Names of Allah Rahman and Raheem

Friday Sermon, 6 April 2001: Names of Allah Rahman and Raheem

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات حسنہ بالخصوص رحمن اور رحیم کے تفصیلی مفاہیم اور ربوبیت کے ساتھ ان کے تعلق پر روشنی ڈالی۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں سے متعلق حدیث کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کو اپنی حد تک ان الٰہی صفات کو اپنے اندر اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ نیز مختلف احادیث نبویہ کے حوالے سے آپ نے مخلوق خدا، قرابت داروں اور جانوروں کے ساتھ رحم و شفقت کا برتاؤ کرنے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: الرحمن، الرحیم، صفات باری تعالیٰ، رحم دلی، صلہ رحمی

خطبه جمعه
اپنی صفات کو اللہ تعالیٰ کی صفات کے مطابق بنانے کی کوشش میں سب سے سے آگے
بڑھنے والا وجود حضرت محمد رسول الله صلى الله عليه وعلى آله وسلم كاوجود تها
کتنابد نصیب ہے وہ شخص جو دنیا کے عارضی فائدہ کے لئے رحمان سے اپنا تعلق کاٹ لیتا ہے
الله تعالیٰ کی صفات حسنہ کے موضوع پر نہایت لطیف اور پر معارف خطبات کے ایک سلسله کا آغاز
امید ہے کہ ان صفات عالیہ پر سچے غور کے نتیجہ میں جماعت کو انہیں اپنانے کی بھی توفیق عطا ہو
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۶ / اپریل ۲۰۱ء بمطابق ۶ر شہادت ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
کہ وہ ابھی چھوٹا تھا، اس کو آہستہ آہستہ سنبھالا اور اس کو کھانا پینا دیا ، پرورش کی۔ پھر اس کو چلنا
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
وَاللهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِيْنَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ سَيُجْزَوْنَ
مَا كَانُوا اور اللہ يَعْلَمُونَ ہی کے (سورة سب الاعراف خوبصورت آیت نام (۱۸۱ہیں) ۔ پس اسے ان (ناموں سے پکارا کرو اور ان لوگوں کو
چھوڑ دو جو اس کے ناموں کے بارہ میں کج روی سے کام لیتے ہیں۔ جو کچھ وہ کرتے رہے اس کی کی انہیں
ضرور جزا دی جائے گی۔
سب ب سے پہلے اسماء باری تعالی سے متعلق میں یہ عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ ایک عرصہ سے
میں یہ سوچ رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات حسنہ کا ذکر کر کے باری باری ان صفات کے اوپر روشنی
ڈالوں۔ روشنی تو وہ صفات مجھ پر ڈالتی ہیں، مطلب یہ ہے کہ ان کے مطالب کو آپ پر واضح کرنے کی
کوشش کروں۔ تو آج خدا کے فضل سے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے وہ مواد تیار کر کے دیا ہے جو
اتنا زیادہ تھا کہ اسے دو حصوں میں بانٹنے کے باوجود بھی وہ کافی مقدار ہے۔ آغاز میں وہ صفات حسنہ
بیان ہونگی جو سورۃ فاتحہ میں بیان ہوئی ہیں۔
سب سے پہلے تو بسم اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ ہے۔ اس کو بھی ہم سورۃ کا حصہ جانتے ہیں۔ وہ
الله جو رحمن ہے اور رحیم ہے۔ پھر سب سے پہلے رَبِّ الْعَالَمِین کے بعد پھر رَحْمن اور رحیم کی
تکرار ہے ۔ پھر مَالِكِ يَوْمِ الدین ہے۔ تو ان کا کیا مفہوم ہے ؟ کیوں تکرار ہے ؟ اور پہلی آیت
کو رحمن اور رحیم سے شروع کیا گیا۔ پھر رب العالمین سے شروع کیا گیا۔ دراصل حضرت اقدسن
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بنیادی صفات دو ہی
ہیں۔ ایک رحمن اور اس سے پھر رحیمیت بھی پھولتی ہے۔ اور دوسری ربوبیت ہے جس سے ہر قسم
کی ربوبیت کا اظہار ہوتا ہے۔ تو چونکہ یہ مضمون مضمون مشکل مشکل ہے ہے اس اس لئے لئے محض محض پڑھ پڑھ کر کر سنانے سنانے کے کے علاوہ علاوہ میں میں
اس پر عمومی وضاحت کرنی چاہتا ہوں کہ کس قسم کا یہ مضمون ہے۔
بعض پہلوؤں سے دیکھیں تو رحمن سب سے پہلے ہے لیکن رحمانیت اس وقت شروع ہوئی ہے
جبکہ وجود ہی نہیں تھا کوئی مانگنے والا ہی نہیں تھا کہ مجھے پیدا کرو۔ جب عدم تھا تو عدم سے ہی وجود کی
ذمہ دار رحمانیت ہے اور اس پہلو سے ربوبیت سے پہلے ہے لیکن رحمانیت کے ساتھ جب یہ عالم وجود
میں آنا شروع ہوا تو ربوبیت نے اسی لمحہ اس پر کام کرنا شروع کر دیا۔ چنانچہ سائنسدان بتاتے ہیں کہ
جب بلیک ہول میں سے کائنات پھوٹی ہے تو ایک سیکنڈ کے کروڑویں حصہ میں اس میں اتنی تیزی سے
تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں کہ آج ہم بہت غور کر کے سمجھتے ہیں کہ کیا ہوا ہو گا۔ لیکن اس سے پہلے کچھ بھی
نہیں تھا اور بہت ہی تیزی کے ساتھ عالم رو نما ہو نا شروع ہوا اور إِنَّا لَمُوسِعُونَ کا نظارہ ہم نے دیکھا
کہ وہ کائنات پھیلی ہے اور بہت تیزی کے ساتھ پھر پھیلتی چلی گئی ہے اور جوں جوں پھیلی ہے اس کی
ربوبیت ہو رہی ہے۔ ربوبیت کے ذریعہ ہر ادتی حالت کو اعلی حالت میں تبدیل کیا گیا۔
عرب کہتے ہیں رب الفلو ، اس شخص نے اپنے بچھڑے کی ربوبیت کی۔ تو ربوبیت سے مراد
یہ ہے
سکھایا، پھر اس کو دوڑنا سکھایا، سواری کے قابل بنایا، سواری کے سارے آداب اس کو سکھائے۔ تو یہ جو
سلسلہ ہے یہ جاری رہتا ہے۔ یہی ربوبیت ماں اپنے بچے کی کرتی ہے یعنی پیدا کیا، پھر اس کے
بعد ربوبیت کے ساتھ اس کو چھوٹے سے بڑا کیا ، بڑے سے اور بڑا کیا یہاں تک کہ جب تک وہ بڑا ہو
کے بالغ ہو کے آزاد نہیں ہو گیا، ماں کئی قسم کی ربوبیت کرتی چلی جاتی ہے۔ لیکن اللہ اور ماں کی
ربوبیت میں ایک فرق ہے۔ فرق تو بہت زیادہ ہیں لیکن ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ ماں تو اپنی زندگی کی
خود بھی مالک نہیں ہے۔ کیا پتہ بچہ پیدا ہو تو ماں فوت ہو جائے یار بوبیت کے کسی ایک مقام پر کھڑا ہو تو
ماں فوت ہو جائے یا کسی وجہ سے اس سے چھین لیا جائے ، میاں بیوی میں طلاق بھی ا ہو جایا کرتی ہے۔ تو
ماں کی ربوبیت ایک عارضی ربوبیت ہے جس کے متعلق یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ربوبیت کب
تک جاری رہے گی اور آیا اچھی ربوبیت ہو گی یا بری ربوبیت ہو گی۔ اچھی ماؤں کے قدموں تلے جنت
بھی ہے اور بری ماؤں کے قدموں تلے جہنم بھی ہے۔ تو یہ ربوبیت کا مضمون بہت ہی وسیع ہے۔ اگر
اس کے بعض پہلوؤں کو ہی صرف ماں کی نسبت سے بیان کرنا شروع کیا جائے تو ایک گھنٹہ کا خطبہ تو
بہت چھوٹا ثابت ہو گا۔ مگر بہر حال خدا تعالی کی صفات حسنہ کا مضمون ایک بہت ہی عظیم الشان
مضمون ہے اور اب انشاء اللہ اس مضمون کو مختلف حوالوں کے ساتھ میں شروع کروں گا۔
ایک پہلی روایت حضرت ابو ہریرہ کی ہے جس میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ
تعالٰی نے تِسْعَةً وتِسْعِینَ اپنے ٹانوے نام گنوائے ہیں۔ مَن أَحْصَهَا دَخَلَ الجَنَّةَ جس نے ان
ناموں کا احاطہ کر لیا وہ جنت میں چلا گیا۔
(صحيح مسلم الجزء الرابع كتاب الزكر والدعاء والتوبة والاستغفار)
اخصها کا ایک مطلب ہے ان کو شمار کیا لیکن شمار تو ہر کس و ناکس کر سکتا ہے۔ اخصها سے
مراد ہے اس کی صفات کا گھیر اڈال لیا اور وہ ساری صفات اپنی ذات میں جاری کرنے کی کوشش کی۔ کچھ
صفات ایسی ہیں جو تنزیہی ہیں وہ انسان میں پائی ہی نہیں جاسکتیں صرف اللہ تعالیٰ کی ذات میں ہیں۔
تو وہ نام جو کہی ہیں، تنزیہی نہیں ان کا احاطہ کیا جا سکتا ہے جس حد تک اللہ توفیق دے۔ تو
اخصها سے مراد میں یہ سمجھتا ہوں کہ اپنی ذات میں ان کو داخل کر لیا اور ان کی تکرار اور سوچ کے
ذریعہ ، ان کے پڑھنے کے نتیجہ میں اپنی صفات کو ذات باری تعالیٰ کی صفات کے مطابق بنانے کی
کوشش کی۔ یہ کوشش ایک لامتناہی کوشش ہے۔ اس کوشش میں سب سے آگے بڑھنے والا رسول
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تھے جنہوں نے ان نانوے ناموں کی خبر دی ہے۔لیکن
خدا تعالیٰ کی صفات اور بھی ہیں اور کچھ اس زمانہ میں بھی ظاہر ہو رہی ہیں اور یہ آخرین کے زمانے میں
ظاہر ہونے والی صفات وہ ہیں جس کے نتیجہ میں مختلف بھاری دھاتیں دریافت ہوئی ہیں اور اس کے
نتیجہ میں اٹامک بم اور یہ دوسری قسم کی چیزیں بنتی چلی جاتی ہیں ۔ تو صفات باری تعالی کا مضمون تو
دراصل ایک لامتناہی مضمون ہے جو ختم نہیں ہو سکتا، جتنا مرضی اس سمندر کی سیر کرو اس میں کچھ بھی
کم نہیں ا ہو سکتا۔
اب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اس حدیث کو پڑھ کر سناتا ہوں۔ تِسْعَةُ
وَتِسْعِيْنَ اِسْماً مَنْ أَحْضَهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ - جس نے ان اسماء کا احاطہ کر لیا وہ جنت میں داخل ہو گیا۔
مئی ۲۰۰ تا ۷ ار مئی ۲۰۰ء ) 5(

هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِله إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمِ الْمَلِكُ القُدُّوسُ ، اَلسَّلَامُ الْمُؤمِنُ الْمُهَيْمِنُ
الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ، اَلْخَالِقُ ، الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ الْغَفَّارُ، اَلْقَهَّارُ، اَلْوَهَّابُ الرَّزَّاقُ،
الفَتَاحُ العَلِيْمُ ، القَابِضُ البَاسِطُ الخَافِضُ الرَّافِعُ المُعِيُّ، المُذِلُ السَّمِيعُ البَصِيرُ،
الحكمُ العَدَلُ اللطِيفُ الخَبِيرُ الحَلِيمُ العَظِيمُ الْغَفُورُ الشَّكُورُ العَلِيُّ ، الكَبِيرُ، الحَفِيظ،
المُقِيتُ الحَبيبُ الجَلِيلُ الكَرِيمُ الرَّقِيبُ المُجيْبُ الْوَاسِعُ الحَكِيمُ الوُدُودُ،
الْمَجِيْدُ الْبَاعِثُ الشَّهِيدُ، اَلْحَقُّ الْوَكِيلُ، اَلْقَوِيُّ الْمَتِينُ الوَلِيُّ الْحَمِيدُ، المُحْصى،
المُبْدِى الْمُعِيدُ، المُحْيِ المُمِيْتُ الحَيُّ الْقَيُّومُ الْوَاحِدُ المَاجِدُ الْوَاحِدُ، الأحد،
الصَّمَدُ، القَادِرُ، المُقْتَدِرُ المُقَدَّمُ، الْمُوْخِرُ، الأَوَّلُ، الاخِرُ، الظَّاهِرُ الْبَاطِنُ الوَالِي،
المُتَعَالى، البر، التَّوَّابُ المُنتَقِمُ العَفُو، الرّءُ وف، مَالِكُ المُلكِ، ذُو الْجَلَالِ وَالإِكرام
المُقْسِطُ الجَامِعُ الغَنِيُّ، المُغْنِي المَانِعُ الضَّارُ، النَّافِعُ النُّورُ الْهَادِي الْبَدِيعُ، الباقی ،
الْوَارِتُ الرَّشِيدُ ، اَلصَّبُور (ترمذى كتاب الدعوات باب ما جاء في عقد التسبيح باليد)
یہ ننانوے نام ہیں جو ترندمی کتاب الدعوات سے لئے گئے ہیں۔ اب ان میں سے بہت سے ایسے
نام ہیں اول تو اکثر سب نام ہی تقریباً وہ ہیں جن کا بندہ کسی حد تک احاطہ کر سکتا ہے اور کچھ ایسے ہیں
جن کا احاطہ کر ہی نہیں سکتا اور ان کو خدا تعالیٰ کی تنزیہی صفات کہا جاتا ہے۔ اب الأول ہے، کوئی
انسان اول ہو ہی نہیں سکتا۔ ہر انسان کا ماضی ہے ، ہر جاندار کا ایک ماضی ہے ، ہر مادے کا ایک ماضی
ہے۔ پس اوّل صرف خدا کی ذات ہے جس سے پھر ساری آگے صفات پھوٹتی ہیں۔
تو آخر بھی انسان نہیں ہو سکتا۔ آخرین میں سے تو ہو سکتا ہے مگر آخر نہیں ہو سکتا کیونکہ اس
کے بعد پھر آگے دنیا میں چلتی چلی جاتی ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کی صفات کو جزوی طور پر ہم اپنی ذات میں
جاری کر سکتے ہیں اس کی انصاف کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ نقل اتار کر مثلاً اللہ رب ہے تو ہم
ویسے رب تو نہیں بن سکتے لیکن اس کی ربوبیت سے کچھ نہ کچھ حصہ ضرور پاتے ہیں۔ خدار تم کرنے
والا ہے تو ہم کسی حد تک بندوں پر رحم کر سکتے ہیں، جتنا حق ہے وہ نہیں کر سکتے۔ تو صفات باری تعالیٰ پر
غور کر کے اس مضمون کو آپ ایک لامتناہی سمندرپائیں گے۔ اور اس کے احاطہ کی صورت میں کیا مراد
ہے کس حد تک آپ اس سمندر سے استفادہ کر سکتے ہیں اس کا بیان بھی خود آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علیٰ آلہ وسلم کے الفاظ میں ہے۔ تو ان ناموں کا ترجمہ جو حضرت ابو ہریرۃ والی حدیث میں بیان ہیں یہ
ہے فرمایا:
(اسم ذات اللہ کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں۔ اللہ کو سب ناموں کا محیط بیان فرمایا
ہے اور جو نانوے نام ہیں وہ اللہ کے علاوہ ہیں۔ گویا اللہ سمیت کل سو(۱۰۰) نام ہونگے۔ جو زندگی میں
ان کو مد نظر رکھے گا اور ان کا مظہر بننے کی کوشش کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا۔ یہ نام آنحضرت
ﷺ نے اس طرح گئے ۔ اللہ تعالیٰ جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بن مانگے دینے والا ، بار بار رحم
کرنے والا، بادشاہ، ہر قسم کے نقائص سے پاک اور منزہ، تمام آفات سے بچانے والا، امن دینے والا ہر
قسم کے بگاڑ سے محفوظ رکھنے والا، غالب، نقصان کی تلافی کرنے والا، کبریائی والا۔
اب غالب تو حکومتیں بھی ہوتی ہیں مگر ان کا غلبہ ایک عارضی غلبہ ہے۔ آج آیا کل گیا، کوئی
حقیقت نہیں ہوتی۔ وہ غالب جو ہمیشہ غالب ہے وہ اللہ ہی ہے۔ لوگ نقصان کی تلافی کرنے کی بھی
کوشش کرتے ہیں مگر ہر نقصان کی تلافی کر ہی نہیں سکتے۔ اب کسی کی آنکھ ضائع ہو جائے، کسی کی ٹانگ
حادثہ میں ضائع ہو جائے تو انسان کس حد تک تلافی کر سکتا ہے ۔ کچھ تھوڑی بہت مدد کر کے اس کو
آرام پہنچانے کی کوشش تو کرے گا مگر تلافی نہیں کر سکتا۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو مکمل طور پر تلافی کر
سکتا ہے۔ بعض اوقات کرتا ہے بعض دفعہ نہیں کرتا مگر وہ مالک ہے اس کی مرضی ہے چاہے تو تلافی
کر سکتا ہے۔
فرماتے ہیں: امن دینے والا ، ہر قسم کے بگاڑ سے محفوظ رکھنے والا، غالب، نقصان کی تلافی
کرنے والا، کبریائی والا، پیدا کرنے والا، نیست سے ہست کرنے والا، تصویر بنانے والا۔
المُصَوِر یعنی خدا تعالیٰ نے ہر چیز کی پیدائش سے پہلے اس کا ایک بلیو پرنٹ اپنے ذہن میں رکھا
ہوا ہے۔ یعنی خدا کا ذہن جب کہتے ہیں تو اس سے مراد یہ نہیں کہ ہماری طرح کا ذہن ہے بلکہ اللہ تعالیٰ
کا علم ہے اور جب تک کوئی چیز بلیو پرنٹ میں تیار نہ ہو وہ آگے بن ہی نہیں سکتی۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے
ہر چیز کی تصویر کشی کی ہوئی ہے اس پہلو سے اس کو مصور کہتے ہیں :
ڈھانپنے اور پردہ پوشی کرنے والا، مکمل غلبہ رکھنے والا، بے دریغ عطا کرنے والا، روزی رساں،
مشکل کشاء سب کچھ جاننے والا ، روک لینے والا ، کشادگی پیدا کرنے والا، پست کرنے والا، بالا کرنے
والا، عزت دینے والا ، ، ذلت دینے والا، سننے والا، دیکھنے والا، فیصلہ دینے والا، عدل کرنے والا، باریک
بین ، باخبر ، حلم والا، عظمت والا، خطا پوش، قدردان، بلند مرتبہ ، بڑی شان والا، سب کا حافظ و ناصر ،
حساب کتاب لینے والا ، جلالت شان والا، صاحب ،کرم، نگہبان، قبول کرنے والا ، وسعت دینے والا
اور وسعت والا، حکمت والا، بڑا محبت کرنے والا، بزرگی والا، دوبارہ زندگی دینے والا، ہمہ بین، ہر کمال کا
دائمی اہل کفایت کرنے والا، صاحب قوت، صاحب قدرت، مددگار، زندگی بخشنے والا، موت دینے
والا، زنده جاوید، قائم بالذات، بے نیاز، صاحب بزرگی، یکتا، یگانه ، مستغنی ، قدرت والا ، صاحب
اقتدار، آگے بڑھانے والا، پیچھے ہٹانے والا ، پہلا، آخری، عیاں ، نہاں، مالک، متصرف، بلند و بالا، نیکی
کی قدر کرنے والا ، توبہ قبول کرنے والا، انتقام لینے والا ، معاف کرنے والا، نرم سلوک کرنے والا ،
بادشاہت کا مالک، عظمت و کرامت والا، انصاف کرنے والا ، یکجا کرنے والا ، بے نیاز، بے نیاز کرنے
والا ، روکنے والا، ضرر کا مالک، نفع دینے والا، نور ہی نور ہدایت دینے والا، نئی سے نئی ایجاد کرنے والاء
صاحب بقاء اصل مالک، راہنما، سزا دینے میں دھیما“۔
یہ ترندی کتاب الدعوات سے وہ صفات ہیں جو میں نے پڑھ کے بیان کی ہیں۔ ان کا ترجمہ ہم
نے خود کیا ہے مگر اصل صفات عربی میں ہیں جو میں بیان کر چکا ہوں۔ اب یہ دیکھ لیں کہ صرف ان
صفات کو پڑھنے میں ہی کافی وقت لگ گیا ہے اور میرا نہیں خیال کہ جو نوٹس میں نے آج کے لئے
رکھے ہیں ان کو پورا کر سکوں گا کیونکہ تشریحات بہت سی ہیں جو ساتھ ساتھ کرنی پڑتی ہیں اور کرنی
چاہئیں کیونکہ عامتہ الناس کو ان کی پوری سمجھ نہیں آسکتی جب تک تشریح نہ کی جائے۔
حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے اللہ تعالی کی طرف
سے یہ بتایا۔ اسے حدیث قدسی کہتے ہیں۔ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جو بات اللہ کی
طرف منسوب کریں کہ اللہ نے بتایا۔ وہ الہام اسی طرح قرآن کریم میں ہو یا نہ ہو مگر ساری باتیں
قرآن کریم میں کسی نہ کسی آیت میں ضرور موجود ہوتی ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و علی آلہ و سلم بات بیان فرمائیں اس کو حدیث قدسی کہا جاتا ہے۔ تو فرماتے ہیں کہ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے اے میرے بندو! میں نے اپنی ذات پر ظلم حرام کر رکھا ہے ۔ پس کون ہے جو اس
خدا تعالیٰ کی صفت کے مطابق اپنے آپ کو ظلم کو حرام کرنے والا قرار دے۔ ہزار طرح کے مظالم ہیں
جو انسان کرتا ہے اپنی بیویوں پر، اپنے بچوں پر ، اپنے ہمسایوں پر ، اپنے دوستوں پر ، رشتہ داروں پر،
شریکوں پر ، دشمنوں اور دوستوں کی جتنی بھی قسمیں ہیں ان سے بھی نہ بھی تو ضرور انسان ظلم کا
سلوک کر لیتا ہے۔ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں پر بھی ظلم کا سلوک کرتا ہے۔ یہ ان کی بات کر رہا ہوں
جو بر رحیم ہیں، جو بہت احسان کرنے والے اور رحم کرنے والے ہیں۔ جہاں تک بچوں پر ظلم کا اس
زمانہ میں تعلق ہے بعض ایسی مائیں ہیں جو بچے کے رونے سے تنگ آکر اس کا سر دیوار سے ٹکرا کر پھوڑ
دیتی ہیں ۔ باپ بچوں پر بڑے بڑے ظلم کرتے ہیں۔ آئے دن مقدمات ایسے ہوتے رہتے ہیں جس
سے پتہ چلتا ہے مثلاً بچے کو سلانے کے لئے افیون دینی شروع کی اور بہت زیادہ دے دی اور اسی حالت
میں بچہ مر گیا۔ تو یہ تو ظالم لوگوں کا حال ہے۔ میں رحم کرنے والوں کا حال بتا رہا ہوں جو بچوں سے
بہت ہی شفقت کرتے ہیں ان سے کبھی عمد ا اور کبھی غلطی سے ایسی بات سر زد ہو جاتی ہے جو بچہ پر ظلم
ہے۔ اس کو دوا غلط دے دیں گے ، وقت پر اس کی بیماری کا علاج نہیں کر سکیں گے ۔ غرضیکہ سو
کو تاہیاں ہیں کہ جو انسان سے رحیم اور مشفق ہونے کے باوجود خود اپنی اولاد کے بارہ میں بھی سرزد ہو
جاتی ہیں مگر اللہ تعالیٰ بندوں پر کسی قسم کا ظلم نہیں کرتا۔
ئیں نے اپنی ذات پر ظلم حرام کر رکھا ہے “۔ فرمایا: " تم سب گم گشتہ راہ ہو یعنی جو اچھی راہ
ہے اسے بھول چکے ہو سوائے ان لوگوں کے جن کو میں صحیح راستہ کی ہدایت دوں۔ پس مجھ سے
ہدایت طلب کرو میں تمہیں ہدایت دوں گا“۔ سورۃ فاتحہ میں ﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنَ ﴾ میں یہی
دعا سکھائی گئی ہے۔ اے میرے بندو تم سب بھو کے ہو سوائے اس کے جس کو میں کھانا کھلاؤں۔ اب
کھانا بظاہر تو ہمیں روزانہ خدا تعالیٰ نہیں کھلا تابظاہر لیکن نظام ایسا چل رہا ہے اسی میں غور کر کے دیکھیں
تو ہر رزق کی چیز اسی نے بنائی ہے ، روزانہ مٹی میں سے رزق اگتا ہے اور کون ہے جو اس کو خود
اگا سکے۔ ایک کلوروفل ہے جس سے ہر چیز پیدا ہو رہی ہے۔ جانور چرتے ہیں وہ گھاس چر رہے ہیں۔
اب کسی سائنسدان کو کہو کہ گھاس سے دماغ بھی بنا کے دکھائے ، ہڈیاں بھی بنائے ، رحم مادر بھی
بنائے ، دودھ کے اعضاء بنائے اور عقل اور ہڈیوں کے گودے اور بہت باریک دربار یک چیزیں ہیں جو
انسانی جسم میں اس کی بقا کے لئے ضروری ہیں ان کا تفصیلی ذکر میں یہاں کر ہی نہیں سکتا۔ کسی حد تک
میں مختلف اپنی سوال و جواب کی محافل میں ذکر کرتا بھی رہا ہوں لیکن ان کا احاطہ کرنانا ممکن ہے کیونکہ
اللہ تعالیٰ کی ذات اس کی پیدا کر دہ چیزوں سے ظاہر ہوتی ہے اور حیرت انگیز چیزیں اس نے بنائی ہوئی
۲۰۰ تا ۷ ار مئی ۲۰۰

ہیں اور ہر چیز کی انتہاء یہ ہے کہ سبز کلوروفل سے ہر چیز بن رہی ہے۔ گھاس ہی کھایا جاتا ہے آخر پہ
جانوروں کی طرف سے۔ جنگلوں میں اونچی گردنوں والے لامہ بھی، ڈراف بھی سبزی کھاتے ہیں
ہاتھی بھی سبزی ہی کھاتے ہیں اور جو گوشت خور جانور ہیں وہ وہ جانور کھاتے ہیں جو سبزی سے بنتے
ہیں۔ تو سبزی سے تو مفر نہیں ہے اور کس طرح روزانہ خدا تعالیٰ سبزی کے ذریعہ حیرت
انگیز کارنامے دکھاتا ہے۔ ایک غافل آنکھ والا تو دیکھتا بھی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا نہیں ہو رہا لیکن
وہ لوگ جو رات اور دن کو اللہ تعالیٰ کی صفات پر غور کرتے رہتے ہیں وہ حیرت میں ڈوب جاتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ کی شان کتنی بلند ہے، کتنی عظیم ہے۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے ہیں
کہ ایسی حالت میں تم گم گشتہ راہ ہو یعنی تمہیں رستہ کا پتہ ہی نہیں۔ یہ بھی اس سے ہی مانگو، میں ہدایت
کروں گا تو تم ہدایت پاؤ گے ۔ اگر میں ہدایت نہیں کروں گا تو تمہیں کوئی ہدایت نصیب نہیں ہو گی۔
اندھی آنکھوں سے دنیا کو دیکھتے ہوئے گزر جاؤ گے۔
”اے میرے بندو! تم سب بھو کے ہو سوائے اس کے جس کو میں کھانا کھلاؤں۔ اب اس کی
میں نے تھوڑی سی تشریح کی ہے۔ اللہ تعالی ہی ہے جو ہر چیز کو ، انسان کو ہی نہیں بلکہ ہر چیز کو
کھانا کھلاتا ہے۔ اتنا عظیم الشان نظام ہے کھانا کھلانے کا کہ چھوٹے سے چھوٹا کیڑا، چھوٹے سے چھوٹا
مچھر یہ سب خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے رزق پر پل رہے ہیں۔ سمندر کی مچھلیاں ہوں یا ہوا میں اڑنے
والے پرندے ہوں۔ یہ سارے اس رزق کے محتاج ہیں ۔ کئی دفعہ جب میں جھیل کے کنارے
جانوروں کو روٹی دینے جایا کرتا تھا تو سوچا کرتا تھا کہ یہ روٹی تو ان کے کسی کام کی نہیں۔ میرا شوق پورا
ہو رہا ہے ورنہ اریہا جانور ہیں جن کو میرے ہاتھ کی یا کسی انسانی ہاتھ کی روٹی نہیں پہنچتی ان کے لئے
خدا نے انتظام کر رکھا ہے۔ ان کو ہوا میں سے روٹی مل جاتی ہے۔ پس خدا تعالیٰ کی ربوبیت کا انتظام لا
تنا ہی ہے۔
فرمایا: "اے میرے بندو تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جس کو میں لباس پہناؤں۔ تو لباس بننے
کا جو نظام ہے اس پر بھی غور کر کے دیکھ لیں کہ لباس کس طرح بنتا ہے۔ پودوں سے سوت نکلتی
ہے۔ جب وہ جانور جو سبزہ کھاتے ہیں ان کی اون بھی پیدا ہوتی ہے۔ غرضیکہ ان کی جلدیں بھی لباس
کے کام آتی ہیں۔ تو آخری تان اس بات پر ٹوٹتی ہے کہ اللہ اگر لباس عطا نہ کرے تو ہر انسان
نگا ہے۔ کسی کو کچھ اوڑھنے کے لئے نہ ملے ۔ اور لباس کے معاملہ میں لباس التقوى ذلِكَ خَيْرٌ )
جو تقویٰ کا لباس ہے وہ سب سے بہتر لباس ہے۔ پھر فرماتے ہیں مجھ سے لباس مانگو میں تمہیں لباس
پہناؤں گا۔
ے میرے بندو! تم دن رات غلطیاں کرو تو بھی میں تمہارے گناہ بخش سکتا ہوں"۔ اس
ارادہ سے غلطیاں کرنا مراد نہیں کہ ہم غلطیاں کرتے چلے جائیں اور اللہ تعالی بخشتا چلا جائے بلکہ بلا ارادہ
بھی بے انتہا غلطیاں انسان سے ہوتی چلی جاتی ہیں اور اس کو شعور بھی نہیں ہوتا کہ میں غلطی کر رہا
ہوں۔ اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم غلطیاں دن رات بھی کرتے چلے جاؤ، لاشعوری کی حالت میں،
غفلت کی حالت میں لیکن میں طاقت رکھتا ہوں کہ ان سب غلطیوں کو بخش دوں، پس مجھ سے ہی
بخشش مانگو میں تمہیں بخش دوں گا۔
اے میرے بندو تم مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے کہ نقصان پہنچانے کا ارادہ ہی کرو۔ اور نہ
ہی تم مجھے نفع پہنچا سکتے ہو کہ نفع پہنچانے کی کوشش ہی کرو۔ اے میرے بندو! اگر تمہارے سب اگلے
پچھلے جن و انس سب کے سب اول درجہ کے متقی اور پر ہیز گار بن جائیں اور اس شخص کی طرح بن
جائیں جو تم میں سے سب سے زیادہ تقویٰ رکھتا ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ، " تو
تمہارا ایسا ہو جانا بھی میری بادشاہت میں ایک ذرہ بھی اضافہ نہیں کر سکتا"۔ یعنی محسن اللہ ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم انسانوں میں سے اللہ کا شاہکار ہیں لیکن آپ محسن خدا کے نہیں
ہیں اللہ ہی محسن ہے۔
”اے میرے بندو! اگر تمہارے سب اگلے پچھلے جن و انس تم میں سے جو سب سے زیادہ بدکار
ہے اس کے قلب بد کی طرح ہو جائیں تو بھی میری بادشاہت میں کسی چیز کی کمی نہیں کر سکتے۔ اے
میرے بندو! اگر تمہارے سب اگلے اور پچھلے جن و انس ایک میدان میں اکٹھے ہو جائیں اور مجھے سے
حاجات مانگیں اور میں ہر ایک انسان کی حاجات پوری کردوں تو بھی میرے خزانوں میں اتنی بھی کمی
نہیں آئے گی جتنی سمندر میں سوئی ڈال کر اس کو باہر نکال کر اس کے ناکہ پر جو پانی کی ذراسی چھوٹی سی
بوند لگی ہوتی ہے وہ سمندر میں جتنی کمی کر سکتی ہے اگر میں تم سب کی ساری مرادیں پوری کردوں تب
بھی وہ میری رحمت ت میں میں ۔ سے اتنی سی کمی بھی نہیں کر سکیں گے یعنی میرا اعطا کرنا میرے خزانوں میں
اتنی سی کمی بھی نہیں کر سکے گا۔ اے میرے بندو! یہ تمہارے اعمال ہیں جن کا میں نے حساب کیا ہے
۔ میں تم کو ان کا پورا پورا بدلہ دوں گا۔ پس جس شخص کا اچھا نتیجہ نکلے وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے
اور جو شخص اس کے علاوہ کوئی اور چیز پائے یعنی ناکامی کا منہ دیکھے تو وہ اپنی ہی ذات کو ملامت کرے۔
(مسلم كتاب البر والصلة باب تحريم الظلم
ایک روایت سنن ابی داؤد میں حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے۔ میں
نے رسول اللہ صلى الله ماہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں رحمن ہوں اور یہ رحم
ہے۔ میں نے اس کا نام اپنے نام رحمن سے مشتق کیا ہے یعنی الرحیم سے مراد یہاں رحم مادر ہے۔
فرماتا ہے کہ میں رحمن ہوں اور میں نے رحم مادر کو بھی اپنے لفظ رحمن سے مشتق کیا ہے۔ وجہ یہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح اپنی رحمانیت کے ذریعہ ہر اس چیز کو پیدا کیا جو مانگنے کے لئے نہیں نکلی تھی
کہ مجھے پیدا کرو اسی طرح ماں بچے کو جنتی ہے لیکن بچہ ماں سے مانگنے کے تو قابل ہی نہیں ہوتا کہ مجھے
جنو۔ مائیں بیچاری جن کے بچے نہ ہوں وہ در در کے دھکے کھاتی ہیں۔ حکیموں ، ڈاکٹروں کے پاس جاتی
ہیں علاج کے لئے ، وہ مانگتی ہیں کہ بچہ مجھے ملے اور وہ بھی اللہ کی رحمت ہو تو ملتا ہے ورنہ جتنا مرضی
زور لگالیں نہیں مل سکتا۔ ٹیسٹ ٹیوب کی بھی کوششیں کر چکی ہیں عور تیں، جب خدا نے نہ دینا ہو تو
ٹیسٹ ٹیوب کی ہر کوشش ناکام ہو جاتی ہے۔ تو فرمایا رحم مادر جو ہے میں نے اپنے لفظ رحمن سے مشتق
کیا ہے۔ میں بن مانگے دینے والا ہوں اور ماں بھی بن مانگے ہی اپنا بچہ دیتی ہے۔ یعنی بچہ اس سے اپنی
پیدائش نہیں مانگتا بلکہ وہ اس کی پیدائش اپنے خدا سے اور ڈاکٹروں اور حکیموں سے مانگتی ہے۔
اس لئے جو صلہ رحمی کرے گا اس کو میں اپنے ساتھ ملالوں گا۔ جس نے صلہ رحمی نہ کی اس نے
مجھ سے رحمانیت کا تعلق کاٹ لیا۔ (سنن ابی داؤد کتاب الزکوۃ باب فى صلة الرحم)۔ تو اب یہ دیکھیں .
ہمارے ہاں آئے دن جو شکایتیں آتی ہیں ان میں صلہ رحمی کے خلاف اکثر شکایتیں ہیں۔ رشتہ دار ،
رشتہ داروں کی بات نہیں مانتے، جو رحمی رشتے ہیں ان کو کاٹ دیتے ہیں ۔ بھائی بہنوں پہ ظلم کرتے
ہیں۔ بھائی بھائیوں پہ ظلم کرتے ہیں، جس کا داؤ لگے وہ سب کچھ چھینٹے کے لئے کوشش کرتا ہے، تو ان
کو پھر رحمن خدا سے کیا ملے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے تو ایک ایک چیز ہم پر ظاہر
فرمادی ہے۔ اس کے عواقب بیان کر دئے ہیں کہ دیکھو صلہ رحمی نہیں کرو گے تو پھر رحمن سے تمہارا
تعلق کٹ چکا ہے۔ پھر تم پر اللہ تعالیٰ کوئی رحم نہیں کرے گا۔ تو کتنا بد نصیب ہے جو دنیا کے عارضی
فائدوں کی خاطر اپنے رحمن خدا سے ہمیشہ کے لئے اپنا تعلق کاٹ لیتا ہے۔ اور پھر یہ بھی فرمایا ” جو تجھے
ملائے گا میں اس کو ملاؤں گا اور جو تجھے کاٹے گا میں اس کو کاٹ دوں گا“۔
حضرت جریر رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: " جو لوگوں پر
رحم نہیں کرتا اللہ تعالٰی بھی اس پر رحم نہیں کرتا۔ (صحیح مسلم كتاب الفضائل باب رحمة الصبيان
والعیال) پس اپنوں کے اوپر رحم تو بہر حال ہونا ہی ہے ہر چیز پر رحم ضروری ہے۔ ایک جانور پر بھی رحم
ضروری ہے۔ ایک روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم بیان فرماتے ہیں کہ ایک کیچنی
گزر رہی تھی کہ ایک کنویں کے کنارہ پر ایک پیا ساکتا دیکھا جو پیاس سے ہانپ رہا تھا۔ اور کوئی ڈول نہیں
تھا جس سے پانی نکال کے اس کو دیا جاسکے۔ تو اس نے کنویں میں اتر کر یعنی دیوار کے سہارے سے اتر کر
اپنی جوتی کے اندرپانی بھرا اور اوپر لا کر اس کتے کو پلایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے ساری عمر کے گناہ معاف
کردئے۔ پس جور خم کرتا ہے اس پر رحم کیا جاتا ہے۔ جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے اپنے نواسہ حضرت
حسن بن علی کو بوسہ دیا۔ اس وقت آپ کے پاس اقرع بن حابس بھی بیٹھا ہوا تھا۔ اقرع نے یہ دیکھ کر
عرض کیا کہ میرے دس بیٹے ہیں میں نے کبھی کسی کو بوسہ نہیں دیا۔ آپ نے اس کی طرف نظر اٹھا
کر دیکھا، فرمایا: "جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا“ (صحیح بخاری کتاب الأدب باب
رحمية الولد و تقبیله - کہ جو ظالم اپنے بچوں پر رحم نہیں کر سکتا وہ خدا سے ہمیشہ کے لئے کاٹا گیا اس کے
اوپر کبھی رحم نہیں کیا جائے گا۔
ایک ترندی ابواب البر والصلۃ سے روایت لی گئی ہے۔ حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ
عنہ اپنے باپ اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم
نے فرمایا: ”اس شخص کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں جو چھوٹے پر رحم نہیں کرتا اور بڑے کا شرف
نہیں پہچانتا۔ اپنے سے بڑوں کا ادب نہیں کرتا اور چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا۔
(ترمذی ابواب البر والصلة باب ما جاء في رحمة الصبيان)
ایک روایت مسلم کتاب البر والصلة میں یوں درج ہے۔ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ
تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: ” مومنوں کی مثال ایک دوسرے سے محبت
کرنے ، ایک دوسرے پر رحم کرنے اور ایک دوسرے سے مہربانی سے پیش آنے میں ایک جسم کی سی
ہے جس کا ایک حصہ اگر بیمار ہو تو اس کی وجہ سے سارا جسم بیدار ہو جاتا ہے اور بے چینی اور بخار میں
مبتلا ہو جاتا ہے۔ (صحیح مسلم کتاب البر والصلة باب تراحم المؤمنين وتعاطفهم و تعاضدهم) اب ایک
پاؤں کا انگوٹھا ہے، اگر کسی کے پاؤں کے انگوٹھے میں مثلاً گنگرین نہ سہی، ویسے ہی تکلیف ہو یا درد ہو ،
انسان کے ناخن نمودے کے اندر چلے جاتے ہیں تو بعض دفعہ اس کی تکلیف کی وجہ سے ساری رات نیند
نہیں آتی۔ مجھے خود بھی یہ تکلیف رہی ہے۔ اب کسی حد تک اس پر قابو پایا ہے مگر مجھے یاد ہے کہ بعض
راتیں جلسہ کے ایام میں یہاں اسلام آباد میں میں ساری رات نہیں سو سکا اس پاؤں کے انگوٹھے کے
مئی ۲۰۰۰ء تاے ارمئی ۲۰۰۱ء ) 7(

درد کی وجہ سے۔ پس چھوٹی سی چیز ہے بالکل ، پاؤں کے کنارے پر ایک انگوٹھے میں صرف درد ہے اور
انسان اس کی وجہ سے سو نہیں سکتا تو مومن کی مثال بھی ایسی ہے۔ اپنے میں سے جو چھوٹا ہے اس کو
چھوٹا نہ سمجھو۔ مومن تو اپنے دور کے غریب واقف دوست کو بلکہ ناواقفوں کے دکھ کو کبھی اپنا دکھ
سمجھتا ہے اور بے چین ہو جاتا ہے لوگوں کے دکھ پر۔ تو اگر یہ تمہارے اندر صفت نہیں ہے کہ لوگوں
کے دکھ پر بے چین ہو جاؤ تو پھر تم حقیقی مومن نہیں ہو۔ تمام مومن ایک دوسرے کے بدن کے
اعضاء کے طور پر ہیں ۔ سر میں درد ہو ، ٹانگ میں تکلیف ہو، گردے میں تکلیف ہو ، جگر میں تکلیف
ہو ، جوں جوں تکلیفیں بڑھتی چلی جاتی ہیں اتنی بے چینی اور بیماری کی تکلیف بڑھتی چلی جاتی ہے۔ پس
مومن اپنے بھائیوں کی تکلیفوں پر نظر رکھتا ہے اور دیکھتا ہے کہ وہ کسی تکلیف میں مبتلا ہے اور جہاں
تک اس کا بس چلے ، جہاں تک طاقت ہو وہ اس تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: "رحم
کرنے والوں پر رحمن خدارحم کرے گا۔ تم اہل زمین پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
ستن ابی داؤد کتاب الأدباب في الرحمة)
پھر ایک اور روایت ابن ماجہ سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے حکم دیا کہ "جب جانور ذبح کرنے لگو تو چھری کو اچھی طرح
تیز کر لیا کرو۔ ایک جانور کے سامنے دوسرے جانور کو ذبح نہ کرو اور خوب اچھی طرح ذبح کرو"۔
(سنن ابن ماجه ابواب الذبائح باب اذا ذبحتم فاحسنوا الذبح)
اب دیکھیں کتنار حیم و کریم وجود تھا۔ جانور کو ذبح کرنے کی اجازت ہے مگر یہ تاکید ہے کہ اس کو
تکلیف نہ ہو اور پھر ایک جانور ذبح ہو رہا ہو تو دوسرا جانور دیکھ نہ رہا ہو۔ ہمارے ہاں تو قصاب بکروں کو
لٹا دیتے ہیں اور دیکھتے دیکھتے ان کی آنکھوں کے سامنے دوسرے بکرے ذبح کئے جارہے ہوتے ہیں اور
ہر ایک بکرے کو اس کی تکلیف ہوتی ہے۔ پھر گند چھری سے ذبح کر دیا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ
چھری تیز کرنے سے ظلم مراد نہیں ، رحمت مراد ہے ۔ جتنی جلدی تیز چھری شہ رگ کو کاٹ دیتی
ہے، گند چھری کو رگڑتے جاؤ تو نہیں کاٹتی۔ ہم نے دیکھا ہے کہ اگر کند چاقو ہو تو شکار کرتے وقت، شکار
کے بعد فاختہ کی گردن کو بھی ٹھیک نہیں کاٹ سکتا۔ تو ذبیح کرنے سے پہلے بہت تیز چھری ہونی چاہئے
اور اس کے نتیجہ میں جانوروں کو پتہ بھی نہیں لگتا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جانور کو مارنے سے پہلے اگر
Stun کر دیا جائے تو اس کو تکلیف نہیں ہوگی۔ یہ بالکل غلط اور جھوٹ ہے کہ جانور کو Stun کرنے
کے نتیجہ میں اس کو ہوش کے ساتھ چیچنیں مارنے کی توفیق نہیں ملتی لیکن ذہن تکلیف کو محسوس کر رہا
ہوتا ہے۔ کئی بیمار ہیں جن کو بیماری کے دوران تکلیف ہو رہی ہوتی ہے مگر وہ کچھ بتا نہیں سکتے ۔ جب
افاقہ ہو اور بتانے کے قابل ہوں تو بتاتے ہیں کہ کیا کیا تکلیف ہوئی تھی۔ تو stun جانور جو ہے اس کو
تکلیف ضرور پہنچتی ہے لیکن جس کو ذبح کیا جائے خون کا رشتہ دماغ سے کٹتے ہی فور ادماغ سوچنا بند کر
دیتا ہے۔ تو بظاہر دیکھنے میں ایک جارحانہ فعل ہے لیکن اصل میں یہ ایک رحمت کی کارروائی ہے جو ہمیں
ذبح کا طریقہ بھی حضرت اقدس محمد رسول اللہ نے سمجھا دیا کہ ذبح کرنا ہے تو اتنا تیزی سے ذبح کرو کہ
فور اخون کا رشتہ دماغ سے کٹ جائے اور جانور کو پتہ ہی نہ لگے کہ میرے ساتھ کیا ہو گیا ہے۔
اور دوسرے جانور کے سامنے ذبح نہ کرو۔ ہمارے ہاں بڑی عید وغیرہ کے موقع پر جو زیادہ قربانیاں
دیتے ہیں وہ بالکل بے احتیاطی سے ایک جانور کے سامنے دوسرے جانور کو لٹا کے ذبح کرتے ہیں جس
سے لازما دوسرے جانور کو تکلیف ہوتی ہے۔
مسلم كتاب الصيد والذبائح باب الامر باحسان الذبح حضرت شداد بن اوس
رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کو نرمی
اور مہربانی سے پیش آنے کا حکم دیا ہے یہاں تک کہ اگر تم کسی جانور کو مارنے لگو تو اس میں بھی نرمی اور
رحم دلی دکھاؤ اور جب کسی جانور کو ذبح کرنے لگو تو اچھے اور رحم دلی کے طریق سے ذبح کرو۔ مثلاً اپنی
چھری خوب تیز کر لو اور اس طرح سے اپنے ذبیحہ کو آرام پہنچاؤ۔
ایک روایت ہے بخاری کتاب التوحید میں حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے
ہیں کہ ہم نبی کریم علی لوہے کے پاس تھے کہ اس اثنا میں آپ کے پاس ایک بیٹی کا پیغام آیا جو آپ کو اپنے
بیٹے کی موت کے وقت بلارہی تھی۔ اس پر پر آنحضرت علہ نے پیغام لانے والے کو کہا جاؤ اور ان کو
بتاؤ کہ جو اس نے یعنی اللہ نے لے لیا ہے۔ وہ اللہ ہی کا تھا اور جو اس نے عطا کیا ہے وہ بھی اسی کا ہے۔
اور ہر ایک چیز کی اس کے نزدیک ایک مدت مقرر ہے۔ پس تم انہیں کہہ دو کہ وہ صبر کریں اور صبر کو
ہی نیکی کا حصول سمجھیں۔ وہ پیغامبر گیا اور پھر لوٹ آیا اور کہا یار سول اللہ آپ کی بیٹی نے قسم دے کر کہا
ہے کہ آپ ضرور تشریف لائیں۔ اس پر نبی اکرم کھڑے ہوئے اور آپ کے ساتھ سعد بن عبادہ
رضی اللہ تعالٰی عنہ اور معاذ بن جبل بھی روانہ ہوئے۔ بچہ نزع کی حالت میں تھا کہ اسے آنحضرت
کی گود میں دیا گیا۔ بچہ کی یہ حالت دیکھ کر آنحضور ﷺ کی آنکھیں بھر آئیں اور آنسوؤں سے
بہنے لگیں۔ اس پر سعد نے عرض کی یارسول اللہ یہ کیا؟۔ آنحضور ﷺ نے فرمایا:" هذه رَحمَةٌ
جَعَلَهَا اللهُ فِي قُلُوبِ عِبَادِهِ ۔ کہ یہ رحمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دل میں رکھی
ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے رحم کرنے والوں پر رحم فرماتا ہے"۔ (صحیح بخاری کتاب
التوحيد باب ما جاء في دعاء النبي ﷺ امته الى توحيد الله تبارك وتعالی)۔ پس رحمت ہی حقیقت میں ہر
چیز پر حاوی ہے اور اگر رحمانیت نہ ہو اور رحمت نہ ہو تو کچھ بھی نہیں ہے۔
کئی دفعہ میں نے سوچا ہے کہ ربوبیت اور رحمانیت میں سے پہلے کون ہے اور بعد میں کون ہے تو
بعض پہلوؤں سے جب سورۃ فاتحہ کے الفاظ پر غور کرتے ہیں تو ربوبیت پہلے ہے اور رحمانیت اور
رحیمیت بعد میں آتی ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پہلو سے ربوبیت کو
پہلے قرار دیا ہے لیکن غور کرو تو رحمانیت، ربوبیت سے بھی پہلے نظر آتی ہے۔ اب انسان خدا سے کب
مانگنے گیا تھا جبکہ کچھ پیدا ہی نہیں ہوا تھا۔ اس وقت اللہ تعالیٰ کو پتہ تھا کہ انسان کو لکڑی کے علاوہ کو ئلہ
کی بھی ضرورت پڑے گی اور کو ئلہ کی دریافت اس وقت ہوئی جبکہ ریلوے انجن کی دریافت بھی ہو گئی
بھی۔ اس وقت کو نلہ کی ضرورت تھی اور خدا تعالیٰ نے کوئلہ کی ایجاد کر دی۔اس کو کہتے ہیں ایکسٹرنل
Combustion انجن یعنی ایسا انجن جس کو کو گرمی باہر سے پہنچائی جائے۔ تو اس وقت تک پٹرول کی
کوئی ایجاد نہیں تھی۔ لیکن جب خدا تعالیٰ نے دیکھا کہ انسان پٹرول پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے
اور اس کا دماغ ترقی کر کے انٹرنل کیچن انجمن بھی بنا سکتا ہے یعنی موٹر کا انجن جس میں جو جلنے والا مادہ
ہے یعنی پٹرول اندر سے جلتا ہے۔ تو ریلوے گاڑی کا انجن ہے ان میں اندر نہیں جل رہا ہو تا وہ باہر جل
رہا ہوتا ہے۔ اس سے بھاپ بنتی ہے اور پیٹرول سے جو Piston کے اندر ہی جل رہا ہو تا ہے موٹر چلتی
ہے۔ تو اس وقت پٹرول ایجاد کر دیا یعنی انسان کو پٹرول کی خبر دے دی جب اس کا دماغ پٹرول بنانے کی
اور اس سے استفادہ کرنے کی اہمیت رکھتا تھا۔ کوئی بھی اتفاقی حادثہ نہیں۔ یہ رحمانیت کے جلوے ہیں
اور آپ دیکھیں کہ رحمانیت کے نتیجہ میں اربوں سال پہلے ڈائناسورس (Dinasoars) اچانک تباہ
کر دئے گئے۔ اب بظاہر دیکھنے میں تو یہ ظلم ہے کہ جانوروں کو تباہ کر دیا گیا۔ سمندر میں بعض آسمان سے
ٹکڑے گرنے کے نتیجہ میں ایسی تبدیلیاں رونما ہوئیں کہ اس کی وجہ سے دھند سی اٹھی اور وہ تمام
مخلوقات جو سبزی پر اپنی زندگی گزار رہی تھی اور ایک دوسرے کو بھی کھارہی تھی وہ ساری کی ساری
تھوڑے عرصہ میں مرکز ختم ہو گئیں۔ اور ختم ہو کر ضائع نہیں ہوئیں، خدا تعالی تو بالکل ضیاع نہیں
کرتا، ایک ذرہ کا بھی ضیاع نہیں کرتا وہ زیر زمین دفن ہوئیں اور ان سے تیل بنا۔ تو اب اگر جو موٹر پر
بیٹھ کے یا گاڑی ، بس میں بیٹھ کے آتا ہے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ ڈائنا سور پر بیٹھا ہوا ہے کیونکہ
ڈائنا سور کا ہی تیل بنا ہے جس پر وہ سوار ہوا ہوا ہے۔ جو درخت تھے وہ بھی دب کے بعض دفعہ اتنے
گہرے دب گئے کہ تیل میں تبدیل ہو گئے۔ پھر ہیرے جواہرات بھی انہیں درختوں سے بنے جو اتنے
دباؤ میں دب گئے تھے کہ اس کے نتیجہ میں ان کا کوئلہ بنا اور کوئلہ پتھر بن گیا اور پتھر سے ہیرے بن
گئے۔ تو خدا تعالی کی تخلیق جو ہے یہ حیرت انگیز ہے۔ اس کی صفات پر جتنا بھی غور کریں وہ لامتناہی ایک
کے بعد دوسری صفت پھوٹتی چلی جاتی ہے۔
تو آج کے خطبہ میں میں نے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اقتباس رکھے تھے وہ
تو اب بیان نہیں کر سکتا کیونکہ وقت ختم ہو رہا ہے اس لئے آئندہ خطبہ میں بھی یا تو وہ حدیثیں بیان
کروں گا جو اس خطبہ سے بچا کے اگلے خطبہ کے لئے رکھ لی تھیں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کی باری آئے گی۔ تو بہر حال یہ سلسلہ مضامین جو ان خطبوں کے لئے میں
نے چنا ہے بہت ہی لطیف ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمانیت اور رحیمیت اور اس کی تمام صفات کا لامتناہی ذکر
ہے۔ اگر ایک ایک صفت کو بیان کرنا شروع کیا جائے تو اس کی بھی بہت سی شکلیں پھوٹتی چلی جائیں
گی۔ تو میں امید رکھتا ہوں اللہ تعالیٰ ہمیں، آپ کو اور مجھے ان صفات باری تعالیٰ پر نہ صرف بچے غور کی
توفیق عطا فرمائے گا بلکہ ان کے نتیجہ میں ہمیں ان کو اپنانے کا بھی موقع عطا فرمائے گا۔ اللہ تعالٰی ہمیں
اس کی توفیق عطا فرمائے۔ * * * *
۶۲۰۰ تا ۷ ارمئی ۲۰۰

آج 10 میں سے 10 باقی