Prayers Require Contentment of Heart, Fervor, and Emotion

Friday Sermon, 14 July 2000: Prayers Require Contentment of Heart, Fervor, and Emotion

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی الہامی اور مکتوبات میں درج مختلف ادعیہ مبارکہ کا تذکرہ فرمایا ہے جو فہم و علم، شفا، اور مصائب سے نجات کے لیے ہیں۔ آپ نے واضح کیا کہ دعائیں محض زبان سے دہرانے کا نام نہیں بلکہ ان کے لیے دلی درد، رقت اور عاجزی لازمی ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے استغفار، درود شریف، مال میں برکت، بہشتی مقبرہ اور دعا کے ساتھ انسانی کوشش کی اہمیت کو بھی بیان فرمایا۔

موضوعات: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ادعیہ، شفا اور بیماریوں سے نجات، دعا میں رقت اور عاجزی، استغفار اور درود شریف، دعا کے ساتھ عملی کوشش

خطبه جمعه
دعاؤں کا صرف زبان سے پڑھنا کچھ چیز نہیں۔ دلی جوش چاہئے اور رقت اور گریہ بھی ہو
اضافه علم و معرفت، طهارت و پاکیزگی نفس،بیماریوں سے شفا یابی، مصائب سے
محفوظ رھنے ، محبت الهی اور گناھوں سے نجات اور بخشش کے حصول کے لئے
ضرت اقدس مسیح موعود علیه السلام کی مختلف ادعيه مباركه كا تذكره
خطبہ جمعہ ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۱۴؍ جولائی ۱۴۰۲۰۰۰/ وفاه ی ۱۳ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيْبٌ . أَجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا
لي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ﴾ (البقره: ۱۸۵)
اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقینا میں قریب ہوں۔ میں دعا
کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔ پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک
کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔
یہ دعاؤں کا جو سلسلہ ایک لمبے عرصے سے جاری ہے اس میں اب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کا مضمون شروع ہوا ہے۔ انڈونیشیا میں اس کا آغاز ہوا تھا اور ابھی یہ جاری
ہے آگے اللہ بہتر جانتا ہے کب تک جاری رہے گا ۔ کچھ اس میں الہامی دعائیں ہیں جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سکھائی گئیں۔
پہلے اضافہ علم و معرفت کے لئے جو دعائیں ہیں ان میں سے یہ الہامی دعا
سناتا ہوں۔ ے جون 1904ء کو یہ دعا الہام ہوئی رَبِّ أَرِنِى انْوَارَك الكلية کہ اے میرے رب امجھے
وہ انوار دکھا جو محیط کل ہوں۔ اس کا ترجمہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی کا ہے ۔
دوسری ہے ۱۹۰۶ء کے الہامات میں یہ دعا کہ رَبِّ عَلَّمْنِيْ مَا هُوَ خَيْرٌ عِنْدَكَ کہ اے میرے رب!
مجھے وہ سکھلا جو تیرے نزدیک بہتر ہے۔ پھر ۲۰ جولائی ۱۹۰۷ء کو یہ دعا الہام ہوئی ربِّ أَرِنِي حَقَائِقَ
الأشياء کہ اے میرے رب! مجھے اشیاء کے حقائق دکھا۔ اس دعا کو میں عموماً اس طرح ملا کے پڑھا
کرتا ہوں کہ ربِّ أَرِنِى حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ، رَبِّ زِدْنِي عِلمًا ۔ یہ دونوں اکٹھی میں نے تجربہ کیا ہے
طلباء کے لئے بھی اور اپنے لئے بھی یہ اکٹھی پڑھنی بہت مفید رہتی ہیں۔
توفیق فہم و علم کی دعا۔ حقیقۃ الوحی میں یہ دعا درج ہے وَمَا تَوفِيقِي إِلَّا بِاللهِ رَبَّنَا اهْدِنَا
الصِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ وَهَبْ لَنَا مِنْ عِنْدِكَ فَهُمَ الدِّينِ العَظِيمِ وَعَلَّمْنَا مِنْ لَدُنكَ عِلمًا۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۸) ترجمہ: اور سوائے اللہ کے فضل کے مجھے کوئی توفیق اور
طاقت نہیں۔ اے ہمارے رب ہمیں سیدھے راستہ کی طرف ہدایت فرما اور اپنے حضور سے ہمیں
راستہ کا فہم عطا فرما اور اپنے پاس سے ہمیں خاص علم سمجھا۔
سیدھے راستہ کی طرف ہدایت اور راستہ کا فہم یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ سیدھے رستہ پر
چلنا تو اور بات ہے لیکن اس کی اور بیچ بیچ سے واقف ہونا اور اس کا فہم کہ کیسے رستہ پر قدم اٹھانے چاہئیں
یہ زائد ساتھ دعا شامل کی گئی ہے اور اپنے پاس سے ہمیں خاص علم سمجھا۔
طہارت و پاکیزگی کی دینا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قریباً ۱۸۸۷ء میں تحریر
