Good manners actions and their display
Friday Sermon, 2 February 2001: Good manners actions and their display
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اخلاقِ حسنہ اور زبان کی حفاظت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مختلف احادیث کے ذریعے واضح فرمایا کہ سچے ایمان کا تقاضا زبان کو قابو میں رکھنا اور دوسروں کو اپنے شر سے محفوظ رکھنا ہے۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں خود احتسابی، جھوٹ سے پرہیز اور تمام بنی نوع انسان کے لیے دعا کرنے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: حسن اخلاق، حفظ لسان، سچائی، خود احتسابی، بنی نوع انسان کے لیے دعا
خطبه جمعه
میں سے بهترین لوگ وہ ھیں جو اخلاق کے لحاظ سے بھتر ھیں
جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے اسے چاہئے کہ بھلی بات کرے یا چپ رہے
چاہئے کہ تمہاری زبانیں تمہارے قابو میں ہوں اور ہر قسم کے لغو اور فضول باتوں سے پر ہیز کرنے والی ہوں
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۲ فروری ۲۰۲۰۰۱/ تبلیغ ۱۳۸۰ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ الْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَاَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ . يَوْمَئِذٍ
يُوَقِيهِمُ اللهُ دِينَهُمُ الحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أنَّ اللهَ هُوَ الحَقُّ الْمُبِينُ
(سورة النور آیات ۲۵-۲۶)
وہ دن (یاد کرو) جب ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے خلاف ان باتوں
کی گواہی دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے ۔ اس دن اللہ تعالی انہیں ان کی پوری پوری جزا دے گا جس کے وہ
سزاوار ہیں اور وہ جان لیں گے کہ یقینا اللہ ہی ہے جو ظاہر حق ہے۔
آج کے خطبہ کا موضوع اخلاق حسنہ ہے۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے اخلاق بہت
اعلیٰ ہیں مگر جب قرآن اور رسول کے کلمات کی کسوٹی پر ان کو پر کھا جائے تو ہر شخص کا دل خود فیصلہ کر
سکتا ہے کہ میرے اعمال دکھاوے کے لئے تھے۔ وہ اعمال نہیں ہیں جو لوگ دیکھ رہے تھے اور قیامت
کے دن خود اس کے اپنے جسم کے حصے ، اس کی جلد، اس کے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ بداخلاق
شخص تھا اور بد اخلاق شخص کے متعلق رسول اللہ ہونے کی یہ تنبیہ ہے کہ وہ جنت میں نہیں جاسکتا۔
اس سلسلہ میں جو احادیث میں نے آج کے خطبہ کے لئے چنتی ہیں ان میں پہلی حضرت
ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ مرفوع روایت ہے۔ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا کہ جب ابن آدم صبح کرتا ہے تو سب اعضاء زبان کی اطاعت کا اقرار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
ہمارے بارے میں اللہ کا تقویٰ اختیار کر کیونکہ ہم تیرے ہی تابع ہیں۔ اگر تو درست رہی یعنی زبان
سے کہتے ہیں کہ اگر تو درست رہی تو ہم بھی درست رہیں گے، اگر تو ٹیڑھی ہو گئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہو
جائیں گے۔(سنن ترمذی کتاب الذهد)
