The Acceptance of Prayers is the Miracle of those who have been Accepted by God

Friday Sermon, 7 July 2000: The Acceptance of Prayers is the Miracle of those who have been Accepted by God

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قرآنی اور الہامی دعاؤں کا تفصیل سے ذکر فرمایا۔ آپ نے استقامت، دشمنوں کے مقابلے میں نصرت، اہل خانہ کی سلامتی اور جماعت کی ترقی سے متعلق مختلف دعاؤں کی وضاحت کی اور احباب جماعت کو ان کے بکثرت ورد کی تلقین فرمائی۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کے حوالے سے بیان فرمایا کہ دعاؤں کی قبولیت ہی خدا کے برگزیدہ اور مقبول بندوں کا اصل معجزہ اور سب سے بڑا نشان ہے۔

موضوعات: دعائیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام، استجابت دعا، الہامی دعائیں، قرآن کریم، احمدیہ مسلم جماعت انڈونیشیا

خطبه جمعه
یہ بالکل سچ ہے کہ مقبولین کی اکثر دعائیں منظور ہوتی ہیں بلکہ بڑا معجزہ ان کا استجابت دعا ہی ہے
حضرت اقدس مسیح موعود عليه السلام کی مختلف الهامی دعاؤں کا تذکرہ
(انڈونیشیا کی سرزمین پر حضرت امیر المومنین ایده الله كا تيسرا خطبه جمعه
خطبه جمعه ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرمودہ ۷ / جولائی ۷۶۲۰۰۰ / وفاه ۱۳۷ هجری شمسی بمقام مسجد الھدایہ، جکارتہ (انڈونیشیا)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي بی لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ } (البقره: ۱۸۷) :
اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقینا میں قریب ہوں۔
میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔ بس چاہئے کہ وہ بھی میری
بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔
جیسا کہ اس مضمون کے عنوان سے پتہ چلتا ہے ابھی دعاؤں کے ذکر کا سلسلہ جاری
ہے اور آج سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کا ذکر شروع ہو گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بہت سی دعائیں ایسی ہیں جو قرآن کریم کے الفاظ میں
عطا کی گئیں اور اسی طرح بعض دوسری الہامی دعائیں ہیں جن میں کچھ قرآن کریم کی آیات
کا حصہ ہے اور کچھ زائد حصہ شامل ہے یعنی وہ قرآن کریم کی پوری کی پوری آیات نہیں اور اسی
طرح بعض اور دعائیں ہیں جو الہامنا آپ کو سکھائی گئیں، یہ دعائیں مانگو اور جماعت کو بھی انہی
دعاؤں کے متعلق تلقین کرو۔
سب سے پہلی الہامی دعا جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو ہوئی وہ ہے
تریاق القلوب صفحہ ۶۰ پر قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاءُ كُمْ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا
خدا تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تمہاری دعانہ ہو۔ پھر آمن يُجِيبَ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ بسوه
کون ہے جو مجبور اور لاچار کی دعا سنتا ہے جب وہ اسے پکارے۔
پھر آئینہ کمالات اسلام میں یہ دعا درج ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لكم یہ بھی اللہ تعالیٰ
کی طرف سے الہام ہوا ہے کہ تم مجھے پکارو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔ پھر تذکرہ صفحہ
پر یہ درج ہے اجيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ۔ میں دعا کرنے والے کی دعا کو سنتا ہوں جب
وہ مجھ سے دعا کرے۔ پھر ایک خوشخبری دی کہ تیری دعا مقبول ہو گی۔ پھر الہام ہوا اجنبیت
