A Unique Blessing for Those Who Pray

Friday Sermon, 22 September 2000: A Unique Blessing for Those Who Pray

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبولیت دعا کے ایمان افروز اور اعجازی واقعات کا تسلسل بیان فرمایا ہے۔ حضور نے نواب محمد علی خان صاحب کی مشکلات کے حل، بستر مرگ سے شفا یابیوں اور مسجد کپورتھلہ کے مقدمے میں غیر متوقع کامیابی کے واقعات بیان کیے۔ نیز طاعون سے حفاظت، عدالتی مقدمات سے بریت اور دعا کے بعد بارش کے نزول کے ایمان افروز واقعات کا ذکر فرمایا۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر کی روشنی میں دعا کی فلسفیانہ حقیقت اور اس کے نتیجے میں رونما ہونے والے روحانی خوارق و تبدیلی پر روشنی ڈالی۔

موضوعات: قبولیت دعا، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، مسجد کپورتھلہ، شفائے امراض، معجزات و نشانات، حقیقت دعا

خطبه خطبه جمعه
دعا کرنے والوں کو خدا معجزہ دکھائے گا اور مانگنے والوں کو
ایک خارق عادت نعمت دی جائے گی
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قبولیت دعا کے غیر معمولی عظمت رکھنے والے اعجازی واقعات کا روح پرور تذکرہ
خطبه جمعه ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرموده ۲۲ / ستمبر ۲۲۶۲۰۰۰/ تبوک ۱۳۷۹ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين -
﴿هُوَ الحَى لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ الحَمْدُ لِلهِ رَبِّ العَلَمِينَ
(سورة المومن: ٢٢)
وہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس اسی کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے
اسے پکارو۔ کامل تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قبولیت دعا کے جو واقعات پیش کئے جار ہے
ہیں اس خطبہ میں اسی مضمون کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اس جگہ ایک تازہ قبولیت دعا کا نمونہ جو اس سے پہلے کسی کتاب میں نہیں لکھا گیا ناظرین
کے فائدہ کے لئے لکھتا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ مع اپنے بھائیوں
کے سخت مشکلات میں پھنس گئے تھے ۔ منجملہ ان کے یہ کہ وہ ولی عہد کے ماتحت رعایا کی طرح قرار
دئے گئے تھے اور انہوں نے بہت کچھ کوشش کی مگر ناکام رہے اور صرف آخری کوشش یہ باقی رہی تھی
کہ وہ نواب گورنر جنرل بہادر بالقابہ سے اپنی دادرسی چاہیں اور اس میں بھی کچھ امید نہ تھی کیونکہ ان
کے بر خلاف قطعی طور پر حکام ماتحت نے فیصلہ کر دیا تھا۔ اس طوفان غم و ہم میں جیسا کہ انسان کی
فطرت میں داخل ہے انہوں نے صرف مجھ سے دعا کی ہی درخواست نہ کی بلکہ یہ بھی وعدہ کیا کہ اگر
خدا تعالیٰ ان پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دے تو وہ تین ہزار روپیہ بعد کامیابی کے بلا توقف
لنگر خانہ کی مدد کے لئے ادا کریں گے۔ چنانچہ بہت سی دعاؤں کے بعد مجھے یہ الہام ہوا کہ اے سیف
اپنا رخ اس طرف پھیر لے "۔ تب میں نے نواب محمد علی خان صاحب کو اس وحی الہی سے اطلاع دی۔
بعد اس کے خدا تعالیٰ نے ان پر رحم کیا اور صاحب بہادر وائسرائے کی عدالت سے ان کے مطلب اور
مقصود اور مراد کے موافق حکم نافذ ہو گیا۔ تب انہوں نے بلا توقف تین ہزار روپیہ کے نوٹ جو نذر
مقرر ہو چکی تھی مجھے دے دئے اور یہ ایک بڑا نشان تھا جو ظہور میں آیا۔
(چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۸٬۳۳۹) .
ایک اور موقعہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمایا کہ:
”دیکھو پچھلے دنوں میں مبارک احمد کو خسرہ نکلا تھا۔ اس کو اس قدر کھجلی ہوتی تھی کہ وہ پلنگ
پر کھڑا ہو جاتا تھا اور بدن کی بوٹیاں توڑتا تھا۔ جب کسی بات سے فائدہ نہ ہوا تو میں نے سوچا کہ اب دعا
کرنی چاہئے۔ میں نے دعا کی اور دعا سے فارغ ہی ہوا تھا کہ میں نے دیکھا کہ کچھ چھوٹے چھوٹے
چوہوں جیسے جانور مبارک احمد کو کاٹ رہے ہیں۔ ایک شخص نے کہا کہ ان کو چادر میں باندھ کر باہر
پھینک دو۔ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ جب میں نے بیداری میں دیکھا تو مبارک احمد کو بالکل آرام ہو گیا
تھا۔ (ملفوظات جلد ۵ صفحه ۱۸۱ - جدید ایڈیشن)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قبولیت دعا کا ایک اور واقعہ سیرت طیبہ از حضرت
مرزا بشیر احمد صاحب سے لیا گیا ہے۔ ور " میر محمد الحق صاحب کے بچپن کا واقعہ ہے کہ ایک دفعہ وہ سخت
بیمار ہو گئے اور حالت بہت تشویشناک ہو گئی اور ڈاکٹروں نے مایوسی کا اظہار کیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے ان کے متعلق دعا فرمائی تو عین دعا کرتے ہوئے خدا کی طرف سے الہام ہوا کہ اسلام قولا
www
مِنْ رَّبِّ رَّحِيمٍ " " (بدر) ایمنی و الحکم ۱۷ رمنی منشاء یعنی تیری دعا قبول ہوئی اور خدائے رحیم
و کریم اس بچے کے متعلق تجھے سلامتی کی بشارت دیتا ہے۔
چنانچہ اس کے جلد بعد حضرت میر محمد الحق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بالکل توقع کے
خلاف صحت یاب ہو گئے اور خدا نے اپنے مسیح کے دم سے انہیں شفا عطا فرمائی“۔
(سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحه ۲۸۷،۲۸۲)
اس الہام کا ایک حصہ ہے سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَّبِّ رَّحِیم اور یہ سورۃ یسین کی وہ آیت ہے جس
کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ نیک لوگوں کی وفات کے وقت جب تلاوت ہو رہی ہو تو اس آیت پر
ان کا دم ٹوٹتا ہے۔ چنانچہ اس بات کا میں بھی گواہ ہوں۔ حضرت میر صاحب کی شدید علالت کے وقت
