Greed and Temptation

Friday Sermon, 23 March 2001: Greed and Temptation

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الفلق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی روشنی میں حسد، کینہ، بغض اور تکبر کے نقصانات اور ان سے بچنے کی تدابیر بیان فرمائیں۔ انہوں نے حسد اور رشک کے فرق کو واضح کرتے ہوئے نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ نیز، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں باریک اخلاقی برائیوں کی اصلاح، تزکیۂ نفس، درگزر اور باہمی محبت کے قیام کی نصیحت فرمائی۔

موضوعات: سورۃ الفلق، حسد اور بغض، رشک اور نیکیوں میں سبقت، تزکیۂ نفس، عفو و درگزر

خطبه جمعه
سے بچو کیونکه یقیناً حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ھے جیسے آگ ایندھن کو
حسد سے ھی دنیا کے دل جیتے جا سکتے ھیں۔ اس جماعت کا فرض هے که اخلاق کے ساتھ دلوں پر حکومت کرنے
اخلاق
احمدیوں کو ایک دوسرے کے اخلاق کی عمرانی اس طرح کرنی چاہئے کہ جیسے انسان شیشہ دیکھتا ہے تو وہ اسے اس
داغ دکھا دیتا ہے مگر اس طریق پر کہ اس کو غصہ نہیں آتا اور وہ دوسرے کو اس کے عیوب نہیں دکھاتا
کے
متعلق قرآن مجید، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیه السلام کے حوالہ سے جماعت کو نصائح)
حسد کے
مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۳ مارچ ۲۰۰۱ء بمطابق ۲۳ / امان ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
اس سورۃ کی تلاوت کے بعد اور اس کی مختصر تشریح کے بعد اب میں حسد وغیرہ کے متعلق
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
قل اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ . مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ . وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ. وَمِنْ شَرِ
التقفتِ فِي الْعُقَدِ . وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ) (سورة الفلق)
تو کہہ دے کہ میں (چیزوں کو پھاڑ کر (نئی چیز ) پیدا کرنے والے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔
اُس کے شر سے جو اس نے پیدا کیا۔ اور اند خیرا کرنے والے کے شر سے جب وہ چھا چکا ہو۔ اور گر ہوں
میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔ اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
یہ سورۃ الفلق کی تلاوت میں نے کی ہے۔ اس سورۃ میں یہ جو فرمایا گیا ہے کہ ان چیزوں کے شر
سے جو تو نے پیدا کی ہیں۔ سب سے پہلے اس بات پر غور ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تو کوئی شر
نہیں پیدا کیا۔ پھر ان کے شرسے کیسے پناہ مانگتے ہیں جو خدا نے پیدا فرمائی ہیں۔ در حقیقت اللہ تعالی نے
ہر چیز بھلائی کے لئے پیدا کی ہے اور اس کے فقدان کا نام شر ہے جیسے سایہ اپنی ذات میں کوئی حقیقت
نہیں ہے ہاں جب روشنی اور انسان کے سائے کے درمیان میں انسان کا عکم کھڑا ہو جاتا ہے تو روشنی
کے فقدان کا نام شر ہے جیسے اس سائے کا نام شر ہوتا ہے۔ پس اللہ تعالی نے تو ہر چیز بنی نوع انسان کی
بھلائی کے لئے پیدا فرمائی ہے۔ شر اس بھلائی سے فائدہ نہ اٹھانے کا نام ہے۔
اور اندھیرا کرنے والے کے شر سے جب وہ چھا چکا ہوں۔ اس سے مراد ایسی راتیں ہیں جب
انسان کو کچھ بھائی نہیں دیتا اور پورا ایک اندھیرے کا عالم طاری ہو جاتا ہے جس کے نتیجہ میں انسان کو
سوائے گمراہی کے اور کچھ نہیں ملتا۔ پس انسان کے لئے براہ راست بعض دفعہ ایسے مواقع آتے ہیں
کہ جب کہ ہدایت کا سورج چھپ جاتا ہے اور اند میر اچھا جاتا ہے۔ تو خصوصاً اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے
اندھیرے کے شر سے بچنے کی دعا سکھاتی ہے۔
اور گر ہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔ گیر ہوں میں پھونکنے والیاں کون ہیں ۔ ایسی
قومیں ہیں جو Rule and Divide پر ایمان رکھتی ہیں اور تمام دنیا میں ان کا نہی حال ہے۔ جہاں
بھی انہوں نے ملکوں پر اور نو آبادیات پر حکومت کی ہے وہاں بنیادی اصول ان کا یہی رہا کہ Divide
Ruleand ۔ تو جو گر ہوں میں پھونکنے والیاں ہیں وہ یہی قومیں ہیں جو انسان کو انسان سے لڑاتی اور
