Suspicions and good opinions
Friday Sermon, 9 February 2001: Suspicions and good opinions
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی روشنی میں بدظنی سے بچنے اور حسن ظن اختیار کرنے کی فضیلت بیان فرمائی۔ آپ نے واضح کیا کہ سوء ظن کس طرح باہمی محبت، خاندانی امن اور جماعت کے اتحاد کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسان کے ایمان کو کمزور کر دیتا ہے۔ بعد ازاں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے نصیحت فرمائی کہ بدظنی پیدا ہونے پر کثرت سے استغفار کریں اور اللہ تعالیٰ سے سچا حسن ظن اور درپردہ محبت قائم رکھیں۔
موضوعات: بدظنی سے اجتناب، حسن ظن، ارشادات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، باہمی اتحاد اور محبت
خطبه جمعه
حسن ظن ایک حسین عبادت ہے۔ بدظنی سخت قسم کا جھوٹ
بہت سی بدیاں صرف بدظنی سے ہی پیدا ہو جاتی ہیں۔ جس بات کا قطعی علم اور یقین نہ ہو اس کو دل میں جگہ مت دو
اگر کسی کی نسبت کوئی سوء ظن پیدا ھو تو کثرت کے ساتھ استغفار کرو اور
خدا تعالیٰ سے دعائیں کرو تا که کہ اس مصیبت اور اس کے برے نتیجہ سے بچ جاؤ
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۹ / فروری ۲۰۰۱ء بمطابق ۹ تبلیغ ۱۳۸۰ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادار و الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
کہتا ہے کہ وہ
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرٌ مِنَ الظَّنِّ . إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا
يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضًا. أيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ، وَاتَّقُوا الله
إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِيم ) - (سورة الحجرات آیت ۱۳)
اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے: اے لوگو جو ایمان لائے ہو! بکثرت ظن سے اجتناب کیا کرو۔ یقیناً
بعض ظن گناہ ہوتے ہیں۔ اور نجس نہ کیا کرو۔ اور تم میں سے کوئی کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے۔
کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے؟ پس تم اس سے سخت کراہت
کرتے ہو۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقینا اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا
ہے۔ بد نظمی سے متعلق میں نے آیت تلاوت کی ہے اس میں بدظنی اور غیبت دونوں سے بڑی سختی
سے منع فرمایا گیا ہے۔ غیبت سے متعلق انشاء اللہ اگلے خطبہ میں بیان کروں گا۔ یہ خطبہ بدظنی کے
مکروہ پہلو کو بیان کرنے کے لئے وقف ہے۔ سب سے پہلے میں حدیث سے اس آیت کی تصدیق میں،
اس کی تائید میں کچھ مضمون پیش کرتا ہوں۔
ایک چھوٹی سے حدیث ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا حسن ظن ایک حسین عبادت ہے۔ (سنن ابی داؤد کتاب الادب با ب حسن الظن)۔
پس اس سے زیادہ خوبصورتی حسن ظن کی اور کیسے بیان کی جاسکتی ہے۔ یہ ایک حسین عبادت ہے۔
اور دوسری روایت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ
نے فرمایا: بد نظمی سے بچھو کیونکہ بدظنی سخت قسم کا جھوٹ ہے۔ ایک دوسرے کے عیب کی ٹوہ میں نہ