دَعْوَتُك كه تیری دعا قبول کر لی گئی۔ پھر حقیقۃ الوحی میں یہ دعا ہے میں تیری ساری دعائیں قبول
کروں گا مگر شرکاء کے بارے میں نہیں۔ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شرکاء
جو آپ کو بہت دکھ دیا کرتے تھے ان کے حق میں اگر دعائیں کی گئیں تو وہ قبول نہیں کروں گا۔
قرآنی دعائیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوئیں ان میں سے یہ بھی
ہیں۔ اللهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَ هُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ (سورة يوسف آیت (1) اللہ ہی بہتر حفاظت
کرنے والا ہے اور وہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ پھر رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ۔
اے میرے رب مجھے صدق والی جگہ میں داخل فرما۔ پھر ہے ربِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ المَوْنی
میرے رب مجھے دکھا تو کیسے مردے زندہ کرتا ہے۔
پھر وہ دعا جو طالبعلموں کو بھی میں اکثر کہتا ہوں وہ اپنے لئے یہ دعا کیا کریں رَبِّ زِدْنِی
علما اے میرے رب میرے علم کو بڑھا۔ پھر سورۃ یوسف کی ۳۴ ویں آیت رَبِّ السجن
أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُونَنِی إِلَيْهِ ۔ اے میرے رب قید خانہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے جس
طرف یہ مجھے بلاتی ہے ۔ رَبِّ لَا تَذَرْنِي عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا۔ یہ سورۃ نوح کی
نے ۲ ویں آیت ہے۔ اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی باشندہ نہ چھوڑ۔ پھر ربَّنَا
امَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِین۔ اے ہمارے رب ہم ایمان لائے پس ہیں تو ہمیں گواہوں میں لکھ
لے۔ پھر ہے رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ۔ کہ اے ہمارے ربھا
ہمارے اور ہماری قوم کے مابین واضح فیصلہ فرمادے اور تو بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ پھر ہے نکل
اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ کہہ کہ میں شریر مخلوقات کی
شرارتوں سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں اور اندھیری رات سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں جب وہ چھا جائے۔
قرآنی دعاؤں سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض راہنما
ارشادات پیش ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
” میرے ساتھ دنیا میں ایک بھی نہیں تھا جبکہ خدا نے مجھے یہ دعا سکھلائی کہ رَبِّ لَا تَذَرْنِي
فَرْدًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِینَ۔ یعنی اے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔
یہ دعا بھی اللہ تعالیٰ نے دیکھو کیسے قبول فرمائی۔ ایک حضرت مسیح موعود کے دل سے
یہ دعا اٹھی آج کروڑوں احمدی ہو چکے ہیں بلکہ ایک ایک سال میں کروڑ ہا احمدی بن رہے ہیں۔
سارا انڈونیشیا بھی گواہ ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے آپ کو اکیلا نہیں چھوڑا اور آپ کی
گریہ وزاری کو قبول فرمایا۔
ایک دعا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جماعت کو نصیحت کی ہے کہ
آخری رکعت میں یہ دعا ضرور پڑھا کرو یعنی رکوع کے بعد جب کھڑے ہوتے ہیں تو رَبَّنَا لَكَ
الحَمْدُ . حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبَاً مُبَارَكًا فِيهِ کے علاوہ یہ دعا بھی کیا کرو کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا
حَسَنَةٌ وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّار قعدہ میں بیٹھنے کے بعد یہ دعا کی جاتی ہے تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نصیحت کی ہے کہ جس کو بھی یہ توفیق ہو ، ممکن ہو
ضروری نہیں ہے کہ ہر دفعہ کھڑے ہونے کے بعد یہ دعا ضرور کی جائے لیکن جو کر سکتا ہے اس
کو کرنی چاہئے۔ یعنی اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی کامیابی عطا کر اور آخرت میں بھی کامیابی
دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک دعا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے بیان فرمائی ہے۔ یہ دعا آدم کی مقبول ہو چکی ہے اللہ کے فضل سے۔ اس لئے جماعت کو بھی
نصیحت ہے کہ وہ انہی الفاظ میں دعائیں کرتی رہے رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْلَنَا
وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الخَسِرِينَ۔ یعنی اے ہمارے رب ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو
ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور گھاٹا پانے والوں میں سے ہونگے۔
ایک دعا ہے جو الفضل ۳/ جنوری ۱۹۷۴ء میں شائع ہوئی ہے۔ یہ حضرت سیدہ نواب
مبارکہ بیگم صاحبہ نوراللہ مرقدَهَا کو ایک کشف میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
میری جماعت سے کہہ دو یہ دعا بہت کثرت سے پڑھیں رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا
وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔ پس آج کل جو جماعت کو کثرت سے ترقی
نصیب ہو رہی ہے انڈو نیشیا میں بھی بہت بیعتیں ہوئی ہیں، بہت آئندہ ہونگی ، بہت بڑھ چڑھ
۲۰۰۰ تا ۲۴ / اگست ۲۰۰۰ء ) 5(

کر انشاء اللہ انڈونیشیا میں جماعتیں ترقی کریں گی میں پہلے بھی ان کو یہ نصیحت کرتا رہا ہوں اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس کشفی پیغام کے بعد اب میں خصوصاً پھر تاکید
کرتا ہوں کہ یہ دعا کیا کریں۔ اے ہمارے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دینا بعد اس کے کہ
جو تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے حضور سے رحمت عطا کرنا یقیناً تو بہت عطا کرنے
والا ہے۔
اب وہ الہامی دعائیں جو الہام ہوئی نہیں دعاؤں کے طور پر قرآن کریم میں بھی وہ الفاظ
ملتے ہیں مگر یہ الہامی دعا ہے قرآنی آیت نہیں دراصل اس لئے کچھ تھوڑا سا تبدل ہے۔ اس میں
جو دعا الہا نا آپ کو سکھائی گئی۔ ۱۸۹۳ء میں یہ دعا الہام ہوئی رَبِّ إِنِّی مَغلُوبٌ فَانتَصِر - اے
میرے اللہ میں مغلوب ہوں فَانتصر تو میرے دشمن سے انتقام لے۔ پھر ۲۶ / اپریل ۱۹۰۳ء کو
یہ دوبارہ ان الفاظ میں الہام ہوئی ۔ رَبِّ إِنِّى مَغْلُوبٌ فَالْتَصِرْ وَ سَحَقَهُمْ تَسحیقا کہ اے
میرے رب میں مغلوب ہوں۔ میرا بدلہ لے اور ان کو اچھی طرح سے پیس ڈال۔ ایک روایت
میں مغلوب کی بجائے مظلوم بھی آیا ہے کہ رَبِّ إِنِّي مَظْلُومٌ فَانْتَصِرْ ۔
پھر یہ دعا ہے رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَاءِ ۔ اے میرے رب مغفرت فرما اور
آسمان سے رحم نازل فرما۔ پھر ہے ربِّ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَّ الحِقْنِي بِالصَّلِحِینَ کہ اے میرے
رب مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر۔ پھر یہ دعا
ہے رَبِّ نَجِنِي مِنْ عَمَى اے میرے رب مجھے غم سے نجات دے۔ پھر دعا ہے رَبِّ هَبْ لِي