ایک اور روایت حضرت سفیان بن عبد اللہ ثقفی سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی
خدمت میں میں نے عرض کیا مجھے کوئی ایسی بات بتائیں جس کو میں مضبوطی سے پکڑ لوں۔ آپ نے
فرمایا تو کہہ ربّي الله یعنی میرا رب اللہ ہے۔ اب اس بات کو مضبوطی سے پکڑلو۔
اب یہ تو بڑی آسان بات ہے کہنا کہ میرا رب اللہ ہے مگر ربوبیت کے لئے جو انسان ساری زندگی
اپنی ضائع کرتا ہے یا دوسروں کے سامنے جھکتا ہے ، ربوبیت ہے جو دراصل اس کا امتحان لیتی ہے۔ پس
منہ سے کہہ دینا کہ میرا رب اللہ ہے کافی نہیں ہے۔ بلکہ جب مشکل پڑے ، جب مال کھانا ہو کسی کا اسم
وقت اللہ رب نہ رہے، جب کسی سے بد دیانتی کرنی ہو ، کسی کا شریعت کے لحاظ سے جو ورثہ کا حق بنتا ہے
وہ مارنا ہو اس وقت رب اپنا جھوٹ بن جاتا ہے۔ تو یہ بہت ہی بری عادت ہے۔ لوگ اس بات کو سمجھتے
ہی نہیں۔ اب روزانہ میرے پاس اتنے خط آتے ہیں جھگڑوں کے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ جماعت
احمدیہ میں یہ لوگ بھی ہیں جو اپنی بہنوں کا حق مار رہے ہیں، اپنے بھائیوں کا حق مار رہے ہیں۔ قضاء
فیصلے کرتی ہے ورثوں کے ان کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی تو دوسروں کا حق مار لینا بہت بڑی بد اخلاقی ہے اور
اعلیٰ اخلاق والا سوچ بھی نہیں سکتا کہ کسی کا حق مارے بلکہ وہ تو دوسروں کے لئے اپنا حق
چھوڑتا ہے۔ اس لئے اس مضمون کو مضبوطی سے پکڑلیں کہ رَبِّی اللہ جب کہیں تو واقعی ربی اللہ ہو ۔
پھر میں نے عرض کیا آپ میرے بارہ میں سب سے زیادہ کسی چیز کا خوف رکھتے ہیں۔ اس پر
حضور نے اپنی زبان کو پکڑ کر فرمایا اس سے۔ (سنن ترمذی کتاب الزهد)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کے حالات کے مطابق ان کو جواب دئے جاتے تھے۔
معلوم ہوتا ہے وہ شخص زبان کا ذرا کر خت تھا اور سخت زبانی اس کا ایک پیشہ تھا۔ پس آنحضرت صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہر صحافی کو اس کے حالات کے مطابق جواب دیا ہے اور کثرت سے مختلف
جواب ایک ہی مضمون کے مختلف حدیثوں میں مختلف مشخصوں کو دئے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس
سے اس میں تضاد نہیں بلکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی فطرت شناسی تھی۔ آپ فورااس
کے لب ولہجہ، اس کی پیشانی سے پہچان جایا کرتے تھے کہ پوچھنے والا کیوں پوچھ رہا ہے اور اس کے
مطابق ہی آپ اس کو جواب دیتے تھے۔
ایک روایت حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ آنحضر.
نے فرمایا: "ابن آدم کا ہر کلام اس کے خلاف ہوتا ہے اس کے حق میں نہیں ہو تا ۔ اور یہ بھی
بڑی غور طلب بات ہے کہ ہر بات خلاف ہو انسان کے اور اس کے حق میں نہ ہو۔ اس کا استثناء یوں
فرمایا سوائے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے اور ذکر الہی کے “۔ (سنن ترمذی کتاب الزهد)
جب تم کسی نیک بات کی ہدایت کرتے ہو تو وہ تمہارے خلاف نہیں جائے گا۔ نہی عن المنکر
کی ہدایت کرو گے، برے کاموں سے روکو گے تو وہ بھی تمہارے خلاف نہیں ہو گا اور ذکر الہی تو خلاف
ہو ہی نہیں سکتا۔ لیکن بعض دفعہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے اس لئے بھی رک جاتے ہیں کہ
بظاہر وہ تقویٰ کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے اعمال اتنے اعلیٰ تو نہیں ہیں کہ
ہم دوسروں کو بھی برائی سے روکیں۔ لیکن وہ سمجھتے نہیں کہ یہ اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے۔ ہر شخص اگر اپنے
اعمال کو گہرائی سے دیکھے تو وہ دوسرے کو کسی بات سے منع کرنے کا اہل نہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ کے
ارشاد کے مطابق جب برائی سے روکیں گے تو پھر اپنی برائی نظر آنے لگ جائے گی۔ جب نیک کام کا
حکم دیں گے تو خود اپنا اعمال نامہ سامنے ہوگا اور یہ کرنے سے ہی آپ کی ذات میں نمایاں ترقی ہونا
شروع ہو جائے گی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی ایک روایت حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں نے ایک ایسی مخلوق بھی پیدا کی ہے جن کی زبانیں شہد سے
زیادہ میٹھی ہیں اور دل کنوار گندل سے بھی زیادہ کڑوے ہیں۔ مجھے اپنی ذات کی قسم میں انہیں ایسے فتنہ
کا موقع دوں گا جو ان میں سے نرم دل انسان کو ششدر کر دے گا۔ وہ میرے بارہ میں بھی دھو کہ میں
مبتلا ہیں یا فرمایا کہ خود مجھ پر ہی جسارت کرتے ہیں۔(سنن ترمذی کتاب الزهد)
ایک حدیث صحیح بخاری میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم نے فرمایا کہ بندہ اللہ کی رضا کی کوئی ایسی بات کرتا ہے جس کی
طرف اس کی کوئی خاص توجہ نہیں بھی ہوتی تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ بھی اس کے درجات بلند کر
دیتا ہے۔ یعنی اگر بے خیالی میں بلا ارادہ بھی نیکی کی کوئی بات کرے تو اس کا بھی اس کو اجر ملتا ہے۔ اور
بندہ بسا اوقات اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی کوئی بات کہہ دیتا ہے جس کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں کرتا
اور اس بے توجہی کی وجہ سے جو وہ خداتعالیٰ کو ناراض کرنے کی بات کر لیتا ہے وہی اس جہنم تک لے
جاتی ہے۔ (صحیح بخاری باب حفظ اللسان )
۱۲۰۰ تا ۱۵ مارچ ۲۰۰ ) 5(
بخاری کتاب الرقاق باب حفظ اللسان _ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا بعض دفعہ انسان
کوئی ایسی بات کہہ دیتا ہے جس کی اس نے پوری طرح چھان بین نہیں کی ہوتی تو اس کے نتیجہ میں
آگ میں مشرق و مغرب کے درمیان فاصلہ سے بھی زیادہ دور جاگرتا ہے۔
قرآن کریم میں بھی اس بات کی بہت بار بار تاکید فرمائی گئی ہے تو جب کوئی افواہ سنو تو خواہ
مخواہ اس کو قبول نہ کر لیا کرو اور آگے نہ چلا دیا کرو۔ ادھر کان میں افواہ پڑی اور زبان نے اس کو اچھال دیا
یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ اور اس کے نتیجہ میں سوسائٹی میں لوگوں کے متعلق بدروایتیں پھیلتی ہیں۔ اور
جھوٹ کے تنے پھوٹتے ہیں۔ بسا اوقات انسان ایک معصوم کے اوپر اس قسم کی بات کر دیتا ہے جو اس
نے کسی سے سنی ہوئی ہو اور وہ اپنی طرف سے معتبر سمجھا جاتا ہے سو اس معتبر صاحب کی بات کے پیچھے
پھر ساری سوسائٹی اس کو برا اور اسی طرح گندا سمجھنے لگ جاتی ہے جس کے متعلق اس نے بات کی ہے
حالانکہ اگر معصوم کے اوپر تہمت لگائی جائے تو قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ بہت بڑی سزا اس کی
ہونی چاہئے۔ پس اللہ تعالی سے استغفار ہی کرتے رہنا چاہئے۔
ایک حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ میں نے دریافت کیا یارسول اللہ
نجات کیا ہے؟ آنحضور نے فرمایا: اپنی زبان کو روک کر رکھو اور چاہئے کہ تمہارا گھر تمہارے لئے
کفایت کرے اور اپنی خطاؤں پر رویا کرو۔ (سنن ترمذی کتاب الزهد)
ایک حدیث مسند احمد بن حنبل سے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا کسی شخص کا ایمان اس وقت تک درست نہیں رہ سکتا
جب تک اس کا دل درست اور سیدھانہ ہو اور اس کا دل سیدھا نہیں ہو سکتا جب تک اس کی زبان
سیدھی نہ ہو۔ اور وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جس کا پڑوسی اس کے شر اور دکھوں سے محفوظ
نہ رہے۔ (مسند احمد بن حنبل باقي مسند المكثرين من الصحابة)
اب اس تسلسل میں کیا چیز مشترک ہے یہ غور طلب حدیث ہے۔ ایمان درست نہیں ہو
سکتا جب تک اس کا دل درست نہ ہو اور جب تک زبان درست نہ ہو دل درست نہیں رہ سکتا ۔ یہ
دونوں ایک دوسرے پر لازم ملزوم ہیں۔ اگر دل گندہ ہو تو زبان سے بھی گندہی پھوٹتا ہے۔ اگر زبان
گندی ہو تو ایسے شخص کا دل پاک نہیں ہو سکتا۔ نا ممکن ہے کہ دل تو پاک ہو اور زبان گندی ہو ۔
دوسرے پڑوسی زیادہ جانتے ہیں کہ ہمارا ہمسایہ کیسا ہے۔ جس کے گھر میں اپنے گھر والوں سے بھی اپنی
بدیاں نہیں چھپتیں بسا اوقات پڑوسیوں سے بھی نہیں چھپا کرتیں۔ چنانچہ بہت سے میں نے دیکھا ہے
رشتے تلاش کرنے والے پڑوسیوں سے جا کر پوچھتے ہیں کہ یہ کیسے ہیں۔ وہ کچی بات بتا دیتے ہیں۔ تو اس
لئے اس کے معا بعد آپ نے پڑوسی کا ذکر فرمایا۔ وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جس کا پڑوسی
اس کے شر اور دکھوں سے محفوظ نہ رہے۔ جنب اس کے شر اور دکھ پڑوسی کو ملتے ہیں تو پھر وہ ان کے
متعلق رائے بھی ویسی کرتا ہے۔
ایک حدیث مسند احمد بن حنبل سے لی گئی ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
مروی ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے لوگ محفوظ
رہیں اور مومن وہ ہے جس کو لوگ اپنے خون اور اپنے اموال کا امین جائیں۔ (مسند احمد بن حنبل
مسند باقي المكثرين من الصحابة) ۔ یعنی سچا مومن تو وہ ہے جس کے متعلق یقین ہو کہ یہ
بد دیانتی نہیں کرے گا۔ بسا اوقات لوگوں نے اما تیں رکھوائی ہوں تو مولوی کے پاس نہیں رکھواتے
کسی اور کے پاس رکھوا دیتے ہیں۔ ہمارے ایک دفعہ مجھے یاد ہے برجی بہاول میں ایک شخص تھا بے چارہ
اس کو اپنی امانت کچھ رکھوائی تھی۔ میرے پاس دوڑا دوڑا آیا کہ میری امانت رکھ لیں۔ میں نے کہا
تمہارے پاس مولوی اتنا بڑا رہتا ہے اس کو کیوں نہیں دیتے۔ کہا تو بہ تو بہ مولوی تو اسی وقت کھا جائے
گا۔ تو دل ہمارے ساتھ ہیں خواہ منہ کریں بک بک ہزار ۔ حقیقت یہی ہے کہ یہ جانتے ہیں کہ مولوی
بد دیانت ہے اور جب امانت رکھوانے کا معاملہ ہو تو احمدیوں کے پاس ہی رکھوائی جاتی ہے۔
