May Allah Protect the Jama'at and Manifest the Truth of the Holy Prophet (sa)

Friday Sermon, 4 August 2000: May Allah Protect the Jama'at and Manifest the Truth of the Holy Prophet (sa)

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے دعا کی اہمیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عربی، فارسی اور اردو دعائیہ کلام اور ارشادات کا تذکرہ فرمایا ہے۔ ان دعاؤں میں مغفرت طلبی، حضورِ نماز کے حصول، احباب اور مخالفین کے حق میں دعا کرنے، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے ظہور کے مضامین شامل ہیں۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ کی برکات و کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے شاملین کی بخیریت واپسی اور جماعت کی آئندہ ترقیات کے لیے دعاؤں کی تحریک فرمائی۔

موضوعات: دعائیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضورِ نماز، مخالفین کے لیے دعا، صداقتِ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، کامیابی جلسہ سالانہ

خطبه جمعه
جو لوگ دوسروں کے غم میں مبتلا ھو کر ان کے لئے دعائیں کرتے ھیں
الله خود ان کے غم اٹھا لیتاھے اور خود ان کاوالی او روارث هو جاتاهے
ہم تو یہ دعا کرتے ہیں کہ خدا جماعت کو محفوظ رکھے اور دنیا پر ظاہر ہو جائے کہ نبی کریم علی صلى الله ہے
بر حق رسول تھے اور خدا کی ہستی پر لوگوں کو ایمان پیدا ہو جائے
انے شديد البطش ! تو اپنی قوت و قدرت کو ظاهر فرما - آسمان سے اپنے نور کے نشان دکھا
حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام كى دعاؤر كا تذكره
الله نے اس جلسه پر بہت کامیابی عطا کی ہے اور ابھی اگلے جلسہ کے لئے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے
چار کروڑ سے زائد محض خدا کے فضل سے عطا ہوئے ہیں ۔ آئندہ آٹھ کروڑ سے زائد کی امید رکھتے ہیں
خطبه جمعه ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز -
فرموده ۱۴ اگست ۲۰۰۰ء بمطابق ۴ر ظهور ۱۳۷۹ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
( خطبہ جمعہ کا یہ متن ادار و الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجيبوا
لي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ﴾ (البقره: ۱۸۷)
اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔ میں دعا
کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔ پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لیک
کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔
جیسا کہ آیت کریمہ سے ظاہر ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کا
جو میں تذکرہ کر رہا ہوں وہ اس خطبہ میں بھی جاری رہے گا اور امید رکھتا ہوں کہ آئندہ بھی چند خطبات
پر محیط ہو گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک فارسی کلام سے آپ کی نظم کا اردو ترجمہ
پیش کیا جا رہا ہے جو سراسر دعائیہ کلام ہے۔
اے میرے قادر زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے ، اے میرے رحیم اور مہربان ن ہادی بادی
آقا، اے میرے مولا تو دلوں پر نظر رکھتا ہے اور اے وہ کہ تیرے سامنے کوئی چیز بھی پوشیدہ نہیں۔
اگر تو دیکھتا ہے کہ فسق و شرارت سے بھر پور ہوں اور اگر تو دیکھتا ہے کہ میں ایک بد طینت آدمی ہوں تو
تو مجھے بدکار کو پارہ پارہ کر کے ہلاک کر دے اور میرے مخالف گروہ کو میری اس حالت سے خوش
کر دے۔ ان کے دلوں پر رحمت کی بارش برسا اور ان کی ہر مراد اپنے فضل سے پوری کر دے۔ میرے
درودیوار پر اپنے غضب کی آگ برسا۔ تو آپ میرا دشمن ہو کر میرے کاروبار کو تباہ کر دے۔