ذُرِّيَّةٌ طَيِّبَةً میرے رب مجھے پاک اولاد عطا کر۔ پھر ہے ۔ رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ اے
ہمارے رب ہم ایمان لائے پس ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔
پھر یہ الہامی دعا ہے رَبَّنَا إِنَّنَا جِئْنَاكَ مَظْلُومِيْنَ فَافُرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ القَوْمِ الظَّلِمِيْنَ
کہ اے ہمارے رب ہم تیرے پاس مظلوم ہونے کی حالت میں آئے ہیں۔ پس ہمارے اور ظالم
قوم کے درمیان امتیاز اور فرق ظاہر فرما دے۔ پھر ہے رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا إِنَّا كُنَّا خَطِئِينَ۔
کہ اے ہمارے رب ہمارے گناہ ہمیں بخش دے ہم یقیناً خطا کار ہیں۔ پھر نے 1990ء میں یہ الہام ہوا
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا طُعْمَةً لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ کہ اے ہمارے رب ہمیں ظالم قوم کا لقمہ نہ بنا۔ پھر
وَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَى یعنی انسانوں کے بہت سے دلوں کو میری طرف جھکا
دے۔ فرمایا یہ ایک بشارت ہے سلسلہ کی ترقی کے لئے۔ پس آج آپ کی سرزمین بھی گواہ ہے
کہ دیکھو کس کثرت سے لوگوں کے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
آگے جھکا دیا۔
ایک اور دعا ہے ربِّ أَجْرَهُ جَزَاء اوفی ۔ اے میرے رب اسے پوری پوری جزا
دے۔ یہاں اس سے مراد کیا ہے۔ کس کو پوری پوری جزا دے ؟ اس سے ماقبل یہ الہام ہوا اِمام
القَدْرِ یعنی بلند مرتبہ والا امام ۔ تو چونکہ اس الہام کے بعد ہے اسے پوری پوری جزا دے تو
مراد اپنی طرف ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے پوری پوری جزا عطا فرما۔
پھر لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ الہامی دعائیں بھی کرنی
چاہئیں جو اپنی بیوی کے متعلق آپ نے کیں۔ اصع زوجتی اے میرے رب ! میری بیوی کو
صحت دے۔ پھر ہے رَبِّ اشْفِ زَوْجَتِي هَذَا وَاجْعَلْ لَهَا بَرَكَاتٍ فِى السَّمَاءِ وَبَرَكَاتٍ
فِي الْأَرْضِ کہ اے میرے رب میری اس بیونی کو شفا دے اور اس کے لئے آسمان اور زمین میں
برکات پیدا فرما۔ بعض دفعہ لوگ جلدی کرتے ہیں اولاد کی خواہش کے لئے اور پہلے دعا یہ پورا
زور نہیں لگاتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے میری اس بیوی کو شفا عطا
فرمادے۔
پھر فرمایا رَبِّ زِدْنِي عُمُرِی یعنی یہ بھی الہام ہے وَعُمَرَ زَوْجَتِی زِيَادَةً خَارِق
العَادَةِ کہ اے میرے رب میری عمر اور میری بیوی کی عمر خارق عادت طور پر بڑھا دے۔ چنانچہ
حضرت اماں جان رضی اللہ تعالٰی عنہا کو اللہ تعالیٰ نے بہت لمبی خارق عادت عمر عطا فرمائی۔
پھر ہے رَبِّ لَا تُضَيّع عُمرِى وَعُمَرَهَا وَاحْفَظْنِى مِنْ كُلِّ آقَةٍ تُرْسَلُ إِلَيَّ ۔ اے میرے
رب میری عمر اور اس میری بیوی کی عمر ضائع نہ کرنا اور مجھے ہر مصیبت و آفت سے بچانا اور
حفاظت فرمانا جو میری طرف بھیجی جائے یعنی جو مصیبتیں میری طرف بھیجی جائیں ان سے
میری حفاظت فرمانا۔
پھر ہے رَبِّ احْفِظنِي فَإِنَّ الْقَوْمَ يَتَّخِذُونَنِي سُخرا کہ اے میرے رب! میری
حفاظت فرما کیونکہ قوم مجھے ہنسی کا نشانہ بنانے لگی ہے۔ پھر ہے رَبِّ أَخْرِجْنِي مِنَ النَّارِ۔ اے
میرے رب مجھے آگ سے نکال۔ اس کے معابعد یہ الہام ہے سب حمد اللہ ہی کی ہے جس نے
مجھے آگ سے بچایا۔
پھر زلزلہ کے متعلق آپ کو یہ الہامی دعا سکھائی گئی رَبِّ أَرِنِي آيَةً مِّنَ السَّمَاءِ کہ اے