طاقتور سے طاقتور ملکوں کو بھی زیر نگیں کر لیتی ہیں اس لئے کہ ان کی طاقت کو آپس میں لڑا دیتی ہیں۔
پھر حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ اب فطرۃ ایک انسان حاسد ہو سکتا ہے مگر اگر کوئی
اس کا دشمن پیچھے گر رہا ہو تو اس کو حسد نہیں ہو گا۔ حسد ہمیشہ اس وقت کرے گا جب وہ ترقی کر رہا ہو۔
مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَد میں اس بات کی پیشگوئی ہے کہ اسلام ترقی کرتا چلا جائے گا اور جب ترقی
کرے گا تو دوسرے کو حسد پیدا ہو گا اور جس وقت حسد پیدا ہو گا اس وقت اس کے شر سے پناہ مانگو
و جس وقت حسد پیدا ہو گا اس وقت شر سے پناہ مانگو میں یہ پیشگوئی ہے کہ تمہیں ہمیشہ ہمیش کے لئے
ترقی کی راہ پہ آگے بڑھنا ہے اور دشمن کے لئے ہمیشہ حسد کے موقعے پیدا ہوتے رہیں گے۔
آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کی بعض احادیث سناتا ہوں۔
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: حسد سے بچو کیونکہ یقیناً حسد
نیکیوں کو کھا جاتا ہے جیسے آگ ایندھن کو یا ( راوی کہتے ہیں کہ حضور نے شاید یہ فرمایا) جڑی بوٹیوں کو
کھا جاتی ہے۔(تو سنن جس ابو داؤدشخص ، کی کتاب طبیعت الادب) میں حسد ہو اس کی کوئی بھی دعا مقبول نہیں ہوتی کیونکہ وہ ہمیشہ
دشمن کو بغض کی نظر سے دیکھتا ہے اور جو اللہ کے بندوں سے بغض کرتا ہے پھر اللہ اس کو اس کی سزا
بھی دیتا ہےحضرت ۔ انس سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے
جس طرح آگ ایندھن کو کھا جاتی ہے۔ اور صدقہ خطاؤں کو اس طرح بجھا دیتا ہے جس طرح پانی آگ
کو بجھا دیتا ہے۔ اور نماز مومن کا نور ہے اور روزے آگ کے خلاف ڈھال ہیں۔
(سنن ابن ماجه، کتاب الزهد، باب الحسد)
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: آپس میں بغض نہ رکھو۔
اور نہ ایک دوسرے سے حسد کرو۔ اور نہ ایک دوسرے کی عدم موجودگی میں اُس کی برائی بیان کرو۔
اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔ کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین روز
سے زیادہ قطع تعلقی کرے۔
(بخاری، کتاب الأدب ما يُنهى عَنِ التَّحَاسُدِ والتدابر وقوله تَعَالَى مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ)
جو تین روز سے زیادہ قطع تعلق ہے یہ دنیاوی اغراض سے تعلق رکھنے والے امور ہیں۔ دنیا میں
اگر اسے کسی سے نقصان پہنچا ہو تو اس کا غصہ زیادہ سے زیادہ تین دن رکھے اس کے بعد غصہ تھوک
دے۔ حضرت زبیر بن عوام بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں گزشتہ اقوام کی
بیماریاں آہستہ آہستہ پھیل جائیں گی جو کئد اور بغض ہیں“۔ گزشتہ قوموں کو انہی چیزوں نے ہلاک
کیا۔ حسد اور بغض ان کی ساری ترقی اور نیکی کو چاٹ گئیں۔ ” اور بغض تو مونڈ کے رکھ دینے والی بیماری
ہے“۔ جیسے سر مونڈا جاتا ہے۔ آپ نے فرمایا: ” بال مونڈنے والی نہیں بلکہ دین کو مونڈ کر رکھ دینے
والی۔ اُس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد کی جان ہے، تم اس وقت تک مومن نہیں
کہلا سکتے جب تک باہم محبت نہ کرنے لگو گے اور وہ یہ ہے کہ آپس میں السلام علیکم کہنے کو رواج دو“۔
(مسند احمد بن حنبل جلد اوّل صفحه ۱۲۴-۱۷۵، مطبوعه بیروت)
تو اب السلام علیکم تو ہمارا روز مرہ کا دستور ہے ۔ ہر مسلمان جو دوسرے کو ملتا ہے السلام علیکم
کہتا ہے۔ لیکن یہاں السلام علیکم سے مراد حقیقی السلام علیکم ہے۔ یعنی اس کو یہ خوشخبری دینا کہ تمہیں
۔ میری طرف سے کبھی کوئی شر نہیں پہنچے گا ورنہ اب تو السلام علیکم کہنے کے جرم میں احمدیوں کو پاکستان
میں بڑی بڑی سزائیں بھی ملتی ہیں۔ تو ان کو دل میں السلام علیکم کہہ دینا چاہئے ، اونچی زبان میں
منحوسوں کو السلام علیکم نہیں کہنا چاہئے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے فرمایا ہے
/ اپریل ۲۰۰۱ تا ۱۳ مئی ۲۰۰۱ء ) 5(

السلام علیکم کہو اس کو رواج دو تو اس سے بغض کم ہوتا ہے اور نیکیاں پھیلتی ہیں۔ پس احمدیوں کو یہی
نصیحت ہے کہ وہ دل سے ہر ایک کی اچھائی چاہیں اور اسے السلام علیکم کہیں مگر منہ سے نہ کہیں۔ ایک
دفعہ کا واقعہ ہے پاکستان میں ایک احمدی نے کسی ملاں کو السلام علیکم کہ دیا۔ اس نے شور مچایا اور سب
اسے پکڑ کر تھانیدار کے پاس لے گئے۔ تھانیداروں میں بھی بہت سے شریف ہوتے ہیں۔ اس نے
جب یہ سنا کہ السلام علیکم کے جرم میں اس کو پکڑ کر میرے پاس لائے ہیں تو اس نے کہا دیکھو آج تو میں
اس کا چالان ہر گز نہیں کروں گا۔ تم جتنا مرضی زور لگالو میں ہر گز چالان نہیں کرنا۔ میرے اوپر کے
افسروں سے حکم دلا دو تب بھی میں نہیں کروں گا۔ اس نے السلام علیکم کہا ہے، اس میں کیا جرم ہے؟
لیکن اس احمدی کو مخاطب کر کے کہا کہ اگر آئندہ تم نے اس خبیث کو السلام علیکم کہا تو پھر میں تمہیں
نہیں چھوڑوں گا۔ تم لعنتہ اللہ علیکم کہ دیا کرو۔ اور یہ پاکستان کے قانون کے مطابق کوئی جرم نہیں۔ اس
لئے آئندہ سے جب اس کی شکل دیکھو اس کو لعنتہ اللہ علیکم کہہ دیا کرو اور یہی اس کی جزا ہے۔ پیس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جس السلام علیکم کی بات کرتے ہیں وہ السلام علیکم دل سے
نکلتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ میری طرف سے تمہیں کوئی شر نہیں پہنچے گا۔
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ سر سبز و شاداب رکھے اُس شخص کو جس نے میری بات کو سنا اور اُسے (دوسروں تک پہنچایا
تین باتیں ایسی ہیں جن کے بارہ میں ایک مسلمان کا دل کینہ نہیں رکھ سکتا: اللہ کی خاطر اخلاص
سے کام کرنا۔ 66 اب اپنے بھائیوں کو اخلاص سے کام کرتے دیکھو تو اس سے کینہ نہیں پیدا ہو سکتا اور یہ
حقیقی اسلام ہے۔ ” آئمۃ المسلمین کی خیر خواہی“۔ مسلمانوں کے جو ائمہ ہیں، جو بچے مسلمان ہیں ان
کے لیڈر ہیں ان کی ہمیشہ خیر خواہی کرو۔ اور اُن کی جماعت کے ساتھ چمٹے رہنا۔ کسی قیمت پر بھی
نیک لوگوں کی جماعت سے نہ ہٹنا۔ جیسے ایک مضبوط کڑے پر ہاتھ پڑ جاتا ہے جس کے لئے ٹوٹنا نہیں
ہے۔ یہ حقیقی اسلام ہے۔ (سن ابن ماجہ، کتاب المقدمه)
حضرت عطاء بن ابو مسلم عبد الله الخراسانی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک
دوسرے سے مصافحہ کیا کرو، بغض جاتا رہے گا۔ اب مصافحہ کا بھی عام رواج ہے مگر بہت سے بد بخت
مصافحہ کرتے ہیں اور دل میں برائی رکھتے ہیں اور اس کو بد دعا بھی دیتے ہیں۔ اسی قسم کا واقعہ آنحضرت
کے زمانے میں حضرت ابو بکڑ سے بھی مروی ہے کہ ایک منافق انسان نے آگے بڑھ کر دونوں ہاتھوں
سے مصافحہ کیا اور حضرت ابو بکڑ نے بھی اس سے مصافحہ کیا۔ جب وہ چلا گیا تو اس پر ایک مومن نے جو
اس بدبخت کا حال جانتا تھا کہا کہ آپ نے بھی اس سے مصافحہ کر لیا۔ وہ تو بد بخت آپ کو دل میں
بد دعائیں دے رہا تھا۔ تو آپ نے فرمایا کہ میں جانتا ہوں۔ اس نے مصافحہ کیا اپنی نیت سے، میں نے
مصافحہ کیا اپنی نیت سے اور اللہ تعالیٰ اس کو اسی قسم کی جزا دے گا۔
ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ایک سواری پر ہودج میں بیٹھے ہوئے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی ساتھ تھیں تو ایک منافق نے آپ کو کہا السلام علیکم اور دل میں
السلام کی بجائے السلام علیکم پیش نظر رکھا اور جلدی سے جس طرح السلام علیکم کہہ دیتے ہیں اسی طرح
اس نے جلدی میں اس طرح کہا کہ آنحضرت ﷺ سمجھیں کہ اس نے سلام کیا ہے اور پھر مجھے بھی
کہیں و علیکم السلام ۔ تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی یارسول اللہ اس نے تو
السام علیکم کہا تھا۔ حضرت عائشہ کو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم نے سنا نہیں، میں نے کیا کہا تھا۔ میں نے
وعلیکم نہیں کہا تھا میں نے علیکم کہہ دیا تھا۔ واؤ کا لفظ نہیں بولا میں نے۔ اس نے مجھ پر لعنت بھیجی وہ تو
قبول ہو ہی نہیں سکتی۔ جب میں نے علیکم کہا تو اس کی لعنت اس پر پڑ گئی۔ پس حضرت عطاء بن ابو مسلم
خراسانی فرماتے ہیں کہ آنحضرت نے فرمایا: مصافحہ کیا کرو وہ جو بچے دل سے مصافحہ ہوتا ہے اس سے
بغض جاتا رہے گا۔ اور ایک دوسرے کو تحائف دیا کرو، باہم محبت کرنے لگو گے (اور) کینہ جاتا رہے گا۔
(مؤطا امام مالک، کتاب الجامع)
پس تحائف کا رواج بھی موطا مام مالک کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت تھی
کہ آپ بھی تحائف کو عام کرتے تھے۔ اس طرح مسلمانوں میں ایک دوسرے سے محبت بڑھتی ہے۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کراتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