لیکن میرے مولا اگر تو نے مجھے اپنے بندوں میں پایا ہے اور اپنے آستانہ کو میری توجہ کا قبلہ
پایا ہے اور میرے دل میں اس محبت کو دیکھا ہے جسے تو نے دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رکھا ہے تو پھر
میرے آقا میرے ساتھ وہ سلوک فرما جو تیری محبت کا نتیجہ ہے اور کسی قدر وہ راز محبت جو میرے
ساتھ ہے ظاہر فرما۔ یہ بھی بہت ہی گہر اعارفانہ کلام ہے جیسا کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
سب کلام گہرے عارفانہ ہوتے ہیں یہ نہیں کہتے میری ساری محبت کار از لوگوں کو بتا دے۔ کسی قدر
دور از محبت جو میرے ساتھ ہے ظاہر فرما۔
میرے مولا تو ہر تلاش کرنے والے کی طرف چل کر آنا ہے اور تو ہر سوز محبت میں جلنے
والے کی سوزش قلب سے آگاہ ہے میں تجھے اس تعلق کا واسطہ دیتا ہوں جو مجھے تجھ سے ہے ، ہاں اس
محبت کا واسطہ دیتا ہوں جس کا پودا میں نے اپنے دل میں لگا رکھا ہے۔ تو آج مجھے الزامات سے جو اندھی
دنیا لگا رہی ہے بری ٹھہرانے کے لئے باہر نکل۔ تو ہی تو میری پناہ اور مادی و ملجا ہے۔ وہ آگ جو تو نے
میرے دل میں روشن کی ہے اور جس نے غیر اللہ کی محبت کو جلا ڈالا ہے اس آگ سے میرے چہرہ کو
منور کر دے اور میری اس تاریک و تاررات کو روز روشن سے بدل دے۔ اس اندھی دنیا کی آنکھوں کو
روشن کر دے۔ اے شدید البطش تو اپنی قوت و قدرت کو ظاہر فرما اور آسمان سے اپنے نور کے نشان
دکھا، اپنے باغ سے پھول کھلادے۔ میں دیکھتا ہوں کہ یہ دنیا فسق و فساد سے بھری ہوئی ہے اور غفلت کا
اس قدر دور دورہ ہے کہ غافل انسان موت کو بھول چکے ہیں، حقیقت سے بالکل غافل اور بیگانہ ہیں۔
بچوں کی سی حالت ہو چکی ہے اور فسانوں پر مائل ہیں۔ دلوں سے دولت حقیقی کی محبت ٹھنڈی ہو گئی ہے
اور دلوں کو کوچہ راست سے پھیر دیا ہے ۔ حالت ایسی ہو چکی ہے کہ طوفان امڈا آ رہا ہے اور رات
اندھیری ہے۔ پس اس حالت کو دور کر کے اپنی رحمت و کرم سے آفتاب کو روشن کر دے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند عربی دعائیہ اشعار کا اردو ترجمہ حسب
ذیل ہے:۔
اے ہمارے رب ! اپنے فضل سے ہماری تائید کر اور اس شخص سے انتقام لے جو حق کو خس
و خاشاک کی طرح دھتکارتا ہے۔ اے میرے رب! میری قوم جہالت کے اندھیرے میں چلی گئی ہے۔
سو تو رحم کر اور انہیں روشنی کے گھر میں اتار " انجام آتھم صفحه ۲۷۸)۔ اے ہمارے خدا !ہمارے
درمیان باعزت فیصلہ فرما۔ اے وہ ذات جو میرے دل اور میرے ظاہر کی اندرونی حقیقت کو دیکھ رہی
ہے، اے وہ ذات کہ جس کے دروازے میں سائلوں کے لئے کھلے ہوئے دیکھتا ہوں، تو میری دعار زنہ
فرما۔ (الاستفتاء ، ضميمه حقيقة الوحى ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۷۳۵)
پھر آئینہ کمالات اسلام میں یہ دعا ہے: "اے میرے رب! اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں
بھی اپنے نبی پر ہمیشہ درود بھیجتاره 68 “۔ (آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۹۳)
شدید منکرین اور دشمنان دین حق کی تباہی کی دعا: یا رَبِّ فَاسْمَعْ دُعَائِي وَمَرَقَ أَعْدَانَكَ
واعْدَائِی وَ الْجِزْ وَعْدَكَ وَانْصُرْعَبْدَكَ وَآرِنَا أَيَّامَكَ وَشَهِرْلَنَا حُسَامَكَ وَ لَا تَدْرُ مِنَ
الْكَافِرِينَ شَرِيرًا۔ (تذکره صفحه ۵۰۰)۔
یعنی اے میرے رب! میری دعا کو سُن اور اپنے اور میرے دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے
اور اپنا وعدہ پورا فرما اور اپنے بندہ کی مدد فرما اور ہمیں وعدوں کے دن دکھا اور اپنی تلوار ہمارے لئے
سونت دے اور شریر کافروں میں سے کوئی نہ باقی چھوڑ۔
ایک مخالف مولوی کی ایذاء رسانیوں پر درد بھری دعا: "اے میرے مولا! اے میرے
۲۰۰۰ تا ۲۱ / ستمبر ۲۰۰۰ء ) 5(

آقا میں نے اس شخص کی تمام سخت باتوں اور لعنتوں اور تعلیوں کا جواب تیرے پر چھوڑا ۔ اگر تیری
یہی مرضی ہے تو جو کچھ تیری مرضی ہے وہ میری ہے۔ مجھے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں چاہئے کہ تو
راضی ہو ۔ میرا دل تجھ سے پوشیدہ نہیں۔ تیری نگاہیں میری تہہ تک پہنچی ہوئی ہیں۔ اگر مجھ میں کچھ
فرق ہے تو نکال ڈال اور اگر تیری نگاہ میں مجھ سے کچھ بدی ہے تو میں تیرے ہی منہ کی اس سے پناہ
مانگتا ہوں۔اے میرے پیارے ہادی اگر میں نے ہلاکت کی راہ اختیار کی ہے تو مجھے اس سے بچا اور وہ کام
کرا کہ جس میں تیری رضامندی ہو۔ میری روح بول رہی ہے کہ تو میرے لئے ہے اور ہوگا۔
جب سے کہ تو نے کہا میں تیرے ساتھ ہوں اور جب سے کہ تو نے مجھے مخاطب کر کے
فرمایا کہ إِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ إِهَانَتَكَ اور جب سے کہ تو نے دلجوئی اور نوازش کی راہ سے مجھے کہا کہ
اَنْتَ مِنِى بِمَنْزِلَةٍ لا يَعْلَمُهَا الخَلْقُ تو اسی دم سے میرے قالب میں جان آگئی۔ تیری دل آرام باتیں
میرے زخموں کی مرہم ہیں ، تیرے محبت آمیز کلمات میرے غم رسیدہ دل کے مفرح ہیں۔ میں
غموں میں ڈوبا ہوا تھا تو نے مجھے بشارتیں دیں، میں مصیبت زدہ تھا تو نے مجھے پوچھا۔ پیارے میرے
لئے خوشی کافی ہے کہ تو میرے لئے ہے اور میں تیرے لئے ہوں۔ تیرے حملے دشمنوں کی صف توڑیں
گے اور تیرے تمام پاک وعدے پورے ہونگے تو اپنے بندہ کا آمرزگار ہو گا"۔
آسمانی فیصله . روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۱۹)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک فارسی منظوم کلام کا اردو ترجمہ
حسب ذیل ہے:
وو وہ اللہ تعالیٰ بزرگ و پاک ہے جس نے سورج چاند اور افلاک کو پیدا کیا۔ ہر راستہ اور کوچہ
اشرار سے بھر گیا ہے۔ اے خدا اپنے دین کو پھر زندہ کر ، اپنے دین کی شوکت کو ظاہر کر ، پھر رحم سے ہم
پر نظر کر ، پھر دین احمد کو زندہ فرما دے، کفر کی مکھی کو دنیا سے دور فرما، کفرو کافر کو دنیا سے اٹھا، کتے اور
مردار کو دور کر کے راحت عطا کر ۔ یہ کفر کی مکھی کو دنیا سے دور فرما سے مراد یہ ہے کہ مکھی کو
عادت ہے کہ پھر اڑ اڑ کر بار بار بیٹھتی ہے اور ہر وقت خیال کو تبدیل کرتی ہے تو یہ منشاء ہے کفر کی مکھی کو
دنیا سے دور کر۔
”اے خدائے قادر ومنان میری جان کو دین کے اس غم سے نجات دے، تو بخشنے والا ہے،
سب سے بڑھ کر ہے، تیری بخشش کی کوئی انتہاء نہیں۔ دونوں جہانوں میں تیرا کوئی شریک نہیں۔ تو ہی
ایک واحد لا شریک خدا ہے۔ تو بزرگ ہے اور تیری شان عظیم ہے۔ تو اکیلا ہے ، تو پاک ہے، تو
لا شریک ازلی و ابدی خدا ہے۔ اے خدا ترقی دین کے لئے میری ہمت کو بڑھا۔ تو اس کے لئے میری کمر
کو مضبوط کر اور میری راہنمائی فرما، میرے دل میں اس قدر درد دین کے لئے پیدا کر دے کہ بڑے
بڑے دکھی دل بھی اس پر رشک کریں۔ پاک لوگوں کے کوچہ کی خاک میر اسر ہو۔
میری آنکھوں میں صداقت کی روشنی بخش، میرے تمام کاموں کو اپنے طور پر سر انجام دے
کہ ان میں حُسن پیدا ہو۔ اپنے نفسانی وجود سے مجھے اس طرح نکال دے کہ شیطان کا تصرف اس میں نہ
رہے۔ میرے اندر سے خود پرستی کی بنیاد کو گرا دے۔ مجھے اپنے نفس سے گم کر اور اپنی ہستی میں زندگی
بخش میرے اندر ایک ایسی کشش پیدا کر دے کہ تیری محبت کی بو کا نشان پالے اور پھر اس کے بغیر
ایک دم بھی مجھے آرام نہ ملے۔ میرے دل کو کبر اور غرور سے پاک کر اور میرے سینہ کو اپنے نور سے
منور کر دے۔ اپنے عشق میں مجھے ایسا اسیر کر کہ اس کے سوا میری کوئی شاخ و جڑ نہ ہو۔ میری جان میں
مجنوں کا شور پیدا کر دے اور اپنا ہی مجذوب اور مست بنالے۔ میری ایسی حالت ہو جائے کہ تیرے بغیر
ایک دم بھی ہوش نہ ہو اور تیرے بغیر میری زبان سے نہ کچھ نکلے اور نہ میرے کان کچھ سنیں۔ میری
