
نا پسند کرتا تھا۔ میں رسول اللہ الله ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں روتا جاتا تھا۔ میں نے عرض کی یا
رسول اللہ! میں اپنی والدہ کو اسلام کی طرف بلاتا تھا لیکن وہ ہمیشہ انکار کر دیتی تھی۔ آج میں نے اسے
جب دعوت اسلام دی تو اس نے مجھے آپ کے بارہ میں وہ باتیں سنائیں جو میں سخت نا پسند کرتا تھا۔ آ
پ اللہ سے دعا کریں کہ وہ ابو ہر بیٹھ کی ماں کو ہدایت دے۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا کی: اللهُمَّ اهْدِ اُم
أَبِي هُرَيْرَةَ - اے اللہ ! ابو ہریرہ کی والدہ کو ہدایت دے۔
میں رسول اللہ الله ﷺ کی دعا سن کر خوشی خوشی آیا۔ جب میں گھر آیا اور دروازے کی طرف
گیا تو دروازہ بند تھا۔ میری والدہ نے میرے قدموں کی آہٹ سنی تو کہا ابو ہریرہ اپنی جگہ پر کھڑے
رہو۔ میں نے پانی گرنے کی آواز بھی سنی۔ وہ کہتے ہیں کہ میری والدہ نے غسل کیا اور لباس پہنا اور جلد
کی سے اپنی اوڑھنی لی اور پھر دروازہ کھولا اور کہا ابو ہریرہ میں گواہی دیتی ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں
ور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے قابل نہیں۔ میں گواہی دیتی ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے
رسول ہیں۔ ابو ہریرہ کہتے ہیں ہیں واپس رسول اللہ ﷺ کی طرف گیا ۔ اس دفعہ بھی میں رو رہا تھا
مگر یہ آنسو خوشی کے آنسو تھے۔ میں نے کہا یار سول اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول فرما کر ابو ہریرہ
کی ماں کو ہدایت دے دی ہے۔ آنحضرت ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی اور فرمایا بہت اچھا۔ میں نے
عرض کی یارسول اللہ! اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے اور میری ماں کے لئے اپنے مومن بندے محبوب بنا
دے۔ اور ان کے دلوں میں ہم محبوب بنیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا کی ۔ اے اللہ اپنے غلام
ابو ہریرہ اور اس کی ماں کو مومنوں کا محبوب اور مومنوں کو ان کا محبوب بنا دے۔ اب دیکھو ہر مومن جو
مجھے دیکھتا بھی نہیں صرف میرے متعلق سنتا ہے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔
(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل أبي هريرة)
وائل بن حجر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے متعلق ایک روایت ہے۔ آپ حضر موت کے رئیس
تھے۔ آنحضرت ﷺ نے آپ کے آنے سے پہلے صحابہ کو بشارت دی کہ آپ کے پاس ایک شخص
دور کی سر زمین سے بخوشی آنے والا ہے اور وہ اس کے رسول میں رغبت رکھتا ہے اور وہاں کے
بادشاہوں کی اولاد باقیہ میں سے ہے۔ چنانچہ آنحضور ﷺ نے ان کو خوش آمدید کہا، اپنے پاس بیٹھنے کو
جگہ دی اور انہیں اپنی چادر بچھا کر اپنے ساتھ بٹھایا اور انہیں یہ دعادی: اللَّهُمَّ بَارِكَ فِي وَائِلٍ وَوَلَدِهِ
وَوُلِد ولدہ وَلَدِه ۔ آنحضرت ﷺ نے انہیں حضر موت کا والی مقرر فرمایا اور ان کو جاگیر بھی عطا کی۔
آنحضور ﷺ کی دعا کی وجہ سے صحابہ ان کی بہت تکریم کرتے تھے اور ان کی اولاد در اولاد کو بھی عزت
کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور امامت میں
ان کو ملنے گئے۔ انہوں نے آپ کو انعام واکرام سے نوازنا چاہا مگر آپ نے لینے سے انکار کر دیا۔
الاستيعاب ، اسد الغابه، الاصابه).
