Names of Allah Raheemiyyat

Friday Sermon, 27 April 2001: Names of Allah Raheemiyyat

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ البقرہ کی مختلف آیات کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی صفت رحیم اور اس کے وسیع پہلوؤں کو بیان فرمایا۔ آپ نے اسلام پر غلامی کے حوالے سے کیے جانے والے اعتراضات کا ازالہ کیا اور مزدوروں کے حقوق و انصاف پر زور دیا۔ بعد ازاں، آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور احادیث کی روشنی میں دعا، شفاعت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامِ محمود کی وضاحت فرمائی۔

موضوعات: صفت رحیم، قرآن کریم، سورۃ البقرہ، حقوق العباد اور غلامی کی حقیقت، شفاعت، مقام محمود

خطبه جمعه
رحیمیت کو جو انسان کی دعا کو چاہتی ہے خاص انسان کے لئے مقرر فرمایا ہے
اس لئے کہ یہ ایک ایسا فیض ہے جو دعا سے حاصل ہوتا ہے
سورۃ البقرہ کی ان آیات کے حوالہ سے جن میں اللہ تعالیٰ کے رحیم
ہونے کا ذکر آتا ہے رحیمیت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز- فرموده ۲۷ / اپریل ۲۰۰۱ء بمطابق ۲۷ شہادت ۱۳۸۰ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
صفات باری تعالیٰ کا مضمون چل رہا ہے اور آج میں نے نسبتاً چھوٹے خطبہ کے لئے مواد اکٹھا
کیا ہے اور صرف سورۃ البقرہ کی وہ آیات اخذ کی ہیں جن میں اللہ تعالی کے رحیم ہونے کا ذکر آتا ہے
اور ان آیات پر غور کرنے سے رحیمیت کے مختلف معانی انسان پر کھلتے چلے جاتے ہیں۔ پہلی آیت سورۃ
البقرہ کی آیت ۱۴۴ ہے۔ فرمایا:
﴿وَكَذلِكَ جَعَلَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ
شَهِيدًا ۔ ہم نے تمہیں وسط امت بنایا ہے۔ وسط امت سے مراد ایسی امت ہے جس کا نہ دائیں
رجحان ہو نہ بائیں رجحان ہو۔ صراط مستقیم پر قائم ہو اور وسطاً عربی محاورہ میں بہترین کو بھی کہا
جاتا ہے اور بہترین وہی ہوتا ہے جس کا نہ دائیں رجحان ہو اور نہ بائیں رجحان ہو۔ وہ سیدھا صراط مستقیم
پر چلنے والا ہو۔ یہ صفات اگر تم میں ہوں تو شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ تو تم لوگوں پر نگران بن سکو گے
اگر یہ صفات نہیں ہیں تو تم لوگوں پر نگران نہیں بن سکو گے ۔ ۔ وَيَكُونَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ
شَهِيدا ، و اور رسول تم پر نگران ہو گا۔
اب رسول تم پر نگران ہو گا ان معنوں میں کہ آپ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم
تمام کائنات میں مگر ان کے طور پر چنے گئے۔ نبیوں کے بھی آپ نگران تھے۔ حمر امت وسطی کے
نگران ہونے کی صورت میں اس طرف اشارہ ہے کہ خبر دار رسول کی تنبیہات سے اِدھر اُدھر قدم نہ
رکھناور نہ تم دوسروں کی نگرانی سے محروم ہو جاؤ گے۔
پھر فرمایا: ﴿وَمَا جَعَلْنَا القِبْلَةَ التي كُنتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ مِشن
يُنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَیهِ ﴾ اور ہم نے اس قبلہ کو تبدیل نہیں کیا۔ اس قبلہ کو نہیں بنایا تھا جس پر تو تھا مگر تا
کہ جان لیں کہ رسول کی متابعت کون کرتا ہے اور کون اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاتا ہے۔ وو ان
كَانَتْ لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الَّذِيْنَ هَدَى اللهُ ﴾ اور اگر چہ یہ بات بہت بوجھل تھی مگر ان لوگوں پر جن کو
اللہ نے ہدایت دی۔ وَمَا كَانَ اللهُ لِيُضِيْعَ إِيْمَانَكُمْ إِنَّ اللهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِيمٌ﴾ اور اللہ
تعالی یہ نہیں چاہتا کہ تمہارے ایمانوں کو ضائع فرمادے۔ یقینا اللہ انسانوں سے رؤف بھی ہے اور رحیم
بھی ہے۔ اس میں تمام انسانوں کے لئے رؤف اور رحیم کا ذکر آیا ہے اور آنحضرت صلی الہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کو بھی تمام بنی نوع انسان کے لئے رؤف قرار دیا گیا ہے بالخصوص مومنوں کے لئے اور اس کا مطلب یہ
ہے کہ مومن چونکہ خدا کی راہ میں محنت کرتے ہیں اور جدو جہد کرتے ہیں اور رحیمیت کا تقاضا ہے کہ
جو محنت اور جدوجہد کرے اس کو اس کی محنت کا پورا پورا پھل عطا کیا جائے ۔ پس اس پہلو ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم خصوصیت کے ساتھ مومنوں کے لئے رؤف اور رحیم بنائے
گئے جبکہ رحمانیت کی صفت کے تابع آپ تمام دنیا کے لئے رحمن مقرر کئے گئے۔
ایک دوسری آیت سورۃ البقرہ سے ہی لی گئی ہے۔ ورَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ
☐
ذُرِّيتِنَا أُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ لَكَ . وَاَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا . إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ) - (سورة
البقره :۱۲۹) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعا ہے کہ ہم دونوں کو مُسْلِمَةٌ لَكَ کے اپنے لئے تعلیم
ورضا کا سر خم کرنے والا بنا اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک امت ہو جو مُسْلِمَةٌ لَكَ ) جو تیرے ہی
حضور میں پوری طرح اسلام کو قبول کرنے والی یعنی تیرے حضور اپنا سر خم کرنے والی ہو ۔ ﴿وَارِنَا
مناسگنا ہے اور ہمیں ہماری قربان گاہیں دکھا۔
اب یہ بہت بڑی اور مشکل دعا ہے کہ ہمیں اپنی قربان گاہیں دکھا۔ یعنی جن راہوں پر چل کر
تجھے قربانی منظور ہوتی ہے ، وہ ساری راہیں ہمیں دکھا۔ ہم ان پر چل کر تیری راہ میں قربانیاں پیش
کریں۔ لیکن ایک شرط کے ساتھ ﴿ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ) کہ اس میں ہو سکتا ہے ہم سے
غلطیاں بھی سرزد ہوں اور غلطیاں سرزد ہوں تو تو سب سے زیادہ تو بہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے
یعنی بار بار رحم کرنے والا ہے۔
پھر ایک اور آیت البقرہ کی آیت ۵۵ ہے۔ اس میں اللہ تعالی فرماتا ہے ﴿وَاذْ قَالَ مُوسَى
لِقَوْمِهِ يقوم إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوْبُوا إِلَى بَارِيْكُمْ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ.
ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ عِندَ بَارِئِكُمْ ﴾ ۔ اے میری قوم تم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا بِاتِّخَادِكُمُ الْعِجْلَ
پچھڑے کو پکڑ کر یعنی پچھڑے کو اپنا معبود بنا کر۔ فَتُوبُوا إِلَى بَارِئِكُم ، پس اپنے رب کے حضور
تو به اختیار کرو۔ فَاقْتُلُوا اَنْفُسَكُمْ ﴾ اور اپنے نفسوں کو قتل کرو۔
بعض پرانے مفسرین اس کا یہ جو مفہوم لیتے ہیں کہ یہ حکم تھا کہ ایک دوسرے کو قتل کرنا
شروع کر دو۔ یہ بالکل ایک لغو بات ہے اور قرآن کریم کی طرف ہرگز منسوب نہیں ہو سکتی۔ اقتلوا
انفسکم سے مراد نفس کا قتل ہے یعنی اپنے اندر انسان جو برے خیالات اور بدرو کو پاتا ہے اس کا قتل
کرو۔ تو چونکہ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا بچھڑے کو معبود بنا کر تو اس کا قطعی جواب یہی ہونا
چاہئے تھا کہ تمہاری جانوں میں جو بچھڑے پڑے ہوئے ہیں، جو جھوٹے معبود ہیں ان کو مار و یعنی اپنے
نفس کو قتل کرو۔ وذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ عِندَ بَارِئِكُم کی یہ تمہارے لئے تمہارے پیدا کرنے والے کے
حضور بہتر ہے ۔ ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ عِنْدَ بَارِئِكُمْ. فَتَابَ عَلَيْكُمْ۔ پس اس نے تمہاری تو بہ کو
قبول فرمالیا۔ انَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ یقینا وہ بہت اور بار بار توبہ قبول کرنے والا ہے اور رحیم ہے
یعنی بار بار غلطی کرتے ہو اور بار بار وہ تم سے رحمت کا سلوک فرماتا ہے۔
ایک آیت حضرت آدم کے بارہ میں ہے فَتَلَقَّی آدَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ
عَلَيْهِ علیه- فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ عَلَیہ ہے۔ آدم نے اپنے رب سے کچھ کلمات سیکھے
کتاب عَلَيْهِ ، پس وہ رب آدم پر مہربان ہو گیا۔ اس کی توبہ قبول کرلی۔ ﴿إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ )
یقینا وہ بہت زیادہ تو بہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔ (البقرہ :۳۸) حضرت آدم کو
خدا تعالیٰ نے خود ہی تو بہ کے الفاظ بتائے تھے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان کو اپنی تو بہ کے لئے بھی
خود الفاظ نہیں مل سکتے جب تک اللہ تعالٰی اس کی طرف راہنمائی نہ فرمائے۔ پس اگر کوئی بچے معنوں
میں تو بہ کرنے والا ہو اور اپنے گناہوں سے بخشش چاہتا ہو تو اس کو اللہ تعالٰی سے یہی دعا کرنی چاہئے کہ
اے میرے خدا مجھے وہ الفاظ سکھا دے جن کے ذریعہ میں تیرے حضور توبہ کا حقدار بن جاؤں۔
إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ) اللہ تعالیٰ بہت توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔ یعنی
۲۰۰ تا جون ۲۰۰۵ء ) 5(

ہر دفعہ جب انسان سچے دل سے خدا کے حضور جھکتا ہے تو وہ رحمت کے ساتھ اس کو قبول فرمالیتا ہے۔
ایک سورۃ البقرہ کی آیت نمبر ۱۷۴ ہے۔ ﴿إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ المَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْم
الخِنْزيرِ وَ مَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللهِ . فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاعَ وَلَاعَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ. إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ
رَّحِيمٌ ﴾ ﴿إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ ﴾ اللہ تعالیٰ نے تو صرف تم پر مردار حرام کئے ہیں اور خون
اور سور کا گوشت و ما اهل بہ لغیر اللہ کے اور جو اللہ کے سوا کسی اور کی خاطر یعنی جھوٹے معبودوں کی
خاطر ذبح کیا جائے۔ ﴿فَمَنِ اضْطُرُ غَيْرَ بَاغ کے لیکن اگر کوئی بھوک سے سخت مجبور ہو جائے اور اس
کا دل نہ چاہتا ہو کہ وہ حرام کی طرف جھکے ﴿وَلَا عَادٍے اور اس میں پھر کھانے میں زیادتی بھی کرلے صبر
ف جان بچانے کے لئے کچھ اس کو کھانا ہو تو اتنا ہی کھائے ۔ ﴿إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ) کے وہ اللہ تعالیٰ کو
بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا پائے گا۔ یعنی وہ باتیں جو اس پر کھانے کے لئے حرام بھی قرار
دی گئی تھیں اگر وہ صرف جان بچانے کے لئے کچھ اس میں سے کھائے مگر صرف اتنا کھائے جتنا اس کو
