Hadhrat Hakeem Nuruddin Sahib, Khalifatul Masi I
Friday Sermon, 9 March 2001: Hadhrat Hakeem Nuruddin Sahib, Khalifatul Masi I
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت خلیفۃ المسیح الاول مولانا حکیم نور الدین رضی اللہ عنہ کے یومِ وصال کی مناسبت سے آپ کے بلند مقام، اخلاص اور قربانیوں کا تذکرہ فرمایا ہے۔ حضور رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات اور مکاتیب کے حوالوں سے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے بے مثال ایمان، صدق، مالی قربانیوں اور اطاعت کے واقعات بیان کیے۔ خطبہ میں آپ کے قادیان ہجرت کرنے، دعاؤں کے طفیل شفا پانے اور غیر معمولی انکسار و فنائیت کا بھی ذکر کیا گیا۔ آخر پر حضور رحمہ اللہ نے دعا کی اور جماعت کو نصیحت فرمائی کہ وہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے نمونے پر چلتے ہوئے صدیقیت، اطاعت اور جانثاری کی صفات پیدا کریں۔
موضوعات: حضرت خلیفۃ المسیح الاول، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، اطاعت اور صدیقیت، مالی قربانی، ہجرت قادیان
خطبه جمعه
حضرت خلیفة المسیح اول سے اطاعت صدیقیت اور جانثاری کے نمونے سیکھیں
خدا کرے کہ جماعت میں کثرت سے ایسے لوگ پیدا ھوتے رھیں
حضرت اقدس مسیح موعود کی تحریرات کے حوالہ سے حضرت خلیفة المسیح اوّل کے بلند مقام کا تذکرہ
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۹ / مارچ ۲۰۰۱ ۹ / امان ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
حضور ایدہ اللہ نے خطبہ کے آغاز سے قبل فرمایا: صدیقی ہے کیونکہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس دور کا صدیق بنایا تھا۔
جمعتہ المبارک ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء حضرت خلیفتہ اصبح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر شام کی طرف گئے ہوائے تھے، واپس آئے تو راستہ میں
کا دن ہے اور اس دن کی نسبت سے آج جمعہ میں میں حضرت اقدس خلیفتہ المسح الاول کا ذکر خیر آنحضرت ﷺے کے دعوی نبوت کی خبر پہنچی۔ وہیں انہوں نے تسلیم کر لیا۔ حضرت اقدس نے اس
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے الفاظ میں اور خود آپ کے اپنے الفاظ میں جو آپ نے قدر تقریر فرمائی تھی کہ مولانا نور الدین صاحب حکیم الامت ایک جوش اور صدق کے نشہ سے
حضرت مسیح موعود کو مخاطب کر کے فرمائے یہ میں ان دونوں حوالوں سے آج کا خطبہ آپ کی سر شمار ہو کر اٹھے۔ یہ جو واقعہ ذکر کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ پورا واقعہ یہ
ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب سفر سے واپس آئے تو ان کی لونڈی نے از راہ ترحم
نذر کرتا ہوں۔ ان کو مخاطب کر کے کہا کہ اوہو! اس کے دوست کو کیا ہو گیا ہے۔ نعوذ بالله من ذالك
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين –
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضى نَحْبَهُ
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِر . وَمَا بَدَّلُوْا تَبْدِيلاً (سوره الاحزاب آیت ۲۴)
مومنوں میں سے ایسے مرد ہیں جنہوں نے جس بات پر اللہ سے عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھایا۔
پس اُن میں سے وہ بھی ہے جس نے اپنی منت کو پورا کر دیا اور ان میں سے وہ بھی ہے جو ا بھی انتظار کر رہا
ہے اور انہوں نے ہر گز ( اپنے طرز عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
سب سے پہلے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس حضرت خلیفتہ
المسح الاولٹ کے مقام کے بارہ میں پڑھ کر سناتا ہوں۔ یہ نشان آسمانی صفحہ ۴۶ پر درج ہے۔ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
چه خوش بودے اگر ہر یک زامت تور دیں کو دے
ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقین کیودے
نشان آسمانی صفحه (۴۶)
کیا ہی اچھا ہو اگر اُمت میں سے ہر ایک نورالدین بن جائے اور ضرور ایساہی ہو اگر ہر ایک دل
اسی طرح جس طرح نور الدین کا دل یقین سے پُر تھا، یقین سے پُر ہو جاوے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
اب وقت ہے کہ تمہارے ایمان مضبوط ہوں اور کوئی زلزلہ اور آندھی تمہیں ہلانہ سکے۔
بعض تم میں سے ایسے بھی صادق ہیں جنہوں نے کسی نشان کی اپنے لئے ضرورت نہیں سمجھی گو
خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کو سینکڑوں نشان دکھا دیئے۔ لیکن اگر ایک بھی نشان نہ ہو تا تب بھی
مجھے صادق یقین کرتے اور میرے ساتھ تھے۔ چنانچہ مولوی نور الدین صاحب کسی نشان کے طالب
نہ ہوئے۔ انہوں نے سنتے ہی آنا کہہ دیا اور فاروقی ہو کر صدیقی عمل کر لیا ۔
حضرت خلیفتہ المسیح الاول حضرت عمر فاروق کی اولاد میں سے تھے تو آپ کی دو نسبتیں ہیں
ایک نسبت فاروقی بھی ہے جس کا آپ خود بھی بڑے محبت اور پیار سے ذکر کرتے ہیں اور ایک نسبت
آنحضرت ﷺ کے ذکر میں یہ کہا کہ اس بے چارے کو کیا ہو گیا ہے یعنی اس کے دماغ پر اثر ہو گیا .
ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق نے پوچھا کہ کیا ہو گیا ہے میرے دوست کو۔ اس نے بتایا کہ اس نے تو
نبوت کا دعویٰ کر دیا ہے۔ اس پر حضرت ابو بکر صدیق سیدھا حضرت رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں
حاضر ہوئے اور پوچھا کہ کیا یہ بات سچ ہے۔ آپ نے فرمایا : ابو بکر میری بات تو سن لو میں تمہیں دلیل
دے کے سمجھا دیتا ہوں کہ جو کچھ میں نے کہا ہے وہ بیچ ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق نے اصرار کیا ہر گز
نہیں، میں کوئی دلیل سننے کے لئے تیار نہیں۔ آخر آنحضرت ﷺ نے فرمایا: ہاں ابو بکر یہ سچ ہے۔ اسی
وقت آپ نے اپنا ہا تھ حضرت رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آگے بڑھا دیا اور کہا اگر آپ نے یہ
دعوی کیا ہے تو آپ بچے ہیں۔ یہ منہ ایسا نہیں جو کبھی جھوٹ بولے۔ پس یہ وہ واقعہ ہے جس کی طرف
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اشارہ فرمایا ہے۔
ابھی حضرت اقدس نے اس قدر تقریر فرمائی تھی کہ مولوی نور الدین صاحب ایک جوش
اور صدق کے نشہ سے سر شار ہو کر اٹھے اور کہا کہ میں اس وقت حاضر ہوں کہ حضرت عمر رضی اللہ
تعالٰی عنہ نے بھی رسول اللہ ﷺ کے حضور رَضِيْتُ باللهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیاً کہہ کر اقرار کیا
تھا۔ اب میں اس وقت صادق امام مسیح موعود اور مہدی معہود کے حضور وہی اقرار کرتا ہوں کہ مجھے
کبھی ذرا بھی شک اور و ہم حضور کے متعلق نہیں گزرا اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے ہم جانتے ہیں کہ بہت
سے اسباب ایسے ہیں جن کا ہمیں علم نہیں ہے۔ اور میں نے ہمیشہ اس کو آداب نبوت کے خلاف سمجھا
ہے کہ کبھی کوئی سوال اس قسم کا کروں۔ میں آپ کے حضور اقرار کرتا ہوں کہ رَضِيْنَا بِاللَّهِ رَبًّا وَّبِكَ
مَسيّحًا ومَهْدِيَّا (الحكم جلد نمبر ۶ نمبر ۴۲ صفحه ۱-۲- ۲۴ نومبر ۱۹۰۳ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کے متعلق فرماتے ہیں:-
”میرے محبین " یعنی باقی محبتوں کا بھی جو آپ سے محبت کرتے تھے ذکر کر کے فرماتے ہیں:
رو " میرے محسین سب کے سب متقی ہیں لیکن ان میں سے بصیرت میں زیادہ قومی، علم میں حصہ کثیر رکھنے
والا، رفق اور حلم میں افضل، ایمان اور اطاعت میں اکمل۔ محبت، معرفت، خشیت، یقین اور ثبات
( قدم) میں زیادہ مضبوط ایک مرد مبارک، کریم، متقی، عالم، صالح، اور فقیہ و محدث، جلیل القدر، حکیم
حاذق عظيم الشان، حاج الحرمين، حافظ قرآن، قوم کے لحاظ سے قریشی اور نسب کے لحاظ سے
فاروقی جس کا اسم گرامی مولوی حکیم نور الدین بھیروی ہے۔ اللہ دنیا اور دین میں اسے اس کا ثواب عطاء
فرمائے۔ وہ ان ابتدائی لوگوں میں سے ہے جنہوں نے صدق و صفا، محبت و اخلاص اور وفا سے میری
اپریل ۱۲۰۰ تا۱۹ار اپریل ۲۰۰۵ء ) 5(
بیعت کی۔ وہ ایسا شخص ہے جو انقطاع، ایثار اور خدمات دین میں حیران کن مقام رکھتا ہے۔ اس نے
اعلائے کلمہ اسلام کیلئے کئی طریق سے مال کثیر خرچ کیا ہے۔ میں نے اسے ایسے مخلصین میں سے پایا ہے
جو اللہ سبحانہ کی رضا کو تمام رضاؤں پر اور بیویوں، بیٹیوں اور بیٹوں پر ترجیح دیتا ہے۔ میں نے اسے ایسے
لوگوں میں سے پایا ہے جو اللہ تعالیٰ کی مرضات کی تلاش میں رہتے ہیں اور اپنے اموال اور اپنے نفوس کو