اب سراقہ کے متعلق یہ حدیث پہلے بھی بارہا احباب سن چکے ہیں۔ یہ بہت ہی مشہور حدیث
ہے ہجرت کا واقعہ ہے۔ لمبی حدیث میں سے ایک چھوٹا ٹکڑا آپ کے لئے میں نے چنا ہے۔ یہ بخاری
کتاب المناقب میں حدیث درج ہے۔ روایت حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی ہے۔ چنانچہ وہ
روایت جاری رکھتے ہوئے فرماتے ہیں: ” پھر ہم سورج ڈھلنے پر روانہ ہو پڑے۔ سراقہ بن مالک ہمارے
پیچھے پیچھے آرہا تھا۔ میں نے کہا یار سول اللہ ! ہمار ا تعاقب کیا جارہا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا: لا تخون
إنَّ اللهَ مَعَنَا یعنی غم نہ کرو یقینا اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔ پھر نبی کریم اللہ نے اس کے لئے بددعا
کی جس پر اس کا گھوڑا پیٹ تک زمین میں دھنس گیا۔ یہ چیز اس کے زمین پر لگنے والے نشانات سے
ظاہر ہوتی تھی۔ معلوم ہوتا ہے وہ دونوں ٹانگوں سمیت چھاتی کے بل زمین پر لگ گیا تھا، پورا گھوڑا اندر
نہیں گیا لیکن دیکھنے سے یوں لگتا تھا جیسے گھوڑا ریت میں دھنس چکا ہے۔ چنانچہ زبیر نے اس بارے میں
شک کا اظہار کیا ہے کہ راوی کو غلطی لگی ہے پورا گھوڑا نہیں دھنسا بلکہ بعض دفعہ گھوڑے چھاتی کے بل
گرتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ پورے ریت میں یا کیچڑ میں دفن ہو چکے ہیں۔
اس پر سراقہ نے کہا تم دونوں نے میرے بارے میں بددعا کی ہے۔ اب وہ تو رسول اللہ
کا مقام نہیں پہچانتا تھا۔ حضرت ابو بکر کو بھی اس دعا میں شامل کیا لیکن دراصل یہ حضرت رسول
اللہ اللہ کی ہی دعا تھی۔ اس نے پھر عرض کی کہ اب میرے لئے دعا کرو خدا تم دونوں کا حامی و ناصر ہو
،میں تمہارے پیچھے جس غرض سے آیا تھا اس سے کنارہ کش ہو تا ہوں۔ اس پر نبی کریم ﷺ نے اس
کے لئے دعا کی جس کے نتیجہ میں وہ گھوڑے کے بار بار دھننے کی آزمائش سے نجات پا گیا۔ اب اس کے
بعد جو باقی واقعہ ہے وہ جھوٹ اُس کا ہے۔ اس کو حضرت ابو بکر نے یا کسی نے جھوٹ بولنے کی تلقین
نہیں کی تھی مگر تھا وہ بہر حال مشرک ماحول کا پلا ہوا۔ پھر وہ جس کو بھی ملتا تھا اس سے کہتا تھا کہ میں
دیکھ آیا ہوں جس کی تلاش میں تم جارہے ہو وہ اس طرف نہیں ہے اور جسے بھی ملنا اسے واپس لوٹا دیتا۔
ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اس نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر دکھایا یعنی واپس لوٹ گیا
وعدہ نہیں کیا تھا کہ میں جھوٹ بولوں گا بلکہ واپس جانے کا جو وعدہ تھا اس نے اسے پورا کر دکھایا۔
(صحیح بخاری، کتاب المناقب، باب علامات النبوة في الاسلام)
ایک حدیث میں ایک مغرور شخص کے ہاتھ شل ہو نے کا ذکر ملتا ہے۔ آنحضور صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم دائیں ہاتھ سے کھانا کھانے کی ہدایت فرمایا کرتے تھے۔ ایک مغرور شخص حضور کے
سامنے بیٹھے کر بائیں ہاتھ سے کھا رہا تھا۔ آپ نے فرمایا دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ اس نے تکبر سے کہا میں
اس سے کھا نہیں سکتا۔ چونکہ اس نے غرور سے کہا تھا، آپ نے فرمایا خدا کرے پھر ایسا ہی ہوا۔ چنانچہ
اس کے بعد ایسا ہوا کہ وہ دائیں ہاتھ کو اٹھا کر اپنے منہ تک نہیں لے جاسکتا تھا اور ہمیشہ کے لئے وہ ہاتھ
مشکل ہو گیا۔ (صحیح مسلم ، کتاب الاشربة. باب آداب الطعام والشراب و احكامها)
آنحضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی دعا سے بارش کے نزول کے بہت سے واقعات درج
ہیں اور بہت سے واقعات اس سے پہلے بارہا خطبات میں بیان کئے جاچکے ہیں۔ یہ ایک واقعہ میں