رب مجھے آسمان سے ایک نشان دکھا۔ اس دعا کے ساتھ اکرام مع الانعام کے الفاظ بھی الہام
ہوئے جن سے اشارہ تھا کہ اللہ تعالیٰ اس نشان کے ساتھ ایک عزت دے گا جس کے ساتھ
ایک انعام ہو گا۔ فرمایاز لزلہ کی صورت آنکھوں کے آگے آگئی۔ پھر الہام ہوا رَبِّ آخِرُ وَقتَ
ھذا کہ اے میرے رب! اس کا وقت ٹال دے اور کسی اور وقت یہ ٹال دے۔ پھر ساتھ ہی
دوسرے الہام میں اس دعا کی قبولیت کا ذکر کر دیا اور فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے اسے دوسرے وقت
مقرر پر ٹال دیا ہے۔ پھر ہے ارنِي زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ مجھے موعود گھڑی کا زلزلہ دکھا یعنی اس کا کشفی
نظارہ کرا۔
پھر الہامی دعا ہے رَبِّ فَرِّقْ بَيْنَ صَادِقٍ وَ كَاذِبِ أَنْتَ تَرَىٰ كُلَّ مُصْلِحِ
وَصَادِقِ ۔ اے میرے رب صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلا تو ہر ایک مصلح اور صادق کو
جانتا ہے۔ فرمایا اس فقرہ الہامیہ میں عبدالحکیم خان کے اس قول کارڈ ہے جو اپنے تئیں صادق
ٹھہراتا ہے۔ خدا فرماتا ہے کہ میں صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلاؤں گا۔ پھر یہ الہامی دعا
ہے رَبِّ لَا تُبْقِ لِى مِنَ الْمُحْزِيَاتِ ذِكْرَا کہ اے میرے رب میرے لئے رسوا کرنے والی
چیزوں میں سے کوئی بھی باقی نہ رکھ۔ یہ نوٹ ہے یہ دعا بھی مقبول ہوئی۔ چنانچہ ۱۹۰۳ء میں ایک
اور الہام میں اس دعا کی قبولیت کا وعدہ دیتے ہوئے فرمایا کہ میں تیرے متعلق رسوا کن باتوں کا
ذکر تک نہیں چھوڑوں گا۔
پھر یہ دعا ہے اے میرے رب زمین پر کافروں میں کوئی باشندہ نہ چھوڑ ۔ رَبِّ اجْعَلْنِي
غَالِباً عَلى غَيْرِی ۔ اے میرے رب مجھے غیر پر غالب کر دے۔ یہ جو کافروں میں کوئی باشندہ نہ
چھوڑ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگ جن کے مقدر میں کفر لکھا گیا ہے اور وہ اس سے ٹل نہیں
سکتے۔ یہ مراد نہیں کہ ہر شخص جو اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکار کر رہا تھا اس کی
ہلاکت کی دعا دی گئی ہے۔ اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کو غور
سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہر گز ہر کفر کرنے والے کے خلاف یہ دعا نہیں تھی ورنہ آج
کثرت سے لوگ کیسے احمدی ہوتے۔ تو مطلب یہ ہے کہ جن کے مقدر میں کفر کی موت لکھی
ہوئی ہے پھر ان کو اٹھا لے اس دنیا سے کیونکہ جیسا کہ حضرت نوح نے اپنی دعا میں ذکر کیا تھا کہ
اب یہ کا فریچے ہی پیدا کریں گے یہ بہتر ہے اٹھ جائیں۔
پھر دعا ہے رَبِّ اجْعَلْنِي غَالِباً عَلَى غَيْرِي - اے میرے رب مجھے میرے غیر پر
غالب کر دے۔ اس سے متصل دوسرا الہام میری فتح کا ہے جو اس الہامی دعا کی قبولیت کا ایک
اشارہ ہے۔ پھر ہے وَاجْعَلْ لى غَلَبَةٌ فِي الدُّنْيَا وَالدِّينِ یعنی اور دنیا اور دین میں مجھے غلبہ عطا
کر۔ پھر ہے۔ وَاجْعَلْ لى نَافِعاً هذه التِّجَارَة - اور اے میرے اللہ میرے لئے تجارت نفع
والی بنا۔ یہاں دنیا کی تجارت مراد نہیں بلکہ قرآن کریم نے جس تجارت کا ذکر ان الفاظ میں کیا
ہے هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابِ الیم یہ اس تجارة کی طرف اشارہ ہے۔
رَبِّ سَلِطْنِی عَلَی النَّارِ۔ اے میرے خدا مجھے آگ پر مسلط کر دئے یعنی عذاب کی
آگ میرے حکم میں ہو جاوے۔ اب آپ نے یہ معجزہ انڈو نیشیا میں بھی دیکھا ہے۔ خدا تعالیٰ نے
جس طرح آپ کے غلاموں کو بھی آگ پر مسلط کر دیا اور آگ ان کے تابع اور غلام بن گئی۔
۲۰۰۰ تا ۱۲۴ اگست ۶۲۰۰۰