حالت ایسی ہو جائے کہ تیرے سوا میں کسی کو کچھ نہ سمجھوں اور اس کی قیمت میرے نزدیک ایک کوڑی
بھی نہ ہو۔
ہاں مجھے ایسا بنا دے کہ دنیا سے میرا کوئی کام نہ رہے۔ دنیا کیا زمانہ سے بھی مجھے کوئی کام نہ
رہے۔ میں تیری محبت کی چاہ میں ایسا اسیر ہو جاؤں کہ پھر اس سے کبھی باہر نہ نکل سکوں۔ سیم وزر یعنی
سونا چاندی میری نظر میں حقیر کر دے۔ میر ا سب سے عظیم تر مقصد فقر کر دے۔ مجھ کو وہ عقل عطا
فرما جو حق ہو اور تیرے راستے میں بسر و چشم آؤں۔ میری جان میں اپنے عشق کی نمک ریزی فرما
اور اس محبت میں مجھے مست و مجذوب کر دے۔ میری خواہشوں کا منتہاء تیری مدح و ثنا ہو ۔ خلاصہ یہ
ہے کہ میری جو بھی خواہش ہے وہ تیری رضا ہی کے لئے ہے۔ جب سے میرا دل تجھ سے اور تیری
محبت میں محو ہو گیا ہے دنیا اور اس قسم کے کاروبار کو چھوڑ دیا۔
(بحواله سیرت حضرت مسیح موعود از شیخ یعقوب علی عرفانی جلد پنجم صفحه ۵۳۵ تا ۵۳۷)
پھر ایک اردو فارسی دعا کا ترجمہ ہے:
"اے میرے اللہ میرے گناہ بخش۔ اپنی درگاہ کی طرف میری راہنمائی فرما۔ میرے دل
و جان کو روشنی عطا کر اور مجھے اپنے مخفی گناہوں سے پاک کر دے۔ میرے ساتھ محبت اور پیار کا
سلوک فرما اور اپنی نگاہ کرم کے ساتھ سب عقدے کھول دے۔ دونوں جہان میں تو ہی مجھے پیارا ہے
اور میں تجھ سے صرف تجھی کو مانگتا ہوں“۔ (براہین احمدیہ . روحانی خزائن جلد اول صفحه ۱۲) اے
میرے قادر خدا، اے میرے پیارے راہنما تو ہمیں وہ راو ر کھا جس سے تجھے پاتے ہیں۔ اہل صدق و صفا
اور ہمیں ان راہوں سے بچا جن کا مدعا صرف شہوات ہیں یا کینہ ہیں یا بغض یاد نیا کی حرص و ہوا۔
(پیغام صلح روحانی خزائن دجلد ۲۳ صفحه ۲۳۹)
پھر ایک جگہ فرماتے ہیں، ملفوظات میں ہے:
”ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہم سے گناہوں کو جو دل کو سخت کر دیتے ہیں
دور کر دے اور اپنی رضامندی کی راور کھلائے"۔ (ملفوظات جلد چهارم جدید ایڈیشن صفحه ۲۰)
پھر ایک دعا ہے آئینہ کمالات اسلام میں: رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَطِئِينَ “۔ اے ہمارے
خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے۔ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه (۲۷۱)
پھر یہ دعا ہے : ”اے اللہ مجھ میں اور میرے گناہوں میں ڈوری ڈال۔
(ملفوظات جلد دوم جدید ایڈیشن صفحه ۵۳۲)
پھر یہ دعا ہے:
رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا وَادْفَعْ بَلايَانَا وَكُرُوْبَنَا وَنَجِّ مِنْ كُلِّ هَمَ قُلُوْبَنَا وَ كَفَرْ
خُطُوْبَنَا وَكُنْ مَعَنَا حَيْثُمَا كُنَّا يا مَحْبُوْبَنَا وَاسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَامِنْ رَوْعَاتِنَا إِنَّا تَوَكَّلْنَا عَلَيْكَ
وَفَوَّضْنَا الْأمْرَ إِلَيْكَ أَنْتَ مَوْلنَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ امِيْنَ يَا رَبَّ
العلَمِینَ“ (تحفہ گولڑویه - روحانی خزائن جلد ۱۷ جدید ایڈیشن صفحه ۱۸۲)
”اے ہمارے رب ہمیں ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری آزمائشیں اور تکالیف دور کر دے
اور ہمارے دلوں کو ہر قسم کے غم سے نجات دے دے اور ہمارے کاموں کی کفالت فرما اور اے
ہمارے محبوب ہم جہاں بھی ہوں ہمارے ساتھ ہو اور ہمارے نگوں کو ڈھانپ رکھ اور ہمارے
خطرات کو امن میں تبدیل کر دے۔ ہم نے تجھے یہ پر بھروسہ کیا ہے اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کر دیا
ہے۔ دنیا و آخرت میں تو ہی ہمارا آتا ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
اے رب العلمین میری دعا قبول فرما۔
پھر ازالہ اوہام میں یہ دعا ہے:
اے خداوند قادر مطلق اگر چہ قدیم سے تیری یہی عادت ہے اور یہی سنت ہے کہ تو بیچوں
