Names of Allah Raheemiyyat
Friday Sermon, 13 April 2001: Names of Allah Raheemiyyat
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفتِ رحمت، رحمانیت اور رحیمیت کی وضاحت مختلف احادیث کی روشنی میں بیان فرمائی۔ آپ نے صلہ رحمی کی اہمیت پر زور دیا اور بالخصوص جائیداد کے تنازعات کی وجہ سے رشتہ داریاں توڑنے کے سنگین گناہ پر تنبیہ کی۔ بعد ازاں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات کے حوالے سے رحمانیت، رحیمیت اور ربوبیت کے باہمی تعلق، کائنات کی تسخیر اور انسان کی مادی و روحانی تربیت کے پہلوؤں کو تفصیلاً بیان فرمایا۔
موضوعات: الرحمن، الرحیم، رحمتِ الٰہی، صلہ رحمی اور قطع رحمی، تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، روحانی اور مادی تربیت
خطبه جمعه
الله تعالى كى ايك سو رحمتیں ھیں ان میں سے ایک رحمت کو
اس نے تمام مخلوق کے درمیان تقسیم کیا ھے
رحمت صرف بد بخت سے ہی چھینی جاتی ہے۔ ایسا شخص جو قطع رحمی کرتا ہے وہ بہت بد نصیب ہے۔
الله تعالیٰ کی تمام صفات حسنه پر غور کریں تو وہ رحمانیت اور رحیمیت سے پھوٹتی ہیں اور ربوبیت سے ترویج پاتی ھیں
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۳ / اپریل ۲۰۰۱ء بمطابق ۱۳ ار شہادت ۱۳۸۰ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
الصلاة)۔ پس
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
قُلِ ادْعُوا الله أوِ ادْعُوا الرَّحْمَنَ أَيَّامًا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى وَلَا تَجْهَرُ
بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذلِكَ سَبِيلًا (سورة بنی اسرائیل آیت ۱۱۱)
تو کہہ دے کہ خواہ اللہ کو پکار و خواہ رحمان کو ، جس نام سے بھی تم پکار وسب اچھے نام اسی کے ہیں
اور اپنی نماز نہ بہت اونچی آواز سے پڑھا کر اور نہ اسے بہت دھیما کر اور ان کے درمیان کی راہ اختیار کر
صفات باری تعالٰی کا یہ مضمون میں نے شروع کیا ہوا ہے۔ اس سے پہلے ربوبیت کے متعلق
میں نے عرض کیا تھا میرے لئے بہت مشکل ہے کہ ان دونوں نورانی دھاگوں کو کلیتہ الگ الگ کر
سکوں۔ ایک کے بیان کے ساتھ دوسرا بھی شروع ہو جاتا ہے۔ دونوں ہی ایک ہی نور سے بنے ہوئے
دھاگے ہیں۔ آج پھر میں اب خالصتار حمایت کاذکر کرنے کی کوشش کروں گا مگر اس میں قدرتی بات
ہے کہ ربوبیت بھی خود بخود آتی چلی جاتی ہے۔ سب سے پہلے تو میں ایک حدیث آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔
حضرت ابو ہر سیہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوق پیدا
کرنے سے قبل ہی اپنے اوپر خود اپنے ہاتھ سے یہ فرض کر دیا تھا کہ ”میری رحمت، میرے غضب پر
سبقت لے گئی ہے“۔ (سنن ابن ماجہ، کتاب المقدمة) ۔ پس اس میں ہر گنہگار کے لئے جو قصد اگناہ نہیں
کر تا بہت بڑی خوشخبری ہے اور جو قصد اگناہ کر لیتے ہیں اور اس کے بعد ان کو توبہ کی توفیق ملتی ہے ان
کے لئے بھی بہت بڑی خوشخبری ہے کہ گناہ اگر چہ خدا کے غضب کا مطالبہ کرتے ہیں مگر اس کی حد سے
زیادہ رحمانیت ان گناہوں پر بھی غالب آجاتی ہے۔
ایک حدیث حضرت ابوہریرہ ہی سے مروی ہے جو سنن ابن ماجہ کتاب الزھد سے لی گئی
ہے۔ حضرت ابو ہریرہ عرض کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ کی ایک سورحمتیں
ہیں۔ ان میں سے ایک رحمت کو اس نے تمام مخلوق کے درمیان تقسیم کیا ہے“۔ یعنی انسان کے اندر
جتنی بھی رحمت کا جذبہ پایا جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی سور حمتوں میں سے ایک رحمت کی تقسیم کے نتیجہ میں
ہے۔ اسی کے ذریعہ سے وہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ با ہم ہمدردی سے کام
لیتے ہیں۔ اور اسی کے ذریعہ درندے اپنے بچوں سے مہربانی کا سلوک کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالٰی نے
نانوے رحمتوں کو مؤخر کر رکھا ہے۔ ان کے ذریعہ قیامت کے دن وہ اپنے بندوں پر رحم کرے
گا۔ (سنن ابن ماجه. کتاب الزهد)۔ پس اس کی رحمت کا ایک حصہ ہے جس سے بنی نوع انسان نے
استفادہ کیا ہے۔ باقی سب اس کے ان بندوں کے لئے ہیں جن کو مرنے کے بعد بھی اللہ کی رحمت
نصیب ہونے والی ہے۔
ابوداؤد کتاب الصلواۃ ۔ حضرت ابو سلمة بن عبد الرحمان بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ
رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ آنحضرت نے الله نماز کے لئے کھڑے ہوئے۔ ہم بھی آپ کے ساتھ
ہو گئے۔ نماز کے دوران ایک اعرابی نے دعا کی کہ اے اللہ مجھے پر رحم فرما اورمحمد پر رحم فرما اور ہمارے
ساتھ کسی اور پر رحم نہ فرمانا۔ جب آنحضرت ﷺ نے نماز سے سلام پھیرا تو اُس اعرابی سے فرمایا:
" تم نے اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت کو محدود کرنے کی کوشش کی ہے"۔ (ابوداؤد، کتاب
نماز میں تو باقی صحابہ ناراض بھی ہونگے اس سے لیکن آنحضرت مے کا ناراضگی کا انداز بھی بہت ہی
پیارا تھا۔ اس کو پیار اور محبت سے سمجھایا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو وسیع ہی رکھو، اس کو کم کرنے کی
کوشش نہ کرو۔
سنن نسائی کتاب الجنائز میں حضرت خارجہ بن زید بن ثابت، اپنے پچا یزید بن ثابت رضی اللہ
تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ وہ ایک روز آنحضرت ﷺ کے ساتھ کہیں جارہے تھے کہ حضور
نے ایک تازہ بنی ہوئی قبر دیکھی۔ آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا کہ یہ فلاں عورت کی
قبر ہے جو بنی کلاں کی خادمہ تھی۔ حضور اس (وفات یافتہ عورت) کو پہچان گئے۔ صحابہ نے عرض کیا کہ
یہ آج دوپہر کو فوت ہو گئی تھی جبکہ آپ قیلولہ فرمارہے تھے اس لئے ہم نے آپ کو جگانا پسند نہ کیا۔
تب حضور نماز جنازہ کے لئے کھڑے ہوئے، لوگوں نے بھی حضور کے پیچھے صفیں بنالیں۔ حضور نے
جنازہ پڑھتے ہوئے چار تکبیریں کہیں۔ پھر فرمایا: جب بھی تم میں سے کوئی فوت ہو اور میں تم میں
موجود ہوں تو ضرور مجھے اس بات کی اطلاع دو کیونکہ میری دعا اس کے لئے رحمت ہے۔ (سنی نسائی۔
کتاب الجنائز)۔ اب اس سے پتہ چلتا ہے کہ جو رحمت کا سواں حصہ سب انسانوں میں تقسیم ہوا اس میں
سے سب سے زیادہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے حصہ پایا۔
ایک حدیث ہے مسلم کتاب الفضائل۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے
ہیں، میں نے آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر اہل و عیال پر رحم کرنے والا اور کوئی نہیں دیکھا۔
ایک اور حدیث ہے بخاری کتاب الادب سے یہ لی گئی ہے، باب رحمۃ الولد و تقبیلہ ۔ حضرت عمر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور ﷺ کے سامنے کچھ قیدی آئے۔ ان میں ایک عورت
تھی اس کے سینہ سے دودھ نکل رہا تھا ( جس طرح بچہ دودھ نہ پئے تو دودھ پستانوں میں بھر جاتا ہے)
چونکہ وہ بچہ اس کا مر چکا تھا اس لئے وہ دودھ خود بخود پھوٹ رہا تھا اور وہ دوسرے کسی کے بچہ کو دیکھتی تو
اس کو دودھ پلانے لگ جاتی تھی۔ اس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ کیا تم خیال کر سکتے ہو کہ یہ اپنے
بچے کو آگ میں پھینک دے گی؟۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم نے عرض کیا: جب تک اس کے لئے ممکن
ہوا، یہ ا اپنے بچے کو آگ میں نہیں جانے دے گی۔ اس پر حضور ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر
اس سے بھی زیادہ رحم کرتا ہے جتنا یہ عورت اپنے بچے پر کر سکتی ہے۔ (بخاری، کتاب الادب)
ایک روایت حضرت ابو ہر پیر ورضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ترندی کتاب البر والصلۃ میں درج ہے۔ وہ
عرض کرتے ہیں کہ میں نے ابو القاسم یعنی حضرت محمد مصطفی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رحمت
صرف بد بخت سے ہی چھینی جاتی ہے۔ ( ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء في النصيحة)۔ کہ جو
بد نصیب اور سخت دل ہے، شقی القلب ہے اس سے رحمت چھین لی جاتی ہے اور پھر وہ کسی پر بھی رحم
نہیں کر سکتا، نہ اس پر قیامت کے دن رحم کیا جائے گا۔
ایک حدیث مسلم کتاب البر والصلۃ والادب میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سے
مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ سے عرض کیا گیا کہ مشرکوں کے خلاف بددعا کریں۔ آپ نے فرمایا
میں لعنت کرنے والا بنا کر مبعوث نہیں کیا گیا بلکہ میں رحمت کے طور پر مبعوث کیا گیا ہوں۔ اس لئے
اس مسئلہ کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ مشرک جب تک زندہ ہے اس کے لئے دعا ہر گز حرام نہیں ہے
بلکہ کثرت سے اس کے لئے دعا کرنی چاہئے جس میں سب سے بڑی دعا یہی ہے کہ اللہ اس کو بچے ایمان
۲۰۰ تا ۲۴ / مئی ۲۰۰ء ) 5(
اور توحید کی توفیق عطا فرمائے۔ ہاں جب مشرکانہ حالت میں مرجائے تو اس وقت بھی اگر یہ پتہ چلے کہ
وہ مشرک خدا کا دشمن اور رسول کا دشمن تھا تو پھر کسی قیمت پر اس کے لئے دعا جائز نہیں۔ اور وہ مشرک
جو لا علمی میں مر جاتے ہیں ان کے متعلق قطعیت سے نہیں کہا جا سکتا کہ کسی قسم کی دعا کی جاسکتی ہے
نہیں مگر حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی رحمت پر نظر رکھتے ہوئے یہ گمان غالب ہے
کہ ایسے مشرکین جو لا علمی میں مرتے ہیں ان کے لئے دعا جائز ہو گی۔ پس کثرت سے دنیا میں آج بھی
مشرک موجود ہیں جن کو کچھ پتہ نہیں کہ وہ کیوں مشرک ہیں۔ وہ آنکھیں بند کر کے ایک تقلید
رہے ہیں۔ ہر گز بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمادے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ جو
کام بھی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم کے بغیر شروع کیا جائے وہ نا قص اور برکت سے خالی ہوتا ہے۔
(الجامع الصغير للسيوطى حرف كاف)
مجھے ایک دفعہ اس کا دلچسپ تجربہ یہاں انگلستان میں بھی ہوا۔ یہاں بعض عیسائیوں نے لوگوں
کو عیسائی بنانے کی خاطر مفت اپنے خوبصورت علاقے میں ایک ایک ہفتہ کی دعوت دے رکھی تھی۔ تو
مجھے بھی شوق تھا خوبصورت علاقوں کی سیر کا کار نوال کے علاقہ میں ، میں بھی گیا اور اس بیچاری کی
دعوت اس کے اوپر الٹی پڑ گئی کیونکہ بجائے اس کے کہ وہ مجھے نعوذ باللہ من ذلک مشرک بناتی اس کے
داماد نے میرے سامنے اقرار کر لیا کہ میں خدا کی توحید کا قائل ہوں اور رسول اللہ ﷺ کو سچا تعلیم
کرتا ہوں۔ وہ واقعہ یہاں سے شروع ہوا کہ جب ہم کھانا کھانے لگے تو کچھ دیر کے لئے اس نے سر نیچے
جھکایا اور Grace پڑھنا کہتے ہیں، گریس (Grace) پڑھی، اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی۔ مجھے کہنے لگی کہ
آپ بے شک کھائیں گریں تو عیسائیوں کے لئے ہے۔ میں نے کہا صرف کھانے کے لئے ہی گریں
ہے۔ ہمارے رسول حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا ہے کہ ہر عمل جو بغیر بسم اللہ کے کیا جائے وہ بے
برکت ہو گا۔ تو ہمار ا ر سول تو اس معاملہ میں بڑا شاندار ہے اور ہر حصہ پر اس کی رحمت وسیع ہے۔ پس
اس پہلو سے وہ جو اس کا داماد تھا اس پر اتنا اثر ہوا کہ اس نے مجھے ایک موقع پر باہر لے جا کر کہا کہ میں
آپ کے سامنے ( توحید کا اقرار کرتا ہوں، اللہ اس کو جنت نصیب کرے اگر وہ مر چکا ہے تو ۔
ایک روایت دار قطنی باب الصيد والذبائح سے ہے۔ حضرت ابو ثعلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اللہ تعالٰی نے کچھ فرائض مقرر کئے ہیں تم انہیں ضائع نہ کرنا۔
اس نے کچھ حدیں مقرر کی ہیں تم اُن سے آگے نہ بڑھنا اور نہ ان کو پامال کرنا۔ اس نے کچھ چیزیں حرام
کی ہیں تم ان کا ارتکاب نہ کرنا، کچھ باتوں کا ذکر اس نے چھوڑ دیا ہے صرف تم پر رحم کرتے ہوئے ، نہ وہ
بھولا ہے نہ اس نے غلطی کھائی ہے اور اس کے متعلق کرید اور جستجو نہ کرو۔
تو الحَلَالُ بَينَ وَالحَرَامُ بَيِّنٌ - حلال اور حرام دونوں خدا تعالیٰ نے خوب بین کر کے کھول
دئے ہیں۔ ایک دوسرے سے جدا کر دئے ہیں۔ ان کے درمیان میں مشتعقیبات ہیں اور اس میں انسان
اپنے نفس سے فتویٰ لیتا ہے۔ جو نیک لوگ ہیں وہ تو حلال ہی کی طرف جھکتے ہیں اور بعض کمزور اپنے
نفس کے لحاظ سے بد کی طرف بھی جھک جاتے ہیں۔ مگر ان کی تفصیل خدا نے اس لئے بیان نہیں فرمائی
کہ بعض لوگ کمزوری کی وجہ سے اگر جھکتے ہیں تو ان کو معاف بھی فرما دے۔
بخاری کتاب تفسیر القرآن میں ہے۔ حضرت ابو ہریرہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ
ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا۔ جب وہ ان کے پیدا کرنے سے فارغ ہوا تو رحم کھڑی
ہوئی اور رحمن کی کمر پکڑ لی۔ اب یہ یادر کھیں کہ کوئی ایسی چیز نہیں جو ظاہری طو پر رحم کھڑی ہوئی اور
حمن کی کمر پکڑ لی، یہ صفاتی بیان ہے اور اس کو ظاہر پر ہر گزنہ محمول کریں ورنہ ان احادیث کی کچھ سمجھ
نہیں آسکے گی۔ تو یہ ایک نظارہ ہے صفاتی جس سے رحیمیت، رحمانیت اور صلہ رحمی وغیرہ کے معاملات
سمجھ آجاتے ہیں۔ و" رحم کھڑی ہوئی اور رحمن کی کمر پکڑ لی اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا ہے؟ کہنے لگی یہ
جگہ قطع رحمی سے تیری پناہ چاہنے والوں کی ہے۔ فرمایا تو اس بات پر راضی نہیں کہ جو تجھ کو ملائے میں
اسے ملاؤں گا اور جو تجھ کو کاٹے گا میں اس کو کاٹ دوں گا۔ اس نے کہا: کیوں نہیں اے میرے رب۔
فرمایا تیرے ساتھ میرا یہ وعدہ ہے“۔
مراد یہ ہے کہ قطع رحمی کرنا بہت ہی بڑا گناہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر یہ فرض کر لیا ہے کہ
جو بھی قطع رحمی کرتا ہے یعنی رشتوں کے حقوق ادا نہیں کرتا وہ میری رحمانیت سے کاٹا جائے گا
اور لازما اس پر پھر رحم نہیں کیا جائے گا۔ اور جو صلہ رحمی کرتا ہے، اپنے رشتہ داروں کے حقوق پھر ان
کے رشتہ داروں کے حقوق یعنی ماں کی طرف سے جو بھی رشتے بنتے ہیں ان سب کے حقوق ادا کرتا چلا
یا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے اپنا رحم کا تعلق جوڑ لیتا ہے۔ اور ایسا شخص بہت ہی خوش نصیب ہے۔ مگر
بد قسمتی سے آج جماعت میں بہت سے بد نصیب بھی ہیں اور بلا ناغہ روزانہ مجھے شکایتیں ملتی ہیں۔ ان
میں سے ایسی بہنوں کی شکایتیں ہیں جو خود اپنے بھائیوں سے شاکی ہیں کہ انہوں نے ہمارا حق چھین لیا
کرہے اور ہمارے اموال پر نظر ہے۔ اور اپنی برادریوں کے قصے لئے بیٹھے ہیں، اپنی جھوٹی غیرت اور انا کا
قصہ لے بیٹھے ہیں۔ وہ زمیندار ہیں سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے بہن کو زمین دے دی تو یہ زمین غیروں میں
چلی جائے گی اس لئے صرف ہمارا حق ہے۔ اب یہ انتہائی احمقانہ زمینداروں کی سوچ ہے جو عملاً اس
وقت پاکستان میں، خصوصاً پنجاب میں بہت رائج ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے جھگڑے پیدا ہو رہے
ہیں اور لوگ سمجھتے نہیں کہ کتنا بڑا گناہ کرتے ہیں وہ دنیا کی جائیداد کی خاطر آخرت کی جائیداد سے کلیہ
محروم ہو جاتے ہیں۔ جبکہ دنیا میں جو رحمت ہے وہ تو ایک حصہ ہے صرف اور ساری رحمت تو آخرت
میں ملنی ہے اور دنیا کی ایک حصہ رحمت سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ نہ دنیا کے رہے نہ دین کے
رہے۔
اب میں امام راغب کی تفسیر سے جو حضرت امام راغب نے بڑی دانائی اور بڑی گہری حکمت کے
ساتھ قرآن کریم کے مشکل الفاظ کی تفسیر لکھی ہے اس میں رحمن اور رحیم کے تابع آپ بیان کرتے
ہیں کہ رحمت ایسی نرمی کو کہتے ہیں جو رحم کئے جانے والے پر احسان کا مقتضی ہے۔ کبھی یہ لفظ صرف
رحمت کے لئے اور کبھی مجرد احسان کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ عام رحمت کے لئے جب یہ لفظ استعمال
ہو تو اس میں سب بنی نوع انسان شامل ہیں لیکن جب خالصہ احسان کے معنوں میں استعمال ہو تو محض
اللہ تعالٰی ہی ہے جو بطور احسان کے رحمن ہے۔ ابھی کوئی مانگنے والا پیدا بھی نہیں ہوا تھا کہ اس کو بھی