پھر ایک زبور کی دعا ہے جو بعینہ انہی الفاظ میں ہے جو عبرانی ہیں اور یہی دعامتی میں بھی
درج ہے۔ ترجمہ اس کا یہ ہے کہ اے خدا میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے نجات بخش اور مشکلات سے
رہائی فرما۔ ہم نے نجات دے دی۔ یہ ایک پیشگوئی ہے جو دعا کی صورت میں کی گئی ہے چنانچہ
پچیس برس کے بعد یہ پیش گوئی پوری ہوئی۔
پھر یہ الہامی دعا سکھائی گئی اے میرے رب مجھ پر تجلی فرما، تجلی فرما۔ پھر یہ دعا سکھائی
ئ اللهم بارك لي في هذه الرُّؤيَا کہ اے اللہ ! میری اس رویا کو میرے لئے بابرکت فرما
دے۔ اس ردیا کا ذکر نہیں مگر جو بھی رویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دکھائی گئی تھی
اس کے متعلق یہ دعا سکھا دی گئی کہ اے اللہ میری اس رویا کو میرے لئے بابرکت فرما دے۔
پھر ہے اللهُمَّ إِنْ أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَداً۔ یہ وہ دعا ہے
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بدر سے پہلے خدا کو مخاطب کرتے ہوئے عرض کیا
تھا کہ اگر تو نے یہ میرے غلام جن کو میں نے عبادت کا گر سکھایا ہے اگر یہ ہلاک کر دئے ، ان
کو ہلاک ہونے دیا تو پھر تیری سچی عبادت آئندہ کبھی بھی نہیں کی جائے گی۔ تو اس سے مراد یہ
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اپنی جماعت کو یہ دعا سکھا رہے ہیں اور یہ دعا
دے رہے ہیں کہ میں نے ان کو سچی عبادت کے گر سکھائے ہیں اگر یہ جماعت ہلاک ہو گئی تو
پھر کچی عبادت کرنے والے دنیا میں باقی نہیں رہیں گے۔
ان دعاؤں کے متعلق چونکہ یہ وقت تھوڑا ہوتا ہے اور ترجمہ بھی ہونا ہے اس لئے میں
نے اس خطاب کو مختصر رکھا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں اب
دعاؤں کی قبولیت کے متعلق یہ میں عرض کر رہا ہوں۔ آپ فرماتے ہیں:
یہ بالکل سچ ہے کہ مقبولین کی اکثر دعائیں منظور ہوتی ہیں بلکہ بڑا معجزہ ان کا استجابت
دعا ہی ہے۔ جب ان کے دلوں میں کسی مصیبت کے وقت شدت سے بے قراری ہوتی ہے اور
اس شدید بے قراری کی حالت میں وہ اپنے خدا کی طرف توجہ کرتے ہیں تو خدا ان کی سنتا ہے اور
اس وقت ان کا ہا تھ گویا خدا کا ہاتھ ہو جاتا ہے۔ خدا ایک مخفی خزانے کی طرح ہے۔ کامل مقبولوں
کے ذریعہ سے وہ اپنا چہرہ دکھلاتا ہے خدا کے نشان بھی ظاہر ہوتے ہیں جب اس کے مقبول
ستائے جاتے ہیں اور جب حد سے زیادہ ان کو دکھ دیا جاتا ہے تو سمجھو کہ خدا کا نشان نزدیک ہے
بلکہ دروازہ پر ہے۔ کیونکہ یہ وہ قوم ہے کہ کوئی اپنے پیارے بیٹے سے ایسی محبت نہیں کرے گا
جیسا کہ خدا ان لوگوں سے کرتا ہے جو دل و جان سے اس کے ہو جاتے ہیں۔ وہ ان کے لئے
عجائب کام دکھلاتا ہے اور ایسی اپنی قوت دکھلاتا ہے کہ جیسا ایک سوتا ہوا شیر جاگ اٹھتا ہے۔ خدا
مخفی ہے اور اس کے ظاہر کرنے والے یہی لوگ ہیں۔ وہ ہزاروں پردوں کے اندر ہے اس کا چہرہ
دکھلانے والی یہی قوم ہے“۔ (حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰، ۲۱)
خطبه ثانيه کے متعلق حضور انور نے استفسار فرمایا کہ یہ دعا جو ہے نیچے بیٹھ
کر پھر اٹھ کر کھڑے ہونے کی دعا یہ ترجمہ کے بعد ہونی چاہئے یا ترجمہ سے پہلے ؟ پھر حضور نے
فرمایا اب میں انتظار کروں گا ترجمہ ہو گا انڈونیشین زبان میں پھر اس کے بعد میں دوبارہ کھڑے ہو
کر نیا آخری دعا جو مسنون دعا پڑھنی جاتی ہے یہ تین نکروں گا۔ اب ترجمہ کے لئے ظفر اللہ یونتو
صاحب تشریف لائیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی