Shura and Advice

Friday Sermon, 23 February 2001: Shura and Advice

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روشنی میں مشاورت اور مجلس شوریٰ کی اہمیت اور اصول بیان فرمائے۔ آپ نے واضح فرمایا کہ مشاورت نظام خلافت کا ایک بنیادی ستون ہے اور شوریٰ کے ارکان کو دیانت داری، اخلاص اور غور و خوض کے ساتھ مشورہ دینے کی نصیحت کی۔ اس کے بعد آپ نے برطانیہ میں مسجد کے منصوبے اور متبادل و وسیع جگہ کی تلاش کے متعلق رہنمائی فرمائی۔ آخر میں حضور نے اس مسجد کی تعمیر کے لیے دنیا بھر کی جماعت کے غیر معمولی مالی وعدوں اور پرخلوص قربانیوں کا ذکر فرمایا۔

موضوعات: مجلس شوریٰ کے اصول، اہمیت مشاورت، خلافت اور شوریٰ، برطانیہ میں مسجد کا منصوبہ، مالی قربانیاں

خطبه جمعه
خلافت کے نظام کا ایک اہم ستون مشاورت هے
دنیا بھر میں منعقد ہونے والی مجالس شوری کے لئے قرآن مجید، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے اہم نصائح
بیت الفتوح کی مسجد کی تحریک کے حوالہ سے جماعت کو وسیع جگہ خریدنے کی تاکید جہاں مسجد کے ارد گرد کثرت سے احمدی گھر بنائے جاسکیں
اس مسجد کی تعمیر کے لئے تحریک پر صرف ایک هفته کے اندر
جماعت کی طرف سے ۳٫۳ملین پاؤنڈز کے وعدوں کی پیشکش۔
بہت سے وعدوں کی ادائیگیاں بھی ہو چکی ہیں اور مزید وعدے آرہے ہیں۔ جماعت کے اخلاص اور قربانی کا ایمان افروز تذکرہ
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۳/ فروری ۶۲۰۰۱ ۲۳/ تبلیغ ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
مشورہ میں سوچ بچار سے
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم - کام
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين –
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
قبمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ . وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا انْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ.
فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ . فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ . إِنَّ
الله يُحِبُّ المُتَوَكَّلِينَ ) - ( سورة آل عمران آیت (۱۲۰)
اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے : پس اللہ کی خاص رحمت کی وجہ سے توان کے لئے نرم ہو گیا۔
اور اگر مومند خو اور سخت دل ہوتا تو وہ ضرور تیرے گرد سے دُور بھاگ جاتے۔ پس ان سے
در گزر کر اور ان کے لئے بخشش کی دعا کر اور (ہر) اہم معاملہ میں ان سے مشورہ کر۔ پس جب تُو
(کوئی) فیصلہ کرلے تو پھر اللہ ہی پر تو گل کر۔ یقینا اللہ تو گل کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے۔
اب یہ مجالس شوری کے دن آرہے ہیں۔ پاکستان میں بھی، دنیا بھر میں ہر جگہ سے ان
کی متوقع مجالس شوری کی اطلاع مل رہی ہے۔ اس لئے آج کا خطبہ مجلس شوری کے متعلق ہی
دوں گا اور سب دنیا میں جہاں جہاں مجلس شوریٰ ہو رہی ہے وہاں ان کو یہی واحد پیغام ہے۔
اس آیت کے تعلق میں سنن ابن ماجہ کتاب الادب میں حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کی یہ روایت ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے
بھائی سے مشورہ طلب کرے تو اُسے چاہئے کہ اُسے مشورہ دے۔
(سنن ابن ماجه كتاب الادب، باب الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ
مگر وہ مشورہ کس قسم کا ہونا چاہئے اس تعلق میں سنن ابن ماجہ میں حضرت ابو مسعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنْ
جس سے مشورہ طلب کیا جائے وہ امین ہوتا ہے یا اُسے امین ہونا چاہئے۔ (سنن ابن ماجه
كتاب الادب، باب المُسْتَشَارُ مُؤْتَمَن)۔ تو مشورہ ایسا دیں جیسے بالکل امانت کا بوجھ اٹھایا گیا ہو،
بالکل سچا مشورہ جو دل کی گہرائی سے نکلے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک روایت ہے : انہوں نے کہا کہ نبی می
نے فرمایا: جس نے میری طرف ایسی جھوٹی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی، تو وہ اپنا ٹھکانہ
جہنم میں بنالے۔ اور جس سے اس کے مسلمان بھائی نے کوئی مشورہ طلب کیا اور اس نے بغیر
رشد کے مشورہ دیا یعنی بغیر غور و خوض اور عقل استعمال کئے تو اس نے اس سے خیانت کی ہے۔
(الادب المفرد از حضرت امام بخاری صفحه (۷۵)
خیانت جان بوجھ خیانت کی نیت سے ضروری نہیں بلکہ اگر
نہ لیا جائے اور بغیر غور کے جو منہ میں آئے کہہ دیا جائے تو یہ بھی ایک خیانت ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب
تمہارے حکمران تم میں سے اچھے لوگ ہوں گے اور تمہارے دولتمند لوگ سخی ہوں گے اور
تمہارے معاملات تمہارے باہمی مشورہ سے طے ہوں گے تو زمین کی سطح اس کے باطن سے
تمہارے لئے بہتر ہے۔ یعنی تم جتنی لمبی زندگی سطح زمین پر بسر کرو گے تمہارے لئے بہتر ہے۔
اور جب تمہارے حکمران تم میں سے بدترین لوگ ہوں گے اور تمہارے دولتمند لوگ کنجوس
ہوں گے اور تمہارے معاملات تمہاری عورتوں کے ہاتھ میں ہوں گے تو زمین کا باطن اس کی
سطح سے تمہارے لئے بہتر ہے۔
(سنن الترمذی ابواب الفتن)
یہ عورتوں والا معاملہ جو ہے قابل غور ہے۔ ایک تو یہ ہے کہ عورتیں حکمران ہو سکتی
ہیں کہ نہیں۔ ایک یہ بحث اٹھتی ہے۔ لیکن یہاں مراد یہ ہے کہ وہ لوگ زن مرید ہوں گے یعنی
اپنی بیوی کی باتوں پر بے سوچے سمجھے عمل کرنے والے ہونگے۔ تو یہاں حکومت کا مسئلہ نہیں
ہے بلکہ ایک انسان اگر اپنی عقل استعمال نہ کرے اور زن مرید ہو جائے تو اس کے متعلق یہ حکم
ہے۔
ایک اور روایت میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے
آنحضرت الله ﷺ سے زیادہ اپنے اصحاب سے کسی کو مشورہ کرنے والا نہیں پایا۔
(سنن الترمذی ابواب فضائل الجهاد با ب ما جاء في المشورة)
حضرت ابن عم اشعری روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے حضرت ابو بکر اور
حضرت عمر رضی اللہ عنھما سے فرمایا کہ جب تم دونوں کسی مشورہ میں ہم رائے ہوتے ہو تو میں
تم دونوں کی مخالفت نہیں کرتا۔
(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۲۲۷. مطبوعه بیروت)
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر میں نے
بغیر مشورہ کے (صحابہ میں سے) کسی کو امیر (یا جانشین) بنانا ہو تا تو میں ابن ام عبد ( یعنی حضرت
عبد اللہ بن مسعودؓ) کو امیر مقرر کرتا۔
(سنن ترمذی، ابواب المناقب، مناقب عبدالله بن مسعود)
اب یہ مختلف مواقع کی مختلف روایات ہیں ان میں تضاد نہیں ۔ حضرت ابو بکر اور
مارچ ۲۰۰۵ تا ۵ / اپریل ۲۰۰۱ء . )5(

حضرت عمر رضی اللہ عنھما کے متعلق یہ واضح رسول اللہ ﷺ کی بات موجود ہے کہ دونوں
مشورہ میں اکٹھے ہو جائیں تو اس کی مخالفت نہیں کروں گا لیکن امارت کا حق ادا کرنے کے لئے اگر
میں باہر جاؤن اور کسی کو امیر بنانا ہو تو وہاں حضرت عبداللہ بن مسعود کو امیر بنانے کا ذکر
فرمایا ہے۔ کوئی ایسی خاص خوبی آپ نے حضرت عبد اللہ بن مسعود کی دیکھی ہوگی جس کی وجہ
سے یہ مشورہ دیا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ : "لَا خِلَافَةَ إِلَّا عَنْ مَشْوَرَةٍ- کہ
خلافت کا انعقاد مشورہ اور رائے لینے کے بغیر درست نہیں۔ نیز خلافت کے نظام کا ایک اہم
ستون مشاورت ہے۔
(كنز العمال كتاب الخلافة مع الامارة جلد ۳ صفحه ١٣٩)
اور یہ امر واقعہ ہے کہ مشاورت سے بہتر خلیفہ وقت کی راہنمائی کرنے والی اور کوئی چیز
نہیں ہوتی۔ تمام دنیا میں مشورے ہو رہے ہیں۔ ان مشوروں کے خلاصے یہاں پہنچتے ہیں۔
تفصیلی مشورے بھی اور بسا اوقات خلاصے بھی اور ساری دنیا کے احمدیوں کے دماغ کا نچوڑ ہے جو
خلیفہ وقت کو ملتا ہے۔ پس اس پہلو سے خلیفہ وقت کی مثال شہد کی مکھیوں کی ملکہ والی ہے جو
ساری اپنی محنتوں کا نچوڑ اس کے سامنے پیش کر دیتی ہیں۔ اور اسی کے گرد سب اکٹھی ہو جاتی
ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ جماعت میں ہمیشہ خلفاء کو بھی مشاورت پر قائم
رکھے اور ساری جماعت کو اپنے بہترین مشورے دینے کی توفیق عطا
فرمائے۔
حضرت علی بن ابو طالب سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں
عرض کیا: یا رسول اللہ ! آپ کے بعد اگر نہیں کوئی ایسا امر در پیش ہوا جس کے بارہ میں وحی
قرآن نازل نہیں ہوئی، ہوئی یا ہمیں معلوم نہیں۔ اور نہ ہی ہم نے آپ سے کچھ نا ہو تو ایسی
صورت میں ہم کیا کریں؟۔ اس پر آنحضور ﷺ نے فرمایا: ایسے معاملہ کو حل کرنے کے لئے
مومنوں میں سے علماء کو یا عبادت گزار لوگوں کو جمع کرنا۔ یہ "یا" کی جو ہے نا تشریح یہ راوی کو
پوری طرح یاد نہیں تھی۔ 'علماء فرمایا تھا یا عبادت گزار لوگوں کو۔ اور حقیقت میں بچے علماء وہی
ہیں جو عبادت میں اللہ تعالٰی سے بہت ڈرتے ہیں۔ اور اس معاملہ کے بارہ میں ان سے مشورہ
کرنا، اور ایسے معاملہ کے بارہ میں فرد واحد کی رائے پر فیصلہ نہ کرنا۔ کہ اگر ان میں سے کوئی ایک
رائے ایسی دے جو باقی آراء کے خلاف ہو تو اس رائے کو چھوڑ دینا اور جس پر زیادہ آراء اکٹھی
ہو جائیں ان کو قبول کرنا۔
(كنز العمال. حدیث نمبر ۴۱۸۸، جلد ۲، صفحه ۳۴۰)
رسول اللہ ﷺ کے بعد ائمہ امت جائز امور کے بارہ میں اہل علم لوگوں میں سے امین
لوگوں سے مشورہ لیا کرتے تھے تاکہ معاملہ کی آسان صورت کو اختیار کریں۔ اور جب کتاب و
سنت سے کوئی معاملہ واضح ہوتا تو پھر رسول اللہ ﷺ کی متابعت میں اس کے خلاف نہ جاتے۔
حضرت ابو بکر کی رائے یہ تھی کہ مانعین زکوۃ سے قتال کیا جائے۔ حضرت عمرؓ نے کہا
کہ آپ ان سے کیسے قتال کر سکتے ہیں جبکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ
میں لوگوں سے جنگ کروں تھی کہ وہ لا الہ الا اللہ کا اقرار کر لیں۔ جب وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کہہ
دیں تو ان کے خون اور ان کے اموال میری طرف سے محفوظ ہو گئے۔ اس پر حضرت ابو بکر
رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ خدا کی قسم !میں اُن لوگوں سے قتال کروں گا جو رسول اللہ ملے
کی تیار کردہ جماعت میں تفرقہ ڈالیں۔ پس اصل جو جنگ کی وجہ تھی وہ ارتداد نہیں تھا بلکہ رسول
اللہ علي نے کی تیار کردہ جماعت، صحابہ کی جماعت میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش تھی جس کی وجہ سے
آپ نے ان سے لڑائی کی۔ بعد میں حضرت عمرؓ نے بھی حضرت ابو بکر کی متابعت کی۔ لیکن
حضرت ابو بکڑ نے کسی مشورہ کی طرف توجہ نہ دی کیونکہ آپ کے پاس رسول اللہ ﷺ کا ان
لوگوں کے بارہ میں حکم موجود تھا کہ جو نماز اور زکوۃ میں فرق کریں، انہوں نے گویا دین کے
احکام کو تبدیل کر دیا۔
(صحيح البخاری، کتاب الاعتصام بالسنة.
باب قول الله تعالى وَآمُرُهُمْ شُورى بَيْنَهُمُ
اس زمانہ میں خلافت اور حکومت باہم دگر ایک ہو چکے تھے اور زکوۃ حکومت کا ٹیکس
تھا۔ پس جن لوگوں نے ٹیکس دینے سے انکار کیا ایسے لوگوں سے تو آج کل دنیا کی ہر حکومت
جبری ٹیکس وصول کرتی ہے اور ان کے خلاف قتال کرتی ہے تو اس پر کسی قسم کے اعتراض کی
کوئی گنجائش نہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”افسوس ہے کہ بعض لوگ پہلے مشورہ
نہیں لیتے۔ مشورہ ایک بڑی با برکت چیز ہے۔ اس پر حضرت مولوی نور الدین صاحب نے فرمایا
کہ قرآن شریف میں اللہ تعالی خود اپنے رسول کو حکم دیتا ہے کہ وہ مشورہ کیا کرے تو پھر
دوسروں کے لئے یہ حکم کس قدر زیادہ تاکیدی ہو سکتا ہے“۔ واللہ کا رسول نہیں ہے خود جس
کو اللہ تعالی براہ راست بھی ہدایت دیتا ہے، ایسا شخص کیسے مشورہ سے احتراز کر سکتا ہے۔ آجکل
لوگوں کا حال یہ ہے کہ یا تو مشورہ پوچھتے نہیں یا پوچھتے ہیں تو پھر مانتے نہیں“۔ یہ بات میرے
تجربہ میں بھی آئی ہے۔ یہ نامناسب حرکت ہے یا تو مشورہ لیا ہی نہ کریں لیکن جب مشورہ لیا
کریں تو اس کو قبول کرنا آپ کے لئے ضروری ہے۔
حضرت صاحب نے فرمایا " تو پھر ایسی بات کی لوگ سزا بھی پاتے ہیں۔ ایسوں کے
حالات سے زیادہ تر وہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو عبرت حاصل کریں۔ 66
(بدر- جلد نمبر ١٦ - صفحه ۱۴- بتاریخ ۲۳/ اپریل ۱۹۰۵ء)
اور یہ بھی درست ہے کہ جو مشورہ نہ مانیں ان کو اللہ کی تقدیر ضرور پکڑ لیتی ہے اور وہ
کسی نہ کسی رنگ میں اس حکم عدولی کی، جو عملاً حکم عدولی ہو جاتی ہے، بظاہر مشورہ ہے، اس کے
مر تکب ہوتے ہیں ان کو خدا کی تقدیر ضرور کسی سزا میں پکڑ لیتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے احباب جماعت سے مشورہ طلب کرنے کے بارہ
میں ایک اور روایت حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بعض امور جب پیش آئے تو آپ سال میں
دو تین چار بار بھی اپنے خدام کو بلا لیتے۔ پس مجلس شوریٰ جو سال میں ایک دفعہ منعقد ہوتی ہے
۲۰۰ تا ۵ / اپریل ۲۰۰۱ء

اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس وقت جو بھی امام ہو وہ صرف ایک ہی دفعہ مشورہ کر کے کافی
سمجھے اس بات کو ۔ جب بھی کسی اہم امر میں فیصلہ کرنا مقصود ہو تو فیصلے سے پہلے چھوٹی مجلس
عاملہ بھی بلائی جاسکتی ہے۔ مشورہ کے لئے احباب جماعت میں سے جو اچھی رائے رکھنے والے
صائب الرائے کہلاتے ہیں ان کو بلایا جا سکتا ہے اور خاص طور پر بلانے والوں میں عبادت کرنے
والے اور امین لوگوں کو بلانا مناسب ہے۔
پس حضرت مفتی صاحب کی روایت کے مطابق سال میں دو تین چار بار بھی اپنے
خدام کو بلا لیتے کہ مشورہ کرنا ہے۔ کسی جلسے کی تجویز ہوتی تویاد فرمالیتے “۔ اور یہاں تک کہ کوئی
اشتہار شائع کرنا ہوتا تو (تب بھی) مشورہ طلب کر لیا کرتے تھے۔
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء صفحه ۱۴۴)
جلسہ سالانہ ۱۸۹۳ء کے دوسرے دن ۲۸؍ دسمبر ۱۸۹۲ء کو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے یورپ اور امریکہ میں دعوت الی اللہ کے لئے حاضرین سے مشورہ طلب
فرمایا۔ پس یورپ اور امریکہ میں جو تبلیغ اسلام ہو رہی ہے اور اس کے بڑے عظیم الشان پھل
نکل رہے ہیں یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کے بعد کی بات نہیں ہے آپ ۔ نے
اپنے زمانہ میں ہی اپنی نسل ساری دنیا پر پھیلائی تھی اور خاص طور پر یورپ اور امریکہ وغیرہ میں
تبلیغ کے لئے اپنے احباب سے مشورہ طلب فرمایا تھا اور یہ آپ ہی کے اس مشورہ کا فیض ہے کہ
آج دنیا میں ہر جگہ خصوصاً یورپ اور امریکہ میں جماعت بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
معزز حاضرین نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور بعد مشورہ حضور علیہ السلام کی منظوری
سے قرار پایا کہ ایک رسالہ جو اہم ضروریات اسلام کا جامع اور عقائد اسلام کا خوبصورت چہرہ
معقولی طور پر دکھاتا ہو، تالیف ہو کر اور پھر چھاپ کر یورپ اور امریکہ میں اس کی بہت سی
کا پیاں بھیج دی جائیں"۔
پس یہ ریویو آف ریلیجنز جو آج کل دنیا میں کافی تعداد میں شائع کیا جارہا ہے اور دس
ہزار جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش تھی اللہ کے فضل سے اب دس ہزار کی
تعداد میں ریویو آف ریلیچز دنیا بھر میں شائع ہو رہا ہے۔ مختلف جماعتوں کی طرف سے بھی اور
مرکز کی طرف سے بھی۔ تو یہ وہی تجویز ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ
میں بعد مشورہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے منظور فرمائی تھی۔
پھر اس تجویز کے بعد ایک فہرست اُن اصحاب کے چندہ کی مرتب کی گئی جو مطبع کے
لئے چندہ بھیجتے رہیں گے۔ یہ بھی قرار پایا کہ ایک اخبار اشاعت اور ہمدردی اسلام کے لئے جاری
کیا جائے“۔ یہ بھی یعنی صرف ماہانہ نہیں بلکہ اخبار بھی شائع کیا جائے جیسے آجکل ہمارا یہاں
الفضل شائع ہو رہا ہے اور اس کے ترجمے بھی مختلف زبانوں میں ہو رہے ہیں۔ وو یہ بھی تجویز ہوا
کہ حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امر و ہوئی اس سلسلہ کے واعظ مقرر ہوں اور وہ پنجاب
اور ہندوستان کا دورہ کریں۔ بعد اس کے دعائے خیر کی گئی اور پھر یہ بھی طے پایا کہ آئندہ بھی
ہمیشہ اس سالانہ جلسہ کے یہی مقاصد رہیں گے کہ اشاعت اسلام اور ہمدردی نو مسلمین امریکہ
اور یورپ کے لئے احسن تجاویز سوچی جائیں اور دنیا میں نیک چلتی اور نیک نیتی اور تقویٰ اور
طہارت اور اخلاقی حالات کے ترقی دینے اور اخلاق اور عادات دنیہ اور رسوم قبیحہ کو قوم میں سے
دُور کرنے کی تدبیریں کی جائیں۔“
آئینہ کمالات اسلام - صفحه ۶۱۵ و ۶۱۶)
یہ تو مجالس شورٹی کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جو
آپ نے فیصلے منظور فرمائے ان کو میں نے کسی قدر اختصار کے ساتھ آپ کے سامنے پیش
کیا ہے۔ اور میں امید رکھتا ہوں کہ دنیا بھر میں ساری مجالس شوری ان باتوں کی پابند رہیں گی۔
اب میں یورپ میں تبلیغ اسلام کی غرض سے جو مسجد کی تحریک کی گئی تھی اس کی
طرف آتا ہوں۔ پس یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فیصلہ کے اوپر عمل
درآمد ہی ہے کوئی الگ تجویز نہیں ہے۔ اس ضمن میں یادرکھیں کہ جو میں نے تحریک کی تھی وہ
بیت الفتوح کے تعلق میں تحریک کی تھی اور پچھلے خطبہ میں اس بات پر ناراضگی کا بھی
اظہار کیا تھا کہ جو میں نے ابتدا میں تحریک کے وقت اس تحریک پر عمل کرنے والوں
کو خصوصیت سے تحریک کی تھی اس کے بالکل برعکس عمل ہوا اور بجائے اس کے کہ مسجد
مورڈن پہ پہلے مسجد کی طرف توجہ دی جاتی بعد ازاں زوائد کی طرف توجہ دی جاتی، بالکل اس
کے بر عکس عمل کیا گیا۔
اس تعلق میں یہ کہنا مناسب ہے کہ بعض برائیوں میں بعض خوبیاں بھی چھپی ہوئی
ہوتی ہیں اور بہتر یہی تھا کہ اس مورڈن کے علاقہ کو ترک کر دیا جائے۔ کیونکہ جب میں نے
تفصیل سے اس کے اوپر چھان بین کی تو پتہ چلا کہ جو و کمیٹی پہلی دفعہ بنائی گئی تھی اس میں سے بھی
ایک ممبر نے بشدت اس کے خلاف احتجاج کیا تھا کہ مورڈن کے علاقہ میں مسجد بنانی مناسب
نہیں ہے اور جو شرطیں ہیں کو نسل کی طرف سے وہ انتہائی بیہودہ ہیں کہ سال میں چار سے زیادہ
فنکشنز ہو نہیں سکتے اور اس کے علاوہ ایک اور مشکل ان کی پارکنگ کے لئے بہت سختی ہے کہ
اتنے سے زیادہ کاریں بھی پارک نہیں کی جاسکتیں۔ ایک اور چیز جواب سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ
سارے انگلستان کی Organisation Racist جو نیشنل فرنٹ (FrontNational )
کہلاتے ہیں ان کا مرکز بھی وہیں اسی مسجد کے پاس ہے۔ اور پہلے بھی ہمیں کافی ان کی طرف سے
مشکلات پیش آتی رہی ہیں۔ تو اس علاقہ کو تو اب مجبور ا چھوڑنا ہی پڑے گا۔
لیکن سوال یہ ہے کہ مسجد کہاں بنائی جائے۔ اس کے لئے میں نے اس کمیٹی کو جو مسجد
کے لئے ایک کمیٹی تجویز کی گئی ہے ان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باہر کہیں ایسا علاقہ ڈھونڈیں جہاں
بڑی زمین مہیا ہو اور اتنی بڑی زمین مہیا ہو کہ اس میں کثرت سے احمدی گھر بنائے جاسکیں کیونکہ
اب ویران علاقہ میں مسجد بنادینا جہاں لوگ بھی نہ جاسکیں، ہر وقت نمازی نہ مہیا ہو سکیں یہ ایک
فضول کوشش ہے، ایک محض دکھاوا ہے۔ پس لازما ہمیں اب ایک ایسے بڑے رقبہ کی تلاش کرنی
پڑے گی کہ جس میں کثرت سے ارد گرد احمدیوں کو مکان کے پلاٹس الاٹ کئے جائیں اور پھر ان
کی مدد بھی کی جائے کہ بغیر سود کے روپے سے وہ اپنے مکان بنا سکیں ورنہ فوری طور پر تو جماعت
میں یہ طاقت نہیں کہ اکثر جو امیر کہلانے والے ہیں وہ بھی فوراً اپنا مکان بنا سکیں۔ تو ان باتوں
پر بہت غور خوض کی ضرورت ہے اور میں بہت امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ خدا تعالیٰ جماعت کی
راہنمائی فرمائے گا اور ان سارے مسائل کو حل کرنے میں ہماری مدد فرمائے گا۔
یہ سارا علاقہ جو مورڈن کہلاتا ہے یہ ایک کمپنی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ہم خرید
لیتے ہیں یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب کہ ابھی اس میں ڈیویلپمنٹ نہیں ہوئی تھی۔ تو اب تو
اللہ کے فضل کے ساتھ اس پہ بہت خرچ ہو چکا ہے او بہت زیادہ عمارتوں کی اصلاح کی جاچکی ہے
تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر اس کمپنی سے یا کسی اور کمپنی سے اس علاقہ کے بیچنے کی تجویز پیش کی
جائے تو بعید نہیں کہ جتنا ہم نے خرچ کیا ہے اس سے زیادہ ہمیں مل جائے اور وہ دوسری جگہ
مارچ ۲۰۰۵ تا ۵ / اپریل ۶۲۰۰۱ ) 7(

زمین خریدنے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے اور تحریک کے نتیجہ میں جو کچھ آمد ہوگی وہ سارا اس
کی تعمیرات پہ خرچ کیا جائے گا۔
اب میں آپ کو اس تحریک کے بعد جماعت کے رد عمل کے متعلق بتاتا ہوں کہ اللہ
تعالی کے فضل سے کیسی پیاری جماعت ہے جو مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے لئے قائم فرمائی