چتا ہوں آج کے لئے۔ یہ حسن روایت کرتے ہیں کہ انصار کے ایک قبیلہ کو آنحضور والے نے یہ دعا
دی تھی کہ جب ان میں سے کوئی وفات پائے گا تو بادل آئیں گے اور اس کی قبر پر برسیں گے۔ بادلوں
کا قبر پر برسنا عام طور پر یہ مشہور ہے کہ اچھی روایت ہے۔ اس سے اس گنہگار کی بخشش کی علامت ہوتی
ہے۔ قبر پر تدفین کے بعد پھوار پڑنے کے نظارے تو ہم نے کئی دفعہ دیکھے ہیں اللہ ہی بہتر جانتا ہے اس
موقعہ پر کہ کیوں تھے۔ لیکن اس روایت میں یہ آتا ہے۔ چنانچہ ان کا ایک آزاد کردہ غلام وفات پا گیا۔
اس دعا کے بعد پہلا واقعہ جو وفات کا ہو اوہ اس آزاد کردہ غلام کا تھا۔ مسلمانوں نے کہا کہ آج ہم رسول
اللہ عﷺ کے قول مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ B أَنفُسِهِمْ یعنی کسی گروہ کا آزاد کردہ انہی میں سے ہوتا ہے کی
صداقت بھی دیکھیں گے۔ چنانچہ جب اس کو دفن کر چکے تو بادل آئے اور اس کی قبر پر بارش برسائی۔
(کنز العمال جلد ۷ صفحه ۱۳۶ ایڈیشن اول مطبوعه حیدر آباد دکن
آخر پر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک دو اقتباس آپ کے سامنے رکھتا
ہوں۔ چونکہ اس خطبہ کا ابھی ترجمہ ہوتا ہے اور بڑی محنت سے ہمارے مربی تیاری کر رہے ہیں اس
لئے میں اس خطبہ کے بعد نماز سے پہلے ، بیٹھ کر انتظار کروں گا ۔ جب وہ مربی خطبہ کا ترجمہ پیش
کر چکیں گے اس کے بعد پھر نماز کے لئے تکبیر کہی جائے گی۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
"جو شخص مشکل اور مصیبت کے وقت خدا سے دعا کرتا ہے اور اس سے حل مشکلات
چاہتا ہے وہ بشر طیکہ دعا کو کمال تک پہنچا دے خدا تعالیٰ سے اطمینان اور حقیقی خوشحالی پالیتا ہے اور
اگر بالفرض وہ مطلب اس کو نہ ملے تب بھی کسی اور قسم کی تسلی اور سکنیت خدا تعالیٰ کی طرف سے اس
کو عنایت ہوتی ہے اور وہ ہر گز ہر گز نا مراد نہیں رہتا اور علاوہ کامیابی کے ایمانی قوت اس کی ترقی پکڑتی
ہے اور یقین بڑھتا ہے لیکن جو شخص دعا کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف منہ نہیں کرتا وہ ہمیشہ اندھا
رہتا ہے اور اندھا ہی کرتا ہے۔ جو شخص روح کی سچائی سے دعا کرتا ہے وہ ممکن نہیں کہ حقیقی
طور پر نامراد رہ سکے بلکہ وہ خوشحالی جو نہ صرف دولت سے مل سکتی ہے اور نہ حکومت اور نہ صحت سے
بلکہ خدا کے ہاتھ میں ہے جس پیرایہ میں چاہے وہ عنایت کر سکتا ہے ہاں وہ کامل دعاؤں سے عنایت کی
جاتی ہے۔ اگر خدا تعالی چاہتا ہے تو ایک مخلص صادق کو عین مصیبت کے وقت میں دعا کے بعد وہ لذت
حاصل ہو جاتی ہے جو ایک شہنشاہ کو تخت شاہی پر حاصل نہیں ہو سکتی۔ سواسی کا نام حقیقی مرادیابی ہے جو
آخر دعا کرنے والوں کو ملتی ہے"۔ (ایام الصلح صلحه ، .۸)
پھر فرماتے ہیں: یہ ایک دوسرا اقتباس ہے۔ تقویٰ ہی ایک ایسی چیز ہے جس کو شریعت کا
خلاصہ کہہ سکتے ہیں اور اگر شریعت کو مختصر طور پر بیان کرنا چاہیں تو مغز شریعت تقویٰ ہی ہو
سکتا ہے۔ تقویٰ کے مدارج اور مراتب بہت ہیں ۔ لیکن اگر طالب صادق ا ہو کر ابتدائی مراتب اور
مراحل کو استقلال اور خلوص سے طے کرے تو وہ اس راستی اور طلب صدق کی وجہ سے اعلیٰ مدارج کو پا
لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِيْنَ ہماری جماعت کو لازم ہے کہ
جہاں تک ممکن ہو ہر ایک ان میں سے تقویٰ کی راہوں پر قدم مارے تا کہ قبولیت دعا کا سرور اور حفظ
حاصل کرے اور زیادتی ایمان کا حصہ لے“۔ (رپورٹ جلسه سالانه ۱۸۹۶، صفحه (۱۳۳)
اگست ۲۰۰۰ ء تا ۷ ار اگست ۲۰۰۰ء ) 7(
.......

آج 10 میں سے 10 باقی