Seeking Laylatul Qadar During the Last 10 Days of Ramadhan

Friday Sermon, 22 December 2000: Seeking Laylatul Qadar During the Last 10 Days of Ramadhan

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں لیلۃ القدر کی اہمیت و برکات، سورۃ القدر کی تشریح اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات و دعاؤں کا ذکر فرمایا۔ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے سے واضح کیا کہ لیلۃ القدر سے مراد وہ تاریک زمانہ بھی ہے جس میں ظلمت دور کرنے کے لیے ملائکہ اور مصلح کا نزول ہوتا ہے۔ آخر میں آپ نے سورۃ الفجر کی آیات کے حوالے سے نفس مطمئنہ کے حصول اور اچھے انجام کی دعا پر زور دیتے ہوئے اپنے اور اپنی اولاد کے لیے اس دعا کو معمول بنانے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: لیلۃ القدر، رمضان المبارک، قرآن کریم، سورۃ الفجر، نفس مطمئنہ

خطبه جمعه
مضان کے آخری عشرہ میں لیلۃ القدر ایک ایسی رات ہے جو اگر
کسی کو نصیب ہو جائے تو اس کی ساری زندگی سے بہتر ہے
اپنے لئے ، اپنی اولاد کے لئے دعا کریں کہ جب آخری وقت آئے تو نفس مطمئنه
حاصل ہو چکا ہو اور اللہ ہمیں اپنے بندوں میں اوراپنی جنت میں داخل فرمائے
خطبہ جمعہ ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز -
فرموده ۲۲ دسمبر ۲۲۰۲۰۰۰ فتح ۱۳۷۹ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
﴿إِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ . وَمَا أَدْراكَ مَا لَيْلَةُ القَدْرِ ، . لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِن
أَلْفِ آلفِ شَهْرٍ. تَنَزَّلُ المَلئِكَةُ وَالرُّوْحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ اَمْرٍ سَلَم . هِيَ حَتَّى مطلع
الْفَجْرِ (سورة القدر)
یہ رمضان مبارک کا آخری عشرہ ہے اور اسی عشرہ میں لیلۃ القدر بھی ایک رات آیا
کرتی ہے اور وہ رات ایسی ہے کہ ساری زندگی کی راتوں سے بہتر ہے، جسے نصیب ہو جائے۔
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ضروری ہے کہ کوئی خواب آئے اور خواہیں مجھے لکھتے رہتے ہیں۔
لیلۃ القدر کی رات خواب آنا ضروری نہیں ہے۔ دل کی کایا پلٹ جاتی ہے۔ روح القدس نازل
ہوتا ہے اور پھر ہمیشہ نیکیوں کی توفیق ملتی ہے۔ اسی نسبت سے میں نے آج لیلتہ القدر کے متعلق
بعض روایتیں اور بعض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات رکھے ہوئے ہیں۔
اس کا عام لفظوں میں سادہ ترجمہ یہ ہے۔ اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہار ختم کرنے
والا، بن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم کا ترجمہ
ہے۔ یقینا ہم نے اسے قدر کی رات میں اتارا ہے۔ اور تجھے کیا سمجھائے کہ قدر کی رات کیا ہے۔
قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ہزار مہینے انسان کی ساری زندگی کے لئے ایک تمثیل
کے طور پر پیش ہوا ہے۔ بکثرت نازل ہوتے ہیں اُس میں فرشتے اور روح القدس اپنے رب کے
حکم سے ہر معاملہ میں سلام ہے۔ ہر معاملہ میں بکثرت نازل ہوتے ہیں اور ہر معاملہ میں سلامتی
ہے۔ یہ دونوں معنے اپنی جگہ درست ہیں۔ یہ (سلسلہ ) طلوع فجر تک جاری رہتا ہے۔
اب فجر سے کیا مراد ہے اور لیلتہ القدر کی خاص طور پر کیا چیز انسان کے پیش نظر رہنی
چاہئے۔ اس سلسلہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلى الله ﷺ
نے فرمایا کہ کبائر سے بچنے والے کے لئے پانچ نمازیں، ایک جمعہ اگلے جمعہ تک اور ایک رمضان