ایک بخاری کتاب الرقاق سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت مروی ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے اسے چاہئے کہ بھلی بات کہے
ورنہ خاموش رہے۔ بھلی بات کہنا بھی صدقہ ہے اور اگر پھلی بات نہیں کر سکتے تو چپ رہو ، یہ زیادہ
بہتر ہے کیونکہ بری بات منہ سے نکلے تو وہ بہت بڑی حد تک کسی کو گنہگار بھی کر سکتی ہے۔
سنن ابن ماجہ سے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روایت ہے کہ ایک شخص
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یارسول اللہ مجھے وہ کچھے
سکھائیں جو جامع ہو یعنی ہر سیکھنے والی بات اس میں سمٹ جائے ۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: "جب تو
نماز کے لئے کھڑا ہو تو ایسی نماز پڑھ گویاوہ تیری آخری نماز ہے اور نماز میں جتنی بخششیں انسان مانک
سکتا ہے وہ اپنے لئے مانگے۔ پھر زندگی کا اعتبار کوئی نہیں۔ نماز سے جو گناہ دھلتے ہیں باہر جاکے انسان پر
پھر گناہ چڑھ جاتے ہیں۔ تو بہت ہی پیاری نصیحت ہے کہ نماز پڑھو تو ایسی پڑھو جیسے تمہاری آخری نماز
ہو اور لوگوں سے ایسا کلام نہ کر جس کے بعد تجھے معذرت کرنی پڑے۔ اور جو چیز لوگوں کے ہاتھ میں
ہے اس سے امید وابستہ نہ کر۔ (سنن ابن ماجه كتاب الزهد باب الحكمة) -
یعنی بنی نوع انسان کے ہاتھوں سے اگر انسان کی حرص اور امید اور ہواء وابستہ ہو جائیں
تو پھر وہ خدا کا نہیں ہوتا۔ وہی بات ہے کہ ربنا اللہ پھر بچے دل سے نہیں کہہ سکتا۔
سنن ترمذی میں حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم
ﷺ نے فرمایا: ” قیامت کے دن مومن کے میزان میں اچھے اخلاق سے زیادہ بھاری اور کوئی عمل
نہیں ہو گا “۔ یعنی اس کے اعمال کا اگر جائزہ لیا جائے گا تو جس کے اعمال کا پلڑا بھاری ہو گا حسن اخلاق
کے لحاظ سے وہ یقیناً جنتی ہے اور اس کی پھر بعض خطائیں بھی اس کی وجہ سے بخشی جاسکتی ہیں۔ اللہ
تعالی فحش اور بد کلامی کرنے والے کو نا پسند کرتا ہے۔
(سنن ترمذى كتاب البر والصلة - باب ما جاء في حسن الخلق)
اب ان احادیث نبوی کے بعد اور حدیثیں ہیں پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
اقتباس ہو نگے ۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: تم میں سے
مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے روز مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ ہوں گے جو تم میں سے
زیادہ عمدہ اخلاق کے حامل ہوں گے۔ اور قیامت کے دن مجھے زیادہ نا پسندیدہ مجالس کے لحاظ سے مجھے
سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو بہت زیادہ بولنے اور بغیر سوچے سمجھے تمسخرانہ انداز میں
لمبی لمبی باتیں کرنے والے اور تکبر کرنے والے ہونگے۔
(سنن ترمذی كتاب البر والصلة باب ما جاء في معالى الاخلاق)۔
مراح تو رسول کریم صلى مے الله کی فطرت میں بھی تھا مگر بے سوچے سمجھے مزاح کی خاطر، ہنسانے
کی خاطر لوگوں کی برائیاں بیان کر دینا کسی میں مین میخ نکالنا یہ بہت ہی بیہودہ عادت ہے اور اس سے
پر ہیز کرنا چاہئے۔
ایک مسلم کتاب الفضائل سے روایت لی گئی ہے۔ مسروق روایت کرتے ہیں کہ جب معاویہ