اور امتیوں کو سمجھ عطا کرتا ہے اور اس دنیا کے حکیموں اور فلاسفروں کی آنکھوں اور دلوں پر سخت
پردے تاریکی کے ڈال دیتا ہے۔ مگر میں تیری جناب میں عجز اور تضرع سے عرض کرتا ہوں کہ ان
لوگوں میں سے بھی ایک جماعت ہماری طرف کھینچ لا جیسے تو نے بعض کو کھینچا بھی ہے اور ان کو بھی
آنکھیں بخش اور کان عطا کر اور دل عنایت فرماتا وہ دیکھیں اور سنیں اور سمجھیں اور تیری اس نعمت کا جو
تو نے اپنے وقت پر نازل کی ہے قدر پہچان کر اس کے حاصل کرنے کی طرف متوجہ ہوں۔ اگر تو چاہے
تو ایسا کر سکتا ہے کیونکہ کوئی بات تیرے آگے انہونی نہیں۔ آمین ثم آمین۔
ازاله اوهام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه (۱۲۰)
۲۰۰۰ ء تا ۲۱/ ستمبر ۴۲۰۰۰

آئینہ کمالات اسلام میں یہ دعا درج ہے:
"اے قادر خدا! اپنے بندوں کے راہنما! جیسا تو نے اس زمانہ کو ضائع جدیدہ کے ظہور و بروز
کا زمانہ ٹھہرایا ہے ایسا ہی قرآن کریم کے حقائق و معارف ان غافل قوموں پر ظاہر کر اور اب اس زمانہ
کو اپنی طرف اور اپنی کتاب کی طرف اور اپنی توحید کی طرف کھینچ لے۔ کفر اور شرک بہت بڑھ گیا اور
اسلام کم ہو گیا۔ اب اے کریم مشرق اور مغرب میں توحید کی ایک ہوا چلا اور آسمان پر جذب کا ایک
نشان ظاہر کر۔ اے رحیم تیرے رحم کے ہم سخت محتاج ہیں۔ اے ہادی تیری ہدایتوں کی ہمیں شدید
حاجت ہے۔ مبارک وہ دن جس میں تیرے انوار ظاہر ہوں۔ کیا نیک ہے وہ گھڑی جس میں تیری فتح
کا نقارہ بجے ۔ تَوَكَّلْنَا عَلَيْكَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ وَانْتَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمِ “- ۔
(آئینه کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۱۳ ۲۱۴. بقیه حاشیه در حاشیه)
پھر فرماتے ہیں: اکثر دنیا پر جب دنیا کا گرد بیٹھا ہوا ہے خدا اس گرد کو اٹھاوے۔ خدا اس ظلمت
کو دور کر دے۔ دنیا بہت پیسے وفا اور انسان بہت ہی بے بنیاد ہے مگر غفلت کی سخت تاریکیوں نے اکثر
لوگوں کو اصلیت کے سمجھنے سے محروم کر رکھا ہے۔ خداوند کریم سے یہی تمنا ہے کہ
اپنے عاجز بندوں کی کامل طور پر دستگیری کرے اور جیسے انہوں نے اپنے گزشتہ زمانے میں طرح طرح
کے زخم اٹھائے ہیں ویسا ہی ان کو مرہم عطا فرمائے۔ اور ان کو ذلیل اور رسوا کرے جنہوں نے نور کو
تاریکی اور تاریکی کو نور سمجھ لیا ہے اور جن کی شوخی حد سے زیادہ بڑھ گئی اور نیز ان لوگوں کو بھی نادم
اور منفعل کرے جنہوں نے حضرت احدیت کی توجہ کو جو عین اپنے وقت پر ہوئی غنیمت نہیں سمجھا
اور اس کا شکر ادا نہیں کیا بلکہ جاہلوں کی طرح شک میں پڑے۔ سو اگر اس عاجز کی فریادیں رب العرش
تک پہنچ گئی ہیں تو وہ زمانہ کچھ دور نہیں جو نور محمدی اس زمانہ کے اندھوں پر ظاہر ہو اور الہی طاقتیں
اپنے عجائبات دکھلاویں“۔ (مکتوبات احمدیہ جلد اول مکتوب نمبر ۳ محرره ۹ فروری ۱۸۸۳ء)
حقیقۃ الوحی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں:
خدا تعالیٰ بہت کی روحیں ایسی پیدا کرے کہ ان نشانوں سے فائدہ اٹھاویں اور سختی کی راہ
اختیار کریں اور بغض اور کینہ کو چھوڑ دیں۔ اے میرے قادر خدا میری عاجزانہ دعائیں سن لے اور اس
قوم کے کان اور دل کھول دے اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اٹھ جاوے
اور زمین پر تیری پرستش اخلاص کی سے جاوے اور زمین تیرے راستباز اور موحد بندوں سے ایسی
بھر جائے جیسا کہ سمندرپانی سے بھرا ہوا ہے اور تیرے رسول کریم محمد مصطفی ﷺ الله کی عظمت اور سچائی
دلوں میں بیٹھ جائے۔ اے میرے قادر خدا مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دیکھا اور میری دعائیں قبول کر اور ہر
یک طاقت اور قوت تجھ کو ہے۔ اے قادر خدا تو ایسا ہی کر۔ آمین ثم آمین۔
(حقيقة الوحى - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۰۳)
دعائے استخارہ: یا الہی میں تیرے علم کے ذریعہ سے خیر طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت
سے قدرت مانگتا ہوں کیونکہ تجھی کو سب قدرت ہے مجھے قدرت نہیں اور تجھے ہی سب علم ہے مجھے
کوئی علم نہیں اور تو ہی چھپی باتوں کو جاننے والا ہے۔ الہی اگر تو جانتا ہے کہ یہ امر میرے حق میں بہتر
ہے بلحاظ دین اور دنیا کے تو تو اسے میرے لئے مقدر کر دے اور آسان کر دے اور اس میں برکت رکھ
دے اور اگر جانتا ہے کہ یہ امر میرے لئے دین اور دنیا میں شر ہے تو تو مجھ کو اس سے باز رکھے“۔
(ملفوظات جلد دوم جدید ایڈیشن صفحه ۲۰۴)
ایک پاک نفس اور مخلص دوست نذیر حسین سفاد بلوی حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور
ایک عریضہ لکھا جسے خود پیش نہیں کر سکتے تھے اپنے عجز کی وجہ سے ، اور ایک دوسرے صحابی کو دیا کہ وہ
حضور کی خدمت میں پیش کر دیں۔ وہ یہ تھا حضور کے پابوسی کا از حد شوق تھا۔ الحمد للہ کہ شرف
زیارت حاصل ہوا۔ حاجت ہے تو صرف یہ کہ کچھ ہدایت فرمائی جائے تاکہ حضور نماز حاصل ہو
اور خدا کی طرف دل لگے ۔ اگر اس پر جواب سے سر فرازی ہو تو یہ دستاویز عزت ہمیشہ حرز جان رہے
گی۔ زیادہ حد ادب۔
جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام:
وم السلام علي علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ"۔ یہ حضور نماز کے لئے بہت سے لوگ لکھتے رہتے ہیں اب
بھی بہت سی مائیں اپنے بچوں کے لئے التجائیں کرتی ہیں کہ ان کو اللہ تعالیٰ حضور نماز عطا فرمائے یعنی
نماز میں حضور می عطا کرے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان کے جواب میں لکھتے ہیں:
طریق یہی ہے کہ نماز میں اپنے لئے دعا کرتے رہیں اور سرسری اور بے خیال نماز پر خوش
نہ ہوں بلکہ جہاں تک ممکن ہو تو جہ سے نماز ادا کریں اور اگر توجہ پیدا نہ ہو تو پیج وقت پر ہر ایک نماز میں
خدا تعالیٰ کے حضور میں بعد ہر ایک رکعت کے کھڑے ہو جاویں اور کھڑے ہو کر یہ دعا کریں کہ :
”اے خدائے قادر و ذوالجلال میں گنہگار ہوں اور اس قدر گناہ کے زہر نے میرے دل
اور رگ وریشہ میں اثر کیا ہے کہ مجھے رقت اور حضور نماز حاصل نہیں ہو سکتا۔ تو اپنے فضل و کرم سے
میرے گناہ بخش اور میری تقصیرات معاف کر اور میرے دل کو نرم کر دے اور میرے دل میں اپنی
=
عظمت اور اپنا خوف اور اپنی محبت بٹھا دے تاکہ اس کے ذریعہ سے میری سختی دل دور ہو کر حضور نماز
میسر آوے۔
اور یہ دعا صرف قیام پر موقوف نہیں بلکہ رکوع میں اور سجود میں اور التحیات کے بعد بھی یہی
دعا کریں اور اپنی زبان میں کریں اور اس دعا کے کرنے میں ماندو نہ ہوں اور تھک نہ جاویں بلکہ پورے
صبر اور پوری استقامت سے اس دعا کو پنجوقت نمازوں میں اور نیز تہجد کی نماز میں کرتے رہیں اور بہت
بہت خدا تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہیں کیونکہ گناہ کے باعث دل سخت ہو جاتا ہے اور ایسا
کریں گے تو ایک وقت یہ مراد حاصل ہو جائے گی۔ مگر چاہئے کہ اپنی موت یاد رکھیں۔ آئندہ زندگی
کے دن تھوڑے سمجھیں اور موت قریب سمجھیں یہی طریق حضور نماز حاصل کرنے کا ہے“۔
الحكم قادیان ۲۲/مئی ۱۹۰۲ء صفحه (۲)
اپنی دعاؤں کی کیفیت بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ملفوظات میں
فرماتے ہیں:
میں اتنی دعا کرتا ہوں کہ دعا کرتے کرتے ضعف کا غلبہ ہو جاتا ہے اور بعض اوقات بخشی
اور ہلاکت تک نوبت پہنچ جاتی ہے<< “۔ (ملفوظات جلد اول صفحه ۲۰۰)
پھر ملفوظات ہی سے یہ عبارت ہے:
میں ہمیشہ دعاؤں میں لگا رہتا ہوں اور سب سے مقدم یہی دعا ہوتی ہے کہ میرے دوستوں