اگلے رمضان تک کفارہ ہوتا ہے۔(صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ) -
تو بعض لوگ جمعتہ الوداع میں کثرت سے آتے ہیں اور ایسے بھی آتے ہیں جنہوں نے
کبھی ساری عمر نماز نہیں پڑھی تھی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک نماز جمعۃ الوداع کی ساری عمر کی نمازوں
کا کفارہ ہو جاتی ہے۔ مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم فرمارہے ہیں کہائر سے بچے۔ پانچ
نمازیں، ایک جمعہ اگلے جمعہ تک اور ایک رمضان اگلے رمضان تک کفارہ ہوتا ہے۔ پس یہ ساری
نیکیاں وہ ہیں جو مسلسل ایک سال کرتے رہنا چاہئے۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ آخری عشرہ میں
T
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم عبادت میں اتنی کوشش فرماتے تھے جو اس کے علاوہ
دیکھنے میں نہیں آتی تھی۔(صحیح مسلم کتاب الاعتكاف)
یہ کوشش دو طرح سے تھی ایک تولیلۃ القدر کی خاطر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ و سلم اپنی نمازوں میں بہت زیادہ احسان کا سلوک کرتے تھے اور اس طرح نمازیں پڑھتے تھے
جیسے سامنے اللہ کھڑا ہوا ہو جسے دیکھ رہے ہوں۔ اور دوسرے یہ کہ کثرت سے صدقات عطا
فرماتے تھے ۔ ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ عام دنوں میں بھی
آنحضور بے حد خیرات کرنے والے تھے مگر رمضان مبارک میں یوں لگتا تھا جیسے جھکڑ
چل گیا ہو۔ بے انتہا خیرات فرمایا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک روایت ہے آخری عشرہ میں داخل ہوتے تو کمر
ہمت کس لیتے، اپنی راتوں کو زندہ کرتے اور گھر والوں کو بیدار فرماتے۔
(بخاری کتاب فضل ليلة القدر)
اسی طرح حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا بیان فرماتی ہیں کہ میں نے
آنحضرت الله ﷺ سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر مجھے یہ معلوم ہو
جائے کہ کونسی رات لیلۃ القدر" ہے تو میں اس میں کیا دعامانگوں ؟۔ آپ نے فرمایا: تم یوں دعا
کرنا: اے میرے خدا تو بخشنے والا ہے، بخشش کو پسند کرتا ہے، ” اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ
فَاعْفُ عَنی پس مجھے بخش دے، میرے گناہ معاف فرمادے۔(ترمذی۔ کتاب الدعوات)
اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس میں آپ
کے سامنے رکھتا ہوں۔ فرماتے ہیں:
د و اگر گرچه چہ مسلمانوں کے ظاہری عقیدہ کے موافق لیلۃ القدر ایک متبرک رات کا نام ہے
مگر جس حقیقت پر خدا تعالیٰ نے مجھ کو مطلع کیا ہے وہ یہ ہے کہ علاوہ ان معنوں کے جو مسلم قوم
ہیں لیلۃ القدر وہ زمانہ بھی ہے جب دنیا میں ظلمت پھیل جاتی ہے اور ہر طرف تاریکی ہی تاریکی
ہوتی ہے۔ تب وہ تاریکی بالطبع تقاضا کرتی ہے کہ آسمان سے کوئی نور نازل ہو۔ سو خدا تعالیٰ اس
وقت اپنے نورانی ملائکہ اور روح القدس کو زمین پر نازل کرتا ہے اسی طور کے نزول کے ساتھ
جو فرشتوں کی شان کے ساتھ مناسب حال ہے۔ تب رُوح القدس تو اس مجدد اور مصلح سے
تعلق پکڑتا ہے جو اجتباء اور اصطفاء کی خلعت سے مشرف ہو کر دعوت حق کے لئے مامور ہوتا ہے
اور فرشتے ان تمام لوگوں کو پکڑتے ہیں جو سعید اور رشید اور مستعد ہیں اور ان کو نیکی کی طرف
کھینچتے ہیں اور نیک توفیقیں ان کے سامنے رکھتے ہیں۔ تب دنیا میں سلامتی اور سعادت کی را نہیں
پھیلتی ہیں اور ایسا ہی ہو تا رہتا ہے جب تک دین اپنے کمال کو پہنچ جائے جو اس کے لئے مقدر کیا.