سب اکٹھے ہوئے تھے اور آپ نزع کی حالت میں تھے ۔ سورۃ یسین کی تلاوت جاری تھی ۔ عین اس
وقت جب سَلامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِیم کی آیت تلاوت کی گئی آپ کا دم نکل گیا۔ تو الہام کو دیکھیں
کن شان کے ساتھ بار بار پورا ہوتا ہے۔ کہاں وہ وقت ان کی بیماری کا، بچپن کا اور کہاں وفات کا وقت۔
ایک روایت میاں فیض علی صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ مسجد کپور تھلہ حاجی
ولی اللہ غیر احمدی لا ولد نے بنائی تھی۔ اس کے دو برادر زادے تھے۔ انہوں نے حبیب الرحمن صاحب
کو مسجد کا متولی فرمایا اور رجسٹری کرادی۔ متولی مسجد احمدی ہو گیا۔ جب جماعت احمدیہ کو علیحدہ نماز
پڑھنے کا حکم ہوا تو احمدیوں اور غیر احمدیوں میں اختلاف پیدا ہو گیا ۔ غیر احمدیوں نے حکام بالا اور
رؤسائے شہر کے ایماء سے مسجد پر جبر اقبضہ کر لیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم کو حکم دیا کہ
اپنے حقوق کو چھوڑ نا گناہ ہے۔ عدالت میں چارہ جوئی کرو۔ اس حکم کے ماتحت ہم نے عدالت میں
دعوئی دائر کر دیا۔ یہ مقدمہ سات برس تک چلتا رہا۔ ان ایام میں جماعت احمد یہ اپنے گھروں میں نماز
پڑھ لیا کرتی تھی۔ خاکسار ہمیشہ حضور کی خدمت میں دعا کے لئے عرض کرتارہتا تھا۔ ایک دفعہ حضور
دہلی سے قادیان واپس آرہے تھے کہ لدھیانہ میں حضور کا لیکچر ہوا۔ لیکچر سنے کے لئے خاکسار اور منشی
عبدالرحمن صاحب مرحوم لدھیانہ گئے۔ لیکچر ختم ہونے پر خاکسار نے مسجد کپور تھلہ کے واسطے دعا کی
درخواست کی۔ حضرت اقدس نے ارشاد فرمایا کہ رو " یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے تو مسجد تمہارے پاس
واپس آجائے گی“۔
اب یہ بھی خاص وقت کی نکلی ہوئی باتیں اولیاء اللہ اور انبیاء کی بعینہ کس طرح پوری شان
نے پوری ہوتی ہیں۔ اس کی تفصیل سنئے،
وو یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے تو مسجد تمہارے پاس واپس آجائے گی۔ اس وقت چہرہ
مبارک پر ایک جلال رو نما تھا۔ اس پیشگوئی کو سن کر بہت خوشی ہوئی جس کا اظہار اخباروں میں بھی ہو
گیا۔ میں نے تحریر و تقریر میں ہر ایک مدعا علیہ سے اس پیشگوئی کا اظہار کر دیا اور میں نے تحدی کے
ساتھ مدعا علیہم پر حجت تمام کر دی کہ اپنی ہر ممکن کوشش کر لو۔ اگر چہ حکام بھی غیر احمدی ہیں جن پر
تم سب کو بھروسہ ہے مگر مسجد ضرور ہمارے پاس واپس آئے گی۔ میرے اصرار پر ڈاکٹر شفاعت احمد
کپورتھلہ نے وعدہ کیا کہ اگر مسجد تمہارے پاس واپس چلی گئی تو میں مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لے
آؤں گا۔ میں ایک مرتبہ ضرور تا لاہور گیا اور جمعہ ادا کر نے احمد یہ مسجد میں چلا گیا۔ خواجہ کمال الدین
صاحب سے اس پیشگوئی کا ذکر آگیا۔ انہوں نے کہا کہ منبر پر چڑھ کر سب کو سنا دو۔ میں نے مفصل
حال اور یہ پیشگوئی احباب کو سنادی تاکہ پیشگوئی پورا ہونے پر جماعت کو تقویت ایمان کا باعث ہو۔
پہلی اور دوسری دو عدالتوں میں باوجود مدعا علیہم کی کوشش وسعی کے مقدمہ احمدیوں کے حق میں
ہوا۔ ڈاکٹر صادق علی ان ہر دو حکام کا معالج خاص تھا۔ اور اس نے بڑی کوشش کی آخر اس کی اپیل
۶۳۰۰۰ تا ۹ / نومبر ۶۲۰۰۰ ) 5(

آخری عدالت میں دائر ہوئی۔ یہ حاکم غیر احمدی تھا۔ مقدمہ پیش ہونے پر اس نے حکم دے دیا کہ یہ
مسجد غیر احمدی کی بنائی ہوئی ہے اس لئے اس مسجد میں احمدیوں کا کوئی حق نہیں ہے۔ کیونکہ احمدی
جماعت نے جدید نبی کے دعویٰ کو قبول کر لیا ہے۔ اس لئے وہ اپنی مسجد علیحدہ بنائیں۔ پرنسوں میں حکم
لکھ کر فیصلہ سناؤں گا۔ ڈاکٹر شفاعت احمد نے مجھ سے کہا: کہو صاحب امرزا صاحب کی پیشگوئی کہاں گئی۔
مسجد کا فیصلہ تو تم نے سن لیا۔ میں نے اس کو جواب دیا کہ شفاعت احمد ابھی دو تین روز در میان میں ہیں
اور ہمارے تمہارے درمیان احکم الحاکمین کی ہستی ہے۔ اس بات کا انتظار کرو کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے۔
یاد رکھو زمین و آسمان ٹل جائیں گے مگر خدا کی جو باتیں مسیح موعود کی زبان سے نکل چکی ہیں وہ نہیں
ملیں گی۔ میری اس تحدی سے وہ حیرت زدہ ہو گیا۔ رات کو
حبیب الرحمن متولی مسجد نے خواب میں دیکھا اور جماعت کو وہ خواب بھی سنایا کہ یہ حاکم ہماری مسجد کا
فیصلہ نہیں کرے گا۔ اس کا فیصلہ کرنے والا اور حاکم ہے۔ یہ خواب بھی مدعا علیہم کو سنادی گئی۔ مدعا
علیہم ہماری ان باتوں سے حیرت زدہ ہو جاتے تھے کیونکہ فیصلہ میں دو روز باقی تھے اور حاکم اپنا فیصلہ
ظاہر کر چکا تھا۔ ایک احمدی کہتا ہے زمین و آسمان ٹل جائیں گے مگر مسیح موعود کی پیشگوئی پوری ہو کر
رہے گی۔ دوسرا کہتا ہے یہ حاکم فیصلہ نہیں کرے گا، وہ اور ہے جو فیصلہ کرے گا۔ مقررہ دن آگیا
مگر حاکم فیصلہ نہ لکھ سکا۔ دوسری تاریخ ڈال دی اور ہر پیشی پر خدا ایسے اسباب پیدا کر دیتا رہا کہ وہ حاکم
فیصلہ نہ لکھ سکا۔ اس سے مخالفوں میں مایوسی پیدا ہو گئی کہ کہیں پیشگوئی پوری نہ ہو جائے ۔ اسی اثنا میں
عبدالسمیع احمدی نے ایک رؤیاد دیکھا جو اس وقت قادیان میں موجود ہے کہ میں بازار میں جا رہا ہوں۔
راستہ میں ایک شخص مجھے ملا اور اس نے کہا کہ تمہاری مسجد کا فیصلہ کرنے والا حاکم فوت ہو گیا ہے۔ یہ
خواب بھی مخالفوں کو سنادی گئی۔ ایک ہفتہ کے بعد عبدالسمیع مذکور بازار میں جارہا تھا کہ اسی موقع پر وہ
شخص جس نے خواب میں کہا تھا کہ تمہاری مسجد کا فیصلہ کرنے والا حاکم قوت ہو گیا ہے ان کو ملا اور اس
نے حاکم کی موت کی خبر دی۔
حاکم کی موت کا واقعہ یوں ہوا کہ حاکم کھانا کھا کر کچہری جانے کے واسطے تیار کر رہا تھا۔