پیدا کیا اس کی ساری ضرورتوں کو پیدا کر دیا۔
کہتے ہیں جیسے فرمایا: "رَحِمَ اللهُ فلاناً " یہ لفظ اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر استعمال ہو تو اس
سے مراد صرف احسان ہی ہوتا ہے نرم دلی نہیں۔ انہی معنوں پر اطلاق پانے والی ایک روایت میں ہے
"إِنَّ الرَّحْمَةَ مِنَ اللهِ اِنْعَامُ وَأَفْضَالَ وَمِنَ الْآدَمِيْنَ رِئَةٌ وتَعَطَّفْ ۔ رحمت اللہ تعالیٰ کی طرف
سے انعامات اور افضال ہیں اور انسان کی طرف سے رحمت اور شفقت ہے۔ پھر حضرت امام راغب
لکھتے ہیں کہ انہی معنوں میں نبی اکرم ﷺ کا اپنے رب کے ذکر پر مشتمل پر یہ قول ہے کہ جب اللہ
تعالٰی نے رحم کو پیدا کیا تو اسے مخاطب فرمایا میں رحمن ہوں اور تو رحم ہے ، میں نے تیر انام اپنے نام
سے مشتق کیا ہے۔ جو صلہ رحمی کرے گا میں اس سے اپنا تعلق جوڑوں گا اور جو تیرے ساتھ تعلق کو
توڑے گا میں اس کی بیخ کنی کر دوں گا۔ بیج کنی کا لفظ بہت ہی، ایک انتہائی سنگین تنبیہ ہے۔ بیج کنی کا مطلب
ہے اس کو جڑ سے اکھیڑ پھینکوں گا۔ تو اگر کوئی شخص ان چھوٹی چھوٹی دنیاوی لالچوں میں پسند کرتا ہے کہ
وہ جڑ سے اکھیڑ ا جائے تو پھر بہت ہی بڑی سزا ہے۔ جڑ سے اکھیڑ نے سے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم میں مثال دی ہے کہ ایک ایسا پودا جو جڑ سے اکھیڑ ا جائے ہوائیں اس کو ادھر ادھر لئے پھرتی ہیں۔
وہ نہ زمین کا پانی چوس سکتا ہے نہ غذا حاصل کر سکتا ہے یعنی جس دنیا کی خاطر وہ خدا سے الگ ہو اوہ دنیا
بھی اس کی نہیں رہتی اور پھر وہ کہیں کا بھی نہیں رہتا۔ ہوائیں ادھر سے اُدھر اور اُدھر سے ادھر اس
کو بھگائے پھرتی ہیں۔ پس یہ بہت ہی بڑی تنبیہ ہے اس کو جماعت احمد یہ خاص طور پر جو کچے دل سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اپنا تعلق رکھنا چاہتے ہیں وہ اس نصیحت کو خوب اچھی طرح
ہلتے باندھ لیں اور کبھی جماعت میں کوئی صلہ رحمی کو کاٹنے والا نہ پیدا ہو۔
پھر امام راغب فرماتے ہیں کہ لفظ رحمن کا اطلاق صرف اللہ تعالی پر ہوتا ہے کیونکہ معنوں کے
لحاظ سے اس کا اطلاق صرف اللہ تعالیٰ پر ہی ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی ذات کے سوا یہ معنے کسی
اور پر صادق ہی نہیں آتے ۔ کیونکہ وہی ایک ذات ہے جس کی رحمت ہر چیز پر حاوی ہے اور رحیم
غیر اللہ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے اور یہ لفظ اس کے لئے بولا جاتا ہے جس کی رحمت بہت زیادہ ہو۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم ۔ پھر فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے نبی علیہ کی صفات بیان
کرتے ہوئے انہیں بھی رحیم قرار دیا ہے جیسا کہ فرماتا ہے ﴿لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ
عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِیم کہ تمہارے لئے وہ رسول آگیا
جو بظاہر تم ہی میں سے ہے۔ من انفسکم کے یعنی بظاہر تمہی انسانوں میں سے ہے مگر اس کا مرتبہ یہ
ہے کہ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ کہ تمہیں جو بھی تکلیف پہنچتی ہے اس کو بہت اس کا دکھ پہنچتا ہے۔
حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ ) وہ ہر خیر اور بھلائی کے لئے تمہارے لئے حریص ہے۔ اب مریض کا لفظ عام طور
پر بڑے معنوں میں استعمال ہوتا ہے یہاں خوبی کے معنوں میں ہے کہ ہر اچھی چیز کے لئے تمہارے
لئے حرص رکھتا ہے۔
بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِیم مومنوں پر بہت ہی مہربان اور بہت رحیم ہے۔ اب دیکھیں
یہاں بِالْمُؤْمِنِينَ رَحْمَن رَّحِیمٌ نہیں فرمایا۔ پس رحمن کی صفت اللہ کے لئے خاص ہے لیکن رحیم
۲۰۰۹ تا ۱۲۴ مئی ۲۰۰
مختلف معنوں میں انسان پر بھی بولا جاتا ہے اور آنحضرت علہ تو مجسم رووف اور رحیم تھے ۔ امام
راغب لکھتے ہیں مفردات میں اور یہ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کا احسان عمومی طور
پر مومن اور کافر دونوں پر نازل ہوتا ہے اور آخرت میں صرف مومنوں کے لئے خاص ہوگا۔ انہی
معنوں میں نیا فرمایا ﴿وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِيْنَ يَتَّقُونَ﴾ کہ میری رحمت
بہت وسیع ہے ، ہر چیز پر وسیع ہے لیکن خاص طور پر میں اپنی رحمت کو اپنے اوپر خود فرض کر لیتا ہوں
ان لوگوں کے لئے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات میں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔ فرماتے ہیں:
پس لازم ہوا کہ انسان کامل یعنی محمد ﷺ ان دونوں صفات کا مظہر ہو"۔ یعنی آنحضرت صلی
اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے لئے لفظ ہو استعمال کیا ہے ہوں، نہیں اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا خاص انداز تھا کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بہت زیادہ تعریف
مقصود ہو تو پھر آپ کو بھی جس طرح اللہ تعالیٰ کو تو کہہ کر پکارا جاتا ہے اسی طرح آپ کے لئے بھی
واحد کا صیغہ استعمال کیا کرتے تھے۔
فرماتے ہیں: " اسی لئے رب کونین کی طرف سے “۔ "رب کو نین " مراد ہے دونوں جہانوں کا
رب۔ یہ کون ہے اور ایک دوسری کون ہے یعنی یہ جہان اور دوسرا جہان۔ "آپ کا کا نام محمد اور اور احمد رکھا