رہو ، اپنے بھائی کے خلاف تجس نہ کرو، اچھی چیز ہتھیانے کی حرص نہ کرو، حسد نہ کرو، دشمنی نہ رکھو،
بے رخی نہ ہر تو جس طرح اُس نے حکم دیا ہے اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔ مسلمان
دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اور وہ اس پر ظلم نہیں کرتا، اُسے رُسوا نہیں کرتا، اُسے حقیر نہیں جانتا۔
اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: تقویٰ یہاں ہے، تقویٰ یہاں ہے (یعنی مقام
تقوی دل ہے)۔ ایک انسان کے لئے یہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے۔ ہر
مسلمان کی تین چیزیں دوسرے مسلمان پر حرام ہیں، اس کا خون، اس کی آبرو اور اس کا مال اللہ تعالیٰ
تمہارے جسموں کی خوبصورتی کو نہیں دیکھتا اور نہ تمہاری صورتوں کو اور نہ تمہارے اموال کو، بلکہ اس
کی نظر تمہارے دلوں پر ہے۔
اور ایک روایت میں ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اپنے بھائی
کے خلاف جاسوسی نہ کرو، دوسروں کے عیبوں کی ٹوہ میں نہ رہو، ایک دوسرے کے سودے نہ بگاڑو،
اللہ تعالی کے مخلص بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔
(مسلم، کتاب الادب، باب تحریم الظن اور بخاری کتاب الادب)
ام المومنین حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آنحضور ﷺ اعتکاف میں
تھے۔ میں آپ کو رات کے وقت ملنے کو آئی اور آپ سے باتیں کرتی رہی۔ جب میں گھر جانے کے
لئے کھڑی ہوئی تو آپ بھی مجھے کچھ دُور تک چھوڑنے کے لئے ساتھ چل پڑے۔ راوی
ان دنوں اسامہ بن زید کے گھر رہ رہی تھیں ۔ انصار میں سے دو آدمی گزرے جب انہوں نے
آنحضرت ﷺ کو دیکھا تو تیز قدم ہو گئے ۔ اس پر آنحضرت الله ﷺ نے فرمایا: ذرا ٹھہرو ۔ یہ
صفیہ بنت میں ہے (رضی اللہ تعالیٰ عنہا)۔ انہوں نے کہا یار سول اللہ کیا آپ کے بارہ میں ہم بد ظنی کر
سکتے ہیں ؟ اس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا شیطانی خیالات انسان میں خون کی گردش کرنے کی طرح
گردش کرتے ہیں۔ مجھے اس بات کا اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ دونوں کے دل میں وہ کوئی بد ظنی نہ پیدا کر
دے یا آپ نے فرمایا کوئی شرنہ پیدا کر دے۔ (سنن ابی داؤد ، کتاب الادب با ب فی حسن الظن)
اسی طرح مسند احمد بن حنبل میں ایک روایت حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی
ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ الله سے آپ کے وصال سے تین روز پہلے یہ سنا کہ تم میں سے
ہر کوئی اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بارہ میں حسن ظن رکھتا ہو۔
(مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۲۹۳ مطبوعه بيروت )
اب یہ حدیث بہت ہی اہم ہے۔ حضور اکرم ﷺ کے وصال سے صرف تین روز پہلے کی ہے
اور سب سے بڑے اس کے مصداق تو آپ خود تھے کہ ہر کوئی اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ کے بارہ
میں حسن ظن رکھتا ہو۔ سب سے زیادہ حسن ظن اللہ تعالیٰ کے بارہ میں تو خود حضرت محمد مصطفیٰ
کو تھا اور جابر کو بھی آپ نے یہی نصیحت فرمائی کہ تم فوت نہ ہو جب تک اللہ کے بارہ میں حسن
ظن نہ رکھو ۔ اب فوت ہونا تو انسان کے اپنے بس میں نہیں ہے۔ کسی وقت بھی موت آجاتی ہے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے " تم نہ مروجب تک کہ تم مسلمان نہ ہو"۔ تو مرنا تو ہمارے