تین امور یا تین چیزیں وہ ہیں جو تمام گناہوں کی جڑ ہیں۔ پس ان تینوں سے ہوشیار رہو۔ دیکھو تکبر سے
بچو کیونکہ ابلیس کو تکبر ہی نے اس بات پر انگیخت کیا کہ اس نے حضرت آدم آدم علیہ السلام کی فرمانبرداری
سے انکار کر دیا۔ اور حرص سے بچو کیونکہ یہ حرص اور لالچ ہی تھا جس نے آدم علیہ السلام کو درخت
ممنوعہ کا پھل کھانے پر اکسایا۔ کیونکہ شیطان نے آپ کے دماغ میں یہ بات ڈالی کہ یہ اچھا پھل ہے
اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو منع کر دیا۔ پس اس کے نتیجہ میں ایک توجہ اور حرص پیدا ہو گئی۔ اگر چہ
اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ حضرت آدم کی نیت میں گناہ نہیں تھا۔ ایک دھو کہ کھاگئے ، غلطی کر گئے
اور پھر اللہ تعالی نے خود آپ کو استغفار کا طریق بھی سمجھایا۔ اور حسد سے بچو کیونکہ حضرت آدم علیہ
السلام کے دو بیٹوں میں سے ایک کو حسد نے ہی اس بات پر آمادہ کیا کہ اس نے اپنے ساتھی کو قتل
کر دیا“۔ (مسلم کتاب البر والصلة)
آنحضرت ﷺ نے بعض دفعہ حسد کا لفظ استعمال فرمایا ہے مگر حسد کے معنوں میں نہیں بلکہ
رشک کے معنوں میں اور رشک کے معنوں میں حسد کرنا یہ جائز بلکہ بہت ہی مناسب ہے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حسد صرف دو باتوں
میں جائز ہے۔ یہاں رشک مراد ہے حسد نہیں ہے۔ ایک یہ کہ کسی شخص کو اللہ نے مال دیا ہو اور پھر
اسے حق کے راستہ میں خرچ کرنے کی توفیق بھی دی ہو"۔ اب ظاہر بات ہے اس میں حسد تو ہو ہی
نہیں سکتا۔ پس حسد سے مراد وہاں رشک تھی۔ اور دوسر اوہ شخص جسے اللہ نے حکمت دی ہو اور وہ
اس کے ذریعہ فیصلے بھی کرتا ہو اور اس کی تعلیم بھی دیتا ہو“۔(سنن ابن ماجہ، کتاب الزهد، باب الحسد)
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔
بہت سے گناہ اخلاقی ہوتے ہیں جیسے غصہ ، غضب، کینه ، جوش، ریا، تکبر، حسد و غیره"۔
میں نے اخلاق کی بہتری کے لئے یہ مضمون چنے ہیں کیونکہ در حقیقت اخلاق ہی سے دنیا کے
دل جیتے جا سکتے ہیں۔ جماعت احمدیہ جس نے پھیلنا ہے اور کثرت سے پھیلنا ہے کروڑ سے کروڑوں
ہونا ہے اس جماعت کا فرض ہے کہ وہ اخلاق کے ساتھ دلوں پر حکومت کرے نہ کہ ظاہری حکومت
کی تمنار کھے۔ پس اخلاق فاضلہ ہی کی تعلیم کو اپنانا ہے اور اخلاق فاضلہ ہی کی تعلیم کو رواج دینا ہے اور
احمدیوں کو ایک دوسرے کے اخلاق کی نگرانی اس طرح کرنی چاہئے جیسے انسان شیشہ دیکھتا ہے تو وہ داغ
دکھا دیتا ہے۔ ایک شیشہ اپنے داغ دکھاتا ہے لیکن دوسرا کوئی اس شیشے کو اٹھائے اس کو پہلے والے کی
شکل کے داغ نہیں دکھائے گا۔ پس المومن مرآۃ المومن میں یہی حکمت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم کے فرمان کے مطابق ایک مومن شیشے کو دیکھتا ہے وہ اس کے عیوب اس پر ظاہر کرتا ہے
مگر اس طریق پر کہ اس پر اس کو غصہ نہیں آتا بلکہ اچھا شیشہ ہو تو اتنا ہی پیار بڑھے گا۔ اگر اس کا شیشہ
دوسرے کو اس کے عیوب دکھائے تو لازماً اس پر اسے غصہ آئے گا اور اس کو توڑ دے گا۔ تو مومن کو
اس طرح مومن کے اخلاق درست کرنے چاہئیں کہ یہ پیار اور حکمت سے علیحدگی میں بات کرے اور
اس رنگ میں بات کرے کہ اس کو غصہ نہ آئے بلکہ اس نصیحت کے نتیجہ میں اس کا پیار بڑھے۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”بہت سے گناہ اخلاقی ہوتے ہیں جیسے غصہ،
غضب ، کینہ ، جوش ، ریا، تکبر، حسد وغیرہ۔ یہ سب بد اخلاقیاں ہیں جو انسان کو جہنم تک پہنچادیتی
ہیں اور اسی طرح پر پر بہت سے بُرے خلق ہوتے ہیں جن کا انسان کو کوئی علم نہیں ہوتا اس لئے
کہ وہ اُن پر کبھی غور نہیں کرتا اور نہ فکر کرتا ہے“۔ (ملفوظات جلد ۲ صفحه ۳۹۵-۳۹۲)
ہمیشہ انسان ان اخلاق پر غور کرتا ہے جو اس کے فائدے کے ہوں۔ جب اس کے فائدے کے
۲۰۰ تا ۳ / مئی ۶۲۰۰

خلاف کوئی بات ہو رہی ہو تو یہ غور نہیں کرتا کہ میرے دل میں اس کے متعلق کیا خیال پیدا ہوا ہے۔
اس وقت غصے کا اور جوش و غضب کا خیال پیدا ہوا کرتا ہے۔ اس پر غور ہی نہیں کرتا کہ اس نے میری میں
برائی کی ہے تو میں نے اس برائی کے نتیجہ میں اپنے دل میں اس کے خلاف کیا جذبہ پایا تھا۔ یہ خود بخود اور
ایک خودرو جذ بہ ہے جو پیدا ہو جاتا ہے اور اس طرف کو انسان خیال نہیں کرتا۔ آپ فرماتے ہیں: ہوئی
ایسا ہی ایک حد ہے کہ انسان کسی کی حالت یا مال و دولت کو دیکھ کر کڑھتا اور جلتا ہے اور چاہتا اور
ہے کہ اس کے پاس نہ رہے۔ اس سے بجز اس کے کہ وہ اپنی اخلاقی قوتوں کا خون کرتا ہے، کوئی فائدہ
نہیں اٹھا سکتا۔ (ملفوظات جلد ۳۔ صفحہ۲۰۹۔ جدید ایڈیشن)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
"اصل میں صفات گل نیک ہوتے ہیں، جب ان کو بے موقعہ اور ناجائز طور پر استعمال کیا کا
جاوے تو وہ برے ہو جاتے ہیں اور ان کو گندہ کر دیا جاتا ہے لیکن جب ان ہی صفات کو افراط تفریط سے اور
بچا کر 65 “۔ افراط و تفریط کا مطلب ہے ان کے اصل سے بہت بڑھا کر یا بہت نیچا دکھا کر۔ یعنی صراط مستقیم
پر نہ چلے بلکہ یا ایک طرف جھک جائے یا دوسری طرف جھک جائے۔ " محل اور موقعہ پر استعمال کیا
جاوے تو ثواب کا موجب ہو جاتے ہیں“۔ جن میں نہ افراط ہو نہ تفریط ہو۔ نہ حد سے زیادہ غصہ ہو ، نہ
حد سے زیادہ نرمی ہو۔ تو ایسی صورت میں وہ ثواب کا موجب بن جاتے ہیں۔ قرآن مجید میں ایک جگہ
فرمایا ہے: مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَد (الفلق :٢) اور دوسری جگہ السَّابِقُونَ الْأَوَّلُون۔ اب
سبقت لے جانا بھی تو ایک قسم کا حسد ہی ہے۔ سبقت لے جانے والا کب چاہتا ہے کہ اس سے اور کوئی
آگے بڑھ جاوے۔ یہ صفت بچپن ہی سے انسان میں پائی جاتی ہے۔ اگر بچوں کو آگے بڑھنے کی خواہش
نہ ہو تو وہ محنت نہیں کرتے"۔ اب یہ صفت جو آگے بڑھنے کی صفت ہے یہ تو حضرت اقدس محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم میں بھی تھی۔ لیکن بر محل تھی۔ ایک دفعہ آپ نے حضرت عائشہ
صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روڑ کی تو حضرت عائشہ صدیقہ آگے نکل گئیں۔ اس وقت آپ
خاموش رہے۔ پھر ایک اور موقعہ پر دوڑ کی تو وہ پیچھے رہ گئیں۔ آپ نے فرمايا تلك بتلك، کہ یہ اس کا
بدلہ ہے اور اس سے زیادہ کوئی بات نہ کی۔ تو یہ بھی تو ایک قسم کا رشک ہی تھا کہ میری نوجوان بیوی
آگے نکل گئی ہے تو پھر خدا نے آپ کو موقعہ دیا کہ آپ بھی حضرت عائشہ صدیقہ کو ہرا دیں۔ پس
بظاہر اس کو حسد کہا جاتا ہے مگر یہ بمعنی رشک ہے۔ اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ "سبقت لے جانا بھی تو ایک قسم کا حسد ہی ہے۔ سبقت لے جانے والا کب چاہتا ہے کہ
اس سے اور کوئی آگے بڑھ جاوے۔ یہ صفت بچپن ہی سے انسان میں پائی جاتی ہے۔ اگر بچوں کو آگے
بڑھنے کی خواہش نہ ہو تو وہ محنت نہیں کرتے۔ اور کوشش کرنے والے کی استعداد بڑھ جاتی ہے۔
سابقون گویا حاسد ہی ہوتے ہیں“۔ اور مومن کا تو نصب العین ہی سبقت لے جانا ہے۔ لیکن اس جگہ
حسد کا مادہ مصفی ہو کر سابق ہو جاتا ہے۔ اسی طرح حاسد ہی بہشت میں سبقت لے جاویں گے“۔
(ملفوظات جلد ۳ صفحه ۱۹۷۰ جدید ایڈیش)
اس جگہ حاسد بمعنی رشک مراد ہے ورنہ غلط معنوں میں جو حاسد ہیں وہ تو بہشت کا منہ بھی نہیں
دیکھیں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
”ہماری روحانی زندگی کی طرز ہماری جسمانی زندگی کی طرز سے نہایت مشابہ ہے۔ ہم دیکھتے
ہیں کہ ہر جگہ ایک ہی مزاج اور طبیعت کی اغذیہ اور ادویہ پر زور مارنے سے ہماری صحت بحال نہیں رہ
سکتی۔ ادویہ دوا کی جمع ہے۔ اغذیہ ، غذا کی جمع ہے۔ تو صرف ایک ہی قسم کی غذا کھائی جائے اور ایک ہی
قسم کی دوائیں لی جائیں تو انسان کی صحت خراب ہو جاتی ہے ۔ اور انسان کو اللہ تعالیٰ نے دانت
اور داڑھیں ایسے عطا فرمائے ہیں جس میں گوشت کھانے کے لئے بھی مادہ موجود ہے اور بے گوشت کی
سبزیاں کھانے کا بھی مادہ موجود ہے۔ پس اس کی دانتوں کی بناوٹ ہی اس کو سارے جانوروں سے اس
پہلو میں ممتاز کرتی ہے کہ وہ بیک وقت گوشت بھی کھا سکتا ہے اور نرم سبزیاں بھی کھا سکتا ہے۔ فرماتے
ہیں: ”اگر ہم دس یا میں روز متواتر ٹھنڈی چیزوں کے کھانے پر ہی زور دیں اور گرم غذاؤں کا کھانا حرام
کی طرح اپنے نفس پر کر دیں تو ہم جلد تر کسی سرد بیماری میں جیسے فالج، لقوہ اور رعشہ اور صرع ( یعنی
مرگی) وغیرہ میں مبتلا ہو جائیں گے۔ اور ایسا ہی اگر ہم متواتر گرم غذاؤں پر زور دیں یہاں تک کہ پانی
بھی گرم کر کے ہی پیا کریں تو بلا شبہ کسی مرض حار میں گرفتار ہو جائیں گے۔
مگر انڈو نیشیا میں میں نے دیکھا ہے کہ وہ پانی بھی گرم ہی پیتے ہیں۔ ٹھنڈا پانی کبھی نہیں پیتے۔ اور
ہم لوگ گرم پانی برادشت نہیں کر سکتے۔ سخت سردی میں بھی ٹھنڈاپانی ہی اچھا لگتا ہے۔ اس لئے ہمیں
دعا میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ کہ ہمیں تیری محبت ٹھنڈے پانی سے بھی
زیادہ ہو ۔ تو ٹھنڈا پانی اچھا ہے سوائے بعض علاقوں میں بعض مجبوریاں ہوتی ہیں۔ انڈو نیشیا میں میں نے
دورہ میں دیکھا کہ ہمیشہ گرم پانی پیتے ہیں۔ اور اس علاقے کے لحاظ سے غالبا یہ ضروری ہوگا۔
تو آپ فرماتے ہیں کہ ”یہاں تک کہ پانی بھی گرم کر کے ہی پیا کریں تو بلا شبہ کسی مرض حار
گرفتار ہو جائیں گے۔ سوچ کر دیکھو کہ ہم اپنی جسمانی تمدن میں کیسے گرم اور سرد اور نرم اور سخت
حرکت اور سکون کی رعایت رکھتے ہیں اور کیسی یہ رعایت ہماری صحت بدنی کے لئے ضروری پڑی
ہے۔ پس یہی قاعدہ صحت روحانی کے لئے برتنا چاہئے۔ خدا نے کسی بُری قوت کو ہمیں نہیں دیا۔
در حقیقت کوئی بھی قوت بری نہیں، صرف اس کی بد استعمالی بری ہے۔ مثلاً تم دیکھتے ہو کہ حسد
نہایت ہی بُری چیز ہے لیکن اگر ہم اس قوت کو بُرے طور پر استعمال نہ کریں تو یہ صرف اس رشک کے
رنگ میں آجاتی ہے جس کو عربی میں غبطہ کہتے ہیں یعنی کسی کی اچھی حالت دیکھ کر خواہش کرنا کہ
میری بھی اچھی حالت ہو جائے۔ اور یہ خصلت اخلاق فاضلہ میں سے ہے۔ اسی طرح تمام اخلاق ذمیمہ
حال ہے کہ وہ ہماری ہی بد استعمالی یا افراط اور تفریط سے بد نما ہو جاتی ہے۔ اور موقعہ پر استعمال کرنے
حد اعتدال پر لانے سے وہی اخلاق ذمیمہ ،اخلاق فاضلہ کہلاتے ہیں“۔
(کتاب البريه روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۶ - ۲۷)
مومن کا تو نصب العین ہی خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا لِكُلّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِيْهَا . فَاسْتَبِقُوْا
الخَيْرَاتِ ہے کہ مومن کی پہچان یہ ہے کہ وہ نیکیوں اور بھلائی میں ایک دوسرے سے حسد کی بجائے
آگے بڑھنے کی خواہش پیدا کرے اور قرآن کریم میں یہ اس کا نصب العین مقرر فرمایا گیا ہے۔
ایک اور تحریر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
انسان موٹی موٹی بدیوں کو تو آسانی سے چھوڑ بھی دیتا ہے۔ جو نظر آجاتی ہے کھلی کھلی۔
" لیکن بعض بدیاں ایسی باریک اور مخفی ہوتی ہیں کہ اول انسان مشکل سے انہیں معلوم کرتا ہے اور پھر
ان کا چھوڑنا اُسے بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ محرقہ بھی گو سخت آپ ہے مگر
اس کا علاج کھلا کھلا ہو سکتا ہے“۔ محرقہ سے مراد ٹائیفائیڈ ہے۔ یہ بہت ضدی اور خطر ناک بیماری ہے
لیکن ظاہر ہو جاتا ہے۔ پس اس کا علاج ناممکن نہیں ہے۔ مناسب دواؤں سے اس کا علاج ہو سکتا ہے۔"
لیکن تپدق جو اندر ہی کھا رہا ہے اس کا علاج بہت ہی مشکل ہے“۔ بعض دفعہ لوگوں کو تپدق کی بیماری
ہوتی ہے اور پتہ ہی نہیں چلتا کہ اندر اندر کیا حال کر رہی ہے۔ جب پھیپھڑوں کی رگیں پھٹ جاتی ہیں
تو اس وقت پتہ چلتا ہے کہ تپدق نے کھو کھلا کر دیا تھا۔ اسی طرح پر یہ باریک اور مخفی بدیاں ہوتی ہیں جو
انسان کو فضائل کے حاصل کرنے سے روکتی ہیں۔ یہ اخلاقی بدیاں ہوتی ہیں جو ایک دوسرے کے
ساتھ میل ملاپ اور معاملات میں پیش آتی ہیں اور ذرا ذرا سی بات اور اختلاف رائے پر دلوں میں
بغض، کینہ، حسد، ریا، تکبر پیدا ہو جاتا ہے اور اپنے بھائی کو حقیر سمجھنے لگتا ہے. اس قسم کی باریک
بدیاں ہوتی ہیں جن کا دُور کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور شریعت ان باتوں کو جائز نہیں رکھتی ہے۔ ان
بدیوں میں عوام ہی مبتلا نہیں ہوتے بلکہ وہ لوگ جو متعارف اور موٹی موٹی بدیاں نہیں کرتے ہیں اور
خواص سمجھے جاتے ہیں وہ بھی اکثر مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ان سے خلاصی پانا اور مرنا ایک ہی بات
ہے۔ یعنی موت وارد کر دی جائے اپنے اوپر تو پھر ان سے خلاصی ہوتی ہے۔ یعنی اپنی برائیوں
پر انسان اللہ موت وارد کر دے۔ جیسے صوفی کہتے ہیں مُؤتُوا قبل أن تَمُوتُوا کہ اپنے آپ کو مارو
پیشتر اس کے کہ تم مارے جاؤ اور خدا کی تقدیر تم کو پکڑ لے۔ " اور جب تک ان بدیوں سے نجات
حاصل نہ کر لے ، تزکیۂ نفس کامل طور پر نہیں ہوتا اور انسان ان کمالات اور انعامات کا وارث نہیں بنتا
جو تزکیۂ نفس کے بعد خداتعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں۔ بعض لوگ اپنی جگہ سمجھ لیتے ہیں کہ ان اخلاقی
بدیوں سے ہم نے خلاصی پالی ہے لیکن جب کبھی موقعہ آپڑتا ہے اور کسی سفیہ سے “۔ سفیہ سے
مراد ہے بیوقوف کسی بیوقوف سے مقابلہ ہو جاوے تو انہیں بڑا جوش آتا ہے اور پھر وہ گندان سے
ظاہر ہوتا ہے جس کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ اس وقت پتہ لگتا ہے کہ ابھی کچھ بھی حاصل نہیں کیا
اور وہ تزکیۂ نفس جو کامل کرتا ہے، میتر نہیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تزکیہ جس کو اخلاقی
تزکیہ کہتے ہیں بہت ہی مشکل ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔ اس فضل کے
جذب کرنے کے لئے بھی وہی تین پہلو ہیں۔ اول مجاہدہ اور تدبیر ، دوم دعا، سوم صحبت صادقین“۔
(ملفوظات جلد ۷، صفحه ۲۷۳ تا ۲۷۵)
اپریل ۲۰۰ تا ۳ / مئی ۲۰۰۱ء ) 7(

حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں۔ یہ ملفوظات میں سے عبارت لی گئی ہے۔
میں سچ کہتا ہوں کہ تم کسی کو اپنا ذاتی دشمن نہ سمجھو اور اس کینه توزی کی عادت کو بالکل ترک
کر دو۔ اگر خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے اور تم خدا تعالیٰ کے ہو جاؤ تو وہ دشمنوں کو بھی تمہارے خادموں
میں داخل کر سکتا ہے“۔ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے شدید دشمن بھی آپ کے
جان شار خادموں میں بدل گئے تھے۔ لیکن اگر تم خداہی سے قطع تعلق کئے بیٹھے ہو اور اس کے ساتھ
ہی کوئی رشتہ دوستی کا باقی نہیں۔ اس کی خلاف مرضی تمہارا چال چلن ہے۔ پھر خدا سے بڑھ کر تمہارا
دشمن کون ہو گا؟۔ مخلوق کی دشمنی سے انسان بچ سکتا ہے لیکن جب خدادشمن ہو تو پھر اگر ساری مخلوق
دوست ہو تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس لئے تمہارا طریق انبیاء علیہم السلام کا سا طریق ہو۔ خدا تعالیٰ کا منشاء
یہی ہے کہ ذاتی اعداء کوئی نہ ہوں“۔ (ملفوظات، جلد ۴، صفحه ۳۴۰.جدید ایڈیشن)
اعداء تو ہوتے ہیں مگر مراد یہ ہے کہ جب کہ رسول اللہ ﷺ الله نے فرمایا الحُبُّ فی اللہ
وَالْبُغْضُ فِى الله - محبت بھی خدا کی خاطر ہی کی جائے اور بغض بھی خدا ہی کی خاطر کیا جائے۔
میں صلح کو پسند کرتا ہوں اور جب صلح ہو جاوے پھر اس کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہئے کہ اس
نے کیا کہا یا کیا گیا تھا۔ بالکل یاد دہانی نہیں کرانی چاہئے کہ تم نے مجھے پر یہ یہ ظلم توڑے تھے ۔ میں خدا
تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص جس نے مجھے ہزاروں مرتبہ دجال اور کذاب کہا ہو اور
میری مخالفت میں ہر طرح کوشش کی ہو اور وہ صلح کا طالب ہو تو میرے دل میں خیال بھی نہیں آتا
اور نہیں آسکتا کہ اس نے مجھے کیا کہا تھا اور میرے ساتھ کیا سلوک کیا تھا، ہاں خدا تعالیٰ کی عزت کو
ہاتھ سے نہ دے“۔
یہاں خدا تعالی کی عزت کو ہاتھ سے نہ دے سے یہ مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے متعلق کوئی
نا واجب ناجائز کلمہ نہ کہے۔ اس وقت جو میرا جوش ہے وہ اللہ ہوتا ہے۔ ایک دفعہ لیکھرام نے جو شدید
دشمن تھا رسول اللہ ﷺ کا اور آپ آپ کا کا بھی، اس نے سٹیشن پر پر آپ کو السلام علیکم کہا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر دیکھا بھی نہیں۔ تو کسی مرید نے کہا: حضور لیکھر ام السلام علیکم کہتا ہے۔
آپ نے فرمایا : میرے آقا کو تو بددعائیں دیتا ہے اور ان کے خلاف زبان دراز کرتا ہے، مجھے سلام
کہتا ہے۔ مجھے کوئی اس کا سلام قبول نہیں۔ تو یہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مراد ہے کہ اگر کوئی
صلح کا طالب ہو تو خدا تعالی کی عزت کو ہاتھ سے نہ دے تو میں بھی اس سے صلح کر لوں گا۔ و یہ سچی بات
ہے کہ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کی وجہ سے دوسروں کو فائدہ پہنچے اس کو کینہ ور نہیں ہونا چاہئے۔ اگر وہ
کینہ ور ہو تو دوسروں کو اس کے وجود سے کیا فائدہ پہنچے گا؟ جہاں ذرا اس کے نفس اور خیال کے خلاف
ایک امر واقع ہوا، وہ انتقام لینے کو آمادہ ہو گیا۔ اسے تو ایسا ہونا چاہئے کہ اگر ہزاروں نشتروں سے بھی
مارا جاوے پھر بھی پروانہ کرے۔
میری نصیحت یہی ہے کہ دو باتوں کو یاد رکھو۔ ایک خدا تعالیٰ سے ڈرو۔ دوسرے اپنے بھائیوں
سے ایسی ہمدردی کرو جیسی اپنے نفس سے کرتے ہو۔ اگر کسی سے کوئی قصور اور غلطی سرزد ہو جاوے تو
اسے معاف کرنا چاہئے ، نہ یہ کہ اس پر زیادہ زور دیا جاوے اور کینہ کشی کی عادت بنائی جاوے۔“
(ملفوظات جلد ۵ صفحه ۲۹۔ جدید ایڈیشن)
ملفوظات میں ایک یہ بھی فرمان درج ہے:
ہم بھی بعض دفعہ کسی پر ناراض ہوتے ہیں۔ مگر ہماری ناراضگی دین کے واسطے اور اللہ کے
لئے ہے جس میں نفسانی جذبات کی ملونی نہیں اور دنیوی خواہشات کا کوئی حصہ نہیں، ہمارا بغض اگر کسی
کے ساتھ ہے تو وہ خدا تعالیٰ کے واسطے ہے اور اس واسطے وہ بغض ہمارا نہیں بلکہ خود خدا تعالیٰ کا ہی ہے
کیونکہ اس میں کوئی ہماری نفسانی یاد نیوی غرض نہیں۔ ہم کسی سے کچھ لینا نہیں چاہتے ، نہ کسی سے کوئی
خواہش رکھتے ہیں“۔ (ملفوظات جلده. صفحه ۱۷۱.جدید ایڈیشن)
پھر ملفوظات میں ایک اور عبارت بھی درج ہے:
”جب تک سینہ صاف نہ ہو دعا قبول نہیں ہوتی۔ پس یہ بہت ہی اہم مسئلہ ہے کہ دل میں کسی
کا کینہ اور بغض نہ ہو سوائے اس لکہی کے ۔ اگر ہو گا تو پھر دعا قبول نہیں ہوتی۔ اگر کسی دنیوی معاملہ
میں ایک شخص کے ساتھ بھی تیرے سینہ میں بغض ہے تو تیری دعا قبول نہیں ہو سکتی۔ اس کو اچھی
طرح سے یادر کھنا چاہئے اور دنیوی معاملہ کے سبب کبھی کسی کے ساتھ بغض نہیں رکھنا چاہئے۔ اور دنیا
اور اس کا اسباب کیا ہستی رکھتا ہے کہ اس کی خاطر تم کسی سے عداوت رکھو۔
شیخ سعدی علیہ الرحمۃ نے کیا عمدہ واقعہ بیان کیا ہے کہ دو شخص آپس میں سخت عداوت رکھتے
تھے۔ ایسا کہ وہ اس بات کو بھی ناگوار رکھتے تھے کہ ہر دو ایک آسمان کے نیچے ہیں۔ ان میں سے ایک
قضائے کار فوت ہو گیا۔ اس سے دوسرے کو بہت خوشی ہوئی۔ ایک روز اُس کی قبر پر گیا اور اس کو اکھاڑ
ڈالا تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کا نازک جسم خاک آلود ہے اور کیڑے اس کو کھا رہے ہیں۔ ایسی حالت دیکھ کر
دنیا کے انجام کا نظارہ اس کی آنکھوں کے آگے پھر گیا اور اس پر سخت رقت طاری ہوئی اور اتنا رویا کہ
اس کی قبر کی مٹی کو تر کر دیا اور پھر اس کی قبر کو درست کرا کر اُس پر لکھوایا
مکن شادمانی بمرگ کسے کہ دہرت پس از وے نماند ہے
کہ کسی کے مرنے پر خوشی نہ مناؤ کیونکہ تمہارا زمانہ بھی اس کے بعد زیادہ عرصہ نہیں رہے گا۔ ہر
شخص نے آخر مرنا ہے)
خدا کا حق تو انسان کو ادا کرنا ہی چاہئے مگر بڑا حق برادری کا بھی ہے جس کا ادا کرنا نہایت مشکل
ہے“۔ عام طور پر برادری کے جھگڑے جو ہیں یہ بہت زیادہ سخت ہوتے ہیں اور میرے پاس بھی اکثر
شکایتیں برادری کے جھگڑوں کی آتی ہیں۔ ذراسی بات پر انسان اپنے دل میں خیال کرتا ہے کہ فلاں
شخص نے میرے ساتھ سخت کلامی کی ہے۔ پھر علیحدہ ہو کر اپنے دل میں اس بد خلقی کو بڑھا تارہتا ہے
اور ایک رائی کے دانے کو پہاڑ بنا لیتا ہے اور اپنی بدظنی کے مطابق اس کینے کو زیادہ کر تارہتا ہے۔ یہ سب
بغض ناجائز ہیں“۔ (ملفوظات ۔ جلدہ۔ صفحہ ۱۷۱۔ جدید ایڈیشن)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اس خطبہ کا آخری اقتباس براہین احمدیہ حصہ چہارم
سے لیا گیا ہے۔ فرمایا:
إِذَا نَصَرَ اللهُ المُؤْمِنَ جَعَلَ لَهُ الحَاسِدِينَ فِى الْأَرْضِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُمْ - خدا تعالیٰ جب
مومن کی مدد کرتا ہے تو زمین پر کئی اس کے حاسد بنا دیتا ہے“۔ یہ وہی بات ہے جو خطبہ کے آغاز ہی
میں میں نے کہی تھی کہ ومِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَک پیشگوئی ہے کہ مومن ہمیشہ ترقی کرتا رہتا ہے
اور جب ترقی کرتا ہے تو وہ جس کے دل میں حسد کا مادہ ہے ضرور اس سے حسد کرتا ہے۔ اس کو گرانے
کی کوشش کرتا ہے۔ سو جو لوگ حسد پر اصرار کریں اور باز نہ آویں تو جہنم ان کا وعدہ گاہ ہے“۔
(براہین احمدیه حصه چهارم روحانی خزائن جلد اوّل صفحه ۲۰۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
پس میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے جس نے دنیا میں بہت ترقی کرنی ہے
اور کر رہی ہے وہ ہمیشہ حاسدین کو حسد کا موقع دیتی رہے گی یعنی بڑھتی چلی جائے گی اور جو اللہ کی راہ
میں اس کے حاسد ہو نگے ان کو اللہ تعالٰی اپنے غیظ و غضب کا نشانہ بنائے گا۔
۱۲۰۰ تا ۱۳ مئی ۲۰۰۹ء

آج 10 میں سے 10 باقی