فرماتے ہیں: "عرصہ قریباً پچیس برس کا گزرا ہے کہ مجھے گورداسپور میں ایک رؤیا ہوا کہ میں ایک
چار پائی پر بیٹھا ہوا ہوں اور اسی چارپائی پر بائیں طرف مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم بیٹھے
ہوئے ہیں۔ اتنے میں میرے دل میں تحریک پیدا ہوئی کہ میں مولوی صاحب موصوف کو چار پائی سے
نیچے اتار دوں۔ چنانچہ میں نے ان کی طرف کھسکنا شروع کیا یہاں تک کہ وہ چارپائی سے اتر کر زمین
پر بیٹھ گئے۔ اتنے میں تین فرشتے آسمان کی طرف سے ظاہر ہوئے جن میں ایک کا نام خیر اکتی تھا۔ وہ
تینوں زمین پر بیٹھ گئے اور مولوی عبد اللہ بھی زمین پر تھے اور میں چارپائی پر بیٹھا رہا۔ تب میں نے ان
سب سے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں تم سب آمین کہو ۔ تب میں نے یہ دعا کی رَبِّ أَذْهِبْ عَلَى الرِّجْسَ
وَ طَهِرْنِى تَطْهِيرًا ۔ اس دعا پر تینوں فرشتوں اور مولوی عبد اللہ صاحب نے آمین کہی۔ اس کے بعد
وہ تینوں فرشتے اور مولوی عبد اللہ آسمان کی طرف اڑ گئے اور میری آنکھ کھل گئی۔ آنکھ کھلتے ہی مجھے
یقین ہو گیا کہ مولوی عبد اللہ صاحب کی وفات قریب ہے اور میرے لئے آسمان سے ایک خاص فضل
کا ارادہ ہے اور پھر میں ہر وقت محسوس کرتا رہا کہ ایک آسمانی کشش میرے اندر کام کر رہی ہے۔ یہاں
تک کہ وحی الہی کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ وہی ایک رات تھی جس میں اللہ تعالیٰ نے تمام و کمال میری
اصلاح کر دی اور مجھ میں ایک ایسی تبدیلی واقع ہو گئی جو انسان کے ہاتھ سے یا انسان کے ارادہ سے نہیں
ہو سکتی تھی۔ (نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۵،۶۱۳)۔ اب یہ تحریر ۱۸۸۷ء کی ہے اور
مولوی عبد اللہ صاحب کی وفات ۱۵ر فروری ۱۸۸۱ء ہے۔
مصیبت اور بیماری سے نجات کی الہامی دعا۔ اند از ۱۸۸۰ء کی بات ہے حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سخت قولنج خونی پیچش کی حالت میں سولہ دن گزر گئے کیونکہ یہی بیماری ایک
اور شخص کی آٹھویں دن جان لے چکی تھی اس لئے گھر والوں نے مایوس ہو کر آپ پر سورۃ بین بھی
تین مرتبہ پڑھ دی۔ حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: ” جس طرح خدا تعالیٰ نے مصائب سے نجات پانے
کے لئے بعض اپنے نبیوں کو دعائیں سکھلائیں تھیں۔ مجھے بھی خدا نے الہام کر کے ایک دعا سکھلائی
"۔ چنانچہ الہام کے مطابق حضور نے دریا کے پانی میں جس کے ساتھ ریت بھی تھی ہاتھ ڈال کر یہ
کلمات پڑھ کر سینہ دونوں ہاتھوں اور منہ پر پھیرے۔ حضور فرماتے ہیں: ”مجھے اس خدا کی قسم جس کے
ہاتھ میں میری جان ہے کہ ہر ایک دفعہ ان کلمات طیبہ کے پڑھنے اور پانی کو بدن پر پھیرنے سے
محسوس ہوتا تھا کہ وہ آگ اندر سے نکلتی جاتی ہے یہاں تک کہ سولہ دن کے بعد بیماری بکانی چھوڑ
گئی“۔ (تریاق القلوب۔ صفحہ ۳۷۱۳۶)
اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان الفاظ میں اللہ کا شکر کرتے ہیں سُبْحَانَ
اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ العَظِيم. اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدِ پاک ہے اللہ اپنی
حمد کے ساتھ پاک ہے اللہ جو بہت عظیم ہے اے اللہ رحمتیں بھیج آپ صل الله کے پر اور آپ کی آل پر۔
شفاء مرض کی ایک اور دعا۔ ایک وبائی بیماری میں خدا تعالیٰ نے حضور علیہ السلام کو یہ بتایا کہ
اللہ تعالیٰ کے ان ناموں کا ورد کیا جائے یا حفیظ یا عَزِيزُ يَارَفيقُ ۔ یعنی اے حفاظت کرنے والے،
اے عزت والے اور غالب اے دوست اور ساتھی۔
موذی بیماری سے شفا کی دعا ۔ ۲۷؍ جنوری کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
دائیں رخسار پر ایک آماس سا نمودار ہونے سے بہت تکلیف ہوئی۔ دعا کرنے پر یہ فقرات الہام ہوئے
جن کے دم کرنے سے فورا صحت ہوئی۔ بِسمِ اللهِ الكَافِی ، بسم الله الشَّافِي ، بسم اللهِ الغَفُور
الرَّحِيمِ، بِسْمِ اللهِ الْبَرِّ الكَرِيمِ . يا حَفِيظٌ يَا عَزِيْزُ يَا رَفِيْقُ یا وَلِيُّ اشْفِنِی ۔ میں اللہ کے نام سے
مدد چاہتا ہوں جو کافی ہے اللہ کے نام کے ساتھ جو شانی ہے اللہ کے نام کے ساتھ جو بخشنے
والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے اللہ کے نام کے ساتھ جو احسان کرنے والا اور عزت والا ہے۔ اے
حفاظت کرنے والے الے عزت و غلبہ والے ساتھی۔اے دوست مجھے شفادے۔
مرض سے شفا کی ایک اور دعا ۱۹۰۶ء میں بیماری کی حالت میں یہ دعا الہام ہوئی اِشْفِنِی مِنْ