سواری آگئی تھی ۔ خدمت گار کسی کام کے لئے باورچی خانے میں گیا ہی تھا کہ وفعتا حرکت قلب بند
ہوئی اور وہ حاکم وہیں فوت ہو گیا۔ اس کے ماتم پر لوگ عام گفتگو کرتے تھے کہ اب ہمارے پاس مسجد
کے رہنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔
اب دیکھیں اس سے بھی عظیم الشان واقعہ یہ ہوا کہ اس کے بعد ایک آریہ حاکم فیصلہ کے
لئے مقرر ہوا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا شدید دشمن تھا اور وہ بھی مخالفوں کی طرف ہی مائل
تھا۔ آخر وکلاء کی بحث کے بعد یہ بات قرار پائی کہ کسی انگریزی علاقہ کے بیرسٹر سے فیصلہ کی رائے لی
جائے ۔ پچاس روپیہ فریقین سے فیس کے لئے گئے اور اس حاکم نے اپنے قریبی رشتہ دار آریہ بیرسٹر
کے پاس مشورہ کے واسطے مسل بھیج دی۔ اس جگہ بھی غیر احمدیوں نے بیحد کوششیں کیں۔ اور یہ با
ت قابل غور ہے کہ مقدمہ میں کس طرح پیچ در پیچ پڑتے چلے جارہے تھے۔ ہاں عدالت ابتدائی کے
دوران میں ایک احمدی نے خواب دیکھا تھا کہ ایک مکان بنایا جا رہا ہے ۔ اس کی چاروں طرف کی
دیوار میں غیر احمدیوں کے واسطے تعمیر کی گئی ہیں مگر چھت صرف احمدیوں کے واسطے ڈالی گئی ہے جس
کے سایہ میں وہ رہیں گے۔ جس سے مراد یہ تھی کہ گو مسل کا فیصلہ غیر احمدیوں کے حق میں لکھا جارہا
ہے لیکن جب حکم سنانے کا موقع آئے گا تو مسجد احمدیوں کو دے دی جائے گی اور یہی ہوا۔ جس طرح
کوئی بالا طاقت قلم کو روک دیتی ہے اور بے اختیار حاکم کے قلم سے احمدیوں کے حق میں فیصلہ لکھا دیتی
ہے اور ہر ایک عدالت میں یہی بات ہوئی۔
میں نے بھی خواب دیکھا کہ آسمان پر ہماری مسل پیش ہوئی اور ہمارے حق میں فیصلہ ہوا۔
میں نے اپنا یہ خواب وکیل کو بتا دیا۔ وہ مسل دیکھنے کے لئے عدالت گیا۔ اس نے آکر کہا کہ تمہارا خواب
بڑا عجیب ہے کہ فیصلہ ہو گیا ہے حالانکہ بیرسٹر کے پاس ابھی مسل بھیجی بھی نہیں گئی۔ میں نے اس
سے کہا کہ ایک سب سے بڑا حاکم ہے اس کی عدالت سے فیصلہ ہو گیا ہے۔ یہ دنیا کی عدالتیں اس کے
خلاف نہیں جا سکیں گی۔ آخر اس آریہ بیرسٹر نے احمدیوں کے حق میں فیصلہ کی رائے دی اور مسل
واپس آگئی اور حکم سنا دیا گیا۔ ہمارے وکیل نے کہا کہ ظاہری صورت میں ہم حیران تھے کہ کس طرح
مسجد تم کو مل سکتی ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ تمہارے ساتھ خدا کی امداد ہے تبھی تمہیں مسجد مل گئی۔
لیکن افسوس ہے کہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر بھی شفاعت احمد ایمان نہ لایا۔
(سیرت المہدی حصه چهارم صفحه ۳۸۳ تا (۳۸۹)
صفت احیاء موتی کی تجلیبی کے ضمن میں حضرت مرزا خدا بخش صاحب نیہ واقعہ بیان کرتے
ہیں کہ " قریب دو سال کا عرصہ ہوا کہ برخوردار عطاء الرحمن جو عاجز کا اس وقت اکلوتا بیٹا تھا۔
ہمارے کسی گناہ کی شامت سے وہ اچانک ایک ایسی خطر ناک بیماری میں مبتلا ہو گیا کہ اس کے بچنے کی کوئی
امید نہیں رہی تھی۔ اس کے ہاتھ پاؤں کی نبض ساکت ہو چکی تھی جسم بے حس و حرکت اور سرد
ہو چکا تھا اور صرف گلے میں ایک آخری سانس جو نزع کے وقت نرخرہ کی آواز کی سی ہوتی ہے باقی رہ گئی
تھی، آنکھیں اندر گھس گئی تھیں اور سفید نکل آئی تھیں اور حلقے چشم کے سیاہ ہو گئے تھے۔ یہ حالت زار
دیکھ کر اس کی والدہ پر رنج و غم سے غشی طاری ہو گئی تھی اور دانت دانت سے مل گئے تھے اور ہا تھ پاؤں
اور جسم بھی سرد ہو گیا تھا۔ مستورات کو بچہ کی موت کا خیال تو جا تا رہا، اب اس کی ماں کی موت کا فکر
ہو گیا۔ حضرت اماں جان جن کو اس عاجز کی اہلیہ سے خاص انس و محبت ہے، اس نظارہ کو برداشت نہ
کر کے روتی ہوئی حضرت اقدس کی خدمت میں گئیں اور فرمایا کہ عطاء الرحمن تو مر چکا ہے لیکن اس کی
ماں اس سے بھی پہلے مرتی نظر آتی ہے، کوئی صورت کرنی چاہئے جس سے وہ بچ جائے۔ حضرت اقدس
کو اس حادثہ جانکاہ سے سخت صدمہ پہنچا۔ اُسی وقت دعا میں مصروف ہوئے۔ ابھی سجدہ میں تھے کہ بچہ
نے آنکھ کھول دی۔ اس پر مستورات کا حوصلہ بڑھا اور جھٹ اس کی ماں کے پاؤں ملنے اور عرق گلاب
چھڑکنا شروع کیا اور دانت کھولنے کی بڑی کوشش کی گئی۔ بڑی دیر کے بعد انہوں نے آنکھ کھولی۔
غرض اس مصیبت کے بعد اللہ تعالٰی نے حضرت اقدس کی دعا سے دونوں ماں بیٹے کی جان از سر نو
بخشین ۔ عسل مصفی طبع اول صفحه ۷۹۳)
حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں:
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کا ایک دستی خط جو اسی نوٹ بک پر انہوں نے غالبا لا ہور
کے احمد کی احباب کے نام پنسل سے لکھا تھا وہ یہ تھا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں کئی روز بہت بیمار رہا، صحت خراب ہو گئی ہے۔ تین روز
ہوئے بشیر محمود کو سخت بخار ہوا ۔ فرمایا : میں نے دعا کرنے کا ارادہ کیا تو میرے دل میں آیا کہ
آپ ( مجھے مخاطب کر کے فرمایا) بیمار ہیں اور مولوی نور الدین صاحب بھی بیمار ہیں۔ پھر تینوں کے لئے
دعا کی۔ الہام ہوا " للا تباع والأولاد " یعنی تیری اولاد اور تیرے پیروؤں کے حق میں تیری دعاسنی
گئی“۔ (ذکر حبیب مصنفہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحه ۲۳۸)
اور اس طرح وہ تینوں اللہ تعالیٰ کے فضل سے شفایاب ہوئے۔
حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں:
شیخ نور احمد صاحب ڈاکٹر کا بیٹا سخت بیمار ہو گیا۔ ام الصبیان کا دورہ ہو گیا۔ حالت یاس کی پیدا
ہو گئی۔ حضرت نے دعا کی، الہام ہوا " إِنَّ اللهَ ذُوالمنن"۔ - لڑکا اچھا ہو گیا۔ شیخ صاحب کو مبارکباد
دے دیں۔ برادران ایسا رحیم، دعا گو اور شفیع دنیا میں کوئی اور بھی ہے ؟ مبارک ہے وہ جو اس کے
