Matrimonial Matters
Friday Sermon, 2 March 2001: Matrimonial Matters
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روشنی میں رشتہ ناطہ کے اہم امور بیان فرمائے۔ آپ نے واضح کیا کہ رشتہ داری طے کرتے وقت مال، خوبصورتی یا محض بیرون ملک ہجرت کے بجائے دین، اخلاق اور کفو کو بنیادی ترجیح دینی چاہیے۔ نیز آپ نے شادی بیاہ کے معاملات میں سچائی، قول سدید، غیر ضروری شرائط اور بددیانتی سے بچنے اور دعا و استخارہ کے بعد خود ذمہ دارانہ فیصلہ کرنے کی نصیحت فرمائی۔
موضوعات: رشتہ ناطہ، انتخاب رشتہ، قرآن کریم، حق مہر، دعا اور استخارہ، احمدیہ مسلم جماعت
خطبه جمعه
ماں باپ اور ولی کی پہلی اور بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ رشتہ ناطہ کے معاملہ میں انتہائی عاجزانہ دعاؤں سے آغاز کریں۔ کوائف
کی تصدیقات مہیا کرنا جماعت کی ذمہ داری ہے۔ جب کوائف میسر آجائیں تو دعا اور استخارہ کے بعد خود فیصلہ کریں
رشتہ ناطہ کے سلسلہ میں قرآن مجید، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح
موعود عليه السلام کے حوالہ سے اھم نصائح اگر آپ ان نصائح کو پلے باندھ لیں
تومیں آپ کو یقین دلاتاهوں که رشته ناطہ کے اکثر مسائل حل ھو جائیں گے - انشاء الله
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۲ مارچ ۲۰۱۷ء بمطابق ۲ / امان ۱۳۸۰ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادار و الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
کی ہجرت اللہ اور رسول کیلئے ہو گی۔ اب یہ ضمنا لوگوں کو مد نظر رکھنا چاہئے۔ یہاں بہت سے
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
يَأْيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَتْ
مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَ لُوْنَ بِهِ وَالأَرْحَامَ إِنَّ اللهَ كَانَ
عَلَيْكُمْ رَقِيبًا. (سورة النساء: ٢)
سورہ النساء کی یہ دوسری آیت ہے۔ دوسری آیت اس لئے میں نے کہا ہے کہ ہم
بسم اللہ کو پہلی آیت گنتے ہیں۔ جب بسم اللہ کو پہلی آیت گنتے ہیں تو اس کو پہلی آیت کہیں گے۔
اس کا ترجمہ یہ ہے: اے لوگو! اپنے رب کا تقویٰ کا اختیار کرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا
اور اس سے اس کا جوڑا بنایا ہے اور پھر ان دونوں میں سے مردوں اور عورتوں کو بکثرت پھیلا دیا۔
اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رحموں کے
تقاضوں) کا بھی خیال رکھو۔ یقینا اللہ تم پر نگران ہے۔
جیسا کہ اس آیت کریمہ کی تلاوت سے ظاہر ہو جاتا ہے آج پھر میں رشتہ ناطہ کے
سلسلہ میں ہی کچھ گفتگو کرنا چاہتا ہوں بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں رشتہ ناطہ کے سلسلہ
میں، ان کو دور کرنا ہے اور بہت سی مشکلات ہیں جن کی طرف توجہ دلائی ہے پہلے میں چند
احادیث آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔
حضرت ابو حاتم مزنی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تمہارے پاس
کوئی ایسا شخص جس کا دین اور اخلاق تمہیں پسند ہوں شادی کا پیغام لے کر آئے تو اسے رشتہ دے
دو۔ اس کا دین اور اخلاق ہی ہیں جن کو اہمیت دینی چاہئے۔ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں
فتنہ و فساد برپا ہو جائے گا۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول اگر اس میں کوئی بات ہو تو پھر
بھی۔ اس پر آپ نے اصرار سے فرمایا جب تمہارے پاس وہ شخص شادی کا پیغام لے کر آئے جس
کا دین اور اخلاق تمہیں پسند ہوں تو اس سے نکاح کر دو۔ اور یہ بات آپ نے تین دفعہ فرمائی۔
ترندی- كتاب النكاح - باب إِذَا جَاءَ كُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِينَهُ ) اب اس میں کوئی بات ہو“ سے مراد
یہ ہے کوئی نقص ہو۔ تو اس کے باوجود اگر اس کے دین اور اخلاق پسند ہوں تو ایسے رشتے پھر اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ بہت اچھے نباہے جاتے ہیں۔
شادی سے پہلے حسن نیت سے متعلق رسول اللہ ﷺ نے تاکید فرمائی۔ حضرت عمر
بن خطاب سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ عمل کا دار ومدار نیت پر ہے اور ایک
آدمی کو اس کی نیت کے مطابق ہی اجر ملے گا۔ جو شخص اللہ اور رسول کی خاطر ہجرت کرتا ہے تو
اس
مہاجر آتے ہیں کچھ جو مجبور اواقعی تکلیفوں کی وجہ سے ہجرت کرتے ہیں وہ اللہ اور رسول کیلئے
ہجرت کرتے ہیں۔ کچھ جو پیسے دے دلا کر اور جھوٹ بول کر صرف اچھی کمائی کی نیت سے باہر
آتے ہیں تو اللہ کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا ان لوگوں کی ہجرت کمائی کی خاطر ہی سمجھی جائے گی۔ کچھ
ایسے ہیں جو دنیا کے حاصل ہونے یا کسی عورت سے وہاں جا کر نکاح کرنے کیلئے ہجرت کرتے
ہیں۔ یہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے۔ دیکھو اس زمانے کا حال بھی اُس زمانے کے رسول پر بھی
ظاہر تھے جو اس زمانے کا بھی ہے اور آئندہ زمانوں کا بھی۔ آج کل بہت کثرت سے یہ بات
ہو گئی ہے کہ ہجرت کرتے ہیں تو صرف خوبصورت، باہر کی بیرونی لڑکی سے شادی کی خاطر تاکہ
اس طرح پھر بیرونی ممالک کے ویزے اور پاسپورٹ بھی مل جائیں اور رشتہ بھی ہو جائے۔ یہ ۔
رشتہ دھو کے ہیں جن کو میں بالکل واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ایسے
لڑکے کو اگر کوئی لڑکی اچھی مل بھی جائے تو خدا کے نزدیک وہ ہجرت اس عورت کی خاطر ہوگی
اللہ کی خاطر نہیں ہوگی۔
ایک اور حدیث میں منگنی پر منگنی کا پیغام دینے کی ممانعت فرمائی گئی ہے۔ عبدالرحمن
بن شماسہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے عقبہ بن عامر کر ممبر پر خطاب کرتے ہوئے سناوہ کہہ
رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مومن، مومن کا بھائی ہے۔ پس کسی مومن کیلئے جائز .
نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے طے کردہ سودے سے بڑھ کر سود الگائے۔ یعنی اگر سودا چل رہا ہو کسی
چیز کا تو جب تک وہ سودا طے نہ ہو جائے اس وقت تک خاموش رہے۔ اگر وہ سو دار ڈ کر دیا جائے
تو پھر دوبارہ اپنا سودا بڑھ کر بھی لگا سکتا ہے مگر اس سے پہلے نہیں۔ اسی طرح اس کیلئے یہ بھی جائز
نہیں کہ اس کی منگنی پر منگنی کا پیغام دے۔ پس اگر پتہ لگ جائے کہ کسی کی منگنی کا پیغام ہوا ہوا
ہے تو اس وقت تک خاموشی اختیار کرنی چاہئے جب تک اس کا فیصلہ نہ ہو جائے۔ فرماتے ہیں
یہاں تک کہ وہ چھوڑ دے۔ یعنی جس نے پیغام دیا ہے یا جس کا پیغام دیا ہوا ہے دونوں میں سے
کوئی بھی اس رشتہ کو چھوڑ دے تو پھر نیارشتے کا پیغام دیا جاسکتا ہے۔
ایک حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے
لگا کہ میں نے انصار کی ایک عورت کو شادی کا پیغام بھجوایا ہے۔ نبی کریم صلى الله ﷺ نے اسے فرمایا کہ
کیا تم نے اسے دیکھ لیا ہے کیونکہ انصار کی آنکھوں میں کوئی چیز ہوتی ہے۔ تو جو پہلے اشارہ تھا وہ
اسی طرف تھا کہ شکل دیکھ کر ایسی بات اگر کوئی نظر آئے جو نا پسندیدہ رہے اور ہمیشہ ھسلتی رہے تو
اس شادی سے بھی احتراز کرنا چاہئے۔ تو آنحضور نے اس سے پوچھا کیا تم نے اسے دیکھ لیا ہے۔
اور پھر یہ فرمایا کہ تم مہر کیا رکھو گے؟۔ اس نے کہا چار اوقیہ چاندی۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
چار اوقیہ ! گویا تم اس پہاڑ کے گوشہ سے چاندی کھود کے اسے دو گے ۔ اس زمانہ میں چار اوقیہ ،
پریل ۱۲۰۰ تا ۱۲ سر اپریل ۲۰۰۵ء ) 5(
غربت کا زمانہ تھا بہت بڑی چاندی سمجھی جاتی تھی اور ایک بڑا مہر سمجھا جاتا تھا۔ آپ نے فرمایا
ہمارے پاس اتنا نہیں ہے جو ہم تمہیں دیں۔ صاف پتہ چلتا ہے کہ اس میں یہ بھی حکمت تھی کہ
وہ آدمی غریب ہو گا تو رسول اللہ ﷺ کا مطلب یہ تھا کہ اگر وہ مجھ سے اجازت لے لیگا تو پھر مجھ
سے ہی مطالبہ کرے گا۔ تو فرمایا ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ تمہیں بری کیلئے یا مہر کیلئے اتنا
دیں۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ تمہیں کسی مہم پر بھجوادیں وہاں تم کچھ مال غنیمت حاصل کر لو۔ پھر
آپ نے ایک دستہ بنی عبد کی طرف بھجوایا تو اس شخص کو اس دستہ میں بھجوایا اور یہی گمان ہے کہ
وہاں سے وہ اپنے مہر کی رقم اچھی وصول کر کے آیا۔
وقہ سقہ کی شادیوں کا بھی ایک رواج ہے اور اس کو آنحضرت علی نے سخت نا پسند
فرمایا ہے۔ ایک بھائی کی کسی جگہ شادی ہو تو اس کی بہن کے رشتہ دار کے ساتھ اپنی بہن کی
شادی بھی ہو سکتی ہے مگر شرط یہ نہیں ہو سکتی کہ نکاح کا پیغام تب دیں گے جب تم اس کے
جواب میں ہماری بہن کے لئے پیغام دو گے۔ یہ رشتے ہمیشہ بُری طرح ناکام ہوتے ہیں اور اگر
ایک شخص اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے تو دوسرا بغیر اس کے کہ وہ بیوی کو دیکھے کہ اچھی ہے یا بری
ہے وہ اس پر ظلم شروع کر دیتا ہے۔ تو اسی لئے رسول اللہ ﷺ نے سخت ناپسند فرمایا ہے۔ فرمایا
شغار سے توبہ کرو، شغار نہ کیا کرو اور شغار یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی بیٹی کی شادی اس شرط پر
کرے کہ وہ شخص اس کے ساتھ اپنی بیٹی بیاہ دے گا اور ان دونوں شادیوں کا مہر طے نہ کیا جائے۔
یہ بھی اس میں خرابی رکھتے ہیں کہ مہر کو طے نہیں کرتے۔ تو اس قسم کی شادیوں کا رواج ہمارے
جھنگ میں جانگلیوں میں ابھی تک ہے یعنی بہت بوڑھا آدمی کسی چھوٹی لڑکی سے شادی کر لیتا ہے
اور اس کے بدلے پھر اپنی بیٹی کو اس کے کسی گھر کے مرد سے بیاہ دیتا ہے۔ تو یہ دونوں ہی بہت ہی
ناپسندیدہ رشتے ہیں جو کہ مکروہ ہیں اور ان سے جماعت کو تو بہ کرنی چاہئے۔
بیوگان کا رشتہ کروانا چاہئے۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں
جس عورت کو رسول اللہ (ﷺ) پیارا ہے، اس کو چاہئے کہ بیوہ ہونے کے بعد کوئی ایماندار
اور نیک بخت خاوند تلاش کرلے اور یاد رکھے کہ خاوند کی خدمت میں مشغول رہنا بیوہ ہونے کی
حالت کے وظائف سے صدہا درجہ بہتر ہے"۔
( ملفوظات جلد پنجم ۔ جدید ایڈیشن۔ صفحہ ۴۷
”ایک سوال ہوا۔ ایک عورت تنگ کرتی ہے کہ سودی روپیہ لے کر زیور بنادو اور اس
کا خاوند غریب ہے۔
جواب: وہ عورت بڑی نالائق ہے جو خاوند کو زیور کے لئے جنگ کرتی ہے اور کہتی ہے
کہ سودی روپیہ لے کر زیور بنادے۔ پیغمبر خدا اللہ کو ایک دفعہ ایسا واقعہ پیش آیا اور آپ کی
ازواج نے آپ سے بعض دنیوی خواہشات کی تکمیل کا اظہار کیا تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ان کو
فقیرانہ زندگی منظور نہیں ہے تو ان کو کہہ دے کہ آؤ تم کو الگ کر دوں۔ انہوں نے فقیرانہ
زندگی اختیار کی، آخر نتیجہ یہ ہوا کہ وہی بادشاہ ہو گئیں"۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ازواج مطہرات کو
بعد میں بہت کچھ عطا کیا۔ یہ صرف خدا تعالیٰ کی آزمائش تھی“۔
(فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔ صفحہ ۱۴۸)
ایک شخص کی درخواست پیش ہوئی کہ میری ہمشیرہ کی منگنی مدت سے ایک
غیر احمدی کے ساتھ ہو چکی ہے۔ اب اس کو قائم رکھنا چاہئے یا نہیں؟ فرمایا: ” نا جائز وعدہ کو توڑنا
اور اصلاح کرنا ضروری ہے ( ملفوظات جلد پنجم ۔ جدید ایڈیشن۔ صفحہ ۲۳۱)۔
یہ کہہ کر کہ غیر احمدی سے پہلے سے وعدہ کیا ہوا ہے، یہ بالکل جھوٹ ہے۔ جہاں نہیں
کرنی چاہئے وہاں بہر حال وعدہ کو تو ڑ نا زیادہ مناسب ہے۔
ایکد فعہ صبح سیر پر جا رہے تھے تو یہ سوال اٹھا کہ مہر کتنا ہونا چاہئے۔ فرمایا: ”تراضی
طرفین سے جو ہو اُس پر کوئی حرف نہیں آتا اور شرعی مہر سے یہ مراد نہیں کہ نصوص یا احادیث
میں کوئی اس کی حد مقرر کی گئی ہے“۔ یہ ایک عام محاورہ ہے شرعی مہر۔ اُس زمانہ کے حالات
بالکل اور تھے ، اس زمانہ کے حالات بالکل اور ہیں۔ حق مہر اپنی حیثیت اور توفیق کے مطابق رکھنا
چاہئے۔ ” ہمارے ملک میں یہ خرابی ہے کہ نیت اور ہوتی ہے اور محض نمود کے لئے لاکھ لاکھ
روپے کا مہر ہو تا ہے ۔ آج کل تو لاکھ روپے اب بھی بہت ہیں لیکن مسیح موعود علیہ السلام کے
زمانہ میں تو لاکھ روپے کی کروڑوں کی قیمت تھی تو بعض نمود کی خواہش کے طور پر، بتانے کے
لئے کہ ہم اتنا حق مہر رکھ رہے ہیں وہ رکھ دیتے ہیں۔ صرف ڈراوے کے لئے رکھا جاتا ہے تاکہ
مرد قابو میں رہے اور کبھی اس لڑکی کو طلاق دینے کا سوچے بھی نہیں کیونکہ اپنا وہ حق مہر ادا کرنا
پڑے گا۔
اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فتویٰ یہ ہے : ” میر امذ ہب یہ
ہے کہ جب ایسی صورت میں تنازعہ آپڑے تو جب تک اس کی نیت ثابت نہ ہو کہ ہاں رضا و
رغبت سے وہ اس قدر مہر پر آمادہ تھا جس قدر کہ مقرر شدہ ہے تب تک مقررہ مہر نہ دلایا
جاوے“۔ تو ہمارے جو قضاء کے معاملات ہیں اُن میں بھی اس بات کو خوب اچھی طرح مد نظر
رکھنا چاہئے کہ ایک رسمی مہر کے نتیجہ میں ایک غریب آدمی پر ہر گز یہ بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا کہ
جو مہر رکھا گیا تھا اتنا ہی وہ ادا کرے۔ اس کے حالات ہوں گے وہ دیکھ کر قضاء فیصلہ کر سکتی ہے کہ
جتنی اس کی توفیق ہے اس کے مطابق حق مہر ادا کرے اور پہلا جور کھا ہوا تھا وہ فرضی تھا۔ فرماتے
ہیں: ”بدنیتی کی اتباع نہ شریعت کرتی ہے اور نہ قانون“۔
( ملفوظات جلد سوم ۔ جدید ایڈیشن۔ صفحہ ۲۸۴
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان اقتباسات اور آنحضور ﷺ کی
اصولی ہدایت بیان کرنے کے بعد میں رشتہ ناطہ کے روز مرہ مسائل سے متعلق کچھ آپ کے
سامنے باتیں رکھنا چاہتا ہوں۔ رشتہ ناطہ سے متعلق جب سے میں نے اعلان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے میرے دل میں تحریک پیدا کی ہے میرے دل میں اور رویا میں بھی دیکھا کہ رشتہ ناطہ کی
طرف خصوصیت سے توجہ ہو تو اس ضمن میں مجھے حیرت ہوئی کہ بہت ہی زیادہ یہ شعبہ عدمِ
توجہ کا شکار ہوا تھا۔ بے شمار لڑکیاں ایسی علم میں آئیں جن کی شادی کی ماں باپ کو بھی پرواہ
نہیں تھی اور اس تحریک کے بعد اللہ تعالٰی اپنے فضل سے ہی وہ سامان پیدا کر رہا ہے کہ بہت
اچھے اچھے رشتے ہو رہے ہیں۔ لیکن اس کا ایک غلط مطلب نکالنا عام ہو گیا ہے اور پاکستان کے
لوگ خصوصیت سے یہ سمجھتے ہیں کہ رشتہ ناطہ کی تحریک کا مطلب یہ ہے کہ میں ان کی بچیوں کی
سب کی شادیاں انگلستان میں کردوں یا جر منی کر دوں۔ یہ بالکل دھوکا ہے میں نے ہر گز کبھی بھی
یہ نہیں کہا کہ رشتہ کے بہانے پاکستان یا باہر انگلستان وغیرہ کی لڑکیوں کو باہر انگلستان بلایا جائے گا
یا جر منی بھجوایا جائے گا۔ رشتہ ناطہ ایک الگ مسئلہ ہے اس میں بچیوں کی عمریں برباد نہ کریں اور
اچھا رشتہ جس میں دین کو اہمیت ہو اور اخلاق کو اہمیت ہو وہ اگر پاکستان میں میسر آئے تو وہاں کیا
جائے، ہندوستان میں میسر آئے تو وہاں کیا جائے ، بنگلہ دیش میں میسر آئے تو وہاں کیا جائے تو
رشتہ ناطہ کو ولایت آنے کے بہانہ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
پس ہر جگہ ملکوں کو رشتہ ناطہ کے شعبہ کو بہت منظم کرنے کی تاکیدیں کی جاچکی ہیں
اور جہاں تک میرا اعلم ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے کی نسبت بہت زیادہ توجہ سے رشتہ ناطہ
کے شعبے کام کر رہے ہیں۔ تو اپنے اپنے ملک میں رشتہ ناطہ کے شعبہ سے رابطہ پیدا کریں اور اگر
وہ بے احتیاطی برتیں یا عدم توجہی کا سلوک کریں تو پھر مجھے لکھیں پھر میں ان کو پکڑوں گا
انشاء اللہ ۔ آپ کی مشکلات ہر صورت میں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی مگر کامیابی یقینا ہو
جائے، اس کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ کئی حالات ایسے ہوتے ہیں جن میں بعض بچیوں کی
شادی نہیں ہو سکتی۔ وہ مجبوری کے حالات ہیں۔ مگر ایسی بچیوں کے متعلق کم سے کم اتنی احتیاط
کرنی چاہئے کہ حسن سلوک کیا جائے۔ میں ابھی آپ کے سامنے مثالیں رکھوں گا کہ بعض
بچیوں کے قد چھوٹے ہیں، بعض بدصورت ہوتی ہیں ان سے حسن سلوک کا معاملہ نہیں کیا جاتا
۲۰۰۵ تا ۱۲/ اپریل ۶۲۰۵۱
اور بہت ہی دل آزاری کا سلوک کیا جاتا ہے۔ تو کئی بچیوں نے مجھے اس قسم کی شکایتیں بھیجی ہیں جو
میں اب آپ کے سامنے رکھوں گا۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسی بچیاں جن کے متعلق یہ شکایت ہے کہ قد چھوٹا ہے یا شکل
خراب ہے تو پہلے کیوں نہیں ان کے متعلق پتہ کرتے۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ پتہ نہ لگے کہ کسی
لڑکی کی شکل کیسی ہے یا قد کتنا ہے۔ یہ سارے کوائف رشتہ ناطہ کے جو رجسٹر ز ہیں ان میں بھی
درج ہوتے ہیں اور دوسروں سے خموشی سے پتہ کیا جاسکتا ہے بجائے اس کے کہ کسی لڑکی کے
والدین سے یا لڑ کی سے کچھ بات کی جائے۔ پہلے اچھی طرح پتہ کر لیں پھر اگر نیت ہو تو ان کے
پاس جائیں ورنہ نہ جائیں۔ اس سے تو بے چاری بچیوں کی بہت دل آزاری ہوتی ہے اور مجھے کثرت
سے ایسی بچیاں شکایتوں کے خط مھتی ہیں۔
بعض لڑکی دیکھنے آتے ہیں اور مکان دیکھ کر چلے جاتے ہیں یعنی لڑکی اچھی بھی ہوتی
ہے، ضروری نہیں کہ اس قد چھوٹا ہو یا بد صورت ہو ، اچھی خوبصورت لڑکیوں کے بھی وہ شوق
سے رشتے لینے جاتے ہیں اور تبصرہ لڑکی پر نہیں بلکہ مکان پر ہو رہا ہوتا ہے کہ اچھا آپ کا مکان
اتنا سا ہے۔ ایسی بد اخلاقیاں جماعت میں رواج نہیں پکڑنی چاہئیں۔ بعض لوگوں کی اپنی بہو بیٹیاں
بھی ہوتی ہیں ان کو یہ بھی سوچنا چاہئے کہ ان کے ساتھ اگر کوئی یہ سلوک کرے گا تو ان کو کیسا
محسوس ہو گا۔
بعض لڑکے جہیز اور جائیداد کے لالچی ہوتے ہیں پھر بعض توفیق سے بڑھ کر مہر
باندھتے ہیں۔ مہر کے متعلق تو میں بیان کر چکا ہوں لیکن جہیز اور جائیداد کی لالچ میں جو لڑکے
شادی کرنا چاہتے ہیں ان کے متعلق میں بتا دیتا ہوں کہ جماعت کو ہر گز ان کی مدد نہیں کرنی
چاہئے۔ ان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے اور کہنا چاہئے تم جاؤ جہاں چاہو بھاگے پھر و جماعت
تمہارے ساتھ مدد کا کوئی سلوک نہیں کرے گی۔ اگر تمہیں اپنی مرضی کی جائیداد چاہئے تو جہاں
مرضی کر لو ۔ احمدی لڑکیوں کو بیچاریوں کو کیوں خراب کیا جائے۔
بعض کہتے ہیں لڑکی خوبصورت ہو ہو اور لمبی ہو اور سمارٹ ہو اور اپنی صورت کبھی آئینہ
میں نہیں دیکھتے۔ بعض کے قد ٹھگنے ہوتے ہیں اور خود سمارٹ نہیں ہوتے لیکن لڑکی ایسی چاہتے
ہیں۔ کبھی کبھی شیشہ بھی دیکھ لیا کریں اور یاد رکھیں کہ بعض دفعہ لڑکی بدصورت بھی ہو اگر
خاوند خوش اخلاق ہو سیرت کی قدر کرنے والا ہو تو میرے علم میں ایسے رشتے ہیں کہ خاوند بیوی
کے حسن خلق پر جان نچھاور کرتے ہیں اور بہت ہی عمدگی کے ساتھ ان کا نباہ ہو تا ہے۔ پس شکل
و صورت کو غیر معمولی اہمیت دینا آپ کیلئے نقصان دہ ہے۔ میں آپ کے فائدہ کی بات کر رہا
ہوں اگر اچھی شکل مل جائے تو بہت بہتر ہے لیکن اگر نہ ملے تو حسن خلق اور دین کو بہر حال ترجیح
دینی چاہئے۔ ورنہ بعض اوقات تو لڑکیاں پھر انتظار میں بیٹھی رہتی ہیں کہ ماں باپ اچھا رشتہ
تلاش کر رہے ہیں۔ ان کا معیار اور ہے اور اس معیار کے رشتے ملتے نہیں ان کو یہاں تک کہ پڑی
پڑی گھروں میں بوڑھیاں ہو جاتی ہیں۔
اور بعض لڑکوں کے متعلق تو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ ان کی نیت گندی ہے، شادی
کی نیت نہیں بلکہ پیسہ کمانے کی نیت ہے۔ لیڈی ڈاکٹریا کسی پروفیشنل لڑکی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شادی وہاں کریں گے جہاں کوئی لیڈی ڈاکٹر ہو یا اس کا کوئی پروفیشن ہو۔ تو کمائی کیلئے انہوں نے
اگر کچھ کرنا ہے تو پھر کمائی کے لئے نو کر رکھ لیں لیکن یہ کہ بیہودگی ہو۔ یہ شادی تو نہیں ہو سکتی
پھر۔ یہ شادی محض فرضی اور ناجائز ہے اور کبھی بھی نہیں نجتی۔ جو کمائی کیلئے شادی کرتے ہیں
پھر کمائی والی عور تیں جو کماتی ہیں وہ ایسا تیسا کرتی ہیں ان کے ساتھ ۔ ذرا سا آپس میں اختلاف
ہو جائے تو وہ کہتی ہیں جاؤ بھاگے پھرو، روٹی ہماری کھاتے ہو اور ہم سے باتیں کرتے ہو۔ تو یہ
صرف حرص کی باتیں ہیں جو بہت ناپسندیدہ ہیں۔
پھر بہت زیادہ تعلیم کو دیکھتے ہیں۔ بعض دفعہ لڑکیاں زیادہ تعلیم یافتہ ہو جاتی ہیں تو اس
سزا میں یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ان کی شادی نہ کروائی جائے کبھی۔ یہ جو کمپلیکس ہے، احساس کمتری
کہ خاوند کی تعلیم تھوڑی ہے اس لئے میں کیا کروں گی، کیا جواب دوں گی لوگوں کو، یہ نہایت
بیہودہ طریق ہے۔ خاوند کی تعلیم اگر تھوڑی بھی ہو ، اخلاق اچھے ہوں اور شکل صورت مناسب
ہو تو زیادہ تعلیمیافتہ لڑکی کو اس کے ساتھ بیاہ دینا چاہئے ۔ ہم نے تو دیکھا ہے کہ بعض دفعہ کم
ل انٹر نیشنل (۷) ۶ /
تعلیمیافتہ مرد کی زیادہ تعلیمیافتہ لڑکی سے شادی کروائی جائے تو زندگی بھر بہت اچھا نباہ ہو تا ہے۔
پس یہ دیکھیں کہ خوش رہتے ہیں کہ نہیں اور ان کی خوشی کا سامان کرنا چاہئے۔
بعض لوگ اپنے ملک یا اپنے شہر سے باہر شادی نہیں کرنا چاہتے کہ بیٹی ہمارے پاس
رہے یہ بھی ایک زبر دستی کی شرط ہے جو مناسب نہیں۔ اگر حضور اکرم ﷺ کی نصائح پر عمل
کیا جائے تو دین کو حتی المقدور ترجیح دینی چاہئے یعنی دین اچھا ہو اور کوئی ایسے نقص نہ ہوں جو بعد
میں ہمیشہ کیلئے دل میں خلش پیدا کریں۔ تو درمیانی صورت حال ہو ، صورت بہت اچھی نہ بھی ہو
تو مناسب ہو ، قابل قبول ہو اور دین اور اخلاق اچھے ہوں تو ایسی شادی اللہ کے فضل سے بہت
کامیاب ہوتی ہے۔
اسی طرح ایک یہ بھی لڑکوں میں رواج چل گیا ہے کہ غیر احمدی لڑکیوں سے شادی
کر لیتے ہیں۔ غیر احمدی لڑکیوں سے شادی کرنے پر ان کو جماعت سے خارج تو نہیں کیا جائے گا
لیکن وہ اپنی اولاد کو جماعت سے خود ہی خارج کر لیتے ہیں کیونکہ غیر احمدی لڑکیاں وہی ماحول کے
بداثرات ساتھ لے کے آتی ہیں اور بچے تربیت کے معاملہ میں باپ سے زیادہ ماں کے محتاج
ہوتے ہیں اور تبھی رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہوتی ہے۔ مگر اگر
ماؤں کا دین غلط ہو تو یہ خیال کریں کہ ان کے پاؤں تلے جنت ہے ، ان کے پاؤں تلے جہنم بھی
ہو سکتی ہے۔ تو دین کو ترجیح دیں باقی چیزوں کو بعد میں پیچھے رکھیں۔ دین بہر حال غالب رہنا
چاہئے۔ اگر اولاد کو اپنا بنائے رکھنا چاہتے ہیں کہ اولاد کی دنیا اور عاقبت دونوں ٹھیک رہیں تو ایسی
بیویاں گھر میں لائیں جو ان کی اچھی تربیت کرنے والی ہوں۔
اب ایک دوچند عمومی نصیحتیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ رشتہ خواہ بیٹی کا پیش
نظر ہو یا بیٹے کا یا کسی اور عزیز کا، ہر صورت میں ماں باپ کی یہ پہلی اور بنیادی ذمہ داری ہے کہ
رشتہ کے مسئلہ کا انتہائی عاجزانہ دعا کے ساتھ آغاز کریں۔ دعاؤں کو رشتہ میں بہت اہمیت ہے اور
دعاؤں کا اثر اولاد پر بہت دور تک پڑتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے پاک نمونہ کو
دیکھیں کہ آپ نے آنحضرت ﷺے کیلئے بہت پہلے ہزاروں سال پہلے سے دعا کی ہوئی تھی اور
آنحضرت علی ہے تو جو تھے وہ بہر حال اللہ کی تقدیر میں بننا ہی تھا لیکن ان دعاؤں کا بھی ضرور دخل
ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلى الله علیہ نے حضرت ابراہیم کا یہ احسان کبھی بھی نہیں بھلایا اور اپنے اوپر
درود میں حضرت ابراہیم پر درود بھی لازم کر دیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی اولاد کیلئے شادی سے پہلے سے دعائیں
کی ہوئی تھیں تو دعاؤں میں ضرور اپنی اولاد کو یا درکھا کریں اور اس کے نتیجہ میں جو رشتے بھی ان
کے ہوں گے وہ بھی اللہ کے فضل سے اچھے ہوں گے۔
بعض لوگ خاندانوں کی ظاہری شان و شوکت کی خاطر شادی کر لیتے ہیں یا محض مال
اور حسن و جمال کی وجہ سے شادی کر لیتے ہیں ایسے گھرانوں کے انتخاب اور پسند کے پیمانے دنیا
کے تابع ہونے کے باعث کبھی درست ثابت نہیں ہوتے۔
نکاح کے وقت جو آیات تلاوت کی جاتی ہیں ان میں قول سدید سے تعلق رکھنے والی
آیت مرکزی نقطہ رکھتی ہے، مرکزی اہمیت کی حامل ہے اور مرکز ہی میں یہ بیان کی گئی ہے۔
قولِ سدید سے یہ مراد نہیں کہ سچ بولا جائے، قول سدید سے مراد یہ ہے کہ بیچ ایسا بولا جائے کہ
اس سے غلط مطلب نکلنے کا کوئی امکان ہی باقی نہ رہے۔ ورنہ بسا اوقات انسان ایک کچی بات کرتا
ہے اور پھر بھی بعض باتوں کو پوشیدہ رکھ لیتا ہے اور کہتا ہے میں نے جھوٹ تو نہیں بولا۔ یہ
باتیں بیان ہی نہیں کیں جو تھیں۔ اگر یہ کہا جائے مثلا کہ میری بیٹی کو مرگی نہیں ہے اور مرگی
اپریل ۶۲۰۰۱ تا ۱۲/ اپریل ۲۰۰۱ء ) 7(
نکلے یہ تو جھوٹ ہے۔ لیکن بعض سمجھتے ہیں یہ کہنا ضروری تو نہیں کہ مرگی ہے اور کہتے ہیں ہم
نے تو سچ بولا ہے۔ لیکن قولِ سدید کا تقاضا ہے کہ کہا جائے کہ مرگی کی تکلیف ہے اور پھر اس کو
سوچنے سمجھنے کے بعد اگر کوئی اس بچی سے شادی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بے شمار دنیا
میں ایسے لوگ ہیں جن کو مرگی کی تکلیفیں ہیں اور ان کے خاوندان سے بہت خوش ہیں، آگے
ان کی اولاد بھی اچھی پیدا ہوئی ہے، تو اس لئے یہ تو نہیں ہو سکتا کہ مرگی والوں کی شادی ہی نہ
ہو، میں نے تو ہزار ہا معاملات دیکھے ہیں جن میں مرگی والی شادی ہوئی اور اچھے نباہ بھی ہوئے
ہیں لیکن پہلے بتانا ضروری ہے۔
ایک شادی کا معاملہ تھا مجھے بتایا گیا کہ اس کی ہونے والی ساس نے اس کو قبول کر لیا۔ وہ
لڑکی بہت ہی حیا والی اور غیرت والی اور قول سدید والی تھی۔ اس نے خود مجھے کہا کہ میری ہونے
والی ساس کو یہ پتہ نہیں ہے کہ مجھے مرگی کی تکلیف رہی ہے اگر چہ اب اللہ کے فضل سے وہ
تکلیف ہٹ بھی چکی ہے لیکن میں ہر گز شادی نہیں کروں گی جب تک آپ پہلے اس کو یہ نہ بتا
دیں کہ اس بچی کو مرگی کی تکلیف رہی ہے۔ جب میں نے بتا دیا تو اس کی ہونے والی ساس نے
بہت خوشی کا اظہار کیا۔ اس نے کہا اللہ کا احسان ہے کہ اتنی نیک فطرت بچی میری بہو بن رہی
ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس کو مرگی سے جس طرح پہلے نجات بخشی ہے آئندہ بھی انشاء اللہ نجات
بخشے گا اور اگر خدانخواستہ کبھی دورہ ہو بھی جائے تو میں اور میرا بیٹا ہر گز اس کو برا نہیں منائیں
گے۔ پس قول سدید کے نتیجہ میں بہت سے فوائد ہوتے ہیں اور کئی خرابیوں سے انسان بچ جاتا
ہے۔
آنحضرت ﷺ نے دین کو جہاں اہمیت دی ہے وہ درست ہے کہ دین کو بہر حال
اہمیت دینی چاہئے مگر کفو کا بھی ساتھ ہی ذکر فرمایا ہے۔ کفو سے بہت سی باتیں مراد ہوتی ہیں۔
یعنی جس طرح قرآن کریم میں سورہ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدُ میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے وَلَمْ يَكُنْ لَهُ
كفوا احد۔ اس کا کفو بھی ہونا چاہئے۔ کوئی نہ کوئی آپس میں ملنے جلنے کیلئے کوئی قدر مشترک
بھی تو ہونی چاہئے۔ اگر کفو نہ ہو تو اس سے رشتے اکثر خراب ہو جاتے ہیں خواہ دین ہو۔ تو رسول
اللہ اللہ نے دین کو اپنی جگہ رکھ کر اسی کو اولیت دینے کے باوجود جب کفو کا فرمایا ہے تو ہر ممکن
کوشش ہونی چاہئے کہ میاں بیوی کا کچھ جوڑ تو ہو اور شکل صورت کا یا خاندان کا یا ماحول کا یار ہن
سہن کی طرز کا آپس میں کوئی جوڑ ہو تاکہ پھر رشتے اچھے قائم ہو سکیں۔
بعض رشتے میرے علم میں ہیں جو آخر ٹوٹ گئے۔ اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ ایک
شخص کی کھانے کی عادت جو تھی وہ بہت ناپسندیدہ تھی اور بیوی کے اندر نفاست پائی جاتی تھی اور
روزانہ جو دیکھتی تھی کہ اس طرح کھانا کھاتا ہے، منہ میں انگوٹھا ڈال دیتے ہیں بعض دفعہ ، تو اس
سے یہ برداشت نہیں ہو تا تھا ہر چیز دوسری ٹھیک تھی۔ تو اس لئے اس کو کفو کہتے ہیں کہ تہذیب
دونوں کے اندر برا بر پائی جائے۔ رہن سہن اٹھنے بیٹھنے کے انداز اچھے ہوں۔ اگر یہ باتیں بھی
دیکھی جائیں تو پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے رشتے بہت کامیاب ہوتے ہیں۔
اب میں بتاتا ہوں کہ ہم نے جو اقدامات کئے ہیں وہ یہ ہیں کہ امراء کو یہ ہدایت کی جاتی
ہے کہ وہ ذیلی تنظیموں خصوصاً انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ سے ضرور مددلیں اور رشتہ ناطہ کے شعبہ
کی فائلیں بنائیں، شادی کے قابل تمام لڑکوں اور لڑکیوں کے مکمل کوائف اکٹھے کریں۔
اگر اپنے طور پر لوگوں کے کوائف بھجوانے کا انتظار کرتے رہیں گے تو اکثر لوگوں میں یہ خرابی
پائی جاتی ہے کہ لڑکوں کے کوائف تو نہیں بھیجتے، وہاں تو اپنی مرضی کرتے ہیں زبر دستی۔ اور
لڑکی کے بھیج دیتے ہیں۔ یعنی لڑکوں کی شادی کرانے کے وہ ذمہ دار اور لڑکیوں کی شادی کرانے
کی جماعت ذمہ دار یہ تو تِلْكَ إِذا قِسْمَةٌ ضیزی یہ تو نا مناسب تقسیم ہے۔ خدا کا خوف کریں
لڑکیوں کے کوائف جہاں بھیجتے ہیں لڑکوں کے بھی کوائف بھیجیں اور دونوں کے متعلق اگر
جماعت بیک وقت غور کرے تو بہت بہتر رشتے تجویز کر سکتی ہے۔ ہاں رشتہ تجویز کرتے وقت
آخری ذمہ داری اسی کی ہوگی جس نے رشتہ قبول کیا یا اس کا انکار کیا۔ جماعت صرف مدد کیلئے
کوائف بھیج دیتی ہے۔ ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ان کوائف کو ضرور منظور کرو۔ منظور یا نا منظور
کرنا آخر آپ کا اپنا کام ہو گا۔ کوائف بھیجنے میں، درست تصدیقات مہیا کرنے میں جماعت کی
ذمہ داری ہے۔
جب کوائف آپ کو میسر آجائیں پھر دعا اور استخارہ کے بعد فیصلہ کریں۔ لیکن استخارہ
کے متعلق یہ غلط فہمی میں دور کرنا چاہتا ہوں کہ استخارہ میں ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے معین خبر ملے اس کو استخبارہ کہا جاتا ہے۔ استخارہ کا مطلب صرف اتنا ہے کہ
خیر طلب کی جائے۔ پس اللہ سے رشتوں میں خیر طلب کی جائے۔ اگر کچھ عرصہ دعاؤں کے بعد
دل کو تسلی نہ ہو اور اللہ تعالیٰ دل کو پھیر دے تو یہی استخارہ کا مقصد ہے۔ اور دعائے خیر کرنے
کے نتیجہ میں دل کو تسلی ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ پھر باقی کوائف دیکھ کر دین اور دنیا اور
باقی کفو و غیرہ دیکھ کر اس میں شادی کا فیصلہ خود کریں۔ جماعت پر اس کی ذمہ داری نہیں ہو گی۔
صرف یہی کافی ہے جماعت کیلئے کہ حالات معلوم کرنے میں، صحیح کو ائف مہیا کرنے میں ہر قسم
کی مدد کرے۔
اب صحیح کوائف کے متعلق اتنا ضروری ہے کہ جماعت سے مدد لی جائے کہ بعض لوگ
جاتے ہیں ربوہ یا قادیان وغیرہ اور جا کے لالچ دیتے ہیں اپنے بیٹے کے متعلق کہ بہت بڑا کاروبار
ہے بہت بڑی آمد ہے اور سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے۔ لیکن باہر جا کر پتہ چلتا ہے کہ کوئی کاروبار
ایسا نہیں ہے اور جماعت سے بھی تعلق یو نہی واجبی ساہی ہو تا ہے تو یہاں آکر پھر وہ بچیاں
خراب ہوتی ہیں اور بہت سخت رشتہ ناطہ کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اور یہ شادیاں اکثر ٹوٹ
جاتی ہیں۔ زیادہ تر ظلم بچیوں پر ہی ہوتا ہے۔ تو ان کے ماں باپ باہر کی لالچ نہ کریں۔ ولایت
بھجوانے کیلئے اگر لڑکے کے کوائف اونچی شان کے بھی ملیں تو جماعت سے پہلے پوچھیں۔ اگر
جماعت ان کو بتادے کہ ہاں یہ لڑکا اچھے اخلاق کا ہے اور مناسب آمد جتنی اس نے بتائی ہے اتنی
ہی ہے تو پھر بے شک اس سے شادی کر دیں اس کی لیکن اپنی بچیوں پر خود ظلم نہ کریں۔
لا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ کا ایک یہ بھی مفہوم ہے کہ اپنے ہاتھوں سے اپنی بچیوں کے
گلوں پر چھریاں نہ پھیریں ساری عمر وہ ترستی اور تڑپتی رہ جاتی ہیں اس لئے بیٹیوں کا معاملہ تو بہت
ہی زیادہ اہم ہے ہمیشہ جماعت سے ان کے کوائف معلوم کر کے لڑکے کی طرف سے جس طرح
پاکستان یا ہندوستان وغیرہ میں لالچ دی جاتی ہے اس کے کوائف معلوم کرلیں، جماعت انشاء اللہ
اس معاملہ میں بہت احتیاط برتتی ہے اور اگر جو بھی جماعت کو الف مہیا کرے، الا ماشاء الله
وہ ہمیشہ ٹھیک ہی ہوتے ہیں، تو اس خصوصی نصیحت کی مجھے اس لئے ضرورت پڑی ہے کہ آجکل
رشتہ ناطہ کا بہت ہنگامہ ہوا ہوا ہے بہت شور ہوا ہے اور میری نصیحت کو غلط سمجھنے کی وجہ سے
میری خواب کا غلط مطلب و نتیجہ نکالنے کی وجہ سے بہت سی خرابیاں مسلسل جاری ہیں۔ لیکن
اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہ جب اس نے مجھے حکم دیا تو کام بھی خود ہی
کروا رہا ہے۔ ایسے حیرت انگیز رشتے خود بخود اچھے ہوتے چلے جارہے ہیں کہ ہمیشہ میر ادل شکر
سے جھک جاتا ہے اللہ کے حضور اور جتنا بھی شکر ادا کروں اتنا ہی کم ہے۔
تو آنحضرت ﷺ الله کی نصیحتوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو
اقتباسات میں نے سنائے ہیں اور خود اس پر جو نصیحتوں کا اضافہ کیا ہے ان کو اچھی طرح پلتے
باندھ لیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پھر انشاء اللہ رشتہ ناطہ کے اکثر مسائل حل ہو جائیں
گے۔ اکثر کہہ سکتا ہوں سارے بہر حال نہیں ہو سکتے۔
۲۰۰۱ تا ۱۲ر اپریل ۲۰۰۵ء