لَدُنْكَ وَارْحَمْنِنی ۔ کہ اے میرے رب مجھے اپنی طرف سے شفا عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما۔
۶۲۰۰۰ تا ۳۱ / اگست ۲۰۰۰ء ) 5(

مصیبت سے بچنے کی دعا ۔ ۱۸۹۹ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رویا میں دیکھا کہ
آگ دھواں اور چنگاریاں اڈ کر آپ کی طرف آتی ہیں مگر ضرر نہیں دیتیں۔ اس حال میں آپ یہ دعا
پڑھ رہے ہیں یا حى يا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْتُ . إِنَّ رَبِّي رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ کہ اے
زندہ اور ہمیشہ قائم و دائم رہنے والی ہستی میں تیری رحمت سے مدد دو چاہتا ہوں۔ یقیناً میرا رب آسمانوں
اور زمین کا رب ہے۔
مال میں برکت کی دعا۔ ۴ / مارچ ۱۹۰۴ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا کہ آپ
روپوؤں سے بھرا ایک کاغذی تھیلا سفید رومال میں باندھ رہے تھے اور بطور الہام یہ دعا زبان پر جاری
ہوئی ۔ رَبِّ اجْعَلْ بَرَكَةً فِيْهِ 1
اس سلسلہ میں یادرکھیں جو بیماری سے شفا کی دعائیں بتلائی گئی ہیں ہر بیماری سے شفا ممکن ہے
سوائے مرض الموت کے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاء إِلَّا المَوت۔ تو یہ خیال کرنا کہ
ہم ہر دوا سے موت کو ٹال دیں گے یہ بالکل جھوٹ ہے، یہ وہم ہے محض۔ موت ایک ایسی تقدیر ہے جو
لازما آنی ہے اور وہ انسان کو حقیقی انکساری اور اللہ کے خوف کا سبق دیتی ہے۔
مال میں برکت کی دعا کو اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ جب بھی خدا کوئی مال عطا فرمائے تو
ضرور اس میں برکت کی دعا کرنی چاہئے ورنہ کثیر مال بھی بغیر برکت کے یونہی ہاتھ سے نکل جاتا ہے
اور ضائع ہو جاتا ہے۔ انسان خود ضائع نہ کرے تو اولاد ضائع کر دیتی ہے۔ اس لئے ہمیشہ مال خواہ تھوڑا
ہو یا زیادہ ہو جب بھی اللہ عطا فرمائے اس میں برکت کی دعا کرنی چاہئے۔
برکت کی ایک اور دعا۔ قریباً ۱۸۸۳ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے
الہامی طور پر ایک طرف برکت کے حصول کی دعا سکھلائی اور پھر کمال لطف و احسان سے اس کے
منظور ہونے کی خبر بھی عطا فرمائی۔ یہ بات براہین احمدیہ چہارم صفحہ ۵۲۰ حاشیہ میں درج ہے۔ دعا یہ
ہے کہ رَبِّ اجْعَلَنِي مُبَارَكًا حَيْثُ مَا كُنتُ کہ اے میرے رب مجھے ایسا مبارک کر کہ ہر جگہ کہ
میں بود و باش کروں برکت میرے ساتھ رہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بعض ورد اور دعائیں جو نواب محمد علی خان
صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مشکلات میں دعا کی تلقین کرتے ہوئے فرمائیں وہ ایک دعا یہ ہے ۔ آپ
کے خط کا اقتباس یہ ہے : آپ درویشانہ سیرت سے ہر ایک نماز کے بعد گیارہ دفعہ لاحَولَ وَلا قُوَّةَ
إلا بالله العلي العظیم پڑھیں اور رات کو سونے کے وقت معمولی نماز کے بعد کم سے کم چار دفعہ
درود شریف پڑھ کر دور کعت نماز پڑھیں اور ہر ایک سجدہ میں کم سے کم تین دفعہ یہ دعا پڑھیں یا حتی
يا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْت پھر نماز پوری کر کے سلام پھیر دیں اور اپنے لئے دعا کریں۔
(مکتوبات احمد جلد هفتم حصه اول صفحه ۳۳)
ایک بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یادر کھنی چاہئے کہ آپ نے اس بات کو
پسند نہیں کیا کہ نماز میں دعانہ کی جائے اور جب سلام پھیر دیا جائے تو پھر دعائیں کی جائیں۔ یہی دستور
ہے لیکن نماز کے بعد چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے ، دن رات دعائیں کی جاتی ہیں اور کرنی چاہئیں۔ تو یہی
مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی معلوم ہوتی ہے کہ دعا میں محض نماز کی دعاؤں پر انحصار نہ کریں
بلکہ اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے ، سوتے جاگتے ہمیشہ دعائیں کرتے رہیں۔
ملفوظات جلد ۴ صفحہ ۲۵۰ میں یہ روایت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت
میں ایک دفعہ ایک شخص نے اپنی مشکلات کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا کہ استغفار کثرت سے پڑھا کرو
اور نمازوں میں .... يا حَيُّ يَا قَيُّومُ اَسْتَغِيْتُ بِرَحْمَتِكَ يا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ پڑھو۔ ترجمہ : ( یہ