کوفہ آئے تھے تو اس وقت ہم عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے۔ انہوں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ آنحضور نہ تو فحش کلامی کرتے تھے اور نہ ہی فحش
کلامی سننا پسند کرتے تھے اور انہوں نے مزید بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین
لوگ وہ ہیں جو اخلاق کے لحاظ سے بہترین ہیں“۔
(صحيح مسلم كتاب الفضائل باب كثرة حيائه )
ایک سنن ترمذی سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ملے
سے ایسے عمل کے بارہ میں دریافت کیا گیا جو کثرت سے لوگوں کو جنت میں داخل کرنے کا موجب ہو گا
تو آپ نے فرمایا: "اللہ کا تقویٰ اور حسن اخلاق"۔ اور آپ سے ایسے عمل کے بارہ میں پوچھا گیا جو
لوگوں کو کثرت سے آگ میں داخل کرنے کا موجب ہو گا تو آپ نے فرمایا: " منہ اور شرمگاہ“۔
(سنن ترمذی كتاب البر والصلة باب ما جاء في حسن الخلق)
اب میں اسی مضمون سے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند
اقتباسات آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ یہ ملفوظات سے عبارت لی گئی ہے۔
وو چاہئے کہ تمہاری زبانیں تمہارے قابو میں ہوں۔ ہر قسم کے لغو اور فضول باتوں سے
پر ہیز کرے والی ہوں۔ جھوٹ اس قدر عام ہو رہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔ درویش، مولوی، قصہ
گو، واعظ اپنے بیانات کو سجانے کے لئے خدا سے نہ ڈر کر جھوٹ بول دیتے ہیں اور اس قسم کے اور بہت
سے گناہ ہیں جو ملک میں کثرت سے پھیلے ہوئے ہیں۔
(ملفوظات جلد دوم (جدید ایڈیشن ) صفحه ۲۶۶)
آج کل پاکستان کی سب سے بڑی لعنت یہ مولویوں کے جھوٹ ہی ہیں۔
۶۲۰۰ تا ۱۵ مارچ ۴۲۰۰
پھر ملفوظات جلد دوم میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ عبارت بھی درج
ہے:
اخلاق کا درست کرنا بڑا مشکل کام ہے۔ جب تک انسان اپنا مطالعہ نہ کرتا رہے یہ اصلاح
نہیں ہوتی۔ انسان کو ہمیشہ اس پہلو سے Introvert ہونا چاہئے یعنی جب بھی وہ کوئی بات کرتا ہے
اگر تو ہو سکے تو پہلے سوچ لے اور اگر بات کر بیٹھا ہو تو پھر دوبارہ اس پر ضرور غور کرے۔ یہ جو گائے
بھینسیں بکریاں جگالی کرتی ہیں یہ ایک قسم کی ذہنی جگالی ہوتی ہے۔ بات کرلی ہے پھر اس پر غور کریں
تو خود محسوس ہو جائے گا کہ کون سی بات غلط تھی اور آئندہ سے اس سے تو بہ کریں۔
”جب تک انسان اپنا مطالعہ نہ کرتارہے یہ اصلاح نہیں ہوتی۔ زبان کی بد اخلاقیاں دشمنی
ڈال دیتی ہیں اس لئے اپنی زبان کو ہمیشہ قابو میں رکھنا چاہئے۔ دیکھو کوئی شخص ایسے شخص کے ساتھ
دشمنی نہیں کر سکتا جس کو اپنا خیر خواہ سمجھتا ہو۔ پھر وہ شخص کیسا بے وقوف ہے جو اپنے نفس پر بھی رحم
نہیں کرتا، اپنی جان کو خطرہ میں ڈال دیتا ہے جبکہ وہ اپنے قومی سے عمدہ کام نہیں لیتا اور اخلاقی قوتوں کی
تربیت نہیں کرتا۔ ہر شخص کے ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہئے“۔
(ملفوظات جلد دوم (جدید ایڈیشن) صفحه ۲۷۲ ۲۷۳)
اب نماز میں ہر روز ہم إِيَّاكَ نَعْبُدُے کی جو دعا کرتے ہیں اس کے متعلق حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک بہت ہی عارفانہ تحریر ہے۔ ملفوظات میں اس لئے بیان کرتا ہوں کہ