اختیار میں نہیں ہے ، مسلمان ہونا ہمارے اختیار میں ہے۔ پس اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ ہر لمحہ جو تم
زندگی کا گزار و وہ ایمان کی حالت میں اور اللہ تعالیٰ پر حسن ظن کی حالت میں گزارو۔ کسی لمحہ بھی موت
آسکتی ہے تو وہ اللہ دے گا۔ لیکن حسن ظن کم نہ کرنا تمہارا کام ہے۔
ایک اور حدیث میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے "أَنَا عِندَ عِنْدَظَنِ ظَنَّ عَبْدِی بنی کہ میں انسان کے ظن کے
مطابق ہو جاتا ہوں۔ اگر وہ مجھ پر حسن ظنی کرے گا، میری بخشش پہ اعتبار کرے گا تو میں بھی اسی کے
مطابق اسی سے سلوک کروں گا۔ اگر وہ مجھ سے بعد فلنی رکھے گا، اور بد ظلنی کا تعلق صرف اللہ سے نہیں
بلکہ بندوں سے بھی ہے جو بندوں سے بد ظنی رکھتا ہے وہ اللہ سے بھی بدظنی رکھتا ہے، پس فرمایا کہ جو
بدظنی کرے گا میں بھی اس کے مطابق ہی اس سے سلوک کروں گا۔
همام بن منبہ ایک سلسلہ رواۃ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت
ابو ہریرہ رضی اللہ اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں آنحضرت ﷺ کے واسطے سے بیان کی ہیں اور آنحضور
مﷺ نے فرمایا: اللہ عزو جل فرماتا ہے میں اپنے بندہ سے اس کے گمان کے مطابق سلوک کرتا ہوں۔
یہ وہی حدیث ہے جو میں ابھی پڑھ چکا ہوں ”أَنَا عِنْد ظَنِّ عَبْدِی بِی“۔
(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۱۵ مطبوعه بیروت)
ایک روایت بخاری کتاب التوحید میں ہے حضرت وائله بن أَسْقَع سے مروی ہے کہ
آنحضرت ﷺ نے بیان فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کہتا ہے کہ میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق
اپنا آپ اس پر ظاہر کرتا ہوں۔ پس جیسا وہ میرے متعلق گمان کرے ایسا ہی میرا اس سے سلوک ہوتا
ہے۔ (بخاری، کتاب التوحيد باب يحذركم الله نفسه)
اب اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند حوالے میں آپ
۱۲۰۰ تا ۲۲ / مارچ ۲۰۰۵ء ) 5(
کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ فرماتے ہیں: ” بہت سی بدیاں صرف بدظنی سے ہی پیدا ہو جاتی ہیں۔ ایک
بات کسی کی نسبت سنی اور حجت یقین کر لیا۔ یہ بہت بُری بات ہے۔ جس بات کا قطعی علم اور یقین نہ
ہو اس کو دل میں جگہ مت دو۔ یہ اصل بدظنی کو دور کرنے کے لئے ہے کہ جب تک مشاہدہ اور فیصلہ
صحیح نہ کرے ، نہ دل میں جگہ دے اور نہ ایسی بات زبان پر لائے۔ یہ کیسی محکم اور مضبوط بات ہے۔
(الحكم. جلد . ۱، نمبر ۲۲ صفحه ۲۰۳ بتاريخ ۲۳ جون (١٩٠ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت اخلاقی حالت بہت ہی گری ہوئی ہے ۔ اکثر لوگوں میں بدظنی
کا مرض بڑھا ہوا ہے ۔ وہ اپنے بھائی سے نیک فنی نہیں رکھتے اور ادنی ادنی سی بات پر اپنے دوسرے
بھائی کی نسبت مُبر نے بُرے خیال کرنے لگ جاتے ہیں اور ایسے عیوب اس کی طرف منسوب کرنے
لگتے ہیں کہ اگر وہی عیب اس کی طرف منسوب نہوں تو اس کو سخت ناگوار معلوم ہو ۔ اس لئے اول
ضروری ہے کہ حتی الوسع اپنے بھائیوں پر بد ظنی نہ کی جاوے اور ہمیشہ نیک ظن رکھا جاوے کیونکہ اس
سے محبت بڑھتی ہے اور انس پیدا ہوتا ہے اور آپس میں قوت پیدا ہوتی ہے۔