فتراک سے وابستہ ہو“۔ (ذکر حبیب مصنفہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحه ۲۳۸)
کاٹھی کے پیچھے جو ایک فیتہ ہوتا ہے جس میں شکار لٹکایا جاتا ہے اس کو فتراک کہتے ہیں۔
روایت میاں میران بخش صاحب ولد میاں رسول بخش صاحب سیالکوٹ: ہم جلسہ پر
قادیان گئے تھے وہاں جا کر بیعت کی۔ حضور فرمایا کرتے تھے کہ یہاں بار بار آیا کرو۔ یہ صحیح کا زمانہ ہے
جس کی لوگ انتظار کرتے تھے۔ یہ پھر ہاتھ نہیں آئے گا۔
ایک دفعہ میں سخت بیمار ہو گیا تھا یہاں تک کہ صرف پنجر رہ گیا تھا۔ میں نے حضور کی
خدمت میں دعا کے لئے لکھا۔ حضور کی طرف سے جواب آیا کہ دعا کی گئی اللہ تعالیٰ شفادے گا۔ اس کے
بعد میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھا ہو گیا۔ حالانکہ بڑے بڑے لائق حکیم لا علاج سمجھ چکے تھے اور
علاج بند کر دیا تھا۔ (رجسٹر روایات نمبر ۱۰ صفحه ۱۵۸)
ایک روایت حضرت چوہدری احمد دین صاحب وکیل گجرات کی ہے:
میاں غلام محمد صاحب کو ایک عصبی درد اٹھا کرتا تھا جو سر سے ہو کر آنکھ کے پاس سے
گزرتا ہوا لبعض ڈاڑھوں سے ہو کر ٹھوڑی تک پہنچتا تھا اور درد کے وقت ان کی حالت یہ ہو جاتی تھی کہ
اپنے دونوں ہاتھوں سے وہ سر اور آنکھ اور ٹھوڑی کو بوجہ شدت تکلیف کے دبا کر گردن کو نیچے جھکا لیتے
تھے اور دیکھنے والوں کو ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اس کو نہایت ہی سخت تکلیف ہے۔ چنانچہ انہوں نے اپنی
اس بیماری کا کئی جگہ سے علاج کر لیا۔ جہاں جہاں بھی انہوں نے طبیبوں اور ڈاکٹروں سے علاج کرایا
کہیں سے بھی افاقہ کی صورت نہ ہو سکی۔ چنانچہ اس تکلیف میں سالہا سال گزر گئے۔ انہوں نے اس
کے متعلق یہ بھی ذکر کیا کہ اس بیماری کا ڈاکٹروں اور طبیبوں کو کچھ بھی پتہ نہیں لگ سکا کہ یہ کیا بیماری
ہے اور اس کا سبب کیا ہے؟ آخر ایک دن میں نے انہیں کہا کہ اگر آپ قادیان چلیں تو وہاں حضرت
۶۲۰۰۰ تا ۹ / نومبر ۲۰۰۰ء

مولانا نور الدین صاحب سے بھی علاج کروا کر دیکھیں۔ شاید فائدہ ہو جائے اور حضرت اقدس سے
بھی دعا کرائیں۔ چنانچہ وہ قادیان میں گئے ۔ میں وہاں موجود تھا۔ وہ کچھ عرصہ تک حضرت مولوی
صاحب سے دوائی لے کر استعمال کرتے رہے لیکن ان کو کچھ افاقہ نہ ہوا۔ ایک دن میں نے ایک پنجابی
نظم لکھ کر جو میاں غلام محمد صاحب کی طرف سے تھی اور بغرض درخواست دعا تھی حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے حضور اس وقت پیش کی جبکہ حضور سیر سے واپس تشریف لائے۔ اور میٹر ھیوں
پر چڑھ کر دروازے کے ساتھ کے چھوٹے صحن میں داخل ہوئے جس سے آگے مکان والا دروازہ
ہے۔ جب حضرت اقدس نے دروازے کے اندر دو تین ہی قدم اٹھائے ہونگے کہ ہم دونوں حضور
کے آگے پیش ہو گئے۔ اور وہ رقعہ درخواست دعا والا پیش کر دیا۔ اس کا آخری شعر جو میاں غلام محمد کی
طرف سے میں نے لکھا تھا وہ اب تک مجھے یاد ہے اور میاں غلام محمد صاحب مرحوم بھی زندگی بھر اس
شعر کو پڑھا کرتے تھے۔ وہ شعر یہ ہے ۔
نام غلام محمد میرا میں تیریاں وچ غلاماں
بھر کے نظر کرم دی میں ول تمکین پاک اماما
اس شعر کو پڑھ کر حضور نے ان کی طرف مخاطب کر کے فرمایا۔ آپ کا نام غلام محمد ہے؟ پھر
میری طرف توجہ فرما کر فرمایا کہ یہ نظم آپ نے لکھی ہے؟ میں نے عرض کیا حضور میں نے ہی لکھی
ہے۔ حضور نے میاں غلام محمد کی طرف اچھی طرح سے بنظر شفقت دیکھا اور فرمایا کہ ہم دعا کریں
گے۔ اس کے بعد ہم نیچے اتر آئے اور غلام محمد کو اسی وقت سے افاقہ ہو گیا اور اور اس کی تکلیف رفع دفع
ہو گئی اور پھر عرصہ دراز تک اس تکلیف نے عود نہ کیا۔ یہ مسیحائی اعجاز بھی حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے نشانہائے برکت و صداقت سے ہے۔ (رجسٹر روایات نمبر ۱۰ صفحه ۷۳۰۷۲)
حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے اپنے ایک مضمون میں حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اعجازی شفا کے واقعات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ :-
" آج دمشق میں سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ میری والدہ
صاحبہ سیدہ بیگم کی بیعت کا باعث یہ ہوا کہ والد صاحب نے پہلے پوشیدہ طور پر بیعت کی ہوئی تھی اور
کسی کو اپنی بیعت کی خبر نہیں دی۔ انہی ایام میں جبکہ وہ بیعت کر کے آئے ہوئے تھے۔ والدہ صاحبہ
مرض سل سے بیمار تھیں اور پانچ چھ مہینے کے اندر آپ کی حالت دگرگوں ہو گئی تھی۔
یا درکھیں اُس زمانہ میں سیل کا کوئی علاج نہیں ہوا کرتا تھا۔ آج کل تو کئی دوائیں ایجاد ہو چکی
ہیں لیکن اُس زمانے میں کوئی علاج نہیں تھا۔
آخری رات مایوسی کی وہ وہ تھی جبکہ والد صاحب سیالکوٹ کسی شہادت پر گئے ہوئے تھے اور
والدہ صاحبہ بیماری سے اس قدر لاچار ہو گئیں کہ چار پائی سے اٹھنا بھی محال تھا۔ اور مجھے یاد ہے کہ ایک
رات جبکہ ہم سمجھتے تھے کہ آج آخری رات ہے۔ ہم سب بہن بھائی چارپائی کے ارد گرد کھڑے رو
رہے تھے ۔ جب گیارہ بارہ بجے کے قریب میں سونے کے کمرے میں گیا تو مجھے یقین تھا کہ صبح والده
صاحبہ کو زندہ نہیں پائیں گے۔ جب صبح ہوئی تو میں حضرت والدہ صاحبہ کے پاس گیا تو آپ کو اطمینان
کی حالت میں پایا۔ دیکھ کر ہمیں نہایت ہی تعجب ہوا کہ وہ بخار ہے نہ کھانسی ہے نہ بلغم ہے۔ آپ نے ہم
کو دیکھ کر فرمایا کہ مجھے یقین ہو گیا ہے کہ میں صحت یاب ہو جاؤں گی اور اس بیماری سے فوت نہیں ہوں
گی۔ اور اس پر اپنا اس رات کا خواب سنایا کہ میں نے آج رات حضرت مسیح موعود کو دیکھا ہے کہ بہت
سی مخلوقات ہے اور سنہ سب طرف لوگ کہہ رہے ہیں کہ حضرت مہدی تشریف لے آئے۔ اتنے میں