ہے کہ حیرت انگیز طور پر انہوں نے اس تحریک پر لبیک کہا ہے۔ پوری دنیا کی جماعتوں نے جو
فوری رد عمل دکھایا ہے اور ابھی بہت سے ایسے وعدہ جات ہیں جو ا بھی پہنچے بھی نہیں اور لگتا یہ
ہے کہ بہت کثرت سے وعدے آئیں گے اور اصل تحریک سے بہت زیادہ ہو جائیں گے۔ چنانچہ
اس وقت تک ۳۶۳ ملین پاؤنڈ کے وعدے آچکے ہیں اور ان میں سے بہت سو کی ادائیگی بھی
ہو چکی ہے۔ پاکستان، کینیڈا، امریکہ ، یوکے، جرمنی، آسٹریلیا، جاپان اور مڈل ایسٹ کی جماعتوں
نے غیر معمولی اخلاص کا نمونہ دکھایا ہے۔
عورتوں نے حسب سابق اپنی شاندار روایات کو قائم رکھتے ہوئے اپنے زیورات پیش
کئے ہیں۔ جبکہ ان میں سے اکثر پہلے ہی کسی نہ کسی تحریک میں اپنا سارازیور پیش کر چکی تھیں اور
اب انہیں یہ توفیق ایک بار پھر مل رہی ہے۔ اب اس سے اندازہ کریں کہ جنہوں نے سارا زیور
پیش کر دیا تھا اللہ نے ان کے ہاتھوں کو اور ان کے گلوں کو خالی نہیں رہنے دیا اور اس تحریک کے
وقت تک پھر ان کے ہاتھوں، پاؤں اور گلے کو کنگنوں اور زیور سے بھر دیا اور اسی تحریک پر اللہ
تعالیٰ پھر بھی یہی کرے گا۔ کسی خاتون کو بغیر زیور کے نہیں رہنے دے گا۔ جرمنی میں سے تو
بعض خواتین نے زیورات دے کر اپنے خاوندوں کو لندن بھجوایا تاکہ وہ خود لندن میں مجھ سے
ملاقات کر کے اپنی بیویوں کے مخلصانہ جذبات کے ساتھ زیورات پیش کریں۔ اللہ ان سب کی
قربانیوں کو قبول فرمائے۔
چھوٹے چھوٹے بچے بھی غیر معمولی قربانیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیسہ پیسہ بچا کر
اپنے جیب خرچ میں کچھ رقمیں نکال کر جو ڈبے میں پونجی جمع کی تھی وہ اسی طرح انہی ڈبوں میں
بند کی بند بھیجوا دی ہیں کہ اس کو ہماری طرف سے مسجد کے لئے استعمال کریں۔
قربانی کا یہ عالم ہے کہ ایک دوست ایسے بھی ہیں جن کا یہاں نام لینا مناسب نہیں ایک
لمبے عرصے سے اپنا مکان بنانے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ اب اس تحریک پر انہوں نے جتنی
رقم جمع کی تھی وہ بڑی بھاری رقم ہے جس پہ ایک مکان بنایا جا سکتا تھا وہ اب انگلستان کی مسجد کی
تحریک سن کر انہوں نے اس کا ایک بہت بڑا حصہ پیش کر دیا۔
اسی طرح بعض دوستوں نے اپنے پلاٹس پیش کئے ہیں اور بعض نے مسجد کی تعمیر تک
اپنی آمد کا ایک معین حصہ پیش کرنے کی سعادت پائی ہے۔ فجزاهم الله احسن الجزاء فی
الدنيا والآخرة
پس اس تحریک کے متعلق چند باتیں آپ کے سامنے رکھ کر اب میں اس خطاب
کو ختم کرتا ہوں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی اسی طرح دنیا بھر کی جماعتوں کو توفیق بھی عطا
فرمائے گا اور ہمیں ایسا علاقہ ڈھونڈنے کی توفیق بھی عطا فرمائے گا جس میں پابندیاں نہ ہوں اور
بڑے آرام سے ہم وہاں خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر بہت اعلیٰ اور وسیع ترین انگلستان کی مسجد
بناسکیں۔
A

آج 10 میں سے 10 باقی