کو ہموم اور غموم سے محفوظ رکھے کیونکہ مجھے تو ان کے ہی افکار ورنج ، غم میں ڈالتے ہیں اور پھر یہ دعا
مجموعی بہیت سے کی جاتی ہے اور اگر کسی کو کوئی رنج اور تکلیف پہنچی ہے تو اللہ تعالی اس سے اس کو نجات
دے ساری سرگرمی اور پورا جوش یہی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کروں“۔
(ملفوظات جلد اول صفحه ۲۷)
پھر ملفوظات ہی سے یہ عبارت لی گئی ہے: "ہم تو یہ دعا کرتے ہیں کہ خدا جماعت کو محفوظ
رکھنے اور اور دنیا پر ظاہر ہو جائے کہ نبی کریم نے بر حق رسول تھے اور خدا کی ہستی پر لوگوں کو ایمان پیدا
ہو جائے“۔ (ملفوظات جلد چہارم صفحہ ۲۲۱)
پھر فرماتے ہیں:
دو سب سے اول اور ضروری دعا یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو گناہوں سے پاک صاف کرنے
کی دعا کرے۔ ساری دعاؤں کا اصل اور جزو یہی دعا ہے کیونکہ جب یہ دعا قبول ہو جاوے اور انسان ہر
قسم کی گندگیوں اور آلودگیوں سے پاک صاف ہو کر خدا تعالی کی نظر میں مُطَهَّر ہو جاوے تو پھر دوسری
دعائیں جو اس کی حاجات ضروریہ کے متعلق ہوتی ہیں وہ اس کو مانگنی نہیں پڑتیں، وہ خود بخود قبول ہوتی
چلی جاتی ہیں۔ بڑی مشقت اور محنت طلب یہی دعا ہے کہ وہ گنا ہوں سے پاک ہو جاوے اور خدا تعالیٰ کی
نظر میں متقی اور راستباز ٹھہرایا جاوے“۔ (ملفوظات جلد سوم جدید ایڈیشن صفحه ۲۱۷)
پھر ملفوظات ہی میں یہ دعا درج ہے:
وو سب سے عمدہ دعا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا مندی اور گناہوں سے نجات حاصل ہو کیونکہ
گناہوں ہی سے دل سخت ہو جاتا ہے اور انسان دنیا کا کیڑا بن جاتا ہے ۔ ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ
خدا تعالیٰ ہم سے گناہوں کو جو دل کو سخت کر دیتے ہیں دور کر دے اور اپنی رضامندی کی راہ دکھلائے“۔
(ملفوظات جلد چهارم صفحه (۳۰)
ہر مہینہ اپنے اندر خیر اور شر کے لوازم رکھتا ہے اس لئے دعا کرنی چاہیئے“۔
(ملفوظات جلد سوم صفحه ۳۲۳)
کہ جو بھی چاند ہم پر چڑھے وہ خیر و برکت کا چاند ہو اور جو بھی چاند ہم سے رخصت ہو وہ
خیر و برکت کا پیغام لے کر رخصت ہو ۔ ” یہی دعا کرو کہ جو امر اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہتر ہے وہی ہو
جائے۔ دعا جامع ہونی چاہئے۔ (ملفوظات جلد پنجم صفحه ۱۸۸)
پھر ملفوظات میں سے یہ عبارت ہے:
"میرا تو یہ مذہب ہے کہ دعا میں دشمنوں کو بھی باہر نہ رکھے “۔ یعنی انسان دعا میں دشمنوں
کو باہر نہ رکھے ۔ " جس قدر دعا وسیع ہو گی اسی قدر فائدہ دعا کرنے والے کو ہو گا اور دعا میں جس قدر
بخل کرے گا اسی قدر اللہ تعالیٰ کے قرب سے دور ہوتا چلا جاوے گا“۔(ملفوظات جلد اول صفحه
۱۲۰۰۰ تا ۲۱ ستمبر ۶۲۰۰۰ ) 7(

٢٥٣)۔ پس دشمنوں کو بھی ہدایت کی دعا دینی چاہئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم کا یہی اسوہ
تھا۔ آپ عرض کیا کرتے تھے رَبِّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ رَبِّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا
يَعْلَمُونَ ۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی قوم تمام دنیا میں شمال و جنوب اور مشرق
و مغرب میں پھیلی ہوئی ہے۔ ہماری تو آنحضور ہی کی قوم ہے اور جس قوم نے ہم پر ظلم کیا ہے وہ بھی
حقیقہ آنحضور کی قوم ہی ہے مگر علم نہیں ہے۔ اس لئے ان کو یہ دعا دیا کریں رَبِّ اهْدِ قَوْمَ مُحَمَّدٍ
صلى الله اللهمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
پھر مختصر سی عبارت ہے رو دین و دنیا کے لئے نماز میں بہت دعا کرنی چاہئے“۔ (ملفوظات جلد
پنجم صفحه ۲۷۳) دعاؤں میں بخل سے آپ نے بہت روکا اور فرمایا ہے کہ ڈرتے رہو ، دعاؤں میں بجل