آپس میں قوت پیدا ہوتی ہے مکا مطلب ہے جب بھائی بھائی سے ملتے ہیں تو ایک جماعت بن
جاتے ہیں اور کندھے ملا کے کھڑے ہونے میں بھی یہی حکمت ہے۔ یہ جوار شاد ہے کہ آپس میں
کندھے ملا کے جماعت میں کھڑے ہو اس میں بھی یہی حکمت پوشیدہ ہے کہ ایک بنیان مرصوص
کی طرح ہو جاؤ۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس سے محبت بڑھتی ہے اور
آپس میں قوت پیدا ہوتی ہے۔ تم ایک دوسرے کو مضبوط کر رہے ہوتے ہو ۔ اور اس کے باعث
انسان بعض دوسرے عیوب مثلا کینہ ، بغض، حسد وغیرہ سے بچارہتا ہے“۔
(ملفوظات جلد چهارم جدید ایڈیشن، صفحه ۲۱۵.۲۱۴)
پھر آپ فرماتے ہیں: ”میں سچ کہتا ہوں کہ بدظنی بہت یہ بُری بلا ہے جو انسان کے اعمال کو تباہ
کر دیتی ہے اور صدق اور راستی سے دور پھینک دیتی ہے اور دوستوں کو دشمن بنا دیتی ہے“۔
اکثر جو دشمنوں کے متعلق مجھے اطلا عیں ملتی ہیں وہ بد ظنی پر مبنی ہوتی ہیں۔ بہو ساس پر بدظنی
کر رہی ہے ، ساس بہو پر بد ظنی کر رہی ہے اور بعض خود اپنے بچوں پر بدظنی کر رہے ہوتے ہیں، بچے
ماں باپ پر بد ظنی کر رہے ہوتے ہیں تو اگر بدظنی کو رواج دیا جائے تو سارا معاشرہ پھٹ جاتا ہے۔ تو
ایک جماعت ہونے کے لئے ، ایک مٹھی کی طرح ایک ہو جانے کے لئے ضروری ہے کہ بدظنی سے
کلیہ پر ہیز کریں۔
بدظنی کا کا مطلب کیا ہے آخر ؟ ایک چیز جو مشاہدہ کی جائے ، اپنی آنکھوں سے دیکھی جائے اس
کے اوپر انسان کو یقین ہوتا ہے مگر بعض دفعہ ایسے حالات بھی ہوتے ہیں کہ اس یقین کے بدلہ میں
انسان ایک گناہ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ بظاہر وہ ایک بات دیکھ رہا ہے لیکن در حقیقت وہ اور طرح ہوتی
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک واقعہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ ایک انسان دریا کے
پاس سے گزر رہا تھا اس نے دیکھا کہ ایک آدمی ایک عورت کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے اور اس نے ہاتھ میں
بوتل پکڑی ہوئی ہے اور وہ کچھ پی رہا ہے تو یہ مشاہدہ تھا۔ بدظنی یہ کی، اس نے سمجھا کہ یہ اس کی محبوبہ
ہے اور بوتل میں شراب ہے۔ اب یہ سمجھ کر وہ آگے گزر گیا۔ اب مشاہدہ تو وہی رہے گا لیکن ظن کا
فرق پڑ جاتا ہے۔ چنانچہ اس نے بد ظنی کر کے یہی سمجھ لیا کہ بس یہ گندہ اور بے کار آدمی ہے۔ اس
وقت زور سے طوفان آیا۔ اتفاق یہ ہوا کہ وہ دونوں جس کو وہ محبوبہ سمجھ رہا تھا وہ اور یہ شخص ایک ہی
کشتی میں سوار ہوئے۔ بہت سخت طوفان آیا اور خطرہ یہ ہوا کہ کشتی کسی وقت بھی ڈوبی کہ ڈوبی۔ اتنے
میں ملاح نے اعلان کر دیا کہ اب میں کچھ نہیں کر سکتا۔ چنانچہ بہت سے آدمی ڈوبنے لگے تو وہ آدمی جس
پر بد ظنی کی گئی تھی اس نے چھلانگ لگا کر چھ آدمیوں کو بچالیا اور جو ساتواں ڈوب رہا تھا بد ظنی کرنے
والے کو کہا کہ تم اب اس کو بچاؤ۔ میں ابھی دیکھ لیتا ہوں کہ تم کیسا ظن کرتے ہو۔ اور پھر ساتھ ہی بتایا
کہ جس کو تم میری محبوبہ سمجھ رہے ہو اس کا پردہ اٹھا کے دیکھو میری ماں ہے اور میں اپنی ماں کے ساتھ
بیٹھا ہوا تھا۔ تو اب دیکھیں مشاہدہ اور بدظنی میں کتنا فرق پڑ جاتا ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوٰۃ والسلام نے بد ظنی کے خلاف بہت کچھ لکھا ہے اور احادیث اور بھی ہیں جن میں بدظنی سے کئی
طرح روکا گیا ہے ۔ میں مضمون کو چھوٹا کرنے کی خاطر بہت کی احادیث اور اقتباسات کو چھوڑا
رہا ہوں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”میں سچ کہتا ہوں کہ بدظنی بہت ہی بُری بلا ہے جو
انسان کے ایمان کو تباہ کر دیتی ہے اور صدق اور راستی سے دور پھینک دیتی ہے اور دوستوں کو دشمن بنا
دیتی ہے۔ صدیقوں کے کمال حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان بد خلقی سے بہت ہی بچے اور
اگر کسی کی نسبت کوئی سُوء ظن پیدا ہو تو کثرت کے ساتھ استغفار کرے اور خدا تعالیٰ سے دعا ئیں
کرے تاکہ اس معصیت اور اس کے برے نتیجہ سے بچ جاوے جو اس بد ظنی کے پیچھے آنے والا ہے“۔
معصیت اور اس کے برے نتیجہ سے بیچ جاوے جو اس بد ظنی کے پیچھے آنے والا ہے"۔
بدخلنی کے پیچھے اس کا برا نتیجہ ضرور نکلتا ہے اور انسان کو چاہئے کہ بد ظنی کرے ہی نہ تا کہ نہ کوئی گناہ
میں مبتلا ہو نہ اس کا کوئی برا نتیجہ نکلے۔
”ساری عزتیں اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔ دیکھو بہت سے ابرار اخیار دنیا میں گزرے ہیں۔ اگر وہ
دنیا دار ہوتے تو ان کے گزارے ادنیٰ درجہ کے ہوتے۔ ان کو کوئی پوچھتا بھی نہ۔ مگر وہ خدا کے لئے
ہوئے اور خدا ساری دنیا کو ان کی طرف کھینچ لایا۔ خدا تعالیٰ پر سچا یقین رکھو اور بد ظنی نہ کرو۔ جب اس
کی بد بختی سے خدا پر بدظنی ہوتی ہے تو پھر نہ نماز درست ہوتی ہے، نہ روزہ نہ صدقات“۔
اب یہ دیکھ لیں کہ بدظنی کے نتیجہ میں ، بظاہر انسان روز نمازیں پڑھتا ہے، روزے رکھتا ہے،
زکوۃ دیتا ہے سب چیزیں ضائع چلی جاتی ہیں کیونکہ وہ بد ظن ہے۔ اور جو اللہ کے بندوں پر بد ظن ہو
اللہ اس کے اپنے متعلق ظن کو بھی خراب کر دیتا ہے اور رفتہ رفتہ انسان جنت سے نکل کر جہنم کے
دروازے تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ اللہ کا فضل ہی ہے جو اس کو وہاں سے بچالے اور واپس پھیر دے“۔
فرماتے ہیں : ” بد ظنی ایمان کے درخت کو نشو و نما نہیں ہونے دیتی۔ ایمان کا درخت پالتا ہی
نہیں ہے۔ وہ بڑا ہو تو انسان کے کچھ کام آئے۔ وہ ایسا ہے جیسے جڑوں میں بیماری لگ گئی ا ہو۔ بلکہ ایمان
کا درخت یقین سے بڑھتا ہے66 ۔ (ملفوظات جلد سوم، جدید ایڈیشن، صفحه ۶۳)
اور بدظنی اور یقین میں بہت فرق ہے۔ بدظنی کر کے یقین کو پھیلانا ہی رسول اللہ ﷺ نے
منع فرمایا ہے اور اسے غیبت قرار دیا ہے۔ ایک دوست نے مجھے خط لکھا کہ غیبت کے خلاف خطبہ دیں
کیونکہ لوگ غیبت کرتے ہیں اور آپ کے خلاف بھی باتیں کرتے ہیں۔ اگر آپ خطبہ دیں گے اور پھر
اس شخص نے جس نے مجھ سے خلاف باتیں کی ہیں، اس نے توبہ نہ کی اور باز نہ آیا تو میں پھر اس کا نام
لکھوں گا۔ تو اگلے خطبہ میں غیبت کی بات ہو گی مگر غیبت کے متعلق اتنا بتا دیتا ہوں کہ اس نے خود بھی
غیبت کی ہے۔ مجھے کہہ رہا ہے غیبت کے خلاف خطبہ دیں اور آپ ایک شخص کے خلاف غیبت کر رہا
ہے۔ اس کو چاہئے تھا کہ اس شخص کو نقل پیش کرے میرے خط کی یا اس کو مخاطب کرے خط لکھتا اور
اس کی نقل مجھے بھیجتا، کہتا کہ تم نے ہر غیبت کی ہے اور میں تمہیں سمجھا رہا ہوں کہ یہ بہت بری بات
ہے اور تمہیں بتا کے اب میں یہ خلیفتہ المسیح کے سامنے معاملہ پیش کر رہا ہوں۔ تو بہت سی احتیاطوں کی