مرتب کا ترجمہ ہے حضرت مسیح موعود علیه السلام کا اپنا ترجمہ نہیں)۔ ”اے زندہ
اور قائم رہنے والے خدا میں تیری رحمت سے تیری مدد چاہتا ہوں۔ اے تمام رحم کرنے والوں سے
بڑھ کر رحم کرنے والے“۔
اسم اعظم کے متعلق پہلے بھی میں نے بیان کیا تھا کہ مختلف اسماء اعظم بیان ہوئے ہیں اور ان
میں ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو سکھایا گیا رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكِ" ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۶؍ نومبر ۱۹۰۳ء کو تحریر فرمایا: ”رات کو میری ایسی حالت تھی کہ اگر
خدا کی وحی نہ ہوتی تو میرے اس خیال میں کوئی شک نہ تھا کہ میرا یہ آخری وقت ہے۔ اسی حالت میں
میری آنکھ لگ گئی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جگہ پر میں ہوں کہ تین بھینسے آئے ہیں۔ ایک ان میں سے
میری طرف آیا تو میں نے اسے مار کر ہٹا دیا۔ پھر دوسرا آیا تو اسے بھی ہٹا دیا۔ پھر تیسرا آیا اور وہ ایسا پر
زور معلوم ہو تا تھا کہ میں نے خیال کیا کہ اب اس سے مفر نہیں۔ خدا تعالیٰ کی قدرت کہ مجھے اندیشہ
ہوا تو اس نے اپنا منہ ایک طرف پھیر لیا۔ میں نے اس وقت یہ غنیمت سمجھا کہ اس کے ساتھ رگڑ کر
نکل جاؤں۔ میں وہاں سے بھاگا بھاگا اور بھاگتے ہوئے خیال آیا کہ وہ بھی میرے پیچھے بھاگے گا مگر میں نے
پھر کر نہ دیکھا۔ اس وقت خواب میں خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر مندرجہ ذیل دعا القاء کی گئی۔
رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ عَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمنی کہ اے میرے رب ہر ایک چیز
تیری خادم ہے۔ اے میرے رب پس مجھے محفوظ رکھ اور میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما۔ اور میرے
دل میں ڈالا گیا کہ یہ اسم اعظم ہے اور یہ کلمات ہیں کہ جو اسے پڑھے گا ہر ایک آفت سے نجات
ہو گی۔ اس کے بعد حضور علیہ السلام نے اپنے مختلف رفقاء کو اپنے خطوط میں رکوع اور سجود میں اور
قیام میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد بتکرار صدق دل تذلل و بجز سے یہ دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی۔
(مکتوبات جلد ۵ حصه اول صفحه ۳۸)
یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ایک دفعہ مجھے بھی اسی طرح تین بھینسے خواب میں دکھائی دئے
جو باری باری حملہ کرتے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کسی گہری بیماری سے نجات کی خوشخبری تھی اور پہلے دو
تو حملہ کر کے پھر ایک طرف رخ کر کے چلے جاتے ہیں اور آخری پیچھے پڑتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ
اپنے سینگوں پہ اٹھا لے گا۔ اسی خواب میں حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب مرحوم و مغفور کو
بھی میں نے دیکھا وہ ساتھ ہیں یعنی اس وقت دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد وہ جو بلا تھی وہ مل گئی
اور منصور نام میں جو خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ نصرت فرمائے گا یہ خوشخبری بھی ساتھ ہی عطا ہو گئی۔
درود شریف اور استغفار کی تلقین ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چوہدی محمد بخش
صاحب مرحوم کے نام ایک خط میں نصیحت فرمائی، بعد نماز مغرب و عشاء جہاں تک ممکن ہو درود
شریف بکثرت پڑھا کریں اور دلی محبت اور اخلاص سے پڑھیں، یہ نسبتا لمبا خط ہے میں نے صرف چھوٹا
سا اقتباس یہ لیا ہے۔ جو دعا سکھائی درود کی وہ یہ ہے اللهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا
صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِید۔ یہ وہی دعا ہے جو التحیات کے وقت
ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سکھائی ہے۔ فرمایا یہی درود شریف پڑھیں اگر اس کی دلی ذوق اور محبت سے
مداومت کی جائے تو زیارت رسول اللہ ﷺ کی ہو جاتی ہے اور تنویر باطن اور استقامت دین کے لئے
بہت مؤثر ہے"۔ (مکتوبات جلد (صفحہ ۔ یہاں یہ جو ہے زیارت رسول ﷺ کی ہو جاتی ہے،
زیارت پر بندے کا اپنا اختیار نہیں ہے۔ یاد رکھیں یہ دعا کرتے رہیں مداومت کے ساتھ تو اللہ تعالٰی
جب بھی احسان فرمائے گا تو زیارت ہو جائے گی۔
دل کی گہرائیوں سے نکلا ہو ا د رُود شریف اللهُمَّ صَلِّ وَ سَلّمْ وَبَارِك عَلَيْهِ وَالِهِ بِقَدرِ .
هَمَه وَعَمِهِ وَحُزْنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَانْزِلْ عَلَيْهِ انْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبَدِ - (بركات الدعا . روحاني
خزائن جلد اصفحہ . ۱۱۰۱۰۔ برکات الدعا میں پر درج ہے۔ اے اللہ درود و سلام اور برکتیں بھیج آپ
ہے اور آپ کی آل پر ، اتنی زیادہ رحمتیں اور برکتیں جتنے ہم و غم اور حزن آپ کے دل میں اس امت
کے لئے تھے اور آپ پر اپنی رحمتوں کے انوار ہمیشہ نازل فرماتارہ۔
ایک دعا ہے تنہائی میں معیت مولا کی دعا۔ سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے یہ دعا درج کی ہے: "اے میرے خدا میری فریاد سن کہ میں
اکیلا ہوں۔ اے میری پناہ، اے میری سپر ، اے میرے پیارے مجھے ایسا مت چھوڑ میں تیرے ساتھ
ہوں اور تیری درگاہ میں میری روح سجدہ میں ہے،، “۔
پھر رضائے باری کے حصول کے لئے حضرت نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے نام ایک مکتوب میں حضور نے یہ دعا سکھائی : دعا بہت کرتے رہو اور عاجزی کو اپنی خصلت بناؤ۔ جو
صرف رسم اور عادت کے طور پر زبان سے دعا کی جاتی ہے کچھ بھی چیز نہیں۔ جب دعا کرو تو بجز صلوۃ
فرض کے یہ دستور رکھو کہ اپنی خلوت میں جاؤ اور اپنی نماز میں نہایت عاجزی کے ساتھ جیسے ایک ادنیٰ
سے اولی بندہ ہوتا ہے خدا تعالیٰ کے حضور میں دعا کرو“۔
پھر جو دعا لکھی آپ نے سکھائی وہ یہ ہے : "اے رب العالمین تیرے احسانوں کا میں
شکر نہیں کر سکتا تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں، میرے گناہ بخش
تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔ میرے دل میں اپنی خاص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ
پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تو راضی ہو جائے۔ میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس
بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو۔ رحم فرما اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا
کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ آمین ثم آمین۔ (مکتوبات احمد جلد ۵ نمبر صفحه ۵)
محبت الہی اور بخشش کی طلب کی دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک وفا شعار
رفیق منشی رستم علی صاحب کے دلی دوست سُندرد اس کی وفات کے جانکاہ صدمہ پر تعزیتی خط میں یہ
تحریر فرمائی کہ سجدہ میں اور دن رات کئی دفعہ یہ دعائیں پڑھیں۔ معلوم ہوتا ہے کوئی بہت ہی نیک دل
ہندو دوست ان کا فوت ہوا جس کا گہرا صدمہ پہنچا تھا۔ ان کی تعزیت بھی فرمائی اور صبر کے لئے یہ دعا
سکھائی یا اَحَبُّ مِنْ كُلِّ مَحْبُوبِ اغْفِرْلِي ذُنُوبِى وَادْخِلْنِي فِي عِبَادِكَ الْمُخْلَصِينَ المكتوبات
۲۰۰۰ تا ۳۱ / اگست ۲۰۰۰ء
wwwwwwwwww

احمد جلد ۵ نمبر ۳ صفحه ۷۴) انے ہر پیارے سے زیادہ پیاری ہستی مجھے میرے گناہ بخش دے اور مجھے
اپنے مخلص بندوں میں داخل کرلے۔
یہاں پر ہر پیارے سے زیادہ پیاری ہستی " کے الفاظ خاص طور پر قابل غور ہیں ۔ یہ
سمجھانے کے لئے کہ یہ دوست تو ایک دنیا کا انسان تھا، عارضی دوستی تھی، اس سے پیار بھی عارضی ہے
۔ پس اللہ سے دل لگاؤ اور وہی ہے جو مستقل طور پر تمہاری حفاظت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بخشے گا اور
اپنے مخلص بندوں میں داخل فرمالے گا۔
محبت الہی سے بھری ہوئی ایک اور دعا ۔ رَبِّ إِنَّكَ جَنَّتِي وَ رَحْمَتُكَ جُنَّتِي وَ آيَاتُكَ
غِذَائِي وَفِعْلُكَ رِدَانِی۔ اے میرے رب بے شک تو ہی میری بہشت ہے اور تیری رحمت میری
ڈھال ہے اور تیرے نشان میری غذا ہیں اور تیر افعل میری رداء یعنی چادر ہے جس سے میں اپنے نفس
کو ، اپنے آپ کو ڈھانپتا ہوں۔ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۷۱)
ایک دعائے بیعت تو بہ کا عنوان ہے۔ میر شفیع احمد صاحب محقق دہلوی کی روایت ہے کہ
بیعت میں حضور علیہ السلام جب یہ الفاظ دوہراتے تو تمام آدمی رونے لگ جاتے اور آنسو جاری ہو
جاتے کیونکہ حضرت صاحب کی آواز میں اس قدر گداز ہوتا تھا کہ انسان ضرور رونے لگ جاتے
تھے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ نبی کریم کی یہ دعا جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیعت تو بہ میں شامل
فرمایا ایسی تاثیر رکھتی ہے کہ اب بھی باوجود بار بار دوہرائے جانے کے یہی کیفیت سوز و گداز اکثر دیکھی
گئی ہے۔ دعا یہ ہے: "اے میرے رب میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں تو
میرے گناہ بخش کہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں۔ اس روایت کی مزید تائید حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے ان الفاظ سے بھی ہوتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ” بیعت کے وقت تو بہ کے اقرار میں ایک
برکت ہوتی ہے “۔ (ملفوظات جلد چهارم صفحه ۱۷۳) ۔ یہ دعا ہے رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِی
وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِيْ ذُنُوبِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ۔ اس دعا کے وقت اکثر مجھ
پر بھی بہت گہری رقت طاری ہوا کرتی تھی لیکن پھر آہستہ آہستہ میں نے اس کو کنٹرول کیا کیونکہ ایک
و ہم سا پیدا ہوا کہ خدانخواستہ اس رقت میں بھی ایک دکھاوے کا پہلونہ ہو اس لئے جہاں تک مجھے توفیق
ملتی ہے میں اس دعا کے وقت ضبط کرتا ہوں اور یہ مراد نہیں کہ ہر شخص ضرور ہی ضبط کرے۔ بعض
اوقات بے اختیار اس دعا کے وقت چیخیں نکل جاتی ہیں۔
ماور مضان کی محرومی سے بچنے کی ایک دعا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے روزہ کی توفیق
چاہنے کے لئے دعا کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا : ” ہر شے خدا ہی سے طلب کرنی چاہئے خدا تعالیٰ تو
قادر مطلق ہے وہ اگر چاہے تو ایک مدقوق کو بھی روزہ کی طاقت عطا کر سکتا ہے۔ پس میرے نزدیک
خوب ہے کہ انسان دعا کرے الہی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور میں اس سے محروم رہا جاتا ہوں
اور کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ ۔ یعنی فوت شدہ روزوں کو ادا کر سکوں یانہ اور اس سے
توفیق طلب کرے۔ مجھے یقین ہے کہ ایسے دل کو خدا طاقت عطا فرمائے گا۔
ایک بہت ہی دردناک دعا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میدان عرفات میں
حضرت صوفی احمد جان صاحب کو نصیحت کی کہ حضرت مسیح موعود کے اپنے الفاظ میں یہ دعا ضرور
پڑھیں یعنی حضرت مسیح موعود کی طرف سے یہ دعا پڑھی جائے۔ ۱۸۸۵ء کے اوائل میں حضرت
صوفی احمد جان صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اجازت سے جب سفر حج
پر روانہ ہونے لگے تو حضرت مسیح موعود نے اپنے قلم سے انہیں ایک درد انگیز دعا تحریر فرمائی ۔ یہ جو
اجازت ہے سفر سے پہلے منکسرانہ طریق ہے ، دعا کی تحریک ہے ورنہ خدا کا حکم ہے اس میں کسی بندے
کی اجازت کا کیا سوال ہے۔ یہ ایک مؤدبانہ منکسر انہ طریق ہے دعا کی تحریک کے لئے اور اس کے نتیجہ
میں پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ دعا بھی نہیں نصیب ہو گئی جو میں آپ کو اس خط
میں سے پڑھ کے سناتا ہوں۔
دعا یہ ہے: اس عاجز ناکارہ کی ایک عاجزانہ التماس یاد رکھیں کہ جب آپ کو بیت اللہ کی
زیارت بفضل اللہ تعالیٰ نصیب ہو تو اس مقام مبارک کی انہی لفظوں سے مسکنت اور غربت کے ہاتھ
بحضور دل اٹھا کر گزارش کریں“۔ یہاں لفظ مقام نہیں پڑھنا چاہئے ”مقام ہے مقامِ محمود ہے۔ یہ ایک
مرتبہ اور عزت کا مقام ہے ۔ اسے مقام ابراہیم نہیں پڑھنا چاہئے۔ حضرت ابراہیم جہاں کھڑے ہوئے
تھے مقام ابراہیم ہے اور مصلی مقام ابراہیم کو بناؤ، نہ کہ اس جگہ کو جو فرضی طور پر حضرت ابراہیم کی
طرف منسوب کی گئی ہے کہ وہاں پتھر پر آپ کے پاؤں کا بھی نقش ہے۔ تو لفظ مقام اور مقام میں فرق
یادر کھیں۔ مقام ایک مکان اور جگہ کو کہا جاتا ہے اور مقام مرتبہ کو کہا جاتا ہے۔
اس عاجز ناکارہ کی ایک عاجزانہ التماس یاد رکھیں کہ جب آپ کو بیت اللہ کی زیارت بفضل
اللہ تعالٰی نصیب ہو تو اس مقام محمود کو انہی لفظوں سے مسکنت اور غربت کے ہاتھ بحضور دل اٹھا کر
گزارش کریں“۔ نیز یہ ہدایت فرمائی کہ آپ پر فرض ہے کہ انہی الفاظ سے بلا تبدیل و تغیر بیت اللہ
میں حضرت ارحم الراحمین میں اس عاجز کی طرف سے دعا کریں 66 ۔ چنانچہ حضرت صوفی صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت کے ارشاد کی تعمیل میں ورذی الحج ۱۳۰۳ هجری مطابق ۱۹ ستمبر ۱۸۸۵ء
کو میدان عرفات میں یہ دعا پڑھی۔ آپ کے پیچھے اس وقت ان کے بائیں خدام اور عقید تمند تھے جن
میں حضرت صاحبزادہ عبدالمجید صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مبلغ ایران ، حضرت خان صاحب محمد امیر
خان صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت قاضی زین العابدین صاحب سرہندی رضی اللہ تعالٰی عنہ
اور حضرت صوفی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرزند حضرت صاحبزادہ پیر افتخار احمد صاحب رضی
اللہ تعالیٰ عنہ بھی شامل تھے۔
صوفی صاحب حضرت مسیح موعود کا مکتوب مبارک ہاتھ میں لئے کھڑے ہوئے اور فرمایا میں
یہ خط بلند آواز سے پڑھتا ہوں تم سب آمین کہتے جاؤ۔ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ اس تاریخی دعا کے الفاظ یہ
تھے: "اے ارحم الراحمین ایک بندہ عاجز اور ناکارہ پر خطا اور نالائق غلام احمد جو تیری زمین ملک ہند میں
ہے اس کی یہ عرض ہے کہ ارحم الراحمین تو مجھ سے راضی ہو اور میری خطیبات اور گناہوں کو بخش کہ تو
غفور و رحیم ہے اور مجھے سے وہ کام کرنا جس سے تو بہت راضی ہو جائے۔ مجھ میں اور میرے نفس میں
مشرق اور مغرب کی ڈوری ڈال اور میری زندگی اور میری موت اور میری ہر یک قوت اور جو مجھے
حاصل ہے اپنی ہی راہ میں کر اور اپنی ہی محبت میں زندہ رکھ اور اپنی ہی محبت میں مجھے مار اور اپنے ہی کامل
متبعین میں مجھے اٹھا۔ اے ارحم الراحمین جس کام کی اشاعت کے لئے تو نے مجھے مامور کیا ہے اور جس
خدمت کے لئے تونے میرے دل میں جوش ڈالا ہے اس کو اپنے فضل سے انجام تک پہنچا اور اس عاجز
کے ہاتھ سے حُجت اسلام مخالفین پر اور ان سب پر جو اب تک اسلام کی خوبیوں سے بے خبر ہیں
پوری کرے اور اس عاجز اور اس عاجز کے تمام دوستوں اور مخلصوں اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانی
کی نظر سے اپنے کل حمایت میں رکھ کر دین و دنیا میں آپ ان کا متکفل اور متولی ہو جا اور سب کو اپنی
دار الرضا میں پہنچا اور نبی کریم ﷺے اور اس کی آل اور اصحاب پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام اور برکات
نازل کر۔ آمین یا رب العالمین " ( الحکم ۱۲۰ تا ۱۳ اگست ۱۸۹۵ء)
گناہوں سے نجات کے لئے چند دعائیں۔ ایک یہ ہے: ”یا الہی میں تیرا گنہگار بندہ ہوں اور
افتادہ ہوں میری رہنمائی کر $ .۔ افتادہ ہوں، گرا پڑا ہوں، خاک بسر ہوں میری رہنمائی کر۔ پھر ہے ”ہم
تیرے گنہ گار بندے ہیں اور نفس غالب ہیں تو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو بچا۔
پھر دعا ہے ”میں گنہگار ہوں اور کمزور ہوں تیری دستگیری اور فضل کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا تو آپ رحم
فرما۔ مجھے پاک کر کیونکہ تیرے فضل و کرم کے سوا کوئی اور نہیں جو مجھے پاک کرے“۔
گناہوں کی بخشش کے لئے ایک اور عاجزانہ دعا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت
مولانا نور الدین صاحب کو ان کے صاحبزادے کی وفات پر ایک تعزیتی مکتوب میں اگست ۱۸۸۵ء میں
اس دعا کی طرف کمال انکساری سے توجہ دلاتے ہوئے تحریر فرمایا " یہ دعا اس عاجز کے معمولات میں
سے ہے اور در حقیقت اس عاجز کے مطابق حال ہے۔ نیز تحریر فرمایا کہ ”مناسب ہے کہ بروقت اس
دعا کی فی الحقیقت دل کے کامل جوش سے اپنے گناہ کا اقرار اور اپنے مولا کے انعام و اکرم کا اعتراف
کرے کیونکہ صرف زبان سے پڑھنا کچھ چیز نہیں جوش دلی چاہئے اور رقت اور گریہ بھی ہو " ۔ دعا کا
طریق حضور نے یہ بیان فرمایا " رات کے آخری پہر میں اٹھو اور وضو کرو اور چند دوگانہ اخلاص سے بجا
لاؤ اور درد مندی اور عاجزی سے یہ دعا کرو اے میرے محسن اور اے میرے خدا میں ایک ناکارہ بندہ
پر معصیت اور پر غفلت ہوں۔ تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا
اور احسان پر احسان کیا۔ تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔ تو اب
بھی مجھے نالائق اور پر گناہ پر رحم کر اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس گناہ
سے نجات بخش کہ بغیر تیرے کوئی چارہ گر نہیں۔ آمین ثم آمین۔ (مکتوبات احمد جلد نمبر صفحه ۳)
دعائے مغفرت اور انجام بخیر کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دعا
میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرمائی تھی رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا
وَلا خَوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَصَلَّ عَلَى نَبِيِّكَ وَحَبِيبِكَ مُحَمَّدٍ وَالِهِ وَسَلَّمَ وَتَوَفَّنَا فِي
أُمَّتِه وَاتَّبِعْنَا فِي أُمَّةٍ وَآتِنَا مَا وَعَدْتَ لِأُمَّةٍ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا فِي عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِيْنَ -
(مکتوبات احمد جلد ا صفحہ (۱۰۸) ترجمہ : ہمیں اور ہمارے ان مومن بھائیوں کو بخش دے جو ایمان
۲۰۰۰ تا ۳۱ راگست ۲۰۰۰ء ) 7(

میں ہم سے سبقت لے گئے اور اپنے نبی اور حبیب محمد اور آپ کی آل پر رحمتیں بھیج اور ہمیں امتی کرتے
ہونے کی حالت میں موت دے اور اے ہمارے رب ہم ایمان لائے۔ پس ہمیں اپنے مومن بندوں دعائیں
میں لکھ لے۔
بعض اور دعائیں تذکرہ میں جو درج ہیں ان میں سے ایک یہ ہے اللهم ارحم اے اللہ رحم
کر ۔ پس اس کی تکرار بھی دل میں ایک خاص رقت پیدا کر سکتی ہے۔ پھر اردو میں یہی دعا م ر اپریل کرتی
۱۹۰۷19ء ء کو الہام ہوئی یا اللہ رحم یا یا اللہ رحم - ۳۰ر ستمبر 1906ء کو یہ دعا الہام ہوئی ۔ رَبِّ ارْحَمْنِی إِنَّ وہ یہ
فَضْلَكَ وَ رَحْمَتَكَ يُنْجِي مِنَ الْعَذَابِ ۔ اے میرے رب مجھ پر رحم فرما یقینا تیر افضل اور تیری تصویر
رحمت عذاب سے نجات دیتے ہیں۔ جو
ایک اور دعار حمت و نصرت کی یہ ہے یعنی رحمت و نصرت طلب کرنے کی۔ وَمَا توفیقی تک
إِلا بِاللهِ رَبِّ انْصُرْنِي مِنْ لَدُنْكَ وَرَبِّ ايَدْنِي مِنْ لَدُنْكَ رَبِّ إِنَّ قَومِي طَرَدُونِی فَاوِنِی مِنْ بالکل
لَدُنْكَ. رَبِّ إِنَّ قَوْمِي لَعَنُونِي فَارْحَمْنِي مِنْ لَدُنْكَ ارْحَمْنِى يا رَبَّ الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ سَعی