کیا دیکھتی ہوں کہ ایک شخص کثیر التعداد آدمیوں کے ساتھ چلے آرہے ہیں اور ان کے اوپر دو شخصوں
نے دائیں بائیں سے چتر تا نا ہوا ہے۔ والدہ صاحبہ نے یہ سن کر کہ یہ مہدی ہیں اپنی انگلی سے ان کو
مخاطب کرتے ہوئے اپنے سینے کی طرف اشارہ کیا کہ اگر آپ مہدی موعود ہیں تو میرے لئے دعا
کریں کہ میں شفا پا جاؤں۔ اس پر حضرت مہدی نے ایک آبخورہ میں پانی دم کر کے ایک چھوٹے سے
بچے کے ہاتھ بھیجا اور کہا کہ یہ پی لو شفا ہو جائے گی اور یہ شفا اس بات کی علامت ہو گی کہ جس کا انتظار
کیا جاتا ، ہےوہ آگیا ہے۔ فرمانے لگے کہ اس خواب کے بعد جب میری آنکھ کھلی ہے تو تمام بیماری کے
آثار میں تخفیف پاتی ہوں اور اس وقت سے چند ہفتے کے اندر ہی آپ کو شفا ہو گئی۔ وہ دن جب باہر نکل
کر چلی ہیں، ہمارے لئے عید کا دن تھا۔
والد صاحب کو جب انہوں نے اپنا خواب سنایا تو والد صاحب نے کہا کہ وہ مہدی فی الحقیقت
آگئے ہیں اور اُسی وقت ایک رقعہ میں یہ خواب لکھ کر ایک میرے ماموں زاد بھائی کے ہاتھ قادیان کی
طرف بھیج دیا۔ چنانچہ حضور نے دعا کی اور والد صاحب کو لکھ بھیجا کہ میں نے دعا کی ہے، انشاء اللہ شفا ہو
جائے گی۔
حضرت والدہ صاحبہ نے اس خط میں ہی اپنی بیعت کرلی تھی۔ شفا ہونے کے بعد خواب میں
حضرت مسیح موعود کو دوبارہ دیکھا۔ (الحکم ۲۸ جولائی ۱۹۳۸ء)
روایت حضرت مولوی غلام نبی صاحب سابق مدرس مدرسہ احمدیہ
دو ” جب کہ قادیان میں طاعون پڑی۔ میں بھی بموجب حکم اپنی بیمار بیوی کو باہر لے گیا تھا۔
اور بیوی ایسی بیمار ہوئی کہ اس کی زندگی صرف چھاتی کے سانس سے معلوم ہوتی تھی۔ باقی دھڑ مُردہ ہو
چکا تھا۔ بازار میں سوم راج، بھگت راج اور اچھر ملے جنہوں نے شبعہ چنتک اخبار نکالا تھا۔ اور پوچھا کہ
کہاں جا رہے ہو۔ میں نے کہا میری بیوی طاعون سے بیمار ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مذاق
سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تو لکھا ہے کہ میں نے کشتی بنائی ہے تم اس میں کیوں نہ بیٹھ گئے۔
میں نے کہا کہ ہم تو کشتی میں ہی بیٹھے ہیں مگر تم وہ مٹیرے بناؤ جو نوح کے وقت مخالفوں نے بنائے تھے
اور ان میں بیٹھنے والے غرق ہوئے۔ سو جب حضور سے بیماری کا ذکر کیا تو حضور نے مجھے میٹر ھیوں میں
ٹھہرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ تم بیماری والے گھر سے آئے ہو۔ میں نے حضور سے بھگت رام وغیرہ کی
بات کا ذکر کیا۔ حضور نے فرمایاد یکھو مسیح مُردے زندہ کرتا تھا لیکن وہ حقیقی مُمر دے نہ ہوتے تھے ۔ وہ
اسی قسم کے تھے جو اس وقت ہماری جماعت میں ہیں۔ ایک ٹھیکیدار کی بیوی اور دوسرے محمد دین۔
(ماسٹر محمد دین جو اس وقت طالبعلم تھے اور آج کل ۱۹۳۳ء میں ہیڈ ماسٹر ہائی سکول ہیں) جب میں دوا
لے کر آیا تو اس وقت بیوی بیہوش تھی۔ اس بے ہوشی میں دو بجے تک رہی اور حضور نے دوا دیتے
وقت فرمایا کہ ہم بھی دعا کرتے ہیں تم بھی دعا کرو۔ دوائی سفید رنگ کی مسور کے دانوں کے برابر تھی۔
۲ بجے رات کو مجھے آواز آئی کہ خطرہ نہ کرو اور بیوی نے ہوش میں آکر کہا ” جی مجھے پانی دو“۔ میں
نے دوائی بید مشک کے عرق کے ساتھ بیوی کو کھلادی۔ قریب تین بجے ہونگے جبکہ بیوی نے کہا کہ مجھے
اٹھاؤ۔ جب بٹھایا اور میں نے گھر میں ہی نماز پڑھی اور قرآن شریف لے کر نکلا تھا کہ آواز آئی کہ
ٹھیکدار باہر آؤ۔ سوم راج، اچھر اور ملاوامل کا نواسہ مر گئے ہیں ان کو جلانے کے لئے لکڑی دو۔
رجسٹر روایات نمبر ۱۰ صفحه ۲۸۵،۲۸۳)
روایت حضرت میاں رحمت اللہ صاحب سکنہ طفل واله حال ریتی چھلہ قادیان:
"میری چھوٹی ہمشیرہ کو طاعون ہو گئی جو کہ اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ موجود
ہے۔ دو دن بالکل بول نہ سکی ۔ تیسرے یوم کچھ ہوش آیا۔ اشارہ سے کہا کہ مجھے خواب آیا ہے
مسیح موعود علیہ السلام ہمارے گھر میں آئے ہیں ۔ میرے بدن پر پھونک ماری ہے۔ میں اسی وقت
قادیان پہنچ گیا۔ سارا حال حضرت کو سنایا۔ حضور نے فرمایا کہ بس اللہ تعالٰی نے فضل کر دیا۔ گھبرانے کی
بات نہیں۔ مجھے ہدایت فرمائی کہ طغل والہ سے ان دنوں میں قادیان نہ آویں اور میں آپ کے لئے اور
آپ کے گھر کے لئے دعا کروں گا۔ دعا کے لئے ہدایت فرمائی کہ یہ دعا کثرت سے پڑھا کرو رَبِّ كُل
شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِی وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِی اور استغفار اور یہ دعا بسم اللهِ هُوَ الكَافِی r ،
بسم اللهِ هُوَ الشَّافِی ، بِسم الله اشفنی اور درود شریف۔ فرمایا کرتے تھے کہ یہ دعا اللہ تعالیٰ نے
مجھے انہی دنوں کے لئے سکھائی تھی۔ (رجسٹر روایات نمبر ۸)
روایت حضرت میاں گوہردین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولد میاں بھاگو قادر آباد
(نواں پینڈ) متصل قادیان:-
" مرزا سلطان احمد کی بستی میں ایک نوجوان کو طاعون کی مرض ہوئی۔ تب خاکسار نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور میں آکر عرض کی کہ حضور ہمارے گاؤں میں طاعون آگئی
ہے۔ حضور نے فرمایا کہ جا کر چھت پر کھڑے ہو کر یہ اعلان کر دو کہ لوگو! تین گھنٹہ کے اندر اندر
میرے ساتھ ایک مہینہ کی رسد لے کر اور اپنا تمام سامان وغیرہ لے کر گاؤں سے باہر جا کر ڈیرہ لگانے
کے لئے جو میرے ساتھ آئے گا وہ تو میرے ساتھ رہے گا اور جو اس کے بعد آئے گا اس کو ہر گز پاس
نہ رہنے دینا۔ چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا اور میرے ساتھ کل ایک گھر سے آدمی شریک ہوئے اور باقی
لوگوں نے ضد کی۔ آخر وہ بھی چند دنوں کے بعد گاؤں سے باہر رہائش اختیار کرنے کے لئے نکلے تو
میں نے کسی کو بھی پاس نہ رہنے دیا۔ انہوں نے علیحدہ ڈیرہ رکھا۔ میرے گھر کا اور میرے ساتھ نکلنے
والوں کا کوئی آدمی بھی نہیں مراء نہ بیمار ہوا۔ باقی گاؤں کا گاؤں ہی قریباً تباہ ہو گیا۔ کچھ تو مر گئے اور بہت
سارے بیمار پڑے تھے۔ صرف تین آدمی تندرست تھے۔ میرے کہنے پر انہوں نے خواہش کی کہ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور جا کر دعا کراتے ہیں۔ چنانچہ میں ان تینوں کو ساتھ لے کر آیا
اور حضور کو مسجد اقصیٰ کی سیٹر ھیوں پر ملا اور ان شخصوں کا ذکر کیا۔ حضور نے ان تینوں شخصوں کو اپنے
پاس بلوایا اور ان سے فرمایا کہ میں اب تو دعا کرتا ہوں اور انشاء اللہ خدا تعالیٰ قبول فرمائے گا، پر کچے دل
نومبر ۲۰۰۰ تا ۹ / نومبر ۱۲۰۰۰ ) 7(

سے مسلمان ہو جاؤ تاکہ اس عذاب سے بچ جاؤ۔ اس کے بعد وہ خود محفوظ رہ گئے اور ان کے گھر کے
آدمی جو بیمار پڑے تھے بغیر کسی دوائی کے اسی دن سے ہی تندرست ہونے شروع ہو گئے. 66
(رجسٹر روایات نمبر ۸)
. روایت حضرت چوہدری فضل محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ دکاندار ہر سیاں والے مہاجر
قادیان:
ایک دفعہ حضور سیر کے واسطے باہر گئے اور میں بھی ساتھ تھا۔ جب واپس تشریف لائے
اور اندر گھر میں داخل ہونے لگے تو میں نے جھٹ آگے ہو کر عرض کی کہ حضور میں نے سنا ہے کہ
پہلے زمانہ میں بزرگ اگر کسی کو کچھ تکلیف ہوتی تھی تو اس پر وہ اپنے منہ کی لعاب لگا دیا کرتے تھے تو اس
کو شفا ہو جاتی تھی۔ میری آنکھوں پر ہمیشہ پھنسیاں نکلتی رہتی ہیں۔ اس پر حضور مسکرا پڑے اور کچھ پڑھ
کر آنکھوں پر دم کیا۔ اس روز سے آج تک پینتیس برس گزر گئے میری آنکھ پر کبھی پھنسی نہیں ہوئی
بلکہ میری آنکھیں اللہ تعالی کے فضل سے کبھی دُکھنے ہی نہیں آئیں، الحمد لله (رجسٹو روایات نمبر (۱۲)
آپ مزید بیان فرماتے ہیں:
میں نے دیکھا کہ حضور میری طرف متوجہ ہیں تو میں نے موقعہ پاکر عرض کی کہ حضور
میری بائیں ران پر ایک گلٹی ہے اور بہت مدت سے ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ یہ کسی وقت تکلیف نہ
دے۔ اس وقت حضور کی زبان مبارک سے نکلا تکلیف نہیں دے گی آرام آجائے گا۔ اس پر ایک
دوائی کا نام لیا جو مجھے یاد نہ رہا۔ اس کے کچھ دن بعد اس گلٹی میں درد ہونی شروع ہوئی۔ مجھے خیال آیا کہ
حضور نے جو دوائی بتلائی تھی اس کا نام بھی بھول گیا ہوں۔ حیران تھا کہ کیا کروں۔ اتنے میں دو تین دن
کے بعد وہ گلٹی اوپر سے کھل گئی اور پھٹ کر باہر نکل آئی اور دو تین دن کے بعد زخم صاف ہو گیا۔
(رجسٹر روایات نمبر ۱۴)
حضرت شیخ محمد حسین صاحب رضی اللہ اللہ تعالٰی عنہ ولد غلام رسول صاحب پنشنر سب حج
اسلامیہ پارک لاہو ر بیان کرتے ہیں:
میری بیعت 201 ء یا ۱۹۰۲ء کی ہے۔ میں نے حضور کو بیعت سے پہلے بھی دیکھا اور
بیعت کے بعد آپ کی زیارت کرتا رہا۔ آپ کے جنازہ پر بھی موجود تھا۔ حالات درج ذیل ہیں۔
ایک دفعہ حضور اقدس غالباً جنوری کا مہینہ تھا۔ سن یاد نہیں۔ میاں چراغ الدین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولد میاں محمد حسین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرہم عیسی کے مکان پر رات کے
وقت ٹھہرے ہوئے تھے۔ رات دس بجے کے قریب کا وقت تھا۔ اس سال بارش نہیں ہوئی تھی۔
حاضرین میں سے کسی نے کہا کہ حضور دعا کریں کہ بارش ہو کیونکہ بارش کے نہ ہونے کی وجہ سے قحط
کے آثار نظر آرہے ہیں۔ حضور نے دعا کی نہ کوئی جواب دیا اور باتیں ہوتی رہیں۔ پھر اس نے یا کسی اور
نے بارش کے لئے دعا کو کہا مگر پھر بھی حضور نے کوئی توجہ نہ کی۔ کچھ دیر کے بعد پھر تیسری دفعہ پھر
کسی نے دعا کے لئے کہا تو حضور نے ہاتھ اٹھائے۔ اس وقت چاند کی روشنی ہو رہی تھی اور آسمان بالکل
صاف تھا، بادل کا نام نشان نہ تھا۔ یونہی کہ حضور نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے ایک چھوٹی سی بدلی
نمودار ہوئی اور بارش کی بوندیں پڑنی شروع ہو گئیں۔ ادھر حضور نے دعا ختم کی بارش بند ہو گئی ۔ بارش
صرف چند منٹ ہی ہوئی اور آسمان صاف ہو گیا۔ یہ واقعہ میری موجودگی میں ہوا۔
( روایت حضرت شیخ محمد حسین صاحب رجسٹر روایات نمبر ا صفحه (۱۱۲)
یہ جو بارش کا واقعہ انہوں نے بیان فرمایا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر
میں اس وقت سب پر موسلا دھار بارش مقدر نہیں تھی۔ صرف ان کو یہ دکھانے کے لئے کہ دعا قبول
ہو جاتی ہے یہ معجزہ دکھایا گیا۔
حضرت محمد علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولد حسین بخش صاحب آف لاہور بیان کرتے
ہیں: ”جن دنوں میں حضور کے دست مبارک پر میں نے بیعت کی ان دنوں میں میں تھیٹریکل کمپنی
میں ملازم تھا۔ بیعت کے چند روز کے بعد میں نے حضور سے عرض کی کہ حضور مجھے اس ملازمت سے
کراہت کی پیدا ہو گئی ہے اس لئے میرا ارادہ ملازمت چھوڑنے کا ہے۔ فرمایا ہر گز نہ چھوڑنا ۔ روزگار
منجانب اللہ ہوتا ہے۔ آپ کے لئے دعا کی جائے گی۔ حضور کی استجابت دعا کا یہ حال تھا کہ تھوڑے
عرصہ کے بعد مجھے تھیڑے پر نٹنگ پریس میں بدل دیا گیا۔ کیونکہ خاکسار کمپوزیٹر کے کام سے واقف
تھا۔ اور تھیٹر بھی سرکاری تھا اور پریس بھی سرکاری۔ یہ واقع ریاست جموں کا ہے"۔
روایت حضرت محمد علی صاحب رجسٹر روایات نمبرا صفحه (۱۵۷
حضرت نور محمد صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ ولد صالح محمد صاحب کھوکھر، امیر پور ضلع ملتان
بیان کرتے ہیں:
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حاجی محمد کملانہ پر قتل کا مقدمہ بن گیا۔ حاجی محمد صاحب نے میرے
بھائی کو حضور کی خدمت میں دعا کے لئے روانہ کیا۔ اور یہ بھی کہا کہ جب تک حضور آپ کو رخصت نہ
کریں اس وقت تک وہیں رہیں۔ اور ہر روز دعا کی درخواست کرتے رہیں۔ میرا بھائی ایک ماہ سے زائد
دن قادیان رہا اور روزانہ دعا کی درخواست کرتا رہا۔ جس دن حاجی محمد کملانہ سکنہ بستی و ریام ضلع جھنگ
مقدمہ سے بری ہوا اسی روز حضور نے میرے بھائی کو اجازت فرمائی اور وہ حاجی محمد صاحب کے بری
ہونے کے دن قادیان سے رخصت ہو کر روانہ ہوئے۔ یہ ہے حضور کی دعاؤں کا نتیجہ اور حضور کی
باطنی صفائی کہ ایک ماہ سے زائد میرا بھائی قادیان رہا مگر حضور نے حاجی محمد صاحب کے بری ہونے
کے روز تک رخصت نہ فرمایا۔
روایت حضرت نور محمد صاحب رجسٹر روایات نمبرا صفحه ۱۵۱،۱۵۰)
حضرت حکیم الله و تا صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ ولد نظام الدین صاحب بیان کرتے ہیں:
میر عابد علی شاہ صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ جو ہد و ملہی کے رہنے والے تھے انہوں نے بیان
کیا کہ حضور لاہور تشریف لے گئے تھے۔ میرا ایک دوست جس کا نام سر فراز خان تھا اس نے کہا کہ
تمہارا جو صحیح ہے ان کے پاس میرے لئے دعا کی درخواست کرنا کہ خدا تعالیٰ مجھ کو ہدایت دے۔ حضور
اس وقت لاہور میں تھے اور ٹہل رہے تھے تو میں نے عرض کیا کہ سر فراز خان کے لئے دعا کی جاوے۔
حضور نے اسی وقت ہاتھ اٹھا کر دعا کی۔ جس وقت حضور نے دعا کی اس وقت اس نے بیعت کے لئے خط
ڈال دیا۔ میر عابد علی شاہ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ جب اپنے گاؤں کو گئے تو کہا کہ میں نے تیرے لئے
حضور کی خدمت میں دعا کی درخواست کی تھی۔ سرفراز خان نے کہا کہ میں نے گھڑی رکھ کر خط بیعت
لکھا تھا اور شاہ صاحب نے کہا کہ عین اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تیرے لئے دعا فرمائی
تھی“۔ (روایت حضرت حکیم الله دتا صاحب رجسٹر روایات نمبر اصفحه ۱۰۵،۱۰۴)
مولوی رحیم بخش صاحب ایم۔ اے نے کہا کہ : " میرا دادا جسے لوگ عام طور پر خلیفہ کہتے
تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سخت مخالف تھا اور آپ کے حق میں بہت بد زبانی کیا کرتا تھا۔
اور والد صاحب کو بہت تنگ کیا کرتا تھا۔ والد صاحب نے اس سے تنگ آکر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو دعا کے لئے خط لکھا۔ حضرت مسیح موعود کا جواب گیا کہ ہم نے دعا کی ہے۔ والد
صاحب نے یہ خط تمام محلہ والوں کو دکھا دیا اور کہا کہ حضرت صاحب نے دعا کی ہے اب دیکھ لینا خلیفہ
گالیاں نہیں دے گا۔ دوسرے تیسرے دن جمعہ تھا۔ ہمارا دادا حسب دستور غیر احمدیوں کے ساتھ
جمعہ پڑھنے گیا مگر وہاں سے واپس آکر غیر معمولی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
متعلق خاموش رہا۔ حالانکہ اس کی عادت تھی کہ جمعہ کی نماز پڑھ کر گھر آنے کے بعد خصوصا گالیاں دیا
کرتا تھا۔ لوگوں نے اس سے پوچھا کہ تم آج مرزا صاحب کے متعلق خاموش کیوں ہو ؟ اس نے کہا کسی
کے متعلق بد زبانی کرنے سے کیا حاصل ہے اور مولوی نے تو آج جمعہ میں وعظ کیا ہے کہ کوئی شخص
اپنی جگہ کیسا ہی برا ہو ہمیں بد زبانی نہیں کرنی چاہئے۔ لوگوں نے کہا اچھا یہ بات ہے ؟ ہمیشہ تو تم گالیاں
دیتے تھے اور آج تمہارا یہ خیال ہو گیا ہے۔ بلکہ اصل میں بات یہ ہے کہ بابو ( میرے والد صاحب کو
لوگ بابو کہا کرتے تھے ) گل ہی ایک خط دکھا رہا تھا کہ قادیان سے آیا ہے اور کہتا تھا کہ اب خلیفہ گالی
نہیں دے گا۔ مولوی رحیم بخش صاحب کہتے ہیں کہ اس کے بعد باوجود کئی دفعہ مخالفوں کے بھڑ کانے
کے میرے دادا نے کبھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق بد زبانی نہیں کی اور کبھی میرے والد
صاحب کو احمدیت کی وجہ سے تنگ نہیں کیا “۔ (سیرت المہدی حصه اول صفحه ۱۵ ، روایت نمبر ۸۰)
ایک اور واقعہ : ایک دفعہ جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام چہل قدمی سے واپس آکر
اپنے مکان میں داخل ہو رہے تھے کسی سائل نے دور سے سوال کیا مگر اس وقت ملنے والوں کی آوازوں
میں اُس سائل کی آواز گم ہو کر رہ گئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اندر چلے گئے۔ مگر تھوڑی دیر
کے بعد جب لوگوں کی آوازوں سے دور ہو جانے کی وجہ سے حضرت مسیح موعود کے کانوں میں اس
سائل کی دُکھ بھری آواز کی گونج اٹھی تو آپ نے باہر آکر پوچھا کہ ایک سائل نے سوال کیا تھاوہ کہاں
ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ حضرت وہ تو اسی وقت یہاں سے چلا گیا تھا۔ اس کے بعد آپ اندرون
خانہ تشریف لے گئے مگر دل بے چین تھا۔ تھوڑی دیر کے بعد دروازہ پر اسی سائل کی پھر آواز آئی اور
آپ لپک کر باہر آئے اور اس کے ہاتھ پر کچھ رقم رکھ دی اور ساتھ ہی فرمایا کہ میری طبیعت اس
سائل کی وجہ سے بے چین تھی اور میں نے دعا بھی کی تھی کہ خدا سے واپس لائے“۔
سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحه ۷۳،۷۲)
روایت حضرت ملک برکت علی صاحب ولد ملک وزیر بخش صاحب
ایک دفعہ جب کہ میں بھو چرا بنگلہ نہر لوئر جہلم ضلع سرگودھا میں تھا کہ ایک سب ڈویژنل
افسر مسٹر ہاورڈ میرے خلاف ہو گیا۔ میں نے حضرت اقدس کی خدمت میں دعا کے لئے درخواست
کی۔ حضور کی طرف سے ایک کارڈ پر جواب آیا کہ دعا کی ہے، اللہ تعالیٰ رحم کرے گا“۔ اتفاق سے یہ
خط ایک شخص پر سرام کے ہاتھ آگیا اور اس نے پڑھ لیا۔ اس نے مجھے آکر کہا کہ مقدمہ آپ کے حق
میں ہو گیا ہے اور آپ بری ہو گئے ہیں۔ میں حیران ہوا اور پوچھا کہ آپ کو کیسے علم ہوا۔ اس نے وہ کارڈ
مجھے دیا اور کہنا اس پر لکھا ہوا ہے۔ میں نے اسے پڑھا اور کہا یہاں تو یہ نہیں لکھا کہ آپ بری ہو گئے ہیں
۔ وہ بولا کہ اتنے بڑے خدا کے بندے نے آپ باقی صفحہ نمبر ۲ اپر ملاحظہ فرمائیں
۶۲۰۰۰ تا ۹ / نومبر ۶۲۰۰۰

کے لئے دعا کی ہے بھلا اب کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ بری نہ ہوں۔ چنانچہ اس خط کے مطابق تھوڑے
ہی عرصہ کے بعد میں بری ہو گیا اور باوجود اس بات کے کہ میں کلرک تھا اور جھگڑا ایک انگریز سب
ڈویژنل افسر کے ساتھ تھا مگر اس مقدمہ کی تفتیش کے لئے سپر نٹنڈنٹ اور چیف انجینئر مسٹر بینٹن
تک آئے اور خوب اچھی طرح سے انکوائری کی اور مجھے بری کیا۔ (رجسٹر روایات نمبر ۱۰ صفحه ۵۹،۵۸)
روایت حضرت ڈاکٹر عطر دین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ عرض کرتے ہیں میں نے حضور
کی خدمت میں دعا کے لئے عرض کیا۔ حضور نے فرمایا تین دفعہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وفِی
الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ پڑھ لیں۔ پھر اندر جاکر امتحان دے دینا۔ چنانچہ ایسا ہی کیا اور خاکسار پاس ہو گیا۔
(رجسٹر روایات نمبر ۷ صفحه (۲۴۲)
ایک روایت حضرت قاری غلام بین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سکنہ رسول پور ضلع
گجرات کی ہے : " جب میں نے بیعت کی تو میں نے محمد حیات کو چونکہ میرا دوست تھا کہا کہ میں نے
امام مہدی کو مان لیا ہے اور بیعت کرلی ہے تو میرا دوست ہے تو بھی اسے سامان اور بیعت کرلے۔ اس
نے کہا کہ میں سچامان لیتا ہوں مگر شرط یہ ہے کہ اگر وہ سچا ہے تو جو مقدمہ فوجداری مجھ پر دائر ہے اس
مقدمہ میں مجھے کوئی نہ پوچھے تو میں بیعت کرلوں گا۔ غلام قادر نے کہا ایسا کرنا تو مناسب نہیں البتہ ہم
حضرت صاحب کو دعا کے لئے خط لکھتے ہیں۔ اس نے کہا خط لکھویا نہ لکھو میری شرط یہی ہے کہ مجھے
کوئی نہ پوچھے۔ خیر غلام قادر نے دعا کے لئے خط لکھ دیا۔ اس پر مقدمہ اس لئے تھا کہ ایک بیوہ سے اس
نے نکاح کیا اور اب بیوہ کے دیور نے اس پر اغوا کا جھوٹا مقدمہ دائر کیا ہوا تھا اور وارنٹ کی تعمیل ہو کر
تاریخ مقرر تھی۔ اس پر حیات نے کہا کہ اگر امام مہدی سچاہے تو مجھے کوئی نہ پوچھے اور غلام قادر اس
شرط کو نامناسب خیال کرتا تھا۔ اس نے دعا کے لئے خط لکھا۔ جب تاریخ پر حاضر ہوئے تو مدعی بھی
موجود تھا۔ لیکن بلا وا نہیں ہوا۔ آخر کچہری برخواست ہو گئی اور حیات گھر آگیا اور غلام قادر کو کہا کہ
یقینا امام مہدی سچا ہے اور میں نے مان لیا ہے میری بیعت کا خط فورا ہی لکھ دو۔ چنانچہ اس نے بیعت کا
خط لکھ دیا۔ حیات خوشی میں آکر گلیوں میں پھرتا اور لوگوں کو کہتا امام مہدی آگیا ہے مان لو۔ میں نے
مان لیا ہے ۔ میں نے شرط رکھی تھی کہ اگر وہ سچا ہے تو مجھے مقدمہ میں کوئی نہ پوچھے ۔ سو میں تاریخ
پر گیا ہوں مگر مجھے کسی نے نہیں پوچھا۔ وہ بڑا خوش تھا اور لوگوں کو کہتا تھا کہ لوگو بیعت کر لو۔ امام
مہدی جس کی انتظار کرتے تھے آگیا۔ لوگ حیران تھے کہ اس کو کیوں نہیں پوچھا گیا۔ آخر مدعی نے
پڑتال کی کہ میری مسل کہاں ہے۔ سر رشتہ دار وغیرہ نے بہت پڑتال کی مسل دفتر میں کوئی نہ تھی۔
مدعی نے از سر نو پھر دعوی کیا اور پھر وارنٹ کی تعمیل ہو کر تاریخ مقرر ہوئی۔ اب گاؤں والوں کا داؤ
چل گیا اور لوگ تمسخر پر تمسخر اڑاتے اور کہتے اب تمہارے مرزے کو دیکھتے ہیں۔ وہ کہتا وہ یقینا سچا
ہے۔ میں نے دل سے مان لیا ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ اب بھی مجھے کوئی نہ پوچھے گا۔ آخر پھر تاریخ
مقررہ پر حاضر ہوئے اور تماش بین بھی ساتھ گئے۔ عدالت کی طرف سے مدعی کو بلا وا ہوا مدعی حاضر
نہ تھا۔ دو تین دفعہ بلاوا ہوا۔ کوئی نہ بولا اور حیات تو موجود تھا۔ آخر کچہری برخواست ہونے پر حیات
گھر آ گیا اور پھر لوگوں کو شرمندہ کر تا تھا اور کہتا تھا دیکھو اب بھی مجھے کسی نے نہیں پوچھا۔ اب بھی تم
کو کچھ شک باقی رہ گیا ہے۔ غرض غلام قادر اور حیات نے سوچا کہ معلوم تو کریں مدعی کیوں حاضر
نہیں ہوا۔ مدعی کا گاؤں فاصلہ پر تھا اور ان دنوں طاعون کا زور تھا۔ دریافت پر معلوم ہوا کہ تاریخ کے
روز وہ طاعون سے مر گیا تھا۔(رجسٹر روایات نمبر ۸ صفحه ۲۳۳ تا ۲۳۵)
اللہ تعالی اس زمانے کے شریر مولویوں کو عقل دے ۔ اتنے عظیم الشان واقعات ہیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے کہ پے بہ پے قبولیت دعا کے اتنے نمونے ملتے ہیں کہ عقل
دنگ رہ جاتی ہے۔
آخر پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا کے متعلق ایک تحریر پیش کرتا ہوں:
دعا کرنے والوں کو خدا معجزہ دکھائے گا اور مانگنے والوں کو ایک خارق عادت نعمت دی جائے
گی۔ دعا خدا سے آتی ہے اور خدا کی طرف ہی جاتی ہے۔ دعا سے خدا ایسا نزدیک ہو جاتا ہے جیسا کہ
تمہاری جان تم سے نزدیک ہے۔ دعا کی پہلی نعمت یہ ہے کہ انسان میں پاک تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔ پھر
اس تبدیلی سے خدا بھی اپنی صفات میں تبدیلی کرتا ہے اور اس کے صفات غیر متبدل ہیں مگر تبدیلی
یافتہ کے لئے اس کی ایک الگ تجلتی ہے جس کو دنیا نہیں جانتی۔ گویا وہ اور خدا ہے حالانکہ اور کوئی خدا
نہیں۔ مگر نئی تجلتی نئے رنگ میں اس کو ظاہر کرتی ہے۔ تب اس خاص تحجابی کے شان میں اس تبدیل
یافتہ کے لئے وہ کام کرتا ہے جو دوسروں کے لئے نہیں کرتا۔ یہی وہ خوارق ہے۔
غرض دُعا وہ اکسیر ہے جو ایک مشتِ خاک کو کیمیا کر دیتی ہے اور وہ ایک پانی ہے جو اندرونی
غلاظتوں کو دھو دیتا ہے۔ اس دعا کے ساتھ روح پکھلتی ہے اور پانی کی طرح بہہ کر آستانہ حضرت
احدیت پر گرتی ہے۔ (روحانی خزائن جلد ۲۰. صفحه ۲۳)

آج 10 میں سے 10 باقی