ضرورت ہے ، بدظنی سے بھی بچیں اور غیبت سے بھی بچیں اور آئندہ جمعہ کو انشاء اللہ تعالیٰ میں غیبت
کے متعلق زیادہ تفصیل سے روشنی ڈالوں گا۔
آخر پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔
فرماتے ہیں:
شر بدظنی سے پیدا ہوتا ہے ۔ قرآن شریف کو اول سے آخر تک پڑھنے سے یہی معلوم
ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے بد ظنی مت کرو، اللہ تعالیٰ کا ساتھ نہ چھوڑو، اس سے مدد مانگو۔ اللہ تعالیٰ ہر
میدان میں مومن کی مدد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں ہر میدان میں تیرے ساتھ ہوں اور وہ اس کے
لئے ایک فرقان پیدا کرتا ہے۔ جو اس کے وعدوں پر بھروسہ نہیں کرتا وہ بد ظنی کرتا ہے“۔ جو اللہ کے
وعدوں پر بھروسہ نہیں کرتاوہ بدظنی کرتا ہے۔
"جو شخص خدا تعالیٰ سے نیک ظن کرتا ہے وہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے اور جو اللہ تعالٰی سے
بدظنی کرتا ہے “۔ اب یہ فقرہ زر او ضاحت طلب ہے ورنہ اس کے سنتے وقت شاید غلط نہ سمجھ جائیں۔
وہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ سے بدظنی کرتا ہے“۔ جو اللہ سے بد ظنی کرتا ہے وہ اللہ
سے بد ظنی کرنے والوں کی طرف رجوع کرتا ہے۔ کند ہم جنس باہم جنس پرواز ۔ جس قسم کے لوگ
ہوں وہ اسی قسم کے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ اب آپ یہ نوٹ کریں گے کہ جماعت میں بھی منافق اور
بدظنی کرنے والے ایک گروہ ہو جاتے ہیں۔ اور ایک کو جان لو تو دوسرے کو پہچان لو گے۔ پس اس لحاظ
سے جو بد ظنی کرتا ہے اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمارہے ہیں وہ اسی کی طرف
رجوع کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ سے بد دیانتی اور بد ظنی سے پیش آتا ہے۔
رو اور جو اللہ تعالیٰ سے بدظنی کرتا ہے مجبور ہوتا ہے کہ اپنے لئے کوئی دوسرا معبود بنائے اور
شرک میں مبتلا ہو جاتا ہے“۔ اب اس سے زیادہ بد ظنی کا برا نتیجہ اور کیا نکالا جاسکتا ہے۔ اس کے نتیجہ
میں انسان شرک میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ”جب انسان اس بات کو سمجھتا ہے کہ خدا کریم ورحیم ہے اور
اس بات پر ایمان صدق دل سے لاتا ہے کہ اس کے وعدے ملنے کے نہیں تو وہ اس پر جان فدا کرتا ہے
۲۰۰۱ تا ۲۲ مارچ ۲۰۰۷ء
اور در پردہ خدا تعالیٰ سے عشق رکھتا ہے“۔ ”در پردہ خدا تعالیٰ سے عشق رکھتا ہے“۔
یہ بہت ہی اہم نکتہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندہ
کے عشق کو تبھی قبول کرتا ہے جب وہ در پردہ ہو، لوگوں کے دکھاوے کے لئے نہ ہو ، جو عشق دکھایا
جائے اس کو عشیق نہیں کہا جاتا اس کو دکھاوا کہتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کے پاک بندے ہمیشہ در پردہ عشق
کرتے ہیں لیکن جب خدا ان کو مثال بنا کر دوسروں پر ان کی مثال ظاہر کرنا چاہے تو اللہ تعالیٰ اس عشق
سے پردہ اٹھاتا ہے۔ اب وہ ستار بھی عجیب ہے۔ برائیوں پر پردے رکھتا ہے لیکن اپنے پیارے بندوں
کے عشق سے خود ہی پردہ اٹھاتا ہے۔
آنحضرت ﷺ کے متعلق ہم جو جانتے ہیں کہ کس قدر عشق تھا وہ ان حدیثوں سے جانتے
ہیں جن حدیثوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپناذ کر کرتے ہوئے بظاہر غیر کا ذکر کیا