سے کام نہ لینا۔ جو لوگ دوسروں کے غم میں مبتلا ہو کر ان کے لئے دعائیں کرتے نہیں اللہ خود ان کے
عم اٹھا لیتا ہے اور خود ان کا والی اور وارث ہو جاتا ہے۔ اس لئے یہ نسخہ آزما کے دیکھیں بہت ہی مفید اور
کارگر نسخہ ہے۔
پھر ملفوظات میں یہ عبارت ہے : ” خدا تعالیٰ سے نہایت سوز اور جوش کے ساتھ یہ دعامانگنی
چاہئے کہ جس طرح اور پھلوں اور اشیاء کی طرح طرح کی لذتیں عطا کی ہیں نماز اور عبادت کا بھی ایک
بار مزہ چکھا دے“۔ (ملفوظات جلد سوم صفحه ۲۸)
پھر یہ عبارت ہے ملفوظات میں : ”جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں ان کو سب سے
بڑا فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں۔ دعا ایسی چیز ہے کہ خشک لکڑی کو بھی سر سبز
کر دیتی ہے اور مردہ کو زندہ کر سکتی ہے اس میں بڑی تاثیریں ہیں۔ (ملفوظات جلد سوم صفحه . ۱۰۰)
پس آج کل جو قو میں کثرت کے ساتھ احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں داخل ہو رہی ہیں ان
کے لئے بھی یہی دعا کریں کہ ان کی خشک لکڑیاں بھی ہری بھری ہو جائیں اور خدا ہمیں مردوں کو زندہ
کرنے کے معجزے دکھائے۔
پھر فرماتے ہیں: اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن
رہے تو مناسب ہے کہ دعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پڑ کر دو۔ جس گھر میں ہمیشہ دعا
ہوتی ہے خدا تعالی اسے برباد نہیں کیا کرتا۔ (ملفوظات جلد سوم صفحه ۲۳۲)
پھر فرماتے ہیں : ”اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد اور بیوی
کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں“۔
(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۳۵۲)
پھر روز مرہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو دعائیں مانگا کرتے تھے ان میں یہ ہیں:
میں چند دعائیں ہر روز مانگتا ہوں۔ اول اپنے نفس کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ خداوند کریم
مجھ سے وہ کام لے جس سے اس کی عزت و جلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری توفیق عطا فرمائے ۔
دوم پھر اپنے گھر کے لئے لوگوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ ان سے قرة عین نصیب ہو اور اللہ تعالیٰ کی
مرضیات کی راہ پر چلیں ۔ سوم پھر اپنے بچوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ سب دین کے خدام بنیں۔
چہارم پھر اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام پنجم اور پھر ان سب کے لئے جو اس سلسلہ سے وابستہ
ہیں خواہ ہم انہیں جانتے ہیں یا نہیں جانتے ۔ (الحکم جلد ۴ صفحه تا ۱۱۔ مؤرخه ۱۷/جنوری 110اء) )
پس اس مختصر خطبہ کے بعد جو دعاؤں سے متعلق ہی ہے اب میں آپ سب احباب کو توجہ
دلاتا ہوں کہ خیر و عافیت سے جس طرح خدا نے آپ کو یہاں پہنچایا ہے خیر و عافیت ہی سے واپس
جائیں۔ آپ لوگوں کے واپس جانے پر آپ کو اپنے گھروں کی کوئی بری خبر نہ ملے اور اللہ تعالٰی آپ کا
حامی و ناصر ہو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے آپ کے پیچھے آپ کا خلیفہ
رہے اور ہر قسم کے ایسے کر یہ منظر سے آپ کو بچائے جو دل کو تکلیف دینے والا ہو ، حادثات وغیرہ
کے مناظر بھی ایسے ہی ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو اور دین و دنیا کی حسنات سے آپ کو
نوازے ۔ اللہ نے اس جلسہ پر بہت کامیابی عطا کی ہے اور ابھی اگلے جلسہ کے لئے بہت دعاؤں کی
ضرورت ہے۔ چار کروڑ سے زائد محض خدا کے فضل سے عطا ہوئے ہیں۔ ہم گھر سے تو کچھ نہیں
لائے تھے ۔ آئندہ آٹھ کروڑ سے زائد کی امید رکھتے ہیں کہ اللہ نے جس طرح اس جلسہ پر فضل فرمایا
اُس جلسہ پر خود ہی فضل فرمائے اور حیرت انگیز معجزے ظاہر فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی