Forgivness and revenge

Friday Sermon, 12 January 2001: Forgivness and revenge

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مظلوم کی بددعا، انتقام اور معافی کے قرآنی اصول بیان کیے اور پاکستان میں احمدیوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی روشنی میں واضح کیا کہ نیکی کا بدلہ، علانیہ اور خفیہ اعمال اور عفو و درگزر کی کیا حدود ہیں اور معافی اسی صورت بہتر ہے جب اس سے اصلاح مقصود ہو۔ خطبے کے اختتام پر حضور نے اپنی صحت کے حوالے سے احباب جماعت کو دعاؤں کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: عفو اور انتقام، مظلوم کی بددعا، خفیہ اور علانیہ نیکیاں، پاکستان میں احمدیوں کی صورت حال، صحت یابی کی دعا

خطبه جمعه
پاکستان میں موجودہ حکومت کے دور میں احمدیوں پر ظلم پہلے سے بڑھ گیا گیاہے ؟
مظلوم کی بددعا سے بچ کیونکہ اس کے اور الله کے درمیان کوئی حجاب نھیر
جس نے اپنے اوپر ظلم کرنے والے کے خلاف بددعا کی اس نے گویا اپنا بدلہ لے لیا
احباب دعائيں جاری رکهیں که الله اپنے فضل سے حضرت امیر المومنين ايده الله كو مكمل شفا عطا فرمائے )
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - مورخہ ۱۲؍ جنوری ۲۰۱۷ء بمطابق ۱۲ر صلح ۱۳۸۰ء هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله-
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين – الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين (
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
لَا يُحِبُّ اللَّهُ الجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ . وَكَانَ اللهُ سَمِيعًا عَلِيمًا
إِن تُبْدُوا خَيْراً أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا عَنْ سُوءٍ . فَإِنَّ اللهَ كَانَ عَفُوا قَدِيرًا -
(سورة النساء : آیات ۱۴۹-۱۵۰)
اللہ سر عام بری بات کہنا پسند نہیں کرتا مگر وہ متقی ہے جس پر ظلم کیا گیا ہو اور اللہ
بہت سننے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔ اگر تم کوئی نیکی ظاہر کر دیا اسے چھپائے رکھو یا کسی
برائی سے چشم پوشی کرو تو یقینا اللہ بہت در گزر کرنے والا (اور) دائمی قدرت رکھنے والا ہے۔
اس آیت کے تعلق میں پہلی حدیث حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے
مروی ہے۔ حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے اپنے بندہ پر ظلم
کرنے والے کے خلاف بددعا کی تو اس نے گویا اپنا بدلہ لے لیا۔
اس لئے جماعت کو میں تاکید کیا کرتا ہوں کہ پاکستان میں ظلم کرنے والوں کو بے شک
اللَّهُمَّ مَةٍ فَهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ وَ سَحِفهُم تَسْحیقاً کی بددعا دیا کریں۔ کیونکہ اب یہ بالکل قرآن
کریم کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ارشاد کی تعمیل میں ہے۔ یہ ہر گز
ناجائز بددعا نہیں ہے۔ جتنا ظلم اس وقت پاکستان میں احمدیوں پر ہو رہا ہے اور جب سے پرویز
مشرف آئے ہیں اس وقت سے جس قدر ظلم بڑھ گیا ہے اس کی پہلے اس سے کوئی مثال نہیں
ملتی۔
ایک حدیث ہے عَنِ ابنِ عَبّاسٍ رَضِى الله تَعَالَى عَنْهُ - حضرت ابن عباس
رضی الله تعالى عنه يا عَنْهُمَا کہنا چاہئے کیونکہ حضرت عباس بھی اور ان کے بیٹے بھی دونوں
صحابی تھے ان سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب حضرت معاذ بن جبل کو یمن کا والی بنا
کر روانہ فرمایا تو کہا: مظلوم کی بددعا سے بیچ کیونکہ اس میں اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی حجاب
نہیں۔
ایک اور حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت
ﷺ نے فرمایا کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی اور جو شخص دوسرے کے قصور معاف کر
دیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے اور عزت دیتا ہے اور کسی کے قصور معاف کر دینے سے کوئی بے عزتی
نہیں ہوتی۔
یہ صدقہ کے تعلق میں قصور معاف کر دینے کا ذکر کیا چل پڑا ہے۔ اصل میں قصور
معاف کر دینا بھی اللہ کے نزدیک اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے۔ اگر کسی کا قصور معاف کر دیا
جائے یعنی معافی کے لائق قصور اگر معاف کر دیا جائے تو اللہ تعالی کے ہاں صدقہ ہی ٹھہرتا ہے۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات آپ کو
سناتا ہوں۔ فرماتے ہیں:
دو پس مومنوں کو بھی دو ہی قسم کی زندگی بسر کرنے کا حکم ہے۔ سِرًّا وَعَلَانِيَّة )
سورة ابراهيم آیت (۳۲) بعض نیکیاں ایسی ہیں کہ وہ اعلانیہ کی جاویں اور اس سے غرض
یہ ہے کہ تا اس کی وجہ سے دوسروں کو بھی تحریک ہو اور وہ بھی کریں۔ جماعت نماز اعلانیہ ہی
ہے ( یعنی باجماعت نماز علانیہ ہی ہے ) اور دوسروں کو بھی تحریک ہو اور وہ بھی پڑھیں اور سیرا
اس لئے کہ یہ مخلصین کی نشانی ہے جیسے تہجد کی نماز۔ یہاں تک بھی سرائیکی کرنے والے کرتے
ہیں کہ ایک ہاتھ سے خیرات کرے اور دوسرے کو علم نہ ہو اس سے بڑھ کر اخلاص مند ملنا
مشکل ہے"۔
یہ جو محاورہ ہے کہ ایک ہاتھ سے نیکی کرے دوسرے کو علم نہ ہو، مطلب یہ ہے کہ
مخفی نیکی کرے ورنہ ایک ہاتھ سے بھی کام کرو تو دماغ تو دونوں ہاتھوں کے اوپر حاوی ہوتا ہے۔
دوسرے ہاتھ کو بھی علم تو ہو ہی جاتا ہے۔ مگر یہ اردو محاورہ ہے کہ اتنی مخفی نیکی کرے کہ گویا
صرف ایک ہاتھ نیکی کرے تو دوسرے کو کچھ پتہ نہ چلے۔
وو. یہ حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ایک انسان کامل طور پر اللہ تعالیٰ کے وجود اور
اس کی صفات پر ایمان لاتا ہے اور اس کے ساتھ ایک صافی تعلق پیدا ہوتا ہے۔ دنیا اور اس کی
چیزیں اس کی نظر میں فنا ہو جاتی ہیں اور اہل دنیا کی تعریف یا مذمت کا اسے کوئی خیال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔ اس مقام پر جب انسان پہنچتا ہے تو وہ فنا کو زیادہ پسند کرتا ہے اور تنہائی اور تخلیہ کو عزیز
رکھتا ہے66 "۔
پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اگر تم دشمن سے بدلہ نہ لو اور اسے خدا کے حوالے کر دو تو وہ خود نپٹ لیوے گا۔ دیکھو
ایک بچے کے دشمن کا مقابلہ ماں باپ کیا کرتے ہیں۔ اسی طرح جو خدا تعالیٰ کے دروازہ پر گر
جاتا ہے خدا خود اس کی رعایت کرتا ہے اور اسے ضر ر دینے والے کو تباہ کر دیتا ہے66 “۔
پھر ایک اور جگہ دو ” جنگ مقدس میں حضور لکھتے ہیں:
اصل بات تو یہ ہے کہ بدی کا عوض اسی قدر بدی ہے جو پہنچی ہو“۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کے
انصاف جو قرآن کریم میں ہمیں سکھایا گیا ہے اس کا کمال ہے کہ بدی کا بدلہ لیتے وقت انصاف
سے کام لینا۔ عموماً بدی کا بدلہ لیتے وقت لوگ کچھ زیادتی کر جاتے ہیں۔ غصہ میں آکر جتنا کسی نے
مارا اس سے زیادہ مار دیتے ہیں اب یہ عام طبعی بات ہے تو قرآن کریم نے مومن کو احتیاط سکھائی
ہے کہ جب تم بدی کا بدلہ لو تو اس سے بڑھ کر نہیں لیناور نہ تم بھی ظالم بن جاؤ گے۔
دو لیکن جو شخص عفو کرے اور عفو کا نتیجہ کوئی اصلاح ہو ، نہ کہ فساد یعنی عفو اپنے محل
پر ہو نہ غیر محل پر پس یہ سب سے بہتر ہے66 ۔ اب بدی کا بدلہ اتنا لینا جتنا بدی ہو اور اگر عفو کر دو
تو وہ اس سے بھی بہتر ہے یہ ایک ایسی تعلیم ہے جو دنیا کے کسی مذہب میں اس شان سے نظر
نہیں آتی ۔ صرف قرآن کریم نے مومنوں کو یہ نعمت عطا فرمائی ہے۔ " پس اجر اس کا اللہ پر
ہے“۔ یعنی جو تم عفو کرو گے اور اس کے بعد نیکی کا سلوک کرو گے تو اس کا بدلہ اللہ پر ہو گا۔ لیکن
۱۲۰۰ تا ۲۲ فروری ۲۰۰۱ء ) 5(

قرآن کریم میں ایک آیت میں یہ بھی وضاحت موجود ہے کہ عفو اس وقت کرو جب عفو سے ۔
اصلاح ممکن ہو۔ مَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ ۔ لیکن اگر عضو کے نتیجہ میں اصلاح نہ ہو بلکہ بغاوت بڑھے
تو یہ نیکی نہیں ہے۔
پس قرآن کریم ایک مکمل تعلیم ہے ۔ ایک شعفہ بھی اس کا ادھر اُدھر نہیں کیا
جا سکتا۔ اب وہ مائیں جو اپنے بچوں کو ہر بات پر معاف کر دیتی ہیں وہ بڑے ہو کے ظالم اور سفاک
نکلتے ہیں اور اپنے جرم لے کے گلیوں میں پھرتے ہیں۔ اور جو بچے کو اس وقت معاف کرتی ہیں
جب بچے کے دل میں نرمی پیدا ہو اور ماں باپ سے تعلق بڑھے اور ان کی عزت زیادہ ہو تو اس
معاف کرنے میں ہر گز کوئی گناہ نہیں بلکہ یہ نیکی ہے۔ پس معافی کے ساتھ بھی یہ شرط ہے کہ
مجرم کی حوصلہ افزائی نہ ہو بلکہ اس شرط پر معاف کیا جائے کہ مجرم کی حوصلہ شکنی ہو۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
اب دیکھئے اس سے بہتر اور کون سی تعلیم ہوگی کہ عضو کی جگہ عفو اور انتقام کی جگہ انتقام
رکھا جائے“۔
خطبه کے اختتام پر حضور نے فرمایا : اب تو میں خطبات مختصر ہی دیتا ہوں
کیونکہ جو مجھے دوائیاں مل رہی ہیں اس سے ٹانگوں میں کچھ تھوڑی سی لڑکھڑاہٹ پیدا ہوتی ہے۔
اب تو میں اللہ کے فضل سے چل کے آیا ہوں اور کار پر آنے کی ضرورت نہیں پڑی، کوئی
لڑکھڑاہٹ نہیں تھی لیکن اس کے لئے قوت ارادی استعمال کرنی پڑتی ہے از خود نہیں
لڑکھڑاہٹ قابو آتی ہے۔ اس لئے احباب سے درخواست ہے کہ دعائیں جاری رکھیں کیونکہ
علاج ابھی لمبا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مکمل شفا عطا فرمائے تو پھر میں ہر نماز پہ آپ کے
سامنے آجایا کروں۔

آج 10 میں سے 10 باقی