جان بچانے کے لئے ضرورت ہو تو ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ اس کو بہت بخشے گا اور اس پر
پھر بار بار رحم فرمائے گا۔ تو یہ رحیمیت کے مختلف معانی قرآن کریم کی مختلف آیات سے
ظاہر ہوتے چلے جاتے ہیں۔
ایک آیت چھوٹی سی ہے ﴿وَالهُكُمْ اِلهٌ وَاحِدٌ . لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِیم کہے
(البقرہ :۱۶۲) اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ کوئی معبود نہیں مگر وہی رحمان (اور ) رحیم ۔ اب
رحمانیت کے تابع تو اللہ تعالیٰ نے بن مانگے سب کچھ دیا۔ ساری کائنات بنائی۔ انسان کا کوئی وجود بھی
نہیں تھا اور اس کے بعد وہ اس کو بھول نہیں گیا یعنی اس کے رحم نے تکرار کی ہے اور بار بار اس نے
رحمت فرمائی ہے۔ اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے جیسے کل وہ رحمت اس وقت فرما چکا تھا جبکہ کوئی مانگنے
والے کا وجود نہیں تھا۔ اب بھی بار بار حسب ضرورت وہ رحمت کا اجراء کرتا چلا جاتا ہے۔
دو اور آیات ہیں البقرہ ۱۶۱،۱۶۰۔ وانَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا انْزَلْنَا مِنَ البَيْتِ وَالهُدَى مِنْ
بَعْدِ مَا بَيْنَهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَبِ. أَوْلَئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللعِنُونَ - يقين وہ لوگ جو چھپاتے
ہ مَا انْزَلْنَا مِنَ البَيِّنت کے ان چیزوں کو جو ہم نے کھلی کھلی آیات کی صورت میں روشن دلائل کی
صورت میں ظاہر فرمائی ہیں وَالهُدی اور ہدایت کو مِنْ بَعْدِ مَا بَيْنَهُ لِلنَّاسِ فِي الكِتب بعد
اس کے کہ ہم نے ان دونوں چیزوں کو خوب کھول کھول کر بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے کتاب میں
ظاہر فرما دیا تھا۔ یہی وہ لوگ ہیں يَلْعَنْهُمُ اللهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللعِنُونَ ﴾ کہ ان پر اللہ کی لعنت ہو گی اور
اللہ کے ان پر لعنت فرمانے کے علاوہ لعنت کرنے والے ان پر لعنت کرتے چلے جائیں گے۔ پس یہاں
اولین طور پر یہود مراد ہیں جو مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہیں۔ ان پر انسان کی طرف سے بھی بار بار لعنت ہوتی
ہے اور اللہ کی لعنت کا تو مستقل قیامت تک کے لئے شکار ہو چکے ہیں۔ ہاں مگر انصاف کا تقاضا ہے کہ
ان میں سے بھی جو توبہ کر لیں ان کی توبہ قبول ہو جائے گی۔ یعنی قیامت تک سے یہ مراد نہیں ہے کہ
سب کو یکساں ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جائے گا۔ ﴿إِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوا وَ اَصْلَحُوْا کے ہاں وہ لوگ جنہوں
نے توبہ کی اور اصلاح کی وبینوا اور خوب کھول لیا معاملہ کو ۔ پہلے بینات اور ھدی سے ہٹنے
والے لوگ تھے۔ اب انہوں نے خوب کھول کھول کر ہدایت کی بات کو غلطی کی بات سے الگ کر لیا۔
فَأُولئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ کے پس یہی وہ لوگ ہیں جن کی تو بہ کے ساتھ میں رجوع کرتا ہوں، جن کی
تو بہ کو میں قبول فرماتا ہوں۔ ﴿وَانَا التَّوَّابُ الرَّحِیم ہے اور میں بہت توبہ قبول کرنے والا اور بار بار
رحم کرنے والا ہوں۔ پس یہود جن پر خدا کی اور بنی نوع انسان کی لعنت ڈالی گئی تھی قرآن کریم کے
انصاف کا حال دیکھیں کہ کس طرح ان میں سے بھی منتقل کر دیا ہے ان لوگوں کو جو کسی وقت بھی تو بہ
کر لیتے ہیں اور پھر وہ اللہ کو ایسا پائیں گے کہ ان پر وہ بار بار رحم فرماتا ہے۔
یہ چند آیات سورۃ البقرہ سے لی گئی تھیں اور اب میں احادیث لیتا ہوں جو اس مضمون کو مختلف
صورتوں میں وضاحت کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔ ایک روایت بخاری کتاب البیوع کی حضرت ابو ہریرہ
سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن
سے قیامت کے روز میں سخت باز پرس کروں گا۔ ایک وہ جس نے میرے نام پر کسی کو پناہ دی، پھر
غداری یا دھوکہ بازی کی۔ اللہ کے نام پر پناہ کے بعد پھر دھو کہ کرنا بہت بڑا گناہ ہے کیونکہ وہ اللہ کی
حفاظت میں آجاتا ہے یہ سمجھ کر کہ اس شخص نے امان دے دی ہے تو ایسے شخص پر اللہ تعالیٰ بہت
ناراض ہو گا، قیامت کے دن اس کی سخت باز پرس ہو گی۔
دوسرا وہ شخص جس نے کسی آزاد کو پکڑ کر بیچ دیا اور اس کی قیمت لے کر کھا گیا"۔ اب دیکھئے
مسلمانوں پر تو بہت اعتراض کیا جاتا ہے مستشرقین کی طرف سے کہ انہوں نے غلامی کو جاری کیا
حالا نکہ قرآن کریم نے جس طرح غلامی کو ختم کیا ہے اور بار بار آزاد کرنے کا حکم دیا ہے اس کی کوئی
مثال کسی الہی کتاب میں اس سے پہلے نظر نہیں آتی۔ اس کثرت سے غلاموں کو آزاد کرنے کا حکم ہے
کہ ایک موقع پر ایک صحابی نے ساٹھ ہزار غلاموں کو یعنی مسلمان غلام نہیں تھے بلکہ غیروں سے خرید
کر ان کو آزاد کر دیا تھا تو ان پر اعتراض ہے جبکہ خود یہ جتنے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کالے آباد ہوئے
ہیں یہ اکثر غانا سے پکڑ پکڑ کر قید کر کے ان کو زنجیروں میں باندھ کر وہاں بھجوایا جاتا تھا۔ اور اسی طرح
بعض دوسرے افریقن ممالک سے بھی ان کو پکڑ کر باہر اپنی نو آبادیات میں بھجوا دیا جاتا تھا اور ان سے
ظالمانہ اور مفت کام لیا جاتا تھا اور جن جہازوں میں وہ جاتے تھے وہاں اس طرح قید ہوتے تھے کہ بلیک
ہول بھی اس کے سامنے کوئی چیز نہیں۔ نہایت ہی ظالمانہ طریق پر ان کو چھوٹے چھوٹے کمروں میں
ٹھونس دیا جاتا تھا۔ تو ThyselfHeal Physician " والی بات ہے تو یہ بنی نوع انسان کو غلامی
سے نجات دلانے والے لوگ اپنے گریبان میں بھی منہ ڈال کر دیکھیں کہ انہوں نے کتنے کتنے ظلم کئے
ہوئے ہیں اور ایک پوری دنیا ہے امریکہ کی ، نارتھ امریکہ اور ساؤتھ امریکہ کی جس میں کالوں کو اپنا
مظلوم غلام بنا کر رکھا گیا اور اب جو آزادی کی لہر چلی ہے اس میں بھی ان کے ساتھ لازما بے رحمی کا
دوسر ا سلوک ہوتا ہے۔ یعنی ان کو ہر اعلیٰ تعلیم میں اوپر آنے سے کئی بہانوں سے روک دیا جاتا ہے اور
سیاست میں غلبہ سے روک دیا جاتا ہے حالانکہ وہ بڑی بھاری تعداد میں وہاں موجود ہیں۔ دکھاوے کے
طور پر چند مورتیں صورتیں آپ کو دکھائی دے دیں گی مگر اکثر محض دھوکہ ہے اس لئے وہاں بڑا شدید
رو عمل پایا جاتا ہے۔ تو اسلام پر ظلم اور غلامی کا دعویٰ کرتے ہیں یا اتہام لگاتے ہیں اور اپنا حال یہ ہے کہ
آزادی نصیب نہیں ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ بار بار کالوں کی طرف سے Movements چلتی ہیں
بغاوت کی اور جتنی Movements چلتی ہیں اس سے ان کو الٹا نقصان بھی ہوتا ہے گویا ان کو بھی یہ
ہوا دیتے ہیں کہ ایسی ents ,Moveچلا ئیں اور ہم سے ٹکرائیں اور ان کو پھر بہانہ رکھ کر ماریں۔
تو رسول اللہ ﷺے آخر پر فرماتے ہیں کہ وہ جس نے کسی آزاد کو پکڑ کر غلام بنالیا۔ آنحضرت
ﷺ کے زمانہ میں آزاد کو پکڑ کر غلام بنانے کا کوئی سوال ہی نہیں تھا۔ بلکہ جنگی قیدیوں کو غلام بنایا جاتا
تھا اور اس لئے کہ وہاں اس زمانہ میں کوئی الگ فوجی قید خانے نہیں ہوا کرتے تھے۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا
کہ ان قیدیوں کو معاشرہ کو تباہ کرنے کے لئے آزاد چھوڑ دیا جاتا اس مجبوری سے ان کے گھروں میں
تقسیم کیا گیا تھا ورنہ آزاد کو غلام بنانے کی کوئی ایک سند بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے
نہیں ملتی۔
پھر آخر پر فرمایا کہ " ( وہ بھی بڑا ظالم ہے) جس نے ایک مزدور سے پورا پورا کام لیا اور اس کو
مزدوری بھر پور نہ دی“ (بخاری، کتاب البیوع)۔ اور رحیمیت کا اس سے خصوصیت سے تعلق ہے۔ جو
لوگ مزدور سے کام تو لیتے ہیں اس کی بھر پور محنت کا فائدہ تو اٹھاتے ہیں لیکن اس کی مزدوری پوری
نہیں دیتے یہ بھی بڑا ظلم کرنے والے لوگ ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو مزدوروں
کو نہ صرف پوری مزدوری دیتے تھے بلکہ اس کے علاوہ کھانا وغیرہ بھی دیتے تھے اور ہر طرح سے ان کا
خیال رکھتے تھے کہ ان کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
شکایت کی گئی کہ یہ جو نانبائی ہے یہ بڑا چور ہے اس کو سزا دلوائیں یہ روٹیاں چرا کر لے جاتا ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تم بڑے احمق آدمی اور ظالم ہو۔ یہ شخص ایک روٹی پکانے کے لئے دو
دفعہ جہنم میں جاتا ہے۔ اب اس بیچارے کو اتنا بھی حق نہیں دیتے کہ یہ کچھ روٹیاں اپنے لئے لے
جائے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی
پیروی میں بے حد رحیم اور کریم تھے۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کا ترجمہ کرتے ہیں : ﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا
وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ أَوْلَئِكَ يَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللهِ، وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ )
یہ ترجمہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے میں آپ ہی کے الفاظ میں آپ کے
سامنے رکھتا ہوں۔ یعنی جو لوگ ایمان لائے اور خدا کے لئے وطنوں سے یا نفس پرستیوں سے جدائی
۲۰۰ تا جون ۲۰ء

اختیار کی۔ اب میں بار بار جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ جب نکلے ہیں باہر تو محض دنیا کی نیت نہ ہو ،
دنیا تو ویسے مل ہی جائے گی مگر حقیقی طور پر اگر وہ خدا کی راہ میں نکلنے والے ہیں تو ایک ہی اس کی پہچان
ہے وہ یہ ہے کہ نفس پرستیوں سے جدائی اختیار کرلیں۔ اور خدا کی راہ میں کوشش کی وہ خدا کی رحیمیت
کے امیدوار ہیں اور خدا غفور اور رحیم ہے یعنی اس کا فیضان رحیمیت ضرور ان لوگوں کے شامل حال ہو
جاتا ہے کہ جو اس کے مستحق ہیں۔ کوئی ایسا نہیں جس نے اس کو طلب کیا اور نہ پایا۔ اس کے بعد ایک
فارسی شعر ہے۔
" عاشق که شد که یار بحالش نظر نه کرد اے خواجہ درد نیست و گرنه طبیب ہست“
(براہین احمدیه چهار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۵۲۳۵۱- حاشیه نمبر ۱۱)
کہ اگر ایسا عاشق ہو کہ جس کا یار اس کے حال پر نظر نہ کرے تو سنو۔اے خواجہ درد نیست وگرنہ طبیب
ہست۔ خواجہ تمہارے اندر درد ہی نہیں ہے اگر عشق کا سچا درد ہو تا تو طبیب تو موجود تھا۔
پھر ایک سورۃ البقرہ کی آیت ہے ثُمَّ تم افیضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا الله
إنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴾ (البقره:٢٠٠)۔ پھر تم (بھی) وہاں سے لوٹو جہاں سے لوگ لوٹتے ہیں اور اللہ سے
بخشش مانگو۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
حج کے موقع پر جو بار بار رحم کرنے کا ذکر فرمایا گیا ہے وہ اس غرض سے ہے کہ اس حج کے
متعلق اگر وہ قبول ہو تو یہ آتا ہے کہ پہلے سارے گناہ بخش دئے گئے اور ایک نئی زندگی اس کو ملی
گناہوں سے توبہ کی۔ پس رحیمیت ہے جو بار بار رحم کرتی ہے اور گناہ گاروں کی بخشش کے سامان کرتی
ہے اور سب سے زیادہ حج کے موقع پر ان کو یہ خدا تعالیٰ کی رحمت نصیب ہوتی ہے کہ وہ اس کی غفوریت
اور رحیمیت سے پورا پورا استفادہ کریں۔
ایک سورۃ البقرہ کی آیت ۱۹۲ اور ۱۹۳ دو آیات ہیں: (وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ
وَاخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ اَخْرَجُوكُمْ وَالفِتْنَهُ أَشَدَّ مِنَ القَتْلِ . وَلَا تُقتِلُوهُمْ عِندَ المَسْجِدِ
الحَرَام حَتَّى يُقتِلُوكُمْ فِيهِ، فَإِنْ قَتَلُوكُمْ فَاقْتُلُوهُمْ . كَذلِكَ جَزَاءُ الكَفِرِينَ . فَإِنِ انتهوا
فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم﴾ (البقرہ:۱۹۲ ۱۹۳)۔ اور (دوران قتال) اگر جاری ہو تو اس وقت ان کو تم بیشک
قتل کرو کیونکہ انہوں نے ہی قتال میں پہل کی ہے۔ پھر ان کو جہاں بھی تم پاؤ قتال کے دوران ان کے
لئے کوئی پناہ کی جگہ نہ رہنے دو اور وہاں سے نکال دو جہاں سے تمہیں انہوں نے نکالا تھا۔ تو ہر معاملہ
میں پہل ان کی طرف سے ہوئی ہے اور جوابی حملہ کا حق خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو دیا۔ اور فتنہ قتل سے
زیادہ سنگین ہوتا ہے۔ الْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ فتنہ سے مراد قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ
لوگوں کو تکلیف دے کر مر تذ کرنے کی کوشش ہے تو۔ تو قتل ہو جانا بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ
انسان مرتد ہو جائے اور ان لوگوں کو جو ڈرا دھمکا کر مر تذکرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کو بھی یادر کھنا
چاہئے کہ ان کو عذاب وہی ہو گا جو ایک مومن کو قتل کرنے کا عذاب ہے۔ چنانچہ فرمایا فتنہ قتل سے
زیادہ سنگین ہے۔
اور ان سے مسجد حرام کے پاس قتال نہ کرو یہاں تک کہ وہ تم سے وہاں قتال کریں۔ پس ہر
معاملہ میں پہل ان کی طرف سے ہے۔ اگر مسجد حرام میں بھی وہ قتال کریں تو پھر تمہارے لئے جائز
ہو گا کہ مسجد میں ان کے ساتھ قتال کرو۔ پس اگر وہ تم سے قتال کریں تو پھر تم ان کو قتل کرو۔ کافروں
کی ایسی ہی جزا ہوتی ہے۔ ان سب باتوں کے باوجود اگر وہ باز آجائیں تو یقینا اللہ بہت مغفرت کرنے والا
(اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
اب دیکھئے رحیمیت کا ایک اور عظیم الشان جلوہ اس آیت میں بیان فرمایا گیا ہے۔ اتنے ظلم جو
مذہبی آزادی کے چھینے والے ، گھروں سے نکالنے والے اور ہر طرح سے زبر دستی مرتد کرنے والے
جو مظالم تھے ان کے باوجود اگر وہ باز آجائیں تو پھر مغفرت کا سلوک کرو اور یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ بار بار
رحم کرنے والا ہے۔ اگر تم ان پر بار بار رحم کرو گے۔ تو اللہ تعالیٰ تم پر بھی بار بار رحم فرمائے گا۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات آپ کے سامنے
پڑھ کر سناتا ہوں۔
فرمایا ہے : " رحیمیت کو جو انسان کی دعا کو چاہتی ہے خاص انسان کے لئے مقرر فرمایا
ہے“۔ اب رحیمیت کو خاص انسان کے لئے مقرر فرمایا ہے۔ اب رحمانیت تو تمام جانداروں پر
عام ہے بلکہ پیدائش سے پہلے بھی رحمانیت کا اثر ہے۔ رحیمیت جانوروں کے لئے نہیں بلکہ
انسانوں کے لئے خاص ہے۔ اگر چہ اس سے پہلے یہ ذکر گزر چکا ہے پچھلے خطبہ میں کہ جن
جانوروں سے کام لو ان کے ساتھ حسن سلوک کرو یہ بھی رحیمیت کی ایک شاخ ہے۔ مگر اصلی
رحیمیت جو ہے وہ انسان کے لئے ہے۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نکتہ ہمیں سمجھایا ہے
اس لئے کہ یہ ایک ایسا فیض ہے جو دعا سے حاصل ہوتا ہے۔ اب یہ باریک فرق ہمارے تصور
میں بھی نہیں آسکتا تھا اگر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں نہ سمجھاتے ،
رحیمیت کا دعا سے ایک تعلق ہے اور جانور پر تم اگر رحم کرتے ہو اس سے کام لے کر تو یہ
تمہاری عطا تو ہے لیکن جانور کی دعا نہیں تھی۔ پس رحیمیت کا دعا سے بہت گہرا تعلق ہے۔ وو یہ
سنت اللہ اور قانون الہی ہے جس میں تخلف جائز نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام اپنی
اپنی امتوں کے لئے ہمیشہ دعا مانگتے رہے “۔ اور انبیاء کی رحیمیت کا یہ تقاضا تھا کہ اپنی امت کے
لئے دعا مانگتے رہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے قیامت تک کے لئے اپنی
امت کے لئے دعائیں مانگی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دعا پر ضرور فیض نازل ہوتا ہے جو ہمیں
نجات بخشتا ہے۔ اسی کا نام فیض رحیمیت ہے جس سے انسان ترقی کرتا جاتا ہے۔ اس فیض سے
انسان ولایت کے مقامات تک پہنچتا ہے اور خدا تعالیٰ پر ایسا یقین لاتا ہے کہ گویا آنکھوں سے
دیکھ لیتا ہے۔ مسئلہ شفاعت بھی صفت رحیمیت کی بنا پر ہے"۔
اب جو لوگ آنحضرت ﷺ کی شفاعت کے دعویدار ہیں ان کو خوب سوچ لینا چاہئے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی شفاعت بھی آپ کی رحیمیت کی بنا پر ہے۔ اگر ہم
لوگوں کے لئے رحیم نہیں ہونگے تو حضرت رسول اللہ یہ بھی ہمارے لئے رحیم نہیں ہونگے
اور ہم لازماً ایسی صورت میں شفاعت سے محروم رہ جائیں گے ۔ اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق
عطا فرمائے کہ ہم وہ سارے کام کریں جس سے محمد رسول اللہ ﷺ کی شفاعت ہمارے لئے
مقرر ہو جائے یعنی خدا کے نزدیک ہم اس کے اہل ٹھہریں۔ اس کے بعد شفاعت کا یہ معنی بیان
فرمایا گیا ہے جو رحیمیت سے تعلق رکھتا ہے کہ " رحیمیت نے ہی تقاضا کیا کہ اچھے آدمی بُرے
آدمیوں کی شفاعت کریں۔ 68 ایام الصلح روحانی خزائن جلد ۱۴۔ صفحه ۲۵۰)۔ اب برے آدمی
کون ہیں جن کی تشریح میں نے ابھی پہلے بیان کر دی ہے کہ جو غلطی تو کرتے ہیں پھر تو بہ بھی
کرتے ہیں اور خدا کی طرف جھکتے بھی ہیں۔ جو برائی پر اصرار کر کے بیٹھ جائیں اور خدا کی
طرف نہ جھکیں وہ رحیمیت کے حق دار نہیں ہوتے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
جون ۲۰۰ و تالے جون ۲ء ) 7(

جب ہمارے آقا سید المرسلین و خاتم النبین محمد ﷺ کا زمانہ آیا تواللہ تعالیٰ کی پاک ذات نے
ارادہ فرمایا کہ ان دونوں صفات کو ایک ہی شخصیت میں جمع کر دے چنانچہ اُس نے آنحضرت کی ذات
میں آپ پر ہزاروں ہزار درود اور سلام ہو) یہ دونوں صفات جمع کر دیں۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالی
نے سورۃ فاتحہ کے شروع میں صفت محبوبیت اور صفت محبیت کا خاص طور پر ذکر کیا ہے"۔ صفت
محبوبیت اور صفت محبت کا ذکر کہاں کیا، کیسے کیا اس کی تشریح فرماتے ہیں ' تا اس سے خدا تعالیٰ کے اس
ارادہ کی طرف اشارہ ہو اور اُس نے ہمارے نبی ﷺ کا نام محمد اور احمد رکھا۔ اب محمد وہ ہے جو محبوب
ہے سب سے زیادہ تعریف کیا گیا اور احمد وہ . ہے جو سب سے زیادہ تعریف کرنے والا ہے۔ پس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم اللہ کی طرف سے محبوبیت کے مظہر ہیں۔ خدا نے آپ پر ایسا
فضل فرمایا اور ایسی آپ سے محبت کی کہ دنیا میں کبھی بھی کوئی شخص اس کی ہمسری کا دعویٰ نہیں کر
سکتا۔ نہ نبیوں میں سے نہ غیر نبیوں میں سے اور آپ نے پھر اپنے رب کی ایسی حمد بیان فرمائی کہ کبھی
کسی نبی یا غیر نبی کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی حمد میں ایسے ترانے
گائے۔ اور آپ نے یہ جو مضمون لیا ہے رحمن اور رحیم سے لیا ہے۔ فرمایا: اس آیت میں اپنا نام
الرحمان اور الرحیم رکھا۔ رحمن تو وہ ہے جس نے خالصہ اپنی رحمانیت کے نتیجہ میں، اس کا ایک معنی
ہے بے انتہاء رحم کرنے والا آنحضرت ﷺ کو اپنے رحم سے ایسا نوازا کہ اس جیسار تم کبھی کسی پر نہیں
کیا گیا اور پھر رحیمیت کے تابع حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں اشارہ اس بات کا ہے کہ "
ہمارے آقا فخر دو عالم ﷺ کے علاوہ اور کوئی جامع وجود نہیں، جس میں دونوں صفات باری تعالیٰ جمع
کر دی گئی ہوں یعنی رحمانیت کے تابع آپ محمد بنائے گئے ہیں اور رحیمیت کے تابع احمد بنائے گئے
ہوں۔ اب رحیمیت کا تقاضا ہے کہ جس نے رحمن بن کر بے انتہا فضل فرمائے ہیں اس کا بار بار ذکر کرتا
چلا جائے اور رحیمیت میں یہ بار بار کا ذکر شامل معنی ہے۔ پس رحیمیت کا ایک معنی یہ بھی بنا کہ ہم اپنے
رب کا بار بار ذکر کرتے چلے جائیں اور صرف ایک ذکر ہمارے لئے کافی نہ ہو بلکہ ہمیشہ زندگی بھر اللہ
تعالیٰ کا ذکر کرتے چلے جائیں۔
" آپ کو پروردگار دو عالم کے فضل سے ان دونوں صفات کی طرح دو نام دیئے گئے ہیں جن
میں سے پہلا محمد ہے اور دوسرا احمد۔ پس اسم محمد نے صفت الرحمان کی چادر پہنی اور جلال اور محبوبیت
کے لباس میں جلوہ گر ہوا اور اپنی نیکی اور احسان کی بنا پر بار بار تعریف بھی کیا گیا۔ اور اس احمد نے خدا
تعالیٰ کے فضل سے جو مومنوں کی مدد اور نصرت کا متولی ہے رحیمیت، محبیت اور جمال کے لباس میں
حجتی فرمائی۔ پس ہمارے نبی صلى الله ہے کے دونوں نام محمد اور احمد) ہمارے رب محسن کی دونوں صفتوں
(الرحمان الرحيم) کے مقابلہ میں منعکسہ صورتوں کی طرح ہیں جن کو دو مقابل کے آئینے ظاہر
کرتے ہیں“۔ (اعجاز المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸- صفحه ۱۰۱ تا ۱۰۳)
یعنی تمام تر رخ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا اپنے رب کی طرف تھا اور آپ نے
جس شان سے اپنے رب کی حمد کے ترانے گائے اللہ تعالی نے اسی طرح آپ کی حمد کو بھی بیان فرمایا۔
پھر بعض پہلوؤں سے احمد بن گئے اور جیسے شیشہ میں تصویریں لامتناہی ہو جاتی ہیں اسی طرح آپ کا یہ
چہرہ خدا کے حضور ایک لامتناہی حسن اختیار کر گیا یعنی بھی آپ نے محمد کے طور پر اپنے رب سے فیض
پایا، بھی احمد کے طور پر اپنے رب کے گیت گائے۔
ایک اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس ہے:
رحیمیت ایسی صفت ہے جو اُن انعامات خاصہ تک پہنچا دیتی ہے جن میں فرمانبردار لوگوں کا
کوئی شریک نہیں ہو تا۔ گو اللہ تعالیٰ کا عام انعام انسانوں سے لے کر سانپوں، اثر د ہاؤں تک کو اپنے
احاطہ میں لئے ہوئے ہے<< ۔ یہ رحمانیت کا انعام ہے لیکن رحیمیت کا جو انعام ہے وہ خصوصیت کے
ساتھ انسانوں سے وابستہ ہے۔
ایک لمبی حدیث ہے اس کے عربی کے الفاظ پڑھ کر پھر ترجمہ کرنے میں زیادہ دیر ہو جائے گی۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: قیامت کے
دن نسل آدم کا سردار میں ہوں لیکن یہ کوئی فخر کی بات نہیں “۔ مطلب یہ ہے فخر کی بات ہے تو سہی
مگر میں اس پر فخر نہیں کرتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ انعام خلصہ اللہ کی طرف سے عطا ہوا ہے میری
کسی خوبی کے نتیجہ میں نہیں۔ حالانکہ سب سے زیادہ خوبیاں آپ کو اللہ تعالٰی نے عطا کی تھیں اور وہی
خوبیاں منعکس ہو ئیں پھر اور خدا تعالیٰ نے آپ سے ان خوبیوں کے بدلہ میں پھر احسان کا سلوک
فرمایا۔ تو میں نسل آدم کا سردار ہوں لیکن یہ فخر کی بات میرے لئے نہیں، میں فخر کے طور پر تمہیں
نہیں سنا رہا بلکہ اللہ تعالیٰ کے احسان کے طور پر سنا رہا ہوں۔
حمد کا علم میرے ہاتھ میں ہو گا “۔ یعنی قیامت کے دن کچی حمد کرنے والا اگر کوئی تھا تو محمد
رسول اللہ ہی ہونگے اور یہ جھنڈا آپ کو تھمایا جائے گا۔ اور اس پر مجھے کوئی فخر نہیں“۔ یعنی فخر سے
مراد فخر و مباہات ہے یعنی دل تو حمد سے لبریز ہے مگر بتانے کے لئے کہ میں جو تمہیں بتا رہا ہوں فخر کی
خاطر نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے احسانات کے اظہار کی خاطر بتا رہا ہوں۔ ”آدم اور اس کے علاوہ دوسرے
تمام نبی بھی اُس دن میرے جھنڈے تلے ہوں گے اور میں وہ پہلا انسان ہوں گا جس پر سے قبر کو پھاڑا
جائے گا (یعنی سب سے پہلے میں اٹھایا جاؤں گا) اور اس پر بھی مجھے کوئی فخر نہیں“۔ اب بعض لوگوں
نے ایک حدیث کو پکڑا ہے جس میں بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب اٹھیں گے تو حضرت موسیٰ پہلے
اٹھ چکے ہونگے مگر وہ اس حدیث کے مفہوم کو ہر گز نہیں سمجھے۔ یہ حدیث بالکل قطعی اور واضح ہے کہ
جب میں قیامت کے دن اٹھایا جاؤں گا تو کوئی اور ذی روح نہیں اٹھایا جائے گا، کسی کی روح کو دوبارہ رام
زندگی نہیں بخشی جائے گی سوائے میرے جو میں سب سے پہلا ہونگا۔ اور تمام بنی نوع انسان میرے
جھنڈے تلے جمع ہونگے اور یہ میں کسی تفاخر اور اظہار فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا۔
فرمایا: "لوگوں پر خوف کی تین گھڑیاں آئیں گی اس وقت وہ آدم کے پاس جائیں گے اور کہیں
گے کہ آپ ہمارے باپ ہیں اپنے رب کے پاس ہماری شفاعت کیجئے لیکن وہ کہیں گے میں تو
(تمہارے خیال میں) ایک گناہ کا مرتکب ہوا تھا جس کی وجہ سے مجھے زمین کی طرف بھیج دیا گیا۔
یہاں جو (تمہارے خیال میں) کے الفاظ ہیں یہ بریکٹ میں رکھے ہوئے ہیں یعنی حدیث کے
اصلی الفاظ میں یہ نہیں ہیں مگر حضرت آدم کے متعلق مشہور جو بات ہے وہ یہی ہے کہ آپ نے ایک
گناہ کیا تھا اس لئے آپ کو جنت سے نکالا گیا۔ تو جنت سے مراد شریعت کی حدود ہیں جس میں سے باہر
نکلتے ہوئے انسان کے لئے پھر ہر قسم کی مصیبتیں پڑتی ہیں۔ فرمایا آدم کہیں گے کہ میں نے تو تم لوگ
کہتے ہو کہ ایک گناہ کیا تھا جس کی وجہ سے مجھے زمین کی طرف بھیج دیا گیا۔ اب میرے پاس کیوں آئے
ہو نو کے پاس جاؤ۔ لوگ نوع کے پاس آئیں گے تو وہ کہیں گے کہ میں نے (تمہارے خیال میں)
ناحق اہل ارض کے خلاف ایک بددعا کی تھی جس سے وہ سب ہلاک ہو گئے تھے۔ پس بہتر ہے کہ تم
ابراہیم کے پاس جاؤ۔ لوگ ابراہیم کے پاس آئیں گے تو وہ کہیں گے کہ میں نے تو ( تمہارے خیال
میں تین جھوٹ بولے تھے۔ حضور علیہ السلام کے الفاظ ہیں کہ آپ نے اس موقع پر فرمایا کہ ان میں
سے کوئی ایک بھی جھوٹ نہیں تھا۔ یہ مفسرین نے یا بعد میں آنے والوں نے آپ کی طرف منسوب
کر دیا تھا کہ جھوٹ تھے۔ اگر ان کی حقیقت پر غور کیا جائے تو ہر گز جھوٹ نہیں تھا۔ (بلکہ ) صرف اللہ
تعالیٰ کے دین کی خدمت کے سلسلہ میں چند تدابیر تھیں۔ بہر حال ابراہیم لوگوں کو جواب دیں گے کہ
تم موسی کے پاس جاؤ۔ لوگ موسی کے پاس آئیں گے تو وہ کہیں کہ میں نے تو (تمہارے خیال میں)
ایک شخص کو ناحق قتل کر دیا تھا۔ اب (تمہارے خیال میں) کے الفاظ بریکٹ میں رکھے ہوئے ہیں یہ
حدیث کے نہیں ہیں لیکن واقعہ آپ نے ناحق ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ یہ تو قرآن کریم سے ثابت
ہے۔ "تم عیسی کے پاس جاؤ، لوگ عیسی کے پاس آئیں گے ، وہ کہیں گے کہ مجھے تو ( تمہارے عقیدہ کے
مطابق) اللہ کو چھوڑ کر معبود بنالیا گیا تھا، تم محمد (ﷺ) کے پاس جاؤ۔ آپ نے فرمایا: اس پر وہ میرے
پاس آئیں گے۔ میں اُن کے ساتھ جاؤں گا۔ پوچھا جائے گا کون ہے ؟۔ جواب دیا جائے گا محمد ۔ پس وہ
میرے لئے دروازہ کھول دیں گے اور مجھے خوش آمدید کہیں گے۔ میں سجدہ میں گر جاؤں گا اور اس
وقت اللہ تعالیٰ مجھے اعلیٰ درجے کی حمد و ثنا الہام کرے گا۔ تب مجھے کہا جائے گا کہ اپنا سر اٹھاؤ اور مانگو،
تمہیں دیا جائے گا۔ شفاعت کرو، تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔ کہو، تمہاری بات سنی جائے گی اور
یہی وہ مقام محمود ہے جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے مقام محمود
پر فائز کر دے“۔(ترمذی کتاب التفسیر)
**** 00 8888
۲۰۰ تاے رجون لنشاء

آج 10 میں سے 10 باقی