“۔(شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۱۴.۳۱۳)
ان نصائح کے بعد آج لیلتہ القدر کے زمانہ میں جو خاص طور پر لیلۃ القدر کے دکھانے کا
۲۰۰۰ تا یکم بر فروری ۲۰۰۵ء ) 5(

آخری عشرہ ہے اس میں میں آپ کو ایک قرآن کریم کی خوشخبری کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور
جس کو میں نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے اور ہمیشہ قرآن کی اس آیت کی زبان میں میں نہ
صرف اپنے لئے بلکہ اپنی اولاد در اولاد کے لئے مسلسل دعا کرتارہتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ
آپ بھی اس کو اپنا ئیں اور میرے لئے بھی یہی دعا کریں جو دراصل انجام بخیر کی دعا ہے۔ کیونکہ
انسان کا تو پتہ نہیں کس وقت کون نکل جائے۔ کسی کی بیوی پہلے فوت ہو جاتی ہے کسی کا خاوند
پہلے فوت ہو جاتا ہے۔ موت تو بہر حال مقدر ہے بعض بچے چھوٹی عمر میں فوت ہو جاتے ہیں
اس کی حکمتیں بھی قرآن کریم نے بیان فرمائی ہیں۔
یعنی لیلۃ القدر کے آخری دنوں میں جو میں تحفہ آپ کو پیش کرنا چاہتا ہوں وہ یہ دعا
ہے قرآن کریم کی ، ایک خوشخبری ہے ۔ یا آیتهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ
رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً . فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي - يا آيتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِيَّة )
اے نفس مطمئنہ جس سے اللہ راضی ہوا اور جو اللہ سے راضی ہوئی۔ اُدْخُلِي فِي عِبَادِی ۔
میرے بندوں میں داخل ہو جا وَادْخُلِي جَنَّتی کے اور میری جنت میں داخل ہو جا۔
یہ جو دعا ہے قرآن کریم میں یہ ایک خوشخبری ہے نیک بندوں کے لئے کہ ان کی روح
آخر پہ جب نکلے گی تو اللہ تعالیٰ یہ خطاب فرما رہا ہو گا۔ بعض لوگوں کی روح تو ایسے نکلے گی جسے
شیطان نے اپنا لیا ہو اس کے نکلنے کا اور قصہ جو بڑا بھیانک ہے بیان ہوا ہے۔ لیکن یہ خدا کے ان
بندوں کی روح نکلنے کا معاملہ ہے جنہیں آخری وقت میں اللہ تعالیٰ یہ خوشخبری دیتا ہے۔ پس اگر
کوئی بچہ پہلے فوت ہو جائے، بیوی یا خاوند جو بھی ہو یہ دعا ضرور کرنی چاہئے اور یہی آج کا میرا
آخری تحفہ ہے يا ايتها النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّة ) کہ اے
نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آنا رَاضِيَةً مَّرْضِيَّة تو اس سے راضی ہے وہ تجھ سے
راضی ہے فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي پس میرے بندوں میں داخل ہو جا اور
میری جنت میں داخل ہو جا۔
اب اس آیت کریمہ میں ایک بہت ہی لطیف بات یہ بیان ہوئی ہے کہ روح کو نہ
مؤنث قرار دیا ہے اور نہ مذکر ۔ پس لوگوں نے جو فرضی جنت کا تصور بنایا ہوا ہے یعنی مذکر بھی
ہو نگے بعض مونیں بھی ہونگی لیکن یہ تمثیلات ہیں۔ اس آیت کریمہ میں غور کرنے سے یہ
بات خوب کھل جائے گی۔ ایتھا عورت کو خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں۔ پس روح کو خطاب
عورت کا کیا ہے اور بعد میں اسے مذکر ظاہر کیا ہے۔ پس یہ ایسی تشریحات ہیں کہ بیان کئے بغیر
آپ کو پوری بات سمجھ نہیں آئے گی۔ یا آیتهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّة ، اے نفس مطمعنہ يا روح
وارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّة ) اپنے رب کی طرف آجا کہ تو راضی ہے اپنے رب سے
اللہ تجھ سے راضی ہے۔ فَادْخُلِي فِي عِبَادِی اب یہ عِباد کا لفظ تو مردانہ ہے۔ یہاں اس
روح کو جس کو پہلے مونث کے طور پر بیان فرمایا گیا ہے اس کو ایک مرد کے طور پر مخاطب
فرمایا ہے ۔ فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي تو میری درخواست یہ ہے کہ اپنے لئے
بھی، اپنی اولادوں کے لئے بھی، پہلے گزرنے والوں کے لئے ، آئندہ آنے والوں کے لئے سب
کے لئے یہ دعا خاص طور پر مد نظر رکھا کریں۔ اور اس عاجز کے لئے آپ بھی یہی دعا کیا کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بندوں میں داخل فرمائے اور اپنی جنت میں داخل فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی