Names of Allah Raheemiyyat
Friday Sermon, 4 May 2001: Names of Allah Raheemiyyat
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفتِ رحیم کے مفہوم کو قرآن کریم کی مختلف آیات کی روشنی میں بیان فرمایا اور واضح کیا کہ یہ صفت انسان کی توبہ، کوشش اور محنت پر اچھے ثمرات مرتب کرتی ہے۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی، عائلی اور ازدواجی احکام، دیانت دارانہ تجارت، ہجرت اور سزاؤں سے متعلق اسلامی احکام کی تفصیلی تشریح کی۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے رحمانیت اور رحیمیت کا بنیادی فرق بیان فرمایا۔
موضوعات: صفت رحیم، قرآن کریم کی تفسیر، توبہ اور مغفرت، اطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، صفت رحمان
خطبه جمعه
رحیم اللہ تعالیٰ کی وہ صفت ہے جس کا تقاضا ہے کہ وہ محنت اور کوشش کو
ضائع نہیں کرتا بلکہ ان پر ثمرات اور نتائج مرتب کرتا ہے ۔
یه صفت انسان کی امیدوں کووسیع کرتی اور نیکیوں کے کرنے کی طرف جوش سے لے جاتی ھے
رحیمیت دعا کو چاهتی هے اور یه انسان کے لئے ایک خلعت خاصه هی
مختلف) قرآنی آیات کے حوالہ سے رحیمیت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۴/ مئی ۱۳۶۲۰۰۱ هجرت ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
اللہ کا رسول سچا ہے
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
قلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ، وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(سورة آل عمران آیت ۳۲)
تو کہہ دے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے
گناہ بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
اس آیت کریمہ میں ایک عجیب انداز اختیار کیا گیا ہے کہ اگر تمہیں واقعی اللہ سے محبت ہے تو یہ
نہیں فرمایا کہ پھر اللہ تم سے محبت کرے گا بلکہ فرمایا ( فاتبعونی ہے کہ اے رسول تو یہ اعلان کر دے کہ محبت
کرنے والے اگر دعوے میں بچے ہیں تو پھر میرے پیچھے چل کر دکھا ئیں۔ تو خدا سے کچی محبت جیسے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمائی ایسی دنیا میں کبھی کسی نبی نے بھی ایسی کچی محبت نہیں کی۔ تو اس کا کیسا
عمدہ جواب ہے تم اگر محبت کرتے ہو ، خدا سے محبت کے دعویدار ہو فَاتَّبِعُونِی کے تو میرے پیچھے چلو۔ اگر تم
میری پیروی کرو گے تو اللہ تم سے محبت کرے گا، ورنہ نہیں۔
اور اس کے علاوہ ایک اور کام بھی ہے جو اس سے تمہارا حل ہو جائے گا۔ تم بہت گنہگار ہو اور اللہ
جب تم سے محبت کرے گارسول اللہ ﷺ کی پیروی کے نتیجہ میں تو وہ تمہارے گناہ بھی بخش دے گا۔ تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ و سلم در حقیقت بے گناہ تھے ۔ کسی معاملہ میں بھی آپ نے کبھی گناہ نہیں کیا
لیکن یہ ضروری ہے کہ جو گناہ نہیں کرتا اس کو بھی اللہ تعالٰی اپنے فضل سے بخشتا ہے، جیسا کہ احادیث میں
آتا ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی پیروی کے نتیجہ میں اللہ کا فضل نازل ہو گا اور تمہارے
پچھلے گناہ بخش دئے جائیں گے۔
وَ اللهُ غَفُورٌ رَّحِیم ، بخشنے کے لحاظ سے غفور اور بار بار رحم کرنے کے لحاظ سے رحیم فرمایا ہے
۔ اب یہاں بار بار رحم کی صفت استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بندے تو بے حد گناہوں میں ملوث ہوتے ہیں
اور ان کو بار بار خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا ہوتا ہے اور اس کے نتیجہ میں غفور ہونے کے لحاظ سے وہ ان کے
سارے گناہ بخش دے گا اور اس کے حضور بار بار متوجہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی رحیمیت کا سلوک فرمائے گا یعنی
بار بار ان کی توبہ قبول فرمالے گا۔
اب چند آیات ہیں جو ذرا لمبی ہیں لیکن ان میں بعض دیگر مسائل بھی حل فرمائے گئے ہیں۔ اس
لئے میں پوری آیت آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ ان میں سے ہر آیت رحیم پر ختم نہیں ہوتی مگر آخری آیت
غَفُورٌ رَّحِیم ) پر ہی ختم ہو رہی ہے۔
كَيْفَ يَهْدِى اللهُ قَوْماً كَفَرُوا بَعْدَ أَيْمَانِهِمْ وَشَهِدُوا اَنَّ الرَّسُوْلَ حَتَّى وَجَاءَ هُمُ
البنت ہے کیسے اللہ تعالی ہدایت بخش سکتا ہے ایسی قوم کو جو ایمان لانے کے باوجود پھر کافر ہو گئے۔
وَشَهِدُوا اَنَّ الرَّسُولَ حَق اور انہوں نے حقیقت میں گواہی دی تھی کہ
وَجَاءَ هُمُ البَيِّنت ) اور ان کے پاس کھلے کھلے نشانات آگئے تھے ﴿ وَاللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ کے اور
اللہ تعالیٰ ظالموں کی قوم کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔ اب اس آیت سے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ کبھی بھی
ہدایت نہیں پائیں گے۔ اور ان کی جزا کیا ہے ﴿أَوْلَئِكَ جَزَاءُ هُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلِئِكَةِ وَالنَّاسِ