ہے۔ فرمایا خدا کا ایک بندہ ایسا تھا، خدا کا ایک بندہ ایسا تھا۔ اس طرح اللہ سے عشق کرتا تھا، اس طرح اس
کو اللہ سے محبت تھی۔ اب یہ جو رسول اللہ ﷺ کا اظہار ہے یہ بنی نوع انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کی
محبت پیدا کرنے کی خاطر مجبور کیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے کیا گیا۔ اور حقیقت میں جس کو اللہ
تعالیٰ سے محبت ہو وہ در پردہ ہی ہوتی ہے، ہر محبت نہی در پردہ ہوتی ہے۔ کون چاہتا ہے کہ میری محبت
کے ڈھنڈورے پیٹے جائیں۔ پس اللہ تعالیٰ سے محبت کو درپردہ رکھو۔ خدا تعالیٰ نے چاہا اور جس حد تک
چاہا وہ آپ کی محبت کو دنیا پر روشن کر دے گا مگر آپ کے دکھاوے کے لئے نہیں۔ اس وجہ سے کہ
تاکہ دوسرے لوگ بھی آپ کو دیکھ کر اللہ تعالی سے محبت کریں۔
پھر فرماتے ہیں : ”وہ اس پر جان فدا کرتا ہے اور در پردہ خدا تعالیٰ سے عشق رکھتا ہے اور ایسا
انسان خدا تعالی کا چہرہ اسی دنیا میں دیکھ لیتا ہے"۔ خدا تعالیٰ کا چہرہ اس دنیا میں کیسے دیکھ لیتا ہے۔ خدا تعالیٰ
کا چہرہ تو کوئی چہرہ ایسا نہیں ہے جو کسی وقت بھی اس دنیا میں یا اُس دنیا میں دکھائی دے۔ اس دنیا میں اس
کے صفات کے تصور سے وہ چہرہ ظاہر ہوتا ہے۔ جتنا اس کے صفات پر یقین کامل ہو اسی قدر آپ خدا
کے چہرہ کو دیکھتے ہیں۔ آپ سورۃ فاتحہ پڑھیں اس میں جو جو خدا تعالیٰ کی صفات بیان فرمائی گئی ہیں ان
پر غور کریں تو آپ کو خدا کا چہرہ دکھائی دے دے گا۔ لیکن یہ صفات کا چہرہ ہے۔ مرنے کے بعد یہ
صفات اور زیادہ قریب سے دیکھی جائیں گی۔ اور اسی لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مرنے کے بعد چار کی
بجائے آٹھ فرشتے خدا کے عرش کو اٹھائے ہوں گے۔
یہ ایک لمبا تفصیلی مضمون ہے مگر مفہوم یہی ہے کہ قیامت کے بعد اللہ تعالیٰ کی رؤیت جو ہے
وہ روحانی طور پر زیادہ قریب کی صفات میں دکھائی جاوے گی جیسے آپ اس کے قریب ہو گئے ہیں تو اس
لئے اللہ تعالیٰ کے وعدے تو ٹلتے نہیں وہ تو جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے مگر خدا تعالیٰ اس کو دنیا میں اپنا چہرہ
دکھلا دیتا ہے اس کی صفات اس کے حق میں ظاہر ہونے لگ جاتی ہیں۔ اس کی دعائیں قبول ہونے لگ
جاتی ہیں۔ اس میں وہ صفات پیدا ہو جاتی ہیں جو اللہ سے پیار کرنے والوں کے دل میں پیدا ہوتی ہیں۔"
نور خدا مو نہاں تے وسے ولیاں ایہہ نشانی“۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمارہے ہیں کہ ان کا نور
خداان کے چہروں پر برستا ہے یہ ان کی نشانی ہے۔
پھر فرماتے ہیں ” اپنے انعامات اُس پر نازل کرتا ہے "۔ اب انعام سے مراد در اصل بنیادی طور
پر وحی ہے۔ ویسے بھی اللہ کے بہت سے انعام ہوتے ہیں لیکن قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ سچا اور
حقیقی انعام وحی کی صورت میں نازل ہوتا ہے۔ فرمایا اور اس کو تسلی بخشتا ہے“۔ جب تسلی بخشتا ہے تو
دراصل یہ وحی کے ذریعہ بخشتا ہے۔ اور محبت اور وفا کا چہرود کھاتا ہے۔ لیکن بے وفا غدار ہمیشہ محروم
رہتا ہے“۔ (ملفوظات جلد چہارم ، جدید ایڈیشن، صفحه ۳۶.۳۵)
پس ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ میں کوئی بے وفا، غدار نہ پیدا کرے۔ ان
تمام ام نصیحتوں پر عمل کریں تو انشاء اللہ آپ بھی خدا کا چہرہ دیکھ سکیں گے۔