خرچ کر کے اس کی رضا اور رضوان کے لئے کوشاں ہیں اور ہر حال میں شکر گزاری کی زندگی بسر
کرتے ہیں۔
شخص رقیق القلب، پاکیزہ طبع، حلیم و کریم، نیکیوں کا جامع، جسم اور اس کی لذات سے
بکثرت منقطع ہونے والا ، نیکیوں اور حسنات کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ وہ پسند کرتا ہے کہ
رسول اللہ ﷺ کے دین کی سر بلندی کے لئے وہ اپنا خون پانی کی طرح بہائے اور اس کی تمنا ہے کہ
حضرت خاتم النبیین ﷺ کی راہ کی تائید میں اس کی جان قربان ہو۔ اور تمرُّد اختیار کرنے والوں
کے فتنہ کو جڑ سے اکھاڑنے میں وہ ہر نیکی کے کرنے اور ہر سمندر میں غوطہ زن ہونے کے لئے تیار
ہے۔
میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایسا صادق صدیق عطا کیا ہے جو فاضل،
جلیل القدر ( بہادری میں) شیر، باریک بین، گہری فکر والدہ اور خدا کی راہ کا مجاہد اور خدا کی خاطر کمال
اخلاص سے ایسا محبت کرنے والا ہے کہ جس سے کوئی محبت کرنے والا سبقت نہیں لے جا سکا۔“
(حمامة البشرى روحانی خزائن جلد ۷۔ صفحات ۱۸۰-۱۸۱)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
” میرے مخلص دوست لکهی رفیق اخویم حضرت مولوی حکیم نوردین صاحب فانی فی ابتغاء
مرضات ربانی ملازم و معالج ریاست جموں نے ایک عنایت نامہ ۷ جنوری ۱۸۹۲ء اس عاجز کی طرف
بھیجا ہے۔۔ حضرت مولوی صاحب کے محبت نامہ موصوفہ کے چند فقرے لکھتا ہوں۔ غور
سے پڑھنا چاہئے تا معلوم ہو کہ کہاں تک رحمانی فضل سے ان کو انشراح صدر و صدق قدم و یقین کامل
عطا کیا گیا ہے۔ وہ فقرات یہ ہیں“۔
حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کو حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ تعالی عنہ ہمیشہ
پیار سے مرزا جی کہا کرتے تھے ۔ عام کوئی شخص کہے تو بے ادبی کا فقرہ بنتا ہے لیکن حد سے بڑھے
ہوئے پیار کے نتیجہ میں آپ ہمیشہ 'مرزاجی کہہ کے مخاطب کیا کرتے تھے۔ عالی جناب مرزا جی ! مجھے
اپنے قدموں میں جگہ دو۔ اللہ کی رضا مندی چاہتا ہوں اور جس طرح وہ راضی ہو سکے تیار ہوں۔ اگر
آپ کے مشن کو انسانی خون کی آبپاشی ضرور ہے تو یہ تابکار (مگر محبت انسان) چاہتا ہے کہ اس کام میں
کام آوے۔ تمَّ كَلامُه جزاه الله
حضرت مولوی صاحب جو انکسار اور ادب اور ایثار مال و عزت اور جانفشانی میں فانی ہیں وہ
خود نہیں بولتے بلکہ ان کی روح بول رہی ہے۔ در حقیقت ہم اسی وقت بچے بندے ٹھہر سکتے ہیں کہ
جو خداوند منعم نے ہمیں دیا ہم اس کو واپس دینے کیلئے تیار ہو جائیں۔ ہماری جان اس کی امانت ہے اور وہ
فرماتا ہے کہ تُؤدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلى أَهْلِهَا " کہ جس امانت کا کوئی اہل ہو اس کو اسی طرح سپرد کر دو۔
(آسمانی فیصله ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۰۳۳۸)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
اس جگہ میں اس بات کے اظہار اور اس کے شکر ادا کرنے کے بغیر نہیں رہ سکتا کہ خدا تعالیٰ
کے فضل و کرم نے مجھے اکیلا نہیں چھوڑا۔ میرے ساتھ تعلق اخوت پکڑنے والے اور اس سلسلہ میں
داخل ہونے والے جس کو خدا تعالٰی نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے محبت اور اخلاص کے رنگ سے ایک
عجیب طرز پر رنگین ہیں۔ نہ میں نے اپنی محنت سے بلکہ خدا تعالیٰ نے اپنے خاص احسان سے یہ صدق
سے بھری ہوئی روحیں مجھے عطا کی ہیں۔ سب سے پہلے میں اپنے ایک روحانی بھائی کا ذکر کرنے کیلئے
دل میں جوش پاتا ہوں جن کا نام ان کے نور اخلاص کی طرح نور دین ہے ۔ میں ان کی بعض دینی
خدمتوں کو جو اپنے مال حلال کے خرچ سے اعلائے کلمہ اسلام کے لئے وہ کر رہے ہیں ہمیشہ حسرت کی
نظر سے دیکھتا ہوں کہ کاش وہ خدمتیں مجھ سے بھی ادا ہو سکتیں“۔
اب اس سے بڑا خراج تحسین حضرت خلیفتہ المسیح الاول کو دیا ہی نہیں جاسکتا۔ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام جن کا سب کچھ خدا کی راہ میں قربان ہو چکا تھا ایک ذرہ بھی آپ نے اپنے لئے نہیں
چھوڑا سب کچھ اس کے لئے ہو گئے وہ حضرت خلیفتہ المسیح اول کے متعلق کہتے ہیں: "میں ہمیشہ حسرت
کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ کاش وہ خدمتیں مجھ سے بھی ادا ہو سکتیں۔ ان کے دل میں جو تائید دین کے
لئے جوش بھرا ہے اس کے تصور سے قدرت الہی کا نقشہ میری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے کہ وہ کیسے
اپنے بندوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ وہ اپنے تمام مال اور تمام زور اور تمام اسباب و مقدرت کے
ساتھ جو ان کو میسر ہیں ہر وقت اللہ رسول کی اطاعت کیلئے مستعد کھڑے ہیں۔ اور میں تجربہ سے نہ
صرف محسن ظن سے یہ علم صحیح واقعی رکھتا ہوں کہ انہیں میری راہ میں مال کیا بلکہ جان اور عزت تک
دریغ نہیں۔ اور اگر میں اجازت دیتا تو وہ سب کچھ اس راہ میں فدا کر کے اپنی روحانی رفاقت کی طرح
جسمانی رفاقت اور ہر دم صحبت میں رہنے کا حق ادا کرتے“۔ چنانچہ بالآخر یہی ہوا۔
ان کے بعض مخطوط کی چند سطریں بغرض نمونہ ناظرین کو دکھلاتا ہوں تا انہیں معلوم ہو
کہ میرے پیارے بھائی مولوی حکیم نور الدین بھیروی معالج ریاست جموں نے محبت اور اخلاص کے
مراتب میں کہاں تک ترقی کی ہے اور وہ سطریں یہ ہیں:۔
مولانا مر شد نا امامنا السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ عالی جناب میری دعا یہ ہے کہ ہر
وقت حضور کی جناب میں حاضر رہوں اور امام زمان سے جس مطلب کے واسطے وہ مجدد کیا گیا وہ مطالب
حاصل کروں۔ اگر اجازت ہو تو میں نوکری سے استعفیٰ دیدوں اور دن رات خدمت عالی میں پڑا
رہوں۔ یا اگر حکم ہو تو اس تعلق کو چھوڑ کر دنیا میں پھروں اور لوگوں کو دین حق کی طرف بلاؤں اور اسی
راہ میں جان دوں ۔ میں آپ کی راہ میں قربان ہوں۔ میراجو کچھ ہے میرا نہیں آپ کا ہے۔ حضرت
پیرو مرشد میں کمال راستی سے عرض کرتا ہوں کہ میر اسارا مال و دولت اگر دینی اشاعت میں خرچ ہو
جائے تو میں مراد کو پہنچ گیا۔ اگر خریدار براہین کے توقف طبع کتابت سے مضطرب ہوں“۔ یعنی بعض
لوگوں نے براہین احمدیہ کی اشاعت کے وقت یہ اظہار کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے جتنی جلدیں شائع کرنی تھیں اتنی نہیں کیں اور جو کچھ روپیہ وصول کیا وہ اس سے زیادہ تھا جو
طباعت پر خرچ ہوا تو اس قسم کے ہدفلنوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں. اگر منظور ہو تو یہ
سعادت ہے۔ میر انشاء ہے کہ براہین کے طبع کا تمام خرچ میرے پر ڈال دیا جائے پھر جو کچھ قیمت
وصول ہو وہ روپیہ آپ کی ضروریات میں خرچ ہو۔ مجھے آپ سے نسبت فاروقی ہے اور سب کچھ اس
راہ میں فدا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ دعا فرمادیں کہ میری موت صدیقوں کی موت ہو"۔
دو مولوی صاحب ممدوح کا صدق اور ہمت اور ان کی غمخواری اور جاشاری جیسے ان کے قال
سے ظاہر ہے اس سے بڑھ کر ان کے حال سے ان کی مخلصانہ خدمتوں سے ظاہر ہو رہا ہے“۔ بعض
لوگوں کو پوری زبان نہیں آتی، قال سے مراد یہ ہے کہ جو کہتے تھے۔ اس کو قال کہتے ہیں۔ اور حال سے
مراد یہ ہے جو کرتے تھے۔ تو جیسا کہ ان کے قول سے یہ سب کچھ ثابت ہے ویسا ہی ان کے عمل سے
بھی یہ سب کچھ ثابت ہے۔ رو وہ محبت اور اخلاص کے جذبہ کاملہ سے چاہتے ہیں کہ سب کچھ یہاں تک
کہ اپنے عیال کی زندگی بسر کرنے کی ضروری چیزیں بھی اسی راہ میں فدا کر دیں۔ ان کی روح محبت کے
جوش اور مستی سے ان کی طاقت سے زیادہ قدم بڑھانے کی تعلیم دے رہی ہے اور ہر دم اور ہر آن
خدمت میں لگے ہوئے ہیں (فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷۳۵)
اسی جگہ حاشیہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
حضرت مولوی صاحب علوم فقہ اور حدیث اور تفسیر میں اعلیٰ درجہ کے معلومات رکھتے
ہیں۔ فلسفہ اور طبعی قدیم اور جدید پر نہایت عمدہ نظر ہے۔ فن طبابت میں ایک حاذق طبیب ہیں ہر
ایک فن کی کتابیں بلاد مصر و عرب و شام و یورپ سے منگوا کر ایک نادر کتب خانہ تیار کیا ہے اور جیسے اور
۲۰۰ تا۱۹ار اپریل ۲۰۰۵ء
علوم میں فاضل جلیل ہیں مناظرات دینیہ میں بھی نہایت درجہ نظر وسیع رکھتے ہیں۔ بہت ہی عمدہ
کتابوں کے مؤلف ہیں۔ حال ہی میں کتاب ” تصدیق براہین احمدیہ “ بھی حضرت ممدوح نے ہی تالیف
فرمائی ہے جو ہر ایک محققانہ طبیعت کے آدمی کی نگاہ میں جواہرات سے بھی زیادہ بیش قیمت ہے“۔
رساله نشان آسمانی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام چند مخلص دوستوں کے خطوط کے
ذکر میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے ایک خط کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: " خلاصہ خط اخویم
حضرت مولوی حکیم نور الدین مسلمہ اللہ تعالی معالج ریاست جموں نحمدہ ونصلی علی رسوله
الكريم مع التسليم اما بعد - ایک خاکسار بلکہ بالکل نابکار اور خاکساری کے ساتھ نہایت ہی
شر مسار بحضور حضرت مسیح الزمان عرض پرداز ہے اس خادم با اخلاص اور دلی مرید کا جو کچھ ہے تمام
آپ ہی کا ہے زن و فرزند و روپیہ آبرو و جان۔ یعنی ایک انسان کو اپنے بیوی بچے اور آبرو و جان پیاری
ہوتی ہے۔ حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے یہ عرض کیا کہ یہ سب کچھ آپ ہی کا ہے۔
" جیبی فی اللہ مولوی حکیم نور الدین صاحب بھیروی۔ مولوی صاحب ممدوح کا حال کسی قدر
رسالہ فتح اسلام میں لکھ آیا ہوں لیکن ان کی تازہ ہمدردیوں نے پھر مجھے اس وقت ذکر کرنے کا موقع
دیا ہے۔ ان کے مال سے جس قدر مجھے مدد پہنچی ہے میں کوئی ایسی نظیر نہیں دیکھتا جو اس کے مقابل پر
بیان کر سکوں۔ میں نے ان کو طبعی طور پر اور نہایت انشراح صدر سے دینی خدمتوں میں جان نثار
پایا۔ اگرچہ ان کی روز مرہ زندگی اسی راہ میں وقف ہے کہ وہ ہریک پہلو سے اسلام اور مسلمانوں کے بچے
خادم ہیں مگر سلسلہ کے ناصرین میں سے وہ اول درجہ کے نکلے۔ مولوی صاحب موصوف اگرچہ اپنی
فیاضی کی وجہ سے اس مصرعہ کے مصداق ہیں کہ قرار در کف آزاد گاں نہ گیر د مال، لیکن پھر بھی انہوں
نے بارہ سو روپیہ نقد متفرق حاجتوں کے وقت اس سلسلہ کی تائید میں دیا"۔
اب آپ لوگ حیران ہوں گے بارہ سو روپیہ ۔ مگر بارہ سو روپیہ اُس زمانہ میں آج کل کے
کروڑ سے بھی بڑھ کر ہے۔ آہستہ آہستہ جماعت کو اللہ تعالٰی نے بہت ہی قربانیوں کی توفیق عطا فرمائی
ہے اور توفیق بڑھاتا چلا جارہا ہے۔ کسی زمانہ میں چند پیسے خدمت دین میں خرچ کئے جاتے تھے تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کے بھی نام لکھتے تھے اور اور اب ایک ایک کروڑ دینے والے بھی موجود
ہیں تو ان کے لئے کوئی فخر کی نہیں ہاں انکسار کی ضرورت ہے اور شکر کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
ان پاکیزہ لوگوں کی نسل میں ان کو بھی پاکیزگی عطا فرمائی اور جس طرح وہ مال کی محبت سے خالی ہوئے
تھے یہ آج کل کے لوگ بھی مال کی محبت سے خالی ہوئے۔ مگر جو چند آنے کی اس وقت قیمت تھی وہ
آج لاکھوں کی بھی قیمت نہیں اور حضرت خلیفتہ المسیح الاول مکا جس پیار سے بارہ سو روپیہ کا ذکر کیا گیا
ہے آج اگر کوئی بارہ کروڑ بھی دے تو اس کی برابری کو نہیں پہنچتا۔
اور آگے پھر دیکھئے اور اب میں روپے ماہواری دینا اپنے نفس پر واجب کر دیا ہے اب
دیکھیں کتنے ہیں جو لاکھوں روپے ماہانہ دیتے ہیں تو ہیں روپے ماہواری دیتا اپنے نفس پر واجب کر دیا
ہے اور ان کے سوا اور بھی ان کی مالی خدمات ہیں جو طرح طرح کے رنگوں میں ان کا سلسلہ جاری
ہے۔ میں یقینا دیکھتا ہوں کہ جب تک وہ نسبت پیدا نہ ہو جو محبت کو (یعنی محبت کرنے والے کو اپنے
محبوب سے ہوتی ہے تب تک ایسا ایسا انشراح صدر کسی میں پیدا نہیں ہو سکتا۔ ان کو خدا تعالٰی نے اپنے قومی
ہاتھ سے اپنی طرف کھینچ لیا ہے اور طاقت بالا نے خارق عادت اثر ان پر کیا ہے یعنی روز مرہ کی باتوں
سے ہٹ کر اگر کوئی غیر معمولی اثر ہو تو اس کو خارق عادت کہتے ہیں۔ ”انہوں نے ایسے وقت میں
بلا تردد مجھے قبول کیا کہ جب ہر طرف سے تکفیر کی صدائیں بلند ہونے کو تھیں اور بہتروں نے باوجود
بیعت کے عہد بیعت فتح کر دیا تھا اور بہتیرے ست اور متذبذب ہو گئے تھے۔ تب سب سے پہلے
مولوی صاحب ممدوح کا ہی خط اس عاجز کے اس دعوئی کی تصدیق میں کہ میں ہی مسیح موعود
ہوں قادیان میں میرے پاس پہنچا جس میں یہ فقرات درج تھے آمَنَّا وَصَدَّقْنَا فَاكْتُبْنَا مَعَ
الشَّاهِدِينَ مولوی صاحب نے وہ صدق قدم دکھلایا جو مولوی صاحب کی عظمت ایمان پر
ایک محکم دلیل ہے۔ دل میں از بس آرزو ہے کہ اور لوگ بھی مولوی صاحب کے نمونہ پر چلیں۔
مولوی صاحب پہلے راستبازوں کا ایک نمونہ ہیں جزاهم الله خير الجزاء وَأَحْسَنَ إِلَيْهِمْ فِي
الدُّنْيَا وَالْعُقْبى. (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۲۰-۵۲۲)
ایک اور چھوٹی سی تحریر ہے الحکم جلد نمبر 4 بتاریخ ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء ۔ " حضرت مولوی
نورالدین صاحب کی طبیعت کل ناساز تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں آپ بیمار
ہو گئے تھے۔ فرمایا: میں نے دعا کی کہ بدوں دوا کے شفادے کہ اللہ تعالیٰ! ان کو کسی دوا کی ضرورت نہ
پڑے تو پھر اذن ہوا کہ ہم نے شفادی اور شفا ہو گئی 66 پھر اللہ تعالی کی طرف سے حکم ہوا کہ ہم نے
شفا شفادیدی دیدی اور بعینہ اس کے مطابق بغیر کسی دوا کے حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شفا
ہو ہو گئی۔
اسی طرح یہ عبارت بھی ہے۔ ور حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب کی طبیعت بہت
علیل رہی چنانچہ اسی وجہ سے آپ کو درس قرآن ملتوی رکھنا پڑا۔ آپ کی طبیعت کی ناسازی دیکھ کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کی صحت کیلئے کثرت سے دعا شروع کی تو ہر جنوری ۱۹۰۵ء کو
آپ نے تشریف لا کر فرمایا: "میں دعا کر رہا تھا کہ یہ الہام ہوا: إِنْ كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ
عَبْدِنَا فَأْتُوا بِشِفَاءٍ مِنْ مِثْلِه، کہ اگر تمہیں شک ہے اس پر جو ہم نے اپنے بندہ پر اتارا ہے تو اس جیسی
شفا تو لا کر دکھاؤ جس طرح حکیم نور الدین رضی اللہ تعالٰی عنہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا
سے ہوئی۔
آگے ترجمہ خود لکھتے ہیں ” یعنی جو کچھ ہم نے اپنے بندہ پر نازل کیا ہے اگر تمہیں اس میں کچھ
شک ہو تو اس شفا کی مثل کوئی شفا پیش کرو“۔
پھر مولانا عبد الکریم صاحب کی ایک تحریر ہے : "حضرت حکیم مولوی نورالدین
صاحب نے بھیرہ میں ایک عظیم الشان مکان بنوایا تھا۔ ابھی پورے طور پر وہ مکان تیار نہ ہوا
تھا۔ جاڑے کا موسم تھا۔ مولوی صاحب چلتی ہوئی ملاقات کو آئے تھے۔ یہ چلتی ہوئی ملاقات بھی
ایک اچھا محاورہ ہے کہ چلتے چلتے ملاقات کی غرض سے آئے تھے کہ سلام کرلوں۔ ”مولوی صاحب
چلتی ہوئی ملاقات کو آئے تھے۔ (۲/ اپریل ۱۸۹۳ء کی) رات کو حضرت امام علیہ السلام کو وحی ہوئی کہ
مولوی صاحب کو ہجرت کرنی چاہئے۔ چنانچہ صبح مولوی صاحب کو سنایا کہ ہجرت کرو اور وطن نہ جاؤ۔
یہ صدیق کا فرزند کوئی چگونگی درمیان میں نہ لایا۔ چگونگی کہ تو کیا کہتا ہے۔ یہ سوال نہیں اٹھایا حضرت
خلیفہ المسیح الاول نے ۔ "یہ صدیق کا کا فرزند کوئی چگونگی درمیان میں نہ لایا۔ مکان خراب ہو گیا مگر مگر یہ یہ مردِ
خدا نہیں گیا۔
(خطبه حضرت مولوی عبدالکریم صاحب الحکم حدل ۲ نمبر ۰.۳۲ ۱/دسمبر ۱۹۰۲ء)
حاشیہ میں درج ہے۔ اس وحی کا ذکر حضرت خلیفتہ اصبح اول رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنی
سوانح حیات میں جو اکبر شاہ صاحب نجیب آبادی کو لکھوائی یوں فرمایا:
مولوی عبد الکریم صاحب سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ مجھ کو نور الدین
کے متعلق الہام ہوا ہے اور وہ شعر حریری میں موجود ہے لَا تَصْبُونَ إِلَى الْوَطَنِ فِيهِ تُهَانٌ وَ
تفتحن۔ (مرقاة اليقين في حياة نورالدين) تو وطن کی طرف ہر گز رخ نہ کرنا۔ اس میں تیری
اہانت ہو گی اور تجھے تکلیف اٹھانی پڑے گی۔
یہ جو واقعہ ہے اس کے متعلق میں یہ وضاحت کردوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے ارشاد پر حضرت خلیفہ ا المسیح اصبح الاول بلا تردد قادیان میں ٹھہر گئے ۔ ۔ جو جوڑا پہنا ہوا تھا ، جو
کپڑے ایک دو ساتھ تھے اس کے ساتھ ہی آپ نے وہاں قیام کیا اور پھر کبھی مڑ کے بھیرہ کی طرف
دیکھا تک نہیں۔ اور بھیرہ کی جو ساری جائیداد تھی جو بہت قیمتی جائیداد تھی اسے ہمیشہ کے لئے بالکل
بھلا دیا۔
پس حضرت علیہ الی الاول کا واطاعت کا مقام ہے وہ بالکل غیر معمولی ہے۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال پر حضرت خلیفۃ المسیح اول کو لوگ اس طرح دیکھتے تھے ۔ بعض
اپریل ۲۰۰۱ تا ۱۹ / اپریل ۲۰۰۱ء : ) 7(
پٹھان جو دور سے آتے تھے کہ جوتیوں میں ایک شخص بیٹھا ہوا ہے۔ کبھی کوشش کر کے آگے بڑھ کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں میں خود نہیں بیٹھتے تھے جب تک حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام یاد نہیں فرما لیا کرتے تھے ۔ تو ایک پٹھان اسی طرح حضرت خلیفہ اصحیح اول کا تصور
باندھے ہوئے کہ ایک بوڑھا جو تیوں میں بیٹھے رہنے والا ہے جب (حضرت مسیح موعود کے ) وصال
کے بعد قادیان آیا اور دیکھا کہ حضرت خلیفہ اصحیح اول کی بیعت ہو رہی ہے تو اس نے فوراً یہ فقرہ
بے تکلفی سے کہا کہ او ہو یہ تو جوتیوں سے خلافت لے گیا۔ حقیقت یہی ہے کہ خلافت جو تیوں ہی سے
ملا کرتی ہے۔ اگر انسان جان شمار ہو اور قربانی کا جذبہ رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو توفیق عطا فرمادیتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مارچ ۱۸۹۳ء کو ر دیا میں دیکھا کہ "نور الدین کو دو
گلاس دودھ کے پلائے۔ ایک ہم نے خود دیا اور دوسرا اس نے مانگ کر لیا اور کہا کہ سرد ہے۔ پھر دودھ
کی ندی بن گئی اور ہم اس میں نبات کی ڈلی ہلاتے جاتے ہیں“۔
(جیبی بیاض حضرت خلیفة المسيح (اول)
اسی طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی ایک رؤیا بیان کرتے ہوئے
تحریر کرتے ہیں:
,, چند روز ہوئے میں نے اس قرضہ کے تردد میں خواب میں دیکھا تھا کہ میں ایک نشیب
گڑھے میں کھڑا ہوں اور اوپر چڑھنا چاہتا ہوں مگر ہاتھ نہیں پہنچتا۔ اتنے میں ایک بندہ خدا آیا۔ اس نے
اوپر سے میری طرف ہاتھ لمبا کیا اور میں اس کے ہاتھ کو پکڑ کر اوپر کو چڑھ گیا اور میں نے چڑھتے
ہوئے کہا کہ خدا تجھے اس خدمت کا بدلہ دیوے۔ آج آپ کا خط پڑھنے کے ساتھ میرے دل میں پختہ
طور پر یہ جم گیا ۔ یہ اسی دن صبح حضرت خلیفتہ المسیح اول کا خط حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
پہنچا۔ ”آج آپ کا خط پڑھنے کے ساتھ میرے دل میں پختہ طور پر یہ جم گیا کہ وہ ہاتھ پکڑنے والا جس
سے رفع تر ڈر ہوا آپ ہی ہیں۔ کیونکہ جیسا کہ میں نے خواب میں ہاتھ پکڑنے والے کے لئے دعا کی
ایسهای به رقت قلب خط کے پڑھنے سے آپ کے لئے منہ سے دلی دعا نکل گئی۔ مُسْتَجَابٌ إِنْشَاءَ اللهُ
تعالی اورمیں اللہ کے فضل سے یقین رکھتا ہوں کہ یہ دعا مقبول ہو گئی۔
(مکتوب مئی ۱۸۸۷اور ء بنام حضرت خلیفتہ ا صحیح اول۔ مکتوبات جلد پنجم نمبر ۲ صفحه ۲۷)
پس حضرت خلیفہ ا صبح اول سے اطاعت، صدیقیت اور جان نثاری کے سبق سیکھیں اور خدا
کرنے جماعت میں بکثرت آپ کے نمونے کے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو چندہ بھی اسی طرح دیں، اسی
عشق سے ، اسی فنا کے جذبہ کے ساتھ اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں اور یہ
صدیقیت ہمیشہ جماعت میں جاری وساری رہے۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔
0000 00 .....……0000