أَجْمَعِینَ ۔ ان کی جزا یہ ہے کہ ان پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی لعنت ہے اور تمام بنی نوع انسان کی
لعنت ہے۔ ﴿خلِدِينَ فِيهَا ہے وہ اس لعنت کی حالت میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ولا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ العَذَابُ وَلَا
هُمْ يُنظرون کے اور ان سے عذاب کو ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ وہ کوئی مہلت دئے جائیں گے۔
اور اتنے قطعی فیصلوں کے بعد پھر بھی اللہ کی رحیمیت کار فرما ہے اور اس کی غفوریت بھی کار فرما
ہے۔ فرمایا ( إلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذلِك کے اتنے گناہ کرنے کے باوجود جو لوگ خدا کے حضور جھک جائیں
گے تو بہ کرتے ہوئے (وَاصْلَحُوا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرلیں، صرف زبانی تو یہ
نہیں، کچی تو بہ کا مطلب ہے اس کے بعد اس کی اصلاح بھی ہو ۔ فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌرٌ حِيمے تو ان سارے
گناہوں کے باوجود اللہ کو بہت ہی بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا پائیں گے۔ (سورۃ آل عمران (۹۰۸۷)
ایک اور آیت ہے لَيْسَ لَكَ مِنَ الأمْرِ شَى أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَلِمُونَ
کہ تیرے لئے دو ہی تو راستے ہیں، ان کے سوا تیرا راستہ کوئی نہیں جو اختیار کر سکے۔ یا تو ان کی توبہ قبول کر
لے۔ یعنی قطع نظر اس کے کہ وہ بچی تو بہ کر رہے نہیں یا جھوٹی تو بہ کر رہے ہیں اصل تو بہ کا حال تو اللہ ہی کو علم
ہے لیکن جو زبان سے تو بہ کرتے ہوئے رسول اللہ کے حضور حاضر ہوتے ہیں تو ان کی توبہ قبول کر لے
او بعد يُعَذِّبَهُمْ J. بهم که یا دوسری صورت یہ ہے کہ تو توبہ بہ قبول نہ کرے اور ان کو ان کے گناہوں کی سزادے فائهم فَإِنَّهُمْ
ظلمون کے پس ہر صورت میں وہ ظالم ہی ہیں۔ یعنی تو ان کی توبہ قبول کرے یا نہ کرے اس میں تو کوئی شک
نہیں کہ وہ لوگ ظالم ہیں۔ ﴿وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ) اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں
ہے اور جو زمین میں ہے۔ ﴿يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِبُ مَنْ يَشَاءُ) جس کو وہ چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس
کو چاہتا ہے عذاب دیتا ہے۔ ﴿وَ اللهُ غَفُورٌ رَّحِیم ) اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
(سورة آل عمران آیات ۱۲۹ ۱۳۰)
پس ظالم لوگوں کے لئے بھی آخری مایوسی کا کوئی مقام نہیں ۔ ان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ
تعالی دلوں کا حال جانتا ہے اور جس نے بچے دل سے توبہ کی ہو اس کی توبہ قبول بھی کرتا ہے اور بے حد بخشے
والا ہے۔ یعنی کتنے بھی گناہ ہوں ان سب کو بخشنے کی طاقت رکھتا ہے اور عذاب بھی جس کو چاہتا ہے دیتا ہے مگر
جس کو چاہتا ہے مراد یہ نہیں ہے کہ اس میں کوئی جبر ہے کیونکہ مَنْ يَّشَاءُ کے متعلق حضرت اقدس صحیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بارہا یہ وضاحت فرمائی ہے کہ جس کو چاہتا ہے سے مراد یہ ہے جس کے متعلق
اس کا دل راضی ہو یعنی اللہ راضی ہو اور جانتا ہو کہ وہ بخشش کے قابل ہے یا اس کی توبہ قبول ہونے کے لائق
ہے۔ تو یشاء میں ہمیشہ یہ معنی لینا چاہئے ﴿وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ کے اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم
فرمانے والا ہے۔
۲۰۰ ۶ تا ۱۴/جون ۲۰۰۱ء ) 5(
اب مسائل والی بعض آیتیں ہیں ان میں مختلف مسائل بھی بیان ہوئے ہیں اور پھر رحیمیت کا بھی
تذکرہ ہے۔ حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَتُكُمْ وَبَكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ ) تم پر حرام کر دی گئی ہیں تمہاری مائیں اور
تمہاری بیٹیاں (وَأَخَوَاتُكُمْ کے اور تمہاری بہنیں ﴿وَعَشتُكُمْ) اور تمہاری پھوپھیاں او خلکم کے اور
تمہاری خالائیں وبنت الآخ) کو اور بھائی کی بیٹیاں بنتُ الأختِ بے اور بہن کی بیٹیاں وامهتكم التي
از ضعنكم ، اور تمہاری دودھ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے ﴿وَأَخَوَاتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ ) اور
دودھ بہنیں یعنی دودھ ماؤں کی بیٹیاں ﴿وَأُمَّهَتُ نِسَاءِ كُنمک اور تمہاری بیویوں کی مائیں ﴿وَرَبَائِكُمُ الَّتی
فی حُجُورِكُمْ کے اور تمہاری وہ بیٹیاں جو تمہاری ربیبہ ہیں۔ ریسہ بیبه کہتے ہیں جس کو چھوڑ دیا گیا ہو یعنی پچھلگ
جس کو اردو میں کہتے ہیں تو تمہاری پچھلگ، بیویوں کی بیٹیاں جنہوں نے تمہارے گھر میں پرورش پائی ہو دومین
النِّسَاءِ الَّتِی دَخَلْتُمْ بِهِنَّے ان کی بیٹیاں جن سے تمہارے ازدواجی تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔ قیات ختم
تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ کو اور اگر تمہارے ان سے ازدواجی تعلقات قائم نہ ہوئے ہوں تو پھر تم پر کوئی گناہ نہیں
ہے۔ ﴿وَحَلَائِلُ ابْنَاءِ كُمْ ہے اور تمہارے بیٹوں کی بیویاں جو طلاق شدہ ہوں یا الگ ہو چکی ہوں ان ۔ الذین
من مِنْ اصلا بگم کے ان بیٹوں کی بیویاں متعلقہ یا بیوائیں جو تمہاری اپنی ذریت میں سے ہوں۔ ﴿ وَأَن تَجْمَعُوا
بين الأختين) اور یہ بھی تم پر حرام ہے کہ دو بہنیں تم ایک عقد میں لے آؤ۔ ہاں جو کچھ پہلے گزر چکا سو گزر
چکا۔ ان الله كَانَ غَفُورار حِيْما یقینا اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
(سورة النساء آیات ۲۳.۲۳ )
تو یہ ساری باتیں حرام تھیں۔ عربوں میں سے بہتوں نے ان گناہوں کا ارتکاب کیا تھا اور باوجود اس
کے کہ یہ سنگین گناہ ہیں پھر بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بار بار بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
ایک اور مسائل والی آیت ہے ﴿وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنكُمْ طَوْلًا أن يُنكِحَ المُحْصَنَتِ
المُؤمِني. فَمِنْ مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ فَتَيكُمُ المُؤمِنَتِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيْمَانِكُمْ بَعْضُكُمْ مِنْ
بَعْضٍ فَانكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ مُحْصَتٍ غَيْرَ مُسْفِحتٍ وَلَا
مُتَّخِذَاتِ أَخْدَانِ فَإِذَا أَحْصِنَّ فَإِنْ آتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَتِ مِنَ العَذَابِ
ذلكَ لِمَنْ خَشِي العَنَتَ مِنكُمْ وَاَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ)
(سورة النساء : ۲۲) یہاں آخر پر بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ذکر فرمایا ہے۔
اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے : " اور تم میں سے جو کوئی مالی وسعت نہ رکھتے ہوں کہ آزاد مومن عورتوں
سے نکاح کر سکیں تو وہ تمہاری مومن لونڈیوں میں سے جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوئے (کسی سے
نکاح کر لیں)۔ اور اللہ تمہارے ایمانوں کو خوب جانتا ہے۔ تم میں سے بعض بعض سے نسبت رکھتے ہیں۔ پس
ان سے نکاح کرو اُن کے مالکوں کی اجازت سے " یعنی لونڈیوں سے بھی اگر نکاح کرنا ہے تو ان کے مالکوں کی
اجازت ہے۔ اور ان کو ان کے حق مہر دستور کے مطابق ادا کرو۔ ایسے حال میں کہ وہ اپنی عزت کو بچانے
والیاں ہوں نہ کہ بے حیائی کرنے والیاں۔ اور نہ ہی خفیہ دوست بنانے والیاں ہوں۔ پس جب وہ نکاح کر
چکیں پھر اگر وہ بے حیائی کی مرتکب ہوں تو ان کی سزا آزاد عورتوں کی سزا کی نسبت آدھی ہو گی“۔
اب محصنات شادی شدہ عورتیں ہیں جو آزاد ہوں۔ ان کو اگر جیسا کہ بعض فقہاء نے کہا ہے کہ رحیم
کرنے کا حکم ہے کہ ان کو سنگسار کر دو تو آدھا سنگسار کرنا تو سزا نہیں ہوا کرتی۔ اس آیت نے یہ مسئلہ کلیة حل
کر دیا کہ اسلام میں اس گناہ کی بھی رجم سزا نہیں ہے بلکہ کوڑنے سزا ہے اور کوڑوں کی سزا ایسی ہے جو آدھی ہو
سکتی ہے۔ بجائے سو کے پچاس کوڑے بھی سزا کے دئے جاسکتے ہیں ۔ پس جب وہ نکاح کر چکیں اور اگر وہ
حیائی کی مرتکب ہوں تو ان کی سزا آزاد عورت کی نسبت آدھی ہو گی۔ یہ (رعایت) اس کے لئے ہے جو تم
میں سے گناہ سے ڈرتا ہو۔ اور تمہار ا صبر کرنا تمہارے لئے بہتر ہے اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے
والا ہے“۔
ایک اور آیت ہے سورۃ النساء کی آیت ۳۰ یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا لَا تَأْكُلُوا اَمْوَالَكُمْ بَيْنكم
بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَن تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنكُمْ وَلَا تَقْتُلُوا انْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِیما
اس آیت کا اختتام بھی رحیم پر ہوا ہے اور غفور کا یہاں ذکر نہیں ملتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک اور مضمون
کی آیت ہے جس میں عام گناہ بالعمد کرنے اور پھر تو بہ کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا مضمون ہے جو
% 10الفضا . 321..
اقتصادی ہے۔ فرمایا اے لوگو جو ایمان لائے ہو اپنے درمیان اپنے اموال باطل کے ذریعہ نہ کھاؤ إِلَّا أَن
تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاض منكم) کے سوائے اس کے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کی رضامندی کے ساتھ
تجارت کرو۔ جو تجارت کا مال ہے وہ منافع بخش بھی ہو سکتا ہے اور غیر منافع بخش بھی ہو سکتا ہے۔ دونوں
امکانات اس میں کھلے ہیں لیکن اس کے ساتھ پھر عقل کی آزمائش بھی ہوتی ہے اور صلاحیت کی آزمائش بھی
ہوتی ہے اور دیانتداری کی آزمائش بھی ہوتی ہے۔ پس جو لوگ تجارت کرتے ہیں اگر وہ اس میں منافع کماتے
ہیں تو وہ ان کا جائز حق ہے۔
وَلَا تَقتلوا انفسكم . اب یہاں انفس کے قتل کا ایک اور معنی ہے جو دوسرے قتل انفس
سے مختلف ہے ۔ یہاں فرمایا کہ جب تم تجارت میں بددیانتی کرتے ہو تو سارے معاشرہ کو قتل کر دیتے
ہو۔ تجارت میں بد دیانتی کرنے والے اپنے معاشرہ کو اقتصادی طور پر قتل کر دیتے ہیں۔ پس اپنے لوگوں کو ،
اپنی قوم کو بد دیانتیاں کر کے قتل نہ کیا کرو۔ ﴿إِنَّ اللهَ كَانَ بِكُمْ رَحِیما کی اور یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے
اوپر بار بار رحم فرماتا ہے۔ پھر تم کیوں نہیں سمجھتے کہ خود اپنی ہی قوم پر بار بار رحم کر سکو۔
پھر ایک اور آیت کریمہ میں ہے ﴿وَمَا اَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ ﴾۔ ہم نے کوئی
رسول بھی نہیں بھیجا مگر ایسا کہ جس کی اطاعت اللہ کے اذن سے کی جاتی ہے۔ رسول بر او رست مطاع نہیں
ہو تا ۔ جب اس میں نفخ روح ہو یعنی اللہ کی روح پھونکی جائے، اللہ کی طرف سے الہام ہو ، اسے مامور کیا جائے
اس کے بعد لازما ہر کس و ناکس کے لئے اس کی اطاعت فرض ہو جاتی ہے۔ ﴿وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ
جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ ۔ پس اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اطاعت
بھی اللہ کی رضا مندی کی بنا پر اس لئے کہ ان کو رسول بنایا ہے اور تمام بنی نوع انسان کا رسول بنایا ہے تم پر فرض
ہے۔ اور اس کی اطاعت کا زائد فائدہ کیا ہو گا یہ ایک بہت ہی عظیم مضمون ہے۔
اور فرمایا ( وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُم ) جب انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہو اور تیرے پاس
آئیں ﴿فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ ) اگر وہ اللہ سے استغفار کریں، معافی مانگیں اور اللہ کا
رسول بھی ان کے لئے معافی مانگے تو دراصل یہ شفاعت کا مضمون ہے کہ اگر وہ اللہ سے معافی مانگیں اور پھر
اللہ کا رسول بھی ان کے لئے معافی مانگے ۔ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا ہے تو اللہ تعالیٰ کو بار بار تو بہ کو قبول
کرتے ہوئے جھکنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا پائیں گے۔ (سورۃ النساء آیت ۲۵)
دو اور آیتیں ہیں جو سورۃ النساء سے لی گئی ہیں آیات ۹۶ اور ۹۷۔ فرمایا لَا يَسْتَوِي القَاعِدُونَ مِنَ
الْمُؤْمِنِينَ غَيْرَ أُوْلِى الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ . فَضَّلَ الله
المُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ عَلَى القَعِدِينَ دَرَجَةً. وَكُلاً وَعَدَ اللهُ الحُسْنى . وَفَضَّلَ الله
المُجهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ أَجْراً عَظِيماً
یہاں ایک ایسا مضمون بیان ہوا ہے جس کو خلط ملط نہیں کرنا چاہئے۔ جہاد سے پیچھے رہ جانے والے
جو بیٹھ رہتے ہیں اور مخالفین میں شمار ہو جاتے ہیں ان کا تو اللہ تعالٰی نے بہت ہی سخت تنبیہ کے ساتھ ذکر
فرمایا ہے اور ان کی بخشش بھی اگر رسول ان کے لئے معافی مانگے اور وہ بچے دل سے توبہ کریں تو پھر وہ بخش
ہو جاتی ہے جیسا کہ احادیث سے ثابت ہے۔ لیکن ولا يَسْتَوى الْقَاعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرَ أَوْلِي
الضَّرَرِ وَالمُجَاهِدُوں کے میں جو بات بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو پیچھے بیٹھتے ہیں اور کسی مجبوری کی
بنا پر نہیں بیٹھتے وہ تو سزاوار ہیں لیکن کچھ پیچھے رہنے والے ایسے ہیں جو بیمار ہیں، جو بستروں پر پڑے ہوئے ہیں
اور کئی قسم کی مجبوریاں ان کو لاحق ہیں تو وہ بھی مجاہدین کے برابر تو نہیں ہو سکتے ان پر بھی اللہ نے فضل
فرمایا ہے۔ لیکن مجاہدین کی بات ہی اور ہے۔ تو وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم تو مجبور تھے ہم سے جایا نہیں گیا لیکن
ان کی مجبوری بھی ان کی اپنی شامت اعمال ہے۔ بیماریاں بھی تو انسان کی شامت اعمال ہوتی ہیں، ماحول کی
روکیں بھی تو انسان کی شامت اعمال ہوتی ہیں۔ پس ان کو یہ کہہ کر مجاہدین کے برابر نہیں کیا جاسکتا کہ ان کا
پیچھے رہنا ان کی مجبوری کی وجہ سے تھا۔ ﴿وَكُلاً وَعَدَ اللهُ الْحُسْنی کے اللہ نے دونوں سے ہی حسن سلوک
کا وعدہ فرمایا ہے ۔ حسنی کا، بہترین چیز کا وعدہ فرمایا ہے۔ ﴿وَفَضَّلَ اللهُ المُجهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ أَجْرًا
عظیما ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجاہدین سے ان مجبور بیٹھ رہنے والوں پر ایک عظیم اجر کا وعدہ فرمایا ہے۔ اجر عظیم
ان کو عطا فرمائے گا۔ بیٹھنے والوں کو بھی اجر ملے گا لیکن جو میدان جہاد میں جانے والے ہیں ان کو بہت
بڑا اجر ملے گا۔
دَرَجَتٍ مِّنْهُ وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً)، یعنی آجْرًا عَظِيمًا) کی تشریح یہ ہے دَرَجَتِ مِنْهُ
اللہ کی طرف سے بہت سے بلند درجات ومغفرة کی اور بخشش ﴿وَرَحْمَہ کے اور اس کے علاوہ خدا کی خاص
رحمت بھی ان کو عطا ہو گی۔ ﴿وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا، اور وہ اللہ کو ایسا پائیں گے کہ وہ بہت بخشنے والا اور
بار بار رحم کرنے والا ہے۔(سورۃ النساء آیت ٩٧.٩٦)
ایک آیت سورۃ النساء ہی سے لی گئی ہے جو آیت نمبراء ہے۔ اب جو اس مضمون کو میں آگے بڑھا
رہا ہوں ہو سکتا ہے کہ مجھے پھر واپس رحمانیت کی طرف بھی جانا پڑے گا۔ ممکن ہے ، اگر وقت نے اجازت دی
کیونکہ رحیم کا جو استعمال اور غفور کا جو استعمال قرآن کریم میں ہو رہا ہے وہ کئی نئے مضمون ہم پر کھولتا جاتا ہے تو
اسی طرح رحمانیت کا جہاں جہاں ذکر ملتا ہے کچھ اس میں سے میں پہلے ذکر کر چکا ہوں مگر ایک بڑا حصہ رہ
گیا ہے اگر میں نے مناسب سمجھا تو پھر رحمانیت بھی قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں آپ کے سامنے واضح
کر کے پیش کروں گا۔
فرمایا وَمَنْ يُهَاجِرْ فِي سَبِيْلِ اللهِ يَجِدْ فِى الْأَرْضِ مُرغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةً جو بھی اللہ کے
لئے ہجرت اختیار کرتا ہے۔ اور ہمارے ہجرت کرنے والے بھائی سب یادر کھیں و يجد في الْأَرْضِ مُرغما
كَثِيرًا وَسَعَةً ، وہ اجرت میں اپنے لئے بڑی فراخی پائیں گے اور گھروں کی فراخی بھی ہوگی اور رزق کی فراخی
بھی ہوگی۔ (وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ المَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلی
اللہ کی اور سب سے بڑا وعدہ یہ ہے کہ ہجرت کی حالت میں اگر وہ فوت ہو جائیں گے اگر ہجرت اللہ ہی کی خاطر
تھی تو پھر وفات کے وقت ان کو بہت بڑا اجر عطا کیا جائے گا۔ اور اللہ پر یہ اجر فرض ہو چکا، ﴿وَقَعَ اجْرُهُ عَلَی
اللہ اللہ پر یہ فرض ہو گیا ہے کہ ان لوگوں کے لئے ، ایسے مہاجرین کے لئے جو اللہ مہاجر بنے ہیں ضرور اجر
عظیم عطا فرمائے گا۔ ﴿وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِیما کے اور باوجود اس کے کہ ان سے بہت سی غلطیاں بھی ہوئی
ہونگی پھر بھی وہ اللہ کو بہت بخشش کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا پائیں گے۔
اب سورۃ النساء کی آیات نمبر ۱۰۶ اور نمبرے ، میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ وانا انزَلْنَا إِلَيْكَ
الكتب بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا اَركَ اللهُ . وَلَا تَكُنْ لِلْخَائِنِينَ خَصِيمًا. وَاسْتَغْفِرِ الله .
إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ہے۔ اس آیت میں بھی ایک ٹھنڈی ہے جسے حل کرنا ضروری ہے، ایک الجھن
پیدا ہوتی ہے۔ وہ اس لئے کہ فرمایا ہے ﴿وَلَا تكن للخَائِنِينَ خَصِيما مگر پہلے میں ترجمہ پڑھ لوں۔ ہم
نے یقینا تجھ پر کتاب نازل فرمائی ہے حق کے ساتھ ﴿ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا اَركَ الله ) تاکہ تولوگوں
کے درمیان اسی نور سے فیصلہ کرے جو اللہ نے تجھے دکھایا ہے۔ آرك کہ جسے خدا نے تجھے دکھایا ہے جو اس
کتاب میں نور ہے اس کے ذریعہ ان لوگوں کے درمیان فیصلے کرے ﴿وَلَا تَكُن لِلخَانِينَ خَصِيمًا اور
خیانت کرنے والوں کے حق میں جھگڑالو نہ بن۔
اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے بعید ہے کہ آپ خیانت کرنے والوں کو جانتے
ہوئے کہ وہ خیانت کرنے والے ہیں ان کے لئے اللہ تعالی سے کوئی حجت کریں، کوئی جھگڑا نعوذ باللہ من ذلک
کریں۔ یہ رسول اللہ ﷺ کی ذات سے بعید ہے مگر رحمت کے تقاضے کے تابع جن کے متعلق خیال ہو اور
خطرہ ہو کہ وہ گنہگار ہیں اور خدا کے عذاب کے نیچے آجائیں گے ان کے لئے بخشش طلب کرنا حضرت ابراہیم
کی بھی سنت ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے بھی بعید نہیں ہے۔ تو یہاں ﴿وَلَا تکن
لِلْخَائِنِينَ خَصِيمًا سے مراد ہر گز یہ نہیں کہ جان بوجھ کر آپ خیانت کرنے والوں کی طرف سے اللہ
تعالٰی سے جھگڑتے تھے یعنی ان کی بخشش کو بڑے پیار کے ساتھ طلب فرماتے تھے۔ مراد یہ ہے کہ خائنین بہت
سے ایسے بھی ہیں جن کا رسول اللہ ﷺ کو علم بھی نہیں۔ لیکن ان کی خیانت کا اللہ کو علم ہے اور جن کے
متعلق رسول اللہ صلى ا الله یہ خطرہ محسوس فرماتے تھے کہ وہ عذاب میں مبتلا ہوں ان کے لئے کثرت سے بار بار
استغفار فرمایا کرتے تھے ۔ پھر اسی لئے فرمایا وَ اسْتغْفِر الله کہ ان کے لئے اللہ سے بخشش طلب کر ۔
وَاسْتَغْفِرِ الله کے دو مفہوم ہیں۔ ایک تو یہ کہ تو اپنے لئے بخشش طلب کر کہ اگر لاعلمی میں ان خیانت
کرنے والوں کی خاطر تو نے دعائیں کی ہیں تو اللہ وہ معاف فرمادے۔ اور دوسرا ہے ﴿وَاسْتغْفِر اللہ کہے کہ ان
خائنین کے لئے اللہ سے ان کی خاطر بخشش طلب کر ﴿إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴾ اللہ تعالیٰ تو بہت بار بار
مغفرت فرمانے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
ایک اور آیت ہے سورۃ النساء آيت الوَمَنْ يَعْمَلْ سُوء أَوْيَظْلِمُ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ
اللهَ غَفُوراً رَّحِیما کہ جو کوئی بھی برائی کرے یا اپنے نفس پر ظلم کرے۔ برائی تو عام برائی مراد ہے اور نفس
پر ظلم کرنا بہت سخت برائی مراد ہے۔ اس میں غلطی سے شرک بھی داخل ہو جاتا ہے غلطی سے پہلے کسی نے
شرک کیا ہو جیسے صحابہ پہلے مشرک ہی تھے اور اپنی وفات سے پہلے چونکہ وہ توحید پرست ہو گئے اس لئے ان
اللہ تعالیٰ نے بخشش کا معاملہ فرمایا ۔ پھر وہ اللہ تعالٰی سے بخشش طلب کرے ۔
يَجِدِ اللهَ غَفُوراً رَّحِيْما ) وہ مایوس نہ ہو خواہ کیسے بھی گناہ ہوں، کیسی بھی غلطیاں ہوں اگر سچے دل سے وہ
اللہ تعالی سے بخشش طلب کرتا ہے تو اللہ تعالی کو بار بار بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا پائے گا۔
پھر سورۃ النساء کی ایک اور آیت ہے نمبر ۱۳۰۔ ﴿وَلَن تَسْتَطِيعُوا أن تَعْدِلُوا بَينَ النِّسَاءِ وَلَوْ
حَرَضْتُمْ فَلا تَمِيلُوا كُلَّ المَيْلِ فَتَذَرُوْهَا كَالْمُعَلَّقَهُ ، وَإِنْ تُصْلِحُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ اللهَ كَانَ غَفُوْرًا
رحیما) عدل کا دو شادیوں کے متعلق بہت تاکیدی حکم ہے اور ایسا حکم ہے کہ دو شادیوں کی اجازت سے پہلے
بھی انصاف کرنے کی تاکید فرمائی گئی اور اس اجازت کے معابعد بھی عدل کی تلقین فرمائی گئی کہ خبردار یاد رکھو
اگر تم انصاف نہیں کر سکتے تو پھر دو شادیاں نہ کرو، پھر ایک ہی بہتر ہے۔ تو اس تکرار کے باوجود فرمایا اس کے
باوجود تم محبت کے معاملہ میں ان سے عدل نہیں کر سکو گے کیونکہ یہ دل کا معاملہ ہے تو حَرَضتُمْ یہاں
تک کہ تمہیں خواہ کتنی ہی شدید خواہش ہو ، حرص ہو اس بات کی کہ عدل کرو پھر بھی عدل نہیں کر سکو گے
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم بھی اپنے طبعی محبت کے جذبہ سے مجبور تھے اور یہ کہنا کہ ہر بیوی
سے برابر محبت کرتے تھے یہ آپ کے بس میں ہی نہیں تھا وَلَوْ حَرَضتُم ، اگرچہ آپ کو شدید خواہش
تھی کہ میں سب سے ایک طرح ہی محبت کر سکوں۔
پھر اتنا تو کرو فلا تَمِيلُوْا كُلَّ المَيْلِ فَتَدْرُوهَا كَالْمُعْلَقَہ کسی ایک کی طرف اتنا میلان نہ
کرو کہ دوسری جو ہے وہ معلقہ کی طرح لکھی ہوئی بیچ میں رہ جائے۔ اب یہ جو مضمون ہے یہ رسول اللہ صلى ﷺ الله پر تو
صادق آہی نہیں سکتا، کبھی آپ نے ایسی حرکت نہیں کی، ایسی بات نہیں کی جس سے کسی ایک بیوی کو
گویا معلقہ کر کے چھوڑ دیا گیا ہو۔ لیکن یہ آپ کی وساطت سے امت کو تلقین فرمائی جارہی ہے۔ یعنی جب تم دو
شادیاں کرو گے رسول الله می اے کی سنت سمجھتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے کہ ہم تو سنت پر عمل کر رہے ہیں، ہم
تو دو شادیاں کریں گے۔ سوچنا چاہئے کہ دو شادیوں کے ساتھ کچھ شرطیں بھی ہیں جو عدل کی ہیں اور عدل کی
شرطیں اپنی کڑی ہیں کہ ان میں محبت کے معاملہ میں بھی، پیار کے معاملہ میں بھی عدل کی تلقین ہے۔ تم
ہوتے کون ہو کہ اتنے بڑے عدل کے دعوے کرتے ہو اس لئے اگر کچھ نہیں کر سکتے تو کم سے کم کسی اپنی بیوی
کو معلقہ کی طرح نہ چھوڑو کہ لٹکی ہوئی رہ جائے اور کئی بزرگوں کی زندگی کے بھی ایسے واقعات ملتے ہیں کہ
انہوں نے اپنی غفلت کی وجہ سے اپنی بیویوں کو معلقہ چھوڑ دیا اور نہ وہ ادھر کی رہیں نہ ادھر کی رہیں۔ نہ طلاق
ہوئی کہ وہ آگے کسی سے شادی کر سکیں، نہ وہ طلاق چاہتی تھیں کہ آگے کسی سے شادی کریں۔ پس تم ایسے
لوگ نہ بنو کہ پھر اگر محبت نہیں کر سکتے تو معلقہ کے طور پر چھوڑ دو ایسی صورت میں ایک ہی شادی کا حکم ہے۔
پھر لازماً ایک ہی شادی کرنی ہو گی۔ ہاں اگر تم اپنے معاشرہ کی اصلاح کر لو اور تقوی اختیار کرو فَإِنَّ اللهَ كَان
غَفُورًا رجیما کی تو پھر یقینا اللہ کو ایسا پاؤ گے جو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
پھر سورۃ النساء کی آیت ۱۵۳ ﴿وَالَّذِيْنَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ
أُولئِكَ سَوْفَ ق يُؤْتِيهِمْ أجُورَهُمْ . وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا )
وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِیہ کی اور وہ جو اللہ پر ایمان لائے اور اس کے سب رسولوں پر ور ولم
يُفَرِكُوا بَيْنَ أَحَدٍ منهم کے اور ان میں سے کسی کے درمیان بھی فرق نہیں کیا۔ اب یادرکھنا چاہئے کہ خدا کے
رسولوں کے درمیان یہ فرق تو کسی طرح بھی جائز نہیں کہ ایک رسول کی بات مانیں اور دوسرے کی نہ مانیں۔
تمام رسولوں کی اطاعت اللہ کی وجہ سے ہوتی ہے اور ان کے درمیان یہ فرق ہر گز جائز نہیں کہ ایک رسول کی
بات مان لو دوسرے کی نہ مانو۔ ہر رسول کی بات ماننی پڑے گی کیونکہ ہر رسول کا حکم اللہ ہی کی طرف سے
ہوتا ہے۔
فرمایا: ان کے درمیان فرق نہ کریں۔ ان کو اللہ تعالیٰ ضرور اجبر عطا فرمائے گا مگر درجات میں
جو فرق ہے یہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔ جہاں تک بندے کا تعلق ہے بندہ کسی رسول کے درمیان وہ فرق
نہیں کرتا جو اطاعت کا فرق ہے۔ جہاں تک اللہ تعالیٰ کا تعلق ہے ہر رسول کی اطاعت کے اوپر نظر رکھتے
ہوئے اس کے جذبہ اطاعت کو سمجھتے ہوئے ، اس کے اسلام کی کیفیت کو سمجھتے ہوئے کہ کس طرح اس نے
جون ۲۰۰ تا ۱۴ جون ۶۲۰۵ ) 7(
اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دیا ہے وہ رسولوں کے درمیان درجات کا فرق کرتا ہے جیسا کہ حضرت ابراہیم اور
حضرت رسول اللہ نے تمام گزشتہ رسولوں سے درجات میں بڑھ کر تھے۔ حضرت ابراہیم تو پہلوں سے بڑھ
کر تھے ۔ حضرت رسول اللہ ﷺے بعد میں آنے والوں سے بھی بڑھ کر تھے ۔ پس یہ گہرا مضمون ہے جس کو
یہاں تفصیل سے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ مگر اتنا یاد رکھیں کہ اللہ تعالٰی درجات کا فرق ضرور رکھتا ہے۔
جو وہ کرتا ہے ہمیں کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ہم سمجھ نہیں سکتے سوائے اس کے کہ اللہ نے ہم پر خود
کھول دیا ہو۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو خاتم النبین تسلیم کرتے ہیں اس لئے کہ اللہ نے
بتایا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی فضیلت کی بہت سی باتیں خدا نے بیان فرمائی ہیں اور بہت سی ایسی ہیں جو خدا نے
تو بیان فرمائی ہیں مگر رسول اللہ کو بیان فرمائی ہیں۔ قرآن میں ہمیں ان کا تذکرہ نہیں ملتا مگر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و علی آلہ وسلم نے آگے بیان فرمائی ہیں۔ وہ اس لئے کہ وہ آپ کے پاس امانت تھی کہ لوگوں کو آنحضور
صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کے اعلیٰ درجات کا علم ہو مگر اس میں بھی انکساری کی حد یہ ہے کہ آپ اپنا نام لے
کر وہ باتیں بیان نہیں فرمایا کرتے تھے بلکہ یہ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ کا ایک بندہ ایسا تھا جس نے یہ کچھ کیا، اللہ
کا ایک رسول ایسا تھا جس نے یہ کچھ کیا اور وہ رسول آپ خود ہی ہوا کرتے تھے تو عمومی ذکر میں اپنے آپ
کو داخل کر کے وہ جو دل میں ایک حجاب ہو تا تھا اس کی وجہ سے اپنی انکساری کی حفاظت فرمائی۔
پھر فرمايا و أولئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أجُورَهُمْ ﴾ جو اللہ اور رسولوں کے درمیان فرق نہیں کرتے
ان کو اللہ تعالٰی ضرور اجر دے گا۔ ﴿ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِیمان اور اللہ تعالٰی بار بار بخشنے والا اور بہت رحم
فرمانے والا ہے۔ یہاں اللہ اور رسول کے درمیان فرق نہ کرنا ایک بہت ہی گہر ابنیادی حکم ہے جو اہل کتاب کی
کتابوں کی نفی کرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں ہم کتاب کو تو مانتے ہیں جو اللہ کا حکم ہے اور رسول کی جو سنت اور رسول کی
جو حدیثیں ہیں وہ ہم نہیں مانتے کیونکہ پتہ نہیں حالانکہ اس کا پتہ کرنا بہت آسمان تھا کہ آنحضرت صلى الله
علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت اور حدیث میں اور قرآن کی آیات میں فرق ہے ہی کوئی نہیں، ہر سنت کی بنیاد
قرآنی آیات میں ہے، ہر حدیث کی بنیاد جو کچی حدیث ہے قرآنی آیات میں ہے تو سر تسلیم خم کرتے ہوئے اللہ
اور اس کے رسول کے درمیان فرق نہیں کرنا چاہئے تھا۔ پس اہل کتاب نے تو یہ نیا عقیدہ گھڑ کر خود اپنے پاؤں
پر کلہاڑی مارلی ہے۔
اب ایک حدیث میں آپ کے سامنے کھول کر رکھتا ہوں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کسی کیلئے اس کا عمل ہر گز نجات کا باعث نہیں بنے گا۔
صحابہ نے عرض کیا: یارسول اللہ ! کیا آپ کے لئے بھی نہیں؟۔ آپ نے فرمایا: ہاں میرے لئے بھی نہیں
سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت سے ڈھانپ لے۔ اور رحمت سے ڈھانپنے کا مضمون ایسا ہے جس
کے متعلق ایک ذرہ بھی شک نہیں کیونکہ آپ کو رحمتہ للعالمین قرار دیا تو ایسی رحمت سے ڈھانچا ہے جس نے
تمام بنی نوع انسان پر سایہ کر دیا۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا فرمانا کہ میں بخشا جاؤں گا
تور حمت سے بخشا جاؤں گا۔ یہ مضمون اس حدیث کے حوالہ سے سمجھنے کے لائق ہے کہ رحمت سے ہی تو بخشے
جائیں گے مگر اللہ نے آپ پر بہت رحمت فرمائی ہے اور اتنی رحمت فرمائی ہے کہ تمام بنی نوع انسان کے لئے
اور بنی نوع انسان کے علاوہ حیوانوں کے لئے بھی آپ رحمت تھے۔
لیکن اس معاملہ میں یہ بات میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس کے باوجود عمل کو ایک دخل ہے
اور عمل سے انسان مستغنی نہیں ہو سکتا۔ یہ کہہ دے کہ اللہ کی رحمت ہے بخش دیا جاؤں گا یہ جھوٹ ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی وساطت سے بھی بخشش کا خیال اگر آپ کی شفاعت کے اہل انسان نہ
ہو ، یہ خیال کرنا کہ میں بخش دیا جاؤں گا ہمارا ایک رسول ہے جو بہت رحمت کرنے والا ہے یہ ایک جھوٹا خیال
ہے۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ساتھ تعلق کی بنیادی شرط وہی ہے ان گنتم
تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْيِيكُمُ الله ) کہ اگر تم واقعی اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو اور محض دعویٰ نہیں
ہے تو جس نے واقعی محبت کی تھی اس کے پیچھے چلنا تمہارے لئے مشکل نہیں ہو گا۔ پس رسول کے پیچھے چل
سکتے ہو تو پھر تمہار او عوی سچا ہو گا۔ ﴿ يُحْبِبْكُمُ الله کہ اللہ ضرور پھر تم سے محبت فرمائے گا۔
چنانچہ آگے فرمایا: سیدھے راستے پر رہو اور اس کے قریب قریب رہو۔ صبح کے وقت بھی عبادت
کرو اور شام کے وقت بھی اور کسی قدر سحر کے وقت بھی اور میانہ روی اختیار کرو، میانہ روی اختیار کرو۔ اسی
کے ذریعہ اپنی مراد کو پہنچو گے ۔ (بخاری کتاب الرقاق)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباس میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔
رحیمیت کے مفہوم میں نقصان کا تدارک کرنا لگا ہوا ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ اگر فضل نہ ہوتا
تو نجات نہ ہوتی۔ یہ وہی حدیث ہے جو ابھی آپ کو پڑھ کے سنائی گئی ہے۔ ایسا ہی حدیث سے معلوم ہوتا
ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے سوال کیا کہ یا حضرت! کیا آپ کا بھی یہی حال ہے
۔ آپ نے سر پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: ہاں"۔ (الحكم ، استمبر انشاء)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
وو رحيم .... اللہ تعالیٰ کی وہ صفت ہے جس کا تقاضا ہے کہ محنت اور کوشش کو ضائع نہیں کرتا بلکہ
اُن پر ثمرات اور نتائج مترتب کرتا ہے۔ اگر انسان کو یہ یقین ہی نہ ہو کہ اس کی محنت اور کوشش کوئی پھل
لاوے گی تو پھر وہ سست اور نکھتا ہو جاوے گا۔ یہ صفت انسان کی اُمیدوں کو وسیع کرتی اور نیکیوں کے کرنے
کی طرف جوش سے لے جاتی ہے۔ اور یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ رحیم قرآن شریف کی اصطلاح میں اللہ تعالی
اُس وقت کہلاتا ہے جبکہ لوگوں کی دعاء تضرع اور اعمال صالح کو قبول فرما کر آفات اور بلاؤں اور تصیح اعمال
سے اُن کو محفوظ رکھتا ہے"۔
یعنی رحیمیت تقاضا کرتی ہے کہ اس سے کچھ مانگا جائے اور مانگنے کے لئے عمل ضروری ہے۔
وَالعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو انسان کی دعائیں ہیں ان کو اس کا عمل
صالح رفعت دیتا ہے۔ عمل صالح کی وجہ سے وہ دعائیں قبولیت کا درجہ پاتی ہیں اور آسمان کی بلندی تک پہنچتی
ہیں۔ تو فرمایا اگر تم رحیمیت چاہتے ہو تو ضروری ہے کہ تم اعمال صالحہ بجالاؤ اور بار بار اللہ کی طرف جھکتے رہو
اور اس سے رحم کے طالب رہو۔ ایسی صورت میں جب تم بچے اعمال کے ذریعہ اپنی دعاؤں کی مدد کرو گے تو
پھر اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو قبول فرمائے گا۔
فرماتے ہیں : " رحمانیت تو بالکل عام تھی لیکن رحیمیت خاص انسانوں سے تعلق رکھتی ہے اور
دوسری مخلوق میں دعا، تضرع اور اعمال صالحہ کا ملکہ اور قوت نہیں ، یہ انسان ہی کو ملا ہے"۔
اب دیکھیں جانور جتنے بھی ہیں وہ خدا تعالیٰ کی رحمانیت سے تو استفادہ کر رہے ہیں مگر اللہ تعالیٰ سے
دعا نہیں کرتے۔ کوئی دعا گو جانور اور غیر دعا گو جانور میں آپ جانوروں کو تقسیم نہیں کر سکتے کہ یہ شیر دعا گو
تھا۔ یہ غیر دعا گو تھا۔ یہ بکری دعا گو تھی، یہ غیر دعا گو تھی۔ سب کے اوپر برابر رحمانیت ہے۔ پس فرمایا
رحیمیت کا تقاضا ہے کہ انسان دعا بھی کرے اور تضرع بھی کرے اور اعمال صالحہ کا ملکہ بھی اس کو حاصل ہو۔
یہ قوت انسان ہی کو ملی ہے۔
دو رحمانیت اور رحیمیت میں یہی فرق ہے کہ رحمانیت دعا کو نہیں چاہتی مگر رحیمیت دعا کو چاہتی
ہے ۔ اب کائنات کے پیدا ہونے سے پہلے کسی نے مانگی تھی خدا سے یہ کائنات!؟۔ تورحمانیت اس وقت بھی
عمل پیرا تھی جبکہ کوئی چیز وجود میں آئی ہی نہیں تھی۔
اور یہ انسان کے لئے ایک خلعت خاصہ ہے اور اگر انسان، انسان ہو کر اس صفت سے فائدہ نہ
اٹھا دے تو گویا ایسا انسان حیوانات بلکہ جمادات کے برابر ہے“۔ (الحکم ۲۴-منی ۱۹۰۳ء)۔ اب یہ مضمون ہے
رحمانیت کا اس کو لفظ جمادات نے پوری طرح کھول دیا کہ جمادات جو بے روح چیزیں ہیں مادہ ہے یہ بھی تو اللہ
تعالٰی نے پیدا فرمایا ہے۔ اب مادہ کب اللہ سے مانگنے گیا تھا۔ تو ساری کائنات کو خدا نے اپنی رحمانیت سے پیدا
فرمایا لیکن بخشنے کا جہاں تک تعلق ہے اور بار بار رحم کرنے کا تعلق ہے اس میں دعا کو ایک مقام حاصل ہے اور
دعا ضروری ہے۔ میرا خیال ہے اب دو تین حوالے رہ گئے ہیں وہ پھر سہی۔
۲۰۰۱ تا ۱۴ جوان ۲۰۰۱ء