ارْحَمْنِي يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ . وَلَا رَاحِمَ إِلَّا أَنْتَ . إِنَّكَ أَنْتَ حُجَّتِى فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ کا غلبہ
وَانتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ . تَوَكَّلْتُ عَلَيْكَ وَ انْتَ لَا تُضِيعُ الْمُتَوَكِّلِينَ - دوسرا
(حجة الله ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۲۳)
اور مجھے کوئی توفیق نہیں سوائے اللہ کی توفیق کے۔ میرے رب اپنے حضور سے میری مدد
فرما۔ میرے رب اپنے پاس سے میری تائید فرما۔ میرے رب میری قوم نے مجھے دھتکار دیا ہے پس تو
مجھے اپنے حضور پناہ دے۔ اے میرے رب میری قوم نے مجھ پر لعنت و ملامت کی ہے پس اپنے پاس
سے مجھے رحمت نصیب کر۔ اے زمین و آسمان کے پیدا کر نے والے مجھ پر ر تم کراے تمام رحم کرنے
والوں سے زیادہ رحم کرنے والے مجھ پر رحم کر کہ تیرے سوا کوئی رحم کرنے والا نہیں۔ یقینا تو ہی دنیا
اور آخرت میں میری حجت ہے اور تو ہی ارحم الراحمین ہے۔ میں نے تجھ پر بھروسہ کیا اور تو تو گل
کرنے والوں کو ضائع نہیں کرتا۔
پھر ایک عمومی دعا بہشتی مقبرہ میں دفن ہونا جن کو نصیب ہوا ہے ان کے متعلق حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے یہ سکھائی ہے۔ رسالہ وصیت میں لکھی ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا اس میں
برکت دے اور اس کو بہشتی مقبرہ بنادے اور یہ اس جماعت کے پاک دل لوگوں کی خواب گاہ ہو جنہوں
نے در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم کر لیا اور دنیا کی محبت چھوڑ دی اور خدا کے لئے ہو گئے اور پاک تبدیلی
اپنے اندر پیدا کر لی اور رسول اللہ علیہ کے اصحاب کی طرح وفاداری اور صدق کا نمونہ دکھایا۔ آمین
يارب العلمين" ((رساله رساله الوصيت الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۳۱۲)
پھر میں دعا کرتا ہوں“۔ یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الوصیت“
میں الفاظ درج ہیں۔ پھر میں دعا کرتا ہوں کہ اے میرے خدا، قادر خدا اس زمین کو میری جماعت
میں سے ان پاک دلوں کی قبریں بنا جو فی الواقع تیرے ہو چکے اور دنیا کے اغراض کی ملونی ان کے کاروبار
میں نہیں۔ آمین یارب العالمین۔ پھر میں تیسری دفعہ دعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر کریم ، اے
خدائے غفور و رحیم تو صرف ان لوگوں کو اس جگہ قبروں میں جگہ دے جو تیرے اس فرستادہ پر سچا
ایمان رکھتے ہیں اور کوئی نفاق اور غرض نفسانی اور بد ظنی اپنے اندر نہیں رکھتے۔ اور جیسا کہ حق ایمان
اور اطاعت کا ہے بجا لاتے ہیں اور تیرے لئے اور تیری راہ میں اپنے دل و جان فدا کر چکے ہیں جن سے
تو راضی ہے اور جن کو تو جانتا ہے اور بکلی تیری محبت میں کھوئے گئے ہیں اور تیرے فرستادہ سے
و فاداری اور پورے ادب اور انشراحی ایمان کے ساتھ محبت اور جانفشانی کا تعلق رکھتے ہیں۔ آمین
يارب العالمین“۔
پھر تبلیغ رسالت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ دعا درج ہے۔ دو ” میں
تو بہت دعا کرتا ہوں کہ میری جماعت ان لوگوں میں سے ہو جائے جو خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور نماز
پر قائم رہتے ہیں اور رات کو اٹھ کر زمین پر گرتے ہیں اور روتے ہیں اور خدا کے فرائض کو ضائع نہیں
اور بخیل اور ممسک اور غافل اور دنیا کے کپڑے نہیں ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ یہ میری
خدا تعالیٰ قبول کرے گا اور مجھے دکھائے گا کہ اپنے پیچھے میں ایسے لوگوں کو چھوڑ تا ہوں“۔
(تبلیغ رسالت جلد دهم صفحه ۲۱)
پھر البدر جلد تین میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ الفاظ ہیں: ”دعا تب کام
ہے جب انسان کی کوشش بھی ساتھ ہو۔ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ پھونک مار کر ولی بنا دیا جائے۔
بھی نہیں جانتے کہ پھونک بھی اس آدمی کو لگتی ہے جو نزدیک آوے“۔ یہ بھی ایک بہت پیاری
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کھینچی ہے کہ پھونک دور کے آدمی تک تو نہیں پہنچا کرتی
قریب کھڑا ہو اس کو لگتی ہے۔ تو جو درجات کے لحاظ سے ، قربت کے لحاظ سے پیارا ہو کسی کو اسی
پھونک پہنچے گی۔ دو وہ یہ نہیں جانتے کہ پھونک بھی اسی آدمی کو لگتی ہے جو نزدیک آوے۔ یہ خیال
غلط ہے کہ بغیر انسان کی سعی کے کچھ ہو جاوے۔ قرآن شریف میں ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا
اور دل کی ہر ایک حالت کے لئے ایک ظاہری عمل کا نشان ضروری ہوتا ہے ۔ جب دل پر غم
ہو تو آنسو نکل آتے ہیں۔ اسی لئے شریعت نے ثبوت کامدار ایک شہادت پر نہیں رکھا جب تک
گواہ بھی نہ ہو۔ پس جب تک ظاہر و باطن ایک نہ ہو تب تک کچھ نہیں بنتا۔
البدر جلد ۳ صفحه ۴۲،۴۱)

آج 10 میں سے 10 باقی