گیا۔ اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی شان میں فرمایا لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُوْلٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ
حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوْفٌ رَّحِيمٌ ۔ یہ وہی آیت ہے جس پہ امام راغب کی رائے میں نے
آپ کے سامنے رکھی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے لفظ عَزیز اور حَرِیص میں یہ اشارہ فرمایا ہے کہ
آنحضرت ﷺ اللہ کے فضل عظیم سے صفت رحمن کے مظہر ہیں کیونکہ آپ رحمۃ لِلعالمین ہیں
تمام عالموں کے لئے ، نوع انسانی اور حیوانات کے لئے، اہل کفر اور اہل ایمان کے لئے اور پھر فرمایا
بِالْمُؤْمِنِينَ رَسُوفٌ رَّحِیم کہ خاص طور پر مومنوں کے لئے روق اور رحیم ہیں۔ اب کسی صاحب
قہم پر مخفی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت کے کور حمن اور رحیم قرار دیا ہے۔
(اعجاز المسيح. روحانی خزائن جلد ۱۸- صفحه ۱۱۷:۱۱۸)
اب یہاں لفظ رحمن لکھا ہوا ہے اس لئے میں نے وہی پڑھا ہے مگر حقیقت میں جو آیت میں لفظ
ہے وہ رحیم قرار دیا گیا ہے رحمن نہیں مگر صفت رحمانیت کے مظہر بہر حال آنحضرت کے تھے۔
ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس ہے جس میں لفظ رحمن کی تشریح ایام
الصلح میں فرمائی گئی ہے۔ فرماتے ہیں:
" دوسری خوبی خدا تعالیٰ کی جو دوسرے درجہ کا احسان ہے جس کو فیضان عام سے موسوم کرتے
ہیں ، رحمانیت ہے جس کو سورۃ فاتحہ میں الر حمنہ کے فقرہ میں بیان کیا گیا ہے اور قرآن شریف
کی اصطلاح کی رو سے خدا تعالیٰ کا نام رحمن اس وجہ سے ہے کہ اس نے ہر ایک جاندار کو جن میں انسان
بھی داخل ہے اس کے مناسب حال صورت اور سیرت بخشی۔ یعنی جس طرز کی زندگی اس کے لئے
ارادہ کی کی گئی گئی اس زندگی کے مناسب حال جن قوتوں اور طاقتوں کی ضرورت تھی یا یا جس قسم کی بناوٹ
جسم اور اعضاء کی حاجت تھی وہ سب اس کو عطا کئے"۔
اب دنیا میں ہر جانور کو اپنی ضرورتوں اور اپنی عادتوں کے مطابق اور جس قسم کی غذا اس کے
لئے ضروری ہے اور جن جنگلوں میں وہ رہنے کا عادی ہے عین اس کے مطابق اس کو شکل صورت دی
گئی ہے۔ حیوانات کو پنجے دئے گئے ہیں وہ رفتار دی گئی ہے جس سے وہ دوسرے جانوروں کا شکار کر سکیں
اور دوسرے جانوروں کو بھاگ کر ان حیوانوں سے نجات پانے کی توفیق عطا فرمائی گئی ہے اور اس طرح
بنی نوع انسان میں "fittestthe of Survival " جو ڈارون کا قول ہے کہ جو بہترین ہو وہ سب
سے زیادہ قوی ہو وہی زندہ رہتا ہے۔ اس کا اظہار اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو رہا ہے۔ اب جو تیز رفتار
جانور ہیں وہ بھیٹریوں اور شیروں وغیرہ سے بچ نکلتے ہیں اور جو نسبتا کمزور ہوں یا بوڑھے ہوں یا بیمار ہوں
وہ پکڑے جاتے ہیں تو اگلی نسل کے لئے بہتر جانور رکھے جاتے ہیں اس طرح رفتہ رفتہ اعضاء کی ترقی
ہوتی چلی جاتی ہے اور لمبے عرصہ میں، کروڑوں سال کے عرصہ میں وہ جانور ایک اپنے اچھے خلق کو اپنی
اولاد میں ودیعت کر دیتے ہیں اس سے آگے پھر اسی طرح fittest the of Survival کا نظام
جاری ہے اور اس طرح جانور پہلی حالت سے اوپر کی حالت کی طرف ترقی کر سکتے ہیں۔
اب یہ رحمانیت کا بیان ہے لیکن ربوبیت سے بھی اس کا ایک تعلق ہے۔ نا ممکن ہے کہ ربوبیت
اور رحمانیت کو یہاں الگ الگ کیا جاسکے کیونکہ ادنیٰ حالت سے اعلیٰ حالت کی طرف لے جانے کو
ربوبیت کہتے ہیں۔ تو رحمانیت ربوبیت کو بخشتی ہے اور ربوبیت پھر ایک رحمانیت پیدا کرتی ہے۔
بقا کے لئے جن جن چیزوں کی ضرورت تھی وہ اس کے لئے مہیا کیں۔ پرندوں کے لئے پرندوں کے
مناسب حال اور چرندوں کے لئے چرندوں کے مناسب حال اور انسان کے لئے انسان کے مناسب
حال طاقتیں عنایت کیں اور صرف یہی نہیں بلکہ ان چیزوں کے وجود سے ہزار ہا برس پہلے بوجہ اپنی
صفت رحمانیت کے “۔
اب دیکھ لیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود فرماتے ہیں کہ رحمانیت ایک پہلو سے
سب سے پہلے ہے یعنی ربوبیت سے بھی پہلے ہے۔ ابھی چیز پیدا بھی نہیں ہوئی اور مانگنے والا کوئی بھی
نہیں تو اللہ تعالیٰ نے نہ صرف وہ چیز پیدا کی اور اس کی ہر ضرورت کا خیال رکھا۔ اس نے جس طرح
زندگی بسر کرنی تھی اس کے مطابق اس کو اعضاء عطا فرمائے۔
فرماتے ہیں: ” اور صرف یہی نہیں بلکہ ان چیزوں کے وجود سے ہزار ہا برس پہلے“۔ بلکہ یہ بھی
کہا جائے کہ لکھوکھا، کروڑہا برس پہلے تو یہ بھی مبالغہ نہیں ہو گا۔ ” بوجہ اپنی صفت رحمانیت کے
اجرام سماوی وارضی کو پیدا کیا ۔ تو اجرام سماوی تو کروڑوں سال پہلے، اربوں سال پہلے پیدا کئے گئے ہیں
اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عام محاورہ میں ہزار ہا برس فرمایا ہے مگر مراد آپ کی
یہی ہے کہ کروڑوں اور اربوں سال پہلے ۔ پس اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ کی رحمانیت میں
کسی کے عمل کا دخل نہیں بلکہ وہ رحمت محض ہے جس کی بنیاد ان چیزوں کے وجود سے پہلے ڈالی گئی۔
ہاں انسان کو خدا تعالیٰ کی رحمانیت سے سب سے زیادہ حصہ ہے کیونکہ ہر ایک چیز اس کی کامیابی کے لئے
قربان ہو رہی ہے 66 ۔ (ایام الصلح، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۳۹.۲۳۸).
اگر غور کریں تو جتنے بھی ہر قسم کے جاندار ہیں خواہ آپ ان کو موذی جانور سمجھیں یا غیر موزی
سمجھیں وہ سارے کے سارے انسان کی بہبود کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ یہ ایکو (ECO) سٹم
کہلاتا ہے سائنس میں۔ یعنی موذی جانور اور غیر موذی جانور یہ ایک دوسرے کی تعداد معین کرتے
رہتے ہیں جتنی ہونی چاہئے اور وہی انسان کے لئے رحمت ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے انسان پر رحم کر کے اسے بقائنہ دینی ہوتی تو اس کے نتیجہ میں تمام حیوانات
کو تباہ کر دیتا۔ یعنی جو جاندار مختلف نوع کے ملتے ہیں وہ سارے انسان کی بہبود کے لئے اور اس کی خاطر
بالآخر قربان ہونے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ لیکن ایک چیز میں انسان ہر دوسرے جانور سے زیادہ
حصہ پالیتا ہے وہ ہے روحانی طور پر تربیت۔ پس رحمانیت کے تعلق کے نیچے یہ روحانی تربیت بھی آجاتی
ہے۔ سورۃ فاتحہ میں جب دوبارہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الرَّحْمنِ الرَّحِيم تو یہاں خصوصیت سے
روحانی تربیت کے لحاظ سے رحمان ہونا مراد ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں دوسری جگہ
فرماتا ہے الرَّحْمَن عَلَّمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَمَهُ الْبَيَانِ ﴾ کہ اللہ تعالیٰ رحمان ہے عَلَمَ
القُرآن کہ اس کو قرآن سکھایا۔ جس نے انسان کو پیدا کیا اور قرآن کو پیدا نہیں کیا ۔ خَلَقَ
الْإِنْسَانَ . عَلَمَهُ البیان کے اور اس کو بیان عطا کیا۔ تو یہ بحث چلتی ہے کہ قرآن تخلیق ہے کہ نہیں۔
یہ انہی آیات میں طے ہو جاتی ہے۔ قرآن تخلیق نہیں ہے، قرآن ہمیشہ سے اللہ تعالی کی صفات حسنہ
پر مشتمل صفات کا بیان کرنے والا ہے اس لئے وہ خلق نہیں ہو اور نہ خدا کی کوئی نہ کوئی صفت خلق ہو
جاتی ہے اس لئے تمام صفات الہی دائمی ہیں اور ازلی ہیں اور ابدی بھی ہیں جو ہمیشہ رہیں گی
پس الرَّحْمَن عَلَّمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَمَهُ البَیان ہے کہ انسان جو ہے وہ خدا تعالیٰ کی
رحمانیت کا مظہر ہے ۔ رحمانیت نے اس کو پیدا کیا اور بیان اس کو سکھایا یعنی زبان سکھائی اور قرآن
سکھایا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: رحمن کے بندے کون لوگ ہیں ۔ بچے بندے
رحمن کے کون ہوتے ہیں جو زمین پر بردباری سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے سخت کلامی
سے پیش آئیں تو سلامتی اور رحمت کے لفظوں سے ان کا معاوضہ کرتے ہیں یعنی بجائے سختی کے نرمی
اور بجائے گالی کے دعا دیتے ہیں"۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسی بات کو ایک شعر میں فرماتے ہیں۔
گالیاں سن کے دعا دیتا ہوں ان لوگوں کو رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے
یہ جب مجھے گالیاں دیتے ہیں تو اس کے جواب میں ان کو دعائیں دیتا ہوں کیونکہ رحمانیت جوش کر رہی
ہے میرے اندر اور غیظ دھیما ہوا ہے اس کے مقابل پر
فرماتے ہیں: " بجائے تختی کے نرمی اور بجائے گالی کے دعا دیتے ہیں اور تشبہ باخلاق رحمانی
کرتے ہیں کیونکہ رحمن بھی بغیر تفریق نیک و بد کے اپنے سب بندوں کو سورج اور چاند اور زمین
اور دوسری بے شمار نعمتوں سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ پس ان آیات میں خدائے تعالیٰ نے اچھی طرح کھول
دیا کہ رحمان کا لفظ ان معنوں کر کے خدا پر بولا جاتا ہے66 ۔ ان معنوں کر کے مکا محاورہ ہے پرانے زمانے
مئی ۱۲۰۰ تا ۲۴ / مئی ۲۰۰۱ء ) 7(
کا۔ آج کل کی اردو میں تو شاید استعمال نہ ہو مگر ان معنوں میں کو ان معنوں کر کے کہا جایا کرتا تھا۔
فرماتے ہیں : ” شبہ باخلاق رحمانی کرتے ہیں کیونکہ رحمن بھی بغیر تفریق نیک و بد کے اپنے سب
بندوں کو سورج اور چاند اور زمین اور دوسری بے شمار نعمتوں سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ پس ان آیات میں
خدائے تعالیٰ نے اچھی طرح کھول دیا ہے کہ رحمان کا لفظ ان معنوں کر کے خدا پر بولا جاتا ہے“۔ یعنی
ان معنوں میں خدا پر بولا جاتا ہے۔ کہ اس کی رحمت وسیع عام طور پر ہر ایک بڑے بھلے پر محیط ہو رہی
ہے جیسا ایک جگہ اور بھی اسی رحمت عام کی طرف اشارہ فرمایا ہے عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ
وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ﴾ (سورة الاعراف رکوع (10) یعنی میں اپنا عذاب جس کو لائق اس کے
دیکھتا ہوں پہنچا تا ہوں اور میری رحمت نے ہر یک چیز کو گھیر رکھا ہے۔ اور پھر ایک اور موقع پر فرمایا
قُلْ مَنْ يُكلوكُمْ بِاللَّيْلَ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَن ) (الانبیا، رکوع ( یعنی ان کافروں اور نافرمانوں
کو کہہ کہ اگر خدا میں صفت رحمانیت کی نہ ہوتی تو ممکن نہ تھا کہ تم اس کے عذاب سے محفوظ رہ سکتے“
پس ہر انسان اپنی وجہ تخلیق کو پورا نہیں کر رہا۔ نیک صفت انسان بھی بہت سی چیزوں میں اپنی
وجہ تخلیق کی جو انتہاء ہے اس کو پورا نہیں کرتا ۔ کوئی یہاں ٹھوکر کھا جاتا ہے ، کوئی وہاں ٹھوکر کھا
جاتا ہے۔ زندگی ساری ٹھوکروں سے بھری ہوئی ہے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ یہ رحمن ہی خدا ہے جو رات کو بھی اور دن کو بھی تمہیں رحم کے ذریعہ زندہ رکھتا ہے اور
تمہاری ضروریات کا کفیل ہوتا ہے۔ ” یعنی اس کی رحمانیت کا اثر ہے کہ وہ کافروں اور بے ایمانوں
کو مہلت دیتا ہے اور جلد تر نہیں پکڑتا اور پھر ایک اور جگہ اسی رحمانیت کی طرف اشارہ فرمایا ہے آولم
يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صفت " کہ کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ پرندوں کو جو ان کے اوپر فضا میں
اڑتے پھرتے ہیں صفتِ ويَقْبِضْ کے وہ کبھی اپنے پر پھیلا دیتے ہیں اور ہوا کی لہروں پر اڑتے ہیں
کبھی ان کو سکیٹر لیتے ہیں اور نیچے کی طرف Dive کرتے ہیں۔ تو یہ سارے نظارے ہیں ان پر غور کرو۔
تو مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمنُ ) اور ان کو کوئی نہیں ہے جو جو میں اسی طرح سمیٹے رکھے اور اٹھائے
رکھے سوائے رحمان خدا کے۔
اس کا ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے الفاظ میں یہ ہے : ”کیا انہوں نے اپنے
سروں پر پرندوں کو اڑتے ہوئے نہیں دیکھا کہ بھی وہ بازو کھلے ہوئے ہوتے ہیں اور کبھی سمیٹ لیتے
ہیں۔ رحمن ہی ہے کہ ان کو گرنے سے تھام رکھتا ہے یعنی فیضانِ رحمانیت ایسا تمام ذی روحوں پر محیط ہو
رہا ہے کہ پرندے بھی جو ایک پیسہ کے دو تین مل سکتے تھے وہ بھی اس کے فیضان کے وسیع دریا میں
خوشی اور سرور سے تیر رہے ہیں“۔ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے اس
زمانہ کے پیسہ کی قیمت بھی پتہ لگ جاتی ہے اس زمانہ میں پیسہ کے تین پرندے مل جایا کرتے تھے ، آج
تو تین روپے کا ایک پرندہ بھی نہیں ملتا۔ تو جو ا قتصادی حالات بدل رہے ہیں وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات پر غور کریں تو آپ کو سمجھ آجائے گی کہ اس زمانہ میں اقتصادیات کیسی
تمھیں اور آج کل کیسی ہیں۔
اور چونکہ ربوبیت کے بعد اسی فیضان کا مرتبہ ہے اس جہت سے اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں
رب العالمین کی صفت بیان فرما کر پھر اس کے رحمن ہونے کی صفت بیان فرمائی تا ترتیب طبیعی ان کی
ملحوظ رہے“۔ (براہین احمدیہ ہر چہار حصص. روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۲۹ تا ۲۵۰. بقیه حاشیه نمبر ۱۱)
پھر ایک اور جگہ فرماتے ہیں : الرَّحمن - وو " تیسر اسمندر الرَّحْمٰن ہے اور اس سے اهدنا
الصِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﷺ کا جملہ سیراب ہوتا ہے تا انسان ہدایت اور رحمت پانے والوں میں ہو جائے
کیونکہ صفت رحمانیت ہر اس وجود کو جو صفت ربوبیت سے تربیت پاچکا ہے وہ سب کچھ مہیا کرتی ہے
جس کی اسے حاجت ہو۔ پس یہ صفت تمام وسائل کو رحم پانے والے کے موافق بنادیتی ہے اور اور ربوبیت
کا نتیجہ وجود کو کامل قومی دینا اور ایسے طور پر پیدا کرنا ہے جو اس کے لائق حال اور مناسب ہے۔ اسی
صفت کا اثر یہ ہے کہ یہ ہر وجود کو اس کے عیوب چھپا چھپادینے دینے والا لباس پہناتی ہے“۔
اب ہر جانور کو اس کے عیوب چھپانے کے لئے اللہ تعالی نے اس کا لباس بھی پہنایا ہوا ہے اور
دم بھی جانوروں کے جن کی ہوتی ہے وہ اس کے بعض عیوب کو ، بعض ننگوں کو ڈھانپنے والی ہے۔ تو یہ
عجیب اللہ کی شان ہے کہ کوئی چیز بھی اس نے بے مقصد پیدا نہیں فرمائی۔ ہر چیز خدا کی ذات کی طرح
اس کا پردہ رکھنے والی ہے۔
عیوب چھپا دینے والا لباس پہناتی ہے اسے زینت عطا کرتی ہے، اس کی آنکھوں میں سرمہ
لگاتی ہے، اس کے چہرہ کو دھوتی ہے، اس کو سواری کے لئے گھوڑا دیتی ہے، اس کو شہسواروں کے طریق
بتاتی ہے اور صفت رحمانیت کا درجہ ربوبیت کے بعد ہے جو ہر چیز کو اس کے وجود کا مطلوب عطا کر کے
اسے توفیق یافتہ لوگوں میں سے بنا دیتی ہے۔ ان میں سے چوتھا سمندر صفت الرحیم ہے اور اس سے
صِرَاطَ الَّذِيْنَ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے کا جملہ مستفیض ہوتا ہے تابندہ خاص انعام یافتہ لوگوں میں شامل
ہو جائے۔ کیونکہ رحیمیت ایسی صفت ہے جو ان انعامات خاصہ تک پہنچادیتی ہے جن میں فرمانبردار
لوگوں کا کوئی شریک نہیں ہوتا۔ گو ( اللہ تعالیٰ کا) عام انعام انسانوں سے لے کر سانپوں اردو ہاؤں تک کو
اپنے احاطہ میں لئے ہوئے ہے"۔ یہ کرامات الصادقین سے اقتباس لیا گیا ہے۔
(کرامات الصادقین - روحانی خزائن جلد ۷ صفحه (۱۱۸)
اب یہ بہت گہرا مضمون ہے اس کو اگر یہاں کھولا جائے تو بہت اس میں وقت لگے گا۔ صفت
رحیم اور رحمانیت میں ایک بنیادی فرق ہے کہ رحمانیت آغاز میں کسی چیز کو انعام کے طور پر دینا جبکہ وہ
چیزا بھی پیدا ہی نہ ہوئی ہو جو مانگنے کے لئے نکلے اور رحیمیت اس کی نعمت کو قبول کرنا اور بار بار رحم
فرمانا۔ اب اس پہلو سے موسم آتے ہیں چلے جاتے ہیں۔ آج یہ فصل بونے کا موسم ہے، کل کٹائی کا
موسم ہے۔ ہر سال یہی ہو تا رہتا ہے۔ موسم آئے اور نکل گئے لیکن ہر سال یہ تکرار ہے رحمت کی اور
اس تکرار کا نام رحیمیت ہے۔ آغاز میں وہ صفات عطا کر دینا جس سے چیزیں پیدا ہوتی ہیں وہ رحمانیت
کے تابع اور ربوبیت کے تابع ہے اور رحیمیت کے تابع ان کا بار بار ہمیشہ ہوتے چلے جانا یہ رحیمیت کا
تقاضا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کی تمام صفات حسنہ پر غور کریں تو رحمانیت اور رحیمیت سے پھوٹتی ہیں اور
ربوبیت سے ترویج پاتی ہیں۔
کسی کا کچھ حق نہیں یہ سب بلا استحقاق اس کو فیضان ملتا ہے ” اور بغیر اس کے کسی کا کچھ حق ہو
سب ذی روحوں پر حسب حاجت ان کے “ یعنی ذی روحوں کو جن جن چیزوں کی حاجت ہے۔ان
کے مطابق۔ یہ عمل جاری و ساری رہتا ہے۔ اس فیضان کی برکت سے دو ہر یک جاندار جیتا جاگتا ،
کھاتا پیتا اور آفات سے محفوظ اور ضروریات سے متمتع نظر آتا ہے“۔ اب یہ جنس کی بات ہو رہی ہے
فرق کی بات نہیں ہو رہی۔ انسانوں میں سے بھی بڑی کثرت سے کروڑوں اربوں انسان ایسے ہیں
جو مفلوک الحال ہیں غریب ہیں اور کئی قسم کی مصیبتوں میں مبتلا ہیں مگر بحیثیت مجموعی انسان کو خدا نے
توفیق دی ہے کہ وہ اپنے زمانہ کے ہر انسان کا کفیل ہو سکے۔ اس کے اپنے گناہ اور بدیاں اور حرص و ہوا
ہے جس کے نتیجہ میں وہ اپنی دولت اور طاقت کو اپنے لئے روک رکھتا ہے اور بنی نوع انسان میں جاری
نہیں کرتا۔ اگر جاری کرے تو کسی زمانہ میں بھی بنی نوع انسان قحط اور مفلوک الحالی کا شکار نہ ہو۔ پس
اس پہلو سے یہ یادرکھیں کہ رحمن کا عام فیضان جو ہے وہ سب ذی روح پر حاوی ہے اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام یہ فرماتے ہیں کہ ہر ایک کی ضرورت کو پورا کرنا اس سے مراد نوعی ضرورت ہے
لیکن ہر فرد کی ضرورت پوری نہیں ہو سکتی اگر چہ ہونی چاہئے تھی۔ وہ اس لئے نہیں ہو سکتی کہ انسان
خود بد ہو چکا ہے اور انسان انسان کو اپنے مظالم کا شکار بنالیتا ہے۔
د" یہ سب آثار اسی فیضان کے ہیں جو کچھ روحوں کو جسمانی تربیت کے لئے درکار ہے سب کچھ
دے دیا گیا ہے اور ایسا ہی جن روحوں کو علاوہ جسمانی تربیت کے روحانی تربیت کی بھی ضرورت ہے
یعنی روحانی ترقی کی استعداد رکھتے ہیں“۔ یعنی انسان ”ان کے لئے قدیم سے عین ضرورتوں کے وقت
کلام الہی نازل ہو تا رہا ہے66 ۔ ہر زمانہ میں کلام تو اللہ کی طرف سے نازل ہو تا رہا مگر اس پرانے زمانہ کے
انسانوں کی ضرور تیں محدود تھیں اس لئے ان کو کلام بھی محدود ملے اور یہ سلسلہ ترقی کرتے ہوئے
۶۲۰۰ تا ۲۴ مئی ۱۲۰۰
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانہ تک پہنچا اور قرآن کریم نے گزشتہ تمام انبیاء
رحمتیں اپنی ذات میں اکٹھی کر لیں ۔ وفِيهَا كُتُب قيمة - قرآن کریم میں تمام قائم رہنے والی
کی سے یہ جملے لئے گئے ہیں۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرے عملوں کی برکت سے یہ سب کچھ پیدا ہوا ہے
اور ”اور میں نے کسی پہلے جنم میں کوئی نیک عمل کیا تھا جس کی پاداش میں یہ بے شمار نعمتیں خدا نے بنی آدم
کو عنایت کیں۔ پس ثابت ہے کہ یہ فیضان جو ہزارہا طور پر ذی روحوں کے آرام کے لئے ظہور پذیر ہو
قائم رکھنے والی تعلیمات کا خلاصہ بیان ہے۔ کے ذریعہ انسان اپنی کروڑ ہا ضروریات پر کامیاب رہا ہے یہ عطیہ بلا استحقاق ہے جو کسی عمل کے عوض نہیں فقط ربانی رحمت کا ایک جوش ہے تاہر یک
فرماتے ہیں : ” غرض اسی فیضان رحمانیت پہنچ جائے اور جو کچھ اس کی فطرت میں حالتیں ڈالی گئی ہیں وہ پوری ہو
ہے“۔ مطلب کروڑ ہا ضروریات اپنی پوری کر لیتا ہے۔ سکونت کے لئے سطح زمین، روشنی کے
چاند اور سورج، دم لینے کے لئے ہوا، پینے کے لئے پانی ، کھانے کے لئے انواع و اقسام کے
اور علاج امراض کے لئے لاکھوں طرح کی ادویہ اور پوشاک کے لئے طرح طرح کی پوشیدنی چیزیں
ہدایت پانے کے لئے صحف ربانی موجود ہیں اور کوئی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ یہ تمام چیزیں
عملوں کی برکت سے پیدا ہو گئیں ہیں"۔ خود تھا ہی نہیں تو اس کے عمل کون سے تھے ۔ پس
میں جو آواگون کا چکر ہے اس کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام رو فرما رہے ہیں براہین احمدیہ میں
لئے جاندار اپنے فطرتی مطلوب کو
رزق جائیں“۔
اور (براہین احمدیه هر چهار حصص روحانی خزائن جلد اصفحه ۴۴۵ تا ۴۴۷. بقیه حاشیه نمبر ( ١ )
میرے
ہندوؤں • ..
، اسی