بعض دفعہ سننے والے معمولی سی غلطی بھی کر دیتے ہیں تو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر ہے
وہ بہت زیادہ قابل اعتماد ہے بجائے ملفوظات کے۔ لیکن چونکہ ملفوظات کا اکثر حصہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی زندگی میں ہی چھپ بھی جاتا تھا اس لئے اس پہلو سے وہ بھی نہایت معتبر روایت ہے۔ جو
زندگی کے بعد چھپے ہیں ان کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کوئی غلطی ہو گئی ہو مگر زندگی میں
چھپنے والے ملفوظات یقیناً قابل اعتماد ہیں۔ آپ فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ نے ايَّاكَ نَعْبُدُ کی تعلیم دی ہے۔ اب ممکن تھا کہ انسان اپنی قوت پر بھروسہ
کر لیتا اور خدا سے دور ہو جاتا اس لئے ساتھ ہی ایاک نستعین کی تعلیم دے دی۔ کہ ہم تیری
عبادت کرتے ہیں اور یہ تو دعوئی ہے ایک اپنے متعلق کہ ہم ضرور تیری عبادت کرتے ہیں اور تیری
ہی کریں گے مگر جب تک خدا تعالیٰ کی مدد ساتھ نہ ہو ، نہ عبادت کر سکتے ہیں اللہ کی منہ آئندہ کر سکیں
گے۔ اس لئے فرمایا ”ساتھ ہی ايَّاكَ نَسْتَعِین کی تعلیم دے دی کہ یہ مت سمجھو کہ یہ عبادت جو
میں کرتا ہوں اپنی قوت اور طاقت سے کرتا ہوں، ہر گز نہیں۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کی استعانت جب تک نہ
ہو اور خود وہ پاک ذات جب تک توفیق عطانہ فرمائے کچھ بھی نہیں ہو سکتا اور پھر ”إِيَّاكَ أَعْبُدُ یا "إِيَّاكَ
استعین " نہیں کہا تو ایاک اعْبُدُ) کا مطلب میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں۔ ايَّاكَ نَعْبُدُ
کا مطلب ہے ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اسی طرح إِيَّاكَ اَسْتَعِين" بھی نہیں فرمایا بقول حضرت
مسیح موعود علیہ السلام جو واقعہ یہی ہے کہ اس کا ترجمہ یہ ہوگا کہ اے اللہ میں تیری عبادت کرتا ہوں
اور تیری ہی کرتا ہوں تیرے سوا کسی کی نہیں کرتا اور میں مدد بھی تجھ سے مانگتا ہوں اور ہمیشہ تجھ ہی
سے مانگوں گا۔ یہ اچھی بات ہے لیکن اس میں اپنے ساتھی بنی نوع انسان کو تو بھلا دیا۔ انسان کو اللہ تعالیٰ
نے خود غرضی سے بالا قرار دیا ہے اور ایسی تعلیم دی ہے قرآن کریم نے جس سے خود غرضی کا قلع قمع
ہو۔ تو نیک دعاؤں میں بھی دوسروں کو شامل کیا کرو۔ تمام بنی نوع انسان کے لئے دعائیں کیا کرو۔
فرماتے ہیں: ” تقومی والا کل انسانوں کو لیتا ہے۔ زبان سے ہی انسان تقوی سے دور چلا
جاتا ہے۔ زبان سے ہی تکبر کر لیتا ہے اور زبان سے ہی فرعونی صفات آجاتی ہیں۔ اور اسی زبان کی وجہ
سے پوشیدہ اعمال کو ریا کاری سے بدل لیتا ہے اور زبان کا زیاں بہت جلد پیدا ہوتا ہے۔ دیکھو
ہمارے نبی کریم ﷺ نے جب نبوت کا اعلان کیا تو اپنے پرائے سب کے سب دشمن ہو گئے مگر آپ
نے ایک دم بھر کے لئے بھی کبھی کسی کی پرواہ نہیں کی یہاں تک کہ جب ابو طالب آپ کے چچانے
لوگوں کی شکایتوں سے تنگ آکر کہا اس وقت بھی آپ نے صاف طور پر کہہ دیا کہ میں اس کے اظہار
سے رک نہیں سکتا۔ آپ کا اختیار ہے کہ میراساتھ دیں یا نہ دیں۔
مارچ ۶۲۰۰۱ تا ۱۵ مارچ ۲۰۰ ) 7(